تحریک جدید سال نہم کا آغاز

حصہ 2

1942ء
534
خطبات محمود
چھلانگ لگائی اور دوڑ کر باہر نکل گیا۔ سینما والے بھی حیران ہو گئے کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔ آخر
اس کا یہ اثر ہوا کہ اس کے دوستوں نے اقرار کیا کہ ہم آئندہ سینما نہیں دیکھیں گے۔ تو ہماری
جماعت میں ایسے ایسے نمونے بھی پائے جاتے ہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ بعض
نوجوانوں نے کمزوری دکھائی ہے۔ میں آج ان کو پھر توجہ دلاتے ہوئے کہتا ہوں کہ تم سے تو
ہماری آئندہ بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ جب تمہارے باپ دادا اور دوسرے رشتہ دار مر
جائیں گے اس وقت تم نے ہی اس امانت کو سنبھالنا ہے۔ اگر تم پہلوں سے زیادہ مضبوط نہیں ہو
تو ہمارے لئے کوئی خوشی نہیں ہو سکتی۔ ہماری خوشی تو اس بات میں ہے کہ ہم اگر ایک قدم
چلیں تو تم دو قدم چلو، ہم تین قدم چلیں تو تم چار قدم چلو۔ جب تک تم ہم سے زیادہ قربانی
کرنے والے ، ہم سے زیادہ جرات رکھنے والے اور ہم سے زیادہ دلیری دکھانے والے نہیں
بنتے اس وقت تک سلسلہ کی امانت محفوظ ہاتھوں میں نہیں رہ سکتی۔ پس میں تمہیں کہتا ہوں کہ
تم بہادر بنو اور اپنے نفسوں کے غلام مت بنو۔ تمہارے قبضہ میں آئندہ دنیا کی حکومتیں آنے
والی ہیں اور تمہارا فرض ہے کہ آئندہ زمانہ میں جب خدا تعالیٰ تمہیں حکومت اور سلطنت عطا
فرمائے تو جس طرح محمود غزنوی نے مندر توڑ ڈالے تھے اسی طرح تم تم ریڈیو کے وہ ٹرانسمیٹر توڑ
ڈالو۔ جہاں سے گانے بجانے نشر کئے جاتے ہیں۔ یہ ریڈیو کے سیٹ خبریں سننے اور علمی تقاریر
اور دوسرے مفید معلومات کے لئے بے شک اچھی چیز ہیں مگر آجکل ریڈیو نے ناچ اور گانے کو
اتنا قریب کر دیا ہے کہ ہر خاندان کو اس نے ڈوم اور میراثی بنا دیا ہے۔ میں نے دیکھا ہے میں
بعض دفعہ سنتیں پڑھنے لگتا ہوں اور اس خیال سے کہ اب خبریں آنے والی ہیں ریڈیو میں گرمی
پیدا کرنے کے لئے اسے چلا دیتا ہوں کیونکہ ریڈیو کچھ گرمی کے بعد کام شروع کرتا ہے۔ مگر
کھولتے وقت کو کوئی تقریر ہو رہی ہوتی ہے مگر نماز پڑھ کر اسے اونچا کرو تو کوئی گانا شروع ہوتا
ہے اور قریباً جب بھی اسے کھولو زور سے باجے اور گانے کی آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔
اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ اگر گلی میں سے گزرتے ہوئے کوئی شخص سُن لے تو وہ یہی
خیال کرے گا کہ ہمیں تو گانا سننے سے روکا جاتا ہے مگر خود ریڈیو پر گانا سن لیا جاتا ہے۔ اسی
طرح کئی دفعہ پاخانے کی حاجت ہوتی ہے، خبریں ہو رہی ہوتی ہیں اور میں اسی طرح ریڈیو کو

1942ء
535
خطبات محمود
چھوڑ کر غسلخانہ کو چلا جاتا ہوں کہ اتنے میں زور زور سے باجے کی یا گانے کی آواز آنے لگتی ہے
کیونکہ خبریں ختم ہوتے ہی کوئی گویا یا ڈوم گانے یا باجے کا شغل شروع کر دیتا ہے۔ ایسے وقت
میں کئی دفعہ جلد جلد غسلخانے سے فارغ ہو کر آنا پڑا ہے۔ محض اس وہم سے کہ گلی میں سے
گزرتے ہوئے لوگ سنیں گے تو کہیں گے آپ تو با جاسن رہے ہیں اور ہمیں اسے روکا جاتا ہے۔
غرض ریڈیو ایک ایسی چیز ہے جس نے ہر گھر کو ڈوم بنادیا ہے۔ اس میں گندے گانے
ہوتے ہیں جن کا طبائع پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔ بے شک اور پروگرام بھی ہوتے ہیں مگر میں
نے دیکھا ہے کہ کوئی معقول چیز بھی لمبے عرصہ تک نہیں چلتی۔ دیہاتیوں کا پروگرام بڑی مفید
چیز ہے اور زمینداروں کو بڑی بڑی اچھی باتیں بتائی جاتی ہیں اور اگر ریڈیو میں صرف زمیندارہ
پروگرام ہوتا تو شاید میں یہ حکم دے دیتا کہ ہر جگہ جماعت کے چندے سے ایک ایک
ریڈیو سیٹ خریدا جائے اور دیہاتی پروگرام سنا جائے مگر اب کیا ہوتا ہے کہ پہلے بتایا جاتا ہے ہل
اس قسم کا ہونا چاہئے ، زمین کو اس طرح ہونا چاہئے اور یہ ہدایتیں مد نظر رکھنی چاہئیں۔ اس کے
بعد کہا جاتا ہے اب فلاں بائی 5 آپ کو گانا سنائے گی۔ وہ گانا ختم ہوتا ہے تو پھر ایک زراعتی
مضمون شروع کر دیا جاتا ہے کہ بیلوں کو یوں رکھنا چاہئے ، ان کی پرورش میں فلاں فلاں باتیں
مد نظر رکھنی چاہئیں اور چند منٹ کے بعد کہہ دیا جاتا ہے کہ اب فلاں بھانڈ آپ کو گیت سنائیں
گے۔ وہ ختم ہوتا ہے تو پھر بتانا شروع کر دیا جاتا ہے کہ اچھے بیچ کی کیا علامت ہے اور وہ کہاں
سے مل سکتا ہے اور یہ سبق دینے کے بعد کہہ دیا جاتا ہے اب فلاں کنچنی آپ کو گیت سنائے گی۔
گویا پانچ منٹ مضمون سنایا جاتا ہے اور پانچ منٹ گانا سنایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ آخر تک قائم رہتا
ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اصل چیز گانا ہی ہے باقی چیزیں یو نہی شامل کر لی گئی ہیں۔ تمہارا یہ
کام ہے کہ جس دن خدا تعالیٰ تمہیں حکومت دے تم ریڈیو کے ان گندے انتظاموں کو بدل دو
اور سب ڈوموں اور میراثیوں اور کنچنیوں کو رخصت کر دو اور ان کی بجائے علمی چیزیں ریڈیو
کے ذریعہ نشر کرو۔ دنیا کے مذاق کو بنانا ہمارا کام ہے ، اس کے مذاق کو بگاڑنا ہمارا کام نہیں۔ یہ تو
ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص لوگوں کو غریبوں کی مدد کرنے کی تحریک کرنا چاہے تو وہ اس کا
طریق یہ نکالے کہ اپنی بیوی اور بیٹیوں کو ننگا کر کے باہر لے جائے اور جب لوگ اکٹھے ہو جائیں

1942ء
536
خطبات محمود
تو وہ انہیں کہے کہ غریبوں کی مدد کیا کرو۔ بے شک غریبوں کی مدد کرنا اچھا کام ہے مگر اس کے
لئے غلط طریق اختیار کرنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔ اسی طرح بے شک ریڈیو کے ذریعہ بعض
اچھی چیزیں بھی نشر کی جاتی ہیں مگر ناچ اور گانا ایسی گندی چیزیں ہیں جس نے ہر گھر کو ڈوم
اور میراثی بنادیا ہے اور ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو اور باقی دنیا کو اس ضرر سے
بچائے اور اس کا صرف مفید پہلو قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے لَا يَضُرُّكُم
مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُم جب تم ہدایت پر ہو تو تمہیں دوسرے کی گمراہی کی پرواہ بھی نہیں
کرنی چاہئے۔ اگر تم صحیح راستے پر چل رہے ہو اور دوسرا شخص تمہارے ساتھ یہ شرط کرنا چاہتا
ہے کہ تم صحیح راستے کو چھوڑ کر غلط راستے کو اختیار کر لو تو فرماتا ہے ایسے شخص کو تم بے شک
گمراہ ہونے دو مگر صحیح راستے کو ترک نہ کرو۔ تو ان چیزوں کو دنیا سے تم نے مٹانا ہے اور تمہارا
فرض ہے کہ خدا تعالیٰ تمہیں جب حکومت اور طاقت عطا فرمائے تو جس قدر ڈوم اور میراثی ہیں
ان سب کو رخصت کر دو اور کہو کہ جاکر حلال کمائی کماؤ ۔ ہاں جغرافیہ یا تاریخ یا مذہب یا اخلاق
کا جو حصہ ہے اس کو بے شک رہنے دو اور اعلان کر دو جس کی مرضی ہے ریڈیو سنے اور جس کی
مرضی ہے نہ سنے۔ اس وقت ریڈیو والوں نے ایک ہی وقت میں دو نہریں جاری کی ہوئی ہیں۔
ایک نہر میٹھے پانی کی ہے اور دوسری نہر کڑوے پانی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں بھی دو
نہروں کا ذکر کرتا ہے اور فرماتا ہے ایک نہر میں تو میٹھا پانی ہے مگر دوسری نہر میں کڑوا پانی
ہے۔ 7 میں جب بھی ریڈیو سنتا ہوں تو مجھ پر یہی اثر ہوتا ہے کہ یہی دو نہریں ہیں جن کا قرآن
کریم نے ذکر کیا ہے۔ اس سے ایک طرف میٹھا پانی جاری ہوتا ہے اور دوسری طرف کڑوا پانی
جاری ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا اور یہ کبھی
نہیں ہو سکتا کہ کڑوی نالی کے ہوتے ہوئے میٹھا پانی غالب آ جائے۔ میٹھا پانی اسی صورت میں
غالب آسکتا ہے جب کڑوے پانی کی نالی کو بالکل بند کر دیا جائے۔ پس میں نوجوانوں سے کہتا
ہوں کہ ان میں سے بعض سے صرف اس مطالبہ کو پورا کرنے میں کو تاہی ہوئی ہے مگر میں
امید کرتا ہوں کہ آئندہ وہ اپنی اصلاح کریں گے اور اس نقص کو دور کرنے کی کوشش کریں
گے۔ اس وقت میرے سامنے بورڈنگ تحریک جدید کے لڑکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجھے معلوم ہے

1942ء
537
خطبات محمود
کہ ان میں سے بعض بے ٹکٹ گاڑی پر سوار ہو کر اور اس طرح گورنمنٹ کے روپیہ کو چرا کر
بٹالے جاتے اور وہاں سینما دیکھتے ہیں اور پھر بے ٹکٹ واپس آتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ
سارے ایسے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ بہت سے ایسے ہیں۔ میں یہ بھی نہیں کہتا کہ معتد بہ
ایسے ہیں۔ ہاں میں یہ ضرور کہتا ہوں اور تحقیق سے کہتا ہوں کہ کچھ لڑکے ایسے ہیں جو اس قسم
کی حرکت کرتے ہیں۔ گویا وہ تین حرام خوریاں کرتے ہیں۔ وہ گورنمنٹ کی چوری کر کے
بٹالے جاتے ہیں ، وہ سلسلہ کی چوری کر کے سینما د یکھتے ہیں اور پھر گورنمنٹ کی چوری کر کے
واپس آتے ہیں۔ شاید تم سمجھتے ہو کہ گورنمنٹ کی دو چوریوں میں سلسلہ کی ایک چوری حلال
ہو جاتی ہے مگر یہ بالکل غلط ہے۔ دو چوریوں میں ایک اور چوری حلال نہیں ہو جاتی بلکہ وہ اور
بھی گندی ہو جاتی ہے جیسے اور چوریاں بری ہیں ویسی ہی گورنمنٹ کی چوری بھی بری ہے۔ پس
تم میں سے بعض نوجوانوں کا یہ خیال کہ گورنمنٹ کی چوری چوری نہیں ہو سکتی بالکل غلط ہے۔
چوری چوری ہی ہے خواہ وہ رسول کی ہو ، نبی کی ہو ، گورنمنٹ کی ہو ، دوست کی ہو ، دشمن کی ہو۔
اسی طرح ایک کنچنی کی چوری بھی چوری ہے اور ایک ڈوم کی چوری بھی چوری ہے۔ اگر تم کسی
ڈاکو کا مال اٹھا لیتے ہو تو یہ بھی ویسی ہی چوری ہے جیسے کسی اور کی چوری۔ لوگوں کے دلوں میں یہ
غلط خیال بیٹھا ہوا ہے کہ گورنمنٹ کی چوری چوری نہیں ہوتی حالانکہ وہ بھی ویسی ہی چوری
ہوتی ہے جیسے کوئی اور چوری۔ جب تم چھپ کر ریل کے خانے میں جا کر بیٹھ جاتے ہو اور دل
میں سمجھتے ہو کہ یہ ناجائز صورت کہاں ہے۔ گارڈ ہمارا واقف ہے وہ ہم پر کوئی گرفت نہیں
کرے گا تو اس وقت بھی تم گناہ کے مرتکب ہوتے ہو۔ کیونکہ وہ گورنمنٹ کا مال ہے۔ گارڈ
کے باپ کا مال نہیں۔ اگر گارڈ تم کو مفت لے جانا چاہتا ہے تو تم اسے کہو کہ چل کر ایجنٹ کے
سامنے کہہ دو کہ میں اسے بلا ٹکٹ لے جانا چاہتا ہوں۔ پھر اگر اس کی نوکری رہ جائے تو بے شک
تم مفت چلے جاؤ اور اگر وہ ملازمت سے بر طرف کر دیا جائے تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ گارڈ کی
واقفیت کی بناء پر بلا ٹکٹ سفر کرنا بھی ویسا ہی جرم ہے جیسے کسی اور صورت میں بلا ٹکٹ سفر کرنا۔
یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کے مکان پر پہرہ لگا ہوا ہو تو وہ کہے کہ میں پہرہ دار کی اجازت
سے مالک مکان کی کرسی اٹھا لایا تھا یا میز اٹھا لایا تھا۔ اس کی اجازت سے وہ چوری جائز تو نہیں ہو

1942ء
538
خطبات محمود
جائے گی۔ اس کے معنے تو صرف یہ ہوں گے کہ تم بھی چور ہو اور وہ بھی چور ہے۔ پس تمہارا
کسی گارڈ کے کہنے پر یا سٹیشن ماسٹر کے کہنے پر بلا ٹکٹ چلے جانا یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ بھی چور ہے
اور تم بھی چور ہو۔ تم اگر چار آنے نہیں ایک پیسہ بھی ریلوے کے ایجنٹ کی جیب سے نکال لیتے
ہو تو تم اپنے دل میں ضرور شرمندہ ہو گے کہ میں نے چوری کی ہے۔ پھر تمہیں کیوں خیال
نہیں آتا کہ تم ایک پیسہ نہیں بلکہ بعض دفعہ چار یا چھ آنے بلا ٹکٹ سفر کر کے گورنمنٹ کے
خزانہ سے چرا لیتے ہو اور تم سمجھتے ہو کہ تم نے کوئی برا فعل نہیں کیا۔ اگر کوئی گارڈ یا سٹیشن ماسٹر
تمہیں کہتا ہے کہ تم بلا ٹکٹ سفر کر لو تو اس کا یہ کہنا بھی تمہارے فعل کو جائز قرار نہیں دے
سکتا بلکہ اس کے معنے صرف یہ ہوں گے کہ تم بھی چور ہو اور وہ بھی چور ہے۔ پس بلا ٹکٹ سفر
کرنا کوئی خوبی کی بات نہیں بلکہ یہ بھی ویسی ہی چوری ہے جیسے کسی اور چیز کی چوری ہوتی ہے۔
سوچو تو سہی کہ اگر تمہاری الماری میں مصری پڑی ہوئی ہو اور کوئی دوسرا شخص اس میں سے
ایک تولہ بھی چرالے تو باوجود اس کے کہ مصری تین آنے کی آدھ سیر آجاتی ہے تم ایک تولہ
مصری چرانے والے کو ملامت کرنے لگ جاتے ہو اور کہتے ہو بے شرم ، بے حیا، تیرے باپ کا
مال تھا کہ تو نے بلا اجازت لے لیا۔ پھر تم سوچو کہ تم ایک تولہ مصری اٹھالے جانے والے کو تو
بے شرم کہتے ہو اور تم گورنمنٹ کے اتنے آنے چرا کر لے آتے ہو اور تمہیں کوئی ندامت
محسوس نہیں ہوتی۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر چھ آنے کا ٹکٹ ہو اور تم بلا ٹکٹ سفر کرو تو تم نے
گورنمنٹ کی ایک سیر مصری پھر الی یا تین سیر گندم اڑالی۔ پس بلا ٹکٹ سفر کرنا بھی بہت بڑا گناہ
ہے اور تمہیں ان عیوب سے محفوظ رہنا چاہئے بلکہ اگر تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے جائیں
تب بھی تم کہو کہ ہمیں موت منظور ہے مگر بے ایمانی منظور نہیں۔ تو یہ چیزیں اس قسم کی ہیں
کہ اس میں ہم تم سے بہت اچھی امید رکھتے ہیں اور تمہارا فرض ہے کہ بجائے اس کے کہ خود
ان گناہوں کا ارتکاب کرو۔ اگر کوئی اور شخص اس قسم کی غلطی کرے تو اسے سمجھاؤ اور اگر
سمجھانے کے بعد بھی نہ مانے تو اس کی شکایت کرو اور اس بات کو یاد رکھو کہ جیسے غلہ میں کیڑا
لگ جاتا ہے اسی طرح یہ گناہ تمہاری روحانیت کے لئے موت کے کیڑے ہیں۔ اگر تمہارے پاس
سال بھر کا غلہ ہو اور تمہاری غفلت سے اسے کیڑا لگ جائے اور دوسری طرف ملک میں بھی

1942ء
539
خطبات محمود
غلہ ختم ہو جائے تو نتیجہ یہ ہو گا کہ جب تم غلہ کو کوٹھی سے نکالو گے تو وہ کرم خوردہ ہو گا اور
تمہارے کسی کام نہیں آئے گا۔ اسی طرح اگر اس قسم کی ٹھگیوں کی عادت پیدا ہو جائے تو
جماعت کو و گھن کھا جائے گا اور جب دین کے لئے لڑائی کا وقت آئے گا اور ہے ئے گا اور ہم اپنے سپاہیوں کے
مخزن کو دیکھیں گے تو بجائے اس کے کہ اس میں سے زندہ اور دیندار سپاہی نکلیں مردہ اور
بے دین آدمی نکلیں گے اور وہ اسلام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اس کے ضعف اور تنزل کا
باعث بن جائیں گے۔
یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔ اس کے بعد میں پھر دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ آج تحریک جدید کانواں سال شروع ہے۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ چار حصے سفر
کے طے ہو چکے ہیں اور اب صرف پانچواں حصہ باقی رہ گیا ہے۔ میں ہر سال دوستوں کو یہ
تحریک کرتا چلا آیا ہوں کہ انہیں اس میں پہلے سالوں سے زیادہ حصہ لینا چاہئے مگر اس سال
میں دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ ان کو اس تحریک میں گزشتہ سالوں سے بہت زیادہ حصہ لینا
چاہئے اور چونکہ یہ تحریک اب خاتمہ کے قریب ہے اس لئے انہیں اس سال پہلے سالوں سے
نمایاں اضافہ کے ساتھ وعدے کرنے چاہئیں۔ خاتمہ سے میری مراد یہ نہیں کہ اس کے بعد
کوئی تحریک نہیں کی جائے گی۔ در حقیقت کوئی جماعت پے در پے تحریکات کے بغیر زندہ نہیں
رہ سکتی اور ہماری جماعت کے سامنے وقتا فوقتا نئی سے نئی تحریکات انشاء اللہ ہوتی چلی جائیں گی
مگر بہر حال دس سال گزرنے کے بعد اس تحریک کی موجودہ شکل قائم نہیں رہے گی۔ اللہ تعالیٰ
بہتر جانتا ہے کہ اس کے بعد کیا صورت پیدا ہو۔ میں بھی دعا کر رہا ہوں تم بھی دعائیں کرو کہ
ان دس سالوں کے بعد اس درخت کو زندہ اور سرسبز و شاداب رکھنے کے لئے اللہ تعالیٰ میری
صحیح رہنمائی فرمائے اور اپنی طرف سے ترقی کی تدابیر بتائے مگر بہر حال جیسا کہ میں اعلان کر
چکا ہوں۔ دس سال کے بعد اس تحریک کی موجودہ شکل ختم ہو جائے گی اور چونکہ اب سفر
خاتمہ کے قریب ہے اس لئے اس وقت بہت زیادہ ہمت اور بہت زیادہ کوشش اور بہت زیادہ
سعی اور بہت زیادہ قربانی کی ضرورت ہے۔ میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ ایسے ہیں جنہوں نے
شروع سے اس تحریک میں نمایاں قربانی کے ساتھ حصہ لیا ہے مگر ایسے لوگ بھی بہت ہیں

1942ء
540
خطبات محمود
جنہوں نے اپنے معیار سے کم قربانیاں کی ہیں۔ پس وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک نمایاں قربانی
نہیں کی میں ان سب سے کہتا ہوں کہ سفر اب خاتمہ کے قریب ہے، منزل نظر آرہی ہے ، اگلا
سال تحریک جدید کا آخری سال ہو گا۔ پس تمہیں کنارے پر پہنچ کر اپنا سارا زور لگا دینا چاہئے
تا کہ اللہ تعالی اس تحریک کے ذریعہ اسلام اور سلسلہ کے مفاد کے لئے ایک ایسی مستقل بنیاد
قائم کر دے جو آئندہ آنے والے دنوں میں اسلام اور شیطان کی جنگ میں ایک مفید اور
بابرکت عنصر ثابت ہو۔ اسی غرض کے لئے آج میں خود چل کر آیا ہوں، باوجود اس کے کہ
بیماری کی حالت میں نکلنا میرے لئے مشکل تھا اور باوجود اس کے کہ لکڑی کے سہارے بھی اگر
چلنے کی کوشش کروں تو درد عود کر آتا ہے اور باوجود اس کے کہ کرسی پر بیٹھ کر اور لوگوں کے
کندھوں پر سوار ہو کر آنا میری طبیعت کے خلاف ہے اور مجھے ایسا ہی معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی
گھسٹتا ہوا آرہا ہو۔ پھر بھی میں نے اپنے مزاج کے خلاف اور اپنی صحت کے خلاف یہ کام محض
اس لئے کیا ہے تاکہ میں دوستوں کو توجہ دلا دوں کہ اب غفلت اور کو تاہی سے کام لینے کا
وقت نہیں رہا۔ جس نے آج غفلت اور کو تاہی سے کام لیا اس کے لئے دوبارہ منزل کو پہنچنا اور
ریل کو پکڑنا مشکل ہو گا۔ یاد رکھو ! خدا تعالیٰ کے قرب کی طرف جانے والی ریل اب چلنے ہی والی
ہے۔ آخری گھنٹیاں بج رہی ہیں۔ اس کے بعد جو رہ گیا وہ ہمیشہ کے لئے رہ گیا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نیکیوں کے مواقع ہمیشہ ملتے رہتے ہیں مگر نیکیوں کے مدارج
میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔ صحابہ کو دیکھ لو۔ رسول کریم صلی العلم کی صحبت میں بیٹھنے کی وجہ سے
وہ صحابیت کا مقام حاصل کر گئے اور دنیا آج تک ان کی عزت کرنے پر مجبور ہے۔ ہمارا ایمان
ہے کہ بعد میں بھی اگر کوئی شخص صحابہؓ کے مقام تک پہنچنا چاہے اور اس کے لئے صحیح جدوجہد
کرے تو وہ اس مقام تک پہنچ سکتا ہے مگر سوال یہ ہے کہ رسول کریم صلی علیم کے بعد کروڑہا
کروڑ لوگوں میں سے کتنے ہیں جنہیں صحابیت کا مقام حاصل ہوا۔ ہر زمانہ میں کروڑوں لوگ
امت محمدیہ میں ہوئے مگر کسی زمانہ میں دو اور کسی زمانہ میں تین صحابہ کے مقام کو حاصل کر
سکے اور باقی لوگوں میں سے کوئی شخص اس مقام تک نہ پہنچ سکا مگر رسول کریم صلی الم کے زمانہ
میں عبد اللہ بن ابی بن سلول جیسا منافق انسان بھی صحابی کہلاتا تھا۔ تو ایک زمانہ ایسا ہوتا ہے

1942ء
541
خطبات محمود
رض
جب خدا تعالیٰ کے قرب کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اور انسان معمولی معمولی قربانیوں سے بڑے
بڑے انعامات حاصل کر سکتا ہے۔ دیکھ لو ! رسول کریم صلی العلیم کے زمانہ میں عبد اللہ بن ابی بن
سلول صحابی تھا مگر بعد میں بڑے بڑے لوگ بھی صحابیت کا مقام حاصل نہیں کر سکے۔ کسی
بہت بڑے مجاہدہ کرنے والے انسان نے صحابہ کے درجے کو پایا ہو تو اور بات ہے مگر سوال یہ
ہے کہ کتنے لوگ ہیں جن سے رسول کریم صلی الیم ملے ہوں اور اس طرح انہیں آپ کی
صحابیت کا شرف حاصل ہوا ہو۔ ہاں اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تم کو صحابی بننے کا موقع دے دیا
کیونکہ تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا اور مسیح موعود وہ شخص ہے جس کے متعلق
رسول کریم صلی العلیم نے فرمایا کہ میں اور وہ ایک ہی ہیں۔ اس اس کا نام میرے نام کے مطابق اور اس
کے باپ کا نام میرے باپ کے نام کے مطابق ہو گا۔ گویا ع
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جاں شدی
والا معاملہ ہو گا۔ تو سینکڑوں سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ مقام عطا فرمایا۔
آپ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو صرف دو آنہ چندہ دیا کرتے ہیں مگر صحابی وہ بھی کہلاتے ہیں۔
اسی طرح آپ لوگوں میں وہ بھی ہیں جو پانچوں نمازیں مسجد میں پڑھ سکتے ہیں لیکن پڑھتے مسجد
میں چار ہیں۔ خدا تعالیٰ کے حضور ایسے لوگ بے شک کمزور یا گنہگار سمجھے جائیں گے مگر جب وہ
مر جائیں گے تو خدا کے حضور تو وہ کمزور مومنوں میں شمار ہوں گے لیکن دنیا میں ان کی اولا دوں
کو بڑے بڑے بادشاہ بلا کر عزت و تعظیم کی جگہ پر بٹھائیں گے اور کہیں گے یہ فلاں صحابی کی
اولاد ہیں۔ صحابیت کے مقام کے لحاظ سے بے شک تمہارے اندر بعض کمزوریاں پائی جاتی ہیں
مگر تم نے صحابی بن کر اپنی اولادوں کے لئے جائدادیں پیدا کر دی ہیں۔ بڑے بڑے بادشاہ
آئیں گے اور وہ تمہاری اولادوں کی عزت کرنے پر مجبور ہوں گے۔ وہ کہیں گے یہ صحابی کی
اولاد ہیں حالانکہ ممکن ہے وہ صحابی کہلانے والا منافق ہو یا کمزور اور خطا کار مومن ہو۔ چنانچہ
دیکھ لو۔ خدا تعالیٰ نے عبد اللہ بن ابی بن سلول کو تو ظاہر کر دیا اور بتا دیا کہ وہ منافق ہے مگر اور
منافقوں کو ظاہر نہیں کیا حالانکہ بیسیوں منافق تھے اور رسول کریم صلی الیم کو ان کا علم تھا۔
حضرت حذیفہ ایک صحابی تھے۔ وہ ہمیشہ رسول کریم صلی العلیم کے پیچھے پڑ کر اصرار سے دریافت کیا

1942ء
542
خطبات محمود
رض
کرتے تھے کہ کون کون منافق ہے اور رسول کریم صلی العلم انہیں بتا دیا کرتے تھے۔ صحابہ کہتے
ہیں ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کون کون منافق ہے مگر حذیفہ ہمیشہ رسول کریم صلی علیم کے پیچھے
پڑے رہتے تھے کہ یا رَسُولَ اللہ مجھے منافقوں کے نام بتا دیجئے، ایسا نہ ہو کہ میں کسی منافق
کے پیچھے نماز پڑھ بیٹھوں اور میری نماز خراب ہو جائے اور رسول کریم صلی الیم ان کے اصرار کو
دیکھ کر انہیں منافقوں کے نام بتاد کے نام بتا دیا کرتے تھے۔ صحابہ کہتے تھے چونکہ حذیفہ کو منافقوں کا علم
تھا اس لئے ہم ہمیشہ تاڑتے رہتے تھے کہ حذیفہ کس کا جنازہ نہیں پڑھتے ۔ جس کا جنازہ موجود
ہونے کے باوجود حضرت حذیفہ نہیں پڑھا کرتے تھے اس کا جنازہ ہم بھی نہیں پڑھتے تھے اور
سمجھ جاتے تھے کہ وہ منافق تھا۔ 2 اب دیکھو۔ ہمیں معلوم نہیں کہ کون کون منافق تھا۔
حضرت حذیفہ کو بے شک معلوم تھا مگر انہوں نے کسی کو بتایا نہیں۔ اب حدیثوں میں جب ان
صحابہ کا نام آتا ہے تو ہم کیا کہتے ہیں۔ ہم یہی کہتے ہیں رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ
اور نہ معلوم ہماری ان دعاؤں سے کتنے منافق بخشے جاچکے ہوں کیونکہ جب سارے مسلمان ان
کا نام آنے پر رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کہتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو تو غالباً
خدا تعالیٰ ان میں سے کئی کے قصوروں کو معاف کر چکا ہو گا مگر بہر حال باوجود اس کے کہ بعض
لوگ منافق تھے اور رسول کریم صلی علی ایم کو ان کا علم تھا۔ آج تک سارے مسلمان ان کا نام آنے
پر رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ کہتے ہیں حالانکہ یہ بھی ممکن ہے کہ خدا نے اب تک انہیں نہ بخشا ہو۔
بہر حال صحابیت کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ان کی دنیا میں عزت قائم کر دی اور سینکڑوں سال
تک ان کی اولادوں نے اپنے باپ دادا کی صحابیت کی وجہ سے شاہی درباروں میں بڑے بڑے
انعامات حاصل کئے۔ ایک شخص آتا اور کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا ہوں۔ دوسرا شخص آتا اور
کہتا میں فلاں صحابی کا بیٹا ہوں اور بادشاہ فوراً آواز دیتا کہ لانا اس کو میرے پاس اور جب وہ اس
کے پاس لایا جاتا تو بادشاہ اسے بہت بڑا انعام دیتا۔ اس وجہ سے کہ وہ ایک صحابی کی اولاد میں
سے ہے مگر خدا تعالی کے فرشتے کہتے ہیں رَضِی اللهُ عَنْهُ کہاں۔ وہ تو منافق اور مردود تھا۔
غرض تمہیں وہ چیز مفت میں حاصل ہو گئی ہے جو تمہارے لئے اور تمہاری اولادوں کے لئے
بہت بڑی عزت اور خیر و برکت کا ذریعہ ہے۔ اگر یہ نعمت تمہیں باطن میں بھی میسر آگئی اور

1942ء
543
خطبات محمود
ظاہر میں بھی تو تمہارے لئے دونوں جہانوں میں فائدہ ہے اور اگر یہ نعمت تم نے صرف ظاہر
میں حاصل کی ہے باطن میں حاصل نہیں کی تو اس صورت میں بھی گو تم نے فائدہ نہیں اٹھایا
مگر تمہاری اولادیں مجاوروں کی طرح اس سے فائدہ اٹھائیں گی۔
تحریک جدید بھی نیکی کے ایسے ہی عظیم الشان مواقع میں سے ایک بہت بڑا موقع
ہے اور امید نہیں کہ آئندہ ایسی شان کے ساتھ ایسی آسان اور سہل تحریک جس میں کثرت
سے لوگ شامل ہو سکیں پھر جماعت میں جاری ہو اور اگر آئندہ کوئی تحریک جاری کی گئی تو وہ
ایسی سہل نہیں ہو گی بلکہ اسے سخت مشکل بنا دیا جائے گا اور اس میں تلخیاں کثرت سے پیدا کر
دی جائیں گی تاکہ ان تلخیوں اور مشکلات کو اٹھا کر ہی بعد میں آنے والوں کو تمہارے برابر
ثواب حاصل ہو سکے۔ بہر حال آج جس سہولت اور آسانی سے لوگ اس عظیم الشان تحریک
میں حصہ لے کر اپنے رب کو راضی کر سکتے ہیں۔ اس سہولت اور آسانی سے وہ کسی اور تحریک
میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ اب گاڑی چھوٹنے والی ہے۔ تم جلدی اس میں سوار ہو جاؤ ایسانہ
ہو کہ رہ جاؤ اور بعد میں اپنی غفلت اور محرومی پر پچھتاؤ۔ وہ لوگ جنہوں نے ابھی تک اس
تحریک میں حصہ نہیں لیا وہ اب بھی اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں اور جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں وہ کچھ چندہ اس تحریک کے ختم ہونے کے بعد بھی ادا کر سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ لوگ
جنہوں نے اس تحریک میں حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت سے کم حصہ لیا ہے میں ان کو بھی توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں اور اپنے چندے کی فہرست کو دیکھ کر گزشتہ سالوں کی کمی کو
نمایاں اضافوں کے ساتھ پورا کریں۔ مجھے معلوم ہے کہ کئی لوگ ایسے ہیں جن کی صرف پچاس
ساٹھ روپے تنخواہ ہے مگر انہوں نے اس تحریک میں ہر سال سو سو روپیہ چندہ دیا ہے اور کئی
لوگ ایسے بھی ہیں جن کی دو سو روپیہ تنخواہ ہے مگر انہوں نے صرف دس یا بیس روپے چندہ دیا
ہے۔ ایسے لوگوں کے لئے بھی وقت ہے کہ وہ اپنی کمی کو پورا کر لیں۔ یاد رکھو ! چھل کا کام نہیں
آسکتا مغز کام آتا ہے۔ اسی طرح نام کام نہیں آسکتا حقیقت کام آیا کرتی ہے۔ بے شک ایسے
لوگوں نے ظاہری قواعد کو پورا کرتے ہوئے تحریک جدید میں اپنا نام لکھوالیا ہے مگر ثواب ہم
نے نہیں دینا بلکہ خدا نے دینا ہے اور خدا جانتا ہے کہ چندہ اپنی طاقت کے مطابق دیا گیا ہے یا

1942ء
544
خطبات محمود
طاقت اور توفیق سے کم دیا گیا ہے۔ پس وہ لوگ جنہوں نے اس تحریک میں کم حصہ لیا ہے
انہیں چاہئے کہ وہ اب اپنی کمی کو پورا کر لیں تاکہ جب خدا تعالیٰ کے دین کے گھر کی بنیاد رکھی
جائے اس وقت تمہارے لئے بھی ایک نیک خاندان کی بنیاد رکھ دی جائے اور اس دنیا اور
آخرت میں تمہاری جڑیں ایسی مضبوطی سے قائم ہو جائیں جیسے ایک بہت بڑے شاندار اور پھل
لانے والے درخت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔“ ( الفضل 2 دسمبر 1942ء)
1: تذکرہ صفحہ 719۔ ایڈیشن چہارم
2: تذکرہ صفحہ 795 ایڈیشن چہارم
1:3۔ کرنتھیوں باب 11 آیت 13، 14
4: ابو داود كتاب الصلوة بَاب الْعَمَلُ فِي الصَّلوۃ میں ایسی روایات حضرت امامہ بنت
زینب کے متعلق ہیں۔
5: بائی: گانا گانے والی عورت
106 : 6: المائدة
7: وَمَا يَسْتَوِي الْبَحْرَنِ هُذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَابِعٌ شَرَابُهُ وَهُذَا مِلْحٌ أَجَاجُ (فاطر : 13)
8 : ابوداود كتاب المهدی۔ حدیث 4282
رض
9: اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 422 حذیفہ بن الیمان۔ بیروت لبنان 2001ء میں حضرت عمرؓ کے
حوالے سے ذکر ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی