ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب احمدیت کو تمام مذاہب کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑے گا
حصہ 2
1942ء
303
خطبات محمود
فوج میں بھرتی نہیں ہوتیں۔ اس نے کہا آپ تو میری بات سمجھے ہی نہیں۔ میں نے اپنے ابا کو
لکھا ہے کہ انہیں اجازت دے دیں کہ وہ فوج میں بھرتی ہو جائیں۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ وہ کیا
کہنا چاہتی ہے۔ در حقیقت ہماری ہندوستانی عورت شرم کی وجہ سے اپنے خاوند کا نام نہیں لیا
کرتی۔ اس نے بھی اپنے خاوند کا نام تو نہ لیا صرف یہ کہا کہ میں نے اپنے ابا کو لکھا ہے کہ وہ
انہیں فوج میں بھرتی کرا دیں۔ مطلب یہ تھا کہ میں نے اپنے خاوند کے متعلق انہیں لکھا ہے
کہ وہ انہیں بھرتی کرادیں مگر چونکہ ہماری عورتیں شرم کے مارے اپنے خاوند کا نام نہیں لیتیں
اس لئے اس کی بات سن کر پہلے تو میں سمجھا کہ شاید اس نے اپنے ابا کو لکھا ہے کہ وہ فوج میں
بھرتی ہو جائیں پھر جب میں نے کہا کہ وہ تو بوڑھے ہیں تو اس نے ایسا جواب دیا جس سے میں
یہ سمجھا کہ شاید اس نے اپنے متعلق یہ لکھا ہے کہ مجھے فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے
دیں اور جب اس کے متعلق بھی میں نے کہا کہ عورتیں تو فوج میں بھرتی نہیں ہو تیں تب اس
نے جو جواب دیا اس سے میں یہ سمجھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں جس کی ابھی ابھی شادی
ہوئی ہے، جس کا ابھی رخصتانہ بھی نہیں ہوگا، چاہتی ہوں کہ سلسلہ کی روایات کو قائم رکھنے کے
لئے اپنے خاوند کو فوج میں بھجوادوں اور اس کے متعلق میں نے اپنے ابا کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ
انہیں فوج میں بھرتی کرا دیں۔ تب میں نے سمجھا کہ اگر ایک کمزور دل عورت اس قسم کی
بہادری دکھا سکتی ہے اور وہ اپنے سہاگ کے آنے سے پہلے ہی اس کو لٹانے کے خطرہ میں ڈال
سکتی ہے تو مجھے امید رکھنی چاہئے کہ ہماری جماعت کے دوسرے افراد بھی ایسی ہی جرآت اور
بہادری دکھائیں گے۔ پھر مجھے ان دوستوں نے جو بھرتی کے لئے باہر دورہ پر گئے ۔ ہوئے تھے
سنایا کہ ایک عورت جس کا ایک ہی بچہ تھا وہ اسے لائی اور کہنے لگی۔ میرے اس بچہ کو احمد یہ کمپنی
میں بھرتی کیا جائے۔ وہ کہتے ہیں ہم نے اسے کہا مائی تیرا ایک ہی بچہ ہے تو اس کو بھرتی نہ کرا۔
جن کے دو دو، تین تین بچے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ایک ایک بچہ بھرتی کرادیں مگر اس نے
اصرار کیا اور کہا کہ میں اسے ضرور بھیجوانا چاہتی ہوں اور کہا کہ جب احمدیت کے فائدہ اور اس
کی ترقی کے لئے خلیفة المسیح یہ تحریک کر رہے ہیں تو میں اس ثواب میں شامل ہونے سے پیچھے
نہیں رہنا چاہتی۔ اسی طرح انہوں نے سنایا کہ ایک شخص کے دولڑ کے تھے۔ وہ ان دونوں
1942ء
304
خطبات محمود
لڑکوں کو بھرتی کرانے کے لئے لے آیا۔ ہم نے اسے کہا کہ ایک کو بھرتی کرا دو اور ایک کو
رہنے دو مگر اس نے اصرار کیا کہ میں اس ثواب میں دونوں کو شریک کرنا چاہتا ہوں۔
تو دیکھو ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے قربانی کے یہ نمونے پیش کئے اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہماری جماعت میں یہ گروہ ایک خاصی تعداد میں ہے۔ ضلع گورداسپور سے ہی ایک
ہزار کے قریب احمدی فوج میں جاچکے ہیں اور یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ جنگی ملکوں میں سے بھی
گورداسپور کی جماعت کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اتنے لوگ فوج میں بھرتی نہیں ہوتے مگر
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت نے ضلع گورداسپور سے ہی ایک ہزار احمدی فوج میں
بھیجوا دئے ہیں جو بہت بڑی خوشی کا موجب ہے لیکن اس کے مقابلہ میں مجھے افسوس کے ساتھ
کہنا پڑتا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کے دو گاؤں ایسے ہیں جہاں کے نوجوان تو فوج میں بھرتی ہونے
کے لئے تیار ہو گئے مگر وہاں کے بوڑھوں، عہدیداروں اور عورتوں نے روپیٹ کر انہیں بھرتی
ہونے سے روک دیا اور کہا کہ ہم تمہیں نہیں جانے دیں گے۔ سیالکوٹ کو خدا تعالیٰ نے یہ
شرف عطا کیا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ابتدائی قیام گاہوں میں سے ہے
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ سیالکوٹ ہمیں دوسرے وطن کی
طرح پیارا ہے۔ 7 پس سیالکوٹ کو یہ ایک اعزاز حاصل ہے مگر اس اعزاز کی وجہ سے وہاں کے
لوگوں کو وہی جرآت اور بہادری اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے جس جرات اور بہادری کو پیدا
کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تھے۔ آپ نے پہلے ہی فرما
دیا تھا کہ میرا راستہ خدا تعالیٰ نے پھولوں کی سیج پر نہیں بنایا بلکہ کانٹوں اور تلواروں پر بنایا ہے۔
اگر کوئی میرے قدم پر چلنا نہیں چاہتا تو مجھ سے الگ ہو جائے۔
مجھے کیا معلوم ہے کہ ابھی کون کون سے ہولناک جنگل اور پر خار بادیہ
در پیش ہیں جن کو میں نے طے کرنا ہے۔ پس جن لوگوں کے نازک پیر ہیں
وہ کیوں میرے ساتھ مصیبت اٹھاتے ہیں۔ “
اس اعلان کے بعد جب کوئی شخص اس سلسلہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ اس اقرار کے
ساتھ داخل ہوتا ہے کہ میں نے کانٹوں پر چلنا ہے پھولوں کی سیج پر نہیں چلنا اور یا پھر نَعُوذُ بِالله
1942ء
305
خطبات محمود
اسے یہ سمجھنا پڑتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ کے ذریعہ لوگوں
کو دھوکا دیا ہے جیسے بعض دفعہ جب کوئی شخص خاص طور پر اچھا کھانا کھانا چاہتا ہو تو دوسروں
سے کہہ دیتا ہے کہ میرے گھر میں تو دال دلیا پکا ہے اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ یہ سن کر چلے
جائیں تو بعد میں وہ اکیلا اس کھانے کو کھا جائے۔ ہمارے ملک میں مشہور ہے کہ ایک عورت
سخت بخیل تھی وہ اپنے لئے تو خوب گھی ڈال کر کھچڑی پکا لیتی مگر بچوں کے آگے روکھی سوکھی
روٹی رکھ دیتی۔ بچے کہتے کہ ماں تو بھی ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو جا تو وہ کہہ دیتی ماں
پے چڑھے وچ تسیں تے کھاؤ۔ یعنی ماں چولہے میں پڑے، روٹی تو صرف تمہارے لئے ہے تم
کھاؤ اور مجھے بھوکا ہی رہنے دو۔ وہ سمجھتے کہ ماں ہماری خاطر روکھی سوکھی روٹی بھی نہیں کھاتی
اور جو کچھ ملتا ہے ہمیں کھلا دیتی ہے۔ اس طرح وہ ماں کے بہت ممنون رہتے مگر ایک دن ایک
چالاک لڑکا کہنے لگا میں یہ بات مان نہیں سکتا کہ ہماری ماں روزانہ فاقے کیا کرتی ہے۔ ایک دن
فاقہ ہو سکتا ہے، دو دن فاقہ ہو سکتا ہے، تین دن فاقہ ہو سکتا ہے یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ہماری ماں
کبھی کھانا ہی نہ کھائے۔ آخر اسے خیال آیا کہ ہماری اماں جو روز کہتی ہے کہ ماں پے چڑھے
وچ۔ تو ہمیں دیکھنا چاہئے کہ چولہے میں کیا ہوتا ہے۔ چنانچہ اس نے چولہے کی راکھ جو ہٹائی تو
نیچے سے ایک قلفی 2 نکلی۔ اس کا ڈھکنا اس نے کھول کر دیکھا تو اس میں کھچڑی رکھی ہوئی تھی
اور اس میں خوب گھی پڑا ہوا تھا۔ چنانچہ سب بچوں نے مل کر وہ کھچڑی کھالی جب کھانے کا
وقت آیا اور ان کی والدہ نے ان کے سامنے اپنی عادت کے مطابق روکھی سوکھی روٹی رکھ دی تو
بچے کہنے لگے ماں آپ بھی ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔ وہ کہنے لگی پیت ماں پے چڑھے وچ ۔ وہ
کہنے لگے ماں چڑھے ولہے دے بھروسے تے نہ رہیں۔ آج چڑھے وچ پت پئے گئے ہن۔ یعنی
چولہے کے بھروسے پر نہ بیٹھی رہنا وہ چولہے والی چیز آج ہم کھا گئے ہیں۔ اگر اسی کے بھروسہ
پر بیٹھی رہو گی تو یہ روکھی سوکھی روٹی بھی نہیں ملے گی۔
پس یا تو نَعُوذُ بِالله حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ فرمایا تھا کہ میرے راستہ میں
بڑے بڑے ہولناک جنگل اور پر خار بادیہ در پیش ہیں جن لوگوں کے نازک پیر ہیں اور ان
کانٹوں کو وہ برداشت نہیں کر سکتے وہ مجھ سے الگ ہو جائیں۔ اس وقت آپ کا یہ مطلب تھا کہ
1942ء
306
خطبات محمود
میرے ان الفاظ کو سن کر دوسرے لوگ الگ ہو جائیں گے اور میں اکیلا تمام نعمتوں کو لے لوں
گا اور یا پھر ماننا پڑے گا کہ لوگوں نے خود دھوکا کھایا۔ انہیں بتا دیا گیا تھا کہ اس سلسلہ میں داخل
ہو کر انہیں پھولوں کی سیج پر نہیں بلکہ کانٹوں پر چلنا پڑے گا مگر انہوں نے اس سلسلہ میں
داخل ہو کر اپنا راستہ پھولوں کی سیج پر تلاش کرنا چاہا۔
پس دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے یا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
نَعُوذُ بِاللہ دھوکا دینے والا سمجھا جائے گا یا خود تمہیں اپنے آپ کو دھو کا خوردہ تسلیم کرنا پڑے گا۔
ان دو قصبات میں سے جو سیالکوٹ کے ضلع کے ہیں ایک قصبہ تو ایسا ہے کہ باوجود اس کے کہ
وہاں دیر سے احمدیت داخل ہے چند عہدیداروں کی وجہ سے وہ قصبہ لڑائی اور فساد کا گڑھ بنا ہوا
ہے۔ مجھے ہمیشہ خیال آیا کرتا ہے کہ اگر پیغامیت کبھی سیالکوٹ میں داخل ہوئی تو وہ اس گاؤں کے
ذریعہ داخل ہو گی اور وہاں کے لوگ ہی اپنے ایمان کی کمزوری کی وجہ سے اس فتنہ کی آگ کو ہوا
دینے والے ہوں گے۔ میں اس گاؤں کے احمدی نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ فوراً وہاں کے
عہدیداروں کو ہٹا دیں اور خود ان کی جگہ کام کرنے لگ جائیں ورنہ ان کے ساتھ ہی کفر کی دیواروں
کے نیچے وہ بھی دب کر ہلاک ہو جائیں گے۔ انہیں دین کے معاملہ میں اپنے باپ، اپنی ماں، اپنے
چا، اپنے بھائی اور اپنے کسی عزیز سے عزیز رشتہ دار کی بھی پر واہ نہیں کرنی چاہئے بلکہ خدا تعالیٰ کی
آواز کو ان تمام رشتے داروں پر مقدم سمجھنا چاہئے۔ ہر وہ باپ جو تم میں اور تمہارے خدا میں حائل
ہوتا ہے اسے ہٹا دو، ہر وہ ماں جو تم میں اور تمہارے خدا میں حائل ہوتی ہے اسے ہٹا دو، ہر وہ چچا جو
تم میں اور تمہارے خدا میں حائل ہوتا ہے اسے ہٹا دو، ہر وہ بھائی جو تم میں اور تمہارے خدا میں
حائل ہوتا ہے اسے ہٹا دو، ہر وہ رشتہ دار جو تم میں اور تمہارے خدا میں حائل ہوتا ہے اسے ہٹا دو
کیونکہ وہ باپ کی شکل میں ایک شیطان ہے جو تمہارے سامنے کھڑا ہے ، ماں کی شکل میں ایک
شیطان ہے جو تمہارے سامنے کھڑی ہے، چچا کی شکل میں ایک شیطان ہے جو تمہارے سامنے
کھڑا ہے، بھائی کی شکل میں ایک شیطان ہے جو تمہارے سامنے کھڑا ہے، تمہارے رشتہ دار کی
شکل میں ایک شیطان ہے جو تمہارے سامنے کھڑا ہے۔ جو لوگ اس جرآت سے کام نہیں لے سکتے
ان کا یہ دعویٰ کہ وہ مومن ہیں بالکل جھوٹا ہے۔ پس ہٹا دوان عہدیداروں کو اور خود آگے بڑھ کر ان
1942ء
307
خطبات محمود
کی جگہ کام کرنا شروع کر دو اور یاد رکھو کہ اگر آج تمہارے دل میں کچھ ایمان موجود ہے اور تم نے
اس سے کام نہ لیا تو یہ بوڑھے تمہیں ایک دن بے ایمان کر کے رہیں گے۔ پس وہاں کے نوجوان
ان کو عہدوں سے ہٹا دیں اور احمدیت کے اس جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں لے کر بلند کرنا شروع کر
دیں جس جھنڈے کو ان کے باپ دادا اور دوسرے رشتے دار اپنی بزدلی اور ایمان کی کمزوری کی وجہ
سے گرانا چاہتے ہیں۔ خصوصاً میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس قسم
کی باتوں کی پرواہ نہ کریں اور خواہ انہیں کتنی ہی بے دردی کرنی پڑے اور کتنے ہی عزیز ترین
وجودوں کو ہٹا دینا پڑے ، انہیں ہٹا کر ان کی جگہ لے لیں اور احمدیت کے نام ، اور اس کے کام کو
قائم کرنا شرع کر دیں اور وہ فساد اور لڑائیاں جو ان کے باپ دادوں نے شروع کی ہوئی ہیں ان کو مٹا
دیں۔ اگر شاگرد کو اپنے استاد کے خلاف قدم اٹھانا پڑتا ہے تو وہ استاد کے خلاف قدم اٹھائے ، اگر
بیٹے کو اپنے باپ کے خلاف قدم اٹھانا پڑتا ہے تو وہ اپنے باپ کے خلاف قدم اٹھائے اور دین کے
معاملہ میں کسی رشتہ داری کسی عزت اور کسی وجاہت کی پرواہ نہ کرے۔ یہ چیز خدام الاحمدیہ کے
فرائض میں شامل ہے اور انہیں اس فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کو تاہی اور غفلت سے کام
نہیں لینا چاہئے۔ میں نے نوجوانوں کو اسی لئے منظم کیا ہے کہ اگر بوڑھے کسی وقت صداقت اور
ہدایت کے خلاف قدم اٹھائیں تو نوجوان آگے بڑھیں اور ان بوڑھوں کو ہٹا کر ان کی جگہ کام کرنا
شروع کر دیں اور میں نے انصار اللہ کے ذریعہ سے بوڑھوں کو اس لئے منظم کیا ہے کہ اگر کسی
وقت نوجوان مغربی اثر سے متاثر ہونے لگ جائیں تو مائیں اپنے کلیجوں سے اور باپ اپنی گودیوں
سے ایسے بچوں کو اتار کر پھینک دیں اور خود دین کا جھنڈا بلند کرنے لگ جائیں۔
یہ دو منکر نکیر ہیں جو میں نے خدا تعالیٰ کے فضل پر امید رکھتے ہوئے جماعت کی
حفاظت کے لئے بنائے ہیں اور میری غرض ان سے یہ ہے کہ اگر کبھی بڑے آدمی فتنہ اور فساد
میں ملوث ہو جائیں تو نوجوان آگے بڑھیں اور دین کا کام کرنا شروع کر دیں اور اگر کبھی نوجوان
مغربیت کی رو میں بہنے لگ جائیں تو بڑے لوگ آگے آئیں اور اپنے بیٹوں کو الگ کر دیں کیونکہ
کوئی مومن باپ دین کے معاملہ میں اپنے بیٹوں کی پرواہ نہیں کر سکتا جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام
تھے کہ انہوں نے یہ دونوں نظارے دکھائے۔ انہوں نے ایک طرف اپنے چچا کو جو ان کے
1942ء
308
خطبات محمود
باپ کی جگہ پر تھے خدا تعالیٰ کے لئے قربان کر دیا اور دوسری طرف اپنے بیٹے کو خدا تعالیٰ کے
حکم پر قربان کرنے کے لئے پیش کر دیا۔ یہی حقیقی مومن کی شناخت کا طریق ہوتا ہے کہ اگر
دین کے رستہ میں اس کا باپ کھڑا ہو تو وہ اسے ہٹا دیتا ہے اور اگر بیٹا کھڑا ہو تو وہ اسے ہٹا دیتا
ہے۔ میں نے بغیر ان قصبات کا نام لئے اصولی رنگ میں ایک نصیحت کر دی ہے اور میں امید
کرتا ہوں کہ سیالکوٹ کے لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ میرا اشارہ کس کس گاؤں کی طرف
ہے۔ یہ دو گاؤں ایسے ہیں جن میں کثرت سے احمدی ہیں اور سینکڑوں نوجوان ان میں پائے
جاتے ہیں مگر باوجود احمدیوں کی اس کثرت کے ان میں شدید قسم کی بزدلی پیدا ہو گئی ہے جو ان
کی احمدیت سے بے تعلقی کا ثبوت ہے۔ پس میں وہاں کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے
کارکنوں کو نوٹس دے دیں کہ وہ اپنی حرکات سے باز آجائیں اور اگر وہ اس نوٹس کے بعد بھی
باز نہ آئیں تو ان کی جگہ خود سنبھال لیں اور یاد رکھیں کہ ان لوگوں کے ہٹنے سے انہیں کوئی
نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ ان کا ایمان مضبوط ہو گا اور ان کا دین بھی سدھر جائے گا اور ان کی دنیا
بھی سدھر جائے گی۔“
( الفضل 24 جولائی 1942ء)
1 : يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ الفِ مِنَ الْمَلَكَةِ مُسَوَّمِينَ (آل عمران : 126)
2: أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ مُشَيَّدَةٍ ( النساء: 79)
3 بخارى كتاب اللقطة باب ضالة الابل و باب ضالة الغنم
4: اسد الغابة جزء خامس صفحه 443 مطبوعہ لندن 1377ھ
5 مستدرک حاکم جلد 3 صفحہ 475۔ مطبوعہ بیروت 1978ء
6: بخاری کتاب المغازی باب فَضْل مَنْ شَهِدَ بَدْرًا
7: لیکچر سیالکوٹ۔ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 243
8: انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 23-24
و: قلفی: قفلی سے بگڑا ہو الفظ یعنی سالن بند کرنے کا برتن