خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدیت کے ذریعہ رسول کریم ﷺ کی حکومت دنیا میں پھر قائم کرے

1941ء
610
35
خطبات محمود
خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدیت کے ذریعہ
رسول کریم صلی علی ایم کی حکومت دنیا میں پھر قائم کرے
(فرمودہ 28 نومبر 1941ء)
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
بنی نوع انسان نے اپنے تجربہ سے یہ بات معلوم کی ہے کہ دنیا کی ترقی کا
راز یہ ہے کہ جو بہترین چیزیں ہیں انہیں قائم رکھا جائے اور ان کو پہلے سے زیادہ
بڑھانے اور ترقی دینے کی جد و جہد کی جائے۔ دنیا کی ہر چیز کے متعلق انسان نے
اس رنگ میں کوشش کی ہے اور اس کے نتیجہ میں دنیا کو پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا
گیا ہے۔ غلہ انسان کے کھانے کی چیز ہے مگر غلہ کے بیجوں کو ہی ترقی دے کر انسان
نے کہیں کا کہیں پہنچا دیا ہے۔ گندم کو ہی لے لو آج سے چالیس پچاس سال پہلے
گندم کی جو پیداوار فی ایکٹر ہمارے ملک میں ہوتی تھی اب اس سے کہیں زیادہ ہوتی
ہے۔ کیونکہ فن زراعت کے ماہرین نے گندم کے بیجوں کو ترقی دے کر انہیں ایسا
اعلیٰ بنا دیا ہے کہ اب دانہ پہلے سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ دانوں سے آٹا زیادہ اچھا نکلتا
ہے اور پیداوار فی ایکڑ پہلے سے بہت زیادہ ہوتی ہے حالانکہ ہمارے ملک بالخصوص
پنجاب کے لوگ عام طور پر نئی ایجادوں سے بہت گھبراتے ہیں مگر آہستہ آہستہ ہم
دیکھتے ہیں کہ اس معاملہ میں زمیندار گورنمنٹ کی ہدایات اور اس کی راہ نمائی کو
قبول کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے گاؤں میں چلے جاؤ۔ تمہیں زمیندار

1941ء
611
خطبات محمود
آپس میں یہ باتیں کرتے نظر آئیں گے کہ آٹھ الف گندم بونی ہے، 591 بونی ہے،
518 بونی ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر اچھا بیج زمین میں ڈالیں گے تو پیداوار
زیادہ ہو گی، دانہ اچھا ہو گا اور آٹا زیادہ نکل سکے گا۔ اسی طرح گنا ہے۔ ہمارا یہ ضلع
گنے کے لئے خاص طور پر مشہور ہے حالانکہ یہ میرے اپنے ہوش کی بات ہے کہ
بالعموم یہاں ایسا گنا ہوتا تھا کہ اس میں اور سرکنڈے میں کوئی زیادہ فرق محسوس
نہیں ہوتا تھا۔ نہایت باریک اور سخت گنا ہوتا تھا اور جب بچپن میں ہم اسے چوستے
تھے تو چوستے وقت ہمارے ہونٹوں اور زبان پر زخم ہو جاتے تھے مگر دیکھ لو اب
اس گئے میں ہی کتنی ترقی ہوئی ہے۔ جب گئے کے بیج کی حفاظت کی گئی اور اسے
بڑھایا گیا تو نہایت اعلیٰ قسم کے گئے پیدا ہونے شروع ہو گئے اور پیداوار بھی آگے سے
بہت بڑھ گئی۔ اسی طرح کپاس ہے۔ اس میں بھی زراعت والوں نے بہت ترقی کی
ہے۔ پھلوں اور پھولوں کو دیکھا جائے تو انہیں بھی ترقی دے کر کہاں سے کہاں پہنچا
دیا گیا ہے۔ یہی چھوٹے چھوٹے گٹھلیوں والے آم جنہیں لوگ چوستے پھرتے ہیں
اور جو پیسے پیسے دو دو پیسے سیر مل جاتے ہیں انہی کو ترقی دے کر کوئی لنگڑا نکل آیا
ہے، کوئی فجری نکل آیا ہے کوئی دوسیری نکل آیا ہے، کوئی بمبئی نکل آیا ہے۔ غرض
قسم قسم کے آم ایجاد کر لئے گئے ہیں اور ابھی ان کو اور زیادہ بڑھایا جا رہا ہے اور
ترقی یافتہ آموں میں سے اور آم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پھولوں کو ہی
دیکھ لو۔ ہمارے ملک میں پہلے ایک ہی گلاب کا سرخ پھول ہوا کرتا تھا مگر اب
بیسیوں قسم کے پھول نکل آئے ہیں۔ کوئی گلاب کا سیاہ رنگ کا پھول ہے، کوئی گلاب کا
زرد رنگ کا پھول ہے۔ اسی طرح کوئی سفید رنگ کا گلاب ہے اور کوئی کاسنی رنگ کا
گلاب ہے۔ پھر کوئی چھوٹے حجم کا ہے اور کوئی اتنے بڑے حجم کا ہے کہ پرانے زمانہ
کے کئی کئی پھول اس میں آ جاتے ہیں۔ اسی طرح گائیوں، بیلوں، بکریوں اور
مرغیوں کی نسلوں کو دیکھ لو۔ وہ کیسی ترقی کر رہی ہیں اور کس طرح انسان نے
کوشش کر کے ان کو پہلے سے زیادہ اعلیٰ بنا دیا ہے اور اس ساری ترقی کا گر یہی ہے

1941ء
612
خطبات محمود
کہ پہلے ایک عمدہ نسل کو چن لیا جاتا ہے پھر اس میں سے عمدہ حصہ کو چن لیا جاتا
ہے اور پھر اس میں سے اور عمدہ حصہ کو چن لیا جاتا ہے اور اس طرح دنیا ترقی کرتی
چلی جا رہی ہے۔
غرض دنیا کے ہر شعبہ میں انتخاب اور انتخاب کے بعد مزید تگ و دو اور
محنت کے ساتھ اسے بڑھانا ہمیں دکھائی دیتا ہے اور یہی وجہ اس کی ترقی کی ہے۔ اور
جبکہ دنیا میں باقی تمام چیزوں کے متعلق ہمیں یہ نظارہ نظر آتا ہے تو کس طرح
ممکن ہے کہ انسان جو اشرف المخلوقات بنایا گیا ہے اس کی ترقی کے راستے اللہ تعالیٰ نے
نہ کھولے ہوں۔اُس نے کھولے ہیں اور یقینا کھولے ہیں مگر انسان اپنے گرد و پیش
کی اشیاء کی ترقی کی طرف تو توجہ کرتا ہے لیکن وہ اپنی نسل کی ترقی کی طرف کبھی
توجہ نہیں کرتا۔ ہر زمیندار چاہتا ہے کہ وہ اچھا مرغا لا کر زیادہ انڈے دینے والی اور
زیادہ خوبصورت اور کارآمد مرغیاں پیدا کرے۔ ہر زمیندار چاہتا ہے کہ وہ اچھا بیل
لائے تاکہ اس سے بیلوں کی عمدہ نسل چلے۔ ہر زمیندار چاہتا ہے کہ وہ گورنمنٹ
فارم سے اچھے سے اچھا بیج خرید کر لائے تاکہ اس کی پیداوار زیادہ ہو۔ ہر زمیندار
چاہتا ہے کہ وہ اچھی کپاس بوئے تاکہ اس سے اعلیٰ فصل پیدا ہو۔ ہر زمیندار چاہتا
ہے کہ وہ باغ لگانے سے پہلے عمدہ سے عمدہ پودے لائے تاکہ اس کا باغ نہایت اعلیٰ
ہو۔ لیکن اس تمام کوشش کے بعد جب وہ اپنی ذات کی طرف آتا ہے تو وہ اس امر
کی کوئی کوشش نہیں کرتا کہ اچھی نسل تیار کرے۔ وہ اس امر کی کوئی پرواہ نہیں
کرتا کہ ایسی نسل پیدا کرے جو خاندان کے لئے عزت کا موجب ہو۔ گویا اس کو اس
بات کی تو ضرورت ہے کہ اس کی مرغیاں اچھی ہوں، اسے اس بات کی تو ضرورت
ہے کہ اس کی بکریاں اچھی ہوں، اسے اس بات کی تو ضرورت ہے کہ اس کے بیل
اچھے ہوں، اسے اس بات کی تو ضرورت ہے کہ اس کی گندم اچھی ہو لیکن اسے
اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ دنیا میں جو انسان پیدا ہونے والے ہیں وہ بھی اچھے
ہوں اور خاندان کی نیک نامی اور عزت کا موجب ہوں۔ حالانکہ جسمانی اور روحانی

1941ء
613
خطبات محمود
دونوں لحاظ سے انسان کے لئے ترقی کی بہت بڑی گنجائش ہے۔ مجھے ہمیشہ انگریزی قوم
کی پرانی تصویریں اور آجکل کے انگریزوں کی شکلیں دیکھ کر حیرت آتی ہے کہ ان
میں کس قدر فرق پیدا ہو گیا ہے۔ پرانی تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ انگریز کسی
زمانہ میں بالکل چھوٹے قد کے تھے مگر اب انگریزوں کو دیکھ لو ان کے اتنے لمبے قد
ہوتے ہیں کہ ہمارے ملک کے اچھے قد آور لوگ بھی ان کی طرف نظریں اٹھا کر
دیکھتے ہیں۔ ہمارے موجودہ وائسرائے اور ان کے بیوی بچے سارے اتنے لمبے قد کے
ہیں کہ ہمارے ملک کے قد آور مرد بھی ان سے نیچے رہ جاتے ہیں۔ حالانکہ اسی قوم
کی پرانی تصویریں دیکھی جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پہلے انگریز معمولی چھوٹے قد
کے تھے لیکن اس قوم نے اپنی نسل کی ترقی کی طرف توجہ کی اور ایسے سامان پیدا
کئے کہ جن سے آئندہ نسل زیادہ بہتر ہو سکتی تھی۔ چنانچہ اب انگریز پہلے سے بہت
زیادہ قد آور اور مضبوط ہوتے ہیں۔ یہی حال اور متمدن ممالک کا ہے۔ لیکن ہمارے
ملک میں گورنمنٹ بھی گھوڑوں کی بہتری کے لئے تو کوشش کرتی ہے، گدھوں کی
بہتری کے لئے تو کوشش کرتی ہے، مرغوں کی بہتری کے لئے تو کوشش کرتی ہے،
بیلوں کی بہتری کے لئے تو کوشش کرتی ہے، بکریوں کی بہتری کے لئے تو کوشش
کرتی ہے مگر انسانی نسل کی بہتری کے لئے کوئی کوشش نہیں کرتی اور ہمارے ملک
کے لوگ تو بالکل آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں اور انہیں اپنی نسلوں کی ترقی کی طرف
کوئی توجہ نہیں۔ انہیں صرف یہ خیال رہتا ہے کہ روٹی پیٹ بھر کر مل جائے۔ چاہے
وہ روٹی کھانے والا کتنا ہی ذلیل وجود کیوں نہ ہو۔ حالانکہ اچھی روٹی کے لئے اچھے
کھانے والوں کی بھی تو ضرورت ہوتی ہے۔ جس طرح اچھے گھوڑے کے لئے اچھے
سوار کی ضرورت ہوتی ہے اگر ایک انسان کو ناگوری بیل کی خواہش ہے تو اس
ناگوری بیل کے لئے ایک چوڑے چکلے سینہ والے مضبوط آدمی کی بھی تو ضرورت ہو
گی۔ آخر خود ہی سوچو وہ آدمی کیسا بد نما معلوم ہو گا جو خود تو ٹھنگنا سا اور دبلا پتلا ہو
اور کھانستا چلا جا رہا ہو مگر اس کے آگے آگے ناگوری بیل جارہا ہو۔ اسی طرح روٹی

1941ء
614
خطبات محمود
پیٹ بھر کر مل جانا بے شک ایک اچھی بات ہے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری یہ
ہے کہ روٹی کھانے والا اچھا ہو۔ لیکن ہمارے ملک میں بیلوں کی طرف تو توجہ کی
جاتی ہے، گھوڑوں کی طرف تو توجہ کی جاتی ہے، بکریوں کی طرف تو توجہ کی جاتی
ہے، گندم کے بیچ اور اس کے دانوں کی طرف تو توجہ کی جاتی ہے لیکن اگر نہیں
توجہ کی جاتی تو انسان کی طرف، حالانکہ بیل اور انسان میں کوئی نسبت ہی نہیں ہوتی۔
ایک انسان کی صحت کی عمدگی اور گندم کے دانوں کی عمدگی میں کوئی نسبت ہی نہیں
ہوتی۔ کپاس کے اچھا ہونے اور انسان کے اچھا ہونے میں کوئی نسبت ہی نہیں ہوتی
مگر لوگ ان چیزوں کو تو اچھا بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر جس کی خاطر خدا تعالیٰ
نے ان تمام چیزوں کو بنایا ہے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے۔ گھوڑے خدا نے
کیوں بنائے ہیں اسی لئے کہ انسان کے کام آئیں۔ بیل خدا نے کیوں بنائے ہیں اس
لئے کہ انسان کے کام آئیں، گندم خدا نے کیوں بنائی ہے اسی لئے کہ انسان کے کام
آئے، کپاس خدا نے کیوں بنائی ہے اسی لئے کہ انسان کے کام آئے۔ مگر جس کی
خاطر خدا تعالیٰ نے ان تمام چیزوں کو بنایا ہے اس کی طرف تو کوئی توجہ نہیں کی جاتی
اور جو چیزیں انسان کی خادم ہیں ان کی طرف توجہ کی جاتی ہے۔ حالانکہ جسمانی اور
روحانی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ نے غیر محدود راستے رکھے ہوئے ہیں۔ جس طرح
ایک انسان یہ خواہش کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ٹھنگنے اور چھوٹے سے قد کے بیل
کی بجائے ناگوری بیل دے جو میرے بیل سے کئی گنا زیادہ ہل چلا دے۔ جس طرح
وہ چاہتا ہے کہ ایک ٹھنگنی اور چھوٹی سی گائے کی بجائے اللہ تعالیٰ مجھے ایسی گائے
دے جو دس دس ہیں ہیں سیر دودھ دینے والی ہو۔ اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں۔
ہمارے ملک میں ہی ایسی گائیں ہیں جو مَن مَن دودھ دیتی ہیں۔ پھر جس طرح انسان
یہ خواہش کرتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بھینس کی بجائے جو نہایت رڈی اور دبلی پتلی
ہو اور دودھ تو صرف دو تین سیر دیتی ہو مگر کھاتی بہت ہو۔ خد اتعالیٰ اسے ایسی
بھینس دے جو دس پندرہ سیر دودھ دینے والی ہو اور جس سے دو سیر مکھن نکل آئے۔

1941ء
615
خطبات محمود
اسی طرح ہر انسان کو یہ خواہش کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور میری آئندہ نسلوں
کو بھی اعلیٰ درجہ کی روحانی ترقیات عطا کرے۔ اور ہمیشہ ہمارا قدم روحانی ترقیات کے
میدان میں بڑھتا چلا جائے۔ چنانچہ دیکھ لو ہمارے دلوں میں خدا تعالیٰ نے کس طرح
بار بار اس خواہش کو پیدا کرنے کی تدبیر کی ہے۔ جب ہم سورہ فاتحہ پڑھتے ہیں اور
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 1 کہتے ہیں تو اس کے کیا معنی ہوتے
ہیں؟ یہی معنے ہوتے ہیں کہ جس طرح دنیا میں بعض جسمانی دیو ہیں۔ یعنی بڑے بڑے
مضبوط ناگوری بیل ہیں، بڑے بڑے خوبصورت اور عمدہ گھوڑے ہیں، بڑے بڑے
قد آور مرنے ہیں۔ بڑی بڑی اعلیٰ نسل کی بکریاں ہیں۔ اسی طرح انسانوں میں بعض
بڑے بڑے روحانی وجود ہیں۔ جیسے نوح ہوئے، ابراہیم ہوئے، موسیٰ ہوئے، داؤڈ
ہوئے، سلیمان ہوئے ، عیسی ہوئے، آنحضرت صلی اللام کی تعلیم ہوئے اور صرف انہی پر بس
نہیں۔ اور ہزاروں انبیاء ہوئے۔ بلکہ بعض حدیثوں سے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک
لاکھ میں ہزار نبی ہوئے ہیں۔ 2- یہ انسانوں میں سے بڑے بڑے قد آور روحانی
وجود تھے جن کے سامنے دوسرے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے گٹھ مٹھیے یا باشتے
ہوتے ہیں ۔ پس جب خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے کہ تم یہ کہا کرو کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ تو دوسرے الفاظ میں وہ انسان سے یہ کہتا ہے
کہ مجھ سے یہ دعا کرو کہ اے خدا! میری گٹھ مٹھیا اور بالشتیا روح کو بڑھا کر تو نوح
جتنا لمبا قد دے دے، ابراہیم جتنا لمبا قد دے دے، موسی جتنا لمبا قد دے دے، داؤد
جتنا لمبا قد دے دے، سلیمان جتنا لمبا قد دے دے، عیسیٰ جتنا لمبا قد دے دے۔
اب دیکھ لو کس طرح خدا تعالیٰ نے ہمارے دل میں بنی نوع انسان کی ترقی کے متعلق
خواہش پیدا کر دی ہے اور کس طرح اس دعا میں یہ سبق سکھلایا گیا ہے کہ ہر انسان کو
یہ جدو جہد کرنی چاہئے کہ اس کا روحانی قد اس کی روحانی عظمت اور اس کی روحانی
بڑائی ویسی ہی ہو جائے جیسے نوٹ کی تھی، جیسے ابراہیم کی تھی، جیسے موسی اور داؤڈ
اور سلیمان اور یعقوب اور یوسف اور عیسیٰ کی تھی۔ اور جیسے ان سب سے بڑھ کر ہمارے

1941ء
616
خطبات محمود
آنحضرت صلی اللی کم کی تھی۔ لیکن باوجود اس کے کہ مسلمانوں کے سامنے یہ مقصد عالی
رکھا گیا تھا اور انہیں مجبور کیا گیا تھا کہ وہ پانچ وقت یہ دعا کریں پھر بھی ان کے
دلوں میں اپنی اور بنی نوع انسان کی روحانی ترقی کے لئے کوئی تڑپ نہیں پائی جاتی۔
اور یہی وجہ ان کے روحانی تنزل کی ہے۔ بھلا سوچو اگر تم کوئی رڈی قسم کا نہایت
پرانا اور گلا سڑا گندم کا بیج زمین میں بو دو اور دعا یہ کرنے لگ جاؤ کہ یا اللہ ! آٹھ
الف گندم پیدا ہو جائے۔ یا اللہ ! 591 پیدا ہو جائے ۔ یا اللہ 518 پیدا ہو جائے تو
کیا اس دعا کے نتیجہ میں تمہیں اعلیٰ قسم کی گندم مل سکے گی یا تمہارے پاس تو پرانی
قسم کے ٹینی مرغے ہوں اور تم دعا یہ کرو کہ یا اللہ ! ان سے لیگ ہارن ( Leg
horn) پیدا ہو جائیں ۔ یا اللہ ! ان سے وائیٹ سسیکس (White Sussex) پیدا
ہو جائیں۔ یا اللہ! ان سے منارک (Monarch) پیدا ہو جائیں۔ یا اللہ ان سے
(Rhodes Island) رھوڈز آئی لینڈ پیدا ہو جائیں۔ تو کیا تمہاری یہ دعا قبول ہو
جائے گی ؟
اسی طرح اگر تم دیسی کپاس بو کر بیٹھ جاؤ اور دعا کرنے لگ جاؤ کہ یا اللہ
اس سے امریکن کپاس نکل آئے تو کبھی امریکن کپاس پیدا نہیں ہو گی۔ یا اگر تم
چھوٹے چھوٹے تخمی آموں کو بو بو کر کر یہ دعا کرنے لگ جاؤ کہ یا اللہ لنگڑے نکل
آئیں۔ یا اللہ فجری اور دوسیری نکل آئیں۔ تو کیا تم سمجھتے ہو کہ اس دعا کے نتیجہ میں
تخمی آموں سے لنگڑے اور فجری اور دوسیری ری نکل آئیں گے؟ یہ دعا تو تو اسی وقت کام
آئے گی جب تم لنگڑے کا پیوند لگاؤ گے یا امریکن کپاس بوؤ گے یا اعلیٰ قسم کے
مرغے رکھو گے یا عمدہ قسم کی گندم کا بیج بوؤ گے۔ کیونکہ دعا عمل کے ساتھ شروع
ہوتی ہے۔ عمل کے بغیر دعا قبول نہیں ہوتی۔
پس جب خدا تعالیٰ نے تمہیں یہ دعا سکھا کر کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ یہ کہا تھا کہ تم نوح بننے کی کوشش کرو، تم ابراہیم بننے
کی کوشش کرو، تم موسیٰ اور عیسیٰ بننے کی کوشش کرو۔ تو اس کے صاف معنے یہ تھے کہ

1941ء
617
خطبات محمود
تم اپنے دل میں وہ بیج لگاؤ جس کے نتیجہ میں نوح کے ثمر پیدا ہوں، تم اپنے دل
میں وہ بیج لگاؤ جس کے نتیجہ میں ابراہیمؑ کے ثمر پیدا ہوں، تم اپنے دل میں وہ بیج لگاؤ
جس کے نتیجہ میں موسیٰ کے ثمر پیدا ہوں، تم اپنے دل میں وہ بیج لگاؤ جس کے
نتیجہ میں عیسی کے ثمر پیدا ہوں پھر تمہاری دعا کامیاب ہو گی، اور تب تم ان
انعامات کو حاصل کر سکو گے جو پہلے لوگوں نے حاصل کئے۔ مگر باقی جگہوں پر تو تم
ہمیشہ عقل اور ہوش سے کام لیتے ہو اور اچھا بیج بونے کی کوشش کرتے ہو مگر
یہاں یہ کرتے ہو کہ بد دلی کے ساتھ منہ سے صرف یہ الفاظ نکال دیتے ہو کہ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اور اس انعام یافتہ گروہ کے نقش
قدم پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ گویا بیچ تو تم وہ ہوتے ہو جو نہایت رڈی قسم کا
ہے اور امید یہ کرتے ہو کہ اس سے اچھا پھل پیدا ہو۔ حالانکہ اچھے پھل کے
حصول کے لئے یہ نہایت ضروری ہوتا ہے کہ عمدہ بیج ہو اور پھر اس پیج کے نشو و نما
کے لئے جو سامان اللہ تعالیٰ نے پیدا کئے ہوں ان سے کام لے کر اس پیج کو بڑھایا
جائے کیونکہ خدا نے ایک ہی قانون بنایا ہے کہ جو حسین چیز پیدا ہو اسے اگر ترقی
دی جائے تو وہ بڑھتی چلی جاتی ہے اور اگر اس کی ترقی کے لئے کوئی کوشش نہ کی
جائے تو وہ چیز اپنے معیار پر قائم نہیں رہتی بلکہ گر جاتی ہے۔ مثلاً میں یہ نہیں سمجھتا
کہ اس زمانہ میں جو اچھی گندم یا اچھی کپاس ہے وہ گزشتہ ترقی یافتہ گندم اور کپاس
سے ضرور بہتر ہے بلکہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ جس طرح کسی زمانہ میں انسان اچھے
ہوتے ہیں مگر پھر بڑے ہو جاتے ہیں اسی طرح جانوروں اور کھیتوں وغیرہ کا حال
کسی وقت قوم میں بیداری ہوتی ہے تو وہ مثلاً گھوڑے کی نسل کو ترقی دینے کی
طرف متوجہ ہو جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گھوڑے کی نسل بہت اعلیٰ
ہو جاتی ہے مگر پھر جب اس قوم پر جمود طاری ہو جاتا ہے اور وہ اپنی بیداری کو ترک
کر دیتی ہے تو ترقی یافتہ نسل تنزل کی طرف پھر جاتی ہے۔ ہندوستان کے ہی کئی
علاقے ایسے ہیں جہاں کے گھوڑے بہت مشہور تھے۔ مگر اب ان علاقوں کو یہ شہرت
ہے۔

1941ء
618
خطبات محمود
سے
حاصل نہیں۔ اسی طرح اور کئی چیزیں ہیں جو پہلے بہت اعلیٰ تھیں۔ پس میرا یہ مطلب نہیں
کہ جو کچھ ترقی کی ہے انگریزوں نے ہی کی ہے بلکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر
ملک نے جب بھی ترقی کی ہے۔ اس نے اچھے بیج بھی پیدا کئے ہیں، اچھے گھوڑے
بھی پیدا کئے ہیں، اچھے بیل اور اچھے مرغے بھی پیدا کئے ہیں مگر جب ملک کی توجہ
ان چیزوں کو ترقی دینے کی طرف نہ رہی تو ان کی عمدگی کا معیار قائم نہ رہا اور پھر
پہلی سی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔ بہر حال ترقی پذیر زمانہ کی علامت یہ ہے کہ وہ اپنے
سابق معیار کو بڑھا دیتا ہے اور بڑھاتا چلا جاتا ہے اور جب وہ اس کام سے غافل
ہو جاتا ہے تو پھر تنزل شروع ہو جاتا ہے اور تاریکی کا دور دنیا پر غالب آ جاتا ہے۔
یہی حال انسانوں کا ہے انسان ایک زمانہ میں ترقی کرتے اور ترقی کرتے
کرتے بڑے بلند مقام پر پہنچ جاتے ہیں مگر جب آئندہ نسل کی حفاظت نہیں کی جاتی
تو وہ بھی گر جاتے ہیں اور وہ اپنے ساتھ اپنی نسل اور اپنے زمانہ کو بھی لے گرتے ہیں۔
وہ انسان جو ایسی ترقی سے گرنے والے ہوتے ہیں وہ بڑے ہی بد بخت ہوتے ہیں۔
اس لئے کہ وہ اپنے آپ کو بھی تباہ کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی تباہ کرتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ جو ترقی کرنے والے وجود ہوتے ہیں وہ دنیا کے لئے
عمود اور ستون کے طور پر ہوتے ہیں اور یہ صاف بات ہے کہ جب ستون گرے گا
تو چھت بھی گر پڑے گی پس ایسے لوگوں کا گرنا صرف انہی کی ذات سے تعلق
رکھنے والا ایک فعل نہیں ہوتا بلکہ دوسروں پر اثر انداز ہونے والا فعل ہوتا ہے اس
لئے وہ خدا کے حضور جواب دہ ہوتے ہیں کیونکہ خدا ان سے کہے گا کہ تم ایسی
حالت میں تھے کہ تم پر اور لوگوں کا بھی انحصار تھا۔ پس تم نے اپنے آپ کو گر اکر
باقی دنیا کو بھی تباہ کر دیا۔ جیسے عربی میں ضرب المثل مشہور ہے کہ مَوْتُ الْعَالِمِ
مَوْتُ الْعَالَمِ یعنی جب کوئی عالم مر جاتا ہے تو سار اجہان ہی مر جاتا ہے۔اس لئے
کہ اس کے مرنے سے علم مٹ جاتا ہے، روحانیت مٹ جاتی ہے اور ان فوائد کا سلسلہ
منقطع ہو جاتا ہے جو لوگوں کو پہنچ رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے

1941ء
619
خطبات محمود
یہودیوں کے ان مظالم کو بیان کرتے ہوئے جو وہ رسول کریم صلی الم پر کیا کرتے تھے
فرمایا ہے کہ دیکھو! ہم نے پہلے سے تمہیں خبر دے دی تھی کہ ایک ایسا انسان دنیا
میں پیدا ہونے والا ہے کہ اگر تم اسے مارو گے تو تم سارے جہان کو مارنے والے
قرار پاؤ گے۔ کیونکہ تمام دنیا کی نجات اور بھلائی اس سے وابستہ ہو گی۔ پس فرماتا ہے
محمد صل السلام کے خلاف جو تمہاری کوششیں ہیں وہ ایسی نہیں کہ صرف ایک فرد کے می
خلاف ہوں بلکہ تم ان کوششوں کے ذریعہ سارے عرب کو مار رہے ہو، سارے
ایران کو مار رہے ہو، سارے عراق کو مار رہے ہو، سارے ایشیا کو مار رہے ہو،
سارے افریقہ کو مار رہے ہو، سارے یورپ کو مار رہے ہو کیونکہ دنیا کی روحانی
زندگی محمد صلی العلیم سے وابستہ ہے۔ پس تمہاری دشمنی اس سے نہیں بلکہ سارے جہان
سے ہے۔
غرض ہر ایک جو ترقی کرتا ہے اس کے ظرف اور اس کی کوشش کے
مطابق اس کے متعلقین بھی ترقی کرتے ہیں اور ہر ایک جو گرتا ہے اور اس کے
گرنے سے اس کے متعلقین بھی گرتے ہیں مگر یہ صرف جسمانی طور پر ہے۔
اُخروی زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس طرح نہیں ہوتا کہ ایک شخص کے گرنے
سے اس کے آباء اور رشتہ داروں کو بھی نقصان پہنچ جائے۔ مثلاً یہ نہیں ہو گا کہ
کوئی شخص بڑا کافر ہو تو اس کی اولاد بھی اگر وہ کافر ہو اسی کے برابر عذاب پائے
لیکن ایک کی ترقی سے دوسروں کو فائدہ ضرور پہنچے گا اور یہ قرآن کریم سے ثابت
ہے کہ اگر ایک انسان خود اچھا ہو تو اس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں کو
بھی اس کا فائدہ ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ جو لوگ اعلیٰ درجہ کے
روحانی مقامات رکھنے والے ہوں گے۔ خدا تعالیٰ ان کے ماں باپ اور بیوی بچوں کو
بھی اگر وہ مومن ہوں ان کے پاس ہی رکھے گا۔ 3 حالانکہ ان کے عمل تھوڑے
ہوں گے۔
اب دیکھو جو شخص اپنی زندگی میں اچھے اعمال بجالاتا ہے وہ ان اعمال سے صرف

1941ء
620
خطبات محمود
اپنے آپ کو ہی روحانی لحاظ سے بلند نہیں کرتا بلکہ اپنے ماں باپ کو بھی بلند کرتا ہے۔
دنیا میں لوگ کتنی خواہش کرتے ہیں کہ کاش کوئی ایسا ذریعہ ہوتا جس سے ہم اپنے
ماں باپ کی روحانی ترقی میں حصہ لے سکتے۔ اور کئی ہیں جو پوچھتے رہتے ہیں کہ
ہمارے ماں باپ فوت ہو گئے ہیں یا بیوی فوت ہو گئی ہے یا بچے فوت ہو گئے ہیں
ان کو ثواب پہنچانے کے لئے ہم کیا طریق اختیار کریں۔ ان کا جی چاہتا ہے کہ وہ
دس روپے غریبوں کو دے دیں اور اس کے بدلہ میں ان کے ماں باپ کو جنت کے
بلند ترین مقام پر پہنچا دیا جائے۔ ان کا جی چاہتا ہے کہ وہ کپڑوں کا ایک جوڑا صدقہ
دے دیں اور اس کے نتیجہ میں ان کی بیوی یا ان کے بچوں کو جنت کے اعلیٰ ترین
مقامات میسر آ جائیں۔ حالانکہ یہ عارضی راحت پہنچانے والی چیزیں ہیں اور ان کے
بدلہ میں اگر اتنا بھی ثواب مل جائے کہ جنت کی خوشبو کسی کو سونگھا دی جائے تو
یہی ثواب بہت بڑا ہے مگر جو گر خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں بتا دیا ہے اس کی
طرف لوگ کوئی توجہ نہیں کرتے۔ کتنے ہیں جو کہتے رہتے ہیں کہ ہمارے ماں باپ
مر گئے ہیں۔ ان کو کس طرح ثواب پہنچایا جائے۔ کتنے ہیں جو کہتے رہتے ہیں کہ
ہمارے بچے فوت ہو گئے ہیں ہم ان کو کس طرح ثواب پہنچائیں۔ کتنے ہیں جو کہتے
رہتے ہیں کہ ہماری بیویاں فوت ہو گئی ہیں۔ ہم کیا کریں جس کے نتیجہ میں انہیں
جنت کے اعلیٰ مقامات حاصل ہوں۔ میں ان سب سے کہتا ہوں کہ آؤ میں تمہیں
بتاؤں قرآن کریم میں لکھا ہے تم جنت کے جس درجہ میں ہو گے اسی درجہ میں
تمہارے ماں باپ اور بیوی بچوں کو رکھا جائے گا۔ پس اگر تم ماں باپ کو فائدہ پہنچانا
چاہتے ہو تو اپنے ماں باپ سے زیادہ نیک بنو، متقی بنو اور اللہ تعالیٰ کے قرب کی
راہوں میں غیر معمولی طور پر بڑھنے کی کوشش کرو۔ پھر جنت کے جس اعلیٰ مقام کو
تم پالو گے ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ماں باپ اور تمہارے بیوی بچوں کو اسی جگہ لا کر رکھ دے
گا۔ مگر جو گر خدا نے بتایا ہے اس کی طرف تو لوگ توجہ نہیں کرتے اور چاہتے ہیں
کہ معمولی سی قربانی کے نتیجہ میں ان کے متعلقین کو جنت میں بہت بلند مقام حاصل ہو

1941ء
621
خطبات محمود
جائیں۔ حالانکہ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی مکھی مار کر دنیا کی فتح کا دعویٰ کرے۔
بے شک یہ بھی ایک اچھی چیز ہے اور لکھی جسم پر جب بیٹھتی ہے اور اس سے جو
ناگواری پیدا ہوتی ہے وہ اس کے نتیجہ میں دور ہو سکتی ہے۔ مگر چند مکھیاں مارنے سے
دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ چند مکھیاں مار کر دنیا کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح
صدقہ و خیرات - رات سے مردہ ماں باپ کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے، صدقہ و خیرات رات سے مردہ
بیوی کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے، صدقہ و خیرات سے مردہ خاوند کو فائدہ پہنچایا جا سکتا
ہے، صدقہ و خیرات سے مردہ اولاد کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے مگر جو چیز مرنے
والے کو جنت کے بلند مقامات تک پہنچا سکتی ہے وہ یہی ہے کہ اولاد اپنے آپ کو
اللہ تعالیٰ کا زیادہ مقرب بنائے تاکہ جس مقام پر اسے رکھا جائے اسی مقام پر اس
کے ماں باپ کو بھی لا کر رکھ دیا جائے۔ اسی طرح بیوی اپنے آپ کو زیادہ نیک
بنائے تاکہ جس مقام پر اسے رکھا جائے اسی مقام پر اس کے خاوند کو بھی لا کر رکھ
دیا جائے۔ خاوند اپنے آپ کو زیادہ نیک بنائے تاکہ جس اعلیٰ مقام پر وہ پہنچے اسی
مقام پر اس کی بیوی کو بھی خدا تعالیٰ لا کر رکھ دے۔ اگر اس رنگ میں ترقی کی
جائے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کیا جائے تو جو اعلیٰ مقام کسی انسان کو حاصل
ہو گا اسی مقام پر اس کے والدین اور بیوی بچوں اور دوسرے رشتہ داروں کو بھی
خدا تعالیٰ پہنچا دے گا۔ بشر طیکہ ان میں ایمان ہو اور انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کو
حاصل کیا ہوا ہو۔
یہ گر ہے جو خدا تعالیٰ نے مردہ ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں کو فائدہ
پہنچانے کے لئے قرآن کریم میں بیان کیا ہوا ہے۔ جب تک کوئی اس کی طرف توجہ
نہیں کرتا اُس وقت تک اُس کا دوسرے طریقوں سے کام لینا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے
قید خانہ میں کسی قیدی کو ان دنوں میں جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے اجازت ہوتی
ہے تھوڑی سی مٹھائی پہنچا دی جائے۔ اس مٹھائی کے کھانے سے اسے وقتی طور پر تو
راحت حاصل ہو جائے گی مگر پوری راحت حاصل نہیں ہو گی۔ پوری راحت اسے

1941ء
622
خطبات محمود
اُسی وقت میسر آئے گی جب وہ قید سے آزاد ہو جائے گا۔ اسی طرح صدقہ و خیرات سے
مرنے والے کو جو فائدہ پہنچتا ہے وہ عارضی ہوتا ہے۔ مستقل فائدہ اسی وقت حاصل
ہوتا ہے جب وہ قریبی رشتہ دار جن سے وہ وابستہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے قرب میں
اس سے زیادہ ترقی کر جائیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کوئی شخص اس طرح میرے
قرب کو حاصل کر لے تو بشر طیکہ اس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ دار مومن
ہوں ان کو بھی جنت میں ترقی دے دی جائے گی اور ان کو اسی مقام پر رکھا جائے
گا جس مقام پر وہ ہے۔ روحانی ترقیات کے حصول کے متعلق ہمیں قرآن کریم سے
یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دو دُور ہوتے ہیں۔ ایک انفرادی ترقی کا دور ہوتا
ہے اور ایک دور وہ ہوتا ہے جب بندے کے ارادہ سے خدا تعالیٰ کا ارادہ مل جاتا
ہے۔ جب انسان کی جد و جہد منفرد حیثیت رکھتی ہے اور انفرادی ترقی کا دور ہوتا ہے
اس وقت اگر کوئی شخص کوشش کرتا ہے تو وہ اپنی کوشش کے مطابق ترقی تو کر لیتا
ہے اور اس کی کوششوں کا پھل بھی اسے مل جاتا ہے مگر اُس وقت اس کی کوششیں
ایسی ہوتی ہیں جیسے دریا کے بہاؤ کے خلاف کوئی تیرنے کی کوشش کرے۔ تم سمجھ
سکتے ہو کہ جب کوئی شخص دریا کے بہاؤ کے خلاف تیرنے کی کوشش کرے گا اور
اُدھر جانا چاہے گا جدھر سے پانی آ رہا ہو گا تو اسے کتنی مشکل در پیش آئے گی۔ اسی
طرح انفرادی ترقی سخت محنت چاہتی ہے اور اس کے نتیجہ میں جو فائدہ حاصل ہوتا
ہے وہ بہت معمولی ہوتا ہے۔ لیکن ایک دور وہ ہوتا ہے جب خدا یہ فیصلہ کر دیتا ہے
کہ وہ دنیا کو بڑھائے اور اسے ترقی دے۔ اُس وقت جو شخص روحانی دریا میں تیرتا
ہے اس کے تیرنے اور اس شخص کے تیرنے میں جو بہاؤ کے خلاف تیرتا ہے کوئی
نسبت ہی نہیں ہوتی۔ جب کوئی شخص دریا کے بہاؤ کے خلاف تیرے گا تو خواہ وہ
کتنا بڑا تیراک ہو گھنٹہ بھر میں سو دو سو گز سے زیادہ تیر نہیں سکے گا۔ لیکن اگر
کوئی شخص بہاؤ کے رُخ پر تیرے تو وہ گھنٹہ بھر میں دو تین میل نکل جائے گا۔ اسی
طرح جب بندے کے ارادے سے خدا تعالیٰ کا ارادہ مل جاتا ہے اُس وقت اس کی

1941ء
623
خطبات محمود
ترقی کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں اور انسان کی معمولی کوشش کے نتائج بھی
بہت شاندار نکلتے ہیں۔ گویا اس دور سے فائدہ اٹھانے والوں کی مثال ایسی ہی ہوتی
ہے جیسے کوئی ریل میں سفر کر رہا ہو۔ اور دوسرے دور والوں کی مثال ایسی ہی ہوتی
ہے جیسے کسی نے بوجھ اٹھایا ہوا ہو اور پیدل سفر کر رہا ہو۔ پھر جس شخص کے لئے
خد اتعالیٰ نے ریل میں سفر کرنے کے سامان مہیا کر دیئے ہوں وہ اگر اس میں سفر
کرنے سے کوتاہی کرے تو اس سے زیادہ بد بخت اور کون ہو سکتا ہے۔
یہ دور جس میں بندوں کا ارادہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے ساتھ مل جاتا ہے
اور خدا تعالیٰ خود چاہتا ہے کہ دنیا کو ترقی عطا کرے۔ انبیاء علیہم السلام کا دور ہوتا
ہے جب خدا تعالیٰ کے انبیاء آتے ہیں اس وقت خدا تعالیٰ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ
وہ
دنیا کو بڑھائے گا اور اسے روحانیت میں ترقی عطا کرے گا۔ پس ایسے وقت میں
تھوڑی سی جد وجہد اور تھوڑی سی کوشش بھی انسان کو کہیں کا کہیں پہنچا دیتی ہے
اور ذرا سی محنت کے نتیجہ میں بڑے بڑے شاندار نتائج پیدا ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ
دیکھ لو۔ آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے بعض صوفیاء کہلانے والے بڑے بڑے
مجاہدات کیا کرتے تھے۔ راتوں کو جاگتے، دنوں کو عبادتیں کرتے اور بڑی بڑی
چلہ کشیاں کرتے مگر ان تمام ریاضتوں، تمام عبادتوں اور تمام کوششوں کے باوجود
وہ خالی ہاتھ رہتے اور خدا تعالیٰ کے الہام سے مشرف نہیں ہوتے تھے۔ مگر اب یہ
حالت ہے کہ اگر کوئی احمدی دو نفل بھی زیادہ پڑھ لے تو اس پر الہام نازل ہونے
شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ کتنا بڑا فرق ہے جو دکھائی دیتا ہے۔ ایک طرف تو وہ لوگ
ہیں جنہوں نے اپنی عمریں عبادت اور مجاہدات میں صرف کر دیں مگر وہ الہام سے
محروم رہے اور دوسری طرف احمدی ہیں کہ وہ چند نفل پڑھ کر ہی الہام سے مشرف
ہو جاتے ہیں۔ یہ امتیاز اور تفاوت اسی وجہ سے ہے کہ اس وقت خدا بھی دنیا کو اپنی
طرف لانا چاہتا ہے اور اُس کا منشاء ہے کہ دنیا میں روحانی حکومت قائم کی جائے۔
پس پہلے زمانہ کے لوگوں کی مثال ایسی تھی جیسے کوئی بوجھ اٹھا کر آسمان کی طرف

خطبات محمود
624
1941ء
چڑھنا چاہے اور یہ
یہ وہ زمانہ ہے جس میں خدا نے خود آسمان سے رسی پھینکی
ہی ہے اور
اس نے لوگوں سے کہہ دیا ہے کہ بس رسی پکڑ لو میں فوراً تمہیں آسمان پر کھینچ لوں
گا۔ پس اب بندے کا کام صرف اُس رستی کو ہاتھ ڈالنا ہے باقی تمام کام خدا تعالیٰ نے
خود اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔
انبیاء علیہم السلام کا زمانہ خاص برکات کا زمانہ ہوتا ہے اور جو قومیں اس
زمانہ میں کو تاہی تاہی سے کام لیتی ہیں وہ
خطرناک الزام کی مورد بن جاتی ہیں۔
ہمارا یہ زمانہ بھی وہی ہے جبکہ روحانی ترقی کی طرف قدم اٹھانے والا بہاؤ کی
طرف تیرنے والے کا حکم رکھتا ہے کیونکہ اس وقت خدا تعالیٰ کا منشاء ہے کہ خاص
طور پر روحانی حکومت قائم کی جائے اسی روحانی حکومت کے قیام کے لئے خدا تعالیٰ
نے اپنا مامور بھیجا ہے۔ اتنے لمبے انتظار کے بعد کہ دنیا اس کا انتظار کرتے کرتے
تھک گئی تھی۔ رسول کریم صلی السلام کی وفات کے بعد لوگوں نے انتظار کرنا شروع کیا کہ
اب مسیح آتا ہے، اب مسیح آتا ہے۔ جب بھی ان پر کوئی بلا آئی انہوں نے سمجھا کہ
اس کو دور کرنے کے لئے مہدی اور مسیح آئے گا۔ جب بھی وہ کسی مصیبت میں پھنسے
ان کی نظریں اس امید کے ساتھ آسمان کی طرف اٹھیں کہ شاید ہمیں اس مصیبت
سے نکالنے کے لئے مسیح آ جائے لیکن خدا نے اس نعمت کو تمہارے زمانہ کے لئے
مقدر کیا ہوا تھا۔ پس یہ کتنا عظیم الشان فضل ہے کہ بغیر اس کے کہ ہماری طرف
سے کوئی کوشش ہو بغیر اس کے کہ ہمارا کوئی استحقاق ہو اللہ تعالیٰ نے اس نعمت کو
ہم میں نازل کیا جس طرح تمام دنیا محمد صلی علیم کی آمد کی منتظر تھی مگر اس شدید
انتظار کے بعد عرب کے لوگوں کو یہ نعمت عطا کی گئی اور یہودی اس حسد کی وجہ
سے جل اٹھے کہ یہ نعمت انہیں کیوں ملی ہمیں کیوں نہیں ملی۔ حالانکہ یہ خدا کی دین
تھی اور وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل نے ہم میں وہ شخص
بھیجا جس کے زمانہ کا انبیاء تک شوق سے انتظار کرتے چلے آئے تھے۔ دوسروں کا کیا کہنا
ہے خود رسول کریم صلی علیم کے شوق کو دیکھو۔ آپ فرماتے ہیں۔ اگر تمہیں مہدی

1941ء
625
خطبات محمود
کے مبعوث ہونے کی خبر ملے تو اس کے پاس اگر تمہیں گھٹنوں کے بل چل کر بھی
جانا پڑے تو جاؤ اور اس کی بیعت کرو۔ 4 پھر آپ نے فرمایا۔ اگر تمہیں مسیح مل
جائے تو میرا بھی اس سے سلام کہنا ۔ 5 اس خادم کی کیا شان ہے جس کو سلام کہنے
کا آقا اتنا مشتاق ہے کہ وہ لوگوں سے کہتا ہے میرا سلام یاد رکھنا اور اسے بھول نہ
جانا۔ پھر سوچو۔ جس شخص کو سلام کہنے کا محمد صلی الم کو اس قدر اشتیاق تھا اُس کی
امت کے دلوں میں اس کے متعلق کتنا بڑا اشتیاق پیدا ہونا چاہئے تھا اور اس نعمت
کے ملنے پر انہیں کتنا خوش ہونا چاہئے تھا۔
علیروم
مجھے یاد ہے ایک دفعہ کوئی شخص باہر سے آیا۔ غالباً وہ گجرات کے ضلع کا
رہنے والا تھا یا کسی اور ضلع کا مجھے اچھی طرح یاد نہیں۔ بہر حال وہ آیا اور اس نے
بڑے شوق سے آگے بڑھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
اور آپ سے مصافحہ کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد اس نے پھر اپنے ہاتھ آگے بڑھائے اور
کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔ لوگوں کو حیرت ہوئی کہ یہ کیسا عجیب انسان ہے اس نے
جب پہلی دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ دیا تھا تو اب دوبارہ اسے سلام کہنے کی کیا ضرورت
تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام بھی اس پر حیران سے ہوئے اور آپ
نے اس سے پوچھا کہ جب آپ ایک دفعہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہہ چکے تھے تو اب
دوبارہ آپ نے کیوں سلام کیا ہے؟ وہ کہنے لگا۔ حضور پہلا سلام محمد صلی علیم کی طرف
سے تھا کیونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ جب تم مسیح سے ملو تو اسے میر اسلام کہہ دینا۔ پس
میں نے پہلی دفعہ رسول کریم صلی علی سلیم کا سلام آپ کو پہنچایا اور دوسری مرتبہ میں نے
اپنی طرف سے آپ کو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس شخص کا کیا
نام تھا۔ میں اس وقت بچہ تھا جب یہ واقعہ ہوا۔ مگر میں جانتا ہوں کہ اس سادہ سے
فعل سے اس نے اپنے لئے بہت بڑی برکتیں جمع کر لیں کیونکہ بعض دفعہ چھوٹی سی
بات بڑے بڑے ثواب کا موجب بن جاتی ہے اور بعض دفعہ چھوٹی سی بات بڑے بڑے
عذاب کا موجب بن جاتی ہے۔ کیا چھوٹی سی بات تھی جو ایک مدینہ کے نوجوان کے

خطبات محمود
منہ سے
626
الله سة
1941ء
نکلی کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے مگر محمد صلی علیم نے غنیمت
کے اموال مکہ والوں میں تقسیم کر دیئے۔ قوم میں جاہل بھی ہوتے ہیں، دینی تعلیم
سے ناواقف بھی ہوتے ہیں، جلد باز بھی ہوتے ہیں۔ مگر بعض مواقع اس قسم کے
فضلوں کے نزول کے ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے قوم کا ہر فرد اچھی بات
کرے۔ فتح مکہ کا وقت بھی ایسا ہی تھا۔ جب قوم کا ہر فرد خدا تعالیٰ کے حضور گرا ہوا
ہونا چاہئے تھا اور دنیا کے مال کا خیال اس وقت کسی ایک فرد کے دماغ میں بھی نہیں
آنا چاہئے تھا۔ رسول کریم صلی علیم کو جب یہ بات پہنچی تو آپ نے انصار کو بلایا اور فرمایا
اے انصار مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم میں سے بعض نے یہ کہا ہے کہ خون تو ہماری
تلواروں سے ٹپک رہا ہے مگر محمد صلی علیم نے اموال اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر
دیئے۔ انصار کو جو عشق رسول کریم صلی العلیم سے تھا اس کا اندازہ دوسرے لوگ نہیں
لگا سکتے۔ رسول کریم صلی السلام کے منہ سے یہ فقرہ سننا تھا کہ بعض روایتوں میں آتا
ہے کہ وہ ہچکیاں مار مار کر رونے لگ گئے اور انہوں نے کہا۔ یا رسول اللہ ہم میں
ایک نادان نوجوان کے منہ سے سے یہ فقرہ نکلا ہے۔ آپ نے فرمایا اے انصار ! گو
ایک نوجوان کے منہ سے نکلا مگر نکل تو گیا۔ پھر آپ نے فرمایا۔ اے انصار ! تم کہہ سکتے
ہو کہ محمد صلی الم کو اس کی قوم نے اپنے گھر سے نکال دیا تب ہم نے اسے پناہ دی اور
جب اس کی قوم کے لوگ اسے قتل کرنے کے لئے آئے تو ہم نے اپنی جانیں
دے کر اس کی حفاظت کی اور اپنی ہر چیز اس کے راستہ میں قربان کر دی۔ پھر ہماری
مدد سے ہی اس نے ایک لشکر تیار کیا جس نے مکہ کو فتح کیا۔ مگر جب مکہ فتح ہو گیا تو
محمد صلی العلیم نے اموال غنیمت تو اپنے رشتہ داروں کو بانٹ دیئے اور ہمیں کچھ
انصار نے پھر روتے ہوئے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم یہ نہیں کہتے۔ ہم میں سے
ایک نادان نوجوان نے یہ الفاظ کہے ہیں۔ آپ نے فرمایا اے انصار ! اس بات کا ایک
دوسرا پہلو بھی تھا اور تم اگر چاہو تو یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک رسول آیا
جسے قبول کرنے کی خدا نے ہمیں توفیق عطا فرمائی پھر اس نے ہمیں اس بات کی بھی
سے
س
تو
صد
نی
نہ دیا۔

1941ء
627
خطبات محمود
توفیق بخشی کہ ہم نے اس کی مدد اور نصرت کی۔ یہاں تک کہ خدا نے اپنے دین کو
غالب کیا اور وہ مکہ جو مخالفت کا گڑھ تھا فتح ہو گیا۔ جب مکہ فتح ہوا تو مکہ کے لوگوں
کے دلوں میں خیال آیا کہ شاید ان کی کھوئی ہوئی نعمت پھر انہیں واپس مل جائے گی
اور وہ رسول جس کو انہوں نے رد کر دیا تھا پھر ان کے شہر میں واپس آ جائے گا۔
مگر ہوا یہ کہ مکہ کے لوگ تو اونٹ ہانک کر اپنے گھروں میں لے گئے اور مدینہ کے
لوگ خدا کے رسول کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پھر آپ نے فرمایا اے انصار ! بے شک
تم میں سے ایک نوجوان نے یہ بات کہی ہے مگر اس کے نتیجہ میں اب یہی مقدر
ہے کہ دنیا میں تم کو کوئی نعمت نہیں ملے گی۔ تم اپنا حصہ اب مجھ سے حوض کوثر پر
ہی آکر لینا۔6 چنانچہ آج تک انصار میں سے کسی کو حکومت نہیں ملی۔ تو وقت وقت
کی بات ہوتی ہے بعض دفعہ ایک چھوٹی سی خدمت انسان کو بہت بلند مدارج تک
پہنچا دیتی ہے اور بعض دفعہ ایک چھوٹی سی بات انسان کو تحت الثریٰ میں گرا دیتی
ہے۔ پس ایسے وقت میں جب خدا دنیا کی اصلاح کے لئے کسی نبی کو بھیجتا ہے۔ ترقی
کے دروازے بہت کھلے ہوتے ہیں اور جو لوگ تھوڑی سی خدمت بھی کرتے ہیں
ان کی خدمت کو وہ خوب بڑھاتا اور انہیں مدارج پر مدارج عطا کرتا ہے۔ مگر ساتھ
ہی سزا کے دروازے بھی بہت کھلے ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت جو شخص سُستی کرتا
ہے وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے رستہ میں روک بنتا ہے اور وہ اس کچی دیوار کے مشابہہ
ہوتا ہے جو دریا کے بہاؤ کے منہ پر بنائی جائے۔ تم جانتے ہو کہ دریا کے مقابلہ میں
اس کا کیا حال ہو گا۔ اس کا تو کیچڑ بھی نظر نہیں آئے گا اور کوئی چیز اسے برباد
ہونے سے بچا نہیں سکے گی۔ پس ایسے زمانہ میں جہاں اللہ تعالیٰ کے انعامات کے
دروازے کھلے ہوتے ہیں۔ وہاں اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جن سے ترقی میں روک
واقع ہوتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کی گرفت میں آ جاتا ہے۔
اس وقت بھی خدا تعالیٰ کا ایک خاص ارادہ ظاہر ہوا ہے اور اُس نے فیصلہ
کیا ہے کہ وہ احمدیت کے ذریعہ رسول کریم صلی ایم کی حکومت کو پھر دنیا میں قائم کرے۔

1941ء
628
خطبات محمود
پس آج اسلام کے مٹے ہوئے نقشوں کو پھر تازہ کرنے کا خدا تعالیٰ نے تہیہ کر لیا ہے۔
پھر اس کی گری ہوئی دیواروں کو فرشتے نئے سرے سے کھڑا کر رہے ہیں۔ چنانچہ یا
تو یہ حالت تھی کہ دشمن کا ہر حملہ جو اسلام کی دیواروں پر ہوتا تھا کامیاب ہوتا نظر
آتا تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ اگر وہ ایک طرف سے دھکا دے گا تو دیوار کی دوسری
طرف کو بھی نقصان پہنچ جائے گا اور یا یہ حالت ہے کہ اب اسلام کی دیواریں پھر
مضبوط ہو رہی ہیں اور پھر اس میں ایسی طاقت پیدا ہو گئی ہے کہ دنیا کے سر اِس
سے ٹکرا ٹکرا کر ٹوٹ جائیں گے۔ مگر اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
بے شک اس وقت اس کی نشو و نما ایک کونپل کی طرح ہے مگر وہ چٹان بھی
جس کو توڑنے کے لئے انجن لگا دیئے جائیں خطرہ میں ہوتی ہے اور وہ کونپل جس کی
حفاظت کے لئے خدا تعالیٰ کے فرشتے پہرہ دے رہے ہوں خطرہ میں نہیں ہوتی۔
پس بے شک اسلام اس وقت ایک کونپل کی شکل میں ہے اور دشمن کی طاقت
چٹانوں کی طرح مضبوط ہے۔ مگر ان چٹانوں کو فرشتے توڑ رہے ہیں اور اس کو نپل کی
وہ ننگی تلواروں سے حفاظت کر رہے ہیں۔ پس اب اسلام روز بروز بڑھتا چلا جائے گا۔
اور کیا عیسائیت اور کیا یہودیت اور کیا ہندو مت اور کیا بدھ مت سب اس سے ٹکرا ٹکرا کر
پاش پاش ہو جائیں گے۔ اور روحانی طور پر پھر اس کے نفوذ کو دنیا کے کناروں تک
پہنچایا جائے گا اور پھر تمام ادیان پر یہ دین غالب آئے گا اور پہلے سے زیادہ شان اور
زیادہ عظمت کے ساتھ غالب آئے گا۔ کیونکہ یہی وہ زمانہ ہے جس کی نسبت قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
7 یعنی خدا نے محمد صلی علیم کو اس لئے مبعوث کیا ہے تا اس کے لائے ہوئے دین کو تمام
دنیا کے مذاہب پر غالب کرے اور دلائل و براہین کی رو سے اسلام کی برتری اور
فوقیت تمام مذاہب پر ثابت کر دے۔
اب دیکھو اس آیت میں بھی کیا ہی لطیف طور پر اس امر کی طرف اشارہ
کیا گیا تھا کہ یہ غلبہ اُس زمانہ میں ہو گا جب مسلمانوں کے ہاتھ میں صرف تبلیغ کا

خطبات محمود
629
1941ء
سة
ہتھیار
ہو گا، تلوار نہیں ہو گی۔ محمد صلی اللہ وسلم کے زمانہ میں مسلمانوں کی ظاہری فتوحات
مذہبی فتوحات سے پہلے ہوا کرتی تھیں۔ مکہ کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا اور بعد میں
مکہ کے لوگوں نے اسلام قبول کیا، مجد کو پہلے رسول کریم صلی الم نے فتح کیا مگر نجد
کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے۔ اسی طرح شام کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا
اور شام کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے، عراق کو مسلمانوں نے پہلے فتح کیا
اور عراق کے رہنے والے بعد میں مسلمان ہوئے مگر اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ
وعدہ کیا تھا کہ اسلام کی یہ فتح دینوں پر ہو گی اور دینوں پر فتح تبلیغ سے ہی ہوتی ہے
تلوار سے نہیں ہوتی۔ پس اس آیت میں ایسے ہی زمانہ کا ذکر تھا جس میں تبلیغ سے
کام لیا جانے والا تھا۔ اور وہ زمانہ یہی ہے جس میں سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں۔ میں
نے محمد رسول اللہ صلی علیم کے حق میں اس پیشگوئی کے پورا کرنے میں مدد دینے کے
لئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ جو خدائی وعدہ ہے کہ “میں تیری تبلیغ
کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔ " 8 اس کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا
اجراء آج سے سات سال پہلے کیا۔ اور میں نے اپنی طرف سے بغیر کسی نفس کی
ملونی کے وہ تمام باتیں جن کو میں قرآن کریم، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تعلیم کی روشنی میں اسلام کے لئے مفید اور محمد سمجھتا تھا چن کر جماعت کے
سامنے پیش کر دیں۔ اب یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو پہلے تمہارے
اندر اور پھر باقی تمام دنیا میں کامیاب کرے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ راستہ
کٹھن ہے اور اس پر چلنا ہمت طلب کام ہے اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ
بعض دوستوں نے پہلے جوش کا اظہار کیا مگر بعد میں اپنے جوش اور قربانی کی روح کو
انہوں نے قائم نہیں رکھا۔ گویا ایسے بھی ہیں جو صداقت اور راستی سے اس راستہ پر
چلتے چلے جاتے ہیں جس کو انہوں نے اختیار کیا۔ مگر بعض ایسے بھی ہیں جن سے
اس راستہ میں کو تاہیاں سرزد ہوئیں۔ مگر بہر حال ہمارا فرض یہی ہے کہ جس کام کی
ذمہ داری خدا نے ہم پر ڈالی ہے ہم اسے کئے جائیں اور راستہ کی مشکلات اور

آج 10 میں سے 10 باقی