مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی

1944ء
66
5
خطبات محمود
مصلح موعود کے متعلق
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
فرموده 4 فروری 1944ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
"میں نے پچھلے جمعہ میں اپنی ایک رؤیا سنائی تھی جس میں مجھے بتایا گیا تھا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئی جو ایک ایسے لڑکے کے متعلق تھی جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مقرر کردہ میعاد کے اندر پیدا ہونے والا تھا اور جو
1886ء کی پیشگوئی کا مصداق تھا وہ میرے ہی متعلق تھی۔ آج میں بتاتا ہوں کہ کس طرح
اس رویا میں بہت سی باتیں اس پیشگوئی کی دہرائی گئی ہیں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمائی۔
جیسا کہ میں نے بتایا تھا میں نے اس پیشگوئی کو غور و فکر سے پڑھنے کی پہلے کبھی
کوشش نہیں کی۔ بلکہ جب کبھی یہ پیشگوئی میرے سامنے آتی، میں اس کے مضمون پر سے
جلدی سے گزر جاتا تھا تا کہ میرا انفس میرے دل میں اس کے متعلق کوئی جھوٹا شبہ پیدا نہ کی
کرے اور جبکہ جماعت کے دوستوں کا اصرار تھا کہ وہ اس پیشگوئی کو میرے متعلق سمجھتے ہیں

1944ء
67
خطبات محمود
میں ہمیشہ ہی اس مضمون سے کتراتا تھا۔ اس لیے پیشگوئی کی جو تشریحات تھیں وہ میرے ذہن
میں نہ تھیں۔ خصوصاً اس سال کے شروع میں جب یہ رویا ہوا یعنی جنوری کے مہینہ میں، اُس
وقت تو کوئی وجہ نہ تھی کہ یہ تشریحات میرے سامنے ہو تیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مضمون
عرصہ دراز سے میرے سامنے نہ آیا تھا۔ بے شک بعض علامتیں جو اس پیشگوئی میں بیان کی گئی
ہیں وہ میرے ذہن میں تھیں۔ لیکن باوجود اس کے یہ رؤیا مجھے ایسے رنگ میں آئی ہے جسے
دماغی ترجمانی نہیں کہا جا سکتا۔ اور بعض علامتیں جو اس پیشگوئی میں تو تھیں مگر میرے علم میں نہ
تھیں اور گو میں نے وہ علامتیں پڑھی ضرور تھیں مگر اُن علامتوں نے کبھی میرے ذہن میں
معین جگہ نہیں پکڑی تھی اور مجھے یاد بھی نہیں تھیں اُن علامتوں کو اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے
عجیب طریق پر دُہرادیا ہے۔ مگر پیشتر اس کے کہ میں اُن مشابہتوں کا ذکر کروں، میں اس امر
کا ذکر کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ایک ظاہری مشابہت میری رویا اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے درمیان پائی جاتی ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ خبر ایک سفر کے موقع پر دی گئی تھی جبکہ آپ
ہوشیار پور گئے ہوئے تھے اور ہوشیار پور میں ہی آپ نے وہ اشتہار لکھا جس میں اس پیشگوئی کا
تفصیل کے ساتھ ذکر آتا ہے۔ چنانچہ اس اشتہار کے شائع کرتے وقت آپ نے اللہ تعالیٰ کے
اس الہام کو درج کرتے ہوئے کہ " میں نے تیری تضرعات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت
سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو تیرے لیے مبارک کر دیا" ۔ تحریر فرمایا ہے "جو
ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے " لدھیانہ کا سفر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
پہلے کیا اور ہوشیار پور کا سفر بعد میں اور یہ الہامات آپ کو ہوشیار پور میں ہی ہوئے۔ چنانچہ
میاں بشیر احمد صاحب نے اپنی کتاب " سیرۃ المہدی " میں مولوی عبداللہ صاحب سنوری
کی یہ روایت شائع کی ہے کہ میں اس سفر میں آپ کے ہمراہ تھا۔ وہیں آپ پر یہ الہامات نازل
ہوئے اور وہیں آپ نے یہ اشتہار شائع کیا۔ پس یہ خبر آپ کو ہوشیار پور کے سفر میں ملی ہے اور
عجیب بات یہ ہے کہ مجھ کو بھی یہ رویا سفر میں ہی ہوئی ہے جبکہ میں لاہور میں تھا۔ پس اس
پیشگوئی اور رویا میں سفر کے لحاظ سے بھی آپس میں مشابہت پائی جاتی ہے بلکہ جس وقت میں یہ

1944ء
68
خطبات محمود
بات بیان کرنے لگا ہوں ، میرے ذہن میں ایک اور مشابہت بھی آئی ہے مگر مجھے اس پر ابھی
پورا یقین نہیں۔ اس کے متعلق اِنْشَاء اللہ بعد میں تحقیقات کروں گا۔ اور وہ مشابہت یہ ہے کہ
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شیخ بشیر احمد صاحب جس مکان میں رہتے ہیں اور جس میں رؤیا کے
وقت میری سکونت تھی وہ ہوشیار پور کے رہنے والے ایک صاحب شیخ نیاز محمد صاحب پلیڈر
مرحوم کا ہے ۔ پس یہ عجیب بات ہے کہ یہ رؤیا مجھے سفر میں آئی اور اس مکان میں آئی جو
ہوشیار پور کے رہنے والے ایک دوست کا مکان ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو یہ الہامات بھی ہوشیار پور میں ہی ہوئے اور ان کی برادری کے ایک آدمی کے گھر پر ہوئے۔
شیخ نیاز محمد صاحب کا بھی عجیب معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ میری ان سے کوئی زیادہ واقفیت نہ
تھی۔ ہاں یہ جانتا تھا کہ وہ ایک کامیاب وکیل ہیں اور یہ معلوم تھا کہ لوگوں میں خیال کیا جاتا تھا
کہ وہ اچھے درجہ پر پہنچ جائیں گے ۔ مگر مجھے وہ صرف ایک دفعہ ملے تھے۔ اس ملاقات کے
مہینوں بلکہ سالوں بعد میں نے ایک رؤیا دیکھی کہ ایک بہت بڑا اثر دہام ہے جس میں ان کو
ایک ہاتھی پر چڑھا کر لوگ جلوس کی صورت میں شہر کی طرف لا رہے ہیں۔ بہت سے مسلمان
جمع ہیں اور لوگوں کا بہت بڑا ہجوم ہے اور وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو کوئی عزت ملی ہے یا ملنے
والی ہے۔ میں رویا میں دیکھتا ہوں کہ جلوس مفتی محمد صادق صاحب کے گھر کی طرف آرہا ہے
میں ان کے گھر کے قریب جو موڑ ہے وہاں کھڑا ہو گیا اور جلوس نے اس طرف بڑھنا شروع
کر دیا۔ جس وقت وہ عین منزلِ مقصود پر پہنچ گئے جہاں ان کا اعزاز ہونا تھا تو یکدم آسمان سے
ایک ہاتھ آیا اور وہ انہیں اٹھا کر لے گیا۔ اس رؤیا کے مہینہ ڈیڑھ مہینہ کے بعد وہ فوت ہو
گئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ہائی کورٹ کی حجی کے لیے ان کا نام گیا ہوا تھا اور منظوری آنے ہی
بعد میں تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خیال درست تھا۔ یہ صاحب ہوشیار پور ہی کے تھے
اور شیخ مہر علی صاحب جن کے مکان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ٹھہرے تھے اور جہاں
آپ کو 1886ء کے اشتہار والے الہامات ہوئے تھے اور جہاں آپ نے وہ اشتہار لکھا تھا، وہ
گو قریبی رشتہ دار تو ان کے نہ تھے مگر ان کی برادری میں سے تھے۔ منہ

1944ء
69
خطبات محمود
والی تھی کہ وہ فوت ہو گئے۔ یہ رویا تھی جو میں نے ان کے متعلق دیکھی۔ حالانکہ میرا ان کے
ساتھ کوئی تعلق نہ تھا۔ صرف ایک دفعہ چودھری ظفر اللہ خان صاحب کے ساتھ وہ مجھ سے
ملنے کے لیے آئے تھے۔ اس سے زیادہ میری ان سے کوئی واقفیت نہ تھی لیکن باوجود اس کے
اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ وہ عنقریب فوت ہونے والے ہیں اور ایسے حالات میں فوت ہونے
والے ہیں جبکہ مسلمانوں کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے ان کو عزت ملنے والی ہے ۔ آج میں سمجھتا
ہوں کہ باوجود کوئی ظاہری تعلق نہ ہونے کے ان کی وفات کی خبر کا مجھے دینا اسی نسبت کی وجہ
سے تھا کہ ان کے گھر پر اللہ تعالیٰ نے مجھے مصلح موعود ہونے کی خبر دینی تھی۔ اب میں ان
مشابہتوں کو بیان کرتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے ساتھ
میری رؤیا کو ہیں۔
رویا میں میں نے دیکھا کہ میری زبان پر یہ فقرہ جاری ہوا آنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ
مَثِيْلُهُ وَخَلِيفَتُهُ ان الفاظ کا میری زبان پر جاری ہونا میرے لیے اس قدر عجوبہ تھا (ظاہر میں
تو ہو ہی سکتا ہے لیکن خواب میں ہی میری ایسی کیفیت ہو گئی) کہ قریب تھا اس تہلکہ سے
میں جاگ اٹھتا کہ میرے مُنہ سے یہ کیا الفاظ نکل گئے ہیں۔ بعد میں بعض دوستوں نے توجہ
دلائی کہ مسیحی نفس ہونے کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہار مورخہ 20
فروری 1886ء میں بھی آتا ہے۔ گو اس روز میں یہ اشتہار پڑھ کر آیا تھا لیکن جب میں خطبہ
پڑھ رہا تھا اُس وقت اشتہار کے یہ الفاظ میرے ذہن میں نہ تھے۔ خطبہ کے بعد غالباً دوسرے
دن مولوی سید سرور شاہ صاحب نے توجہ دلائی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اشتہار میں بھی لکھا ہے کہ " وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے
بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا "۔ اس پیشگوئی میں بھی مسیح کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
دوسرے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں نے بہت تڑوائے ہیں۔ اس کا اشارہ بھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے دوسرے حصہ میں پایا جاتا ہے کہ وہ
" روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا"۔ روح الحق توحید کی روح کو
کہا جاتا ہے اور سچی بات تو یہ ہے کہ اصل چیز خدا تعالیٰ کا وجود ہی ہے ، باقی سب چیزیں اطلال ا

1944ء
70
خطبات محمود
اور سائے ہیں۔ پس روح الحق سے مراد توحید کی روح ہے جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ اس کی
برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔
تیسرے میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہا ہوں۔ چنانچہ خطبہ میں میں نے ذکر کیا تھا
کہ رویا میں یہی نہیں کہ میں تیزی سے چلتا ہوں بلکہ دوڑتا ہوں اور زمین میرے قدموں تلے
سمٹتی چلی جاتی ہے۔ پسر موعود کی پیشگوئی میں بھی یہ الفاظ ہیں کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔ اسی
طرح رویا میں میں نے دیکھا کہ میں بعض غیر ملکوں کی طرف گیا ہوں اور پھر وہاں بھی میں
نے اپنے کام کو ختم نہیں کیا بلکہ میں اور آگے جانے کا ارادہ کر رہا ہوں۔ جیسے میں نے کہا اے
عبد الشکور ! اب میں آگے جاؤں گا اور جب اس سفر سے واپس آؤں گا تو دیکھوں گا کہ اس
عرصہ میں تو نے توحید کو قائم کر دیا ہے، شرک کو مٹا دیا ہے اور اسلام اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیم کو لوگوں کے دلوں میں راسخ کر دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام پر اللہ تعالیٰ نے جو کلام نازل فرمایا اس میں بھی اس طرف اشارہ پایا جاتا
ہے۔ چنانچہ لکھا ہے وہ " زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا "۔ یہ الفاظ بھی اس کے دور دور
جانے اور چلتے چلے جانے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
پھر یہ جو پیشگوئی میں ذکر آتا ہے کہ وہ : " علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا"۔
اس کی طرف بھی میری رویا میں اشارہ کیا گیا ہے۔ چنانچہ خواب میں میں بڑے زور سے کہہ رہا
ہوں کہ "میں وہ ہوں جسے علوم اسلام اور علوم عربی اور اس زبان کا فلسفہ ماں کی گود میں اس
کی دونوں چھاتیوں سے دودھ کے ساتھ پلائے گئے تھے"۔
پھر لکھا تھا وہ "جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا "۔ اس کے متعلق بھی رویا میں
وضاحت پائی جاتی ہے جیسا کہ میں نے بتایا کہ رویا میں میری زبان پر تصرف کیا گیا اور میری
زبان سے خدا تعالیٰ نے بولنا شروع کر دیا۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف
لائے اور آپ نے میری زبان سے کلام فرمایا۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے
اور آپ نے میری زبان سے بولنا شروع کر دیا۔ یہ جلالِ الہی کا ایک عجیب ظہور تھا جس کا
پیشگوئی میں بھی ذکر پایا جاتا تھا۔ پس یہ بھی ان دونوں میں ایک مشابہت پائی جاتی ہے۔

1944ء
71
خطبات محمود
پھر لکھا تھا۔ " وہ صاحبِ شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا"۔ اور رویا میں بھی یہ دکھایا
گیا کہ ایک قوم ہے جس کا میں ایک شخص کو لیڈر مقرر کرتا ہوں اور ان الفاظ میں جیسے ایک
طاقتور بادشاہ اپنے ماتحت کو کہہ رہا ہو، اسے کہتا ہوں اے عبدالشکور ! تم میرے سامنے اس
بات کے ذمہ دار ہو گے کہ تمہارا ملک قریب ترین عرصہ میں توحید پر ایمان لے آئے، شرک
کو ترک کر دے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم پر عمل کرے اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات کو اپنے مد نظر رکھے۔ یہ "صاحب شکوہ اور
عظمت " کے ہی کلمات ہو سکتے ہیں جو رویا میں میری زبان پر جاری کیے گئے۔
اور یہ جو پیشہ پیشگوئی میں ذکر آتا ہے کہ "ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے"۔ یہ اس بات
کی طرف اشارہ تھا کہ اس پر کلام الہی نازل ہو گا اور رویا میں اس کا بھی ذکر آتا ہے۔ چنانچہ الہی
تصرف کے ماتحت رؤیا میں میں سمجھتا ہوں کہ اب میں نہیں بول رہا بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے الہامی طور پر میری زبان پر باتیں جاری کی جا رہی ہیں۔ پس اس حصہ میں پیشگوئی کے انہی
الفاظ کے پورا ہونے کی طرف اشارہ ہے کہ "ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے"۔
پھر رویا کا یہ حصہ بھی پیشگوئی کے ان الفاظ کی تصدیق کرتا ہے کہ رویا میں میں یہ
سمجھتا ہوں کہ ہر قدم جو میں اٹھا رہا ہوں وہ کسی پہلی وحی کے مطابق اٹھا رہا ہوں۔ اب میں
خیال کرتا ہوں کہ یہ جو میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ میں جو سفر کروں گا وہ ایک سابق وحی کے
مطابق ہو گا اس سے اشارہ مصلح موعود والی پیشگوئی ہی کی طرف تھا۔ اور یہ بتایا گیا تھا کہ میری
زندگی اس پیشگوئی کا نقشہ ہے اور الہی تصرف کے ماتحت ہے۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ پہلی
پیشگوئی کے متعلق جو یہ ابہام رکھا گیا کہ یہ کس کی پیشگوئی ہے، اس میں یہ حکمت تھی تا
مصلح موعود کی پیشگوئی کی طرف توجہ دلا کر اس ذہنی علم کار و یا میں دخل نہ ہو جائے جو مجھے اس
پیشگوئی کی نسبت حاصل تھا۔ اس قسم کی تدابیر رویا اور الہام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ
اختیار کی جاتی ہیں اور اسرارِ سماویہ میں سے ایک سر میں یہ وہ مشابہتیں ہیں جو میری رؤیا اور
حضرت مسیح موعود علیہ والسلام کی پیشگوئی میں پائی جاتی ہیں۔
اب میں واقعات کے لحاظ سے اس پیشگوئی کا تطابق دیکھتا ہوں ۔ اس بارہ میں جماعت
کی

1944ء
72
خطبات محمود
میں سالہا سال سے کثرت سے مضامین نکل چکے ہیں اور لوگوں نے اس رویا سے پہلے ہی پیشگوئی
کی بہت سی باتیں مجھ پر چسپاں کی ہیں۔ اس لیے میں اس وقت چند باتیں جو نہایت اہم ہیں
بیان کرتا ہوں۔
اول یہ کہ جب لوگ میرے متعلق کہتے تھے کہ یہ بچہ ہے اُس زمانہ میں اللہ تعالیٰ
نے خلافت کے مقام پر مجھے کھڑا کیا۔ اس کی طرف بھی پیشگوئی کے ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا
تھا کہ "وہ جلد جلد بڑھے گا "
میرے لیے وہ حیرت کا زمانہ تھا۔ بلکہ اب تک میں اپنی اس حیرت کو نہیں
بھولا۔ حضرت خلیفہ اول کا زمانہ تھا اور مجھے کچھ پتہ نہ تھا کہ جماعت میں کیا جھگڑا ہے۔ کس بات
پر فساد اور ہنگامہ برپا ہے۔ جیسے ایک شفاف آئینہ ہر قسم کی میل کچیل اور داغوں سے منزہ ہوتا
ہے وہی میرے دل کی کیفیت تھی۔ ہر قسم کے بغض سے پاک ہر قسم کی سازش کے خیالات
سے مبرا بلکہ حالات کے علم سے بھی خالی تھا۔ صبح کی نماز کا وقت تھا۔ حضرت خلیفہ اول نے
کچھ سوالات لوگوں کو جواب لکھنے کے لیے بھجوائے ہوئے تھے اور میں نے بھی ان کے جواب
لکھے تھے۔ میں اُس وقت حضرت اماں جان کے کمرہ میں، جو مسجد کے بالکل ساتھ ہے نماز کے
انتظار میں ٹہل رہا تھا کہ مسجد سے مجھے لوگوں کی اونچی اونچی آوازیں آنی شروع ہو گئیں جیسے
کسی بات پر وہ جھگڑ رہے ہوں۔ ان میں سے ایک آواز جسے میں نے پہچانا وہ شیخ رحمت اللہ
صاحب کی تھی۔ میں نے سنا کہ وہ بڑے جوش سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ایک بچہ کو آگے کر کے
جماعت کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایک بچہ کو آگے کرنے کی خاطر یہ سب فساد برپا کیا جارہا ہے ، ایک
بچہ کو خلیفہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مجھے یاد ہے ، میں اُس وقت ان باتوں سے اتنا غافل اور
اس قدر نا واقف تھا کہ مجھے ان کی یہ بات سن کر حیرت ہوئی کہ وہ بچہ ہے کون، جس کے متعلق
یہ الفاظ کہے جارہے ہیں۔ چنانچہ میں نے باہر نکل کر دوسروں سے پوچھا کہ آج مسجد میں یہ کیسا
شور تھا اور شیخ رحمت اللہ صاحب یہ کیا کہہ رہے تھے کہ ایک بچہ کو آگے کرنے کی خاطر
جماعت کو تباہ کیا جا رہا ہے ؟ وہ بچہ ہے کون جس کے متعلق یہ الفاظ کہے جا رہے تھے ؟ اس پر
ایک دوست نے ہنس کر کہا کہ وہ بچہ تم ہی تو ہو ، اور کون ہے ؟ پس میں اُس وقت ان باتوں سے

1944ء
73
خطبات محمود
-----------------------------
اس قدر ناواقف تھا کہ میں اتنا بھی نہ سمجھ سکا کہ اس بچہ سے مراد میں ہوں۔ لیکن دشمن کا یہ
قول در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انہی الفاظ کی تصدیق کر رہا تھا کہ " وہ
جلد جلد بڑھے گا"۔ خدا نے مجھے اتنی جلدی بڑھایا کہ دشمن حیران رہ گیا۔ چند ماہ پہلے مجھے بچہ
قرار دے کر وہ نا قابل قرار دے رہا تھا اور چند ماہ بعد وہ مجھے ایک شاطر، تجربہ کار قرار دے کر
میری برائی کر رہا تھا۔ گویا بچپن کی عمر میں ہی اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھوں سے سلسلہ میں رخنہ
ڈالنے والوں کو شکست دلوا دی۔ یہ ویسے ہی ہوا جیسے حضرت مسیح ناصری سے ہوا۔ ان کے
دشمنوں نے بھی کہا تھا کہ ہم ایک بچے سے کس طرح باتیں کریں۔ جب حضرت مسیح ناصری
اپنی والدہ کے ساتھ شہر میں آئے اور حضرت مریم نے لوگوں سے کہا کہ ان سے باتیں کرو۔ تو
انہوں نے یہی کہا کہ ہم ایک بچے سے کس طرح باتیں کریں۔ یہی وہ بات تھی جس کی طرف
قرآن کریم میں ان الفاظ میں اشارہ فرمایا ہے کہ كَيْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِي الْمَهْدِ صَبِيًّا - 1
پس اُس وقت میرے متعلق دشمنوں کی طرف سے یہی کہا جاتا تھا کہ یہ ایک بچہ ہے مگر باوجود
اس کے کہ یہ لوگ مجھے بچہ سمجھتے تھے اور باوجود اس کے کہ میں واقع میں بچہ تھا، میری عمر اس
وقت پچیس سال تھی، اللہ تعالیٰ نے مجھے پچیس سال کی عمر میں ایک حکومت پر قائم کر دیا، اور
حکومت بھی ایسی جو روحانی حکومت تھی۔ جسمانی حکومت میں تو بادشاہ کے پاس تلوار ہوتی
ہے، طاقت ہوتی ہے، جتھا ہوتا ہے، فوجیں ہوتی ہیں، جرنیل ہوتے ہیں، جیل خانے ہوتے ہیں،
خزانے ہوتے ہیں۔ وہ جس کو چاہتا ہے پکڑ کر سزا دیتا ہے لیکن حکومت روحانی میں جس کا جی
چاہتا ہے مانتا ہے اور جس کا جی چاہتا ہے انکار کر دیتا ہے۔ زور اور طاقت کا کوئی سوال نہیں
ہوتا۔ پھر خدا تعالیٰ نے مجھے اس حکومت روحانی پر ایسی حالت میں کھڑا کیا جب خزانہ میں
صرف چند آنے تھے اور ہزار ہا روپیہ قرض تھا اور پھر خدا تعالیٰ نے یہ کام ایسی حالت میں سپرد
کیا جب جماعت کے ذمہ دار افراد قریباً سارے کے سارے مخالف تھے اور یہاں تک مخالف
تھے کہ ان میں سے ایک شخص نے مدرسہ ہائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تو
جاتے ہیں لیکن عنقریب تم دیکھ لوگے کہ ان عمارتوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا۔ ایک
پچیس برس کا لڑکا تھا جس کو ایک ایسی حکومت سپرد کی گئی جس میں طاقت و قوت کا نام و نشان

1944ء
74
خطبات محمود
تک نہ تھا، جس کو ایک ایسی قوم کی حکومت سپرد کی گئی جس کا خزانہ خالی تھا، جس کو ایک ایسی
قوم کی حکومت سپرد کی گئی جس کے اپنے سردار اور تجربہ کار لیڈر اسے چھوڑ کر جارہے تھے۔
میدان دشمن کے قبضہ میں تھا اور وہ اس بات پر خوشیاں منا رہا تھا کہ ہمارے جاتے ہی اس قوم
کی عمارتوں پر عیسائی قابض ہو جائیں گے اور اس کی ترقی کے ایام تنزل اور ادبار سے بدل جائیں
گے۔ تم سمجھ سکتے ہو، ایسے نازک حالات میں اس قوم کا کیا حال ہو سکتا ہے۔ مگر وہ دن گیا اور
آج کا دن آیا۔ دیکھنے والے دیکھ رہے ہیں کہ جماعت کی جو تعداد اُس وقت تھی جب وہ میرے
سپرد کی گئی آج خدا تعالیٰ کے فضل سے اس سے سینکڑوں گنے زیادہ ہے۔ جن ملکوں میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچ چکا تھا آج اس سے بیسیوں گنے زیادہ ممالک
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام پہنچ چکا ہے۔ جس خزانے میں صرف اٹھارہ آنے تھے
آج اس میں لاکھوں روپیہ پایا جاتا ہے۔ جس جماعت کے افراد نہایت کمزور حالت میں تھے آج
اس جماعت کے افراد ہر لحاظ سے ترقی کر چکے ہیں۔ اگر میں آج بھی مر جاؤں تب بھی میں
خزانہ میں اُس سے بہت زیادہ روپیہ چھوڑ کر جاؤں گا جو مجھے ملا۔ میں اس سے بہت زیادہ
جماعت چھوڑ کر جاؤں گا جو مجھے ملی۔ میں ان سے بہت زیادہ علماء چھوڑ کر جاؤں گا جو مجھے ملے
تھے۔ میں سلسلہ کی تائید میں اس سے بہت زیادہ کتابیں چھوڑ کر جاؤں گا جو مجھے ملیں اور میں
سلسلہ کی خدمت کے لیے ان سے بہت زیادہ علوم چھوڑ کر جاؤں گا جو مجھے اس وقت ملے تھے
جب خدا نے مجھے خلافت کے مقام پر کھڑا کیا۔ پس وہ جو خدا نے کہا تھا کہ " وہ جلد جلد بڑھے
گا" اور "خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا " وہ پیشگوئی ایسے عظیم الشان رنگ میں پوری ہوئی ہے
کہ دشمن سے دشمن بھی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی کو اتنا اہم قرار دیا ہے کہ آپ
فرماتے ہیں " یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ ایک عظیم الشان نشان آسمانی ہے " 2 جس کو خدا
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت و عظمت ظاہر کرنے کے لیے نازل کیا
ہے۔ پس وہ شخص جو اس پیشگوئی کو سمجھ کر اس پر ایمان لاتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کا ایک
ایسا عظیم الشان نشان دیکھتا ہے جس کی مثال اور نشانوں میں بہت کم ملتی ہے۔ جیسے

1944ء
75
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریر فرمایا کہ "نو برس کے عرصہ تک تو خود اپنے
زندہ رہنے کا ہی حال معلوم نہیں اور نہ یہ معلوم کہ اس عرصہ تک کسی قسم کی اولاد خواہ مخواہ
پیدا ہو گی۔ چہ جائیکہ لڑکا پیدا ہونے پر کسی اٹکل سے قطع اور یقین کیا جائے"۔ 3
پھر آپ نے لکھا کہ اس پیشگوئی میں صرف یہی نہیں کہ نوبرس میں ایک لڑکا پیدا
ہونے کی خبر دی گئی ہے بلکہ ساتھ ہی ایسی شرطیں لگا دی گئی ہیں کہ وہ لڑکا اسلام کی
شان و شوکت کا موجب ہو گا۔ اور ایسی شرائط کے ساتھ کسی لڑکے کا پیدا ہونا " انسانی طاقتوں
سے بالاتر " اور " بڑا بھاری آسمانی نشان " ہے۔ 4 کسی انسان کے اختیار میں یہ بات نہیں کہ وہ
ایسا کر سکے ۔
وہ بھی کیا زمانہ تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر چاروں طرف
سے دشمنوں کے حملے ہو رہے تھے۔ محض اس بناء پر کہ آپ نے الہام کا دعوی کیا ہے۔ آپ
نے مجددیت کا دعوای اُس وقت نہیں کیا تھا۔ ماموریت کا دعوی اُس وقت نہیں تھا۔ صرف الہام
نازل ہونے کا دعوی کیا اور دنیا آپ کی مخالف ہو گئی۔ صرف چند افراد آپ کے ساتھ تھے۔ اُس
وقت اللہ تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ تمہیں ایک ایسا لڑ کا ملے گا جو صاحب شکوہ اور عظمت ہو گا جو
تمہارے رنگ میں رنگین ہو کر اصلاح کے لیے کھڑا کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ
ہو گا۔ وہ سلسلہ اور اسلام کی بہتری کے سامان مہیا کرے گا اور دنیا کے کناروں تک شہرت
پائے گا۔
یہ صاف بات ہے کہ جو شخص کسی کا نائب ہونے کی حیثیت سے کھڑا کیا جائے گا وہ
جب دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا تو جو اُس کا آقا اور مطاع ہے اُس کا نام بھی دنیا کے
کناروں تک ضرور پہنچے گا۔ پس جب خدا تعالیٰ نے یہ کہا کہ وہ "زمین کے کناروں تک شہرت
پائے گا " تو اس کے معنے یہ تھے کہ اس کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام بھی دنیا کے کناروں تک پہنچے گا۔
اب دیکھ لو! یہ پیشگوئی کتنی واضح ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں بیرونی ممالک میں سے صرف افغانستان ہی ایک ایسا ملک تھا جہاں کسی اہمیت کے ساتھ

1944ء
76
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچا تھا۔ اور ممالک میں صرف اُڑتی ہوئی خبریں
پہنچی تھیں اور وہ بھی یا تو مخالفوں کی پھیلائی ہوئی تھیں اور یا ایسا ہوا کہ کسی شخص کے پاس سلسلہ
کی کوئی کتاب پہنچی اور اس نے آگے کسی کو دکھادی۔ باقاعدہ جماعت کسی ملک میں قائم نہیں
تھی۔ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں خواجہ کمال الدین صاحب انگلستان گئے مگر وہاں انہوں
ہوا اس
نے احمدیت کا ذکر سم قاتل قرار دے دیا۔ اس وجہ سے انگلستان میں جو مشن قائم
کے ذریعہ احمدیت کا نام نہیں پھیلا ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام نہیں پھیلا۔ اگر
پھیلا تو خواجہ صاحب کا نام پھیلا۔ اس کے بعد جب اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھ میں سلسلہ احمد یہ
کی باگ دی تو میرے زمانہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے سماٹرا میں احمدیت پھیلی، جاوا میں
احمدیت پھیلی ، سٹریٹ سیٹلمنٹ میں احمدیت پھیلی ، چین میں احمدیت پھیلی، ماریشس میں
احمدیت پھیلی، افریقہ کے چاروں کناروں تک احمدیت پہنچی اور پھیلی، مصر میں احمدیت
پھیلی ، شام میں احمدیت پھیلی، فلسطین میں احمدیت پھیلی، ایران میں احمدیت پہنچی، عراق میں
احمدیت پہنچی، یورپ کے کئی ممالک میں احمدیت پہنچی، چنانچہ اٹلی میں احمدیت پہنچی، سپین میں
احمدیت پہنچی، ہنگری میں احمدیت پہنچی، زیکو سلو یکیا میں احمدیت پہنچی، جرمنی میں احمدیت پہنچی
اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں کے لحاظ سے انگلستان اور امریکہ میں بڑی بڑی احمدی
جماعتیں قائم ہوئیں۔ اب ساؤتھ امریکہ میں آہستہ آہستہ احمدیت کا نام پھیل رہا ہے۔ گویا دنیا
کے چاروں کناروں تک میرے زمانہ خلافت میں ہی احمدیت کا نام پہنچا اور مختلف مقامات پر کا
جماعتیں قائم ہوئیں۔ ان میں سے بعض جماعتیں بہت ہی اہم ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے
ان جماعتوں کے افراد ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔ چنانچہ سماٹرا اور جاوا میں ہمارے جو مشن قائم
ہیں ان کے ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں احمدی ہیں۔ آجکل وہاں دشمن کا قبضہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں کے ساتھ ہو اور ان کا حافظ و ناصر ہو۔ اس کے بعد افریقہ کی
جماعتیں ہیں۔ ان میں سے بھی ایک ایک جماعت میں ہزاروں افراد پائے جاتے ہیں اور یہ
اپنے اخراجات آپ برداشت کرتی ہیں۔ سیرالیون کی جماعت بالکل نئی ہے۔ مگر پھر بھی اس
جماعت نے وہاں مدر سے قائم کر لیے ہیں، مبلغ رکھے ہیں اور ان تمام اخراجات کو وہاں کے

1944ء
77
خطبات محمود
افراد خود برداشت کرتے ہیں۔ لیگوس میں بھی احمد یہ مدارس قائم ہیں اور جماعتیں ارد گرد کے
علاقوں میں کثرت سے پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بھی اپنے ذاتی اخراجات پر مبلغ اور مدرس
رکھے ہوئے ہیں۔ ہم انہیں کوئی خرچ نہیں دیتے۔ نائیجیریا میں بھی ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے
فضل سے کافی تعداد میں پائی جاتی ہے اور وہاں کے افراد بھی اخراجات کا بیشتر حصہ خود ادا
کرتے ہیں۔ یہ وہ مقامات ہیں جن میں سے بعض بعض جگہ پچیس پچیس، تیس تیس ہزار احمدی
پائے جاتے ہیں۔ اور ان کے سالانہ جلسوں کے موقع پر ہی تین تین چار چار ہزار آدمی اکٹھے
ہو جاتے ہیں اور یہ ساری جماعتیں ایسی ہیں جن میں سے ایک فرد بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں احمدی نہیں تھا، جن میں سے ایک فرد بھی حضرت خلیفہ اول
کے زمانہ میں احمدی نہیں تھا، جن میں سے ایک فرد بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے نام سے آشنا نہ تھا اور جن میں سے ہزاروں ایسے تھے کہ گو وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے نام سے آشنا تھے مگر در حقیقت آپ کے دشمن اور عیسائی مذہب کے پیرو تھے یا بُت پرست
تھے۔ پھر خدا تعالیٰ نے ان کو میرے زمانہ میں ہی کلمہ توحید سکھایا اور ان کو مسلمان ہونے کی
توفیق عطا فرمائی۔
پھر اسلام کی تبلیغ کی ایک اہم ترین بنیاد اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعے سے تحریک جدید
کے ماتحت رکھ دی۔ تحریک جدید ایک ایسی تحریک ہے کہ اس کا سارا سلسلہ ہی الہامی ہے۔ اس
لیے کہ تحریک جدید شروع ہوئی احرار اور گورنمنٹ کے ایک فعل سے۔ اب کیا گورنمنٹ
میرے اختیار میں تھی اور کیا میں نے اُسے کہا تھا کہ وہ مجھے نوٹس دیتی ؟ پھر گورنمنٹ نے جو
نوٹس دیا وہ در حقیقت غلطی سے دیا۔ گورنمنٹ چاہتی تھی کہ احرار کے اجتماع کے موقع پر باہر
سے احمدیوں کو نہ بلوایا جائے اور ہم نے اُس کی اس خواہش کو تسلیم کر لیا اور اُسے لکھ دیا کہ اس
اجتماع کے موقع پر باہر سے احمدیوں کو نہیں بلایا جائے گا۔ آگے اختلاف ہو جاتا ہے۔
سی۔ آئی۔ ڈی کے جو افسر تھے وہ کہتے ہیں کہ میں نے گورنمنٹ سے کہہ دیا تھا کہ انہوں نے
احرار کے اجتماع پر احمدیوں کو قادیان آنے سے منع کر دیا ہے۔ لیکن باوجود اس کے گورنمنٹ
نے نوٹس جاری کر دیا اور بالا افسر یہ کہتے ہیں کہ سی۔ آئی ڈی کے سپرنٹنڈنٹ نے ہمیں آکر یہ

1944ء
78
خطبات محمود
کہا کہ وہ احمدیوں کو اس موقع پر قادیان آنے سے روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ چنانچہ انسپکٹر
جنرل پولیس نے درد صاحب سے یہی کہا کہ سی ۔ آئی ڈی کے سپر نٹنڈنٹ صاحب ڈپٹی انسپکٹر
جنرل پولیس کے ساتھ آئے۔ ان کے ہاتھ میں اُس وقت ایک خط تھا جس کی طرف اشارہ
کر کے انہوں نے کہا کہ قادیان سے جواب آگیا ہے کہ ہم احمدیوں کو اس اجتماع کے موقع پر
باہر سے آنے سے روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ چونکہ ایک اہم
عہدیدار یہ خط لایا تھا اور ڈی۔ آئی۔ جی اُس کے ساتھ تھا اس لیے اُن کے کہنے پر اعتبار کر لیا گیا
اور چونکہ گورنر صاحب بار بار فون کر رہے تھے کہ قادیان سے کیا جواب آیا ہے اس لیے
انہیں فوری طور پر جواب دے دیا گیا کہ قادیان سے جواب آگیا ہے۔ وہ احمدیوں کو روکنے کے
لیے تیار نہیں ہیں۔ اس پر گورنر صاحب نے فوراً اپنی کو نسل کا اجلاس بلایا اور کہا کہ قادیان سے
یہ جواب آیا ہے کہ وہ احمدیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور کونسل نے بغیر اس کے کہ وہ
دیکھتی کہ کہ خط میں لکھا کیا ہے، جھٹ فیصلہ کیا کہ پنجاب کریمنل لاء امنڈ منٹ ایکٹ
یہ د
1932ء کے )PUNJAB CRIMINAL LAW AMENDMENT ACT(
ما تحت امام جماعت احمد یہ کو نوٹس دے دیا جائے کہ وہ ایسا نہ کریں ورنہ وہ قانون کی زد میں
آجائیں گے ۔ حالانکہ ابتدا میں جو لوگوں کو بلایا بھی گیا تھا اور جسے بعد میں منسوخ بھی کر دیا گیا
وہ میری طرف سے نہ تھا بلکہ امور عامہ کی طرف سے تھا۔ پس اگر واقع میں اس موقع پر
سپرنٹنڈنٹ سی۔ آئی۔ ڈی نے افسرانِ بالا کو کوئی دھوکا دیا تو وہ میرے اختیار میں نہیں تھا اور کی
اگر انہوں نے دھوکا دیا تو کیا ڈی۔ آئی جی اُن کے ساتھ نہ تھے ؟ اور کیا ان کا فرض نہ تھا کہ وہ تھا کہ وہ
اس خط کو پڑھ لیتے اور دیکھ لیتے کہ اس میں کیا لکھا ہے؟ پھر کیا انسپکٹر جنرل پولیس اس خط کو
پڑھ نہیں سکتا تھا کہ اُسے بھی دھوکا لگ گیا؟ پھر اگر انسپکٹر جنرل پولیس نے غلطی کر دی تو کیا
گور نر صاحب اُس خط کو نہیں پڑھ سکتے تھے؟ کیا ان کی کو نسل اس خط کو نہیں پڑھ سکتی تھی؟ اور
کیا چیف سیکر ٹری اس خط کو نہ پڑھ سکتے تھے ؟ پس اگر یہ غلطیاں ہیں جو یکے بعد دیگرے تمام
افسروں سے سرزد ہوتی چلی گئیں تو کیا یہ سب کچھ میرے اختیار میں تھا یا میری طاقت میں تھا
کہ میں ایسا کر سکتا ؟ واقعات پر غور کر کے دیکھ لو صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا کا ایک فعل تھا
ی

1944ء
79
خطبات محمود
اور خدا ہماری جماعت میں بیداری پیدا کرنا چاہتا تھا۔ خدا میرے ہاتھ سے اسلام کے اس
نازک دور میں تبلیغ دین کی ایک عظیم الشان بنیاد رکھنا چاہتا تھا۔ خدا ہماری جماعت کو ایک کوڑا
مار کر جگانا چاہتا تھا اس لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نے غفلت کی کہ اُس نے خط کو نہ پڑھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے غفلت کی اور اس نے خط کو نہ پڑھا۔ پھر یہی غلطی گورنر صاحب سے
ہوئی۔ پھر یہی غلطی ان کی کونسل کے ارکان سے ہوئی اور ساروں نے ہی یہ سمجھ لیا کہ ہماری
طرف سے یہ جواب دیا گیا ہے کہ ہم احمدیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ حالانکہ اس
جواب کی کوئی بنیاد ہی نہ تھی اور کوئی ایسا خط گورنمنٹ کو لکھا ہی نہیں گیا تھا۔ مگر اُن ساروں
نے یہ غلطی کی اور اُس خط کی بناء پر مجھے نوٹس دے دیا گیا جس کی کوئی بنیاد نہ تھی۔ چنانچہ جب
بعد میں ہم نے بالا افسروں سے کہا کہ ہم نے تو احمدیوں کو روک دیا تھا اور امور عامہ نے بھی
میری ہدایت کے مطابق اپنے اس حکم کو منسوخ کر دیا تھا ، آپ ہمیں وہ خط دکھائیں جس میں ہم
نے یہ لکھا ہو کہ ہم احمدیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو وہ اتنے شرمندہ ہوئے کہ اُن سے
کوئی جواب نہ بن پڑا۔ آخر چیف سیکرٹری نے چھ ماہ کے بعد ہمارے ایک وفد سے کہا کہ اب
ہماری کافی ذلت ہو گئی ہے ہم مانتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ آپ ہم سے بار بار اُس خط کا
مطالبہ کر کے ہمیں شرمندہ نہ کریں۔ تو دیکھو خط میں بالکل الٹ مضمون تھا۔ اُس خط میں لکھا یہ
گیا تھا کہ احمدیوں سے کہہ دیا گیا ہے وہ احرار کے جلسہ کے موقع پر قادیان میں نہ آئیں۔ مگر
گور نمنٹ نے یہ نوٹس دے دیا کہ چونکہ تم احمدیوں کو قادیان آنے سے روکنے کے لیے تیار
نہیں ہو اس لیے تمہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اگر اس موقع پر احمدی آئے تو تم قانون کی زد
میں آ جاؤ گے ۔ حالانکہ وہ خط جس کی بناء پر انہوں نے یہ نوٹس دیا اُن کے ہاتھ میں تھا، اُن کی
فائل میں موجود تھا مگر پھر اُن سے یہ غلطی ہو گئی۔ پس اگر یہ غلطی ہے تو پھر یہ غلطی اُسی خدا
کی کروائی ہوئی ہے جس خدا نے غارِ ثور کے منہ پر پہنچ جانے والے کفار کی زبان سے یہ الفاظ
نکلوا دئے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اس غار میں نہیں ہو سکتے۔
اس کے بعد حکومت کی طرف سے ہماری تبلیغ کے راستے میں روکیں پیدا ہونی
شروع ہوئیں اور ہمیں یہاں تک خوف پیدا ہوا کہ سلسلہ کے مقدس لٹریچر پر بھی گورنمنٹ

1944ء
80
خطبات محمود
ہاتھ نہ ڈالے اور میں نے سلسلہ کی کتب کی متعدد کاپیاں مختلف ممالک میں پھیلا دیں۔ غرض
گورنمنٹ کے یہ افعال میری آنکھیں کھولنے کا موجب ہو گئے اور میں نے سمجھا کہ یہ اسلام
کی مظلومیت اور احمدیت کی بے کسی کا ثبوت ہے کہ ہر کس و ناکس، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا، ادنیٰ
ہو یا اعلیٰ احمدیت کو اپنے بوٹ کی ٹھوکر لگانے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتا۔ تب میں نے
سمجھا کہ ہماری طرف سے اب تک احمدیت کو پھیلانے کی گو کوششیں ہوئی ہیں مگر وہ کوششیں وششیں
اور محنتیں اتنی نہیں ہیں کہ اسلام اور احمدیت کو جلد سے جلد پھیلا سکتیں۔ ہم نے بے شک
اپنے فرض کو ایک حد تک ادا کیا ہے۔ مگر ایسا احساس ابھی ہم میں پیدا نہیں ہوا کہ اس کے نتیجہ
میں قلیل سے قلیل عرصہ میں احمدیت کار عب دنیا پر چھا جاتا اور اس قسم کی فرع فرعونی طبائع کو
کو
پتہ
لگ جاتا کہ یہ سلسلہ خدائی طاقت سے بڑھ رہا ہے، اس کا مقابلہ دنیا کا کوئی شخص نہیں کر سکتا۔
اس طرح تحریک جدید کا آغاز ہوا اور پھر ہر قدم پر اس تحریک نے ایسا رنگ بدلا جو میرے تحریک نے ایسا رنگ بدلا جو میرے
اختیار میں نہیں تھا اور جماعت میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک ایسی روح پیدا کر دی جو
ترقی کرنے والی جماعتوں کے لیے نہایت ضروری ہے۔
میں تحریک جدید کے اُس چندہ کو اتنی عظمت نہیں دیتا جو ان چند سالوں میں جمع ہوا۔
میں عظمت دیتا ہوں مجاہدین کی اُس جماعت کو جنہوں نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کی
ہوئی ہیں یا آئندہ وقف کریں گے اور میں عظمت دیتا ہوں قربانی کی اُس روح کو جو جماعت میں
پیدا ہوئی۔
خدا تعالیٰ کی قدرت ہے اس سے پہلے صدر انجمن احمد یہ ہمیشہ مقروض رہا کرتی تھی
اور اُسے اپنا بجٹ ہر سال کم کرنا پڑتا تھا۔ جب میں نے اس تحریک کا اعلان کیا تو ناظروں نے
میرے پاس آ آکر شکایتیں کیں کہ اس تحریک کے نتیجہ میں انجمن کی حالت خراب ہو جائے
گی۔ میں نے ان سے کہا کہ تم خدا تعالیٰ پر توکل کرو، انتظار کرو اور دیکھو کہ حالت سدھرتی ہے
یا گرتی ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ یا تو صدر انجمن احمد یہ کا بجٹ دو اڑھائی لاکھ کی
روپیہ کا ہوا کرتا تھا اور یا اس تحریک کے دوران میں چار پانچ لاکھ روپیہ تک جا پہنچا۔ اُدھر میں
جماعت نے تحریک جدید کی قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا اور خدا تعالیٰ کے دیا

1944ء
81
خطبات محمود
------------------------------------------------
فضل سے پہلے سال کے اندر ہی مطالبہ سے کئی گنا زیادہ رقم جمع ہو گئی۔ جب میں نے پہلے دن
جماعت سے 27 ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا ہے تو واقع میں میں یہی سمجھتا تھا کہ میرے منہ سے یہ
رقم نکل تو گئی ہے مگر اس کا جمع ہونا بظاہر بڑا مشکل ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ کس قدر
عظیم الشان فضل ہے کہ 27 ہزار کیا اب تک 27 ہزار سے پچاس گنے سے بھی زیادہ رقم آچکی
ہے اور یہ اتنی زیادہ رقم ہے کہ مولوی محمد علی صاحب بھی حیرت سے پوچھتے ہیں کہ اگر تیرہ
لاکھ روپیہ اکٹھا ہوا تھا تو وہ گیا کہاں ہے؟ انہیں یقین ہی نہیں آتا کہ اتنا روپیہ جمع ہوا ہو۔ کیونکہ
اگر آیا ہو تا تو یہ سارا روپیہ غالباً ان کے خیال میں ہمیں حفاظت کے ساتھ ان کے پاس بھجوادینا
چاہیے تھا یا کم سے کم ان کا حصہ تو انہیں ضرور بھجوادینا چاہیے تھا۔ مگر وہ روپیہ آیا اور وہیں خرچ
ہوا جہاں اس خدا کا منشاء تھا جس نے میری زبان سے اس تحریک کا اجراء کرایا۔ یہ ساری چیزیں
ایسی ہیں جو بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم الشان کام ہونے والا تھا۔ سو وہ کام ہوا
اور خدائی سامانوں سے ہوا اور ان ذرائع سے ہوا جو ہمارے اختیار میں نہ تھے۔
پھر اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ وہ "علومِ
ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا"۔ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے دعوے کرنے کا عادی نہیں
ہوں لیکن باوجود اس کے میں اس حقیقت کو چھپا نہیں سکتا کہ اسلام کے وہ مہتم بالشان مسائل
جن پر روشنی ڈالنا اس زمانہ کے لحاظ سے نہایت ضروری تھا خدا تعالیٰ نے اُن کے متعلق میری
زبان اور میرے قلم سے ایسے ایسے مضامین نکلوائے ہیں کہ میں دعوی کر کے کہہ سکتا ہوں کہ
ان تحریروں کو اگر ایک طرف کر دیا جائے تو یقیناً اسلام کی تبلیغ دنیا میں نہیں کی جاسکتی۔ قرآن
کریم میں بہت سے ایسے امور ہیں جن کو اس زمانہ کے لحاظ سے لوگ سمجھ نہیں سکتے تھے جب
تک دوسری آیات سے ان کی تشریح نہ کر دی جاتی۔ اور یہ خدا تعالیٰ کا بے انتہا فضل ہے کہ اس
نے میرے ذریعہ سے اُن مشکلات کو حل کیا اور ان آیات کے صاف اور روشن معنے دنیا کے ان آیات کے صاف اور روشن
سامنے ظاہر کیے۔ باقی میں نے ایسے امور کے متعلق کبھی دعوے نہیں کیے۔ جیسے میں نے
ابھی کہا ہے کہ میں دعوے کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ اب بھی بعض لوگ ایسے ہیں جو میرے
اس تازہ اعلان پر جو میں نے اللہ تعالیٰ کے ایک الہام کی بناء پر کیا، کہتے ہیں کہ یہ دعوی ہے یا

1944ء
82
خطبات محمود
کیا چیز ہے ؟ بعض نے کہا کہ کیا اس کے معنے نبوت کے ہیں؟ اور بعض نے کہا کہ اس کہنے سے
کیا حاصل ہوا جبکہ یہ بات پہلے ہی ظاہر تھی۔ یہ ذہنی کشمکشیں لازمی چیز ہیں اور لوگوں کے دماغی
تفاوت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس قسم کی کشمکش کا پیدا ہونا کوئی تعجب انگیز امر نہیں۔ وہ لوگ جو
پوچھتے ہیں کہ کیا اس کے معنے نبوت کے ہیں؟ میں ان سے کہتا ہوں کہ یاد رکھو! مومن کے
لیے وہی بات سجتی ہے جو اس کا خدا اسے کہتا ہے اور اُتنی ہی بات اُسے سجتی ہے جتنی اُس کا خدا
اُسے کہنے کا حکم دیتا ہے۔ مومن کا یہ کام نہیں کہ وہ اپنے قیاسات کے پیچھے چلے۔ اُس کا فرض یہ
ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی نگاہ رکھے۔ جہاں اللہ تعالیٰ اسے کہے کہ کھڑے ہو جاؤ وہاں
اسے کھڑا ہو جانا چاہیے اور جہاں اللہ تعالیٰ اسے کہے کہ آگے بڑھو وہاں اُسے آگے بڑھنا
چاہیے۔ تمہارا حق نہیں ہے کہ تم کوئی نیا لفظ بناؤ یا نئے معنے اور نیا مفہوم پیدا کرنے کی کوشش
کرو۔ جو کچھ خدا نے کہا وہ یہ ہے کہ مصلح موعود کی وہ پیشگوئی جو اس زمانہ کو انوار و برکات کے
لحاظ سے ویسا ہی زمانہ ثابت کر رہی ہے جیسے کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا
زمانہ تھا میرے ہی ذریعہ سے پوری ہوئی ہے اور نشانات اور علامات نے بھی بتا دیا ہے کہ یہ
پیشگوئی میرے ہی ذریعہ سے پوری ہوئی ہے۔ اگر تم میں سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس
سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو میں تم کو بتاتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے نزدیک در حقیقت کسی چیز کا
بھی فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر کسی شخص کو خدا بھی مل جائے تو وہ کہیں گے کہ پھر کیا فائدہ ہوا؟
سوال یہ ہے کہ اسلام اس وقت ایک ایسے دور میں سے گزر رہا ہے جو ضعف اور کمزوری کا دور
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے پھر اسلام کی حفاظت کی
بنیاد رکھی۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں دشمن کی طرف سے
اسلام پر وہ تمدنی حملہ نہیں ہوا تھا جو آج کیا جا رہا ہے۔ پس خدا نے چاہا کہ آپ کی پیشگوئی کے
مطابق موجودہ زمانہ میں ایک ایسے شخص کو اپنے کلام سے سرفراز فرمائے جو روح الحق کی برکت
اپنے ساتھ رکھتا ہو ، جو علوم ظاہری اور باطنی سے پر ہو اور جو دشمن کے ان تمدنی حملوں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تشریح، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان فرمودہ
تشریح اور قرآن کریم کے منشاء کے مطابق دور کرے اور اسلام کی حفاظت کا کام سر انجام دے۔
ا

1944ء
83
خطبات محمود
سو خدا نے اپنا کام کر دیا اور میری تحریروں پر اپنی مہر تصدیق کر دی اور اگر اُس کی مشیت کچھ
اور کام کروانے والی ہے تو وہ کام بھی ایک دن دنیا کے سامنے آجائے گا۔ یہ چیز ہے ہے جو جو اس اس کی
پیشگوئی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر کوئی شخص اس پیشگوئی کی عظمت کو نہیں سمجھتا تو وہ
خدا کے سامنے خود جواب دہ ہے اور اگر کوئی شخص اس کا نیا نام رکھتا اور کوئی نیا عہدہ اس کے
لیے تجویز کرتا ہے تو اُسے یاد رکھنا چاہیے کہ عہدہ وہی ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
آئے۔ اگر کوئی شخص اس بارہ میں خود قیاس کرتا ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل نہیں
کر تابلکہ اُس کے غضب کو اپنے اوپر بھڑ کاتا ہے۔ جو کچھ خدا نے کہا ہم اُتنا ہی کہہ سکتے ہیں اُس
سے زیادہ کچھ کہنا ہمارے لیے جائز نہیں۔ بلکہ میں نے تو اس بارہ میں اتنی احتیاط کی کہ جو
پیشگوئیاں پوری ہو رہی تھیں میں نے ان سے بھی اپنی آنکھیں بند کر لیں اور میں نے کہا
جب تک خدا مجھے نہیں بلوائے گا میں ان پیشگوئیوں کے متعلق کچھ نہیں کہوں گا۔ میں
نے اپنے دل میں کہا اگر میرے چپ رہنے سے ان پیشگوئیوں کی عظمت ثابت ہوتی ہے تو پھر
میرے بولنے سے کیا فائدہ۔ اور اگر میرے بولنے کے بغیر ان پیشگوئیوں کی عظمت ثابت نہیں
ہو سکتی تو بلوانے والا آپ بلوا لے گا۔ میں خود کیوں بولوں ؟ پس اگر میرے نہ بولنے سے
خدا تعالیٰ کا منشاء پورا ہو جاتا تھا تو میرا بولنا سوء ادبی اور کبر تھا اور اگر میرے چُپ رہنے سے
نہیں بلکہ بولنے سے خدا تعالیٰ کا منشاء پورا ہو تا تھا تو پھر جس کا یہ کام تھا اُسی کا یہ بھی کام تھا کہ وہ
میری زبان کھلواتا۔ چنانچہ جب وقت آیا، اُس نے یہ بات مجھے بتا دی اور نہ صرف بات بتا دی
بلکہ ارشاد فرمایا کہ اب میں اور لوگوں کو بھی یہ بات بتلا دوں۔ اور نہ صرف اُس نے مجھے یہ
ارشاد کیا بلکہ اپنے فضل سے ایسے حالات بھی پیدا فرما دیئے جو اس پیشگوئی کی صداقت کے لیے
بطور دلیل کے ہیں۔ جس طرح آسمان پر جب چاند چمکتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ارد گر دستارے
پیدا کر دیا کرتا ہے اسی طرح ان ایام میں بہت سے لوگوں کو ایسی خوابیں آئی ہیں جن میں اسی
خواب کا مضمون دُہرایا گیا ہے جو میں نے دیکھی تھی۔ چنانچہ ابھی میں لاہور میں ہی تھا کہ
میری رؤیا کے بعد ایک دوست نے جن کا نام ڈاکٹر محمد لطیف صاحب ہے مجھے بتایا کہ انہوں
نے رویا میں دیکھا ہے کہ ایک فرشتہ میرا نام لے کر کہہ رہا تھا کہ انبیاء و رسل کے ساتھ

1944ء
84
خطبات محمود
اس کا نام لیا جائے گا۔
انبیاء و رسل کے ساتھ نام لیے جانے کے وہی معنے ہیں جس کی طرف حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیشگوئی میں بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ وہ مثیل مسیح ہو گا۔ یعنی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو نبی اور رسول ہیں ان کے ساتھ میرا بھی نام لیا جائے
گا۔
اسی طرح ایک دوست نے لکھا کہ رویا میں میں نے دیکھا کہ مینار پر کھڑے
ہو کر آپ أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً کا اعلان کر رہے ہیں۔ اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائی الہاموں میں سے ہے اور مینار پر اس الہام
کے اعلان کرنے کے معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالی تبلیغ احمدیت کو میرے ذریعہ سے اور بھی مضبوط
کر دے گا۔
اسی طرح ایک دوست نے دیکھا کہ ایک درخت پر کھڑے ہو کر میں کوئی اعلان
کر رہا ہوں۔ یہ میری رؤیا سے پہلے کی بات ہے اور درخت سے مراد گو اُس وقت میرا ذہن اس
طرف نہیں گیا الہام الہی ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں الہام کو شجرۂ طیبہ قرار دیا گیا
ہے۔ 6 پس اس کے معنے یہ تھے کہ خدا تعالیٰ کے الہام اور رڈیا کے ماتحت میں لوگوں کے پی
سامنے کوئی اعلان کرنے والا ہوں لیکن اس بارہ میں سب سے زیادہ عجیب رویا منصف خان
صاحب اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کا ہے۔ اس رؤیا کو پڑھ کر مجھے حیرت ہوئی کہ کس طرح اس میں
میرے پچھلے خطبہ اور خواب کا سارا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا گیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ 30 اور 31
جنوری کی درمیانی شب کو میں نے یہ رویا دیکھا ہے۔ خطبہ میں نے 28 جنوری کو پڑھا تھا اور
یقیناً یہ خطبہ خواب دیکھنے کے وقت تک ان کو نہیں ملا۔ " الفضل" میں اس بارہ میں پہلی خبر
30 جنوری کے پرچہ میں شائع ہوئی ہے اور الفضل کا یہ پرچہ ان کو 31 جنوری کو مل سکتا تھا۔
لیکن انہوں نے 30 اور 31 جنوری کی درمیانی رات کو یہ خواب دیکھا۔ اور پھر اُن کے خط
میں بھی اس امر کا کوئی ذکر نہیں کہ اخبار میں انہوں نے یہ خبر پڑھ لی ہے۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ یہ یہ رؤیا ان کو ایسے حالات میں ہوئی ہے جبکہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہ تھا کہ

1944ء
85
خطبات محمود
میں نے اپنے خطبہ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ رویا میں
میں نے دیکھا کہ احمدیوں کا ایک بہت بڑا ہجوم ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کوئی
عظیم الشان نشان ظاہر ہوا ہے جس پر وہ خدا تعالیٰ کی حمد اور اس کی تسبیح و تحمید کر رہے ہیں اور
بڑے جوش سے ان کے منہ سے تسبیح کی آوازیں نکل رہی ہیں۔ وہ لکھتے ہیں رویا میں میں نے
دیکھا کہ اور لوگوں پر بھی اس کا اثر ہے لیکن مفتی محمد صادق صاحب پر تو وجد کی حالت طاری ہے۔
اب دیکھو ! پچھلے خطبہ میں تمام احمدیوں پر اللہ تعالیٰ کے اس نشان کا اثر تھا مگر مفتی صاحب
پر تو اس کا ایسا اثر ہوا کہ وہ خطبہ جمعہ میں ہی بول پڑے۔ وہ لکھتے ہیں میں حیران ہوا کہ یہ
کیا بات ہے۔ اس کے بعد مجھے ایک کمرہ نظر آیا جس میں شیشے کی تین چوکھٹیں لگی ہوئی ہیں اور
ان پر نہایت اعلیٰ پالش الش کیا ہوا ہے تاکہ اُن پر تصویر آسکے ۔ اس کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں
کہ اُن پر دو تصویریں نمودار ہو گئی ہیں۔ ایک تصویر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
ہے اور ایک آپ کی ہے اور یہ دونوں تصویریں اکٹھی کمرہ کے اندر چکر کھارہی ہیں اور ان کو
دیکھ کر لوگ خوش ہو رہے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تحمید کر رہے ہیں۔ انہوں نے تیسری تصویر کا
ذکر نہیں کیا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر کو انہوں نے نہیں دیکھا۔
یا شاید دیکھا تو ہو مگر چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل انہوں نے دیکھی ہوئی نہیں
تھی اور آپ کی تصویر بھی دنیا میں کوئی موجود نہیں اس لیے وہ نہ سمجھ سکے ہوں کہ یہ کس کی
تصویر ہے۔ لیکن رویا میں انہوں نے شیشے تین ہی دیکھے ہیں اور میری رویا میں بھی تین
وجودوں کے بولنے کا ذکر آتا ہے۔ پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور میری زبان
سے بولے۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے اور میری زبان سے بولے اور پھر
میں خود بولا۔ پھر وہ لکھتے ہیں خواب میں عربی زبان میں کچھ باتیں ہو رہی ہیں جنہیں میں سمجھ
نہیں سکا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نُزُولُ السَّمَاءِ نُزُولُ السَّمَاءِ کہا جا رہا ہے۔ اس میں
در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس الہام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو
آنے والے موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اشتہار میں پایا جاتا ہے
کہ كَانَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاء۔ چونکہ وہ عربی سے ناواقف ہیں اس لیے کہتے ہیں مجھے اور تو

آج 10 میں سے 10 باقی