دل کا اطمینان کر کے سچائی کو قبول کرو اور قبول کرنے کے بعد استقلال سے کام لو

حصہ 2

1941ء
417
خطبات محمود
66
حضرت مسیح موعود کی کتب کے مطالعہ سے میں اس
نتیجہ پر پہنچا کہ آپ نے ہرگز نبوت کا دعویٰ نہیں کیا ۔۔۔ آپ کا
دعویٰ محدثیت کا ہے گو آپ کو محدثین میں خاص اور امتیازی درجہ
دو
حاصل ہے۔ 5
اب کوئی بتائے کہ مصری صاحب کے دعوے کہاں چلے گئے۔ وہ تو کہا
کرتے تھے کہ “میں جماعت کا باقاعدہ فرد ہوں۔ جماعت سے میں الگ نہیں ہو
سکتا” میں خلافت کا قائل ہوں ” “حق کی قوت میرے ساتھ ہے۔”6
پھر اگر واقع میں حق کی قوت ان کے ساتھ تھی اور اگر واقع میں وہ ہماری
جماعت کے عقائد کو درست تسلیم کرتے اور خلافت پر ایمان رکھتے تھے تو وجہ کیا
ہے کہ پہلے وہ کچھ کہا کرتے تھے اور اب وہ کچھ کہنے لگ گئے ہیں۔ آج سے چند سال
پہلے تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پر ایمان رکھتے تھے، خلافت کو
درست تسلیم کرتے تھے، ہماری جماعت کے عقائد کو عقائد صحیحہ مانتے تھے مگر چند سال
کے بعد ہی انہیں نظر آنے لگ گیا کہ یہ سب کچھ جھوٹ اور باطل تھا اور انہوں
نے کوشش کی کہ جماعت کو توڑ دیں مگر جماعت کو انہوں نے کیا توڑنا تھا خود ہی
عقائد کے لحاظ سے وہ ٹوٹ گئے۔ تو اللہ اور رسول اور اس کی جماعتیں کبھی ٹوٹ
نہیں سکتیں۔ ہاں جو لوگ ان سے کھیل کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ بے شک ٹوٹ
جاتے ہیں۔ پہلوں کے واقعات ہم نے قرآن میں پڑھے تھے اور اس زمانہ کے
واقعات ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لئے ہیں۔ آج تک میں نے کسی شخص کو نہیں
دیکھا جو سلسلہ اور اس کے نظام پر حملہ کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہو اور پھر خدا نے
اس کی طاقت کو توڑ نہ دیا ہو۔ تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص نے مجھے لکھا کہ
پنجاب کے ایک بہت بڑے آدمی کے ایک قریب ترین رشتے دار نے اس سے ذکر
کیا کہ جب احرار اپنے فتنہ میں ناکامی کا منہ دیکھ چکے تو پیغامیوں کا ایک بہت بڑا آدمی
ان کو ملا (سب نام مجھے معلوم ہیں مگر مصلحتاً شائع نہیں کرتا) اور کہا کہ آپ نے

1941ء
418
خطبات محمود
ہزاروں روپیہ احرار کی تحریک پر صرف کیا ہے۔ اگر اس سے نصف بھی آپ ہمیں
تو ہم احمدیوں کو کچل کر رکھ دیتے۔ وہ کہتے ہیں۔ میرے خسر نے یہ سن کر
دلچسپی کے ساتھ باتیں کرنی شروع کر دیں اور دریافت کیا کہ وہ احمدیوں کا کس
دیتے تو
طرح مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور اس بارہ میں کیا انتظام کرنا چاہئے۔
احمدیہ ا
66
دو
یہ
ان لوگوں نے ہمیں مٹانے کے لئے بڑی بڑی کوششیں کیں اور
انجمن اشاعت اسلام لاہور نے ہزاروں روپیہ مسلمانوں سے اس غرض کے
لئے وصول کیا مگر اس کا نتیجہ کیا نکلا ؟ نتیجہ یہ نکلا کہ وہ کبھی تو اپنے متعلق یہ فخر
کے طور پر کہا کرتے تھے کہ ہم پچانوے فی صدی ہیں اور
پانچ فی صدی
چنانچہ غیر مبائعین کے چھ سر کردہ احباب نے “ضروری اعلان” کے ماتحت لکھا
ابھی بمشکل قوم کے بیسویں حصہ نے خلیفہ تسلیم کیا ہے۔ 7 گویا پانچ فی صدی
لوگ ہمارے ساتھ تھے اور پچانوے فی صدی لوگ ان کے ساتھ۔ مگر اب پچانوے
فی صدی لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور پانچ فی صدی ان کے ساتھ۔ پھر بھی ان کے
نزدیک ہم جھوٹے بھی ہیں جب وہ اپنے آپ کو زیادہ اور ہمیں تھوڑے بتاتے تھے
تو کہا کرتے تھے کہ چونکہ ہم زیادہ ہیں اس لئے ہم سچے ہیں اور چونکہ تم تھوڑے
ہو اس لئے تم جھوٹے ہو مگر اب چونکہ ہمارے مقابلہ میں وہ تھوڑے ہو گئے ہیں
اس لئے کہا کرتے ہیں کہ مومن تھوڑے ہی ہوا کرتے ہیں۔ اکثریت گمراہ لوگوں
کی ہوا کرتی ہے۔ یہ ایک عجیب منطق ہے جس کو وہی سمجھ سکتے ہیں کہ کسی دن ہم
اس لئے غلطی پر تھے کہ ہم تھوڑے تھے اور آج ہم اس لئے غلطی پر ہیں کہ ہم
زیادہ ہیں۔ مگر یہ سب خیالی باتیں ہیں۔ ہم نے اپنی آنکھوں سے تجربہ کر کے دیکھ لیا
ہے کہ خدائی سلسلہ کو کوئی شخص توڑ نہیں سکتا۔ یہ انسان کی اپنی غلطی ہوتی ہے کہ
وہ ایک سچائی کو قبول کرتا اور پھر معمولی معمولی شبہات میں مبتلا ہو کر اس کو رد کر
دیتا ہے۔ اگر وہ سچائی پر سورج کی طرح یقین رکھتا تو ناممکن تھا کہ وہ اسے ماننے کے
بعد اس سچائی کو رد کر دیتا۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ وہی بچپن کی عادت ہے

1941ء
419
خطبات محمود
جو بڑے ہو کر بھی بعض انسانوں میں قائم رہتی ہے۔ مگر اُس وقت تو وہ جن چیزوں وقت
کو توڑتا ہے وہ معمولی کھلونے ہوتے ہیں لیکن بڑے ہو کر جن چیزوں کو کھلونا سمجھتے
ہوئے توڑنے کی کوشش کرتا ہے وہ بڑی بڑی اہم اور مہتم بالشان ہوتی ہیں اور ان
کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے خود ٹوٹ جاتا ہے گویا اس کی مثال اس چیتے کی
سی ہوتی ہے جس نے ایک سل کو دیکھا اور اسے چاٹنے لگ گیا چاٹتے چاٹتے اس کی
زبان سے خون بہنے لگ گیا اور وہ اس خون کو غذا سمجھ کر چاٹتا گیا یہاں تک کہ اس
کی تمام زبان کھائی گئی۔ ایسے لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ ہم سلسلہ کو تباہ کر دیں گے مگر
جب وہ اپنا کام ختم کر کے بیٹھتے ہیں تو انہیں پتہ لگتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ختم کر
چکے ہیں لیکن مومن اگر اس قسم کی لغزشوں کے بعد وقت پر توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ
کا یہ وعدہ ہے کہ وہ ایسے مومن کی مدد کرتا اور اس کا ساتھ دیتا ہے۔”
) الفضل 20 اگست 1941ء (
1 بخاری کتاب الوحی باب كيف كان بدء الوحي الى رسول الله الا الله عليه
2 پیغام صلح 3 اگست 1937ء صفحہ 3
3 اشتہار 13 جولائی 1937ء بعنوان جماعت کو خطاب
4 پیغام صلح 30 جولائی 1941ء
5 پیغام صلح 8 جنوری 1941ء
6 اشتہار 13 جولائی 1937ء
پیغام صلح 5 مئی 1914ء

آج 10 میں سے 10 باقی