مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
حصہ 2
1944ء
86
خطبات محمود
کچھ یاد نہیں رہا صرف اتنا یاد رہا کہ عربی میں کچھ باتیں ہو رہی ہیں جن میں نُزُولُ السَّمَاء کے
الفاظ ہیں۔ تو دیکھو کس طرح خدا تعالیٰ نے انہیں رویا میں خطبہ کے وقت کی کیفیت بتا دی اور
کس طرح اس رویا کا نقشہ بھی بتا دیا جو میں نے دیکھی تھی۔ حالانکہ اُس وقت تک انہیں
میرے اس اعلان کا کوئی علم نہیں تھا۔ اسی طرح اور لوگوں کو بھی ان ایام میں ایسی خواہیں
دکھائی گئی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ایسی خواہیں آئی ہیں۔ اگر ان کی
سب کو جمع کیا جائے تو یہ خواہیں بھی لوگوں کے ایمان کی زیادتی کا موجب ہو سکتی ہیں۔
جنہوں نے مجھے اپنی اپنی خواہیں لکھی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ الفضل
پس
وہ دوست
میں ایسی تمام خوابیں شائع کرادیں اور اگر کسی اور دوست کو بھی کوئی خواب آئی ہو لیکن مجھے
اس نے نہ بتائی ہو تو اُسے بھی وہ خواب " الفضل " میں شائع کرا دینی چاہیے۔ یہ بھی ایک نشان
ہے جو لوگوں کے لیے ان کے ایمانوں میں زیادتی کا موجب ہو سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں الْمُؤْمِنُ يَرَى اَوْ يُڑی لَهُ - 1 کہ مومن بعض دفعہ خود خواب
دیکھتا ہے اور بعض دفعہ دوسروں کو اس کے متعلق خواہیں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ نشان در حقیقت
شکی طبائع کی ہدایت کے لیے ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو دیر سے واقف ہوتے ہیں وہ تو سمجھتے ہیں کہ
فلاں شخص جھوٹ بولنے والا نہیں۔ لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ اس قسم
کی خوا ہیں خیالات کا اثر ہوتی ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے یہ خواہیں جو مختلف افراد کو اور مختلف
مقامات میں رہنے والوں کو آتی ہیں اپنے اندر ہدایت کا سامان رکھتی ہیں۔ خیالات کا اثر آخر
ایک شخص پر تو ہو سکتا ہے لیکن یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ پانچ، دس، پندرہ یا بیس لوگوں کو
ایک مہینہ کے اندر اندر ایسی خواہیں آ جائیں اور وہ لوگ بھی ایسے ہوں جو ایک دوسرے کے
واقف نہ ہوں، ایک جگہ پر نہ رہتے ہوں، ایک دوسرے سے ملتے نہ ہوں اور ایک دوسرے
سے ان کا کوئی زیادہ گہرا تعلق نہ ہو۔ ایسے لوگوں کو ایک وقت میں ایک جیسی خوابوں کا آجانا
بغیر الہی تدبیر کے کس طرح ہو سکتا ہے۔ پس یہ خوابیں بھی جو مختلف دوستوں کو آئیں اللہ
تعالیٰ کی طرف سے اس بات کا ایک مزید ثبوت ہیں کہ اس نے مجھ پر جس امر کو منکشف فرمایا
وہ اپنے اندر صداقت اور راستی رکھتا ہے۔
خطبات محمود
1944ء
87
-------------------------------------------------------
میں نے بتایا ہے کہ مصلح موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر جو
الہامات نازل ہوئے ان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی ایک یہ علامت بھی بتائی گئی تھی کہ
وہ خدا تعالیٰ کے کلام سے مشرف ہو گا۔ میں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک میرے ساتھ
دیر سے چلا آرہا ہے مگر اُن الہامات اور رؤیا و کشوف کو میں نے آج تک بہت ہی کم بیان کیا
ہے۔ کبھی بہت ہی مجبور ہو گیا تو اُس وقت اپنے کسی رؤیا یا الہام کو میں نے بیان کیا ہے۔ یا کبھی
ایسا ہوا کہ میں نے اپنے کسی رؤیا کا کسی دوست سے ذکر کر دیا۔ ورنہ بالعموم میں اپنے رویا اور
الہامات بتایا نہیں کرتا۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جیسا کہ پیشگوئی میں بیان کیا گیا ہے،
اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک میرے ساتھ ہے اور دیر سے چلا آرہا ہے۔
سب سے پہلی چیز جو اس منصب کی طرف اشارہ کرتی ہے وہ میرا ایک الہام ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں مجھے ہوا اور میں نے جاکر حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بتا دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو اپنے
الہامات کی کاپی میں لکھ لیا۔ وہ الہام میں نے بارہا سنایا ہے۔ پہلے میں اسے صرف خلافت کے
متعلق سمجھتا تھا لیکن اب میرا ذہن اِس طرف منتقل ہوا ہے کہ اس الہام میں میرے اس
منصب کی طرف اشارہ تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ملنے والا تھا۔ وہ الہام یہ تھا کہ اِن
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ یقیناً اللہ تعالیٰ تیرے متبعین کو
تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رکھے گا۔ اس میں ایک لطیف اشارہ ہے جو پیشگوئی کے پورا
ہونے کی ترتیب پر دلالت کرتا ہے اور وہ یہ کہ یہ وہ الہام ہے جو حضرت مسیح ناصری کو ہوا اور
جس کا قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے مگر وہاں یہ الفاظ ہیں وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ 8 اور یہاں یہ الہام ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِينَ
كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری کا دعوای موسوی سلسلے کی
آخری نبوت کا تھا اور اس قسم کے دعوے کے متعلق پہلے لوگوں کی مخالفت ضروری ہوتی ہے۔
پھر ایک لمبے عرصے کے بعد وہ اس نبی پر ایمان لاتے ہیں لیکن مصلح موعود کی پیشگوئی کے مورد کو
چونکہ اللہ تعالیٰ پہلے خلیفہ بنانا چاہتا تھا اور خلیفہ کو معا بنی بنائی جماعت مل جاتی ہے اس لیے یہاں
1944ء
88
خطبات محمود
جَاعِلُ الَّذِينَ والے حصے کی ضرورت نہیں تھی۔ حضرت مسیح کے عہدہ والا نبی تو جب بھی
لوگوں کے سامنے اپنا دعوی پیش کرتا ہے لوگ اسے سنتے ہی کہنے لگ جاتے ہیں جھوٹا، جھوٹا۔
کوئی ابو بکر جیسی صفت رکھنے والا انسان ہوا اور اس نے مان لیا تو یہ علیحدہ بات ہے۔ ورنہ عام طور
پر ایسا نبی جب اپنی نبوت کا اعلان کرتا ہے ساری دنیا اُسے جھوٹا قرار دینے لگ جاتی ہے۔ خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ابتدا میں صرف تین لوگ ایمان لائے۔ لیکن خلیفہ کو
پہلے دن ہی ایک جماعت مانتی ہے۔ پس اِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ
الْقِيَامَةِ فرما کر اللہ تعالیٰ نے اس طرف اشارہ فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ تم کو ایک دن بنی بنائی
جماعت دیدے گا اور پھر اس جماعت کا تعلق تمہارے ساتھ مضبوط کرتا چلا جائے گا یہاں
تک کہ ایک دن وہ تمہاری جماعت ظلی طور پر کہلائے گی۔ اور کچھ لوگ تمہارے مخالف بھی
ہوں گے مگر تمہاری بیعت کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ قیامت تک تمہارے منکروں پر غلبہ دے
گا اور یہ غلبہ تمہارے امام بنتے ہی شروع ہو جائے گا۔ اور جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ والے حصہ
کی ضرورت نہیں ہوگی کہ تم انتظار کرو کہ لوگ کب ایمان لاتے ہیں یا اکثر لوگ مخالفتیں
کریں، فتوے لگائیں، مضحکہ اڑائیں، تحقیر و تذلیل کی کوشش کریں، مٹانے اور برباد کرنے کی
تدبیریں کریں اور دنیا کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک طوفان مخالفت اُمڈ
آئے بلکہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بنی بنائی جماعت کے اکثر حصہ کو
تیرے سپرد کر دے گا اور جس دن یہ جماعت تیرے سپر د ہو گی اُسی دن سے تجھے ماننے والوں
کا تیرے مخالفوں پر غلبہ شروع ہو جائے گا۔ چنانچہ دیکھ لو ایسا ہی ہوا۔ حضرت مسیح ناصری
علیہ السلام کی جماعت کو تو تین سو سال کے بعد غلبہ حاصل ہوا لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نے جس
وقت خلافت کے مقام پر مجھے کھڑا کیا اُس کے چند ہفتوں کے اندر ہی وہ لوگ جو میرے
بالمقابل کھڑے ہوئے تھے اور میرے عہدہ کے منکر تھے یعنی پیغامی، اللہ تعالیٰ نے اُن پر مجھے
اور میرے ساتھیوں کو غلبہ دینا شروع کر دیا اور یہ غلبہ خدا تعالیٰ کے فضل۔ سے روز بروز بڑھتا
چلا جا رہا ہے۔ پیغامی آج کہہ رہے ہیں کہ ایک خواب پر انحصار کیا گیا۔ حالانکہ وہ بھی
خواب نہیں کیونکہ اس میں الفاظ ہیں۔ مگر یہ الہام جو میں نے اوپر لکھا ہے یہ تو الہام ہے اور
1944ء
89
خطبات محمود
چالیس سالہ پرانا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ میں ایک جماعت کا امام ہوں گا۔ کچھ حصہ میری
مخالفت کرے گا، اکثر میرے ساتھ مل جائیں گے اور انہیں اللہ تعالیٰ قیامت تک دوسروں پر
غلبہ دے گا۔ یہ جو فرمایا کہ تیرے ماننے والوں کو تیرے کافروں پر اللہ تعالیٰ قیامت تک غلبہ
دے گا اس میں اسی طرف اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک دن مجھے ظلی طور پر نبیوں کا یعنی
مسیح ناصری اور مسیح محمدی کا نام دینے والا ہے کیونکہ خلیفہ کی جماعت اُس کی زندگی تک ہوتی
ہے۔ وفات کے بعد صرف نبیوں کی جماعت یا ان کے اخلال کی جماعت چلتی ہے۔ اسی طرح
كَفَرُوا کے الفاظ نے بھی اسی طرف اشارہ کیا ہے کہ خلافت کے بعد مجھے ایک اور رتبہ ملنے والا ہے
جو بعض نبیوں کے ظل" کے طور پر ہو گا۔ سُبْحَانَ اللَّهِ لَا يُسْئَلُ عَمَّا يَفْعَلُ۔
دوسرے مجھے ایک کشف ہوا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زندگی
میں ہی میں نے دیکھا تھا۔ وہ بھی اسی مقام پر دلالت کرتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں اُس کمرہ
سے نکل رہا ہوں جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام رہتے تھے اور باہر صحن میں
آیا ہوں۔ وہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف رکھتے ہیں۔ اُس وقت کوئی شخص
یہ کہہ کر مجھے ایک پارسل دے گیا ہے کہ یہ کچھ تمہارے لیے ہے اور کچھ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے لیے ہے۔ کشفی حالت میں جب میں اُس پارسل پر لکھا ہوا پتہ دیکھتا
ہوں تو وہاں بھی مجھے دو نام لکھے ہوئے نظر آتے ہیں اور پتہ اس طرح درج ہے کہ محی الدین
اور معین الدین کو ملے۔ میں کشف میں سمجھتا ہوں کہ ان میں سے ایک نام حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ہے اور دوسرا نام میرا ہے۔ اُس وقت چونکہ میں بچہ تھا اور حضرت
محی الدین صاحب ابن عربی کا نام میں نے سنا ہوا نہیں تھا، صرف اور نگ زیب کے متعلق میں
جانتا تھا کہ ان کا نام محی الدین تھا اس لیے میں نے اُس وقت سمجھا کہ محی الدین سے مراد میں
ہوں۔ اور حضرت معین الدین چشتی چونکہ ہندوستان میں ایک مشہور بزرگ گزرے ہیں اس
لیے میں نے سمجھا کہ معین الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں لیکن
بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ حضرت محی الدین صاحب ابن عربی بھی ایک بہت بڑے بزرگ
ہوئے ہیں تو میں نے سمجھا کہ محی الدین سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں
1944ء
90
خطبات محمود
جنہوں نے دین کو زندہ کیا اور معین الدین سے مراد میں ہوں جس نے دین کی اعانت کی۔
پس دین کو زندہ کرنے والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہیں اور دین کی نصرت اور
اعانت کرنے والا میں ہوں۔ جیسے ماں بچہ جنتی ہے اور دایہ دودھ پلاتی ہے۔
تیسرا الہام جو مجھے اسی رنگ میں ہوا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات کے بعد ۔ وہ یہ ہے کہ اِعْمَلُوا آلَ دَاوُدَ شُكْرًا ۔ اے آلِ داؤد! تم اللہ تعالیٰ کے شکر
کے ساتھ اس کے احکام پر عمل کرو۔ اس الہام کے ذریعہ اعْمَلُوا کہہ کر اللہ تعالیٰ نے ہمیں
اپنے منشاء پر پوری طرح عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور آلِ داؤد کہہ کر اللہ تعالیٰ نے مجھے
حضرت سلیمان علیہ السلام سے مشابہت دی ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت داؤد
علیہ السلام کے بعد خلیفہ ہوئے تھے اور اُن کے بیٹے بھی تھے۔ مجھے یاد ہے اُس وقت یہ الہام
اتنے زور سے ہوا کہ کتنی دیر تک مجھ پر اس الہام کے نازل ہونے کی کیفیت تازہ رہی۔ اور یہ
الہام اتنا واضح تھا کہ باوجودیکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اس وقت فوت ہو چکے
تھے جب میں اپنے بعض ہم عمروں سے سیر میں اس کا ذکر کر رہا تھا یکدم میرے ذہن سے
آپ کی وفات کا خیال نکل گیا اور مجھے جوش پیدا ہوا کہ میں دوڑ کر جاؤں اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام سے جاکر اس کا ذکر کروں۔
چوتھی شہادت اس رویا کی تصدیق میرا یہ کشف ہے کہ میں نے دیکھا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیت الدعا میں بیٹھا دعا کر رہا ہوں کہ یکدم مجھ پر ظاہر کیا گیا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابراہیم تھے۔ پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر
کیا گیا کہ اس اُمت میں اور بھی کئی ابراہیم ہوئے ہیں۔ چنانچہ حضرت خلیفہ اول کے متعلق بتایا
گیا کہ آپ بھی ابراہیم ہیں اور آپ کا نام مجھے ابراہیم ادھم بتایا گیا ہے۔ ادھم ایک بادشاہ تھے
جو بادشاہت کو چھوڑ کر تصوف کی طرف متوجہ ہو گئے تھے۔ پس مجھے بتایا گیا کہ حضرت
خلیفہ اول ابراہیم ادھم ہیں۔ پھر مجھے بتایا گیا کہ ایک ابراہیم تم بھی ہو۔
پانچویں شہادت جو اس بارہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے قریب مجھے ملی یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ
1944ء
91
خطبات محمود
ایک گھنٹی بھی ہے اور اس کی آواز ایسی ہے جیسے پیتل کا کوئی کٹورا ہو اور اُسے کسی چیز سے ٹھکوریں
تو اُس میں سے ٹن کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس گھنٹی میں سے بھی ٹن کی آواز آئی۔ مگر وہ آواز ایسی ہی
سریلی اور لطیف ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے سارے جہان کی موسیقی کی لذت اُس میں بھر دی گئی
ہے۔ یہ آواز بڑھتی گئی ، بڑھتی گئی یہاں تک کہ تمام جو میں متشکل ہو کر ایک فریم بن گئی جیسے
تصویر کا فریم ہوتا ہے پھر میں نے دیکھا کہ اس فریم میں ایک تصویر نمودار ہوئی جو کسی نہایت ہی کی
حسین اور خوبصورت وجود کی ہے۔ پھر وہ تصویر بلنی شروع ہوئی اور تھوڑی دیر کے بعد یکدم اس
میں سے کود کر ایک وجود میرے سامنے آگیا جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ خدا کا فرشتہ
ہے اور اس نے مجھے کہا آؤ میں تم کو سورۂ فاتحہ کا درس دوں۔ چنانچہ اُس نے مجھے سورۂ فاتحہ کا
درس دینا شروع کر دیا اور دیتا گیا ، دیتا گیا، دیتا گیا۔ یہاں تک کہ وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِينُ 2 کی تفسیر شروع کرنے لگا تو کہنے لگا۔ آج تک جتنے مفسر ہوئے ہیں اُن سب نے ملک
يَوْمِ الدِّین 10 تک تفسیر لکھی ہے لیکن میں تمہیں اس کے آگے بھی تفسیر بتاتا ہوں۔ چنانچہ
اس نے ساری سورۃ فاتحہ کی تفسیر مجھے پڑھادی۔ جب میری آنکھ کھلی تو رویا میں اُس فرشتہ نے جو
باتیں مجھے بتائی تھیں اُن میں سے کچھ باتیں مجھے یاد تھیں لیکن میں نے اُن کو نوٹ نہ کیا اور بعد
میں میں خود بھی اُن کو بھول گیا۔ جب صبح میں نے اپنے اس رویا کا حضرت خلیفہ اول سے ذکر کیا
اور یہ بھی کہا کہ خواب میں فرشتہ نے جو کچھ باتیں بتائیں تھیں اُن میں سے بعض آنکھ کھلنے پر مجھے
یاد تھیں لیکن صبح اٹھنے پر وہ بھی میرے ذہن میں سے نکل گئیں۔ تو حضرت خلیفہ اول خفا ہو کر
کہنے لگے کہ تم نے اتنا علم ضائع کر دیا ان کو نوٹ کر لینا چاہیے تھا۔ مگر وہ دن گیا اور آج کا دن آیا
سورۂ فاتحہ سے خدا تعالیٰ ہمیشہ ہی مجھے نئے نئے نکات سمجھاتا ہے۔ چنانچہ اب بھی اس رؤیا کے بعد
جب میں نے توجہ کی کہ جماعت کی اصلاح اور اسلامی نظام کی فوقیت ثابت کرنے کے لیے کونسا
واضح پروگرام ہو سکتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے سورۂ فاتحہ سے ہی ایک نہایت واضح اور مکمل
پروگرام بتایا جس پر چل کر اسلام ایسی ترقی حاصل کر سکتا ہے کہ دشمن اس کو دیکھ کر حیران رہ
جائے اور اسلامی تمدن کی فوقیت کا اعتراف کیے بغیر اُس کے لیے کوئی چارہ کار نہ رہے۔ اس
پروگرام کے مطابق ان تمام غلطیوں کا بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ازالہ ہو سکتا ہے جو
1944ء
92
خطبات محمود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمان نظام اسلام اور اس کے تمدنی احکام کو سمجھنے میں
کر چکے ہیں اور یہ سب کچھ خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ کے ذریعہ سے ہی مجھے سمجھا دیا۔ اور اس رویا
کی اصل تعبیر یہ تھی کہ میرے قوائے باطنیہ میں سورہ فاتحہ کا علم خصوصاً اور فہم قرآن کا عموماً
رکھ دیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً الہام باطنی کے ساتھ ضرورت کے مطابق ظاہر ہو تا رہے گا۔
چھٹی شہادت اس بارہ میں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی وحی سے نوازا اور اس بات کی بھی
کہ اُس نے اُس کام کے لیے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیشگوئی میں ہے مجھے
تیار کیا ہے یہ ہے کہ مجھے ایک رؤیا ہوا جو غالباً زمانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یا
ابتدائے خلافت حضرت خلیفہ اول میں میں نے دیکھا تھا۔ یہ رویا میں نے اُسی وقت
میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب حال سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور کو اور دوسرے احباب کو سنا
دی تھی۔ ابھی چند دن ہوئے انہوں نے خود بخود مجھ سے اس رویا کا ذکر کیا۔ میں نے دیکھا
کہ میں مدرسہ احمدیہ میں ہوں اور اُسی جگہ مولوی محمد علی صاحب بھی کھڑے ہیں۔ اتنے میں
شیخ رحمت اللہ صاحب آ گئے اور ہم دونوں کو دیکھ کر کہنے لگے آؤ مقابلہ کریں۔ آپ کا قد لمبا
ہے یا مولوی محمد علی صاحب کا۔ میں اس مقابلہ سے کچھ ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہوں مگر وہ
زبر دستی مجھے کھینچ کر اُس جگہ پر لے گئے جہاں مولوی محمد علی صاحب کھڑے ہیں۔ یوں تو
مولوی محمد علی صاحب قد میں مجھ سے چھوٹے نہیں بلکہ غالباً کچھ لمبے ہی ہیں لیکن جب شیخ صاحب
نے مجھے اور اُن کو پاس پاس کھڑا کیا تو وہ بے اختیار کہہ اٹھے کہ میں تو سمجھتا تھا مولوی صاحب
اونچے ہیں لیکن اونچے تو آپ نکلے۔ چنانچہ رویا میں میں دیکھتا ہوں کہ بمشکل میرے سینہ تک
اُن کا سر پہنچا ہے۔ پھر شیخ رحمت اللہ صاحب ایک میز لائے اور اُس پر اُن کو کھڑا کر دیا مگر تب
بھی وہ مجھ سے چھوٹے ہی رہے۔ اس کے بعد انہوں نے اُس میز پر ایک سٹول رکھا اور اُس پر
مولوی صاحب کو کھڑا کیا مگر پھر بھی مولوی صاحب مجھ سے چھوٹے ہی رہے۔ اس کے بعد
انہوں نے مولوی صاحب کو اٹھا کر میرے سر کے برابر کرنا چاہا لیکن وہ پھر بھی نیچے ہی رہے۔
بلکہ مزید براں اُن کی ٹانگیں اس طرح ہوا میں لٹک گئیں گویا کہ وہ میرے مقابل پر بالکل ایک پر
بچہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور بمشکل میری کہنیوں تک پاؤں آئے۔ اب دیکھو! اس میں کس طرح
کی
1944ء
93
خطبات محمود
اس تمام مقابلہ اور پھر اس کے انجام کی بھی خبر دی گئی ہے جو مولوی محمد علی صاحب سے ہونے
والا تھا۔ حالانکہ اگر ابتدائے خلافت اولی کے وقت کی رؤیا ہے تو اُس وقت جماعت میں
خواجہ کمال الدین صاحب سر اٹھا رہے تھے نہ کہ مولوی محمد علی صاحب۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے
اس میں عجیب طریق پر بعد میں پیدا ہونے والے جھگڑوں کا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا۔ چنانچہ دیکھ لو!
مولوی محمد علی صاحب میرے مقابلے میں اتنے نیچے ہوئے، اتنے نیچے ہوئے کہ اب اُن کا سارا
زور ہی اس بات کے ثابت کرنے پر صرف ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور وہی لوگ معزز
ہوتے ہیں جو چھوٹے ہوں۔ پہلے کہا کرتے تھے کہ ہم 95 فیصدی ہیں اور یہ چار پانچ فیصدی ہیں
اور جماعت کی اکثریت کبھی ضلالت پر نہیں ہو سکتی۔ مگر اب کہتے ہیں بے شک قادیان کی
جماعت زیادہ ہے اور ہم تھوڑے ہیں لیکن ان کا زیادہ ہونا ہی ان کے جھوٹے ہونے کا ثبوت
ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میرے حقیقی بندے تھوڑے ہوا کرتے ہیں۔ یہ بالکل وہی
نقشہ ہے جو اس رویا میں بتایا گیا تھا۔ وہ اتنے چھوٹے ہوئے، اتنے چھوٹے ہوئے کہ اب انہیں
اپنا چھوٹا ہونا ہی اپنی صداقت کی دلیل نظر آتا ہے۔
پھر جس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے الہاماً بتایا کہ
لَنُمَر قَنَّهُمْ ہم ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے ۔ اُس وقت یہ لوگ اپنے آپ کو 95 فیصدی لو
کہا کرتے تھے مگر اب اُن کی کیا حالت ہے۔ خدا نے اُن کو اِس پیشگوئی کے مطابق حقیقت میں
ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب نے اپنی وفات سے پہلے لکھا کہ
مرزا محمود نے ہمارے متعلق جو الہام شائع کیا تھا وہ بالکل پورا ہو گیا ہے اور ہم واقع میں
ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے اُن کو جیسا کہ الہام میں خبر دی گئی تھی میرے
مقابلہ میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ میں اُس کلام الہی کی مثالیں جو مجھ پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل
سے نازل فرمایا اس وقت اسی قدر بیان کرتا ہوں۔ ہاں میرا ارادہ ہے کہ تحدیث نعمت کے طور
پر ایک مختصر رسالہ میں کسی قدر تفصیل کے طور پر اپنے بعض الہاموں، کشوف اور رؤیا کا ذکر کر
دوں۔
خلاصہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے متعدد دفعہ مجھ پر اپنے غیب کو ظاہر کر کے اس پیشگوئی کو سچا
1944ء
94
خطبات محمود
کر دیا ہے کہ مصلح موعود خدا تعالیٰ کی روح حق سے مشرف ہو گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کے نشانات ہیں جو اس
نے میرے ذریعہ سے ظاہر فرمائے۔ میں نے اب بھی اس پیشگوئی کا مصداق ہونے کا اُس وقت
تک اعلان نہیں کیا جب تک خود خدا نے اپنے فضل سے مجھے اس حقیقت سے آگاہ نہیں فرما دیا۔
لوگ کہتے ہیں کہ اس میں کیا حکمت تھی کہ جماعت کے دوست تو پہلے ہی ان پیشگوئیوں کا مجھے
مصداق قرار دیتے رہے اور میں نے اب ان پیشگوئیوں کے مصداق ہونے کا دعوی کیا۔ میں اُن
سے کہتا ہوں اس میں حکمت وہی ہے جس کا قرآن کریم نے ان الفاظ میں ذکر فرمایا ہے کہ مَا كَانَ
اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ - 11- اللہ تعالیٰ جب ایک نبی کی بعثت کے بعد کوئی اور موعود کھڑا کرتا ہے
تو اُس وقت اللہ تعالیٰ یہ پسند نہیں کرتا کہ اُس کی قائم کردہ جماعت دوبارہ کفر کا شکار ہو جائے اور
اُس کا وہ ایمان ضائع ہو جائے جو اُسے حاصل تھا۔ اسی لیے وہ پہلے سے ایسار نگ پیدا کر دیتا ہے کہ
اکثریت اُس موعود کو ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے۔ فرض کرو کوئی ایسا موعود کھڑا ہو جاتا جس کی
صداقت کی کوئی علامت پہلے ظاہر نہ ہو چکی ہوتی تو اس کا کیا نتیجہ نکلتا۔ یہی نتیجہ نکلتا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں پر ہنسی اور تمسخر شروع ہو جاتا اور وہ جماعت جسے بڑی
بڑی مشکلات، بڑی بڑی قربانیوں، بڑی بڑی دعاؤں اور بڑی بڑی کوششوں کے بعد قائم کیا گیا تھا
اس کا اکثر حصہ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف کھڑا ہو جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ
جنہوں نے اب تک مصلح موعود ہونے کے دعوے کیے ہیں ان کی ساری لڑائی جماعت کے
ساتھ رہی ہے اور ان کی ساری لڑائی محض اس وجہ سے ہوا کرتی ہے کہ احمدی ان کی کیوں بیعت
نہیں کرتے۔ حالانکہ صاف بات ہے کہ اگر خدا نے تمہیں طاقت اور قوت عطا فرمائی ہے تو جس
طاقت اور قوت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جماعت بنا لی تھی اُسی
طاقت اور قوت سے تم بھی ایک نئی جماعت بنا لو۔ تمہیں کس نے منع کیا ہے۔ لیکن وہ نئی جماعت
بھی نہیں بنا سکتے اور ہماری جماعت کو بھی اس وجہ سے کافر قرار دیتے ہیں کہ یہ اُن پر ایمان کیوں
نہیں لاتی۔ گویا اُن کے نزدیک ہماری جماعت کے افراد ہیں تو کافر ، لیکن وہ اصرار کرتے ہیں ہم
نے لینے یہی کافر ہیں۔ اب بتاؤ ایسے حالات میں کون ہے جو اُن کے دعوے کو تسلیم کر سکے۔ پس
میری طرف سے بعد میں اعلان ہونے اور جماعت کی طرف سے پہلے مجھے اس پیشگوئی کا مصداق
1944ء
95
خطبات محمود
قرار دینے میں اللہ تعالیٰ کی حکمت یہی ہے کہ مَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيْمَانَكُمْ اللہ تعالیٰ مومنوں کو
دوسری دفعہ کفر و اسلام کے امتحان میں ڈال کر اُن کے ایمان کو ضائع کرنے کے لیے تیار نہ تھا
اور نہیں چاہتا تھا کہ وہ دو موتیں اپنی جماعت پر وارد کرے۔ پہلی موت تو وہ تھی جو غیر احمدیت یا
کی حالت میں اُن پر وارد ہوئی کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی
کو جھٹلایا۔ لیکن آخر ان کے دل کی کسی نیکی کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ نے انہیں زندہ کر دیا اور وہ
جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے اور صداقت کو قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنے
رشتہ داروں سے قطع تعلق کیا، مصیبتوں اور تکلیفوں کو برداشت کیا ، ہزاروں دُکھوں اور بلاؤں کا
مقابلہ کیا اور اپنے ایمان کی سلامتی کے لیے ہر وہ عذاب برداشت کیا جو بندے دے سکتے تھے۔
اس کے بعد یہ خیال کرنا کہ اس ابتلاء میں سے گزرنے والے لوگوں کی زندگی میں خدا تعالیٰ ایک
ایسا موعود بھیج دے گا جس کی صداقت کے نشانات اس کے دعوے کے ایک لمبے عرصہ بعد ظاہر
ہوں گے ، اس کے یہ معنے ہیں کہ مومنوں کو پھر کفر کے گڑھے میں دھکیل دیا جائے اور صحابہ کو
دوبارہ کافر و منکر بنا دیا جائے، نئے سرے سے جماعت ابتلاء میں پڑ جائے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے رحم اور
اس کی سنت کے خلاف ہے۔ پس اللہ تعالیٰ ایسا ہر گز نہیں کر سکتا اور اس وجہ سے اس نے مصلح
موعود کے متعلق جو حضرت مسیح موعود کی تیار کردہ جماعت کی زندگی میں ہی آنے والا تھا یہ تدبیر
اختیار کی کہ پہلے اُسے جماعت کا خلیفہ بنا کر اُن سے عہد اطاعت لے لیا اور اُن پیشگوئیوں کو پورا
کرنے کے سامان پیدا کر دیے جو اس کے متعلق بتائی گئی تھیں اور جب حقیقت جماعت پر روز
روشن کی طرح کھل گئی تو پھر اسے بھی اس حقیقت سے بذریعہ آسمانی اخبار کے علم دے دیا تا
آسمان اور زمین دونوں کی گواہی جمع ہو جائے اور مومنوں کی جماعت کفر و انکار کے داغ سے بھی
محفوظ کر دی جائے۔ یہ ایسی ہی بات تھی جیسا کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات پر کہا تھا کہ خدا کی قسم! اللہ آپ پر دو موتیں وارد
نہیں کرے گا۔ 12 یہی حال سب انبیاء کی قائم کر دہ جماعتوں کا ہوتا ہے اور خدائی قانون یہی ہے
کہ وہ اپنی جماعت پر دو موتیں وارد نہیں کیا کرتا۔ دنیا کو کافر قرار دینے والے اور تمام جہان سے
لڑائی کرنے والے نبی اور مامور اور مصلح ایک عرصہ دراز کے بعد آیا کرتے ہیں۔ قریب زمانہ میں
1944ء
96
خطبات محمود
نہیں آیا کرتے۔ وہ اُس وقت آتے ہیں جب لوگوں کے دل واقع میں کافر اور بے دین ہو چکے
ہوتے ہیں۔ لیکن وہ مصلح اور وہ موعود اور پھر ان سے بڑھ کر وہ نبی اور مامور اور مرسل جنہوں نے
ایسے وقت میں ظاہر ہونا ہوتا ہے جب جماعت کا قیام ابھی تازہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان کے لیے
ایسے حالات پیدا کر دیتا ہے کہ جماعت کی اکثریت کو ان کا انکار کرنا نہیں پڑتا۔ جیسے حضرت
ہارون علیہ السلام تھے کہ ان کے لیے قوم کو کوئی علیحدہ جنگ نہیں کرنی پڑی۔ جب وہ حضرت
موسی علیہ السلام پر ایمان لے آئے تو حضرت ہارون پر خود بخود ایمان لے آئے۔ یا یوشع نبی
ہوئے تو ان کو حضرت موسی علیہ السلام کی طرح دنیا سے جنگ نہیں کرنی پڑی بلکہ حضرت موسی
علیہ السلام پر ایمان لانے کی وجہ سے اُس قوم نے یوشع پر خود بخود اپنے ایمان کا اظہار کر دیا۔ تو خدا
تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ ایک قوم پر دو دفعہ موت وارد نہیں کیا کرتا۔ جب خدا تعالیٰ ایک دفعہ
اپنی جماعت کا ایمان کسی نبی کے ذریعہ سے محفوظ کر دیتا ہے تو پھر وہ اسی محفوظ ایمان کے ساتھ
بڑھتی اور دنیا میں ترقی کرتی ہے۔ اسی لیے خدا تعالیٰ نے پہلے علامتیں ظاہر کیں اور پھر مجھے بتایا بلکہ
پہلے جماعت خود کہتی رہی تاکہ وقت آنے پر ایمان کی موت سے خدا تعالیٰ اسے بچا لے۔ باقی
جس قدر مدعی ہیں وہ سارے ہی ایسے ہیں جن کے دعوے کو جماعت چونکہ تسلیم نہیں کرتی اس
لیے وہ جماعت کے افراد کو کافر اور بے دین قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ خدائی سنت کے خلاف ہے
کہ وہ ایک نبی کی جماعت پر دو موتیں وارد کرے۔ بعد میں جب بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور نبی کے
زمانہ پر ایک عرصہ دراز گزر جاتا ہے اس وقت بے شک ایسا مامور آسکتا ہے جس کے انکار کی وجہ
سے لوگ کافر اور بے دین قرار پا جائیں۔ لیکن جب نبی کے قریب ترین زمانہ میں کوئی مصلح اور
موعود آتا ہے خواہ وہ نبی ہو یا غیر نبی تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ماتحت پہلے سے ایسے حالات پیدا کر
دیتا ہے جن کی وجہ سے جماعت کی اکثریت ٹھوکر سے محفوظ رہتی ہے۔ تب ایمان اور جماعتی ترقی
کا ایک تسلسل جاری رہتا ہے اور اس میں کوئی روک پیدا نہیں ہوتی ۔ ہاں جب جماعت بگڑ جائے،
ایمان مٹ جائے ، اخلاق درست نہ رہیں، بے دینی، کفر اور الحاد ہر طرف چھا جائے اُس زمانہ میں
جب کوئی موعود آئے گا تو لازما لوگ اُس کا انکار کریں گے اور وہ ایسے طور پر ہی آئے گا کہ اگر کوئی
اس کا انکار کرے گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور کافر قرار پائے گا۔ پس موعود دو الگ الگ قسم کے
1944ء
97
خطبات محمود
زمانوں میں آیا کرتے ہیں۔ اس وقت چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انوار
چاروں طرف دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، آپ کی تعلیم پر جماعت قائم ہے، آپ کے احکام کو لوگ
تسلیم کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا کی راہوں پر چلتے اور اس کا قرب حاصل کرنے کی کوشش
کرتے ہیں اس لیے موجودہ زمانہ میں ضروری تھا کہ اللہ تعالیٰ جس موعود کو کھڑا کرتا اُس کے
متعلق پہلے سے علامات ظاہر کر دیتا تا کہ جماعت ٹھوکر سے محفوظ رہے۔ ہاں جب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام کا نور لوگوں کی نظر سے اوجھل ہو جائے گا اور پھر دنیا میں تاریکی اور
ظلمت چھا جائے گی اُس وقت کوئی ایسا موعود بھی آسکتا ہے جس کے انکار پر لوگوں کو کافر قرار دیا
جائے۔ اور اس میں کوئی حرج نہ ہو گا کیونکہ اُس وقت جیسے وہ ظاہر میں کافر ہوں گے اُسی طرح ان
کے دل کا فر ہوں گے اور انہیں کافر قرار دینا در حقیقت اُن کے اپنے کفر کا ہی اظہار کرنا ہو گا۔ لیکن
موجودہ زمانہ میں ایسا نہیں ہو سکتا تھا بلکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایسا ہونا اللہ تعالیٰ کی سنت اور اُس
کے طریق کے خلاف ہے اور یہ صریح ظلم عظیم ہے کہ ایک قوم کو اللہ تعالیٰ دو موتوں میں داخل
کرے"۔
خطبہ ثانیہ میں فرمایا:۔
" مجھے کل سے لاہور سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ اُم طاہر کی حالت پھر نازک ہو رہی
ہے اور آج کی اطلاع تو یہ ہے کہ ان کی نبض بھی کمزور ہے اس لیے میں کل کی بجائے آج ہی
لاہور جا رہا ہوں ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو میں اگلا جمعہ قادیان میں ہی آکر پڑھانے کی جارہا
کوشش کروں گا۔ خدا تعالیٰ نے انسان پر جو خانگی فرائض رکھے ہیں ان کو بھی نظر انداز نہیں کیا۔ کیا
جاسکتا اس لیے میں جمعہ کے بعد لاہور جاؤں گا اور چونکہ مجھے جلدی جانا ہے اس لیے جمعہ کی
نماز کے ساتھ ہی عصر کی نماز بھی پڑھا دوں گا"۔ (الفضل 16 فروری، 7 مارچ 1944ء)
30:1 : مريم
2 : تذکرہ صفحہ 139 حاشیہ طبع چہارم
3 : تبلیغ رسالت جلد اول صفحہ 89
1944ء
98
خطبات محمود
4 : تبلیغ رسالت جلد اول صفحہ 76 ، اشتہار 8 اپریل 1886ء
5 : تذکرہ صفحہ 25 ایڈیشن چہارم
: أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي
السَّمَاءِ (ابراهيم (25)
7 : ترمذی ابواب الرؤيا باب قوله لهم البشري في الحياة الدنيا
يَرَاهَا الْمُؤْمِنُ أَوْ تُرَى لَهُ)
8 : آل عمران : 56
: الفاتحة: 5
10: الفاتحة : 4
144 :11: البقرة
:12: بخاری کتاب المغازى باب مرض النبى صلى الله عليه وسلم وَوَفَاتِهِ