ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب احمدیت کو تمام مذاہب کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑے گا
1942ء
283
(22
خطبات محمود
ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب احمدیت کو تمام
مذاہب کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑے گا
)17 جولائی 1942ء (
تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
آج بھی میں خطبہ اسی تسلسل میں کہنا چاہتا ہوں جس تسلسل میں پچھلے دو خطبے میں
نے پڑھے ہیں۔ میں نے پچھلی دفعہ بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعض افعال کا ظہور تقدیر کے
ذریعہ ہوتا ہے اور جس وقت خدا تعالیٰ کی کوئی تقدیر ظاہر ہوتی ہے کسی عظیم الشان انقلاب یا
کسی زبر دست پیشگوئی کے ذریعہ سے۔ تو انسانوں کی جانیں خدا تعالیٰ کے قبضہ میں یوں تو ہمیشہ
ہی ہوتی ہیں مگر اس وقت خدا تعالیٰ خاص طور پر دخل دے دیتا اور اسباب کو ایک حد تک معطل
فرما دیتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام اور مکہ والوں کے درمیان جو جنگیں ہوئیں ان جنگوں
میں باوجود اس کے کہ صحابہ کم ہوتے تھے ، وہ بہت تھوڑی تعداد میں مارے جاتے تھے اور
باوجود اس کے کہ دشمن بہت زیادہ تعداد میں ہوتا تھا وہ زیادہ مارا جاتا تھا یا اس کا خاصہ حصہ
قیدی بن جاتا تھا۔ اس کا باعث در حقیقت یہی امر تھا کہ اس زمانہ میں صحابہ کے متعلق اللہ تعالیٰ
کے خاص احکام جاری ہوئے تھے اور وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتا تھا کہ یہ ہماری تقدیر کا میدان ہے،
عام تدبیر کا میدان نہیں۔ اگر تدبیر کا میدان ہوتا تو مسلمانوں میں موت زیادہ ہوتی اور کفار میں
کم ہوتی لیکن تقدیر کا میدان ہونے کی وجہ سے سوائے ان لوگوں کے جن کے متعلق اللہ تعالیٰ
کی حکمت کاملہ نے شہادت کی موت مقدر کی ہوئی تھی باقیوں کے متعلق اللہ تعالیٰ اپنے
1942ء
284
خطبات محمود
فرشتوں کو یہی حکم دیتا تھا کہ وہ ان کی جانوں کو بچائیں۔ اسی لئے قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ
بعض جنگوں میں پانچ پانچ ہزار ملائکہ کو اتار ا جاتا تھا۔ اب ملائکہ کو اتارنے کے یہ معنے تو
نہیں کہ وہ تلواریں لے کر آسمان سے اتر آتے اور کفار سے لڑنے لگ جاتے تھے بلکہ اس کا
مفہوم یہی ہے کہ وہ کفار کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب ڈال کر اور بعض دوسرے ذرائع سے
کام لے کر مومنوں کی حفاظت کرتے تھے اور دشمنوں کو ہلاکت کی طرف لے جاتے تھے۔
جب تک مسلمانوں کے متعلق خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر جاری رہی اس وقت تک ہر قسم کے
خطروں میں اپنے آپ کو ڈالنے کے باوجود مسلمان بہت کم مارے جاتے تھے۔ رسول کریم صلی اللی یم
کے بعد جو جنگیں ہوئی ہیں ان میں بھی مسلمان بہت حد تک میدان جنگ سے سلامتی کے
ساتھ واپس آتے اور بہت کم مارے جاتے تھے حالانکہ ان کا مقابلہ بڑی بڑی منظم اور طاقتور
حکومتوں کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔ آجکل انگریزوں کی لڑائیاں جو بعض دفعہ سرحد پر ہو جاتی ہیں
ان میں انگریزی فوج کے تو ایک دو تو ایک دو آدمی مارے جاتے تھے مارے جاتے تھے مگر قبائلی لشکر جو ان کے مقابلہ میں
آتے ہیں ان کے بیس ہیں، تیس تیس، چالیس چالیس آدمی مارے جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی
ہوتی ہے کہ انگریزی لشکر کے پاس سامان بہت زیادہ ہو تا ہے، وہی زیادہ منظم اور قواعد دان
ہوتے ہیں اور لڑائی کے فن سے زیادہ واقف ہوتے ہیں۔ پس زیادہ قواعد دان ہونے کی وجہ
سے ، زیادہ منظم ہونے کی وجہ ہونے کی وجہ سے ، زیادہ ہتھیار رکھنے کی وجہ وجہ سے اور تعداد میں بھی زیادہ ہونے
کی وجہ سے وہ دشمن کو زیادہ مار لیتے ہیں اور قبائلی لشکر چونکہ چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان
کے پاس سامان بھی بہت کم ہوتا ہے اس لئے وہ ان کا پوری طرح مقابلہ نہیں کر سکتے۔
مسلمانوں کی لڑائیاں جو ایرانی اور رومی حکومتوں سے ہوئیں در حقیقت ایسی ہی تھیں
جیسے آجکل قبائلی لشکروں کی انگریزوں سے لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔ ایک طرف وہ عظیم الشان
اور منظم حکومتیں تھیں جن کے قبضہ میں دنیا کا تمام سر سبز و شاداب علاقہ تھا، جن کا دنیا کی تمام
پیداوار پر قبضہ تھا، جن کے ماتحت ممالک کے صنعت و حرفت کے مرکز تھے، جو جنگی قومیں
کہلاتی تھیں اور جن کے نوجوان پندرہ پندرہ سولہ سولہ سال کی عمر سے ہی فوج میں ملازم ہو
جاتے اور دن رات چھاؤنیوں میں فنون جنگ سیکھتے رہتے تھے اور باقاعدہ تنخواہ دار ملازم تھے۔
1942ء
285
خطبات محمود
ان قوموں اور حکومتوں کے مقابلہ میں مسلمان آئے مگر باوجود اس کے کہ وہ تعداد میں بہت
کم تھے ، فنون جنگ سے پوری طرح آشنانہ ہوتے تھے، سامان اور اسلحہ ان کے پاس بہت تھوڑا
ہوتا تھا پھر بھی مسلمان بہت کم مارے جاتے تھے اور ان کے دشمن بہت زیادہ مارے جاتے
تھے۔ یہاں تک کہ تاریخوں سے معلوم ہوتا ہے۔ بعض دفعہ ایک ایک مسلمان کے مقابلہ میں
دس دس، میں ہیں، پچاس پچاس، سو سو سیکھے ہوئے سپاہی آئے مگر نتیجہ ہمیشہ یہی نکلتا رہا کہ وہ
ماہر اور فنون جنگ سیکھے ہوئے سپاہی مارے جاتے تھے اور مسلمان نہیں مرتے تھے حالانکہ ان
کے پاس اپنی حفاظت کے کوئی سامان نہیں ہوتے تھے بلکہ بعض دفعہ وہ سامانوں کو حقارت کی
نظر سے دیکھتے ہوئے ان کو پھینک دیتے تھے۔ حضرت ضرار کا ایک مشہور واقعہ تاریخوں میں
آتا ہے کہ ایک جنگ میں ایک عیسائی دشمن مسلمانوں کے مقابلہ میں نکلا اور اس نے یکے بعد
دیگرے دو چار مسلمانوں کو مار ڈالا۔ وہ شخص فنون جنگ کا ماہر اور دشمنوں میں بہت بہادر سمجھا
جاتا تھا۔ جب دو چار مسلمان اس کے مقابلہ میں آکر شہید ہو گئے تو حضرت ضرار اس کے مقابلہ
کے لئے نکلے مگر جب وہ اس کے سامنے گئے تو کھڑے ہوتے ہی گھبرا کر اپنے خیمہ کی طرف
دوڑ پڑے۔ صحابہ کہتے ہیں اس وقت ہمیں یوں محسوس ہوا کہ جیسے ہماری ناک کٹ گئی ہے اور
ہم نے اپنے دلوں میں سخت ذلت محسوس کی کہ ضرار جسے ہم اتنا بہادر اور دلیر سمجھتے تھے وہ کیسا
بزدل نکلا کہ دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہوتے ہی وہاں سے بھاگ آیا اور تیزی سے اپنے خیمہ
کی طرف چلا گیا۔ ان کے ایک دوست تھے انہوں نے جب ضرار کو اس طرح دوڑتے ہوئے
دیکھا تو وہ بھی ان کے پیچھے پیچھے خیمہ کی طرف گئے۔ جب وہ قریب پہنچے تو حضرت ضرار پھر
خیمہ سے باہر نکل رہے تھے۔ اس نے ضرار سے مخاطب ہو کر کہا ضرار آج تم نے یہ کیا کیا۔
تمہارے جیسے آدمی سے ہم یہ امید نہیں کر سکتے تھے کہ تم میدان جنگ سے اس طرح بھاگ آؤ
گے۔ تمہارے اس فعل کے نتیجہ میں مسلمان اپنے دلوں میں سخت ذلت محسوس کر رہے ہیں
اور وہ حیران ہیں کہ تم نے یہ کیا حرکت کی۔ ضرار نے کہا میرے دوست تم نہیں جانتے کہ
واقعہ کیا ہوا۔ واقعہ یہ ہے کہ جب میں اس عیسائی جرنیل کے مقابلہ میں نکلا اور اس کے سامنے
کھڑا ہوا تو مجھے یاد آیا کہ میں نے زرہ پہنی ہوئی ہے اس وقت مجھے خیال آیا کہ اے ضرار ! کیا تو
1942ء
286
خطبات محمود
خدا تعالیٰ کے پاس جانے اور اس سے ملنے سے اتنا گھبراتا ہے کہ تو نے زرہ پہن رکھی ہے اور تو
ڈرتا ہے کہ کہیں میں مارا نہ جاؤں۔ پس میں نے خیال کیا کہ اگر میں اسی حالت میں مر گیا تو
میں خدا تعالیٰ کی جنت میں داخل ہونے کے قابل نہیں رہوں گا اور میں خدا تعالیٰ کو کیا منہ
دکھاؤں گا کہ میں نے اس ڈر سے کہ کہیں مجھے موت نہ آجائے لڑتے وقت زرہ پہن لی تھی
چنانچہ میں دوڑ کر اپنے خیمہ کی طرف گیا تا کہ میں زرہ کو اتار دوں اور ننگے بدن لڑتے ہوئے
اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان دے دوں۔ اب دیکھو یہ ایک حفاظت کا سامان تھا جو اس صحابی کو
میسر تھا اور خدا تعالیٰ نے بھی اجازت دی ہوئی ہے کہ حفاظت کے سامانوں سے مومن کو کام لینا
چاہئے مگر اس صحابی نے اس وقت اس سامان سے فائدہ نہ اٹھایا اور سمجھا کہ ہم اس وقت ایک
ایسے میدان میں ہیں جو تقدیر کا میدان ہے۔ اگر ہم اس تقدیر کے میدان میں ظاہری سامانوں
کو حقارت کی نگاہ سے دیکھیں تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں۔ چنانچہ وہ بغیر زرہ کے لڑے
اور انہوں نے اپنے دشمن کو مار لیا۔
تو مسلمانوں کا طریق یہ بتاتا ہے کہ وہ بعض دفعہ ظاہری سامانوں کو استعمال نہیں
کرتے تھے اور نہ صرف سامانوں کو استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ اس وجہ سے ان کو پھینک دیتے
تھے کہ یہ تقدیری میدان ہے تدبیری میدان نہیں۔ پس جب تقدیری میدان آئے تو اس
وقت سامانوں کو نظر انداز کر دینا جائز ہوتا ہے اور نہ صرف جائز ہوتا ہے بلکہ بعض دفعہ الہی
حکم کے ماتحت ان سامانوں کو نظر انداز کر دینا ضروری ہوتا ہے اور اگر انسان ان سامانوں کو
استعمال کرے تو وہ بے ایمان ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ سامانوں کو استعمال کرنا ناجائز تو نہیں
ہوتا۔ مگر ان سامانوں کو زیادہ اہمیت دینا نا جائز ہوتا ہے اور جو لوگ ان سامانوں کو زیادہ اہمیت
دیتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی تقدیر کو ٹھکرانے والے قرار پاتے ہیں کیونکہ وہ تقدیر کے میدان میں
تدبیر سے کام لینا چاہتے ہیں اور تقدیر کے مقابلہ میں بھلا تدبیر انسان کو کیا فائدہ دے سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے اگر تم مضبوط قلعوں اور بڑے بڑے پختہ محلات کے اندر
بھی بیٹھے ہوئے ہو تب بھی اس زمانہ میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے موت کا فیصلہ کر دیا ہے
اسے بہر حال موت کا شکار ہونا پڑے گا اور مضبوط قلعے پختہ محلات اسے موت سے محفوظ نہیں
1942ء
287
خطبات محمود
رض
رکھ سکتے۔ 2 بعض لوگوں نے غلطی سے اس آیت سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ موت اور حیات
تقدیری چیزیں ہیں جنہیں بدلا نہیں جا سکتا حالانکہ اس آیت سے یہ مراد نہیں بلکہ یہ اسی زمانہ
کے متعلق ہے جب خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص تقدیر جاری کی گئی تھی۔ اللہ تعالی محمد صلی الله یم
سے کہتا ہے تو بے شک بے سامان ہے، تیرے پاس ہتھیار نہیں، تیرے پاس فوجیں نہیں،
تیرے پاس دشمنوں پر غلبہ پانے کے لئے کوئی ظاہری طاقت اور جتھا نہیں مگر ہم تجھے کہتے ہیں
کہ تو بے سامان ہونے کی حالت میں ہی دشمن کے مقابلہ کے لئے نکل تاکہ ہم اپنی قدرت کا
نشان دکھائیں کہ کس ۔ طرح ہم بے سامانوں کو سازو سامان اور بڑے بڑے جتھے رکھنے والوں پر
غالب کر دیا کرتے ہیں اور کس طرح کم تعداد والوں کے مقابلہ میں بڑے بڑے لشکروں کو تباہ
کر دیتے ہیں۔ اسی لئے صحابہؓ نے بے شک سامان استعمال کئے اور بے شک انہیں اجازت تھی
کہ جن لوگوں کو گھوڑے میسر آسکتے ہیں وہ گھوڑے لے لیں۔ جو تلواریں اور نیزے خرید سکتے
ہیں وہ تلواریں اور نیزے خرید لیں مگر ان سامانوں پر انحصار رکھنے کی انہیں اجازت نہیں تھی۔
اگر کسی کو کوئی سامان مل جاتا تو وہ لے لیتا اور اگر نہ ملتا تو بغیر سامانوں کے ہی میدان جنگ کی
طرف روانہ ہو جاتا۔ اس ۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی کے ہمسایہ کے ، ہمسایہ کے مکان کو آگ لگ جائے تو
ایسی صورت میں یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہی لوگ ا تا کہ وہی لوگ آکر آگ بجھائیں جو باقاعدہ اس فن کو سیکھ چکے
ہوں بلکہ ہر شخص آگ بجھانے کے لئے دوڑ پڑے گا خواہ اسے آگ بجھانے کا طریق آتا ہو یا نہ
آتا ہو حالانکہ آگ بجھانا بھی ایک فن ہے جو سیکھے بغیر صحیح طور پر نہیں آتا۔ جو لوگ یہ فن
سیکھتے ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ کسی جگہ آگ لگ جائے تو اسے کس طرح بجھانا چاہئے، کس قسم
کی آگ پر پانی ڈالنا چاہئے اور کس قسم کی آگ پر مٹی ڈالنی چاہئے۔ پھر جو لوگ یہ ٹریننگ
حاصل کرتے ہیں۔ ان کے سروں پر ایسے وقت میں خود ہوتے ہیں تاکہ سر کے بال جلنے کی وجہ
سے وہ گھبرا کر وہاں سے بھاگ نہ جائیں۔ اسی طرح انہیں پمپ مہیا کئے جاتے ہیں اور وہ
سارے سامان انہیں دیئے جاتے ہیں جن کا آگ بجھانے کے لئے پاس ہونا ضروری ہوتا ہے مگر
جب تمہارے کسی ہمسایہ کے مکان کو آگ لگ جائے اور خدا تعالیٰ کی تقدیر کے ظہور کا وقت
آجائے تو کیا تم اس وقت یہ کہہ کر بری ہو جاؤ گے کہ ہم اس آگ کو کس طرح بجھائیں، ہم کوئی
1942ء
288
خطبات محمود
فائر بریگیڈ کے سپاہی ہیں۔ ہمارے پاس نہ خود ہیں ، نہ ویسا لباس ہے، نہ پمپ ہیں، نہ ہمیں آگ
بجھانے کا فن آتا ہے۔ پھر ہم اس آگ کو بجھانے کے لئے آگے بڑھیں تو کس طرح بڑھیں ؟ تم
ہزار دلائل دو اس وقت تمہاری کسی بات کو معقول نہیں سمجھا جائے گا اور تمہیں یہی کہا جائے
گا کہ اب خدا کی ایک تقدیر ظاہر ہو چکی ہے تمہیں یہ فن آتا ہے یا نہیں آتا۔ تمہارا فرض ہے
کہ آگے بڑھو اور اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر اس آگ پر قابو پاؤ۔ بے شک اگر اس وقت
فائر بریگیڈ میسر آسکتا ہے تو تم فائر بریگیڈ منگوالوں بے شک اگر آگ بجھانے کا فن سیکھنے کا تمہیں اس
سے پہلے کوئی موقع ملے تو تمہیں چاہئے کہ تم اس فن کو سیکھ لو لیکن اگر آگ لگ جائے تو اس وقت
ہر شخص کا خواہ اس کے پاس آگ کو برداشت کرنے والا لباس ہے یا نہیں خواہ اسے آگ بجھانے کا
فن آتا ہے یا نہیں، فرض ہو گا کہ وہ جائے اور اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر آگ کو بجھائے۔
اسی طرح زمیندار اپنی زمینوں کے لئے لڑتے ہیں اور بسا اوقات ان لڑائیوں میں
ان کے کئی کئی آدمی مارے جاتے ہیں۔ معمولی سی بٹ کا سوال ہوتا ہے۔ صرف اتنا اختلاف
ہوتا ہے کہ منڈیر اِدھر رکھنی ہے یا اُدھر مگر زمیندار کلہاڑیاں اور چھڑیاں اور دوسرے سامان
جو انہیں میسر ہوتے ہیں لے کر آجاتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے اپنے دشمن کو مار لیا تب
بھی ہم پھانسی پر لٹکا دیئے جائیں گے۔ کیونکہ ایک منظم گور نمنٹ موجود ہے اور اگر دشمن نے
ہمیں مار لیا تب بھی ہم زندہ واپس نہیں جا سکتے۔ گویا دونوں صورتوں میں انہیں اپنے سامنے
موت دکھائی دیتی ہے مگر باوجود اس بات کے جاننے کے کہ یا تو ہم دشمن کے ہاتھ سے مارے
جائیں گے یا گورنمنٹ ہمیں پھانسی دے دے گی پھر بھی وہ پر واہ نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے
ہیں کہ ایک قیمتی چیز (جو ان کے نزدیک قیمتی ہے) خطرہ میں ہے۔ اب ہمیں اپنی جانوں کی پر واہ
نہیں کرنی چاہئے۔ یہ وہ منڈیر کی قیمت ہے جو ایک زمیندار کی نظر میں ہوتی ہے۔ پھر کیا
ہمارے ملک کی قیمت ایک منڈیر کے برابر بھی نہیں کہ اس کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے
سے ہمارے دلوں میں ہچکچاہٹ پیدا ہو۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ کتنے ہی زمیندار ہیں جو ایک منڈیر
پر لڑ مرتے ہیں اور اگر کوئی زمیندار منڈیر پر نہیں لڑے گا۔ تو جب وہ دیکھے گا کہ اس کی
ایک مرلہ زمین پر کوئی اور شخص قبضہ کرنا چاہتا ہے تو اس وقت وہ چپ نہیں رہے گا اور لڑنے
1942ء
289
خطبات محمود
مرنے کے لئے تیار ہو جائے گا اور اگر کوئی شخص ایک مرلہ زمین کے چلے جانے پر خاموش
رہے گا۔ تو اگر اس کی ایک کنال زمین کوئی شخص چھیننے کی کوشش کرے گا تو اس وقت وہ
خاموش نہیں رہے گا اور اپنی جان دینے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ پھر کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو ایک کنال زمین کا نقصان تو برداشت کر لیتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص ان کے کھیت پر قبضہ
کرنا چاہے تو پھر وہ خاموش نہیں رہتے اور مقابلہ پر اتر آتے ہیں۔ بہر حال تمہیں کوئی شخص ایسا
نہیں ملے گا سوائے اس کے جو فاتر العقل ہو کہ اس کی ساری زمین لوگ چھین کرلے جائیں اور
وہ چپ کر کے بیٹھا رہے پھر کیسی حیرت کا مقام ہے کہ لوگ اپنی زمین کی حفاظت کے لئے تو
اپنی جانیں دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لیکن اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جانیں دینے کے
لئے تیار نہیں ہوتے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ اگر لوگ مارے جاتے ہیں تو مارے جائیں۔
دشمن ہمارے ملک کو چھینا چاہتا ہے تو بے شک چھین لے۔
میں نے جیسا کہ پچھلے خطبات میں بھی توجہ دلائی ہے۔ کئی لوگ بہانے بناتے ہیں اور
کہتے ہیں یہ تو دنیوی لڑائی ہے اس میں ہم کیوں حصہ لیں۔ اسی لئے میں نے دنیوی مثالیں پیش
کی ہیں۔ کیا منڈیر کی لڑائی دنیوی لڑائی نہیں ہوتی۔ کیا ایک مرلہ زمین کے لئے لڑائی دنیوی
لڑائی نہیں ہوتی، کیا ایک کنال زمین کے لئے لڑائی دنیوی لڑائی نہیں ہوتی۔ پھر یہ مثالیں تو الگ
رہیں۔ ہم جانتے ہیں زمینداروں میں بعض دفعہ ڈولوں پر لڑائی ہو جاتی ہے۔ ایک کہتا ہے میں
نے پہلے ڈول نکالنا ہے اور دوسر ا کہتا ہے میں نے نکالنا ہے اور اسی پر ان میں لڑائی شروع ہو
جاتی ہے۔ پھر یہ بات بھی الگ رہی بعض دفعہ صرف اس لئے لڑائی ہو جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں
کہ ہم فلاں مجلس میں گئے تھے۔ انہوں نے ہمیں اپنی مجلس میں بیٹھنے نہیں دیا۔ اسی طرح بعض
دفعہ معمولی معمولی طعنوں پر لڑائی اور خونریزی ہو جاتی ہے۔ بعض دفعہ ہنسی اور مذاق ناگوار
صورت اختیار کر لیتا ہے اور لوگ آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔ جب وجہ دریافت کی جاتی ہے تو بتایا
جاتا ہے کہ فلاں نے یہ مذاق کیا تھا حالانکہ وہ مذاق معمولی سا ہوتا ہے۔ کوئی بری بات اس میں نہیں
ہوتی جب دنیوی معاملات میں لوگ اس طرح اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
تو اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جان دینے سے وہی شخص انکار کر سکتا ہے جو جاہل ہو اور وہ جانتا
1942ء
290
خطبات محمود
ہی نہ ہو کہ اس غفلت کے کیا نتائج ہوا کرتے ہیں۔ یہی چیز تھی جس نے ہندوستان کو انگریزوں
کا غلام بنا دیا۔ جس وقت انگریز ہندوستان میں آئے ہیں ان کی تعداد دو چار سو سے زیادہ نہیں
تھی۔ ایک ہندوستانی تو شرم کے مارے زمین میں گڑ جاتا ہے۔ جب وہ دیکھتا ہے کہ دو چار سو
آدمی چھ ہزار میل سے آئے اور انہوں نے 33 کروڑ آبادی رکھنے والے ملک کو فتح کر لیا۔ یہ
اسی بے حیائی کا نتیجہ تھا جو اس وقت ہندوستانیوں میں عام طور پر پائی جاتی تھی کہ یہاں لڑائیاں
ہوئیں تو انہوں نے سمجھا یہ تو بمبئی میں لڑائی ہو رہی ہے۔ ہمیں اس سے کیا یا وہ تو بنگال میں
لڑائی ہو رہی ہے۔ ہمیں اس سے کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ آہستہ آہستہ تمام ہندوستان ان کے قبضہ
سے نکل گیا۔ آج وہ شور مچاتے ہیں کہ انگریزوں نے ان پر بڑا ظلم کیا لیکن اپنی بے حیائی اور
بے غیرتی کا ان کو ذرا بھی احساس نہیں ہوتا۔
جب وہ اس قدر بے غیرت بن چکے تھے تو اگر انگریز اس ملک پر قبضہ نہ کرتے تو
فرانسیسی کر لیتے، فرانسیسی نہ کرتے تو پر تگیز کر لیتے۔ جو لوگ ایسے بے غیرت ہو جائیں کہ ان
کے دلوں میں اپنے ملک کے جانے کا ذرا بھی احساس نہ رہے۔ انہوں نے تو بہر حال دوسروں کا
غلام بننا تھا۔ ایک نہ آتا دوسرا آجاتا، وہ نہ آتا تو تیسرا آجاتا۔ دنیا کی تاریخ میں شاید ہی کسی ملک
میں ایسی مثال ملتی ہو کہ چند سو آدمی اس ملک میں گئے ہوں اور انہوں نے 33 کروڑ باشندوں
پر غلبہ پالیا ہو۔ میں تو جب بھی ہندوستان کی پرانی تاریخ پڑھتا ہوں پسینہ پسینہ ہو جاتا ہوں کہ
اس زمانہ کے لوگ کیسے بزدل اور کم ہمت تھے کہ انہوں نے 33 کروڑ ہوتے ہوئے چند سو
لوگوں کو اپنے اوپر غالب آنے کا موقع دے دیا۔ پھر ان میں بے غیرتی یہاں تک بڑھ چکی تھی
کہ ہمارے خاندان کی مسلمان بادشاہوں سے جو خط و کتابت ہوتی رہی ہے اس کے مطالعہ سے
معلوم ہوتا ہے ہمارے پر دادا بادشاہ وقت کو دہلی میں برابر توجہ دلاتے رہے کہ پنجاب میں
سکھوں کا زور بڑھ رہا ہے ہم ان کا مقابلہ تو کر رہے ہیں مگر ہماری چھوٹی سی ریاست ان کا مقابلہ
نہیں کر سکتی۔ آپ مرکز سے فوج بھیجیں تاکہ سکھوں کا مقابلہ کیا جائے اور پنجاب کو جو خطرہ
لاحق ہو گیا ہے وہ دور ہو جائے۔ مجھے حیرت آتی ہے اس زمانہ کے بادشاہوں کی بے غیرتی پر،
مجھے حیرت آتی ہے اس زمانہ کے بادشاہوں کی بے حسی پر ، اور مجھے حیرت آتی ہے ان کی بے توجہی
1942ء
291
خطبات محمود
اور لاپروائی پر کہ ایک نہیں دو نہیں متواتر چار بادشاہوں کو خطوط لکھے جاتے رہے اور ہمارے
آباء انہیں توجہ دلاتے رہے کہ سکھوں کے مقابلہ کے لئے فوج بھیجی جائے مگر جیسا کہ ان
خطوں سے ظاہر ہے وہ ہر خط کا یہی جواب دے دیتے کہ آپ کا خط پہنچا ہم بڑے خوش ہیں کہ
آپ اپنے ملک میں سکھوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہمارا بھی ارادہ ہے کہ ہم کسی وقت پنجاب کی
طرف آئیں اور اس فتنہ کا مقابلہ کریں مگر وہ چاروں بادشاہ یہ ارادہ کرتے کرتے ہی مر گئے۔
ان چار بادشاہوں میں سے محمد شاہ، احمد شاہ اور شاہ عالم کے نام مجھے اس وقت یاد ہیں۔ چوتھے
بادشاہ کا نام یاد نہیں رہا۔ یہ چاروں بادشاہ یہی کہتے رہے کہ ہمارا ارادہ ہے ہم پنجاب میں آئیں اور
ایک نے تو لکھا کہ میں وزیر آباد میں آنے والا ہوں۔ جب وزیر آباد میں آیا تو اس علاقہ کی
طرف بھی آؤں گا مگر وہ بھی نہ آیا۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ملک ان کے ہاتھ سے نکل گیا، عزت
برباد ہو گئی اور مسلمانوں کی حکومت کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ یہ بے غیرتی اور بے حسی کی انتہا
نہیں تو اور کیا ہے کہ چار بادشاہ ارادہ ہی کرتے رہے کہ وہ کسی وقت پنجاب کی طرف آئیں گے
مگر ایک بادشاہ نے بھی اس ارادہ کو عملی جامہ نہ پہنایا۔ یہ بے حسی اور ملکی امور سے بے توجہی ہی
تھی جس نے مسلمانوں کو برباد کیا اگر اس گری ہوئی حالت میں بھی مسلمان قربانی سے کام لیتے
اور بے غیرتی کا بد ترین نمونہ نہ دکھاتے تو کسی کی مجال نہیں تھی کہ وہ پنجاب یا بنگال میں اپنا قدم
بھی رکھ سکتا کیونکہ جو لوگ مرنے مارنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ ان کا مقابلہ کرنا آسان نہیں
ہوتا۔ یہ بے حسیاں ہی ہیں جو ملکوں کو غلام بناتی ہیں اور یہ بے حسیاں ہی ہیں جو ملکوں کو تباہ و برباد
کر دیا کرتی ہیں۔ پس میرے نزدیک ہندوستان پر قبضہ کرنے کا الزام انگریزوں پر لگانا کسی
صورت میں درست نہیں ہو سکتا۔ یہ الزام خود ہندوستانیوں پر عائد ہوتا ہے کہ انہوں نے
بے غیرتی سے کام لیا اور بجائے قربانی سے کام لینے کے غلام بننا منظور کر لیا۔ ہندوستان اس وقت
ایک گرا ہو ا شکار تھا اور ایسے شکار پر قبضہ کر لینا اسلام نے جائز رکھا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللی سیم
سے کسی شخص نے پوچھا کہ یار سول اللہ ! اگر کوئی اونٹ جنگل میں آوارہ پھر رہا ہو تو آیا میں اس
پر قبضہ کرلوں۔ آپ نے فرمایا تیرا اونٹ سے کیا کام؟ اس کی خوراک درختوں پر ہے، اس کا
پانی اس کے پاس ہے۔ (اونٹ کے اندر ایک تھیلی ہوتی ہے جس میں پانی جمع رہتا ہے) تیر ااس
1942ء
292
خطبات محمود
اونٹ سے کیا واسطہ اور تو کون ہے کہ اس پر قبضہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ دوسرے شخص
نے کہا یارسول اللہ اگر جنگل میں مجھے کوئی آوارہ بکری مل جائے تو کیا میں اسے لے لوں۔ آپ
نے فرمایا تو اسے لے جا کیونکہ اگر تو نے اسے نہ لیا تو کوئی بھیڑیا اسے کھا جائے گا۔ 3 تو دیکھو
رسول کریم صلی الم نے آوارہ اونٹ پر قبضہ کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ اونٹ جنگل میں زندہ
رہ سکتا ہے اور مالک کا حق ہے کہ اس کا انتظار کیا جائے لیکن آوارہ بکری کے متعلق آپ نے
فرمایا کہ اس پر بے شک قبضہ کر لیا جائے کیونکہ اگر قبضہ نہیں کیا جائے تو بھیڑیا اسے کھا جائے
گا۔ اگر ہندوستان میں بھی اونٹ جتنی طاقت ہوتی تو کسی کی مجال نہیں تھی کہ اس پر قبضہ کرتا
مگر جب وہ بکری بن گیا تو محمد صلی علیم کا یہ فیصلہ ہے کہ جو چاہے اسے لے لے۔ پس اگر
ہندوستان کو انگریز نہ لیتے تو پرتگیز لے لیتے، پرتگیز نہ لیتے تو فرانسیسی لے لیتے، وہ نہ لیتے تو
افغانستان اس پر قبضہ کر لیتا۔ افغانستان قبضہ نہ کر تا تو روس ہندوستان کو لے لیتا۔ بہر حال جس
ملک میں اتنا شقاق ہو ، اتنا فساد ہو، اتنی لڑائیاں ہوں، اتنی بے غیرتی ہو، اتنی بے حسی ہو، اتنی
جہالت ہو، اتنی بزدلی ہو ، اتنی دون ہمتی ہو اور اس قدر علم سے دوری ہو وہ ملک کبھی آزاد نہیں
رہ سکتا تھا اور کوئی نہ کوئی اسے ضرور غلام بنالیتا جیسے میں نے بتایا ہے کہ عوام کا تو کیا ذکر ہے اس
ملک کے بادشاہوں کی یہ حالت تھی کہ چار بادشاہوں کو برابر ہمارے آباء توجہ دلاتے رہے کہ
پنجاب کی حالت خراب ہو رہی ہے ہم لڑ رہے ہیں مگر ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں کہ اس فتنے
کا کامیاب مقابلہ کر سکیں، ہماری امداد کے لئے مرکز سے فوج بھیجی جائے اور وہ چاروں بادشاہ
یہ جواب دیتے ہیں کہ شاباش تم خوب مقابلہ کر رہے ہو۔ ہم بھی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر ان
میں سے کوئی بھی پنجاب میں نہیں آتا۔ یہاں تک کہ چاروں بادشاہ فوت ہو جاتے ہیں۔ یہ
بے حسی کا ہی نتیجہ تھا ورنہ جن لوگوں میں جس اور غیرت ہوتی ہے وہ اور نہیں تو کم سے کم
عزت سے جان دے دیتے ہیں اور ذلت کی زندگی برداشت نہیں کر سکتے مگر مسلمانوں نے اپنی
بے حسی کی وجہ سے سکھوں کے حملہ کو معمولی سمجھا اور اس کے ازالہ کے لئے کوئی کوشش نہ
کی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تمام شان و شوکت جو انہیں حاصل تھی جاتی رہی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پردادا کا ہی واقعہ ہے کہ ایک سکھ رئیس ان سے
1942ء
293
خطبات محمود
ملنے کے لئے آیا اور اس نے آکر کہا کہ مرزا صاحب کو اطلاع دی جائے کہ میں ان سے ملنا چاہتا
ہوں۔ میں نے خود یہ واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سنا ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے
کہ وہ اس وقت کو ٹھے پر تھے جب انہیں اطلاع ہوئی تو وہ ملاقات کے لئے نیچے اترے، پیچھے
پیچھے وہ تھے اور آگے آگے ان کے بیٹے تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دادا
تھے۔ گویا بیٹا پہلے اتر رہا تھا اور ان کے پیچھے ان کے والد چلے آ رہے تھے جو بہت بڑے بزرگ
ہوئے ہیں حتی کہ میں نے خود سکھوں سے سنا ہے کہ لڑائی میں انہیں گولی ماری جاتی تھی تو گولی
ان پر اثر نہیں کرتی تھی۔ جب وہ نصف سیڑھیوں پر پہنچے تو نیچے سے انہیں آواز آئی سکھ رئیس
ان کے بیٹے سے مخاطب ہو کر کہہ رہا تھا واہ گورو جی کا خالصہ اس پر ان کے بیٹے نے بھی اسی رنگ
میں جواب دے دیا کہ واہ گورو جی کا خالصہ ۔ انہوں نے جب اپنے بیٹے کی زبان سے یہ الفاظ سنے
تو إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھتے ہوئے وہیں سیڑھیوں سے واپس لوٹ گئے اور فرمانے
لگے سردار صاحب سے کہہ دو کہ میری طبیعت خراب ہو گئی ہے میں ان سے مل نہیں سکتا۔
پھر اپنے بیٹے کا ذکر کر کے فرمانے لگے کہ اس کے زمانہ میں ہماری ریاست جاتی رہے گی کیونکہ
جس شخص کے اندر اتنی بے غیرتی پیدا ہو گئی ہے کہ اس نے اسلامی شعار کو اختیار نہیں کیا اور
جب ایک سکھ نے واہ گورو جی کا خالصہ کہا تو اس نے بھی واہ گوروجی کا خالصہ کہہ دیاوہ ریاست کو
کبھی سنبھال نہیں سکے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔
اب دیکھو ان کے اندر غیرت تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اتنے فقرہ کو بھی
برداشت نہ کیا مگر دتی کے بادشاہ متواتر چٹھیوں کے جواب میں یہی لکھتے چلے گئے کہ شاباش تم
خوب کام کر رہے ہو ، ہم بھی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر کسی کو اتنی توفیق نہ ملی کہ اپنے اس ارادہ
کو پورا کر کے دکھاتا۔
مت ۔
تو یہ حالت جب بھی کسی قوم میں پیدا ہو جاتی ہے وہ ذلیل ہو جاتی ہے، اس کی عزت
جاتی ہے ، اس کا غلبہ جاتا رہتا ہے اور وہ تمام دنیا کی نگاہ میں حقیر ہو جاتی ہے لیکن جب کسی
قوم میں غیرت پائی جاتی ہو تو وہ اس قسم کی ذلت کو بھی کبھی برداشت نہیں کیا کرتی۔ صحابہ کو
دیکھو ان میں کسی قسم کا جوش پایا جاتا تھا اور یہ جوش صرف مردوں میں ہی نہیں تھا بلکہ عورتوں
1942ء
294
خطبات محمود
میں بھی پایا جاتا تھا۔ مجھے ہمیشہ ہی ان کے اخلاص اور جوش کی مثال میں خنساء کا واقعہ یاد آیا کرتا
ہے۔ ایران کی ایک جنگ میں مسلمانوں پر ایرانیوں نے ہاتھیوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ
میں بہت سے مسلمان مارے گئے۔ مسلمانوں کی جس قدر کفار سے لڑائیاں ہوئی ہیں ان میں
سے یہ پہلی لڑائی تھی جس میں مسلمان زیادہ مارے گئے۔ میں نے ابھی کہا تھا کہ لڑائیوں میں
مسلمان اکثر محفوظ رہتے تھے اور اب میں نے کہا ہے کہ اس لڑائی میں مسلمان زیادہ مارے
گئے۔ بظاہر یہ اختلاف نظر آتا ہے لیکن در حقیقت کوئی اختلاف نہیں کیونکہ واقعہ یہی ہے کہ
کفار کے مقابلہ میں کثرت سے مسلمان محفوظ رہتے تھے اور ان میں سے بہت کم شہید ہوتے
تھے لیکن شاذ و نادر کے طور پر کسی جنگ میں مسلمانوں کو بھی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ گو یہ
نقصان مجموعی طور پر دیکھیں تو کفار کے مقابلہ میں پھر بھی کم ہوا کرتا تھا۔ بہر حال اس جنگ
میں مسلمانوں کو بڑا بھاری نقصان پہنچا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب اس جنگ کی خبروں
کو سنا تو آپ گھبرا کر اس بات پر تیار ہو گئے کہ خود لڑائی کے میدان میں پہنچ کر لشکر کی کمان
کریں مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کو روکا اور کہا کہ خلیفہ کے لئے لڑائی کے میدان
میں جانا درست نہیں ہو سکتا۔ اگر آپ لڑائی پر چلے گئے تو لوگوں کو ہدایات کون دے گا۔
چنانچہ اس مشورہ پر حضرت عمرؓ نے لڑائی میں شامل ہونے کا ارادہ ترک کر دیاور نہ گھبراہٹ میں
آپ خود اس جنگ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہو گئے تھے۔
اس جنگ کے بعد صحابہ نے دوبارہ اپنی طاقت کو جمع کیا اور ایرانیوں کے مقابلہ کے
لئے تیار ہوئے مگر اس وقت بھی یہ حالت تھی کہ مسلمانوں کے لشکر کی تعداد صرف 15 ہزار
تھی اور ایرانیوں کے لشکر کی تعداد جن کا سپہ سالار رستم تھا ایک لاکھ تھی۔ اس جنگ میں
ایرانیوں نے چونکہ حملہ کے وقت ہاتھیوں کو استعمال کیا تھا اس لئے مسلمان ہاتھیوں کا مقابلہ نہ
کر سکے اور ان میں سے اکثر مارے گئے۔ جیسے موجودہ جنگ میں بھی جاپانیوں نے برما میں
ہاتھیوں کے ذریعے حملے کئے تھے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آدمیوں اور گھوڑوں کے لئے ان کا مقابلہ
کرنا مشکل ہو گیا۔ پھر ایرانیوں کو یہ بھی فضیلت تھی کہ وہ تنخواہ دار سپاہی تھے اور ساری عمر
چھاؤنیوں میں وہ ٹریننگ حاصل کرتے رہے تھے۔ اسی طرح ان کے پاس سامان نہایت اعلیٰ
1942ء
295
خطبات محمود
بڑے
درجہ کے تھے۔ غرض اس رنگ کی انہیں کئی فضیلتیں حاصل تھیں ۔ ادھر مسلمانوں کا لشکر
صرف 15 ہزار تھا اور دشمن کا لشکر ایک لاکھ تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس جنگ کی
خبریں سن کر جلدی سے ایک آدمی شام کی طرف بھجوا دیا کہ وہاں جس لشکر کو روانہ کیا گیا ہے
اس کا ایک حصہ ایران بھیج دیا جائے مگر وہاں سے بھی صرف 3 ہزار کے قریب سپاہی مل سکے۔
غرض مسلمانوں اور ایرانیوں میں شدید جنگ ہوئی اور متواتر دو دن تک ہوتی رہی تیسرے دن
جنگ کا پہلو ایسا رنگ اختیار کر گیا کہ مسلمانوں نے سمجھ لیا اگر آج ہمیں فتح حاصل نہ ہوئی تو
دشمن اپنی پوری طاقت سے مدینہ کی طرف بڑھنا شروع کر دے گا چنانچہ رات کو بڑے !
مسلمان بہادر اکٹھے ہوئے اور انہوں نے قسمیں کھائیں کہ ہم مر جائیں گے مگر دشمن کو مدینہ کی
طرف بڑھنے نہیں دیں گے۔ اسی طرح بعضوں نے قسمیں کھائیں کہ ہم صرف ہاتھیوں کا
مقابلہ کریں گے اور یا انہیں مار دیں گے یا خود مر جائیں گے۔ چنانچہ ایک پارٹی نے اقرار کیا کہ
ہم صرف ہاتھیوں کا مقابلہ کریں گے ، ایک مر جائے گا تو دوسرا اس کی جگہ لے لے گا ، دوسرا
مر جائے گا تو تیسرا اس کی جگہ لے لے گا۔ غرض اس رات کئی بہادروں کی پارٹیاں بنیں اور وہ
آپس میں جنگ کے متعلق مشورے کرتے رہے اور قسمیں کھا کھا کر اقرار کرتے رہے کہ ہم
مر جائیں گے مگر دشمن کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔ عین اسی وقت جہاں اور مسلمان
بہادروں کی پارٹیاں اپنی اپنی مجالس میں اسلام کی برتری اور اس کی فوقیت کے لئے اپنی جانیں
قربان کرنے کا اقرار کر رہی تھیں وہاں ایک مجلس خنساء کے گھر میں بھی ہو رہی تھی۔ خنساء
ایک بیوہ عورت تھی جس کی زندگی نہایت ہی تلخی میں گزری تھی۔ اس کا خاوند بہت بڑا شرابی
اور جوئے باز تھا اور گو اس کے پاس بہت بڑی جائداد تھی مگر رفتہ رفتہ اس نے تمام جائداد
جوئے اور شراب میں لٹا دی۔ جب اس کے حالات بہت خراب ہو گئے اور کھانے پینے کے لئے
اس کے پاس کوئی پیسہ نہ رہا تو اس کی بیوی خنساء نے اس سے کہا چلو میں تمہیں اپنے بھائی کے
پاس لے چلتی ہوں اور اس سے کچھ روپیہ مانگ کر لاتی ہوں مگر شرط یہ ہے کہ تم ان برے
کاموں سے توبہ کرو اور اقرار کرو کہ آئندہ شراب اور جوئے کے قریب نہیں جاؤ گے۔ اس نے
اقرار کیا اور وہ اسے اپنے بھائی کے پاس لے گئی۔ بھائی نے اپنی بہن کو دیکھ کر اس کا بڑا احترام کیا
1942ء
296
خطبات محمود
اور اس کے آنے کی خوشی میں چالیس دن تک لوگوں کو دعوتیں دیتا رہا۔ اس کے بعد اس نے
اپنی قوم کے رؤساء کو جمع کیا اور ان سے کہا کہ تم انصاف کے ساتھ میرے تمام مال میں سے
آدھا مجھے دے دو اور آدھا میری بہن کو دے دو حالانکہ اس کی بہن اپنا حصہ لے چکی تھی
انہوں نے ایسا ہی کیا اور اس کی بہن آدھا مال لے کر واپس آگئی۔ سال ڈیڑھ سال تو خاوند نے
جوئے اور شراب کی طرف توجہ نہ کی مگر اس کے بعد پھر وہ ہر وقت شراب میں مست رہنے لگا
اور جو ابھی اس نے شروع کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پھر تمام مال تباہ و برباد ہو گیا۔ جب پھر اسے
فاقے آنے شروع ہوئے تو چاٹ تو اسے پڑہی چکی تھی اپنی بیوی سے کہنے لگا کہ چلو تمہارے
بھائی کے پاس چلیں تم اس سے پھر مدد طلب کرو۔ وہ کہنے لگی مجھے تو شرم آتی ہے مگر خیر تم جو
کہتے ہو تو میں چلتی ہوں اور میں امید کرتی ہوں کہ میر ابھائی مجھ سے حسن سلوک ہی کرے
گا۔ چنانچہ وہ پھر اپنے بھائی کے پاس گئی۔ اس کے بھائی نے پہلے سے بھی زیادہ اعزاز کے ساتھ
اس کا استقبال کیا اور پہلے سے زیادہ اس خوشی میں لوگوں کو چالیس دن تک دعوتیں دیں اور ذرا
بھی نہ جتایا کہ ایک دفعہ جو میں تمہیں مدد دے چکا ہوں اب اور مدد کس طرح دوں۔ چالیس
دن کے بعد اس نے پھر رؤساء سے کہا کہ میر اجتنا مال ہے وہ انصاف کے ساتھ آدھا آدھا مجھ
میں اور میری بہن میں تقسیم کر دیا جائے۔ انہوں نے ایسا ہی کیا اور خنساء پھر یہ مال لے کر
واپس آگئی۔ کچھ عرصہ کے بعد پھر اس کے خاوند نے شراب اور جوئے میں مال کو ضائع کر دیا
اور وہ پھر اپنے خاوند کے کہنے پر اسے ساتھ لے کر تیسری دفعہ مدد کے لئے اپنے بھائی کے پاس
آئی۔ اس کے بھائی نے اور بھی زیادہ عزت کے ساتھ اس کا استقبال کیا اور چالیس دن تک
لوگوں کو دعوتیں دیتا رہا اور پھر رؤساء سے کہا کہ میر اجتنا مال ہے وہ مجھ میں اور میری بہن میں
نصف نصف تقسیم کر دیا جائے۔ اس کی بیوی کو یہ دیکھ کر سخت غصہ آیا اور اس نے کہا تجھے اپنی
اولاد کا ذرا خیال نہیں تو ایک شرابی اور جواری کے لئے اپنی تمام جائداد کو لٹا رہا ہے تجھے اپنا اور
اپنی اولاد کا بھی تو خیال رکھنا چاہئے۔ جب بیوی نے اس سے لڑنا شروع کیا تو وہ کہنے لگا تیرا کیا
ہے میں اگر مر گیا تو تو اور خاوند کرلے گی مجھ پر روئے گی تو میری بہن ہی روئے گی اس لئے
میں اس کی امداد سے رُک نہیں سکتا چنانچہ اس نے پھر اپنی تمام جائداد کا نصف اپنی بہن کو
1942ء
297
خطبات محمود
دے دیا اور اسے نہایت عزت کے ساتھ رخصت کیا۔ اس کے تھوڑے عرصہ کے بعد اس کا
خاوند مر گیا اس وقت وہ نوجوان تھی اور اس کے تین بچے تھے مگر اس نے خاوند کے مرنے کے
بعد بڑی محنت کے ساتھ ان کو پالا اور چونکہ اسے اپنے بھائی کا یہ فقرہ بھی پہنچ گیا تھا کہ مجھ پر اگر
روئے گی تو میری بہن ہی روئے گی۔ اس لئے جب اس کا بھائی مرا تو اس نے اس دن سے اپنے
بھائی کے مرثیے کہنے شروع کر دیئے ۔ یہ مرثیے اتنے درد ناک ہیں کہ آج تک عربی زبان میں
تمام مرثیوں کے سرتاج سمجھے جاتے ہیں اور ان کی زبان ایسی اعلیٰ درجہ کی ہے کہ آج بھی عربی
علم ادب کے شائقین ان مرثیوں کو پڑھتے اور ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
خنساء کے ان مرثیوں کا اتنا اثر تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا انسان جو قسم قسم
کے کاموں میں مشغول رہتا تھا ان مرثیوں کو سن کر بعض دفعہ محو حیرت ہو جاتا تھا۔ حضرت عمر
رم
کے ایک بھائی جن کا نام غالب زید تھا وہ ایک جنگ میں شہید ہو گئے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ
کو ان سے بڑی محبت تھی اور ہمیشہ اپنے بھائی کا ذکر کیا کرتے تھے۔ ایک دن خنساء ان کے پاس
کسی کام کے لئے آئی تو فرمانے لگے خنساء مجھے اپنا کلام سناؤ۔ چنانچہ خنساء نے بعض مرثیے انہیں
پڑھ کر سنائے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مرثیے سن کر فرمایا۔ میرے دل میں کئی دفعہ
حسرت پیدا ہوتی ہے کہ کاش مجھے بھی شعر کہنا آتا اور میں بھی اپنے بھائی کے ایسے ہی مرثیے
کہتا۔ خنساء اس وقت مسلمان ہو چکی تھی اور ایمان اس کے دل میں مضبوطی سے گڑ چکا تھا اس
نے جب یہ بات سنی تو کہنے لگی، عمر آپ نے یہ کیا کہا اگر میر ابھائی اس طرح مارا جاتا جس طرح
آپ کا بھائی مارا گیا ہے تو خدا کی قسم میں تو کبھی اس کا مرثیہ نہ کہتی۔ میں تو اس لئے مرثیے کہتی
ہوں کہ میرا بھائی کفر کی حالت میں مرا اور اس نے میرے ساتھ بڑے بڑے احسان کئے
تھے۔ مجھے افسوس آتا ہے کہ اس نے اپنی دنیا میری خاطر برباد کی اور دین اسے نصیب نہ ہوا
ور نہ میرا بھائی اگر آپ کے بھائی کی طرح کسی اسلامی جنگ میں شہید ہو کر مر تا تو میں تو کبھی
اس کا مرثیہ نہ کہتی۔ تو اس عورت کے گھر میں بھی اس رات مجلس لگی ہوئی تھی اس نے اپنے تینوں
بیٹوں کو بلایا اور کہا اے میرے بیٹو! تمہیں پتہ ہے کہ تمہارے باپ کا کیا حال تھا۔ انہوں نے کہا
اماں ہمیں سب کچھ معلوم ہے۔ اس نے کہا تم کو پتہ ہے کہ تمہارے باپ کے مرنے کے بعد میں
خطبات محمود
298
1942ء
نے تمہارے خاندان کی عزت کو قائم رکھا اور ہر قسم کی تکلیفیں اپنے نفس پر برداشت کیں مگر
میری عزت پر یا تمہارے خاندان کی عزت پر کوئی حرف نہیں آیا۔ انہوں نے کہا ہم یہ سب
باتیں جانتے ہیں۔ اس نے کہا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہاری تربیت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت
نہیں کیا۔ تمہیں ہر قسم کا آرام پہنچانے کی میں نے کوشش کی اور تمہاری خاطر میں نے کئی قسم
کی تکالیف میں اپنے آپ کو ڈالا۔ کیا یہ باتیں صحیح ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا اماں آپ جو کچھ
کہتی ہو بالکل
و
درست ہے۔ ہے۔ پھر خنساء نے کہا۔ اے میرے بچو! آج صبح اسلامی لشکر ایک
ایک ایسی
لڑائی کے لئے جانے والا ہے جس کے نتیجہ میں ایک بہت بڑا نقصان یا بہت بڑا فائدہ اسلام کو
پہنچنے والا ہے۔ میں تمہیں اپنے ان اعمال کا واسطہ دے کر جو میں نے تمہاری تربیت کے لئے
کئے اور ان تکالیف کو یاد دلا کر جو میں نے تمہاری خاطر برداشت کیں تم سے یہ اقرار لینا چاہتی
ہوں کہ تم اس جنگ میں یا مارے جاؤ گے یا فتح پا کر واپس لوٹو گے ورنہ (عرب کے محاورہ کے
مطابق اس نے کہا) میں نے جو تم پر احسان کیا ہے تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری نیک تربیت کی
ہے قیامت کے دن نہیں بخشوں گی۔ ان بچوں نے ماں سے وعدہ کیا کہ ماں ایسا ہی ہو گا یا ہم
سب مارے جائیں گے یا فتح پا کر واپس لوٹیں گے ۔ تو دیکھو وہ بھی ایک عورت تھی اور بیوہ
عورت تھی جس نے یہ نمونہ دکھایا اس کے تین بچے تھے مگر اس نے تینوں بچوں سے یہ اقرار
لے کر میدان جنگ میں بھیجوا دیا کہ یا وہ مر جائیں گے یا فتح پا کر لوٹیں گے۔ اس نے اپنی ساری
عمر دکھ میں کائی تھی اور طبعی طور پر وہ سمجھتی تھی کہ اب اس کے بیٹے کمائیں گے اور وہ آرام
سے اپنی زندگی کے آخری دن گزار سکے گی مگر ایسے موقع پر جبکہ وہ اپنی عمر کے آخری حصہ
میں سے گزر رہی تھی اس نے اپنے تینوں بچوں کو قربان کرنے کے لئے جس جرات اور دلیری
کے ساتھ پیش کر دیا۔ کیا وہ عورت نہیں تھی یا کیا اس کے سینہ میں ماؤں والا دل نہیں تھا۔ اگر
ماؤں والا دل اس کے سینے میں نہ ہوتا تو وہ اپنے بچوں کی پرورش اتنی تکالیف میں کس طرح
کرتی۔ یہ سب کچھ تھا مگر پھر بھی اس نے بچوں کو قربان کرنے کے لئے پیش کر دیا، اس کے دل کی
اس وقت جو کچھ کیفیت تھی اس کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ ادھر اس نے اپنے بچوں کو لڑائی کے
میدان میں بھیجا ادھر اکیلی جنگل میں نکل گئی اور بے اختیار سجدے میں گر کر اس نے اللہ تعالیٰ سے
1942ء
299
خطبات محمود
یہ دعا کی کہ اے میرے اللہ ! میں نے اپنے تینوں بچے جو میری ساری عمر کی پونجی تھے۔ تیرے
دین کے لئے قربان ہونے کو بھیج دیئے ہیں۔ اب ان کا کوئی رکھوالا نہیں اور وہ تینوں اس اقرار
کے ساتھ گئے ہیں کہ ہم مر جائیں گے یا فتح پا کر واپس لوٹیں گے۔ اے خدا تجھ سے میں التجا
کرتی ہوں کہ تو ان کا رکھوالا ہو اور ان کو اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل
ہوا کہ شام تک لشکر اسلام کو فتح بھی نصیب ہو گئی اور اس کے بچے بھی زندہ میدان جنگ سے
واپس آگئے۔ تو دیکھو وہ ایک عورت تھی مگر اس کے دل میں یقین اور ایمان تھا اور وہ جانتی تھی
کہ اگر میرے بچے ذلت سے زندہ رہے تو یہ میرے لئے بھی ذلت کا موجب ہو گا اور ان کے
لئے بھی ذلت کا موجب ہو گا لیکن اگر یہ عزت کے ساتھ مر گئے تو یہ مریں گے نہیں بلکہ ہمیشہ
کے لئے زندہ ہو جائیں گے اور اگر عزت اور کامیابی اور فتح کے ساتھ واپس آگئے تب بھی وہ
تعریف کے قابل سمجھے جائیں گے۔
غرض یہ قربانی کی روح ہی تھی جس نے مسلمانوں کو دلیر اور بہادر بنا دیا اور جس کی
وجہ سے وہ خدا تعالیٰ کی تقدیر پر خوش تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ اگر خدا تعالیٰ نے جنگ میں ہمارے
لئے موت مقدر کی ہوئی ہے تو ہم عزت کی موت مریں گے اور اگر فتح مقدر کی ہوئی ہے تو ہم
عزت کے ساتھ فتح پا کر واپس لوٹیں گے۔ یہی وجہ تھی کہ إِلَّا مَا شَاءَ اللہ ہر میدان میں ان کا
نقصان بہت کم ہوتا تھا اور دشمن کا نقصان بہت زیادہ ہوتا تھا۔ وہ چونکہ خدا تعالیٰ کی تقدیر پر
خوش ہو گئے تھے اس لئے آسمان سے فرشتے ان کی مدد کے لئے نازل کئے جاتے تھے سوائے
ان لوگوں کے جن کے لئے شہادت کی موت مقدر ہو چکی تھی اور وہ اس بات میں اتنے
بے پر واہ ہو چکے تھے کہ انہیں اپنے عزیز سے عزیز رشتہ دار پر بھی خدا تعالیٰ کی خاطر تلوار
چلانے سے کوئی چیز روک نہیں سکتی تھی۔ مجھے ہمیشہ ہی حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اس بات
کا لطف آتا ہے کہ ایک دفعہ آپ رسول کریم صلی علیم کی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ باتوں باتوں
میں بدر کی جنگ کا ذکر آگیا۔ ان کے بڑے لڑکے پہلے کفار کے دین پر تھے اور بدر کی جنگ میں
وہ مسلمانوں کے خلاف لڑے تھے۔ بعد میں وہ رسول کریم صلی الیم پر ایمان لے آئے تھے۔ وہ
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کہنے لگے کہ ابا جان فلاں موقع پر آپ فلاں پتھر کے پاس سے
1942ء
300
خطبات محمود
ا
گزرے تھے۔ میں اس وقت پتھر کے پیچھے چھپ کر بیٹھا ہوا تھا۔ میں تلوار لے کر حملہ
کرنے کے لئے نکلا تو میں نے دیکھا کہ آپ جا رہے ہیں۔ میں نے اس وقت اپنی تلوار کو
میان میں کر لیا اور میں نے اپنے دل میں کہا میں اپنے باپ پر کس طرح حملہ کروں۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ بیٹا تمہاری قسمت میں ایمان مقدر تھا اس لئے
میں نے تجھے اس وقت نہیں دیکھا ورنہ میں تجھے وہیں مار ڈالتا۔ تو وہ لوگ اپنی موت یا اپنے
رشتہ داروں کی موت کی کوئی حقیقت ہی نہیں سمجھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ یہاں تقدیر کا سوال
ہے اور خدا تعالیٰ کا فیصلہ ایک انقلاب عظیم کے ذریعہ ظاہر ہو چکا ہے اور اس کا منشاء ہے کہ اپنے
آپ کو خطرہ میں ڈالو۔ پھر خدا جسے چاہے گا بچالے گا چنانچہ انہوں نے خدائی تقدیر کو سمجھتے
ہوئے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال دیا اور انہوں نے اس بات کی کوئی پرواہ نہ کی کہ ان کی جان
جاتی ہے یا ان کے عزیزوں اور رشتہ داروں کی جانیں جاتی ہیں۔
یہ موقع بھی ایک عظیم الشان انقلاب کا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام
کی پیشگوئیاں بتاتی ہیں کہ زمین اس کی قہری تجلیات سے ہلا دی جائے گی، عذاب پر عذاب آئے
گا اور انقلاب پر انقلاب واقع ہو گا یہاں تک کہ انسانی قلوب میں دنیا کی محبت سرد ہو جائے گی
اور اس کی جگہ خدا کی محبت لے لے گی۔ آج تم اپنے چاروں طرف نظر دوڑا کر دیکھو۔ کتنے
لوگ ہیں جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ہے۔ کتنے ہیں جو اس پر سچا ایمان رکھتے ہیں، کتنے
ہیں جو ہر وقت اس کی طرف متوجہ رہتے ہیں، نمازیں پڑھنا، چلہ کشیاں کرنا ( اور چلہ کشیوں
سے میری مراد پیروں والی چلہ کشیاں نہیں بلکہ اعتکاف میں بیٹھنا اور مساجد میں ذکر الہی کرنا
ہے) اسی طرح روزے رکھنا اور صدقہ و خیرات کرنا تو بہت دور کی بات ہے آج جب لوگوں
سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ سینما میں نہ جایا کریں تو انہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا ان کی ماں کی
موت کی خبر ان کو دی گئی ہے۔ قسم قسم کی عیاشیاں اور قسم قسم کے تعیش کے سامان ہیں جو پیدا
ہو چکے ہیں اور لوگ ان کو چھوڑنا ایسا ہی سمجھتے ہیں جیسے جان دے دینا بلکہ میں نے خود کئی
لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہمیں مر جانا منظور ہے مگر ہم سینما نہیں چھوڑ سکتے۔ یہ بات
ہمارے لئے بالکل نا قابل برداشت ہے اور ہم اس کے بغیر زندہ ہی نہیں رہ سکتے۔ اتنے تعیش
1942ء
301
خطبات محمود
کے سامانوں کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کرنا اور اسی کی طرف ہمہ تن متوجہ
ہو جانا، کیا یہ کوئی معمولی بات ہے۔ جب تک دنیا خدا تعالیٰ کے عذابوں سے ہلا نہیں دی جائے
گی اس وقت تک قلوب میں یہ تغیر پیدا نہیں ہو سکتا اور خدا آج کل اسی غرض کے لئے زمین کو
ہلا رہا اور بار بار لوگوں کو جھنجوڑ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہمیں بھی بیدار کر رہا ہے تا کہ ہم بھی
قربانی کی روح اپنے اندر پیدا کریں اور بزدلی کو ترک کر کے جرات اور بہادری سے کام لیں۔ پس
ہم پر یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ وہ اس انقلاب کے ذریعہ ہماری جماعت کے اندر قربانی کی روح
پیدا کر رہا ہے۔ ہر احمدی جو اس انقلاب سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ در حقیقت اپنے آپ کو اس جنگ
کے لئے تیار کرتا ہے جو روحانی طور پر دوسرے مذاہب سے احمدیت کو پیش آنے والی ہے۔
تم مت سمجھو کہ احمدیت کی فتح اسی طرح ہو گی کہ ایک احمدی یہاں سے ہوا اور ایک
وہاں سے۔ یہ تو ویسی ہی جنگ ہے جیسے بڑی جنگ سے پہلے ہر اول دستوں سے چھوٹی چھوٹی
جھڑپیں ہو جایا کرتی ہیں، ان معمولی ہر اول دستوں کی جنگوں کو بڑی جنگ سمجھنا غلطی ہے۔
دن ایسا ضرور آئے گا جب احمدیت کو دوسرے تمام مذاہب کے مقابلہ میں ڈٹ کر مقابلہ
کرنا پڑے گا۔ تب دنیا کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا اور تب دنیا کو معلوم ہو گا کہ کونسامذہب اس کی
نجات کے لئے ضروری ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ تلوار کی جنگ ہو گی مگر میں یہ ضرور کہوں
گا کہ یہ مضبوط دلوں کی جنگ ہو گی اور دلوں کی مضبوطی اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب
تک انسان خطرات میں اپنے آپ کو ڈالنے۔ آپ کو ڈالنے کے لئے تیار نہ ہو جائیں۔ پس ہر جگہ : ں ہر جگہ جہاں کوئی شخص
ڈوب رہا ہو وہاں ایک احمدی کو سب سے پہلے گودنا چاہئے اس لئے بھی کہ وہ مسلمان یا سکھ یا
عیسائی یا ہندو اس کا ایک بھائی ہے جس کو بچانا اس کا فرض ہے اور اس لئے بھی کہ اس کے اندر
جرات اور بہادری پیدا ہو۔ ہر جگہ جہاں آگ لگ گئی ہو وہاں ایک احمدی کو اس آگ کے
بجھانے کے لئے سب سے پہلے پہنچنا چاہئے۔ اس لئے بھی کہ جس کے گھر کو آگ لگی ہے وہ خواہ
مسلمان ہے یا ہندو ہے یا سکھ ہے یا عیسائی ہے ، بہر حال اس کا ایک بھائی ہے اور اس لئے بھی کہ
اس کے نفس کو آگ میں کودنے کی مشق ہو اور جرات اور دلیری اس کے اندر پیدا ہو۔ اسی
طرح ہر جنگ جو وطن کی حفاظت کے لئے لڑی جائے اس میں ایک احمدی کو سب سے پہلے
ایک
1942ء
302
خطبات محمود
شامل ہونا چاہئے اس لئے بھی کہ وطن کا حق ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے جان دی جائے اور
اس لئے بھی کہ اس کے اندر جرات اور بہادری پیدا ہو اور جب شیطان کی جنگ خدا تعالیٰ کی
فوج کے ساتھ ہو تو اس وقت وہ اس جنگ میں خدا تعالیٰ کے لئے اپنی جان کو قربان کرنے والا
ہو۔ جو شخص آج اپنے آپ کو اس رنگ میں تیار نہیں کرتا، جو شخص آج اپنے نفس کی اس طرح
تربیت نہیں کرتا، جو شخص آج اپنے اندر یہ جرات اور دلیری پیدا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا
کل اس پر کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ وہ کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جائے گا اور اس کی زبان
کے دعوے اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔
میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کا اکثر حصہ ایسا ہی ہو گا۔ چنانچہ پچھلے خطبہ کے بعد ہی
جب میں اپنے گھر گیا تو مجھے نہایت ہی تعجب ہو ویسا ہی تعجب جیسے عبد الرحمان بن عوف کو اس
وقت ہوا تھا جب ان کے پہلو میں ایک انصاری لڑکے نے کہنی مار کر کہا تھا کہ چچاوہ ابو جہل کو نسا
ہے جو رسول کریم صلی علیم کو دکھ دیا کرتا تھا میرا جی چاہتا ہے کہ آج اس کو مار ڈالوں۔ مجھے بھی
اس روز ویسا ہی تعجب ہوا۔ میں خطبہ کے بعد گھر میں گیا تو ایک لڑکی جو نئی بیاہی ہوئی ہے اور
جس کا ابھی رخصتانہ بھی نہیں ہوا اور جو شہر کی رہنے والی ہے۔ زمینداروں میں سے نہیں
جنہیں لڑائی کی عادت ہوتی ہے بلکہ ایک ایسے خاندان میں سے ہے جس میں شاید صدیوں میں
بھی کوئی سپاہی نہ ہوا ہو۔ پھر وہ ایک ایسے شہر کی رہنے والی ہے جو تعیش اور آرام کے سامانوں
کے لحاظ سے ہندوستان میں مشہور ہے، ایسے شہر کی، اس قسم کے خاندان سے تعلق رکھنے والی
ایک ایسی لڑکی جس کی ابھی ابھی شادی ہوئی ہے اور جس کا رخصتانہ بھی نہیں ہوا۔ میرے پاس
آئی اور کہنے گی میں نے اپنے ابا کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ فوج میں بھرتی ہو جائیں۔ میں حیران ہوا
کہ اس کے ابا تو بوڑھے ہیں اس نے اپنے باپ کو یہ کیا لکھا کہ وہ فوج میں بھرتی ہو جائیں چنانچہ
میں نے اس سے کہا۔ بی بی میں تمہاری بات کو نہیں سمجھا ، تمہارے باپ تو بوڑھے ہیں وہ فوج
میں کس طرح بھرتی ہو سکتے ہیں ؟ پھر اس نے شرمائی ہوئی آواز سے کہا میں نے اپنے ابا کو خط
لکھ دیا ہے کہ وہ فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دیں۔ میں نے سمجھا کہ شاید اس نے یہ
لکھا ہے کہ مجھے فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دی جائے۔ چنانچہ میں نے پھر کہا کہ لڑکیاں تو