صنعت و حرفت کے متعلق اسلام کے چند اہم اصول

حصہ 2

1944ء
673
خطبات محمود
طاقت اپنے اندر نہیں رکھتے۔ انصاف یہ ہے کہ اول تو مالک کو مجبور کیا جائے کہ وہ اُس جانور کو
رکھے۔ جب ساری عمر اس نے کمائی کی ہے تو اب بوڑھا ہونے پر اُسے گھر سے نکال دینا اور اس
کی خبر گیری نہ کرنا ہر گز جائز نہیں۔ اور اگر مالک کسی طرح بھی اُس کو رکھنے کے لیے تیار نہ ہو
اور حکومت اپنے ہاتھ میں نہ ہو تو پھر ملک کا فرض ہے کہ وہ اُس کی خبر گیری کرے۔ یہ
مالداروں پر خصوصاً حق مقرر کیا گیا ہے کہ وہ اپنے روپیہ میں سے سائل اور محروم دونوں کا
خیال رکھیں۔
پانچویں بات تَعَاوُنِ عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوی تھی۔ یہ فرض بھی جیسا کہ میں نے
بتایا ہے سب پر عاید ہوتا ہے۔ لیکن تجارت اور صنعت و حرفت کا کام کرنے والوں پر خصوصاً یہ
اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تَعَاوُن عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقوی کریں۔ تاجر اور صناع دو
ایسے گروہ ہیں کہ اُن کا تعاون بہت وسیع ہو سکتا ہے۔ مثلاً صناع اگر ایسی صورت میں اپنی
صنعت و حرفت کو فروغ دیں کہ اُن کی صنعت سے مذہب کو شوکت حاصل ہونے لگ جائے،
دین کی شہرت پھیلنے لگ جائے اور سلسلہ کی مضبوطی پہلے سے بڑھ جائے تو یقیناً اُن کی صنعت
دین کا ایک حصہ سمجھی جائے گی۔ یا اگر کوئی شخص دو کام کر سکتا ہو اور ان دونوں میں سے ایک
کام ایسا ہو جس سے دین کی مدد ہوتی ہو اور دوسرا کام ایسا ہو جس سے دین کی مدد نہ ہوتی ہو تو
اُسے بہر حال وہ کام کرنا چاہیے جس سے دین کی مدد ہوتی ہو۔ خواہ اُس میں تھوڑے بہت نفع کا
فرق ہی کیوں نہ ہو۔ اگر ایسا شخص وہ کام اختیار کرتا ہے جس سے دین کی مدد ہوتی ہونا ہو تو وہ یقیناً تو وہ
ثواب کا مستحق ہو گا اور اُس کا دنیا کمانا محض دنیا نہیں بلکہ دین کا ایک حصہ ہو گا۔ عام لوگ اِس
بات کو نہیں سمجھ سکتے کہ کس طرح بعض تجار تیں دین کے لیے مفید ہو سکتی ہیں اور نہ ان تمام
باتوں کو تفصیلاً بیان کرنے کا یہ موقع ہے۔ لیکن ہو تا یہی ہے کہ بعض تجار تیں اور بعض صنعتیں
دین کے لیے مفید ہوتی ہیں اور بعض تجار تیں اور بعض صنعتیں دین کے لیے مفید نہیں
ہوتیں۔ اور اس کی تفصیل تاجروں اور صناعوں کو بتائی جاسکتی ہے۔ پس اُنہیں صرف اُن
تجارتوں اور ان صنعتوں کو ترجیح دینی چاہیے جن سے دین کی تائید ہوتی ہو۔
اسی طرح تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوی میں جہاں یہ بات داخل ہے کہ ایسی تجارتیں

1944ء
674
خطبات محمود
اور ایسی صنعتیں اختیار کی جائیں جو دین کی تقویت کا موجب ہوں وہاں آپس میں ایک دوسرے
سے تعاون کرنے کا بھی اِس آیت میں حکم پایا جاتا ہے۔ آخر ایک شخص کی تجارت کیوں چل
نکلتی ہے اور دوسرے شخص کی تجارت کیوں رہ جاتی ہے ؟ اسی لیے کہ ایک شخص کو تجارت میں
کامیابی حاصل کرنے کے گر معلوم ہوتے ہیں اور دوسرا شخص تجارت کے اصول سے ناواقف
ہوتا ہے۔ ایک شخص جانتا ہے کہ سودا کہاں سے سستا ملتا ہے، سودا کس طرح فروخت کرنا
چاہیے، کسی منڈی میں بیچنے سے زیادہ نفع حاصل ہوتا ہے اور کس منڈی میں بیچنے سے کم نفع
حاصل ہوتا ہے۔ مگر دوسرا شخص ان باتوں کو نہیں جانتا۔ پس اگر ہماری جماعت کے تاجر اپنی
تجارت کے ساتھ ساتھ کسی اور آدمی کو بھی تجارت کا کام سکھا دیں اور اُسے بھی تجارت کے
رازوں سے واقف کر دیں تو یہ بھی ایک قومی تعاون ہو گا اور اس کے نتیجہ میں بھی وہ بہت
بڑے ثواب کے مستحق ہوں گے ۔ اسی طرح اگر ایک شخص کو کوئی پیشہ یا ہنر آتا ہے تو اُسے
چاہیے کہ اُس پیشہ یا ہنر کو اپنے پاس ہی نہ رکھے بلکہ دوسرے کو بھی سکھا دے۔ پرانے زمانہ
میں لوگوں کو یہ عادت تھی کہ وہ بعض ہنر مخفی رکھتے تھے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ہنر اُن کے
ساتھ ہی چلے گئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک نائی تھا جسے زخموں کو
اچھا کرنے کا ایک نہایت ہی اعلیٰ درجے کا نسخہ معلوم تھا۔ دور دور سے لوگ اُس کے پاس علاج
کے لیے آتے اور فائدہ اٹھاتے مگر وہ اتنا بخیل تھا کہ اپنے بیٹے کو بھی اُس مرہم کا نسخہ نہ بتاتا اور
کہتا کہ یہ اتنا بڑا ہنر ہے کہ اس کے جاننے والے دو آدمی ایک وقت میں نہیں ہو سکتے۔ بیٹے نے
بہتیری منتیں کیں اور کہا کہ مجھے یہ نسخہ آپ بتادیں مگر وہ یہی جواب دیتا کہ مرتے وقت تمہیں
بتاؤں گا اس سے پہلے نہیں بتا سکتا۔ بیٹا کہتا کہ موت کا کوئی پتہ نہیں وہ کس وقت آجائے آپ
مجھے ابھی یہ نسخہ بتادیں۔ مگر باپ آمادہ نہ ہوا۔ آخر ایک دفعہ وہ بیمار ہوا اور سخت نازک حالت ہو
گئی۔ بیٹا کہنے لگا باپ ! مجھے اب تو نسخہ بتادیں۔ مگر وہ جواب دیتا کہ میں مرتا نہیں اچھا ہو جاؤں
گا۔ پھر اور حالت خراب ہوئی تو بیٹے نے پھر منتیں کیں مگر اُس نے پھر یہی جواب دیا کہ کیا
تو سمجھتا ہے میں مرنے لگا ہوں؟ میں تو ابھی نہیں مرتا۔ غرض اِسی طرح وہ جواب دیتا رہا

1944ء
675
خطبات محمود
یہاں تک کہ مر گیا اور اُس کا بیٹا جاہل کا جاہل ہی رہا۔
تو اسلام اس بات کو جائز قرار نہیں دیتا۔ اسلام کہتا ہے کہ تم علم کو صرف اپنی ذات
تک محدود نہ رکھو بلکہ اُسے وسیع کرو اور دوسرے لوگوں میں پھیلاؤ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
بعض علم اور بعض پیشے ایسے ہیں جن میں ایک حد تک اور ایک وقت تک اخفاء جائز ہوتا ہے مگر
ہمیشہ کے لیے اخفاء جائز نہیں ہوتا۔ یورپ میں ادویہ کو پیٹنٹ (PATENT) کرانے کا ایک
نہایت ہی مفید طریق جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں اگر کوئی شخص ایجاد کرے تو چالیس سال تک وہ
اُس سے فائدہ اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔ ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اُس کی نقل
کرے۔ لیکن چالیس سال کے بعد اجازت ہونی چاہیے کہ سب لوگ اُس سے فائدہ اٹھائیں۔
در حقیقت یہ ایک بہت ہی اچھا طریق ہے جو یورپ والوں نے ایجاد کیا ہے کہ وہ کچھ وقت موجد
کو دے دیتے ہیں کہ وہ اُس میں اپنی ایجاد سے فائدہ اٹھائے اور پھر ساری دنیا میں اُس کو پھیلا
دیتے ہیں تاکہ اور لوگ بھی اگر اُس سے فائدہ اٹھانا چاہیں تو اٹھا لیں۔ اسی طرح صناع اور تاجر
اگر اپنی صنعت اور تجارت کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی یہ پیشے سکھا دیں یا ان پیشوں کے
سیکھنے میں اُن کی مدد کریں تاکہ دوسرے شہروں یا دوسرے ملکوں میں صنعت و حرفت اور
تجارت کو فروغ حاصل ہو تو یہ بھی ایک رنگ کی زکوۃ ہو گی جو اُن کی تجارت اور صنعت کو پاک
کرنے کا ذریعہ بن جائے گی ۔ تَعَاوُن عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقوی میں تجارتی کمیٹیاں اور صناعوں کی
کمیٹیاں بھی شامل ہیں کہ ایک دوسرے کے مال کے فروخت کرنے میں مدد دیں اور ایک
دوسرے کی تجارتوں کے فروغ میں مدد دیں۔ مسلمان عموماً تجارت میں اس لیے نقصان
اٹھاتے ہیں کہ ان کی تجارتوں کو نہ دوسرے شجار سے مدد ملتی ہے اور نہ گاہکوں سے۔ اس کے
بالمقابل ہندو تاجروں کو دونوں طرف سے مدد ملتی ہے اور وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔
چھٹے میں نے بتایا تھا کہ اسلام نے یہ اصل پیش کیا ہے کہ حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا
وُجُوهَكُمْ شَطْرَہ۔ اِس میں یہ گر بتایا گیا ہے کہ صناع اور تاجر جہاں کہیں ہوں اُن کی پالیسی اور
اُن کا طریق ایسا ہونا چاہیے کہ اُن کے کام کے نتیجہ میں اسلام کو غلبہ حاصل ہو، دین کی طاقت
بڑھے اور مذہب کی دنیا میں زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو۔ اس اصل کے ماتحت ہر شخص پر

1944ء
676
خطبات محمود
بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے خصوصاً تاجروں اور صناعوں پر کیونکہ تاجروں اور صناعوں
کو لوگوں میں زیادہ رسوخ حاصل ہوتا ہے۔ انہیں ایک دوسرے سے ملنے کے زیادہ مواقع ملتے
رہتے ہیں اور وہ اگر چاہیں تو اپنے اس رسوخ سے دین کی خاطر بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پس تاجروں اور صناعوں کا وجود مذہب کی تائید اور دین کی تقویت کا بہت زیادہ موجب بن سکتا
ہے۔ اور اگر وہ صرف دنیا کمانے میں اپنے آپ کو مشغول نہ رکھیں تو اسلامی نقطہ نگاہ سے وہ
بہت کچھ ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔
ساتویں اسلام نے وزن اور ماپ وغیرہ کی درستی کی ہدایت کی ہے۔ یہ نقص بھی
تاجروں میں خاص طور پر پایا جاتا ہے۔ پہلے تو وہ صرف ڈنڈی مارا کرتے تھے مگر اب کئی قسم کے
بیٹے بنا لیے گئے ہیں۔ پہلے بھی جب اسلام میں تجارت کا زور تھا لوگوں میں یہ نقص پیدا ہو گیا
تھا۔ چنانچہ پرانی کتب میں بھی ذکر آتا ہے کہ پرانے زمانہ میں بھی تین قسم کے کے بیٹے ہوا کرتے
تھے۔ ایک لینے کے لیے، ایک دینے کے لیے اور ایک افسروں کو دکھانے کے لیے۔ پس پہلے
بھی یہ نقص تھا مگر اس زمانہ میں اس نقص نے بہت بڑی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ اسلام یہ
ہدایت دیتا ہے کہ مومن کو چاہیے وہ تول اور ماپ میں کسی قسم کی کمی نہ کرے۔ جب کوئی چیز
لے تو تول کر لے اور جب کوئی چیز دے تو تول کر دے۔ کسی قسم کی دھوکا بازی اور فریب
اسلام میں جائز نہیں ہے۔ اور اگر کوئی تاجر یا صناع ایسا کام کرتا ہے تو اُس کا کام محض دنیا داری
ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب نہیں بلکہ اُس کی ناراضگی کو بھڑ کانے کا موجب ہے۔
جب وہ اس قسم کے دھوکا کے بعد کوئی مال کما کر اپنے گھر میں لے آتا ہے تو حرام مال ہوتا ہے۔
اور ایسا ہی ہوتا ہے جیسے چوری اور ڈاکہ سے حاصل کیا ہوا مال ہو۔ چاہے اُس نے دکان پر ہی بیٹھ
کر کیوں نہ حاصل کیا ہو۔
آٹھویں دھوکا، فریب اور بناوٹ سے اسلام نے نہایت شدت کے ساتھ منع کیا ہے۔
یہ نقص بھی ایسا ہے جس کا ازالہ نہایت ضروری ہے۔ ہندوستان میں تو یہ مرض اس قدر پھیلا
ہوا ہے کہ کوئی چیز دھوکا اور بناوٹ سے نہیں بچی۔ گھی فروخت کریں گے تو اس میں چربی یا تیل
وغیرہ ملا کر، تیل بیچیں گے تو وہ خالص نہیں ہوگا۔ بلکہ اُس میں بعض اور تیلوں کی

خطبات محمود
ملاوٹ ہو
677
1944ء
ہوگی۔ یہی باقی تمام چیزوں کا حال ہے۔ سب ہی میں دھوکا اور فریب سے کام لیا جاتا ہے
اور خالص چیز خریداروں کو مہیا نہیں کی جاتی۔ غیر ملکوں سے تو اب یہ عیب اٹھتا جا رہا ہے۔
یورپ میں بھی بہت کم رہ گیا ہے۔ مگر ہندوستان میں ابھی یہ نقص کافی حد تک پایا جاتا ہے۔ یہ
نقائص صرف اسی زمانہ میں نہیں بلکہ اسلامی حکومت کے زمانہ میں بھی یہ نقائص پائے جاتے
تھے اور انہی کو دور کرنے کے لیے اسلامی حکومت کی طرف سے محتسب مقرر تھے۔ ہم نے
بھی مرکز میں ایک محتسب اسی قسم کے کاموں کی نگرانی کے لیے رکھا ہوا تھا۔ غرض کئی قسم
کے دھوکوں اور فریبوں سے اشیاء کو خراب کیا جاتا اور بجائے خالص چیز کے ناقص اور گندی
اشیاء لوگوں کو مہیا کی جاتی ہیں۔
میرے پاس عربی کی ایک کتاب ہے جو دو تین سو صفحوں کی ہے اور جس میں بازار
کے تمام ہتھکنڈوں کا پوری تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ وہ کتاب در حقیقت اسلامی زمانہ
میں محتسب کی راہنمائی کے لیے لکھی گئی تھی۔ چنانچہ جب کسی شخص کو اس ڈیوٹی پر مقرر کیا جاتا
تو اُسے بتایا جاتا تھا کہ لوگوں کی طرف سے چیزوں کو کس طرح خراب کیا جاتا ہے اور ہمیں ان
خرابیوں کا کس طرح انسداد کرنا چاہیے۔ یا کس طرح معلوم کرنا چاہیے کہ ان چیزوں میں نا کس
ملاوٹ اور دھوکا بازی سے کام لیا گیا ہے۔ گویا وہ محتسب کا نصاب تعلیم تھا جسے پڑھا کر اُسے
احتساب کے کام پر مقرر کیا جاتا تھا تا کہ وہ خالص چیزیں لوگوں کے لیے مہیا کرے اور اُنہیں
دھو کا بازی کا شکار ہونے سے بچائے۔ اس کتاب کو پڑھ کر حیرت آ جاتی ہے کہ کوئی پیشہ ایسا ن
نہیں جس میں دھوکا اور فریب کا کوئی نہ کوئی رستہ پیدا نہ کر لیا گیا ہو۔ پھر اس دھوکا اور فریب کو
پہچاننے کے لیے کئی کئی قسم کی تراکیب بتائی گئی ہیں۔ مثلاً بتایا گیا ہے کہ عنبر کو لوگ اس طرح
خراب کرتے ہیں اور اِس اِس طریق پر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ عنبر خالص ہے یا اُس میں بعض
اور چیزوں کی ملاوٹ ہے۔ اسی طرح اس میں بتایا گیا ہے کہ لوگ گھی کو کس طرح خراب کرتے
ہیں، موم کس طرح خراب کرتے ہیں۔ تیل کو کس طرح خراب کرتے ہیں، لوہے کو کس طرح
خراب کرتے ہیں اور پھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب لوگ ان چیزوں کو خراب کر دیں تو
تم کس طرح ان خرابیوں کو معلوم کر سکتے ہو۔ پس یہ بھی ایک بہت بڑا نقص ہے جس کو

1944ء
678
خطبات محمود
دور کرنا چاہیے۔
نویں اسلام کا یہ حکم ہے کہ احتکار نہ ہو ۔ احتکار کے معنے صرف جمع کر کے رکھنے اور
بعد میں مہنگا فروخت کرنے کے ہیں۔ اس میں غلہ کی کوئی شرط نہیں بلکہ کسی چیز کو بھی اگر اس
غرض کے لیے بند کر کے رکھ لیا جاتا ہے کہ جب وہ چیز مہنگی ہو گی تو اُس وقت ہم فروخت
کریں گے تو اسلام کے نزدیک یہ احتکار ہو گا جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناجائز
قرار دیا ہے۔ چنانچہ حدیثوں میں صاف طور پر ذکر آتا ہے کہ اگر کوئی شخص غلہ خرید کر اس
لیے روک لیتا ہے کہ جب غلہ مہنگا ہو گا تو اس وقت میں اُسے فروخت کروں گا تو وہ ایک ناجائز
فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔ 17 بعض لوگوں نے غلطی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ یہ حکم صرف غلہ
کے متعلق ہے اور چیزوں کے متعلق نہیں۔ حالانکہ تفقہ کے معنے ہی یہی ہوتے ہیں کہ جو حکم
کسی خاص موقع پر دیا جائے اُس کے متعلق یہ دیکھا جائے کہ اُس حکم کی غرض کیا تھی۔ اور پھر
جہاں جہاں وہ غرض پائی جائے اُس حکم کو چسپاں کر دیا جائے۔ پس گو احتکار کا حکم غلہ کے متعلق
ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف غلہ کے تاجر کے متعلق یہ فرمایا ہے کہ اگر
وہ غلہ کو روک لیتا ہے اس ارادہ اور اس نیت سے کہ جب غلہ مہنگا ہو گا تب فروخت کروں گا تو وہ
ناجائز فعل کا ارتکاب کرتا ہے۔ لیکن اِس سے استدلالِ عام کیا جائے گا۔ کیونکہ اِس حکم کی
اصل غرض یہ ہے کہ لوگ کسی چیز کو روک کر نہ رکھیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
پس جس طرح غلہ روک کر ایک شخص احتکار کرتا اور شریعت کے نزدیک مجرم قرار پاتا ہے
اسی طرح اگر کوئی کپڑے کا تاجر کپڑے کو روک لے اور لوگوں میں فروخت نہ کرے تو وہ بھی
ایسا ہی سمجھا جائے گا۔ یا اگر کوئی لکڑی کو روک لیتا ہے یا لوہے کو روک لیتا ہے یا کوئلے کو روک
لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ جب یہ چیزیں مہنگی ہوں گی تب میں ان کو فروخت کروں گا تو وہ یقیناً
اسلام کے خلاف چلتا ہے۔ پس شریعت اسلامی کے رو سے کوئی ایسی تجارت اور کوئی ایسی
صنعت جائز نہیں جس میں احتکار سے کام لیا گیا ہو۔ یعنی یہ مد نظر رکھا گیا ہو کہ جب چیزیں مہنگی مہنگی
ہوں گی تب ان چیزوں کو ہم فروخت کریں گے اُس سے پہلے ہم فروخت نہیں کریں گے۔
احتکار کے سلسلہ میں یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ بعض تاجر اس پر دہ میں بھی

1944ء
679
خطبات محمود
دوسرے کو دھوکا اور فریب دے دیتے ہیں۔ مثلاً ایک تاجر ایسا ہے جس کے پاس سو من غلہ
ہے۔ ایک دوسرے تاجر کو یہ بات معلوم ہو جاتی ہے جس کے پاس پہلے ہی دو تین سو من غلہ
موجود ہے اور وہ اُس کے پاس آکر کوشش کرتا ہے کہ اُس سے بھی سو من غلہ خرید لے تاکہ
غلہ صرف اُسی کے پاس رہے اور کسی کے پاس نہ رہے۔ وہ اُس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے اپنا
ایک سو من غلہ میرے پاس فروخت کر دو۔ اس پر اگر دوسرا شخص انکار کر دے تو وہ بالکل حق
بجانب ہو گا۔ کیونکہ وہ اُس کے پاس غلہ فروخت کرنے سے اس لیے انکار نہیں کرتا کہ وہ خود
احتکار کرنا چاہتا ہے بلکہ اس لیے انکار کرتا ہے کہ اگر میں نے غلہ فروخت کر دیا تو اُس
دوسرے تاجر کو احتکار کرنے کا زیادہ موقع مل جائے گا۔ پس وہ احتکار کے لیے نہیں بلکہ احتکار
کو روکنے کے لیے غلہ فروخت کرنے سے انکار کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ شخص ایسا ہے جس
کے پاس پہلے ہی کافی غلہ موجود ہے۔ مگر اس کا منشاء یہ ہے کہ ارد گرد سے سب غلہ اکٹھا کر لے
اور اسے گراں قیمت پر فروخت کرے۔ پس چونکہ وہ احتکار کے لیے نہیں بلکہ دوسرے کو
احتکار سے بچانے کے لیے غلہ فروخت کرنے سے انکار کرتا ہے اس لیے اُس کا یہ فعل اسلامی
تعلیم کے رو سے بالکل جائز اور درست ہو گا۔
غرض احتکار کی اسلام میں نہایت سختی سے ممانعت کی گئی ہے اور یہ ایک ایسا عیب
ہے جس کی اصلاح نہایت ضروری ہے۔ آجکل جنگ کی وجہ سے تاجروں میں خصوصیت سے
احتکار پایا جاتا ہے۔ اُن کے پاس کپڑا موجود ہوتا ہے مگر وہ انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
ہمارے پاس کپڑا نہیں۔ اِس سے اُن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ جب کپڑا اور زیادہ مہنگا ہو گا تب
ہم فروخت کریں گے۔ اسی طرح لکڑی موجود ہوتی ہے مگر جب کوئی لکڑی کا خریدار آتا ہے تو
اُس کے سامنے انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس لکڑی نہیں۔ کوئلہ موجود ہوتا
ہے مگر جب کو ئلہ مانگنے کے لیے آتا ہے تو انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئلہ
نہیں۔ شریعت کے رو سے یہ بالکل نا جائز ہے۔ اور ہر شخص جو احتکار کے نتیجہ میں روپیہ کماتا
ہے اُسے اچھی طرح یاد رکھنا چاہیے کہ وہ حرام خوری کا ارتکاب کرتا اور اللہ تعالیٰ کے
غضب کو اپنے اوپر بھڑکاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کمانے کے جو جائز ذرائع رکھے ہوئے ہیں

1944ء
680
خطبات محمود
------------------------------
صرف اُن ذرائع سے کام لینا چاہیے ۔ ناجائز اور گندے اور ناپاک ذرائع جن کا اسلام دشمن
ہے، جن سے اُس نے بڑی شدت کے ساتھ منع کیا ہے اُن کو اختیار کرنا دین کی ہتک کرنا اور
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مورد غضب اور قہر بننا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک مومن کے لیے دنیا کا مال
کمانا اس لیے جائز رکھا ہے کہ دنیا اُس کے دین کے لیے مددگار ہو۔ اگر کوئی شخص دین کو
نظر انداز کر دیتا ہے تو اُس کا دنیا کمانا اُس کے لیے لعنت کا ایک طوق ہے جو اسے خدا تعالیٰ کے
حضور ایک مجرم کی حیثیت میں کھڑا کرے گا۔ انسان کو ان گندے ذرائع اختیار کرنے کا لالچ
صرف اس لیے پیدا ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہمسایوں کو دیکھتا ہے کہ وہ بھی ایسا کر رہے ہیں۔ جب وہ
اپنے کسی ہمسایہ یا اپنے کسی دو دوست یا اپنے کسی واقف تاجر کو اس قسم کے ذرائع اختیار کرتے
ہوئے دیکھتا ہے تو اُس کے دل میں بھی خیال آجاتا ہے کہ میں بھی اس ذریعہ سے دولت کما
دیکھوں۔ حالانکہ اگر وہ جھک مارتا ہے تو کیا تم بھی جھک مارنے لگ جاؤ گے ۔ اگر کل کو وہ شراب ۔
پینے لگ گیا تو کیا تم بھی شراب پینے لگ جاؤ گے ؟ اور کہو گے کہ میں شراب کیوں نہ پیوں، میرا
فلاں اہمسایہ جو شراب پیتا ہے۔ اسی طرح دنیا میں بہت سے لوگ لوگ ہیں ہیں جو جو سور سور کی کھاتے ہیں۔ پھر کیا کیا۔
تم ان کو دیکھ کر سور بھی کھانے لگ جاؤ گے ؟ اور کہو گے کہ ہم اُن سے کیوں پیچھے رہیں؟ دنیا
میں بعض مردار خور قو میں ہیں جو مُردار اور خون تک کھا جاتی ہیں۔ کیا ایسی حالت میں تم بھی
مردار کھانے لگ جاؤ گے اور اپنے دین کو تباہ کر لو گے ؟
ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک غریب شخص کسی گاؤں میں رہتا تھا۔ وہاں کا نمبر دار
ایک دن اُس کے پاس آیا اور بعض بر تن اُس سے مانگ کر لے گیا کیونکہ اُس کے ہاں شادی کی
تقریب تھی۔ اُس شخص نے سمجھا کہ نمبر دار چند روز تک میرے بر تن مجھے واپس کر دے گا
مگر جیسے جابر زمینداروں کا طریق ہوتا ہے اُس نے بر تن واپس نہ کیے یہاں تک کہ مہینہ دو مہینے
گزر گئے۔ ایک دن وہ اتفاقاً اُسی زمیندار کے گھر جانکلا۔ تو اُس نے دیکھا کہ وہ اُسی کے پیالہ میں
ساگ کھا رہا ہے۔ یہ دیکھ کر اُسے سخت جوش آیا اور زمیندار سے کہنے لگا چودھری! یہ بھی کوئی
انصاف کی بات ہے کہ تم مجھ سے برتن مانگ کر لائے اور پھر کئی مہینے گزرنے کے باوجود تم نے
واپس نہ کیے بلکہ آج تم میرے پیالہ میں ہی ساگ کھا رہے ہو!! پھر ایک گالی دے کر کہنے لگا
کے

1944ء
681
خطبات محمود
تم مجھے بھی ایسا ویسا سمجھنا اگر میں تمہارا بر تن نہ لے جاؤں اور اُس میں پاخانہ ڈال کر نہ کھاؤں۔
اب دیکھو اُس نے ایک بات تو کہی مگر سوائے اپنی ناک کاٹنے کے اُس نے اور کیا کیا؟ اُس نے
چاہا تو یہ تھا کہ دوسرے کو ملامت کرے مگر اپنی بیوقوفی کی وجہ سے خود ہی ذلیل ہو گیا۔ تو وہ
شخص جو کہتا ہے کہ چونکہ فلاں ایسا کرتا ہے اس لیے میں نے بھی ایسا ہی کیا وہ اپنی بیوقوفی کا
آپ اقرار کرتا ہے اور اس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ چونکہ فلاں نے جھک ماری اس لیے میں بھی یہ
جھک مارتا ہوں یا چونکہ فلاں نے نجاست کھالی اِس لیے میں بھی اس کے کھانے سے باز نہیں
رہ سکتا۔ اگر کوئی اور شخص ایسے فعل کا ارتکاب کرتا ہے تو بجائے اِس کے کہ تم اُس کی نقل کرو
تمہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ خدا کا نا فرمان ہے۔ خدا کے احکام کا دشمن ہے۔ اُس کے دل میں
ایمان کا ایک ذرہ بھی نہیں۔ اُسے اپنی موت کا کوئی یقین نہیں۔ اُسے جنت اور دوزخ پر کوئی
ایمان نہیں۔ اگر تمہارا بھی یہی حال ہے تو بے شک تم بھی ایسا ہی کر لو ۔ اور اگر تم اپنے دل میں ایساہی ۔
ایمان رکھتے ہو تو تمہیں گندے افعال میں دوسرے کی متابعت کا خیال ہی کس طرح پیدا ہو سکتا
ہے۔
دسویں میں نے بتایا ہے کہ مزدور کو اُس کا حق دو اور وقت پر دو۔ یہ بھی ایک ایسا حکم
ہے جس کی طرف عام طور پر توجہ سے کام نہیں لیا جاتا۔ یورپ میں تو مزدوروں نے اپنی
کمیٹیاں بنائی ہوئی ہوتی ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔
لیکن ہندوستان میں یہ بات نہیں۔ یہاں اول تو لوگ مزدور کو اُس کے حق سے کم دیتے ہیں اور
پھر جو کچھ دیتے ہیں وہ بھی وقت پر نہیں دیتے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو رہا ہے کہ نہ صرف مزدور طبقہ
کی حق تلفی ہو رہی ہے بلکہ مالکوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ گویا اس فعل کے نتائج دُہرے طور
پر نکل رہے ہیں۔ مزدور بھی نقصان اٹھا رہے ہیں اور مالک بھی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ کیونکہ
مالکوں کو مزدوروں سے ہی کام لینا پڑتا ہے اور جب اُن کے حقوق ادا نہیں کیے جاتے تو وہ
خوش دلی سے کام نہیں کرتے۔ جس کا اثر اس کام پر پڑتا ہے جو اُن کے سپر د کیا جاتا ہے اور اس
طرح مالک بھی مزدور کی حق تلفی کر کے اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یورپ میں میں نے دیکھا ہے کوئی شخص چلتا ہوا نظر نہیں آتا۔ یوں معلوم ہوتا ہے

1944ء
682
خطبات محمود
کہ سب لوگ دوڑ رہے ہیں۔ جب ہم یورپ گئے تو ایک دفعہ میں نے حافظ روشن علی صاحب
سے پوچھا یا حافظ صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ نے لنڈن میں کسی کو چلتے بھی دیکھا ہے ؟
اِس کا جواب اُنہوں نے مجھے یہ دیا یا میں نے انہیں یہ جواب دیا کہ لنڈن میں ہم نے کسی شخص
کو اُس طرح چلتے نہیں دیکھا جس طرح ہمارے ملک میں لوگ چلتے ہیں۔ بلکہ وہاں ہم نے جس
کو بھی دیکھا ہے دوڑتے ہوئے دیکھا ہے۔ بازاروں میں بھی ہم نے کسی کو اپنے ملک کے لوگوں کے
کی طرح چلتے نہیں دیکھا بلکہ ہر ایک ہمیں دوڑتا ہوا ہی نظر آیا ہے۔ وہاں ہم نے ایک دفعہ ایک
عمارت بنتی دیکھی تو حیرت آگئی کہ کس پھرتی کے ساتھ مزدور وہاں کام کر رہے ہیں۔ ہمارا
مز دور جب اینٹ اٹھانے لگتا ہے تو ہاتھوں میں اٹھا کر اور ایک آہ بھر کر ٹوکری میں ڈالتا ہے۔
پھر دوسری اینٹ اٹھاتا اور یہ دکھانے کے لیے کہ وہ کام کر رہا ہے اس طرح پھونک مار مار کر
اُس پر سے گرد ہٹاتا ہے کہ گویا اطلس یا کمخواب کا کوئی تھان اُس کے سامنے پڑا ہوا ہے۔ سامنے پڑا ہوا ہے۔ کبھی
اُس کے ایک طرف پھونک مارے گا کبھی دوسری طرف پھونک مارے گا اور بہانہ صرف یہ
ہو گا کہ کچھ نہ کچھ دیر لگ جائے۔ پھر آرام سے اٹھتا ہے اور آہستہ آہستہ چلتے ہوئے اُسے معمار
کے پاس لے جاتا ہے اور جب اس انداز میں وہ دو تین ٹوکریاں اٹھا لیتا ہے تو اُس کے بعد بیٹھ
جاتا ہے اور کہتا ہے میں حقہ کے دو گھونٹ تو پی لوں۔ مگر یورپ میں یہ بات نہیں۔ وہاں ہر
شخص دوڑتا ہوا نظر آتا ہے۔ اور پھر جس عمارت کا میں نے ذکر کیا ہے وہ عمارت جس طرح
میں نے منٹوں میں اُٹھتی دیکھی ہے اُس طرح گھنٹوں میں بھی ہمارے ملک میں کوئی عمارت
کھڑی نہیں ہوتی۔ پس اس کا نتیجہ دونوں کے حق میں خراب نکل رہا ہے مزدور کے حق میں بھی
اور آقا کے حق میں بھی۔ جب مزدور کو اُس کی مزدوری صحیح طور پر نہیں دی جاتی تو وہ بھی دل
لگا کر کام نہیں کرتا۔ بلکہ اگر اُسے پوری اُجرت دو تب بھی وہ کام نہیں کرتا۔ کیونکہ سستی اور
کاہلی اور نکمے پن کی اُس کے اندر عادت پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔ اس کے لیے ہمیں ایک ایسے
انتظام کی ضرورت ہے جو دونوں طرف کی بُری عادتوں کو دور کر دے۔ اِدھر مزدوروں کو محنت
اور دیانتداری سے کام کرنے پر مجبور کرے اور اُدھر مالکوں کو اِس بات پر مجبور کرے کہ وہ
مزدوروں کو اُن کا پورا حق دیں اور ٹھیک وقت پر دیں۔

1944ء
683
خطبات محمود
مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میں نے اس ملک میں پوری دیانتداری
اور محنت کے ساتھ کام کرنے والا ایک مزدور بھی نہیں پایا۔ خواہ لوہار ہوں، نتجار ہوں، معمار
ہوں سب میں میں نے یہ نقص دیکھا ہے کہ اُن کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ آنکھ بچا کر کسی طرح
کام سے بچ جائیں۔ دوسری طرف مالکوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ مزدوروں کا خون چوستے
رہتے ہیں اور اُن کی جائز مزدوری دینا بھی اُن کے لیے مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے۔ اسلام انے نے
اس نقص کی طرف بھی تاجروں اور صناعوں کو خاص طور پر توجہ دلائی ہے اور ہدایت کی ہے کہ
مزدور کو اس کی پوری مزدوری دو اور پھر وہ مز دوری عین وقت پر دو۔
گیارھویں بات یہ ہے کہ انسان کے اندر تکبر اور خیلاء وغیرہ پیدا نہ ہو۔ دولت
کمانے سے اسلام کبھی منع نہیں کرتا۔ اسلام صرف یہ کہتا ہے کہ تم دولت تو کماؤ مگر وہ دولت
امیر اور غریب میں فرق پیدا کرنے کا موجب نہ بن جائے۔ اگر کوئی دولت امیر اور غریب میں
فرق ڈال دیتی ہے، امارت اور غربت میں امتیاز پیدا کر دیتی ہے تو وہ دولت اسلامی نقطہ نگاہ سے
نا جائز ہو گی ۔ اگر کوئی امیر اپنے غریب بھائی سے مل کر بیٹھ نہیں سکتا، اگر وہ ایک دستر خوان پر
اُس کے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتا ، اگر وہ ملنے کے لیے آتا ہے تو امیر آدمی اُس سے اپنی پیٹھ موڑ
لیتا ہے یا وہ بات کرتا ہے تو یہ غصے اور جوش کی حالت میں اُس سے کہتا ہے تم جانتے نہیں میں
کون ہوں ؟ تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ شخص دولت کمانے کے بعد انسان نہیں رہا بلکہ حیوان بن
گیا ہے۔ اور دولت صرف انسان کے لیے جائز ہے حیوان کے لیے جائز نہیں۔ لیکن اگر کسی
شخص کے پاس دولت تو آجاتی ہے مگر اس کے باوجود اس میں اور دوسرے غریب بھائیوں میں
مغائرت کی کوئی دیوار حائل نہیں ہوتی، وہ اپنے آپ کو کوئی علیحدہ جنس سمجھنے نہیں لگتا، وہ
دوسروں کو تحقیر اور تذلیل کی نگاہ سے نہیں دیکھتا، وہ اُن سے محبت کے ساتھ بات چیت کرتا
ہے، اُن کے دُکھ سکھ میں شریک ہوتا ہے، اپنے آپ کو کوئی الگ قسم کا آدمی اور غریبوں کو کوئی
الگ قسم کا آدمی نہیں سمجھتا تو ایسے شخص کے لیے دولت کمانا بالکل جائز ہے۔
بارھویں میں نے بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک یہ حکم بھی دیا ہے کہ
كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَ الْأَقْرَبِينَ

خطبات محمود
1944ء
684
-------------------------------
بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ 18 یعنی اگر کوئی شخص مرنے لگے اور مال و دولت اُس کے
پاس ہو تو وہ کچھ روپیہ غرباء کی بہبودی اور دین کی خدمت کے لیے وقف کر دے۔ گو اس آیت
کے ایک دوسرے معنے بھی ہیں کہ رشتہ داروں کو وصیت کر جائے کہ شریعت کے مطابق اُس
کی جائیداد کی تقسیم ہو۔ لیکن اس آیت کے ایک یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ جب کسی شخص کے
اور جہاں
پاس ضرورت سے زیادہ مال ہو تو وہ موت کے وقت ایک حصہ کی وصیت کر جائے۔ اور ج
کسی آیت کے دو معنے ہو سکتے ہوں وہاں دونوں لیے جائیں گے۔ یہ نہیں ہو گا کہ ایک معنے ترک
کر دیے جائیں اور دوسرے معنے لے لیے جائیں۔
اِس وقت میں خصوصیت سے اپنی جماعت کے تاجروں اور صناعوں کو
صنعت و حرفت اور تجارت کی اِن ذمہ داریوں میں سے تین باتوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔
یوں تو بارہ کی بارہ ہدایات ہی اس قابل ہیں کہ ان کی طرف ہمیشہ اور ہر آن توجہ رکھی جائے۔
لیکن اس وقت خصوصیت کے ساتھ میں تین باتوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔
اول ۔ تَعَاوُنِ عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
دوم - حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً
سوم ۔ مزدور کے حق کی ادائیگی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں۔ اگر تو اپنی بیوی کے منہ میں ثواب کی
نیت سے لقمہ ڈالتا ہے تو یہ بھی تیری طرف سے ایک صدقہ ہے۔ 19 بیوی انسان کی ایک
نہایت ہی پیاری چیز ہوتی ہے جسے انسان کھلاتا پلاتا ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں گو تمہارا اپنی بیوی سے پیار ایک نفسیانی بات ہے گو جذ باتی لحاظ سے تم اُس سے محبت رکھتے ہو
اور گو اپنی شہوات کو پورا کرنے کے لیے تم اُس سے محبت کرتے ہو اور اُسے اچھا کھلاتے اور
اچھا پہناتے ہو لیکن اگر تم اپنی بیوی کی خاطر تواضع کرتے ہوئے اُس سے پیار اور محبت کرتے
ہوئے یہ نیت کر لیا کرو کہ چونکہ خدا کا حکم ہے کہ بیویوں سے محبت کی جائے اِس لیے میں محبت
کرتا ہوں۔ اور چونکہ خدا نے ان کو کھلانے کا حکم دیا ہے اس لیے میں اسے کھلاتا ہوں تو تمہارا
یہ کام شہوانی نہیں رہے گا بلکہ دین بن جائے گا۔ خواہ تمہارا وہ کام صرف اتنا ہو کہ تم نے اتنا

1944ء
685
خطبات محمود
اپنی بیوی کے منہ میں لقمہ دیا ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام کے نزدیک اگر کام کی نیت
درست ہو اور اسے تمدن و مذہب کی درستی کے لیے استعمال کیا جائے تو دنیا کا کام بھی دین بن
جاتا ہے۔ پس اگر ہماری جماعت کے تاجر اور صناع اپنی نیتوں کو درست کر لیں اور اُن تین
باتوں کو ہمیشہ مد نظر رکھیں جن کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے اور جو تمدن کے ساتھ نہایت گہرا
تعلق رکھتی ہیں تو ان کی تجارت اور اُن کی صنعت و حرفت دنیا نہیں رہے گی بلکہ دین بن جائے
گی۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باقی کی نو باتیں بھی نہایت ضروری ہیں مگر میں اِن تین کا
خصوصیت سے اس لیے ذکر کر رہا ہوں کہ یہ تین باتیں جماعتی ترقی کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی
ہیں۔ اگر ہم تعاون عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوى سے کام لیں، اگر ہم حَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا
وُجُوهَكُمْ شَطْرَةً کا اصل ہر وقت اپنے سامنے رکھیں اور اگر ہم مزدور کو اس کا حق دینے میں
کسی قسم کی ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں اور اُس کا حق بر وقت ادا کر دیں تو گو تجارت اور ت اور صنعت و حرفت
بظاہر دنیا کمانا ہے لیکن چونکہ ایسا تاجر اور صناع دین کے لیے مفید وجو د ہو گا۔ اس لیے اس کا دنیا
کمانا دنیا کمانا نہیں ہو گا بلکہ دین کمانا ہو گا۔ پس ہر صناع اور ہر تاجر اگر اپنے کام کو دین کی مدد کی
نیت سے کرتا ہے تو یہ کام اُس کے لیے ثواب کا موجب ہو جائے گا۔ لیکن اگر وہ ایسانہ کرے تو
یہ محض دنیا کمانا ہو گا جو اس کے لیے لعنت کا موجب بن جائے گا۔ میں اس وقت تاجروں کی
نسبت کلام کر رہا ہوں لیکن چونکہ ہماری جماعت میں ایک بہت بڑا طبقہ زمینداروں کا بھی ہے
اور وہ بھی مال کماتے ہیں۔ اِس لیے میں زمینداروں کی مثال دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ دیکھو !
قادیان ہماری جماعت کا مرکز ہے اور مرکز ہونے کی وجہ سے قادیان میں جس قدر ہماری
جماعت کی مضبوطی ہو گی اور جس قدر اُس کی طاقت اور قوت میں اضافہ ہو گا اُسی قدر یہ
مضبوطی ہماری سب جماعت کی طاقت اور اُس کی قوت کا موجب بنے گی۔ اس حقیقت کو اپنے
سامنے رکھتے ہوئے اگر ایک زمیندار قادیان یا اُس کے نواح میں ایک گھماؤں یا دو گھماؤں یا چار
گھماؤں زمین خرید تا ہے تو زمین کے لحاظ سے وہ صرف دنیا کماتا ہے۔ کیونکہ زمین ایک ایسی چیز
ہے جو باہر بھی خریدی جاسکتی ہے۔ وہ گجرات میں بھی خرید سکتا ہے ، وہ گوجر انوالہ میں بھی

1944ء
686
خطبات محمود
خرید سکتا ہے، وہ شیخوپورہ میں بھی خرید سکتا ہے، وہ لاہور میں بھی خرید سکتا ہے، وہ فیروز پور
میں بھی خرید سکتا ہے ، وہ جھنگ میں بھی خرید سکتا ہے۔ اگر اُس نے قادیان میں زمین خرید لی تو
اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑ گیا۔ لیکن اگر یہ زمین اُس نے اِس لیے خریدی ہے کہ اس سے
دین کو طاقت حاصل ہو گی، مجھے یہاں رہنے کا موقع مل جائے گا، میری اولاد اس جگہ تعلیم
حاصل کرلے گی اور وہ اپنی آئندہ زندگی میں دین کی خدمت کرنے کے قابل بن سکے گی۔ اسی
طرح میرا یہاں زمین خرید نا جماعت کی اقتصادی ترقی کا موجب ہو گا تو اُس کا زمین خرید نادین کا
ایک کام بن کام بن جائے گا۔ دانہ یہاں سے بھی پیدا ہو گا اور وہاں سے بھی۔ لیکن اگر وہ شیخوپورہ
جھنگ یا گوجرانوالہ میں زمین خرید تا تو اس کا زمین خرید نا محض دنیا ہوتا۔ لیکن یہاں اُس کازمین
خرید نا دین بن گیا۔ قادیان اور اُس کے نواح میں بہت سے احمدی زمینداروں نے زمینیں
خریدی ہوئی ہیں اور اگر اُنہوں نے اسی نیت سے زمینیں خریدی ہیں کہ یہ امر مرکز سلسلہ کی
تقویت کا موجب ہو گا اور خود اُن کے لیے اور اُن کی اولاد کے لیے روحانی برکات کے حصول کا
موجب ہو گا تو اُن کا زمینیں خرید نا دنیا نہ رہا بلکہ دین بن گیا اور وہ زمین خرید کر خدا تعالیٰ کی رضا
اور اُس کی خوشنودی کے مستحق ہو گئے۔ اگر وہ باہر زمین خریدتے تو روٹی اُن کو وہاں بھی مل
جاتی اور ویسی ہی ملتی جیسے قادیان میں زمین خرید کر اُن کو روٹی ملتی ہے۔ یہ تو نہیں ہوتا کہ قادیان
میں زمین خریدنے والے کو غلہ زیادہ ملنے لگ جاتا ہے یا اس کی پیداوار خاص طور پر بڑھ جاتی
ہے۔ دنیوی لحاظ سے جس طرح باہر کی زمینوں سے ایک انسان فائدہ اٹھاتا ہے اُسی طرح قادیان
کی زمین سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ لیکن چونکہ قادیان میں زمین خریدنے والے اپنی نیتیں
درست کر لیتے ہیں اور وہ محض دنیا کے لیے نہیں بلکہ دین کی تقویت کے لیے یہاں زمینیں
خریدتے ہیں اس لیے گو بظاہر ان کا قادیان میں زمینیں خرید ناویسا ہی ہے جیسے گجرات یا شیخو پورہ یا
لاہور یا فیروز پور میں زمین خرید لے مگر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اُن کا یہ فعل قابلِ تعریف سمجھا جاتا
ہے اور وہ بہت بڑے ثواب کے مستحق ہوتے ہیں۔ اسی طرح اگر تاجر اور صناع اپنی تجارت اور
اپنے کارخانوں کے قیام میں اس بات کو مد نظر رکھیں کہ وہ اپنی تجارتوں اور اپنے کارخانوں کو
ایسے رنگ میں چلائیں گے کہ اسلام کی مدد ہو، احمدیت کو مضبوطی حاصل ہو اور جماعت کی
یا
ہے

1944ء
687
خطبات محمود
ترقی میں یہ امور محمد و معاون ہوں تو وہ دنیا نہیں بلکہ دین کماتے ہیں۔ بے شک انہیں اپنے
کارخانوں اور اپنی تجارتوں کے نتیجہ میں مال بھی ملے گا، دولت بھی ملے گی اور وہ سب چیزیں
اُنہیں حاصل ہوں گی جو دنیا داروں کو تجارت اور صنعت و حرفت کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہیں
لیکن پھر بھی خدا کی نگاہ میں وہ دیندار سمجھے جائیں گے۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سامنے اصل
مقصد صرف دین کی خدمت اور جماعت کے ساتھ تعاون رکھا۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ خدا نے
اُنہیں تابع کے طور پر دنیا بھی دے دی۔ چنانچہ صحابہ کو دیکھو انہوں نے جہاد کیا اور اس لیے کی
کیا کہ کفار نے اسلام کو تلوار کے زور سے مٹانے کی کوشش شروع کر دی تھی۔ انہوں نے
اسلام کی حفاظت کے لیے محض دین کی خاطر خدا تعالیٰ کی رضا اور اُس کے کلمہ کے اعلاء کی
خاطر جہاد کیا اور اپنی جانیں قربان کر دیں۔ مگر اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نہ صرف اسلام قائم ہوا بلکہ
اُنہیں بادشاہت بھی حاصل ہو گئی۔ اگر وہ صرف بادشاہت کے لیے لڑتے تو وہ دنیا کے کیڑے
سمجھے جاتے ۔ لیکن چونکہ وہ خدا کے لیے لڑے اِس لیے نہ صرف وہ شہید قرار پائے بلکہ اُس کا
ایک یہ نتیجہ بھی نکلا کہ وہ دنیا کے بادشاہ بن گئے ۔ جنگ کرنے اور اپنی جانوں کو قربان کرنے
کے لحاظ سے وہ اُسی طرح لڑتے تھے جس طرح آجکل روسی اور جرمن اور انگریز اور فرانسیسی
لڑ رہے ہیں۔ لیکن چونکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر دنیا کو بالکل چھوڑ چکے
تھے اور اُنہوں نے جنگیں اس لیے نہیں کی تھیں کہ وہ دنیا کمائیں بلکہ اُنہوں نے اِس لیے
جنگیں کیں کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو۔ اور چونکہ اُنہوں نے محض خدا کی رضا کی خاطر لڑائی کی
اِس لیے گو وہ اُسی طرح لڑے جس طرح آجکل کی جنگوں میں لوگ لڑتے ہیں مگر نیت اور
ارادہ کے فرق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اُن کو صالح اور شہید اور صدیق قرار دیا اور اُن کو اپنے
ابدی انعامات سے اس طرح نوازا کہ آج تک رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ 20 کہتے کہتے
مسلمانوں کے منہ سوکھ جاتے ہیں۔ اور پھر اس پر مزید انعام اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو یہ
حاصل ہوا کہ اُن کو حکومتیں بھی ملیں اور بادشاہتیں بھی حاصل ہوئیں۔
اسی طرح اگر ہماری جماعت کے صناع اور تاجر اس نیت اور ارادہ سے صنعت و حرفت
اور تجارت کریں کہ وہ تَعَاوُن عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى کریں گے، ہر کام میں اسلام کی

1944ء
688
خطبات محمود
شوکت اور اُس کی ترقی کو مد نظر رکھیں گے اور مزدوروں کو اُن کا حق ادا کریں گے تو اس کا یہ
نتیجہ ہو گا کہ دنیوی لحاظ سے بھی اُن کو کوئی نقصان نہیں ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں بھی وہ دین
کا کام کرنے والے قرار پا جائیں گے۔ آخر دنیوی لحاظ سے جو فائدہ ایک ایسے تاجر کو حاصل
ہو سکتا ہے جو محض دنیا کمانے کے لیے تجارت کرتا ہے وہی فائدہ اُس تاجر کو بھی حاصل ہوتا
ہے جو دینی قواعد کی پابندی کرتے ہوئے تجارت کرتا ہے، جس طرح وہ بوٹ فروخت کرتا ہے
اُسی طرح یہ بھی بوٹ فروخت کرتا ہے، جس طرح وہ لوہا بیچتا ہے اُسی طرح یہ بھی لوہا بیچتا ہے،
جس طرح وہ کپڑا بیچتا ہے اُسی طرح یہ بھی کپڑا بیچتا ہے اور جس طرح وہ نفع کماتا ہے اُسی طرح
یہ بھی نفع کماتا ہے لیکن اگر یہ شخص اس نیت اور اس ارادے سے کپڑے بیچتا یا بوٹوں کی
تجارت کرتا یا لوہا فروخت کرتا ہے کہ اسلام کو فائدہ حاصل ہو، دین کی شوکت اور اُس کی
طاقت میں اضافہ ہو، قومی رعب میں ترقی ہو، جماعت کی اقتصادی حالت درست ہو اور اس
نیت کے ماتحت وہ اسلام کی مقرر کردہ پالیسی اور نظام اور قانون کے ماتحت تجارت کرتا ہے تو
روٹی تو وہ بھی کماتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں جب وہ بوٹ یا کپڑا یا لوہا یا تیل یا کوئی اور چیز
فروخت کر رہا ہوتا ہے تو وہ ایسا ہی سمجھا جاتا ہے جیسے وہ دین کا کام کر رہا ہے۔ وہ بُوٹ نہیں بیچتا
بلکہ کفر کی بربادی کے سامان کرتا ہے اور وہ پیسے لے کر اپنے گھر میں واپس نہیں لوٹتا بلکہ
خدا تعالیٰ کی رضا اور اُس کی محبت کا تحفہ لے کر گھر میں آتا ہے۔ پس تجارت اور صنعت جو
بظاہر دنیوی ترقی کے اسباب میں سے ہیں اور جن کا دین کے ساتھ کوئی تعلق معلوم نہیں ہوتا یہ
سب کی سب دین بن جاتی ہے بشرطیکہ اسلام کی شوکت اور دین کی ترقی میں یہ
چیزیں محمد ہوں۔
یہ مضمون بہت وسیع ہے اور کسی ایک خطبہ میں اس مضمون کی تمام تفصیلات کو بیان
نہیں کیا جا سکتا لیکن چونکہ میں ایک ہی خطبہ میں اس مضمون کو ختم کرنا چاہتا ہوں اس لیے میں
خلاصہ اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ :
(1) ہماری جماعت کے تاجر اور صناع آپس میں تعاون کریں اور ایک ایسی کمیٹی بنائیں جس
کی غرض یہ ہو کہ وہ اپنے کارخانے اور تجارتیں اس طرح چلائیں گے کہ دین کی مدد ہو۔

1944ء
689
خطبات محمود
میرے نزدیک اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے تاجر اور صناع ایک کمیٹی بنائیں جو صرف
تاجروں اور صناعوں پر مشتمل ہو۔ اور اُس کمیٹی کے قیام کی اصل غرض یہ ہو کہ وہ اپنے کی
کارخانے اور اپنی تجار تیں اس رنگ میں چلائیں گے کہ دین کو تقویت حاصل ہو اور سلسلہ کی
عظمت میں اضافہ ہو۔
(2) دوسرے اس کمیٹی کی تشکیل کے بعد اُنہیں اس بات کا فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ آئندہ اس
طرح کام کریں گے کہ دوسرے دوستوں کے لیے بھی کام مہیا ہو سکے اور ہر جگہ احمدیوں کی
تجارت مضبوط ہو۔ گویا اُن کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ ایک تنظیم کے ماتحت دوسرے
شہروں اور دوسرے علاقوں بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی اپنی تجارت کو پھیلائیں گے۔ اور جو
غریب احمدی ہوں گے اُن کی مدد کر کے اُنہیں کام پر لگائیں گے اور اُنہیں بھی تجارتوں اور
کارخانوں کی ترقی کے اصول سے واقف کریں گے تاکہ تَعَاوُنِ عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى کا
سلسلہ اُن کی طرف سے جاری رہے اور جماعت کے غریب طبقہ کی ترقی کا سامان ہو تا رہے۔ پھر
نہ صرف انہیں غریب احمدیوں کی مدد کرنی چاہیے بلکہ اگر وہ ترقی کر کے دو ترقی کر کے دوسرے مسلمانوں کی
مدد کر سکیں تو یہ اور بھی بہتر ہے۔ بلکہ اِس سے بڑھ کر اگر وہ ہندوؤں اور سکھوں کی
مدد
کر سکیں تو ان کی مدد کرنے سے بھی انہیں کوئی دریغ نہیں ہونا چاہیے۔ بالخصوص اچھوت اقوام
ایسی ہیں کہ اُن کی طرف خاص طور پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ ایک مسلمان کا تعاون محدود نہیں ہو تا بلکہ غیر معمولی طور پر
وسیع ہوتا ہے۔ بے شک پہلا حق اپنی جماعت کا ہوتا ہے لیکن اُنہیں یہ کبھی خیال تک بھی اپنے
دل میں نہ لانا چاہیے کہ ہم دوسروں کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر وہ ایسا خیال اپنے دلوں میں پیدا
کرتے ہیں تو ایک گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔ مثلاً تجارت ہے اس کے متعلق یہ ایک حقیقت
ہے کہ یہ کثرت سے ہندؤوں کے ہاتھ میں ہے۔ مگر پھر بھی سارے ہندؤوں کے ہاتھ میں
تجارت نہیں۔ بلکہ خود ہندؤوں میں سے ایک طبقہ بہت بری حالت میں ہے اور وہ اِس بات کا
مستحق ہے کہ اُس کی مدد کی جائے۔ اسی طرح سکھ اکثر زمیندار ہوتے ہیں۔ اسلامی حکومت
کے تنزل کے وقت سکھوں نے فائدہ اٹھا کر بہت سی زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا مگر پھر بھی

1944ء
690
خطبات محمود
سارے سکھ زمیندار نہیں بلکہ اُن میں سے بھی بہت سے ایسے ہیں جو سخت غربت اور تنگی کی
حالت میں اپنی زندگی کے دن گزارتے ہیں۔ پس بے شک ہماری جماعت کے تاجروں اور
صناعوں کا پہلا کام احمدیوں کی مدد کرنا ہے لیکن اس کے بعد اُنہیں اپنی مدد کا دائرہ وسیع کرنا
چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے مسلمان جو تجارت اور صنعت میں پیچھے ہیں یا
دوسری اقوام جو تجارت اور صنعت میں پیچھے ہیں اُن کی مدد کریں۔ یہ تجاویز ابھی خیالی
ڈھکو سکے معلوم ہوتی ہیں لیکن جب کوئی جماعت طاقت پکڑ لیتی ہے اور وہ اپنے تمام افراد کو
پورے طور پر منظم کر لیتی ہے تو تھوڑے دنوں میں وہ خود بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی ہے
اور دوسری اقوام کی مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہو جاتی ہے۔
(3) تیسرے وہ ایسی صنعتوں اور تجارتوں کی طرف توجہ کریں جو دین کی ترقی کے لیے مددگار
ہوں۔ میں ابھی اِس کی تشریح نہیں کرتا۔ جب کمیٹی بن جائے گی تو اس وقت میں کمیٹی کے
سامنے اس کی تفصیل بیان کروں گا کیونکہ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جو صرف کمیٹیوں کے ساتھ
تعلق رکھتی ہیں اور بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا عام لوگوں کے سامنے ذکر کر دینے میں کوئی
حرج نہیں ہوتا۔ پس چونکہ اس کی تفصیل کمیٹی کے سامنے ہی بیان کرنی مناسب ہے۔ عام
لوگوں میں بعض رازوں کا اظہار نہیں کیا جاسکتا اس لیے میں اس وقت صرف اسی قدر کہنا
چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے تاجروں اور صناعوں کو صرف ایسی تجارتوں اور صنعتوں کی
طرف توجہ کرنی چاہیے جس کی طرف توجہ کر نادینی لحاظ سے مفید ہو۔
(4) چوتھے وہ اپنے کاموں کا انتظام اس طرح کریں کہ مزدور کو اُس کا جائز حق ملے اور وقت پر
ملے۔
(5) پانچویں مزدور بھی اپنی انجمن بنائیں جس طرح صناع اور تاجر اپنی انجمن بنائیں۔ مگر جہاں
کارخانہ داروں اور تاجروں کی انجمن کی غرض یہ ہوگی کہ وہ مزدوروں کو اُن کا جائز حق دلائیں
وہاں مزدوروں کی انجمن کی غرض یہ ہو کہ وہ مزدوروں میں محنت اور دیانت کا مادہ پیدا کریں۔
ہم یورپ کا طریق اپنے ہاں جاری کرنا نہیں چاہتے۔ وہاں مزدور اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے،
تاجر اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے اور صناع اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہے۔ مگر ہم اور رنگ میں

1944ء
691
خطبات محمود
کام کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا تاجر اور ہمارا صناع یہ مطالبہ کرے کہ مزدوروں کو اُن کا حق دیا
جائے اور ہمارا مز دور اِس بات کا مطالبہ کرے کہ مزدوروں میں دیانت اور محنت کا زیادہ سے
زیادہ مادہ ہو نا چاہیے۔ اور ہم یہ طریق اپنے ہاں رائج کرنا نہیں چاہتے کہ مالک اپنا حق مانگتا پھرے
اور مزدور اپنے حق کا مطالبہ کرتا رہے۔ یورپ نے یہ طریق اختیار کیا اور اس کے نتیجہ میں
فسادات نے ترقی کی۔ اس لیے ہم یورپ کی نقل کرنا نہیں چاہتے۔ ہم اسلام کا قائم کر دہ نظام
دنیا میں جاری کرنا چاہتے ہیں۔ اور اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ مز دور اپنا حق نہ مانگے بلکہ مالک کا
حق ادا کرے۔ مزدور یہ نہ کہے کہ میں اپنے حق کا مطالبہ کرتا ہوں بلکہ مزدور مزدوروں کو
سمجھائے اور انہیں نصیحت کرے کہ تم محنت اور دیانت داری سے کام کرو۔ اسی طرح مالک
اکٹھے ہو کر اپنے حق کا مطالبہ نہ کریں بلکہ وہ مالکوں کو سمجھائیں کہ مزدوروں کو ان کا حق دو اور ٹھیک
وقت پر دو۔ اگر اس طرح مزدور اور سرمایہ دار دونوں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں تو نہ
مزدوروں میں بے چینی پیدا ہو سکتی ہے اور نہ تاجروں اور صناعوں کی حق تلفی ہو سکتی ہے۔
(6) چھٹے مزدوروں کی ایک مشتر کہ انجمن ہو کہ وہ آپس میں مل کر ایک دوسرے کے حقوق
پر غور کریں۔ لیکن جہاں وہ آپس میں تصفیہ نہ کر سکیں وہاں سلسلہ سے اِس بات کو طے کرائیں
اور قضاء کے ذریعہ باہمی اختلاف کو دور کریں۔ اسلامی قانون یہی ہے کہ جب مز دور اور آقا
میں کوئی جھگڑا ہو تو وہ قضاء سے فیصلہ کرائیں۔ اس طرح بڑی آسانی سے آپس کے تمام
تنازعات کا تصفیہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ محکمہ قضاء غیر جانبدارانہ رنگ میں غور کرتا ہے۔
میں نے بتایا ہے کہ ان میں سے بعض امور ابھی تشریح طلب ہیں اور پھر وہ
تشریحات ایسی ہیں جن کو خطبہ میں بیان کرنا مناسب نہیں۔ مثلاً ! اگر میں اس وقت بتا دوں
کہ فلاں قسم کے کام اگر احمدی تاجر اور صناع شروع کر دیں تو جماعت کو بہت بڑی ترقی حاصل کی
ہو سکتی ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ دوسروں کو پتہ لگ جائے گا اور چونکہ لوگ ہمارے دشمن
ہیں اس لیے ان باتوں کا علم ہونے پر وہ ہمارے راستہ میں روکیں پیدا کر دیں گے ۔ اور بجائے
اس کے کہ ہمارے قبضہ میں وہ تجارتیں آئیں اُن تجارتوں پر وہ خود قابض ہونے کی کوشش
کریں گے۔ اس لیے میں تفصیلی باتیں اُسی وقت بیان کروں گا جب کمیٹی بن جائے گی۔ اس

1944ء
692
خطبات محمود
انجمن کے قیام کے لیے ابھی یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک ایک شہر میں ہزار ہزار تاجر یا صناع ہوں
اور ہر شہر میں ایک ایک کمیٹی بنادی جائے۔ یہ ابھی دور کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جب ہماری جماعت میں تاجروں اور صناعوں کی زیادتی ہوئی تو اُس وقت ہو سکتا ہے کہ ایک
ایک شہر میں انجمن بنادی جائے۔ پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الگ الگ صوبوں کی انجمنیں بنادی
جائیں۔ اور پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک آل انڈیا یا آل ورلڈ انجمن بنادی جائے ۔ مگر سر دست
اس کام کے چلانے کے لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لیے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ مرکز
میں اس کی ایک شاخ کھول دی جائے اور ایک سیکرٹری مقرر کیا جائے جس کا یہ فرض ہو کہ وہ
جماعت کے تمام صناعوں اور تاجروں کی لسٹیں تیار کرے اور پھر ان کو بلا کر مشورہ طلب کرے
کہ کونسی تجار تیں ہماری جماعت کے لیے مفید ہو سکتی ہیں یا کونسی صنعتیں ایسی ہیں جن کو اختیار
کرنے سے اسلام اور احمدیت کو طاقت حاصل ہو سکتی ہے۔ اِسی طرح اُس سیکرٹری کا یہ بھی کام
ہو گا کہ وہ جماعت میں تجارت اور صنعت کے متعلق ایک عام تحریک کرے تا کہ لوگوں کو اس
طرف توجہ پیدا ہو۔ ہماری جماعت کے دوستوں میں سے اس وقت دو سو بلکہ اس سے بھی کچھ
زیادہ ایسے لوگ ہیں جو کنگز کمیشن حاصل کیے ہوئے ہیں۔ جب جنگ کے ختم ہونے پر یہ لوگ
واپس آئیں گے تو ان سب کو نوکریاں تو نہیں مل سکیں گی۔ ان کے لیے بہترین ذریعہ معاش
اس وقت یہی ہو گا کہ ان کو تجارت پر لگا دیا جائے۔ اور میرے نزدیک ایسے کئی ذرائع ہیں جن
کے نتیجہ میں وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں اور تبلیغ بھی وسیع ہو سکتی ہے۔ میں نے دیکھا
ہے سندھی قوم میں سے شکار پور کے رہنے والوں میں بیداری پیدا ہوئی اور وہ تجارت کے لیے
باہر نکل گئے۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج یورپ میں چلے جاؤ، افریقہ میں چلے جاؤ سب جگہ شکار
پور کے تاجر موجود ہوں گے ۔ اسی طرح اگر ہماری جماعت کے نوجوان غیر ملکوں میں تجارت
کے لیے چلے جائیں تو وہ بھی بہت بڑے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ بیرونی ممالک کے مبلغ مجھے
اطلاعات بھجوا رہے ہیں کہ وہاں کئی قسم کی تجارتیں شروع کی جاسکتی ہیں اور کئی علاقے ہیں
جہاں اگر کام کیا جائے تو بہت وسیع ہو سکتا ہے۔ ایسی جگہوں میں ایک ایک دو دو نہیں بلکہ بعض
دفعہ سو سو آدمی ہمیں یکدم بھیجنے پڑیں گے۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کے نوجوان
کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی