خدا تعالیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدیت کے ذریعہ رسول کریم ﷺ کی حکومت دنیا میں پھر قائم کرے
حصہ 2
1941ء
630
خطبات محمود
صعوبتوں سے نہ گھبرائیں۔ سپاہی کا کام یہ نہیں ہوتا کہ وہ فتح پا کر لوٹے۔ فتح خدا کے
اختیار میں ہوتی ہے سپاہی کا کام لڑنا ہوتا ہے۔ چاہے لڑائی میں اسے فتح حاصل ہو یا
لڑتا لڑتا مارا جائے۔ پس فتح میرے اختیار میں نہیں۔ جس چیز کی میرے خدا نے مجھے
مقدرت دی ہے وہ یہ ہے کہ میں اس کے فضل سے اس لڑائی کو جاری رکھوں۔ یہاں
تک کہ موت آ جائے یا اس لڑائی کے نتیجہ میں فتح حاصل ہو جائے۔ عواقب کا مجھے
خیال نہیں، نتیجہ کی مجھے پرواہ نہیں۔ یہ خدا کی چیز ہے اور اس کا ذمہ دار وہ آپ
ہے۔ مجھے صرف اس امر کا خیال ہے کہ میں اور دوسرے وہ لوگ جنہوں نے اس
لڑائی میں حصہ لیا ہے ایسی دیانتداری کے ساتھ اپنے فرض کو ادا کریں کہ ہم خدا
سے یہ کہہ سکیں کہ اے خدا! ہم تیرے جلال کے اظہار اور تیرے دین کے غلبہ
کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش صرف کرتے رہے ہیں۔ اب ہماری کوششوں کا انجام
تیرے ہاتھ میں ہے۔ تو اپنے فضل سے ہمارے غلبہ کے سامان پیدا فرما دے۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ ممکن ہے ہمیں کبھی شکست ہو جائے۔ یہ قطعی طور
پر ناممکن ہے مگر پھر بھی میں یہ کہتا ہوں کہ ہمارے دل کے کسی گوشہ میں بھی یہ
خیال نہیں آنا چاہئے کہ ہم فتح حاصل کرنے کے لئے لڑرہے ہیں۔ ہم صرف اس لئے
لڑ رہے ہیں کہ اپنا حق ادا کر دیں اور اس عہد کو پورا کر دیں جو ہم نے اپنے خدا سے
کیا ہے۔ باقی اس کے نتائج اگر ہماری زندگی میں نکل آئے تو ہم اپنی آنکھوں سے
انہیں دیکھ لیں گے اور اگر زندگی میں نہ نکلے تو ہماری موت کے بعد خدا کا منشاء پورا ہو
جائے گا اور مجاہد ہونے کا جو ثواب ہمیں خدا نے عطا کرنا ہے وہ اس کی بارگاہ سے
ہمیں آخرت میں مل جائے گا۔ بہر حال آج اس تحریک کے مالی مطالبات کا آٹھواں سال
شروع ہوتا ہے اور میں اس خطبہ کے ذریعہ اس کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔سات
سال تحریک جدید پر گزر چکے ہیں اور اب آٹھواں سال شروع ہوتا ہے۔ میں نے
اس تحریک کا دس سال کے لئے اعلان کیا تھا۔ جس میں سے سات سال گزر چکے ہیں۔
گویا دو تہائی سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے اور اب ایک تہائی سے بھی کم وقت باقی رہ
1941ء
631
خطبات محمود
گیا ہے۔ پس اب اس حصہ عمل کی منزل خدا تعالیٰ کے فضل سے قریب آگئی ہے۔
گو مومن کا عمل دنیا میں کبھی ختم نہیں ہوتا۔
وہ لوگ جو اپنے آگے نکل جانے والے بھائیوں سے سات سال پیچھے رہ
گئے ہیں۔ اگر ان کے دلوں میں ایمان پایا جاتا ہے تو آج وہ کس حسرت سے یہ دیکھ
رہے ہوں گے کہ قافلہ سات سال آگے نکل گیا اور ہم پیچھے رہ گئے۔ آج انہیں خیال
آتا ہو گا کہ ان سات سالہ قربانیوں کے نتیجہ میں یہ لوگ مرے تو نہیں، یہ لوگ
تباہ اور برباد تو نہیں ہوئے۔ دنیوی لحاظ سے بھی ان کے گزارہ میں کوئی خاص
مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔ پس آج ان کے دلوں میں کس قدر حسرت پیدا ہو رہی ہو
گی کہ ہم قافلہ میں شامل نہ ہوئے اور وہ سات سال آگے نکل گیا۔ مگر وہ لوگ جو
اس تحریک میں شامل ہوئے آج خوش ہیں کیونکہ ان کی منزل ان کے قریب تر ہو
گئی ہے۔ لیکن ان لوگوں کی اس حسرت کا علاج میرے پاس کوئی نہیں۔ ہاں ان
لوگوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو ابتدا سے اس تحریک میں شامل
رہے ہیں کیونکہ اگر وہ اپنی غفلت اور کوتاہی سے سرے پر پہنچ کر گر جائیں گے تو
یہ بہت بڑے افسوس کا مقام ہو گا۔ کسی شاعر نے کہا ہے ۔
قسمت میری دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند
دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گیا
پس بے شک ان لوگوں کو بھی بڑی حسرت ہو گی جو اس سفر میں شریک
نہیں ہوئے اور پیچھے رہ گئے ہیں۔ وہ آج اپنے ارد گرد نظر ڈالتے ہوں گے تو خیال
کرتے ہوں گے کہ اس تحریک میں شامل ہونا کونسی بڑی بات تھی مگر اس سے بھی
زیادہ حسرت اُس شخص کو ہوتی ہے جو لب بام پہنچ کر گر جائے۔ وہ تو یہ خیال کر رہا
ہو کہ اب میں صرف ہاتھ اوپر کروں گا تو چھت پر پہنچ جاؤں گا مگر عین اُس وقت
رسی ٹوٹے اور وہ نیچے گر جائے اور پھر ناکامی کا منہ دیکھنے لگ جائے۔ اس پیاسے کو
بھی بڑی تکلیف ہوتی ہے جسے پانی نہ ملے۔ مگر اُس شخص کو تو بہت ہی تکلیف ہوتی
1941ء
632
خطبات محمود
ہے جو پانی پینے کے لئے آبخورا اپنے منہ سے لگا لے اور اچانک کوئی دوسرا اس سے
آبخورا چھین کر لے جائے۔ پس وہ لوگ جنہوں نے اس میدان میں اپنا قدم بڑھایا
ہوا ہے اور جو گزشتہ سات سال سے قربانی کرتے چلے آ رہے ہیں میں ان کو بتاتا
ہوں کہ ان کے لئے یہ بہت نازک ایام ہیں۔ اب ایک لمبے عرصہ کا بھیانک خیال
کہ ہمیں دس سال مسلسل قربانی کرنی پڑے گی ان کے دلوں سے جاتا رہا ہے اور
اب وہ زمانہ آگیا ہے جس کے متعلق ان کے ذہن میں یہی آسکتا ہے کہ اب اکثر
حصہ گزر چکا ہے اور منزل قریب آگئی ہے۔ آج اس منزل میں تین سال کا عرصہ
باقی رہتا ہے۔ پھر جن کو خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی اور زندگی دی انہیں ایک
سال گزرنے کے بعد دو سال باقی نظر آئیں گے اور جنہوں نے دو سال گزار لئے
انہیں صرف ایک سال جو آخری سال ہو گا دکھائی دے گا اور پھر اس ایک سال
کے بعد وہ دن آئے گا جب تمام سال گزر چکے ہوں گے۔ تب ان کا دل خوشیوں
سے معمور ہو گا اور وہ اس بات پر خدا تعالیٰ کا شکر بجا لائیں گے کہ اس نے اپنے
فضل سے انہیں اس لمبی قربانی میں شمولیت کی توفیق عطا فرمائی۔ مگر وہ لوگ جنہوں
نے دس سال پہلے اس تحریک میں شمولیت کے لئے قدم نہیں اٹھایا ہو گا ان کے دل
حسرت و اندوہ سے بھر جائیں گے۔ اس تحریک کے پہلے تین سالوں میں جماعت نے
بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اس کے بعد جب اسے دس سال میں پھیلا دیا گیا تو
میں نے اس قدر زور نہ دیا اور نہ جماعت نے اس تیز گامی کو قائم رکھا جو پہلے
سالوں میں تھی۔ میں نے یہ سمجھا کہ ہر تحریک میں قبض و بسط کا زمانہ ہوتا ہے۔
ان در میانی چار سالوں کو قبض کا زمانہ ہی سمجھ لو۔ چنانچہ میں نے ایسے قانون بنا دیئے
جن کے نتیجہ میں ہر سال چندہ میں معمولی زیادتی کر کے بھی انسان سَابِقُونَ میں
شامل ہو سکتا ہے۔ مثلاً میں نے کہا کہ اگر کسی نے پہلے سال پانچ روپے دیئے ہوں تو
دوسرے سال وہ پانچ روپے ایک پیسہ، تیسرے سال پانچ روپے دو پیسے۔ اور چوتھے سال
پانچ روپے تین پیسے دے سکتا ہے۔ اور میں نے چندہ میں خاص طور پر زیادتی کرنے کے
1941ء
633
خطبات محمود
متعلق زور نہ دیا۔ لیکن اب جبکہ 2/3 حصہ سے زیادہ گزر چکا ہے۔ میں آٹھویں سال کی
تحریک کا اعلان کرنے کے ساتھ پھر جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اب ان تین سالوں
میں وہ پھر سَابِقُونَ کی سی تیز گامی اختیار کریں۔ اب منزل قریب آ رہی ہے اور
قربانی کے ان بابرکت ایام کا دوبارہ میسر آنا ان کے لئے بہت مشکل ہو گا کیونکہ
اس قسم کی تحریک بہت کم ہوتی ہے اور بہت ہی نازک دوروں میں ہو سکتی ہے۔
شاید اللہ تعالیٰ اس عرصہ میں جنگ کا خاتمہ کر دے اور اسی عرصہ میں ایسے حالات
پیدا کر دے جو اسلام اور احمدیت کے لئے مفید ہوں۔ اور پھر ہمیں اس قسم کے
چندوں کی ضرورت نہ رہے۔ اُس وقت خواہ کوئی شخص کتنی بڑی مالی قربانی کرے گا
اور خواہ دس لاکھ روپیہ سلسلہ کے سامنے لاکر رکھ دے گا اس روپیہ کا اسے وہ ثواب
نہیں ملے گا جو آج چند روپے دینے والوں کو ثواب مل سکتا ہے۔ پس میں ان آخری
تین سالوں کی تحریک میں سے پہلے سال کی تحریک کرتے ہوئے پھر دوستوں کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بیدار ہو جائیں اور سمجھ لیں کہ ان کی منزل ان کے قریب
آگئی ہے۔ اب کسی لمبی قربانی کا سوال نہیں بلکہ صرف تین سال قربانی کرنے کا
مطالبہ ہے۔ اس لئے وہ صرف اتنی کوشش نہ کریں جو انہیں قربانی کے کم سے کم
معیار پر رکھے بلکہ تین سال کا عرصہ چونکہ نہایت محدود عرصہ ہے اور جلدی ختم ہو
جانے والا ہے اس لئے ان کو چاہئے کہ وہ زیادہ زور اور زیادہ ہمت سے کام لیں
اس سال پھر وہ اپنی قربانی کی رفتار کو بڑھا دیں جیسے دن ڈوبتے وقت گھر کا کام
کرنے والا مزدور زیادہ محنت سے کام کرتا ہے۔ اجرت پر کام کرنے والا مزدور تو سارا
دن ہی سستی سے کام کرتا ہے مگر جن کے اپنے گھر کا کام ہو وہ جب دیکھتے ہیں کہ
سورج غروب ہونے والا ہے تو زیادہ تن دہی اور زیادہ محنت سے کام کرنے لگ
جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ اب تو دن ڈوبنے والا ہے۔ اب ہمیں زیادہ محنت
سے کام کر کے اسے جلدی ختم کر دینا چاہئے۔ اسی طرح اس تحریک کا دن بھی اب
ڈوبنے والا ہے۔ یعنی وہ کام ختم ہونے والا ہے جس میں شمولیت کی جماعت کے
اور
1941ء
634
خطبات محمود
دوستوں کو تحریک کی جا رہی تھی ورنہ یوں قربانیاں کبھی ختم نہیں ہو سکتیں۔ وہ
جاری رہیں گی اور کسی نہ کسی صورت میں جماعت سے ان قربانیوں کا مطالبہ ہمیشہ
ہوتا رہے گا۔ اس وقت سوال ایک معین قربانی کا ہے اور یہ قربانی تین سال کے
بعد ختم ہو جائے گی۔ پس جس طرح دن ڈوبتے وقت مزدور زیادہ محنت سے کام
کرنے لگ جاتا ہے اسی طرح چونکہ تحریک کے مالی قربانی کے حصہ کا دن اب ڈوبنے
ہو
والا ہے اس لئے پہلے سے بھی زیادہ زور سے کام کرو تاکہ شام سے پہلے کام ختم
جائے۔ دنیا میں انسان جب یہ سمجھتا ہے کہ اب وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات میں
سے گزر رہا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کو خوش کرنے کی زیادہ کوشش کیا کرتا ہے۔ اسی طرح
ان تین سالوں میں خدا تعالیٰ کو جس قدر خوش کرنا چاہتے ہو خوش کر لو کہ نہ
معلوم پھر ایسا موقع میسر آئے یا نہ آئے۔
میں نے جماعت کے دوستوں کو بارہا بتایا ہے کہ اس سرمایہ سے ایک بہت
بڑی جائداد پیدا کی جا رہی ہے جس کی آمد تحریک جدید کے اغراض اور اشاعت
دین پر صرف کی جائے گی۔ پس ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ تحریک جدید کی میعاد
کے ختم ہوتے ہی یہ جائداد کلی طور پر آزاد ہو جائے۔اس جائداد کو ہم نے اقساط پر
خریدا ہوا ہے اور تمام اقساط کی ادائیگی اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب پھر ہماری
جماعت کے تمام دوست کمر ہمت کس کر کھڑے ہو جائیں اور ان آخری تین سالوں
میں زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کا نمونہ پیش کریں ۔ وعدوں کے لحاظ سے بھی اور پھر
ان وعدوں کو بروقت پورا کرنے کے لحاظ سے بھی۔ میں نے اس تحریک میں جیسا کہ
میں نے بتایا ہے بعض قواعد مقرر کئے تھے اور میں نے کہا تھا کہ جو چندہ کوئی شخص
پہلے سال دے اس پر ہر سال اگر معمولی زیادتی بھی کرتا چلا جائے تو وہ سَابِقُونَ
میں شامل ہو جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں میری اس تحریک پر قریباً ہر احمدی نے اپنے چندے
کو اس رنگ میں بدل دیا ہے کہ وہ اپنے چندہ میں ہر سال کچھ نہ کچھ اضافہ کرتا
ہے۔ گو وہ اضافہ کیسا ہی معمولی کیوں نہ ہو اور اگر بعض نے ابھی تک اس رنگ میں
1941ء
635
خطبات محمود
اپنے چندوں کو نہیں بدلا تو میں خیال کرتا ہوں کہ وہ اب بدل دیں گے اور انہی
لوگوں کی لسٹ میں آنے کی کوشش کریں گے جو ہر سال پہلے سال سے اضافہ کے ساتھ
چندہ پیش کرتے ہیں۔ مگر بعض لوگوں نے اس کے مفہوم کے سمجھنے میں سخت غلطی
کی ہے اور انہوں نے اس قانون سے ایسے رنگ میں فائدہ اٹھانا چاہا ہے جو صحیح
نہیں۔ یعنی انہوں نے اتنے الفاظ کو تو لے لیا کہ ہر دفعہ چندہ بڑھا دیا جائے مگر
انہوں نے اس امر کو مد نظر نہیں رکھا کہ ان کا چندہ قربانی والا چندہ ہے یا نہیں۔ مثلاً
ہماری جماعت میں بعض ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جن کی آمد سو یا ڈیڑھ سو روپیہ
ماہوار ہے مگر انہوں نے پہلے سال کا چندہ پانچ روپیہ دے دیا ہے۔ دوسرے سال
انہوں نے پانچ روپے ایک آنہ دے دیا۔ تیسرے سال انہوں نے پانچ روپے دو
آنے دے دیئے اور چوتھے سال پانچ روپے تین آنے دے دیئے۔ اب بظاہر تو وہ
بھی سَابِقُونَ میں ہی شامل ہیں اور دسویں سال پانچ روپے نو آنے چندہ دے کر وہ
سَابِقُونَ کی اس ظاہری لسٹ میں شامل ہو جائیں گے جو ہم تیار کریں گے۔ مگر اللہ
تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ان کی قربانی کی کیا حقیقت ہے۔ یہ لوگ بظاہر بڑھا کر چندہ
دینے والے ہیں مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بڑھا کر دینے والے نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ
اپنی سالانہ آمد کا ایک فیصدی حصہ چندہ میں دیتے ہیں جو ایک نہایت ہی ادنیٰ قربانی
ہے۔ اب تو ہم نے سینما دیکھنے کی ممانعت کی ہوئی ہے لیکن اس سے پہلے یہی سو اور
ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار آمد رکھنے والے سال بھر میں پانچ دس روپے سینما دیکھنے پر ہی
خرچ کر دیا کرتے تھے۔ پھر کئی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتی ہیں جن پر وہ اس سے بہت
زیادہ روپے خرچ کر دیا کرتے ہیں مگر جب اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کا سوال آتا
ہے تو وہ پانچ یا دس روپے سے زیادہ قربانی نہیں کر سکتے۔ ایسے لوگوں کو بیشک میں
قاعدہ کی رو سے کچھ نہیں کہہ سکتا مگر ان کے تقویٰ کی طرف ان کو توجہ دلاتا
ہوں۔ بے شک وہ ظاہری طور پر اپنا چندہ زیادہ کرنے والے تو ہیں لیکن وہ سوچیں کہ
کیا خدا تعالیٰ کی نگاہ میں بھی وہ اعلیٰ درجہ میں شامل ہیں؟ جب وہ سینما پر اس سے
1941ء
636
خطبات محمود
زیادہ خرچ کر دیا کرتے تھے، جب وہ گھر کی اور بیسیوں چھوٹی چھوٹی ضروریات پر
اس سے بہت زیادہ روپیہ خرچ کر دیا کرتے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے حضور ان کی یہ
قربانی کس طرح قبول کی جا سکتی ہے جو ادنیٰ سے ادنی قربانی ہے۔ در حقیقت وہی
لوگ قربانی کرنے والے ہیں جو قربانی کے بوجھ کو محسوس کریں لیکن اگر کوئی شخص
سو یا ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار آمد رکھتا ہو اور وہ پانچ روپے خدا تعالیٰ کے رستہ میں
دے دے تو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اس نے ایسی مالی قربانی کی ہے جس کے
بوجھ کو اس نے محسوس کیا ہے۔ اس کے معنے تو یہ ہیں کہ وہ سو یا ڈیڑھ سو روپیہ
ماہوار لے کر سات آنے ماہوار کی قربانی کرتا ہے حالانکہ اس سے زیادہ وہ اپنی
چوڑھی کو دے دیتا ہے۔ مگر باوجود اس کے کہ وہ خدا تعالیٰ کے سامنے وہ چیز پیش
کرتا ہے جو اس کا چوڑھا بھی قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا۔ وہ خدا تعالیٰ
کے سامنے وہ چیز پیش کرتا ہے جو اس کا دھوبی بھی قبول کرنے کے لئے تیار نہیں
ہو سکتا۔ پھر بھی وہ سمجھتا ہے کہ اس کا نام خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں ان لوگوں میں
لکھا ہونا چاہئے جنہوں نے اس کا قرب حاصل کیا اور جن پر اس کے غیر معمولی
فضل نازل ہوں گے۔
تو یہ ایک بڑی بھاری غلطی ہے جو بعض دوستوں کو لگی ہوئی ہے کہ انہوں
نے پہلے سال کا چندہ اپنی استطاعت سے بہت کم دے کر اسے بڑھانا شروع کر دیا۔
حالانکہ یہ رعایت صرف ان لوگوں کے لئے تھی جنہوں نے پہلے تین سالوں میں
بہت زیادہ چندہ دے دیا تھا۔ اور اب ان کے لئے اسی نسبت سے مسلسل دس سال
قربانی کرتے چلے جانا مشکل تھا۔ پس ایسے لوگ جنہوں نے اپنی تمام کی تمام پونجی
پہلے سال یا ابتدائی تین سالوں میں دے دی تھی یا وہ لوگ جنہوں نے اپنی حیثیت
سے بڑھ کر چندہ دے دیا تھا ان کو آئندہ اس تحریک میں شامل رکھنے کے لئے
ضروری تھا کہ ان سے رعایتیں کی جاتیں تاکہ وہ لوگ جنہوں نے قربانی کا نہایت
اعلیٰ نمونہ دکھایا تھا وہ اپنی مجبوری کی وجہ سے دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائیں مگر اس
1941ء
637
خطبات محمود
سے ان لوگوں کا فائدہ اٹھا لینا جو اپنی حیثیت اور اپنی مالی وسعت کے مقابلہ میں
بہت کم قربانی کر رہے ہیں۔ یہ انسانوں کی نگاہ میں تو بے شک اچھا بن جانے والی
بات ہے مگر خدا تعالیٰ کی نگاہ میں انہیں اچھا نہیں بنا سکتی۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے
اس چندہ میں حصہ لینے والے وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے ایک سال میں دو دو ماہ
کی آمد دے دی تھی۔ اسی طرح اس میں ایسے لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے اپنا
تمام اندوختہ دے دیا تھا۔ ان لوگوں کے ساتھ میں نے یہ رعایت کر دی تھی کہ
چونکہ وہ اپنا سارا اندوختہ دے چکے ہیں یا اپنی حیثیت سے بہت بڑھ کر مالی قربانی کر
چکے ہیں اس لئے ان کے چندوں کو یا تو باقی سالوں میں پھیلا لیا جائے اور یا پھر پہلے
سال انہوں نے جس قدر چندہ دیا تھا اسی قدر چوتھے سال دے دیں اور پھر ہر سال
اس پر زیادتی کرتے چلے جائیں۔ مگر ان کے علاوہ ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنی ایک ماہ کی آمد سے زیادہ چندہ دیتے ہیں بلکہ ایسے
بھی ہیں جو قریباً دو ماہ کی آمد کے برابر اس میں چندہ دیتے ہیں۔ اسی طرح بعض اپنی
ماہوار آمد کا نوے فیصدی چندہ دیتے ہیں بعض اپنی ماہوار آمد کا اسی فیصدی چندہ
دیتے ہیں۔ بعض اپنی ماہوار آمد کا ستر فیصدی چندہ دیتے ہیں۔ بعض اپنی ماہوار آمد کا
ساٹھ فیصدی چندہ دیتے ہیں اور بعض اپنی ماہوار آمد کا پچاس فیصدی چندہ دیتے ہیں۔
مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے بعض ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے صرف پانچ روپے
چندہ دے کر اسے بڑھانا شروع کر دیا اور سمجھ لیا کہ وہ سَابِقُونَ میں شامل ہو گئے
ہیں۔ ایسے لوگوں کی اگر سو روپیہ ماہوار آمد ہے اور وہ پانچ روپیہ چندہ دیتے ہیں تو
اس کے معنے یہ ہوئے کہ وہ بارہ سو روپیہ سالانہ آمد پر صرف پانچ روپے چندہ دیتے ہیں۔
اگر وہ فی سینکڑہ صرف آٹھ آنے چندہ دیتے تب بھی چھ روپے بنتے مگر وہ پانچ روپے
دیتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک سو روپیہ آمد کے مقابلہ میں آٹھ آنے
کی بھی قربانی نہیں کرتے اور اگر کسی کی ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار آمد ہے اور وہ صرف
پانچ روپے چندہ دیتا ہے تو اس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ وہ ڈیڑھ سو روپیہ لے کر
1941ء
638
خطبات محمود
صرف تین چار آنے خدا تعالیٰ کو دیتا اور پھر اس کا نام قربانی رکھتا ہے۔ حالانکہ
ادنیٰ سے ادنی کاموں پر بھی اگر کوئی شخص تین چار آنے خرچ کر دے تو وہ اسے
قربانی نہیں کہتا۔ عام انسانی ضروریات پر ہی ہر شخص اس سے بہت زیادہ خرچ کر دیا
کرتا ہے۔ اسی طرح صدقہ و خیرات کے طور پر انسان ماہوار اس سے زیادہ خرچ کر
دیتا ہے۔ مگر کبھی اس کا نام قربانی نہیں رکھتا۔ کجا یہ کہ وہ عظیم الشان قربانی جس
سے اشاعت دین کے لئے ایک مستقل بنیاد رکھی جانے والی ہے۔اس میں ایک شخص
سو یا ڈیڑھ سو روپیہ ماہوار آمد رکھتے ہوئے اتنا قلیل حصہ لے اور پھر یہ خیال کرے
کہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور سَابِقُونَ میں شمار کیا جائے گا ایسے لوگوں میں بالعموم وہ
ہیں جو بعد میں شامل ہوئے۔ اگر وہ اس طرح نام کی قربانی کرنے کی بجائے یہ خیال
کرتے کہ ہم بعد میں شامل ہوئے ہیں ہمیں زیادہ زور دینا چاہئے تاکہ پہلوں کے
برابر ہو سکیں۔ تو یہ ان کے لئے اچھا ہوتا۔ بے شک اکٹھا چندہ دینا ان کے لئے مشکل امر
تھا۔ مگر وہ یہ کر سکتے تھے کہ اپنے گزشتہ چندہ کو اگلے سالوں میں پھیلا کر ادا کرتے
اور اگر پھر بھی بوجھ ان کی طاقت سے بالا ہوتا تو تحریک کے سالوں کے بعد ایک
دو سال میں اسے ادا کر دیتے کیونکہ آخر وہ بعد میں شامل ہوئے تھے اور یہ حق ان
کو مل سکتا تھا کہ گزشتہ چندہ کو بعد کے سالوں میں پھیلا دیتے۔ بہر حال قربانی وہی
کہلا سکتی ہے جو واقع میں قربانی ہو۔ اب جبکہ صرف تین سال تحریک جدید کے رہ
گئے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کو بھی ان کی غلطی کی اصلاح کی طرف توجہ دلاتا ہوں
اور انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اب بھی اپنے چندوں کو درست کر لیں جس کی
صورت یہ ہو سکتی ہے کہ وہ گزشتہ چندے آئندہ سالوں میں پھیلا کر ادا کر دیں۔
تحریک جدید کی میعاد کے اختتام پر ان کے ذمہ جو بقایا رہ جائے گا اسے وہ بعد کے
دو تین سالوں میں ادا کر سکتے ہیں۔ بہر حال انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور اس
غلطی کی تلافی کی کوشش کرنی چاہئے۔
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو اب تک اس تحریک میں شامل نہیں ہوئے
1941ء
639
خطبات محمود
اور ان سے کہتا ہوں۔ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ
تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ 9 یعنی کیا مومنوں کے لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ خدا کے
ذکر کے لئے ان کے دل جھک جائیں۔ صوفیاء نے لکھا ہے کہ ایک بزرگ تھے جن
کے ہمسایہ میں ایک سخت اوباش اور آوارہ مزاج امیر رہتا تھا۔ اس کی مجلس میں ہر
وقت ناچ اور گانا بجانا ہوتا رہتا تھا۔ شراب نوشی کا دور بھی چلتا رہتا۔ چونکہ لوگوں کے
اخلاق پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا تھا اس لئے انہوں نے اس امیر آدمی کو بارہا روکا
مگر وہ اپنے فعل سے باز نہ آیا۔ ایک دن وہ کہتے ہیں میں مکہ کا حج کر رہا تھا کہ میں
نے سامنے اسی امیر شخص کو دیکھا اور اس کے چہرے سے اس قدر انکسار اور فروتنی
ظاہر ہو رہی تھی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ روحانیت سے گداز ہو ، گداز ہو چکا ہے۔ چونکہ
انہیں اس شخص سے جدا ہوئے مدت ہو چکی تھی اس لئے وہ اُس سے ملے اور کہنے
لگے میں تم میں یہ کیا تبدیلی دیکھتا ہوں تم کو تو گانے والی لڑکیوں شراب نوشی کے
دور اور رقص و سرود کی محفلوں میں بیٹھا ہونا چاہئے تھا اور میں تو سمجھتا تھا کہ تمہاری
ہدایت بالکل ناممکن ہے کیونکہ میں نے تم کو بڑے بڑے وعظ کئے تھے۔ تمہیں خدا نے
کس طرح ہدایت دے دی ؟ وہ کہنے لگا۔ آپ بالکل سچ کہتے ہیں مجھے آپ نے بھی
وعظ کئے اور دوسرے واعظوں نے بھی مجھے بہت سمجھایا۔ مگر کسی وعظ کا مجھ پر اثر نہ
ہوا۔ یہانتک کہ وہ سمجھا سمجھا کر تھک گئے۔ ایک دن میں اپنے کوٹھے پر بیٹھا تھا
بزم طرب لگی ہوئی تھی۔ خوبصورت اور حسین عورتیں گانا گا رہی تھیں اور شراب
کا دور چل رہا تھا کہ نہ معلوم خدا کا کونسا بندہ میرے لئے فرشتہ رحمت بن گیا۔ وہ
میرے مکان کے قریب کی گلی میں سے گزر رہا تھا اور اور یہ یہ آیت پڑھتا جا تا تھا اکم
يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ ارے مومنو! کیا وہ وقت نہیں آیا کہ تمہارے
دل خدا تعالیٰ کے ذکر کے لئے جھک جائیں۔ جس وقت اس نے یہ آیت پڑھی مجھے یوں
محسوس ہوا کہ یہ آیت ابھی نئے سرے سے نازل ہوئی ہے۔ یکدم میری چیخ نکل گئی۔
شراب کا گلاس میرے ہاتھ سے گر گیا اور میں توبہ کر کے نیک اعمال بجا لانے کی
1941ء
640
خطبات محمود
طرف متوجہ ہو گیا۔ اس آیت میں جو ذکر الله کا لفظ آتا ہے اس کے معنے صرف مُنہ
سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے نہیں بلکہ وہ خدا کا ذکر جس کے ساتھ عمل نہ ہو انسان کے
و
بل
لئے عذاب کا موجب ہو جاتا ہے۔ اصل ذكر الله یہی ہے کہ انسان منہ کے ساتھ
عملاً بھی ذکر الہی کرے اور دین کی ترقی کے لئے وہ قربانیاں کرے جن کے نتیجہ
میں خدا تعالیٰ کا ذکر بلند ہو۔ ایک شخص جو مُنہ سے ذکر الہی کرتا ہے مگر اپنے عمل
سے خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتا وہ ہرگز ذکر الہی
کرنے والا قرار نہیں پا سکتا۔ پس جو لوگ اس تحریک میں اب تک شامل نہیں ہوئے
میں ان سے بھی کہتا ہوں کہ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللَّهِ کیا اب بھی
وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا تعالیٰ کے ذکر کو بلند کرنے کی اہمیت کو محسوس
کریں اور اس ذکر الله کی طرف جلدی سے اپنے قدم بڑھائیں۔ قافلہ اب منزل کے
قریب پہنچ رہا ہے۔ کیا اب بھی ان کے دلوں میں حسرت پیدا نہیں ہوتی۔ کیا اب
بھی ان کے دلوں میں جوش پیدا نہیں ہوتا اور کیا اب بھی ان کے دلوں میں یہ
خواہش پیدا نہیں ہوتی کہ وہ اپنی گزشتہ کوتاہیوں کا ازالہ کر کے اپنے آگے بڑھنے
والے بھائیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں۔ میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو گو پہلے
چندے دیتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس قدر قربانی نہیں کی جس قدر کہ ان کے
دوسرے بھائی کرتے رہے ہیں کہ وہ ان تین سالوں سے فائدہ اٹھا کر معمولی زیادتی
کی جگہ خاص زیادتی کے ساتھ ان تین سالوں میں حصہ لیں تاکہ ان کا انجام اعلیٰ
درجہ کے لوگوں والا ہو اور خواتیم اعمال کے مطابق ہی انسان کا درجہ ہوتا ہے۔ پس
اب بھی وقت ہے کہ جو دوست پہلے کم چندہ دیتے رہے ہیں یا قربانی کے مقام کو
انہوں نے پہلے صحیح طور پر نہیں سمجھا تھا یا ان دوستوں کی قربانی اور عمل کو دیکھ کر
جن کے حالات ان سے زیادہ اچھے نہیں مگر انہوں نے قربانی ان سے زیادہ کی ہے۔
اب ان کے اندر بھی یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ انہیں زیادہ قربانی کرنی چاہئے
تھی۔ وہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ کریں اور آئندہ تین سالوں میں زیادہ قربانیاں کر
1941ء
641
خطبات محمود
کے اس آخری دور میں اپنے آپ کو آگے نکالنے کی کوشش کریں۔
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو اخلاص کے ساتھ اس میں حصہ لیتے
رہے ہیں کہ اب یہ دور ختم ہونے والا ہے۔ وہ تھکیں نہیں اور جو مقام ان کو اللہ تعالیٰ
نے سات سال تک دیا ہے اسے قائم رکھنے کی کوشش کریں اور اسے مضبوطی سے
پکڑ لیں۔ تم اپنے باپ کی جائداد کسی کو چھیننے نہیں دیتے ، تم اپنا مال کسی کو چھیننے
نہیں دیتے، تم اپنا عہدہ کسی کو چھینے نہیں دیتے۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایمان
کے ہوتے ہوئے تم اپنا اعلیٰ روحانی مقام دوسرے کو چھینے دو گے۔
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جو اب احمدیت میں داخل ہوئے ہیں کہ وہ
بھی اس تحریک میں شامل ہو کر اپنے بھائیوں سے آ ملیں۔ جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں
وہ اپنے سابق سالوں کا چندہ نئے سالوں کے ساتھ ادا کر دیں بلکہ اگر ان پر زیادہ
بوجھ ہو تو تحریک کے ایک دو سال بعد تک بھی ادا کر سکتے ہیں اور اس غرض کے
لئے وہ مہلت حاصل کر سکتے ہیں۔
میں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ نے نئی نوکریاں دی ہیں
سینکڑوں اور ہزاروں ایسے لوگ ہیں جن کو فوجی کاموں کی وجہ سے ملازمتیں ملی ہیں
اور اس طرح خدا تعالیٰ نے ان کے لئے دنیوی فضل کا دروازہ کھولا ہے۔ وہ اسے
روحانی دنیا کے لئے بھی کھولنے کی کوشش کریں اور اس کے شکریے میں ایسی
قربانیاں کریں جو انہیں روحانی فضلوں کا وارث کر دیں۔
میں یہ بھی توجہ دلاتا ہوں کہ جو لوگ وعدے کریں وہ جلد سے جلد ان کو
پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کی قربانی سے سلسلہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ چاہئے
کہ جو دوست سَابِقُونَ میں شامل ہونا چاہیں وہ مارچ تک اپنے چندے ادا کر دیں۔ جن
سے یہ نہ ہو سکے ان کے لئے دوسرا دور جولائی کے آخر تک ہے۔ وہ جولائی کے آخر
تک اپنے چندے ادا کر دیں اور جن سے یہ بھی نہ ہو سکے وہ اگلے سال کے نومبر
کے آخر تک اپنے چندے ادا کر دیں۔ میں ان کو بھی جو اب تک سابق سال کا چندہ
1941ء
642
خطبات محمود
ادا نہیں کر سکے توجہ دلاتا ہوں کہ ان سے جو کوتاہی ہو چکی ہے اس کا دسمبر اور
جنوری کے مہینہ میں ازالہ کرنے کی کوشش کریں۔ اور دسمبر اور جنوری میں اپنا چندہ
علیروم
ادا کر دیں تاکہ نیا سال انہیں وعدہ کے ایفاء میں اور بھی پیچھے نہ ڈال دے۔
میں ان کارکنوں کو بھی جنہوں نے تحریک جدید کے کام کو اپنے ذمہ لیا
ہوا ہے توجہ دلاتا ہوں کہ ان کو خدا تعالیٰ نے بہت بڑے ثواب کا موقع دیا ہے۔ وہ
بھی بیدار ہوں اور اپنے مقام کی عظمت کو سمجھیں۔ انہیں خدا تعالیٰ نے دوہرے بلکہ
تہرے ثواب کا موقع عطا کیا ہوا ہے کیونکہ وہ اس چندہ میں خود بھی شامل ہوتے
ہیں اور دوسروں سے بھی چندہ وصول کرتے ہیں۔ پس انہیں صرف اپنے چندہ کا ہی ثواب
نہیں ملتا بلکہ دوسروں سے چندہ وصول کرنے کا بھی ثواب ملتا ہے اور یہ وہ امر ہے
جس کا رسول کریم صلی الم فیصلہ فرما چکے ہیں۔ چنانچہ آپ نے فرمایا جو شخص نیکی کرتا
ہے اسے بھی ثواب ملتا ہے اور جو دوسرے کو نیکی کی تحریک کرے اُسے دُہرا ثواب ملتا
ہے۔ ایک خود نیکی کرنے کا اور دوسرا نیکی کی تحریک کرنے کا۔10 اسی طرح
تحریک جدید کا جو کارکن اپنا چندہ ادا کرنے کے علاوہ دس آدمیوں سے چندہ وصول
کر کے بھجواتا ہے اسے ان دس آدمیوں کا ثواب ملتا ہے اور جو ہمیں آدمیوں سے
چندہ وصول کر کے بھجواتا ہے اُسے اِن میں آدمیوں کا ثواب ملتا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے
اپنی رحمت کے دروازوں کو اس طرح کھول رکھا ہے تو جو شخص اب بھی سستی سے کام
لیتا ہے اس کی حالت کس قدر افسوس ناک ہے۔ پس میں تحریک جدید کے کارکنوں
کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ دسمبر کی ہیں تاریخ تک اپنی جماعتوں سے چندے کی
فہرستیں مرتب کر کے بھجوا دیں اور جو کام باقی رہ جائے اس کی تاریخ 31 جنوری تک ہو
گی۔ کیونکہ جلسہ سالانہ کے بعد اپنے اپنے گھروں کو جا کر لوگ 10۔ 15 جنوری سے
کام شروع کرتے ہیں۔ پس پنجاب اور ان دوسرے علاقوں کے لئے جہاں اردو بولی
اور سمجھی جاتی ہے وعدے بھیجنے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے۔ مگر وہ لوگ یقینا
ہمارے کام میں سہولت پیدا کرنے والے ہوں گے جن کے وعدے میں دسمبر تک
1941ء
643
خطبات محمود
آ جائیں گے۔
جن علاقوں میں اردو زبان بولی نہیں جاتی مثلاً بنگال ہے یا مدراس ہے یا اسی طرح
غیر زبان بولنے والے اور صوبجات ہیں۔ ان کے وعدوں کی آخری میعاد 30، اپریل
ہے اسی طرح ہندوستان کے باہر دوسرے ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے
لئے بھی 30 اپریل آخری تاریخ ہے۔ البتہ غیر ملکی لوگوں کے لئے جیسے امریکہ
وغیرہ کے رہنے والے ہیں 30 جون تک وعدوں کی میعاد ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اس تحریک کی اہمیت کو سمجھتے
ہوئے اس میں حصہ لیں گے۔ یاد رکھو دنیا میں وہی قومیں ترقی کیا کرتی ہیں جو اپنا
قدم ہمیشہ آگے بڑھاتی ہیں۔ اگر گندم کو ترقی دے کر اسے بڑھایا جا سکتا ہے، اگر
سبزیوں اور ترکاریوں کو ترقی دے کر انہیں بڑھایا جا سکتا ہے ، اگر آموں کو ترقی دے
کر انہیں بڑھایا جا سکتا ہے، اگر گھوڑوں، گدھوں، بیلوں اور بکریوں کو ترقی دے کر
انہیں بڑھایا جا سکتا ہے تو سوچو کہ خدا تعالیٰ کی اشرف المخلوقات کو ترقی دے کر
کیوں بڑھایا نہیں جاسکتا۔ یقینا جس طرح اور چیزیں ترقی کر رہی ہیں اسی طرح
بنی نوع انسان بھی ترقی کر سکتے ہیں اور وہ اپنے روحانی کمالات سے دنیا کو محوِ حیرت
کر سکتے ہیں بالخصوص ہماری جماعت تو وہ ہے جسے خدا نے ترقی کے لئے ہی پیدا کیا
ہے اور وہ چاہتا ہے کہ تمام دنیا پر ہماری جماعت کو غالب کرے۔ پس ہماری جماعت
کو اپنے اندر ایسا تغیر پیدا کرنا چاہئے کہ جس طرح اچھے بیچ قدر کی نگاہ سے دیکھے
جاتے ہیں اس طرح ہماری جماعت کو دیکھ کر لوگ اس کی قدر کرنے لگ جائیں اور
وہ کہہ اٹھیں کہ دنیا ایسی قیمتی جماعت کو دیکھنے سے آج تک محروم رہی ہے۔”
(الفضل 7 دسمبر 1941ء)
1 الفاتحه : 7،6
2 مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 265-266 مطبوعہ بیروت
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيْمَانِ الْحُقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا التَّنْهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ
1941ء
644
خطبات محمود
و
شَيْءٍ كُلُّ امْرِي بِمَا كَسَبَ رَهِينَ ( الطور : 22)
4 ابن ماجہ ابواب الفتن باب خروج المهدی
5 مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 298 299
6 بخاری کتاب المغازی باب غزوة الطائف
7 التوبة : 33 ، الصف: 10
8 تذکرہ صفحہ 312۔ ایڈیشن چہارم
9 الحديد : 17
10 مسلم كتاب الزكوة باب الْحَثُ عَلَى الصَّدَقَةِ (الخ )