حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے صحابہ ؓ خدا تعالیٰ کےقرب کے جس مقام پر پہنچے اس مقام پر آج بھی ہم پہنچ سکتے ہیں

1944ء
99
6
خطبات محمود
حضرت محمد صلی الم کے صحابہ خدا تعالیٰ کے قرب کے
جس مقام پر پہنچے اُس مقام پر آج بھی ہم پہنچ سکتے ہیں
(فرموده 11 فروری 1944ء بمقام لاہور )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" مغرب کی نماز کے بعد جبکہ میں باہر بیٹھتا ہوں دوست مجھ سے مختلف سوالات
دریافت کیا کرتے ہیں۔ آج رات جو سوالات کیے گئے اُن میں سے ایک سوال ایسا اہم ہے جس
کے متعلق میں پھر زیادہ تشریح اور وضاحت کے ساتھ کچھ بیان کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔
کیونکہ وہ سوال ہماری تمام جماعت بلکہ تمام مسلمانوں کی عملی زندگی کے ساتھ نہایت گہرا تعلق
رکھتا ہے۔
وہ سوال یہ تھا کہ کیا ہم اب بھی صحابہ میں شامل ہو سکتے ہیں؟ میں نے اختصار کے
ساتھ اس کا جواب دیا تھا کہ صحابی ہونا اپنی ذات میں صرف اس بات پر منحصر ہے کہ کوئی انسان
ایسی صورت اختیار کر لے جو اُسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہم مجلس اور ہم شریک
بنا دے۔ ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ملنے والوں میں سے ابو جہل بھی
تھا، عقبہ اور شیبہ بھی آپ کی مجلس میں بیٹھنے والوں میں سے ہی تھے۔ اور ظاہر میں ایمان کا
دعوی کرنے والوں میں سے عبد اللہ بن ابی ابن سلول بھی تھا مگر ہم ان کو صحابی نہیں کہتے
۔

1944ء
100
خطبات محمود
حالانکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلسوں میں بیٹھتے اور آپ سے ہمیشہ باتیں کیا
کرتے تھے۔ کچھ لوگوں کو تو ہم اس لیے صحابی نہیں کہتے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے دعوی کے منکر تھے حالانکہ جہاں تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم کا
تعلق ہے وہ لوگ آپ کے قرب میں بیٹھنے والے تھے۔ اور کچھ لوگوں کو ہم اس لیے صحابی
نہیں کہتے کہ گو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دعویٰ کو منہ سے تسلیم کرتے تھے
مگر عملاً آپ سے عقیدت نہ رکھتے اور آپ کے ارشادات کے مطابق عمل کرنے کی کوشش
نہیں کرتے تھے۔ پس باوجود اس کے کہ ان کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جسمانی
قرب حاصل ہوا، ہم اُن کو صحابی نہیں کہتے۔ ہم یوں نہیں کہتے کہ رسول رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم کا ایک صحابی تھا ابو جہل ۔ مگر وہ آپ کا مخالف ہو گیا اور اس نے بڑی شدید دشمنی کی۔
ہم یہ کبھی نہیں کہتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک صحابی تھا عبد اللہ بن ابی ابن سلول۔
وہ منہ سے تو کہتا تھا کہ میں اسلام کا شیدائی ہوں لیکن دل سے اسلام کا شدید ترین دشمن تھا
حالانکہ جو صحابی کے معنے ہیں یعنی پاس بیٹھنے والا اور صحبت سے حصہ پانے والا ، وہ اس میں پائے
جاتے تھے۔ تو میں نے بتایا یہ تھا کہ در حقیقت صحابیت اس محبت اور اخلاص کے تعلق پر مبنی
ہے جو انسان کسی رسول کے ساتھ رکھتا ہے اور اسی وجہ سے جن لوگوں نے اس قسم کا اخلاص
اپنے اندر پیدا کر لیا وہ باوجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کے بہت
بعد پیدا ہوئے، انہوں نے وہی مقام حاصل کر لیا جو صحابہ کو حاصل تھا۔ چنانچہ میں نے اس
کی مثال بھی دی تھی کہ حضرت محی الدین صاحب ابن عربی فرماتے ہیں کہ میں نے ساری
بخاری سبقا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسلم سے پڑھی ہے۔ اسی طرح اور بہت سے لوگ
امتِ محمدیہ میں ایسے گزرے ہیں جنہیں رویا یا کشف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا اللہ
کی زیارت نصیب ہوئی، آپ سے باتیں کرنے کا ان کو موقع ملا اور جاگنے کی حالت میں بھی ان کی
کے دلوں میں اخلاص اور تقوی پایا جاتا تھا۔ ایسے لوگ یقینا صحابی تھے۔ یہی حالت اگر آج بھی ہے
ہم میں پیدا ہو جائے، یہی مرتبہ اگر آج بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم کو میسر آجائے تو اس بھی تو
میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم آج بھی صحابہ کا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم خدا تعالیٰ پر بخل کا
رض

1944ء
101
خطبات محمود
الزام نہیں لگاتے۔ ہمارا خدا بخیل اور ممسک نہیں کہ ہم یہ خیال کر لیں کہ اس نے اپنی نعمتوں
سے پہلوں کو تو حصہ دیا مگر ہمارے لیے ان نعمتوں کے حصول کا دروازہ اس نے بند کر دیا۔
ہے۔ یہ جواب تھا جو میں نے اس سوال کا دیا۔ آج میں کسی قدر زیادہ وضاحت سے اس امر کو
خطبہ میں بیان کرنا چاہتا ہوں اور جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ در حقیقت کسی
انعام کے متعلق انسان کے دل میں خواہش کا پیدا ہونا یہ بھی بعض دفعہ بناوٹی ہوتا ہے اور کسی
انعام کے حصول سے مایوس ہو جانا یہ بھی انسان کے لیے بڑی تباہی کا موجب ہوتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قَالَ هَلَكَ الْقَوْمُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ 1
اے لوگو ! جس نے اعلان کرنا شروع کر دیا کہ ہماری قوم ہلاک ہو گئی، ہماری قوم برباد ہو گئی
فَهُوَ أَهْلَهُمْ وہی شخص ہے جس نے اس قوم کو تباہ و برباد کیا۔ اس حدیث میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قومی ہلاکت کی وجہ بتائی ہے اور فرمایا ہے کہ اس ہلاکت اور بربادی
کی ذمہ داری اس آدمی پر ہے جو کہتا ہے کہ قوم ہلاک ہو گئی۔ بعض لوگوں نے اس حدیث سے
یہ دھوکا کھایا ہے کہ کسی شخص کے یہ کہنے سے کہ قوم ہلاک ہو گئی، ساری کی ساری قوم کس
طرح ہلاک ہو سکتی ہے اور چونکہ یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آئی اس لیے وہ کہتے ہیں اس
حدیث میں اهْلَكَهُمْ کا لفظ نہیں بلکہ اَهْلَكُهُمْ کا لفظ ہے۔ یعنی وہ شخص سب سے زیادہ ہلاک
ہونے والا ہے۔ حالانکہ واقع یہ ہے کہ انہوں نے قومی نفسیات کو سمجھا ہی نہیں۔ یہ کہہ دینا کہ
جو شخص کہتا ہے قوم ہلاک ہو گئی وہ سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔ اول تو بعض حالتوں میں
یہ درست ہی نہیں اور پھر یہ بھی صحیح نہیں کہ ان الفاظ کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ ہلاک ہونے
والا بن جاتا ہے۔ در حقیقت ان لوگوں نے اس نکتہ کو نہیں سمجھا کہ جب کسی قوم میں مایوسی
پیدا کر دی جائے تو وہ بڑے بڑے کام کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جاتی ہے۔ کبھی کسی قوم
کا دانا اور سمجھ دار لیڈر ایسا نہیں ہو سکتا جو اس کو مایوس کر دے اور آئندہ ترقیات کے متعلق اس
کے دل میں ناامیدی پیدا کر دے۔ جب کوئی قوم یہ سمجھ لے کہ وہ ترقی کے انتہائی درجہ پر پہنچ گئی
ہے یا جب کوئی قوم یہ سمجھ لے کہ وہ تنزل کے انتہائی درجہ پر پہنچ گئی ہے تو وہ تباہ ہونا شروع
ہو جاتی ہے۔ چنانچہ دیکھ لو مسلمانوں میں جب یہ خیال پیدا ہوا کہ قرآن کریم کی تفاسیر جو لوگ

1944ء
102
خطبات محمود
پہلے لکھ چکے ہیں ان سے زیادہ اب کچھ نہیں لکھا جا سکتا، اب قرآن کی کوئی نئی تفسیر نہیں کی
جاسکتی، معرفت کی کوئی نئی بات اس کی آیات سے نکالی نہیں جاسکتی تو مسلمانوں میں اُسی وقت
تنزل پیدا ہو نا شروع ہو گیا اور ان کی معرفت جاتی رہی، ان کا علم سلب ہو گیا اور ان کی عقل
کمزور ہو گئی اور ان کا فہم جاتا رہا اور وہ ان آسمانی علوم سے اس قدر محروم ہو گئے کہ اس زمانہ
میں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کے نئے معارف بیان کرنے
شروع کر دیے اور ہمارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کے عجیب و غریب اسرار کھولے تو
مسلمانوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ تفسیر بالرائے ہے۔ گویا انہیں معرفت کی باتوں سے اتنی
ڈوری ہو گئی کہ اسلام کی باتیں انہیں کفر کی باتیں دکھائی دینے لگیں اور قرآن کی باتیں انہیں
بے دینی کی باتیں نظر آنے لگیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ جب قوم سے کہہ دیا گیا کہ آئندہ
لوگوں کو کوئی ذہنی ارتقاء حاصل نہیں ہو سکتا، آئندہ کوئی شخص ایسا پیدا نہیں ہو سکتا جو
قرآن کریم کو پہلوں سے زیادہ سمجھ سکے ۔ آئندہ کوئی شخص ایسا پیدا نہیں ہو سکتا جو حدیثوں کو
پہلوں سے زیادہ سمجھ سکے۔ تو دوسرے الفاظ میں انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہماری قوم
ہلاک ہو گئی۔ اب اس میں کوئی زندہ وجود باقی نہیں رہا اور جب انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ
ہماری قوم میں کوئی زندہ وجود باقی نہیں رہا، ہماری قوم میں کوئی ایسا شخص نہیں رہا جو یہ کہہ سکے
کہ میں نے قرآن سے فلاں نئی بات نکالی ہے تو نتیجہ یہ ہوا کہ لوگوں نے قرآن پر تدبر کرنا
ترک کر دیا۔ انہوں نے حدیثوں پر غور کرنا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا جب ہمیں کوئی نئی بات نہ کی
قرآن سے حاصل ہو سکتی ہے نہ حدیث سے مل سکتی ہے تو ہمیں قرآن اور حدیث پر غور کرنے
کی ضرورت ہی کیا ہے۔ پرانی تفسیریں ہی ہمارے لیے کافی ہیں۔ یہ ایک لازمی نتیجہ تھا اس خیال
کا کہ قرآن سے اب کوئی نیا نکتہ نہیں نکل سکتا۔ بلکہ رازی اور ابن حیان اور دوسرے مفسرین
نے جو کچھ لکھا ہے ، وہی ہمارے لیے کافی ہے۔ چنانچہ مسلمانوں نے اس تباہ کن خیال کے زیر اثر
قرآن کریم کے پڑھنے اور اسے سمجھنے کو ترک کر دیا اور اپنا تمام تر انحصار تفسیروں پر رکھ لیا۔ پھر یہ
عذاب اتنا بڑھا ، اتنا بڑھا کہ آج سے پچیس تیس سال پہلے بڑے بڑے مولوی ایسے تھے جو
قرآن کریم کا صحیح ترجمہ تک نہیں جانتے تھے۔ کیونکہ وہ سمجھتے تھے ہمارے لیے قرآن کریم کا

1944ء
103
خطبات محمود
ترجمہ جاننا ضروری نہیں۔ اتنا ہی کافی ہے کہ اگر موقع ملے تو کوئی پرانی تفسیر دیکھ لی جائے۔
یہ ہلاکت ہوئی محض اس بات سے کہ قوم کو مایوس کر دیا گیا۔ اسے کہہ دیا گیا کہ
قرآن کریم کے معارف تک اس کی رسائی نہیں ہو سکتی۔ اسی طرح جب مسلمانوں کو کہہ دیا گیا
کہ خدا بولتا نہیں ، وہ کسی سے محبت نہیں کرتا ، وہ کسی سے پیار نہیں کرتا، وہ کسی کی التجا اور دعا کا
جواب نہیں دیتا تو لوگوں کے دلوں سے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے اور اس سے ملنے کی
خواہش بھی مٹنی شروع ہو گئی۔ آخر یہ خواہش کہ خدا مجھ سے ملے اور وہ میرے ساتھ باتیں
کرے، وہ مجھے اپنا پیارا بنالے، وہ میرا ہو جائے اور میں اس کا ہو جاؤں۔ کوشش انسان تبھی
کرے گا جب اسے یہ خیال ہو گا کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ لیکن جب اس کا یہ خیال ہو کہ ایسا ہو ہی
نہیں سکتا تو وہ اس غرض کے لیے کوشش ہی کیوں کرے گا۔ جب مسلمانوں میں یہ خیال پیدا
کر دیا گیا کہ ہم خدا کے نہیں ہو سکتے اور خدا ہمارا نہیں ہو سکتا۔ جب قوم کے لیڈروں نے یہ کہنا ،
شروع کر دیا کہ هَلَكَ الْقَوْمُ ہماری قوم ہلاک ہو گئی، ہماری قوم میں وہ استعداد ہی نہیں رہی
کہ جس سے کام لے کر وہ خدا سے محبت کر سکے ، اس کے فضل کو اپنی طرف کھینچ سکے، اس کی
وحی اور الہام کی مورد بن سکے تو نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے اس طرف سے اپنی توجہ ہی ہٹالی اور
خدا تعالیٰ کے دروازہ کو بند سمجھ کر اسے کھٹکھٹانا ترک کر دیا۔ مگر کسی مکان کا دروازہ بند ہو ، باہر
کی طرف اس پر قفل لگا ہوا ہو تو کون بے وقوف ہے جو اس دروازہ پر بیٹھ کر مالک مکان کو
آوازیں دینی شروع کرے گا۔ اگر کسی مکان کے دروازہ کے متعلق یہ اعلان کر دیا جائے کہ
اسے قطعی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور پھر اس دروازہ کو کوئی شخص کھٹکھٹانا شروع کر دے تو سب
لوگ اسے احمق اور پاگل سمجھیں گے۔ کیونکہ وہ ایسا دروازہ کھٹکھٹارہا ہو گا جو بند ہو چکا ہے، جس
کے بند ہونے کا اعلان ہو چکا ہے اور جس کے کھلنے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے۔ اس کے مقابلہ
میں اگر کسی عمارت کا دروازہ تو بند ہو لیکن کھڑ کی کھلی ہو تو سب لوگ اس کھڑی کی طرف
جائیں گے دروازہ کی طرف نہیں جائیں گے ۔ وہ کھڑکی کی طرف اس لیے جائیں گے کہ کھڑ کی وہ
کھلی ہو گی اور دروازہ کی طرف اس لیے نہیں جائیں گے کہ دروازہ بند ہو گا۔ اسی طرح جب خدا تعالیٰ
کی محبت کا دروازہ بند کر دیا گیا اور جب مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا گیا کہ اس دروازہ سے

1944ء
104
خطبات محمود
تمہیں کوئی آواز نہیں آسکتی۔ خواہ تم کس قدر چلاؤ، خواہ تم کس قدر آہ و زاری سے کام لو۔ تو
نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کا دروازہ چھوڑ دیا اور پیروں اور فقیروں کے پیچھے چل
پڑے۔ کیونکہ گو وہ چھوٹی چھوٹی کھڑکیاں تھیں۔ مگر یہ چھوٹی چھوٹی کھڑکیاں انہیں کھلی نظر
آئیں اور بڑا دروازہ انہوں نے مقفل پایا۔ پس وہ خدا کے دروازہ کو چھوڑ کر پیروں اور فقیروں
کے پیچھے چل پڑے۔ کیونکہ انہوں نے کہا، یہ ہیں تو کھڑکیاں مگر کھلی کھڑکیاں ہیں۔ پس آؤ!
ہم ان کھڑکیوں سے اندر کی طرف جھانکیں۔ مگر جانتے ہو اس کا کیا اثر ہوا؟ یہی ہوا کہ خدا کی
محبت اور خدا کا پیار مسلمانوں کے دلوں سے جاتا رہا، روحانیت کا ان میں فقد ان ہو گیا، وہ اس
کے قرب سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گئے اور خدا تعالیٰ کا تازہ بتازہ کلام سننے سے ان کے کان
ہمیشہ کے لیے نا آشنا ہو گئے۔
رض
کی
اسی طرح اسلامی تمدن اور سیاست میں بھی خطرناک نقص پیدا ہو گیا۔ کیونکہ کہہ دیا
گیا کہ صحابہ کے زمانہ میں تمدن نے جو شکل اختیار کی تھی اُس سے زیادہ اسلامی تمدن کو کوئی شکل
نہیں دی جاسکتی۔ حالانکہ تمدن کی شکل ہر زمانہ کے لحاظ سے بدلتی چلی جاتی ہے۔ کسی زمانہ میں
اس کی کوئی شکل موزوں ہوتی ہے اور کسی زمانہ میں اس کی کوئی شکل موزوں ہوتی ہے۔ سچا
مذہب وہی ہوتا ہے جو اپنے اندر لچک رکھتا ہے اور اسی لیے وہ مذہب دنیا میں ایک لمبے عرصہ
کے لیے آتے ہیں۔ ان کی تعلیم کے اندر ایک قسم کی لچک پائی جاتی ہے جو مختلف زمانوں اور
مختلف حالات کے مطابق تغیر پذیر ہوتی چلی جاتی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانہ میں اسلامی تمدن نے جو شکل اختیار کی وہ اور تھی۔ مگر اب اس تمدن نے جو شکل اختیار
کرنی ہے وہ اور ہے۔ بے شک اس تمدن کے اصول ایک ہی رہیں گے مگر اس کی شکل زمانہ کے زمانہ پی
حالات کے لحاظ سے بدلتی چلی جائے گی۔ اعتراض تب ہو جب اصول میں تبدیلی ہو۔ لیکن جیسا
کہ میں نے بتایا ہے اصول ہمیشہ ایک ہی رہیں گے لیکن اس تمدن کی شکل اور طریق عمل میں
ہمیں ضرور فرق کرنا پڑے گا اور موجودہ سوسائٹی کی طرز اور اس کے طریق کے مطابق ہمیں ی
اس میں تبدیلی کرنی پڑے گی اور شکل میں یہ تبدیلی بالکل جائز ہو گی۔ مگر چونکہ کہہ دیا گیا کہ
اسلامی تمدن انتہا تک پہنچ چکا ہے اور یہ کہ اس کے قانون میں کوئی لچک نہیں، اگر لوگ پرانے زمانہ

1944ء
105
خطبات محمود
کے تمدن کی نقل کریں تو بے شک کریں لیکن اس کے خلاف کوئی اور شکل تجویز نہیں
کر سکتے۔ تو نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں نے تمدن کے متعلق غور و فکر کرنا چھوڑ دیا اور وہ اس چھوٹے
سے تالاب کی صورت میں بدل گیا جس کا پانی نہیں بہتا، جس میں بو تو پیدا ہو جاتی ہے، جس میں
تعفن تو پیدا ہو جاتا ہے، جس میں سڑاند تو آنے لگتی ہے مگر خوشنمائی اور دلکشی باقی نہیں
رہتی۔ اسلامی تمدن بھی مسلمانوں کی اس حماقت کے نتیجہ میں ایک متعفن چیز بن گیا جس سے
خود مسلمان بھی نفرت کرنے لگے۔
پس یہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مَنْ قَالَ هَلَكَ الْقَوْمُ
فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ یہ در حقیقت آپ نے ایک بہت بڑا نفسیاتی نکتہ بیان فرمایا تھا۔ اگر قوم کے لیڈر،
اگر قوم کے صلحاء، اگر قوم کے علماء، اگر قوم کے امراء اس ایک حدیث کو ہی یاد رکھتے، اگر وہ
اپنی قوم کو مایوس نہ کرتے، اگر وہ اپنی قوم کو پژمردہ اور کم ہمت نہ بناتے ، اگر وہ ان کی امیدوں
کو قائم رکھتے، اگر وہ ان کی امنگوں کو بڑھاتے، اگر وہ اپنی جہالت سے ان کو یہ نہ کہتے کہ
تمہارے لیے اب ترقی کا کوئی موقع نہیں تو مسلمان روحانی میدان میں بھی آگے رہتے،
اقتصادی میدان میں بھی آگے رہتے ، علمی میدان میں بھی آگے رہتے اور سائنٹیفک میدان
میں بھی آگے رہتے۔ مگر ہمارے ہاں تو یہاں تک مصیبت بڑھی کہ مذہب تو الگ رہا انہوں
نے دنیوی علوم بھی پہلے لوگوں پر ختم کر دیے۔ بو علی سینا کے متعلق کہہ دیا کہ اس نے طب
میں جو کچھ لکھ دیا ہے اس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں لکھا جاسکتا، منطق کے متعلق کہہ دیا کہ اس
بارہ میں فلاں منطقی جو کچھ کہہ گیا ہے اس کے بعد منطق کے علم میں کوئی زیادتی نہیں کی
جاسکتی۔ گویا اول تو انہوں نے خاتم النبیین کے غلط معنے کیے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے فیضان کو جو ایک دریا کی صورت میں بہہ رہا تھا محدود کر دیا اور دوسری طرف یہ
غضب ڈھایا کہ کسی کو خاتم طب بنا دیا، کسی کو خاتم منطق بنا دیا، کسی کو خاتم فلسفہ بنادیا اور اس
طرح ایک ایک کر کے سارے علوم کے متعلق یہ فیصلہ کر دیا گیا کہ ان کے متعلق پہلے لوگ جو
کچھ لکھ چکے ہیں ان سے زیادہ اب کوئی شخص نہیں لکھ سکتا۔ دماغی ترقی رک گئی ہے، ذہنی ارتقا
جاتا رہا ہے، علم و فہم کا مادہ سلب ہو چکا ہے اور علوم کے دروازے سب بند ہو چکے ہیں۔ گویا

1944ء
106
خطبات محمود
انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ هَلَكَ الْقَوْمُ کہ جو پہلوں کو مل گیا وہ اب دوسروں کو نہیں
مل سکتا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمان بالکل تباہ و برباد ہو گئے۔ نہ مسلمانوں میں خدا پرست
رہے ، نہ مسلمانوں میں فقیہہ رہے، نہ مسلمانوں میں قاضی رہے، نہ مسلمانوں میں عارف رہے،
نہ مسلمانوں میں محدث رہے کیونکہ جو چیز بھی تھی اسے گزشتہ لوگوں پر ختم کر دیا گیا اور کہہ
دیا گیا کہ آئندہ لوگوں کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہ فطرت ان کی اس قدر بڑھی کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ میں بھی انہوں نے اسی حربہ سے کام لینا شروع کر دیا۔ اس
کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک فقرہ لکھا ہے۔ وہ بظاہر ایک
سادہ فقرہ ہے مگر انتہائی طور پر دلوں کی گہرائیوں پر اثر کرنے والا اور قلوب کو تڑپا دینے والا
ہے۔ آپ پر جب لوگوں نے اعتراض کیا کہ پہلے مسیح سے آپ کس طرح بڑھ سکتے ہیں، تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا جواب دیتے ہوئے ایک جگہ تحریر فرمایا کہ یہ لوگ تو
اس طرح باتیں کر رہے ہیں گویا ان کے نزدیک جو کچھ ہے پہلا مسیح ہی ہے ، دوسرا مسیح کچھ چیز
نہیں۔ یہ بظاہر ایک سادہ سا فقرہ ہے۔ مگر کس طرح اس گری ہوئی ذہنیت کی دھجیاں اڑا رہا ہے
جو مسلمانوں میں پیدا ہو چکی تھی کہ تم کہتے یہ ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور
اپنے ساتھ تمام ترقیات کے سامان لائے، تم کہتے یہ ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے
اور اپنے ساتھ تمام برکات لائے، تم کہتے یہ ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور
اپنے ساتھ تمام انوار لائے۔ مگر دوسری طرف تم اسی منہ سے یہ بھی کہہ رہے ہو کہ اب تمام
برکتیں ختم ہو چکیں، تمام فیضان بند ہو چکے ، اب کوئی شخص وہ مقام حاصل نہیں کر سکتا جو پہلے
لوگوں کو ملا۔ یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لوگوں کو ملا گویا اسلام کا چشمہ
نَعُوذُ بِاللهِ خشک ہو گیا ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیضان نَعُوذُ بِالله ختم ہو گیا
ہے، قرآن کا زندگی بخش اثر نَعُوذُ بِالله جاتا رہا ہے ۔ اب خواہ لاکھ کوششیں کرو تمہیں وہ
برکات کبھی نہیں مل سکتیں جو پہلے لوگوں کو ملیں۔ یہ تو ایسی گندی تعلیم ہے، یہ تو ایسی قوم
کو تباہ و برباد کرنے والی تعلیم ہے کہ کوئی انسان جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت
رکھتا ہو، کوئی انسان جس کے دل میں خدا تعالیٰ کا سچا ادب پایا جاتا ہو ایک منٹ بلکہ ایک سیکنڈ کے

1944ء
107
خطبات محمود
لیے بھی ایسی تعلیم قبول نہیں کر سکتا۔ یہ تو ایسی گندی اور متعفن اور بد بودار تعلیم ہے کہ اس
قابل ہے کہ اسے اٹھا کر میلے کے ڈھیروں پر پھینک دیا جائے، بجائے اس کے کہ لوگوں کے
دلوں اور ان کے دماغوں میں اسے جگہ دی جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو اس لیے بھیجا تھا کہ آپ اعلیٰ سے اعلیٰ کمالات کے دروازے لوگوں کے لیے کھول دیں جو
آپ کے زمانہ کے لیے ہی مخصوص نہ ہوں بلکہ قیامت تک آنے والے لوگوں کے لیے کھلے
رہیں۔ اگر یہ تعلیم صرف صحابہ کے لیے ہی تھی، اگر یہ تعلیم باقی ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کے ا تعالی کے
قرب اور اس کی محبت سے ہمیشہ کے لیے محروم کرنے والی تھی تو یہ گندی دنیا جو خدا تعالیٰ کے
قرب سے محروم ہو چکی تھی، یہ گندی دنیا جو خدا تعالیٰ کے الہام سے محروم ہو چکی تھی، یہ گندی
دنیا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کو سمجھنے سے محروم ہو چکی تھی، یہ گندی دنیا جو
اخلاق میں ترقی کرنے سے محروم ہو چکی تھی یہ تو اس قابل تھی کہ اس کو تباہ کر دیا جاتا، اس
کو برباد کر دیا جاتا، اس پر عذاب نازل کر کے اسے حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا جاتا۔ نوح کی قوم
پر وہ تباہی نہیں آئی جو اس دنیا پر آنی چاہیے تھی، لوط کی قوم پر وہ عذاب نازل نہیں ہوا جو اس
دنیا پر نازل ہونا چاہیے تھا۔ بشر طیکہ وہ سب کچھ درست ہو تا جو اس زمانہ کے نادان مولوی کہہ
رہے ہیں۔ مگر یہ جھوٹ اور افترا ہے۔ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب
کرتے ہوئے فرماتا ہے ہم نے تجھے مبعوث کیا ہے۔ کسی ایک قوم کی طرف نہیں، کسی ایک
ملک کی طرف نہیں بلکہ دنیا کے سارے انسانوں کی طرف ہم نے تجھے مبعوث کر کے بھیجا
ہے۔ 2 اسی طرح آپ حاضر اور غائب سب کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں میں اللہ کا رسول
ہوں جو تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کی
طرف مبعوث ہوئے اور خدا نے آپ کو وہ تعلیم دی ہے جو سب کو سمیٹنے والی اور ان کو ایک
نقطه مرکزی پر جمع کرنے والی ہے تو کیسا نادان اور احمق ہے وہ انسان جو کہتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام برکات پہلے لوگوں پر ہی ختم ہو چکیں، اب
کوئی انسان وہ مقام حاصل نہیں کر سکتا جو پہلے لوگوں نے حاصل کیا۔ یہ تو ایسے گندے یہ تو ایسے گندے
اور ناپاک خیالات ہیں کہ قرآن اور اسلام ان کو ایک منٹ کے لیے بھی برداشت نہیں

1944ء
108
خطبات محمود
کر سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے زمانوں کے لیے ہیں اور جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے زمانوں کے لیے ہیں تو برکات کا دروازہ اگلے لوگوں
کے لیے بھی گھلا ہونا چاہیے ۔ تاکہ جس طرح پہلے لوگ اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھے اور
انہوں نے اپنی اپنی قربانیوں کے مطابق خدا تعالیٰ کی رضا کا مقام حاصل کیا اُسی طرح آئندہ
آنے والوں میں سے جو لوگ زیادہ قربانی کریں وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ قرب حاصل کر لیں۔ اور جو زیادہ وہ
لوگ کم قربانی کریں وہ اپنے معیار کے مطابق کم درجہ حاصل کریں۔ یہی چیز ہے جو دلوں میں
یقین اور ایمان پیدا کرتی ہے اور یہی چیز ہے جو عمل کا ولولہ قلوب میں موجزن کرتی ہے۔ اس
یقین کے بعد جب ہم خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، جب ہم اس کی
صفات پر غور کرتے ہیں، جب ہم اس کے افضال کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں، جب ہم اس کی ہے
محبت کے سچے دل سے طالب بن جاتے ہیں تو رفتہ رفتہ ہم اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے قریب جا پہنچتے ہیں جس طرح ہم اپنی محبت سے خدا کے قریب پہنچ جاتے ہیں کیونکہ
ہم جانتے ہیں ہم خدا نما بھی ہو سکتے ہیں اور ہم محمد نما بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم نہ خدا نما ہو سکتے
ہیں، نہ محمد نما بن سکتے ہیں تو ہم نے اس غرض کے لیے کوشش ہی کیوں کرنی ہے۔ پھر تو ہمیں نہ
نماز کی ضرورت ہے، نہ روزہ کی ضرورت ہے ، نہ حج کی ضرورت ہے، نہ زکوۃ کی ضرورت ہے،
نہ کسی اور حکم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ جب دروازہ بند ہو چکا، جب خدا تعالیٰ کے قرب
کا راستہ مسدود ہو چکا تو کون احمق ہے جو اس بند دروازہ کے سامنے بیٹھے گا اور اس مسدود راستہ
پر چلنے کی کوشش کرے گا۔ یقینا کوئی نہیں جو اس علم کے بعد سچی کوشش کر سکے اور اس علم
کے بعد صحیح جدوجہد کرے۔ لیکن خدا ہمیں کہہ رہا ہے کہ تم کوشش کرو۔ خدا ہمیں نمازوں کا
بھی حکم دے رہا ہے ، وہ ہمیں روزوں کا بھی حکم دے رہا ہے، وہ ہمیں زکوٰۃ کا بھی حکم دے رہا ہے،
وہ ہمیں حج کا بھی حکم دے رہا ہے اور اس طرح بتا رہا ہے کہ تمہیں ان عبادات کے نتیجہ میں وہ
سب کچھ مل سکتا ہے جو پہلے لوگوں کو ملا۔ مگر مسلمان ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ ان نمازوں اور ان
روزوں کے بعد تمہیں وہ مقام کبھی حاصل نہیں ہو سکتا جو پہلے لوگوں نے حاصل کیا۔ گویا خدا
ہمیں ہدایت تو یہ دیتا ہے کہ تم نمازیں پڑھو اور ابو بکر جیسی پڑھو۔ مگر کہتا یہ ہے کہ میں بناؤں گا مگر یہ

1944ء
109
خطبات محمود
تمہیں ابو ہریرہ جیسا بھی نہیں۔ خدا ہمیں ہدایت تو یہ دیتا ہے کہ تم روزے رکھو اور ابو بکر
جیسے رکھو بلکہ ابو بکر" کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے رکھو کیونکہ لَكُمْ فِي رَسُولِ
رض
اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ 3 تمہارے لیے ہمارا رسول نمونہ ہے۔ مگر دیکھنا میں تمہیں ایک ادنی سے
ادنیٰ صحابی کا مقام بھی نہیں دوں گا۔ تم ز کو تیں دو اور صحابہ بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے مقرب صحابہ جیسی زکو تیں دو مگر یاد رکھنا تمہیں اُس زمانہ کے ایک ادنیٰ مسلمان جیسا درجہ
بھی ہمارے ہاں حاصل نہیں ہو گا۔ آخر کونسی عقل ہے جو اس تضاد اور تخالف کو تسلیم کر سکتی
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی وہی دل دیا ہے جو اس نے صحابہ کو دیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھی وہی
دماغ دیا ہے جو اس نے صحابہ کو دیا، اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں بھی اپنے لقاء اور وصال کی
وہی تڑپ رکھی ہے جو اس نے صحابہ کے دلوں میں رکھی۔ ہمارے قلوب میں بھی اُس نے یہ
تمنا اور خواہش پیدا کر دی ہے کہ ہم عرش پر پنجہ ماریں اور خدا کی محبت بھری گود میں جا
پہنچیں ۔ مگر دوسری طرف لوگ یہ بتاتے ہیں کہ خدا نے آسمان پر فرشتے بٹھا رکھے ہیں کہ دیکھنا
ایک ادنیٰ سے ادنیٰ صحابی بھی جس مقام پر پہنچا ہو اس سے تم نے ان لوگوں کو نیچا ہی رکھنا ہے۔
اوپر اٹھا کر نہیں لے جانا۔ یہ خدا ہوا یا نَعُوذُ بِالله ہوا ہوا۔ یہ سب غلط اور تباہ کن خیالات ہیں
جو مسلمانوں میں رائج ہو چکے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ اللہ تعالیٰ کے قرب
کے جس مقام پر پہنچے ہیں اس مقام پر آج بھی ہم پہنچ سکتے ہیں۔ بلکہ اگر ہم کوشش کریں تو
رم
صحابہ سے بھی آگے بھی نکل سکتے ہیں۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صحابہ
سے آگے نکل کر دکھا دیا یا نہیں؟ صحابہ تو کیا آپ گزشتہ انبیاء سے بھی افضل ہیں اور صحابہؓ تو
یقیناً درجہ کے لحاظ سے آپ سے بہت نیچے ہیں۔ بلکہ آپ کا مقام تو وہ ہے کہ آپ فرماتے ہیں ۔
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا 4
یعنی جو شخص میرے ہاتھ پر بیعت کرتا اور سچے دل سے میری جماعت میں شامل ہو
جاتا ہے وہ ویسا ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے۔ گویا آپ سے تعلق پیدا
کر کے انسان آج بھی صحابہ جیسا بن سکتا ہے۔
رض

1944ء
110
خطبات محمود
پھر آپ کے بعد اب خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مثیل قرار دیا ہے۔
پس جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے صحابہ سے جا ملے اسی طرح
وہ لوگ جو آج یا آئندہ میرے نقش قدم پر چلیں گے ، جو میری اتباع میں اسلام اور احمدیت
کے لیے ویسی ہی قربانیاں کریں گے جیسے صحابہؓ نے کیں، چونکہ میں مسیح موعود کا مثیل ہوں
رض
رض
اس لیے وہ مجھ پر ایمان لانے اور میرے نقشِ قدم پر چلنے کی وجہ سے مسیح موعوڈ کے صحابہ کے
مثیل ہو جائیں گے اور وہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے مثیل ہیں اس لیے
یہ بھی اس مماثلت کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں شامل ہو جائیں
گے۔
وہ لفظ جو عام طور پر لوگوں کو دھوکا میں ڈالتا ہے اور جسے سن کر وہ سمجھتے ہیں کہ اب
شاید یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا، صحابی کا لفظ ہے۔ صحابی کے معنے ہوتے ہیں صحبت یافتہ شخص ۔
پس وہ کہتے ہیں جو شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا ہی نہیں اور جسے آپ
کی صحبت نصیب ہی نہیں ہوئی وہ صحابی کس طرح کہلا سکتا ہے ۔ چاہے اپنے دل میں وہ کتنا ہی
اخلاص رکھتا ہو ہم اُسے صحابی نہیں کہیں گے کیونکہ اُسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
صحبت نصیب نہیں ہوئی۔ اس کے لیے یاد رکھو کہ دو باتیں ایسی ہیں جن سے اس وسوسہ کا ازالہ
ہو سکتا ہے۔ جہاں تک صحابیت کے درجے اور مقام کا تعلق ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی
نے آئندہ آنے والے لوگوں کے لیے اس وجہ سے کہ ان کے دلوں میں پژمردگی پیدا نہ ہو
اخوان کا لفظ استعمال کیا ہے۔ چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا میرے بعد لوگ پیدا ہوں گے وہ میرے اخوان ہوں گے ۔ صحابہ نے کہا
یار سول اللہ ! کیا وہ اخوان ہوں گے ہم اخوان نہیں ہیں ؟ حالانکہ دین کے لیے قربانیاں ہم کر
رہے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم دین کے لیے قربانیاں کر رہے
ہو مگر تم میرے صحابی ہو اور وہ لوگ میرے اخوان ہوں گے ۔ 5 گو یارسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان لوگوں کے متعلق جو بعد میں پیدا ہونے والے تھے اور جن پر صحابی کا لفظ ظاہراً
اطلاق نہیں پاسکتا تھا۔ اخوان کا لفظ استعمال کیا ہے اور فرمایا ہے کہ تم تو میرے صحابہ ہو مگر وہ

1944ء
111
خطبات محمود
میرے بھائی ہوں گے۔ اور بھائی اور صحابی میں یہ فرق ہوتا ہے کہ صحابی وہی ہوتا ہے جسے
صحبت میسر آئے۔ لیکن بھائی وہ بھی ہو سکتا ہے جس کی دوسرے بھائی نے شکل بھی نہ دیکھی ہو
اور جو اس کی پیدائش سے پہلے فوت ہو چکا ہو یا اسکی موت کے بعد پیدا ہوا ہو۔ پس رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرما کر کہ آئندہ پیدا ہونے والے میرے بھائی ہوں گے اس امر کی
طرف اشارہ فرما دیا کہ جہاں تک محبت اور پیار اور موانست کے تعلقات کا سوال ہے وہ لوگ کم
نہیں ہوں گے ۔ جیسے بھائی اپنے دوسرے بھائی سے محبت اور پیار کے تعلقات رکھتا ہے اسی
طرح اُن کے اور میرے تعلقات ہوں گے ۔ لیکن چونکہ وہ میری مجلس میں نہیں بیٹھے ہوں گے
اس لیے انہیں صحابہ نہیں کہا جائے گا، اخوان کہا جائے گا۔ پس وہ لوگ جن کے دلوں میں یہ
خلش پیدا ہوتی ہے کہ کاش! ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوتے اور ہم صحابی
کہلاتے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے لیے اس خلش اور بے کلی کی کوئی وجہ نہیں۔ وہ
بے شک صحابی نہ کہلا سکیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخوان کہلا سکتے
ہیں۔ کیونکہ یہ وہ نام ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اُن کو دیا۔ پس وہ کہہ
سکتے ہیں کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی ہیں۔ اور یہ بھائی کا لفظ کوئی معمولی نہیں
بلکہ یہ وہ لفظ ہے جسے سن کر صحابہ کو تکلیف ہوئی اور انہوں نے کہا یارسول اللہ ! کیا ہم آپ
کے بھائی نہیں ہیں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میرے صحابہ ہو کیونکہ تم
میرے زمانہ میں ہو اور تمہیں میری صحبت نصیب ہوئی ہے۔ بھائی وہ ہوں گے جو بعد میں آئیں
گے اور جنہیں اس جسمانی قرب کا موقع نہیں ملا ہو گا۔ پس صحابہ کا جو مقام ہے وہ یقیناً بعد میں
آنے والوں کو حاصل ہو سکتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ لوگ صحابی کہلائے اور بعد میں یہ
آنے والوں کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھائی رکھا ہے۔ اور جب تم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی بن گئے تو تمہارے دلوں میں یہ خلش کس طرح رہ سکتی
ہے کہ کاش ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہؓ بننے کا موقع میسر آتا۔ تم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جسمانی طور پر نہیں ملے مگر تم وہ ہو جنہیں رسول کریم جنہیں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بھائی قرار دیا ہے اور دنیا میں بھائی کا ہی ایک رشتہ ہے جو
رض

1944ء
112
خطبات محمود
بغیر دوسرے بھائی سے ملنے کے بھی قائم ہو جاتا ہے لیکن صحابی کارشتہ ملے بغیر قائم نہیں ہوتا۔
پھر ایک اور بات بھی مد نظر رکھنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین دیا ہے وہ ایک
زندہ دین ہے۔ اگر ہم اس دین اور مذہب پر چل کر خدا سے مل سکتے ہیں جو وراء الوری ہستی ہے
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیوں نہیں مل سکتے۔ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ فوت ہو چکے ہیں اس لیے اب ہم اُن سے مل نہیں
سکتے۔ حالانکہ ہم تو اس بات کے قائل ہی نہیں کہ جو شخص فوت ہو جاتا ہے وہ بالکل مٹ جاتا ہ
ہے۔ ہم تو اس بات کے قائل ہیں کہ موت کے بعد انسانی روح زندہ رہتی ہے اور اُسے اگلے
جہان میں ایک اور جسم دے دیا جاتا ہے۔ جب ہمارا یہ اعتقاد ہے تو کیا دنیا میں کوئی بھی شخص
ایسا ہے جو یہ خیال کرتا ہو کہ انسانی روح خدا تعالیٰ سے زیادہ لطیف ہے۔ بہر حال ہر شخص کو مانا
پڑے گا کہ انسانی روح خواہ اس کے جسم کے مقابلہ میں کتنی ہی لطیف ہو اللہ تعالیٰ سے زیادہ
لطیف نہیں ہو سکتی۔ بلکہ اس کے مقابلہ میں نسبتا کثیف اور مادہ کے زیادہ قریب ہوتی ہے۔ پھر
جب ہم اس بات کے قائل ہیں کہ ہم خدا سے مل سکتے ہیں، اس کا قرب حاصل کر سکتے ہیں، اس
کے کلام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، وہ ہماری دعائیں سنتا ہے، ہماری حاجات کو پورا کرتا ہے،
ہماری ضروریات کا کفیل بنتا ہے تو یہ کیسا بیہودہ خیال ہے کہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فوت ہو چکے ہیں اس لیے اب ہمیں آپ کی صحبت میسر نہیں آسکتی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کی روح تو الگ رہی ہم تو کافروں کی ارواح کے متعلق بھی اس بات کے قائل ہیں کہ
وہ زندہ ہیں۔ پس جب ہر کافر کی روح زندہ ہے، ہر مومن کی روح زندہ ہے تو ہم کس طرح مان
سکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نَعُوذُ بِاللهِ فنا ہو چکی ہے اور جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح آج بھی زندہ ہے تو یقیناً آپ کا قرب بہت زیادہ ممکن ممکن
ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات کی حقیقت اور اس کی کُنہ کو پانا بہت مشکل ہوتا ہے اور انسان بہت
بڑی جدوجہد ، بہت بڑی قربانیوں اور بہت بڑی عبادتوں کے بعد اپنے درجہ کے مطابق اس چیز
کو حاصل کرتا ہے۔ لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ انسانوں میں سے ہی ایک انسان ہیں اس
لیے آپ کو سمجھنا اور آپ کی کُنہ کو پانا خدا تعالیٰ کی صفات کو سمجھنے اور اس کی کُنہ کو پانے سے

1944ء
113
خطبات محمود
سان ہے۔ پس اگر انسان سچا اخلاص اور سچی محبت رکھنے والا ہو تو اُسے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کرنے اور آپ کی صحبت سے فائدہ اٹھانے اور
آپ سے باتیں کرنے کے اس دنیا میں بھی کئی مواقع نصیب ہو سکتے ہیں اور جب بھی اُسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو جائے گی یا آپ سے کوئی کلام سننے کی اسے
سعادت حاصل ہو جائے گی وہ اُسی وقت آپ کا صحابی بن جائے گا۔ جیسے امت محمدیہ میں بہت
سے لوگ ایسے گزرے ہیں جنہوں نے کہا کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت
نصیب ہوئی اور آپؐ نے ہم سے باتیں کیں وہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی بھی
تھے مگر چونکہ محبت کے جوش کی وجہ سے وہ چاہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
زیارت بھی ان کو نصیب ہو جائے اس لیے خدا نے ان کی خواہش کو پورا کر دیا اور انہیں انہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات میسر آگئی اور وہ علاوہ بھائی ہونے کے آپ کے
صحابی بھی ہو گئے۔ یہ خواہش آج بھی پوری ہو سکتی ہے بلکہ آج اس خواہش کے پورا ہونے کے
سامان بدرجہ اتم موجود ہیں۔ اس لیے کہ پچھلے لوگوں کو خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کا وہ موقع
نہیں ملا جو آج لوگوں کو مل رہا ہے۔ آج خدا تعالیٰ کا زندہ کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
نازل ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہ انسان ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے قرب میں اس قدر بڑھے کہ آپ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہو گئے۔
آپ سے پہلے اسلام پر جو مُردنی چھائی ہوئی تھی اور جس طرح اسلام کا تجزیہ ان کے ہاتھوں ہو کا
رہا تھا اُس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کی وحدت مٹ چکی تھی ان کا اتحاد کسی
ایک نقطہ مرکزی پر نہیں رہا تھا بلکہ ہندوستان میں مسلمانوں کا کوئی فرقہ کام کر رہا تھا تو ایران
میں مسلمانوں کا کوئی اور فرقہ اپنے رنگ میں اسلام کی خدمت سر انجام دے رہا تھا، عرب میں
مسلمان کسی اور فرقہ کی طرف اپنے آپ کو منسوب کر رہے تھے تو شام اور مصر کے مسلمان
کسی اور فرقہ میں داخل تھے حالانکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم صرف ہندوستان کے رسول نہیں
تھے، صرف ایران کے رسول نہیں تھے ، صرف عرب کے رسول نہیں تھے ، صرف شام اور
مصر کے رسول نہیں تھے بلکہ ساری دنیا کے رسول تھے۔ جس طرح رب العالمین کی حکومت

1944ء
114
خطبات محمود
رم
----------------------------
سب جہان پر ہے اُسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے دائرہ سے دنیا کا سے دنیا
کوئی خطہ اور دنیا کا کوئی ملک باہر نہیں۔ ہر اسود واحمر کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے اور ایک ہی دین لے کر آئے۔ لیکن مسلمان فیج اعوج کے زمانہ میں اس طرح
گروہ در گروہ ہو چکے تھے کہ وہ وحدت جو مسلمانوں کی امتیازی شان تھی، بالکل مٹ گئی تھی۔
تب خدا نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا اور آپ کے ذریعہ ہمیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ سے وہ مشابہت تامہ عطا کر دی جو پہلے لوگوں کو حاصل
نہیں تھی۔ پہلے انسان اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا چاہتا تھا تو کوئی چشتیوں
میں سے ہو کر کرتا تھا، کوئی نقشبندیوں میں سے ہو کر کرتا تھا، کوئی سہر وردیوں میں سے ہو کر
کرتا تھا، کوئی قادریوں میں سے ہو کر کرتا تھا۔ اور یہ تو چند بڑے بڑے فرقوں کے نام ہیں ان
کے علاوہ اور ہزاروں روحانی فرقے مسلمانوں میں پیدا ہو چکے تھے۔ لیکن آج حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے ہاتھ کے ذریعہ پھر ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے کے نیچے جمع کر دیا ہے۔ پس آج جو شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت
کرتا ہے وہ براہ راست محمدی سلسلہ میں داخل ہو کر آپ سے محبت کرتا ہے۔ وہ قادری
سلسلہ میں داخل ہو کر آپ سے محبت نہیں کرتا، وہ چشتی سلسلہ میں داخل ہو کر آپ سے
محبت نہیں کرتا، وہ نقشبندی سلسلہ میں داخل ہو کر آپ سے محبت نہیں کرتا، وہ سہر وردی
فرقہ میں داخل ہو کر آپ سے محبت نہیں کرتا بلکہ محمدی سلسلہ میں داخل ہو کر آپ سے کی
محبت کرتا ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بنی نوع انسان کو پہلے لوگوں
سے بہت زیادہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کر سکتے اور انہیں آپ کی صحبت سے مستفیض
ہونے کے مواقع بہم پہنچا سکتے ہیں۔ پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں لے جانے والے
حضرت معین الدین صاحب چشتی یا حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی وغیرہ تھے۔ مگر آج
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں لے جانے کے لیے مثیل محمد موجود ہے اور یہ صاف بات ہے
کہ جہاں مثیل محمد پہنچ سکتا ہے وہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی جزوی نمونہ نہیں پہنچ
سکتا۔ پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں وہ زمانہ عطا فرمایا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا

1944ء
115
خطبات محمود
گلی نمونہ ہم میں آیا۔ اور جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلی نمونہ ہمیں پہنچا سکتا ہے
وہاں یقیناً کوئی اور انسان ہمیں نہیں پہنچا سکتا۔ پس آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
قرب حاصل کرنے، آپ کی صحبت میں بیٹھنے اور رو یاد کشوف میں آپ کو دیکھنے کے پہلے سے
بہت زیادہ مواقع میسر ہیں۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بعد بھی اللہ تعالیٰ
نے اس سلسلہ فیوض کو بند نہیں کر دیا۔ بلکہ جیسا کہ پیشگوئی کی گئی تھی، اللہ تعالیٰ نے پھر اس
زمانہ میں مجھے آکر بتا دیا کہ أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيفَتُهُ میں مسیح موعود کا مثیل
اور اس کا خلیفہ اور جانشین ہوں۔ گویا وہی نام جو مسیح موعود کو دیا گیا تھا اب مجھے دے کر
جماعت کو اور زیادہ بشارت دے دی گئی کہ ابھی تمہارے لیے خدا تعالیٰ کے قرب میں ترقی
کرنے کے لیے ویسی ہی آسانیاں ہیں جیسی آسانیاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
میں تمہیں میسر تھیں۔ تم آج بھی اسی طرح خدا تعالیٰ کے قرب میں ترقی کر سکتے اور محمد
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب حاصل کر سکتے ہو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ میں تم حاصل کیا کرتے تھے۔ کیونکہ مسیح موعود کا ایک مثیل اور بروز تم میں موجود ہے۔
مگر یہ مقام انسان کو حاصل نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی قربانیوں سے اس بات کو ثابت نہیں کر
دیتا کہ وہ واقع میں اس مقام اور انعام کا مستحق ہے۔ محض اس بات پر خوش ہو جانا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام آئے اور ہم آپ کے صحابی بن گئے یا مصلح موعود آیا اور ہم اس
پر ایمان لا کر صحابہ مسیح موعود کے مثیل بن گئے تمہیں حقیقہ اس مقام بلند کا مستحق نہیں بنا سکتا
جب تک تم اپنی قربانیوں اور اپنی عبادتوں اور اپنی نیکیوں میں ویسی ہی ترقی نہ کرو جیسی پہلے
لوگوں نے کی ۔ ہاں ! اگر تم ویسی ہی قربانیاں کرو ، ویسی ہی عباد تیں بجالاؤ۔ ویسی ہی نیکیوں کے
حصول کی جدوجہد کرو جس طرح کہ پہلے بزرگ کیا کرتے تھے تو پھر یقین رکھو کہ وہ منزل جو
انہیں دس قدم چل کر ملی تمہیں چھ قدم چل کر مل جائے گی۔ مگر بہر حال تمہیں چلنا ضرور
پڑے گا۔ پھر جس سہولت اور آسانی کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ
والوں کو صحابیت کا مقام حاصل ہو گیا اُسی کے قریب قریب سہولت اور آسانی کے ساتھ
تمہیں بھی یہ مقام حاصل ہو جائے گا۔ مگر بہر حال یہ مقام تمہیں اُسی وقت ملے گا جب تم صحابہ
رض

1944ء
116
خطبات محمود
کے قریب قریب اپنی قربانیوں کو پہنچا دو گے ۔ درمیانی زمانہ میں جب نورِ نبوت سے بہت بعد
پیدا ہو چکا تھا، مسلمانوں کو بہت بڑی مشکلات اور بہت بڑی کوششوں کے بعد یہ مقام حاصل
ہوا اور وہ بھی انفرادی طور پر صرف چند مسلمانوں کو کیونکہ ان کے لیے کوئی ایسا سہارا نہ تھا جس
پر ٹیک لگا کر وہ سہولت سے ان مدارج قرب کو طے کر سکتے۔ لیکن اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے
تمہارے لیے کئی قسم کے سہارے بہم پہنچائے ہوئے ہیں اور تم ان سہاروں کے ذریعہ آسانی
سے ان مقامات قرب کو حاصل کر سکتے ہو۔ مگر قربانیاں بہر حال ضروری ہوں گی۔ پس اس کی
بات پر خوش مت ہو کہ تمہارے لیے صحابیت کا دروازہ آج بھی کھلا ہے۔ اس دروازے کا کھلنا
تمہارے لیے عمل کا موجب ہونا چاہیے۔ سستی اور غفلت کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے
لوگوں پر نا امیدی کی وجہ سے سستی طاری ہوئی اور اب ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ محض اس امید
کی وجہ سے کہ دروازہ تو کھلا ہے جب چاہیں گے داخل ہو جائیں گے سستی اور غفلت میں مبتلا ہو
جائیں اور اس دروازے کا کھلنا ان کے لیے کسی خیر اور برکت کا موجب نہ ہو سکے۔ پس یہ مقام
تو تمہیں مل تو سکتا ہے مگر ملے گا قربانیوں کے بعد ہی۔ انہی قربانیوں کے بعد جو صحابہ نے کیں
اور جن کا ذکر سن کر آج بھی انسانی بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے اور کچھ ایسے عشق اور محبت سے بھر گئے کہ اپنی تمام
جائیدادیں انہوں نے چھوڑ دیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت سے مستفیض
ہونے کے لیے مدینہ جا پہنچے اور آپؐ کے ارد گرد جمع ہو گئے۔ تم غور کرو! آج کتنے لوگ ہیں ہیں
جو اس قسم کی قربانی کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسلام کی فتح اور کامیابی کے لیے کئی قسم کی جنگوں کی ضرورت ہے اور کئی لڑائیاں ایسی
ہیں جن کو آج بھی لڑا جائے تو اسلام کے لیے فتح کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے۔ مگر چونکہ یقین
نہیں ہوتا کہ اگر جماعت کو اس لڑائی کا حکم دیا گیا تو وہ پوری طرح اس کے لیے تیار بھی ہو گی یا
نہیں، وہ اعلان جنگ کا جواب اپنے شاندار نمونہ سے دے گی یا سستی اور غفلت کا نمونہ دکھائے
گی اس لیے ان جنگوں کو دوسرے وقت پر ملتوی کر دیا جاتا ہے تا کہ جماعت سے اُس وقت
ان قربانیوں کا مطالبہ ہو جب اس کا قدم مضبوط ہو اور اس میں اضمحلال کے آثار نہ ہوں۔

1944ء
117
خطبات محمود
اس طرح وقت گزرتا جا رہا ہے اور اسلام کی فتح کا دن ہم سے دور ہو تا جا رہا ہے۔ تم میں سے
کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اسے ذاتی طور پر جماعت کے متعلق یہ تسلی ہے کہ اسے جن قربانیوں
کے لیے بھی کہا جائے ، وہ ان کے لیے پوری طرح تیار ہو گی ۔ مگر مجھے چونکہ پوری تسلی نہیں کہ
جماعت میں قربانی کا پورا مادہ پایا جاتا ہے اس لیے جتنا جتنا زمانہ دیکھا جاتا ہے اس کے مطابق
جماعت کے سامنے اعلان کر دیا جاتا ہے۔ اور بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے جب اللہ تعالی تعالیٰ
زبر دستی کسی قربانی کا اعلان کر ا دیتا ہے اُس وقت وہ اس مطالبہ کو پورا کرنے کا خود ذمہ دار ہوتا
ہے، ہمیں فکر نہیں ہوتا کہ یہ مطالبہ کس طرح پورا ہو گا۔ بہر حال میں دیکھتا ہوں کہ جماعت
میں ابھی ایسی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی اور جماعت ایسے مقام پر نہیں پہنچی کہ اُسے جو بھی حکم دیا
جائے اسے ماننے کے لیے وہ تیار ہو جائے۔ بعض قسم کی قربانیاں ایسی ہیں جن کی روح جماعت
میں پیدا ہو چکی ہے اور جماعت ان کے متعلق بے شک اچھا نمونہ دکھا رہی ہے۔ گو اس میں بھی
ابھی کمزوری پائی جاتی ہے اور ابھی اس میں بھی ترقی کی گنجائش ہے لیکن باقی قربانیاں تو ایسی ہیں
کہ ابھی جماعت کا قدم ان کی طرف اٹھا ہی نہیں۔ حالانکہ ایمان ایک عمارت کا نام ہے۔ ایک
ایسی عمارت کا جس کی شرقی جانب بھی درست ہو، جس کی غربی جانب بھی درست ہو، جس کی
شمالی جانب بھی درست ہو، جس کی جنوبی جانب بھی درست ہو، جس کی چھت بھی درست ہو،
جس کی کھڑکیاں بھی درست ہوں، جس کے روشندان بھی درست ہوں، جس کے دروازے
بھی درست ہوں، جس کا فرش بھی درست ہو اور جس کا پلستر بھی درست ہو ۔ اسی طرح جب تر بھی درست ہو۔ اسی طرح جس
تک دین کے سارے حصے درست نہ ہوں اور جب تک سارے معاملات میں کوئی شخص اعلیٰ
نمونہ پیش نہ کر رہا ہو وہ کامل مومن نہیں کہلا سکتا اور جب کامل مومن نہیں کہلا سکتا تو صحابی
کس طرح کہلا سکتا ہے۔ صحابی ایک روحانی درجے کا نام ہے۔ صحابی وہ ہے جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں بیٹھا اور جس نے اپنے دین کے سارے حصوں کو مکمل کر
لیا۔ پس صحابی وہ ہے کہ جس سے اگر جان کی قربانی کا سوال ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہو ، ، اگر مال
کی قربانی کا سوال ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہو، اگر وقت کی قربانی کا سوال ہو تو وہ اس
کے لیے تیار ہو، اگر جذبات کی قربانی کا سوال ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہو، اگر وطن کی

1944ء
118
خطبات محمود
قربانی کا سوال ہو تو وہ اس کے لیے تیار ہو۔ غرض جس جس قربانی کا سوال ہو وہ اس کے
کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو دیکھ لو،
انہوں نے کس طرح رات اور دن قربانیاں کیں اور اسلام کی اشاعت کے لیے اپنی جانوں اور
اپنے مالوں کو قربان کر دیا۔ ہم اپنے زمانہ میں دیکھتے ہیں، بڑی بڑی زبر دست باتیں بیان کی جاتی
ہیں، بڑی بڑی تقریریں کی جاتی ہیں، بڑی بڑی علمی اور روحانی باتیں بتائی جاتی ہیں۔ لوگ ان
باتوں کو سنتے ہیں۔ سر بھی ہلاتے ہیں، سُبْحَانَ الله بھی کہتے جاتے ہیں، زندہ باد کے نعرے
بھی ان کی زبانوں سے سنے جاتے ہیں۔ مگر ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ جب یہ لوگ اپنے
گھروں کو جائیں گے تو یہ سبق ان کو بھولا ہوا ہو گا۔ اور اگر ان سے پوچھو کہ کیا کہا گیا تھا تو یہی
جواب دیں گے کہ ہمیں تو یاد نہیں صرف اتنا پتہ ہے کہ خدا اور رسول کی باتیں بتائی گئی تھیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ عورتوں میں ان کی تربیت کے
لیے مختلف لیکچر دینے شروع کیے اور کئی دن تک آپ لیکچر دیتے رہے۔ ایک دن آپ نے فرمایا
کہ ہمیں عورتوں کا امتحان بھی لینا چاہیے تا معلوم ہو کہ وہ ہماری باتوں کو کہاں تک سمجھتی
ہیں۔ باہر سے ایک خاتون آئی ہوئی تھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے پوچھا بتاؤ
مجھے آٹھ دن لیکچر دیتے ہو گئے ہیں میں نے ان لیکچروں میں کیا بیان کیا ہے ؟ وہ کہنے لگی یہی
خدا اور رسول کی باتیں آپ نے بیان کی ہیں اور کیا بیان کیا ہے۔ آپ کو اس جواب سے اس کی
قدر صدمہ ہوا کہ آپ نے لیکچروں کے اس سلسلہ کو بھی بند کر دیا اور فرمایا ہماری عورتوں میں
ابھی اس قسم کی غفلت پائی جاتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے ابھی وہ بہت ابتدائی تعلیم کی محتاج ہیں،
اعلیٰ درجہ کی روحانی باتیں سننے کی ان میں استعداد ہی نہیں۔ یہی بعض مردوں کا حال ہے۔ اس کی
کے مقابلہ میں صحابہ کو دیکھو، وہ کس طرح رات اور دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
باتوں کو سنتے اور پھر ان پر عمل کرنے کے لیے کھڑے ہو جاتے۔ انہوں نے آپ کی چھوٹی سی
چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات کو لیا اور دنیا میں نہ صرف اس کو پھیلا دیا بلکہ اس پر عمل کر کے
بھی دکھا دیا۔
میں یہاں لاہور میں مغرب کے بعد روزانہ بیٹھتا ہوں اور مجلس میں کئی قسم کی باتیں

آج 10 میں سے 10 باقی