دین کی خدمت کے لیے مالی اور جانی قربانیوں کا مطالبہ ہمیشہ اور ہر آن ہوتا رہے گا

حصہ 2

1944ء
246
خطبات محمود
گھر بیٹھے ہمیں قریباً چار سو مربع زمین دے دیا۔ چار سو میں پندرہ میں مربع کی کمی ہے مگر وہ
إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالی جلدی پوری ہو جائے گی۔ میری نیت تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
سلسلہ کی ہزاروں مربع زمین بن جائے۔ اسی طرح اور کئی کام میرے ذہن میں ہیں اور میں
چاہتا ہوں ان کاموں میں اس قدر وسعت ہو اور ان ذرائع سے ہمیں اس قدر آمد ہو کہ سلسلہ
کے وہ تمام کام جو میں نے کرنے ہیں آسانی اور سہولت سے ہو جائیں۔ مگر اس کے لیے مخلص
آدمیوں کی ضرورت ہے۔ لیکن یہ یاد رکھو کہ آمد کی زیادتی کے ہر گز یہ معنے نہیں ہیں کہ کسی
وقت تم اپنے چندوں سے آزاد ہو جاؤ گے یا کوئی وقت جماعت پر ایسا بھی آجائے گا جب تم سے
قربانی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔
میں ایک انسان ہوں اور آخر ایک دن ایسا آئے گا جب میں مر جاؤں گا اور پھر اور
لوگ اس جماعت کے خلفاء ہوں گے۔ میں نہیں جانتا اُس وقت کیا حالات ہوں۔ اس لیے
میں ابھی سے تم کو نصیحت کرتا ہوں تاکہ تمہیں اور تمہاری اولادوں کو ٹھوکر نہ لگے کہ اگر
کوئی خلیفہ ایسا آیا جس نے یہ سمجھ لیا کہ جب جماعت کو زمینوں سے اس قدر آمدنی ہو رہی ہے،
تجارتوں سے اس قدر آمدنی ہو رہی ہے، صنعت و حرفت سے اس قدر آمدنی ہو رہی ہے تو پھر
اب جماعت سے کسی اور قربانی کا مطالبہ کی کیا ضرورت ہے۔ اس قدر روپیہ آنے کے بعد
ضروری ہے کہ جماعت کی مالی قربانیوں میں کمی کر دی جائے۔ تو تم یہ سمجھ لو وہ خلیفہ خلیفہ نہیں
ہو گا بلکہ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ خلافت ختم ہو گئی اور اب کوئی اسلام کا دشمن پیدا ہو گیا
ہے۔ اور جس دن تمہاری تسلی اس بات پر ہو جائے گی کہ روپیہ آنے لگ گیا ہے اب قربانی کی
کیا ضرورت ہے اُسی دن تم سمجھ لو کہ جماعت کی ترقی بھی ختم ہو گئی ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ
جماعت روپے سے نہیں بنتی بلکہ آدمیوں سے بنتی ہے اور آدمی بغیر قربانی کے تیار نہیں
ہو سکتے ۔ اگر دس ہزار ارب روپیہ آنا شروع ہو جائے تب بھی ضروری ہوگا کہ ہر زمانہ میں
جماعت سے اسی طرح قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے جس طرح آج کیا جاتا ہے۔ بلکہ اس سے بھی
زیادہ مطالبہ کیا جائے کیونکہ ابھی بڑی بڑی قربانیاں جماعت کے سامنے نہیں آئیں۔ پس چاہے
ایک ارب پونڈ خزانہ میں آجائے تب بھی خلیفہ وقت کا فرض ہو گا کہ وہ ایک غریب کی جیب

1944ء
247
خطبات محمود
سے جس میں ایک پیسہ موجود ہے دین کے لیے پیسہ نکال لے اور ایک امیر کی جیب سے جس
میں دس ہزار روپیہ موجود ہے دین کے لیے دس ہزار روپیہ نکال لے ۔ کیونکہ اس کے بغیر دل
صاف نہیں ہو سکتے ۔ اور بغیر دل صاف ہونے کے جماعت نہیں بن سکتی۔ اور بغیر جماعت بننے
کے خدا تعالیٰ کی رحمت اور برکت نازل نہیں ہوتی۔ وہ روپیہ جو بغیر دل صاف ہونے کے آئے
وہ انسان کے لیے رحمت نہیں بلکہ لعنت کا موجب ہوتا ہے۔ وہی روپیہ انسان کے لیے رحمت کا
موجب ہو سکتا ہے جس کے ساتھ ہی انسان کا دل بھی پاک ہو اور دنیوی آلائشوں سے مبرا
ہو۔ پس مت سمجھو کہ اگر کثرت سے روپیہ آنے لگا تو تم قربانیوں سے آزاد ہو جاؤ گے ۔ اگر
کثرت سے روپیہ آگیا تو ہمارے ذمہ کام بھی تو بہت پڑا ہے۔ ہم نے اسلام کی حکومت دنیا میں
قائم کرنی ہے۔ ہم نے دنیا میں وہ نظام قائم کرنا ہے جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے ہر شخص
کے لیے کھانا مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر شخص کے لیے کپڑا مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر شخص کے لیے
مکان مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر بیمار کے لیے علاج مہیا کرنا ہے، ہم نے ہر انسان کے لیے تعلیم کا
سامان مہیا کرنا ہے۔ کیا یہ ساری چیزیں آسانی سے ہو سکتی ہیں؟ ان کے لیے تو اربوں ارب
روپیہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اگر اربوں ارب روپیہ آجائے تو پھر بھی یہ کام ختم نہیں ہو سکتا۔
روپیہ ختم ہو سکتا ہے مگر یہ کام ہمیشہ بڑھتا چلا جائے گا۔ پس کسی وقت جماعت میں اس احساس
کا پیدا ہونا کہ اب روپیہ کثرت سے آنا شروع ہو گیا ہے قربانیوں کی کیا ضرورت ہے اب
چندے کم کر دیئے جائیں۔ اس سے زیادہ کسی جماعت کی موت کی اور کوئی علامت نہیں
ہو سکتی۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص اپنی موت کے فتویٰ پر دستخط کر دے۔ پس مت سمجھو کہ
ان زمینوں اور جائیدادوں وغیرہ کی آمد کے بعد چندے کم ہو جائیں گے۔ اگر یہ روپیہ ہماری
ضروریات کے لیے کافی ہو جائے تب بھی تمہارے اندر ایمان پیدا کرنے کے لیے، تمہارے
اندر اخلاص پیدا کرنے کے لیے، تمہارے اندر زندگی پیدا کرنے کے لیے، تمہارے اندر
روحانیت پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تم سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جائے اور ہمیشہ اور ہر
آن کیا جائے۔ اگر قربانیوں کا مطالبہ ترک کر دیا جائے تو یہ تم پر ظلم ہو گا، یہ سلسلہ پر ظلم ہو گا،
یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر ظلم ہو گا،، یہ تقویٰ اور ایمان پر ظلم ہو گا۔ جب کو

1944ء
248
خطبات محمود
مسلمانوں نے ترقی کی اور کثرت سے اموال آنے شروع ہوئے اُس وقت اگر ایک مسلمان
بادشاہ کھڑا ہو کر اسی طرح بھیک مانگتا جس طرح خدا کے دین کے لیے ہم بھیک مانگتے ہیں (ہم
بھیک تو نہیں مانگتے دینے والا سمجھتا ہے کہ ہم اس پر احسان کر رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ
خدا نے ہم پر یہ احسان کیا کہ ہمیں ایسے مقام پر کھڑا کیا لیکن بہر حال طریق بھیک مانگنے کا ہی
ہے ) تو اس کو بھی یہ خیال رہتا کہ میں نے دین کی خدمت کرنی ہے اور لوگوں کے دلوں میں
بھی یہ احساس رہتا کہ وہ اُس وقت تک ترقی کر سکتے ہیں جب تک وہ دین کے لیے اپنے اموال
خرچ کرتے رہیں۔ اگر بادشاہ لوگوں سے دین کے لیے چندے مانگتے تو میں سمجھتا
ہوں لوگوں میں یہ احساس ہمیشہ قائم رہتا کہ ہماری سلطنتیں دنیوی سلطنتیں نہیں بلکہ اسلامی
کانسٹی ٹیوشنز (CONSTITUTIONS) ہیں۔ اسلام کے مختلف محکمے ہیں جو قائم
کیے گئے ہیں۔ اور اُن کے ایمان بھی قائم رہتے۔ مگر افسوس کہ لوگوں نے اس حکمت کو نہ سمجھا
اور انہوں نے قربانیوں کا دروازہ بند کر دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کی ترقی معدوم
ہو گئی۔ پس طوعی چندے ہمیشہ قائم رہیں گے اور قائم رہنے چاہیں۔ جب یہ چیز ختم ہو جائے
گی اُس وقت سمجھ لینا کہ ایمان بھی ختم ہو گیا۔ یہ چیز چلتی چلی جائے گی اور خواہ سلسلہ کو کس
قدر رو پیه آنا شروع ہو جائے طوعی چندوں کا سلسلہ بند نہیں ہو گا اور نہیں ہو سکتا۔
پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں سندھ کی زمینوں کے لیے ایسے
کارکنوں کی ضرورت ہے جو مضبوط ہوں، ہمت والے ہوں، باصحت ہوں اور دیانتداری اور
محنت کے ساتھ کام کرنے والے ہوں۔ میں یہ نہیں چاہتا کہ کوئی شخص اپنے آپ کو وقف
کرے اور ساتھ ہی یہ کہے کہ میں فلاں قسم کے کام کے لیے اپنے آپ کو وقف کرتا ہوں۔ جو
شخص اپنے آپ کو وقف کرے وہ اس نیت اور اس ارادہ کے ساتھ کرے کہ میں یہ نہیں
دیکھوں گا کہ مجھے کہاں مقرر کیا جاتا ہے۔ میرے سپر د جو کام بھی کیا جائے گا میں اسے کروں
گا اور وہی کام کرنا اپنے لیے باعث سعادت تصور کروں گا۔ اگر ایک شخص کو سلسلہ کی
ضروریات کے لیے چوہڑے کے کام پر مقرر کیا جاتا ہے تو وہ ہر گز اس مبلغ سے کم نہیں ہے جو
نیو یارک اور لندن میں تبلیغ کر رہا ہے۔ آخر سلسلہ کو چوہڑے کی ضرورت ہو گی تو وہ کہاں سے

1944ء
249
خطبات محمود
پوری کی جائے گی۔ وہ تم میں سے کسی شخص کے ذریعہ پوری کی جائے گی۔ یا اگر دھوبی کی
کی
ضرورت ہو تو سلسلہ اُس ضرورت کو کس طرح پورا کر سکتا ہے۔ اسی طرح پورا کر سکتا ہے کہ تم
میں سے کسی شخص کو دھوبی کے کام پر مقرر کر دیا جائے۔ اور یقینا اگر کوئی شخص سلسلہ کے لیے
دھوبی کا کام کرتا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسے تبلیغ کرنے والا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ایک دفعہ ایک جنگ میں تشریف لے گئے اور آپ نے دیکھا کہ مسلمان عور تیں مشکیں بھر
بھر کر زخمیوں کو پانی پلا رہی ہیں۔ جب جنگ ختم ہوئی، غنیمت کے اموال آئے تو آپ نے
فرمایا ان عورتوں کو بھی حصہ دو کیونکہ یہ بھی جنگ میں شریک ہوئی ہیں۔ 5 اب دیکھو انہوں
نے جنگ میں صرف پانی پلایا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ویسا ہی حصہ دیا
جیسے میدانِ جنگ میں لڑنے والے سپاہیوں کو دیا۔ تو یہ ایک خطرناک غلطی ہے جو بعض
لوگوں میں پائی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم وہ کام کریں گے جو ہماری مرضی کے مطابق ہو گا۔ یہ
تمہارا کام نہیں کہ تم فیصلہ کرو کہ تمہیں کس کام پر لگایا جائے۔ جو شخص تمہارا امام ہے، جس کے
ہاتھ میں تم نے اپنا ہاتھ دیا ہے، جس کی اطاعت کا تم نے اقرار کیا ہے، جس کا فرض ہے کہ وہ
تمہیں بتائے کہ تمہیں کس کام پر مقرر کیا جاتا ہے تم اس میں دخل نہیں دے سکتے۔ نہ تمہارا
کوئی حق ہے کہ تم اس میں دخل دو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اَلْاِمَامُ
جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِن وَرَائِهِ 6 امام ایک ڈھال کی طرح ہوتا ہے اور لوگوں کا فرض ہوتا ہے کہ
اس کے پیچھے ہو کر دشمن سے جنگ کریں۔ پس جہاں امام تمہیں کھڑا کرتا ہے وہاں تم کھڑے کی
ہو جاؤ۔ اگر امام تمہیں سونے کا حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے تم سو جاؤ۔ اگر امام تم کو جاگنے کا
حکم دیتا ہے تو تمہارا فرض ہے تم جاگ پڑو۔ اگر امام تم کو اچھا لباس پہنے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری
نیکی، تمہارا تقوی اور تمہارا زہد یہی ہے کہ اعلیٰ سے اعلیٰ لباس پہنو اور اگر امام تم کو پھٹے پرانے
کپڑے پہننے کا حکم دیتا ہے تو تمہاری نیکی، تمہارا تقویٰ اور تمہارا دینی عیش یہی ہے کہ تم پھٹے
پرانے کپڑے پہنو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ کشفی حالت میں ایک شخص کے ہاتھ میں
کسری کے سونے کے کنگن دیکھے ۔ جب حضرت عمر کا زمانہ آیا اور اسلامی فوجوں کے مقابلہ

1944ء
250
خطبات محمود
میں کسری کو شکست ہوئی تو غنیمت کے اموال میں کسری کے سونے کے کنگن بھی آئے۔
حضرت عمرؓ نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا تمہیں یاد ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
دفعہ تمہیں کہا تھا کہ میں تمہارے ہاتھ میں کسری کے سونے کے کنگن دیکھ رہا ہوں۔ اس نے
عرض کیا ہاں یاد ہے ۔ آپ نے فرمایا تو لو یہ کسری کے سونے کے کنگن اور انہیں اپنے
ہاتھوں میں پہنو۔ اس نے اپنے ہاتھ پیچھے کر لیے اور کہا عمر ! آپ مجھے اس بات کا حکم دیتے ہیں
جس سے شریعت نے منع کیا ہے۔ شریعت کہتی ہے کہ مردوں کے لیے سونا پہننا جائز نہیں اور
آپ مجھے یہ حکم دے رہے ہیں کہ میں کسری کے سونے کے کنگن اپنے ہاتھوں میں پہنوں۔
حضرت عمر جس طبیعت کے تھے وہ سب کو معلوم ہے۔ آپ اُسی وقت کھڑے ہو گئے کوڑا
اپنے ہاتھ میں لے لیا اور فرمایا خدا کی قسم ! اگر تم یہ سونے کے کنگن نہیں پہنو گے تو میں
کوڑے مار مار کر تمہاری کمر اُدھیڑ دوں گا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ کہا تھا وہی میں پورا
کروں گا اور تمہارے ہاتھوں میں میں سونے کے کنگن پہنا کر رہوں گا ۔ تو در حقیقت یہی
نیکی اور یہی حقیقی ایمان ہے کہ انسان وہی طریق اختیار کرے جس طریق کے اختیار کرنے کا
امام اُسے حکم دے۔ وہ اگر اسے کھڑا ہونے کے لیے کہے تو کھڑا ہو جائے اور اگر ساری رات
بیٹھنے کے لیے کہے تو وہ بیٹھ جائے اور یہی سمجھے کہ میری ساری نیکی یہی ہے کہ میں امام کے حکم
کے ماتحت بیٹھار ہوں۔ پس جماعت میں یہ احساس پیدا ہونا چاہیے کہ نیکی کا معیار یہی ہے کہ امام
کی کامل اطاعت کی جائے۔ امام اگر کسی کو مدرس مقرر کرتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ
لڑکوں کو عمدگی سے تعلیم دے۔ امام اگر کسی کو ڈاکٹر مقرر کر کے بھیجتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی
ہے کہ وہ لوگوں کا عمدگی سے علاج کرے۔ امام اگر کسی کو زراعت کے لیے بھیج دیتا ہے تو اس
کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ زمین کی عمدگی سے نگرانی کرے اور امام اگر کسی کو صفائی کے کام پر مقرر
کر دیتا ہے تو اس کی تبلیغ یہی ہے کہ وہ عمدگی سے صفائی کرے۔ وہ بظاہر جھاڑو دیتا نظر آئے گا، ے۔ وہ دیتا نظر
وہ بظاہر صفائی کرتا دکھائی دے گا مگر چونکہ اُس نے امام کے حکم کی تعمیل میں ایسا کیا ہو گا اس
لیے اس کا جھاڑو دینا ثواب میں اس مبلغ سے کم نہیں ہو گا جو دلوں کی صفائی کے لیے بھیجا جاتا لیے بھیجا جاتا ہے
ہے۔ وہ زمین پر جھاڑو دے رہا ہو گا لیکن فرشتے اس کی جگہ تبلیغ کر رہے ہوں گے۔ کیونکہ

خطبات محمود
وہ کہیں گے یہ وہ شخص ہے جس نے نظام میں اپنے لیے ایک چھوٹی سے چھوٹی جگہ پسند کر لی
1944ء
251
----------------------------------------------
ا
اور امام کے حکم کی اطاعت کی۔ پس ایک نظام کے اندر رہ کر کام کرو اور تمہارا امام جس کام کے
لیے تمہیں مقرر کرتا ہے اُس کو کرو کہ تمہارے لیے وہی ثواب کا موجب ہو گا۔ تمہارے لیے
وہی کام تمہاری نجات اور تمہاری ترقی کا باعث ہو گا۔
میں دیکھتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ تبلیغ کے لئے نئے نئے رستے کھول رہا ہے۔ ادھر مجھ پر
یہ انکشاف ہوا کہ اب کفر پر حملے کا وقت آگیا ہے اور اُدھر چاروں طرف ایسے حالات پیدا ہونے
شروع ہو گئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء اب اسلام اور احمدیت کو جلد سے
جلد دنیا میں پھیلانے کا ہے۔ ایک ملک کا میں نے خاص طور پر ذکر کیا تھا کہ وہاں کے ایک ایسے
آدمی نے بیعت کرلی ہے جو ؟ ہے جو بہت بڑار سوخ اور اثر رکھنے والا ہے۔ میں نے مصلحتاً کہہ دیا تھا کہ
اس ملک کا نام شائع نہ کیا جائے۔ اس کے بعد اب افریقہ سے ہمارے مبلغ مولوی نذیر احمد صاحب
کی ایک تازہ چٹھی آئی ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ یہاں عیسائیت کے خلاف اور اسلام کی تائید
میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک زبر دست رو چل پڑی ہے۔ کئی نواب اور رؤساء ہمیں چٹھیاں
لکھ رہے ہیں کہ ہمارے پاس جلدی پہنچو اور ہمیں اسلام کی حقیقت بتاؤ۔ مگر ہم صرف دو آدمی
ہیں ہر جگہ پہنچ نہیں سکتے لیکن لوگوں کا اصرار روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور بعض تو ایک لمبے
عرصے سے ہمیں بلا رہے ہیں۔ مگر پھر بھی ہم آدمیوں کی قلت کی وجہ سے اُن تک نہیں پہنچ
سکے۔ انہوں نے لکھا کہ ڈیڑھ سال سے ایک چیف ہمیں خط لکھ رہا تھا کہ جلدی آؤ اور مجھے
اسلام کی حقیقت سمجھاؤ مگر ہم نہ جاسکے۔ اور اب خبر آئی ہے کہ وہ مر گیا ہے اور ہم سمجھتے ہیں
کہ اس کی ذمہ داری ہم پر ہے کہ وہ اسلام کی تبلیغ کے لیے ہم کو بلا تا رہا مگر ہم نہ جاسکے ۔ انہوں
نے لکھا ہے کہ یہ رو اس تیزی کے ساتھ چل رہی ہے کہ اب ضروری ہے کہ ہندوستان سے
12 مبلغ اس ملک میں روانہ کیے جائیں۔ بہت سے نواب، رؤساء اور ہزاروں کی تعداد میں عوام
اس بات کے منتظر ہیں کہ ہمارے مبلغ اُن کے پاس پہنچیں اور انہیں اسلام کی تبلیغ کریں۔ پس
انہوں نے تبلیغ کے لیے 12 آدمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ واقفین زندگی جن کو تیار کیا جا رہا ہے
ان کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ اُن کی علمی میدان میں جماعت کا رعب قائم رکھنے کے لیے

1944ء
252
خطبات محمود
--------------------------
ضرورت ہے۔ پس انہیں اس تعلیم سے فارغ کر کے وہاں تبلیغ کے لیے نہیں بھجوایا جاسکتا۔
لیکن میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور جلد سے جلد اپنی تعلیم
مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ یہ سوال قطعاً سنا نہیں جاسکتا کہ تعلیم کا پانچ یا چھ یا سات گھنٹے
وقت ہے۔ اگر وہ مسلسل چو ہیں گھنٹے پڑھ کر بھی اپنی تعلیم کو جلد سے جلد مکمل کر لیتے ہیں تب
بھی انہیں سمجھنا چاہیے کہ انہوں نے پوری قربانی ادا نہیں کی۔ پس اُن سے تو میں یہ کہتا ہوں
کہ وہ جلد سے جلد اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کی کوشش کریں اور جماعت سے میں یہ کہتا ہوں کہ
ان کو اس کام سے چونکہ فارغ نہیں کیا جاسکتا اس لیے ضروری ہے کہ جماعت کے اور نوجوان
آگے بڑھیں اور ان اغراض کے لیے اپنے نام پیش کریں۔ اگر زمیندار گریجوایٹ ہمیں مل
جائیں تو انہیں زمینوں کی نگرانی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے یا ایسے مضبوط نوجوان جو زراعت میں
گریجوایٹ تو نہ ہوں لیکن تعلیم یافتہ ہوں اور زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ بھی اپنے
نام پیش کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کسی کو اکاؤنٹنٹ بنا دیا جائے گا، کسی کو منشی بنا دیا جائے گا اور
کسی کو اور کام سپرد کر دیا جائے گا۔ مگر یاد رکھو زندگی وقف کرنے کے بعد انسان پیچھے نہیں
ہٹ سکتا۔ صرف مرتد ہو کر ہی وہ واپس لوٹ سکتا ہے۔ اس کے بغیر اس کے لیے کوئی صورت
نہیں ہوگی۔
یہاں پچھلے دنوں ایک شخص نے غفلت کی۔ اُس نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی۔
مگر وقف کے بعد اس نے بد عہدی سے کام لیا جس پر میں نے اسے قادیان سے خارج کر دیا اور
میں نے کہہ دیا کہ صرف جلسہ سالانہ اور مجلس شورای کے دنوں میں دس دن کے لیے وہ
قادیان آسکتا ہے۔ ان ایام کے علاوہ اسے قادیان آنے کی اجازت نہیں۔ یہ بھی در حقیقت
اس سے نرمی ہی کی گئی ہے ورنہ اصل سزا یہی تھی کہ اسے جماعت سے خارج کر دیا جاتا۔ پس
جو شخص بھی آئے اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ اُس کا رویہ ایسا قربانی والا ہو کہ وہ سمجھ لے اب میں
مر کر ہی اس کام سے ہٹوں گا اس کے علاوہ میرے لیے اور کوئی صورت نہیں۔
جب تک کوئی شخص اس رنگ میں اپنے آپ کو وقف نہیں کرتا اُس وقت تک اس کا
وقف اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ بہر حال جماعت میں ایسے ہمت والے لوگ

1944ء
253
خطبات محمود
موجود ہیں اور جبکہ خدا نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ سو میں سے
ننانوے ایسے ہی لوگ ہوں گے جو اپنی زندگی وقف کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ پس وہ
لوگ اپنے آپ کو پیش کریں جو مضبوط جسم والے ہوں، زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں
اور محنت اور شوق سے کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس غرض کے لیے اگر ہمیں ایسے
گریجوایٹ مل جائیں جنہوں نے زراعت کا امتحان پاس کیا ہو تو ان کو مینیجر اور بعض کو
نائب مینیجر بنا یا جا سکتا ہے اور جو کم تعلیم یافتہ ہوں ان کو اکاؤنٹنٹ یا منشی وغیرہ بنایا جا سکتا ہے۔
بہر حال ایسے لوگوں کی ہمیں ضرورت ہے۔ کیونکہ یہی وہ سال ہیں جب اجناس کی
قیمتیں زیادہ ہیں اور سلسلہ کو مالی لحاظ سے نفع حاصل ہو سکتا ہے۔ اس طرح ان زمینوں کی آمد
سے ایک بھاری ریز رو فنڈ قائم کیا جاسکتا ہے۔ میرا دل چاہتا تھا کہ ہم اپنی ساری زمینیں آزاد
کرالیں مگر ابھی تک ساری زمینوں کو آزاد نہیں کرایا جا سکا۔ بہت سی آزاد کرائی گئی ہیں۔ مگر
اس میں تین چار لاکھ روپیہ ایسا ہے جو قرض لیا گیا ہے۔ میر امنشاء ہے کہ نہ صرف ہم اپنی تمام
زمینیں آزاد کرالیں بلکہ انہی کی آمد سے چار پانچ سال کے عرصہ میں کم سے کم پچیس لاکھ روپیہ
کا ایک اور ریز روفنڈ قائم کر لیں اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ اگر کام کرنے والے محنت سے کام
کریں، دیانتداری سے کام کریں، اخلاص سے کام کریں تو پچیس لاکھ روپیہ کا مزید ریز رو فنڈ
قائم ہونا کوئی مشکل بات نہیں۔ پھر اس پچیس لاکھ روپیہ کو نفع پر لگایا جائے تو اس کی آمد سے
بعض اور کام کیے جاسکتے ہیں۔ معمولی تجارت پر بھی اگر اس قدر روپیہ لگا دیا جائے تو پچیس لاکھ
پر پچھتر ہزار روپیہ نفع ہو سکتا ہے اور اگر اس روپے کو کسی اعلیٰ کام پر لگایا جائے تو ڈیڑھ لاکھ
روپیہ سالانہ آمد ہو سکتی ہے۔ اس طرح ایک ریز رو فنڈ سے آہستہ آہستہ دوسرا ریز روفنڈ قائم
ہو سکتا ہے اور دوسرے ریز روفنڈ کی آمد سے تیسر اریز روفنڈ قائم ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ دو
تین کروڑ بلکہ دو تین ارب تک یہ رقم پہنچ سکتی ہے۔ پھر پانچ ہزار ہی نہیں پانچ لاکھ مبلغ اگر ہم
رکھنا چاہیں گے تو وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے رکھ سکیں گے۔ کیونکہ پانچ ہزار مبلغ کافی نہیں۔
چونکہ ہمارا کام جماعت کی تربیت کرنا بھی ہے۔ اس لیے ہمارے مبلغ پانچ لاکھ ہونے چاہیں
جن کا ایک حصہ تبلیغ کرے اور دوسرا حصہ تربیت کی طرف توجہ کرے۔ پس ایک تو

1944ء
254
خطبات محمود
یہ بات ہے جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔
دوسرے میں نے بتایا ہے کہ افریقہ سے مطالبہ آیا ہے کہ وہاں بارہ مبلغوں کی
ضرورت ہے۔ یہ مطالبہ بھی ایسا ہے جسے پورا کرنا ہمارے لیے ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ
کے لاکھوں بندے جو افریقہ کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں اس وقت غلامی میں مبتلا ہیں اور
مصلح موعود کے متعلق اللہ تعالیٰ کی جو پیشگوئی ہے اس میں ایک خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ وہ
اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔ یہ وہ قومیں ہیں جو حقیقی معنوں میں اسیر ہیں۔ ہزاروں سال
سے ان اقوام کو حکومت نہیں ملی اور دوسروں کی غلامی اور ماتحتی میں ہی اپنی زندگی کے دن
گزارتی چلی آرہی ہیں۔ آج یہ قومیں ہمیں پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ آؤ اور ہمیں اسلام سکھاؤ،
آؤ اور ہمیں حریت کا سبق دو۔ خدا نے ہمیں اس کام کے لیے مقرر کیا ہے کہ ہم ان قوموں کو
رستگاری بخشیں، ہم ان کی غلامی کی زنجیروں کو کاٹ دیں۔ اور نہ صرف انہیں ضمیر کی تحریت کا
سے عاری
سبق دیں بلکہ ان کی جسمانی ذلت اور ظاہری نکبت کو بھی دور کریں۔ وہ قومیں تعلیم سے:
ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں تعلیم کا سلسلہ جاری کریں اور ان میں عقل اور شعور پیدا
کریں، انہیں تمدن اور تہذیب سے رہنا سکھائیں، ان میں تنظیم پیدا کریں اور پھر دین کی محبت
اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کا مادہ ان میں پیدا کریں۔ دیکھو ! وہ کس قدر قربانی کرنے والی قو میں
ہیں۔ وہ اتنے جاہل اور تعلیم سے نا آشنا ہونے کے باوجود تمام مشنوں کا خرچ خود برداشت کر
رہے ہیں۔ آپ ہی مدر سے چلاتے ہیں ، آپ ہی مسجدیں بناتے ہیں، آپ ہی مبلغوں کو مختلف
علاقوں میں مقرر کرتے اور ان کے گزارہ کا بندوبست کرتے ہیں۔ ابھی اُن کی تعلیم ایسی نہیں
کہ وہ اعلیٰ درجہ کے مبلغ پیدا کر سکیں جو تعلیم یافتہ لوگوں کو مذہب کے متعلق اطمینان
دلا سکیں۔ لیکن بہر حال وہ بڑے اخلاص سے تمام کام کر رہے اور اپنے اخراجات خود برداشت
کر رہے ہیں۔ اس علاقہ میں کام کرنے کے لیے کچھ عربی اور کچھ انگریزی کا جاننا ضروری ہے۔
ان کو تین چار مہینہ کی ٹریننگ دے کر اس ملک میں تبلیغ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔
وہاں انگریزی میں تبلیغ کرنی ضروری ہوتی ہے۔ گو اعلیٰ درجہ کی انگریزی نہ آئے مگر
ٹوٹی پھوٹی انگریزی ضرور آنی چاہیے۔ اسی طرح کسی قدر عربی کا آنا ضروری ہوتا ہے

1944ء
255
خطبات محمود
تا کہ اسلامی مسائل ان کو سمجھائے جاسکیں۔ پس وہ لوگ جن کو کچھ کچھ عربی اور کچھ کچھ
انگریزی آتی ہو وہ اس غرض کے لیے اپنے نام پیش کریں تاکہ ان کو فوراً افریقہ میں بھجوایا
جاسکے۔ دیکھو وہ لوگ خرچ بھی کس قدر کفایت سے کرتے ہیں۔ ہمارے مبلغ نے لکھا ہے کہ
یہاں چالیس روپیہ میں ایک شخص کا گزارہ ہو جاتا ہے اور لکھا ہے کہ اگر چھ مہینے تک جماعت
ان 12 مبلغین کا خرچ برداشت کرے تو اس کے بعد مقامی جماعتیں خود اس بوجھ کو اٹھا لیں
گی۔ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے چھ مہینے نہیں سال بلکہ دو سال تک بھی ان کے گزارہ کا انتظام
کر سکتا ہوں۔ اس کے بعد وہاں کی جماعتیں ان کے اخراجات کا بوجھ خود برداشت کر سکتی ہیں۔
بہر حال افریقہ کے ہزاروں لوگ ہمیں پکار رہے ہیں کہ ہم اسلام کی تبلیغ کے لیے اُن کے پاس
پہنچیں۔ سیرالیون جس کا صدر مقام فری ٹاؤن ہے ایک نہایت ہی اہم مقام ہے۔ اگر اسلام
وہاں سُرعت کے ساتھ پھیل جائے تو تمام افریقہ پر اس کا اثر ہو سکتا ہے۔ اسی طرح
گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا میں اسلام پھیل جائے تو قریباً تمام مغربی افریقہ فتح ہو جاتا ہے۔ وہاں کی
ساری آبادی ایک کروڑ ہے اور یہ ایک کروڑ افراد اگر خدا چاہے تو چند سالوں میں ہی احمدی
ہو سکتے ہیں اور یہ اتنی بڑی تعداد ہے جو ہماری موجودہ حالت کے لحاظ سے ایک غیر معمولی تعداد
ہوگی۔
پس میں آج کے خطبہ میں جماعت کے دوستوں کے سامنے یہ دو تحریکیں پیش کرتا ہے
ہوں۔ میں زیادہ تر وقف زندگی کی تحریک کرنے کے لیے ہی آیا تھا اور یہی وہ امر تھا جس کے
لیے میں بیماری کی حالت میں اٹھ کر چلا آیا۔ میں کہہ نہیں سکتا کہ اس وقت مجھے بخار ہے
یا نہیں۔ کیونکہ بولنے کی وجہ سے مجھے اس کی جس نہیں رہی۔ لیکن منہ کا ذائقہ خراب ہے جس
سے میں سمجھتا ہوں کہ شاید بخار ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے افراد کو ایسی
توفیق عطا فرمائے کہ وہ اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں اور ان میں یہ احساس
پیدا ہو جائے کہ زندگی وہی ہے جو دین کے لیے قربان ہو جائے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک دفعہ صحابہؓ سے پوچھا کہ تم کو وہ مال پسند ہے جو تمہارے کسی رشتہ دار کے ہاتھ میں ہو یا
تم کو وہ مال پسند ہے جو تمہارے اپنے ہاتھ میں ہو ؟ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کون
رم
ہے

1944ء
256
خطبات محمود
--------------------------------------------------
ایسا شخص ہو سکتا ہے جو اس بات کو پسند نہ کرے کہ مال اس کے اپنے ہاتھ میں ہو۔ ہر شخص یہی
چاہتا ہے کہ اُس کا مال اُس کے قبضہ میں ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر ٹن
لو ۔ وہ مال جو تم خدا کے لیے خرچ کرتے ہو وہ تمہارا ہے اور وہ مال جو تم خدا کے لیے خرچ نہیں
کرتے وہ تمہارے رشتہ داروں کا ہے۔ تم مر جاؤ گے تو تمہارے رشتہ دار آئیں گے اور اُس
مال پر قبضہ کر کے لے جائیں گے ۔ 8 پس یاد رکھو! وہ زندگی جو تم خدا کے لیے خرچ کرتے ہوئے ہو
وہی تمہاری زندگی ہے۔ لیکن وہ زندگی جو تم اپنے نفس کے لیے خرچ کرتے ہو وہ ضائع چلی
گئی۔ جو شخص خدا کے لیے اپنی زندگی قربان کرتا ہے وہ چاہے کتنی ہی گمنامی کی زندگی بسر
کرے، چاہے دنیا میں اُسے کوئی شخص نہ جانتا ہو آسمان پر خدا اُس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور
اُس کو اپنے قرب میں عزت و احترام کی جگہ دیتا ہے۔ پس مت خیال کرو کہ دین کے لیے اپنی
زندگی قربان کرنا زندگی کو ضائع کرنا ہے۔ یہ زندگی کو ضائع کرنا نہیں بلکہ اُسے ایک قیمتی اور
ہمیشہ کے لیے قائم رہنے والی چیز بنانا ہے۔
رم
صحابہ کو دیکھو۔ انہوں نے اپنی زندگیاں دین کے لیے قربان کر دیں۔ مگر پھر ایک
ایسا وقت آیا جب اسلام یورپ سے لے کر ایشیا تک پھیل گیا۔ اُس وقت امراء ہی نہیں اسلام
رم
کے علماء بھی کروڑ پتی بن چکے تھے۔ مگر پھر انہی امراء اور انہی علماء نے مل کر ایک ایک صحابی کا
پتہ لگایا اور اس کے حالات کو کتابوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔ یہاں تک کہ وہ عورت جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کی مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی اُس کا بھی
انہوں نے پتہ لگایا اور اُس کے حالاتِ زندگی انہوں نے کتابوں میں درج کر دیئے۔ کیا تم سمجھتے
ہو اگر وہ عورت مدینہ کی بڑی بھاری تاجر ہوتی اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحابیت کا
شرف اُسے حاصل نہ ہوتا تو یہ عزت اُسے حاصل ہو سکتی؟ اگر وہ کروڑ پتی ہوتی تب بھی کوئی
شخص اُس کے حالات سے دلچسپی نہ رکھتا اور آج کسی کو معلوم تک نہ ہوتا کہ مدینہ میں کوئی
کروڑ پتی عورت تھی۔ لیکن تیرہ سو سال کے بعد آج بھی اُس جھاڑو دینے والی عورت کے
حالات ہمیں کتابوں میں نظر آرہے ہیں۔ جب وہ مر گئی تو ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اُس کا حال لوگوں سے پوچھا۔ انہوں نے جواب دیا یارسول اللہ ! فلاں ؟ وہ عورت تو

1944ء
257
خطبات محمود
مر گئی اور ہم نے اُسے دفن کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے مجھے کیوں
نہ بتایا ؟ تمہیں چاہیے تھا کہ تم مجھے بتاتے تاکہ میں اس کے جنازہ میں شریک ہو سکتا۔ تو وہ لوگ
جو دین کی خدمت کرتے ہیں دنیا میں ہمیشہ کے لیے ان کی عزتیں قائم کر دی جاتی ہیں۔ بے شک
یہ کہنا کہ مجھے عزت ملنی چاہیے شرم کی بات ہے۔ مومن ایسا مطالبہ نہیں کیا کرتا۔ لیکن اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کی عزت دنیا میں ضرور قائم کی جاتی ہے۔ مومن کی
حالت تو یہ ہوتی ہے کہ شبلی سے کسی نے پوچھا آپ اپنی عاقبت کے متعلق اللہ تعالیٰ سے کیا امید
رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا میں تو خدا سے یہی کہوں گا کہ خدایا! تو بے شک مجھے دوزخ میں ڈال
دے مگر مجھ سے راضی ہو جا۔ حضرت جنید" کہنے لگے۔ شبلی ابھی بچہ ہے۔ اگر خدا مجھے کہے کہ جنید !
تم کیا چاہتے ہو ؟ تو میں اُسے یہ کہوں کہ خدایا ! جس میں تیری رضا ہے۔ اگر تُو جنت میں لے جانا
چاہتا ہے تو جنت میں لے جا اور اگر تو دوزخ میں داخل کرنا چاہتا ہے تو دوزخ میں داخل کر دے۔ 10
اب دیکھو دوزخ کا خیال کر کے بھی انسان کانپ اٹھتا ہے اور ایک منٹ کے لیے بھی دوزخ کے
عذاب کو برداشت نہیں کر سکتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے بزرگ بندے بڑی بڑی قربانیاں کرنے کے
بعد بھی یہی کہتے ہیں کہ خدایا! اگر تو اسی طرح راضی ہونا چاہتا ہے تو بے شک دوزخ میں ڈال دے۔
حالانکہ دوزخ وہ چیز ہے جس کا خیال کر کے بھی انسان کانپ جاتا ہے۔ تو دنیا کا دوزخ کچھ چیز نہیں اور
کوئی قربانی ایسی نہیں جس کا کر نا خدا اور اس کے دین کے لیے ایک مومن انسان کے لیے دو بھر ہو۔
ایک بزرگ تھے۔ اُن سے ایک دفعہ کسی علاقہ کے پانچ سو آدمی ملنے کے لیے گئے۔ جب
زیارت کر چکے تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آپ ہمیں کوئی ہدایت دیں تا کہ ہم اُس پر عمل
کریں۔ وہ بزرگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا میں نے سنا ہے ہندوستان میں ابھی اسلام
پورے طور پر نہیں پھیلا اور وہ لوگ اس بات کے لیے بیتاب ہیں کہ مسلمان آئیں اور انہیں اپنے
مذہب کی تعلیم سے آگاہ کریں۔ میری خواہش ہے کہ آپ لوگ ہندوستان چلے جائیں اور وہاں
اسلام کی تبلیغ کریں۔ وہ پانچ سو آدمی اُسی وقت وہاں سے اُٹھے اور ہندوستان کی طرف روانہ ہو گئے۔
وہ اپنے گھر بھی نہیں گئے اور سیدھے ہندوستان میں تبلیغ کرنے کے لیے چل کھڑے ہوئے۔ یہی وہ
قربانیاں تھیں جن کی وجہ سے آج ہمیں اپنے اندر اسلام نظر آرہا ہے۔ اگر ہمارے باپ داداشست

1944ء
258
خطبات محمود
ہوتے اور وہ اسلام کی تبلیغ کے لیے بڑی سے بڑی قربانیاں دلیری سے کرنے کے لیے تیار نہ رہتے تو
کبھی اسلام ہم تک نہ پہنچتا۔ انہوں نے قربانی کی اور ہم تک اسلام پہنچا۔ اب ہم قربانی کریں گے تو
باقی دنیا تک اسلام پہنچ جائے گا۔ پس یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کام کو کریں اور
چونکہ یہ کام در حقیقت خدا کا ہی ہے اس لیے ہم امید رکھتے ہیں کہ خدا ہمیں توفیق دے گا کہ ہم
ایسا کریں۔ قادیان کے دوستوں کو اس خطبہ کے ذریعہ یہ تحریک پہنچ گئی ہے اور باہر کے دوستوں کو
جب یہ خطبہ اخبار میں شائع ہو گا تو پہنچ جائے گی۔ میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
جلد سے جلد ان تحریکوں کے لیے اپنے نام پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ہوں۔
اے خدا! جب تو نے مجھے اس کام پر مقرر کیا ہے تو میرے الفاظ میں برکت بھی
دے اور میرے ہر کام کے لیے اپنی وحی کے ساتھ آدمی بھجوا اور پھر ان کی دنیا اور عاقبت کا
(الفضل 17 اپریل 1944ء)
محافظ ہو جا۔ امین"۔
1 : تذکرہ صفحہ 10 ایڈیشن چہارم
2 : الاحزاب : 47
3 : تذکرہ صفحہ 177 178 ۔ ایڈیشن چہارم
4 : الفضل 24 جنوری 1935ء خطبہ فرمودہ 11 جنوری 1935ء
: ابوداؤد كتاب الجهاد باب فى المرأة والعبد يحذيان في الغنيمة
: بخارى كتاب الجهاد باب يُقَاتَلُ مِنْ وَرَاءِ الْإِمَامِ وَيُتَّقَى
7 : اسد الغابه ذكر سراقة بن مالك الجزء الثانى صفحه 281 دار المعرفۃ بیروت لبنان
)2001ء (مفہوئا
به
8 : سنن نسائى كتاب الوصايا باب الكراهية في تاخير الوصية
9 : بخارى كتاب الصلوة باب كَنْسِ الْمَسْجِدِ وَالْتِقَاطِ الْخِرَقِ وَالقَدَى وَالْعِيْدَانِ
10: تذكرة الاولياء حضرت شیخ فرید الدین عطار (اردو ترجمہ ) صفحہ 225 ذکر
حضرت جنید بغدادی تعلیمی پریس کشمیری بازار لاہور

آج 10 میں سے 10 باقی