صنعت و حرفت کے متعلق اسلام کے چند اہم اصول
حصہ 3
1944ء
693
خطبات محمود
اس طرف توجہ کریں تو جماعت کی اقتصادی حالت بھی بہتر ہو جائے گی اور احمدیت کو بھی ترقی کی
حاصل ہو گی۔ یہ ذرائع ایسے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم بہت جلد بغیر کسی خاص قربانی کے اپنی
تبلیغ کو وسیع کر سکتے ہیں۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ان امور کی تفصیلات میں اس جگہ بیان
نہیں کر سکتا۔ ان کو علیحدہ انجمن کے سامنے اِنْشَاءَ اللہ بیان کروں گا۔
تجارت اور صنعت و حرفت میں ترقی کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ جماعت
کے افراد میں محنت اور دیانتداری کا مادہ پیدا کیا جائے اور سائنس کی تعلیم کو اس قدر وسیع کیا۔
جائے کہ ہمارا ہر نوجوان سائنس پڑھا ہوا ہو۔ ان دو باتوں میں سے سائنس کی تعلیم کے لحاظ
سے تعلیم الاسلام کالج اور اخلاق میں سے محنت اور دیانتداری کی عادت نوجوانوں میں پیدا
کرنے کے لحاظ سے خدام الاحمدیہ کی مدد کی ہمیں ضرورت ہے۔ خدام الاحمدیہ کا یہ ایک اہم
ترین فرض ہے کہ وہ نوجوانوں میں محنت، جفاکشی اور دیانتداری کا مادہ پیدا کریں۔ مجھے نہایت
ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت کے نوجوانوں میں محنت اور جفاکشی
کی عادت پیدا نہیں ہوئی۔ اگر سلسلہ کا کوئی انتہائی ضروری کام بھی ان کے سپر د کیا جائے تو وہ چھ
گھنٹے کام کرنے کے بعد اپنے گھروں میں چلے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اُن کا فرض ادا ہو گیا۔
ان کی سمجھ میں اتنی بات نہیں آتی کہ جب ایک کام اُن کے سپرد کیا گیا ہے تو اُس کے لیے چھ
گھنٹے کیا اگر اُن کو چوبیس گھنٹے بھی کام کرنا پڑتا ہے تو کرنا چاہیے۔ مگر بالعموم ایسا نہیں کیا جاتا اور
دفتری اوقات میں کام کرنا ہی اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ
زندہ قوموں میں سے ہر شخص اپنے فرض اور اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہے اور اس کی ادائیگی کے
لیے اگر اُسے اپنی جان بھی قربان کرنی پڑے تو وہ اس سے دریغ نہیں کرتا۔
انگریزوں میں قصہ مشہور ہے کہ ایک گاؤں کے پاس دریا کا ایک بند تھا جس میں
ایک دن چھوٹا سا شگاف ہو گیا۔ آٹھ دس سال کا ایک لڑکا شام کے وقت اُدھر سے گزر رہا تھا کہ
اُس نے دیکھا بند میں شگاف ہو گیا ہے۔ یہ دیکھتے ہی وہ اُسی جگہ بیٹھ گیا اور اُس نے اپنی انگلی اُس
شگاف میں دے دی۔ کچھ دیر کے بعد وہ شگاف اور چوڑا ہو گیا تو اُس نے اپنا ہاتھ اُس میں دے
دیا اور اسی طرح وہ اُس جگہ بیٹھا رہا۔ یہاں تک کہ رات ہو گئی اور شگاف پانی کے زور سے
1944ء
694
خطبات محمود
اور چوڑا ہو گیا۔ تب اُس نے اپنے سارے جسم کو اُس شگاف کے سامنے ایک دیوار کی طرح
رکھ دیا تا ایسانہ ہو کہ پانی بڑھ کر تمام گاؤں کو برباد کر دے۔ جب صبح ہوئی تو چند زمیندار اُس
طرف آنکلے اور انہوں نے دیکھا کہ لڑکے نے اُس بند کے شگاف میں اپنے آپ کو ڈالا ہوا ہے
اور خود بیہوش پڑا ہے۔ چنانچہ انہوں نے بچے کو نکالا اور اُس شگاف کو بند کر دیا۔ اب دیکھو ! وہ
آٹھ دس سال کا بچہ تھا اور اُسے بظاہر اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ بند ٹوٹتا ہے یا سلامت
رہتا ہے مگر چونکہ وہ ایک زندہ قوم کا فرد تھا اُس نے سمجھا کہ اگر میں اس وقت چلا گیا تو سارا
گاؤں تباہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر میں اپنے آپ کو فنا کر کے اس بند کو ٹوٹنے سے محفوظ رکھتا ہوں
تو گاؤں بچ جائے گا۔ چنانچہ اُس نے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دیا اور سارے گاؤں کو بچالیا۔
وہ لڑکا اگر زندہ رہتا اور یہ کام نہ کرتا تو آج دنیا میں کوئی اُس کا نام بھی نہ جانتا۔ مگر آج سارے
انگریز وہ نظمیں پڑھتے ہیں جن میں یہ ذکر ہوتا ہے کہ وہ لڑکا ایسا بہادر تھا، ایسا بہادر تھا۔ تو اُسے
اپنی اس قربانی کا جو بدلہ ملاوہ ایسا شاندار ہے کہ اگر وہ زندہ رہتا تو یہ بدلہ اُسے کبھی نہ ملتا۔
پس محنت اور جفاکشی اور دیانتداری کا مادہ جماعت کے ہر فرد میں پیدا کرنا نہایت
ضروری ہے۔ خدام الاحمدیہ کو چاہیے کہ وہ اس طرف خاص طور پر توجہ کریں اور نوجوانوں کا
امتحان لیا کریں کہ اُن میں محنت اور دیانت کا مادہ کہاں تک پایا جاتا ہے۔ اسی طرح انہیں
نوجوانوں کے اندر یہ احساس پیدا کرنا چاہیے کہ جب کوئی اہم کام ان کے سپر د کیا جائے تو پھر
چھ گھنٹوں کا سوال نہیں اگر چو ہیں بلکہ اڑتالیس گھنٹے بھی انہیں مسلسل کام کرنا پڑتا ہے تو کرنا
چاہیے اور یہ جواب ہر گز ان کے منہ سے نہیں نکلنا چاہیے کہ چونکہ وقت ہو گیا تھا اس لیے میں
کام کو چھوڑ کر چلا آیا۔ دوسرا حصہ جو سائنس کی تعلیم کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس میں کالج
والے جماعت کی مدد کر سکتے ہیں۔ کالج والوں کو چاہیے کہ وہ کوشش کریں کہ جو لڑکے یہاں
تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں وہ زیادہ سے زیادہ سائنس لیں۔ یہاں تک کہ سائنس کو اتنی
ترقی ہو اتنی ترقی ہو کہ ہماری جماعت کا پچاس فیصدی حصہ سائنس کو پوری طرح جانتا ہو۔ جب
جماعت کے نوجوان سائنس سے اِس طرح واقف ہو جائیں گے تب صنعت و حرفت کامیاب و حرفت کامیاب
ہو گی۔ سائنس کے بغیر صنعت و حرفت میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔
1944ء
695
خطبات محمود
غرض اس سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے سر دست ایک مرکزی دفتر کا کھولا جانا
ضروری ہے۔ دفتر کا کام یہ ہو گا کہ وہ لوگوں میں صنعت اور تجارت کے متعلق تحریک کرتا
رہے۔ اسی طرح اس کا یہ بھی کام ہو گا کہ وہ صناعوں اور تاجروں کی فہرستیں تیار کرے، کمیٹی
کے اجلاس بلائے اور پھر اس امر کی نگرانی رکھے کہ تاجر اور صناع ان قواعد کی کہاں تک پابندی
کر رہے ہیں جو اسلام نے ان کے لیے تجویز کیے ہیں۔ اس غرض کے لیے ایک ایسا افسر بھی
مقرر کرنا پڑے گا جس نے تجارتی تعلیم پائی ہو یا تجارتی کاموں سے اُس کا تعلق رہا ہو۔ اُس کا کام
یہ بھی ہو گا کہ وہ جماعتوں میں دورہ کر کے صناعوں اور تاجروں کو منظم کرے۔ اسی طرح اُس کا
یہ بھی کام ہو گا کہ وہ خط و کتابت کر کے ساری جماعت کے صناعوں اور تاجروں کی آراء اور اُن
کے خیالات معلوم کر تا رہے تاکہ اُن آراء سے جماعتی رنگ میں فائدہ اٹھا یا جا سکے ۔
میں سمجھتا ہوں پہلے سال اس کام پر دس ہزار روپیہ خرچ ہو گا اور چونکہ یہ کام محض
تاجروں اور صناعوں کی بہبودی کے لیے شروع کیا جا رہا ہے اِس لیے میں صرف تاجروں اور
صناعوں کو یہ تحریک کرتا ہوں کہ وہ اِس چندہ میں حصہ لیں اور دس ہزار روپیہ جو پہلے سال کا
خرچ ہے جمع کر دیں۔ سر دست اس کمیٹی کا ایک سیکرٹری مقرر کر دیا جائے گا جو اُس وقت تک
سلسلہ کے ماتحت کام کرے گا جب تک کہ تمام تاجر اور صناع منظم نہیں ہو جاتے۔ پھر آہستہ
آہستہ تاجر اور صناع اپنا دفتر بھی بنا سکتے اور اپنے کام کو زیادہ وسیع کر سکتے ہیں۔ بہر حال سیکرٹری
کا کام یہ ہو گا کہ وہ تاجروں سے مشورہ طلب کرے کہ کون کونسے ایسے کام ہیں جن کو اگر
شروع کیا جائے تو سلسلہ کے لیے وہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس قسم کی تمام تجاویز کو جمع کرنا
سیکرٹری کا کام ہو گا۔ اسی طرح اس کا ایک یہ کام بھی ہو گا کہ تاجر اور صناع ایک دوسرے سے
تعاون کریں اور ایک دوسرے کی تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔ مثلاً می
ایک شخص نے کسی شہر میں اپنا کار خانہ کھولا ہوا ہو اور وہ اپنے حلقہ میں نہایت مفید کام کر رہا ہو تو
اگر اس کی ایجنسیاں مختلف جگہوں میں قائم کر دی جائیں تو یہ بات اُس کارخانہ کی ترقی میں اور
بھی محمد ہو سکتی ہے۔ پس تاجروں اور صناعوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ ایک
دوسرے سے تعاون کریں اور اپنے اپنے شہر یا اپنے اپنے صوبہ کے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے
1944ء
696
خطبات محمود
ایک دوسرے کی ایجنسیاں اپنے ہاں قائم کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہماری جماعت کی
تجارت میں ترقی ہو۔ بعض قسم کی تجارتیں ایسی ہیں جن پر اس وقت قبضہ کیا جاسکتا ہے۔
سیکرٹری کا کام ہو گا کہ وہ تاجروں اور صناعوں سے اِس بارہ میں خط و کتابت کر کے فیصلہ کرے
کہ کون کونسی تجار تیں ایسی ہیں جن پر قبضہ کیا جاسکتا ہے اور کون کونسی تجار تیں ایسی ہیں جن
پر قبضہ اسلام اور احمدیت کے نقطہ نگاہ سے زیادہ مفید ہے۔ میں بتا چکا ہوں کہ اِس تحریک کا
چندہ صرف تاجروں اور صناعوں کے ذمہ ہے۔ اُن کا فرض ہے کہ وہ اِس چندہ میں حصہ لیں۔
جب تاجروں اور صناعوں کی طرف سے جواب آجائے گا تو پھر کسی تعلیم یافتہ شخص کو جس نے
تجارتی اور صنعتی تعلیم حاصل کی ہو گی سیکرٹری مقرر کر کے اس کام کا عملی رنگ میں اِنْشَاءَ اللهُ
آغاز کر دیا جائے گا۔ وہ سیکرٹری مختلف مقامات کا دورہ کرے گا، تاجروں اور صناعوں کو منظم
کرے گا اور ان سے مشورہ کر کے سلسلہ کے سامنے یہ رپورٹ پیش کرے گا کہ آئندہ ہم اپنی
تجارت اور صنعت کو اس رنگ میں کس طرح چلا سکتے ہیں کہ
اول اس سے اسلام کو مد د پہنچے۔
دوم اس سے جماعت کے دوسرے افراد کو فائدہ پہنچے اور وہ بھی تجارت اور صنعت و حرفت
کے اصول اور ان میں کامیابی حاصل کرنے کے رازوں سے واقف ہو جائیں۔
سوم مزدوروں کو اُن کے حقوق ادا ہوتے رہیں اور ایسی تہذیب اور شائستگی اور متانت سے اُن
کے ساتھ برتاؤ رکھا جائے کہ دوسری قومیں ہماری جماعت کے تاجروں اور صناعوں کو دیکھ کر
سبق حاصل کریں۔ اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہ رہیں کہ مومن تجارت میں کسی
غریب شریک کا حق نہیں مارتا۔ بلکہ خوشی سے اُس کو اُس کا حق دیتا اور ٹھیک وقت پر دیتا
ہے۔ وَاخِرُ دَعْوَينَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ " ۔ ( الفضل 22 نومبر 1944ء)
1 : متی باب 19 آیت 24
2 :۔۔۔ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا ۔۔۔ (الجمعة: 11)
38 :3 : النور
1944ء
697
خطبات محمود
34 :4 : التوبة
5 : غلق : غلک، نقدی رکھنے کا برتن
6 : وَا تُو الزَّكوة ( البقرة: 44)
7 : آل عمران: 135
8 : المائدة: 3
151 :9:البقرة
10: أَوْ فُوَ الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ بِالْقِسْطِ (الانعام: 153 )
:11
صحیح بخاری کتاب البيوع باب النجش و من قال لا يجوز ذلك البيع
12 : ابن ماجه ابواب التجارات باب الحكرة والجلب
13: ابن ماجه كتاب الرهون باب اجر الاجراء
:14: كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ
بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ (البقرة : 181)
11 15: الحکم 24 جولائی 1902ء صفحہ
16: الذاريات : 20
17: سنن ترمذی ابواب البيوع باب ماجاء فِي الْإِحْتِكَار
181 :18:البقرة:
19:بخاری کتاب الایمان باب ما جاء أَنَّ الْأَعْمَالَ بِالنِّيَّةِ وَالْحِسْبَةِ
9 :20: البينة