ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر بلند مقام وشان رکھنے والا دنیا میں اور کوئی انسان نہیں
1944ء
449
26
خطبات محمود
ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر
بلند مقام و شان رکھنے والا دنیا میں اور کوئی انسان نہیں
(فرمودہ 7 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تعلیم دی ہے اُس کا بنیادی
اصول انسانوں میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور عشق ہے۔ اللہ تو اللہ ہی
ہے۔ اس کے ساتھ تو کسی مخلوق کی کوئی نسبت ہی نہیں ہو سکتی۔ اور نہ دونوں کا آپس میں کوئی
جوڑ اور مقابلہ ہو سکتا ہے۔ جہاں تک بنی نوع انسان کا تعلق ہے ہمیں یہ سبق گھٹی میں پلایا گیا
ہے، بار بار اس پر زور دیا گیا ہے اور بڑے تکرار اور تواتر سے اس کو بیان کیا گیا ہے۔ یہاں تک
کہ یہ سبق ہمارے رگ وریشہ اور ہمارے جسم کے ذرہ ذرہ میں داخل ہو گیا ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ بلند مقام رکھنے والا اور آپ سے زیادہ بلند شان رکھنے والا دنیا
میں اور کوئی انسان نہیں۔
مجھے وہ نظارہ خوب یاد ہے کہ لاہور میں آریہ سماج نے ایک جلسہ کیا اور اُس جلسہ کے
متعلق بار بار پہلے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کی معرفت اور پھر تحریراً انہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے درخواست کی کہ آپ بھی ان سوالات کے متعلق
1944ء
450
خطبات محمود
اپنا مضمون لکھ کر بھیجیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے تو انکار کیا اور فرمایا یہ
لوگ سخت بد زبانی کرنے والے ہیں ان کے وعدوں کا مجھے کوئی اعتبار نہیں۔ مگر ڈاکٹر مرزا
یعقوب بیگ صاحب نے یقین دلایا کہ ایک ڈاکٹر جو میر ادوست بھی ہے اس جلسہ کا سیکرٹری
ہے اور اُس نے پختہ یقین دلایا ہے کہ اس جلسہ میں کوئی ایسی بات نہیں ہو گی جو دوسرے
مذاہب والوں کے لیے دل شکنی کا باعث ہو، نہ کسی مذہب کے بانی کے خلاف کوئی بات کہی جائے
گی بلکہ صرف اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں ہی بیان کی جائیں گی۔ اور پھر تحریراً بھی انہوں نے
اقرار کیا کہ یہ جلسہ نہایت پر امن ہو گا، اس میں کسی مذہب کے بانی کے خلاف کوئی بات نہیں کہی
جائے گی بلکہ ہر مذہب کا نمائندہ صرف اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں کے بیان کرنے پر ہی اکتفا
کرے گا۔ تب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مضمون لکھا اور چونکہ مولوی
عبد الکریم صاحب جو اس قسم کے مضامین حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرف سے
جلسوں میں پڑھ کر سنایا کرتے تھے فوت ہو چکے تھے اس لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے مسجد مبارک میں ایک جلسہ منعقد کیا اور اس میں ڈاکٹر مرزا یعقوب صاحب،
شیخ یعقوب علی صاحب اور حضرت خلیفہ اول سے یہ مضمون پڑھوا کر ٹنا۔ شاید مرزا خدابخش
صاحب سے بھی یہ مضمون سنا گیا۔ مگر ان تینوں کے پڑھنے پر آپ کی تسلی نہ ہوئی اور آپ نے
فرمایا، کسی کی آواز اونچی نہیں، کسی کی آواز بھرائی ہوئی ہے اور کسی میں کوئی اور نقص ہے۔ مگر
بہر حال آپ نے فیصلہ فرمایا کہ حضرت خلیفہ اول یہ مضمون پڑھ دیں۔ کیونکہ آپ کا عالمانہ
رنگ ہے اور مضمون کی عبارت وہاں صحیح طور پر پڑھی جائے گی۔ جب اس مضمون کے سنائے
جانے کا فیصلہ ہوا تو آریہ سماج کے اس جلسہ میں شمولیت کے لیے قادیان سے بھی اور باہر کی
جماعتوں کی طرف سے بھی بہت سے لوگ چلے گئے ۔ کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ یہ جلسہ نہایت
پر امن ہو گا، کسی تقریر میں بد زبانی سے کام نہیں لیا جائے گا اور نہ دوسرے مذاہب اور اُن کے
بانیوں کے خلاف اعتراضات کا دروازہ کھولا جائے گا بلکہ ہر مذہب کا نمائندہ صرف اپنے اپنے
مذہب کی خوبیوں کو ہی بیان کرے گا۔ اور یہ لازمی بات ہے کہ جب ایسا ہو کہ ہر مذہب والا
صرف اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں اور اس کی تعلیم کے محاسن کو ہی بیان کرنے پر اکتفا کرے،
1944ء
451
خطبات محمود
دوسرے مذاہب پر دل آزار اور گندے حملے نہ کرے اور نہ ایسے اعتراضات کرے جو واقعات
کے خلاف ہوں تو ایسی حالت میں اسلام ہی تمام مذاہب پر غالب ثابت ہو گا اور اسی کی فضیلت
ثابت ہو گی۔ کیونکہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو انسانی زندگی کے ہر پہلو پر بحث کرتا اور ہر
ضرورت کے متعلق نہایت کامل اور احسن تعلیم دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ وہ اخلاق پر بھی
بحث کرتا ہے ، وہ عادات پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ رسم و رواج پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ تمدن اور
سیاست پر بھی بحث کرتا ہے، وہ خدا اور بندوں کے تعلقات پر بھی بحث کرتا ہے اور ان تمام
معاملات میں انسانی فطرت کے مطابق تعلیم دیتا ہے۔ مگر باقی مذاہب وہ ہیں جو ان مسائل کو
چھوتے ہی نہیں۔ اور اگر ان مسائل کے متعلق کوئی تعلیم پیش کرتے ہیں تو وہ ایسی ہوتی ہے
جس کے خلاف انسانی فطرت بغاوت کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے اس لیے یہ ایک لازمی اور
منطقی نتیجہ تھا کہ ہم میں سے ہر شخص یہ یقین رکھتا کہ اس جلسہ میں اسلام کو بڑی بھاری کامیابی
ہو گی۔ اور جب اسلام کی وہ فطرتی تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی جس میں ہر درجہ اور ہر
نوع کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کی گئی ہے۔ اور اسلام کی وہ زندگی بخش تعلیم لوگوں کو
پڑھ کر سنائی جائے گی جو قلوب کو ہر قسم کی ظلمات سے پاک کر کے اُنہیں اللہ تعالیٰ کی محبت
سے لبریز کر دیتی ہے تو تمام مذاہب والوں پر بڑا بھاری اثر ہو گا اور اسلام کا کمال اور اُس کی
صداقت کا اعتراف کیے بغیر ان کے لیے کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ چنانچہ ہماری جماعت کے
دوست اسلا ، اسلام کی فتح کا ڈنکا بجاتے وہاں پہنچے اور وہ اس یقین اور وثوق کے ساتھ گئے کہ اپنے اپنے
مذہب کی خوبیاں بیان کرنے میں کوئی مذہب اسلام کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گا۔ میں بھی
اُس وقت ساتھ تھا اور میری عمر سترہ سال کے قریب تھی۔ شہری لوگ چونکہ مذہب سے بہت
کم دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ہر وقت مادیات کی طرف جھکے رہتے ہیں اس لیے لاہور کے رہنے
والے اس جلسہ میں کم شامل ہوئے۔ وہ ہال جس میں یہ جلسہ ہوا اُس میں چودہ پندرہ سو آدمی
ہوں گے۔ اِن چودہ پندرہ سو میں سے تین چار سو باقی مذاہب کے پیرو تھے ، چھ سات سواحمدی
تھے اور باقی آریہ سماجی تھے۔ گویا آریہ سماج کے اس جلسہ کی رونق کی بنیاد ہماری اد ہماری
جماعت کے افراد تھے۔ کیونکہ ہماری جماعت کی طرف سے چھ سات سو آدمی اس جلسہ میں
1944ء
452
خطبات محمود
شریک ہوئے۔ اور دو تین سو مسلمان جو تقریریں سننے کے لیے آئے۔ وہ بھی در حقیقت ہماری
وجہ سے ہی آئے تھے کیونکہ انہوں نے سمجھا کہ اس جلسہ میں چونکہ اسلام کی طرف سے بھی
مضمون پڑھا جانے والا ہے اس لیے ضروری ہے کہ یہ مضمون سب پر غالب رہے اور باقی
مذاہب اپنی تعلیموں میں اسلام کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکیں۔ غرض آریہ سماج کے اس جلسہ کی ہے
کامیابی محض ہماری وجہ سے تھی۔ اگر ہماری جماعت کا چھ سات سو آدمی اس جلسہ میں شریک نہ
ہوتا اور اگر ہمارا مضمون جو اسلام کی صداقت اور اس کی تائید میں تھا، سُننے کے لیے دو تین سو
مسلمان نہ آتے تو آریہ سماج کا یہ جلسہ نہایت ہی بے رونق ہوتا اور کسی کو اس کی طرف ذرا بھی
توجہ پیدا نہ ہوتی۔ جلسہ شروع ہوا اور مختلف لوگوں نے اپنے اپنے مذاہب کے متعلق تقریریں
کیں۔ جہاں تک اس بات کا تعلق تھا کہ کسی مذہب کے متعلق کوئی ایسی بات نہ کہی جائے جو
اس مذہب کے پیرؤوں کے لیے دل شکنی کا باعث ہو ، عیسائیوں اور سناتنیوں وغیرہ نے
اس کا لحاظ رکھا اور انہوں نے اپنے مضامین میں ایسی کوئی بات نہ کہی جو مسلمانوں کے لیے دل آزاری
کا باعث ہوتی۔ آریہ سماج نے اپنا مضمون سب سے آخر میں رکھا ہوا تھا۔ درمیان میں ایک مقام
پر پروگرام کے مطابق جماعت احمدیہ کی طرف سے بھی مضمون پڑھ کر سنا دیا گیا۔ آخر آریہ
سماج کی باری آئی اور وہی ڈاکٹر صاحب جنہوں نے ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو یقین دلایا لو یقین دلایا
تھا کہ اس جلسہ میں کسی مذہب کے پیرؤوں کی دل شکنی نہیں کی جائے گی اور کوئی ایسی بات
نہیں کہی جائے گی جو مسلمانوں یا دوسری اقوام کے لیے دل آزار ہو مضمون پڑھنے کے لیے
کھڑے ہوئے اور انہوں نے بجائے آریہ سماج کی خوبیان بیان کرنے کے اپنا رُخ اسلام کی
طرف پھیر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِكَ) ڈاکو
اور فریبی اور اسی طرح کے اور نہایت ہی گندے اور ناپاک الفاظ استعمال کرنے شروع
کر دیے۔ شدید سے شدید دل شکنی جو ہو سکتی تھی اُنہوں نے کی اور شدید سے شدید دل آزاری
جو وہ کر سکتے تھے اس سے انہوں نے دریغ نہ کیا۔ مجھے یاد ہے میری عمر اس وقت سترہ سال کی
کھیمگر میں اس بد گوئی کو برداشت نہ کر سکا اور میں نے کہا میں تو ایک منٹ کے لیے بھی
اس جلسہ میں نہیں بیٹھ سکتا میں یہاں سے جاتا ہوں۔ اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی جو
1944ء
453
خطبات محمود
پہلے ہماری جماعت میں شامل تھے مگر بعد میں پیغامی ہو گئے اور پھر پیغامیوں سے بھی علیحدہ ہو کر
دوسرے مسلمانوں سے جاملے ان کو تاریخ کا بہت ہی شوق تھا اور انہوں نے اسی علم میں اپنی
تمام عمر گزار دی اور پھر اس میں ایسی ترقی کی کہ وہ ہندوستان کے مشہور مؤرخوں میں سے سمجھے
جانے لگے اور تمام ہندوستان میں مشہور ہو گئے۔ وہ اُس وقت میرے پاس ہی بیٹھے تھے۔ جب
میں اٹھنے لگا تو انہوں نے مجھے روک لیا۔ حضرت خلیفہ اول اُس وقت خلیفہ نہ تھے کیونکہ یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا واقعہ ہے۔ لیکن بہر حال اُنہیں جماعت میں
عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ان کا ذکر کر کے اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی مجھے کہنے لگے
مولوی صاحب تو یہاں بیٹھے ہیں اور آپ اُٹھ کر باہر جارہے ہیں۔ اگر یہ غیرت کا مقام ہوتا تو کیا
مولوی صاحب کو غیرت نہ آتی ؟ میں نے کہا کچھ ہو مجھ سے تو یہاں بیٹھا نہیں جاتا اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت یہ سخت کلامی مجھ سے برداشت نہیں ہو سکتی۔ وہ
کہنے لگے آپ کو کم سے کم نظام کی تو اتباع کرنی چاہیے ۔ مولوی صاحب اس وقت ہمارے لیڈر
ہیں اس لیے جب تک وہ بیٹھے ہیں اُس وقت تک نظام کی پابندی کے لحاظ سے آپ کو اُٹھ کر باہر
نہیں جانا چاہیے۔ اُن کی یہ بات اُس وقت کے لحاظ سے مجھے معقول معلوم ہوئی اور میں بیٹھ گیا۔
جب ہم واپس آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اِس واقعہ کا علم ہوا تو مجھے یاد
ہے آپ کو اس قسم کا غصہ پیدا ہوا کہ ویسا غصہ آپ میں بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔ آپ بار بار
فرماتے دوسرے مسلمان تو مردہ ہیں اُن کو کیا علم ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
کیا شان ہے؟ لیکن ہم نے تو اس طرح اسلامی تعلیم کو کھول کھول کر بیان کر دیا ہے اور اس
طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل اور آپ کے کمالات کو روشن کیا ہے کہ
اس کے بعد یہ تسلیم ہی نہیں کیا جاسکتا کہ ہماری جماعت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا شان ہے۔ آپ نے فرمایا تمہیں تو ایک منٹ کے لیے بھی اُس جگہ
پر بیٹھنا نہیں چاہیے تھے۔ بلکہ جس وقت اُس نے یہ الفاظ کہے تھے تمہیں اُسی وقت کھڑے
ہو جانا چاہیے تھا اور اُس ہال سے باہر نکل آنا چاہیے تھا۔ اور اگر وہ تمہیں نکلنے کے لیے راستہ نہ
دیتے تو پھر اُس ہال کو خون سے بھرا ہوا ہونا چاہیے تھا۔ یہ کیونکر تم نے بے غیرتی دکھائی ؟
1944ء
454
خطبات محمود
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دی گئیں اور تم خاموشی سے بیٹھ کر ان گالیوں کو
سنتے رہے ؟ حضرت خلیفہ اول اُس وقت آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے ۔ وہ جماعت کے ایک
بڑے آدمی تھے مگر وہ بھی سر ڈالے بیٹھے رہے۔ آپ بار بار فرماتے تمہاری غیرت نے یہ کیونکر
برداشت کر لیا کہ تم اُس جگہ پر بیٹھے رہو جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک ہو
رہی ہے۔ تب مولوی محمد احسن صاحب امروہی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور جس طرح
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ناراضگی کے
موقع پر یہ الفاظ کہے تھے کہ رَضِيْتُ بِاللهِ رَبَّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُولًا 1 اى
قسم کے الفاظ اُنہوں نے کہے اور پھر کہا حضور ! ذہول ہو گیا۔ یعنی ہر آدمی سے بعض موقعوں
پر غلطی ہو جاتی ہے ہم سے بھی ذہول کے ماتحت یہ غلطی ہوئی ہے، حضور در گزر فرمائیں۔
آخر بہت دیر کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا غصہ فرو ہوا اور آپ نے اس
غلطی کو معاف فرمایا۔
پھر ہم دیکھتے ہیں بعض لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ ذرا اُن سے کوئی بڑا آدمی ملنے
کے لیے آجائے تو اُن کی سب غیرت جاتی رہتی ہے اور وہ اُس بڑے آدمی کے آنے میں ہی
اپنی عزت سمجھنے لگتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ ہمارے لیے یہی بہت بڑی عزت ہے کہ ہمیں
فلاں قوم کا لیڈر یا فلاں جماعت کا سردار ملنے کے لیے آیا۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق جس قدر غیرت پائی جاتی
تھی اُس کا ثبوت اس واقعہ سے بھی ملتا ہے جب پنڈت لیکھرام آپ سے ایک دفعہ ملنے کے
لیے آیا۔ میں تو اُس وقت چھوٹا تھا اِس لیے مجھے تو یہ واقعہ یاد نہیں لیکن جو آدمی اُس وقت
موجود تھے وہ اس واقعہ کو بیان کرتے ہیں۔ اور یہ واقعہ ایسا ہے جو بار بار چھپ بھی چکا ہے کہ
لاہور یا امر تسر کے سٹیشن پر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام موجود تھے کہ
پنڈت لیکھرام آپ سے ملنے کے لیے آیا۔ ہماری جماعت اب بھی چھوٹی سی ہے مگر اُس وقت تو
بہت ہی چھوٹی تھی۔ آریوں سے مقابلہ رہتا تھا اور آریہ وہ تھے جن کی تعداد اور دولت کا مقابلہ
ہماری جماعت اُس وقت کر ہی نہیں سکتی تھی۔ ان آریوں کا لیڈر پنڈت لیکھرام اتفاقا سٹیشن پر
1944ء
455
خطبات محمود
آ نکلا اور جب اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا تو وہ آپ کی طرف آیا اور
آکر سلام کیا۔ مگر آپ نے اُس کے سلام کا کوئی جواب نہ دیا۔ شیخ رحمت اللہ صاحب جو لاہور
کے مشہور تاجر تھے انہوں نے جب دیکھا کہ پنڈت لیکھرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
سلام م کرنے کے لیے آیا ہے تو انہوں نے اپنے دل میں فخر محسوس کیا کہ آریوں کا ایک لیڈر
آپ کو سلام کرنے کے لیے آیا ہے۔ مگر جب اُنہوں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے سلام کا کوئی جواب نہیں دیا تو انہوں نے خیال کیا کہ شاید
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پنڈت لیکھرام کو دیکھا نہیں۔ پنڈت لیکھرام نے
بھی یہی سمجھا کہ مجھے جو آپ کی طرف سے سلام کا جواب نہیں ملا تو اس کی وجہ یہی معلوم ہوتی
ہے کہ آپ نے مجھے دیکھا نہیں۔ ورنہ یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ میں آپ کو سلام کرنے کے
لیے آتا اور آپ سلام کا جواب تک بھی نہ دیتے۔ چنانچہ وہ دوسری طرف سے مُڑ کر آیا اور
کہنے لگا مر زا صاحب! سلام ۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پھر بھی جواب نہ
دیا۔ تب وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تھے اُنہوں نے سمجھا کہ
عزت افزائی کا یہ اتنا بڑا موقع کیوں ضائع ہو کہ آریوں کا ایک لیڈر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو سلام کرنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے۔ اُنہوں نے
خیال کیا کہ اس سے بڑی عزت اور کیا ہو سکتی ہے کہ مخالف قوم کا ایک لیڈر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں آتا ہے اور حاضر ہو کر سلام عرض کرتا ہے۔ چنانچہ
شیخ رحمت اللہ صاحب آگے بڑھے اور اُنہوں نے کہا حضور نے ملاحظہ نہیں فرمایا،
پنڈت لیکھرام صاحب حضور کو سلام کرتے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بڑے جوش سے فرمایا شیخ صاحب! میں نے دیکھ لیا ہے لیکن وہ شخص جو میرے آقا کو گالیاں
دیتا ہے کیا اسے شرم نہیں آتی کہ وہ مجھے جو اُس کا ایک ادنیٰ خادم ہوں آکر سلام کرتا ہے !!
یہ ایسے واقعات نہیں جو صرف ایک دو ہوں ۔ بلکہ یہ متعدد واقعات ہیں اور بار بار ہم
نے دیکھے ہیں۔ ان واقعات کو دیکھنے کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھلا
ہمارے جذبات اور دوسرے لوگوں کے جذبات آپس میں مل ہی کس طرح سکتے ہیں۔
خطبات محمود
456
1944ء
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اور ہم ہی وہ لوگ ہیں جو اپنے تجربہ سے اس کو صحیح
سمجھ سکتے ہیں کہ
بعد
از
خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم2
میری قوم کے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ تو کافر ہے کافر ہے ۔
بعد
از
خدا بعشق محمد مخمرم
فرماتے ہیں میرا مذہب تو یہ ہے کہ میں خدا کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو
اپنے ایمان کا جزو سمجھتا ہوں اور آپ سے زیادہ عشق میں اور کسی انسان سے نہیں رکھتا
گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم
اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنا کفر ہوتا ہے اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سے عشق رکھنا کفر ہوتا ہے تو پھر جتنا چاہو مجھے کافر کہہ لو۔ تم جتنا کافر مجھے کہو ان معنوں میں
میں اس سے بھی زیادہ کافر ہوں۔ مجھے یاد ہے گو اُس وقت یہ بات مجھے بڑی معلوم ہوئی لیکن
بعد میں میں نے سمجھا کہ یہ بات نیک نیتی سے ہی کہی گئی تھی اور وہ یہ کہ جب گورنمنٹ نے
مذہب کے متعلق یہ قانون پاس کیا کہ کسی مذہب کے لیڈر اور اُس کے بانی کے خلاف کوئی ایسا
سخت کلمہ استعمال نہ کیا جائے جو اُس مذہب کے پیرؤوں کے لیے دل شکنی کا باعث ہو اور
جس سے تنافر اور تباغض پیدا ہو سکتا ہو۔ اگر کوئی شخص کسی کسی مذہب کے متعلق سخت الفاظ
استعمال کرے گا یا اُس مذہب کے بانی کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کرے گا جو دل آزار
ہوں یا قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کا باعث ہوں تو اُسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ اُن دنوں
مرزا سلطان احمد صاحب ایک دفعہ رخصت پر قادیان آئے۔ مرزا سلطان احمد صاحب اُس
وقت تک احمدی نہیں ہوئے تھے اور گو ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عقیدت تھی
مگر بیعت میں شامل نہیں تھے۔ بعد میں تو وہ اپنی عقیدت میں بہت ترقی کر گئے اور خدا تعالیٰ
نے انہیں بیعت میں شامل ہونے کی توفیق بھی عطا فرمادی۔ مگر اُس وقت تک وہ وہ احمدی
1944ء
457
خطبات محمود
نہیں تھے اور شاید گوجرانوالہ میں ای۔ اے سی تھے۔ قادیان میں چند دنوں کی چھٹی پر آئے
ہوئے تھے کہ میں اُن سے ملنے کے لیے گیا۔ باتوں باتوں میں وہ بڑے جوش سے کہنے لگے میں
تو کہتا ہوں بڑے مرزا صاحب فوت ہو گئے تو اچھا ہی ہوا۔ میری طبیعت پر اُن کا یہ فقرہ بہت ہی
گراں گزرا۔ مگر اُن کے اگلے فقرہ نے بتا دیا کہ ان کا منشاء بُرا نہ تھا بلکہ اچھا تھا۔ گو ان کا فقرہ
مجھے پھر بھی گستاخانہ ہی معلوم ہوا۔ اُنہوں نے کہا میں تو کہتا ہوں بڑے مرزا صاحب فوت
ہو گئے تو اچھا ہی ہوا ورنہ گورنمنٹ نے جو یہ قانون بنایا ہے کہ جو شخص کسی مذہب کے
پیرؤوں کی دل شکنی کرے گا، اُسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ اگر یہ قانون ان کی زندگی میں بن
جاتا اور کوئی شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کا ارتکاب کر دیتا تو انہوں نے باز
نہیں آنا تھا۔ وہ اُس کی ایسی خبر لیتے اور اس طرح سختی کے ساتھ اُس مذہب کی برائیاں بیان
کرتے کہ ذرا بھی قانون کی پروا نہ کرتے اور جیل خانے چلے جاتے۔ میں اُس وقت سمجھا کہ
انہوں نے نیک معنوں میں ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ الفاظ
استعمال کیے ہیں اور اس طرح اُس محبت اور عشق کا اظہار کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے ساتھ تھا۔ چنانچہ انہوں نے بڑے
زور سے کہا میں تو کہتا ہوں بڑے مرزا صاحب فوت ہو گئے تو اچھا ہی ہوا۔ ورنہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق اگر کوئی سخت کلامی سے کام لیتا تو انہوں نے باز نہیں آنا تھا اور
ضرور جیل خانے چلے جانا تھا۔
یہ واقعات ہیں جو ہم نے دیکھے ہوئے ہیں۔ پس ہم جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا ادب اور احترام ہمارے دلوں میں کس طرح کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ ہم
جانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کتنا بڑا بلند مقام ہے اور ہم جانتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کے حضور جو مقام قرب حاصل ہے اُس کے
قریب بھی اور کوئی شخص نہیں پہنچ سکتا۔
میں ایک دفعہ قصور گیا اور وہاں میں نے اسلام کے محاسن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے فضائل کے متعلق تقریر کی۔ میں نے یہ بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
1944ء
458
خطبات محمود
------------------------------
اخلاق فاضلہ ہمارے لیے راہنمائی کا کام کر رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ہر قول و فعل
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتدا کریں اور دیکھیں کہ آپ نے ہمارے سامنے
کیا نمونہ پیش کیا ہے کیونکہ اخلاق کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں ہمارے لیے نمونہ موجود نہ ہو اور ہم اس کی راہنمائی میں صحیح راستہ
پر نہ چل سکتے ہوں۔ ایک ہندور کیس بھی میری اس تقریر میں موجود تھا۔ جب لیکچر ختم ہو گیا تو
وہ بعد میں مجھ سے ملنے کے لیے آیا اور کہنے لگا مجھے عام طور پر مذہبی امور سے وہ دلچسپی ہے اور
جہاں بھی مجھے یہ معلوم ہو کہ مذہب کے متعلق کوئی تقریر ہونے والی ہے میں وہاں پہنچتا
ہوں۔ مگر اب تک اسلام کے متعلق میں نے جس قدر لیکچر نے ہیں اُن میں یہی ذکر ہوتا تھا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایسے تھے ، آپ کا رنگ ایسا تھا، آپ کی آنکھیں
ایسی تھیں، آپ کا قد ایسا تھا۔ وہ شخص ہندو تھا اور ہندو ہونے کی وجہ سے اُس کا سخت الفاظ
استعمال کرنا باعث تعجب نہ تھا بلکہ اس موقع پر اُس نے سخت الفاظ استعمال بھی کیے۔ چنانچہ
اُس نے کہا کوئی بتائے کیا ہم عشق کرنے کے لیے ایسے مواقع پر آتے ہیں؟ ہماری غرض تو یہ
ہوتی ہے کہ ہم دیکھیں آپؐ نے دنیا میں آکر لوگوں کو دین کس طرح سکھایا اور اُن کے اخلاق
کی کس طرح نگہداشت کی۔ مگر آج تک مجھے کہیں بھی یہ سننے کا اتفاق نہیں ہوا کہ آپؐ نے
یہ یہ تعلیم پیش کی ہے جو اخلاق اور روحانیت کے لیے عطیہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے
بانی اسلام کے فضائل ایک جلسہ میں سنے۔ ورنہ اب تک تو ہمیں یہی پتہ تھا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کمبل اپنے جسم پر لپیٹ لیتے تھے، لمبی لمبی زلفیں تھیں، رنگ سفید
تھا اور شکل ایسی تھی، اس سے زیادہ ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ اسلام کے بانی کی کیا شکل ہے۔ آج
پہلی دفعہ میں نے آپ کی تقریر میں یہ باتیں سنی ہیں جس سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسلام کے
بانی کی کیا تعلیم تھی اور انہوں نے اپنے نمونہ سے لوگوں کے سامنے کیا کیا باتیں پیش کی ہیں۔
میں نے معذرت کی کہ مسلمانوں میں واقع میں یہ کوتاہی پائی جاتی ہے اور ان میں یہ کمزوری ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلیٰ اخلاق اور آپ کے بے مثال کارناموں کو پیش
کرنے کی بجائے وہ یہی باتیں بیان کرتے رہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل
کی
1944ء
459
خطبات محمود
------------------------------
ایسی تھی اور آپ کا رنگ ایسا تھا لیکن باوجود اس کے ہمیں اصل چیز کو دیکھنا چاہیے۔ یہ نہیں
دیکھنا چاہیے کہ لوگ اپنی غلط فہمیوں کے نتیجہ میں اس شکل کو بگاڑ کر کس رنگ میں پیش
کر رہے ہیں۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور آپ کا عشق ہمارے
ایمان کا جزو ہے۔ مگر باوجود اس کے جب میں دیکھتا ہوں کہ بعض مسلمان اپنی نادانی
اور جہالت کی وجہ سے بلکہ تعصب اور دشمنی میں حد سے نکل جانے کی وجہ سے ہماری باتوں کو
توڑ مروڑ کر اور اُنہیں اصل معنوں سے پھر ا کر لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں تو مجھے حیرت حیرت
آتی ہے کہ ان کے ایمانوں کو کیا ہو گیا ہے۔
ابھی چند دن ہوئے ایک موقع پر میں نے بعض باتیں کیں جن کا مفہوم یہ تھا کہ ہم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق یہ یقین رکھتے ہیں کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے
حضور جو درجہ اور مقام حاصل کیا ہے وہ اپنے زورِ عمل سے حاصل کیا ہے۔ ہم یہ خیال نہیں
کرتے کہ خدا تعالیٰ نے زبر دستی آپؐ کو اس مقام پر کھڑا کر دیا اور پھر باقی لوگوں اور آپؐ کے
درمیان وہ خود کھڑا ہو گیا۔ تاکہ کوئی شخص اُس مقام تک نہ پہنچ سکے جس مقام پر اُس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچایا ہے۔ ہمارے نزدیک یہ عقیدہ بالکل غلط اور
خلاف قرآن ہے۔ اگر ایسا سمجھا جائے اور یہ خیال کیا جائے کہ خدا تعالیٰ نے بلا استحقاق
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک اعلیٰ مقام پر پہنچادیا اور باقی دنیا کو اُس نے خود ہی اُس
مقام تک پہنچنے سے روک دیا تو اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی کمال نہیں
ہو گا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کمال اسی میں ہے کہ اس روحانی میدان میں دنیا کی
تمام ارواح کو دوڑانے کے لیے کہا جائے اور کسی ایک شخص کو بھی آگے بڑھنے اور ترقی کرنے
سے نہ روکا جائے۔ مگر پھر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے آگے نکل جائیں اور دنیا کو دکھا
دیں کہ باوجود اس کے کہ خدا نے ہر ایک کے لیے میدان کھلا رکھا تھا، خدانے ہر ایک کے لیے
دروازہ کھلا رکھا تھا، خدا نے ہر ایک کے اندر ترقی کا مادہ پیدا کیا تھا۔ پھر بھی اس دوڑ میں
محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے نکل گئے اور ساری دنیا پیچھے رہ گئی۔ میرا یہ خطبہ جب شائع رجب شائع
ہوا تو " پیغام صلح" لاہور نے جو ہماری دشمنی میں یزید سے بھی دو قدم آگے رہتا ہے،
1944ء
460
خطبات محمود
کتربیونت 3 کر کے اس خطبہ کے کچھ اقتباس شائع کیے اور لوگوں کو اشتعال دلایا۔ جس پر
" احسان"، "زمیندار"، ار"، "شہباز" اور "پیام دہلی" وغیرہ نے یہ شور مچانا شروع کر دیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہتک کی گئی ہے کیونکہ کہا گیا ہے کہ دوسرے لوگ بھی
اس دوڑ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ سکتے تھے۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ یہی
بات اگر ان کے باپ کے متعلق کہی جائے، اگر ان کے بیٹے کے متعلق کہی جائے، اگر ان کے
بھائیوں کے متعلق کہی جائے تو وہ سر پھوڑنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ مگر جب یہی بات وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق کہتے ہیں تو انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ
کیا کہہ رہے ہیں۔ اگر کسی کا لڑکا یا کسی کا بھائی یا کسی کا باپ یا کسی کا کوئی اور رشتہ دار کہیں اعلیٰ
درجہ کی ملازمت حاصل کرلے اور اُس کے متعلق یہ کہا جائے کہ اُسے سرکار نے خود ہی
اونچے درجے پر پہنچا دیا ہے اُس نے اپنے زورِ بازو سے یہ درجہ حاصل نہیں کیا تو اُس کے
رشتہ دار یہ بات کہنے والے سے لڑنے کے لیے تیار ہو جائیں گے ۔ اور کہیں گے ، اِس کا مطلب
یہ ہے کہ وہ تھا تو نالائق تھا تو نا اہل مگر گورنمنٹ نے رعایت کر کے ایک نالائق اور نا اہل شخص
کو یہ مقام دے دیا اور باقی لوگوں کو اس کے حصول سے محروم کر دیا۔ غرض کسی کے متعلق بھی
یہ فقرہ کہہ دیا جائے اُس کے عزیز اور رشتہ دار اس فقرہ کو برداشت نہیں کر سکیں گے اور اسے
سب ہتک قرار دیں گے۔ مگر ہماری دشمنی کی وجہ سے یہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق اس قسم کے الفاظ استعمال کرتے ہیں اور انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ ان
الفاظ کے پردہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیسی خطرناک ہتک کے مر تکب ہو رہے
ہیں۔ اگر کہا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خود بخود ایک خاص مقام
دے دیا اور لوگوں کو اس مقام تک پہنچنے سے جبراً روک دیا تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
دنیا میں کئی لوگ ایسے تھے جو رسول کریم سے اس روحانی دوڑ میں بڑھ سکتے تھے مگر چونکہ خدا
نے اُن کو جبر اروک دیا اور وہ خود محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کے درمیان حائل ہو گیا اس
لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کا خاص قرب حاصل کر گئے ورنہ اور لوگ بھی
ایسے ہو سکتے تھے جن کو اگر موقع دیا جاتا تو وہ اس مقام کو حاصل کر لیتے۔ میرے نزدیک
کی
1944ء
461
خطبات محمود
اِس سے بڑھ کر اور کوئی گالی نہیں ہو سکتی۔ یہ خدا کے لیے بھی گالی ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی گالی ہے۔ خدا کے لیے اس طرح گالی ہے کہ اس کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ پر ناجائز طرفداری کا الزام عائد ہوتا ہے اور کہنا پڑتا ہے کہ جو لوگ آگے بڑھنے کے
مستحق تھے اُن کو تو خدا نے بڑھنے نہ دیا اور جو شخص اس مقام کا مستحق نہیں تھا، اُسے آگے بڑھا
دیا۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اِس میں اس طرح ہتک ہے کہ اس کے نتیجہ میں یہ
تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مقام بلند حاصل کیا وہ آپ نے اپنی
قابلیت سے حاصل نہیں کیا۔ اگر قابلیت کا سوال ہوتا تو اور کئی لوگ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے بڑھ سکتے تھے۔
پس تعجب ہے کہ وہ بات جس کا سُننا کوئی ماں اپنے بیٹے کے متعلق برداشت نہیں
کر سکتی، کوئی بیٹا اپنے باپ کے متعلق برداشت نہیں کر سکتا، کوئی بھائی اپنے بھائی کے متعلق
برداشت نہیں کر سکتا وہ محض ہماری مخالفت کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق کہی جاتی ہے اور ہمارے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نَعُوذُ بِالله رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہتک کا ارتکاب کرنے والے ہیں۔ کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے کسی کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھنے سے نہیں روکا۔ اگر کسی شخص میں ہمت ہے تو
بڑھ جائے۔ مگر وہ بڑھے گا نہیں کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قربانی کی ہے
کوئی وہ قربانی دینے کا اہل نہیں ہے۔ یہ صاف بات ہے کہ بڑھ سکنا اور چیز ہے اور بڑھنا اور چیز۔
بڑھ سکنے کے یہ معنی ہیں کہ ہر شخص کے لیے آگے بڑھنے کا موقع تھا اور یہ راستہ اُس کے لیے
بند نہیں تھا بلکہ گھلا تھا۔ لیکن جب کوئی شخص آپ سے بڑھا نہیں تو معلوم ہوا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عشق کا نمونہ دکھایا ویسا نمونہ اور کوئی نہیں دکھا سکا۔ عام آدمی تو الگ
رہے وہ نمونہ ابراہیم موسیٰ اور عیسی بھی نہیں دکھا سکے۔ اب اس عقیدہ میں
رسول کریم کی ہتک کونسی ہو گئی۔ یہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے
کہ خدا نے سب لوگوں کے لیے دروازہ کھول دیا اور کہا کہ آؤ! اور اس دروازے
میں داخل ہونے کے لیے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو۔ اِس پر سب
1944ء
462
خطبات محمود
لوگ دوڑے مگر چونکہ ان میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عشق نہ تھا وہ اس زور ور ان میں محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ جیسا
سے نہ دوڑ سکے جس زور سے محمد رسول اللہ صل اللہ ہم دوڑے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم آگے نکل گئے ۔ پس اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک نہیں بلکہ
عزت ہے۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کالج میں جب طالب علم جاتے ہیں تو ہر ایک کے لیے
موقع ہوتا ہے کہ وہ دوسروں سے آگے نکل جائے۔ مگر جب نتیجہ نکلتا ہے تو ایک آگے بڑھ
جاتا ہے اور باقی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اب اس کے آگے نکل آنے پر دوسرے لوگ یہ نہیں کہہ
سکتے کہ اُس سے خاص رعایت کی گئی ہے۔ کیونکہ رعایت کا تب سوال پیدا ہوتا ہے جب اُن کے
لیے محنت کا دروازہ بند کیا گیا ہوتا اور کہا جاتا کہ ہم نے اسی لڑکے کو آگے بڑھانا ہے، دوسروں
کو آگے نہیں بڑھانا۔ مگر جب ہر ایک کے لیے دروازہ کھلا تھا کہ وہ دوسروں سے آگے نکل جاتا
تو ایک لڑکے کا محنت اور کوشش کر کے دوسروں سے آگے نکل جانا اُس کی قابلیت کا ثبوت
ہو گا۔ لیکن اگر یونیورسٹی کسی کو خاص طور پر آگے کر دے اور دوسروں کو جبرا پیچھے رکھے تو ہر
شخص کہے گا یہ دھوکا بازی ہے، یہ جانبداری اور راری اور طرفداری ہے۔ دوسروں کا رستہ را وں کا رستہ روک کر ایک
کو آگے کر دینا ہر گز اُس کی قابلیت اور کمال کا ثبوت نہیں ہو سکتا۔ ہاں ! اگر ہر ایک کے لیے
راستہ کھلا ہو ، ہر ایک کو یہ آزادی حاصل ہو کہ وہ اپنی محنت کے مطابق جو مقام حاصل کرنا چاہے
کرلے تو اس کے بعد اگر ایک شخص محنت کرے، کوشش کرے، عرق ریزی سے کام لے،
دماغی قوتوں کا صحیح استعمال کرے اور پھر دوسروں سے آگے بڑھ کر دکھا دے تو بے شک اس
میں اُس کی بہت بڑی عزت ہوگی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بھی یہی دو
باتیں تسلیم کرنی پڑیں گی۔ یا تو یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی
قابلیت اور اپنے زور سے تمام بنی نوع انسان کو شکست دے کر اور اُن کو اس میدان میں پیچھے
*
چھوڑ کر باوجود اس کے کہ اُن کے لیے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ترقی کے راستے کُھلے تھے
اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھ گئے۔ وہ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے اپنی قربانیوں کی وجہ سے،
وہ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے اپنی وفاداریوں کی وجہ سے ، وہ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے
اپنی دینداری کی وجہ سے ، وہ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے اپنے تقوی اور اپنے اخلاص اور اپنی
1944ء
463
خطبات محمود
محبت کی وجہ سے۔ اور اس طرح اُنہوں نے وہ مقام حاصل کر لیا جس کو دوسرے لوگ حاصل
نہ کر سکے۔ پس ایک تو یہ توجیہہ ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کی جاسکتی ہے
اور ایک توجیہہ یہ ہے کہ بہتیرے آدمی ایسے تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ
سکتے تھے۔ آپ کا آگے نکل جانا آپ کے کامل نبی ہونے کی نَعُوذُ بِاللہ کوئی دلیل نہیں کیونکہ
خدا رستہ میں حائل ہو گیا تھا اور اُس نے درمیان میں کھڑے ہو کر باقی سب لوگوں کو وہاں تک
پہنچنے سے محروم کر دیا۔ یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ
نے وہ قابلیتیں دیں جو دوسروں کو نہیں دیں اِس لیے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے
نکل گئے اور دوسرے لوگ پیچھے رہ گئے۔
ہم وہ ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ وہ لوگ جھوٹے ہیں جو خیال کرتے ہیں کہ اس
دوڑ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور لوگ اس لیے نہیں بڑھے کہ خدا تعالیٰ
نے اُن کو وہ طاقتیں نہیں دی تھیں جو خاص طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی
تھیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے عملی طور پر دکھا دیا کہ سب لوگ دوڑے مگر کوئی شخص
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا تیز دوڑ نہ سکا اور اس وجہ سے جو مقام رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے حاصل کیا وہ کوئی دوسرا شخص حاصل نہ کر سکا۔ مگر یہ لوگ اس بات کے
قائل ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور لوگ بھی بڑھ سکتے تھے۔ مگر خدا نے اُن کو
جبراً آگے بڑھنے سے روک دیا۔ وہ خود اُن کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کے درمیان کے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
حائل ہو گیا اور اس طرح اُن کو ترقی کے حصول سے جبری طور پر محروم کر دیا۔ ہر وہ شخص جس
کے اندر تخم دیانت پایا جاتا ہے ان دونوں امور پر غور کر کے بتائے آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے متعلق یہ پہلو زیادہ مناسب اور آپ کی عزت کو بڑھانے والا ہے کہ خدا نے زبر دستی
آپ کو آسمان پر بٹھا دیا اور دوسروں کو زمین پر گرا دیا یا یہ پہلو آپ کی شان اور عظمت کو پر دیا یا
بڑھانے والا ہے کہ خدا نے ہر ایک کے لیے ترقی کا راستہ کھلا رکھا تھا، ہر ایک کے لیے موقع تھا
کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی آگے بڑھ سکتا مگر کوئی شخص ایسانہ نکلا جو اپنی قربانی
اور اپنی محبت اور اپنے ایثار اور اپنے خلوص اور اپنے تعلق باللہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
1944ء
464
خطبات محمود
آگے بڑھ جاتا۔ یہ ایسی بات ہے جسے ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے مگر ہماری دشمنی کی وجہ سے
یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی کمی کی وجہ سے یا سچائی سے بیزاری کی عادت رکھنے
کی وجہ سے جو بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کو بڑھانے والی ہے اُس کو ماننے
سے تو وہ انکار کرتے ہیں اور جو باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اور آپ کی عظمت تو
کو کم کرنے والی ہیں اُن کو وہ تسلیم کرتے ہیں۔ مثلاً مسلمانوں میں مولود کی رسم ہے۔ مولود میں
سوائے اس کے کچھ نہیں ہوتا کہ ایک مولوی اُٹھ کر وعظ کرنا شروع کر دیتا ہے اور کہتا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال ایسے تھے۔ کوئی اُن سے پوچھے کیا خدا نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لمبے اور ملائم بالوں کی وجہ سے رسول بنا کر بھیجا تھا؟
یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ ایسا تھا ؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ
نے سفید رنگ کی وجہ سے نبی بنا کر بھیجا تھا ؟ یارسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد ایسا تھا؟
کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اچھے قد کی وجہ سے نبی بناکر بھیجا تھا؟
یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں ایسی تھیں؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
خدا نے اعلیٰ درجہ کی آنکھوں کی وجہ سے نبی بنا کر بھیجا تھا ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو تو یہ مقام اس قربانی اور ایثار کی وجہ سے ملا تھا جس کا آپ نے اپنے عمل سے ثبوت دیا۔ اُس
محبت کی وجہ سے ملا تھا جو آپ کے دل میں پائی جاتی تھی۔ آپؐ نے ایک طرف خدا تعالیٰ سے
ایسی محبت کی جس کی مثال دنیا کا کوئی اور شخص پیش نہ کر سکا اور دوسری طرف بنی نوع انسان
ایسی محبت کی جس کا نمونہ کوئی اور شخص نہ دکھا سکا۔ آپؐ کو یہ مقام اُس عشق کی وجہ
حاصل ہوا جو آپ کے رگ و ریشہ میں پایا جاتا تھا، اُس عبادت کی وجہ سے حاصل ہوا جس پر
آپ کو دوام حاصل تھا، ان اعلیٰ صفات کی وجہ سے حاصل ہوا جو آپؐ سے ظاہر ہوتی تھیں، اُن
جذبات کی وجہ سے حاصل ہوا جو آپ میں پائے جاتے تھے اور جن کے نتیجہ میں آپ رات اور
دن اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر قربانی کرنے پر تیار رہتے تھے۔ مگر جن چیزوں کی وجہ سے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد " کہلائے مسلمان اُن کا تو ذکر نہیں کرتے اور یہ کہنا شروع کر دیتے
ہیں کہ آپ نے ایک کمبل لپیٹا ہوا ہوتا تھا، آپ کے گیسو ایسے تھے اور آپ کا رنگ ایسا تھا۔
سے
وجہ سے
1944ء
465
خطبات محمود
یہ تو صریح ہتک ہے جو مسلمانوں کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی، کی جاتی ہے۔
اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کسی شخص سے پوچھا جائے کہ ہٹلر کی لوگ کیوں تعریف کرتے
ہیں ؟ تو وہ کہے اس لیے کہ اُس کا قد پانچ فٹ کا ہے ، وہ فلاں کو ٹھی میں رہتا ہے اور اُس کی زبان
ایسی ہے۔ اِس کے صاف معنی یہ ہوں گے کہ یا تو یہ تعریف کرنے والا پاگل ہے اور یا اُسے
اندرونی طور پر دوسرے شخص سے کوئی شدید دشمنی ہے جس کا وہ اِس رنگ میں اظہار کر رہا
ہے۔ اسی طرح مسلمان وہ باتیں تو بیان نہیں کرتے جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی حقیقی شان ظاہر ہوتی ہے اور یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ آپؐ کے گیسو ایسے تھے اور آپؐ کا
رنگ ایسا تھا۔ حالانکہ لمبے گیسوؤں والے دنیا میں ہزاروں مل سکتے ہیں، سفید رنگ والے دنیا
میں ہزاروں مل سکتے ہیں، اچھے قد والے دنیا میں ہزاروں مل سکتے ہیں، خوبصورت آنکھوں
والے دنیا میں ہزاروں مل سکتے ہیں۔ اور یہ خوبیاں ہر گز ایسی نہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم دوسروں سے ممتاز ہوں۔ جس چیز میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم منفرد ہیں اور
جس چیز میں دنیا کا کوئی شخص آپ کے مقابلہ میں پیش نہیں کیا جا سکتا وہ محبت اور وہ عشق ہے جو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی ذات کے ساتھ تھا۔ تم ایسا کوئی شخص دنیا میں تلاش
نہیں کر سکتے جس نے خدا سے وہ محبت کی ہو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی، جس نے
اُس عشق کا اظہار کیا ہو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ظاہر ہوا۔ تم لمبے گیسوؤں والے
ہزاروں نہیں لاکھوں آدمی دنیا میں دکھا سکتے ہو لیکن آدم سے لے کر قیامت تک تم ایک شخص
بھی ایسا پیش نہیں کر سکتے جس نے پاکیزگی اور طہارت کا وہ نمونہ دکھایا ہو جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دکھایا۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رسالت کے اس بلند ترین مقام
پر پہنچانے والی آپؐ کی وہ صداقت تھی جس کا آپؐ نے نمونہ دکھایا اور جس کی مثال آدم سے
لے کر قیامت تک دنیا کے کسی شخص میں نہیں مل سکتی۔ اس مقام پر پہنچانے والی آپؐ کی وہ
امانت تھی جس کا آپ نے نمونہ دکھایا اور جس کی مثال آدم سے لے کر قیامت تک دنیا کے
نہیں مل سکتی۔ اس مقام پر پہنچانے والا آپ کا وہ انصاف تھا جس کا آپ نے نمونہ
دکھایا اور جس کی مثال آدم سے لے کر قیامت تک دنیا کے کسی شخص میں نہیں مل سکتی۔
1944ء
466
خطبات محمود
اس مقام پر پہنچانے والا آپ کا وہ ایثار تھا جو بنی نوع انسان کے لیے آپؐ سے ظاہر ہوا اور جس
کی مثال آدم سے لے کر قیامت تک اور کسی شخص میں نہیں مل سکتی۔ اس مقام پر پہنچانے والا
آپ کا دین کے لیے اپنے آپ کو اس طرح وقف کر دینا تھا کہ آدم سے لے کر قیامت تک ایسا
کوئی شخص پیش نہیں کیا جاسکتا جس نے دین کے لیے اپنے آپ کو رات اور دن اس طرح وقف
کر دیا ہو۔ یہ اور اسی قسم کی ہزاروں نہیں لاکھوں خوبیاں ایسی ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم بالکل منفرد ہیں اور کوئی شخص ان خوبیوں اور کمالات میں آپؐ کی ہمسری کا دعوی
نہیں کر سکتا۔ مگر مسلمان ان خوبیوں کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور بیان یہ کرنے لگ جاتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زلفیں ایسی تھیں اور آپ کا رنگ ایسا تھا اور آپ کا قد ایسا
تھا۔ اور آپ کی خوبیوں کے متعلق یہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے اپنا عہدہ عشق الہی اور خدمت خلق
کے کمال سے حاصل نہیں کیا بلکہ یونہی اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو اس مقام پر کھڑا کر دیا تھا۔ ان
باتوں کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب دشمن کے سامنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ
باتیں بیان کی جاتی ہیں تو وہ ہنستا ہے اور بجائے اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
خوبیوں اور آپ کے کمالات اور فضائل کا اُس پر اثر ہو ، وہ تعجب کرتا ہے کہ کہنے والے کی عقل
کو کیا ہو گیا کہ وہ آپ کی ذاتی خوبیاں تو پیش نہیں کرتا بلکہ یہ کہہ کر کہ خدا تعالیٰ نے یو نہی آپ
کو اعلیٰ مقام دے دیا تھا آپ کی ذاتی خوبیوں کا انکار کرتا ہے اور وہ خوبیاں پیش کر رہا ہے جن میں
آپ کا کوئی دخل نہیں۔ یہ خوبیاں کہ آپ کا رنگ ایسا تھا اور آپ کا قد ایسا تھا اور آپؐ کی زلفیں
ایسی تھیں ایسی ہی ہیں جیسے تاج محل کے متعلق کہا جائے کہ وہ بڑا خوبصورت ہے۔ بیشک
تاج محل بہت خوبصورت ہے مگر کیا تاج محل اپنے اِس حُسن پر فخر کر سکتا ہے اور کہہ سکتا ہے
کہ اس خوبی کے بدلہ میں مجھے بھی جنت میں کوئی اعلیٰ مقام ملنا چاہیے؟ آخر تاج محل کیوں اپنے
حُسن پر فخر نہیں کر سکتا اور کیوں یہ مطالبہ نہیں کر سکتا کہ اُسے بھی اس خوبی کی وجہ سے جنت
میں جگہ ملنی چاہیے؟ اسی لیے کہ تاج محل کی خوبیاں اُس کی ذاتی نہیں بلکہ کسی معمار کی
مرہون منت ہیں۔ ایک معمار نے جس رنگ میں چاہا اسے بنادیا۔ معمار نے اُسے تاج محل
بنادیا تو وہ تاج محل بن گیا۔ اگر وہ اسے معمولی مکان بنا دیتا تو وہ ویسا ہی بن جاتا۔ اسی طرح
1944ء
467
خطبات محمود
دنیا کے خوبصورت پہاڑی مقامات مثلاً کشمیر یا ڈلہوزی یا کھجیار 4 وغیرہ کیا جنت میں کسی
اعلیٰ درجہ کے مقام کے مستحق ہو سکتے ہیں؟ اور کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ چونکہ ہمارے اندر بھی
خوبیاں پائی جاتی ہیں اس لیے ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی جنت میں جگہ ملنی چاہیے ؟ آخر کیوں وہ یہ
مطالبہ نہیں کر سکتے ؟ اِسی لیے کہ اُن کی بناوٹ اور اُن کی پختگی میں اُن کا کوئی ذاتی دخل نہیں۔
اسی طرح اگر خدا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے زور سے ایک بلند ترین مقام پر
پہنچادیا تو اس کے معنے یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نَعُوذُ بِاللهِ عزت کے مستحق
نہیں کیونکہ اُن کا اِس مقام کو حاصل کرنا اُن کی کسی ذاتی خوبی کا نتیجہ نہیں خدا نے زبر دستی
دوسروں کا راستہ روک کر اُن کو اس مقام پر پہنچا دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور
آپ کے مقام کا احترام صرف اسی صورت میں ہے جب یہ تسلیم کیا جائے کہ ہر شخص کے لیے
خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھنے کا موقع تھا۔ ہر شخص کا اختیار تھا کہ وہ آگے بڑھتا اور اپنے
عشق اور اپنی محبت کے زور سے اس مقام کو حاصل کر لیتا۔ خدا تعالیٰ نے ہر شخص کے اندر
قابلیتیں رکھی تھیں ، ہر شخص کے اندر اُس نے طاقتیں رکھی تھیں، ہر شخص کے اندر اُس نے یہ
ملکہ رکھا تھا کہ وہ نوع انسان کی خدمت یا عبادت یا محبت الہی میں ترقی کر کے اللہ تعالیٰ کے
قرب کا بلند سے بلند مقام حاصل کرلے۔ مگر باوجود اس کے کہ سب کو مشابہ طاقتیں دی گئی
تھیں، سب کو مشابہ قابلیتیں دی گئی تھیں، سب کو آگے بڑھنے کے مشابہ مواقع حاصل تھے،
و
سب کے لیے خدا تعالیٰ کے قرب کے راستے کھلے تھے پھر بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آئے اور سب سے آگے بڑھ گئے۔ جیسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا تعالیٰ کے
قرب میں بڑھنے کے لیے موقع حاصل تھا ویسا ہی موقع آدم کو حاصل تھا، ویسا ہی نوح کو حاصل
تھا، ویسا ہی ابراہیم کو حاصل تھا، ویسا ہی موسیٰ کو حاصل تھا، ویسا ہی عیسی کو حاصل تھا اور انہوں
نے اپنے اپنے رنگ میں اللہ تعالیٰ کے قرب کے کمالات کو طے بھی کیا۔ مگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا کمال یہ ہے کہ آپؐ نے اُن سب سے بڑھ کر اپنے عشق و محبت کا ثبوت دیا
اور اس طرح دنیا کے تمام لوگوں سے آگے بڑھ کر دکھا دیا۔ ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ اگر
کہیں بڑے بڑے پہلوان جمع ہوں اور اُن میں سے ایک پہلوان سب پر غالب آجائے تو وہ
سراسر خیر
1944ء
468
خطبات محمود
بہت زیادہ عزت اور بہت زیادہ انعام کا مستحق سمجھا جائے گا۔ بھلا اس میں کسی کی کیا عزت ہے
کہ بہت سے پہلو ان جمع ہوں تو ایک شخص کو بلا وجہ آگے کر دیا جائے اور دوسروں کو پیچھے ہٹا دیا
جائے ۔ یہ بات اُسے معزز ثابت کرنے والی نہیں ہوگی۔ بلکہ اُسے دوسروں کے مقابلہ میں
نااہل قرار دینے والی ہو گی۔
ہمیں تو جس چیز میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت نظر آتی ہے ہم اسی کو پیش ا کی
کرتے ہیں۔ مگر ان مسلمانوں کے دلوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اتنی نکل چکی
ہے، ان کا تعلق آپ سے اتنا کٹ چکا ہے اور ہمارا بغض ان کے دلوں میں اس قدر بڑھ چکا ہے کہ
ہم اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بڑا کہیں تو وہ چھوٹا کہہ دیتے ہیں، ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو
خدا رسیدہ قرار دیں تو وہ آپ کو نَعُوذُ بِاللہ خدا سے دور قرار دینے کے لیے تیار ہو جاتے
ہیں۔ میں نہیں سمجھ سکتا یہ کیسا ایمان ہے اور کس طرح یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ ان کے دلوں میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق پایا جاتا ہے۔ پھر عجیب بات یہ ہے کہ اس بنیاد پر اور اپنی
اس حالت کے ہوتے ہوئے ہم سے یہ بحث کی جاتی ہے کہ انہیں کافر کیوں کہا جاتا ہے۔ جن لوگوں
کے دلوں میں ہماری دشمنی اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دشمنوں
کی نگاہ میں ذلیل کرنے کے لیے تیار ہیں محض اس وجہ سے کہ اُن کی باتوں سے لوگوں میں ہمارے
خلاف اشتعال پیدا ہو جائے اُن کے ایمان کا خیال بھی کسی کو کس طرح آسکتا ہے۔ ہمارے خلاف
اگر وہ لوگوں کو بھڑ کا نا چاہتے ہیں تو بیشک بھڑکائیں ہمیں ان کی مخالفت کی کوئی پروا نہیں۔ اگر وہ
ہمارے خلاف لوگوں کو اشتعال دلانا چاہتے ہیں تو بیشک دلائیں۔ پہلے کب لوگوں نے ہمارے
خلاف اشتعال کا اظہار نہیں کیا اور پہلے کب انہوں نے ہماری مخالفت میں اپنی انتہائی کوشش صرف
نہیں کی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں اور ہمارا بھی یہی مذہب ہے کہ
در کوئے تو اگر سر عشاق را ز نند
اول کسے کہ لافِ تعشق زَندَ مَنم 5
اگر تیرے کوچہ میں یہ حکم ہو کہ جو شخص تیری محبت کا دعوی کرے گا اُس کا سر