صنعت و حرفت کے متعلق اسلام کے چند اہم اصول
1944ء
653
40
خطبات محمود
صنعت و حرفت کے متعلق اسلام کے چند اہم اصول
فرمودہ 17 نومبر 1944ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
گزشتہ دو خطبات سے پہلے میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ذکر کیا تھا کہ تبلیغی لحاظ
سے جہاں میں نے قرآن شریف کے تراجم اور بعض دوسری اسلامی کتابوں کے تراجم کی
طرف توجہ دلائی ہے وہاں اسی سلسلہ میں میں ایک اور مضمون کی طرف بھی جماعت کو توجہ
دلانا چاہتا ہوں اور وہ مضمون اُس کی تجارت اور صنعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ آج میں اِسی
مضمون کے متعلق اپنے بعض خیالات کا تفصیلی طور پر اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
دنیا میں جب کبھی مذہبی یا غیر مذہبی جماعتیں بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں تو ان کے کام
بھی ساتھ ہی ساتھ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ فرض کرو پہلے ایک جماعت زمینداروں کے ساتھ
تعلق رکھتی ہے تو پھر ترقی کر کے وہ ملازموں کو اپنے اندر شامل کرنا شروع کر دیتی ہے۔ پھر
مزدور پیشہ لوگوں کو وہ اپنے اندر شامل کرنا شروع کر دیتی ہے۔ پھر کاریگر اُس میں شامل ہوتے
ہیں۔ پھر صناع اُس میں شامل ہوتے ہیں۔ پھر تاجر اس میں شامل ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک
جماعت جو اس بڑی جماعت میں آکر داخل ہوتی ہے وہ اپنے ساتھ اپنی روایتیں لاتی ہے،
1944ء
654
خطبات محمود
اپنے ساتھ اپنی خوبیاں لاتی ہے۔ اور اپنے ساتھ اپنے نقائص بھی لاتی ہے بہر حال بڑھنے والی
جماعت مجبور ہے کہ وہ چاروں گوشوں میں ترقی کرے۔ اگر وہ چاروں طرف ترقی نہیں کرے
گی تو وہ ایک بیمار جسم کی صورت اختیار کر لے گی۔ جیسے اچھا درخت وہی ہوتا ہے جس کی
شاخیں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہوں۔ اگر کسی درخت کی شاخیں صرف ایک طرف نکلی ہوئی
ہوں یا دو طرف پھیلی ہوئی ہوں یا صرف تین طرف پھیلی ہوئی ہوں تو ہر شخص دیکھ کر اُسے
بیمار اور کمزور قرار دے گا۔ اعلیٰ درجے کا درخت قرار نہیں دے گا۔ پس مذہبی جماعت ہو یا
دنیا کی کوئی اور جماعت ہو جب کبھی ترقی کرے گی اُس کے کاموں میں تنوع پیدا ہوتا چلا جائے
گا، اُس کے کاموں کی مختلف قسمیں نکلتی آئیں گی اور اُس کے کاموں کا دائرہ وسیع سے وسیع تر
ہوتا چلا جائے گا۔ اُس کی مثال بالکل بچہ کی سی ہوتی ہے کہ جب وہ بڑھتا ہے تو اُس کے تمام
اعضاء متناسب طور پر بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ پہلے تو اُس کے جسم کے سارے اعضاء بنتے ہیں اور
پھر سارے اعضاء ترقی کرتے جاتے ہیں۔ اسی طرح جوں جوں وہ جماعت طاقت پکڑتی جاتی ہے کہ
اُس کے باقی ماتحت حصے بھی اُس کے ساتھ ہی ترقی کرتے چلے جاتے ہیں۔ بچہ جب بڑھتا ہے تو
یہ نہیں ہوتا کہ اُس کے ہاتھ چھوٹے رہ جائیں اور پاؤں بڑھ جائیں، یا پاؤں چھوٹے رہ جائیں اور
ہاتھ بڑھ جائیں، یا سر تو بڑھتار ہے مگر سینہ نہ بڑھے، یا سینہ تو بڑھے مگر سر چھوٹار ہے ایسا نہیں ہو تا ہے
بلکہ اُس کی ساری چیزیں یکساں طور پر ترقی کرتی ہیں۔ اسی طرح جب کوئی جماعت پھیلنے لگتی ہے تو
جہاں اُس کے پھیلنے کے ساتھ دین ترقی کرتا ہے وہاں اُس کی دنیا بھی بڑھتی چلی جاتی ہے۔ کرتا دنیا
ہاں یہ امر بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مذہبی جماعتیں اپنی ترقی کی نسبت تین قسم کے
خیالات رکھتی ہیں:۔
(1) بعض جماعتوں کا یہ خیال ہے کہ مذہب نام ہی اس بات کا ہے کہ دنیا کو چھوڑ دیا جائے اور
کلی طور پر تمام افراد اپنے تمام اوقات دینی کاموں میں مشغول رکھیں۔ ایسی جماعتیں یا تو دنیا
یا
میں صرف تصوف کا ایک سلسلہ ہو کر رہ گئی ہیں اور یا پھر وہ اپنی بات پر عمل نہیں کر سکیں۔
بہت سے سادھو اور فقیر دنیا میں ایسے نظر آتے ہیں جو اس قسم کی تعلیم دیتے ہیں کہ دنیا کمانی دنیا
نہیں چاہیے، کارخانوں کو جاری نہیں کرنا چاہیے، تجارتوں میں مشغول نہیں ہونا چاہیے،
1944ء
655
خطبات محمود
**
زمیندارہ کام کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان تمام کاموں کو چھوڑ کر صرف خدا تعالیٰ کی
یاد اور اُس کی محبت میں اپنی عمر گزار دینی چاہیے۔ مگر ایسی جماعتیں ہزاروں اور لاکھوں سے سے ل
آگے کبھی نہیں بڑھیں۔ کیونکہ وہ فطرتِ انسانی کے خلاف تعلیم دیتی ہیں اور اگر کوئی جماعت
باوجود اس تعلیم کے بڑھی ہے تو وہ اس تعلیم کو پس پشت پھینک کر بڑھی ہے اس پر عمل کر کے
نہیں بڑھی۔ مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف یہ بات منسوب کی جاتی ہے کہ انہوں نے
ایک شخص سے کہا پہلے اپنا مال لٹاؤ اور پھر میرے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لیے آؤ۔ یا کہا
جاتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے حواریوں سے یہ بات کہی کہ " اونٹ کا شوئی کے ناکے میں سے نکل
جانا اِس سے آسان ہے کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل ہو"۔ یہ تعلیم ہے جو ہو"۔1
حضرت مسیح علیہ السلام نے دی اور جس کا موجودہ اناجیل میں ذکر آتا ہے۔ اب دیکھنے والی بات
یہ ہے کہ بے شک عیسائی بڑھے اور اُنہوں نے دنیا میں خوب ترقی کی لیکن کیا عیسائیوں کی ترقی
اِس تعلیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں ہوئی یا اس تعلیم کو رڈ کرنے اور اس کو اپنی پیٹھ کے پیچھے
پھینک دینے کے نتیجہ میں ہوئی؟ ہر شخص جو ذرا بھی عقل و فہم سے کام لے سمجھ سکتا ہے کہ
عیسائیوں کی ترقی اس تعلیم کا نتیجہ نہیں بلکہ اس تعلیم سے منہ پھیر لینے کا نتیجہ ہے۔ بے شک
دنیا میں سب سے زیادہ مال آج عیسائیوں کے پاس ہے، دنیا میں سب سے زیادہ کارخانے آج
عیسائیوں کے قبضہ میں ہیں، دنیا کی تجارتوں کا اکثر حصہ یور بین اقوام کے ہاتھ میں ہے۔ اسی
طرح زراعت پر ان کا قبضہ ہے، مختلف پیشوں اور فنون پر ان کا تسلط ہے۔ اور ہم تسلیم کرتے
ہیں کہ عیسائیت نے ترقی کی مگر حضرت مسیح کی طرف جو تعلیم منسوب کی جاتی تھی اُسے توڑ کر
اور اُس کی خلاف ورزی کر کے انہوں نے ترقی کی ہے اُس تعلیم پر عمل کر کے ترقی نہیں کی۔
(2) پھر بعض قو میں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ مذہب کو دولت کمانے کے ذرائع سے کوئی واسطہ
نہیں۔ دین اور مذہب عقیدہ سے تعلق رکھنے والی چیز ہے۔ مذہب کا اِس بات سے کیا تعلق ہے
کہ ہم کیا کماتے ہیں، کس طرح کماتے ہیں اور کن ذرائع سے کماتے ہیں۔ ایسی جماعتوں نے
بے شک دنیا میں ترقی کی مگر اُن کا مذہب ایک مُرجھائی ہوئی جھاڑی کی طرح رہ گیا۔ وہ
جماعتیں بے شک دنیا میں بڑھیں اور اُنہوں نے خوب ترقی کی مگر اس نظریہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ
1944ء
656
خطبات محمود
صرف دنیا ہی دنیا ان کے پاس رہ گئی دین اور مذہب کے ساتھ اُن کا کوئی تعلق نہ رہا۔
(3) ان دونوں اصول کے خلاف اسلام نے ایک اور تعلیم بنی نوع انسان کے سامنے پیش کی
ہے اور وہ یہ کہ اسلام کہتا ہے ہم دنیا کمانے سے تمہیں منع نہیں کرتے بلکہ قرآن کریم وہ کتاب
ہے جس میں مال کا نام فضل اللہ رکھا گیا ہے 2 اور بتایا گیا ہے کہ مال و دولت کا میسر آنا بھی
اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل اور اُس کے انعامات میں سے ایک بہت بڑا انعام ہے۔
پس اسلام دنیا کمانے اور مال و دولت حاصل کرنے سے نہیں روکتا۔ اسلام کہتا ہے کہ بے شک
تم دنیا کماؤ مگر کماؤ اسلام کے قواعد کے نیچے رہتے ہوئے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ تم اسلامی احکام سے
الگ ہو کر دنیا کمانے میں مشغول ہو جاؤ۔ تم دنیا کما سکتے ہو مگر اسلامی قواعد کی پابندی اور ان کی
اطاعت کرتے ہوئے۔ اگر ان احکام کی پابندی کرتے ہوئے تم دنیا کماؤ تو ہم تمہیں اس سے
روکتے نہیں۔ لیکن اگر تم ان قواعد کو توڑ کر دنیا کماؤ تو ہم یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ تم مذہبی آدمی
ہو۔ ایسی حالت میں تم مذہب کو چھوڑنے والے قرار پاؤ گے اور مذہب کی طرف منسوب ہونا
تمہارے لیے جائز نہیں ہو گا۔
وہ ہدایتیں جو اسلام دنیا کمانے کے متعلق دیتا ہے یا مال و دولت اپنے پاس رکھنے والوں
کے متعلق دیتا ہے اُن میں سے بعض تجارت اور صنعت کے ساتھ خاص طور پر تعلق رکھتی ہیں
اور بعض ایسی ہیں جو ہر ایسے شخص کے متعلق ہیں جس کے پاس کسی قسم کا مال ہو خواہ اُس نے
کسی اور ذریعہ سے ہی کیوں نہ کمایا ہو۔ اور چونکہ میں اس وقت صرف تجارت اور صنعت کے
متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں اس لیے میں نے ان دونوں باتوں کو جمع کر دیا ہے۔ وہ باتیں بھی جو
خاص طور پر تجارت اور صنعت کے متعلق ہیں اور وہ باتیں بھی جو ہر اُس شخص کے متعلق ہیں
جو کسی ذریعہ سے مال کمائے یا مال اُس کے پاس آجائے۔ وہ قواعد جو اسلام نے تجویز کیے ہیں اور
جن کو پیش کرتے ہوئے وہ کہتا ہے کہ صنعت و تجارت منع نہیں مگر بعض حدود کے اندر لوگوں
کو رہنا چاہیے اگر وہ اسلامی حد بندی کے اندر ہیں اور اس کے لیے مفید اور نفع رساں وجود
بنیں تو تجارت اور صنعت جائز ہے۔ ورنہ یہ ایک ایسی چیز ہو گی جو روکنے کے قابل ہوگی۔
سارے کے سارے اصول تو میں اس وقت بیان نہیں کر سکتا۔ صرف چند موٹے موٹے
1944ء
657
خطبات محمود
اصول جو اسلام نے بیان کیے ہیں اُن کو میں جماعت کے سامنے پیش کرتا ہوں۔
پہلا قاعدہ قرآن کریم میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر مسلمان رہتے ہوئے لوگ مال
کمانا چاہیں تو اُن کی حالت یہ ہونی چاہیے کہ لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ 3
مومنوں کو بیع و شرا خدا تعالیٰ کے ذکر سے غافل نہیں کر سکتے۔ پس مومن کہلانے والے
بے شک تجارت کریں ، وہ بے شک خرید و فروخت کریں مگر یہ چیزیں دین کے راستہ میں روک
نہیں ہونی چاہیں۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے ذکر کے راستہ میں تجارت اور بیع وغیرہ حائل نہیں نہیں
ہونی چاہیے۔ اگر ایک شخص صنعت و حرفت کے ذریعہ مال کمانا چاہتا ہے تو اسلام کہتا ہے
بے شک تم مال کماؤ اور بے شک صنعت و حرفت اختیار کرو مگر دیکھو اس کے ساتھ ہی تمہیں
پانچوں وقت نماز کے لیے مسجد میں آنا پڑے گا۔ یا اگر ایک شخص تجارت کرنا چاہے تو اسلام
کہے گا بے شک تجارت کرو مگر تمہیں پانچ وقت روزانہ اپنی دکان بند کر کے مسجد میں آنا پڑے
گا۔ اسی طرح اگر تجارت اور صنعت و حرفت کرتے ہوئے روزوں کے ایام آجاتے ہیں تو تمہارا
فرض ہے کہ تم روزے رکھو۔ یہ نہ کہو کہ تجارت یا صنعت و حرفت میں مشغول رہنے کی وجہ
سے روزے رکھنے ہمارے لیے مشکل ہیں۔ اگر یہ چیزیں نماز کے رستہ میں روک بنتی ہیں۔ اگر
یہ چیزیں روزوں کے رستہ میں روک بنتی ہیں۔ اگر یہ چیزیں اور کئی قسم کے دینی کاموں میں
روک بنتی ہیں تو اُس وقت تمہارا فرض ہے کہ ان کاموں کو چھوڑ دو اور اپنے دین کو خراب ہونے
سے محفوظ رکھو۔ لیکن اگر یہ چیزیں دین کے راستہ میں روک نہیں تو پھر بے شک دنیا کماؤ اسلام
تمہیں اس سے منع نہیں کرتا۔ اسی طرح ذکر الہی ہے۔ اسلام کہتا ہے کہ پانچ نمازوں کے علاوہ
اپنے اوقات میں سے کچھ وقت نکال کر علیحدگی میں خدا تعالیٰ کو یاد کیا کرو، اُس کی حمد کرو، اُس
کی تسبیح کرو، اُس کی بڑائی بیان کرو، اُس کی صفات پر غور کرو، اپنے نفس کو الہی احکام کا تابع
کرنے کی کوشش کرو اور اپنے قلب کو ہر قسم کی کدورتوں اور ہر قسم کے میل کچیل سے صاف
کر کے ایک ایسا مصفی اور روشن آئینہ بن جاؤ جس میں خدا تعالیٰ کا چہرہ منعکس ہو جائے اور خدا
کی صفات کا ظہور تمہارے ذریعہ سے ہونے لگے ۔ اگر تم ایسا کرتے ہو تو پھر بے شک تم اچھے
لوہار بنو ، اچھے تاجر بنو، اچھے صناع بنو، اچھے کارخانہ دار بنو اور خوب مال کماؤ ہماری طرف سے
خطبات محمود
658
1944ء
اس میں کسی قسم کی روک نہیں۔ کیونکہ تمہارے یہ کام ہمارے دین اور ہمارے ذکر میں حائل
نہیں ہیں۔ پس پہلی شرط جس کو اسلام پیش کرتا ہے وہی ہے جس کا اِس آیت میں ذکر آتا ہے
کہ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ مومن بے شک تجارت بھی کرتے ہیں،
خرید و فروخت بھی کرتے ہیں ، صنعت و حرفت بھی کرتے ہیں مگر اس اصل کو ہمیشہ مد نظر
رکھتے ہیں کہ یہ چیزیں خدا تعالیٰ کے ذکر اور اُس کے دین کی مدد میں روک بن کر حائل نہ ہو
جائیں۔
پس ایک مومن اور غیر مومن میں فرق یہ ہے کہ مومن بھی تجارت کرتا ہے اور
غیر مومن بھی تجارت کرتا ہے، مومن بھی صنعت و حرفت اختیار کرتا ہے اور غیر مومن بھی
صنعت و حرفت اختیار کرتا ہے مگر غیر مومن جب ان کاموں میں مشغول ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ
کی طرف سے اُس کی توجہ بالکل ہٹ جاتی ہے۔ لیکن جب ایک مومن یہ کام اختیار کرتا ہے تو یہ
چیزیں خدا تعالیٰ کے ذکر میں روک نہیں بنتیں، ان مشاغل کے باوجود اُس کی ذکر الہی کی عادت کی
پھر بھی قائم رہتی ہے، نمازیں پھر بھی باقاعدگی سے ادا کرتا ہے، زکوۃ پھر بھی با شرح ادا کرتا
ہے، روزے پھر بھی پوری احتیاط سے رکھتا ہے، حج پھر بھی استطاعت پر کرتا ہے۔ گویا دنیوی
مشاغل دین کی خدمت کے راستہ میں روک نہیں بنتے۔ اور چونکہ دین کا پہلو مضبوط رہتا ہے
اِس لیے اسلام کہتا ہے کہ ہمیں تمہارے دنیا کمانے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر مثلاً تبلیغ کا
وقت آجائے اور یہ فیصلہ کیا جائے کہ جماعت کا ہر فرد تبلیغ کے لیے وقت دے اور اُس وقت
کوئی شخص یہ کہے کہ میں تبلیغ کے لیے وقت کس طرح دے سکتا ہوں میں اگر وقت دوں تو
میری دکان کا نقصان ہوتا ہے تو اسلام کہے گا یہ تجارت تمہارے لیے جائز نہیں۔ یا اگر کوئی
کارخانہ دار کہے کہ میں کس طرح تبلیغ کے لیے باہر جا سکتا ہوں میں اگر باہر جاؤں تو کار خانے
کا تمام کام درہم برہم ہو جائے گا تو اسلام کہے گا ایسا کارخانہ تمہارے لیے جائز نہیں ہے۔ پس
مومن وہی ہیں کہ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ تجارت اور بیع اُن کو اللہ تعالیٰ
کے ذکر سے نہیں روکتی، دین کے کاموں میں یہ چیزیں حائل نہیں بنتیں بلکہ جب بھی خدا تعالیٰ
کی طرف سے آواز بلند ہوتی ہے ایک مومن تاجر، ایک مومن کارخانہ دار اور ایک
1944ء
659
خطبات محمود
مومن صناع اپنی تجارت اور اپنے کارخانہ اور اپنی صنعت کو چھوڑ کر اُس آواز کی طرف متوجہ
ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کے احکام کو پورا کرنے کے لیے کھڑا ہو جاتا ہے۔
دوسری شرط اسلام نے یہ مقرر کی ہے کہ وَ الَّذِينَ يَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ وَلَا
يُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ 4 یعنی وہ لوگ خدا تعالیٰ کی قائم کردہ
جماعت میں سے نہیں کہلا سکتے جو سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں۔ جو شخص مال کماتا ہے اور اُس کو
ذریعہ بنا لیتا ہے سونا اور چاندی جمع کرنے کا، بخل کا مرض اُس میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے ، اِدھر
روپیہ کماتا ہے اور اُدھر اُس کو غلق 5 میں جمع کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسا شخص مومن
نہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مومن بھی اپنی تجارتوں کو بڑھاتے ہیں۔ اگر وہ اپنی تجارتوں
کو ترقی نہیں دیں گے تو اُن کے پاس روپیہ کس طرح آئے گا۔ روپیہ کمانے کے لیے ضروری
ہے کہ تجارت اور صنعت کو فروغ دیا جائے لیکن اگر کسی تجارت یا صنعت کا یہ نتیجہ نکلے کہ
انسان روپیہ جمع کرنا شروع کر دے تو اسلام کے لحاظ سے وہ تجارت اور وہ صنعت روه صنعت بالکل ناجائز
ہو گی۔ وہی تجارت اور وہی صنعت جائز ہے جس کے نتیجہ میں روپیہ جمع نہ کیا جائے۔
تیسری چیز جس پر خصوصیت سے اسلام نے زور دیا ہے اور جس کی طرف
قرآن کریم میں بارہا توجہ دلائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ روپیہ بے شک کماؤ مگر جو کچھ کماؤ اُس پر
زکوۃ ادا کرو۔ 6 اسلام نے بے شک روپیہ جمع کرنا ناجائز قرار دیا ہے مگر روپیہ کمانا منع نہیں
کیا۔ پس فرماتا ہے اگر تم روپیہ کماتے ہو اور کچھ روپیہ اپنی ضروریات کے لیے عارضی طور پر
جمع کر لیتے ہو جس پر ایک سال گزر جاتا ہے تو اُس روپیہ پر زکوۃ ادا کیا کرو۔
چوتھی بات یہ ہے کہ علاوہ زکوۃ کے اسلام یہ بھی حکم دیتا ہے کہ سراء اور ضراء
دونوں حالتوں میں انفاق کیا جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ مومنوں کی یہ صفت بیان فرماتا ہے کہ
الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَ الضَّرَّاءِ 7 مومن کشائش کی حالت میں بھی اور تنگی کی حالت
میں بھی غرباء و مساکین کے لیے اپنے اموال خرچ کرتے رہتے ہیں۔ ہر انسان پر خواہ وہ کس
قدر مالدار ہو بعض تنگی کی حالتیں آتی ہیں اور بعض حالتیں کشائش رزق کے اعتبار سے اچھی
ہوتی ہیں۔ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ مومن کا فرض ہے وہ ان دونوں حالتوں میں خدا تعالیٰ کے
1944ء
660
خطبات محمود
رستہ میں غرباء و مساکین پر خرچ کرتا رہے۔ ضراء کے یہ معنے نہیں کہ انسان کے پاس کچھ نہ
ہو تب بھی وہ خرچ کرے۔ بلکہ ضَرّاء کا لفظ استعمال کرنے کی اصل غرض یہ ہے کہ بڑے
بڑے تاجروں پر بھی بعض دفعہ تنگی کے اوقات آجاتے ہیں۔ دس بیس لاکھ کا کارخانہ ہوتا ہے
مگر کسی وجہ سے مال کا فروخت ہونا رُک جاتا ہے۔ اُس وقت لوگ کہتے ہیں ہم پر بڑی مصیبت
آگئی ہے اب ہم کیا کریں۔ پہلی سی حالت ہماری نہیں رہی ہم بڑی تنگی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب ایسی حالتیں آئیں اُس وقت بھی تمہارا فرض ہے کہ تم اپنے مال خرچ
کرو۔ کیونکہ اگر یہ فرض بھی کر لیا جائے کہ ایک دس لاکھ روپیہ کے مالک کارخانہ دار کا کام
خراب ہو گیا ہے تب بھی چار پانچ لاکھ روپیہ اُس کے گھر میں موجود ہو گا۔ پس اسے سمجھنا
چاہیے کہ اگر دین کے لیے وہ شخص قربانی کرتا ہے جس کی آمد پانچ دس یا پندرہ لاکھ روپے ہے
تو اُس کے لیے دین کی خاطر قربانی کرنے میں کونسی مشکل در پیش ہے جب کہ اُس کے قبضہ میں
دیوالیہ ہونے کے باوجود چار پانچ لاکھ روپیہ مال ہے۔ پس اس آیت کے صرف یہ معنے نہیں
ہیں کہ مومن غربت اور امارت دونوں حالتوں میں خرچ کرتے ہیں بلکہ یہ مطلب بھی ہے کہ
امیر پر بھی بعض دفعہ تنگی کی گھڑیاں آ جاتی ہیں۔ پس اُن تنگی کی گھڑیوں کے متعلق اسلام یہ
حکم دیتا ہے کہ تم اس حالت میں بھی غرباء و مساکین پر اپناروپیہ خرچ کیا کرو اور یہ نہ کیا کرو کہ
ہم کس طرح خرچ کریں ہماری آجکل بکری کم ہے۔ جب وہ شخص جس کے پاس تمہارے
مقابلہ میں کچھ بھی نہیں دین کی خاطر قربانی کرتا رہتا ہے تو تمہارے پاس تو پھر بھی لاکھ دولاکھ یا
چار لاکھ روپے موجود ہیں تمہارے لیے ہچکچاہٹ کی کوئی وجہ نہیں۔
پانچویں ہدایت جو اسلام نے اس سلسلہ میں دی ہے اور جو تمام لوگوں سے تعلق
رکھتی ہے۔ اُن لوگوں سے بھی جو تجارت اور صنعت و حرفت کرنے والے ہیں اور اُن سے بھی
جن کے پاس کسی اور ذریعہ سے مال آتا ہے کہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى 8 جو شخص بھی کوئی
کام کرتا ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ نیکی اور تقوی کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد
کرے۔ پس وہی تجارت اور وہی صنعت مفید ہو سکتی ہے جو ہڑ اور تقوی پر دوسروں سے تعاون
کرتی ہے۔ اس کی تشریح انْشَاءَ اللہ آگے چل کر کروں گا۔
خطبات محمود
661
1944ء
مد
چھٹی بات یہ ہے کہ ایک عام اصل جو قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اور جس کو
نظر رکھنا ہر وقت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً 2 یعنی
جس کام میں بھی تم لگے ہوئے ہو تمہارے سامنے صرف ایک ہی مقصد رہنا چاہیے اور وہ یہ کہ
دین کے غلبہ اور ترقی کے لیے تم نے کوشش کرنی ہے۔ پس اگر کوئی شخص تجارت کرتا ہے یا
صنعت و حرفت اختیار کرتا ہے تو اُسے ہر وقت یہ اصول اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔ اس اصول
کے ماتحت اگر کوئی شخص اپنی تجارت یا اپنی صنعت کو اسلام کی شوکت اور اُس کے غلبہ کا ذریعہ
بناتا ہے تو وہ دنیا نہیں کماتا بلکہ دین کماتا ہے۔ خواہ وہ اپنی تجارت اور صنعت کے ذریعہ لاکھوں
روپے کیوں نہ کما رہا ہو۔
ساتواں حکم قرآن کریم یہ دیتا ہے کہ ماپ تول اور وزن درست ہونا چاہیے۔ 10
تاجروں میں بالعموم یہ خرابی پائی جاتی ہے کہ جائز طور پر مال کمانے کے علاوہ وہ ماپ اور تول میں
ضرور کچھ نہ کچھ کمی کر دیتے ہیں۔ کبھی بٹے چھوٹے رکھتے ہیں، کبھی ڈنڈی مار دیتے ہیں اور اس
طرح کوشش کرتے ہیں کہ وزن میں کچھ نہ کچھ کمی کر لیں۔
آٹھواں حکم اسلام نے یہ دیا ہے کہ دھوکا اور فریب اور بناوٹ جائز نہیں۔ 11
بے شک تم تجارت کرو مگر تجارت میں یہ چیزیں نہیں ہونی چاہییں۔
نواں حکم اسلام نے یہ دیا ہے کہ تم جو مال بناؤ یا دوسروں سے خرید و اُسے روک کر نہ
رکھ لیا کرو کہ جب مال مہنگا ہو گیا اُس وقت ہم فروخت کریں گے ۔ 12- اگر کوئی تاجر مال کو
اس لیے روک کر رکھ لیتا ہے کہ جب مال مہنگا ہو گیا اُس وقت وہ اسے فروخت کر کے زیادہ نفع
کمائے گا تو اسلام کے رو سے وہ ایک ناجائز فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔
دسواں حکم یہ دیتا ہے کہ تم مزدور کو اُس کا پورا حق دو اور پھر وہ حق اپنے وقت پر ادا
ادا
کرو۔ 13 گویا مزدور کے متعلق دو حکم اسلام دیتا ہے۔ اوّل یہ کہ اُس کی تنخواہ کام کے مطابق
مقرر کرو۔ دوسرے یہ نہ کرو کہ وقت پر اُس کی مزدوری ادا کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے
لگ جاؤ۔ میں نے دیکھا ہے کہ بالعموم لوگ اس حکم کی پروا نہیں کرتے۔ وہ مز دور سے پورا
کام لیتے ہیں لیکن جب اُس کی تنخواہ یا اجرت کی ادائیگی کا وقت آتا ہے تو اس میں تساہل سے
1944ء
662
خطبات محمود
کام لیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اُن کے دروازے پر بار بار آتا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ
کرتا ہے۔ اس پر بھی وہ اُسے اُس کا حق ادا نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں آج نہیں کل آنا۔ کل آتا
ہے تو کہتے ہیں پرسوں آنا۔ اس طرح بار بار اُسے اپنے پاس آنے پر مجبور کرتے ہیں اور پھر اس
کے بعد بھی کسی دن اُسے ایک روپیہ دے دیتے ہیں، کسی دن دو روپے دے دیتے ہیں، کسی دن ہے
چار روپے دے دیتے ہیں۔ گویا اُسے خراب کر کے اُس کی مزدوری دیتے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ وہ اپنی مزدوری سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ اگر اُسے اکٹھی اُجرت مل جاتی تو وہ اپنی
ضروریات اکٹھی خرید لیتا اور اس طرح اُسے فائدہ رہتا۔ لیکن چونکہ اُسے ٹکڑے ٹکڑے
کر کے اجرت دی جاتی ہے اس لیے اُسے تکلیف الگ اٹھانی پڑتی ہے اور پھر اکٹھی اجرت ملنے
سے جو فائدہ اسے پہنچ سکتا تھا وہ بھی نہیں پہنچتا۔ پس اسلام یہ حکم دیتا ہے کہ مزدور کے ساتھ
اس قسم کا سلوک نہ کیا جائے۔ اُسے اُس کا حق پورا ادا کرو اور پھر عین وقت پر ادا کرو۔ یہ نہ ہو
کہ وہ اپنے حق کے لیے تمہارے دروازے کھٹکھٹاتا رہے اور تم اُسے بار بار ٹالتے رہو۔
گیارھواں حکم اسلام یہ دیتا ہے کہ بیشک تم مال کماؤ لیکن دیکھو اس کے نتیجے میں
تمہارے اندر کبر اور خیلاء پیدا نہ ہو۔ اگر کبر اور خیلاء تمہارے اندر پیدا ہو جائے تو پھر مال
کمانا تمہارے لیے جائز نہیں ہو گا۔
بارھواں حکم اسلام یہ دیتا ہے کہ مالدار شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی موت کے وقت
رشتہ داروں کو یہ وصیت کر جائے کہ وہ اُس کے مال کا کچھ حصہ خدا تعالیٰ کی راہ میں اُس کے
غریب بندوں کے فائدہ اور ترقی کے لیے خرچ کر دیں۔14
یہ بارہ موٹے موٹے حکم ہیں جو قرآن اور احادیث سے معلوم ہوتے ہیں۔ پس
صنعت و حرفت اور تجارت کو روکا نہیں جاسکتا بشر طیکہ وہ شرائط پوری ہوں جن کا اوپر ذکر کیا
گیا ہے۔
میں نے بتایا ہے کہ اسلام تجارت اور صنعت و حرفت سے منع نہیں کرتا۔ اگر اسلام
منع کرتا تو اس کے معنی یہ ہوتے کہ اسلام اس امر کو روا رکھتا ہے کہ دنیا کا ایک حصہ تو اسلام
میں داخل ہو لیکن دوسرا حصہ بے شک داخل نہ ہو۔ مثلاً جہاز رانی دنیا کی تجارت کا
1944ء
663
خطبات محمود
ایک اہم ترین شعبہ ہے۔ اگر جہاز بنانے اور جہاز چلانے اسلام کے نزدیک منع ہوتے تو پھر دو
صورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہوتی۔ یا تو سفر منقطع ہو جاتے اور دنیا کی تہذیب اور اُس
کے تمدن پر ایک کاری ضرب پڑتی اور یا پھر اس بات کو تسلیم کرنا پڑتا کہ جو لوگ جہاز بناتے اور
جہاز چلاتے ہیں وہ بے شک مسلمان نہ ہوں ہند و یا عیسائی یا سکھ ہی رہیں کیونکہ اگر وہ اسلام میں
داخل ہوئے تو اُنہیں اِس کام سے دست بردار ہونا پڑے گا۔ مگر یہ بات بھی عقل کے خلاف
اور دیدہ دانستہ دنیا کے ایک طبقہ کو اسلام سے محروم رکھنا ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔
یا مثلاً کان کنی ایک ایسی چیز ہے جس سے حکومت کو بہت بڑی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اگر
اسلام روپیہ کمانے سے بنی نوع انسان کو منع کرتا ہے تو وہ یہ حکم دے دیتا کہ تم نے کان کنی
نہیں کرنی۔ کیونکہ اگر کان کنی کرو گے تو تمہیں روپیہ حاصل ہو گا۔ اور یا پھر یہ کہا جاتا کہ دنیا
میں جس قدر کانوں کے مالک ہیں وہ بے شک مسلمان نہ ہوں۔ اور یا پھر یہ حکم دیا جاتا کہ کانوں
کا کھودنا ہی بند کر دیا جائے تاکہ دین کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ یا مثلاً غیر ملکوں سے مال کا لانا ہے یہ
ایک بہت بڑی فائدہ بخش تجارت ہے اور کروڑوں روپیہ اس تجارت کے ذریعہ کمایا جا سکتا ہے۔
مگر یہ کام بڑے بڑے تاجر ہی کر سکتے ہیں۔ دس میں چالیس یا پچاس ہزار روپیہ سرمایہ بھی اگر
کسی شخص کے پاس ہو تو وہ یہ کام نہیں کر سکتا اور نہ اتنے معمولی سرمایہ سے وہ انگلستان سے یا
امریکہ سے یا فرانس سے یا چین سے یا جاپان سے بڑی مقدار میں مال منگوا سکتا ہے۔ کیونکہ غیر
ملکوں سے تمام مال جہازوں کے ذریعہ آتا ہے اور کوئی معمولی تاجر اس قسم کی تجارت میں ہاتھ
نہیں ڈال سکتا۔ لازماً ایسے ہی تاجر انگلستان سے مال منگوائیں گے یا امریکہ سے مال منگوائیں گے
یا فرانس اور جاپان وغیرہ سے مال منگوائیں گے یا جرمنی سے مال منگوائیں گے جن کے پاس دس
ہیں بلکہ چالیس پچاس لاکھ روپیہ ہو گا۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ایسے ہی تاجر اِس میں حصہ لے
سکتے ہیں جن کے پاس کروڑ کروڑ روپیہ ہو۔ پس اگر اسلام روپیہ کمانے کی اجازت نہ دیتا تو دوہی
صورتیں ہو سکتی تھیں۔ یا تو یہ اعلان کر دیا جاتا کہ اس قسم کی تجارت کرنے والے بے شک
مسلمان نہ ہوں۔ وہ تجارتیں کرتے رہیں مگر اسلام قبول نہ کریں کیونکہ اسلام اس قسم کی
تجارتوں سے منع کرتا ہے۔ اور یا پھر یہ کہہ دیا جاتا کہ لوگ مسلمان بے شک ہو جائیں مگر
1944ء
664
خطبات محمود
اپنی تجارتیں بند کر دیں۔ آئندہ وہ کوئی مال ایک جگہ سے دوسری جگہ نہیں لے جاسکتے کیونکہ
ہمارے مذہب میں یہ بات نا جائز ہے۔ لیکن یہ دونوں باتیں عقل کے خلاف ہیں۔ نہ تجارتوں کو
بند کیا جاسکتا ہے اور نہ ان تجارتوں میں حصہ لینے والوں کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ
بے شک ہندو یا سکھ یا عیسائی ہی رہیں اسلام میں داخل نہ ہوں۔ بہر حال دو صورتوں میں سے
کسی ایک صورت کو اختیار کیے بغیر ہمارے لیے کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ یا تو ہم سب تجارتوں کو بند
کر کے دنیا کے تمدن اور اس کی تہذیب کو برباد کر دیں اور لوگوں پر ان کی زندگیاں وبالِ جان بنا
دیں اور یا پھر یہ کہہ دیں کہ ان تجارتوں میں حصہ لینے والوں کا مسلمان ہونا نا جائز ہے۔ اگر
کارخانوں کا کوئی مالک ہمارے پاس مسلمان ہونے کے لیے آتا ہے تو یا تو اُسے یہ کہنا پڑے گا کہ
تم اپنے کارخانے کو بند کر دو اور یا پھر اُسے یہ کہنا پڑے گا کہ چونکہ کارخانے کو بند کرنا دنیا کی
مشکلات کو بڑھا دیتا ہے۔ اِس لیے بے شک تم مسلمان نہ بنو ہندو یا سکھ یا عیسائی ہی رہو۔ یا موٹر
کے کارخانے کی مثال لے لو۔ ایک ایک موٹر ، چار چار ، دس دس، بیس بیس ہزار روپے میں آتا
ہے اور موٹر کا کارخانہ وہی شخص کھول سکتا ہے جس کے پاس دس بیس کروڑ روپیہ موجود ہو۔
اگر اسلام دنیا کمانے کی اجازت نہ دیتا اور موٹروں کے کارخانہ کا کوئی مالک ہمارے پاس اسلام
قبول کرنے کے لیے آتا تو یا تو ہم اُسے یہ کہتے کہ تم مسلمان نہ بنو۔ کیونکہ اگر تم مسلمان بنے تو
دنیا کو نقصان پہنچے گا اور تمہیں اپنا کارخانہ بند کرنا پڑے گا۔ تم بے شک عیسائی ہی رہو یا سکھ ہی
رہو یا ہندو ہی رہو اسلام کو قبول مت کرو۔ اور یا پھر ہم اُسے یہ کہتے کہ تم آئندہ موٹریں بنانی
چھوڑ دو اور کارخانہ بند کر دو۔ مگر یہ دونوں صورتیں ایسی ہیں جو نا جائز ہیں۔ نہ اسلام ایک کو جائز
قرار دیتا ہے اور نہ دوسری صورت کو درست تسلیم کرتا ہے۔ ان مشکلات کو اپنے سامنے دیکھتے ہیں
ہوئے ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ صنعت و حرفت اور تجارت کو روکا نہیں جاسکتا اور دوسری
طرف قبولِ اسلام میں بھی کسی قسم کی دیوار کو حائل نہیں کیا جاسکتا۔ اِس لیے ضروری ہے کہ
ان دونوں حالتوں کے درمیان کوئی راستہ تلاش کیا جائے جس سے یہ دونوں مشکلات دور ہو
جائیں۔ نہ دنیا کے تمدن اور اس کی تہذیب کو نقصان پہنچے اور نہ اسلام میں داخل ہونے سے کسی
شخص کو روکا جاسکے۔ اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے اسلام نے اسی نظریے کے ماتحت بعض قواعد
1944ء
665
خطبات محمود
پیش کیے ہیں اور بتایا ہے کہ ہم لوگوں کو دنیا کمانے سے منع نہیں کر سکتے۔ وہ بیشک تجارت
کریں، وہ بے شک صنعت و حرفت اختیار کریں مگر ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ بعض قواعد
کی پابندی اپنے اوپر لازم کر لیں تاکہ دین کو بھی کوئی نقصان نہ ہو اور دنیا کی مشکلات میں بھی
کوئی اضافہ نہ ہو۔ چنانچہ اُن قواعد کو میں اوپر بیان کر چکا ہوں۔ یہ قواعد ایسے ہیں جن پر عمل
کرنے سے باوجو د تجارت اور صنعت کا کام کرنے کے وہ خرابیاں پیدا نہیں ہو تیں جو تجارتوں
اور صنعت و حرفت کے کاموں سے دنیا میں عام طور پر پیدا ہوتی ہیں۔
اب میں تفصیل سے اوپر کی بارہ باتوں کو بیان کرتا ہوں۔
پہلی چیز جس کا میں نے ذکر کیا تھا وہ یہ تھی کہ اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ تجارت اور
صنعت ذکر الہی میں روک نہیں ہونی چاہیے۔ میں نے اس کی تشریح بھی کر دی تھی کہ مثلاً
جہاد کا وقت آ جاتا ہے یا موجودہ زمانہ کے لحاظ سے تبلیغ پر زور دینے کا وقت آ جاتا ہے اور ہم
ضروری سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو باہر بھیجیں تاکہ وہ دوسروں کو احمدیت میں داخل کر سکیں۔
ایسے موقع پر اگر کوئی کارخانہ دار یا کوئی تاجر یہ کہتا ہے کہ میں تبلیغ کے لیے نہیں جاسکتا کیونکہ
اگر میں جاؤں تو میری تجارت یا میرے کارخانے کو نقصان پہنچے گا تو اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ
اُس کا کارخانہ اور اُس کی تجارت اسلام کے منشاء کے مطابق نہیں بلکہ یقیناً اسلام کے خلاف ہے
اور وہ اپنے لیے جائز کمائی نہیں کر رہا بلکہ ناجائز اور حرام مال کما رہا ہے۔ اسلام ایسی ہی تجارت
اور ایسے ہی کارخانہ اور ایسی ہی صنعت کی اجازت دیتا ہے جو خدا تعالیٰ کے ذکر اور اُس کے دین
کے کام میں روک بن کر کھڑی نہ ہو جائے۔ اسلام کے نزدیک انسان مال بے شک کما سکتا ہے
مگر اُسی صورت میں جب وہ خدا کو اور خدا کے دین کو دنیا پر مقدم رکھے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے کس طرح ایک چھوٹے سے فقرہ میں اسلام کے اس قیمتی اصل کو بیان
فرما دیا ہے کہ "میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا "۔ 15 دنیا کمانے کے متعلق بھی یہ ایک
نہایت ہی قیمتی اصل ہے جس کو اپنے سامنے رکھ کر ہر شخص اپنے متعلق یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ
وہ جائز رنگ میں دنیا کما رہا ہے یا ناجائز رنگ میں۔ اگر کوئی شخص دین کو دنیا پر مقدم را کو دنیا رکھتا
ہے تو اُسے سمجھ لینا چاہیے کہ اُس کی دنیا، دنیا نہیں بلکہ اس تقدم کی وجہ سے اُس کی دنیا بھی
1944ء
666
خطبات محمود
دین بن گئی ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی ملازم جو اپنے آقا کے حکم کے مطابق کام
کرنے کا عادی ہو۔ لازماً اسی قسم کے کام کرے گا جس قسم کے کام کرنے کا اُس کے آقا کی
طرف سے اُس کو حکم ملے ۔ فرض کرو ایک شخص بخیل اور کنجوس ہے لیکن اُس کا آقار حم دل
ہے اور وہ غریبوں سے حُسنِ سلوک کرنے کا عادی ہے تو ایسا شخص خواہ بخیل اور کنجوس ہی کیوں
نہ ہو جب وہ رحم دل اور سخی آقا کے ماتحت کام کرے گا اور آقا اُسے کہے گا کہ وہ بھی اپنے مال
میں سے غریبوں کا حق ادا کرے اور وہ اس حکم کی تعمیل میں غریبوں کی مدد کرے گا تو لازماً
اُسے اپنے آقا کی خوشنودی حاصل ہو گی اور وہ بھی آہستہ آہستہ اپنے آقا کا ہم رنگ ہو جائے
گا۔ اسی طرح جو شخص دنیا کماتا ہے لیکن پھر اپنے اموال کو خدا تعالیٰ کے احکام کے تابع کر دیتا
ہے تو اُس کی دنیا بھی دین بن جاتی ہے۔ کیونکہ اُس نے وہ سب کچھ کیا جس کے کرنے کا اُسے
خدا نے حکم دیا تھا۔ پس اُس کا مال کمانا دنیا نہ رہا بلکہ دین کا ایک حصہ بن گیا۔
دوسری ہدایت اسلام نے یہ دی ہے کہ روپیہ جمع نہ کیا جائے۔ یہ ہدایت بھی ایسی ہے
جس کی طرف خاص طور پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اِس
ہدایت کے یہ معنے نہیں ہیں کہ کسی کے گھر روپیہ نہ ہو۔ وہ روپیہ جس کا رکھنا کسی خاص غرض
کے لیے ضروری ہو مثلاً کام کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے یا مکان وغیرہ کے لیے یا روزانہ
ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے تو ایسا روپیہ ہر شخص اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔ پس روپیہ جمع نہ
کرنے کے معنے یہ نہیں کہ کسی قسم کا روپیہ بھی انسان کے پاس جمع نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ اسلامی
ہدایت کے ماتحت اتنا روپیہ انسان اپنے پاس رکھ سکتا ہے جو اُس کے کاموں کے لیے ضروری
ہو۔ مثلاً ایک شخص نے کارخانہ کھولا ہوا ہے اُسے کارخانہ کے لیے کبھی لوہا خرید نا پڑتا ہے، کبھی کبھی
کوئلہ خرید نا پڑتا ہے، کبھی مٹی کا تیل خرید نا پڑتا ہے، کبھی آٹے یا سوجی بنانے کے لیے اسے
گیہوں خرید نا پڑتا ہے۔ یا اگر بوٹ کا کارخانہ اُس نے جاری کیا ہوا ہو تو اسے مشینیں خریدنی پڑتی
ہیں، کیل خرید نے پڑتے ہیں، چمڑا خرید نا پڑتا ہے اور پھر بعض دفعہ کارخانوں میں کام کرتے
کرتے مشینوں کے پرزے ٹوٹ جاتے ہیں، بعض دفعہ کوئی مشین ہی ناکارہ ہو جاتی ہے
اور اُس وقت ضرورت ہوتی ہے کہ اور مشین یا مشین کے اور پرزے خریدے جائیں۔ اِن
1944ء
667
خطبات محمود
تمام کاموں کے لیے جب تک روپیہ پاس نہ ہو کوئی کارخانہ دار اپنے کارخانے کو چلا نہیں سکتا۔
اسلام کے نزدیک اس قسم کے کام کو چلانے کے لیے جتنے روپیہ کی ضرورت ہو وہ انسان اپنے
پاس رکھ سکتا ہے۔ یا مثلاً ایک شخص نے دو تین سال تک اپنے کسی بچہ کی شادی کرنی ہے اور
روپیہ اُس کے پاس نہیں اس ضرورت کے لیے اگر وہ روپیہ کو پس انداز کرنا شروع کر دیتا ہے یا
مکان بنانے کے لیے روپیہ جمع کرنا شروع کر دیتا ہے یا کسی اور ایسی ہی ضرورت کے لیے روپیہ
جمع کرنا شروع کر دیتا ہے جس کے لیے اُس کی روزانہ کی آمد کافی نہیں ہو سکتی تو یہ اسلام کے
خلاف نہیں ہو گا اور نہ یہ اُس رنگ میں روپیہ کا جمع کرنا کہلائے گا جس رنگ میں روپیہ جمع کرنا
اسلام نے منع قرار دیا ہے۔ یہ صرف بعد میں آنے والے ضروری اخراجات کو مہیا کرنے کی
ایک جائز صورت ہوگی۔ یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ لو کہ بعد میں اُس نے جو کچھ خرچ کرنا
ہے اُس کے لیے یہ اُس کی تیاری ہے۔ پس چونکہ یہ روپیہ محض جمع رکھنے کے لیے نہیں بلکہ کسی
دوسرے وقت خرچ کرنے کے لیے ہے اِس لیے اِس قسم کا روپیہ پس انداز کرنا اسلام کے رو
سے بالکل جائز ہو گا۔ ہاں جن لوگوں کے پاس ضرورت سے زائد روپیہ ہوتا ہے اور وہ اُس روپیہ
کو جمع کر دیتے ہیں تو اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ جیسے کئی لوگ ضرورت سے زائد روپیہ
بنکوں میں جمع کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ہم نے بنک میں روپیہ جمع نہ کیا تو گھر میں ہی خرچ
ہو جائے گا۔ یا بعض لوگ چوری چھپے اِس لیے روپیہ جمع کرتے رہتے ہیں کہ لوگوں کو پتہ نہ لگے
کہ ان کے پاس مال ہے۔ اس قسم کا روپیہ جمع رکھنا اسلامی احکام کے ماتحت ناجائز ہے۔ اسلام کے
نزدیک اگر ایک شخص دس لاکھ روپیہ سے ایک کار خانہ جاری کر دیتا ہے تو یہ بالکل جائز ہے۔
لیکن اگر کوئی شخص دس ہزار روپیہ خلق میں بند کر کے رکھ دیتا ہے تو یہ نا جائز ہے۔ اس کی وجہ یہ
ہے کہ جب ایک شخص دس لاکھ روپیہ کسی کار خانے پر لگاتا ہے تو اُسے کئی ہزار روپیہ مشینوں کے
خریدنے پر صرف کرنا پڑتا ہے۔ پھر ان مشینوں سے کام لینے والے مستریوں کی اُسے ضرورت
ہوتی ہے، فٹڑوں کی اسے ضرورت ہوتی ہے، مزدوروں کی اُسے ضرورت ہوتی ہے اور اِس
طرح سینکڑوں لوگوں کے لیے روز گار کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جب کوئی کارخانہ
جاری کیا جاتا ہے تو اس میں کچھ لوگوں کو افسر مقرر کرنا پڑتا ہے، کچھ ماتحت ہوتے ہیں، کچھ قلی
1944ء
668
خطبات محمود
ہوتے ہیں، کچھ نگر ان ہوتے ہیں۔ اس طرح دو دو سو ، چار چار سو، پانچ پانچ سو بلکہ ہزار ہزار
آدمیوں کے لیے روزگار کی صورت پیدا ہو جاتی ہے اور بڑے بڑے کارخانوں میں تو بعض دفعہ
ہیں ہیں ہزار آدمی ایک وقت میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔ اِس طرح اُس کا روپیہ بند نہیں رہتا
بلکہ بنی نوع انسان کے کام آتا رہتا ہے۔ یا اگر کوئی شخص اپنے روپیہ سے تجارت کرتا ہے تب
بھی وہ لوگوں کے کام آتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص دس ہزار روپیہ بند کر کے رکھ دیتا ہے تو
چونکہ لوگ اُس روپیہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے اس لیے اسلام کے نزدیک اس قسم کا روپیہ جمع
رکھنا نا جائز ہو گا۔ پس گو روپیہ کم ہو مگر اُس کا جمع کرنا نا جائز ہے اور گو روپیہ زیادہ ہو مگر اُس کو
کام میں لگانا جائز ہے کیونکہ روپیہ کو کام پر لگانے سے بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچتا ہے۔
تیسرا حکم اسلام کی طرف سے یہ دیا گیا ہے کہ ہر شخص جس کے پاس روپیہ جمع ہو وہ
اپنے مال کی دیانتداری سے زکوۃ ادا کرے۔ اگر کوئی شخص با قاعدگی سے زکوۃ ادا کرتا ہے تو یہ
اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ دنیا کو دین کی خاطر کماتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص زکوۃ نہیں دیتا
تو یہ اِس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ دنیا محض دنیا کی خاطر کما رہا ہے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل
کرنے کا شوق اُس کے دل میں نہیں۔ اگر واقع میں اُس کے دل میں خدا تعالیٰ کے قرب اور اُس
کی محبت کو جذب کرنے کا احساس ہوتا، اگر دنیا کو وہ دین کی خاطر کما رہا ہو تا تو اُس کا فرض تھا کہ
وہ اپنے مال میں سے خدا تعالیٰ کا حق ادا کرتا اور پوری دیانتداری کے ساتھ ادا کرتا۔ لیکن جب
وہ زکوۃ ادا نہیں کرتا تو یہ اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ وہ شیطان کا تابع ہے خدا تعالیٰ کے احکام
کا تابع نہیں ہے۔
زکوۃ کے معاملہ میں میں دیکھتا ہوں کہ تاجروں میں بہت بڑی کو تاہی پائی جاتی ہے۔
پرانے زمانہ میں تو غیر احمدی تاجروں نے بالکل اندھیر مچا رکھا تھا۔ حضرت خلیفہ اول سنایا
کرتے تھے کہ بھیرہ میں ایک بہت بڑا مسلمان تاجر تھا جو ہر سال با قاعدگی سے زکوٰۃ دیا کرتا تھا
مگر اُس کی زکوۃ دینے کا طریق یہ تھا کہ وہ زکوۃ کا تمام روپیہ ایک گھڑے میں بند کر دیتا تھا۔
فرض کرو اُس کے پاس ایک لاکھ روپیہ ہوتا جس میں سے اڑھائی ہزار روپیہ زکوۃ دینا
اس پر فرض ہوتا تو وہ اڑھائی ہزار روپیہ ایک گھڑے میں ڈال دیتا اور ان روپوں کے اوپر
1944ء
669
خطبات محمود
دو چار سیر گیہوں ڈال کر کسی ملا کو بلاتا اور اُس کی خوب پر تکلف دعوت کرتا۔ جب وہ کھانے
سے فارغ ہو جاتا تو اُسے کہتا مولوی صاحب ! اس گھڑے میں جو کچھ ہے وہ میں آپ کی ملک
کرتا ہوں۔ لوگوں کو بھی اُس کے اِس طریق کا علم تھا اور وہ جانتے تھے کہ گھڑے میں اس نے
زکوۃ کا روپیہ رکھا ہوا ہے جو اڑھائی یا تین ہزار روپیہ ہے۔ مگر اُسے کچھ کہہ نہیں سکتے تھے۔
تھوڑی دیر کے بعد وہ خود ہی کہتا کہ آپ اس گھڑے کو اُٹھا کر کہاں لے جائیں گے اسے میرے
پاس ہی بیچ ڈالیے۔ بتائیے آپ اس گھڑے کی کیا قیمت لیں گے ؟ ملا ڈرتے ڈرتے کہ نہ معلوم
کس حد تک سودا ہو پانچ دس یا پندرہ روپے بتا دیتا تھا اور وہ جھٹ اُتنے روپے نکال کر اُس کے
سامنے رکھ دیتا اور کہتا کہ مولوی صاحب ! جو کچھ اس میں ہے وہ آپ نے پندرہ روپے میں مجھے
دے دیا ہے۔ یہ کہہ کر وہ گھڑا اُٹھا کر اندر رکھ لیتا اور سمجھ لیتا کہ اُس کی طرف سے زکوۃ ادا ہو
گئی ہے۔ تو دنیا میں اس قسم کی دھوکا بازی کرنے والے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ
کے احکام سے تمسخر کرتے ہیں اور پھر یہ سمجھتے ہیں کہ اُن پر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو فرض
عائد ہوتا تھا اُس کو انہوں نے ادا کر دیا ہے۔
ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اس قسم کے لوگ تو نہیں مگر ابھی ہماری
جماعت میں لوگ احتیاط سے زکوۃ ادا نہیں کرتے۔ بالخصوص تاجروں میں زکوۃ کے معاملے
میں بہت بڑی کو تاہی پائی جاتی ہے حالانکہ زکوۃ کے متعلق اسلامی شریعت میں اتنے شدید احکام
پائے جاتے ہیں کہ صحابہ کا فیصلہ یہ ہے کہ جو شخص زکوۃ ادانہ کرے وہ مسلمان ہی نہیں
رہتا۔ وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے یہ اصول بیان فرمایا ہے کہ تم جو کچھ مال
کماتے ہو اُس میں دوسرے لوگوں کا بھی حصہ ہے۔ کیونکہ مال جن چیزوں سے کمایا جاتا ہے وہ
ساری کی ساری ایسی ہیں جو کسی خاص شخص کی ملک نہیں بلکہ ساری دنیا اُن پر حق رکھتی ہے۔
مثلاً تجارت کو لے لو، تجارت لوہے کی ہوتی ہے یا لکڑی کی ہوتی ہے یا اور بعض چیزوں کی ہوتی
ہے۔ مگر کیا لوہا اور لکڑی تاجر آپ بناتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے لکڑی بنائی ہے سارے انسانوں کے
لیے، اللہ تعالیٰ نے کوئلہ بنایا ہے سارے انسانوں کے لیے، اللہ تعالیٰ نے مٹی کا تیل بنایا ہے
سارے انسانوں کے لیے، اللہ تعالیٰ نے کپاس بنائی ہے سارے انسانوں کے لیے ، اللہ تعالیٰ نے
1944ء
670
خطبات محمود
گندم بنائی ہے سارے انسانوں کے لیے۔ مگر جب ایک شخص ان چیزوں سے خاص طور پر نفع
کماتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اب تمہارا فرض ہے کہ تم مالک کو اُس کا ٹیکس ادا کرو کیونکہ یہ وہ
چیزیں ہیں جن کی ساری دنیا مالک ہے۔ پس جس طرح مزارع اپنے مالک کو ٹیکس ادا کرتا ہے
اُسی طرح اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو حکم دیتا ہے کہ وہ بھی ٹیکس ادا کرے۔ وہ فرماتا ہے چونکہ تم
کسان بنے اور تم نے اس زمین میں زراعت کی جو ساری دنیا کی ہے اس لیے اب تمہارا فرض
ہے کہ تم مالک کو اُس کا حق دو۔ چنانچہ اڑھائی فیصدی ٹیکس اُس سے وصول کیا۔ جاتا ہے اور پھر
جو نظام مقرر ہوتا ہے وہ اِس ٹیکس کو غرباء کی مدد کے لیے خرچ کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص
خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ ٹیکس ادا نہیں کرتا یا ادا کرتا ہے مگر پورے طور پر ادا نہیں کرتا، کسی
قدر حصہ اپنے پاس رکھ لیتا ہے تو اسلامی نقطہ نگاہ سے وہ ایک چور کی حیثیت رکھتا ہے۔ بظاہر
ایک شخص کپڑے کا تاجر ہو گا لیکن در حقیقت وہ چور ہو گا۔ کیونکہ کپڑا آخر کن چیزوں سے تیار
ہوتا ہے؟ کپڑا تیار ہوتا ہے روئی سے۔ اور روئی تیار ۔ تیار ہوتی ہے زمین سے۔ اور زمین کسی خاص
شخص کے لیے نہیں بنائی گئی بلکہ اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کے لیے بنائی ہے۔ پس جب زمین
ساری دنیا کے لیے بنائی گئی ہے اور اسی زمین میں سے روئی کی فصل تیار کر کے ایک شخص
کپڑے کی تجارت کرتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ وہ اس ٹیکس کو ادا کرے جو اُس پر عائد ہوتا ہے
دنیا لیے بنائی
کہ اُس نے اُس چیز سے فائدہ اٹھایا جس میں ساری دنیا کا حصہ تھا۔ اسی طرح زمینوں پر زکوٰۃ کا
حکم ہے کیونکہ زمین کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ ساری دنیا کی ہے۔ اگر بعض وجوہ سے کوئی ٹکڑا
شخص
کسی شخص کے قبضہ میں چلا گیا ہے تو بہر حال اُسے غریبوں کو اُن کا حق دینا پڑے گا اور وہ یہ کہہ
کر اس ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا کہ جب میں نے اپنی ذاتی کوشش سے یہ روپیہ کمایا ہے تو میں
غریبوں کو اپنے مال کا ایک حصہ کیوں دوں؟ اس لیے کہ گو اُس نے ذاتی محنت سے روپیہ کمایا کمایا
مگر بہر حال اُس نے روپیہ ایک ایسی چیز سے کمایا ہے جو ساری دنیا کے لیے مشترک تھی اور
جس میں غرباء کا حق بھی رکھا گیا تھا۔ پس اسلام کی ہدایت کے مطابق اُس شخص سے زکوۃ لی
جائے گی اور غرباء پر خرچ کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص زکوۃ نہیں دیتا تو وہ یقیناً چور ہے۔ خواہ وہ
یہ کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے کپڑے کی تجارت سے یہ روپیہ کمایا ہے، خواہ وہ
ہے
1944ء
671
خطبات محمود
یہ کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے لوہے کے کارخانہ سے یہ روپیہ کمایا ہے، خواہ وہ یہ
کہے کہ میں نے رات اور دن محنت کر کے مٹی کے تیل کی تجارت سے یہ روپیہ کمایا ہے ،، خواہ
کسی چیز کی تجارت سے اُس نے روپیہ کما یا ہو اُس میں ساری دنیا کا حصہ ہے اور اُس کا فرض ہے
کہ وہ اس حصہ کو ادا کرے اور اگر وہ بغیر اس ٹیکس کو ادا کرنے کے روپیہ اپنے گھر میں لے جاتا
ہے تو وہ چور ہے، ڈاکو ہے، دھوکے باز ہے اور قطعاً اسلام اُسے مومن کہنے کے لیے تیار نہیں
ہے۔
ہاں ایک بات یاد رکھنی چاہیے اور وہ یہ کہ اِس زمانہ میں چونکہ ٹیکس ڈہرا ہو گیا ہے
یعنی گورنمنٹ بھی ٹیکس لیتی ہے اور اسلام بھی ایک ٹیکس لیتا ہے اِس لیے جس پر گورنمنٹ
کی طرف سے ٹیکس عائد ہوتا ہو اگر اُس کے ٹیکس کی رقم زکوۃ کے برابر یاز کوۃ سے زیادہ ہو تو
پھر زکوۃ دینا اُس پر واجب نہیں ہے۔ یہ امر بھی یاد رکھنا چاہیے کہ گورنمنٹ جمع شدہ مال پر
ٹیکس نہیں لیتی بلکہ آمد پر ٹیکس وصول کرتی ہے۔ لیکن اسلام اس مال سے زکوۃ وصول کرتا ہے
جو انسان کے پاس جمع ہو اور جس پر سال گزر گیا ہو۔ فرض کرو ایک شخص دس ہزار روپیہ
سالانہ کماتا ہے اور گورنمنٹ اُس سے ٹیکس لے لیتی ہے اور وہ ٹیکس زکوۃ سے زیادہ ہے تو ہم
کہیں گے اب ایسے شخص پر زکوۃ واجب نہیں۔ جیسے زمیندار سے بھی گورنمنٹ مالیہ وصول کر
لیتی ہے تو اس کے بعد اگر وہ مالیہ زکوۃ کے برابر یا اس سے زیادہ ہوتا ہے تو اُس پر زکوۃ واجب
نہیں رہتی۔ لیکن اگر کوئی زمیندار معاملہ ادا کرنے کے بعد اپنے اخراجات میں کفایت سے کام
لینا شروع کر دیتا ہے اور اِس طرح وہ کچھ روپیہ پس انداز کر لیتا ہے جس پر ایک سال گزر جاتا
ہے تو اُس روپیہ پر زکوۃ کا حکم عائد ہو جائے گا۔ فرض کرو اُس نے کفایت کرتے کرتے پانچ
ہزار روپیہ جمع کر لیا ہے اور اُس پانچ ہزار روپیہ پر ایک سال گزر گیا ہے تو اسلام کی طرف سے
اُس پر زکوٰۃ کا ٹیکس لگ جائے گا۔ پس جمع شدہ مال پر جب سال گزر جائے اور وہ مال زکوۃ کے
نصاب کے اندر ہو تو شریعت کی طرف سے زکوۃ کا حکم انسان پر عائد ہو جاتا ہے۔ خواہ وہ
زمیندار کامال ہو یا تاجر کا ہو یا کسی اور کا ہو ۔ ہاں ! اُس مال میں سے جس پر ٹیکس گورنمنٹ نے
زکوۃ کے برابر یا اُس سے زائد لے لیا ہو بچا ہوا روپیہ اگر سال ہی میں خرچ ہو جائے تو اُس پر
ہے
1944ء
672
خطبات محمود
زکوۃ واجب نہیں ہے۔ مگر کچھ نہ کچھ رقم ثواب میں شمولیت کے لیے طوعی طور پر انسان کو پھر
بھی دینی چاہیے۔ ہاں! اگر اِنکم ٹیکس یا مالیہ کم ہو اور زکوۃ یا عُشر اُس پر زیادہ عائد ہو تا ہو تو پھر
جتنی کمی رہ جائے گی اُس کو پورا کرنا اُس کا فرض ہو گا۔ فرض کرو زکوۃ کے ہیں روپے کسی شخص
کے ذمہ تھے۔ گورنمنٹ نے ٹیکس کے ذریعہ پندرہ روپے وصول کر لیے تو باقی پانچ روپے
اسلام کا قائم کر دہ نظام اُس سے ضرور وصول کرے گا۔ لیکن اگر گورنمنٹ نے اُس سے ٹیکس
اکیس روپے لے لیے ہیں تو پھر زکوۃ اُس پر واجب نہیں ہو گی۔ زکوۃ کا حکم ایسے شخص پر اسی
صورت میں عائد ہو گا جب وہ اپنی آمد کو جمع رکھے اور پھر اُس جمع شدہ مال پر جب وہ نصاب سے
زائد ہو ایک سال گزر جائے۔
چوتھی بات میں نے یہ بتائی تھی کہ اسلام نے ایک یہ حکم بھی اپنے ماننے والوں کو دیا
ہے جن میں تاجر اور صناع خصوصیت سے شامل ہیں کہ وہ تنگی کی حالت میں بھی انفاق سے کام
لیں۔ اِس بارہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک اور مقام پر بھی توجہ دلائی ہے۔ فرماتا ہے وَفِي أَمْوَالِهِمْ
حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ 16 یعنی اُن کو بھی دو جو سوال کرتے ہیں، اُن کو بھی دو جو سوال
نہیں کر سکتے۔ اور اُن کو بھی دو جو سوال کر ہی نہیں سکتے ۔ سوال نہ کر سکنا کئی طرح سے ہوتا
ہے۔ مثلاً ایک شخص گونگا ہوتا ہے اور وہ بول ہی نہیں سکتا۔ یا جانور ہیں کہ وہ جب کسی مصیبت
میں مبتلا ہوں تو دوسرے سے کوئی سوال نہیں کر سکتے۔ دنیا میں عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ
جب کوئی جانور بوڑھا ہو کر ناکارہ ہو جاتا ہے تو لوگ اُسے مار کر اپنے گھر سے نکال دیتے ہیں اور
کوئی اُس کا پرسان حال نہیں رہتا۔ ایسے جانوروں کو پالنا مالک کا کام ہوتا ہے یا پھر حکومت کا
فرض ہوتا ہے کہ وہ مالک کو مجبور کرے کہ اُس جانور کو اپنے گھر میں رکھے۔ آخر یہ کوئی انصاف
نہیں کہ جب تک کسی جانور سے کمائی کی جاسکتی تھی اُس وقت تک تو اُسے کھلایا پلایا اور جب وہ
بوڑھا ہو گیا اور کام کے قابل نہ رہا تو اُسے مار کر اپنے گھر سے باہر نکال دیا۔ گائے اور بیل ایسے
جانور ہیں جن کے بوڑھا یا ناکارہ ہونے پر لوگ ان کو ذبح کر لیتے ہیں مگر گھوڑا اور گدھا وغیرہ
ایسے جانور ہیں جن کو ذبح نہیں کیا جاسکتا۔ پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ
لِلسَّابِلِ وَ الْمَحْرُومِ لوگوں کے اموال میں اُن کا بھی حق ہے جو محروم ہیں اور بولنے کی