تحریک جدید سال نہم کا آغاز

1942ء
514
38
خطبات محمود
تحریک جدید سال نہم کا آغاز
(فرمودہ 27 نومبر 1942ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
وو
احباب کو معلوم ہے کہ مجھے قریباً بیس دنوں سے نقرس کا پاؤں میں شدید دورہ ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ تین چار دنوں سے اس میں بہت کچھ تخفیف ہو چکی ہے اور کل سے کسی
قدر پاؤں بھی زمین پر رکھا جانے لگا تھا لیکن بہر حال چونکہ میں چل نہیں سکتا تھا اور چلنا تو کجا
بیٹھنا بھی میرے لئے کچھ دن قریباً نا ممکن تھا۔ سوائے اس کے کہ تکیہ لگا کر اور سہارا لے کر
بیٹھوں۔ اس لئے پہلے تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ اب جو تحریک جدید سال نہم کے اعلان کا وقت
آیا ہے تو میں ایک مضمون لکھ کر اس کا اعلان کر دوں۔ لیکن پھر میرے ذہن میں بعض تاریخی
واقعات اس قسم کے آئے کہ بعض جرنیلوں نے میدانِ جنگ میں نقرس کے درد کی حالت میں
فوجوں کی کمان کی ہے اور پالکیوں میں لیٹے لیٹے لوگوں کو احکام دیئے اور فتوحات حاصل کی
ہیں۔ پس میرے دل نے کہا کہ گو یہ ایک تکلیف دہ امر ہے کہ انسان دوسروں کے کندھوں پر
چڑھ کر آئے اور بظاہر یہ ایک معیوب سافعل معلوم ہوتا ہے لیکن بہر حال جبکہ ہمارا مقابلہ بھی
دشمن سے ایک جنگ کے رنگ میں ہی ہے اگر چہ یہ جسمانی نہیں بلکہ روحانی جنگ ہے اور پہلے
انبیاء نے بھی کہا ہے کہ آخری زمانہ میں خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور شیطان کی آخری جنگ ہو گی
تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر دنیوی جنگیں نقرس کے حملہ میں پالکیوں میں بیٹھ کر لڑی گئی ہیں تو میں
بھی اسی رنگ میں شامل نہ ہوں۔ چنانچہ میں نے فیصلہ کیا کہ اس تکلیف کے باوجود میں خود

1942ء
515
خطبات محمود
جمعہ کے لئے جاؤں اور تحریک جدید کے نئے سال کے لئے اسی رنگ میں تحریک کروں جیسے
گزشتہ سالوں میں میں ہمیشہ تحریک کرتا چلا آیا ہوں۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بیان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا اس معاملہ میں میرے ساتھ
ایسے معجزانہ رنگ میں سلوک ہوتا ہے کہ میں اسے دیکھ کر حیران ہو جاتا ہوں۔ میں نے بتایا
ہے کہ کل میرا پیر زمین پر لگنے لگ گیا تھا اور میں چند قدم چلا بھی تھا۔ اس بات کے امتحان کے
لئے کہ میں جمعہ میں جا سکتا ہوں یا نہیں مگر شام کے وقت ایک نئی جگہ میں درد شروع ہو گیا اور
میں نے سمجھا کہ اب ظاہری تدبیریں چارہ کار نہیں ہو سکتیں۔ اللہ تعالیٰ سے ہی دعا کرنی چاہئے
چنانچہ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اب جو میں آنے کے لئے اٹھا تو میں یہ تو نہیں کہتا کہ
درد بالکل جاتا رہا ہے مگر جب یہاں آنے کے لئے میں نے اپنے پاؤں کو زمین پر رکھا۔ تو زمین پر
ٹکے ہوئے پیروں میں کچھ دیر تک درد محسوس نہیں ہوا جس سے میں نے یہ سمجھا کہ اللہ تعالیٰ
نے اس مرض کا اس حد تک ازالہ کر دیا ہے کہ میرے لئے اب وہ تکلیف دہ نہیں رہا۔
اس کے بعد میں تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ سال ہشتم
کی تحریک کے اعلان پر ایک سال گزر گیا اور اب سال نہم کی تحریک کا وقت آگیا ہے۔ اس لئے
میں ان تمام احباب کو جو قادیان میں موجود ہیں یا قادیان سے باہر ہیں۔ ہندوستان میں یا
ہندوستان سے باہر ہیں۔ ہر اس شخص کو جو احمدی کہلاتا ہے یا ابھی اس کو علی الاعلان جماعت
میں شامل ہونے کی توفیق تو نہیں ملی مگر اس کے دل میں احمدیت کی سچائی گھر کر چکی ہے، توجہ
دلاتا ہوں کہ اب نواں سال تحریک جدید کا شروع ہو گیا ہے۔ پس تمام ایسے لوگ جن کو اللہ تعالیٰ
نے اس امر کی توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ مقررہ شرائط کے مطابق حصہ لے سکیں میں انہیں
اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ایسے نشانات
ظاہر کئے ہیں اور دنیا میں ایسے تغیرات پیدا کرنے شروع کر دیئے ہیں کہ ان کا اندازہ اور
قیاس بھی اس سے پہلے نہیں ہو سکتا تھا۔ پہلی جنگ جب ختم ہوئی تو اس کے بعد لوگ مذہب
سے اور بھی بیگانہ ہو گئے تھے اور اس جنگ کا ان طبیعتوں پر یہ اثر پڑا تھا کہ اگر انسانی زندگی
اتنی ہی محدود ہے اور اگر ہماری جانیں اتنے ہی خطرہ میں ہیں تو ہم اپنی زندگی کے اس تھوڑے سے

1942ء
516
خطبات محمود
سے بسر ہونانا
عرصہ کو کیوں نہ زیادہ سے زیادہ خوشی میں گزاریں اور کیوں نہ عیش اور آرام میں اپنی عمر کے
دن بسر کریں۔ چنانچہ پہلی جنگ کے بعد ناچ اور گانے اور رنگ رلیوں کی اتنی کثرت ہو گئی کہ
دنیا ان کے بوجھ سے دب گئی اور گناہوں کی فریاد آسمان پر پہنچ کر خدا تعالیٰ کے عرش کو ہلانے
لگ گئی۔ لوگ بجائے اس کے کہ اس جنگ سے یہ سبق حاصل کرتے کہ ہم ہر وقت خدا تعالیٰ
کے غضب اور اس کی گرفت کے نیچے ہیں اور اس کے فضل کے بغیر زندگی کا آرام اور راحت
ممکن ہے۔ انہوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ ہم اپنی محدود عمر کو کیوں نہ زیادہ سے زیادہ
راحت اور آرام میں بسر کریں اور کیوں نہ زیادہ سے زیادہ خوشی حاصل کرنے کی کوشش
کریں۔ خوشی تو پہلے بھی یورپ کرتا تھا، خوشی تو پہلے بھی امریکہ کرتا تھا، اسی طرح ناچ اور
گانوں میں پہلے بھی یورپ شامل ہوتا تھا اور پہلے بھی امریکہ ناچ گانوں میں شامل ہوتا تھا مگر
جنگ کے بعد ایک طرف ریڈیو کی ایجاد کی وجہ سے اور دوسری طرف خیالات میں تغیر پیدا
ہونے کی وجہ سے کہ خواہ مخواہ روپیہ سنبھال کر رکھنے کا کیا فائدہ ہے۔ ایک جنگ میں ہی کس
قدر بر بادی ہو گئی ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ خوشی میں اپنی زندگی بسر کرنی چاہئے۔ لوگوں نے
پہلے سے سینکڑوں گنا زیادہ ان چیزوں میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔ چنانچہ وہی چیزیں جن کو
پہلے عیاشی سمجھا جاتا تھا جنگ کے بعد ان کو ضروریات زندگی میں شامل کر لیا گیا اور یہ سمجھ لیا گیا
کہ ان کے بغیر خوشی اور آرام حاصل نہیں ہو سکتا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک قلیل
عرصہ کے اندر اندر دوبارہ ایک ہولناک جنگ برپا کر دی۔ چنانچہ پہلی جنگ پر ابھی میں سال
بھی نہیں گزرے تھے کہ یہ جنگ شروع ہو گئی۔ پہلی جنگ اکتوبر 1919ء میں ختم ہوئی تھی
اور ستمبر 1939ء میں اب دوسری جنگ شروع ہو گئی۔ گویا 19 سال کے عرصہ کے اندر اندر
اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو بتادیا کہ اس طریق زندگی کا نتیجہ کیا ہو سکتا ہے۔ یہ امن کی جھوٹی تحریک
جو دنیا میں جاری کی گئی تھی۔ یہ عیاشی کی جھوٹی تحریک جو دنیا میں جاری کی گئی تھی۔ انیس سال
بھی دنیا میں امن قائم نہ کر سکی اور پھر ساری دنیا ایک بہت بڑی جنگ میں مبتلا ہو گئی۔ خوشی اور
امن حاصل کرنے کی پہلی تحریکیں بھی ناقص تھیں مگر پھر بھی ان میں سے کوئی تحریک پچاس
سال تک چلی اور کوئی ساٹھ سال تک چلی مگر یہ تحریک انیس سال بھی نہ جا سکی اور اب دنیا

1942ء
517
خطبات محمود
ایک ایسی جنگ میں سے گزر رہی ہے کہ پہلی جنگ اس کے مقابلہ میں بالکل بچوں کا کھیل نظر
آتی ہے۔ جیسے پہلے غلیلوں سے لڑائی کی جاتی تھی اور پھر رائفلوں سے جنگ شروع ہو گئی۔ ویسا
ہی فرق 1919ء اور 1939ء کی جنگ میں ہے۔ وہ جنگ اس کے مقابلہ میں بالکل ایسی نظر
آتی ہے جیسے غلیلوں کی لڑائی ہوتی ہے۔ جتنے بم اس وقت ایک سال میں گرائے جاتے تھے
اتنے ہم اس جنگ میں بعض دفعہ ایک دن میں ایک جگہ پر گر ا دیئے جاتے ہیں۔ جس گولہ باری
پر پہلی جنگ میں مہینوں لگ جاتے تھے اور مہینوں کے بعد گولہ باری کی وجہ سے راستہ ملنانا ممکن
ہوتا تھا۔ اب موجودہ جنگ میں چند گھنٹوں کے اندر اندر اتنی گولہ باری کر دی جاتی ہے کہ
چاروں طرف رستے بند ہو جاتے ہیں اور لاشوں اور ٹوٹی پھوٹی عمارتوں کے سوا اور کچھ دکھائی
نہیں دیتا۔ پھر کجا تو وہ دن تھا کہ ہوائی جہاز میں دو یا تین آدمی بیٹھ سکتے تھے اور اگر ایک ہوائی
جہاز اڑانے والا ہو تا تھا تو وہ اپنے ساتھ صرف پانچ من گولوں کا بوجھ لے کر ایک مقام سے
دوسرے مقام تک جا سکتا تھا اور کجا یہ دن ہے کہ آج دس دس میں میں ہزار پونڈ کے گولے
ایک ہوائی جہاز اٹھا لیتا ہے اور ایک ایک ہوائی حملہ میں چار چار ہزار ٹن یعنی سوالا کھ من کے بم
ایک شہر پر پھینک دیئے جاتے ہیں۔ اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ یہ جنگ پہلی جنگ کے
مقابلہ میں کس قدر تباہ کن اور برباد کرنے والی ہے۔ پھر تم اس جنگ کی ہولناکی کا اس امر سے
بھی اندازہ لگا سکتے ہو کہ آج سے پانچ مہینے پہلے جرمنی کے ایک شہر کولون پر بمباری کی گئی تھی۔
ابھی پچھلے دنوں سویڈن کا ایک اخبار نویس وہاں گیا اور اس نے وہاں سے واپس آکر اخبارات
میں شائع کرایا کہ میں ابھی ابھی کولون کو دیکھ کر واپس آرہا ہوں۔ باوجود اس کے کہ پانچ مہینے
گزر چکے ہیں ابھی تک کولون کی گلیوں میں ۔ سے ملبہ تک اٹھایا نہیں جاسکا اور شہر کی تمام آبادی کو
ملک کے مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پھر وہ لکھتا ہے کولون اس قدر تباہ ہو چکا ہے کہ
اب تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ شہر جو کولون ہے بلکہ تمہیں یہ کہنا چاہئے کہ وہ شہر جو کبھی کولون
ہوا کرتا تھا۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں بھی یہی بتایا گیا تھا “ ان شہروں
کو دیکھ کر رونا آئے گا 1 کئی دوست بیان کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
کہ اس وقت لوگ یہ نہیں کہیں گے کہ فلاں شہر ہے بلکہ یہ کہیں گے کہ فلاں شہر ہوا کرتا تھا۔

1942ء
518
خطبات محمود
بعینہ یہی الفاظ اس اخبار نویس نے لکھے ہیں۔ بعض راویوں نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ و السلام نے لاہور کا نام لیا اور فرمایا مثلا لا ہور ہے۔ 2 لوگ یہ نہیں کہیں گے کہ
لاہور شہر ہے بلکہ یہ کہیں گے لاہور جو کبھی شہر ہوا کرتا تھا۔ کولون لاہور سے بڑا ہی ہے چھوٹا
نہیں مگر وہ اخبار نویس لکھتا ہے کولون اب ایسی حالت میں ہے کہ تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کولون
ہے بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ کولون جو کبھی شہر ہوا کرتا تھا حالانکہ اس پر صرف چند گھنٹے بمباری ہوئی
تھی مگر چند گھنٹوں میں ہی وہ شہر مٹی کا ڈھیر بن گیا۔ تم جانتے ہو کہ اگر ایک گولی بھی کہیں سے
گزر جاتی ہے تو کس طرح سن سن کی آواز اس سے پیدا ہوتی ہے حالانکہ وہ صرف اڑھائی تین
تولے کی ہوتی ہے لیکن اس جنگ میں سوا سوالا کھ من بارود بعض دفعہ چند گھنٹوں میں ایک شہر
پر پھینک دیا جاتا ہے اور وہ اس طرح برباد ہو جاتا ہے کہ لوگ یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں شہر ہے
بلکہ انہیں کہنا پڑتا ہے کہ فلاں شہر جو کبھی ہوا کرتا تھا۔ تو آج دنیا میں ایسے خطر ناک حالات
پیدا ہو چکے ہیں کہ اس جنگ کے مقابلہ میں پہلی جنگ کی کوئی نسبت ہی نہیں رہی۔
پس میں سمجھتا ہوں اس جنگ کا نتیجہ یہ نہیں ہو گا کہ مذہب سے لوگ اور زیادہ بیزار
ہو جائیں بلکہ اس جنگ کے نتیجہ میں مذہب سے لگاؤ اور انس پیدا ہو جائے گا اور لامذہبیت جو
لوگوں کے قلوب میں پائی جاتی ہے وہ جاتی رہے گی چنانچہ ابھی سے اس قسم کی آوازیں اٹھنی
شروع ہو گئی ہیں کہ یہ خمیازہ در حقیقت مذہب سے دور ہو جانے کا ہے۔ گو یہ بھی ایک حقیقت ہے
کہ جس چیز کو وہ لوگ مذہب سمجھتے ہیں وہ اور ہے اور جس چیز کو ہم مذہب سمجھتے ہیں وہ اور ہے۔ ہم
سمجھتے ہیں کہ مذہب خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کا نام ہے مگر وہ سمجھتے ہیں کہ کسی نظام کی خواہ وہ
اخلاقی نظام ہی کیوں نہ ہو فرمانبرداری کرنا مذہب ہے۔ گویا ہم خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کا نام
مذہب رکھتے ہیں اور وہ کسی اخلاقی نظام کی فرمانبرداری کا نام مذہب رکھتے ہیں اور چونکہ ہر اخلاقی
نظام خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونا ضروری نہیں اس لئے وہ اپنی قوم کی ترقی کے لئے جو بات
بھی ضروری سمجھتے ہیں اسے وہ اس نظام میں شامل کر لیتے ہیں۔ ابھی مولوی جلال الدین صاحب سمس
کا تار آیا ہے کہ انگلستان کے بڑے بڑے پادریوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انجیل میں تو کہا گیا ہے کہ
عورت کو ننگے سر گر جا میں نہیں جانا چاہئے ۔ 3 ہم اس کے باوجود یہ حکم دیتے ہیں کہ اگر عور تیں

1942ء
519
خطبات محمود
الله سه
گر جامیں ننگے سر آجائیں تو یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں ہو سکتی۔ پادریوں کا یہ فیصلہ بالکل ایساہی
ہے جیسے مشہور ہے کہ کسی پٹھان نے ایک دفعہ حدیث میں پے میں پڑھا کہ رسول کریم صلی علیم ایک دفعہ
نماز پڑھ رہے تھے کہ اسی حالت میں کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور آپ نے نماز میں ہی تھوڑا ساہل
کر دروازہ کھول دیا یا یہ حدیث تھی کہ آپ نے نماز میں حضرت حسن کو گود میں اٹھا لیا اور سجدہ
کے وقت اتار دیا۔ یہ ایک اسلامی مسئلہ ہے اور اسلام نے اس بات کو جائز قرار دیا ہے کہ
ضرورت کے وقت انسان نماز کے وقت بچہ کو اٹھا یار کھ سکتا ہے یا اشد ضرورت پر قبلہ کی طرف
منہ رکھتے ہوئے دروازہ کھول سکتا ہے۔ اسی طرح سانپ یا بچھو نکل آئے تو نماز کی حالت میں ہی
اس کو مار ڈالنا جائز ہے مگر فقہاء نے یہ لکھا ہے کہ نماز کی حالت میں اگر تھوڑی سی حرکت بھی کی
جائے تو وہ نا جائز ہوتی ہے حالانکہ فقہاء کی مراد اس سے یہ تھی کہ وہ حرکت جو بلا وجہ ہو حالت
نماز میں جائز نہیں ہوتی۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ ضرورت پر بھی نماز میں حرکت کرنی جائز نہیں۔
پٹھانوں نے چونکہ کنز یہ بہت پڑھی ہوئی ہوتی ہے اور وہ انہیں حفظ ہوتی ہے اس لئے یہ مسئلہ
اس پٹھان کو خوب یاد تھا۔ ایک دن وہ حدیث پڑھ رہا تھا کہ اس میں یہ ذکر آگیا کہ رسول کریم صلی العلی میم
نے حالت نماز میں دروازہ کھول دیا۔ یا یہ ذکر تھا کہ رسول کریم صلی علیم نے ایک دفعہ نماز کی
حالت میں ہی حضرت امام حسن یا حضرت امام حسین کو اٹھا لیا۔ جس وقت آپ سجدہ کے لئے
جاتے تو انہیں اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو پھر انہیں اٹھا لیتے ۔ 4 جو نہی اس نے آپ کی
اس حرکت کا حدیث میں ذکر پڑھا تو وہ کہنے لگا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔ کنز میں لکھا ہے آج
ہم اس بات پر ہنستے ہیں اور واقع میں یہ ہنسی کے قابل بات ہے کیونکہ مذہب کو خدا نے نازل کیا اور
محمد صلی اللہ ہم نے اس کے احکام نے اس کے احکام کی اپنے عمل سے تفسیر و تو رو توضیح کی یا ان کو علم لدنی عطا فرما کر حکم دیا
وہ مذہبی احکام کی تشریح لوگوں کے سامنے کر دیں۔ کنز والا تو آپ کی جوتیاں اٹھانے والا اور
آپ کی باتوں کا کاتب تھا اور کاتب فیصلہ نہیں کیا کرتا بلکہ مضمون لکھنے والے کا کام ہوتا ہے کہ وہ
مسائل کے متعلق فیصلہ کرے۔ کنز والے کی ساری عزت اس بات میں تھی کہ محمد صلی الہ ہم نے جو
کہ
رض
کچھ فرمایا اس کی صحیح صحیح تشریح لوگوں تک پہنچادے۔ اسی طرح حدیثیں جمع کرنے والوں کی
کنز الدقائق

1942ء
520
خطبات محمود
سة
ساری عزت اس بات میں تھی کہ جو کچھ رسول کریم صلی الم کے متعلق انہیں معلوم ہوتا ہے۔
اسے
صا
دم
صحیح صحیح لوگوں تک پہنچادیں۔! پادیں۔ پس یہ کہنا کہ کنز میں چونکہ چونکہ فلاں بات لکھی ہے اس لیے محمد صلی اللہ یوم
کا عمل نَعُوذُ بِالله باطل ہو گیا، بالکل لغو بات ہے اور ویسی ہی لغو بات ان لاٹ پادریوں کی ہے
کہ گوانجیل میں یہ لکھا ہے کہ عورت کو گرجا میں ننگے سر نہیں آنا چاہئے مگر ہم جو لاٹ پادری
ہیں حکم دیتے ہیں کہ عورتیں ننگے سر بھی گرجا میں آسکتی ہیں۔ ایسے لوگوں سے کیا تعجب ہے
کہ کل کو وہ یہ کہہ دیں کہ گو خدا نے فلاں حکم دیا ہے مگر ہم جو لاٹ پادری ہیں حکم دیتے ہیں کہ
اس کی خلاف ورزی میں کوئی حرج نہیں۔ بہر حال اس سے اتنی بات ضرور معلوم ہوتی ہے کہ
ان میں مذہب کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے۔ عورتوں نے کہا ہو گا کہ ہمیں مذہب سے دلچسپی
ہے اور ہم گر جا میں جانا چاہتی ہیں مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سر ڈھانک کر جائیں۔ انہوں نے کہا
بہت اچھا۔ تم گر جا میں آجایا کرو، سر بے شک نہ ڈھانکو مگر یہ سلسلہ نہایت خطرناک ہے۔ ممکن
ہے کل وہ کہہ دیں کہ ہم گرجا میں تو آنا چاہتی ہیں مگر اپنی چھاتی ننگی رکھیں گی یا بعض کہہ دیں
کہ ہم گھٹنوں تک اپنے جسم کو ننگا رکھنا چاہتی ہیں یا بعض کہہ دیں کہ ہم ایسالباس پہن کر آنا
چاہتی ہیں جس سے ہمارا تمام جسم لوگوں کو نظر آئے۔ اس پر وہ لاٹ پادری پھر یہی کہہ دیں
گے کہ بہت اچھا۔ یہی سہی۔ انجیل میں بے شک اس کے خلاف لکھا ہے مگر ہم جو لاٹ پادری
ہیں فیصلہ کرتے ہیں کہ عورتیں اپنی چھاتی کو ننگا رکھ کر یا گھٹنوں تک ٹانگوں کو ننگا رکھ کر یا ایسا
لباس پہن کر جس سے تمام جسم نظر آئے گر جا میں آسکتی ہیں۔
پس یہ بات ہے تو بالکل لغو اور ہنسی کے قابل مگر بہر حال اس سے اتنا پتہ ضرور چلتا
ہے کہ عیسائی عورتوں کے دلوں میں گر جا جانے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے دنیا
کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے سامان پیدا کرنے شروع کر دیئے ہیں اور جب لوگوں کے دلوں
میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ انہیں مذہب اور اخلاق کی طرف توجہ کرنی چاہئے تو اس وقت
ان کے کانوں تک مذہبی باتیں پہنچانا بہت آسان ہوتا ہے۔ فرض کرو ہمارے پاس کوئی اخلاق
کی کتاب ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اسے پڑھیں اور اس کی باتوں پر عمل کریں تو ہم ہر
دروازہ پر جائیں گے ، اسے کھٹکھٹائیں گے اور لوگوں سے کہیں گے کہ یہ اخلاق کے متعلق ایک مفید

1942ء
521
خطبات محمود
کتاب ہے۔ اسے آپ پڑھیں اور اس پر عمل کریں لیکن اگر لوگوں کو اخلاق کی طرف توجہ
نہیں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ ہم جب دروازوں پر دستک دیں گے اور لوگ باہر آئیں گے تو وہ کہیں
گے نہیں اس کتاب کی ضرورت نہیں اور ہم ناکام واپس آ جائیں گے۔ ایسی صورت میں ہماری
کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا اور اگر ہم ہر شخص کو بتانے لگیں کہ اخلاق کی کیا ضرورت
ہے تو یہ اتنا لمبا کام ہو گا جس کا ختم کرنا آسان نہیں ہو گا لیکن فرض کرو۔ لوگوں کے قلوب کی
یہ حالت ہے کہ وہ اخلاق اخلاق کی طرف متوجہ ہیں اور اخلا ہیں اور اخلاق کی اہمیت اور اس اس کی ضرورت کو سمجھتے
ہیں تو ایسی حالت میں خواہ کوئی ہندو اخلاق کی کتاب لے جائے، خواہ کوئی سکھ اخلاق کی کتاب
لے جائے، وہ کوئی نہ کوئی صفحہ نکال کر پڑھ لیں گے اور اس طرح لوگوں تک اپنے خیالات کے
پہنچانے میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔ اس وقت دنیا کی یہی حالت ہے۔ وہ یورپ جو اخلاق کی
طرف توجہ کرنے کے لئے تیار نہیں تھا اس کے کانوں تک اپنے خیالات کا پہنچانا ہمارے لئے
سخت مشکل تھا مگر وہ یورپ جو اخلاق کی طرف توجہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس یورپ تک ہم
اپنے خیالات کو آسانی کے ساتھ پہنچا سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ یورپ پہلے یورپ
سے مختلف ہو گا۔ پہلا یورپ ہماری باتوں کو سنتا اور پھر ہماری پیٹھ پر تھپکی دے کر کہتا تھا کہ
تمہاری باتیں بہت اچھی ہیں مگر جب ہم واپس آ جاتے تھے تو وہ کہتا تھا یہ بے وقوف لوگ ہیں جو
اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ مگر یہ یورپ ہماری پیٹھ پر تھپکی نہیں دے گا بلکہ وہ ہماری باتوں کو
سنے گا، سنجیدگی سے سنے گا اور پھر ہمارے منہ پر تھپڑ مار کر کہے گا کہ میں عیسائی ہوں۔ کیا تم
مجھے عیسائیت کے عقائد سے منحرف کرنے کے لئے آئے ہو۔ میں تمہارے فریب میں نہیں آ
سکتا۔ جب تک اس قسم کا تھپڑ مارنے والا یورپ پیدا نہ ہو جائے۔ اس وقت تک نہ انہیں مذہب
کی طرف توجہ پیدا ہو سکتی ہے اور نہ ہم اپنی مذہبی باتیں ان سے منوا سکتے ہیں۔ ہمیں وہ تھپکیاں
منظور نہیں جو لا مذہب یورپ ہمیں دیتا تھا۔ ہمیں وہ تھپڑ منظور ہیں جو ایسے انسان کی طرف سے
ہوں گے جو مذہب کی اہمیت کو سمجھنے لگا ہے اور خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی خواہش اس کے دل میں
پیدا ہو گئی ہے۔ پھر ان میں سے بھی لاکھوں ایسے ہوں گے جو کہیں گے کہ ہم خدا کو تو مانتے ہیں
مگر ہم نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ہم کون سے مذہب کو اختیار کریں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی

1942ء
522
خطبات محمود
تختیاں صاف ہوں گی اور ایسے ہی لوگوں کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
فرمایا کرتے تھے کہ جن لوگوں کے دل کی تختیاں صاف ہوں ان پر لکھنا آسان ہوتا ہے۔ ایسے
لوگ جو لاکھوں کی تعداد میں ہوں گے جن کے دلوں میں خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی خواہش تو ہو گی
مگر انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہو گا کہ وہ کون سے مذہب کو اختیار کریں۔ وہ بھی ہمارے لئے
بہت مفید ثابت ہوں گے۔ غرض ان تمام لوگوں تک پہنچنے کے لئے ہمیں آدمیوں کی ضرورت
ہے۔ ہمیں روپیہ کی ضرورت ہے، ہمیں عزم اور استقلال کی ضرورت ہے اور ہمیں ان دعاؤں
کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کے عرش کو ہلا دیں اور انہی چیزوں کے مجموعہ کا نام تحریک جدید
ہے۔ تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تا کہ اس کے ذریعہ ہمارے پاس ایسی رقم جمع ہو
جائے جس سے خدا تعالیٰ کے نام کو دنیا کے کناروں تک آسانی اور سہولت سے پہنچا دیا جائے۔
تحریک جدید کو اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ کچھ افراد ایسے میسر آجائیں جو اپنے آپ کو خدا تعالیٰ
کے دین کی اشاعت کے لئے وقف کر دیں اور اپنی عمریں اسی کام میں لگا دیں۔ تحریک جدید کو
اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ عزم اور استقلال ہماری جماعت میں پیدا ہو جو کام کرنے والی
جماعتوں کے اندر پایا جانا ضروری ہوتا ہے۔ چنانچہ ہاتھ سے کام کرنے کی نصیحت، سینما سے بچنے
کی نصیحت اور سادہ زندگی اختیار کرنے کی نصیحت اسی لئے کی گئی ہے کہ کوئی شخص بڑے کام
نہیں کر سکتا۔ جب تک بڑے کاموں کی صلاحیت اس میں پیدا نہ ہو اور بڑے کاموں کی
صلاحیت اس وو اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب تک انسان تکلیفیں ؟ بس برداشت کرنے کا عادی نہ بن
جائے۔ جب تک جماعت کے افراد ایک حد تک تکلیفیں برداشت کرنے کے عادی نہیں ہوں
گے اس وقت تک وہ کسی بڑی قربانی کے لئے تیار نہیں ہو سکتے ۔ ہر اونچی سیڑھی پر چڑھنے کے
لئے پہلے نیچی سیڑھی پر قدم رکھنا ضروری ہوتا ہے اور جب تک کوئی شخص نیچے کی سیڑھی پر
قدم نہیں رکھتا اس وقت تک وہ بلندی پر نہیں پہنچ سکتا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر
شخص کو یورپ جانا پڑے گا، میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو امریکہ جانا پڑے گا،
میں یہ نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کو جاپان جانا پڑے گا، میں یہ نہیں کہتا کہ میں تم میں
سے ہر شخص کو کہوں گا کہ وہ ایسا کرے مگر آخر یورپ اور امریکہ اور جاپان کچھ نہ کچھ آدمی

1942ء
523
خطبات محمود
ضرور بھیجنے پڑیں گے اور انہیں اپنی ساری زندگی اس غرض کے لئے وقف کرنی پڑے گی مگر وہ
اپنے ماحول کو نہیں بدل سکتے۔ تم یہ تو کر سکتے ہو کہ سنگترے کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دو یا کھٹے
کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دو مگر تم یہ نہیں کر سکتے کہ تم آم کی شاخ پر مالٹے کا پیوند لگا دو یا مالٹے
کی شاخ پر آم کا پیوند لگا دو۔ اسی طرح تم یہ تو کر سکتے ہو کہ باقی ساری جماعت تھوڑی قربانی کر
رہی ہو اور کچھ لوگ ایسے ہو رہے ہوں جو ز جو زیادہ قربانی کر رہے ہوں مگر تم یہ نہیں کر سکتے کہ باقی
ساری جماعت عیش کر رہی ہو اور چند لوگ انتہا درجہ کی قربانی کر رہے ہوں۔ اگر تم ایسا خیال
کرو تو یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کوئی کھٹے پر آم کا پیوند لگا دے یا آم پر مالٹے کا پیوند لگا دے۔ اگر
ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوں جو ہمارے حکم پر آگ میں
کودنے کے لئے تیار ہوں تو ہمیں اپنی تمام جماعت کو تنور کے پاس لا کر بٹھا دینا پڑے گا۔ اگر
ساری جماعت تنور کے پاس بیٹھی ہوئی ہو اور اس کی گرمی اسے جھلس رہی ہو تو چند لوگ ایسے
بھی پیدا ہو سکتے ہیں جو اس تنور میں کود پڑیں اور حکم ملنے پر آگ میں چھلانگ لگا دیں۔ مگر تم یہ
نہیں کر سکتے کہ باقی ساری جماعت تو باغ میں آرام کر رہی ہو اور کچھ لوگ آگ میں کود جانے
کے لئے تیار ہوں۔ میں یہ مانتا ہوں کہ تم سب کو یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ تنور میں کود جائیں
تنور
مگر تم میں سے بعض کو آگ میں کودنے پر تیار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تم سب کو
کے ارد گر د لا کر بٹھا دیا جائے کیونکہ اگر ہم نے بعض سے تنور میں چھلانگ لگوانی ہے۔ اگر ہم
بعض سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے حکم پر آگ میں کود جائیں گے تو ہمارے لئے ضروری
ہے کہ ہم سب کو تنور کے پاس لا کر بٹھا دیں اور اس بات کی ذرا بھی پروا نہ کریں کہ تنور کی
گرمی ان کے جسم کو پہنچتی ہے۔ پس جہاں تحریک جدید کی غرض جماعت کے اندر سادہ زندگی
کی روح پیدا کرنا اور اسلامی تمدن کا صحیح شعور پیدا کرنا ہے۔ وہاں تحریک جدید کی ایک اہم ترین
غرض یہ بھی ہے کہ سب لوگوں کو تنور کے پاس لا کر بٹھا دیا جائے تاکہ ضرورت پر اس میں
ایسے لوگ پیدا ہوتے چلے جائیں جو حکم کے ملتے ہی اس تنور میں کو دجائیں اور اپنی جان کو سلسلہ
اور اسلام کے لئے قربان کر دیں۔ اگر سب لوگ تنور کے ارد گرد نہیں بیٹھیں گے تو چند لوگ
بھی تنور میں کودنے کے لئے میسر نہیں آسکیں گے۔ یہ خدائی قانون ہے جو قوم کی ترقی کی

1942ء
524
خطبات محمود
حالت میں بھی جاری رہتا ہے اور اس کے زوال کی حالت میں بھی جاری رہتا ہے۔ خوشی میں
بھی جاری رہتا ہے اور غمی میں بھی جاری رہتا ہے کہ جب لوگ کسی کو کوئی بڑا کام کرتا دیکھتے
ہیں تو انہیں اس سے انس پیدا ہو جاتا ہے اور اس وقت ان کے دلوں میں ایسا جوش پیدا ہوتا ہے
کہ ان کی کمزوریاں چھپ جاتی ہیں ، ان کی بے استقلالی جاتی رہتی ہے اور وہ بھی بڑے سے
بڑے کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ تم اگر گھروں پر جاؤ اور لوگوں کو ان کے مکانوں
سے نکال کر کہو کہ فلاں جگہ ایک شخص ڈوب رہا ہے اسے چل کر بچاؤ تو تم کئی تیر نے والوں کو
بھی اس کی جان بچانے کے لئے آمادہ نہیں کر سکو گے۔ لیکن تالاب یا نہر یا دریا پر جو لوگ
کھڑے ہوں اور اپنی آنکھوں سے کسی کو ڈوبتا دیکھ رہے ہوں ان میں سے ایسے لوگ بھی
دوسرے کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگ لگا دیتے ہیں جو خود تیر نا نہیں جانتے۔ ہم نے اپنی
آنکھوں سے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو تیر نا نہیں جانتے تھے مگر جب انہوں نے دیکھا کہ کوئی
شخص ڈوبنے لگا ہے تو یکدم ان کی طبیعت میں ایسا جوش پیدا ہوا کہ وہ بھی کود گئے اور انہوں نے
اپنی جان کی پر واہ نہ کی کیونکہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے ایک نظارہ دیکھا اور ان کے لئے یہ
برداشت کرنا مشکل ہو گیا کہ وہ تو کنارے پر کھڑے رہیں اور کوئی اور شخص ان کے دیکھتے دیکھتے
ڈوب جائے۔ میں سمجھتا ہوں تم میں سے بھی ہر شخص نے اس قسم کے نظارے دیکھے ہوں
گے۔ اسی طرح میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ ایک جگہ آگ لگی ہوئی ہوتی ہے مگر ایک اور
شخص اس آگ میں بے دھڑک کود جاتا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ میں کچھ نہ کچھ سامان نکال
کر لے آؤں گا حالانکہ اگر کسی دوسرے گاؤں سے لوگوں کو مدد کے لئے بلایا جائے اور یہ کہا
جائے کہ فلاں جگہ آگ لگی ہوئی ہے، اسے چل کر بجھاؤ تو کئی لوگ بہانے بنانے لگ جائیں
گے۔ کوئی کہے گا میرے سر میں درد ہے اور کوئی کہے گا میرے پیٹ میں درد ہے لیکن جو لوگ
آگ کے کنارے کھڑے ہوں وہ برداشت نہیں کر سکتے اور ان میں سے کئی آگ میں کود
جاتے ہیں۔ تو تحریک جدید سے میری غرض جماعت میں صرف سادہ زندگی کی عادت پیدا کرنا
نہیں بلکہ میری غرض انہیں قربانیوں کے تنور کے پاس کھڑا کرنا ہے تا کہ جب ان کی آنکھوں
کے سامنے بعض لوگ اس آگ میں کود جائیں تو ان کے دلوں میں بھی آگ میں کودنے کے

1942ء
525
خطبات محمود
لئے جوش پیدا ہو اور وہ بھی اس جوش سے کام لے کر آگ میں کود جائیں اور اپنی جانوں کو
اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کر دیں۔ اگر ہم اپنی جماعت کے لوگوں کو اس بات کی
اجازت دے دیتے کہ وہ باغوں میں آرام سے بیٹھے رہیں تو وہ گرمی میں کام کرنے پر آمادہ نہیں
ہو سکتے اور بزدلوں کی طرح پیچھے ہٹ کر بیٹھ جاتے۔ مگر اب جماعت کے تمام افراد کو قربانیوں
کے تنور کے قریب کھڑا کر دیا گیا ہے تاکہ جب ان سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے تو وہ اپنی
جان کو قربان کرتے ہوئے آگ میں کود جائیں۔ چنانچہ جب قربانی کا وقت آئے گا اس وقت یہ
سوال نہیں رہے گا کہ کوئی مبلغ کب واپس آئے گا۔ اس وقت واپسی کا سوال بالکل عبث ہو گا۔
دیکھ لو عیسائیوں نے جب تبلیغ کی تو اسی رنگ میں کی۔ تاریخوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ جب کوئی حواری یا کوئی اور شخص کسی علاقہ میں تبلیغ کے لئے گیا تو پھر یہ نہیں ہوا کہ وہ واپس
آگیا ہو بلکہ ہم تاریخوں میں یہی پڑھتے ہیں کہ فلاں مبلغ کو فلاں جگہ پھانسی دے دی گئی اور
فلاں مبلغ کو فلاں جگہ قید کر دیا گیا۔
ہمارے دوست اس بات پر خوش ہوا کرتے ہیں کہ صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید
نے سلسلہ کے لئے اپنی جان کو قربان کر دیا حالانکہ ایک عبد اللطیف نہیں جماعت کو زندہ
کرنے کے لئے سینکڑوں عبد اللطیف درکار ہیں جو مختلف ملکوں میں جائیں اور اپنی اپنی جانیں
اسلام اور احمدیت کے لئے قربان کر دیں۔ جب تک ہر ملک اور ہر علاقہ میں عبد اللطیف پیدا
نہیں ہو جاتے اُس وقت تک احمدیت کا رعب قائم نہیں ہو سکتا۔ احمدیت کا رعب اُسی وقت
قائم ہو سکتا ہے جب سب لوگوں کو گھروں سے نکال کر ایک میدان میں قربانی کی آگ کے
قریب کھڑا کر دیا جائے تا جب پہلی قربانی دینے والے قربانی دیں تو ان کو دیکھ کر دوسرے خود بخود
آگ میں کود نا شروع کر دیں اور اسی ماحول کو پیدا کرنے کے لئے میں نے تحریک جدید جاری کی
ہے۔ میں نے کہا ہے کہ میں نے تحریک جدید جاری کی مگر یہ درست نہیں۔ میرے ذہن میں یہ
تحریک بالکل نہیں تھی اچانک میرے دل پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ تحریک نازل ہوئی۔ پس
بغیر اس کے کہ میں کسی قسم کی غلط بیانی کا ارتکاب کروں میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ تحریک جدید جو
خدا نے جاری کی ۔ میرے ذہن میں یہ تحریک پہلے نہیں تھی ، میں بالکل خالی الذہن تھا

1942ء
526
خطبات محمود
اچانک اللہ تعالیٰ نے یہ سکیم میرے دل پر نازل کی اور میں نے اسے جماعت کے سامنے پیش کر
دیا۔ پس یہ میری تحریک نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ تحریک ہے۔ اس تحریک کی غرض
میں نے بتادی ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس کے لئے مسلسل قربانی اور ایثار کی ضرورت ہے۔
اسی طرح اس تحریک کے لئے قربانی کرنے والوں کا وجو د ضروری ہے۔ قربانی کے لئے مناسب
ماحول ضروری ہے اور کاموں کی سر انجام دہی کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے۔ اسی طرح
چوتھی چیز دعا ہے۔ یہ بھی اس تحریک کی تکمیل کے لئے ضروری ہے۔ چنانچہ جماعت کے کچھ
حصہ کے ذمہ روپیہ جمع کرنا لگا دیا گیا ہے اور کچھ حصہ کے لئے دعائیں کرنا ضروری قرار دیا گیا
ہے۔ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ اس تحریک میں کم سے کم پانچ روپیہ دینے کی شرط رکھ کر باقی
جماعت کو الگ کر دیا گیا ہے۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ اس میں ایک عظیم الشان فائدہ مخفی تھا۔ اگر
پانچ ، دس، سو یا ہزار کی رقم مقرر نہ کی جاتی تو مالدار کبھی اتنی قربانی نہ کرتے جتنی آج کر رہے
ہیں۔ جو لوگ آج تحریک جدید میں پانچ روپیہ چندہ دے رہے ہیں وہ ایک ایک اور دو دو روپیہ
دے کر دل میں اس بات پر خوش ہو جاتے کہ انہوں نے تحریک جدید میں حصہ لے لیا ہے
اور وہ لوگ جو آج دس دس روپے دے رہے ہیں، چھ چھ روپے دے کر سمجھ لیتے کہ وہ
تحریک جدید میں شامل ہو گئے ہیں اور ایک ایک ہزار دینے والے سو سو دے کر سمجھ لیتے کہ وہ
اس ثواب میں شریک ہو گئے ہیں چنانچہ اس کا ثبوت اسی سے ملتا ہے کہ ابھی چند دن ہوئے میں
نے تبلیغ خاص کے نام سے ایک تحریک کی ہے اور میں نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پیسہ بھی
دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ اس تحریک کے متعلق میرے پاس شکایت آئی ہے کہ اس میں
لوگوں کی طرف سے چندہ کم آرہا ہے۔ اگر کوئی رقم معین کر دی جاتی تو اس قدر کم چندہ نہ آتا
حالانکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ اس تحریک سے میری غرض اور ہے اور تحریک جدید سے میری
غرض اور ہے۔ یہاں میری غرض صرف اتنی تھی کہ ہر شخص اپنے اپنے اخلاص کے مطابق
اس تحریک میں حصہ لے۔ چنانچہ اس عام اجازت سے مجھے اندازہ ہو گیا۔ میں نے دیکھا ہے کہ
اس چندہ میں تعداد کے لحاظ سے یوپی، بہار اور حیدر آباد نے بہت زیادہ حصہ لیا ہے مگر پنجاب
نے بہت کم حصہ لیا ہے۔ بعض بڑے بڑے شہروں نے تو بالکل حصہ لیا ہی نہیں مثلاً لاہور ہے

1942ء
527
خطبات محمود
اس کے گیارہ حلقوں میں سے صرف دو حلقوں نے اس میں حصہ لیا ہے۔ امر تسر میں سے غالباً
کسی نے بھی حصہ نہیں لیا۔ اسی طرح پنجاب کے اور بعض شہر ایسے ہیں جن کی طرف سے کوئی
وعدہ نہیں آیا۔ اس کے مقابلہ میں یوپی میں وہ آدمی جو صرف چار یا پانچ روپیہ چندہ دیا کرتے ہیں
ان میں سے کسی نے سو روپیہ چندہ دیا ہے، کسی نے ڈیڑھ سو روپیہ چندہ دیا ہے اور کسی نے
اڑھائی سو روپیہ چندہ دیا ہے۔ اس سے مجھے یہ اندازہ لگانے کا موقع مل گیا ہے کہ وہ لوگ کس
قسم کی تکلیفوں میں مبتلا ہیں اور ان علاقوں کے لوگوں کے اندر کس قدر یہ احساس پایا جاتا ہے
کہ جماعت ترقی کرے۔ پس اس تحریک کے ذریعہ ان علاقوں کے لوگوں کی تکالیف کا مجھے
احساس ہو گیا۔ پنجاب میں چونکہ ہماری جماعت کثرت سے ہے اس لئے تبلیغ کا جوش لوگوں میں
کم ہے۔ جماعتیں بالعموم بڑی بڑی ہیں اور پھر قریب قریب ہیں۔ اس لئے انہیں کوئی دکھ نہیں
دیتا اور وہ اپنے آپ کو امن میں خیال کر کے تبلیغ سے غافل ہو گئے ہیں۔ پس اس تحریک کا یہ
فائدہ ہوا کہ مجھے بعض علاقوں کے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہو گیا۔ اگر میں اس تحریک میں
مثلاً سو روپیہ کی رقم معین کر دیتا اور کہتا کہ اس سے کم رقم دینے کی کسی کو اجازت نہیں تو مجھے
کس طرح پتہ لگتا کہ کون کون سے علاقوں میں لوگوں کو زیادہ تکلیف ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ
ان کی جماعتوں میں ترقی ہو۔ اب اس طریق سے ایک طرف تو مجھے یہ معلوم ہو گیا کہ پنجاب
میں تبلیغ کا جوش کم ہے۔ سوائے چند جماعتوں کے اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہو گیا کہ
یو۔ پی، بہار اور حیدر آباد کی احمدی جماعتیں تکلیف میں ہیں اور انہیں اس بات کا احساس ہے کہ
جماعت ترقی کرے۔ اس کے مقابلہ میں تحریک جدید سے میری غرض یہ تھی کہ اس میں
مالدار لوگ زیادہ حصہ لیں اور جو مالدار نہیں وہ اس میں مالی حصہ نہ لیں۔ ہاں میں نے یہ کہہ دیا
کہ جن کے پاس اس قدر روپیہ نہیں کہ وہ اس تحریک میں حصہ لے سکے وہ بھی اس تحریک میں
حصہ لے سکتا ہے بشر طیکہ وہ تحریک جدید کی کامیابی اور احمدیت کی ترقی کے لئے باقاعدہ دعائیں
کرے۔ اگر میں یہ شرط نہ کرتا تو ایک غریب آدمی دھیلہ یا پیسہ دے کر بھی تحریک جدید میں
شامل ہو جاتا مگر اب وہ مجبور ہے کہ با قاعدہ دعائیں کرے تاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور وہ بھی
تحریک جدید میں حصہ لینے والوں میں سے سمجھا جائے اور میں جانتا ہوں ہماری جماعت میں

1942ء
528
خطبات محمود
سینکڑوں لوگ ایسے ہیں کہ جب میں دعا کی تحریک کرتا ہوں تو وہ اس کے بعد مہینوں با قاعدہ
دعا میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ ان کا اس دعا میں شامل ہونا کیا روپیہ دینے سے کم ہے۔ اگر یہ
اجازت دے دی جاتی کہ جس قدر جی چاہے دے دو تو کوئی پیسہ دے کر اور کوئی آنہ دے کر سمجھ
لیتا کہ وہ بھی تحریک جدید میں شامل ہو گیا ہے مگر اب وہ سب اس بات پر مجبور ہیں کہ دعائیں
کریں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں روپیہ دے کر وہ اس تحریک میں شامل نہیں ہو سکے ۔ اب ان کے لئے
اس تحریک میں شامل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ وہ کثرت سے اللہ تعالیٰ کے حضور
دعائیں کریں۔ گویا اس طریق سے کام لے کر روپیہ بھی زیادہ مل گیا اور دعائیں بھی زیادہ مل
گئیں۔ اس سے زیادہ نفع بخش کام اور کونسا ہو سکتا ہے۔ پس میں نے ایک حد بندی مقرر کر کے
جماعت کے ایک حصہ کو شمولیت سے محروم نہیں کیا بلکہ میں نے اپنے دعاؤں کے خانہ کو بھی
بھر لیا اور اپنے روپے کے خانہ کو بھی بھر لیا۔ گویا ایک تحریک سے دونوں کام ہو گئے اور اس
طرح چوتھی چیز جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے کے ساتھ تعلق رکھتی تھی وہ بھی ہماری
جماعت کو میسر آگئی۔ غرض جماعت کے اندر وہ روح پیدا کرنا جس کی قربانیوں کے لئے
ضرورت ہوتی ہے، قربانی کرنے والے وجودوں کو مہیا کرنا اور خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچنے کے
سامان ہونا یہ ساری چیزیں تحریک جدید میں شامل ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہی فضل اور اس کا مخفی
الہام تھا جس نے ایسی مکمل تحریک نازل کی ورنہ میرے علم اور میرے ارادہ میں اس قسم کی
کوئی مکمل تحریک نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ نے ہی ہمارے لئے ہر قسم کے سامان بہم پہنچائے اور
دوسری طرف سے اس کے فضل سے ، سے دنیا میں ایسے تغیرات پیدا ہوئے رات پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں جن
سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ دنیا میں ایک عظیم الشان انقلاب پیدا کرنے کا
ہے۔ پس پیشتر اس کے کہ جنگ ختم ہو ہمیں جلد سے جلد اشاعت دین کے لئے ایک مستقل
بنیاد قائم کر دینی چاہئے۔ عام طور پر لوگوں کے اندر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ دو سال کے اندر
اندر جنگ ختم ہو جائے گی۔ میرا اپنا خیال بھی بعض پیشگوئیوں کے مطابق یہی ہے کہ 1944ء
میں جنگ ختم ہو جائے گی اور 1944ء میں ہی تحریک جدید ختم ہوتی ہے اور چونکہ بعض دفعہ
جزو بھی ساتھ ہی شامل ہوتا ہے اس لئے یہ بھی ممکن ہے کہ 1945ء میں ابھی چند ماہ تک یہ

1942ء
529
خطبات محمود
جنگ چلی جائے۔ بہر حال اب یہ جنگ بظاہر دو تین سال میں ختم ہونے والی ہے۔ اگر ہماری
جماعت کے دوست اس دوست اس تحریک میں پورے زور سے حصہ ! ے حصہ لیں تو یہ سکیم کہ اس روپیہ سے ایک
ایسی جائداد پیدا کی جائے جس سے اشاعت اسلام کے مستقل خرچ ہم پورے کر سکیں۔ اس
عرصہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو جائے گی اور در حقیقت پھر بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہی
ہے جو اسے نتیجہ خیز بنا سکتا ہے ورنہ کیا جائدادیں دنیا میں تباہ نہیں ہو جاتیں۔ قادیان میں ہی
دیکھ لو۔ قادیان کے ارد گرد گاؤں کے گاؤں ہمارے باپ دادا کی ملکیت تھے مگر اب ملکیت چھوڑ
سکھ ہمارے سخت دشمن ہیں اور گو اب حالات خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے ہو گئے ہیں مگر ایک
زمانہ ایسا گزرا ہے کہ ان گاؤں میں ملکیت چھوڑ ہمارے لئے پانی پینا بھی مشکل تھا۔ تو اگر اللہ تعالیٰ کا
فضل شامل حال نہ ہو تو بڑی بڑی جائدادیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ بہر حال ہمارا فرض یہی ہے کہ ہم
جس قدر کام کر سکتے ہوں کریں اور باقی کے متعلق اللہ تعالیٰ پر توکل کریں مگر میں نے دیکھا ہے
کئی لوگ ایسے ہیں جن کو سارا تو کل اللہ تعالیٰ کے کاموں کے متعلق ہی سوجھتا ہے۔ گھر کے
کاموں کے متعلق نہیں سوجھتا۔ جب خدا تعالیٰ کے دین کے لئے کسی جائداد کا سوال آجائے تو
کہہ دیں گے پتہ نہیں کل کیا ہو جانا ہے جائداد بنا کر کیا کرنا ہے مگر ان کی اپنی حالت یہ ہوتی ہے
کہ وہ کہتے ہیں یہ کو ٹھڑی بھی بن جائے ، وہ پاخانہ بھی تیار ہو جائے۔ گویا انہیں سارا تو کل اللہ تعالیٰ
کے لئے ہی سوجھتا ہے گھر کے لئے نہیں سوجھتا۔ گھر کے لئے اس شدید گرانی کے ایام میں بھی
چیزیں تیار ہوتی چلی جاتی ہیں۔ یہاں آجکل جنگ کی وجہ سے کوئی احمدی بھٹے والا نہیں اور
ضرورت پر ہندو بھٹے والے سے اینٹیں خریدی جاتی ہیں۔ میں نے دیکھا ہے باوجود شدید گرانی
کے عموماً درخواستیں آتی رہتی ہیں کہ شدید ضرورت کے لئے دس ہزار اینٹوں کی ضرورت ہے،
خریدنے کی اجازت دی جائے۔ کوئی لکھتا ہے شدید ضرورت کے لئے چالیس ہزار اینٹوں کی
ضرورت ہے حالانکہ آجکل 21-22 روپے ہزار اینٹ ملتی ہے مگر پھر بھی لوگ خرید تے چلے
جاتے ہیں لیکن جہاں خدا اور اس کے دین کا سوال آجائے وہاں کہنے لگ جاتے ہیں کہ اس کو
جانے دو خبر نہیں کل کیا ہو جائے گا۔ یہ سستوں کی علامت ہے مومنوں کی نہیں۔ مومن تو کہتا
ہے کہ خدا کا کام ہونا چاہئے میرا کام اگر رہتا ہے تو بے شک رہ جائے اور اگر یہ مقام کسی کو

1942ء
530
خطبات محمود
حاصل نہیں تو کم سے کم اتنا تو ہونا چاہئے کہ اللہ کا کام بھی انسان کر تا رہے اور اپنا کام بھی کرتا
رہے۔ بہر حال اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے مخلصین کو اس امر کی توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ
مشکلات کے باوجود اس تحریک میں حصہ لیں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس تحریک کی برکت کی
وجہ سے جماعت کا قدم قربانیوں کے میدان میں پہلے سے بہت زیادہ تیز ہو گیا ہے۔ جب میں
نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے اس وقت متواتر صدر انجمن احمد یہ کے ممبروں نے مجھے کہا کہ
یہ تحریک جاری کر کے انجمن کے قرضہ کی ادائیگی کا راستہ بالکل بند کر دیا گیا ہے اور انجمن
دیوالیہ ہو جائے گی۔ اب میں صدر انجمن احمدیہ کے انہی ممبروں سے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ انجمن
دیوالیہ ہوئی ہے یا اس کے خزانہ میں پہلے سے زیادہ مال آیا ہے۔ جب میں نے یہ تحریک جاری
کی ہے اس وقت انجمن پر اڑھائی لاکھ روپیہ قرض تھا مگر اب صرف پینتیس ہزار کے قریب
قرض رہ گیا ہے۔ دو لاکھ کے قریب قرض اتر چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ایسے
سامان پیدا ہو چکے ہیں کہ قرض اتار کر (کیونکہ کچھ جائداد کے بھی قرضے ہیں) انجمن کے
خزانہ میں بھی کچھ رقم ہو جائے گی۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کے بعد جماعت نے
اپنے ایمان اور اخلاص میں ایسی ترقی کی ہے کہ جب بھی کوئی تحریک کر و جماعت کے لوگ
روپیہ کو یوں پھینکنا شروع کر دیتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دلوں میں روپیہ سے کوئی
محبت رہی ہی نہیں ۔ اس وقت جماعت پر تحریک جدید کا بھی بوجھ ہے مگر اس کے باوجود
جماعتوں کا جو سالانہ چندہ ہے اس میں قریباً ستر اسی ہزار روپیہ سالانہ کی زیادتی ہوئی ہے۔ پھر
ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے غرباء کے لئے غلہ کی تحریک کی تھی۔ اس پر جماعت نے آٹھ ہزار
روپیہ اکٹھا کر دیا اور اب “ تبلیغ خاص ” کی تحریک پر ساڑھے چھ ہزار سے اوپر روپیہ آچکا ہے
اور بعض جماعتیں ابھی باقی ہیں۔ ممکن ہے ان کی فہرستیں آرہی ہوں اور اب خطبہ کے بعد دفتر
میں جا کر میں ڈاک دیکھوں تو اس میں ان کے وعدے بھی آ جائیں۔ اگر میں ان سب
جماعتوں کو شامل کر لوں جنہوں نے ابھی تک وعدہ نہیں کیا تو میرا اندازہ ہے کہ بارہ تیرہ ہزار
روپیہ اکٹھا ہو جانا چاہئے۔ میں نے اعلان کیا تھا کہ میرا ارادہ ریویو آف ریلیجز اردو پر بھی کچھ
حصہ خرچ کرنے کا ہے چنانچہ مجھے امید ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ارادہ بھی پورا ہو جائے گا

1942ء
531
خطبات محمود
اور اس قدر رقم آجائے گی کہ ریویو آف ریلیجز کو بھی لوگوں کے نام جاری کر دیا جا سکے گا۔
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی تحریک ایسی نہیں جس میں جماعت نے بڑھ چڑھ
کر حصہ نہ لیا ہو۔ میں نے اگر ایک روپیہ مانگا تو جماعت نے چار روپے دیئے۔ میں نے پانچ سو
من غلہ مانگا تھا جماعت نے پندرہ سو من غلہ اکٹھا کر دیا۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے میرا اندزہ
بالکل غلط نکلا اور خرچ بھی پندرہ سو من کے قریب قریب ہو گیا بلکہ اب تک بعض غرباء کی
طرف سے درخواستیں آرہی ہیں ۔ ہم نے سو ڈیڑھ سو من غلہ محفوظ رکھا تھا کیونکہ بعض دفعہ
نئے آدمی آ جاتے ہیں اور بعض دفعہ اچانک کوئی ایسی مصیبت پیش آجاتی ہے جس کا فوری طور پر
تدارک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ایسی ضروریات کے لئے میں نے سو ڈیڑھ سو من غلہ محفوظ
رکھوایا ہو ا تھا مگر میں دیکھتا ہوں اب تک برابر درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تو میں نے پانچ سو
وو
من غلہ مانگا اور جماعت نے پندرہ سو من غلہ مہیا کر دیا۔ اب میں نے “ الفضل ” اور “ سن رائز ”
کے ایک ایک ہزار پرچوں کے لئے اعلان کیا تھا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے “ الفضل ” اور “سن رائز ”
کے ایک ایک ہزار پرچے جاری کرانے کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت تھی وہ اکٹھا ہو چکا
ہے اور ابھی اور روپیہ آرہا ہے جس سے امید ہے کہ ریویو آف ریلیجز اردو کے پرچے بھی
جاری کرائے جاسکیں گے۔ پہلے میر امنشاء یہ تھا کہ “ الفضل ” اور “سن رائز ” بجائے ایک ا
ایک
وو
ہزار جاری کرانے کے آٹھ آٹھ سو جاری کر دیئے جائیں اور جور قم باقی بچے اس سے ریویو آف
ریلیجز اردو جاری کرا دیا جائے مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ “الفضل ”
اور سن رائز ” کے بعد اب ریویو اردو کے لئے بھی روپیہ اکٹھا ہو رہا ہے اور ابھی غیر ممالک
66
وو
سے اس کے متعلق کوئی وعدے نہیں آئے۔ ہندوستان کی بہت سی جماعتوں نے بھی ابھی تک
اس میں حصہ نہیں لیا۔ اس سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ریویو آف ریلیجز اردو کا ایک ہزار پرچہ
بھی ہم آسانی سے تبلیغ کے لئے جاری کر سکیں گے۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے
بعد وہ لوگ جنہوں نے اس میں حصہ لیا تھا ان کے ایمانوں میں ایسی ترقی ہوئی کہ انہوں نے اور
تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا اور وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں حصہ
نہیں لیا تھا انہوں نے اس ندامت سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے بعد میں

1942ء
532
خطبات محمود
دوسری تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا گویا جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ لیا تھا انہوں
نے پہلے سے بھی زیادہ قربانیاں کرنی شروع کر دیں اور جنہوں نے حصہ نہیں لیا تھا انہوں نے
اس ندامت اور شرمندگی کی وجہ سے کہ وہ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے دوسری
تحریکوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ اور اس طرح ساری جماعت کا قدم ترقی کی طرف بڑھنا
شروع ہو گیا۔ علاوہ ممبر ان صدر انجمن احمد یہ کے جن کو طبعاً فکر ہونی چاہئے تھی بعض نادان
لوگوں نے تو یہانتک کہہ دیا تھا کہ اب جماعت میں تحریک جدید جاری کر دی گئی ہے نہ معلوم
کیا ہو گا۔ جماعت کی کمر ہمت ٹوٹ جائے گی، اس کی مالی حالت خراب ہو جائے گی، اس میں
قربانی اور ایثار کی روح کم ہو جائے گی، وہ اس تحریک میں حصہ لے گی تو اور تحریکوں میں حصہ
نہیں لے سکے گی مگر خدا تعالیٰ نے اس تحریک کے بعد جماعت کو ہر نئی تحریک میں پورے
جوش اور اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کی توفیق عطا فرما کر بتا دیا کہ ہماری کمریں پہلے سے زیادہ
مضبوط ہو گئی ہیں۔ ہمارے ہاتھ پہلے سے زیادہ لمبے ہو گئے ہیں، ہمارا ایثار پہلے سے زیادہ بڑھ گیا
ہے، ہمارا خدا ہم سے پہلے سے زیادہ قریب آگیا ہے اور ہم پہلے سے بھی اونچے نظر آتے ہیں۔
گویا وہی بات ہماری جماعت پر صادق آرہی ہے کہ “ ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات ”خدا تعالیٰ کے
فضل سے چکنے چکنے پات نکل رہے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو بہت بڑا درخت
بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ورنہ یہ چکنائی، یہ سرسبزی اور یہ شادابی کس طرح پیدا ہوتی۔ غرض
جس چیز کو لوگوں نے تباہی سمجھا تھا وہی ہماری ترقی کا ذریعہ بن گئی۔ لوگ مجھے کہتے تھے کہ تم
نے جماعت پر ایسا بوجھ ڈالا ہے کہ اس کی کمر توڑ ڈالی ہے مگر جماعت نے اپنی قربانیوں سے بتا دیا
کہ اس کی کمر ٹوٹی نہیں بلکہ پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔ چنانچہ انجمن کے قرضوں کا
بہت حد تک اتر جانا، نئی تحریکات کا جماعت میں قبولیت حاصل کرنا اور لوگوں کا اس میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینا اور اس تحریک میں حصہ لینے والوں کا اپنے چندوں کو ہر سال پہلے سال سے
بڑھاتے چلے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری جماعت اپنے ایمان اور اپنی قربانیوں میں پہلے
سے کئی گنا ترقی کر گئی ہے۔ اب اگر ہمیں اپنے اندر کچھ کمزوریاں نظر آتی ہیں تو وہ ایمان کی ترقی
کی وجہ سے نظر آتی ہیں اور ان کمزوریوں کا دکھائی دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ایمان

1942ء
533
خطبات محمود
پہلے سے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ اب ہمیں ایک کھانا کھانا بھی کمزوری دکھائی دیتا ہے حالانکہ
پہلے ہمارے لئے دو کھانوں کا چھوڑ نا سخت مشکل تھا۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ اگر ہو سکے تو اس سے
بھی زیادہ سادگی اختیار کریں اور اب اگر کسی ضرورت کے موقع پر ہمارے دستر خوان پر دو
کھانے آجاتے ہیں تو ہمیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا کھانا حلال کا نہیں رہا بلکہ حرام کا ہو گیا
ہے۔ پس یہ کمزوری جو دکھائی دیتی ہے محض اس لئے ہے کہ ہمارے دوستوں کے ایمان اتنے
پختہ اور مضبوط ہو چکے ہیں کہ جن باتوں کو وہ پہلے قربانی سمجھا کرتے تھے ان کو وہ اب اپنی
کمزوری نظر آتی ہے۔ پس یہ خوبی کی بات ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ترقی کے میدان
میں نیا قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض حصوں میں جماعت نے
کمزوری بھی دکھائی ہے مثلاً سینما دیکھنے کی ممانعت کے متعلق جو حکم میں نے دیا تھا۔ اس سلسلہ
میں بعض نوجوانوں کے متعلق میرے پاس شکایتیں پہنچتی رہی ہیں کہ وہ ممانعت کے باوجود
سینما دیکھنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کمزوری ہے جس سے ہماری جماعت کے
نوجوانوں کو بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ در حقیقت سینما نے ہمارے ملک کی طبائع پر ایسا برا اثر
ڈالا ہے کہ لوگ اسے دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں اور میرے پاس تو جس وقت بعض
نوجوان سینما دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے اور اس کے متعلق لجاجت اور خوشامد کرتے ہیں تو
مجھے یوں معلوم ہوتا ہے وہ یہ لجاجت کر رہے ہیں کہ ہمارا باپ ڈوب رہا ہے اسے بچانے کی
اجازت دی جائے۔ زمانہ کی ایک رو ہے جو طبائع پر اثر کر رہی ہے لیکن اس زبر دست خواہش
کے باوجود ہماری جماعت میں ایسے نوجوان ہیں جنہوں نے اپنے نفسوں کو روکا اور باوجود اس
کے کہ انہیں سینما د یکھنے پر مجبور کیا گیا انہوں نے سینما نہیں دیکھا۔ ایک دوست نے ایک دفعہ
لکھا کہ اسے بعض دوست پکڑ کر سینما د کھانے کے لئے لے گئے۔ اس نے جانے سے انکار کیا تو
انہوں نے بہانہ بنایا اور کہا کہ ہم سینما کو نہیں بلکہ سیر کو چلتے ہیں۔ پھر انہی میں سے ایک شخص
جا کر ٹکٹ لے آیا اور کہا کہ اب تو ہمارے پیسے بھی خرچ ہو گئے ہیں اب تو تمہیں ضرور سینما دیکھنا
چاہئے مگر اس نے پھر بھی انکار کیا۔ آخر وہ اس کے ہاتھ پاؤں پکڑ کر سینما کی طرف لے گئے
اور جبر اہال میں بٹھا دیا۔ جب سینما شروع ہوا اور اس کے ہاتھ پاؤں ڈھیلے ہوئے تو معاً اس نے

آج 10 میں سے 10 باقی