(1) غرباء کے لئے غلّہ کا انتظام (2) دودھ اور گھی کا انتظام (3) احمدی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تحریک

1942ء
243
20
خطبات محمود
(1) غرباء کے لئے غلہ کا انتظام
(2) دودھ اور گھی کا انتظام
(3) احمدی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تحریک
(فرمودہ 3 جولائی 1942ء)
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
(1)
آج میں خطبہ میں تین متفرق امور کے متعلق باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ سب
سے پہلے تو میں اس غلے کے انتظام کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو قادیان کے غرباء میں تقسیم
کرنے کے لئے جمع کیا گیا ہے۔ میں نے پہلے اس تحریک کو بغیر اندازہ کے کہ کس قدر لوگ
یہاں امداد کے مستحق ہیں اور ان کے لئے کس قدر غلہ کی ضرورت ہو گی ، شروع کیا تھا اور اپنے
ذہن میں پانچ سو من غلہ کا اندازہ لگایا تھا۔ اگر میرے ہی اندازہ کے مطابق غلہ جمع ہو تا یا اس
غلہ کے لئے رقم آتی تو ہم نصف کے قریب آدمیوں کو بھی غلہ نہ دے سکتے لیکن جیسا کہ اللہ تعالیٰ
کا طریق ہمیشہ ہمارے ساتھ چلا آتا ہے اس نے جماعت کے دوستوں کو توفیق عطا فرمائی کہ وہ
کثرت سے اس میں حصہ لیں۔ چنانچہ قریباً بارہ سو من غلے کا اندازہ ہے جس کی وصولی کی امید سومین
کی جاتی ہے اور ہمارا موجودہ اندازہ جو قادیان میں تقسیم کے متعلق ہے وہ بھی گیارہ بارہ سو من

1942ء
244
خطبات محمود
کے قریب ہے۔ دو تین سو من اتفاقی ضرورتوں کے لئے بھی جمع رکھنا ضروری ہوتا ہے اور
چونکہ ابھی باہر سے آہستہ آہستہ وعدے آ رہے ہیں اور لوگوں کی طرف سے رقوم بھی پہنچ
رہی ہیں اس لئے یہ کوئی بعید بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری یہ ضرورت بھی پوری
ہو جائے مگر اس بارے میں میں ان کو جنہیں غلہ دیا گیا ہے نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے
ان کے لئے پانچ پانچ مہینے کے غلے کا انتظام کر دیا ہے۔ گویا جو غلہ انہیں اس وقت دیا گیا ہے یہ
آئندہ دسمبر ، جنوری، فروری مارچ اور اپریل کے لئے ہے۔ مئی میں چونکہ نئی فصل شروع ہو
جاتی ہے اس لئے مئی کے لئے کسی انتظام کی ضرورت نہیں۔ ہم غلہ کی اتنی مقدار اپنے پاس جمع
نہیں رکھ سکتے تھے کیونکہ اس صورت میں بہت سے غلہ کے ضائع ہونے کا خطرہ تھا اس لئے وہ
غلہ ہم نے آج ہی تقسیم کر دیا ہے۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ سب کو تقسیم کر دیا گیا ہے بلکہ تقسیم
کرنا شروع کر دیا گیا ہے کیونکہ ابھی تک پورا غلہ نہ ملنے کی وجہ سے سب کو غلہ نہیں پہنچایا جا سکا۔
اس وقت تک ہم ساڑھے چھ سو من گندم خرید سکے ہیں اور اس میں سے پونے پانچ سو یا پانچ سو
من کے قریب تقسیم بھی کر چکے ہیں اور ہمارا ارادہ یہ ہے کہ جوں جوں غلہ آتا جائے گا اسے
فوراً تقسیم کرتے چلے جائیں گے ۔ پس ایک تو وہ دوست جنہیں ابھی غلہ نہیں پہنچا گھبرائیں
نہیں۔ بعض لوگ مجھے رقعے لکھتے رہتے ہیں کہ باقیوں کو تو غلہ مل گیا ہے مگر ہمیں نہیں ملا۔ اس
کی وجہ یہی ہے کہ ہمیں غلہ ابھی تک ملا نہیں۔ ہمارے پاس اس وقت سات آٹھ سو من غلہ
خریدنے کے لئے روپیہ موجود ہے مگر غلہ ملتا ہی نہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ارد گرد کے
دیہات سے غلہ جمع کریں اور اگر ارد گرد کے دیہات سے غلہ نہ ملا تو خواہ ہمیں گراں ہی خریدنا
پڑا بٹالہ یا امرت سر سے خرید کر لایا جائے گا۔ پس جن لوگوں کے لئے غلہ کی منظوری ہو چکی
ہے وہ تسلی رکھیں۔ جوں جوں غلہ آتا جائے گا اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ان کے گھروں میں پہنچتا
جائے گا۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ جہاں تک ہو سکے اچھا غلہ ملے۔ میں خود نمونہ دیکھ کر اسے
پاس کر تا ہوں اور حتی الوسع کوشش کرتا ہوں کہ کنگنی نہ ہو اور نہ گندم میں کوئی اور نقص ہو
چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جن لوگوں نے خود دیکھ کر اور روپیہ دے کر اپنے گھروں کے
لئے گندم خریدی ہے ہماری خریدی ہوئی گندم ان کے برابر بلکہ بعض صورتوں میں ان سے بھی

خطبات محمود
اچھی ہے۔
245
1942ء
دوسری بات میں نصیحت کے طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جن لوگوں کو ہم نے غلہ دیا
ہے۔ وہ اسے امانت کے طور پر اپنے پاس سال کے آخری مہینوں کے لئے محفوظ رکھیں۔
میرے پاس رپورٹیں پہنچی ہیں کہ بعض لوگوں نے ابھی سے اس غلے کو استعمال کرنا شروع کر
دیا ہے حالانکہ ابھی مارکیٹ میں غلہ ملتا ہے اگر ابھی سے اس غلہ کو استعمال کر کے خرچ کر لیا گیا
تو نتیجہ یہ ہو گا کہ جب غلہ کی کمی کا خطرہ ہو گا اس وقت وہ غلہ کھا چکے ہوں گے اور چونکہ ان ایام
کے لئے سلسلہ اپنی ذمہ داری کو پورا کر چکا ہو گا۔ اس لئے ان کو دوبارہ مدد نہیں مل سکے گی۔
پس جہاں جماعت کے آسودہ حال لوگوں نے اپنی ذمہ داری کو سمجھا اور اسے پورا کرنے کی
کوشش کی ہے وہاں انہیں بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور جلد بازی سے
کام نہیں لینا چاہئے۔ انہیں خیال کرنا چاہئے کہ اگر انہیں غلہ نہ ملتا تو لازماً وہ مارکیٹ سے
خریدتے۔ پھر جبکہ ان کی ضرورتوں کے لئے غلہ محفوظ ہو گیا ہے تو وہ کیوں انہی ایام میں اسے
استعمال کر رہے ہیں جبکہ غلہ منڈی میں مل سکتا ہے۔ اگر وہ اسی طرح کرتے رہے تو آنے
والے خطرناک ایام میں وہ تکلیف اٹھائیں گے اور سلسلہ ان کی مدد کرنے سے قاصر ہو گا اور وہ
تکلیف خود ان کے ہاتھوں کی پیدا کی ہوئی ہو گی۔
میں ارد گرد کے دیہات کے لوگوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ایک ثواب کا موقع پیدا کر دیا ہے۔ وہ اچھی گندم تلاش کر کے ہمیں اطلاع دیں تا کہ ہم
خرید سکیں۔ ہمیں اس وقت ایک ہزار من گندم کی ضرورت ہے۔ ہمارے ارد گرد جو دیہات
ہیں ان میں سے سری گوبند پور میں ہماری جماعت ہے۔ ماڑی بچیاں میں ہماری جماعت ہے۔
جاگو وال میں ہماری جماعت ہے، پھیر و چیچی میں ہماری جماعت ہے۔ اسی طرح عالمہ اور بھینی
میں ہماری جماعت ہے، یہ سب جماعتیں مل کر اگر کوشش کریں تو آسانی کے ساتھ ہمیں گندم
میسر آسکتی ہے۔ اسی طرح گورداسپور کی طرف کا جو علاقہ ہے۔ اس میں بھی کافی غلہ مل سکتا
ہے اور زمینداروں کے پاس ابھی تک کافی غلہ موجود ہے۔ وہ صرف اس امید پر اس کو روکے
ہوئے ہیں کہ شاید گندم کی قیمت اور بھی بڑھ جائے۔ مگر اب گندم کی قیمت اس قدر بڑھ گئی ہے

1942ء
246
خطبات محمود
کہ گورنمنٹ نے جو انتہائی قیمت مقرر کر رکھی تھی اس حد کو پہنچ گئی ہے اور اس سے زیادہ
قیمت بڑھنے کا سر دست امکان نہیں۔ اس لئے اب زمیندار آہستہ آہستہ غلہ نکال رہے ہیں
کیونکہ قیمت اور زیادہ بڑھ سکنے کی امید نہیں کر سکتے۔ پس غلہ ملنے میں دقت نہیں۔ وقت صرف
یہ ہے کہ غلہ پھیلا ہوا ہے اور ہمیں علم نہیں کہ کہاں کہاں ہے۔ ہمارے دوست اگر ارد گرد
کے دیہات میں پھر کر ہمیں اطلاع دیں کہ فلاں فلاں جگہ گندم مل سکتی ہے تو اس طرح وہ
بہت کچھ ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کی اطلاع پر ہمارے کارکن وہاں جا کر نمونہ لے آئیں
گے اور پسند آنے پر گندم خرید لی جائے گی اگر ایک مہینے تک غلہ جمع نہ ہوا تو مجبوراً ہمیں باہر کی
منڈیوں سے غلہ لانا پڑے گا اور وہ گراں بھی ہو گا اور کچھ جو لوگ زیادہ صبر نہیں کر سکتے۔ ان
میں بے چینی بھی پیدا ہو گی اور وہ سمجھیں گے کہ شاید ہمارے حقوق کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
میں بیرونی جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ جن جن جماعتوں نے ابھی تک اس
تحریک میں حصہ نہیں لیا۔ وہ اس طرف جلد توجہ کریں تا کہ وہ ثواب سے محروم نہ رہیں۔ یہ
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہماری جماعت کو ایک ایسا نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی
ہے۔ جس کی مثال سارے ہندوستان میں نہیں مل سکتی اور کہیں نظر نہیں آتا کہ ضرورت کے
موقع پر کسی قوم نے اپنے غریب بھائیوں کے لئے ایسے ایثار اور قربانی سے کام لیا ہو۔ میرے
نزدیک اگر وہ دوست جنہوں نے ابھی تک اس تحریک میں حصہ نہیں لیا۔ اس طرف توجہ
کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پندرہ سو من غلہ کے قریب اکٹھا ہو سکتا ہے اور اس کی قیمت
موجودہ نرخ کے مطابق آٹھ ہزار روپیہ ہے۔ اس وقت تک جو اندازہ وعدوں اور غلے وغیرہ کا
ہے وہ ساڑھے چھ بلکہ سات ہزار روپیہ کے قریب ہے۔ اگر ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ کے قریب
اور وعدے آجائیں تو پندرہ سو من غلہ یا آٹھ ہزار روپیہ اکٹھا ہو جائے گا۔
دشمن احمد یہ جماعت پر ہمیشہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے آکر
کیا کام کیا اگر وہ اسی قسم کے کاموں کو دیکھیں تو انہیں اپنے اعتراض کی حقیقت معلوم ہو سکتی
ہے۔ ہندوستان میں اس وقت ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جو کروڑوں روپیہ کے مالک ہیں مگر
کہیں بھی یہ مثال نہیں ملتی کہ اس طرح انہوں نے غریب لوگوں کے لئے غلہ جمع کیا ہو بلکہ

1942ء
247
خطبات محمود
سارے ہندوستان میں ہی نہیں، انجمنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ساری دنیا میں بھی کوئی ایسی
مثال نہیں مل سکتی۔ گور کمنٹیں بے شک ایسا انتظام کرتی ہیں مگر وہ ٹیکس لگا دیتی ہیں اور جتنا
چاہتی ہیں زبردستی ٹیکس وصول کر لیتی ہیں مگر یہاں کسی پر جبر نہیں کیا جاتا بلکہ لوگ اپنی خوشی
سے چندہ دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے ہماری جماعت نے جو نمونہ پیش کیا ہے۔ وہ ایک نہایت ہی
قابل تعریف فعل ہے۔
(2)
دوسرا امر جس کی طرف میں قادیان کے دوستوں کو خصوصاً توجہ دلانا اچاہتاہوں چاہتا ہوں وہ یہ
ہے کہ غلہ کے سوا بعض اور چیزیں بھی ایسی ہیں جن کے حصول میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں
اور ان کی طرف بھی ہماری جماعت کو توجہ کرنی چاہئے مثلاً چند ایام سے گھی اور دودھ کی سخت
تکلیف محسوس کی جارہی ہے اور مدارس کے طالب علموں نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ انہیں
دودھ ٹھیک نہیں ملتا۔ ان کی شکایت تو اپنے افسروں کے متعلق ہے مگر بات یہ ہے کہ دوسروں
کو بھی دودھ نہیں مل رہا اور جو لوگ اپنے پاس روپیہ رکھتے ہیں ان کو بھی مشکل پیش آرہی ہے۔
اسی طرح گھی کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔ ممکن ہے آگے چل کر اور بھی بڑھ جائے۔ اس لئے
میں قادیان کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جن کے لئے ممکن ہو اگر وہ گائیں یا بھینسیں رکھ
لیں تو آئندہ آنے والے سخت ایام میں نہ صرف ان کو بلکہ ان کے بچوں اور دودھ پلانے والی
ماؤں کو خالص دودھ اور گھی میسر آسکے گا۔ دودھ پلانے والی ماؤں کا تو انحصار ہی و تو انحصار ہی دودھ پر ہوتا ہے
کیونکہ دوسرے لوگ تو پھر بھی دودھ پینا چھوڑ سکتے ہیں لیکن اگر دودھ پلانے والی مائیں دودھ پینا
چھوڑ دیں تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ آئندہ نسل کو کمزور کر دیا جائے۔ اسی طرح بچوں کو
دودھ دینا ضروری ہوتا ہے اور ان کو دودھ نہ دینے کے معنی بھی یہی ہیں کہ ان کو کمزور کر دیا
جائے۔ پس اگر صاحب توفیق لوگ گائیں یا بھینسیں رکھنے لگ جائیں تو اس کے نتیجہ میں نہ
صرف خالص دودھ اور گھی انہیں میسر آسکے گا بلکہ جو لوگ بھینسیں نہیں رکھ سکتے۔ انہیں نسبتاً
آسانی سے بازار سے دودھ مل جائے گا کیونکہ چیزوں کے ریٹ ہمیشہ اس طرح بڑھتے ہیں کہ جو

1942ء
248
خطبات محمود
لوگ زیادہ مالدار ہوتے ہیں جب انہیں تکلیف محسوس ہوتی ہے تو وہ بھاؤ بڑھا دیتے ہیں۔ مثلاً
دودھ کا بھاؤ آٹھ سیر ہو اور کسی امیر کو اس بھاؤ دودھ ملنے میں ذرا بھی دقت ہو تو وہ کہہ دے گا
اچھا مجھے سات سیر ہی دے دو۔ دوسرا کہے گا سات سیر نہیں دیتے تو چھ سیر ہی دے دو تو باوجود
اس بات کے کہ اگر وہ صبر کریں اور اپنے نفس کو تکلیف برداشت کرنے کی عادت ڈالیں تو
انہیں بھی سستی چیز مل سکتی ہے۔ محض اس وجہ سے کہ ان کے پاس روپیہ ہوتا ہے وہ صبر نہیں
کر سکتے اور اس طرح بازار کا بھاؤ بگاڑ دیتے ہیں ہماری لاہور کی جماعت کے ایک نہایت ہی مخلص
دوست تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے شیدائی تھے۔ شروع شروع میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمیشہ ان کے ذریعہ اپنے سودے منگوایا کرتے تھے۔ گو آخر
میں حکیم محمد حسین صاحب قریشی جو مفرح عنبری کے موجد تھے ان کے سپر د یہ خدمت ہو گئی
تھی۔ وہ دوست نہایت مخلص اور اچھے عہدہ پر تھے۔ جب بھی قادیان آتے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے لئے ضرور کوئی تحفہ لاتے مگر لاہور کے دوست ہنسا کرتے تھے کہ اُن کی عادت
ہے کہ دکاندار کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں سیب کس طرح دیتے ہو ؟ وہ اگر کہتا ہے عام
سیب تو روپیہ کے ہیں ہیں مگر اچھے سیب روپیہ کے سولہ ہیں تو یہ جھٹ کہہ دیتے ہیں کہ میں
نے سیب حضرت صاحب کے لئے لے جانے ہیں تم روپے کے مجھے بارہ سیب دو مگر اچھے دو۔
اس پر وہ وہی سیب جو روپے کے ہیں یا سولہ بکتے ہیں دے دیتا ہے۔
غرض صرف ریٹ کے بڑھانے سے چیز اچھی نہیں ملتی بلکہ غور اور فکر اور تلاش سے
اچھی چیز ملا کرتی ہے مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے جن کے پاس روپیہ ہوتا ہے وہ ایسے موقع پر
جلد بازی سے کام لے کر ریٹ بڑھا دیتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دس پندرہ یا بیس آدمی جو
مالدار ہوتے ہیں اور جو در حقیقت ریٹ کو بڑھانے کا موجب بنتے ہیں۔ وہ تو خریدتے رہتے ہیں
مگر غریبوں پر مصیبت آجاتی ہے کیونکہ ان کے لئے بھی ریٹ بڑھ جاتے ہیں اور ان میں اتنی
طاقت نہیں ہوتی کہ وہ اس ریٹ پر چیز خرید سکیں۔
پھر اس کا اثر دکانداروں پر بھی پڑتا ہے جب گاہک زیادہ ہوں تو دکاندار زیادہ مال
خرید تا ہے جو اسے سستا پڑتا ہے مگر جب گاہک کم ہو جائیں تو مال زیادہ خرید نہیں سکتا اور جو

1942ء
249
خطبات محمود
خرید تا ہے وہ گراں خریدتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چیزوں میں ملونی شروع ہو جاتی ہے۔ دودھ
ہو تو اس میں پانی ملا دیتے ہیں اور ایسی ایسی تدبیریں کرتے ہیں کہ ان کا پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے
مثلاً دودھ کی شناخت کا ایک آلہ نکلا ہوا ہے۔ جو سیال چیز کا وزن بتا دیتا ہے۔ اس کے ذریعہ سے
معلوم کر لیا گیا ہے کہ خالص دودھ کا اتنا وزن ہے اور پانی کا اتنا۔ پس اس کے ذریعہ سے اگر
دودھ میں پانی ملا ہو تو معلوم کیا جا سکتا ہے۔ مثلاً فرض کرو۔ خالص دودھ کا وزن دس ڈگری ہے
اور پانی کا وزن پندرہ ڈگری اور دودھ میں آلہ ڈال کر دیکھا جاتا ہے اور اس کا وزن ساڑھے بارہ
ڈگری معلوم ہوتا ہے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ آدھا دودھ ہے اور آدھا پانی۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کے زمانہ میں بعض دوستوں نے
بڑے جوش سے یہ انتظام کیا کہ قادیان میں جو دودھ فروخت ہونے کے لئے آئے۔ اس کا پہلے
آلہ سے ٹیسٹ کیا جائے کہ وہ خالص ہے یا نہیں۔ کیونکہ ہمارے ملک میں ایک تو عام لوگوں
نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ دودھ میں برکت نہیں ہوتی۔ جب تک دودھ دیتے وقت برتن میں
کچھ پانی نہ ڈال لیا جائے پھر اس برکت کو بڑھانے کا خیال پیدا ہوتا ہے اور اور زیادہ پانی ملالیا جاتا
ہے۔ ہمارے نانا جان صاحب مرحوم بھی ان لوگوں میں سے تھے جنہیں اس انتظام کا شوق تھا
چنانچہ دودھ ٹیسٹ کرنے کا آلہ خریدا گیا اور اس کے مطابق دودھ کو دیکھا جانے لگا۔ باہر سے جو
شخص دودھ لے کر آتا، اسے بٹھا لیا جاتا کہ پہلے دودھ کا امتحان کرالو پھر بیچنے دیا جائے گا۔ چند
دن تو اس کا فائدہ ہوا مگر آخر جہاں پکڑنے والے موجود ہوتے ہیں وہاں تدبیریں نکالنے والے
بھی موجود ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ہر انسان کے اندر عقل کا مادہ رکھ دیا ہے جس کے ذریعہ وہ
اگر ایک طرف نیکی میں ترقی کر جاتا ہے تو دوسری طرف چوری اور ڈاکہ وغیرہ کے بھی نئے
سے نئے طریق نکال لیتا ہے۔ تنگل گاؤں کا ایک شخص بھی دودھ لاتا تھا ، وہ کہا کرتا تھا کہ میرا
دودھ بڑا خالص ہے۔ آلے سے دیکھا جاتا تو وہ بھی اس کے خالص ہونے کی تصدیق کرتا۔ پانچ
سات دن تو اس کی خوب شہرت ہوئی مگر ایک دن کسی کو دودھ جو دینے لگا تو گڑوی میں سے
مچھلی نکل آئی۔ اس وقت یہ راز کھلا کہ وہ دودھ میں چھپڑ کا پانی ملا کر لایا کرتا تھا۔ اس نے سوچا کہ
عام پانی تو ہلکا ہوتا ہے۔ چھپڑ کا گندا پانی اگر میں ڈالوں تو اس کا پتہ نہیں لگے گا۔ چنانچہ وہ

1942ء
250
خطبات محمود
رستہ میں سے چھپڑ کا پانی ملا کر لے آتا مگر ایک دن پانی کے ساتھ مچھلی بھی آگئی اور دودھ ڈالنے
لگا تو وہ نکل آئی جس سے اس کا راز کھل گیا۔
غرض یہ نقائص در حقیقت اسی طرح دور ہو سکتے ہیں کہ خود گھر میں گائیں بھینسیں
رکھی جائیں۔ اگر قادیان میں سو یا دو سو گھر ایسے نکل آئیں جو بھینس رکھ لیں تو انہیں بھی دودھ
کی سہولت ہو جائے گی اور ان کی وجہ سے باقیوں کو بھی آسانی سے دودھ میسر آنے لگ جائے
گا۔ صدر انجمن احمد یہ کے جو کارکن ہیں۔ انہیں پر اویڈنٹ فنڈ سے قرضہ دلا دیا جائے گا اور اگر
ان کا پراویڈنٹ فنڈ نہ ہوا تو ضمانت پر انجمن سے قرضہ دلا دیا جائے گا اور دس بارہ مہینوں کے
اندر اندر واپس لے لیا جائے گا۔ اس طرح دودھ کی دقت اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی دور ہو جائے گی۔
اسی طرح چارے وغیرہ کے متعلق انتظام کرنا چاہئے تاکہ چارے کی دقت بھی
محسوس نہ ہو مثلاً میرے نزدیک اگر بورڈنگ والے ہو شیاری سے کام لیں تو سکول کی گراؤنڈز
میں ہی کافی چارہ بویا جا سکتا ہے مگر بالعموم دیکھا گیا ہے کہ انتظام ٹھیک ہو تبھی چیز سستی ملتی ہے
ور نہ انتظام کی خرابی کی وجہ سے گراں ہو جاتی ہے۔ پس ضرورت ہے کہ اس طرح محنت سے
کام کیا جائے جیسے زمیندار کرتے ہیں جس طرح وہ اپنی بھینسوں کی حفاظت کرتے اور چارہ اور
دودھ کو ضائع نہیں کرتے اسی طرح ہمارے دوستوں کو کام کرنا چاہئے۔ اگر اس طرح کام کیا
جائے تو بورڈنگ کے لڑکوں کو اچھا دودھ مل سکتا ہے اور ان کی صحتیں بھی درست رہ سکتی ہیں۔
میں سمجھتا ہوں آٹھ دس گھماؤں زمین ایسی نکل سکتی ہے جس میں چارہ بویا جا سکتا ہے
اور چھ سات بھینسیں ایسی رکھی جاسکتی ہیں جن سے طلباء کی ضرورتیں پوری ہوتی رہیں۔ اس
کے لئے میں ایک کمیٹی تجویز کر دوں گا جو دودھ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے غور کرے گی
اور کوشش کرے گی کہ لوگوں کو سستا دودھ میسر آسکے۔ اسی طرح اس کمیٹی کا یہ بھی کام ہو گا کہ
لوگوں کو یہ تحریک کرے کہ وہ گھروں میں بھینسیں رکھیں تا قادیان کی یہ وقت دور ہو جائے۔
(3)
تیسری چیز جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ

1942ء
251
خطبات محمود
ہماری جماعت کی طرف سے فوج میں ایک احمد یہ ڈبل کمپنی پہلے سے موجود ہے۔ مگر اب
گورنمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک اور احمد یہ ڈبل کمپنی قائم کی جائے اور اس کے لئے اس نے
رنگروٹ مانگے ہیں۔ ناظر صاحب امور عامہ اس غرض کے لئے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے
ہیں چنانچہ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ اور گورداسپور کا دورہ کرنا ان کے مد نظر ہے۔ بعض
مقامات کا وہ دورہ کر چکے ہیں اور بعض جگہ وہ عنقریب دورہ کے لئے پہنچنے والے ہیں۔ میں
جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں اس بھرتی کے کام میں دلچسپی لینی چاہئے اور
زیادہ سے زیادہ نوجوان اس غرض کے لئے پیش کرنے چاہئیں۔ میرے نزدیک اگر صرف
گورداسپور کے ضلع کے لوگ ہی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں تو تین ساڑھے تین سو آدمی صرف
یہیں سے بھرتی ہو سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پہلے بہت سے رنگروٹ ہماری جماعت کی
طرف سے جاچکے ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ جو امن اور آرام اور نماز کی پابندی کی
نعمت اور نیکی کی تحریک احمد یہ کمپنی میں میسر آسکتی ہے وہ کسی دوسری کمپنی میں میسر نہیں
آ سکتی۔ پھر سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ کوئی جماعت زندہ نہیں رہ سکتی جب تک اس کے
افراد فوجی فنون کے ماہر نہ ہوں۔ قوموں کے مرنے کی علامت یہی ہوا کرتی ہے کہ موت کا
خوف ان کے دلوں میں بڑھ جاتا ہے اور قوموں کی زندگی کی علامت یہ ہوتی ہے کہ موت
کا خوف ان کے دلوں سے جاتا رہے جو قومیں موت کا خوف اپنے دلوں میں بڑھا لیتی ہیں وہ
کبھی فاتح نہیں ہو سکتیں اور جن قوموں کے دلوں میں سے موت کا خوف مٹ جاتا ہے۔ انہیں
کوئی مفتوح نہیں کر سکتا۔ یہودیوں کو ہی دیکھ لو اب ان کی کہیں حکومت نہیں اور جیسا کہ
قرآن کریم نے بیان کیا ہے۔ ان میں سب سے بڑا نقص یہی ہے کہ وہ موت سے بے حد ڈرتے
ہیں اور ان میں سے ہر شخص کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہزار سال تک زندہ رہے مگر فرماتا
ہے اگر کوئی ہزار سال بھی زندہ رہا تو کیا ہے آخر ایک دن اس نے مرنا ہے اور جب سے کہ انسان
پیدا کیا گیا ہے وہ موت کا شکار ہوتا چلا آیا ہے بلکہ جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے۔ موت بھی خدا تعالیٰ
کی رحمتوں میں سے ایک بہت بڑی رحمت ہے۔ اگر موت نہ ہو تو دنیا پر ایسا عذاب آ جائے جو
انسانی طاقت برداشت سے بالکل باہر ہو جائے۔ وہی ماں باپ جو اپنے بچوں سے پیار کرتے

1942ء
252
خطبات محمود
اور بعض دفعہ ان پر جانیں دے دیتے ہیں اور وہی بچے جو اپنے ماں باپ سے محبت رکھتے بلکہ
بعض دفعہ ان کے لئے جانیں دے دیتے ہیں۔ اگر موت نہ ہو تو ایک دوسرے کو کاٹ کاٹ کر
کھانے کی کوشش کریں۔ تم اندازہ کر لو کہ آدم سے لے کر آج تک کے آدمی نہیں بلکہ صرف
دو صدیوں کے آدمی ہی جمع ہو جائیں تو دنیا میں رہنے کے لئے کوئی جگہ نہ رہے۔ دنیا میں انسان
کی اوسط عمر 30 سال ہے اور اگر دو صدیوں کے لوگ جمع ہو جائیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
موجودہ آبادی سے سات گنا آبادی دنیا کی بڑھ جائے گی۔ اب سمجھ لو کہ اگر ایسا ہی ہو جائے تو وہ
زمیندار جن کے پاس چار چار پانچ پانچ ایکڑ زمین ہے ان کے پاس صرف پانچ پانچ سات سات
کنال رہ جائے اور جن کے پاس صرف پانچ پانچ چھ چھ کنال زمین ہے۔ ان کے پاس تو بارہ بارہ
تیرہ تیرہ مرلہ زمین رہ جا۔ جائے بلکہ یہ بھی بھی میں نے غلط اندازہ لگایا ہے کیونکہ یہ صرف پیدا ہونے
والے بچوں کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مردہ پیدا ہونے والے بچوں یا اسقاط والے بچوں کو اس میں
شامل نہیں کیا گیا۔ اگر ان سب کو شامل کر لیا جائے تو جن کے پاس آج پانچ پانچ گھماؤں زمین
ہے۔ ان کے پاس پونا پونا مرلہ رہ جائے اس سے اندازہ کر لو کہ اگر موت نہ ہو تو دنیا کی کیا
حالت ہو جائے۔ میں تو سمجھتا ہوں وہ ماں باپ جو آج اپنے بچوں پر جانیں دیتے ہیں شاید موت
نہ ہونے کی صورت میں ان کے گلے کاٹنے کو دوڑتے کہ یہ کمبخت مرتے بھی نہیں۔ اور وہی
یہ
بچے جو اپنے ماں باپ پر جانیں فدا کرتے ہیں ماں باپ کو گالیاں دیتے کہ ہمارے لئے جگہ ہی
خالی نہیں کرتے۔ ساری محبتیں اور سارے پیار موت کے نتیجہ میں ہیں۔ ماں باپ اپنے بچوں
سے پیار کرتے ہیں تو ان کے پیار کے پیچھے موت کا خیال ہوتا ہے کہ ایک دن ہم مر جائیں گے
اور یہ ہمارا نام قائم رکھیں گے۔ بچے اپنے ماں باپ سے محبت کرتے ہیں تو ان کی محبت کے پیچھے
بھی موت کا خیال ہوتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک دن آئے گا جب ہمارے ماں باپ مر جائیں
گے اور ہم ان کو یاد کیا کریں گے۔ آؤ ہم اپنی زندگی میں ان کی کچھ خدمت کر لیں۔ لیکن اگر
موت نہ ہوتی تو نہ بچوں کے دلوں میں اپنے ماں باپ کی محبت ہوتی نہ ماں باپ کے دلوں میں
اپنی اولاد کی محبت ہوتی۔ سب ایک دوسرے کے دشمن ہوتے۔ تو موت اللہ تعالیٰ کی رحمتوں
میں سے ایک بہت بڑی رحمت اور اس کے فضلوں میں سے ایک بہت بڑا فضل ہے۔ موت اسی وقت

1942ء
253
خطبات محمود
بری معلوم ہوتی ہے جب اس کی ضرورت اور حاجت مٹ جائے اسی لئے خدا تعالیٰ نے جنت
میں موت نہیں رکھی۔ کیونکہ جنت میں رزق دینا خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ رکھا ہوا ہے کسی انسان
کے ذمہ نہیں کہ وہ دوسروں کو رزق دے ۔ وہاں یہ سوال نہیں ہو گا کہ فلاں مر جائے تاکہ
اس کا لقمہ میرے منہ میں پڑے بلکہ وہاں ہر ایک کے لئے خدا نے خود انتظام کیا ہوا ہو گا۔ اس
لئے وہاں باوجو د موت نہ ہونے کے عداوت نہیں ہو گی بلکہ سب محبت اور پیار سے رہیں گے۔ تو
جنت میں سے موت کو مٹا دینا اور دنیا میں موت کو رکھنا اللہ تعالیٰ کی بڑی حکمتوں میں سے ہے۔
دنیا میں چونکہ احتیاج ہے اس لئے ضروری تھا کہ یہاں موت ہو مگر جنت میں چونکہ احتیاج
نہیں۔ اس لئے ضروری تھا کہ وہاں موت نہ ہو بلکہ جو لوگ دوزخ میں جائیں گے انہیں بھی کچھ
عرصہ کے بعد اللہ تعالیٰ نکال کر جنت میں لے آئے گا اور کسی کو بھی گھبراہٹ نہیں ہو گی کہ
ان کے آنے سے ہمارے رزق میں کمی ہو جائے گی۔
تو موت ایسی چیز نہیں جس سے ہمارے دلوں میں کوئی گھبراہٹ پیدا ہو سکے ۔ ہم سے
پہلے لوگ مرتے چلے آئے، ہم مر جائیں گے اور ہمارے بعد آنے والے بھی مر جائیں گے۔
صرف فرق یہ ہے کہ ایک شخص عزت کی موت مرتا ہے اور ایک شخص ذلت کی موت مرتا
ہے جو شخص عزت کی موت مرتا ہے۔ اس کا نام دنیا میں بھی رہ جاتا ہے اور اگلے جہان میں بھی
قائم رہتا ہے اور جو جو شخص ذلت کی موت ۔ ذلت کی موت مرتا ہے اس کا نام دہ اس کا نام دنیا میں بھی مٹ جاتا ہے اور اگلے
جہان میں بھی اس پر عذاب نازل ہوتا ہے۔ لڑائیوں میں ہی دیکھ لو۔ قید وہی ہوتے ہیں جو
عزت کی موت مرنا نہیں جانتے۔
جرمنوں کو دیکھو ہم ان کے افعال کو شدید نفرت سے دیکھتے ہیں مگر اس سے انکار
نہیں کیا جا سکتا کہ وہ بہادر ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے قیدی بہت کم پکڑے جاتے ہیں اس لئے
کہ ہر لڑائی میں وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم قید ہو گئے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ ہمارے دشمن
کی فوج بڑھ گئی مثلاً اگر دس ہزار آدمی قید ہو جاتے ہیں تو یہ دس ہزار قیدی دوسروں کے کام
آتے ہیں اور دشمن کے بالمقابل دس ہزار آدمی دوسری جگہوں پر حملہ کرنے کے لئے آزاد
ہو جاتے ہیں۔ پس وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم قید ہو گئے تو اس کا دشمن کو فائدہ ہو گا اس کی دس ہزار فوج

1942ء
254
خطبات محمود
بڑھ جائے گی لیکن اگر ہم دس ہزار مر گئے تو گو ہماری فوج سے دس ہزار کم ہو گا مگر ان کی فوج کے
لئے بھی دس ہزار آدمیوں کو ہم مار ڈالیں گے۔ چنانچہ لیبیا کی پہلی لڑائی میں انگریزوں نے چالیس
ہزار قیدی بنائے تھے جن میں سے صرف دس ہزار جرمن تھے اور تیس ہزار اٹالین۔ یہی حال
روس کی جنگ کا ہے۔ وہاں بھی جرمن بہت کم قید ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ سمجھتے
ہیں۔ اگر ہم مر گئے تو ملک کو زیادہ فائدہ ہو گا بہ نسبت اس کے کہ ہم قیدی بن جائیں کیونکہ موت
تو قید ہونے کی حالت میں بھی آسکتی ہے اور آزاد ہونے کی حالت میں بھی۔ ہزاروں ہزار واقعات
دنیا میں ایسے ہوتے رہتے ہیں کہ بعض دفعہ انسان بڑے غرور اور تکبر سے سمجھتا ہے کہ وہ
دوسرے کو مار ڈالے گا مگر اچانک کوئی ایسا حادثہ ہو جاتا ہے کہ وہ خود ہلاک ہو جاتا ہے۔
حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کے متعلق لکھا ہے کہ دلّی کے ایک بادشاہ کی ان
سے رقابت ہو گئی۔ جس کی وجہ یہ ہوئی کہ بعض لوگوں نے اس کے پاس شکایت کرنا شروع کر
دی کہ بڑے بڑے لوگ آپ کے دربار میں کم آتے ہیں مگر نظام الدین صاحب اولیاء کے پاس
بہت جاتے ہیں۔ رفتہ رفتہ بادشاہ کے دل میں رنج پید ا ہو نا شروع ہو گیا اور آخر منصوبہ بازوں کی
تحریک پر اس نے فیصلہ کیا کہ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کو قتل کر دیا جائے۔ درباریوں
میں سے ان کے جو معتقد تھے وہ دوڑے دوڑے حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کے پاس
پہنچے اور کہنے لگے کہ بادشاہ نے آپ کے قتل کا فیصلہ کیا ہے مگر کہا ہے کہ میں اب فلاں مہم پر
جا رہا ہوں وہاں سے واپس آکر انہیں قتل کروں گا۔ انہوں نے کہا موت اور حیات اللہ تعالیٰ
کے اختیار میں ہے کسی بادشاہ کے اختیار میں نہیں۔ خیر وہ مہم پر گیا اور جب واپس آنے لگا تو
آپ کے مریدوں میں بے چینی پیدا ہونی شروع ہوئی اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اجازت دیجئے۔
ہم بادشاہ کے امراء اور وزراء سے مل کر اس کی ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں
نے فرمایا ہنوز دلی دور است۔ دو چار دن کے بعد پھر رپورٹیں پہنچیں کہ اب تو بادشاہ اور زیادہ
قریب آگیا ہے چنانچہ انہوں نے پھر حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کی خدمت میں عرض
کیا کہ بادشاہ تو اور بھی قریب آگیا ہے۔ انہوں نے پھر یہی جواب دیا کہ ہنوز دلی دور است۔
غرض ہر ہر منزل پر مریدوں کی بے چینی بڑھتی جاتی اور وہ بار بار عرض کرتے کہ حضور بادشاہ

1942ء
255
خطبات محمود
تو اب اور بھی دتی کے قریب پہنچ گیا ہے۔ مگر وہ ہر بار یہی جواب دیتے کہ ہنوز دلی دور است۔
آخر اطلاع ملی کہ بادشاہ دلّی کے باہر خیموں میں ٹھہرا ہوا ہے اور کل شہر میں داخل ہو گا۔
مریدوں نے پھر جرآت سے کام لیتے ہوئے کہا کہ حضور اب تو اجازت دیں کہ مصالحت کی کوئی
کوشش کی جائے مگر انہوں نے کہا ابھی فکر کی کیا بات ہے۔ ہنوز دلی دور است۔ اس دن بادشاہ
کے کامیاب آنے کی خوشی میں ایک بہت بڑا جشن منایا گیا اور جیسا کہ پرانے زمانہ میں دستور
تھا۔ امراء شہر کے باہر بھی محل بنوایا کرتے تھے۔ ولی عہد کا بھی شہر کے باہر ایک محل تھا۔ اس
نے بادشاہ سے اپنی دعوت قبول کرنے کی درخواست کی۔ بادشاہ نے اس کو منظور کر لیا اور
چھت پر جشن کا انتظام کیا گیا۔ غالباً گرمی کا موسم ہو گا۔ بڑی کثرت سے امراء ورؤساء اس جشن
میں شامل ہوئے اور خوب ناچ گانا اور مجر اہوا۔ ابھی یہ ناچ گانا ہو ہی رہا تھا کہ یکدم چھت گری
اور بادشاہ اس کے نیچے دب کر ہلاک ہو گیا۔ حضرت نظام الدین اولیاء کا مقام ایک سچے مومن
کا مقام تھا۔ انہوں نے خدا تعالیٰ پر توکل کیا اور وہ سمجھتے تھے کہ موت اور حیات خدا تعالیٰ کے
اختیار میں ہے۔ اگر اس کی طرف سے مجھے موت آنی ہے تو مصالحت سے کیا بن جائے گا اور
اگر موت نہیں آئی تو بادشاہ کیا اختیار رکھتا ہے کہ وہ مجھے موت کی سزا دے۔ اسی طرح اور
ہزاروں لوگ ہیں جو دوسروں کو مارنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ بچ جاتے ہیں اور مارنے کا
ارادہ کرنے والے مر جاتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تدابیر کوئی چیز نہیں۔ تدبیریں بھی
ضروری ہوتی ہیں مگر وہ عام حالات میں ہوتی ہیں جب عام عذاب آتا ہے تو خدا تعالیٰ موت اور
حیات اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور اس وقت موت سے ڈرنا اول درجہ کی حماقت ہوتی ہے۔
صحابہ کو دیکھ لو۔ انہیں مارنے کے لئے دشمن نے کتنی کوششیں کیں قریباً تیس چالیس جنگیں
ہوئیں مگر سوائے ایک دو جنگوں کے کہ جن میں چند مسلمان قید ہو گئے۔ کبھی مسلمان قید نہ
ہوئے ورنہ کافر تو بیسیوں کی تعداد میں قید ہوتے تھے مگر مسلمان ایک بھی قید نہیں ہوتا تھا اور
ان کے قید نہ ہونے کے معنے یہی تھے کہ وہ اتنا لڑتے تھے کہ یا تو مارے جاتے تھے یا فتح حاصل کر
لیتے تھے گویا موت سے نڈر رہنے کی وجہ سے وہ قیدی نہیں بنتے تھے اور یہی چیز ان کے غلبہ کا
موجب بن گئی مگر کافر ہمیشہ قیدی بننے کو ترجیح دیتے اور جب بھی دیکھتے کہ ان کا پہلو لڑائی میں

1942ء
256
خطبات محمود
کمزور ہو رہا ہے۔ وہ ہمت چھوڑ دیتے اور قیدی بن جاتے۔ رفتہ رفتہ یہی چیز ان کی تباہی کا موجب ہو
گئی کیونکہ کچھ تو قید ہونے کی حالت میں ہی مسلمان ہو جاتے اور کچھ مسلمانوں سے ایسے
مرعوب ہو جاتے کہ ان کا مقابلہ کرنے کی روح کھو بیٹھتے۔ پس کافر قیدی یا تو مسلمان ہوتے
جاتے تھے یا آجکل کی اصطلاح کے مطابق وہ مسلمانوں کا ففتھ کالم بن جایا کرتے تھے اور اپنی
قوم کو ڈرایا کرتے تھے کہ دیکھ مسلمانوں کا مقابلہ نہ کرنا وہ بڑے سخت لوگ ہیں۔ بالآخر اس کا
وہی نتیجہ نکلا جو نکلنا چاہئے تھا کہ مسلمان کامیاب ہو گئے اور کفار ناکام ہو گئے۔
ہماری جماعت کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئیوں کے مطابق ایک زمانہ آنے والا ہے۔ جب ہماری جماعت جو اس وقت سب سے زیادہ
کمزور اور دنیا کے ظلم کا نشانہ بنی ہوئی ہے دنیا کی فاتح اور حکمران ہو گی اور دنیا کی سب قو میں۔
دنیا کی سب حکومتیں اور دنیا کی سب سلطنتیں اس کی تابع اور فرمانبردار ہوں گی۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے جب ہماری جماعت ساری دنیا
میں پھیل جائے گی اور دوسری قومیں اس کے مقابلہ میں ایسی ہی جائیں گی جیسے چوہڑے اور
چمار ہوتے ہیں۔ پس جب تک ہماری جماعت کے افراد کے اندر جرات اور بہادری پیدا نہ ہو
اور جب تک وہ فنون جنگ سے آشنا نہ ہوں وہ ایسے زمانہ میں کس طرح کام آسکتے ہیں۔ حکومت
ہمارے پاس نہیں کہ اس کے زور سے ہم اپنی جماعت کے افراد کو ابھی سے یہ ٹریننگ دے
سکیں۔ صرف یہی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کا جو ذریعہ ہماری
جماعت کے لئے نکالا ہے۔ اس سے ہماری جماعت کے دوست زیادہ سے فائدہ اٹھائیں۔ فوج
میں داخل ہونے سے صرف ایک چیز کا خوف ہو سکتا ہے اور وہ موت ہے مگر جیسا کہ میں نے
بتایا ہے۔ موت ایک ایسی چیز ہے جو گھر پر بھی آجاتی ہے اور ایسے ایسے طریق پر آتی ہے کہ
انسان حیران رہ جاتا ہے۔ ایک شخص رات کو اچھا بھلا سوتا ہے مگر اچانک پچھلی رات اسے ہیضہ
ہوتا ہے اور وہ صبح ہونے سے پہلے پہلے فوت ہو جاتا ہے یا چھت گرتا ہے اور وہ اس کے نیچے
دب کر ہلاک ہو جاتا ہے یا پاؤں پھسل جاتا ہے اور اس کی ہڈی پسلی ٹوٹ جاتی ہے اور ایسے
بیسیوں واقعات روزانہ ہوتے رہتے ہیں۔ پس موت سے ڈرنا جہالت کی بات ہے۔ میں تو سمجھتا

1942ء
257
خطبات محمود
ہوں ہماری جماعت چونکہ فوجی فنون سے نا آشنا ہے۔ اس لئے اسے سب سے زیادہ فوجی کاموں
میں حصہ لینا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس کے اندر جرات اور دلیری پیدا ہو۔ ہمارے ملک
میں سکھ بہت تھوڑے ہیں مگر عام طور پر لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ
زیادہ تر فوج میں ملازم ہیں اور فوجی کاموں کی وجہ سے وہ نڈر ہو جاتے ہیں تو فوجی خدمت قوم کو
بہادر بناتی اور اس کے افراد کے اندر جرات اور بہادری پیدا کرتی ہے۔ اسی طرح انتظام کی
پابندی کی عادت بھی فوج میں داخل ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ مشہور ہے کہ کوئی فوجی کسی جگہ
چوری کے لئے گیا جس گھر میں وہ چوری کرنے کے لئے داخل ہوا وہ آدمی ہو شیار تھا۔ اس نے
سمجھ لیا کہ کوئی فوجی چوری کرنے کے لئے آیا ہے۔ وہ خاموشی سے اسے دیکھتا رہا۔ تھوڑی دیر
کے بعد یکدم اسے کہنے لگا۔ اٹن شن۔ اسے چونکہ پریڈ میں اٹنشن کے لفظ پر ساکت کھڑا ہونے
کی عادت تھی اس لئے یہ سنتے ہی وہ فوراً سیدھا کھڑا ہو گیا اور گھر والے نے اسے پکڑ لیا۔ یہ تو خیر
لطیفہ ہے اصل سبق اس میں یہ دیا گیا ہے کہ فوجی زندگی نظام کی پابندی کا سخت عادی کر دیتی
ہے۔ نوجوانوں میں عام طور پر آوارگی ہوتی ہے اگر وہ فوج میں چلے جائیں تو ان کی آوارگی بالکل
دور ہو سکتی ہے۔ اسی طرح افسر کی بات نہ ماننے کی عادت بھی بعض نوجوانوں میں ہوتی ہے اور
اس نقص کا ازالہ بھی فوج میں ہو جاتا ہے۔
ابھی پچھلے دنوں خدام الاحمدیہ کا ایک جلسہ ہوا جس میں ایک شخص باتیں کرنے لگ
گیا یا افسر نے خیال کیا کہ وہ بول رہا ہے۔ بہر حال خدام الاحمدیہ کے افسر نے اسے کہا کہ وہ کھڑا
ہو جائے مگر اس نے کھڑا ہونے سے انکار کر دیا پھر وہ اسے میرے پاس لائے اور میں نے بھی
اسے کہا کہ وہ سزا کو قبول کرلے مگر یہی کہتا رہا کہ میرا قصور کیا ہے؟ حالانکہ قصور ہو یا نہ ہو
جب ایک افسر نے سزادی ہے تو چاہے وہ غلط ہی ہو اطاعت کا تقاضا یہی ہے کہ اس سزا کو قبول یہی
کیا جائے۔ انگریزی فوج کے متعلق کسی نے یہ لطیفہ لکھا ہے کہ کوئی افسر پریڈ کرا رہا تھا۔ اور اس
کی اپنے کسی ما تحت سپاہی سے عداوت تھی۔ پریڈ کراتے کراتے اس نے کہا کہ سپاہی نمبر فلاں
تمہارا قدم ٹھیک نہیں پڑتا میں تمہیں کواٹر گارڈ میں بھیجتا ہوں۔ سپاہی نے کہا میر اقدم بالکل
ٹھیک ہے۔ اس پر افسر کہنے لگا دیکھو سپاہی نمبر فلاں تمہاری بات بالکل ٹھیک ہے مگر چونکہ تم

1942ء
258
خطبات محمود
نے اپنے افسر کی بات کا جواب دیا ہے اس لئے پہلے جرم کی سزا میں نہیں بلکہ اس جرم کی سزا
میں میں تمہیں قید خانے میں بھیجتا ہوں۔ اب بظاہر یہ ایک ہنسی کی بات ہے لیکن حقیقت یہ
ہے کہ اس قسم کا نظام بھی ایک دائرہ میں ضروری ہوتا ہے۔ اگر بحث کا دروازہ کھول دیا جائے
اور ہر شخص کہے کہ جب تک فلاں بات مجھے سمجھا نہ دی جائے میں کوئی کام نہیں کر سکتا تو کیا
ایسی صورت میں کوئی بھی کام ہو سکتا ہے۔ بے شک سمجھ کا بھی ایک وقت ہوتا ہے مگر اس کے
بعد سمجھ کا نہیں بلکہ اطاعت کا سوال ہوتا ہے اور انسان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ بلا چون و چرا ہر حکم
کی تعمیل کرے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم دیکھیں خدا ہے یا نہیں۔ پھر اگر ثابت ہو جائے کہ خدا
ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم غور کریں آیا کوئی رسول ہو سکتا ہے یا نہیں۔ پھر اگر یہ بات بھی
ہماری سمجھ میں آجائے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی رسول ہو سکتا ہے تو ہمارا حق ہے کہ ہم
مطالبہ کریں کہ جو شخص اس وقت رسالت کا دعویٰ کرتا ہے وہ اپنے دعویٰ میں سچا ہے یا نہیں
مگر جب ہم اس کو خدا تعالیٰ کار سول تسلیم کر لیں اور مان لیں کہ اسے خدانے ہی دنیا کی اصلاح
کے لئے بھیجا ہے۔ تو پھر ہمارا یہ حق نہیں رہتا کہ ہم یہ کہیں کہ ہم نماز میں سینہ پر ہاتھ کیوں
باندھیں اور رکوع میں کیوں جائیں اور سجدہ کیوں کریں۔ اگر ہم ایسا کہیں تو یہ حماقت ہو گی
کیونکہ جہاں تک ہم عقل سے کام لے سکتے تھے ہم نے عقل سے کام لے لیا۔ اب ہمارا کام یہی
ہے کہ ہم مانیں اور عمل کریں۔ اسی طرح احمدیت میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کو اجازت
ہے کہ وہ کہے میں نہیں مانتا خدا کو، میں نہیں مانتار سالت کو، میں نہیں مانتا محمد صلی علی ایم کو ، میں
نہیں مانتا مر زا غلام احمد صاحب کی صداقت کو ۔ لیکن اگر کوئی شخص مان لیتا ہے خدا کو، مان لیتا
ہے رسول کریم صلی الم کو مان لیتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ، تو پھر اُسے حق نہیں
رہتا کہ ان کے حکموں پر عمل کرنے سے پہلے ان کے سمجھ لینے پر اصرار کرے۔ بے شک
ساتھ کے ساتھ سمجھنے کی بھی کوشش کرے مگر عمل حکم کے ساتھ ہی شروع کرنا ہو گا۔ البتہ وہ
شخص کہہ سکتا ہے کہ میں مرزا غلام احمد صاحب کو تو مانتا ہوں مگر خلافت کو نہیں مانتا۔ جیسے
پیغامی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتے ہیں مگر خلافت کو نہیں مانتے۔ لیکن اگر وہ کسی وقت
خلافت کو بھی تسلیم کر لیتا ہے تو پھر اس کا یہ حق بھی منسوخ ہو جائے گا اور اب اس کا یہی کام رہ

1942ء
259
خطبات محمود
جائے گا کہ وہ خلافت کے احکام کو مانے، نہ یہ کہ اس کے حکموں پر اعتراض کرے اور کہے کہ
جب تک میری سمجھ میں کوئی بات نہیں آئے گی، میں عمل نہیں کروں گا۔ پس عقل ہمیشہ
ایک حد تک چلتی ہے اگر ہمیشہ کے لئے عقل کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو کام بالکل بند ہو جائیں۔
میں ایک دفعہ دھر مسالہ سے آرہا تھا۔ ان دنوں انفلوئنزا کے حملہ کی وجہ سے میر ادل بار بار
کمزور ہو جاتا تھا۔ ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب میرے ساتھ تھے۔ اتفاق راہ میں بھی تکلیف ہو گئی۔
وہیں قریب ہی بڑا ہسپتال تھا۔ ضلع کے سول سرجن اس وقت ایک مسلمان تھے۔ ڈاکٹر
حشمت اللہ صاحب ہسپتال میں کوئی دوائی لینے کے لئے گئے تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آئے
اور کہنے لگے۔ سول سر جن صاحب کہتے ہیں آپ کی بڑی مہربانی ہو گی اگر آپ تھوڑی دیر کے
لئے یہاں تشریف لے آئیں چنانچہ میں ان کے پاس گیا۔ وہ بڑی محبت سے پیش آئے اور کہنے
لگے مجھے آپ کی ملاقات کا عرصہ سے اشتیاق تھا۔ اب جو پتہ لگا کہ آپ آئے ہوئے ہیں تو میں
نے مناسب سمجھا کہ آپ کی ملاقات کرلوں۔ پھر کہنے لگے میں نے ڈاکٹر صاحب کو آپ کے
لئے نسخہ بتا دیا ہے اور اس میں صرف تین چیزیں پڑتی ہیں۔ نکس وامیکا، سوڈا بائیکارب اور ایک
اور دوا بتائی جو اس وقت مجھے یاد نہیں رہی۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد کہنے لگے یہ نسخہ جو ہے اس
کے متعلق میرا بیس سالہ تجربہ یہ ہے کہ نکس وامیکا اگر اتنے ہی قطرے ڈالیں جتنے میں نے
لکھے ہیں ، اسی طرح سوڈا بائیکا رب اتنے گرین ہی ڈالیں جتنے میں نے لکھے ہیں، اسی طرح تیسری
دوائی بھی جس مقدار میں میں نے لکھی ہے اسی مقدار میں ملائی جائے تب تو یقینی فائدہ ہوتا
ہے۔ لیکن اگر ذرا بھی ان میں کمی بیشی کر دی جائے تو فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ مجھ سے
پوچھیں کہ کیوں ! تو میں اس کا کوئی جواب نہیں دے سکتا مگر میرا بیس سالہ تجربہ یہی ہے کہ
اس نسخہ میں تبدیلی کرنے سے فائدہ نہیں ہوتا۔ فائدہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب دوائیں
مقررہ اوزان میں ڈالی جائیں۔
تو بیسیوں چیزیں دنیا میں ایسی ہوتی ہیں جن کی بنیاد تجربہ پر ہوتی ہے اور بیسیوں چیزیں کی تجربہ پر اور
ایسی ہوتی ہیں جن کی بنیاد عقل پر ہوتی ہے۔ مگر عقل میں بھی اختلاف ہوتا ہے۔ اگر ہر شخص کی
بات مانی جائے تو دنیا میں کبھی کوئی کام ہو ہی نہ سکے۔ فرض کرو لڑائی ہو رہی ہو اور دشمن شمال

1942ء
260
خطبات محمود
سے بھی حملہ کر رہا ہو ، جنوب سے بھی حملہ کر رہا ہو ، مشرق سے بھی حملہ کر رہا ہو اور مغرب
سے بھی حملہ کر رہا ہو۔ ایسی حالت میں افسر سمجھتا ہے کہ اگر جنوب کے حملے کو روک دیا جائے تو
سب حملے رک جائیں گے مگر ایک ماتحت یہ کہتا ہے کہ اگر شمال کے حملے کو روکا جائے تب فائدہ
ہو گا اور ایک سپاہی بولتا ہے اور کہتا ہے پہلے مشرق کے حملے کا دفاع کرنا چاہئے اور کچھ کہہ اٹھتے
ہیں کہ مغرب کی طرف پہلے بڑھنا چاہئے۔ اب اگر یہی قانون ہو کہ جو بات کسی کے ذہن میں
آئے اس پر عمل کرلے تو کچھ سپاہی مشرق کو چلے جائیں گے، کچھ مغرب کو ، کچھ شمال کو اور کچھ
جنوب کو اور سب کو دشمن ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔ پس وہاں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ زید یا
بکر کی عقل میں کیا آتا ہے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ جو افسر کہتا ہے اس پر عمل کیا جائے۔ پھر اس
بات کی کون ذمہ داری لے سکتا ہے کہ جو بات وہ کہتا ہے وہ تو درست ہے مگر جو رائے اس کے
افسر کی ہے وہ غلط ہے۔ تو نظام لوگوں سے خیالات کی قربانی کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا کرتا
ہے۔ پیغامی اس کا نام پیر پرستی رکھتے ہیں حالانکہ یہ پیر پرستی نہیں۔ ہم تو کہتے ہیں جن باتوں کے
کرنے کا تمہیں خدا نے حکم دیا ہے ان پر عمل کرو۔ پھر ہم کہتے ہیں جن باتوں کے کرنے کا
تمہیں رسول کریم صلی العلیم نے حکم دیا ہے ان پر عمل کرو۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے تمہیں جو احکام دئے ہیں ان کو مانو اور پھر جو باتیں رہ جائیں ان میں خلیفہ اور
جماعت کے دوسرے افسروں کی اطاعت کرو۔ پس یہ پیر پرستی کیسے ہو گئی۔ پیر پرستی تو تب
ہوتی جب ہم کہتے کہ تم خدا کی نہ مانو ، رسول کی نہ مانو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نہ مانو،
صرف ہماری مانو۔ اگر ایسی بات ہوتی تو بے شک یہ پیر پرستی ہوتی۔ مگر ہم تو کہتے ہیں تم خدا کی
مانو ، خدا کے رسول کی مانو، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مانو اور پھر جو باتیں رہ جائیں۔ ان
میں ہمارے احکام مانو اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کے بغیر دنیا میں کبھی کوئی نظام چل ہی
نہیں سکتا۔ گھر میں میاں بیوی میں بھی بعض دفعہ اختلاف ہو جاتا ہے اور میاں کی کچھ مرضی
ہوتی ہے اور بیوی کی کچھ ۔ مگر پھر بھی ایک اصول کے ماتحت ان تمام اختلافات کو طے کیا جاتا
ہے یعنی گھر کے اندرونی معاملات میں ماں کی بات مانی جاتی ہے اور بیرونی معاملات میں باپ کی
بات مانی جاتی ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو ہر گھر میں روزانہ سر پٹھول ہوتی رہے۔ باپ کہے کدو پکانا ہے،
س

1942ء
261
خطبات محمود
ماں کہے شلغم پکانا ہے ، بہن کہے دال پکانی ہے اور بھائی کہے کہ بینگن پکانا ہے۔ اب سارے بیٹھے ہے، او
آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ایک کہتا ہے کہ میں کدو کھاؤں گا، دوسرا کہتا ہے کہ میں شلغم کھاؤں
گا، تیسرا کہتا ہے کہ میں دال کھاؤں گا اور چوتھا کہتا ہے کہ میں بینگن کھاؤں گا۔ یا یہ صورت
ہو گی کہ ہر ایک نے الگ الگ ہنڈیا چڑھائی ہوئی ہو گی۔ ایک نے کدو چڑھایا ہو ا ہو گا۔ ایک نے
شلغم چڑھائے ہوئے ہوں گے۔ ایک نے دال چڑھائی ہوئی ہو گی۔ ایک نے بینگن چڑھائے ہو
ئے ہوں گے ۔ اس طرح گھی الگ ضائع ہو رہا ہو گا۔ ایندھن الگ جل رہا ہو گا اور محنت الگ
خرچ ہو رہی ہو گی۔ تو یہ بھلا عقل کی بات ہے کہ جس کے جی میں جو بات آئے وہ اُسے منوانا
شروع کر دے۔ اگر اس بات کی اجازت دی جائے تو لڑکے اور لڑکیاں روزانہ ماؤں کو دق کرنا
شروع کر دیں۔ لڑکے کہیں کدو کیوں نہیں پکایا اور لڑکیاں کہیں بینگن کیوں نہیں پکایا۔ ماں
صرف ایک ہی بات جانتی ہے کہ جو میرے جی میں آئے گا، پکاؤں گی۔ جب میں مر جاؤں گی تو
بے شک اپنی مرضی کے مطابق پکا لینا۔ اگر روزانہ بحثیں ہوتی رہیں تو وہ کبھی ختم ہی نہ ہوں۔
تو ایسے معاملات میں نظام کی پابندی کی عادت ہی قوم کو زندہ رکھتی ہے اور نظام کی
پابندی کی عادت بہت حد تک فوج میں پیدا ہو جاتی ہے۔ پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ جنگ
اس قسم کی ہے کہ اسلام اور احمدیت پر اس کا بڑا بھاری اثر پڑنے والا ہے۔ اس لئے اسلام اور
احمدیت پر اس جنگ کا جو بھی اثر ہو۔ اس کو مٹانے کا ذریعہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ
زیادہ سے زیادہ فوج میں داخل ہوں تاکہ ان بد اثرات کو مٹا سکیں اور اگر اُن بد اثرات کو نہ مٹا
سکیں۔ تو کم سے کم وقت پر اپنی جماعت کی حفاظت تو کر سکیں۔ اگر آج وہ فوجی فنون نہیں
سیکھیں گے تو کل وہ ان برکات کو بھی حاصل نہیں کر سکیں گے جو فاتح قوموں کے لئے مقدر ہوتی
ہیں۔ میں اس امر کی طرف خصوصیت سے زمیندار دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ شروع شروع
میں زمینداروں نے جماعتی کاموں میں اچھا حصہ لیا تھا مگر اب سالہا سال سے شہریوں نے
جماعت کا کثیر بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ پس اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے لئے ایک ترقی کا
راستہ کھولا ہے۔ زمیندار دوستوں کو خصوصاً اس ذریعہ سے اپنے ثواب کی کمی کو پورا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے۔ ایسے موقع پر جی چرانا خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کانے کا موجب بن جاتا

1942ء
262
خطبات محمود
ہے اور جس جان کو بچانے کی انسان کوشش کرتا ہے وہ کسی اور طرح ضائع ہو جاتی ہے۔ اب
اس وقت دو ہی ذریعے ہیں کہ یا تو ہمارے آدمی جائیں اور دشمن کو سرحد پر ہی روک لیں یادشمن
ہمارے گھروں پر آجائے اور وہ یہاں سب کو مار ڈالے۔ ان دونوں میں سے کونسا طریق بہتر
ہے۔ یہ بہتر ہے کہ ہمارے آدمی سرحد پر جائیں اور ان میں سے کچھ مارے جائیں اور باقی دشمن
کے حملہ کو روک دیں یا یہ بہتر ہے کہ وہ ہندوستان میں آ جائے اور یہاں کے لوگوں کو آکر
ہلاک کرنا شروع کر دے۔
حضرت خلیفہ اول کا یہ واقعہ نہایت ہی درد ناک اور عبرت آموز ہے۔ آپ فرمایا
کرتے تھے کہ جب روس اور ترکی کی لڑائی ہوئی تو میرے دل میں مسلمانوں کی خدمت کا جوش
پیدا ہوا۔ ہم اس وقت پانچ بھائی تھے اور پانچوں نوجوان تھے۔ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ
اللہ تعالیٰ نے آپ کو پانچ بیٹے دیئے ہیں۔ آپ اپنا ایک بیٹا اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں اور
مجھے اجازت دیں کہ میں ترکوں کے علاقہ میں جاکر فوج میں بھرتی ہو جاؤں اور روسیوں سے
لڑوں۔ فرمایا کرتے تھے کہ میری والدہ نے اس بات کے جواب میں ایک بڑی آہ بھری اور کہا
پانچ بیٹے ہوں یا سات کیا کوئی ماں اپنے ہاتھ سے بھی اپنا بچہ قربان کرنے کے لئے تیار ہو سکتی
ہے؟ میں نے کہا۔ اتاں ! اللہ میاں کا حکم ہے کہ ماں باپ کی اطاعت کرو۔ اس لئے میں جاتا
و نہیں مگر مجھے ڈر ہے کہ آپ کے اس فعل کے نتیجہ میں آپ کے بیٹے آپ کی آنکھوں کے
سامنے وفات پا جائیں گے۔ چنانچہ آپ فرمایا کرتے تھے ابھی ہماری ماں زندہ ہی تھیں کہ میرے
چاروں نوجوان بھائی وفات پاگئے۔ جب میرا چو تھا بھائی فوت ہوا تو میں اپنی ماں کے پاس گیا۔
میں نے دیکھا کہ وہ رو رہی ہیں۔ مجھے دیکھ کر وہ بے قراری کے ساتھ مجھ سے چمٹ گئیں اور
کہنے لگیں وہ ماں کیوں نہ روئے جس کے چار نوجوان بیٹے اس کی آنکھوں کے سامنے وفات پا
گئے۔ میں نے کہا ماں ! آپ نے اب بھی بے صبری سے کام لیا ہے۔ اس لئے میں ڈرتا ہوں کہ
جب آپ مریں گی تو اُس وقت میں بھی موجود نہیں ہوں گا۔ چنانچہ ہم جموں میں تھے کہ
ہماری والدہ بعد میں بیمار ہو کر فوت ہو گئیں۔ تو موت اور حیات اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے جو
قو میں زندگی اور بیداری رکھتی ہیں وہ موت کو خوشی سے قبول کرتی ہیں اور جو قومیں موت سے

آج 10 میں سے 10 باقی