دین کی خدمت کے لیے مالی اور جانی قربانیوں کا مطالبہ ہمیشہ اور ہر آن ہوتا رہے گا
1944ء
226
12
خطبات محمود
دین کی خدمت کے لیے مالی اور جانی قربانیوں
کا مطالبہ ہمیشہ اور ہر آن ہو تا رہے گا
)فرمودہ 31 مارچ 1944ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" مجھے اترسوں شدید پیچش کی شکایت ہو گئی تھی جس سے خون کے دست بھی آتے
رہے اور گو کل سے اس میں افاقہ ہے لیکن ابھی بخار روزانہ ہو جاتا ہے۔ بلکہ اب بھی ہے۔
چنانچہ ابھی آتے ہوئے تھرما میٹر لگا کر میں نے دیکھا تھا۔ اس کے علاوہ آج مجھے گردے کے
مقام پر درد بھی ہو گیا۔ ان وجوہ کے ماتحت میں آتو نہیں سکتا تھا لیکن میرے دل نے گوارا نہ کیا
اور یہی فیصلہ کیا کہ چاہے بیٹھ کر مجھے خطبہ دینا پڑے اور خواہ بعد میں تکلیف بڑھ جائے پھر بھی
خود جا کر مجھے خطبہ پڑھنا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد جو کام کیا ہے وہ اتنا اہم اور اتنا عظیم الشان ہے کہ اُس
کے لیے جتنی بھی قربانی جماعت کو کرنی پڑے در حقیقت وہ کام اس کا مستحق ہو گا اور جتنی بھی
قربانی ہم کریں در حقیقت وہ قربانی اس فضل سے کم ہی رہے گی جو اللہ تعالیٰ نے یہ کام ہمارے
سپرد کر کے ہم پر کیا ہے۔ میں تو حیران رہ جاتا ہوں اور میری عقل دنگ ہو جاتی ہے جب
1944ء
227
خطبات محمود
میں سوچتا ہوں کہ آخر اللہ تعالیٰ نے یہ کام ہمارے سپرد کیوں کیا۔ ہم سے زیادہ صحت مند
لوگ دنیا میں موجود تھے ، ہم سے زیادہ مال رکھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے ، ہم سے زیادہ
بظاہر نمازیں پڑھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے ، ہم سے زیادہ بظاہر روزے رکھنے والے
لوگ دنیا میں موجود تھے، ہم سے زیادہ تسبیحیں پھیر نے والے اور اپنی زندگیوں کو خلوت کی
حالت میں خدا تعالیٰ کی یاد میں گزار دینے والے لوگ دنیا میں موجو د تھے۔ آخر خدا نے ہم کو جو
اس کام کے لیے چنا تو کوئی خوبی اللہ نے ہی دیکھی ہو گی ورنہ ہمیں تو وہ نظر نہیں آتی۔ میں تو
سمجھتا ہوں کہ یہ محض اُس کا احسان ہے کہ اس نے یہ عظیم الشان کام ہمارے سپر د کیا۔ یعنی ایسا
کام جو دنیا کی مختلف اقوام گزشتہ کے کاموں سے بڑھ کر ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے صحابہ کی اتباع اور مماثلت کا ہے۔ ہم حضرت عیسٰی علیہ السلام کے حواریوں کی
قربانیاں دیکھتے ہیں تو حیرت آجاتی ہے کہ کس طرح وہ پیدل چلتے ہوئے ایشیا سے لے کر یورپ کی
تک تبلیغ کے لیے نکل گئے ۔ وہ پھانسیوں پر چڑھ گئے اور انہوں نے ہر قسم کے دکھ نہایت خوشی
اور بشاشت سے برداشت کیے۔ بغیر اس کے کہ کوئی انجمن ہو ، بغیر اس کے کہ اُن میں تنظیم
ہو، بغیر اس کے کہ انہیں روپیہ کی سہولت حاصل ہو ، وہ بھیک مانگتے اور لوگوں کو تبلیغ کرتے
چلے گئے۔ یہاں تک کہ دنیا میں عیسائیت کے نام کو پھیلا دیا۔
ہم حضرت موسی علیہ السلام کے ساتھیوں کو دیکھتے ہیں۔ ایک زبر دست بادشاہ کا
انہوں نے مقابلہ کیا اور گو انہوں نے کمزوریاں بھی دکھائیں دکھائیں مگر مگر پھر پھر بھی بھی ان اُن کا کا کا نمود نمونہ نہایت
شاندار ہے۔ فرعون جیسا طاقتور بادشاہ جس نے ارد گرد کی تمام حکومتوں کو زیر نگین کر لیا تھا،
جس سے ایران تک ڈرتا تھا، جس سے یورپ تک خائف تھا۔ ایسے بادشاہ کے مقابلہ میں وہ
ہمت سے کھڑے ہوئے۔ انہوں نے اپنا وطن چھوڑ دیا اور غیر معین وعدوں پر حضرت موسی
علیہ السلام کے ساتھ چل پڑے اور چالیس سال تک جنگلوں میں پھرتے رہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں
ہم نے صرف چالیس دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر غلبہ اسلام کے
لیے لوگوں کو دعا کرنے کی تحریک کی۔ پھر بھی قادیان میں سے کتنے تھوڑے لوگ ہیں جو دعا
التزام کے ساتھ وہاں دعا کرنے کے لیے جاتے ہیں۔ چالیس دن کی دعا اور چالیس سال تک
1944ء
228
خطبات محمود
جنگلوں میں بھٹکتے پھر نا کیا اِن دونوں میں کوئی بھی نسبت ہے؟ لیکن اُن لوگوں نے ایسا کر کے
دکھا دیا۔
پھر ہم دیکھتے ہیں اور انبیاء جو بنی اسرائیل میں ہوئے یا اور ممالک میں پیدا ہوئے ان
کے ساتھیوں نے بھی حیرت انگیز قربانیاں کیں۔ ہندوستان میں ہی حضرت کرشن علیہ السلام
کے ساتھیوں نے ایک بھاری جنگ میں دشمن کے مقابلہ میں متواتر قربانی کی اور اپنی جانیں
حضرت کرشن علیہ السلام کے حکم پر نثار کر دیں۔ حالانکہ اس میں ان کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں تھا
بلکہ ان کے لیے ایک ابتلاء اور ٹھوکر کا مقام تھا۔ کیونکہ حضرت کرشن جس شخص کی تائید
کے لیے کھڑے ہوئے تھے ، وہ ان کا ایک رشتہ دار تھا۔ پس وہ کہہ سکتے تھے کہ یہ لڑائی اپنے
ایک رشتہ دار کے لیے کی جارہی ہے ہم اس میں کیوں حصہ لیں۔ مگر انہوں نے اس بات کی
کوئی پروا نہ کی۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں سے لوگ جمع ہوئے اور ان کے ساتھ مل کر
دشمن سے جنگ کرتے رہے۔ دشمن زبر دست تھا، وہ اپنی طاقت اور تعداد میں زیادہ تھا۔ مگر
پھر بھی ایک لمبے عرصہ تک وہ اپنی جانوں کو ان کے حکم پر قربان کرتے رہے۔ یہاں تک کہ
اللہ تعالیٰ نے پانسہ پلٹ دیا اور حضرت کرشن اور ان کے ساتھیوں کو فتح ہوئی۔
ہم حضرت زرتشت اور ان کے ساتھیوں کو دیکھتے ہیں تو انہوں نے بھی اس قدر
قربانیاں کی ہیں کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے۔ حالانکہ اُس زمانہ میں لوگوں کو وہ سہولتیں میسر
نہیں تھیں جو اس زمانہ میں میسر ہیں۔ اب نہ جان دینے کا مطالبہ ہوتا ہے، نہ وطن چھوڑنے کا
مطالبہ ہوتا ہے۔ صرف چند سالوں کے لیے ایک مبلغ باہر جاتا ہے اور ان چند سالوں کے لیے
بھی اُسے اس قدر سہولتیں میسر ہوتی ہیں کہ ڈاک جاری ہوتی ہے، ہوائی جہازوں سے خط آتے
جاتے ہیں، تاریں آجاتی ہیں، وہ بیمار ہو تو چند گھنٹوں کے اندر اندر اطلاع پہنچ جاتی ہے، اُس کے
بیوی بچے بیمار ہوں تو چند گھنٹوں میں اُسے اطلاع ہو جاتی ہے۔ کوئی موت ہو تو اُس کی فوراً اطلاع
بھیجوا دی جاتی ہے، اُس کے گھر میں کوئی مصیبت آئے تو سلسلہ ایک حد تک اپنی ذمہ داری ادا
کرنے کے لیے روپیہ بھی خرچ کرتا ہے۔ کوئی بیمار ہو تو جماعت کے ڈاکٹر علاج کے لیے موجود
ہوتے ہیں۔ غرض اِس زمانہ میں کئی قسم کے آرام اور کئی قسم کی سہولتیں لوگوں کو میسر ہیں۔
1944ء
229
خطبات محمود
مگر وہ زمانہ جب پہلے انبیاء کی امتوں نے قربانیاں کیں ایسا زمانہ تھا کہ اُس وقت ان سہولتوں میں
سے کوئی سہولت بھی میسر نہ تھی۔ نہ ڈاک کا انتظام تھا، نہ تار کا انتظام تھا، نہ شفا خانوں کا انتظام
تھا، نہ خرچ کا انتظام تھا۔ بس ان کے دل میں تبلیغ کا خیال آتا اور وہ اُسی وقت اٹھ بیٹھتے اور
سینکڑوں ہزاروں میل پیدل سفر طے کرتے ہوئے غیر ملکوں میں تبلیغ کے لیے نکل جاتے۔ یہ
قربانیوں کا نمونہ ایسا شاندار ہے کہ ہم جب اس نمونہ کو دیکھتے اور اس کے مقابلہ میں اپنی
رض
قربانیوں کو رکھتے ہیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہؓ کا
رض
قائمقام اللہ تعالیٰ نے ہمیں کیوں بنا دیا۔ در حقیقت ہمیں صحابہ کا قائمقام بنانا ہی ہمیں اپنے
نفس میں شر مندہ کرنے کے لیے کافی ہے۔ بعض دفعہ کسی شخص کو شر مندہ کیا جاتا ہے تو کوئی
بھاری کام اُس کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔ اس کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ وہ شخص بڑا ہو گیا۔ بلکہ
اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ تم اپنے آپ کو بڑا سمجھا کرتے تھے لو اب ایک بڑا کام ہم تمہارے
سپرد کرتے ہیں تم اس کو کر کے دکھاؤ۔ ایسے آدمی میں اگر چہ شرافت ہوتی ہے ، ایسے آدمی میں
اگر ایمان ہوتا ہے تو وہ اُسی وقت اللہ تعالیٰ کے حضور سجدے میں گر جاتا اور اس سے عاجزانہ
دعا کرتا ہے کہ انہی تو نے مجھے اس ابتلاء میں تو ڈال دیا اب اپنے فضل سے میری عزت رکھ لے
اور میرے ہاتھوں سے یہ کام کرا دے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وعدوں کو
دیکھتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے اس سلوک کو دیکھتے ہوئے جو ہمارے ساتھ ہے، ہمیں یقین ہے
کہ یہ ابتلاء ٹھو کر والا ابتلاء نہیں بلکہ اس کے ذریعہ ہمارے لیے کوئی بہت بڑی فضیلت مقدر
ہے۔ کیوں مقدر ہے؟ شاید اللہ تعالیٰ یہ بتانا چاہتا ہے کہ پہلی قومیں ایسی تھیں جنہوں نے
قربانیاں کر کے فتح حاصل کی۔ باوجود اس کے کہ ان کے بانی شروع میں کمزور تھے ، دنیا ان کی
مخالف تھی اور سخت سے سخت تکلیفیں اور مصیبتیں ان کو پیش آئیں۔ مگر چونکہ ان کی جماعتوں
نے بڑی بڑی قربانیاں کیں اس لیے دنیا نے کہا بے شک وہ نبی کمزور تھے، فتح کے سامان ان فتح کے سیامان ان
کے پاس نہیں تھے مگر چونکہ انہیں ایسی جماعتیں مل گئیں جو قربانیاں کرنے والی تھیں اس
لیے انہیں فتح حاصل ہو گئی۔ اگر ایسی قربانی کرنے والی جماعتیں اُن کو میسر نہ آتیں تو ان کو فتح
اور کامیابی بھی حاصل نہ ہوتی۔ پس چونکہ دنیا نے یہ اعتراض کیا اس لیے شاید اللہ تعالیٰ اپنے
1944ء
230
خطبات محمود
آخری موعود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ لو
بغیر جماعت کی خاص قربانیوں کے اور بغیر ترقی کے خاص سامانوں کے ہم اپنی طاقت اور
قدرت سے ہی کام کر کے دکھا دیتے ہیں۔ لیکن بہر حال خواہ جماعت کی قربانیوں کے بغیر یہ کام
ہو۔ چونکہ یہ کام ہمارے ہاتھوں سے ہو گا اس لیے ہمیں عزت ضرور مل جائے گی اور مفت میں
ہمیں ثواب حاصل ہو جائے گا۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے ایک تنکے سے خدا تعالیٰ کشتیوں کا کام
لے لے۔ بے شک ایک تنکا اپنی ذات میں کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔ لیکن جس تنکے میں خدا تعالیٰ
یہ طاقت پیدا کر دے کہ وہ سہارا دے کر لوگوں کو دریا سے گزار دے اُس میں بھی ایک خوبی
پیدا ہو جاتی ہے۔ اس میں بھی ایک حرکت پیدا ہو جاتی ہے۔ اگر وہ تنکا دنیا میں محفوظ ہو تو یقیناًا
ہزاروں میل سے لوگ اس کی زیارت کرنے کے لیے آئیں۔ اسی طرح ہمارے ہاتھ سے اگر
یہ کام ہو جائے تو ہماری مثال گو ایک تنکے کی سی ہو گی لیکن چونکہ خدا کا کام ہمارے ہاتھ سے ہوا
ہو گا اس لیے ہمار ا وجود خدا تعالیٰ کی کرامت اور اس کی قدرت اور اس کی رحمت کا ایک مورد
اور ذریعہ ہونے کی وجہ سے دنیا میں ایک نشان بن جائے گا۔ جس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کا وہ گرتہ نشان تھا جس پر سرخی کے چھینٹے پڑے اور جس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ بقیہ کپڑے نشان ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ
نے فرمایا کہ "بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے " 1 یہ صاف بات ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا گرتہ قربانی نہیں کر رہا تھا، حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا پاجامہ قربانی نہیں کر رہا تھا بلکہ قربانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کر رہے تھے۔ وہ سوز و گداز سے بھری ہوئی دعائیں جو عرش سے ٹکرارہی تھیں، وہ خدا کے نام
کی اشاعت اور اس کی بلندی کے لیے دن رات کی کوششیں جو دنیا میں ہو رہی تھیں، وہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کو پھیلانے اور آپ کی عظمت سے دنیا کو روشناس کرانے کے
لیے جدوجہد جو اس عالم میں جاری تھی وہ تمام جد و جہد ، وہ تمام کوشش اور وہ تمام قربانی گرتہ
نہیں کر رہا تھا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام خود کر رہے تھے۔ وہ رات دن کی
کوفت جو مختلف علمی کتب لکھنے سے آپ کو ہوئی، وہ مخفی علوم جو آپ دنیا پر ظاہر کر رہے تھے،
1944ء
231
خطبات محمود
وہ چھپے ہوئے خزانے جن کو آپ زمین سے باہر نکال رہے تھے ، وہ دولتیں جن پر لوگوں کے
بخل کی وجہ سے زنگ لگ گیا تھا اور وہ سگے جن پر اس قدر میل جم چکی تھی کہ وہ پہچانے تک
نہیں جاتے تھے اُن کو صاف کرنے اور دنیا میں پھیلانے اور لوگوں کے گھروں میں وہ
مال و دولت پہنچانے اور ان کی روحانی غربت و افلاس کو دور کرنے اور انہیں ایمان کی دولت
سے مالا مال کرنے کا کام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کر رہے تھے۔ آپ کا گر تہ یا پاجامہ یہ
کام نہیں کر رہا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں
گے"۔ گویا جس نے یہ کام کیا اُس کے جسم کے ساتھ لگا ہو اگر تہ ، اُس کی ٹانگوں کے ساتھ لپٹا
ہوا پاجامہ ، اُس کے سر پر رکھا ہو ا عمامہ ، اس کی جیب میں پڑا ہوا رومال اور اس کے پاؤں میں ،
پڑی ہوئی جوتی بھی برکت والی ہو گئی۔ کیونکہ جس شخص سے خدا نے کام لیا یہ چیزیں اُس کے
ساتھ ملی ہوئی تھیں۔ پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم اس کام کے مستحق نہیں، ہم اس کام کے
اہل نہیں، ہم میں وہ خوبیاں نہیں جو اعلیٰ جماعتوں میں پائی جانی چاہیں۔ مگر چونکہ خدا نے ہمیں
ایک درجہ دے دیا ہے اس لیے اس کام کے ہونے کی وجہ سے ہمیں وہ برکات ملنی ضروری ہیں
جو برکات ایسے کاموں سے وابستہ ہوتی ہیں۔ لیکن بہر حال ہمارے لیے ان برکات کے حصول
کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وابستہ ہونا ضروری ہے۔ دیکھو وہی گرتہ برکت
پا گیا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جسم سے جاملا۔ اُسی پاجامہ نے برکت حاصل کی جو
آپ کی ٹانگوں میں لیٹا رہا۔ اُسی پگڑی نے برکت حاصل کی جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے پہنا۔ وہی کلاہ عزت کا مستحق ہوا جو آپ کے سر پر رہا، اسی ٹوپی نے عزت حاصل کی
جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے سر پر رکھا، وہی رومال برکت حاصل کر گیا جو آپ
کی جیب میں پڑا رہا اور وہی جوتی برکت والی قرار پائی جو آپ کے پاؤں میں رہی۔ پس برکت
حاصل کرنے کے لیے کم سے کم اتنالگاؤ کا ہونا تو ہمارے لیے ضروری ہے جس طرح گرتہ آپ
کے جسم سے چمٹا رہا، جس طرح پاجامہ آپ کی ٹانگوں سے لپٹا رہا، جس طرح رومال آپ کی
جیب میں پڑا رہا، جس طرح عمامہ آپ کے سر پر دھرا رہا، جس طرح جوتی آپ کے پاؤں میں
پڑی رہی۔ اسی طرح ہمارا فرض ہے کہ اگر ہم الہی برکات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم
1944ء
232
خطبات محمود
دھونی رما کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گرد بیٹھ جائیں۔ اگر ہم اپنے آپ میں گرتے
جیسی وابستگی پیدا کر لیں، اگر ہم اپنے آپ میں پاجامے جیسی وابستگی پیدا کر لیں، اگر ہم اپنے
آپ میں ٹوپی جیسی وابستگی پیدا کر لیں، اگر ہم اپنے آپ میں کلاہ جیسی وابستگی پیدا کر لیں، اگر ہم
عمامہ جیسی وابستگی پیدا کر لیں، اگر ہم اپنے آپ میں رومال جیسی وابستگی پیدا
کر لیں، اگر ہم اپنے آپ میں بجوتی جیسی وابستگی پیدا کر لیں تبھی ہم برکتوں کے مستحق ہو سکتے
ہیں ورنہ نہیں۔ بے شک ایک گرتہ میں ذاتی طور پر کوئی برکت نہیں ہو سکتی۔ مگر چونکہ وہ گرتہ
آپ کے جسم سے لیٹا رہا اس لیے برکت حاصل کر گیا۔ اسی طرح خواہ ہماری جماعت میں کس
قدر کمزوریاں پائی جاتی ہوں جو لوگ مجازی طور پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے
ساتھ لیٹے رہیں گے وہ برکت حاصل کر لیں گے۔ اور جو لوگ آپ کے ساتھ نہیں لیٹیں گے وہ
برکت حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اول تو ہر شخص کو اپنے اندر ایسی خوبی پیدا کرنی چاہیے کہ وہ
اللہ تعالیٰ کی برکات اور اس کے انوار کو حاصل کر سکے اور خود اس کا وجود اللہ تعالیٰ کی قدرت
اور اس کی رحمت کا ایک نشان بن جائے۔ لیکن جو شخص یہ خوبی اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتا اسے
کم سے کم گرتہ اور پاجامہ اور رومال اور عمامہ کی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ
لیٹا تو رہنا چاہیے۔ ورنہ وہ ان برکات کو کس طرح حاصل کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مقدر ہیں۔
میں نے بتایا ہے کہ ہمارے سپر د جو کام کیا گیا ہے وہ نہایت ہی اہم ہے اور ایسے زمانہ
میں یہ کام ہمارے سپر د کیا گیا ہے جب دہریت اور عیش پرستی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ سائنس کے
ذریعہ اسلام پر نئے نئے حملے کیے جارہے ہیں اور ایمان کے خلاف دنیا میں ایک شدید زہریلی ہوا
جاری ہے۔ دوسری طرف ظلم یہ ہو رہا ہے کہ آدھی دنیا دوسری آدھی دنیا پر حکومت کر رہی
ہے اور لوگ مجبور ہیں کہ غلامی کی زندگی بسر کریں۔ پہلے زمانوں میں دس، میں یا پچاس
غلاموں پر حکومت کی جاتی تھی مگر آج وہ زمانہ ہے جب آدھی سے زیادہ دنیا غلام ہے۔ یورپ
اور امریکہ اور دوسری فاتح قو میں جن کے ماتحت اور ممالک ہیں چالیس پچاس کروڑ سے زیادہ
نہیں ہیں بلکہ اس سے کچھ کم ہی ہیں۔ لیکن باقی دنیا کی آبادی ڈیڑھ ارب لوگوں پر مشتمل ہے۔
1944ء
233
خطبات محمود
سے،
ہے
جس کے معنے یہ ہیں کہ ہر بچہ ، ہر عورت اور ہر بوڑھا تین تین آدمیوں کو غلام بنائے بیٹھا ہے۔
تمام ایشیا، تمام افریقہ إِلَّا مَا شَاءَ الله، تمام جزائر إِلَّا مَا شَاءَ اللہ سارے کے سارے غلامی
اور ماتحتی میں اپنی زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔ ان سارے حالات کو بدلنا اور محبت سے ، پیار
، نیکی سے ، رافت سے اور شفقت سے لوگوں کی اصلاح کرنا ہمارا کام ہے۔ کیا یہ کوئی معمولی
کام ہے جو ہمارے سپر د کیا گیا ہے؟ دنیا میں کونسی قوم ہے جس نے ایسا کام کیا ہو ؟ کوئی قوم ایسی
نہیں جس کے سپر د اتنا بڑا کام کیا گیا ہو جو ہمارے سپر د کیا گیا ہے۔ پس جو کام ہمارے سپر د کیا گیا
ہے وہ دنیا کی سب قوموں کے کاموں سے بڑا ہے اور جو طاقت ہمارے اندر ہے وہ دنیا کی سب
قوموں سے کم ہے۔ پس یہ کام سوائے اس کے کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا کی طرف سے کوئی
نشان ظاہر ہو اور وہ ہمارے کمزور ہاتھوں سے یہ عظیم الشان عمارت کھڑی کر دے۔ پس ہماری ہے
ذمہ داریاں بہت وسیع ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو کام ہمارے سپر د کیا ہے وہ ایسی اہمیت رکھتا ہے
اور اتنا بڑا ہے کہ اگر ہم اپنے اندر کمزوری محسوس کرتے ہیں تو ساتھ ہی ہمارا فرض ہے کہ ہم
اور زیادہ قربانیاں کریں، اور زیادہ جدوجہد سے کام لیں تا کہ ہماری جو اندرونی اور باطنی
کمزوریاں ہیں اُن کا کچھ کفارہ ہماری ظاہری کوششیں کر دیں۔
میں دیکھتا ہوں ہماری جماعت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جن کو ہندؤوں کی طرح ہر
وقت سودے کا خیال رہتا ہے۔ جس طرح ہند و سودا کرنے کے بعد یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ
انہیں کیا نفع ہوا۔ اسی طرح وہ چند دن روزے رکھتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلا۔
کچھ دن تضرع اور انتہال سے نمازیں پڑھتے ہیں اور پھر دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ ان نمازوں سے
انہیں کیا فائدہ حاصل ہوا۔ بے شک غیر احمدی یہ کہنے کا حق رکھتے ہیں کہ اگر ہم نمازیں پڑھتے
ہیں تو ان کا کیا نتیجہ نکلا۔ کیونکہ انہیں کہیں بھی نتیجہ نظر نہیں آتا۔ لیکن ہماری جماعت تو وہ ہے
جس نے اپنی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے ایک مامور کو دیکھا اور اس کی زندگی میں خدا تعالیٰ کے
ہزاروں نشانات کو آسمان سے اُترتے مشاہدہ کیا۔ پھر اب بھی ہماری جماعت میں وہ لوگ موجود
ہیں جن کو ان کی نمازوں، ان کے روزوں اور ان کے چندوں کا نتیجہ مل گیا۔ کیا وہ نہیں دیکھتے
کہ اللہ تعالیٰ ان سے کلام کرتا ہے، ان کی تائید میں اپنے نشانات ظاہر کرتا ہے، ان کے
1944ء
234
خطبات محمود
دشمنوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے، ان کے دوستوں کو برکت دیتا ہے، انہیں ہر میدان میں
فتح عظیم عطا کرتا ہے، انہیں روحانی علوم سے سرفراز کرتا ہے، قرآن کریم کے معارف ان پر
کھولتا ہے، انہیں غیب کی خبروں سے اطلاع دیتا ہے۔ اور کونسا نتیجہ ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اور اگر ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ابھی ظاہر نہیں ہوا تو انہیں کم سے کم یہ تو یقین ہونا چاہیے کہ
وہ جس راستہ پر چل رہے ہیں وہ صحیح ہے۔ اگر اس راستہ پر چلنے کے باوجود ان کے اعمال کا نتیجہ
ظاہر نہیں ہوا تو بجائے اِس کے کہ وہ یہ کہیں کہ ان اعمال کا نتیجہ کیا نکلا انہیں اپنے نفس سے
سوال کرنا چاہیے کہ اے نفس ! تم نے کیا کمزوری دکھائی کہ ہمارے اعمال نیک کا کوئی نتیجہ ظاہر
نہیں ہوا۔ یہ تو نہیں مانا جا سکتا کہ وہ اعمال اپنا نتیجہ ظاہر نہیں کرتے۔ تم اپنی آنکھوں سے دیکھ
چکے ہو کہ تمہارے سامنے بعض وجودوں میں وہ نتائج ظاہر ہو گئے۔ پس اگر تمہاری ذات میں وہ
نتائج ظاہر نہیں ہوئے تو تمہیں یقین کر لینا چاہیے کہ اس میں تمہارا اپنا ہی قصور ہے۔ کیا تم نہیں
دیکھتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت ہے ؟ جو شخص بھی اُسے پیتا ہے اس کی پیاس بجھ جاتی
ہے اور اس کی روح تر و تازہ ہو جاتی ہے۔ لیکن بخار کا مریض پانی پینے کے باوجود اپنی پیاس کو
بجھتا ہوا محسوس نہیں کرتا۔ وہ پانی پیتا ہے اور دو منٹ کے بعد پھر کہتا ہے پانی دو۔ پھر پانی دیا
جاتا ہے تو دو منٹ کے بعد پھر کہتا ہے پانی دو۔ تم اسے پانی پلائے جاتے ہو مگر اُس کی حالت یہ
ہوتی ہے کہ ادھر وہ پانی پیتا ہے اور اُدھر اُس کے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور وہ پھر کہتا ہے
اور پانی دو۔ یہاں تک کہ پانی پیتے پیتے بعض دفعہ اُس کا پیٹ پھول جاتا ہے۔ اس کے پیٹ میں
پانی کے لیے گنجائش تک نہیں رہتی۔ مگر وہ یہی کہتا جاتا ہے کہ پیاس لگی ہے اور پانی دو۔ اب کیا
تم ایسے نظارہ کو دیکھ کر یہ سمجھنے لگتے ہو کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت نہیں رہی؟ یا تم خود
اس شخص کو مریض تصور کرتے ہو؟ تم کبھی یہ نہیں کہتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت
نہیں رہی۔ یہ پانی پیتا ہے اور پھر اسے پیاس لگ جاتی ہے۔ بلکہ تم کہتے ہو یہ پینے والے کا قصور
ہے، اس کے اندر کوئی نقص پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پانی اس پر اثر نہیں کرتا۔ پس جس
قوم میں نمونہ موجود ہو اور اس نمونہ سے یہ ظاہر ہو رہا ہو کہ خدا کی طرف توجہ کرنے اور اُس
کے لیے اپنے نفس کی قربانی کرنے سے آسمان سے برکات نازل ہوتی ہیں اُس قوم کے
1944ء
235
خطبات محمود
بعض افراد اگر اسی راستہ پر چلتے ہوئے برکات و انوار کا مشاہدہ نہ کریں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ
رستہ ہی غلط ہے۔ بلکہ یہی کہا جائے گا کہ خود اس کی قربانیوں میں کوئی نقص ہے۔ ورنہ رستہ صحیح
ہے اور وہی ایک طریق ہے جس پر چل کر برکت حاصل ہو سکتی ہے۔ مگر میں کہتا ہوں اگر
نتیجہ نہ بھی نکلے تو بھی ایک مومن کا یہ کام نہیں کہ وہ قربانی کو ترک کر دے۔ خدا تعالیٰ کے
بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن کے نتائج سالوں بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ حضرت مسیح ناصری نے
قربانی کی اور وہ صلیب پر چڑھ گئے۔ مسیح کے بعد پطرس جو آپ کا خلیفہ ہوا اور جو آپ کا بڑا
مقرب حواری تھا یہاں تک کہ آپ نے ایک دفعہ کہا میری جماعت کے لیے یہ ایک پہاڑ کی
طرح ہے وہ روم میں گیا اور اُسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ اِسی طرح اور بہت سے لوگ آپ کی
جماعت میں سے مارے گئے مگر جو دنیوی ترقیات ہیں وہ تین سو سال کے بعد مسیحی قوم کو
حاصل ہوئیں۔ اب کیا مسیح نے صلیب پر لٹکنے سے اس لیے انکار کر دیا کہ میرے زمانہ میں تو
حکومتیں نہیں آئیں گی میں نے صلیب پر لٹک کر کیا لینا ہے؟ یا کیا پطرس نے اس وجہ سے
اپنی جان قربان کرنے سے انکار کر دیا کہ جب مجھے حکومت میں حصہ نہیں ملے گا تو میں اپنی
جان کیوں قربان کروں ؟ نہیں بلکہ مسیح نے بھی صلیب کا مزہ چکھا اور پطرس نے بھی اپنی جان
قربان کر دی اور اسی طرح یکے بعد دیگرے اور ہزاروں لوگ قربانیاں کرتے چلے گئے۔ کیونکہ
وہ جانتے تھے ہماری ترقیاں شخصی نہیں قومی ہیں۔ اور قومی ترقیاں قربانیوں کے بعد بعض دفعہ
دو دو بلکہ تین تین سو سال کے بعد حاصل ہوتی ہیں۔
دیکھو! خدا تعالیٰ کی قدرت کا دنیا میں ہمیں ایک عجیب نظارہ نظر آتا ہے۔ قدرت
نے کئی جاندار چیزیں ایسی پیدا کی ہیں جو دنیا کے لیے قربانی کر رہی ہیں مگر خود ان کو ان
قربانیوں کے نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔ مثلاً مونگا ایک کیڑا ہے جس کے نام پر کئی جزائر آباد
ہیں۔ مونگے میں یہ عادت پائی جاتی ہے کہ زمینیں پیدا کرنے کے لیے ایک مونگا دوسرے
مونگے پر چڑھ کر جان دے دیتا ہے۔ سمندر کی تہہ میں لاکھوں مونگے ہوتے ہیں۔ دس ہیں
ہزار مونگے ایک دوسرے پر چڑھ کر مر جاتے ہیں۔ پھر ان پر دس میں ہزار اور مونگے چڑھ کر
مر جاتے ہیں۔ اُن پر دس بیس ہزار اور مونگے چڑھ کر جان دے دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ
ی
ہی
1944ء
236
خطبات محمود
ہوتے ہوتے سمندر کی تہہ جو بعض دفعہ دو دو تین تین میل گہری ہوتی ہے ان مونگوں سے
بھر جاتی اور وہاں زمین پیدا ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ایک دن انہی مونگوں کے مرنے سے وہاں
ایک جزیرہ آباد ہو جاتا ہے۔ جہاں درخت اُگتے ہیں، کھیتیاں ہوتی ہیں ، مکانات بنتے ہیں اور
ہزاروں لوگ رہائش رکھتے ہیں۔ اس قسم کے بیسیوں جزائر ہیں جو دنیا میں پائے جاتے ہیں۔
کورل آئی لینڈز (Coral Islands) انہی کو کہتے ہیں اور وہ اسی طرح بنتے ہیں کہ ایک
کثیر التعداد کورلز کی مرکر جان دے دیتی ہے۔ جن پر اور لاکھوں کروڑوں کو رلز چڑھ کر جان
دے دیتے ہیں اور رفتہ رفتہ ان کی قربانی سے ایک زمین آباد ہو جاتی ہے۔ پس تعجب کی بات
ہے کہ ہمارے اندر ایک کورل جتنی قربانی کا مادہ بھی نہ ہو اور ہم یہ خیال کریں کہ جب تک
ہماری قربانیوں کا ہماری ذات کو فائدہ نہ ہو اُس وقت تک قربانیاں کرنا بے معنی ہے۔ تمہیں
اس مثال کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے اور تمہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اگر تم مر جاتے ہو اور تمہاری
قربانیوں سے دو سو یا چار سو سال کے بعد جماعت کو فائدہ پہنچتا ہے تو تمہاری قربانی رائیگان نہیں
گئی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حضور مقبول ہو گئی۔
پھر ہمارے لیے تو ایک زائد بات یہ بھی ہے کہ جو شخص مر جاتا ہے اُسے اپنی
قربانیوں کا مرتے ہی انعام ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ پھر قربانیوں کی ایک اور مثال ہمارے سامنے
موجود ہے۔ برسات کا موسم ہو اور تم لیمپ روشن کرو تو تم دیکھتے ہو کہ کس طرح پروانے اس پر
گر گر کر مرتے چلے جاتے ہیں۔ ہمارے شاعروں نے تو شمع اور پروانے کا اپنے اشعار میں اس
قدر ذکر کیا ہے کہ کوئی شاعر ایسا نہیں جس کے کلام میں شمع اور پروانے کا قصہ نہ آتا ہو۔ پھر
تمہیں سوچنا چاہیے کہ کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کا حُسن ہماری نظروں میں
ایک شمع جیسا بھی نہیں جو چھ پیسے کو مل جاتی ہے ؟ اور کیا ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور
دین اسلام سے اتنی محبت بھی نہیں جتنی ایک پروانے کو شمع سے ہوتی ہے ؟ اگر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا حسن ہم کو شمع جیسا بھی نظر نہیں آتا اور اگر اپنا عشق ہم کو پروانے جیسا بھی نظر
نہیں آتا تو سچی بات یہی ہے کہ ہم نے اُس حُسن کو دیکھا ہی نہیں اور ہم نے اپنے عشق
کو سمجھا ہی نہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حُسن تو کروڑوں شمعوں سے زیادہ ہے۔ اسی لیے
کی
1944ء
237
خطبات محمود
قرآن کریم نے آپ کو سِرَاجًا مُنِيرًا 2 قرار دیا ہے اور سراج منیر قرار دینے میں جہاں اور
حکمتیں ہیں وہاں ایک عظیم الشان حکمت ان الفاظ میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو پروانوں کی طرح
آپ پر جانیں قربان کرتے رہیں گے۔ جس طرح لیمپ روشن ہو تو پروانے اُس پر گرنے لگ
جاتے ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ہمیشہ امت محمدیہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں رہیں
گے جو پروانوں کی طرح شمع محمدی پر قربان ہوتے رہیں گے۔ مگر پروانے اُس زمانہ میں ہوتے کی
ہیں جب برسات کا موسم ہو۔ یہ نہیں ہوتا کہ موسم خواہ کوئی ہو ۔ جب بھی لیمپ جلایا جائے کہ
پروانے اُس پر گرنے لگیں۔ پروانوں کے نکلنے کا موسم برسات ہے۔ اسی طرح عالم روحانی میں
جب بھی برسات کا موسم ہو گا جب آسمان سے الہام الہی کی تازہ بارش نازل ہو گی۔ اسی زمانہ
میں ایسی جماعت پیدا ہو گی جو پروانوں کی طرح محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی جانیں قربان
کر دے گی۔ دیکھو! ہر زمانہ میں پروانے شمع پر نہیں گرتے۔ بلکہ برسات کے موسم میں گرتے
ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے سِرَاجًا مُنِيرًا کہہ کر اِس امر کی طرف اشارہ فرمایا تھا کہ جب
نورِ نبوت ظاہر ہو گا، جب الہام کی بارش آسمان سے اترے گی، جب عالم روحانی میں برسات کا
موسم ہو گا اُس وقت ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو پروانے بن بن کر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی شمع پر قربان ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے زمانوں میں قرآن بے شک موجود تھا، لا الهَ
إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ کہنے والے مسلمان بے شک موجود تھے، دعائیں اور عبادتیں
کرنے والے لوگ بے شک پائے جاتے تھے مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ پر
پروانے نہیں گر رہے تھے۔ لیکن ادھر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
بھیجا اور ادھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پروانے گرنے لگ گئے۔ کیونکہ یہ الہام اور وحی کی
ہی
بارش کا وقت تھا۔ پس سِرَاجًا مُنِيرًا کے ایک معنے یہ بھی ہیں کہ جب بھی بارش وحی اور بارش کی
الہام نازل ہو گی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پروانے گرنے شروع ہو جائیں گے جو
آپ کی صداقت اور راستبازی کا ایک ثبوت ہو گا کہ الہام ہوتا ہے "ب" پر اور پروانے گرنے
لگ جاتے ہیں " الف " پر ۔ گویا یہ ثبوت ہو گا آپ کی صداقت کا اور یہ ثبوت ہو گا اس بات کا
1944ء
238
خطبات محمود
کہ آنے والا آپ کے شاگردوں اور آپ کے متبعین میں سے ہی ہے۔ وہ اُس چمنی کی طرح ہو گا
جو روشنی کے ارد گرد ہوتی ہے۔ بے شک چمنی روشنی کو پھیلا رہی ہوتی ہے مگر پروانوں کی
کوشش یہی ہوتی ہے کہ چمنی کو چیر کر روشنی تک پہنچ جائیں۔ اور اگر ننگی روشنی ہو تو وہ وہاں پہنچ
جاتے اور شمع پر گر کر اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔
پس اللہ تعالیٰ نے ہماری ترقی کے سامان تو پیدا کیے ہیں مگر ہماری جماعت نے ابھی
اپنے کام کی اہمیت کو پورے طور پر سمجھا نہیں۔ مثلاً میں نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں تبلیغ کے لیے
ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو اپنی زندگی اس غرض کے لیے وقف کر دیں۔ یہ کام اپنی
ذات میں اس قدر اہم ہے کہ ہم اس پر جتنا بھی غور کریں اس کی اہمیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔
سینکڑوں ملک ہیں جن میں ہم نے تبلیغ کرنی ہے، سینکڑوں زبانیں ہیں جو ہم نے سیکھنی ہیں،
سینکڑوں کتابیں ہیں جو ان ممالک میں تبلیغ اسلام کے لیے ہم نے شائع کرنی ہیں۔ پس اس
غرض کے لیے ہمیں سینکڑوں مبلغوں کی ضرورت ہوگی، سینکڑوں ترجمہ کرنے والوں کی
ضرورت ہو گی اور پھر ان مبلغوں اور سلسلہ کے لٹریچر اور دیگر اخراجات کے لیے جس قدر
روپیہ کی ضرورت ہو گی اُس کا کچھ اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ میں نے ایک دن حساب کیا کہ
اگر ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک کشف 3 کو ایک
دوسرے رنگ میں پورا کرنے کا ذریعہ ہے تو کس قدر خرچ ہو گا۔ میں نے اندازہ کیا کہ اگر
ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں تو ان کا ایک سال کا کم سے کم خرچ دو کروڑ روپیہ ہو گا۔ امریکہ میں
صرف روٹی کھانے کے لیے تین سو روپیہ ماہوار کی ضرورت ہوتی ہے ، یورپ میں کم سے کم
پونے دو سو روپیہ ماہوار میں گزارہ ہوتا ہے اور زیادہ تر یہی ممالک ہیں جن میں ہم نے تبلیغ کرنی
ہے۔ ہندوستان سے باہر مشرقی ممالک میں سوڈیڑھ سو روپیہ ماہوار میں بھی گزارہ ہو سکتا ہے۔
پھر جو آدمی تبلیغ کے لیے جائیں گے اُن کا کرایہ بھی برداشت کرنا پڑے گا۔ اور پھر چند سال
کے بعد جب پہلے مبلغ واپس آئیں گے اور دوسرے مبلغ اُن کی جگہ بھیجے جائیں گے تو ان کی
آمد ورفت پر بھی بہت سا روپیہ خرچ ہو گا۔ اسی طرح ان کے بیوی بچوں کا ہمیں گزارہ مقرر
کرنا پڑے گا۔ پھر وہاں ملک کے مختلف حصوں میں دورے کرنے کے لیے روپیہ
1944ء
239
خطبات محمود
ضروری ہوگا۔ مساجد کے لیے روپیہ ضروری ہوگا۔ اُس ملک کی مختلف زبانوں میں ہر قسم کا
لٹریچر شائع کرنے کے لیے روپیہ ضروری ہو گا۔ ان تمام اخراجات کو اگر ہم کھلے دل کے ساتھ
برداشت کریں تو در حقیقت اسی صورت میں صحیح طور پر تبلیغ ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر ہم ان
اخراجات کا کم اندازہ بھی کریں تو میرے نزدیک ہر مبلغ کے لیے اگر ہم پانچ سو روپیہ ماہوار کا
خرچ رکھیں تب ادنی طور پر ہم تبلیغ کا فرض ادا کر سکتے ہیں۔ اس میں سے دو سو روپیہ تبلیغ پر
خرچ ہو گا اور باقی روپیہ اس کے ماہوار کھانے پینے کے اخراجات پر صرف ہو گا۔ لیکن اگر ہم
خالی گزارے کا اندازہ لگائیں تب بھی تین سو روپیہ فی کس خرچ ہو گا اور چونکہ پانچ ہزار مبلغ
ہم نے رکھتے ہیں اس لیے پندرہ لاکھ روپیہ ایک مہینہ کا خرچ ہو گا اور سال میں ایک کروڑ اسی
لاکھ روپیہ خرچ ہو گا۔ میں لاکھ روپیہ آنے جانے کے کرائے، سلسلہ کے لٹریچر کی اشاعت،
مساجد کی تعمیر ، کتابوں کی تصنیف اور دوسرے ضروری کاموں کے لیے رکھ لیں تو دو کروڑ
روپیہ سالانہ خرچ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ بیس لاکھ روپیہ پانچ ہزار مبلغین کے لیے بہت ہی کم ہے
اور اس قدر قلیل روپیہ سے صحیح طور پر تبلیغ نہیں ہو سکتی۔ در حقیقت ہمارے پاس ساڑھے تین
کروڑ روپیہ سالانہ ہونا چاہیے تب ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ کر انہیں دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔ لیکن
ابھی تو ہماری یہ حالت ہے کہ اگر ہم اپنی ساری جائیدادیں بیچ دیں تب بھی ساری عمر میں
ایک دفعہ بھی اتنا روپیہ خرچ نہیں کر سکتے۔ اگر ان مبلغوں کی تعداد کو کم کر دیا جائے اور ہم
سر دست صرف دو سو مبلغ رکھیں تب بھی تم سمجھ لو کہ ساٹھ ہزار روپیہ ماہوار ان کے کھانے
پینے پر خرچ آئے گا۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ دو سو مبلغین کا سالانہ خرچ سات لاکھ میں ہزار
ہوگا۔ دو اڑھائی لاکھ روپیہ اگر لٹریچر کی اشاعت اور دوسرے ضروری اخراجات کے لیے رکھ
لیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس دس لاکھ روپیہ سالانہ ہو تو ہم دو سو مبلغ رکھ سکتے
ہیں۔ لیکن ابھی تو ہمارے سارے بجٹ ملا کر یعنی تحریک جدید کی آمد اور صدر انجمن احمد یہ کی
آمد اور دوسری آمد نہیں ملا کر دس بارہ لاکھ روپیہ کی رقم بنتی ہے۔ اور اگر ہم اسی وقت دو سو مبلغ
رکھ لیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم باقی سارے کام بند کر دیں۔ حالانکہ ہمارا کام صرف
تبلیغ کرنا نہیں بلکہ جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے۔ پس ضروری ہے کہ اس کے لیے علاوہ
1944ء
240
---------------------------
خطبات محمود
چندوں کے ہمارے پاس مستقل جائیدادیں ہوں جن کی آمد سے اس قسم کے اخراجات کو پورا
کیا جا سکے۔ اسی لیے میں نے تحریک جدید جاری کی تھی اور اسی لیے میں نے تحریک جدید کے
چندہ کے ذریعہ جائیدادیں بنائی ہیں۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جائیدادیں
تو بن گئیں لیکن جتنا حصہ جماعت میں سے کام کرنے والے آدمیوں کا تھا وہ مجھے نہیں
ملا۔ چنانچہ اس وقت تک جتنے آدمی میں نے سندھ کی زمینوں پر کام کرنے کے لیے بھجوائے ہیں
وہ سارے کے سارے ناکام رہے ہیں۔ در حقیقت آجکل جو ایک عام زمیندار کو آمد ہو رہی ہے
اُس سے بھی ہماری زمینوں کی آمد کم ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمیں ابھی تک کام کرنے
والے آدمی نہیں ملے۔ میں سمجھتا ہوں اگر ایک شخص عام زمیندار کی حیثیت سے کام کرے
تب بھی پندرہ بیس من فی ایکڑ کپاس ہو سکتی ہے۔ اور اگر سلسلہ کا کام سمجھ کر کوئی شخص محنت
سے کام کرے تو پچھیں، تیس من فی ایکڑ بھی ہو سکتی ہے۔ مصر میں پچیس من فی ایکڑ کی اوسط
نکالی گئی تھی۔ مگر ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب کام کرنے والے محنتی ہوں، دیانتدار
ہوں، سلسلہ کے اموال کی اہمیت کو سمجھتے ہوں اور تقوی اور اخلاص سے کام کرنے والے
ہوں۔ محمود آباد میں جہاں میری زمین ہے وہاں ایک دفعہ ایک کھیت میں سے پچاس من
فی ایکڑ کپاس نکلی۔ کیونکہ کام کرنے والے نے محنت اور دیانتداری سے کام کیا۔ پس محنت سے
فصل کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیکن میں دیکھتا ہوں سلسلہ کے کاموں پر اس وقت تک جو لوگ گئے
ہیں وہ ایسے سست اور غافل اور بد دیانت ثابت ہوئے ہیں کہ وہاں اوسط پیداوار پانچ من کی
ہوئی ہے کیونکہ محنت سے کام نہیں لیا گیا تھا۔ میں نے آخر ملازموں سے تنگ آکر بعض
واقفین زندگی کو وہاں بھجوادیا مگر ان کی حالت بھی ایسی اچھی نہ تھی بلکہ ایک کے متعلق تو ایسی
شکایتیں آرہی ہیں کہ شاید مجھے اُس کے متعلق کوئی کمیشن بٹھانا پڑے اور سخت ایکشن لینا
پڑے۔ کیونکہ شکایت ہے کہ اس نے علاوہ سستی اور ظلم کے بد دیانتی سے بھی کام لیا ہے۔ پس
ہمیں روپیہ کی ہی ضرورت نہیں بلکہ آدمیوں کی بھی ضرورت ہے۔ دنیا میں کوئی ترقی آدمیوں
کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ میں نے تحریک جدید کے شروع میں ہی ایک خطبہ پڑھا تھا۔ وہ خطبہ چھپا
ہوا موجود ہے اور اسے نکال کر دیکھا جا سکتا ہے۔ میں نے اس میں کہا تھا کہ دنیا میں روپیہ کے ذریعہ
1944ء
241
خطبات محمود
کبھی تبلیغ نہیں ہوئی اور جو قوم یہ سمجھتی ہے کہ روپیہ کے ذریعہ وہ اکناف عالم تک اپنی تبلیغ کو
پہنچادے گی اُس سے زیادہ فریب خوردہ، اس سے زیادہ احمق اور اس سے زیادہ دیوانی قوم دنیا
میں اور کوئی نہیں۔ جس چیز کے ساتھ مذہبی جماعتیں دنیا میں ترقی کیا کرتی ہیں وہ ذات کی
قربانی ہوتی ہے نہ کہ روپیہ کی۔ تم اگر دنیا میں فتح یاب ہونا چاہتے ہو تو جان دے کر ہو گے۔
جس دن تم یہ سمجھ لو گے کہ تمہاری زندگیاں تمہاری نہیں بلکہ اسلام کے لیے ہیں، جس دن دن
سے تم نے محض دل میں ہی یہ سمجھ لیا بلکہ عملاً اس کے مطابق کام بھی شروع کر دیا اُس دن تم
کہہ سکتے ہو کہ تم زندہ جماعت ہو۔4
پس اس تحریک کے ابتدا میں ہی میں نے اس کی بنیاد چندہ پر نہیں رکھی بلکہ میں نے
اس کی بنیاد آدمیوں پر رکھی تھی۔ اور میں نے کہا تھا کہ مجھے وہ آدمی چاہیں جو اپنے دلوں میں
اخلاص رکھتے ہوں، جو اپنی جانیں خلیفہ وقت کے حکم پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں ، جو
رات اور دن کام کرنے والے ہوں اور جو سمجھتے ہوں کہ ہم نے جب اپنے آپ کو پیش کر دیا تو
اس کے بعد موت ہی ہمیں اس کام سے الگ کر سکتی ہے۔ زندگی کے آخری لمحوں تک ہم یہی
کام کریں گے اور پورے اخلاص اور پوری ہمت اور پوری دیانت سے کریں گے۔ جو شخص سمجھتا
ہے کہ مجھے جب تبلیغ کے لیے باہر بھجوایا جائے گا اُس وقت میں دیانتداری سے کام لے لوں گا
اس سے پہلے اگر سلسلہ کے کسی اور کام پر مجھے مقرر کیا جاتا ہے تو میرے لیے دیانتداری کی
ضرورت نہیں وہ اول درجہ کا احمق اور نادان ہے اور یا پھر دوسروں کو دھوکا اور فریب دینے
کے لیے ایسا کہتا ہے۔ جو شخص سمجھتا ہے کہ صرف تبلیغ میں دیانتداری کی ضرورت ہے لیکن
سلسلہ کے اموال میں وہ دیانتداری سے کام نہیں لیتا، سلسلہ کی زمینوں پر وہ محنت سے کام نہیں
کرتا، سلسلہ کی مالی ترقی کے لیے اپنے آرام اور آسائش کو قربان نہیں کرتا، وہ سمجھتا ہی نہیں کہ
دین کیا چیز ہے۔ وہ یقیناً فریب خوردہ ہے یا دوسروں کو فریب دینے کی کوشش کرتا ہے۔ دین تو
ایک مجموعہ نظام کا نام ہے جس میں زمینیں بھی شامل ہیں، جس میں جائیدادیں بھی شامل ہیں،
جس میں مکانات بھی شامل ہیں، جس میں تجارتیں بھی شامل ہیں، جس میں کارخانے بھی شامل
ہیں۔ صرف تبلیغ کرنا دین نہیں۔ اگر صرف تبلیغ کرنا دین ہو تو سوال یہ ہے کہ پھر دکانیں
1944ء
242
خطبات محمود
کون چلائے گا، کارخانے کون جاری کرے گا، زمینوں کی کون نگرانی کرے گا،
صنعت وحرفت کی طرف کون توجہ کرے گا، علوم کون پھیلائے گا۔ پس یہ صحیح نہیں کہ
صرف تبلیغ کر نا دین ہے۔ دین اسلامی نظام کے ہر شعبہ کا نام ہے اور اس نظام کا ہر شعبہ ویسا ہی
اہم ہے جیسے تبلیغ کرنا۔ مثلاً جب بعض لوگ تبلیغ کے لیے جاتے ہیں تو ضروری ہے کہ ان کے
پیچھے ایسے لوگ ہوں جو لٹریچر تیار کر کے اُن کو بھیجیں۔ کہیں قرآن کی تفسیر ہو رہی ہو، کہیں
حدیثوں کے ترجمے شائع ہو رہے ہوں، کہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے تراجم
ہو رہے ہوں، کہیں اور لٹریچر تیار ہو رہا ہو۔ اگر ان کے پاس کثرت سے لٹریچر نہیں ہو گا، اگر
ان کے پاس کتابیں نہیں ہوں گی، اگر ان کے پاس روپیہ نہیں ہو گا تو وہ تبلیغ کو وسیع کرنے کا
کام کس طرح کر سکیں گے۔ پس سلسلہ کا ہر کام تبلیغ سے وابستہ ہے۔ جو شخص زمین میں ہل
چلاتا ہے وہ بھی تبلیغ کرتا ہے ، جو شخص کار خانہ چلاتا ہے وہ بھی تبلیغ کرتا ہے، جو شخص زمینوں
کی نگرانی کرتا ہے وہ بھی تبلیغ کرتا ہے، جو شخص لڑیچر شائع کرتا ہے وہ بھی تبلیغ کرتا ہے، جو
شخص سلسلہ کا کوئی اور کام کرتا ہے وہ بھی تبلیغ کرتا ہے۔ آخر یہ تمام کام ہوں گے تبھی روپیہ
آئے گا اور تبھی اس کے ذریعہ مبلغوں کو پھیلایا جاسکے گا۔ ہم پر خدا تعالیٰ نے فضل کیا اور
تحریک جدید کے چندہ کے ذریعہ کئی سو مربع زمین ہمیں مل گئی۔ پنجاب میں ایک مربع پچیس
تیس ہزار روپیہ کو ملتا ہے۔ گورنمنٹ کی نیلام میں بھی ہیں سے پچیس ہزار تک مربع ملتا ہے
اور اگر پبلک میں سے کوئی فروخت کرے تو تیس سے چالیس ہزار روپیہ تک ایک مربع
فروخت ہوتا ہے۔ مگر ہم نے سندھ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قریباً چار سو مربع زمین تحریک
جدید کی لے لی ہے۔ اگر پنجاب میں اتنی ہی زمین خریدی جاتی تو ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ خرچ کی
ہوتا۔ مگر ہم کو وہاں اوسطا مختلف اخراجات شامل کر کے ایک مربع پانچ ہزار روپیہ میں ملا ہے
اور وہاں ہماری ساری جائیداد بیس لاکھ روپیہ کی ہے۔ گویا ہمیں لاکھ روپیہ میں ہمیں وہ چیز مل گئی ا ہے۔ کھویا
جو پنجاب میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپیہ میں مل سکتی تھی۔
پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ سلسلہ کے لیے ہمیں اس قدر زمین مل گئی۔
اگر جماعت کے دوست اس کام کو دین کا کام سمجھ کر محنت اور دیانتداری سے سر انجام دیتے اور
1944ء
243
خطبات محمود
تمام زمین کو اس طرح کھود کر رکھ دیتے کہ وہ اپنے خزانے اُگلنے لگ جاتی تو پھر چاہے ایک سال
کے بعد ہی وہ مر جاتے انہیں سمجھنا چاہیے تھا کہ اگر انہیں سو سال کی زندگی ملتی تب بھی اس
سوسال کی زندگی میں انہیں اتنا ثواب نہ ملتا جتنا ثواب وہ ایک سال میں حاصل کر گئے۔ مگر
بجائے اس کے کہ محنت اور اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ کام کیا جاتا وہاں جو لوگ کام
کرنے کے لیے بھیجے گئے انہوں نے محنت اور توجہ سے کام نہیں کیا۔ بے شک ہم نے اعلیٰ
درجہ کے تعلیم یافتہ آدمی وہاں نہیں بھجوائے ۔ ہم نے اب تک اُنہی لوگوں کو بھیجا ہے جن کی
تعلیم ادنی تھی۔ مگر بہر حال ایمان اور اخلاص تعلیم پر منحصر نہیں۔ صحابہ میں کونسی تعلیم تھی۔
مثلاً حضرت ابوہریرہ کہاں تک پڑھے ہوئے تھے ؟ انہوں نے تعلیم نہ ہونے کے باوجود کام کیا
اور ایسے اخلاص سے کام کیا کہ آج تک اُن کے نام زندہ ہیں اور ان کے لیے دعائیں کرنے
والے لوگ دنیا میں پائے جاتے ہیں۔ اسی طرح ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ اگر سلسلہ
کے لیے چوبیس گھنٹوں میں سے بائیس گھنٹے انہیں کام کرنا پڑتا ہے تب بھی انہیں کام کرنا
چاہیے۔ وہ اپنے لیے موت پسند کر لیتے مگر چو میں گھنٹوں میں سے بائیس گھنٹے ہی سلسلہ کے لیے
وقف کر دیتے اور سمجھتے کہ جو بنیاد آج ہم اپنے ہاتھوں سے رکھ رہے ہیں اسی پر وہ عمارت
تیار ہونے والی ہے جو اسلام کی اشاعت کے لیے ضروری ہے۔ سینکڑوں مبلغ اس کی آمد سے
رکھے جائیں گے اور ہر مبلغ جو دنیا میں اسلام کی تبلیغ کرے گا اُس کا ثواب ہمیں ملے گا۔ ایک
مبلغ کو صرف اسی کوشش کا ثواب مل سکتا ہے جو وہ کرے۔ لیکن سلسلہ کی زمینوں پر اگر لوگ
محنت سے کام کریں تو انہیں سینکڑوں مبلغوں کا ثواب حاصل ہو سکتا ہے۔ کیونکہ انہی کی محنت
کے نتیجہ میں تبلیغ کو وسیع کیا جارہا ہو گا۔ یہ وہ احساس ہے جس کے ماتحت انہیں کام کرنا چاہیے
تھا۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہاں جس قدر کام کرنے کے لیے بھجوائے گئے
ان میں سے کسی نے اس حقیقت کو نہیں سمجھا۔ بجائے اس کے کہ ان کے ذریعہ سلسلہ کے
اموال میں برکت ہوتی وہ اس طرف مشغول ہو گئے کہ انہیں اپنی بھینسوں کے لیے چارہ کا فکر
ہے، انہیں اپنی گھوڑیوں کا فکر ہے، کہیں دوسروں کو ڈانٹنے اور ان پر جرمانہ کرنے کا انہیں ہر
وقت خیال رہتا ہے۔ گویا جو اصل کام تھا وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو گیا اور دنیا داری میں
1944ء
244
خطبات محمود
ملوث ہو گئے اور یہی حال احمدی باریوں کا ہے۔ انہوں نے وہاں کوفہ کے بدفطرت لوگوں کا
نمونہ دکھایا ہے اور نیک احمدیوں کا نمونہ نہیں دکھایا۔ مگر وہ خوش نہ ہوں کہ انہوں نے کچھ کما
لیا ہے۔ زیادہ دن نہ گزریں گے کہ وہ خدا کی گرفت میں آئیں گے ۔ میں ان کا جو انجام دیکھتا
ہوں خوش کن نہیں ہے۔
میری بھی چونکہ وہاں زمین ہے اس لیے میں نے اپنے ایک عزیز کو وہاں بھجوادیا کہ
شاید وہ شوق سے کام کرے مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوا اور اس نے قطعاً اعلیٰ مخلصوں والی قربانی
پیش نہیں کی۔ غرض اس وقت تک جتنی کوفت اور تکلیف مجھے اس کام کی وجہ سے اٹھانی پڑی
ہے اتنی کوفت اور تکلیف مجھے اور کسی کام سے نہیں ہوئی۔ دوسرے تمام کاموں میں مجھے اچھے
آدمی مل گئے ہیں مگر یہاں شاید دنیا کی لالچ اور حرص آ جاتی ہے اس لیے صحیح طور پر کام
کرنے والے ابھی تک نہیں ملے ۔ یا شاید وہ کام بھی نہیں کر سکتے تھے اور شاید میں بھی ابھی تک
ایسے لوگوں کو نہیں چن سکا جو اس کام کو پوری محنت اور دیانتداری سے کریں۔ بہر حال ہمیں
ایسے مخلص آدمیوں کی ضرورت ہے جو زمینوں کا تجربہ رکھتے ہوں اور جو دیانتداری اور محنت
کے ساتھ سلسلہ کا یہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ تاکہ ہمارا مالی پہلو مضبوط ہو اور ہم جلد سے
جلد تبلیغ کی اس سکیم کو جاری کر سکیں جو میرے مد نظر ہے۔
میں علاوہ سندھ کی زمینوں کے ، سلسلہ کے اموال بڑھانے کے لیے بعض اور ذرائع
سے بھی کام لے رہا ہوں اور اس کام کو شروع بھی کر دیا گیا ہے مگر میں ابھی اس کا اظہار نہیں
کرتا۔ مجھے یقین ہے کہ اُس کے نتیجہ میں ہندوستان میں ہماری جماعت کو ایسی فضیلت حاصل
ہو جائے گی کہ دنیا کے لوگ تسلیم کریں گے کہ یہ جماعت دینی طور پر ہی قابل نہیں بلکہ دنیوی
طور پر بھی خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو ایسی عزت بخشی ہے جو دوسری قوموں اور جماعتوں کو
حاصل نہیں۔ اگر یہ سکیم کامیاب ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں لاکھوں بلکہ
کروڑوں روپیہ بڑی آسانی سے میسر آسکتا ہے۔ میں چار پانچ سال سے اس کے متعلق کوشش
متعلق کو شته
کر رہا تھا۔ لمبا کام تھا اور تعلیم سے تعلق رکھتا تھا اور تھوڑے عرصہ میں نہیں بلکہ چھ سات سال
میں یہ کام ہو سکتا تھا۔ اب یہ عرصہ چونکہ ختم ہونے کے قریب ہے اس لیے اس کام کی
1944ء
245
خطبات محمود
داغ بیل رکھ دی گئی ہے اور امید ہے کہ سال ڈیڑھ سال تک کام ایک معین صورت اختیار
کرلے گا۔ غرض یہ نئی سکیم اور ہماری سندھ کی زمینیں ایسی چیزیں ہیں جن سے سلسلہ کا مالی پہلو
خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت مضبوط ہو سکتا ہے اور جماعت کی موجودہ حالت کے لحاظ سے تبلیغ
کے لیے دس بارہ لاکھ روپیہ سالانہ کا بوجھ آسانی سے برداشت کیا جا سکتا ہے۔
سندھ کی زمینوں کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک رویا بھی دکھایا تھا اور اسی رؤیا کی
بناء پر میں نے صدر انجمن احمدیہ کو وہاں کی زمینیں خریدنے کی ہدایت کی۔ بہت عرصہ کی بات
ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک نہر پر کھڑا ہوں، اس کا پانی نہایت ٹھنڈا اور اس کے
چاروں طرف سبزہ ہے کہ اسی حالت میں ایک دم شور کی آواز آئی۔ میں نے اوپر کی طرف
دیکھا تو معلوم ہوا کہ نہر ٹوٹ کر اس کا پانی تمام علاقہ میں پھیل گیا ہے اور شرعت سے بڑھتا جا
رہا ہے۔ میں نے چاہا کہ واپس لوٹوں تا کہ پانی میرے قریب نہ پہنچ جائے مگر ابھی میں یہ
خیال ہی کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے چاروں طرف پانی آگیا ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ
نہر کا بند ٹوٹ گیا اور میں بھی نہر کے اندر جا پڑا۔ جب میں نہر کے اندر گر گیا تو میں نے تیرنا
شروع کیا۔ یہاں تک کہ میلوں میل میں تیر تا چلا گیا مگر میرا پاؤں کہیں نہ لگا۔ یہاں تک کہ
میں نے سمجھا میں تیرتے تیرتے فیروز پور تک پہنچ گیا ہوں۔ تب گھبراہٹ کی حالت میں ہی
میں دعا کرتا ہوں کہ یا اللہ ! سندھ میں تو پیر لگ جائیں ۔ یا اللہ ! سندھ میں تو پیر لگ جائیں۔ اور
جب میں نے یہ دعا کی تو مجھے معلوم ہوا کہ سندھ آگیا ہے۔ پھر جو میں نے کوشش کی تو پیر ٹک
گیا اور پھر میرے دیکھتے ہی دیکھتے سب پانی غائب ہو گیا۔
یہ رویا 1915ء میں میں نے دیکھا تھا۔ اُس وقت سندھ میں نہروں کا نام و نشان بھی
نہ تھا۔ اس کے ایک لمبے عرصہ کے بعد وہاں نہریں نکلیں اور ہم نے یہ زمین خریدنی شروع
کر دی تو اللہ تعالیٰ نے سندھ میں ہمیں اتنی بڑی زمین دے دی ہے کہ اگر پنجاب میں اتنی ہی
زمین کسی زمیندار کو مل جاتی تو اس کے لیے شادی مرگ ثابت ہوتی۔ ساری عمر لوگ
گورنمنٹ کی خوشامدیں کرتے رہتے ہیں اور پھر انہیں اگر پانچ یا دس مربعے مل جائیں تو لوگ یہ
سمجھتے ہیں کہ گورنمنٹ نے اُن کی سات پشتوں کی قدر افزائی کر دی۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے کی