حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے صحابہ ؓ خدا تعالیٰ کےقرب کے جس مقام پر پہنچے اس مقام پر آج بھی ہم پہنچ سکتے ہیں
حصہ 2
1944ء
119
خطبات محمود
ہوتی رہتی ہیں۔ اگر لاہور کے لوگ میری ان باتوں کو اُسی طرح یاد رکھیں جس طرح صحابہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں تعہد کے ساتھ یاد رکھا کرتے تھے تو میں سمجھتا
ہوں یہی باتیں ان کی زندگی کی کایا پلٹ کر رکھ دیں۔ لیکن اگر اسی وقت پوچھا جائے کہ کل
میں نے کیا کیا باتیں بیان کی تھیں؟ تو کئی لوگ کھڑے ہو کر کہہ دیں گے ہمیں اُس وقت مزا
تو بڑا آیا تھا مگر یہ یاد نہیں رہا کہ آپ نے کیا کہا تھا۔ اگر یہاں کی جماعت صحابہ کے طریق پر عمل
کرے اور نہ صرف باتیں سنے بلکہ ان کو یاد کرے اور دوسروں تک ان باتوں کو پہنچائے تو ان
باتوں سے جماعت کو غیر معمولی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
آجکل ایک نوجوان میری ان باتوں کو لکھ بھی رہا ہے اور اس طرح وہ باتیں محفوظ ہو
فوظ ہو
رہی ہیں۔ اگر مجھ سے نظر ثانی کرانے کے بعد " تفہیمات لاہور یہ" کے نام سے یا اور کسی
مناسب نام سے ان تمام باتوں کو ایک رسالہ کی صورت میں شائع کر دیا جائے اور لاہور کے
دوست ہی اس کے اخراجات برداشت کریں تو میں سمجھتا ہوں یہاں کی جماعت کی تربیت اور
اس کی ترقی کے لیے یہ ایک نہایت ہی مفید چیز ہو گی۔ مگر صرف اتنا ہی کافی نہیں کہ ان باتوں کو
ایک رسالہ کی صورت میں شائع کر دیا جائے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ جماعت ان باتوں کو یاد
کرے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ اس کے الفاظ یاد کریں، میں یہ کہتا ہوں کہ وہ اس کے مضمون
اور اس کی روح اور اس کے مفہوم کو یاد کریں اور نہ صرف خود پڑھیں بلکہ دوسروں کو بھی
پڑھائیں اور جب بعد میں لاہور میں اور لوگ ایسے آئیں جو ان مجالس میں شامل نہیں ہوئے تو
ان کو وہ تمام باتیں ایک ایک کر کے سنائیں جس طرح صحابہؓ ایک دوسرے کو حدیثیں سنایا
کرتے تھے۔ یہ طریق ہے جس پر عمل کر کے وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خالی باتیں سننا اور ان پر
رض
عمل نہ کرنا کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کرتا۔ پس لاہور والوں کو چاہیے ، وہ " تفہیمات لاہور یہ "
رم
"
کے نام سے ان تمام باتوں کو ایک کتابی صورت میں شائع کر دیں اور پھر اس کا با قاعدہ درس
دیں اور ایک دوسرے کو بتائیں کہ میں نے کیا کہا ہے۔ اور پھر اس امر کی نگرانی کریں کہ
لوگوں نے ان باتوں کو یاد کیا ہے یا نہیں کیا۔ اگر یہاں کی جماعت کے دوست ایسا کریں تو یقیناً ا ایسا تو
ان کی زندگیوں میں ایک نمایاں تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔ دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہوتا جو
1944ء
120
خطبات محمود
کسی قیمتی چیز کو ضائع کر دے۔ کیا تم نے کبھی سنا کہ کوئی شخص کہہ رہا ہو کہ فلاں جگہ سونے کی
بارش ہوئی تھی مگر میں نے کہا سونے کو کیا اکٹھا کرنا ہے اگر ضائع ہوتا ہے تو بے شک
ہو جائے۔ اگر کوئی شخص ایسا کہے تو سب اس پر ہنسیں گے کہ یہ کیسا احمق ہے جس کے سامنے
سونے کی بارش ہوئی اور اس نے اس کو اکٹھا نہ کیا۔ اگر واقع میں سونے کی بارش ہوئی تھی تو اس
کا یہ بھی تو فرض تھا کہ اس سونے کو اکٹھا کرتا اور اس کو اہمیت دیتا۔ اسی طرح دینی باتیں سن کر
صرف یہ کرنا کہ کسی بات پر ہنس دینا اور کسی پر افسوس کا اظہار کر دینا یہ ہر گز کسی عقلمند انسان
کا طریق نہیں ہو سکتا۔ صحابہ یہ نہیں کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی
بات پر واہ وا کہہ دیں، کسی بات پر افسوس کا اظہار کر دیں اور پھر خالی ہاتھ اپنے گھروں کو چلے
جائیں۔ وہ ایک ایک بات کو سنتے اور اس نیت اور اس ارادہ کے ساتھ سنتے تھے کہ ہم اس پر
رم
عمل کریں گے۔ یہی طریق اگر لاہور والے اختیار کریں تو بہت کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں ہیں ان کو پڑھنا اور ان سے فائدہ
اٹھانا بھی جماعت کے اہم ترین فرائض میں سے ہے۔ مگر یاد رکھو! صرف لذت حاصل کرنے
کے لیے تم ایسا مت کرو۔ بلکہ فائدہ اٹھانے اور عمل کرنے کی نیت سے تم ان امور کی طرف
توجہ کرو۔ تم لذت حاصل کرنے کے لیے سارا قرآن پڑھ جاؤ تو تمہیں کچھ فائدہ حاصل نہیں نہیں
ہو گا۔ لیکن اگر تم اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کرتے ہوئے اس کی محبت کے جوش میں ایک دفعہ
بھی سُبْحَانَ اللہ کہہ لو تو وہ تمہیں کہیں کا کہیں پہنچا دے گا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک دفعہ مجلس میں بیان فرمایا کہ بعض دفعہ ہم تسبیح کرتے ہیں تو ایک
تسبیح سے ہی ہم کہیں کے کہیں جا پہنچتے ہیں۔ میں اس مجلس میں موجود نہیں تھا۔ ایک نوجوان
نے یہ بات سنی تو وہ وہاں سے اٹھ کر میرے پاس آیا اور کہنے لگا خبر نہیں آج حضرت صاحب
نے یہ کیا کہا ہے۔ وہ صاحب تجربہ نہیں تھا مگر میں اُس عمر میں بھی صاحب تجربہ تھا۔ حالانکہ
میری عمر اس وقت سترہ اٹھارہ سال کی تھی۔ میں نے جب اُس سے یہ بات سنی تو میں نے
کہا ہاں ! ایسا ہوتا ہے۔ وہ کہنے لگا کس طرح؟ میں نے کہا کئی دفعہ میں نے دیکھا ہے کہ میں
نے اپنی زبان سے ایک دفعہ سُبْحَانَ اللہ کہا تو مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میری روحانیت اُڑ کر
1944ء
121
خطبات محمود
کہیں سے کہیں جا پہنچی ہے۔ وہ یہ سنتے ہی نہایت تحقیر سے کہنے لگا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔
اس کی وجہ یہی تھی کہ اس نے کبھی سنجیدگی سے سُبْحَانَ اللہ کے مضمون پر غور ہی نہیں کیا
تھا۔ اسے سارا سارا دن سُبْحَانَ اللہ کہہ کر کچھ نہیں ملتا تھا۔ مگر میں اپنے ذاتی تجربہ کی وجہ
سے جانتا تھا کہ کئی دفعہ ایسا ہوا کہ جب میں نے سُبْحَانَ اللہ کہا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ پہلے
میں اور تھا اور اب میں کچھ اور بن گیا ہوں۔ دیکھو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
بھی اس مضمون کو کس عمدگی کے ساتھ بیان کیا ہے۔ حالانکہ میں نے اُس وقت تک بخاری
نہیں پڑھی تھی مگر میرا تجربہ صحیح تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں
كَلِمَتَانِ حَبِيْبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ 1- دو کلمے ایسے ہیں کہ رحمن
کو بہت پیارے ہیں۔ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ زبان پر بڑے ہلکے ہیں۔ انسان ان الفاظ کو
نہایت آسانی کے ساتھ نکال سکتا ہے کوئی بوجھ اسے محسوس نہیں ہوتا۔ ثَقِيلَتَانِ فِی
الْمِيزَانِ۔ لیکن قیامت کے دن جب اعمال کے وزن کا سوال آئے گا تو وہ بڑے بھاری ثابت
ہوں گے اور جس پلڑے میں ہوں گے اسے بالکل جھکا دیں گے ۔ وہ کیا ہیں ؟ سُبْحَانَ اللهِ
وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ ۔ مجھے ان کلمات کے پڑھنے کی بڑی عادت ہے اور میں نے
دیکھا ہے بعض دفعہ ایک ایک مرتبہ ہی ان کلمات کو کہنے سے میری روح اُڑ کر کہیں کی کہیں
جا پہنچتی ہے۔ تو اصل چیز یہی ہے کہ ہم سنجیدگی سے اللہ تعالیٰ کے احکام پر غور کریں اور ان پر
عمل کرنے کی کوشش کریں۔ تم صحابہ کبھی خواہش سے نہیں بن سکتے۔ تم میرے متعلق خواہ
رض
کس قدر سمجھو کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مشابہت ہے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت ہے، تمہیں خالی ایسا اعتقاد
صحابیت کے مقام تک نہیں پہنچا سکتا۔ صحابہ تم تبھی بنو گے جب تم اپنی قوتِ عملیہ سے کام لو گے
اور دین کی باتوں پر عمل کرنے کے لیے کھڑے ہو جاؤ گے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ تمہیں ایک پیسہ
ملے اور تم اسے چھوڑ دو ؟ یا کوئی شخص تسلیم کر سکتا ہے کہ تمہیں راستہ میں پڑی ہوئی ایک سوئی
ملے اور تم اسے نہ اُٹھاؤ؟ جب تم ایک چیز لینے کے لیے بھی تیار ہو جاتے ہو ، جب تم ایک سوئی
اٹھانے کے لیے بھی تیار ہو جاتے ہو تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ راک فیلر کا خزانہ
1944ء
122
خطبات محمود
تمہارے سامنے پیش کیا جائے اور تم اس کورڈ کر دو۔ اور اگر تم اس کو رڈ کر دیتے ہو تو اس کے
سوائے اس کے اور کوئی معنی نہیں کہ تمہیں اعتبار ہی نہیں کہ جو چیز تمہارے سامنے پیش کی جانی جا
رہی ہے وہ ایک خزانہ ہے۔ نہ صرف تمہارے لیے، نہ صرف تمہاری نسلوں کے لیے بلکہ
قیامت تک آنے والے تمام لوگوں کے لیے بھی۔ پس اپنی روحانی بینائی کو درست کرو اور دین
کا خزانہ جو تمہارے سامنے ہے اُس کی عظمت اور اہمیت کو سمجھو۔ پھر تمہیں وہ انعامات بھی
حاصل ہو جائیں گے جو تم سے پہلے لوگوں کو حاصل ہوئے۔ میں نے بتایا ہے تمہارے لیے
ایک ضروری امر یہ ہے کہ یہاں مجلس میں جو باتیں ہوتی ہیں، ان کو سنو۔ پھر ٹن کر یاد رکھو اور
یاد رکھنے کے بعد عمل کرنے کی کوشش کرو۔ بلکہ جب تمہیں موقع ملے ان باتوں کو رسالہ کی
صورت میں چھپوا دو۔ لاہور کے آدمیوں کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ خصوصیت سے اس کے
مضامین کو یاد رکھیں، دوسروں کو سنائیں اور بار بار اُن کو اپنے مطالعہ میں لائیں۔ اس طرح دینی
امور کی اہمیت بھی ان کے دلوں میں پیدا ہو جائے گی اور صحابہ کے مقام تک پہنچانے والے
اعمال بھی ان سے صادر ہونے شروع ہو جائیں گے۔ اگر یہ بات نہیں تو یوں ہی مجلس میں بیٹھ
جانا اور باتوں سے مزہ حاصل کرنا اور عمل کے لیے کوئی قدم نہ اٹھانا ایک لغو چیز ہے اور یہ
داستان امیر حمزہ سننے والی بات ہے۔ دلّی اور لکھنو میں داستانِ امیر حمزہ لوگ بڑے شوق سے سنتے
بلکہ بعض دفعہ رات کے دو دو بجے تک سنتے رہتے ہیں۔ وہ اسے سنتے وقت سُبْحَانَ اللہ بھی
کہتے ہیں ، اسْتَغْفِرُ الله بھی کہتے ہیں۔ ان کے دل بھی اُس وقت جھوم رہے ہوتے ہیں مگر جب
وہاں سے اٹھتے ہیں تو بالکل خالی ہاتھ ہوتے ہیں، نہ اُن کے دلوں پر کوئی اثر ہوتا ہے اور نہ اُن
کے جوارح پر کوئی اثر ہوتا ہے۔
پس جب تک دین کی باتوں پر سنجیدگی کے ساتھ غور نہ کیا جائے اُس وقت تک
خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں ہو سکتا، اُس وقت تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب
حاصل نہیں ہو سکتا، اُس وقت تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا قرب حاصل نہیں
ہو سکتا بلکہ وہ تو وفات یافتہ ہیں۔ اُس وقت تک ہماری مجلس میں بیٹھنے والے بھی ہم سے کوئی
فائدہ حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ بظاہر ہماری مجلس میں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں لیکن وہ ہم
وہ نام سے
1944ء
123
خطبات محمود
ہزاروں میل دور ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان کے دل ہم سے دور ہوتے ہیں اور ہم میں اور اُن میں
کوئی روحانی اتصال نہیں ہوتا۔ پس یہ رستے کھلے ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ جو شخص خدا تعالیٰ
کے قرب کے ان راستوں کو بند قرار دیتا ہے وہ نہایت ہی ظالم انسان ہے۔ وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا دشمن ہے، وہ خدا کا دشمن ہے، وہ انسانیت کا دشمن ہے، وہ ایمان کا دشمن
ے۔ مگر اس رستے کے کھلے ہونے کے یہ معنی نہیں ہیں کہ تمہیں آپ ہی آپ تمام
مقاماتِ قُرب حاصل ہو جائیں گے ۔ رستہ بے شک کھلا ہے مگر یہ قربانیوں کا رستہ ہے۔ اس
ہے۔
راستہ پر چلے بغیر تمہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکتا۔
میں دیکھتا ہوں کہ ادب جو دین کا اہم ترین حصہ ہے وہ ابھی تک ہماری جماعت کے
بعض لوگوں میں نہیں پایا جاتا۔ بعض دفعہ مجلس میں جب کوئی غیر شخص سوال کر رہا ہو تو اسے
ایسا جواب دینا پڑتا ہے جو اپنے اندر مذاق کا رنگ رکھتا ہے۔ تم کسی تاریخ سے یہ ثابت نہیں
کر سکتے کہ ایسے موقع پر صحابہ قہقہہ مار کر ہنستے ہوں۔ مگر اپنی مجلس میں میں نے دیکھا ہے جب
کسی مخالف کو کوئی ایسا جواب دیا جاتا ہے تو لوگ قہقہہ مار کر ہنس پڑتے ہیں اور وہ شخص شر مندہ
ہو جاتا ہے۔ حالانکہ وہ ہمارا مہمان ہوتا ہے اور اُس کا ادب ہم پر واجب ہوتا ہے۔ بے شک
ایسی حد تک جو جائز ہو اس جواب سے لذت اندوز ہونا درست ہوتا ہے ست ہوتا ہے۔ مگر کوئی ایسا طریقہ
جائز نہیں جو آداب مجلس کے بھی خلاف ہو اور مہمان کی دل شکنی کا بھی موجب ہو ۔ اسی طرح
اور بہت سی باتیں ہیں جن کی طرف ہماری جماعت کو توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر وہ ایک
دن میں آنے والی نہیں۔ جو کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے آپ کی مجلس میں بیٹھ کر
سیکھا خدا تعالیٰ نے اُن تمام باتوں کو ہم پر کھول دیا ہے ، اس کی حقیقت اُس نے ہمیں سمجھادی
ہے اور اُن امور پر عمل کر کے یقینا ہمیں صحابہ کا مقام حاصل ہو سکتا ہے۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ
اگر ہم بعض صحابہ سے بھی بڑا درجہ حاصل کرنا چاہیں تو حاصل کر سکتے ہیں۔ بلکہ ہم اپنے درجہ
میں ترقی کر کے وہ مقام بھی حاصل کر سکتے ہیں جب ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز
بن جائیں۔ بلکہ اگر کوئی شخص مجھ سے پوچھے کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی کوئی شخص
بڑا درجہ حاصل کر سکتا ہے ؟ تو میں کہا کرتا ہوں خدا نے اس مقام کا دروازہ بھی بند نہیں کیا۔
رض
1944ء
124
خطبات محمود
مگر تم میرے سامنے وہ آدمی تو لاؤ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مقامات قرب کے حصول میں
زیادہ سرعت اور تیزی کے ساتھ اپنا قدم اُٹھانے والا ہو۔ ہو سکتا اور چیز ہے اور ہونا اور چیز
ہے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو
عیسائیوں سے کہہ دے کہ اگر خدا کا بیٹا ہو تا تو میں سب سے پہلے اس کی عبادت کرنے والا
ہوتا ۔ 8 اب اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ واقع میں خدا کا کوئی بیٹا ہے۔ اسی طرح ہم یہ نہیں کہتے
کہ دنیا میں کوئی شخص ایسا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے درجہ میں آگے نکل گیا۔ ہم یہ
کہتے ہیں کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتا ہے۔ خدا نے اِس
دروازے کو بند نہیں کیا۔ مگر عملی حالت یہی ہے کہ کسی ماں نے کوئی ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ
قیامت تک کوئی ایسا بچہ جن سکتی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ سکے۔ وہ شخص
جو روحانی میدان میں لنگڑا ہے، جو دو قدم بھی صحیح طور پر نہیں چل سکتا قرب کا میدان تو اس
کے لیے بھی کھلا ہے مگر وہ کہاں برق رفتار انسانوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم تو وہ انسان ہیں جو ایک سیکنڈ میں کروڑوں میں خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھ جاتے ہیں
اور لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ سالوں میں بھی ایک منزل طے نہیں کر سکتے ۔ اُن کا اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ ہی کیا ہے ؟ پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے
بڑھ سکنا اور چیز ہے اور بڑھ جانا اور چیز ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس شان اور شوکت کے
ساتھ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے ہیں، اُس شان اور شوکت کے ساتھ کوئی شخص بڑھ کر
دکھائے گا تو پھر یہ سوال بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ مگر جب کوئی شخص ہمیں ایسا نظر نہیں آتا جو محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مقاماتِ قُرب طے کر سکا ہو یا آئندہ کر سکتا ہو تو بہر حال
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سب سے افضل رہے۔ وہی سب کے سردار اور وہی سب
کے آقار ہے۔ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحابہؓ سے تو یقیناً انسان زیادہ قرب حاصل کر سکتا
ہے اور یقیناً ان سے بڑھ سکتا ہے۔ آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے بڑھ کر
دکھا دیا یا نہیں؟ مگر یہ مقام محض منہ کی لاف و گزاف سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ تم منہ سے
ہزار بار مچا کے مارتے جاؤ اور کہو میں متنجن کھا رہا ہوں ، میں پلاؤ کھا رہا ہوں، میں زردہ کھا رہا ہوں
رض
1944ء
125
خطبات محمود
--------------------------------------------
تو تمہیں منجن اور پلاؤ اور زردہ کا مزہ نہیں آسکتا۔ تمہارا پیٹ ان خالی مچاکوں سے بھر نہیں سکتا۔
اسی طرح تم محض خواہش سے صحابیت کا درجہ حاصل نہیں کر سکتے ۔ تم یہ مقام حاصل کر سکتے
ہو مگر اس طرح کہ عمل کرو اور ایسا عمل کرو کہ وہ تمہاری رگ رگ اور نس نس میں سمویا
جائے۔ تم نماز پڑھو تو سنوار کر پڑھو۔ تم الْحَمْدُ للہ کہو تو تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ تم ایک لفظ
اپنی زبان سے نکال رہے ہو۔ بلکہ تمہیں یوں معلوم ہو کہ تم الْحَمْدُ لِله کا مضمون کھا رہے
ہو ، تم رَبُّ الْعَلَمِین کہو تو تمہیں یوں معلوم ہو کہ تم خالی الفاظ اپنی زبان سے نہیں نکال
رہے بلکہ رَبُّ الْعَلَمِينَ کا لطیفہ 2 کھا رہے ہو۔ پھر رحمانیت کا ذکر آئے تو تمہاری یہی
کیفیت ہو۔ رحیمیت کا ذکر آئے تو تمہاری یہی کیفیت ہو ۔ پھر بے شک تم یقین رکھ سکتے ہو کہ
تمہارا خدا تمہیں بھی پہلے لوگوں کے انعامات سے حصہ دے گا اور وہ تمہارے ساتھ بخل نہیں
کرے گا۔ پس یہ مت خیال کرو کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ ہو سکتا ہے اور یقیناً ہو سکتا ہے۔ بلکہ اس
زمانہ میں صحابہ کے بعد کے زمانہ سے زیادہ سے زیادہ سہولت سے یہ مقام تم حاصل کر سکتے ہو۔
کیونکہ یہ وہ زمانہ ہے جسے خدا نے اپنی برکتوں کے لیے مخصوص کر لیا۔ یہ وہ زمانہ ہے جس کے
متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ إِذَا الْجَنَّةُ ازْلِفَتْ - 10 جنت اُس زمانہ میں
قریب کر دی جائے گی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے بھی جنت
لوگوں کے زیادہ قریب کر دی جائے گی۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ فیج اعوج کے زمانہ میں لوگوں کو
اپنے خدا کو پانا اور اس کے قرب میں بڑھنا بہت مشکل تھا۔ مگر مسیح موعود کے زمانہ میں یہ تمام
مشکلات آسان ہو جائیں گی۔ رستہ بتانے والے موجود ہوں گے، برکات وانوار کا مشاہدہ کرنے
والے وجود ان کے سامنے ہوں گے اور ان کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے وہ زیادہ
سرعت سے جنت حاصل کریں گے۔ چنانچہ موجودہ نشان، جو خدا تعالیٰ نے مصلح موعود کی ہے
پیشگوئی کے سلسلہ میں ظاہر کیا اس کو دیکھ لو کہ کس طرح اس نشان کے بعد تمہارے لیے
جنت اور زیادہ قریب کر دی گئی ہے۔ لوگ اس تقریب پر بڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ مگر
جہاں تک لفظی خوشی کا تعلق ہے مجھے اس سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ لیکن جہاں تک
حقیقی خوشی کا تعلق ہے اس کے بعد آپ لوگوں کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، کم نہیں ہو تیں۔
1944ء
126
خطبات محمود
یہ تازہ نشان خدا نے لاہور میں ظاہر کیا ہے۔ پس جس طرح مکہ اور مدینہ کے رہنے والوں
پر اسلام کی طرف سے خاص ذمہ داریاں عائد ہو گئی تھیں اُسی طرح میں سمجھتا ہوں اس
انکشاف کے بعد جو لاہور میں مجھ پر ہوا، یہاں کی جماعت کی ذمہ داریاں پہلے سے بہت زیادہ
بڑھ گئی ہیں۔ میں نے جہاں تک غور کیا ہے اس انکشاف کا مجھ پر سفر میں ہونا جہاں اس لحاظ سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی سے مشابہت رکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے بھی یہ پیشگوئی سفر کی حالت میں ہوشیار پور میں فرمائی اور مجھ پر بھی اس پیشگوئی
کے مصداق ہونے کا انکشاف سفر کی حالت میں ہی ہو ا وہاں آج اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور بات
بھی سمجھائی ہے۔ بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام لاہور میں فوت ہوئے
تھے اور آپ کے لاہور میں فوت ہونے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں لاہور کے متعلق ایک
قسم کا بغض پایا جاتا تھا۔ یوں تو ہر شخص نے فوت ہونا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی
فوت ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فوت ہو گئے۔ لیکن جب کوئی شخص اپنے
گھر پر فوت ہوتا ہے تو اس کے متعلقین کو گو طبعی طور پر رنج ہوتا ہے مگر ان کے دلوں میں کوئی
حسرت پیدا نہیں ہوتی۔ لیکن اگر کوئی شخص سفر کی حالت میں فوت ہو جائے تو اس کے متعلقین
کے دل ساری عمر اس حسرت و اندوہ سے پر رہتے ہیں کہ کاش وہ سفر کی حالت میں فوت نہ
ہوتا۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ شاید اس کے علاج میں کو تاہی ہوئی ہو، شاید اس کی تیمار داری میں
کمی رہ گئی ہو ، شاید وہاں کی آب و ہوا اُسے موافق نہ آئی ہو یا شاید کوئی اور وجہ ہو گئی ہو۔ پس
ساری عمر ان کے دلوں سے ایک آہ اُٹھتی رہتی ہے اور انہیں یہ تصور کر کے بھی تکلیف ہوتی
ہے کہ اُن کا کوئی عزیز فلاں سفر پر گیا تو پھر وہ واپس نہ آیا بلکہ اُسی جگہ فوت ہو گیا۔ وہ خیال
کرتے ہیں کہ شاید اگر وہ سفر پر نہ جاتا تو نہ مرتا۔ اسی طرح میں سمجھتا ہوں جماعت کے دلوں
پر یہ ایک بہت بڑا بوجھ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام لاہور میں آئے اور
اس جگہ آکر فوت ہو گئے۔ خود لاہور کی پیشانی پر بھی ایک بدنما داغ تھا مگر جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام کے ذریعہ خبر دی گئی تھی کہ "لاہور میں میں
ہمارے پاک ممبر موجود ہیں" اور یہ کہ " وہ نظیف مٹی کے ہیں "۔ 11 خدا تعالیٰ نے ان
1944ء
127
خطبات محمود
پاک ممبروں کی دعاؤں کو سن کر لاہور کی پیشانی سے اس داغ کو ہمیشہ کے لیے دور کر دیا اور
مسیح موعود کو لاہور میں ہی دوبارہ زندہ کر دیا۔ اب لاہور والے کہہ سکتے ہیں کہ گو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہم میں فوت ہوئے مگر وہ دوبارہ زندہ بھی ہمارے شہر
میں ہی ہوئے ہیں۔ پس وہ جو لاہور والوں پر ایک داغ تھا خدا نے اس انکشاف کے ذریعہ اس
داغ کو دھو دیا اور گومنہ سے احمدی اس بات کا اظہار نہیں کرتے تھے مگر لاہور کا ذکر آنے پر
اُن کے دل ضرور بے چین ہو جاتے تھے کہ یہ کیسا شہر ہے جس میں خدا کا مسیح چند روز کے لیے
گیا اور فوت ہو گیا۔ پس یہ داغ خدا نے لاہور والوں سے اب دور کر دیا ہے۔ مگر اس چیز سے وہ
ذاتی طور پر اُس وقت فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جب اُن میں عمل کی قوت موجود ہو۔
میں نے بتایا ہے کہ سنجیدگی سے دین کی باتوں پر عمل کرنے کے مواقع ہماری جماعت
کے لیے پوری طرح میسر ہیں۔ اگر خدا نے ان کو وہ زمانہ نہیں دکھایا جو مسیح موعود کا زمانہ تھا تو
اب اس دوسرے موقع سے فائدہ اُٹھا کر وہ اپنی زندگیوں میں بہت کچھ تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں۔
مگر فائدہ اُٹھانا یانہ اُٹھانا تمہارا اپنا کام ہے۔ یہ تمہارے اپنے اختیار میں ہے کہ تم صحابہ جیسا بنو یا ان
سے بھی آگے نکل جاؤ۔ گویا جہاں تک کوشش اور جدوجہد کا تعلق ہے وہ تمہاری طرف سے ہونی
چاہیے اور جہاں تک انعام اور مقام کا سوال ہے وہ خدا کی طرف سے آئے گا۔ مگر یہ دوسرا
مرحلہ اُس وقت آسکتا ہے جب پہلا مرحلہ طے کر لو۔ اگر تم پہلے مرحلہ کو طے کر لو تو یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ خدا اپنے وعدہ کو پورا نہ کرے اور تمہیں صحابہ کا مقام عطا نہ کرے۔ اگر تم چو تھا ۔
حصہ صحابی بننے کی کوشش کرو تو یہ تو ہو سکتا ہے کہ خدا تمہیں اپنے فضل سے آدھا صحابی بنا دے
مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تمہیں چوتھے حصہ سے ایک انچ بھی کم رکھے۔ اگر تم آدھا صحابی بننے کی
کوشش کرتے ہو تو یہ تو ہو سکتا ہے کہ خدا تمہیں پورا صحابی بنا دے مگر یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ
تمہیں آدھے حصہ سے ایک شوت بھی کم رکھے۔ وہ تمہیں بڑھا کر تو اپنا انعام دے سکتا ہے مگر
وہ یہ نہیں کر سکتا کہ تمہاری کوشش کے بدلہ میں تمہیں کم بدلہ دے۔ ہمارا خدا بخیل نہیں
ہے، ہمارا خدا کنجوس اور ممسک نہیں ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات دنیا میں جاری ہیں اور
جاری رہیں گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکات دنیا میں جاری ہیں
1944ء
128
خطبات محمود
اور جاری رہیں گی۔ قیامت تک اس سلسلہ فیوض کو کوئی شخص بند نہیں کر سکتا۔ قیامت تک
اللہ تعالیٰ کے قرب کے اس دروازے کو کوئی شخص مسدود قرار نہیں دے سکتا۔ خدا تعالیٰ کا
قرب حاصل کرنا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی اور آپ کا بھائی بننا یہ سب رستے کھلے ہیں اور
ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ ان رستوں کو بند کرنے والے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائیں گے مگر انہیں
ناکامی اور نامرادی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ہمارا خدازندہ ہونے کے لیے بے تاب ہے
اور وہ زندہ ہو کر رہے گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح زندہ ہونے کے لیے تڑپ رہی
ہے اور وہ زندہ ہو کر رہے گی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح دنیا میں جلوہ نما
ہونے کے لیے بے قرار ہے اور وہ جلوہ نما ہو کر رہے گی اور دنیا کی کوئی طاقت اس الہی مشیت کو
ظاہر ہونے سے روک نہیں سکتی"۔
)الفضل 16جون 1944ء(
1 : مسلم كتاب البر والصلة باب النهي عن قول هلك الناس میں الفاظ اس
طرح ہیں :" هَلَكَ النَّاسُ فَهُوَ أَهْلَكَهُمْ"
2 : وَمَا أَرْسَلْتُكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَ لَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا
يَعْلَمُونَ (السبا: 29)
3 : الاحزاب : 22
4 : در ثمین اُردو نظم "بشیر احمد شریف احمد اور مبارکہ کی آمین "
: مسلم كتاب الطهارة باب استحباب اطالة الغرّة والتحجيل في الوضوء
6 : الفضل یکم فروری 1944ء
7 : بخاری کتاب الدعوات باب فضل التسبيح
8 : قُلْ إِنْ كَانَ لِلرَّحْمَنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَبِدِينَ (الزخرف: 82)
9 : لطیفہ : اچھی چیز ۔ شگوفہ ۔ چٹکلا ( فیروز اللغات اردو جامع )
14 : 10: التكوير:
11: تذکرہ صفحہ 402 طبع چہارم