چند نہایت ہی اہم باتیں
حصہ 2
1944ء
185
خطبات محمود
تصدیق ہوتی ہے۔ اخبار "بدر" میں بھی چھپا ہوا موجود ہے اور مجھے بھی اچھی طرح یاد ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ایک دفعہ دہلی تشریف لے گئے تو آپ مختلف اولیاء کی
قبروں پر دُعا کرنے کے لیے گئے۔ چنانچہ خواجہ باقی باللہ صاحب، حضرت قطب صاحب، خواجہ
نظام الدین صاحب اولیاء، شاہ ولی اللہ صاحب، حضرت خواجہ میر درد صاحب اور نصیر الدین
صاحب چراغ کے مزارات پر آپ نے دعا فرمائی ۔ اُس وقت آپ نے جو کچھ فرمایا وہ جہاں تک
مجھے یاد ہے گو ڈائری اس طرح چھپی ہوئی نہیں یہ ہے کہ دلّی والوں کے دل مردہ ہو چکے ہیں۔
ہم نے چاہا کہ ان وفات یافتہ اولیاء کی قبروں پر جاکر اُن کے لیے ، اُن کی اولادوں کے لیے اور
خود دہلی والوں کے لیے دعائیں کریں تاکہ ان کی روحوں میں جوش پیدا ہو اور وہ بھی ان لوگوں
کی ہدایت کے لیے دعائیں کریں۔ ڈائری میں صرف اس قدر چھپا ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہم نے قبروں پر ان کے لیے بھی دعا کی ہے اور اپنے لئے بھی دعا
کی ہے اور بعض امور کے لیے بھی دعا کی ہے۔ 14 اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے خالی ان لوگوں کے لیے دعا نہیں کی۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قبر پر جاکر صرف
مرنے والے کے لیے دعا کرنی چاہیے اُن کا اِس ڈائری سے رڈ ہوتا ہے۔ کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرماتے ہیں ہم نے ان کے لیے بھی دعا کی اور اپنے لیے بھی کہ
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقاصد میں کامیاب فرمائے اور اور کئی امور کے لیے بھی۔ یہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ڈائری ہے جو ”بدر“ میں چھپی ہوئی موجود ہے۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام تذکرۃ الشہاد تین میں تحریر فرماتے
ہیں کہ میرا ارادہ تھا گورداسپور ایک مقدمہ پر جانے سے پیشتر اس کتاب کو مکمل کر لوں اور
اِسے اپنے ساتھ لے جاؤں۔ مگر مجھے شدید درد گردہ ہو گیا اور میں نے سمجھا کہ یہ کام نہیں
ہو سکے گا۔ اُس وقت میں نے اپنے گھر والوں یعنی حضرت اماں جان سے کہا کہ میں دُعا کرتا
ہوں آپ آمین کہتی جائیں۔ چنانچہ اُس وقت میں نے صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب
شہید کی روح کو سامنے رکھ کر دُعا کی کہ الہی ! اس شخص نے تیرے لیے قربانی کی ہے اور میں
اس کی عزت کے لیے یہ کتاب لکھنا چاہتا ہوں تو اپنے فضل سے مجھے صحت عطا فرما۔ چنانچہ آپ کے
ا
1944ء
186
خطبات محمود
فرماتے ہیں۔ "قسم ہے مجھے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ابھی صبح کے چھ
نہیں بجے تھے کہ میں بالکل تندرست ہو گیا اور اُسی روز نصف کے قریب کتاب کو لکھ
15
اب دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام ایک مقدمہ پر جا رہے تھے۔
آپ چاہتے تھے کہ اُس سے پیشتر کتاب مکمل ہو جائے مگر آپ سخت بیمار ہو گئے۔ اس پر آپ
نے حضرت شہید مرحوم کی روح کو جو آپ کے خادموں میں سے ایک خادم تھے اپنے سامنے
رکھ کر دُعا کی کہ الہی ! اس کی خدمت اور قربانی کو دیکھتے ہوئے میں نے یہ کتاب لکھنی چاہی
تھی۔ تو مجھے اپنے فضل سے صحت عطا فرما۔ اور پھر خدا نے آپ کی اس دعا کو قبول فرمالیا۔
چنانچہ آپ نے اس واقعہ کا ہیڈنگ ہی یہ رکھا ہے کہ " ایک جدید کرامت مولوی عبداللطیف
صاحب مرحوم ) حوم کی "۔ پس یہ چیزیں صلحاء اور اتقیاء کے طریق صلحاء اور اتقیاء کے طریق سے ثابت ہیں۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس رنگ میں کئی بار دعائیں فرمائی ہیں۔ جو چیز منع ہے وہ یہ ہے کہ
مردہ کے متعلق یہ خیال کیا جائے کہ وہ ہمیں کوئی چیز دے گا۔ یہ امر صریح نا جائز ہے اور اسلام
اسے حرام قرار دیتا ہے۔
باقی رہا اس کا یہ حصہ کہ ایسے مقامات پر جانے سے رقت پیدا ہوتی ہے یا یہ حصہ کہ
انسان ان وعدوں کو یاد دلا کر جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سے کیے ہوں دعا کرے کہ الہی ! اب
ہمارے وجود میں تو ان وعدوں کو پورا فرما۔ یہ نہ صرف ناجائز نہیں بلکہ ایک روحانی حقیقت ہے
اور مومن کا فرض ہے کہ وہ برکت کے ایسے مقامات سے فائدہ اُٹھائے۔ مثلاً جب ہم حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر دعا کے لیے جائیں تو ہم اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے
ہوئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ الہی ! یہ وہ شخص ہے جس کے ساتھ تیرا یہ وعدہ تھا کہ میں اس کے
ذریعہ اسلام کو زندہ کروں گا۔ تیر اوعدہ تھا کہ میں اس کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔
تیرا وعدہ تھا کہ اسلام کی فتح میں اس کے ہاتھ پر مقدر کروں گا۔ تیر اوعدہ تھا کہ شیطان اس
کے ہاتھ سے آخری شکست کھائے گا۔ اے ہمارے رب! یہ تیرے وعدے اِس شخص سے
تھے جو اب مٹی کے ڈھیر تلے مدفون ہے اور اب ان وعدوں کا پورا کرنا ہمارے ہی ذمہ ہے۔
1944ء
187
خطبات محمود
پس اے خدا! ہم تجھ سے ان وعدوں کا واسطہ دے کر عرض کرتے ہیں کہ ہم ان کاموں کے
کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، ہم کمزور ہیں، ناطاقت ہیں، گنہگار ہیں اور خطا کار ہیں، جماعت میں
ابھی اتنی قربانی کا مادہ اور اس قدر فدائیت نہیں پائی جاتی جس قدر قربانی اور فدائیت ان
عظیم الشان کامیابیوں کے لیے ضروری ہے۔ تو اپنے فضل سے آسمان سے فرشتے نازل فرما، تو
ہمارے قلوب کو صیقل فرما، تو آسمانی انوار سے ہمارے دل اور دماغ کو روشن فرما، تو ہم کو ایمان
بخش اور ان لوگوں کو بھی ایمان بخش جو کروڑوں کی تعداد میں دنیا میں پائے جاتے ہیں، تو ہم کو
سلسلہ پر استقامت عطا فرما اور اُن لوگوں کو بھی سلسلہ میں داخل فرما جو کروڑوں کی تعداد میں
ابھی اس سلسلہ کے نام سے بھی نا آشنا ہیں۔ تو اسلام کی فتح کا دن قریب سے قریب تر لا اور محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی بادشاہت کو دنیا میں قائم فرمادے۔ یہ دعا اگر کی جائے تو بتاؤ اِس
میں کونسا شرک ہے۔ یہ تو وہ خدا کا فیصلہ ہے جو وہ آسمان پر کر چکا۔ اب ہم چاہتے ہیں کہ یہ
فیصلہ زمین پر بھی نافذ ہو۔ پس ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر دعا کے لیے جانا
صرف اس لیے ہے کہ وہ نزولِ برکات کا مقام ہے اور اس لیے ہے کہ وہاں رقت زیادہ پیدا
ہوتی ہے اور اس طرح ہم آسانی سے خدا تعالیٰ کی غیرت کو بھڑ کا سکتے ہیں۔
بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر یہ انکشاف فرمایا ہے کہ میں ہی حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا وہ لڑکا ہوں جس کی نسبت آپ کو یہ خبر دی گئی تھی کہ اسلام کی
فتوحات اس کے ہاتھ پر ہوں گی تو اس کے بعد میرے لیے ضروری تھا کہ میں اسلام کی فتح کے
لیے کوئی روحانی قدم اُٹھاتا۔ میں دیکھتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
میرے متعلق جو پیشگوئیاں فرمائی ہیں اُن میں سے اکثر پوری ہو چکی ہیں اور واقع یہ ہے کہ مجھے
کوئی ایسی خبر نہیں ملی جس کی بناء پر میں کہہ سکوں کہ میری زندگی ابھی بہت باقی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ 16
اللہ تعالیٰ تجھے قتل سے محفوظ رکھے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ
نے یہ الہام کیا اور پھر یہ بھی فرمایا کہ فریمیسن ترے قتل پر مسلط نہیں کیے جائیں گے ۔ 17
مگر میرے ساتھ خدا تعالیٰ کا ایسا کوئی وعدہ نہیں۔ مجھ سے خدا تعالیٰ کا جو وعدہ ہے وہ فقط یہ ہے
1944ء
188
خطبات محمود
إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ تیرے ماننے والے قیامت تک
تیرے منکروں پر غالب رہیں گے۔ پس یہ وعدہ ہے جو خدا تعالیٰ نے میرے ساتھ کیا۔ اگر
میں آج ہی مر جاؤں تب بھی میں اس الہام کے سچا ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں کروں گا۔
اگر میں آج ہی قتل ہو جاؤں تو بھی مجھے کوئی شبہ نہیں ہو گا کہ میرے ساتھ خدا کا یہ وعدہ ہے
کہ میرے ماننے والے ہمیشہ میرے منکروں پر غالب رہیں گے۔ ہاں اگر کبھی یہ ثابت ہے
ہو جائے کہ میرے ماننے والے مغلوب ہو گئے ہیں اور انکار کرنے والے غالب آگئے ہیں تب
بے شک تم سمجھ لو کہ میں نے خدا پر افترا کیا اور جھوٹ بولا۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں مگر جو میرے ہاتھ پر بیعت کرنے والے ہیں وہ میرے منکروں سے
کبھی مغلوب نہیں ہو سکتے۔ خدا اُن کو اُن کے مخالفوں پر قیامت تک غالب رکھے گا"۔
اس موقع پر کسی شخص نے بلند آواز سے نعرہ تکبیر لگانا چاہا۔ جس پر حضور نے
اظہار ناراضگی کرتے ہوئے فرمایا۔
یہ
"جمعہ میں بولنا منع ہے۔ خبر دار ! کوئی شخص نعرہ مت لگائے۔ معلوم نہیں احرار نے
یہ کیسی گندی عادت لوگوں میں پیدا کر دی ہے۔ ہمیں تو دوسرے مواقع پر بھی ایسا نہیں کرنا
چاہیے، کجا یہ کہ جمعہ کا دن ہو اور خطبہ کی حالت میں نعرہ تکبیر بلند کیا جائے۔ یاد رکھو خطبہ
عبادت کا حصہ ہوتا ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی نماز کی دو رکعتیں رکھی ہیں۔ باقی دو
رکعتوں کی جگہ خطبہ رکھ دیا۔ پس خطبہ بھی عبادت کا ایک حصہ ہوتا ہے اور اس میں بولنا جائز
نہیں ہوتا۔ پھر یہ بھی تو سوچو کہ اگر اس طرح جوش اپنے سینوں سے نکال دیا جائے تو دل سرد
ہو جاتا ہے۔ حالانکہ انسان کو اپنے دل میں محبت کی ایسی آگ سلگانی چاہیے جو اُسے خدا کے
قریب کر دے۔
تو میں جس چیز پر قائم ہوں اُس کو دیکھتے ہوئے میرے دل میں قدر تا درد پیدا ہوتا ہے
ہے کہ معلوم نہیں میری کتنی زندگی ہے اور کب اسلام کی فتح کا دن آنے والا ہے۔ بے شک
اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے اسلامی علوم کی ایک بہت بڑی بنیاد قائم کر دی ہے اور میرے
لیکچروں اور میری کتابوں میں بہت سے علم پائے جاتے ہیں۔ لیکن پھر بھی میں نے ان
1944ء
189
خطبات محمود
چالیس روزہ دعاؤں کا آغاز کر دیا تاکہ اگر میری زندگی تھوڑی ہو تو میں ان دعاؤں کے ذریعہ
بھی اسلام کی ترقی اور دین کی فتح کی ایک عظیم الشان بنیاد رکھ دوں تا کہ خدا کا منشاء جلد سے جلد
اور مکمل طور پر دنیا میں ظاہر ہو۔
مسجد مبارک کی توسیع کے سلسلہ میں نہایت شاندار اخلاص کا نمونہ: تیسری
بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے پرسوں مغرب کے بعد مسجد مبارک میں قادیان کے
دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ اس مسجد کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ
الہام ہے مُبَارِكْ وَ مُبَارَكٌ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُبَارَكَ يُجْعَلُ فِيهِ 18 کہ یہ مسجد لوگوں کو
برکت دینے والی ہے ، یہ مسجد برکت کے نزول کا مقام ہے اور جو کام بھی اس مسجد میں کیا جائے
گا وہ بابرکت ہو گا۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس الہام کی طرف
توجہ دلاتے ہوئے کہا تھا کہ دوستوں کو چاہیے کہ وہ کم سے کم ایک نماز روزانہ اس مسجد میں پڑھا
کریں۔ میں دیکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس توجہ دلانے کا یہ نتیجہ ہوا کہ لوگ بڑی
کثرت سے وہاں نمازیں پڑھنے کے لیے آنے لگ گئے اور میں جماعت پر یہ فضل اُس دن سے
نازل ہوتا محسوس کر رہا ہوں جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ انکشاف فرمایا۔ حالانکہ وہی میں
ہوں وہی تم ہو۔ لیکن جس دن سے یہ انکشاف ہوا ہے جماعت کے قلوب میں ایسا تغیر پیدا
ہو رہا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں ایک نئی زندگی حاصل ہو گئی ہے۔ چنانچہ اِدھر میں نے یہ
تحریک کی اور اُدھر جماعت میں ایک ایسی بیداری پیدا ہو گئی کہ سینکڑوں لوگ مسجد مبارک میں
نماز پڑھنے کے لیے آنے لگ گئے۔ لوگ شکوہ کیا کرتے ہیں کہ مولوی سید سرور شاہ صاحب
چونکہ لمبی نماز پڑھایا کرتے ہیں اس لیے لوگ اس مسجد کی بجائے دوسری مساجد میں نمازیں
پڑھتے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ لوگوں کی یہ شکایت درست ہے۔ میں نے خود مولوی
صاحب کو کئی دفعہ کہلوایا ہے کہ وہ نماز بہت لمبی نہ پڑھایا کریں۔ لیکن یہ تو درست نہیں کہ اگر
کوئی امام لمبی نماز پڑھائے تو ہم اس مسجد میں نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیں جسے خدا نے برکت کا مقام
قرار دیا ہے۔ نماز تو خدا تعالیٰ کی عبادت کا نام ہے اور عبادت ٹکریں مارنے سے نہیں ہوتی
بلکہ آہستہ آہستہ نماز کے ارکان ادا کرنے اور خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے
:
1944ء
190
خطبات محمود
دعائیں کرنے کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔ پس اُن کو بھی اپنی عادت بدلنی چاہیے اور تم کو بھی
اپنی عادت بدلنی چاہیے۔ اُن کو یہ عادت ڈالنی چاہیے کہ وہ ہلکی نماز پڑھائیں اور تم کو یہ عادت
ڈالنی چاہیے کہ تم لمبی نمازیں پڑھو۔ بہر حال گزشتہ سال کا اکثر حصہ چونکہ میں باہر رہا ہوں،
پہلے بیماری کی وجہ سے پہاڑ پر رہا اور پھر قادیان میں بھی آیا تو اپنی بیماری کی وجہ سے گھر پر ہی
نمازیں پڑھتا رہا اور نماز کے لیے مسجد میں نہ آسکا اور جلد ہی اُم طاہر کی بیماری کی وجہ سے لاہور
چلا گیا اس لیے اکثر ایام میں مولوی صاحب ہی نمازیں پڑھاتے رہے ہیں۔ اور کہا جاتا ہے کہ
اس وجہ سے عام طور پر لوگ مسجد مبارک میں نماز پڑھنے کے لیے نہیں آتے مگر میں نے بتایا
ہے کہ یہ غلط طریق ہے۔ جہاں مولوی صاحب کا فرض ہے کہ وہ نسبتا ملکی نماز پڑھایا کریں
کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی لمبی نماز پڑھانا کہ جس سے لوگ متنفر ہو جائیں
ناپسند فرمایا ہے۔ 19 اس کے ساتھ ہی دوستوں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی حالت کو بدلیں اور
جلدی جلدی نماز پڑھنے کی بجائے ٹھہر ٹھہر کر اور خشوع و خضوع کے ساتھ نمازیں پڑھنے کی
عادت ڈالیں۔ مسجد اقصی چونکہ میرے بالکل قریب ہے اور یہاں کی نماز کی آواز میرے کان
میں آتی رہتی ہے اس لیے میں اپنے اندازے کے مطابق کہہ سکتا ہوں کہ مسجد اقصی کی نماز
حد مناسب سے چھوٹی ہوتی ہے۔ اتنی چھوٹی اور ہلکی نماز پڑھانا بھی اچھا نہیں ہوتا۔ مسجد اقصی
والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی نماز کو ذرا لمبا کر دیں اور خشوع و خضوع اور آہستگی کے ساتھ نماز کے
ارکان ادا کیا کریں۔ میں دیکھتا ہوں کہ جب امام الله اکبر کہہ کر سجدہ کو جاتا ہے تو لوگوں کے
گھٹے کھٹ کھٹ کر کے زمین پر لگنے شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ نماز کی تمام حرکات میں وقار
اور آہستگی چاہیے۔ اس قسم کی جلدی بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے خلاف
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب تم نماز پڑھو تو آہستگی اور وقار سے
نماز ادا کرو۔ آہستگی اور اطمینان سے اس کے ارکان ادا کرو۔ اُٹھو تو آہستگی سے اٹھو، جھکو تو
آہستگی سے جھکو 20 یہ نماز کی روح ہے جو پیدا کرنی چاہیے۔ جو شخص اس طرح نماز نہیں
پڑھتا اُس کے دل میں درد اور تضرع پیدا نہیں ہو سکتا۔
بہر حال میں دیکھتا ہوں کہ اب سینکڑوں لوگوں نے مسجد مبارک میں نماز
کی
1944ء
191
خطبات محمود
-------------------------------------------
پڑھنے کے لیے آنا شروع کر دیا ہے۔ اور یا تو مسجد کی دو تین صفیں ہی پر ہوتی تھیں باقی مسجد
خالی پڑی رہتی تھی اور یا اب مسجد کا نچلا حصہ بھی پر ہو جاتا ہے، چھت بھی بھر جاتی ہے اور
گلیوں میں کھڑے ہو کر لوگوں کو نمازیں پڑھنی پڑتی ہیں۔ یہ خدا کا کتنا بڑا فضل ہے جو ہم پر
نازل ہوا کہ یا تو ہم کہا کرتے تھے کہ ہم مسجد کو پُر کس طرح کریں کافی تعداد میں لوگ یہاں
نماز پڑھنے کے لیے آتے ہی نہیں اور یا پرسوں رات سے ہی جبکہ میں نے اس طرف توجہ
دلائی لوگوں کے قلوب میں ایسا تغیر پیدا ہوا اور اُنہوں نے اتنی کثرت سے مسجد میں آنا شروع
کر دیا کہ اب مسجد نمازیوں کے لیے بالکل ناکافی معلوم ہوتی ہے۔ ہم نے مسجد مبارک کی توسیع
کے لیے دیر سے اُس کے ساتھ ہی ایک جگہ لے رکھی تھی۔ مگر اُس کو بڑھانے کا خیال نہیں آتا
تھا۔ کیونکہ جب پہلے ہی مسجد خالی رہتی ہو تو اُسے اور کس طرح بڑھایا جا سکتا تھا۔ مگر جب اس مگر جب اس
تحریک کے نتیجہ میں لوگوں نے اتنی کثرت سے وہاں نماز کے لیے آنا شروع کر دیا کہ نمازیوں
کے لیے گنجائش نہ رہی تو کل عصر کے وقت میں نے اس کا ذکر کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ
ہمیں مسجد مبارک کی توسیع کرنی چاہیے۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ شام کی نماز کے بعد جب میں بیٹھا
تو میں نے بعض ایسے دوستوں کا نام لکھوانا شروع کر دیا جنہوں نے اس غرض کے لیے مجھے
چندہ دیا ہوا تھا۔ اس پر دوسرے دوستوں نے بھی اُسی وقت چندہ دینا شروع کر دیا اور بعض نے
وعدے لکھوانے شروع کر دیئے اور اِس اخلاص سے چندے دیئے اور وعدے لکھوانے
شروع کیے کہ نماز مغرب میں شامل ہونے والے نمازیوں سے ہی اندازہ کی رقم پوری ہو گئی۔
ہمارا اندازہ مسجد کی زیادتی کے خرچ کا دس ہزار روپیہ کا تھا۔ مگر اب تک خدا تعالیٰ کے فضل سے
پندرہ ہزار روپے کے وعدے ہو چکے ہیں * اور ان میں سے سات ہزار روپیہ تو نقد وصول ہو چکا تو
ہے۔ باقی روپیہ بھی اُمید ہے اور دو چار دنوں میں دوستوں کی طرف سے مل جائے گا۔ ***
یہ
کیسا شاندار اخلاص کا نمونہ ہے جو ہماری جماعت نے دکھایا۔ دنیا میں آج کو نسی جماعت ہے جو
* آج ہفتہ کی شام تک سترہ ہزار سے زائد کے وعدے ہو چکے ہیں۔
** آج ہفتہ کی شام تک دس ہزار سے او پر نقد آچکا ہے۔
کی
1944ء
192
خطبات محمود
دین کی خدمت کے لیے ایسا نمونہ دکھا رہی ہے۔
لوگ کہتے ہیں کہ قادیان میں لوگ بیٹھے ہیں جو مجاور ہیں اور جن کا کام روٹیاں کھانا
ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ جو قربانی یہ ایک چھوٹی سی جماعت کر رہی ہے جس کے افراد کو مجاور
کہا جاتا ہے اس کی مثال آج دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی۔ میں جانتا ہوں کہ دنیا میں کروڑ پتی
نہیں ارب پتی لوگ بھی موجود ہیں اور وہ اگر چاہیں تو ایک ایک موقع پر ہیں ہیں، تیس تیس
ہزار بلکہ بعض دفعہ لاکھ لاکھ روپیہ دے دیتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ یہاں کن لوگوں کی
جیبوں سے یہ چندہ نکلتا ہے۔ جن لوگوں کی جیبوں سے یہ چندہ نکلتا ہے وہ کروڑ یا ارب پتی نہیں
بلکہ نہایت غریب لوگ ہیں اور ان کے گزارے بہت معمولی اور ادنی ہیں۔ مگر دین کے لیے
جس قربانی اور فدائیت کا وہ ثبوت دے رہے ہیں وہ یقیناً ایک بے مثال بات ہے۔ میں جانتا
ہوں مسلمانوں میں بڑے بڑے جلسے ہوتے ہیں اور مسلمان لیڈر چندہ حاصل کرنے کی کوشش
کرتے ہیں مگر انہیں سوائے ناکامی کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
مجھے ایک دفعہ سر سکندر حیات خان مرحوم اور سر فیروز خان نون کا تار ملا کہ
سائمن کمیشن کی رپورٹ پر ہم نے بحث کرنی ہے۔ آپ بھی شملہ اس غرض سے آئیں۔
چنانچہ میں شملہ چلا گیا۔ جو جلسہ اس غرض کے لیے منعقد ہوا اُس میں یہ تجویز پیش ہوئی کہ
اس غرض کے لیے مسلمانوں کو منظم کیا جائے۔ اُس وقت جس قدر مسلمان لیڈر موجود تھے
انہوں نے کہا اس میں بڑی مشکل بات یہ ہے کہ ہمارے پاس فنڈز موجود نہیں ہیں اور اس کام ہے
کے لیے روپے کی ضرورت ہے۔ میں نے کہا آپ لوگ اندازہ لگائیں کہ آپ کس قدر روپے
میں یہ کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے ہمیں دو ہزار روپیہ کی ضرورت ہے۔
میں اُن کی یہ بات سن کر حیران رہ گیا کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں کہ دو ہزار روپیہ سے یہ عظیم
کام ہو جائے گا۔ میں نے اس غلطی کی طرف اُن کو توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ و تو
ہے کہ مسلمانوں میں اس وقت ایسی بدظنی کی لہر دوڑ رہی ہے کہ لوگ چندہ دیتے ہی نہیں۔
میں نے کہا کہ اس غرض کے لیے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے۔ اگر کام کرنا ہے تو ضرورت
کے مطابق آپ لوگ روپیہ جمع کریں اور اس کی یہ صورت ہے کہ ہر صوبے کے ذمے
1944ء
193
خطبات محمود
پچاس پچاس ہزار کی رقم ڈال دیں۔ میں پنجاب کا ذمہ لیتا ہوں ۔ گو لوگ ہمارے مخالف ہیں مگر
یہ رقم پنجاب سے جمع کر دینے کا میں ذمہ لیتا ہوں۔ بہر حال آپ کو یہ رقم میں جمع کر دوں گا۔
اس پر ایک کمیٹی مقرر کی گئی جس میں مجھے بھی ممبر بنایا گیا۔ میں نے اس کمیٹی کے اجلاس میں
مختلف ممبروں پر زور دے کر اُن سے رقوم لکھوائیں اور صرف اس کمیٹی کے ممبروں سے
گیارہ ہزار سے زائد کے وعدے لکھوا دیئے۔ مگر لوگوں کے ڈر سے انہوں نے میری تجویز کو
قبول نہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دو ہزار مجھ سے ان کو وصول ہوا اور پانچ سو سر فیروز خاں
صاحب سے۔ باقی چندہ انہوں نے وصول ہی نہ کیا بلکہ ایک دوسرے کو چندہ دینے سے روکتے
رہے۔
لیکن اس کے برخلاف میں دیکھتا ہوں کہ یہاں میں عصر کی نماز میں اس کا ذکر کرتا
ہوں اور عشاء کی نماز تک ہمیں اپنے اندازہ سے بھی زیادہ رقم وصول ہو جاتی ہے۔ باہر کی
جماعتوں کو بے شک اس سے صدمہ ہو گا کہ اُنہیں اِس تحریک میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملا۔
لیکن اس مسجد اقصی کو دیکھو کہ اب یہ بھی تنگ ہو رہی ہے۔ کس طرح ایک ایک قدم اٹھا کر
ہم نے اس مسجد کو بڑھایا۔ مگر حالت یہ ہے کہ اب پھر یہ مسجد خدا کے فضل سے تنگ ہو رہی
ہے۔ اس مسجد کے ایک طرف پہلے عورتیں بیٹھا کرتی تھیں۔ ان بیچاریوں نے اس جگہ کے
لیے چندہ بھی دیا تھا مگر ہم نے ان کو نکال دیا۔ اب مرد اس جگہ نماز پڑھتے ہیں اور عور تیں
ہمارے گھر میں نماز پڑھتی ہیں۔ تو باہر کی جماعتوں کو فکر نہیں کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے
لیے نیکی کے میدان میں آگے بڑھنے کے اور کئی سامان پیدا کر دے گا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ قادیان کی آبادی بیاس تک پھیل گئی
ہے۔ 21 میں اس رویا سے یہ سمجھا کرتا ہوں کہ قادیان کی آبادی دس بارہ لاکھ کی ضرور
ہو گی۔ اور اگر دس بارہ لاکھ کی آبادی ہو تو اس کے معنے یہ ہیں کہ چار لاکھ لوگ جمعہ پڑھنے کے
لیے آیا کریں گے۔ پس میرے نزدیک یہ مسجد بہت بڑھے گی بلکہ ہمیں اس قدر بڑھانی پڑے
گی کہ چار لاکھ نمازی اس مسجد میں آسکیں۔ اس غرض کے لیے اسے چاروں طرف بڑھایا
جاسکتا ہے۔ اس وقت بھی جس جگہ کھڑے ہو کر میں یہ خطبہ پڑھ رہا ہوں یہ اُس حصہ سے
1944ء
194
خطبات محمود
باہر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ میں تھا۔ وہ مسجد اس موجودہ مسجد کا
غالباً دسواں حصہ ہوگی۔ تو دیکھو اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا فضل ہے کہ لوگوں کی مسجدیں خالی پڑی
رہتی ہیں اور ہم اپنی مساجد کو بڑھاتے ہیں تو وہ اور تنگ ہو جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ لوگوں کو
مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جگہ نہیں ملتی۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں صرف ایک ہی فعل مجھ سے
ایسا ہوا جس سے میں سخت ڈرا۔ اس میں میری ہی غلطی تھی اور میں فوری طور پر پکڑا گیا۔
لیکن میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری جلد ہی بریت ہوگئی۔ ایک دفعہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گردہ میں درد تھا اور آپ جمعہ پڑھنے کے لیے
تشریف نہ لاسکے۔ میری اُس وقت پندرہ سولہ سال کی عمر تھی۔ میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے
لیے گھر سے نکلا اور مسجد کو آنے لگا۔ جب میں موڑ تک پہنچا تو ایک احمدی دوست مجھے ملے جو
واپس جا رہے تھے۔ میں نے اُن سے کہا کہ آپ واپس کیوں جارہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ
مسجد میں بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ میری جو شامت آئی تو بغیر اس کے کہ میں آگے بڑھ
کر تحقیق کر لیتا کہ آیا واقع میں مسجد لوگوں سے بھری ہوئی ہے یا نہیں اور وہاں کھڑے ہونے
یا بیٹھنے کی جگہ ہے یا یہ شخص یو نہی کہہ رہا ہے، وہاں سے واپس چلا گیا اور ظہر کی نماز گھر میں
پڑھنی شروع کر دی۔ یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی نمازوں کا پابند ہوں اور
میں نے آج تک ایک نماز بھی کبھی ضائع نہیں کی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھ
سے کبھی یہ دریافت نہیں فرمایا کرتے تھے کہ تم نے نماز پڑھی ہے یا نہیں پڑھی۔ مجھے یاد ہے
جب میں گیارھویں سال میں تھا تو ایک دن میں نے ضحی یا اشراق کے وقت وضو کر کے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوٹ پہنا اور خدا تعالیٰ کے حضور میں خوب رویا اور میں نے
عہد کیا کہ میں آئندہ نماز کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس عہد اور اقرار
کے بعد میں نے کبھی کوئی نماز نہیں چھوڑی۔ لیکن پھر بھی چونکہ میں بچہ تھا اور بچپن میں کھیل
گود کی وجہ سے بعض دفعہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے میں سستی ہو جاتی ہے اس لیے ایک
دفعہ کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس میری شکایت کی کہ آپ اسے
1944ء
195
خطبات محمود
سمجھائیں۔ یہ نماز با جماعت پوری پابندی سے ادا کیا کرے۔ میر محمد اسحق صاحب مجھ سے
دوسال چھوٹے ہیں اور بچپن میں چونکہ ہم اکٹھے کھیلا کرتے تھے اور ہمارے نانا جان میر ناصر
نواب صاحب کی طبیعت بہت تیز تھی اس لیے وہ میر محمد اسحاق صاحب کو ناراض
ہوا کرتے تھے اور سختی سے انہیں نماز پڑھنے کے لیے کہا کرتے تھے۔ جب
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس کسی نے میرے متعلق یہ شکایت کی تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا ایک تو میر صاحب کی نماز پڑھتا ہے۔ اب میں نہیں
چاہتا کہ دوسر امیری نماز پڑھے۔ میں یہی چاہتا ہوں کہ وہ خدا کی نماز پڑھا کرے۔ تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے نماز پڑھنے کے متعلق کبھی نہیں کہا۔ میں خود ہی تمام
نمازیں پڑھ لیا کرتا تھا۔ لیکن اُس دن شاید میری غفلت کو اللہ تعالیٰ دور کرنا چاہتا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھے دیکھ کر کہا کہ محمود ادھر آؤ! میں گیا تو آپ تو ﷺ
نے فرمایا تم جمعہ پڑھنے نہیں گئے ؟ میں نے کہا میں گیا تو تھا مگر معلوم ہوا کہ مسجد بھری ہوئی
ہے وہاں نماز پڑھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ میں نے کہنے کو تو یہ کہہ دیا مگر اپنے دل میں سخت
ڈرا کہ میں نے دوسرے کی بات پر کیوں اعتبار کر لیا۔ معلوم نہیں اُس نے جھوٹ کہا ہے یا سچ یا ہے
کہا ہے۔ اگر اُس نے سچ بولا ہے تب تو خیر ۔ لیکن اگر اُس نے جھوٹ بولا ہے تو چونکہ اُسی کی
بات میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے بیان کر دی ہے اس لیے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھ سے ناراض ہوں گے کہ تم نے جھوٹ کیوں بولا۔
غرض میں اپنے دل میں سخت خائف ہوا کہ آج نہ معلوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کیا فرماتے ہیں۔ اتنے میں نماز پڑھ کر مولوی عبد الکریم صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی عیادت کے لیے آئے۔ میں قریب ہی اِدھر اُدھر منڈلا رہا تھا کہ دیکھوں آج کیا
بنتا ہے۔ اُن کے آتے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُن سے سوال کیا کہ آج
جمعہ میں لوگ زیادہ آئے تھے اور مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گنجائش نہیں رہی تھی؟ میر ادل
تو یہ سنتے ہی بیٹھ گیا کہ خبر نہیں۔ اُس شخص نے مجھ سے سچ کہا تھا یا جھوٹ کہا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ
نے میری عزت رکھ لی۔ مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم میں خدا تعالیٰ کے احسانات پر شکر
کی
1944ء
196
خطبات محمود
ادا کرنے کا مادہ بہت زیادہ پایا جاتا تھا۔ انہوں نے یہ سنا تو کہا کہ حضور ! اللہ کا بڑا احسان تھا مسجد
خوب لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔ اُس میں بیٹھنے کے لیے ذرا بھی گنجائش نہیں رہی تھی۔ تب
میں نے سمجھا کہ اُس احمدی نے جو کچھ کہا تھا وہ سچ تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کا یہی ذریعہ
رکھا ہے کہ ہماری مسجدیں بڑھتی جائیں اور لوگوں سے ہر وقت آباد رہیں۔ جب تک تم
مسجدوں کو آباد رکھو گے اُس وقت تک تم بھی آباد ر ہو گے اور جب تم مسجدوں کو چھوڑ دو گے،
اُس وقت اللہ تعالیٰ تم کو بھی چھوڑ دے گا۔
غرض اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے میری تحریک کو قبول فرمایا اور چند گھنٹوں
کے اندر اندر ہمارے اندازہ سے زیادہ روپیہ جمع ہو گیا۔ میر امنشاء ہے کہ اب مسجد مبارک میں
ایک لاؤڈ سپیکر بھی لگا دیا جائے کیونکہ نمازیوں کے زیادہ آنے کی وجہ سے بات دُور تک آسانی
سے پہنچائی نہیں جاسکتی۔ *
باہر کے لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہیے کہ وہ اس تحریک میں حصہ لینے سے محروم رہے
ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن کے لیے ثواب کے اور مواقع بہم پہنچادے گا۔ ابتدائے خلافت میں جب
لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ چند مجاوروں نے، جن کا کام روٹیاں کھانا تھا، خلافت کو تسلیم
کر لیا ہے تو معلوم ہوتا ہے قادیان کے لوگوں کو اس سے ضرور صدمہ ہوا ہو گا۔ کیونکہ اُنہی
دنوں میں میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک شخص کھڑا ہے اور کہہ رہا ہے کہ "مبارک ہو قادیان
کی غریب جماعت تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں"۔ پس یہ خلافت کی برکت
ہی ہے جو تم دیکھ رہے ہو کہ کس طرح قادیان کے غریبوں اور مسکینوں نے ایسی قربانی پیش کی
جس کی نظیر اور کسی جماعت میں نہیں مل سکتی۔ آج مجھے حیرت ہوئی جبکہ ایک غریب عورت جو
تجارت کرتی ہے، جس کا سارا سرمایہ سو ڈیڑھ سو روپیہ کا ہے اور ہندوؤں سے مسلمان ہوئی ہے
صبح ہی میرے پاس آئی اور اُس نے دس دس روپیہ کے پانچ نوٹ یہ کہتے ہوئے مجھے دیئے کہ یہ
☆
جمعہ کے معا بعد ایک احمدی، بجلی کے کارخانہ کے مالک نے پیش کیا کہ وہ لاؤڈ سپیکر اس غرض
کے لیے مسجد کو اپنی فرم کی طرف سے پیش کریں گے۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء
1944ء
197
خطبات محمود
میری طرف سے مسجد مبارک کی توسیع کے لیے ہیں۔ میں نے اُس وقت اپنے دل میں کہا کہ
اس عورت کا یہ چندہ اس کے سرمایہ کا آدھا یا مثلث ہے۔ مگر اس نے خدا کا گھر بنانے کے لیے اپنا
آدھا یا مثلث سرمایه پیش کر دیا۔ پھر کیوں نہ ہم یقین کریں کہ خدا بھی اپنی اس غریب بندی کا
گھر جنت میں بنائے گا اور اسے اپنے انعامات سے حصہ دے گا۔
پس اللہ تعالیٰ کے جو فضل ہم پر ہیں اُن کو دیکھتے ہوئے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ہمارا
ہر قدم ترقی کے میدان میں بڑھتا چلا جائے گا۔ جتنا کام اس وقت تک ہوا ہے خدا نے کیا ہے
اور آگے بھی خدا ہی کرے گا۔
خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو نصیحت کہ اپنی تمام زندگی
خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں: اس کے بعد میں کچھ اور
باتیں کہنا چاہتا ہوں اور میں ان باتوں کو جلدی جلدی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میں نہیں جانتا
میری کتنی زندگی ہے۔ میں اس مقام پر سب سے پہلے اپنے خاندان کو نصیحت کرتا ہوں کہ
دیکھو ہمارے اوپر اللہ تعالیٰ کے اس قدر احسانات ہیں کہ اگر سجدوں میں ہمارے ناک گھیس
جائیں ہمارے ماتھوں کی ہڈیاں گھس جائیں تب بھی ہم اُس کے احسانات کا شکر ادا نہیں ہے
کر سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری موعود کی نسل میں ہمیں پیدا کیا ہے اور اس فخر کے لیے اُس
نے اپنے فضل سے ہمیں چن لیا ہے۔ پس ہم پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے۔ دنیا کے
لوگوں کے لیے دنیا کے اور بہت سے کام پڑے ہوئے ہیں۔ مگر ہماری زندگی تو کلیۂ دین کی
خدمت اور اسلام کے احیاء کے لیے وقف ہونی چاہیے۔ مگر میں دیکھتا ہوں ہمارے خاندان کے
کچھ افراد دنیا کے کام میں مشغول ہو گئے ہیں۔ بے شک وہ چندے بھی دیتے ہیں، بے شک وہ
نمازیں بھی پڑھتے ہیں ، بے شک وہ اور دینی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ مگر یہ وہ چیز ہے جس
کی اللہ تعالیٰ ہر مومن سے امید کرتا ہے۔ ہر مومن سے وہ توقع کرتا ہے کہ وہ جہاں دنیا کے کام
کرے وہاں چندے بھی دے، وہاں نمازیں بھی پڑھے ، وہاں دین کے اور کاموں میں بھی حصہ
لے۔ پس اس لحاظ سے ان میں اور عام مومنوں میں کوئی امتیاز نہیں ہو سکتا۔ حالانکہ خدا ہم سے
دوسروں کی نسبت زیادہ امید کرتا ہے۔ خدا ہم سے یہ نہیں چاہتا کہ ہم کچھ وقت دین کو دیں اور
1944ء
198
خطبات محمود
باقی وقت دنیا پر صرف کریں۔ بلکہ خدا ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی تمام زندگی خدا تعالیٰ کے
دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔ حضرت داؤد فرماتے ہیں میں نے آج تک کسی بزرگ
کی سات پشتوں تک کو بھیک مانگتے اور فاقہ کرتے نہیں دیکھا۔ 22 اس کے معنے یہی ہیں کہ
سات پشتوں تک اللہ تعالیٰ خود اس خاندان کا محافظ ہو جاتا ہے اور پھر اس کے یہ بھی معنے ہیں
کہ جب سات پشتوں تک خدا خود اس خاندان کا محافظ ہو جاتا ہے تو اُس خاندان کے افراد کا
بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ کم سے کم سات پشتوں تک سوائے دین کی خدمت کے اور کوئی کام نہ
کریں۔ اگر وہ دنیا کے کام چھوڑ دیں تو اس کے نتیجہ میں فرض کرو ان کو فاقے آنے لگ جاتے
ہیں تو پھر کیا ہوا۔ سب کچھ خدا کی مشیت کے ماتحت ہوتا ہے۔ اگر اس رنگ میں ہی کسی وقت
اللہ تعالیٰ ان کا امتحان لینا چاہے اور انہیں فاقے آنے شروع ہو جائیں تب بھی اس میں کونسی
بڑی بات ہے۔ کیا لوگ دنیا میں فاقے نہیں کیا کرتے ؟ اگر دنیا کے اور لوگ فاقے کر لیتے ہیں تو
فاقہ سے ڈر کر ہمارے لیے دین کی خدمت کو چھوڑنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے اُس وقت ہمارے پاس اپنے
گزارے کا کوئی سامان نہ تھا۔ والدہ سے اُس کے ہر بچہ کو محبت ہوتی ہے لیکن میرے دل میں نہ
صرف اپنی والدہ ہونے کے لحاظ سے حضرت اماں جان کی عظمت تھی بلکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے آپ کی دُہری عزت میرے قلب میں موجود
ہے۔ اس کے علاوہ جس چیز نے میرے دل پر خاص طور پر اثر کیا وہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے ہیں اُس وقت آپ پر کچھ قرض تھا۔
آپ نے یہ نہیں کیا کہ جماعت کے لوگوں سے کہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
پر اس قدر قرض ہے یہ ادا کر دو۔ بلکہ آپ کے پاس جو زیور تھا اُسے آپ نے بیچ کر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قرض کو فورا ادا کر دیا۔ میں اُس وقت بچہ تھا اور
میرے لیے ان کی خدمت کرنے کا کوئی موقع نہ تھا۔ مگر میرے دل پر ہمیشہ یہ اثر رہتا تھا کہ
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کتنا محبت کرنے والا اور آپ سے تعاون
کرنے والا سا تھی دیا۔ پھر ہمارے لیے حضرت خلیفہ اول نے کچھ گزارہ مقرر کرنا چاہا۔ میں نے
1944ء
199
خطبات محمود
اس بات کا پہلے بڑا مقابلہ کیا اور کہا کہ ہم ہر گز گزارہ نہیں لیں گے ۔ لوگ مجھے کہتے کہ آخر آپ کو
کیا کریں گے ؟ تو میں یہی کہتا کہ اگر اللہ تعالیٰ کو ہمیں بھوکا رکھنا منظور ہے تو ہم بھو کے رہیں گے
مگر جماعت سے گزارہ کے لیے کوئی رقم نہیں لیں گے ۔ یہاں تک کہ حضرت خلیفہ اول کو یہ
بات معلوم ہوئی۔ اِس پر آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ میاں! خدا کا ایک الہام ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوا اور میں نے اُس الہام کے یہ معنے نکالے
ہیں اس لیے تم اس گزارہ کو قبول کر لو۔ چنانچہ میں نے وہ گزارہ قبول کر لیا مگر وہ گزارہ اُس
سے بہت کم تھا جو آجکل ہماری اولادوں کو ملتا ہے۔ اُس وقت مجھے ساٹھ روپے ماہوار ملا کرتے
تھے اور ہم نہ صرف میاں بیوی تھے بلکہ اُس وقت تک دو بچے بھی ہو چکے تھے اور ایک خادمہ
بھی تھی۔ اس کے علاوہ میں انہی روپوں میں سے دس روپے کے قریب دینی کاموں میں خرچ
کرتا تھا۔ گویا پچاس روپیہ میں ہم گزارا کیا کرتے تھے۔ لیکن میرے دل میں اُس وقت یہ کبھی
خیال پیدا نہیں ہوا کہ ہمیں گزارہ کم ملتا ہے۔ ہماری جائیداد بے شک تھی لیکن
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ جائیداد کی طرف توجہ نہیں کیا کرتے تھے اس
لیے ہمیں بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ جائیداد کیا ہے اور کتنی قیمت کی ہے۔ بعد میں وہ جائیداد
خدا تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں روپیہ کی ثابت ہوئی اور باوجود اس کے کہ بہت سی جائیداد ہم
بیچ کر کھا چکے ہیں اب بھی اگر سب بھائیوں میں وہ جائیداد تقسیم کی جائے تو ہر ایک کالاکھ بلکہ
ڈیڑھ ، ڈیڑھ لاکھ روپیہ کا حصہ نکل سکتا ہے۔ حالانکہ چار پانچ لاکھ روپیہ کی جائیداد ہم بیچ چکے
ہیں۔ تو یہ چیز موجود تھی مگر ہمیں اس کا پتہ نہیں تھا اور نہ اس جائیداد کی قیمت کا ہمیں کوئی علم
تھا۔ نہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جائیداد سے کوئی واسطہ رکھا اور نہ ہمیں اس
کی طرف کوئی توجہ پیدا ہوئی۔ اِس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ایسے ذرائع سے روپیہ دینا شروع کر دیا
جو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے۔ لوگ جہاں مجھ پر مختلف اعتراضات کیا کرتے ہیں مگر
میں ان اعتراضات کی پروا نہیں کیا کرتا وہاں مالی معاملات میں جب بھی مجھ پر کوئی اعتراض کیا گیا
ہے میں نے دلیری سے کہا ہے کہ تم مجھ سے پائی پائی کا حساب لے لو۔ میں تمہیں بتانے کے لیے
تیار ہوں کہ میری جائیداد کس طرح بنی ہے۔ اور یہ تمام باتیں زبانی نہیں بلکہ رجسٹروں
1944ء
200
خطبات محمود
اور تحریروں سے میں ثابت کر سکتا ہوں۔ میں نے جماعت کے روپیہ سے جائیداد نہیں بنائی۔
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے خود ہی مجھ کو جائیداد دی ہے۔ چنانچہ آج بڑے سے بڑے دشمن
کو بھی میں حساب دینے کے لیے تیار ہوں اور ثابت کر سکتا ہوں کہ میں نے جماعت کے روپیہ
سے ہر گز کوئی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے توقع سے
بہت زیادہ جائیداد دی ہے۔ جس کا قیاس اور وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ اس لیے پیشگوئی
کے ذریعہ سے پہلے مجھے اس جائیداد کی خبر دی۔ پھر ایسے سامان کیے کہ معجزانہ رنگ میں وہ
جائیداد مجھے مل گئی اور ہر قدم پر ایسے حالات پیدا ہوئے کہ جبر اوہ جائیداد مجھے لینی پڑی۔ کہیں
کوئی مجبوری پیدا ہوئی اور اُس کی وجہ سے جائیداد لینی پڑی اور کہیں کوئی مصلحت نظر آئی تو
جائیداد لینی پڑی۔ بہر حال یاد رکھو خدا اپنے بندوں کو دیتا ہے اور ایسے طور پر دیتا ہے کہ بندہ
لیتے لیتے تھک جاتا ہے۔ پھر کیوں وہ خدا پر یقین اور توکل نہیں کرتے اور دنیوی کاموں میں
مشغول رہتے ہیں۔ وہ خدا تعالیٰ پر توکل کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان
میں ہونے کی وجہ سے جس طرح ہم تینوں بھائیوں کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق دی ہے کہ ہم نے
اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کر دی ہیں اسی طرح وہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے لیے
وقف کر دیں، اپنی اولادوں کو خدا تعالیٰ کے لیے وقف کر دیں اور دنیوی کاموں کی بجائے
دین کے کاموں اور اسلام کے احیاء میں حصہ لیں۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو اول تو میں انہیں
بتاتا ہوں خدا انہیں فاقہ نہیں دے گا۔ لیکن میں کہتا ہوں اگر خدائی مشیت کے ماتحت کسی
وقت انہیں فاقہ بھی کرنا پڑے تو یہ فاقہ ہزاروں کھانوں سے زیادہ بہتر ہو گا۔ اس وقت دین
پر ایک آفت آئی ہوئی ہے، اسلام ایک مصیبت میں مبتلا ہے اور اس کا وہی نقشہ ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان الفاظ میں کھینچا کہ
ه
بیکسے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست 23
پس اے ابنائے فارس ! تم کو یاد رکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
1944ء
201
خطبات محمود
کو خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا قرار دیا ہے اور بیٹا اسی وجہ سے قرار دیا
ہے تا آپ کے خاندان کو معلوم ہو کہ وہ خویشوں میں سے ہیں اور اُن سے زیادہ توقع کی جاتی ہے
کہ وہ دین کی خدمت کریں گے۔ پس تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خویشوں میں
سے ہو۔ تمہیں اوروں سے زیادہ دین کی خدمت کرنی چاہیے۔ مجھے تو اس بات کی کبھی سمجھ ہی ہے
نہیں آسکتی کہ اگر خدا نے دین کی خدمت کا کام کرتے ہوئے دنیوی لحاظ سے مجھے اپنے فضلوں
سے حصہ دیا ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میری اولا دیا اولاد در اولاد دین کی خدمت کا کام
کرے اور وہ فاقہ سے مرتی رہے۔ اگر وہ مومنانہ رنگ اختیار کریں تو تھوڑے روپیہ میں بھی
آسانی سے گزارہ کر سکتے ہیں اور اگر حرص بڑھا لیں تو پھر پانچ یا دس ہزار روپیہ کمانے کی کیا
شرط ہے۔ انسان کہتا ہے مجھے میں ہزار روپیہ ملے جب میں ہزار روپیہ اکٹھا کر لیتا ہے تو کہتا ہے
میرے پاس پچاس ہزار روپیہ ہو جائے۔ جب پچاس ہزار روپیہ ہو جاتا ہے تو چاہتا ہے کہ اس بہ
کے پاس ایک لاکھ روپیہ ہو جائے۔ پس اگر اس حرص کو بڑھاتے چلے جائیں تو پھر بڑھتی چلی
جاتی ہے اور اس کا کہیں خاتمہ نہیں ہوتا۔ دنیا میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جن کی ماہوار آمد
پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ لاکھ روپیہ ہے مگر پھر بھی وہ یہی چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اور روپیہ
آجائے۔ پس اللہ تعالیٰ پر توکل کرو، دنیوی کاموں کو چھوڑ دو اور دین کے لیے اپنی زندگیوں کو
وقف کر دو۔ اسلام اس وقت قربانی کا محتاج ہے اور سب سے پہلا حق اس قربانی کو ادا کرنے کا
ہم پر ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ آپ اول المومنین
تھے۔ 24 اس کے معنے بھی یہی ہیں کہ آپ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے احکام کا مخاطب اپنے
آپ کو سمجھتے تھے اور دوسروں کو کہنے سے پہلے خود اس پر عمل کر کے دکھا دیتے تھے۔ مجھ پر
بھی جب یہ تازہ انکشاف ہوا اور اس کے بعد میری آنکھ کھلی تو ایک دو منٹ تو اس رویا پر ہی میں
غور کرتا رہا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے معاً مجھے سمجھ دی کہ اتنا وقت میں نے ناحق ضائع کر دیا
اور میں نے فوراً اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا يَا رَبِّ أَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ جب
خدا کسی کے سپرد کوئی کام کرتا ہے تو اُس پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ یہ خوشی کا
مقام نہیں بلکہ گھبراہٹ کا مقام ہوتا ہے اور اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ ہے
خطبات محمود
کی بات پر ایمان لائے۔
202
1944ء
خدا تعالیٰ کے دین کے لیے جائیدادیں وقف کرنے کی تحریک: اب میں
ایک آخری اور ضروری بات کہہ کر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔ وہ بات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ
نے اب اسلام کی فتح کی ایک نئی بنیاد رکھ دی ہے تو یقیناً اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ
اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے ہم سے نئی قربانیوں کا مطالبہ کرنے والا ہے۔ میں نہیں
جانتا کہ یہ آواز میرے منہ سے نکلے گی یا کسی اور شخص کے منہ سے نکلے گی۔ میں یہ بھی نہیں
جانتا کہ یہ آواز کسی رنگ میں نکلے گی لیکن بہر حال یہ آواز بلند ہونے والی ہے۔ ہماری جماعت
بے شک چندے دیتی ہے اور بہت دیتی ہے، قربانیاں کرتی ہے اور بہت کرتی ہے۔ مگر یہ
قربانیاں اسلام کی اشاعت کے لیے کافی نہیں۔ پس میں تجویز کرتا ہوں اور اس تجویز کے
مطابق سب سے پہلے میں اپنے وجود کو پیش کرتا ہوں کہ ہم میں سے کچھ لوگ جن کو خدا تعالیٰ
توفیق دے اپنی جائیدادوں کو اس صورت میں دین کے لیے وقف کر دیں کہ جب سلسلہ کی
طرف سے اُن سے مطالبہ کیا جائے گا انہیں وہ جائیداد اسلام کی اشاعت کے لیے پیش کرنے
میں قطعاً کوئی عذر نہیں ہو گا۔ میں سب سے پہلے اس غرض کے لیے اپنی جائیداد وقف کرتا
ہوں۔ دوسرے چودھری ظفر اللہ خاں صاحب ہیں۔ انہوں نے بھی اپنی جائیداد میری اس
تحریک پر دین کی خدمت کے لیے وقف کر دی ہے بلکہ انہوں نے مجھے کہا آپ جانتے ہیں،
آپ کی پہلے بھی یہی خواہش تھی اور ایک دفعہ آپ نے اپنی اس خواہش کا مجھ سے اظہار بھی کیا
تھا اور میں نے کہا تھا کہ میری جائیداد اس غرض کے لیے لے لی جائے ۔ اب دوبارہ میں اس
مقصد کے لیے اپنی جائیداد پیش کرتا ہوں۔ تیسرے نمبر پر میرے بھانجے مسعود احمد خان
صاحب ہیں۔ انہوں نے کل سنا کہ میری یہ خواہش ہے تو فوراً مجھے لکھا کہ میری جس قدر
جائیداد ہے اُسے میں بھی اسلام کی اشاعت کے لیے وقف کرتا ہوں۔ اس وقف کی صورت یہ
ہو گی کہ ایک کمیٹی بنا دی جائے گی اور جب وہ فیصلہ کرے گی کہ اس وقت اسلام کی ضرورت
کے لیے وقف کرنے والوں کی جائیدادوں سے اِس اِس قدر رقم لے لی جائے اُس وقت پہلے
عام چندے کی تحریک کی جائے گی۔ اس کے بعد چندہ میں جو کمی رہ جائے گی اُس کمی کو یہ کمیٹی
1944ء
203
خطبات محمود
ان لوگوں پر نسبتی طور پر تقسیم کر دے گی جنہوں نے اپنی جائیدادیں وقف کی ہوں گی۔ اور
ان کا اختیار ہو گا کہ وہ چاہیں تو نقد روپیہ دے دیں اور چاہیں تو اپنی جائیداد فروخت کر کے یا گرو رکے یا
رکھ کر اتنا روپیہ دے دیں۔ گویا اسلام کی اشاعت کے لیے آئندہ یہ نہیں ہو گا کہ کہا جائے
ہمارے پاس اتنا روپیہ نہیں۔ جماعت میں پہلے ایک عام تحریک کی جائے گی اور اس کے بعد جو
کمی رہ جائے گی اُس بار کو ہم لوگ اپنے اوپر لے لیں گے جنہوں نے دین کے لیے اپنی
جائیدادوں کو وقف کر دیا ہو گا۔ اور جو کمیٹی مقرر ہو گی وہ جائیدادوں کے مطابق ہر ایک کا
حصہ اُسے بتا دے گی۔ مثلاً فرض کرو ایک شخص کی جائیداد ایک لاکھ روپے کی ہے اور
دوسرے کی دس ہزار روپیہ کی۔ تو لاکھ روپے کی جائید اد رکھنے والے کے ذمے مثلاً کمیٹی دس
حصے مقرر کر دے گی اور دس ہزار روپیہ والے کے ذمہ ایک حصہ ۔ اور اُن کا اختیار ہو گا کہ وہ
چاہیں تو نقد روپیہ ادا کر دیں اور چاہیں تو اپنی جائیداد کو فروخت کر کے یا گرور کھ کر ادا کر دیں۔
بہر حال اس معاہدہ کے بعد اُن کا کوئی حق نہیں ہو گا کہ وہ کہہ سکیں کہ ہم اپنی جائیداد کا اتنا
حصہ دے سکتے ہیں اتنا نہیں دے سکتے۔ یہ کمیٹی کا اختیار ہو گا کہ اُن سے جس قدر ضرورت
سمجھے مطالبہ کرے۔ اُن کا حق نہیں ہو گا کہ وہ انکار کریں۔ اس اقرار کے بعد اگر کوئی شخص اس
جائیداد کو فروخت کرنا چاہے تو چونکہ اُس سے پہلے وہ اپنی جائیداد سلسلہ کو دے چکا ہو گا اس
لیے اُس کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ جائیداد فروخت کرتے وقت کمیٹی کو اطلاع دے کہ
اِس اِس رنگ میں میں اپنی جائیداد کو بدلنے لگا ہوں تاکہ کمیٹی کو تمام جائیدادوں کے متعلق میں اپنی تاکہ
صحیح علم حاصل ہوتا رہے۔ اور چونکہ کچھ لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس
جائیدادیں نہیں ہو تیں لیکن اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی کسی طرح ثواب میں شامل ہوں
اس لیے وہ اگر چاہیں تو اس رنگ میں اپنا نام پیش کر سکتے ہیں کہ علاوہ دوسرے چندوں کو ادا
کرنے کے جب کبھی اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے خاص قربانیوں کا مطالبہ ہوا میں
اپنی ایک مہینہ کی یا دو مہینہ کی یا تین مہینہ کی آمد دے دوں گا۔ اور مجھے اور میرے بیوی بچوں
کو خواہ کیسی ہی تنگی سے گزارہ کرنا پڑے میں اس کی پرواہ نہیں کروں گا۔ اس معاہدہ کے
مطابق جب قربانیوں کا وقت آیا تو ان لوگوں سے اُن کے وعدے کے مطابق ایک یا دو یا تین
1944ء
204
خطبات محمود
مہینہ کی آمد وصول کر لی جائے گی اور اُن کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ اِس میں کسی قسم کا
پس و پیش نہ کریں۔
یہ دو صورتیں ہیں جو اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے ضروری ہیں۔ جو
لوگ صاحب جائیداد ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ اپنی جائیدادیں دین کے لیے وقف کر دیں اور
ہمارے پاس نوٹ کرا دیں کہ ہماری جائیدادیں آج سے خدا کے دین کی اشاعت کے لیے
خرچ ہو سکتی ہیں۔ ہمارا اُن پر کوئی اختیار نہیں ہو گا۔ یہ جائیدادیں گو ان کے پاس ہی رہیں
گی مگر وقت آنے پر اُن سے فائدہ اُٹھایا جا سکے گا۔ اس دوران میں اگر وہ اپنی جائیداد میں
کوئی تغیر و تبدل کریں تو اُن کا فرض ہو گا کہ وہ ہمیں اس تبدیلی سے اطلاع دیں۔ جب
اسلام کی طرف سے قربانی کی آواز بلند ہو گی اُس وقت اگر نصف کی ضرورت ہو گی تو اُن
سے نصف جائید ادلے لی جائے گی ، ثلث کی ضرورت ہو گی تو ثلث جائیداد لے لی جائے گی۔
پانچویں، ساتویں یا دسویں حصہ کی ضرورت ہو گی تو اُس قدر حصہ کا مطالبہ کر لیا جائے گا۔
مگر بہر حال یہ طوعی تحریک ہے۔ میرا حکم نہیں ہے کہ ہر شخص اس تحریک میں ضرور
شامل ہو۔ جو شخص ثواب کی خاطر اس تحریک میں شامل ہونا چاہے اُسے چاہیے کہ وہ اس
میں جلد شامل ہو جائے اور اپنے نام سے ہمیں اطلاع دے تاکہ دین کے کاموں میں آئندہ
کسی قسم کا رخنہ پیدا نہ ہو اور ہم دلیری اور جرات سے تبلیغ واشاعت کے کام میں ہر وقت
حصہ لے سکیں۔
پس آج اس خطبہ کے ذریعہ میں یہ اعلان کرتا ہوں تاکہ ساری جماعت میں یہ بات
پھیل جائے اور اللہ تعالیٰ جس جس کو توفیق عطا فرمائے وہ اس تحریک میں شامل ہوتا چلا جائے۔
میں نے ابھی اس غرض کے لیے چونکہ کوئی کمیٹی مقرر نہیں کی اس لیے جو دوست اس تحریک
میں شامل ہونا چاہیں وہ اپنے اپنے ناموں سے مجھے اطلاع دے دیں اور اس امر سے بھی کہ اُن
کی کتنی جائیداد ہے جو اسلام کی اشاعت کے لیے وہ وقف کرنا چاہتے ہیں۔ جو دوست اطلاع دیں
گے اُن کا نام رجسٹر میں نوٹ کر لیا جائے گا۔ اسی طرح تنخواہوں کے متعلق بھی براہ راست
مجھے اطلاع دے دی جائے۔ بعد میں جب رجسٹر بن جائیں گے تو اُن کے نام وہاں درج