(1) غرباء کے لئے غلّہ کا انتظام (2) دودھ اور گھی کا انتظام (3) احمدی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی تحریک
حصہ 2
1942ء
263
خطبات محمود
ڈرتی ہیں اور اپنے بچوں کی جانوں کی حفاظت کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے بچے دوسرے ذرائع
سے ان کے سامنے مار ڈالتا ہے ۔ پس میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں خصوصاً ان
اضلاع کی جماعتوں کو جن کا ناظر صاحب امور عامہ دورہ کر رہے ہیں کہ وہ ہمت اور کوشش کر
کے نوجوانوں کو بھرتی کرائیں اور انہیں اس دن کے لئے تیار کریں جس دن احمدیت ان سے
قربانی کا مطالبہ کرے گی۔ اگر آج وہ تیار نہیں ہوں گے تو وہ وقت پر کچے دھاگے ثابت ہوں
گے اور اسلام اور احمدیت کے لئے قربانی نہیں کر سکیں گے۔
بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ اگر فوج میں بھرتی ہوئے تو جرمنوں کے ہاتھوں مارے
جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر وہ فوج میں بھرتی نہ ہوئے تو کیا جر من اسی جگہ نہیں آجائیں
گے۔ اس صورت میں تو وہ اسی جگہ جرمنوں کے ہاتھوں مارے جائیں گے اور یہ ایک ذلت کی
موت ہو گی جس سے انہیں بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ پھر میں کہتا ہوں مومن تو وہ ہوتا ہے
خدا کے کسی سے ڈرتا ہی نہیں۔ آج وہ جرمن سے ڈر ، ڈر گئے ہیں، کل جاپان سے ڈر
جائیں گے، پرسوں کسی اور قوم سے خوف کھاتے پھریں گے۔ پھر وہ فتح کس پر حاصل کریں
گے حالانکہ مومن تو وہ ہوتا ہے جو کسی کی پرواہ ہی نہیں کرتا اور وہ سمجھتا ہے کہ میرے مقابلہ
میں کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکتا۔ جس مومن کے دل میں یہ یقین پیدا ہو جاتا ہے وہ مقابلہ کے
جو سوائے خدا۔
وقت سب پر بھاری ہوتا ہے۔
ہم نے ایک دفعہ بچپن میں دیکھا کہ ایک جگہ کچھ احمدی مزدور کام کر رہے تھے کہ
دس پندرہ سکھ ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں لئے ہوئے ان پر حملہ کرنے کے لئے آگئے ۔
ایک مخلص احمدی اکیلا ہی ان سکھوں کے پیچھے دوڑ پڑا۔ بعض نے کہا بھی کہ آپ اکیلے ہیں نہ
جائیں مگر اس نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں اور اس ایک احمدی کے مقابلہ میں وہ دس پندرہ سکھ اس
طرح بھاگ کھڑے ہوئے کہ ہم چھوٹے چھوٹے بچے بے اختیار ہنسنے لگ گئے۔ اسی طرح یہاں
ایک دفعہ ایک زمین کا معاملہ تھا وہ قانوناً ہماری تھی مگر بعض سکھ کہہ رہے تھے کہ ہماری ہے۔
میر امختار میرے پاس آیا اور اس نے مجھے حالات سے اطلاع دی۔ میں نے اسے کہا کہ بعض آدمی
اپنے ساتھ لے جاؤ اور زمین میں ہل چلا دو۔ اگر وہ مقدمہ کرنا چاہتے ہیں تو بے شک مقدمہ کر
1942ء
264
خطبات محمود
دیں۔ جو آدمی میں نے بھجوائے تھے ان سے اقرار لے لیا گیا تھا کہ وہ وہاں لڑائی نہیں کریں
گے مگر خدا تعالیٰ کی قدرت سے جب وہ چلے گئے تو بعد میں کسی نے مشہور کر دیا کہ وہاں احمدی
گئے ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کے نتیجہ میں بغیر میری اطلاع کے سو دو سو احمدی وہاں
پہنچ گئے۔ ادھر سے سکھ وغیرہ بھی اکٹھے ہو گئے۔ جو لوگ میری طرف سے مقرر تھے۔ انہوں
نے ہماری جماعت کے دوستوں کو روک دیا کہ تم اس میں کچھ دخل نہ دو مگر جب ان میں سے
ایک ہل چلانے لگا تو سکھوں میں سے کسی نے چاقو کے ساتھ اس پر حملہ کر دیا بچانے کے لئے
نو آمدہ لوگوں میں سے ایک دو شخص آگے بڑھے ان میں سے ایک نے اس سکھ سے چاقو چھیننے
کی کوشش کی۔ سکھوں نے اسے مارا۔ یہ دیکھ کر ایک دو لڑکوں نے جو اپنے آپ کو قابو میں نہ
رکھ سکے ان کا سامنا کیا۔ مگر باوجود اس کے کہ سکھ تیس چالیس کے قریب تھے اور حملہ کرنے
والے صرف دو تین سکول کے لڑکے تھے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ بھاگ نکلے۔ مولوی
سید سرور شاہ صاحب سناتے ہیں کہ جب میں نے یہ سنا کہ سکول کے لڑکے بھی اس طرف چلے
گئے ہیں تو میں ڈرا کہ کہیں لڑکے کسی لڑائی میں ملوث نہ ہو جائیں۔ چنانچہ میں اس طرف جا رہا
تھا کہ آگے سے ایک سکھ جو چھ ساڑھے چھ فٹ لمبا تھا۔ بے تحاشا دوڑتا ہوا آیا اور میرے
سامنے ہاتھ جوڑ کر کہنے لگا میں لڑائی میں شامل نہیں تھا۔ خدا کے لئے مجھے بچائیے۔ وہ کہتے ہیں
میں حیران ہوا کہ اسے کس سے بچاؤں آخر پیچھے جو دیکھا تو بارہ تیرہ برس کا ایک لڑکا درخت کی
ایک شاخ ہاتھ میں پکڑے اس کے پیچھے پیچھے دوڑا آ رہا تھا اور وہ سکھ یہ شور مچاتا جا رہا تھا کہ
مولوی صاحب مجھے بچالیں۔
تو مومن کے جوش کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی اور میرے
نزدیک تو وہ مومن ہی نہیں ہو سکتا جو یہ سمجھے کہ جاپانی یا جرمن زیادہ بہادر ہیں۔ میں تو ایک
منٹ کے لئے بھی ایسے شخص کو احمدی نہیں سمجھ سکتا جو کسی جرمن یا جاپانی کو اپنے سے زیادہ
بہادر سمجھتا ہو۔ مومن کے تو معنے ہی یہی ہیں کہ وہ ہر غیر مومن سے اپنے آپ کو زیادہ بہادر
سمجھے۔ قرآن کریم نے سچے مومن کی شناخت کا معیار یہی بیان فرمایا ہے کہ ایک ایک مومن
دس دس دشمنوں پر بھاری ہوتا ہے۔ 22 قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ ایک ایک مومن دس دس
1942ء
265
خطبات محمود
رض
پر بھاری ہوتا ہے۔ بشر طیکہ وہ جرمن یا جاپانی نہ ہوں بلکہ جب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ ہر سچا مومن
دس پر بھاری ہوتا ہے تو اس میں جرمن بھی شامل تھے اور جاپانی بھی شامل تھے۔ پس جب تک
ہر احمدی اپنے آپ کو دس دس غیر احمدی جاپانیوں اور دس دس غیر احمدی جرمنوں سے زیادہ
بہادر ، زیادہ دلیر اور زیادہ جری نہ سمجھے اس وقت تک وہ خدا تعالیٰ کے نزدیک سچا مومن نہیں
قرار پاسکتا بلکہ تو رات میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ اگر تم سچے دل سے ایمان لاؤ تو تمہارے ہیں
آدمی دشمن کے دو ہزار آدمیوں پر غالب آجائیں گے اور صحابہؓ نے اپنے عمل سے ایسا ہی کر کے
دکھایا ہے۔ ایک دفعہ ساٹھ صحابہؓ نے کفار کے ساٹھ ہزار لشکر پر حملہ کیا۔ اور اس کے بڑے
بڑے افسروں کو مار دیا۔ تو ایمان کے معنے یہی ہیں کہ تمہارے دلوں میں ایسی قوت اور بہادری
ہو کہ تم کسی سے بھی نہ ڈرو۔ میں تو جب اپنی جماعت کے بعض دوستوں سے سنتا ہوں کہ
جر من بڑے بہادر ہیں یا جاپانی بڑے دلیر ہیں۔ تو میں سمجھتا ہوں اب ضرور جرمنوں اور
جاپانیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ اب ان کا مقابلہ کرنا ایک لحاظ سے دین کا حصہ ہے۔ میرے
نزدیک ایسے احمدی ایمان میں بڑے کمزور اور کچے ہیں۔ ان کی تو یہ ہمت ہونی چاہئے کہ اگر
ساری دنیا سے بھی جنگ ہو جائے تو وہی غالب آئیں گے کجا یہ کہ جرمنوں اور جاپانیوں سے
ڈرتے پھریں۔ ہمیں خدا نے اس حکومت سے جنگ کرنے سے منع کیا ہوا ہے جس کے ماتحت
ہم رہتے ہوں لیکن اگر خدا کا حکم ہوتا تو کیا تم سمجھتے ہو ہم انگریزوں سے جنگ نہ کرتے؟ میں
یقین رکھتا ہوں کہ اگر خدا کا حکم ہوتا تو ہم میں سے ہر شخص اسی طرح حملہ کر تا جس طرح چیل
چڑیا پر حملہ کرتی ہے اور اس یقین کے ساتھ حملہ کرتا کہ ہم غالب آئیں گے اور یہ مغلوب ہوں
گے۔ تو ہمارا امن سے رہنا خدائی حکم کے ماتحت ہے ورنہ موت سے مومن نہیں ڈرا کرتا۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان میں سے جو لوگ بھرتی کے قابل ہیں۔ وہ
اپنے آپ کو بھرتی کے لئے پیش کریں۔ ہر شخص بھرتی کے قابل نہیں ہوتا۔ گور نمنٹ نے
اس کے لئے صحت کا ایک معیار مقرر کیا ہوا ہے جو دوست اس معیار پر پورے اترتے ہوں
انہیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں بھرتی ہونا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان فنون جنگ سے
آشنا ہو سکیں۔ کسی کو کیا معلوم کہ کب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ آواز آنے والی ہے کہ اپنا سب
1942ء
266
خطبات محمود
کچھ قربان کر کے خدا تعالیٰ کے دین کے لئے نکل کھڑے ہوں اور یہ کام آسان نہیں بلکہ لڑائی
سے بہت زیادہ مشکل ہے۔ لڑائی میں تو ہیں اور تلواریں ساتھ جاتی ہیں مگر اس لڑائی میں نہ
توپ ساتھ ہوتی ہے، نہ تلوار ساتھ ہوتی ہے۔ پس کون کہہ سکتا ہے کہ ہمارے ایمان کی
آزمائش کا موقع کب آنے والا ہے۔ یہ آزمائشیں جو اس وقت ہو رہی ہیں یہ تو بالکل ابتدائی ہیں
اور ایسی ہی ہیں جیسے معمار اپنی ہتھوڑی سے اینٹ کے کنارے صاف کرتا ہے۔ اینٹ کے
کنارے صاف کرنا اس کا اصل کام نہیں ہو تا بلکہ اصل کام وہ ہوتا ہے جب اینٹ دیوار میں لگ
جاتی ہے۔ اسی طرح ابھی تو ہمارے کنارے صاف کئے جارہے ہیں۔ پھر وہ وقت آئے گا جب
ان اینٹوں کو دیوار میں لگا دیا جائے گا اور سارا بوجھ ان اینٹوں پر آپڑے گا۔ اسی طرح جماعت
کے جو کارکن ہیں ان کو بھی میں توجہ دلاتا ہوں کہ ان میں ایسے دوست اپنے نام مجھے یا دفتر
امور عامہ میں لکھ کر بھجوا دیں۔ جو اپنے اپنے علاقوں میں اس غرض کے لئے دورہ کرنے اور
نوجوانوں کو بھرتی پر آمادہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ہمارے خاندان میں سے ایک بچہ ، فوج
میں گیا ہوا ہے۔ باقی بچے اس قابل نہیں۔ کسی کی آنکھیں کمزور ہیں اور کسی کی عمر نہیں۔
ہمارے ایک اور بچے نے تین دفعہ بھرتی ہونے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اس نے اس غرض
کے لئے اپنی پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی مگر کامیابی نہ ہوئی تو ہمارے خاندان نے اپنا نمونہ پیش کر
دیا ہے۔ یہ نہیں کہ ہم نے اپنے بچے چھپا کر رکھے ہوئے ہوں۔ ایک بچہ فوج میں گیا ہوا ہے اور
دوسرے نے پوری کوشش کی مگر اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ غرض اللہ تعالیٰ کے فضلوں
پر یقین رکھتے ہوئے آئندہ سلسلہ کی خدمات کے لئے تیار کرنے اور اس وقت جنگی خدمات میں
حصہ لینے کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد
میں اپنے آپ کو بھرتی کے لئے پیش کریں۔ اسی طرح مجھے یا ناظر صاحب امور عامہ کو وہ
دوست اپنے اپنے نام بھجوا دیں جو اپنے علاقوں میں اس غرض کے لئے دورہ کرنے کو تیار ہوں۔
ایسے دوستوں کو چاہئے کہ وہ گاؤں گاؤں میں پھر کر نوجوانوں کو تلقین کریں اور ان میں سے جو
قابل ہوں انہیں فوج میں بھرتی کرائیں۔
میں نے جیسا کہ کہا ہے ایک دفعہ پھر اس امر کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ موت کا ڈر
خطبات محمود
267
1942ء
کسی زندہ قوم کے افراد کے دل میں نہیں ہو سکتا اگر خدا نخواستہ تمہارے دلوں میں موت کا ڈر
ہے یا جاپانیوں کا ڈر ہے یا جرمنوں کا ڈر ہے۔ تو اس کے معنی یہ ہیں کہ تمہارے دل کا اتنا حصہ
ایمان سے خالی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے إِيَّايَ فَارْهَبُونِ کہ مجھ
سے ہی ڈرو۔ ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ نے تین دفعہ اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف خدا سے ہی
ڈرنا چاہئے کسی اور سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ چنانچہ ایائی سے پہلے فعل محذوف ہے۔ جواز هَبُوا
ہے یعنی اِرْهَبُوا اِيَّايَ۔ اس کے بعد ایک اور امر محذوف ہے جس پر نا کا حرف دلالت کرتا
ہے اور وہ فعل بھی اِذْهَبُوا یا تَرْهَبُوا ہے۔ تیسری بار فَارهَبُونِ کہہ کر پھر تاکید کی گئی ہے۔
گویا اس فقرہ کو اگر پھیلایا جائے تو یوں بنے گا کہ اِذْهَبُوا اِيَّايَ ارْهَبُوا فَأَرْهَبُونِ ۔ یعنی مجھ
سے ڈرو۔ ڈرو مجھ سے ہی ڈرو۔ یعنی سوائے خدا۔ ، خدا کے کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ یہی مومن کی
علامت ہے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتا اُس کو کوئی طاقت مغلوب نہیں
کر سکتی۔ اسی طرح جب کسی قوم کے دل سے ڈر نکل جائے تو وہ قوم یا تو مر جائے گی یا فاتح ہو کر
زندگی بسر کرے گی غلام کی زندگی نہیں بسر کر سکے گی۔ پس اپنے دلوں سے موت کا ڈر نکال دو
اور سوائے خدا کے کسی سے نہ ڈرو۔ پھر دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی تم کو مغلوب نہیں
کر سکے گی ہاں اگر تم سچے احمدی نہیں تو تم کتوں سے بھی ڈر سکتے ہو، بلیوں سے بھی ڈر سکتے ہو،
چوہوں سے بھی ڈر سکتے ہو اور پھر اگر تمہارا ناقص ایمان ہے تو تمہیں سب سے زیادہ اپنے نفس
سے ڈرنا چاہئے کیونکہ تمہارا نفس تمہیں جہنم میں لے جاسکتا ہے لیکن اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈرنے لگ
جاؤ تو پھر تمہیں نہ نفس سے ڈرنے کی ضرورت ہے اور نہ کسی اور چیز سے۔ خدا تعالیٰ کا ڈر تمہاری
حفاظت کے لئے کافی ہے۔ اور یاد رکھو کہ جہاں دنیا سے ڈرنا بزدلی کی علامت ہے وہاں خدا
تعالیٰ سے ڈرنا بزدلی نہیں بلکہ جو لوگ خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں وہ سب سے زیادہ بہادر اور
دلیر ہوتے ہیں۔“
الفضل 9 جولائی 1942ء)
1: کنگنی: ادنیٰ درجے کی جنس جس کے دانے نہایت باریک ہوتے ہیں
2: إِنْ يَكُن مِنْكُمْ عِشْرُونَ صُبِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ (الانفال: (66)
3: البقرة: 41