ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر بلند مقام وشان رکھنے والا دنیا میں اور کوئی انسان نہیں
حصہ 2
1944ء
469
خطبات محمود
قلم کر دیا جائے گا تو پہلا شخص جو تیرے کوچہ میں اپنے عشق و محبت کا اظہار کرے گا وہ میں
ہوں گا۔
پس " پیغام جنگ " یا " پیام دہلی " یا "شہباز" یا "زمیندار" یا "احسان" کی مخالفت
کی ہمیں کوئی پروا نہیں۔ ہمارے خلاف اس سے پہلے بڑے بڑے فتوے شائع کیے گئے اور
ہندوستان کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ان فتووں کی تشہیر کی گئی اور
کوشش کی گئی کہ جماعت احمدیہ کو مٹا دیا جائے۔ مگر کیا ہم ان کے فتووں سے ڈر گئے ؟ یا ان کی
مخالفتیں ہمارا کچھ بگاڑ سکیں؟ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو بلند کرنے اور آپ کی عزت
کو قائم کرنے کے لیے دنیا میں کھڑے ہوئے ہیں اور ہم نے یہ کام سخت سے سخت مشکلات اور
شدید سے شدید مخالفت میں بھی کیا ہے۔ دشمن نے ہمیں کہا کہ تم رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ و سلم کی ہتک کا ارتکاب کرتے ہو۔ مگر یہ نہیں ہوا کہ اس مخالفت کے ڈر سے ہم نے اُن
عقائد کو اختیار کر لیا ہو جو ان ظالم دشمنوں اور دین سے بیزار لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی طرف منسوب کیے ہیں اور جن سے آپ کی ہتک ہوتی ہے۔ بلکہ ہم انہی عقائد پر
قائم ہیں اور قائم رہیں گے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو بڑھانے کا موجب
ہیں۔ اگر گورنمنٹ اس مجرم پر ہم سب کو گرفتار کرلے اور ہمارے سروں پر آرے رکھ کر
جسموں کو چیر ڈالے تب بھی ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو دنیا کی ہر چیز پر مقدم رکھیں
گے اور ہم یہی کہیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے
قرب کے میدان میں اپنے زور سے بڑھے ہیں۔ یہ نہیں ہوا کہ خدا نے ان کو زبر دستی آگے
کر دیا ہو اور باقی لوگوں کا رستہ روک لیا ہو۔ پس یہ جہالت ہے کہ "زمیندار" کے ایک
مضمون سے یا " پیغام جنگ " یا " پیام دہلی" اور "شہباز" یا " احسان" کے لکھنے سے ہم ڈر
جائیں اور اپنے ان عقائد کو ترک کر دیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو بلند
کرنے کا موجب ہیں۔ ہم تو خدا کے فضل سے توپوں کے منہ کے سامنے کھڑے ہو کر بھی یہی ہے خدا کے فضل سے توپوں کے منہ کے اللہ
کہنے کے لیے تیار ہیں کہ ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو قائم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے
اور ہم آپ کی عزت دنیا میں قائم کر کے رہیں گے۔ دنیا آج نہیں تو کل مجبور ہو گی کہ وہ
1944ء
470
خطبات محمود
ہمارے ان عقائد کو تسلیم کرے اور انہی کو صحیح اور درست سمجھے ۔
کیا ہمیں یہ نظارے نظر نہیں آتے کہ چالیس سال پہلے جن مسائل کی وجہ سے ہم پر
کفر کے فتوے لگائے جاتے تھے، آج انہی مسائل کو مسلمان اپنے اعتقادات قرار دے رہے
ہیں؟ کہا جاتا تھا کہ قرآن کریم کی کئی آیتیں منسوخ ہیں مگر آج ہر تعلیم یافتہ مسلمان
قرآن کریم میں نسخ کے عقیدہ کو باطل عقیدہ قرار دیتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ قرآن کریم کی کی
کوئی آیت منسوخ نہیں۔ بلکہ سارے کا سارا قرآن بنی نوع انسان کے لیے واجب العمل ہے۔
اسی طرح آج سے چالیس سال پہلے محض اس بناء پر کہ ہم وفات مسیح کے قائل ہیں، ہم پر کفر
کے فتوے لگائے گئے۔ مگر آج ہر تعلیم یافتہ انسان سمجھتا ہے کہ عیسٰی مر گیا۔ حالانکہ یہ وہ مسئلہ
تھا جس کو ماننے پر ہمیں گالیاں دی جاتی تھیں، ہمیں پتھراؤ کیا جاتا تھا، ہمیں کافر اور دجال کہا
جاتا تھا۔ مگر ہم اُس وقت بھی یہی کہا کرتے تھے کہ عیسی اگر مرتا ہے تو بے شک مرے، ہمیں
تو اسلام کی زندگی کی ضرورت ہے۔ اگر اسلام کی زندگی عیسی کی وفات میں ہے تو عیسی خواہ
سو دفعہ مرے ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں کیونکہ ہم صرف اسلام کے احیاء کو دیکھنا چاہتے
ہیں۔ غرض بیسیوں عقائد اور بیسیوں مسائل ہیں جن میں احمدیت کو فتح حاصل ہوئی۔ اسی طرح
ہم پر کفر کا فتوی لگانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ہمارے متعلق کہا جاتا تھا یہ لوگ ہندوؤں میں ب
سے بت پوجنے والے کو نبی کہتے ہیں یعنی اُن لوگوں کو جن کو ہندو اوتار کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا نبی
مانتے ہیں۔ مگر آج دیکھ لو مسلمانوں کا اکثر تعلیم یافتہ طبقہ اس مسئلہ کو اپنی تقریروں اور
تحریروں میں بیان کر رہا ہے کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے نبی تھے۔ چنانچہ لاہور ، دہلی اور حیدر آباد
سے مسلمانوں کی یہ آواز میں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں کہ حضرت کرشن بھی خدا تعالیٰ کے نبی
تھے اور حضرت را مچندر بھی خدا تعالیٰ کے نبی تھے۔ حالانکہ انہی باتوں کی وجہ سے پہلے ہم پر
کفر کے فتوے لگائے جاتے تھے۔ تو ہمارا تجربہ بتا رہا ہے کہ جو بات ہماری طرف سے پیش کی
جاتی ہے، چالیس پچاس سال کے بعد وہی بات مسلمان کہنے لگ جاتے ہیں۔ میں نہیں سمجھ سکتا
کہ جب مسلمانوں میں بیداری پیدا ہو گی، جب اُن میں سچا اخلاص پیدا ہو گا، جب اُن کے
دلوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت پیدا ہو گی تو وہ اس بات کو نہیں سمجھ
1944ء
471
----------------------------
خطبات محمود
سکیں گے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت آیا اس بات میں ہے کہ آپ نے ساری
دنیا کا مقابلہ کیا اور پھر تمام لوگوں کو شکست دے کر اور اُن کو اپنے پیچھے چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے
خاص قرب کا مقام حاصل کر لیا یارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اس بات میں ہے کہ
خدا نے ان کو زبردستی لوگوں کے آگے کر دیا اور خود روک بن کر لوگوں میں اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں حائل ہو گیا اور اُس نے آگے بڑھنے سے اوروں کو جبراً
روک دیا تا وہ کہیں اس مقام تک نہ پہنچ جائیں جس مقام پر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
پہنچانا چاہتا تھا۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں جب ہماری مخالفت کم ہو گی، جب مسلمانوں میں بیداری
پیدا ہو گی تو وہ تسلیم کر لیں گے کہ یہی عقیدہ درست ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقابلہ میں سب لوگ دوڑے اور ہر ایک نے چاہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا زیادہ سے زیادہ قرب حاصل
کرے۔ مگر اس میدان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے تمام انسانوں کو شکست
دے دی اور خود وہ مقام حاصل کر لیا جو تمام مقامات سے ارفع و اعلیٰ ہے اور جہاں نہ کوئی پہلے
پہنچا اور نہ قیامت تک کوئی شخص پہنچ سکتا ہے۔ یہی وہ عقیدہ ہے جس میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے اور یہی وہ عقیدہ ہے جس سے نہ خدا پر کوئی اعتراض عائد ہوتا
ہے ، نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمالات میں کوئی نقص ثابت ہوتا ہے۔
غرض بلا وجہ ہم پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا الزام عائد کیا جاتا ہے
اور ہمیں آپ کے مقام کو گرانے والا قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ ہم ہی ہیں جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرنے والے اور آپ کے نام کو بلند کرنے والے ہیں۔ ان باتوں
سے جہاں ہمیں تعجب پیدا ہوتا ہے کہ ہماری دشمنی لوگوں کے دلوں میں کس قدر بڑھ چکی ہے
کہ وہ اس دشمنی کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کو کم کرنے اور آپ کے
درجہ کو گرانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ، وہاں ہم اِس مخالفت سے ذرا بھی نہیں گھبراتے اور
ہمارے لیے گھبراہٹ کی کوئی وجہ بھی نہیں۔ کیونکہ ہمارا تجربہ بتا رہا ہے کہ جو بات ہماری طرف
سے پیش کی جاتی ہے وہی چالیس پچاس سال کے بعد مسلمان کہنے لگ جاتے ہیں۔ میں نے
غیر مذاہب کے متعلق جلسے منعقد کرنے کی تحریک کی تو پہلے اس کی بڑی مخالفت ہوئی مگر اب
1944ء
472
خطبات محمود
ہر جگہ یہ جلسے ہوتے ہیں اور تقریروں میں تسلیم کیا جاتا ہے کہ ہندوستان میں امن قائم کرنے کی
اور باہمی بغض و کینہ کو دور کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہے۔ اِسی طرح اس مسئلہ کے متعلق بھی
ہمارے لیے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں۔ تھوڑے ہی دنوں کے بعد یہی لوگ یا ان کی
اولادیں اسی مضمون کو بیان کرنے لگ جائیں گی اور وہ کہیں گی احمدیوں کو کیا پتہ ہے، یہی
ہمارے باپ دادا کا عقیدہ ہوا کرتا تھا"۔
الفضل 16 جولائی 1944ء)
1 : مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 513 حدیث نمبر 15437 مطبوعہ بیروت لبنان 1944ء
وو
میں حضرت عمرؓ کے حوالہ سے " رَضِيْنَا بِاللهِ رَبَّا وَ بِالْإِسْلَامِ دِينًا وَ بِمُحَمَّدٍ يا الله
66
رَسُولًا “ کے الفاظ ہیں۔
2 : ازالہ اوہام، جلد اول، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 185
3 : کتربیونت: کانٹ چھانٹ
4 : کھجیار:(KHAJIAR) ہماچل پردیس (انڈیا) کا ایک خوبصورت مقام جسے
منی سوئٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے
5 : در ثمین فارسی صفحه 143۔ شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ : در