ڈلہوزی میں حضرت خلیفة المسیح کی کوٹھی پر پولیس کی خلافِ قانون حرکات
1941ء
438
27
خطبات محمود
ڈلہوزی میں حضرت خلیفۃ المسیح کی کوٹھی پر پولیس کی
خلاف قانون حرکات
(فرمودہ 12 ستمبر 1941ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
مجھے آج خطبہ کے لئے آنے میں اس لئے دیر ہو گئی ہے کہ میں جس امر
کے متعلق خطبہ دینا چاہتا تھا میں نے مناسب سمجھا کہ اس کے لئے نوٹ لکھ لوں
تاکہ کوئی ایسی بات جو میں کہنا چاہتا ہوں نظر انداز نہ ہو جائے یا کم سے کم بیشتر
حصہ ان امور کا جنہیں میں کہنا چاہتا ہوں آ جائے۔
دوستوں کو یہ معلوم ہو گا کہ میرا ڈلہوزی سے کل صبح آنے کا ارادہ تھا
لیکن میں کل صبح نہیں آسکا جس کی وجہ سے بعض دوستوں کو جو نہر پر استقبال یا
انتظام کے لئے گئے ہوئے تھے تکلیف ہوئی مگر اس کی ایک وجہ تھی جو آج کے
خطبہ سے معلوم ہو جائے گی۔ اور وہ وجہ پرسوں پیدا ہوئی جبکہ ہم آنے کے لئے تیار
تھے اور چند گھنٹوں میں ہی روانگی کے لئے اسباب باندھنے والے تھے۔ وہ وجہ جو پیدا
ہوئی سلسلہ کی تاریخ میں ایک نرالا واقعہ ہے۔ ایسا نرالا کہ میں اسے 1934ء کے
اُس واقعہ سے بھی بڑھ کر سمجھتا ہوں جبکہ گورنر پنجاب نے مجھ کو رات کے وقت
نوٹس بھجوایا تھا کہ تم احمد یہ جماعت کے افراد کو روک دو کہ وہ قادیان میں نہ آئیں
اور بعد میں گورنر ان کونسل نے اس کے متعلق دو دفعہ معذرت کی اور اپنی غلطی کا
اقرار کیا ۔ مگر پیشتر اس کے کہ میں اس واقعہ کو بیان کروں میں جماعت کے
1941ء
439
خطبات محمود
دوستوں کو نصیحت کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں کیونکہ یہ
جنگ کا وقت ہے اور ایک ایسی عظیم الشان لڑائی دنیا کے پردہ پر لڑی جا رہی ہے
جس کا اثر اسلام اور احمدیت پر پڑنا بھی ضروری ہے اور دنیا کے تمام ممالک اور افراد پر بھی
اس کا اثر پڑنا ضروری ہے۔ گویا دنیا کی قسمت کا فیصلہ موجودہ زمانہ یا موجودہ صدی
میں اس جنگ سے وابستہ ہے۔ پس چونکہ آجکل ایک ایسا نازک دور ہے جس میں وہ
جنگ لڑی جا رہی ہے جس کا اثر اسلام اور احمدیت پر بھی پڑتا ہے اس لئے ہمیں
دوسرے تمام واقعات کے متعلق اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا چاہئے تاکہ اس جد و جہد
میں جو ہماری جماعت کر رہی ہے ، کر سکتی ہے یا آئندہ کرے گی کسی قسم کی کوتاہی
واقع نہ ہو۔
میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو کسی جوش کے ماتحت چھوٹی چیزوں
کے لئے اہم چیزوں کو قربان کر دیا کرتے ہیں ان لوگوں کی ایسی مثال ہے۔ ہے کہ جیسے
کوئی کشتی میں سوار ہو اور کوئی آدمی اسے گالی دے اور وہ اس سے گتھم گتھا
جائے اور لڑھک کر سمندر میں گر کر دونوں ڈوب جائیں۔
ہو
میرے نزدیک ایسے انسان یقینی طور پر بے وقوف ہوتے ہیں۔ گو مجھے
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہندوستان میں اس قسم کی بے وقوفی کا ارتکاب
کرنے والے بہت سے لوگ پائے جاتے ہیں بلکہ بعض دفعہ میری جماعت کے لوگ
بھی ایسے موقعوں پر مجھے یہ مشورہ دیا کرتے ہیں کہ اب صبر کا وقت نہیں اب
دشمن کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ مگر جہاں میں ان دوستوں کے اخلاص اور ان کی محبت اور
ان کی قربانی کا قائل ہوں اور ان کے ان جذبات پر فخر کرتا ہوں جو سلسلہ کے لئے
غیرت کے طور پر ان میں پیدا ہوتے ہیں وہاں مجھے یہ بھی کہنا پڑتا ہے کہ ان کی
رائے صائب اور درست نہیں۔ اور میں اسے تسلیم نہیں کر سکتا کیونکہ میرے نزدیک
خواہ کوئی کتنی ہی بڑی بات ہو اور خواہ ایسی اہم بات ہو جسے دوسرے وقتوں میں
انسان قربان نہیں کر سکتا اگر اس وقت اس کے مقابل پر اس سے بڑھ کر کوئی اور
1941ء
440
خطبات محمود
بات آجائے تو آخر اس اہم بات کی قربانی دینی ہی پڑتی ہے۔
جان کتنی پیاری چیز ہے لوگ اپنی یا اپنے کسی عزیز کی جان بچانے کے لئے
روپے بھی خرچ کرتے ہیں، تکلیفیں بھی اٹھاتے ہیں، منتیں اور خوشامدیں بھی کرتے
ہیں۔ چنانچہ جب کسی کا کوئی عزیز بیمار ہو جاتا ہے تو سارے رشتہ دار اُس کے علاج اور
تیمار داری کے لئے جمع ہو جاتے ہیں، ڈاکٹروں کی فیسیں دیتے ہیں، دوائیں بیچنے والوں
کو قیمت ادا کرتے ہیں، نرسیں رکھتے ہیں۔ بیوی بیمار ہو تو خاوند اور بچے اور اگر خاوند
بیمار ہو تو بیوی اور بچے راتوں کو جاگتے اور ہر قسم کی تکالیف اپنے نفس پر برداشت
کرتے ہیں۔ اسی طرح باپ یا ماں بیمار ہو تو تمام بچے ایسی خدمات میں لگ جاتے ہیں
جو دوسرے اوقات میں نہیں کر سکتے مگر جب ملکی حفاظت کا فرض قوم پر عائد ہوتا
ہے تو وہی جان جسے اتنا قیمتی خیال کیا جاتا ہے کوئی شخص کوڑیوں کے برابر بھی اس
کی قیمت تجویز نہیں کرتا اور ہر محب وطن اپنی قوم اور اپنے ملک کی حفاظت کے
لئے نکل کھڑا ہوتا ہے۔
ماں باپ کی عزت کتنی پیاری ہوتی ہے مگر جب دنیا میں خدا تعالیٰ کے انبیاء
آتے ہیں تو وہ ماں باپ جن کے لئے انسان اپنی قوم سے، اپنے دوستوں اور اپنے
ہمسائیوں سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ان کو بالکل قربان کر دیا جاتا ہے۔تو
یہی سوال نہیں ہوتا کہ کوئی امر بڑا ہے بلکہ یہ سوال بھی ہوتا ہے کہ آیا اس کے
مقابلہ میں کوئی اس سے بھی بڑا معاملہ ہے یا نہیں۔ اور اگر ہو اور اس کے مقابلہ
میں نسبتی طور پر وہ چھوٹا سمجھا جا سکتا ہو تو خواہ وہ اپنی ذات میں کتنا ہی بڑا اور اہم
معاملہ کیوں نہ ہو اسے قربان کر دینا پڑے گا۔ پس میں خود بھی اپنے جذبات کو قابو
میں رکھتے ہوئے ان باتوں کو بیان کرنا چاہتا ہوں اور جماعت کے دوستوں کو بھی
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ جب وہ باتیں جن کو میں ابھی
بیان کروں گا ہو رہی تھیں اس وقت بعض جو شیلے دوستوں نے مجھے کہا کہ اب وقت
نہیں رہا کہ ہم حکومت کی ہر بات مانتے چلے جائیں مگر میں نے اس وقت بھی انہیں
1941ء
441
خطبات محمود
یہی کہا کہ آجکل جنگ کا زمانہ ہے اور یہ سوال بہت زیادہ اہم ہے بہ نسبت اس کے کہ
پنجاب گورنمنٹ یا اس کے کسی صیغہ سے ہمارا کوئی جھگڑا ہو بے شک اس واقعہ کے ذریعہ
احمدیت کی تذلیل کی گئی ہے مگر چونکہ اس سوال سے بہت زیادہ اہم سوال وہ ہے
جو جنگ کی صورت میں ہمارے سامنے ہے اور جس کے اثرات اسلام اور احمدیت پر پڑنے
بھی یقینی ہیں اس لئے میں کوئی ایسا قدم اٹھانے کے لئے تیار نہیں جس کا اثر ہماری
ان کوششوں پر پڑے جو جنگ کے متعلق ہماری طرف سے کی جا رہی ہیں۔
دوسرے اس لئے بھی ہمیں اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا چاہئے کہ ہمیں
ابھی تک اصل مجرموں کا پتہ نہیں لگ سکا اور ہم یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ
حکومت پنجاب کا اس میں دخل ہے یا نہیں۔ اور اگر دخل ہے تو کس حد تک۔اِسی
طرح ابھی تک ہم یقینی طور پر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کسی لوکل افسر کا اس میں
دخل ہے یا نہیں۔ جہاں تک میر اعلم ہے اور پرسوں تک جو کچھ واقعات میرے علم میں
آئے ہیں ان سے نتیجہ نکال کر میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ لوکل افسروں کا اس میں
کوئی دخل نہیں۔ مگر بہر حال ابھی ہمیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ اس کی اصل
ذمہ داری کس پر ہے۔ اس لئے جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ اصل ذمہ دار کون ہے
اس وقت تک عقلاً ہمیں اپنے جوشوں کو دبائے رکھنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ اس واقعہ کا
کون ذمہ دار ہے۔
اب میں اصل واقعات کو بیان کرتا ہوں۔ ڈلہوزی میں ڈاک عموماً دس بجے
تک تقسیم ہونے لگتی ہے تو ساڑھے نو بجے وہاں موٹر پہنچتی ہے۔ جو لوگ ڈاک لانے
کے لئے اپنا آدمی بھیج دیتے ہیں انہیں ڈاک ذرا جلدی مل جاتی ہے اور جو لوگ اپنا
آدمی نہیں بھیجتے انہیں ڈاک ذرا دیر میں تقسیم ہوتی ہے۔ ہماری ڈاک بالعموم وہاں
دس بجے آ جاتی ہے جہاں ڈاکیا تقسیم کرنے جاتا ہے وہاں گیارہ ساڑھے گیارہ بارہ بلکہ
ایک بجے بھی پہنچتی ہو گی۔ رجسٹریاں اور بیرنگ خطوط چونکہ ڈاکیا ہی لے کر
جاتا ہے دوسرا نہیں لا سکتا اس لئے یہ ڈاک ہماری کوٹھی پر بارہ بجے کے قریب
1941ء
442
خطبات محمود
پہنچتی ہے۔ بدھ کے دن ہمارا آدمی ڈاک لے کر آیا اور میں ڈاک پڑھنے بیٹھ گیا۔
آجکل طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اور اس سے پہلے تفسیر القرآن کے کام میں
مشغول ہونے کی وجہ سے ساری ڈاک میں خود نہیں پڑھتا بلکہ لفافے دیکھ کر ایسے
خطوط جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ضروری مضامین پر مشتمل ہوں گے یا
ایسے خطوط جو غیر احمدیوں کی طرف سے آئیں یا ایسے خطوط جو میرے عزیزوں کی
طرف سے آئیں یا ایسے خطوط جو جماعتوں کی طرف سے آئیں اور جن کے متعلق
میں سمجھتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے نظام کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں چھانٹ کر رکھ لیتا
ہوں اور باقی تمام ڈاک دفتر پرائیویٹ سیکرٹری میں بھجوا دیتا ہوں۔ پھر دفتر والے
ان خطوط کا خلاصہ لکھ کر میرے سامنے پیش کرتے ہیں یا اگر اہم خطوط ہوں تو
انہیں میرے سامنے علیحدہ طور پر پیش کر کے مجھ سے جواب حاصل کرتے ہیں۔
اُس دن بھی میں نے ڈاک چھانٹی اور اس قسم کے خطوط علیحدہ کر لئے۔
میں ان خطوط کو پڑھ رہا تھا۔ بارہ بجے کا وقت تھا کہ میرا لڑکا خلیل احمد جس کی عمر
اس وقت پونے سترہ سال ہے۔ میرے پاس آیا اس کے ہاتھ میں ایک پیکٹ تھا جو
بند تھا۔ وہ پیکٹ گول تھا اس کے باہر ایک کاغذ لیٹا ہوا تھا اور اس کاغذ پر اس کا پتہ
لکھا ہوا تھا۔ خلیل احمد نے وہ پیکٹ مجھے دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پیکٹ کسی نے
میرے نام بھجوایا ہے اور گورنمنٹ کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔ میں نے وہ پیکٹ
اس کے ہاتھ سے لے لیا اور چونکہ وہ بند تھا اس لئے طبعاً مجھے خیال پیدا ہوا کہ
اسے کیونکر معلوم ہوا کہ یہ پیکٹ گورنمنٹ کے خلاف ہے چنانچہ میں نے اس سے کہا
کہ یہ پیکٹ تو بند ہے۔ تمہیں کیونکر معلوم ہوا کہ اس میں کوئی ایسے کاغذات ہیں جو
گورنمنٹ کے خلاف ہیں۔ اس نے کہا کہ اس پیکٹ کا خول کچھ ڈھیلا سا ہے۔ میں نے
بغیر اوپر کا کا گور پھاڑنے کے اندر سے کاغذات نکال کر دیکھے تو معلوم ہوا کہ اس میں
گورنمنٹ کے خلاف باتیں لکھی ہوئی ہیں اس پر میں نے بھی دیکھا تو واقع میں گور (Cover)
کچھ ڈھیلا سا تھا۔ پھر تجربہ کے طور پر میں نے بھی بغیر گور پھاڑنے کے اس میں سے
1941ء
443
خطبات محمود
کاغذات نکالے اور مجھے فوراً معلوم ہو گیا کہ خلیل احمد جو کچھ کہتا ہے ٹھیک ہے۔
میں نے وہ اشتہار سب کا سب نہیں پڑھا بلکہ صرف ایک سطر دیکھی۔ اس کا
مضمون کچھ اس قسم کا تھا کہ گورنمنٹ نے بعض ہندوستانی سپاہیوں کو کسی جگہ مروا
دیا ہے۔
غرض بغیر اس کے کہ میں اس اشتہار کو پڑھتا صرف ایک سطر دیکھ کر اور
خلیل احمد کی بات کو درست پا کر میں نے وہ پلندہ گور میں ڈال دیا۔ اور درد صاحب
کی طرف آدمی بھیجوایا کہ وہ فوراً مجھ سے آکر ملیں۔ درد صاحب ایک دو منٹ کے بعد
ہی سیڑھیوں پر آگئے۔ میں سیڑھیوں میں ان کے پاس گیا اور میں نے ان کے
ہاتھ میں وہ پیکٹ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیکٹ خلیل احمد کے نام آیا ہے اور اس نے
مجھے ابھی آ کر دیا ہے۔ اس نے مجھے بتایا تھا کہ یہ پیکٹ گورنمنٹ کے خلاف معلوم
ہوتا ہے اور جب میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کس طرح پتہ لگا کہ یہ
گورنمنٹ کے خلاف ہے تو اس نے بتایا کہ میں نے بغیر گور پھاڑنے کے اندر کے
کاغذات نکال کر دیکھے تھے اور مجھے اس کا مضمون گورنمنٹ کے خلاف معلوم ہوا۔
اس پر میں نے بھی بغیر پھاڑنے کے اس میں سے کاغذات نکال کر دیکھے تو وہ
آسانی سے باہر آ گئے اور اس پر نظر ڈالتے ہی مجھے معلوم ہو گیا کہ وہ گورنمنٹ
کے خلاف ہیں۔ نہ صرف اس لئے کہ ایک سطر جو میں نے پڑھی اس کا مضمون
گورنمنٹ کے خلاف تھا بلکہ اس لئے بھی کہ گورنمنٹ کے خلاف جو اشتہارات
وغیرہ شائع کئے جاتے ہیں وہ دستی پریس پر چھاپے جاتے ہیں اور وہ کاغذات بھی
دستی پریس پر ہی چھپے ہوئے تھے اس پیکٹ کے اوپر جو پتہ لکھا ہوا تھا وہ خوش خط
لکھا ہوا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے کسی مسلمان نے لکھا ہے۔ یہ تو میں نہیں کہہ
سکتا کہ ۔ اس اس میں مرزا کا بھی لفظ تھا تھا یا نہیں مگر صاحبزادہ خلیل احمد “ ضرور لکھا ہوا
وو
تھا۔ ص کا دائرہ بھی بڑا اچھا تھا اور ح کے گوشے بھی خوب نکالے ہوئے تھے اور
یوں معلوم ہوتا تھا جیسے پتہ کسی مسلمان کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔
1941ء
444
خطبات محمود
خیر میں نے وہ پیکٹ درد صاحب کو دیا اور کہا کہ یہ کسی کی شرارت معلوم
ہوتی ہے اور چونکہ ممکن ہے کہ اس قسم کے ٹریکٹ تمام پنجاب کے نوجوانوں میں
عام طور پر تقسیم کئے جا رہے ہوں اس لئے آپ فوراً یہ پیکٹ ہز ایکسی لینسی گورنر صاحب
پنجاب کو بھجوا دیں اور انہیں لکھ دیں کہ میرے لڑکے خلیل احمد کے نام ایسا پیکٹ
آیا ہے اور چونکہ ممکن ہے کہ اور پنجاب کے نوجوانوں کے نام بھی اسی طرح
اشتہارات وغیرہ بھیجے گئے ہوں ہوں اس لئے یہ پیکٹ آپ کو بھجوایا جاتا ہے۔
آپ اس کے متعلق جو محکمانہ کارروائی کرنا مناسب سمجھیں کریں۔ میں یہ بات کر
ٹریکٹ اور ان
لگا کہ
کے واپس ہی لوٹا تھا کہ ایک آدمی نیچے سے آیا اور درد صاحب سے کہنے لگا
پولیس والے آئے ہیں اور وہ آپ کو بلاتے ہیں۔ میں نے اس آدمی کو نہیں دیکھا
کیونکہ وہ سیڑھیوں کے موڑ کے پیچھے تھا۔ یہ بات سن کر میں نے درد صاحب سے
کہا کہ آپ جائیں اور جا کر معلوم کریں کہ پولیس والے کیا کہتے ہیں۔ درد صاحب
گئے اور تین چار منٹ کے بعد ہی واپس آگئے۔ انہوں نے مجھے کہا کہ پولیس کے کچھ
سپاہی آئے ہوئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے مرزا خلیل احمد صاحب سے ملنا ہے۔
درد صاحب کہنے لگے کہ میں نے انہیں کہا کہ خلیل تو بچہ ہے اس سے آپ نے
کیا بات کہنی ہے۔ جو کچھ آپ کہنا چاہتے ہیں وہ مجھے لکھ کر دے دیں۔ مگر انہوں
نے اصرار کیا اور کہا کہ ہم اسی سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس بارہ میں ہم کچھ
لکھ کر نہیں دے سکتے۔ درد صاحب کچھ اور باتیں بھی کرنا چاہتے تھے مگر میں نے
اس خیال سے کہ معمولی بات ہے ان سے کہا کہ کوئی حرج کی بات نہیں میں خلیل کو
بھجوا دیتا ہوں۔ چنانچہ میں نے اُسی وقت خلیل احمد کو بھجوا دیا۔ چند منٹ کے بعد ہی
خلیل احمد واپس آیا اور اس نے مجھے کہا کہ سپاہیوں نے مجھ سے یہ پوچھا تھا کہ کیا
اس قسم کا پیکٹ تمہارے نام آیا ہے اور میں نے کہا کہ ہاں آیا ہے مگر میں نے
اپنے ابا کو دے دیا ہے۔ پھر پولیس والوں نے اس پیکٹ کی طرف اشارہ کر کے (جو
درد صاحب نیچے لے گئے تھے ( مجھے کہا کہ یہ پیکٹ اپنے ہاتھ میں لے کر کھول دو۔
1941ء
445
خطبات محمود
مگر میں نے کہا کہ میں اسے نہیں کھول سکتا۔ خلیل احمد سے جب یہ بات میں نے
سُنی تو میں نے کہا تم نے بہت اچھا کیا جو پیکٹ اپنے ہاتھ سے نہیں کھولا۔ میں سمجھتا
ہوں اس کے ہاتھ سے پیکٹ کھلوانے کا منشاء یہ تھا کہ وہ شرارتاً اس طرح اپنے
کانشنس(CONSCIENCE) کو یہ تسلی دینا چاہتے تھے کہ انہوں نے خلیل
کے ہاتھ سے یہ پیکٹ لیا ہے۔ خیر وہ بات کر کے ہٹا تو اسی وقت درد صاحب نے
سیڑھیوں پر سے آواز دی اور میرے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھ
سے وہ
وہ
وہ پیکٹ مانگا تھا مگر میں نے دینے سے انکار کر دیا اور ان سے کہا کہ تم مجھے
قانون بتاؤ جس کے ماتحت تم مجھ سے یہ پیکٹ لینا چاہتے ہو۔ پھر میں نے ان سے
آپ کا نام لے کر کہا کہ مجھے خلیفة المسیح کی طرف سے یہ پیکٹ ایک بڑے افسر کو
بھجوانے کے لئے ملا ہے اس لئے میں یہ پیکٹ تمہیں نہیں دے سکتا۔ اس پر انہوں
نے وہ پیکٹ مجھ سے چھین کر باہر پھینک دیا اور ایک سپاہی اسے لے کر بھاگ گیا
میں نے پھر جلدی میں ان کی پوری بات نہ سنی اور میں سمجھ گیا کہ یہ ہم سے
شرارت کی گئی ہے چنانچہ میں نے اوپر آکر گورنر صاحب کو ایک تار لکھا جس میں
وہ اہم واقعات جو اس وقت تک ہوئے تھے لکھ دیئے۔ یہ تار لے کر میں پھر
سیڑھیوں میں آیا تو اس وقت درد صاحب واپس جا چکے تھے میں نیچے اتر کر بیٹھک
میں آیا تو میں نے دیکھا کہ ہماری کوچ اور کرسیوں پر پولیس والے اپنی لاتیں دراز
کر کے یوں بیٹھے ہیں کہ گویا ان کا گھر ہے۔ میں جھٹ دروازہ بند کر کے برآمدہ کی
طرف سے دفتر کے کمرہ میں آیا تو میں نے دیکھا کہ برآمدہ میں بھی پولیس والے
کھڑے ہیں۔ خیر میں نے درد صاحب کو تار دیا اور کہا کہ یہ ابھی گورنر صاحب کو
بھیجوا دیا جائے پھر میں گورنر صاحب کو ایک مفصل چٹھی لکھنے بیٹھ گیا۔ اس عرصہ
میں دو دفعہ مجھے پھر نیچے جانا پڑا۔ ایک دفعہ تو میں درد صاحب کو یہ کہنے کے لئے
گیا کہ آپ اس تار کا مضمون پولیس کے سپاہیوں کو بھی سنا دیں اور ان سے پوچھ لیں
کہ اس میں کوئی غلط بات تو بیان نہیں کی گئی اور اگر کسی واقعہ کا وہ انکار کریں تو
1941ء
446
خطبات محمود
مجھے بتایا جائے تا کہ اگر کسی قسم کی اس میں غلطی ہو تو اس کو دور کر دیا جائے۔
میرے اس کہنے کی وجہ یہ تھی کہ نیچے جو واقعات درد صاحب کو پیش آئے تھے وہ
میں نے نہیں دیکھے تھے اور میرا فرض تھا کہ ان واقعات کے بیان کرنے میں
دوسروں کو صفائی کا موقع دوں اور اگر کوئی خلاف واقعہ بات درج ہو گئی ہو تو اس
کی تصحیح کر دوں۔
پھر بعد میں مجھے ایک اور بات کی نسبت خیال آیا کہ اس کا لکھنا بھی تار
میں ضروری تھا اس لئے میں دوسری دفعہ پھر نیچے اترا اور میں نے درد صاحب کو
اس واقعہ کو لکھنے کی بھی ہدایت کی اور ساتھ ہی پھر انہیں کہہ دیا کہ یہ واقعہ بھی
ان کو سنا دینا۔ اس وقت تک بھی پولیس برابر ہمارے مکان کے نچلے حصہ پر قبضہ
جمائے بیٹھی رہی۔
اتفاق کی بات ہے کہ اس دن ہمارے اکثر آدمی باہر کام پر گئے ہوئے تھے۔
عزیزم مرزا مظفر احمد صاحب جو ڈلہوزی میں ہمارے ہاں مہمان آئے ہوئے تھے وہ بھی
مرزا ناصر احمد کو ملنے کے لئے ان کی کوٹھی پر گئے ہوئے تھے۔ خیر کچھ دیر کے بعد
مجھے خیال آیا کہ ہمیں تو قانون کی واقفیت نہیں۔ مرزا مظفر احمد اور مرزا ناصر احمد کو
بلوا لیا جائے چنانچہ میں پھر نیچے اترا اور ایک شخص سے کہا کہ درد صاحب سے جا کر
کہیں کہ فوری طور پر مرزا مظفر احمد اور مرزا ناصر احمد کو بلوا لیا جائے۔ اس وقت
مجھے پھر معلوم ہوا کہ ابھی تک بھی پولیس مکان پر قابض تھی۔ خیر اس شخص نے
مجھے بتایا کہ درد صاحب پہلے ہی ایک آدمی ان کی طرف بھجوا چکے ہیں۔ چنانچہ تھوڑی دیر
کے بعد مرزا مظفر احمد اور مرزا ناصر احمد دونوں پہنچ گئے اور انہوں نے بتایا کہ پیچھے
آرمڈ پولیس رائفلیں لے کر چلی آ رہی ہے۔ درد صاحب نے مرزا عبد الحق صاحب
پلیڈر کی طرف بھی آدمی بھیجوا دیا اور وہ بھی تھوڑی دیر کے بعد آ گئے اس وقت
تک بھی پولیس کمرہ پر اور برآمدہ پر قابض تھی مجھے اس وقت خیال گزرا کہ پولیس
والوں نے ضرور تھانہ میں کوئی رقعہ بھیجا ہے اور اس کا یہ نتیجہ ہے کہ آرمڈ پولیس
1941ء
447
خطبات محمود
رائفلیں لے کر ہمارے مکان پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے بعد میں پھر خط لکھنے میں
مشغول ہو گیا اور تھوڑی دیر کے بعد میں نے مرزا مظفر احمد سے کہا کہ مجھے تو
قانون کا علم نہیں تم قانون پڑھے ہوئے ہو۔ کیا پولیس کا کسی کے مکان کے اندر
داخل ہونا جائز ہے؟ انہوں نے کہا کہ قانون کے رو سے یہ بالکل ناجائز ہے۔ میں
نے کہا تو پھر تم جاؤ اور پولیس والوں سے بات کرو۔ اتنے میں مرزا ناصر احمد بھی آ
گئے اور کہنے لگے کہ پولیس والے ہمارے مکان کے اندر کیوں بیٹھے ہیں اور درد
صاحب نے انہیں بیٹھنے کیوں دیا۔ یہ بالکل خلاف قانون حرکت ہے جو پولیس والوں
نے کی ہے۔ پولیس والے بغیر اجازت کے کسی گھر میں داخل نہیں ہو سکتے اور اگر وہ
داخل ہوں تو اس صورت میں انہیں اپنی تلاشی دینی ضروری ہوتی ہے۔ کیونکہ کیا پتہ
کہ وہ کوئی ناجائز چیز اندر پھینک جائیں۔ اس لئے قانون یہی کہتا ہے کہ پولیس کی
پہلے تلاشی ہونی ضروری ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی طرف سے کوئی ناجائز چیز پھینک
دے اور گھر والوں کو مجرم بنا دے پھر انہوں نے پوچھا کہ کیا پولیس والوں کی
تلاشی لے لی گئی تھی؟ میں نے کہا کہ میرے علم میں تو یہ بات نہیں آئی کہ پولیس
والوں کی تلاشی لی گئی ہو۔ اس پر وہ کہنے لگے کہ یہ درد صاحب کا فرض تھا کہ
پولیس والوں کو اندر نہ آنے دیتے۔ مرزا ناصر احمد نے چونکہ بیرسٹری کی بھی کچھ
تعلیم پائی تھی وہ کچھ قانون سے واقف ہیں۔ میں نے کہا کہ جب پولیس والوں کو
قانوناً یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے کے مکان میں داخل ہوں تو پھر جاؤ اور
ان کو قائل کرو اس پر وہ نیچے آئے اور پولیس والوں سے اونچی باتیں کرنے لگے۔
مرزا ناصر احمد کی آواز ذرا زیادہ بلند تھی میں نے اس وقت خیال کیا کہ یہ بچہ ہے
اور اسے ابھی پورا تجربہ نہیں ہم اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرے
ہوئے ہیں۔ اگر اس نے کوئی بات کی تو ممکن ہے پولیس والے اس پر کوئی الزام لگا
دیں کہ اس نے ہم پر دست درازی کی ہے اس لئے میں جلدی سے نیچے اترا۔ اس وقت
پولیس والے اندر کے کمرہ سے نکل کر برآمدہ میں آچکے تھے اور مرزا ناصر احمد
1941ء
448
خطبات محمود
انہیں یہ کہہ رہے تھے کہ تم جہاں اندر بیٹھے تھے وہیں جا بیٹھو میں اسی حالت میں
تمہاری تصویر لینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم وہاں نہیں جاتے۔ میں
نے جب ان کی یہ باتیں سنیں تو میں نے سپاہیوں سے کہا کہ تم سب پہلے اندر بیٹھے
ہوئے تھے اور کئی بھلے مانس اس کے گواہ ہیں۔ میں نے خود تمہیں اند ربیٹھے
دیکھا، درد صاحب نے تمہیں اندر بیٹھے دیکھا، مرزا مظفر احمد اور مرزا ناصر احمد نے
تمہیں اندر بیٹھے دیکھا ہمارے عملہ کے اور کئی آدمیوں نے تم کو اندر بیٹھے دیکھا ہے۔
اب اس میں تمہارا کیا حرج ہے کہ پھر تم وہیں جا بیٹھو اور تمہاری اس وقت کی
تصویر لے لی جائے اگر تمہارا اندر آنا قانون کے مطابق تھا تو تم اب بھی وہاں بیٹھ
سکتے ہو اور اگر تمہارا اندر بیٹھنا قانون کے خلاف تھا تو تم اپنی غلطی کا اقرار کرو۔ اس پر
وہ کہنے لگے کہ ہم تو اندر بیٹھے ہی نہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ تین دفعہ تو میں نے
تمہیں اندر بیٹھے دیکھا ہے۔ اسی طرح درد صاحب نے تمہیں اندر بیٹھے دیکھا ہے،
خلیل احمد سے تم نے جو باتیں کیں وہ اندر ہی کیں اسی طرح تمہیں مظفر احمد نے دیکھا،
ناصر احمد نے اندر دیکھا۔ اب تم کس طرح کہہ رہے ہو کہ تم اندر بیٹھے ہی نہیں اور
اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہو۔ مگر اس پر بھی انہوں نے یہی کہا کہ ہم اندر بالکل نہیں
بیٹھے۔ اتنے میں مرزا مظفر احمد نے کہا کہ میں جب آیا تھا تو اس وقت بھی یہ سب
سپاہی اندر بیٹھے تھے اور نہ صرف اندر بیٹھے ہوئے تھے بلکہ ایک سپاہی کی طرف اشارہ
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خلاف قانون اپنی بیٹی کھول کر بیٹھا تھا مگر وہ یہی
کہتے چلے گئے کہ ہم اندر نہیں گئے۔ اس پر میں نے انہیں کہا کہ مجھے افسوس ہے۔
آج مجھے ذاتی طور پر اس بات کا تجربہ ہوا ہے کہ عدالتیں کن جھوٹے آدمیوں کی
گواہیوں پر لوگوں کو سزائیں دیتی ہیں۔ میں نے ان سے کہا تم وہ ہو کہ تمہیں اس
بات کا علم ہے کہ میں تمہارے پاس آیا اور میں نے تمہیں اندر بیٹھے دیکھا، ایک دفعہ
نہیں بلکہ تین دفعہ۔ پھر تم نے درد صاحب سے یہاں باتیں کیں، تم نے خلیل احمد
سے یہاں باتیں کیں، تم نے مظفر احمد سے یہاں باتیں کیں، تم نے ناصر احمد سے
1941ء
449
خطبات محمود
یہاں باتیں کیں اور تم میں سے ہر شخص جانتا ہے کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہ
درست ہے مگر اتنے گواہوں کے باوجود تم کہہ رہے ہو کہ تم اندر نہیں بیٹھے۔ جس
قسم کا جھوٹ تم لوگ بول رہے ہو اس قسم کی گواہیوں پر عدالتوں کی طرف سے
لوگوں کو سزاؤں کا ملنا یقینا نہایت ہی افسوسناک اور ظالمانہ فعل ہے اس پر وہ کچھ
کھسیانے سے ہو گئے مگر اقرار انہوں نے پھر بھی نہ کیا کہ وہ کمرہ کے اند ربیٹھے
تھے۔
جب میں نے دیکھا کہ وہ اس طرح کھلے طور پر جھوٹ بول رہے ہیں تو
میں نے خیال کیا کہ نہ معلوم ہمارے متعلق وہ اور کیا باتیں بنا لیں۔ شاید وہ یہی کہہ
دیں کہ ہم پر انہوں نے حملہ کر دیا تھا اور ہمیں مارنے پیٹنے لگ گئے تھے۔ اس لئے
میں نے مرزا مظفر احمد سے کہا کہ مظفر اس ملک میں احمدیوں کے قول پر کوئی
اعتبار نہیں کرتا۔ تم تعلیم یافتہ ہو، عہدہ دار ہو لیکن پھر بھی اگر کوئی واقعہ ہوا تو
تمہاری کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ اعتبار انہی لوگوں کی بات پر کیا
جائے گا۔ اس لئے بہتر ہے کہ ان واقعات کی شہادت کے لئے کسی اور کو بھی بلا لیا
جائے۔ ہمارے ہمسایہ میں ایک غیر احمدی ڈپٹی کمشنر صاحب چھٹی پر آئے ہوئے
تھے۔ میں نے مرزا مظفر احمد سے کہا کہ فوراً ان کی طرف ایک آدمی دوڑا دیا جائے
اور کہا جائے ایک ضروری کام ہے۔ آپ مہربانی کر کے تھوڑی دیر کے لئے تشریف
لے آئیں۔ میرا منشاء یہ تھا کہ وہ آئیں تو اس واقعہ کے گواہ بن جائیں گے۔ چنانچہ
مرزا مظفر احمد نے ان کی طرف ایک آدمی دوڑا دیا کہ ضروری کام ہے آپ جلدی
تشریف لائیں۔ اس کے بعد میں پھر اوپر چلا گیا اتنے میں نیچے سے مجھے آوازیں آئیں
اور میں نے آواز سے پہچان لیا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب آ گئے ہیں۔ وہ ان سپاہیوں سے
باتیں کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ تم نے صریحاً خلاف قانون حرکت کی ہے۔
یہ باتیں سن کر میں بھی نیچے اتر آیا اور میں نے ان کے سامنے تمام پہلی باتوں کو
دہرانا شروع کر دیا۔ میں نے کہا کہ اس طرح خلیل احمد کے نام ایک پیکٹ آیا تھا
1941ء
450
خطبات محمود
جو میں نے درد صاحب کو اس لئے دیا کہ وہ گورنر صاحب پنجاب کو بھیجوا دیں۔
انہوں نے درد صاحب سے وہ پیکٹ چھین لیا اور پھر انہوں نے تھانہ میں کوئی
جھوٹی رپورٹ بھیج دی جس پر مسلح پولیس آگئی۔ پھر میں نے ان سپاہیوں سے کہا
کہ یہ جو مسلح پولیس آئی ہے یہ ضرور کسی تمہاری رپورٹ کے نتیجہ میں آئی ہے۔ تم
نے لکھا ہو گا کہ یہ لوگ ہمیں مارنے اور قتل کرنے کے درپے ہیں۔ یقینا تم نے ایسا ہی
لکھا ہے ورنہ تھانے والوں کو کیا پڑی تھی کہ وہ مسلح پولیس یہاں بھیج دیتے۔ پھر
میں نے ان سے کہا کہ جب درد صاحب سے تم نے پیکٹ چھینا تھا تو کیا اس سے
تمہاری غرض یہ نہیں تھی کہ تم یہ بات بنا سکو کہ تم نے وہ پیکٹ خلیل سے لیا
ہے۔ اس پر وہ کہنے لگے جس طرح آپ نے کوئی بات بنانی تھی اسی طرح ہم نے
بھی کوئی بات بنانی ہی تھی۔ یہ باتیں انہوں نے ان ڈپٹی کمشنر صاحب کے سامنے
کیں اور میں نے بھی ان سے اس لئے کہلوائیں تاکہ وہ ڈپٹی کمشنر ان باتوں کے
گواہ بن جائیں (گو میں نہیں کہہ سکتا کہ ان باتوں میں سے انہوں نے کتنی سنیں
کیونکہ اس وقت مختلف باتیں ہو رہی تھیں) اسی طرح ابھی ڈپٹی کمشنر صاحب نہیں
آئے تھے کہ مجھے نیچے سے ایک سپاہی کی آواز آئی جو کسی دوسرے سپاہی سے بات کر
66
رہا تھا۔ معلوم ہوتا ہے کوئی سپاہی بد نیتی سے اندر آنا چاہتا تھا کہ ہمارے آدمیوں نے
اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ اس پر دوسرا سپاہی اسے کہنے لگا “ ایدھر آ جا
اوئے انہاں دا کی اعتبار ہے جو چاہن گل بنا لین ” یعنی ان کا کیا اعتبار ہے ان کا جو
جی چاہے گا ہمارے خلاف بات بنا لیں گے۔ گویا ہمارے سب لوگ جھوٹے تھے اور
لوگ جو روزانہ قسمیں کھاتے اور ہمارے سامنے جھوٹ بول رہے تھے وہ سچے
تھے۔ خیر ان ڈپٹی کمشنر صاحب نے کچھ دیر ان سے باتیں کرنے کے بعد مجھ سے کہا
کہ ان سپاہیوں سے باتیں کرنی فضول ہیں۔ ان میں کوئی افسر نہیں ہے اور نہ ہی ان
کو کوئی اختیار ہے۔ آپ کو چاہئے کہ ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر صاحب کی طرف
آدمی بھجوا دیں اور انہیں ان تمام حالات سے اطلاع دیں۔ میں نے کہا کہ اس کا
وہ
1941ء
451
خطبات محمود
میں پتہ کروا چکا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر صاحب اور سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس دونوں اس
وقت باہر ہیں۔ اسی وجہ سے ہم حیران ہیں کہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا تو پھر یہ جو
کانسٹیبل یا ہیڈ کانسٹیبل ہیں ان سے بات کرنی فضول ہے۔ انہیں دیکھ کر تو یہ بھی پتہ
نہیں لگتا کہ ان کا افسر کون ہے۔ پھر انہوں نے کہا یہاں مسٹر سلیٹر ایس۔ ڈی۔ او
ہیں۔ مرزا مظفر احمد صاحب ان کے پاس چلے جائیں۔ میں نے کہا مظفر احمد کا جانا
ٹھیک نہیں وہ یہاں گواہ کے طور پر ہیں۔ میں درد صاحب اور مرزا ناصر احمد کو بھجوا
دیتا ہوں۔ چنانچہ میں نے ان دونوں کو مسٹر سلیٹر کی طرف بھیجوا دیا اور خود ان
سپاہیوں سے پوچھا کہ تم میں افسر کون ہے۔ اس پر وہ پہلے تو کہنے لگے کہ ہمیں پتہ
نہیں ہمارا کون افسر ہے پھر جب مزید اصرار کیا تو ان میں سے کوئی کہے کہ یہ افسر
ہے اور کوئی کہے وہ افسر ہے۔ آخر ایک کی طرف اشارہ کر کے وہ کہنے لگے کہ ہم
میں سے یہ سب سے بڑا ہے اور وہ بغیر وردی کے تھا۔ اس سے پوچھا تو وہ کہنے لگا
میں وردی میں ہی نہیں۔ فلاں شخص ہے۔ اس سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ بے وردی
شخص سینئر ہے میں افسر نہیں۔ جب اسے کہا گیا کہ وہ تو منکر ہے تو اس نے جواب
دیا کہ “ جنھوں سمجھ لو یعنی جسے چاہیں افسر سمجھ لیں۔ آخر ان ڈپٹی کمشنر صاحب نے
ان سے پوچھا کہ تم کو یہ تو بتانا چاہئے تم میں سے بڑا کون ہے۔ اس پر بھی انہوں
نے کچھ ایسا ہی جواب دیا۔ غرض اسی قسم کی آئیں بائیں شائیں کرتے رہے خیر
انہوں نے کہا مسٹر سلیٹر ایس۔ ڈی۔ او ابھی آ جائیں گے۔ ان لوگوں سے بات کرنی
فضول ہے آپ اندر چل بیٹھیں۔ چنانچہ وہ اور میں اور عزیزم مظفر احمد کمرہ میں
بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر میں مسٹر سلیٹر ناصر احمد کے ساتھ آگئے۔ مسٹر سلیٹر نے کوٹ
اتارا اور بیٹھتے ہی کہا کہ میں پولیس افسر نہیں۔ میرے پاس تو جب کیس آتا ہے اس
وقت اسے سنتا ہوں۔ وہ مجھے ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے۔ یونہی یہ سن کر کہ کوئی
شخص باہر سے یہاں چند دنوں کے لئے آیا ہوا ہے اور اسے پولیس والوں کے متعلق
کوئی شکایت پیدا ہو ہوئی ہے چلے آئے۔ میں نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ بغیر
66
1941ء
452
خطبات محمود
اس علم کے کہ کیا واقعہ ہوا ہے اور ہم پر کیا گزری ہے تشریف لے آئے ہیں۔ خیر
انہیں تمام واقعات بتائے گئے۔ انہوں نے کہا۔ ڈیفنس آف انڈیا رولز کے ماتحت
پولیس بغیر وارنٹ دکھائے گرفتار کر سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب کہنے لگے کہ یہ
اختیارات انسپکٹر پولیس یا سب انسپکٹر پولیس کو حاصل ہیں ہر ایک کو حاصل نہیں۔
اس پر مسٹر سلیٹر نے بتایا کہ انسپکٹر پولیس بیمار تھا اور تھانیدار دورہ پر تھا۔ اس وقت
انچارج ایک ہیڈ کانسٹیبل ہی ہے۔ اس لئے اسے اختیار حاصل ہے۔ پھر وہ واقعات
سنتے رہے اور انہوں نے اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ کیا آپ کے
نزدیک یہ کافی نہیں ہو گا کہ میں انسپکٹر کو کہوں اور وہ ان لوگوں کے متعلق
مناسب کارروائی کرے۔ میں نے انہیں کہا کہ میں تو اس کے متعلق گورنر صاحب
کو بھی تار دے چکا ہوں۔ اس لئے ان کے فیصلہ کا مجھے انتظار کرنا پڑے گا۔ اسی
دوران میں پولیس کے بعض نقائص کو بھی انہوں نے تسلیم کیا اور جب انہیں بتایا گیا
کہ وہ بغیر تلاشی دیئے اندر آگئے تھے تو انہوں نے کہا کہ یہ واقع میں خلاف قانون
حرکت ہے۔ اور انہیں اندر نہیں آنا چاہئے تھا۔ مگر انہوں نے کہا کہ میں مجسٹریٹ
ہوں اور صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ جب کیس میرے سامنے آئے تو اس کا فیصلہ
کر دوں۔ پولیس کی کارروائی میں دخل نہیں دے سکتا۔ البتہ لڑکے کی ضمانت ابھی
لے لیتا ہوں۔ ڈی۔ سی صاحب نے کہا۔ میں اس بارہ میں تجربہ کار ہوں۔ آپ یہ
بات نہ کریں کیونکہ اس طرح آپ خود الزام کے نیچے آ جائیں گے۔ پولیس نے ابھی
تک آپ کے پاس اس کے متعلق کوئی رپورٹ نہیں کی اور قاعدہ یہ ہے کہ پہلے
پولیس رپورٹ کرے اور پھر اس پر کسی قسم کا ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا بہت
اچھا۔ میں انچارج کو بلا لیتا ہوں ان کے ساتھ نائب تحصیلدار تھا۔ انہوں نے اسے
بھیجا کہ جا کر تھانیدار انچارج کو بلا لاؤ۔ اس پر وہی شخص آیا جو بے وردی تھا۔ مسٹر سلیٹر
نے اس سے پوچھا کہ کیا تم انچارج ہو ؟ اس نے کہا کہ میں تو وردی میں نہیں۔ میں
کس طرح انچارج ہو سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا۔ اچھا تو پھر کسی وردی والے کو بلاؤ۔
1941ء
453
خطبات محمود
اس پر وہ کسی دوسرے کو بلا لایا جو وردی پہنے ہوئے تھا۔ اس سے جب پوچھا گیا کہ
کیا تم انچارج ہو؟ تو وہ کہنے لگا میں کس طرح انچارج ہو سکتا ہوں؟ میں تو جونیئر
ہوں انچارج تو یہ ہے جو بغیر وردی کے ہے۔ اس پر مسٹر سلیٹر بھی حیران ہوئے اور
انہوں نے اسی شخص سے جو بغیر وردی کے تھا کہا کہ تم اس کیس کے متعلق میرے پاس
رپورٹ کرو پھر میں اس کا فیصلہ کروں گا۔ میں نے اس دوران انہیں توجہ دلائی کہ
آپ دیکھیں یہ لوگ کس قسم کی حرکات کر رہے ہیں کہ اصل انچارچ بغیر وردی
کے ہے اور جو وردی میں ہے وہ انچارج ہونے سے منکر ہے۔اس سے وہ بہت متاثر
ہوئے اور کہنے لگے کہ انسپکٹر بیمار تھا اگر وہ اچھا ہوتا تو شاید اس طرح واقعات نہ
ہوتے۔ خیر وہ بے وردی شخص تو رپورٹ لکھنے کے لئے چلا گیا اور مسٹر سلیٹر انتظار
کرتے رہے مگر جب دیر ہو گئی ۔ ہم نے ان سے کہا کہ آپ تشریف لے جائیے
جب رپورٹ آئے گی اگر آپ چاہیں گے تو لڑکے کو آپ کے پاس ضمانت کے لئے
پیش کر دیا جائے گا۔ چنانچہ اس پر رضامند ہو کر چلے گئے اور کہہ گئے کہ ڈی۔ سی
بھی شام کو آ جائیں گے میں نو بجے اطلاع دوں گا۔ اگر ضرورت ہوئی تو مرزا مظفر احمد،
خلیل احمد کو لے کر آ جائیں میں ضمانت لے لوں گا۔ وہ تو چلے گئے مگر پولیس والے
برابر بارہ بجے سے لے کر سات بجے شام تک رائفلیں لے کر ہمارے مکان کے صحن
میں کھڑے رہے۔ پھر میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ اب تم ان سے پوچھو یہ
کس قانون کے ماتحت یہاں کھڑے ہیں اور ان سے لکھوا لو تاکہ بعد میں یہ نہ کہہ
دیں کہ ہم تو اس وقت تک وہاں نہیں ٹھہرے۔ انہوں نے کہا ہم کچھ لکھ کر دینے
کے لئے تیار نہیں اس پر مرزا عبد الحق صاحب نے کہا کہ اس کا تو یہ مطلب ہے
کہ جس طرح تم نے آج جھوٹ بولا ہے اسی طرح کل جھوٹ بول دو اور کہہ دو کہ
ہم تو وہاں گئے ہی نہیں تھے پھر مرزا عبد الحق صاحب پلیڈر نے ان سے کہہ دیا کہ
اگر لکھ کر نہیں دیتے کہ ہم اس وقت تک بالا افسروں کے حکم سے مکان پر قبضہ
کئے ہوئے ہیں تو پھر تمہارا کوئی حق یہاں ٹھہرنے کا نہیں پھر تم نکل جاؤ۔ میں نے
1941ء
454
خطبات محمود
مرزا صاحب سے کہا کہ آپ انہیں یہ نہ کہیں کہ یہاں سے نکل جاؤ کیونکہ ممکن
ہے یہ لوگ جا کر یہ رپورٹ کریں کہ ہمیں مارا گیا ہے اور بات آخر وہی مانی جائے
گی جو یہ کہیں گے۔ آجکل چونکہ جنگ ہو رہی ہے اس لئے مجسٹریٹوں کا ذہن اسی طرف
جاتا ہے کہ پولیس والوں کو کیا ضرورت تھی کہ وہ جھوٹ بولتے۔ پس میں نے ان
سے کہا آپ یہ نہ کہیں کہ نکل جاؤ بلکہ کہیں کہ نہیں لکھ کر دیتے تو تمہاری
مرضی۔ ہم یہ لکھ لیں گے کہ تم فلاں وقت تک یہاں ٹھہرے ہو اور دوبارہ ان کی
ہے۔
تصویر لے لو۔ اور اس تصویر پر وقت بھی لکھ دو کہ اتنے بجے یہ تصویر لی گئی
آخر شام کو اطلاع ملی کہ ایس۔ ڈی۔ او صاحب کے حکم کے مطابق جب پولیس نے
رپورٹ کی تو معلوم ہوا کہ جس دفعہ کے ماتحت پولیس والوں نے کارروائی کرنی چاہی
تھی اس کے ماتحت کارروائی کرنے کا پولیس کو اختیار ہی حاصل نہیں تھا۔ غرض ان کی
اور بے ضابطگیوں میں ایک بڑی بے ضابطگی یہ بھی پائی گئی کہ جس دفعہ کے ماتحت
انہوں نے کارروائی کرنی چاہی اس دفعہ کے ماتحت مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر کارروائی
کرنے کا انہیں حق حاصل ہی نہیں تھا۔ گویا ان کا سارا فعل ہی خلاف قانون تھا اور کسی
گرفتاری کا انہیں حق ہی حاصل نہیں تھا۔سنا گیا ہے کہ اس رپورٹ پر ایس۔ڈی۔او صاحب
نے انچارج ہیڈ کانسٹیبل کو بلا کر کہا کہ تم نے اس دفعہ کے ماتحت کس طرح کارروائی
کی ہے جبکہ کارروائی کرنے کا تمہیں کوئی حق ہی حاصل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ہم
یہی سمجھتے ہیں کہ ہمیں حق حاصل ہے۔ مجسٹریٹ نے کہا قانون تمہیں اس بات کا
اختیار نہیں دیتا۔ البتہ مجسٹریٹ کے حکم سے تم ایسا کر سکتے ہو۔ اس کے بعد انہوں
نے اسی وقت آدمی بھیجوا دیا کہ وہاں جو پولیس کھڑی ہے اسے کہہ دیا جائے کہ وہ
کو ٹھی سے واپس چلے جائیں۔ چنانچہ سات بجے شام کو پولیس وہاں سے ہٹی۔ رات کو
ایس۔ ڈی۔ او صاحب کا پھر رقعہ آیا کہ صبح میں مرزا خلیل احمد کے بارہ میں اطلاع
دوں گا۔ دوسرے دن حسب وعدہ گیارہ بجے کے قریب ان کا رقعہ آیا کہ آپ خلیل احمد
کو بے شک لے جائیں۔ ہماری طرف سے اس میں کسی قسم کی روک نہیں۔ چنانچہ اس پر
خطبات محمود
ہم قادیان آ گئے۔
455
1941ء
صبح کے شور و شر کے بعد جب مختلف لوگوں کی گواہیاں لینے کے لئے میں
نے مرزا عبد الحق صاحب کو مقرر کیا تاکہ تازہ بتازہ شہادت قلم بند ہو جائے تو مجھے
معلوم ہوا کہ پولیس ڈاک آنے سے پہلے ہی ڈاک خانہ کے پاس بیٹھی تھی حالانکہ کے پاس بھی بھی حالانکہ ابھی پیکٹ نہیں آیا تھا۔ اسی طرح وہ سڑکوں پر بھی مختلف جگہوں پر کھڑی تھی۔ ہوں پر
جس کے معنے یہ ہیں کہ پولیس پیکٹ کے منصوبہ میں شامل تھی۔ اس کے ساتھ ہی
یہ بھی معلوم ہوا کہ ڈاکیا نے اصرار کر کے خلیل احمد کو پیکٹ دیا تھا۔ واقعہ یہ ہے
کہ جب ڈاکیا پیکٹ لایا تو خلیل احمد وہ پیکٹ درد صاحب کے پاس لایا اور کہنے لگا کہ
یہ میرے نام بیرنگ پیکٹ آیا ہے کیا میں لے لوں۔ درد صاحب کہتے ہیں کہ میں
نے اس سے کہا ایسا پیکٹ نہیں لینا چاہئے مگر وہ باہر جا کر پھر آیا اور اس نے دو
آنے ڈاکیا کو دینے کے لئے طلب کئے۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ تم نے ایسا کیوں
کیا تو اس نے کہا کہ ڈاکیا اصرار کرنے لگا تھا کہ ضرور پیکٹ لے لیا جائے اور کہنے لگا
کہ دو آنے خرچ کرنا کونسی بڑی بات ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ڈاکیا کو بھی
پولیس نے یہ کہہ کر بھجوایا تھا کہ تم اصرار کرنا تاکہ خلیل احمد اس پیکٹ کو وصول کر
لے۔
یہ واقعات ہیں جو میں نے بغیر کسی قسم کی جرح کے اور بغیر اپنے جذبات
کو ظاہر کرنے کے بیان کر دیئے ہیں۔ میں نے یہ نہیں بتایا کہ کس کس طرح ان
واقعات سے سلسلہ پر اور ہم پر حرف آیا ہے یا ان واقعات سے اور ان سے جن کو
میں نے ظاہر نہیں کیا کس طرح پولیس والوں کی بد نیتی اور ان کی جماعت کو ذلیل
کرنے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔ میں ان امور کو اس وقت تک ملتوی رکھتا ہوں
جب تک گورنمنٹ سے اس بارہ میں میں گفتگو نہ کر لوں اور یہ نہ معلوم کر لوں
کہ اس کی ذمہ داری کس پر ہے۔ مگر جو چیز مجھے عجیب لگی ہے جو میرے دل میں
کھٹکتی ہے اور جس کے بیان کرنے سے میں نہیں رک سکتا وہ یہ ہے کہ اگر
1941ء
456
خطبات محمود
اس ایکٹ کا وہی مفہوم ہے جو اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے تو پھر اس ایکٹ کے
ماتحت کسی کو بھی کوئی پیکٹ بھجوا کر گرفتار کرا دینا بالکل آسان امر ہے اور اس
طرح ہماری جماعت کا کوئی فرد اس سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ کل ممکن ہے میرے
پاس اس طرح کا کوئی پیکٹ آ جائے اور پولیس مجھے گرفتار کر لے۔ آخر سوشلسٹوں
کے لئے یا پولیس کے لئے اس قسم کا پیکٹ بھجوانا کیا مشکل ہے۔ سوشلسٹوں کے
اشتہارات وغیرہ اس کے قبضہ میں آتے ہی رہتے ہیں۔ وہ آسانی سے کسی دوسرے
کے نام وہی اشتہارات بصورت پیکٹ بھیج کر اسے گرفتار کرا سکتی ہے۔ گویا تمام
معززین کی عزتیں خطرہ میں ہیں اور امن محض سی آئی ڈی کے چند افسروں کے
ہاتھ میں رہ گیا ہے۔ میں نے اس خط میں جو ہز ایکسی لینسی گورنر پنجاب کو بھجوایا ہے
یہی لکھا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ کیا قانون کا یہی منشاء ہے۔ میں کسی بڑے
افسر کا نام ادب کی وجہ سے نہیں لیتا لیکن کیا ان کو اس قسم کا پیکٹ اگر کوئی بھیج
دے تو پولیس تین چار منٹ کے بعد ہی ان کو گرفتار کرے گی حالانکہ تین چار
منٹ میں کوئی انسان خواہ کتنا ہی سمجھدار ہو، کتنا ہی طاقتور ہو، کتنے ہی وسیع ذرائع
رکھنے والا ہو یہ نہیں کر سکتا کہ اس پیکٹ کو ڈپٹی کمشنر یا سپرنٹنڈنٹ پولیس کے پاس
بھجوا سکے۔ آخر وہ کونسا ذریعہ ہے جس کے ماتحت اس قسم کا پیکٹ پہنچنے کے تین چار
منٹ بعد ہی انسان اسے کسی ذمہ دار افسر تک پہنچا سکے اور اس طرح اپنی بریت
ثابت کر سکے۔ میں سمجھتا ہوں انگریزوں کے جرنیل اور کرنیل بھی یہ طاقت نہیں
رکھتے کہ وہ باوجود بڑی طاقت رکھنے کے باوجود ہوائی جہاز رکھنے کے اس قسم کا
پیکٹ پہنچنے کے بعد تین چار منٹ کے اندر اندر اس کے متعلق کوئی کارروائی کر
سکیں۔ پس اگر اس قانون کا یہی مفہوم ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ ہندوستان کے
ہر شخص کی عزت خطرہ میں ہے۔ فرض کرومیں اس وقت وہاں موجود نہ ہوتا تو کیا
اس قانون کے ماتحت خلیل احمد مجرم نہیں تھا۔ یا فرض کرو وہ اس کی اہمیت کو نہ سمجھتا
اور اس پیکٹ کو کمرہ میں پھینک دیتا تو کیا وہ مجرم نہ بن جاتا۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ
1941ء
457
خطبات محمود
اس قانون کا یہ منشاء ہو جو پولیس نے سمجھا لیکن چونکہ میں نے اس کے متعلق
گورنمنٹ کو توجہ دلائی ہے اس لئے میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ گورنمنٹ اس کا کیا
جواب دیتی ہے۔ اگر گورنمنٹ کا یہی منشاء ہے تو بغیر مزید تحقیق کئے ابھی سے یہ
کہے دیتا ہوں کہ اس کے ماتحت ہندوستان میں کسی شخص کی عزت محفوظ نہیں اور
سے
اگر اس قانون کا یہ منشاء نہیں اور گورنمنٹ نے ایسے اصول تجویز کئے ہیں جن
اس قسم کے خطرات کا ازالہ ہو سکتا ہے تو یقینا گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ان لوگوں کو
جو اس واقعہ کے ذمہ دار اور اصل مجرم ہیں سزا دے۔ مقامی پولیس بھی بے شک
قصور وار ہے لیکن وہ اس قدر جرات نہیں کر سکتی جب تک سی آئی ڈی کے کسی
افسر کا اس میں ہاتھ نہ ہو۔ : ہو۔ چنانچہ جب ہم نے ان سے ان سے پوچھا کہ تمہیں اس پیکٹ کا
کیونکر علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں سی آئی ڈی کے افسر نے بتایا تھا۔
میرے پاس اس شبہ کی کافی وجوہ موجود ہیں کہ یہ پیکٹ پولیس نے ہی
خلیل احمد کے نام بھجوایا تھا لیکن میں ان وجوہ کو ابھی ظاہر نہیں کرتا۔ میں نے سر دست
حکومت پنجاب کو اس طرف توجہ دلائی ہے اگر اس نے توجہ نہ کی تو وہ وقت ہو گا
جب ہم سمجھیں گے کہ حکومت اس قسم کے افعال کو پسندیدہ سمجھتی ہے یا اس واقعہ
کے بعد اسے پسند کرنے لگی ہے ابھی اس بارہ میں میں کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔ میں
نے بتایا ہے کہ ابھی ہمیں اس بات کا کوئی پختہ علم نہیں کہ حکومت پنجاب کا اس
واقعہ کے ساتھ تعلق ہے یا نہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں مقامی حکام پر اس کی ذمہ داری
عائد نہیں ہوتی کیونکہ جس ذمہ دار مقامی حاکم کو اس کا علم ہوا اس نے ہمارے ساتھ
شریفانہ طور پر سلوک کیا۔ سر دست میں نے جماعت کے نمائندوں کو بلوایا ہے کہ
وہ اتوار کے دن یہاں آئیں ان سے اس کے متعلق مشورہ لیا جائے گا اور تمام
واقعات کو ان کے سامنے رکھا جائے گا بہت سے واقعات ایسے ایسے ہیں جن کو میں
نے ابھی بیان نہیں کیا کیونکہ اگر مقدمہ ہوا تو اس وقت وہ کام آئیں گے۔ پھر ان
کا بیان کرنا اس لحاظ سے بھی میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ ممکن ہے جماعت میں