چند نہایت ہی اہم باتیں

1944ء
165
10
چند نہایت ہی اہم باتیں
)فرمودہ 10 مارچ 1944ء(
خطبات محمود
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
"حضرت سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ کی وفات: اس ہفتے جو میرے گھر میں ایک
واقعہ ہوا ہے یعنی میری بیوی ام طاہر فوت ہوئی ہیں اس کے متعلق میں دیکھتا ہوں کہ جماعت
میں بہت بڑا درد پایا جاتا ہے۔ خصوصاً عور تیں اور غریب عور تیں بہت زیادہ اس درد کو محسوس
کرتی ہیں کیونکہ میری یہ بیوی جو فوت ہوئی ہیں ان کے دل میں غرباء کا خیال رکھنے کا مادہ بہت
زیادہ پایا جاتا تھا۔ ان کی بیماری کے لمبے عرصہ میں جماعت نے جس قسم کی محبت اور ہمد ردی کا
اظہار کیا ہے وہ ایک ایسی ایمان بڑھانے والی بات ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ مومن واقع میں
ایک ہی جسم کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ بلکہ حق یہ ہے کہ جماعت کی ہمدردی گو دعاؤں کی شکل
میں ہی ہوتی تھی لیکن قادیان کے لوگوں کے متعلق جب مجھے معلوم ہوتا کہ وہ بار بار مسجد میں
جمع ہو کر ان کی صحت کے لیے دعائیں کرتے ہیں تو کئی دفعہ مجھے شک گزرتا کہ ایسانہ ہو ہمارا یہ
اضطرار خدا کو نا پسند ہو۔
جہاں تک میاں اور بیوی کا تعلق ہوتا ہے ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اپنے گھر میں آنے کے لیے چنا اور ان کی پہلی شادی ہمارے چھوٹے بھائی مبارک احمد مرحوم

1944ء
166
خطبات محمود
سے ہوئی تھی۔ اس لیے ان کا انتخاب گویا خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہی کیا ہوا
تھا۔ 1921ء کے شروع میں وہ مجھ سے بیاہی گئیں اور اب 1944ء میں وہ فوت ہوئی ہیں۔
اس طرح 23 سال کا لمبا عرصہ انہوں نے میرے ساتھ گزارا۔ جو لوگ ہمارے گھر کے
حالات جانتے ہیں ان کو معلوم ہے کہ مجھے ان سے شدید محبت تھی لیکن باوجود اس کے جو
اللہ تعالیٰ کا فعل ہے اُس پر کسی قسم کے شکوہ کا ہمارے دل میں پیدا ہونا ایمان کے بالکل منافی
ہو گا۔ ہر چیز اللہ تعالیٰ کی ہی ہے۔ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی تعلیم دی
ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی یہی تعلیم دی ہے کہ جب کوئی شخص وفات پا جائے، ہمارا اصل کام
یہی ہوتا ہے کہ ہم کہہ دیں اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 1 یہ کیسی لطیف تعزیت ہے ہمارے
رب کی طرف سے۔ اِس سے بڑھ کر بندہ بھلا کیا تعزیت کر سکتا ہے۔ کہتا تو بندہ ہی ہے اِنَّا لِلهِ۔
مگر سکھانے انے والا و خدا ہے۔ پس جب خدا تعالیٰ نے یہ سکھایا اور بندے کے کے منہ منہ سے سے ا اسے جاری کیا۔
تو وہ الفاظ در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہیں۔ ان الفاظ کے معنے یہ ہیں کہ مرنے والا اور
باقی رہنے والے سب اس کے ہی ہیں۔ پس اگر وہ اللہ کی چیز تھی اور ہم بھی اسی کے ہیں تو
اللہ تعالیٰ اگر اپنے ایک غلام کے پاس رکھوائی ہوئی امانت اس سے واپس لے گیا تو اسے شکوہ کا
کیا حق ہے۔ مگر یہ پہلا حصہ کچھ استغناء ظاہر کرتا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر
رحم فرما کر دوسراحصہ اس کے ساتھ لگا دیا کہ اِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ اس طرح اس تعزیت کو مکمل
فرما دیا۔ پہلے فرمایا تھا کہ اگر ہم تم کو کوئی انعام دیتے ہیں اور پھر وہ انعام تم سے لے لیتے ہیں تو کی
تمہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ میرے محسن نے فلاں چیز
مجھے دی تھی اور میں اس سے پانچ سال یا دس سال یا بیس سال یا تیس سال یا چالیس یا پچاس
سال تک فائدہ اٹھاتا رہا۔ اس کے بعد وہ اپنی امانت مجھ سے کیوں لے گیا؟ اس بات پر اسے
شکوے کا کیا حق ہے۔ یہ تو اُس کا احسان تھا کہ جتنی مدت وہ چیز اس کے پاس رہی اُس سے وہ
پوری طرح فائدہ اٹھاتا رہا۔ اب اس کے بعد فرماتا ہے کہ یاد رکھو اگر تمہارا کوئی عزیز ہم نے تم
سے جُدا کر دیا ہے تو مومن کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ دنیا سے کسی کا اٹھ جانا دائمی جدائی کا
موجب تو نہیں ہوتا۔ اگر یہ دائمی جدائی ہوتی اور فرض کرو کہ بَعْدَ الموت کوئی زندگی نہ ہوتی

1944ء
167
خطبات محمود
تب بھی کیا خدا کا حق نہیں تھا کہ جو چیز اس نے دی ہے وہ اسے واپس لے ؟ لیکن وہ زائد وعدہ یہ
کرتا ہے کہ اِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ ایک شخص اگر خدا کی طرف گیا ہے تو ہم بھی ایک دن اسی کی
طرف چلے جائیں گے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ کسی نے پہلے سفر طے کر لیا ہے اور کوئی بعد میں
سفر کے لیے چل پڑے گا ورنہ منزلِ مقصود سب کی ایک ہی ہے اور جب منزلِ مقصود ایک
ہی ہے تو اس میں گھبراہٹ کی کون سی بات ہے۔ بچے بعض دفعہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے
ولایت بھیج دیئے جاتے ہیں۔ اب کسی کی زندگی کا کیا اعتبار ہوتا ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ وہ
ایک یا دو دن بھی اور زندہ رہے گا۔ نہ والدین جانتے ہیں کہ انہوں نے اتنا عرصہ زندہ رہنا ہے
اور نہ لڑکے جانتے ہیں کہ ان کی زندگی کب تک ہے ۔ مگر باوجود اس کے جب لڑکوں کو پڑھنے د
کے لیے ولایت بھیجا جاتا ہے تو پانچ پانچ چھ چھ بلکہ دس دس سال تک مائیں صبر کرتی ہیں، باپ
صبر کرتے ہیں اور وہ گھبراہٹ سے کام نہیں لیتے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ آخر ہمارے بچے
ایک دن آجائیں گے۔ یا اگر کسی سفر پر کوئی شخص پہلے چل پڑتا ہے اور دوسروں نے بھی وہیں
جانا ہوتا ہے تو وہ سمجھتے ہیں ہم چند دن کے بعد اس سے جاملیں گے ۔ جانا تو ہے ہی۔ تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے۔ اِنَّا لِلہ پہلے یہ اقرار کرو کہ خدا نے ہم پر جو احسان کیا ہے ہم اس کے شکر گزار
ہیں۔ پھر یہ بھی سمجھ لو کہ تم سارے ایک دن خدا کے پاس جمع ہونے والے ہو اور اس کے پاس
پہنچ کر اکٹھے ہو جاؤ گے۔ پس فرماتا ہے جب تم سارے ایک دن اکٹھے ہونے والے ہو تو خدا
کے فعل پر شکوہ یا جزع فزع کتنی بڑی نادانی ہے۔ اگر تم جزع فزع کرو گے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا
کہ تمہارا اپنے عزیزوں سے آخری اتصال کمزور ہو جائے گا کیونکہ جس خدا کے اختیار میں یہ ہے
کہ وہ اگلے جہان میں سب کو اکٹھا کر دے اُسی کے اختیار میں یہ بھی ہے کہ وہ اگلے جہان میں
بعض کو جداجدا رکھے۔ پس مومن کی اصل تعزیت اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہی ہے۔ باقی
جہاں تک جسم کا تعلق ہے جسم جب کہتا ہے تو ضرور دکھ پاتا ہے۔ صحابہ جنگوں میں شہید ہوئے
اور اپنی خوشی سے شہید ہوئے۔ آخر بدریا احد یا احزاب کے موقع پر کون ان کو پکڑ کر لے گیا
تھا۔ وہ اپنی خوشی سے گئے اور اپنی خوشی سے شہید ہوئے لیکن جہاں تک جسم کے کٹنے کا سوال
ہے ان کو ضرور تکلیف ہوئی۔ پس جسم بے شک دُکھ پاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا
رم

1944ء
168
خطبات محمود
احسان ہوتا ہے اُس بندے پر جس کی روح خدا کے آستانہ پر جھکی رہے اور اُس سے کہے کہ
! مجھے کوئی شکوہ نہیں۔ تُو نے جو کچھ کیا ٹھیک کیا۔ یہی عین مصلحت تھی اور ی رے رب
یہی چیز میرے لیے بہتر تھی۔ تیرا فعل بالکل درست ہے۔ اور گو مجھے سمجھ میں نہ آئے مگر میں ہے
یہی کہتا ہوں کہ تیرا کوئی کام حکمت کے بغیر نہیں۔ میں نے جہاں تک ہو سکا مر حومہ کے علاج
کے لیے کوشش کی۔ لمبی بیماری تھی۔ لیکن اس لمبی بیماری میں خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق عطا فرمائی
کہ میں نے ان کی ہر طرح خدمت کی اور ان کے علاج کے لیے کوشش کی۔ اس طرح اللہ تعالیٰ
نے میرے لیے ثواب کا ایک موقع بہم پہنچا دیا۔ اور اس بات کا بھی کہ میاں بیوی میں بعض
دفعہ رنجشیں ہو جاتی ہیں خصوصاً جس کی کئی بیویاں ہوں اُن میں سے بعض کہہ دیا کرتی ہیں کہ
ہم سے محبت نہیں فلاں سے ہے، چاہے اُس سے زیادہ محبت ہو ۔ مگر اس قسم کے شکوے بعض
دفعہ پیدا ہو جایا کرتے ہیں۔ مجھے ان کی اِس لمبی بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف تھی مگر میں
سمجھتا تھا اس کے کئی فوائد بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ میں سمجھتا تھا کم سے کم میری خدمت کی وجہ
سے اگر ان کے دل میں اس قسم کا کوئی خیال ہو گا بھی کہ میرا خاوند مجھ سے محبت نہیں کرتا رہا،
میری قدر نہیں کرتا تو یہ خیال اُن کے دل سے جاتا رہے گا اور ان کی وفات اطمینان کی وفات
ہو گی اور یہ سمجھتے ہوئے ہو گی کہ میرا خاوند مجھ سے محبت کرتا ہے۔ دوسری حکمت اس میں یہ
تھی کہ ہر انسان سے اپنی زندگی میں کچھ نہ کچھ غلطیاں اور کو تاہیاں ہو جاتی ہیں۔ لمبی بیماریاں
بے شک انسان کے لیے بڑے دکھ کا موجب ہوتی ہیں مگر لمبی بیماریوں سے مرنے والا بشر طیکہ
وہ مومن ہو خدا تعالیٰ کی مغفرت کا مستحق ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے اپنی بیماری کے ایام میں
توبہ کی توفیق دے دیتا ہے، استغفار کی توفیق دے دیتا ہے ، دُعا کی توفیق دے دیتا ہے اور یہ سب
چیزیں مل کر اُس کی مغفرت اور ترقی درجات کا باعث بن جاتی ہیں۔ تیسری حکمت یہ ہے کہ
ایسی لمبی بیماریوں میں چونکہ بیمار کے رشتہ دار بھی کثرت سے دعائیں کرتے ہیں اس لیے خدا
کے حضور جب وہ دعائیں ظاہری صورت میں قبول ہونے والی نہیں ہوتیں تو وہ ان دعاؤں کے
بدلہ میں مرنے والے کی عاقبت کو درست کر دیتا ہے اور فرماتا ہے ہم نے اسے دنیا میں تو صحت دنیا
نہیں دی مگر آخرت میں اس کی روح کو صحت دے دی ہے۔

1944ء
169
خطبات محمود
پھر ہمارے ساتھ تو اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ ہے اور در حقیقت تمام کامل اور سچے مومنوں
کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ قبل از وقت ایسی خبریں دے دیتا ہے جن کے پورے ہونے پر رنج
میں بھی خوشی کا سامان پیدا ہو جاتا ہے۔ آج سے بارہ تیرہ سال پہلے میں نے رویا میں دیکھا کہ
ام طاہر کا آپریشن ہوا ہے مگر میں نے دیکھا کہ ان کا آپریشن دہلی میں ہوا ہے اور مجھے اطلاع
ملی ہے کہ اُن کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔ میں اس رویا کی وجہ سے باوجود اس کے کہ وہ بیمار تھیں
اور لمبے عرصہ سے بیمار تھیں آپریشن سے گھبراتا تھا۔ کئی دفعہ بعض دوستوں نے کہا کہ دہلی
میں ان کا آپریشن ہو جائے مگر میں رُکتا رہا اور چونکہ خواب کی اگر ظاہری شکل بدل جائے تو
اس صورت میں بھی وہ بعض دفعہ ٹل جاتی ہے اس لیے ان کو لاہور کے ہسپتال میں داخل
کر دیا گیا۔ وہاں ایسی صورت پیدا ہو گئی کہ سوائے آپریشن کرنے کے اور کوئی چارہ نہ رہا۔
آپریشن کے بعد دوسرے دن ان کو دل کی کمزوری کا دورہ ہوا اور خطرہ ہو گیا کہ کہیں ہارٹ فیل
نہ ہو جائے۔ اُس وقت میں نے ان کے لیے دعا کرنی شروع کر دی۔ جب میں دعا کر رہا تھا تو رہا
یکدم مجھے یہ رو یا یاد آگیا اور میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ اس ہسپتال کا نام لیڈی ولنگڈن
ہاسپٹل ہے اور لیڈی ولنگڈن وائسرائے کی بیوی تھیں جس کا صدر مقام دہلی ہوتا ہے۔ پس رؤیا
میں جو دکھایا گیا تھا کہ اُن کا آپریشن دہلی میں ہوا اور اس کے بعد اُن کا ہارٹ فیل ہو گیا اس سے
مراد کہیں ایسا ہسپتال نہ ہو جس کی دہلی سے کوئی نسبت ہو ۔ اس سے مجھے سخت تشویش ہوئی اور ہو۔
میں نے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب سے اِس کا ذکر کیا کہ اس خواب کا خیال آکر مجھے سخت
تشویش ہے۔ کیونکہ جب اللہ تعالیٰ اپنی کوئی تقدیر پوری کرنا چاہتا ہے تو باوجود علم کے آنکھوں
پر پردہ پڑ جاتا ہے۔ میں سمجھتا رہا کہ اس سے مراد شہر دہلی کا ہسپتال ہے مگر اب خوف پیدا ہو
رہا ہے کہ کہیں دہلی کے کسی آدمی سے تعلق رکھنے والا ہسپتال مراد نہ ہو۔ بہر حال اُس وقت
میں نے ان کی صحت کے لیے خاص طور پر دُعا شروع کر دی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے
اُس وقت ان کو کچھ آرام بھی دے دیا۔ اس کے بعد جب میں جنوری کے آخر میں یہاں آیا تو
میں نے ایک اور رؤیا دیکھا۔ جب میں یہاں آیا ہوں اُس وقت برابر یہ خبریں آتی رہیں کہ آتی رہیں کہ
ان کی صحت اچھی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مشیت ایسی ہی تھی کہ صحیح حالات کا علم نہ ہو سکا۔

1944ء
170
خطبات محمود
ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب اس ہسپتال میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بڑے اخلاص اور
محبت سے تیمار داری میں حصہ لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میری نیت
اُس وقت یہی تھی کہ میں جمعہ پڑھا کر قادیان سے جاؤں اور اگلا جمعہ پھر قادیان میں ہی
واپس آکر پڑھاؤں۔ پڑھاؤں ۔ لیکن ڈاکٹر غلام مصطفی صاحب نے یہ اطلاعات دینی شروع کیں کہ
مریضہ بالکل اچھی ہیں اور چند دن میں ان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ اس وجہ سے
میں نے مناسب سمجھا کہ میں اگلے جمعہ تک قادیان ہی ٹھہروں مگر واقعہ یہ تھا کہ اس
عرصہ میں ان کا دوبارہ آپریشن ہوا تھا اور ان کی صحت گر رہی تھی۔ چنانچہ جمعرات کی
شب کو فون آیا کہ ان کی حالت بہت نازک ہے اور میرے نہ آنے کی وجہ سے وہ بہت
گھبرا رہی ہیں۔ ڈاکٹر میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب ان کے بھائی ان کو ملنے کے لیے گئے تو
انہوں نے آکر شیخ بشیر احمد صاحب کو فون پر ان کی نازک حالت کی اطلاع دی اور مزید کہا
کہ وہ مجھے اطلاع کر دیں کہ آپ کے نہ آنے کی وجہ سے مریضہ بہت گھبرائی ہوئی ہیں۔
چنانچہ میں جمعہ پڑھا کر لاہور گیا اور اُس وقت مجھے معلوم ہوا کہ اُن کے پیٹ میں دوبارہ
شگاف دیا گیا ہے اور حالت پہلے سے خراب ہے۔
اس قادیان کے قیام کے ایام میں جبکہ ان کی صحت کے متعلق مجھے اچھی خبریں آرہی
تھیں میں نے خواب میں دیکھا کہ شیخ بشیر احمد صاحب مجھ سے ملنے کے لیے آئے ہیں اور کہتے
ہیں کہ ام طاہر کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔ پھر کہنے لگے انہوں نے آپ تک پہنچانے کے لیے مجھے
کہا تھا کہ سو روپیہ فلاں عورت کو دے دیں اور سو روپیہ فلاں عورت کو دے دیں۔ ایک عورت
کا انہوں نے نام بتایا اور دوسری کا نام انہوں نے نہ بتایا۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ اس کا نام بھول
گئے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ عجیب بات ہے کہ جب وہ وصیت کر رہی تھیں اور ان کا دل ساکت
ہو رہا تھا تو ان کی طبیعت بالکل مطمئن تھی اور ان کے دل پر اُس وقت گھبراہٹ کے کوئی آثار نہ
تھے۔ یہ خواب میں نے لاہور میں بہت سے دوستوں کو سنا دی تھی۔ خواب کا بعض دفعہ ایک لو
حصہ پورا کر دیا جائے تو وہ ٹل جایا کرتی ہے اِس بناء پر میں نے یہاں سے جا کر اُن کو دو سو روپیہ
دیا اور کہا کہ ایک سو روپیہ تو فلاں عورت کو دے دو اور ایک سو روپیہ جس عورت کو چاہو

1944ء
171
خطبات محمود
دے دو مگر شرط یہ ہے کہ پورا سو دو۔ تقسیم کر کے مختلف مستحقوں کو نہ دو۔ یہ عجیب اتفاق ہے
کہ جس عورت کو انہوں نے سو روپیہ بھیجوایا اُس کے متعلق بعد میں معلوم ہوا کہ اُس نے دو دن
پہلے کسی سے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو سو روپیہ کی ضرورت ہے۔ میری فلاں فلاں چیزیں
فروخت کر دو اور اس کے لیے روپیہ کا انتظام کر دو۔
اس کے بعد جب ہم ان کو دوسرے ہسپتال میں لے گئے تو ایک دن جب میں اُن
کے لیے دعا کر کے سویا تو مجھے رویا میں ایسا معلوم ہوا جیسے اس مکان کی سیڑھیوں پر میرے
ساتھی گھبرائے ہوئے چڑھ رہے ہیں۔ میں اُن کے قدموں کی آواز سن کر اور ان کی گھبراہٹ
محسوس کر کے باہر نکلا تا کہ معلوم کروں کہ کیا بات ہے۔ جب میں باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ
ان کے ہاتھ میں گا گریں ہیں۔ انہوں نے گا گریں میرے سامنے رکھ دیں اور کہا کہ سب نلکے
سوکھ گئے ہیں، کہیں پانی نہیں ملتا۔ میں نے اُن سے کہا کہ کہیں سے پانی تلاش کرو۔ اِس پر
انہوں نے کہا کہ حضور سب ہی نلکے سوکھ گئے ہیں۔ میں خواب میں ایسا سمجھتا ہوں کہ اس
وقت پانی کی سخت ضرورت ہے اور زور دیتا ہوں کہ کہیں سے پانی تلاش کرو۔ مگر وہ یہی کہتے
ہیں کہ سب نلکے سوکھ گئے ہیں۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کوئی شخص بہت تلاش کرنے
کے بعد پانی کا ایک لوٹا لایا ہے۔ مجھے یہ یاد نہیں رہا کہ میں نے اُس سے پانی کا لوٹا لیا ہے یا
نہیں۔ پھر اس رؤیا کے معا بعد یا پہلے جاگتے ہوئے جبکہ میں سو نہیں رہا تھا میں نے دیکھا کہ
کوئی شخص میرے کان پر جھکا اور آہستہ سے میرے کان میں اُس نے کہا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ۔
میں نے دوستوں کو یہ خواب سنایا تو انہوں نے کہا یہ بڑا اچھا خواب ہے کیونکہ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا گیا ہے۔ مگر میں نے کہا مجھے تو یہ منذر معلوم ہوتا ہے کیونکہ آنے والا
دور سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا کرتا ہے اور جانے والا پاس سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہا کرتا ہے۔
پانی نہ ملنے کے معنے بھی یہی تھے کہ ان کی زندگی کا پانی ختم ہو چکا تھا اور ایک لوٹا پانی کے معنے یہ
تھے کہ اب وہ تھوڑا عرصہ ہی زندہ رہیں گی۔ چنانچہ اس رؤیا کے بعد وہ صرف اڑتالیس گھنٹے
زندہ رہیں۔ اس کے بعد وفات پا گئیں۔ تو دیکھو کس طرح ساری باتیں پوری ہو گئیں۔ بارہ سال
پہلے ایک خواب دیکھی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کا آپریشن ہو گا اور آپریشن کے بعد

1944ء
172
خطبات محمود
ان کی وفات دل کے کمزور ہو جانے کی وجہ سے ، نہ کہ اصل آپریشن کی وجہ سے ہو گی۔ چنانچہ
اس کے بعد وہ بیمار ہوئیں اور انہیں ایک ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں بظاہر علاج کرانا بہت
مشکل تھا۔
مردوں سے علاج کرانا عورتوں پر بہت گراں گزرتا ہے۔ گو شریعت میں اس کی
اجازت ہے۔ چنانچہ میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا۔ آپ نے
ایک دفعہ فرمایا کہ اگر کوئی عورت کسی ایسے مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے جس کی معالج عورتوں
میں کوئی نہ ہو اور کسی ماہر مرد ڈاکٹر سے علاج یا آپریشن کی ضرورت آپڑتی ہے تو ایسی صورت
میں اگر وہ عورت مرد ڈاکٹر سے علاج نہیں کراتی اور اس مرض سے فوت ہو جاتی ہے تو ہمارے
نزدیک وہ خود کشی کا ارتکاب کرتی ہے۔ تو شریعت میں اس بات کی اجازت ہے مگر پردہ کے لحاظ
سے عورتیں عام طور پر مرد ڈاکٹروں سے علاج کرانے سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔ مگر ان کی
حالت ایسی نازک ہو گئی کہ ان خیالات کو چھوڑنا پڑا اور ایک ایسے ہسپتال میں ان کا آپریشن ہوا
جس کا نام دہلی کی ایک خاتون سے منسوب تھا۔
پھر عجیب بات یہ ہے کہ جس وقت میں انہیں روپیہ دینے کے لیے گیا کہ سو روپیہ
فلاں عورت کو دے دو اور سو روپیہ جس عورت کو چاہو دے دو اُس وقت صرف ایک عورت
ان کے پاس تھی۔ مگر انہوں نے اپنی وفات سے چار پانچ دن پہلے اصرار کیا کہ فلاں عورت کو
بھی میرے پاس بھیجوا دو۔ چنانچہ جب ان کی موت کا وقت آیا تو دو عور تیں اُن کے پاس یا تو دو عور تیں ان
تھیں۔ ایک اُن کے دائیں طرف بیٹھی تھی اور دوسری ان کے بائیں طرف بیٹھی تھی۔ خواب
میں مجھے شیخ بشیر احمد صاحب نظر آئے تھے مگر جب میں نے دوستوں کو یہ خواب سنائی تو میں
نے کہہ دیا کہ میر اخیال ہے اس سے مراد میاں بشیر احمد صاحب ہیں اور خوابوں میں بالعموم ایسا
ہو جاتا ہے کہ ایک شخص کی بجائے دوسرا شخص نظر آجاتا ہے جو اُس کا ہم نام ہو۔ پس میں نے
کہا اس سے مراد میاں بشیر احمد صاحب ہوں گے ۔ شیخ بشیر احمد صاحب سے انہوں نے کیا بات
کرنی تھی اور اُن سے بات کرنے کا موقع بھی کیا ہو سکتا تھا۔ میاں بشیر احمد صاحب چونکہ میرے
بھائی ہیں اس لیے میرا خیال ہے کہ اس سے مراد وہی ہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ وفات کے قریب

1944ء
173
خطبات محمود
میں بار بار ان کے پاس جاتا انہیں دعائیں سکھاتا کہ یہ یہ دعائیں اس وقت مانگو۔ پھر جب میں واپس
آجاتا تو تھوڑی دیر کے بعد اسی گھبراہٹ میں اپنے ماموں (یعنی ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) کو
بھیج دیتا کہ آپ جائیں اور انہیں قرآن شریف سنائیں۔ جب ان کا آخری وقت تھا، اُس وقت
دہلی کا ایک اور تعلق بھی ظاہر ہو گیا۔ یعنی اُس وقت ڈاکٹر عبد اللطیف صاحب دہلی والے ان کو
آکسیجن سونگھا رہے تھے۔ پھر یہ جو میں نے دیکھا کہ شیخ بشیر احمد صاحب آئے ہیں اور انہوں
نے وفات کی اطلاع دی ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ ان کا دل مطمئن تھا اور انہیں کوئی تکلیف نہ
تھی یہ بھی پورا ہوا۔ چنانچہ جب انہوں نے آخری سانس لیا تو میاں بشیر احمد صاحب میرے
پاس آئے۔ اُس وقت اُن پر رقت طاری تھی۔ وہ مجھ سے بولے نہیں۔ صرف انہوں نے سر
سے اشارہ کیا کہ اندر چلے جاؤ۔ مگر وہ کہتے ہیں جب میں باہر نکلا تو اُس وقت یہ گہرا اثر تھا کہ
ام طاہر کے دل پر موت کا کوئی اثر نہیں اور نہایت اطمینان کی حالت میں انہوں نے آخری
سانس لیے ہیں۔ یہاں تک کہ آخری تشنج جو عام طور پر مریض پر وارد ہوتا ہے وہ بھی نہیں
ہوا بلکہ آہستگی سے سانس لیتے ہوئے وہ فوت ہو گئیں۔
یہ خدا تعالیٰ کا کس قدر احسان ہے کہ اُس نے اگر ایک طرف سے ہم کو صدمہ پہنچایا
تو دوسری طرف اپنی ہستی کا ایک زبر دست ثبوت مہیا کر کے ہمارے دلوں کو اطمینان بھی بخشا
فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ -
اصل بات یہ ہے کہ مجھے اگر کسی چیز سے ان کی وفات کے وقت گھبراہٹ تھی تو وہ یہ
ہے۔ وہ یہ
تھی کہ لمبی بیماری کے نتیجہ میں بعض دفعہ انسان کے ایمان میں کمزوری پیدا ہو جاتی۔
نہیں سمجھتا کہ یہ خدا نے اُس کی بخشش کا سامان کیا ہے اور اُس نے چاہا ہے کہ اِسی دنیا میں اسے
گناہوں سے صاف کر دے اور ہر قسم کی آلائشوں سے پاک کر کے اپنے دربار میں لائے۔ وہ یہ
سمجھتا ہے کہ خدا نے اُس پر سختی کی ہے۔ پس میرے دل میں یہ کرب تھا جس کی وجہ سے میں
ان کے لیے دعا بھی کرتا اور ان کی آخری گھڑیوں میں انہیں بار بار یہی نصیحت کرتا کہ دیکھو
ذکر الہی کرو، اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرو۔ میں اس وقت دُعا کرتا ہوں تم بھی اللہ تعالیٰ سے
اپنے دل میں دعائیں مانگو۔ میں نے اس وقت یہ بھی سمجھا کہ اگر اس وقت سورہ یسین پڑھی

1944ء
174
خطبات محمود
جائے تو ممکن ہے اِس سے ان کا ہارٹ فیل ہو جائے۔ اس لیے میں قرآن کریم کی بعض اور
سورتیں پڑھ پڑھ کر ان کا ترجمہ کر کر کے انہیں سناتا رہا اور جب میں کچھ دیر کے بعد ٹھہر گیا تو
انہوں نے کہا کہ اور قرآن پڑھو۔ اس سے میں نے سمجھا کہ انہوں نے اپنی آخری حالت کو
معلوم کر لیا ہے۔ چنانچہ اُس وقت میں نے سورہ یسین پڑھنی شروع کر دی اور میں نے دیکھا کہ
وہ برابر اپنی زبان سے یہ دعائیں مانگتی چلی جاتی تھیں ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي
كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ - يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْتُ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ
نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔
سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیمِ ۔ اور میں نے دیکھا کہ برابر وفات تک ان
کے ہونٹ ہلتے رہے۔ اور گو ان کی آواز سنائی نہیں دیتی تھی مگر ان کے ہونٹوں کے ملنے سے
معلوم ہوتا تھا کہ وہ برابر وہی دعائیں مانگ رہی ہیں۔ میں نے ان کی وفات پر جو پہلا کام کیا وہ یہ
تھا کہ میں نے اُسی جگہ زمین پر خدا تعالیٰ کے حضور شکر کا سجدہ کیا کہ ان کا انجام بالخیر ہو گیا اور
تکلیف دہ لمبی بیماری نے ان کے دل میں اپنے رب سے کوئی شکوہ نہیں پیدا کیا اور اس کی قضا پر وہ
راضی ہو کر اس دنیا سے گئیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ میں سمجھتا ہوں در حقیقت ایک مومن
کے لیے سب سے بڑی چیز یہی ہے کہ مرتے وقت اُس کی زبان پر اور اُس کے عزیزوں کی زبان
پر خدا تعالیٰ کا ذکر ہو۔ اُس کا دل مطمئن ہو اور دعائیں اُس کی زبان پر جاری ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ
کی رحمت نازل ہو اور اس کی بخشش اُس کا احاطہ کرلے۔
وفات کے بعد ان کی شکل سے کسی طرح بھی یہ ظاہر نہیں ہوتا تھا کہ ان کے دل میں
موت کے وقت کسی قسم کا کرب تھا۔ بلکہ یوں معلوم ہوتا تھا جیسے کوئی اطمینان سے سو رہا ہو۔
بلکہ شاید دیکھنے والا ان کے چہرہ کو دیکھ کر یہ بھی نہ سمجھ سکتا کہ وہ فوت ہو چکی ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ
کی مشیت پر ہم خوش ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ اُس نے قبل از وقت ہمیں آنے والے حالات سے
مطلع کیا۔ اگر وہ پہلے سے یہ خبریں ہمیں نہ بتاتا تو شاید ہمارے دل کا کرب زیادہ ہوتا۔ مگر جب
اس کی بتائی ہوئی خبریں پوری ہوئیں تو ہمارے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ اُس نے جو کچھ کہا وہ
سچ ثابت ہوا۔
کی

1944ء
175
خطبات محمود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہمارے چھوٹے بھائی مبارک احمد مرحوم
سے بہت محبت تھی۔ جب وہ بیمار ہوا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اتنی محنت اور اتنی
توجہ سے اس کا علاج کیا کہ بعض لوگ سمجھتے تھے اگر مبارک احمد فوت ہو گیا تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سخت صدمہ پہنچے گا۔ حضرت خلیفہ اول بڑے حوصلہ والے
اور بہادر انسان تھے۔ جس روز مبارک احمد مرحوم فوت ہوا اُس روز صبح کی نماز پڑھا کر آپ
مبارک احمد کو دیکھنے کے لیے تشریف لائے۔ میرے سپرد اُس وقت مبارک احمد کو دوائیاں
دینے اور اُس کی نگہداشت وغیرہ کا کام تھا۔ میں ہی نماز کے بعد حضرت خلیفہ اول کو اپنے
ساتھ لے کر آیا تھا۔ میں تھا ، حضرت خلیفہ اول تھے ، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب تھے اور
شاید ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب بھی تھے۔ جب حضرت خلیفہ اول مبارک احمد کو دیکھنے
کے لیے پہنچے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا حالت اچھی معلوم ہوتی ہے بچہ سو گیا
ہے۔ مگر در حقیقت وہ آخری وقت تھا۔ جب میں حضرت خلیفہ اول کو لے کر آیا اُس وقت
مبارک احمد کا شمال کی طرف سر اور جنوب کی طرف پاؤں تھے۔ حضرت خلیفہ اول بائیں
طرف کھڑے ہوئے اور انہوں نے نبض پر ہاتھ رکھا۔ مگر نبض آپ کو محسوس نہ ہوئی۔ اس پر
آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ حضور مشک لائیں اور خود ہاتھ کہنی کے
قریب رکھ کر نبض محسوس کرنی شروع کی کہ شاید وہاں نبض محسوس ہوتی ہو۔ مگر وہاں بھی
نبض محسوس نہ ہوئی تو پھر آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مخاطب ہو کر کہا کہ حضور
جلدی مشک لائیں اور خود بغل کے قریب اپنا ہاتھ لے گئے اور نبض محسوس کرنی شروع کی۔
اور جب وہاں بھی نبض محسوس نہ ہوئی تو گھبر اگر کہا حضور ! جلد متشک لائیں۔ اس عرصہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام چابیوں کے گچھے سے کنجی تلاش کر کے ٹرنک کا تالا کھول رہے
تھے۔ جب آخری دفعہ حضرت مولوی صاحب نے گھبراہٹ سے کہا کہ حضور ! مشتک جلدی
لائیں اور اس خیال سے کہ مبارک احمد کی وفات سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سخت
صدمہ ہو گا باوجود بہت دلیر ہونے کے آپ کے پاؤں کانپ گئے اور آپ کھڑے نہ رہ سکے اور
زمین پر بیٹھ گئے۔ ان کا خیال تھا کہ شاید نبض دل کے قریب چل رہی ہو اور مشک سے قوت کو

1944ء
176
خطبات محمود
بحال کیا جا سکتا ہو۔ مگر ان کی آواز سے معلوم ہو تا تھا کہ یہ امید موہوم تھی۔ جب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے آپ کی آواز کے ترعش 2 کو محسوس کیا تو آپ سمجھ گئے کہ مبارک احمد کا
آخری وقت ہے اور آپ نے ٹرنک کھولنا بند کر دیا اور فرمایا مولوی صاحب! شاید لڑکا فوت
ہو گیا ہے۔ آپ اتنے گھبرا کیوں گئے ہیں ؟ یہ اللہ کی ایک امانت تھی جو اس نے ہمیں دی تھی
اب وہ اپنی امانت لے گیا ہے تو ہمیں اس پر کیا شکوہ ہو سکتا ہے۔ پھر فرمایا آپ کو شاید یہ خیال
ہو کہ میں نے چونکہ اس کی بہت خدمت کی ہے اس لیے مجھے زیادہ صدمہ ہو گا۔ خدمت کرنا تو
میرا فرض تھا جو میں نے ادا کر دیا اور اب جبکہ وہ فوت ہو گیا ہے ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر پوری
طرح راضی ہیں۔ چنانچہ اُسی وقت آپ نے بیٹھ کر دوستوں کو خط لکھنے شروع کر دیئے کہ
مبارک احمد فوت ہو گیا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی ایک امانت تھی جو اس نے ہم سے لے لی۔
تو مومن کا اصل کام یہ ہوتا ہے کہ ایک طرف تو وہ جہاں تک ہو سکتا ہے دوسرے
کی خدمت کرتا ہے اور اس خدمت کو اپنے لیے ثواب کا موجب سمجھتا ہے۔ مگر دوسری طرف
جب اللہ تعالیٰ کی مشیت پوری ہوتی ہے تو وہ کسی قسم کی گھبراہٹ کا اظہار نہیں کرتا۔ وہ سمجھتا
ہے خدمت کا ثواب مجھے مل گیا ہے۔ لیکن جو جزع فزع کرنے والے ہوتے ہیں وہ دنیا کی
مصیبت الگ اٹھاتے ہیں اور آخرت کی مصیبت الگ اٹھاتے ہیں۔ اور اس سے زیادہ بد بخت اور
کون ہو سکتا ہے جو دُہری مصیبت اٹھائے۔ اِس جہان کی مصیبت کو بھی برداشت کرے اور
اگلے جہان کی مصیبت کو بھی برداشت کرے۔
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ زمانہ اسلام کی فتوحات کا ہے۔ بادشاہ کا کوئی نوکر یہ
جرات نہیں کر سکتا کہ جس وقت اُس کا بادشاہ کامیابی حاصل کر کے واپس آرہا ہو اور فتح کا جشن
منا رہا ہو تو وہ اُس کے سامنے کسی قسم کے غم کا اظہار کرے خواہ اُس دن اُس کا باپ مر گیا ہو ،
اُس کا بیٹا مر گیا ہو ، اُس کی بہن مر گئی ہو، اُس کی بیوی مر گئی ہو ۔ وہ اپنی آنکھوں کو پونچھتا اور اپنی ور اپنی
کمر کو سیدھی رکھتا ہے کیونکہ وہ کہتا ہے آج میرے آقا کی خوشی کا دن ہے۔ آج میرے لیے غم
کا اظہار کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے، آج ہمارے لیے
مسرت و شادمانی کا دن ہے کہ تیرہ سو سال کے لمبے عرصہ اور ہزار سال کے فیج اعوج کے بعد

1944ء
177
خطبات محمود
خدا نے پھر چاہا کہ اُس کے بندے اُس کی طرف واپس آئیں۔ خدا نے پھر چاہا کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا نام دنیا میں پھیلے، خدا نے پھر چاہا کہ توحید کو دنیا میں قائم کرے، خدا نے پھر چاہا کہ
شیطان کو آخری شکست دے کر دین کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دے۔ پیس آج جبکہ ہمارے رب
کے لیے خوشی کا دن ہے ہمارے رنج اُس کی خوشی پر قربان۔ ہم اُس کی خوشی کے دن منحوس
باتیں کرنے والے کون ہیں۔ جتنے احسانات اللہ تعالیٰ نے ہم پر کیسے ہیں، واقع یہ ہے کہ اگر
ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اور اگر ہماری بیویوں اور ہمارے بچوں کا ذرّہ ذرّہ آروں سے چیر دیا
جائے، تب بھی ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اس کے احسانوں کا کوئی بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ میں
یہ نہیں کہتا کہ میں یا تم میں سے سارے اس مقام پر ہیں۔ مجھ میں بھی کمزوریاں ہیں اور تم
میں بھی۔ لیکن سچی بات یہی ہے اور جتنی بات اس کے خلاف ہے وہ یقیناً ہمارے نفس کا دھوکا
ہے۔ آج آسمان پر خدا کی فوجوں کی فتح کے نقارے بج رہے ہیں، آج دنیا کو خدا کی طرف لانے
کے سامان کیے جارہے ہیں، آج خدا کے فرشتے اس کی حمد کے گیت گا رہے ہیں اور ہم بھی اس
گیت میں ان فرشتوں کے ہمنوا اور شریک ہیں۔ اگر ہم جسمانی طور پر غمزدہ ہیں اور ہمارے دل
زخم خوردہ ہیں تب بھی مومنانہ طور پر ہمارا یہی فرض ہے کہ ہم اپنے رب کی فتح اور اس کے
نام کی بلندی کی خوشی میں شریک ہوں تا اس کی بخشش کے مستحق ہوں۔ اللہ تعالیٰ : ہم پر رحم
فرمائے اور ہمارے غموں کو خود ہلکا کرے کہ روح اس کے آستانہ پر مجھکی ہوئی مگر
گوشت پوست کا دل دکھ محسوس کرتا ہے۔
اس کے بعد میں ایک دوسراسوال لیتا ہوں۔ میرا ارادہ ہے کہ آئندہ نسلوں کو دعا
کی تحریک کرنے کے لیے اپنی بیوی کی وفات کے متعلق کچھ اور بھی کہوں۔ لیکن ابھی نہ میں
خطبہ میں کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں اور نہ قریب ترین عرصہ میں کوئی مضمون لکھنا چاہتا ہوں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ الصَّبْرُ لِأَوَّلِ وَهْلَةٍ 3 صبر پہلے پہلے دنوں
میں ہی ہوتا ہے۔ رنج اور دکھ کے کلمات ہمیشہ انسان کے مُنہ سے نہیں نکلتے بلکہ صدمہ جب
تازہ ہو اُس وقت اُس کے منہ سے نکلتے ہیں۔ پس میں نہیں چاہتا کہ اوّلِ وَهْلَةٍ میں میں کوئی ایسا
مضمون لکھوں۔ بے شک میں نے اُن کی خوبیاں ہی بیان کرنی ہیں لیکن خوبیاں بیان کرتے

1944ء
178
خطبات محمود
-----------------------------
وقت بھی بعض دفعہ ایسا فقرہ انسان کی زبان یا قلم سے نکل جاتا ہے جو رنج کا ہوتا ہے۔ اور گو
رنج ایک طبعی چیز ہے، خدا نے اس سے روکا نہیں مگر پھر بھی میں یہی چاہتا ہوں کہ اوّلِ
وَهْلَةٍ میں میں خاموش رہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر چالیس دن دعا: دوسرا مضمون
جو میں آج بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی قبر پر جا کر چالیس دن دعا کروں گا تا کہ اللہ تعالی اسلام کی فتح اور اُس کے
غلبہ کا راستہ کھولے اور احمدیت کی اشاعت میں جو روکیں حائل ہیں اُن کو دور فرمائے۔ میں
نے اس کی وجہ بھی بتائی تھی کہ حدیثوں سے ثابت ہے کہ شروع شروع میں قبر سے روح کا
تعلق زیادہ ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ایک مقام پر فرمایا ہے کہ
ارواح کا تعلق قبور سے ضرور ہوتا ہے۔ 4 اسی طرح اولیاء اللہ نے بہت سے کشوف اس بارہ
میں بیان کیے ہیں اور انہوں نے لکھا ہے کہ ابتدا میں انسانی روح متوحش ہوتی ہے اور اپنے
رشتہ داروں سے جُدا ہونے کا اُسے صدمہ ہوتا ہے اور وہ گھبرائی گھبرائی رہتی ہے۔ یہاں تک
کہ کچھ عرصہ کے بعد وہ ایک مقام پر ٹک جاتی ہے۔ اگر سعید روح ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے جنت کے
انعامات سے حصہ دینا شروع کر دیتا ہے اور اگر ناپاک روح ہو تو رفتہ رفتہ اُسے دوزخ کا عذاب
شروع ہو جاتا ہے۔ حضرت عثمان فرماتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسانی
روح جب قبر میں داخل ہوتی ہے تو اُسے سخت کرب ہوتا ہے۔ اس کے بعد اُس پر جو حالت بھی
وارد ہوتی ہے وہ پہلے کرب سے ادنی ہوتی ہے، زیادہ نہیں ہوتی 5 اس کی وجہ سے
اُمتِ محمدیہ کے صلحاء و اولیاء قبروں پر جاتے اور دعائیں کیا کرتے تھے۔ مرنے والے کے
لیے بھی، اپنے لیے بھی اور اس کے دوسرے رشتہ داروں اور عزیزوں کے لیے بھی۔ ان
دعاؤں سے مرنے والی روح تسلی پا جاتی ہے اور اس کا توش کم ہو جاتا ہے۔ یہ طریق جو عام
طور پر لوگوں میں پایا جاتا ہے کہ وہ قبر پر قرآن پڑھنے لگ جاتے ہیں، یہ بالکل لغو ہے۔ قرآن
پڑھنے کا تو ہم کو ثواب ملے گا مُردے کو اس کا کیا ثواب ہو سکتا ہے۔ اصل چیز یہ ہے کہ انسان
جب قبر پر جائے تو میت کے لیے دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اُس کی مغفرت کرے، اُس کے

1944ء
179
خطبات محمود
----------------------------------
درجات کو بلند فرمائے اور اپنے قرب کے دروازے اُس کے لیے کھولے۔ پس چونکہ اس قسم
کی دعا کی خاطر میں نے کچھ دن متواتر ام طاہر کی قبر پر جانا تھا اس لیے میں نے مناسب سمجھا
کہ اس کے ساتھ ہی اسلام کی فتوحات کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر
دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا جائے کہ اے اللہ ! تو نے
اس شخص سے اسلام کی ترقی اور اس کی فتوحات کے متعلق کچھ وعدے کیے تھے۔ یہ شخص اب
فوت ہو چکا ہے اور تیرے یہ وعدے بہر حال ہمارے ذریعہ سے ہی پورے ہوں گے۔ مگر ہم ے
دیکھتے ہیں کہ ہمارے اندر ہزاروں قسم کی کمزوریاں اور کو تاہیاں پائی جاتی ہیں ہم میں ان
کمزوریوں کو دور کرنے کی طاقت نہیں لیکن تو اگر چاہے تو ان کمزوریوں کو بڑی آسانی سے دور
کر سکتا ہے۔ پس تو اپنے فضل سے ان کمزوریوں کو دور فرما اور اپنے اِس مامور اور پیارے محبوب
سے جو تو نے وعدے کیے ہوئے ہیں اُن کو پورا کرنے کے سامان پیدا فرمادے۔ ہم کمزوروں کو
طاقت بخش، ہم ناتوانوں کو قوت عطا فرما اور ہمارے اندر آپ اپنے فضل سے تغیر پیدا فرما تا کہ
ہم دین کا جھنڈا دنیا میں گاڑ سکیں اور کفر کو نابود کر سکیں۔
میں نے بتایا تھا کہ دعاؤں میں سے یہ قرآنی دعا بہت اعلیٰ درجہ کی ہے کہ رَبَّنَا إِنَّنَا
سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ
عَنَّا سَيِّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ
الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ 6 بعض دوستوں نے اس کے متعلق کہا ہے کہ ایسا نہ ہو
لوگوں میں اس سے مشرکانہ خیالات پیدا ہو جائیں اور اصل حقیقت کو نہ سمجھتے ہوئے وہ قبروں کی
سے استدعا کرنے لگ جائیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں ایسے جاہل لوگ موجود ہیں جو
خیال کرتے ہیں کہ قبروں پر دعا کرنے کے نتیجہ میں صاحب قبر اُس دعا کو قبول کر کے انسان پر
فضل نازل کیا کرتا ہے۔ مگر کسی کی بدی کی وجہ سے ہم نیکی کو نہیں چھوڑ سکتے۔ دیکھو!
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں خانہ کعبہ میں بت رکھے ہوئے تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ
نے حکم دے دیا کہ بیت المقدس کی بجائے کعبہ کی طرف اپنے منہ پھیر لو۔ یہی وجہ ہے ہے کہ
یہودی اعتراض کیا کرتے تھے مَا وَلَهُمْ عَن قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا 7 کہ یہ مسلمان

1944ء
180
خطبات محمود
سیدھے طور پر توحید کے ایک مقام کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھ رہے تھے اب انہیں کیا ہیں
ہو گیا کہ وہ ایک ایسے مقام کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں جہاں بت رکھے
ہوئے ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اُن کے اِس اعتراض کی پروا نہیں کی۔ بے شک مشرکانہ خیالات
کو روکنا ایک ضروری چیز ہے۔ مگر ایک فائدہ والی چیز کو بالکل ترک کر دینا، اُس سے کسی حد تک
فائدہ نہ اٹھانا اور یہ سمجھنا کہ اس طرح شرک کے خیالات قوم میں پھیل جائیں گے یہ بھی
عقلمندی میں داخل نہیں۔ اگر ایسا ہی ہوتا تو چاہیے تھا کہ جب تک خانہ کعبہ کے تمام بت توڑ نہ
دیئے جاتے اُس وقت تک مسلمانوں کو اُس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم نہ دیا جاتا۔
اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُس وقت تک زندہ رہیں گے جب تک کعبہ تمام
بتوں سے صاف نہیں ہو جاتا۔ اللہ تعالیٰ کو معلوم تھا کہ ایک دن یہ تمام بت توڑے جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ کو معلوم تھا کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں توڑے جائیں گے ۔ پس ا ۔
وہ اگر چاہتا تو جس طرح پہلے مسلمان بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھ رہے تھے
اُسی طرح بعد میں بھی کچھ عرصہ تک پڑھتے رہتے اور اُس وقت تک خانہ کعبہ کی طرف منہ نہ
کرتے جب تک خدا تمام بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دیتا۔ مگر خدا نے اس بات کی کوئی پروا نہ
کی کہ خانہ کعبہ میں ثبت موجود ہیں اور مسلمانوں کو حکم دے دیا کہ وہ اُس کی طرف منہ کر کے
نمازیں پڑھا کریں۔ پس بعض لوگوں کی غلطیوں کی وجہ سے کسی اچھے فعل کو ترک نہیں کیا
جاسکتا۔ ایسی غلطیاں بعض کمزور لوگوں میں ہمیشہ رہتی ہیں اور وہ منع کرنے کے باوجود بھی باز
نہیں آتے۔ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر کس قدر لعنتیں کی ہیں جو
اپنے نبیوں اور بزرگوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں ۔ 8 مگر کیا اب مسلمانوں میں وہ لوگ
موجود نہیں جو قبروں پر سجدے کرتے اور مردوں سے دعائیں مانگتے ہیں ؟ ان چیزوں کو دیکھ کر
یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ جو چیزیں ضروری ہیں اُنہیں بھی چھوڑ دیا جائے۔
مجھے بتایا گیا ہے بلکہ پہلے بھی میرے علم میں یہ بات تھی کہ بعض لوگ ہماری
جماعت میں ایسے ہیں جو بعض مشرکانہ حرکات کرتے ہیں۔ ہماری جماعت چونکہ ایک دریا کی
طرح ہے ایک پانی گزرتا اور اس کی جگہ دوسرا پانی آجاتا ہے یعنی نئے نئے لوگ جماعت میں

1944ء
181
خطبات محمود
شامل ہوتے رہتے ہیں اس لیے کچھ لوگوں کی تربیت ہوتی ہے تو اُن کے معا بعد کچھ اور لوگ
آجاتے ہیں جو ابھی دین سے ناواقف ہوتے ہیں۔ پھر انہیں سمجھانا پڑتا ہے۔ اس پر کچھ لوگ
سمجھ جاتے اور کچھ پھر بھی نہیں سمجھتے۔ اسی طرح تربیت میں کئی قسم کے نقائص رہ جاتے ہیں۔
مگر ہمارا کام یہی ہے کہ ہم انہیں سمجھائیں اور سمجھاتے چلے جائیں۔ میں نے کئی دفعہ سنا ہے کہ
بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر جاتے اور وہاں سے تبرک کے
طور پر مٹی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ اسی طرح بعض لوگ قبر پر پھول ڈال جاتے ہیں اور میں نے
خود بھی ایک دو دفعہ وہاں پر پھول پڑے دیکھے ہیں اور اُٹھوائے ہیں۔ یہ سب ناجائز باتیں ہیں،
ناپسندیدہ حرکات ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم کسی کو ایسا کرتے دیکھیں تو اُسے روکیں۔ مگر
اس کے یہ معنے نہیں کہ جو چیزیں دین سے ثابت ہیں اور ہمارے لیے برکت کا موجب ہیں اُن
کو بھی ہم ترک کر دیں۔
جہاں تک قبروں پر جانے کا سوال ہے احادیث سے ثابت ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارہا قبرستان میں جاتے اور دعائیں کرتے۔ یہاں تک کہ حضرت عائشہ
فرماتی ہیں مجھے ایک دفعہ شبہ پیدا ہوا کہ آپ رات کے وقت مجھے چھوڑ کر دوسری بیویوں کے
پاس چلے جاتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں ایک دفعہ میں لیٹی ہوئی تھی۔ میں نے دیکھا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جوتیاں اُتاریں اور فرش پر لیٹ گئے۔ میں بھی آنکھیں بند کر کے
لیٹی رہی اور دل میں میں نے سوچا کہ آج دیکھوں گی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جاتے
ہیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف دیکھتے اور
معلوم کرتے کہ میں سوئی ہوں یا نہیں۔ اِس سے مجھے اور شبہ پڑ گیا۔ کچھ دیر کے بعد جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سمجھا کہ میں سو گئی ہوں تو آپؐ نے آہستگی سے مجوتیاں
پہنیں اور چل پڑے۔ میں بھی آپ کے پیچھے چلی مگر میں کیا دیکھتی ہوں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم چلتے چلتے مقبرہ میں پہنچ گئے اور وہاں آپ نے دعائیں مانگنی شروع کر دیں۔
میں یہ دیکھتے ہی بھاگ کر گھر آگئی کہ کہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میرا پتہ نہ لگ
جائے۔9

1944ء
182
خطبات محمود
اس کے علاوہ احادیث سے یہ بھی ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ
کے بعد اپنی والدہ کی قبر پر تشریف لے گئے اور ایک ہزار صحابی آپ کے ساتھ تھا۔ صحابہ کہتے
ہیں کہ آپ اس وقت اس قدر روئے کہ ہم نے آپ کو اتنا روتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ
کو روتے دیکھ کر سب صحابہ اُس دن بے تاب ہو ہو کر روتے تھے۔ 10 تو زیارت قبور کے لیے
انبیاء و اولیاء کا جانا ایک ایسی ثابت شدہ حقیقت ہے جس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔ خود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کی زیارت کرنے کے لیے صلحاء جاتے اور وہاں جا کر
بڑی تضرع اور عاجزی سے دعائیں کیا کرتے۔ حضرت بلال آخری عمر میں شام چلے گئے تھے۔
وہ چونکہ حبشی تھے اس لیے لوگ اُنہیں رشتہ نہیں دیتے تھے۔ آخر اُنہوں نے شام میں ایک
جگہ رشتہ کے متعلق درخواست کی اور کہا کہ میں حبشی ہوں اگر چاہو تو رشتہ نہ دو اور اگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی سمجھ کر مجھے رشتہ دے دو تو بڑی مہربانی ہوگی۔ انہوں نے
رشتہ دے دیا اور وہ شام میں ہی ٹھہر گئے۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رویا میں اُن
کے پاس تشریف لائے اور فرمایا بلال ! تم ہم کو بھول ہی گئے۔ کبھی ہماری قبر کی زیارت کرنے
کے لیے نہیں آئے۔ وہ اُسی وقت اُٹھے اور سفر کا سامان تیار کر کے مدینہ تشریف لے گئے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر پر رو رو کر دعا کی ۔ اُس وقت ان کو اتنی رقت پیدا ہوئی
کہ لوگوں میں عام طور پر مشہور ہو گیا کہ بلال آئے ہیں۔ حضرت حسن اور حسین، جو اُس وقت
بڑے ہو چکے تھے دوڑے ہوئے آئے اور کہنے لگے تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں اذان دیا کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا ہاں! وہ کہنے لگے ہمیں بھی اپنی اذان سناؤ۔ چنانچہ
انہوں نے اذان دی اور لوگوں نے سنی 11
اسی طرح حضرت عمر بن عبد العزیز جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اور
سابق بزرگان اسلام نے بھی مجدد قرار دیا ہے وہ باقاعدہ سفر کر کے شام سے آتے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر پر دعا کیا کرتے۔ جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ قبر والے سے دُعا
مانگی جائے۔ یہ چیز بے شک نا جائز ہے اور ایسا کرنا شرک ہے۔ جو شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی قبر پر یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبر پر جاکر یہ کہتا ہے کہ یارسول اللہ ! یہ مجھے دیں۔

1944ء
183
خطبات محمود
یا مرزا غلام احمد ! یہ مجھے دیں۔ وہ جاہل اور اسلامی تعلیم سے قطعاً نا واقف ہے۔ اُس نے سمجھا ہی
نہیں کہ اسلام کیا چیز ہے۔ اسلام تو کہتا ہے کہ صرف خدا ہی زندہ ہستی ہے باقی سب فوت
ہونے والے ہیں۔ پس کسی قبر والے سے دعا مانگنا ہر گز جائز نہیں خواہ وہ نبی ہو یا ولی۔ ہاں یہ ایک
قدرتی بات ہے کہ جب صاحب مزار کی قبر پر کھڑے ہو کر انسان دعا مانگتا ہے تو اس تعلق کی
وجہ سے جو اُسے صاحب قبر سے ہوتا ہے۔ اُس کے دل میں زیادہ رفت پیدا ہوتی ہے اُس کے
دل میں زیادہ جوش پیدا ہوتا ہے اور اس رقت اور جوش سے فائدہ اٹھا کر وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت
کو زیادہ بھڑ کا سکتا ہے۔ پس یہ فائدہ ہے جو قبر پر دعا کرنے سے حاصل ہو سکتا ہے ورنہ یہ تو ہم
جانتے ہیں کہ قبر میں جو دفن تھا وہ مٹی ہو چکا اور اُس کا جسم فنا ہو گیا۔ اُس سے کچھ مانگنا انتہائی
حماقت اور پاگل پن ہے۔
میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ نبیوں کے جسم محفوظ رہتے ہیں۔ جو چیز مٹی سے
بنی ہوئی ہے میرے نزدیک وہ بہر حال مٹی ہو جاتی ہے خواہ وہ نبیوں کا جسم ہی کیوں نہ ہو۔
بائبل میں صاف لکھا ہے کہ حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہما السلام کی ہڈیاں مصر سے
کنعان میں لائی گئی تھیں ۔ 12- پس میں عوام الناس کے اِس خیال کا قائل نہیں کہ نبیوں کے
جسموں کو مٹی نہیں کھاتی۔ میرے نزدیک یہ بالکل لغو خیال ہے۔ آخر نبی بوڑھے ہوتے ہیں یا
نہیں؟ بیماری آئے تو اس سے کمزور ہوتے ہیں یا نہیں؟ جب وہ عام انسانوں کی طرح بوڑھے
ہوتے ہیں، کمزور ہوتے ہیں، بیمار ہوتے ہیں تو کیا دلیل ہے کہ مٹی اُن کے جسم کو نہیں کھا سکتی۔
پس یہ ایک غلط خیال ہے جو مسلمانوں میں پایا جاتا ہے۔ مگر بہر حال یہ امر انسانی فطرت میں
داخل ہے کہ جب وہ اُس جگہ جاتا ہے جہاں اُس کا محبوب اور پیارا مدفون ہوتا ہے تو اُس پر زیادہ
رقت طاری ہوتی ہے اور وہ زیادہ جوش اور زیادہ گریہ و زاری سے خدا سے دعائیں کرتا ہے کہ اسے
الہی ! تو ان وعدوں کو پورا فرما جو تو نے اس شخص سے کیے تھے۔
دوسرے جس جگہ اللہ تعالیٰ کے نبی دفن ہوں خواہ اُن کے جسم مٹی ہو گئے ہوں پھر
بھی اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ ان مقامات پر اپنی برکتیں نازل کرتا ہے اور ان مقامات کی
ہتک کرنے والوں کو اپنے عذاب کا نشانہ بناتا ہے۔ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو

1944ء
184
خطبات محمود
فوت ہوئے تیرہ سو سال ہو چکے ہیں۔ میر اعقیدہ جسے میں نے ابھی بیان کیا ہے یہ ہے کہ انبیاء
کے جسم بھی اُسی طرح مٹی ہو جاتے ہیں جس طرح باقی لوگوں کے جسم ۔ البتہ بعض زمینیں
اس قسم کی ہوتی ہیں کہ اُن میں جو مردے دفن ہوں اُن کے جسم ایک لمبے عرصہ تک محفوظ
رہتے ہیں۔ چنانچہ بعض مقامات سے کئی کئی سو سال کی پرانی نعشیں نکلی ہیں اور وہ بالکل سلامت
ہیں۔ لیکن اِس میں مومن اور کافریا ایک نبی اور غیر نبی میں کوئی فرق نہیں۔ ایسی زمین میں اگر
ایک کافر دفن ہو گا تو اُس کا جسم بھی محفوظ ہو گا اور اگر ایک نبی دفن ہو گا تو اُس کا جسم بھی
محفوظ ہوگا۔ پس میرے اس عقیدہ کے مطابق اگر اُس مٹی کی جس میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم دفن ہیں کوئی ایسی تاثیر نہیں ہے جس کی بناء پر وہ اجسام کو محفوظ رکھ سکے تو تیرہ
سو سال کے بعد جہاں تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم کا تعلق ہے وہ متغیر ہو چکا
ہو گا۔ لیکن اگر کوئی دشمن یہ چاہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کو اکھیڑے تو
کیا تم سمجھتے ہو خدا تعالیٰ کا عذاب اُس پر نازل نہیں ہو گا ؟ اور کیا تم سمجھتے ہو اللہ تعالیٰ کے فرشتے
اُس کے ہاتھ کو نہیں روکیں گے ؟ فرض کرو وہ مٹی کا ایک ڈھیر ہو تو بھی اللہ تعالیٰ کا عذاب اس
ڈھیر کو کھودنے کا ارادہ کرنے والے پر نازل ہو گا۔ اسی لیے کہ گورسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا جسم اطہر اب دوسری صورت میں تبدیل ہو چکا ہو تب بھی اللہ تعالیٰ نے اس مقام کو
اپنی برکات کے نزول کے لیے مخصوص فرما دیا ہے اور اب اُس مقام پر حملہ کرنا اللہ تعالیٰ کی
غیرت کو بھڑکانا اور اُس کے عذاب کو حرکت میں لانا ہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے " بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " 13 اس
الہام سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ انبیاء کے جسم کے ساتھ تعلق رکھنے والی چیزوں میں اللہ تعالیٰ
اپنی برکات رکھ دیتا ہے۔ اگر قبر پر جانے سے اللہ تعالیٰ کی برکت سے حصہ نہیں مل سکتا تو
کپڑوں سے کس طرح برکت ڈھونڈی جا سکتی ہے۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
نشان نمائی کے لیے نبیوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز میں برکت رکھ دیتا ہے اور لوگوں کا فرض
ہوتا ہے کہ وہ ان برکات کو حاصل کریں۔ پس ان برکات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ایک
ثابت شدہ حقیقت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل سے بھی اس کی

آج 10 میں سے 10 باقی