ڈلہوزی میں حضرت خلیفة المسیح کی کوٹھی پر پولیس کی خلافِ قانون حرکات
حصہ 2
1941ء
458
خطبات محمود
اشتعال پیدا ہو۔ میں ابھی حکومت کا رویہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کیسا ہے۔ اِنْشَاءَ الله
اتوار کے دن دوستوں کو تمام حالات بتا دیئے جائیں گے۔ اور اس وقت تک تین چار دن
بھی گزر چکے ہوں گے۔ میں نے حکومت کو توجہ دلائی ہے کہ مجھے تار کے ذریعہ
جواب دیا جائے مگر ابھی تک مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔ ہز ایکسی لینسی گورنر پنجاب کو
جو خط میں نے لکھا ہے اس میں میں نے تحریر کیا ہے کہ ہماری جماعت لاکھوں
روپیہ گورنمنٹ کی بہبودی کے لئے خرچ کر چکی ہے اور جو جماعت لاکھوں روپیہ
گورنمنٹ کے لئے خرچ کر چکی ہو اس کے امام کا یہ مطالبہ کہ اس کی چٹھی کا
جواب دو روپے کی تار کے ذریعہ دیا جائے کوئی ناواجب مطالبہ نہیں عقلاً اور انصافاً
یہ مطالبہ بالکل جائز اور درست ہے۔ لیکن بہر حال چونکہ طاقت اور اقتدار حکومت
کے ہاتھ میں ہے اس لئے تار کے ذریعہ جواب دینا یا نہ دینا اس کی مرضی پر منحصر
ہے لیکن بہر حال اتوار تک خط کے ذریعہ بھی جواب آ سکتا ہے۔ اگر اس وقت تک
جواب آگیا تو جماعت کے نمائندگان کے سامنے اسے رکھا جائے گا اور اگر نہ آیا تو
اس کی ذمہ داری گورنمنٹ پر ہو گی۔ میں نے بدھ کو تار دیا تھا اس کا جواب
جمعرات کو آ جانا چاہئے تھا جمعرات کو نہ آتا تو جمعہ کو آ جانا تھا جمعہ کو نہیں آیا تو
ہفتہ کو آسکتا ہے اور اگر ہفتہ کو نہ آئے تو اتوار کو آ سکتا ہے۔ اگر اتوار کو بھی
حکومت کی طرف سے تار اور خط کا کوئی جواب نہ آیا تو اس کی ذمہ داری ہم پر
نہیں بلکہ گورنمنٹ پر ہو گی۔
چونکہ ہماری جماعت کے بعض نمائندے قانونی مجالس میں بھی ہیں اور جب
گورنمنٹ نے یہ قانون بنایا تھا تو اس وقت گورنمنٹ کی کونسل میں ہماری جماعت کا
بھی ایک فرد موجود تھا۔ گو وہ جماعت کا نمائندہ نہیں تھا۔ اس لئے میں اس امر پر
اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اگر قانون کا وہی منشاء ہے جو ظاہر ہوا ہے اور
اس قانون کے پاس کرنے میں ہمارے ان دوستوں کا بھی ہاتھ ہے جو قانون ساز
مجلس میں ہیں تو یقینا انہوں نے یہ بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ کانگریس والوں پر بھی بے شک
1941ء
459
خطبات محمود
اعتراض عائد ہوتا ہے جنہوں نے اپنا بد دیانت ہونا کھلے طور پر ثابت کر دیا ہے
کیونکہ جب تک وہ بر سر اقتدار نہیں آئے تھے اسی قسم کے قوانین کو ظالمانہ کہا
کرتے تھے مگر جب ان کی پارٹی بر سر اقتدار آئی تو انہی ظالمانہ قوانین کے ماتحت
انہوں نے حکومت کی۔ اور جب لوگوں نے اعتراض کیا اور کہا کہ انہیں منسوخ کیا
جائے تو انہوں نے کہا کہ ان کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ تو کانگریس کی بر سر اقتدار
پارٹی اول درجہ کی خائن ثابت ہو چکی ہے پہلے تو وہ بعض انگریزی قوانین کے خلاف
ایجی ٹیشن کرتی رہی مگر جب خود بر سر اقتدار ہوئی تو وہی قانون جاری کر دیئے اور
لوگوں کے شور مچانے پر کہہ دیا کہ ان قوانین کے بغیر کام نہیں چلتا۔ ایسے خائن اور
بد دیانت لوگوں کی ہم پر ذمہ داری نہیں۔ لیکن اگر ہماری جماعت کے کسی فرد نے
خواہ بحیثیت ممبر اس قانون کی تائید کی ہے اور خواہ قانون کی تشکیل میں حصہ لیا
ہے یقینا اس نے اپنی عاقبت خراب کر لی ہے۔ اور یقینا وہ خدا تعالیٰ کے سامنے بہت
بڑے مجرم کی صورت میں پیش ہو گا۔ کیونکہ اس نے تینتیس کروڑ باشندوں کو قانون
کے ذریعہ ذلیل کرنے کا سامان تیار کیا اور ان کی عزتوں کو ایک عرصہ کے لئے
خطرہ میں ڈال دیا۔
مجھے افسوس ہے کہ یہ قانون ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں سے گزرا ہے جن
میں سے بعض میرے نہایت ہی عزیز ہیں مگر خدا مجھے سب سے زیادہ عزیز ہے اور
مجھے اس کے مقابلہ میں کسی کی پرواہ نہیں ہو سکتی۔ اگر اس قانون کا یہی منشاء ہے تو
یقینا انہوں نے اپنی احمدیت پر ایک دھبہ لگا لیا ہے۔ انہیں چاہئے تھا کہ فوراً استعفیٰ
دے دیتے اور کہتے کہ ہم اس قانون کی تائید کرنے یا اس پر دستخط کرنے کے لئے
تیار نہیں۔ لیکن اگر اس قانون کا یہ منشاء نہیں تو ان کا فرض ہے کہ وہ گورنمنٹ پر
اس امر کو ثابت کریں اور اسے کہیں کہ اس قانون کو خلاف منشاء کیوں استعمال کیا
گیا ہے۔ پس جس حد تک واقعہ کا سوال ہے میں ابھی اس کو نظر انداز کرتا ہوں
لیکن جس حد تک قانون کا سوال ہے میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اگر قانون کا
1941ء
460
خطبات محمود
یہی منشاء ہے تو ہر وہ شخص جس نے اس قانون پر دستخط کئے، ہر وہ شخص جو اس
کے مشورہ میں شریک رہا وہ خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ہے اور وہ 33 کروڑ باشندوں
کو ذلیل کرنے کا مرتکب ہے۔ اس کی نمازیں، اس کے روزے اور اس کی قربانیاں،
اس کے کسی کام نہیں آئیں گی کیونکہ اس نے دین کو دنیا پر مقدم نہیں کیا۔ میں
قانون دان نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہندوستانیوں میں کچھ بھی غیرت ہوتی
اور اگر اپنے ملک کی ان کے دلوں میں کچھ بھی محبت ہوتی تو ایسے قانون کے پیش
ہونے پر اس کے مضر حصہ کو وہ کبھی پاس نہ ہونے دیتے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جنگ کے
ایام میں امن کے قیام کے لئے نسبتاً سخت قانون کی ضرورت ہے مگر اس قسم کے
جاہل انسانوں کے ہاتھ میں جو صحیح طور پر بات بھی نہیں سمجھ سکتے کجا یہ کہ قانون کو
سمجھ سکیں یہ ایسی چیز ہے جس سے نہایت ہی خطرناک حربہ ہو جاتا ہے۔ لیکن فرض کرو
ایسا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا جائے تو میرے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں۔ گو
اس طرح بھی غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ مگر موجودہ طریق کے مقابلہ میں بہت کم
پیدا ہوں گی۔ اور پھر اور نہیں تو یہ فائدہ تو ضرور ہو گا کہ پبلک کا واسطہ کسی ایسے
انسان سے پڑے گا جو معقول ہو گا اور بات کو سمجھنے کی اہلیت رکھے گا۔ مگر اب
جس قسم کے انسانوں سے واسطہ پڑتا ہے اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ
جب ہیڈ کانسٹیبل کو درد صاحب تار سنانے لگے تو وہ کہنے لگا مجھے انگریزی نہیں آتی
اور ترجمان کے ذریعہ سے اسے تار کا مطلب سمجھایا گیا۔ جسے اس نے اس وقت صحیح
بتایا گو بعد میں سنا ہے کہ رپورٹ میں یہ لکھ دیا کہ مرزا خلیل احمد کے ہاتھ سے
پیکٹ لیا تھا۔ پھر جب انہوں نے کہا کہ جو کچھ کہنا چاہتے ہو لکھ کر دو۔ تو پہلے تو وہ
لکھنے کے لئے بیٹھ گیا لیکن پھر اس نے کہہ دیا کہ میں لکھ نہیں سکتا۔ یہ تو اس کا
جھوٹ تھا لیکن بہر حال وہ انگریزی نہیں جانتا تھا۔ اب جو لوگ انگریزی نہیں جانتے
تو انہوں نے بھلا قانون کا کیا سمجھنا ہے۔ پس قانونی لحاظ سے یہ اتنی خطرناک غلطی
ہے کہ میرے نزدیک ہر ممبر کونسل جس نے اس کی تائید میں اپناووٹ دیا ہے اس نے
1941ء
461
خطبات محمود
قطعی طور پر اپنے فرض کو ادا نہیں کیا اور اگر کسی نے اس بارہ میں غفلت سے کام
لیا ہے تب وہ خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ہے اور اگر اس نے جانتے ہوئے اس میں
تھوڑے سے تھوڑا حصہ بھی لیا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے حضور بہت بڑا مجرم ہے اور
جن احمدیوں نے اس میں حصہ لیا ہے وہ تو بہت بڑے مجرم ہیں۔
ہم اخباروں میں ہمیشہ یہ خبریں پڑھا کرتے تھے کہ ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ
کے ماتحت آج فلاں کو سزا ملی ہے اور آج فلاں کو۔ اور میں خیال کیا کرتا تھا کہ
انہیں سز اجائز طور پر ملی ہو گی مگر اب تو مجھے ساروں کے متعلق یہی شک پیدا ہو
گیا ہے۔ اور میں خیال کرتا ہوں کہ شاید انہیں بے جا طور پر ہی جیل خانوں میں
ڈال دیا گیا ہے۔
بہر حال میں نے اس کے متعلق ہز ایکسی لنسی گورنر پنجاب کو لکھا ہوا ہے
اور آج یا کل اس چٹھی کی زائد کاپیاں ان منسٹروں کے پاس بھیجی جائیں گی جو پبلک
تقریروں میں ہمیشہ یہ کہا کرتے ہیں کہ ملک میں امن کے قیام کے ہم ذمہ دار
ہیں۔ اور ان سے پوچھا جائے گا کہ کیا اس واقعہ کے بعد بھی ان پر کوئی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے یا نہیں اور کیا قانون کا یہ جائز استعمال کیا گیا ہے یا ناجائز۔ اس کے
بعد اگر ضرورت ہوئی تو ہم اپنے حق کے حصول کے لئے جد و جہد شروع کریں گے
مگر کوئی ایسی کارروائی نہیں کریں گے جو جنگ کے کاموں میں روک پیدا کرنے کا
باعث ہو۔ جنگ نہ ہمارے وزیر اعظم صاحب نے چھیڑی ہے اور نہ گورنر صاحب
نے۔ یہ جنگ تو ہمارے بادشاہ اور ان کے وزراء کے حکم کے ماتحت لڑی جا رہی ہے
اور ہندوستان کے گورنر یا یہاں کے وزراء اس جنگ کی عمارت کے نیچے کی چھوٹی سی
اینٹیں ہیں۔ اگر اس میں حکومت پنجاب یا اس کے بعض افسروں کا دخل ثابت بھی
ہو جائے تو اس عمارت کے خلاف ہمارا کھڑا ہو جانا نادانی ہو گی۔ کیونکہ جنگ کا آغاز
ہٹلر نے کیا اور ہمارے بادشاہ اور وزراء نے اس کے مقابلہ کا اعلان کر دیا۔ ہم نے
جہاں تک غور کیا ہے ہم اسی نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہمارے بادشاہ اور وزراء حق پر ہیں
1941ء
462
خطبات محمود
رہے ہیں اور نہ
اور ہٹلر ظالم ہے۔ پس جس فعل کو ہم ظالمانہ سمجھتے ہیں اگر اس کے مقابلہ میں ہم
کوئی کوتاہی والی صورت پیدا کریں تو ہم مجرم ہوں گے اس لئے ہم کوئی ایسی
کارروائی نہیں کر سکتے جس سے جنگ کے کاموں میں روک پیدا ہو۔ میں نے دیکھا
ہے جب کبھی کوئی ایسی بات ہو بعض پر جوش نوجوان کہہ دیتے ہیں کہ جب
گورنمنٹ کا ہم سے یہ سلوک ہے تو ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم فوج میں بھرتی
ہوں یا گورنمنٹ کی مالی مدد کریں اور وہ یہ نہیں سمجھتے کہ جو لوگ ہماری جماعت
میں سے بھرتی ہو ہو رہے ہیں۔ وہ نہ ہیڈ ہیا کانسٹیبلوں کی خاطر جان دے رہ
پنجاب کے وزراء وغیرہ کی خاطر جان دے رہے ہیں بلکہ وہ جو جان دے رہے ہیں
تو اپنے بادشاہ کے لئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ وہ جماعت احمدیہ کی تعلیم کے
ماتحت جان دے رہے ہیں۔ پس اس قسم کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آنی چاہئے۔
مومن جو کام بھی کرتا ہے عقل کے مطابق کرتا ہے۔ یہ نہیں کہ لڑائی ایک طرف
ہو تو وہ حملہ دوسری طرف کر دے۔ فرض کرو ہمیں اپنی تحقیق کے بعد یہ ثابت ہو
جاتا ہے کہ اس فتنہ میں بعض بالا حکام کا دخل تھا یا سی آئی۔ ڈی کے کسی افسر کا
دخل تھا تو پھر بھی ہماری ان کوششوں میں کوئی فرق نہیں آنا چاہئے بلکہ ہر دفعہ
ہماری کوششوں کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز ہونی چاہئے۔ میں نے ذاتی طور پر جتنا
چندہ گورنمنٹ کی امداد کے لئے پچھلے سال دیا تھا اس سے زیادہ چندہ اس سال دیا
ہے اور جتنا چندہ پچھلے سال انجمن سے دلوایا تھا اس سے زیادہ اس سال دلوایا ہے
اور اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی اور افلاس نے مجھے مجبور نہ کر دیا تو میرا یہی ارادہ
ہے کہ ہر سال پہلے سال سے زیادہ چندہ دیتا چلا جاؤں۔ اسی طرح جتنے رنگروٹ
ہماری جماعت سے ایک مہینہ میں بھرتی ہوں۔ اس سے زیادہ رنگروٹ دوسرے مہینہ
میں بھرتی ہونے چاہئیں۔ اور اس سے زیادہ رنگروٹ تیسرے مہینہ میں بھرتی ہونے
چاہئیں کیونکہ پنجاب کی حکومت یا اس کے افسران میں سے کسی افسر کا کوئی قصور
ایمپائر یا دنیا کے حقوق کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا اور وہ ہماری
1941ء
463
خطبات محمود
ان کوششوں میں جو ہم جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے کر رہے ہیں روک
نہیں بن سکتا بلکہ اسلام اور احمدیت کے حقوق پر بھی اگر کوئی عارضی اثر پڑے تب
بھی ہماری ان کوششوں میں کوئی کمی نہیں آ سکتی کیونکہ جیسا کہ نظر آ رہا ہے اس
جنگ کا ایک دائمی اثر اسلام اور احمدیت کی تائید میں یا خلاف پڑنے والا ہے لیکن
اگر ایسا وقت آیا کہ اسلام اور احمدیت کے حقوق کا نقصان اس فائدہ سے زیادہ ہوا
جو جنگ کے نتیجہ کے طور پر دنیا کو حاصل ہو سکتا ہے تو تم جانتے ہو کہ میں خدا
تعالیٰ کے فضل سے بزدل نہیں اس وقت میں تمہیں خود کہوں گا کہ تم اپنے رویہ کو
بدل لو۔ لیکن اب تک میں اسی یقین پر قائم ہوں کہ ہمیں اس جنگ میں حکومت
ہوں
کی مدد کرنی چاہئے اور نہ صرف اس یقین پر قائم ہوں بلکہ اتنے زور سے قائم
کہ میں سمجھتا ہوں اگر ان کوششوں میں ذرہ بھی کوتاہی ہوئی تو میں بھی اور
جماعت بھی خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ٹھہریں گے۔ اس لئے ان کاموں کو کرتے چلے
جاؤ اور اس وقت کا انتظار کرو جب معلوم ہو جائے کہ حکومت اس بارہ میں کیا رویہ
اختیار کرتی ہے۔ اس کے بعد پھر جو مناسب قدم ہو گا وہ اٹھایا جائے گا۔ لیکن
بہر حال ہم ایسا قدم ہی اٹھائیں گے جس سے ہماری جنگی کوششوں پر کوئی اثر نہ
پڑے اور ایسی تدابیر اختیار کریں گے جن سے ان کوششوں پر اثر پڑے بغیر ہماری
ناراضگی گورنمنٹ پر ظاہر ہو جائے۔ مثلاً الیکشنوں کا ہی سوال ہے۔ گو اب جنگ کی
اسمبلیوں کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ
انتخابات کی وجہ سے فسادات ہوتے ہیں لیکن بہر حال اگر آج نہیں تو آج سے پانچ
سال کے بعد پھر انتخاب ہوں گے ممکن ہے اس عرصہ میں میں مر جاؤں مگر
جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس وقت زندہ ہو گی اور اس وقت وہ کوشش کر
کے ان ظالموں کو سزا دلا سکے گی جن کی نسبت ثابت ہو کہ وہ خلاف انصاف
حرکات کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کے مقابلہ میں کھڑے ہونے والوں کی مدد
کر سکتی ہے اور یاد رکھو کہ اس بارہ میں جماعت احمدیہ کو بڑی طاقت حاصل ہے۔ اگر
وجہ سے
1941ء
464
خطبات محمود
سب جماعت ایسے موقع پر ان پر ان لوگوں کا ساتھ دے جن سے انصاف کی امید ہو تو
یقینا وہ حیرت انگیز نتیجہ پیدا کر سکتی ہے۔ اسی طرح اور بھی کئی قسم کے ذرائع ہیں
جن سے کام لے کر جنگ کے دوران بھی اور جنگ کے بعد بھی ہم ان لوگوں کو
سزا دے سکتے ہیں جو انصاف کے قیام میں روک ہوں۔ پس تم ان باتوں کو مجھ پر
چھوڑ دو بلکہ مجھ پر بھی نہیں خدا پر چھوڑ دو کیونکہ وہی ہمیں ہدایت دیتا ہے۔ اور
وہی ایسی تدابیر بتاتا ہے جن سے بغیر اس کے کہ ہم قانون شکنی کریں اپنی شکایات
کا ازالہ کرا سکتے ہیں اس دن بعض اور واقعات بھی ہوئے ہیں۔ مثلاً ایک سپاہی نے
زنانہ میں گھنے کی کوشش کی۔ اگر اسی جگہ کسی اور کے ساتھ اس قسم کا واقعہ ہوتا اور
اس کے ساتھ اس قسم کی عقیدت رکھنے والے لوگ نہ بھی ہوتے جس قسم کی
عقیدت رکھنے والے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہیں بلکہ اگر کسی معمولی جاٹ کے
ساتھ ہی یہ واقعہ ہوتا تو سپاہیوں کے سر پھوڑ دیئے جاتے مگر پولیس والے سات
گھنٹہ تک اس دن میرے مکان پر رائفلیں لے کر کھڑے رہے۔ جس کے معنے یہ
ہیں کہ انہوں نے مجھے باغی سمجھا اور خیال کیا کہ خلیل کی گرفتاری پر ہم سب لڑ
پڑیں گے حالانکہ ہم اصول کے ایسے پابند ہیں کہ خلیل احمد کی گرفتاری تو کیا میری
گرفتاری کے لئے اگر وہ آئیں تو اس وقت بھی ہماری جماعت میں سے کوئی شخص ان
سے نہیں لڑے گا۔ ہم تو جانتے ہیں ہمیں خدا نے تلوار دی ہی نہیں۔ پس ہمارا کسی
سے لڑنا حماقت ہے اگر خدا نے ہمیں تلوار دی ہوتی تو تلوار سے لڑنا ہمارے لئے
جائز بھی ہوتا مگر ہمیں تو خدا نے نہ تلوار دی ہے اور نہ رائفل۔ پس ہم ان
ہتھیاروں سے کس طرح لڑ سکتے ہیں اور اگر ہم میں سے کوئی لڑے تو یقینا وہ احمق ہو
گا کیونکہ اس نے دنیا کو بھی اپنا دشمن بنا لیا اور خدا کو بھی۔ ہمارے پاس جو ہتھیار ہے
وہ ہماری دعائیں ہیں جو ہماری زبان سے نکلتی اور خدا تعالیٰ کے عرش تک پہنچ جاتی ہیں۔
فرض کرو وہ سپاہی اس وقت رائفل چلا بھی دیتے اور گولی میرے دل پر آ لگتی تو گو میں
اس گولی کو نہیں روک سکتا تھا مگر اس گولی کے لگتے وقت جو دعا میری زبان سے نکلتی
1941ء
465
خطبات محمود
صد
سے
خیالات جو
اسے دنیا کے تمام بادشاہ مل کر بھی پورا ہونے سے نہیں روک سکتے تھے۔ چنانچہ دیکھ لو محمد
صلی الیم اسلام کے بادشاہ تھے اور آپ وفات پا گئے مگر کیا آپ کی وفات کے بعد
اسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائید جاتی رہی؟ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام
اللہ تعالیٰ کے رسول تھے مگر کیا آپ کی وفات کے بعد احمدیت کے ساتھ خدا تعالیٰ
کی تائید نہیں رہی؟ اسی طرح بے شک ہم فوت ہو جائیں مگر وہ دعائیں جو ہمارے
دل سے نکلتی ہیں، وہ آہیں جو ہمارے سینہ سے بلند ہوتی ہیں اور وہ
ہمارے دماغ میں اٹھتے ہیں وہ اتنی بڑی تلواریں، اتنی بڑی رائفلیں اور اتنی بڑی
تو ہیں ہیں کہ دنیا کی کوئی تلواریں، دنیا کی کوئی رائفلیں اور دنیا کی کوئی تو پیں ان کا
مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ انہیں سوچنا چاہئے تھا کہ کیا ہم نے ان تلواروں اور بندوقوں
مقابلہ کرنا تھا کہ وہ رائفلوں سے مسلح ہو کر سات گھنٹہ تک ہمارے مکان پر
کھڑے رہے۔ گویا ہم مجرم اور ڈاکو تھے جن کے لئے وہ اکٹھے ہوئے تھے اور گویا
خلیل احمد کے لئے ہم سب نے ان سے لڑائی شروع کر دینی تھی۔ خلیل احمد تو ایک
بچہ ہے اگر میرے سارے بچوں کو بھی وہ پکڑ کر لے جائیں تو ہم میں سے کوئی
شخص ان پر ہاتھ نہیں اٹھائے گا کیونکہ ہمیں خدا نے ہاتھ اٹھانے کا حکم نہیں دیا۔
اسی طرح اگر یہ واقعات جاری رہے تو تو ممکن ہے کل کو وہ مجھے بھی پکڑ لیں مگر اس
صورت میں بھی وہ ہم میں سے کسی کو اپنے مقابلہ میں اٹھتے ہوئے نہیں دیکھیں گے
کیونکہ اس معاملہ میں خدا نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں اور جس معاملہ میں خدا
مومن کے ہاتھ کو باندھ لے اس میں وہ ہیجڑا بن جاتا ہے۔ ہمیں خدا نے کہا ہے کہ
تم اپنے ہاتھ بند رکھو ہمیں خدا نے یہ کہا ہے کہ تم حکومت کی اطاعت کرو۔1 پس
اس معاملہ میں ہم ہمیشہ اپنے خدا کے حکم کے ماتحت چلیں گے اور کسی قسم کی
قانون شکنی کا ارتکاب نہیں کریں گے۔
بھلا وہ لوگ جنہوں نے افغانستان میں پتھروں کی بوچھاڑ کے آگے اپنے
سینے تان دیئے تھے اور اُف نہ کی وہ کانگریس کے ان لوگوں کی طرح ہو سکتے ہیں
1941ء
466
خطبات محمود
جن پر قانون کی جب ضرب پڑی تو انہوں نے قانون کو ہی چھوڑ دیا۔ ہم خدا تعالیٰ
کے فضل سے ان کانگرسیوں کی طرح نہیں ہیں اور ہم قانون کے احترام کو کسی
صورت میں ترک نہیں کر سکتے۔ ہم ہمیشہ اطاعت اور فرمانبرداری کے مقام پر
کھڑے رہیں گے اور اگر وہ ہم پر رائفلیں بھی چلائیں گے تو ہم ان کا مقابلہ نہیں
کریں گے۔ کیونکہ ہماری رائفل ہمارا خدا ہے، ہماری تلوار ہمارا خدا ہے اور ہماری توپ
ہمارا خدا ہے۔ اس رائفل، اس تلوار اور اس توپ کے مقابلہ میں اگر دنیا کی تمام
رائفلیں، دنیا کی تمام تلواریں اور دنیا کی تمام تو پیں بھی رکھ دی جائیں تو وہ تباہ
اور برباد ہو جائیں گی۔
خطبہ کو صاف کرتے ہوئے مجھے ضروری معلوم ہوا کہ میں یہ بھی ظاہر کر
دوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے رنج کے وقت ان کی خوشی کا بھی سامان کر دیتا
ہے۔ چنانچہ جب میں سارا دن کی کوفت کے بعد زنانہ میں آیا تو میری بیوی نے مجھ
سے ذکر کیا کہ امة القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ میری لڑکی نے سنایا کہ اس بارہ میں ابا
جان کی ایک رؤیا اس واقعہ کے بارہ میں تھی جو انہوں نے مجھے سنائی تھی اور بعض
دفعہ بہن سے مراد بھائی ہوتا ہے۔ تب مجھے وہ رؤیا یاد آگئی جو ایک دو سال پہلے کی
ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں ہوں اور
وہاں عزيزه امة القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ اور میری چھوٹی بیوی مریم صدیقہ بیگم سلمها
اللہ تعالیٰ بھی میرے ساتھ ہیں۔ دروازہ بند ہے ہے مگر دروازہ میں بڑی بڑی دراڑیں ہیں۔
میری نظر جو پڑی تو میں نے دیکھا کہ ان دراڑوں میں سے پولیس کے کچھ سپاہی
جھانک رہے ہیں۔ میں نے ان دونوں کو چھپا دیا اور باہر نکل کر ان پولیس والوں
سے کہا کہ تم کیوں جھانک رہے تھے؟ اس پر وہ کمرہ کے اندر آ گھسے۔ اس وقت
میں دل میں کہتا ہوں کہ اندر میری بیوی اور لڑکی ہیں۔ ان کی بے پردگی ہو گی مگر
پھر کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب باتوں پر قادر ہے۔ وہ خود ان کی حفاظت کرے گا
چنانچہ جب وہ کمرہ میں گھس آئے اور ادھر ادھر تلاش کرنے لگے تو میں نے دیکھا
خطبات محمود
کہ دونوں
467
1941ء
بقیہ حاشیہ : وہاں سے غائب ہو گئی ہیں اور میں کہتا ہوں کہ
اور خود ان کو
دیکھو میرے رب کا احسان کہ اس نے اس ذلت سے ہمیں بچا لیا اور
غائب کر دیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اللہ تعالی نے بغیر اس کے کہ کوئی اور
دروازہ اس کمرہ میں ہو۔ ان کو غائب کر دیا۔ عجیب بات ہے کہ جس کمرہ میں میں
نے اپنے آپ کو دیکھا وہ شمال کی طرف تھا اور صحن جس میں سے پولیس آئی وہ
جنوب کی طرف تھا۔ اسی طرح یہ کوٹھی جس میں ہم تھے اس کا صحن جنوب کی طرف
تھا اور اسی طرف سے پولیس داخل ہوئی۔ میں وہاں سے گھر آیا اور حیرت سے امة
القیوم سے کہتا ہوں کہ میں تو بڑا ڈرا تھا مگر اللہ تعالیٰ تم کو وہاں سے نکال لایا اور بے
پردگی سے ہم بچ گئے چونکہ امۃ القیوم بیگم سلمہا اور خلیل احمد ایک ہی والدہ سے ہیں
اور بہن بھائی ہیں۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے کسی مصلحت سے خلیل کی جگہ امة القيوم
سلمہا اللہ تعالیٰ کو دکھا دیا جیسا کہ عالم رویا میں کثرت سے ہوتا ہے۔ پھر یہ بھی
عجیب بات ہے کہ اس وقت امة القیوم بیگم اور مریم صدیقہ دونوں کو بھی میں
موجود تھیں حالانکہ مریم صدیقہ واپس آ رہی تھیں اور پھر کسی وجہ سے وہاں ٹھہر
گئیں اور امة القیوم سلمہا اللہ تعالیٰ کی شادی ہو چکی ہے اور وہ سرگودھا میں تھیں۔
مگر خاوند کی چند دن کی رخصت کی وجہ سے میرے پاس مہمان ہو کر آئی ہوئی
تھیں۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْبَرَنِي بِهَذِهِ الْبَلِيَّةِ قَبْلَ وُقُوْعِهَا وَسَلَّانِي قَبْلَ
نُزُولِ الْآلَمِ هُوَ مَوْلَايَ وَ عَلَيْهِ تِكْلَانِي إِلَيْهِ اُفَوِّضُ أَمْرِي وَ أَرْجُوا مِنْهُ كُلَّ
وو
الْخَيْرِ "
)الفضل 14 ستمبر 1941ء(
أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ( النساء: 60)