زبان گو میری ہے مگر بُلاوا خدا تعالیٰ کا ہے
1944ء
698
(41
خطبات محمود
زبان گو میری ہے مگر بلا واخد اتعالیٰ کا ہے
(فرمودہ 24 نومبر 1944ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
" آج سے دس سال قبل اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنے کرم سے ایک فتنہ جماعت
کے خلاف اٹھوایا تھا۔ تھا تو وہ فتنہ مگر الہی منشاء اس کے اٹھائے جانے میں یہ تھی کہ اُس کے
ذریعہ سے جماعت میں بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو۔ مولانا روم فرماتے ہیں
ہر بلا کیں قوم را حق داده اند
زیر آن گنج کرم بنهاده
اند
ه
یعنی مسلمانوں کے لیے جو بلاء بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اُس بلاء کے نیچے
اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور احسان سے ایک بڑا خزانہ مخفی کر دیتا ہے۔ اِس وقت بیٹھے بٹھائے بغیر
اِس کے کہ ہماری طرف سے کوئی انگیخت ہو احرار نے تمام پنجاب میں پروپیگینڈا کر کے قادیان
میں ایک بہت بڑا جلسہ کرنے کی تیاری کی اور بڑے زور شور سے اعلان کیا کہ وہ قادیان کی سے اعلان
اینٹ سے اینٹ بجادیں گے بلکہ بعض نے یہاں تک کہا کہ وہ مقبرہ بہشتی اور ہمارے دوسرے کی
مقدس مقامات پر حملہ کریں گے۔ ایسے موقع پر قدرتی طور پر جماعت کو خود حفاظتی کی
1944ء
699
خطبات محمود
-------------------------------------------------
ضرورت تھی اور نظارت امور عامہ نے جماعت کے دوستوں کو اطلاع دی کہ وہ اس موقع پر
قادیان جمع ہوں اور اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کا فرض ادا کریں۔ یہ ایک جائز بات تھی۔
قادیان ہمارا مقدس مقام ہے نہ کہ احرار کا۔ قادیان ہمارا مرکز ہے نہ کہ احرار کا۔ اور اِس لیے
اگر کسی شخص کو قادیان آنے کا حق ہے تو وہ احمدی ہے کسی دوسرے شخص کا یہ مذہبی حق نہیں۔
مگر اُس وقت کی پنجاب گورنمنٹ نے یہ نرالا طریق اختیار کیا کہ باوجود اس کے کہ وہ اطلاع جو
نظارت کی طرف سے احمدیوں کو قادیان میں جمع ہونے کی دی گئی تھی حکومت کی طرف سے
یہ یقین دلائے جانے پر کہ وہ حفاظت کا انتظام پوری طرح کرے گی منسوخ کر دی گئی
تھی اور جماعتوں کو لکھ دیا گیا تھا کہ ان کے یہاں آنے کی ضرورت نہیں۔ اچانک
کے )CRIMINAL LAW AMENDMENT ACT( کریمنل لاء ایمنڈمنٹ ایکٹ
ماتحت حکومت کی طرف سے مجھے یہ نوٹس دیا گیا کہ قادیان میں جماعت کے آدمیوں کو بلانے
کی آپ کو اجازت نہیں۔ یہ بالکل نئی قسم کی چیز تھی۔ یہ بالکل ایسی ہی بات تھی جیسے کسی کے
ماں باپ کو یا بچے کو لوگ مار رہے ہوں اور گورنمنٹ مارنے والوں کو تو کچھ نہ کہے مگر جسے مارا جا
رہا ہے اُس کے رشتہ داروں کو حکم دیدے کہ تم اپنے گھروں سے باہر مت نکلو۔ غرض اُس
وقت پنجاب بلکہ سارے ہندوستان میں ہمارے خلاف فضا مکدر ہو چکی تھی اور گورنمنٹ اور
رعا یا مل کر احمدیت کو کچلنا چاہتے تھے۔
یہ حالات دیکھ کر مجھے اس امر کا ااحساس ہوا کہ یہ نتیجہ ہے اِس امر کا کہ ہم نے تبلیغ
میں کو تاہی کی ہے اور ہمیں قلیل التعداد اور تھوڑے سمجھ کر جو چاہتا ہے ہم پر ظلم کرنے کے
لیے تیار ہو جاتا ہے۔ تب خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ تبلیغ کے کام کو وسیع کرنا چاہیے
اور جماعت کی قوت اور شوکت کو بڑھانے کے لیے ہر قسم کے سامان جمع کرنے چاہیں۔ اس
خیال کے ماتحت دس سال پہلے میں نے ایک تحریک جاری کی جس کا نام اب تحریک جدید مشہور
ہو چکا ہے۔ اس تحریک کے کرنے کے وقت خود میرے دل میں اس کی پوری اہمیت نہ تھی اور
نہ ہی کام کی وسعت کا اندازہ تھا۔ میں نے نوجوانوں کو پکارا کہ وہ آگے آئیں بغیر اس کے کہ
کوئی خاص تعداد میرے ذہن میں مستحضر ہو۔ جماعت کے نوجوانوں نے دلیری سے آگے
1944ء
700
خطبات محمود
بڑھ کر میری اس آواز پر لبیک کہا۔ پھر میں نے جماعت کے آسودہ حال لوگوں کو پکارا کہ وہ
اپنے روپوں کو پیش کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجود اس کے کہ میں نے گل 27 ہزار کا
مطالبہ کیا تھا اور وہ بھی تین سال میں۔ مگر جماعت نے پہلے ہی سال ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ
پیش کر دیا اور تین سال میں بجائے 27 ہزار کے چار لاکھ کے قریب جمع کر دیا۔ اور جوں جوں
یہ کام وسیع ہوتا جاتا ہے اس کی اہمیت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوتی جاتی ہے۔
اس تحریک کے پہلے دور کی میعاد دس سال تھی اور یہ اس دور کا آخری مہینہ ہے اور
اس کے ساتھ پہلے دور کی میعاد پوری ہو جائے گی۔ اس دور میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس
قربانی کی توفیق دی ہے۔ اُس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اُس نے اس عرصہ میں جو چندہ اِس
تحریک میں دیا وہ 13، 14 لاکھ روپیہ بنتا ہے۔ اور اس روپیہ سے جہاں ہم نے اس دس سال
کے عرصہ میں ضروری اخراجات کیے ہیں وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ریز رو فنڈ بھی قائم
کیا ہے اور اس ریز رو فنڈ کی مقدار 280 مربع زمین ہے۔ اس کے علاوہ ابھی ایک سو مربع
زمین ایسی ہے جس میں سے کچھ حصہ کے خریدنے کا ابھی وقت نہیں آیا۔ کچھ حصہ گو خرید اتو
گیا ہے مگر اس پر ابھی قرض ہے۔ اسے اگر شامل کر لیا جائے تو کل رقبہ 380 مربع ہو جاتا
ہے۔ اگر پنجاب کی زمینوں کی قیمتوں پر قیاس کیا جائے تو یہ تمام زمین قریباً ستر اسی لاکھ روپیہ
کی ہوتی ہے۔ مگر آج کل سندھ میں زمین کی جو قیمتیں ہیں اُن کے لحاظ سے بھی یہ جائیداد
25 ، 26 لاکھ روپیہ کی ہے جو ہمارے قبضہ میں آچکی ہے یا خریدی گئی ہے یا جس کے بیانے
دیئے جاچکے ہیں۔ سو اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں جہاں ہمیں کام کے جاری رکھنے کی توفیق عطا
فرمائی وہاں ریزرو فنڈ کے قائم کرنے کی بھی توفیق بخشی۔ مگر جو کام ہمارے سامنے ہے اُس کے
لحاظ سے یہ ریز رو فنڈا بھی اتنا بھی نہیں جیسے سمندر کے مقابلہ میں قطرہ ہوتا ہے۔ بہت بڑا کام
ہمارے سامنے ہے اور ہم پر بہت بڑی بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ اس دوران میں تحریک جدید کے
ماتحت ہمارے مبلغ جاپان میں گئے ، تحریک جدید کے ماتحت چین میں مبلغ گئے، تحریک جدید
کے ماتحت سماٹرا اور جاوا میں مبلغ گئے، سنگا پور میں گئے اور اس تحریک کے ماتحت خدا تعالیٰ
کے فضل سے سپین، اٹلی، ہنگری، پولینڈ، البانیہ، یوگوسلاویہ اور امریکہ میں بھی مبلغ گئے
1944ء
701
خطبات محمود
اور افریقہ کے بعض ساحلوں پر بھی اسی تحریک کے ماتحت مبلغ گئے اور ان مبلغین کے ذریعہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں لوگ سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور سلسلہ سے لاکھوں
لوگ روشناس ہوئے اور دنیا کے دور دراز کناروں تک اس تحریک کے ماتحت احمدیت کا نام اور
اس کی شہرت پہنچی۔ تحریک کے شروع میں جو مبلغ لیے گئے وہ ہنگامی طور پر لیے گئے تھے اُن کی
تبلیغی تعلیم پوری نہ تھی۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللہ اور ان مبلغین میں سے بعض اس وقت لاپتہ ہیں۔
مثلاً مولوی محمد الدین صاحب یہاں سے افریقہ بھیجے گئے تھے۔ راستہ میں وہ جہاز جس میں وہ
سفر کر رہے تھے غرق ہو گیا اور اب ہمیں پتہ نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ اگر زندہ ہیں تو
اس وقت کہاں ہیں۔
تحریک جدید کے بعض مبلغین اس وقت دشمن کے ہاتھوں میں قیدی ہیں۔
سٹریٹ سیٹلمنٹ میں ہمارے مبلغ مولوی غلام حسین صاحب ایاز تھے ، جاوا سماٹرا میں مولوی
شاہ محمد صاحب اور ملک عزیز احمد صاحب گئے تھے اور یہ تینوں اِس وقت جاپانیوں کی قید میں
ہیں۔ تو گویا یہ تین قید ہیں اور ایک اِس وقت تک لاپتہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس دس سال کے
عرصہ میں سلسلہ کو خاص ترقی دی اور احمدیت کا نام اور اس کی شہرت کو دنیا کے کناروں تک
پہنچا دیا۔ اور یہ ایک ایسی غیر معمولی کامیابی ہے کہ جس کی مثال ہمارے سلسلہ کے دورِ خلافت
میں نہیں ملتی۔ مگر یہ کام اس قسم کا نہیں کہ آج ہی ہم اسے ختم کر دیں۔ بے شک ہم نے ایک
ریز رو فنڈ تو قائم کیا ہے مگر کام کی وسعت کے مقابلہ میں یہ بہت ہی کم ہے۔ سندھ میں
زمینداری کا کام ابھی نیا نیا ہے اور یہ کام کرانے والے بھی ابھی نئے ہیں اور زمیندارہ کام سے
ناواقف ہیں بلکہ کام کرنے والے بھی ابھی ناواقف ہیں۔ اس لیے وہاں زمین کی آمد ا بھی پنجاب
کی زمینوں کی آمد کی نسبت دسواں بیسواں حصہ بھی نہیں اور اس وقت گل آمد پچاس ساٹھ
ہزار روپیہ سے زیادہ نہیں۔ اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں زمین کا کچھ حصہ ابھی ایسا ہے جس کی
قیمت بھی ابھی ادا کرنی ہے۔ کچھ قرضے بھی ہیں اور اندازہ ہے کہ جب ساری زمین پوری طرح
آزاد ہو جائے گی اور قرضے وغیرہ اُتر جائیں گے تو لاکھ سوا لاکھ روپیہ تک آمد ہو سکے گی۔
ابھی چار لاکھ روپیہ کے قریب بار اِس زمین پر ہے۔ گو کچھ روپیہ ہمارے پاس محفوظ بھی ہے
1944ء
702
خطبات محمود
مگر اسے نکال کر بھی دو اڑھائی لاکھ روپیہ کے قریب رقم قرضہ کی ہے اور ہم نے ادا کرنا ہے۔
اور اس عرصہ میں جو اخراجات ہوں گے وہ علاوہ ہیں۔
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں ہمارے سامنے جو کام ہے وہ بہت بڑا ہے اور ہماری
ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔ ابھی تک ہم ہندوستان سے باہر تبلیغ کی طرف بہت تھوڑی توجہ
دے سکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے ابھی مبلغ تیار نہیں ہو سکے ۔ مگر پھر بھی اس وقت تحریک کا
ستر اسی ہزار روپیہ سالانہ خرچ ہے۔ اس کے علاوہ اب بعض نئے کام بھی جاری کیے گئے ہیں
سال کے اخراجات علاوہ ہیں اور یہ سب ملا کر تین لاکھ کے قریب کل خرچ ہے۔ اور پھر اس
کام کو چلانے کے لیے الگ روپیہ کی ضرورت ہے۔ اور وہ قرضے جو ابھی ادا کرنے ہیں وہ اِس
کے علاوہ ہیں اور انہیں ادا کر کے ہی زمین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔ پھر ریز روفنڈ کو بڑھانے اور
اسے مضبوط کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اور یہ سب کام ایسے ہیں کہ ان کے لیے روپیہ کی
سخت ضرورت ہے۔ اس عرصہ میں ہم نے تبلیغ کو وسیع کرنے کے لیے جو تیاری کی ہے اس کے
سلسلہ میں چالیس کے قریب نوجوان ہیں جو تیار کیے جارہے ہیں۔ان میں سے ہیں کے قریب
تو ایسے ہیں کہ جو اپنی تعلیم کو جلد ہی ختم کرنے والے ہیں اور بیس کے قریب ابھی ابتدائی تعلیم
حاصل کر رہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ تین چار سال میں اپنی تعلیم کو مکمل کر سکیں گے اور
کام کے قابل ہو سکیں گے۔
اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی حکمت کے ماتحت یہ بات بھی سمجھا دی کہ
تحریک جدید کے ماتحت علماء کی تیاری کا کام کس قدر اہم ہے اور وہ اس طرح کہ اس عرصہ میں
علمی لحاظ سے بعض ایسے صدمے پہنچے کہ میں نے محسوس کیا کہ اگر ہماری غفلت اسی طرح
جاری رہی تو جماعت علماء سے محروم ہو جائے گی۔ مولوی محمد اسمعیل صاحب کی وفات بھی
اسی عرصہ میں ہوئی اور پھر میر محمد اسحق صاحب فوت ہو گئے اور اس طرح پرانی طرز
کے علماء میں سے صرف مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب باقی رہ گئے۔ پہلے علماء میں سے
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب، مولوی برہان الدین صاحب، مولوی غلام حسین صاحب،
مولوی برہان الملک صاحب مشہور صرفی عالم، حضرت خلیفہ اول اور مولوی عبد القادر صاحب لدھیانوی
1944ء
703
خطبات محمود
تھے۔ ان میں سے چار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے لے کر خلافتِ اولی تک
وفات پاگئے۔ ان کے بعد مولوی عبد القادر صاحب، مولوی برہان الملک صاحب، قاضی
امیر حسین صاحب، مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب، مولوی محمد اسمعیل صاحب، حافظ
روشن علی صاحب اور میر محمد اسحق صاحب باقی رہ گئے ۔ اور اس عرصہ میں جماعت کی توجہ
ایسے کاموں کی طرف رہی کہ اسے علماء پیدا کرنے کا خیال ہی نہ آیا اور اس نے ایسے علماء
پیدا کرنے کا کوئی انتظام نہ کیا جو ہر قسم کے دینی علوم کی تعلیم دے سکتے ہوں۔ اور اس وقت
یہ حالت ہے کہ اس قسم کے علماء میں سے صرف ایک باقی ہیں۔ یعنی سید محمد سرور شاہ صاحب
اور وہ بھی اب نہایت ضعیف العمر ہو چکے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر ستر سال کے قریب
ہے۔ جس طرح حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور مولوی برہان الدین صاحب کی وفات
کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی توجہ اس طرف مبذول ہوئی کہ ایک مدرسہ قائم کیا
جانا چاہیے جہاں ان علماء کے جانشین تیار ہو سکیں اور آپ نے مدرسہ احمد یہ جاری کرایا۔ اسی
طرح میر محمد اسحق صاحب کی وفات کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ جماعت میں علماء کی تیاری کا
کام بہت تیزی سے ہونا چاہیے۔ اگر چہ جامعہ احمد یہ موجود ہے اور اِس میں بہت سے نوجوان
مولوی فاضل کا امتحان بھی پاس کرتے تھے مگر اس زمانہ کے مولوی فاضل پاس اور پرانی طرز
کے علماء میں بہت بڑا فرق ہے۔ مولوی فاضل کا امتحان ایک خاص قسم کا نصاب پڑھ کر دیا
جاسکتا ہے۔ مگر اسے پاس کر کے کوئی شخص ایسا عالم نہیں ہو سکتا کہ ہر قسم کی علمی مشکل کو حل
کرنے کے قابل ہو۔ بہت سی علمی کتابیں ایسی ہیں کہ جنہیں نہ وہ پڑھتے ہیں اور نہ ہی اُن کے
پڑھنے کا ان کو موقع مل سکتا ہے اور اس لیے جو علماء تیار ہو رہے تھے وہ درمیانی قسم کے تھے۔
مگر کسی قوم کے دیگر اقوام پر غالب آنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اُس میں ایسے چوٹی کے علماء
ہوں جو ہر علم وفن کے ہر گوشہ میں مخالفین کو شکست دے سکیں۔ مثلاً فقہ کا علم ہے اس کے
ایسے علماء ہوں جو فقہی لحاظ سے بھی احمدیت کے نقطہ نگاہ کی فضیلت ثابت کر سکیں۔ پھر
احادیث کا علم ہے، پرانی تفاسیر ہیں، فلسفہ ہے تو ہر فن کے ایسے علماء کا جماعت میں ہوناضروری
ہے جو احمدیت کے نقطہ نگاہ کی فضیلت ثابت کر سکیں اور اس کے لیے ضروری ہے
1944ء
704
خطبات محمود
کہ احادیث، تفسیر اور فلسفہ وغیرہ علوم کے اعلیٰ درجہ کے ماہر علماء ہم میں موجود ہوں۔
قرآن کریم کی ادبی شان اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ادبی شان کو ظاہر کرنے
کے لیے ضروری ہے کہ صرف و نحو اور ادب میں اعلیٰ درجہ کا کمال رکھنے والے علماء ہم میں پائے
جاتے ہوں اور اِس لیے اِن علوم کی تکمیل کرانا انتہائی طور پر ضروری ہے۔ اس کے بغیر بغیر علمی
لحاظ سے احمدیت کو دنیا میں غالب کرنا ممکن نہیں۔ فرض کرو ہمارا ایک مبلغ مصر جاتا ہے ۔ وہاں
جامعہ ازہر ہے جو نہ صرف مصر بلکہ تمام دنیا میں علمی لحاظ سے ایک چوٹی کی جگہ ہے۔ وہاں ہمارا
ایک مبلغ جائے اور اُن علوم میں جو وہاں پڑھائے جاتے ہیں وہاں کے علماء کا مقابلہ نہ کر سکے۔ تو
گو یہ تو صحیح ہے کہ ہمیں مذہبی شکست تو نہ ہو گی مگر مخالفین کو شور مچانے کا موقع تو ضرور مل
جائے گا اور یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے ہدایت سے محروم ہو جانے کا ذریعہ ہو جائے گی۔
اسی طرح ہندوستان میں دیو بند ہے جو علمی لحاظ سے کافی شہرت رکھتا ہے۔ اگر ہمارے علماء وہاں
کے علوم سے واقف نہ ہوں اور وہاں کے علماء کو ساکت نہ کر سکیں تو وہاں کے علماء اپنے علمی
غرور میں سچائی کو ماننے سے محروم رہ جائیں گے اور اُن کے ماننے والے بھی ہدایت نہ پاسکیں
گے۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو صداقت کو اُس کے اصل معیار پر پرکھتے ہیں۔ ایسے لوگ اُسی
قسم کے ہوتے ہیں جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ تھے۔ وہ لوگ نہ
صرف و نحو سے واقف تھے اور نہ د دیگر ایسے علوم سے ۔ حدیث کے قواعد تو مدون ہی بعد میں
ہوئے۔ وہ تو صرف اتنا جانتے تھے کہ ہم نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات سُنی
اور اُسے آگے سنانا ہے۔ اُس وقت تک اسناد وغیرہ کے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہی نہ ہوئی تھیں۔
یہ تو سو دو سو سال بعد میں ہوئی ہیں۔ تو اصل صداقت معلوم کرنے کے لیے ان باتوں کی
ضرورت نہیں۔ مگر جن لوگوں سے ہمارا مقابلہ ہے اُن کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کی ضرورت
ہے۔ اور پھر وسعتِ نظر کے لیے بھی یہ بات نہایت ضروری ہے کہ ہر قسم کے علوم سے
مزین علماء اور چوٹی کے علماء جماعت میں موجود ہوں۔ اور میر محمد اسحق صاحب کی وفات نے
میری زیادہ توجہ اس طرف پھیری کہ جماعت میں چوٹی کے علماء پیدا کرنے کے لیے
زیادہ تیزی سے کام ہونا چاہیے۔ گو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں ایک سال پہلے سے ہی اس
1944ء
705
خطبات محمود
طرف توجہ کر رہا تھا، تعلیم کے طریق میں تبدیل کر چکا تھا مگر میر صاحب کی وفات پر اِس
طرف اور زیادہ توجہ ہوئی اور دو درجن کے قریب طلباء کو میں نے اعلیٰ علوم کی تکمیل کے لیے
مقرر کر دیا ہے۔
غرض اب جبکہ تحریک جدید کے پہلے دس سال کا دور ختم ہونے کو ہے، کام کی اہمیت
بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کی مشکلات آگے سے بہت زیادہ واضح ہو چکی ہیں۔ چنانچہ جماعت کو
بھی اس کا احساس ہو رہا ہے اور بعض دوست مجھے لکھ رہے ہیں کہ اس عرصہ میں ہمیں قربانی کی
عادت ہو گئی ہے۔ اب یہ دور ختم ہونے والا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ آئندہ ہم اس نیکی سے محروم ہو
جائیں۔ کسی نہ کسی صورت میں اس قربانی کا دروازہ جماعت کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔ مگر کچھ
لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اپنے دلوں میں کہتے ہوں گے کہ الْحَمْدُ لِلهِ ہمیں اس تحریک میں
حصہ لینے کا موقع مل گیا۔ اب دس سال پورے ہو رہے ہیں اور یہ تحریک ختم ہو جائے گی اور
ہمیں آرام کرنے کا موقع مل جائے گا۔ اور عجیب بات ہے کہ عین اس موقع پر جب
تحریک جدید کے دس سال پورے ہونے کو ہیں اللہ تعالیٰ نے جماعت کے خلاف بعض فتنے
پیدا کر دیے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ جماعت کے بعض دوستوں کے دلوں میں سستی کے
خیالات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ ان فتن میں سے ایک تو یہ ہے کہ احرار نے پھر قادیان
میں جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کی اور اس کی بنیاد اس امر پر رکھی کہ میں نے دہلی میں کہا تھا
کہ احراری قادیان میں آئیں اور جلسہ کریں۔ حالانکہ یہ بات بالکل غلط تھی۔ اصل بات یہ تھی کہ
جب دہلی میں جلسہ ہوا اور میں وہاں گیا تو وہاں بعض لوگوں نے ہمارے خلاف سخت فتنہ اٹھایا،
بہت سے پتھر مارے اور حملہ کر دیا اور اس طرح کوشش کی کہ جلسہ نہ ہو سکے اور لوگ ہماری
باتیں نہ سن سکیں۔ اس پر میں نے کہا کہ یہ طریق بالکل غلط اور اسلام کی تعلیم کے سراسر خلاف
ہے۔ ہماری باتیں سننے میں ان لوگوں کا کیا حرج ہے۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حق اُن کے پاس ہے تو
پھر ہماری باتیں سننے سے اُن کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے، اور پھر میں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ خیال
کرتے ہیں کہ جو لوگ احمدی ہوئے ہیں وہ اس وجہ سے ہوئے ہیں کہ ان لوگوں کی باتیں سننے کا
اُن کو موقع نہیں مل سکا تو بے شک اپنے نقطہ نگاہ کو احمدیوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے
ہی
1944ء
706
خطبات محمود
اُن کا کوئی عالم قادیان آئے۔ میں اُس کا خرچ بھی خود دوں گا اور جماعت کے دوستوں کو بھی
جمع کرادوں گا تا وہ اُنہیں اپنی باتیں سنا سکے۔ اب ظاہر ہے کہ اِس بات کا کہ جو آئے گا اُس کا آئے گا اُس کا
خرچ میں دوں گا اور اُس کی تقریر سننے کے لیے احمدیوں کو جمع بھی کرادوں گا یہی مطلب
ہو سکتا ہے کہ جو آئے گا وہ مجھے پوچھ کر آئے گا اور مجھ سے دریافت کر کے کہ آپ میری تقریر
سننے کے لیے کب احمدیوں کو جمع کر سکیں گے آئے گا۔ میری بات کے یہ معنی تو کسی صورت
میں بھی نہیں ہو سکتے کہ تمام ملک میں سے غیر احمدیوں کو قادیان پر یورش کرنے کی میں نے
دعوت دی ہے۔ میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ غیر احمدی اکٹھے ہو کر قادیان آئیں اور اپنے
مولویوں کی تقریریں سنیں۔ بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ غیر احمدیوں کے کوئی بڑے مولوی اگر
احمدیوں کو اپنی باتیں سنانے کے لیے آنا چاہیں تو میں اُن کا خرچ بھی برداشت کروں گا اور ان
کی باتیں سننے کے لیے احمدیوں کو جمع بھی کرادوں گا۔ غیر احمدیوں کو اپنے مولویوں کی باتیں
سننے کے لیے قادیان آنے کی کیا ضرورت ہے ؟ وہ تو ان کی باتیں دہلی میں بھی سن سکتے ہیں،
لاہور میں بھی سن سکتے ہیں، امر تسر میں بھی سن سکتے ہیں۔ اُن کو یہاں آکر سننے کی کیا ضرورت
ہے؟ میری غرض تو یہ تھی کہ غیر احمدی علماء کا اگر یہ خیال ہو کہ جو لوگ احمد ی ہوئے وہ اس
وجہ سے ہوئے ہیں کہ ہماری باتیں سننے کا انہیں موقع نہیں مل سکا تو وہ بے شک قادیان آکر اپنی
باتیں احمدیوں کو سنائیں میں اُن کا خرچ بھی خود دوں گا۔ اور یہ بات میں اب بھی کہتا ہوں کہ
اگر ان کے کوئی بڑے عالم مثلاً مفتی کفایت اللہ صاحب یا مولوی شبیر حسین صاحب دیوبندی
مجھے لکھیں کہ وہ قادیان میں آکر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانا چاہتے ہیں اور ان کے آنے پر
غیر احمدیوں کا کوئی مظاہرہ یا جلسہ نہ ہو گا تو میں اس کا انتظام کر دوں گا اور اُن کا خرچ بھی ادا
کروں گا اور میں خود گورنمنٹ سے بھی یہ کہوں گا کہ اِس میں کوئی حرج نہیں اور اس میں کوئی
خطرہ کی بات نہیں۔ اجتماع احمدیوں کا ہو گا صرف ایک دو مولوی صاحبان تقریر کرنے والے
باہر سے آئیں گے اور اس صورت میں فتنہ کا کوئی خوف نہیں۔ مگر میں نے تو کہا تھا کہ اگر کوئی
غیر احمدی عالم احمدیوں کو اپنی باتیں سنانے کے لیے قادیان آنا چاہے تو بے شک آئے میں اُس
کا خرچ بھی دوں گا مگر ان لوگوں نے سارے ہندوستان میں اعلان کیا کہ غیر احمدی کثرت سے
1944ء
707
خطبات محمود
قادیان پہنچیں اور وہاں ہماری باتیں سنیں۔ حالانکہ غیر احمدیوں کو اپنے علماء کی باتیں سننے کے
لیے قادیان آنے کی کیا ضرورت ہے۔ وہ یہ باتیں تو ہر جگہ سن سکتے ہیں۔ کسی غیر احمدی عالم
-
کے یہاں آنے کی غرض تو یہی ہو سکتی ہے کہ احمدیوں کو وہ باتیں سنائی جائیں۔ پس میں اب
بھی وہ بات کہتا ہوں جو دہلی میں کہی تھی کہ اگر کوئی غیر احمدیوں کا بڑا عالم یہاں آکر اپنی باتیں
احمد یوں کو سنانا چاہے تو اُس کا انتظام کر دوں گا اور اُس کا خرچ بھی دوں گا اور گورنمنٹ سے بھی
یہ کہہ دوں گا کہ اُس کے یہاں آنے اور تقریر کرنے میں کوئی حرج نہیں اور وہ احمدیوں کے
سامنے تقریر کرے تا اُسے تسلی ہو سکے کہ جن لوگوں نے احمدیت کو قبول کیا ہے ناواقفیت کی
وجہ سے نہیں کیا بلکہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اچھی طرح موازنہ کر کے کیا ہے۔ اور اگر اُس کا یہ
خیال درست ہو گا کہ جو لوگ احمدی ہوئے ہیں وہ دھوکا کا شکار ہوئے ہیں تو اُس کی تقریر سننے
والے احمدی خود بخود اُس کے ساتھ ہو جائیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہیں تو اس تقریر کو سن کر ان
کے ایمان اور زیادہ مضبوط ہوں گے ۔ غرض ان دونوں باتوں میں یعنی جو کچھ میں نے دہلی میں
کہا اور جو کچھ احرار نے میری طرف منسوب کیا زمین و آسمان کا فرق ہے۔ میں نے تو کہا تھا کہ یاز و نے
ان کے علماء قادیان میں آکر احمدیوں کو اپنی باتیں سنانا چاہیں تو میں اس کا انتظام کر دوں گا۔ مگر
اُنہوں نے سارے ہندوستان میں یہ ڈھنڈورا پیٹ دیا کہ غیر احمدی جمع ہو کر قادیان چلیں۔
میں نے تو کہا تھا کہ اُن کی تقریر کے لیے انتظام میں کر دوں گا۔ مگر اُنہوں نے خود ہی لوگوں کو
جمع کر کے قادیان میں لانے کی کوشش شروع کر دی۔
قادیان ایک چھوٹی سی بستی ہے۔ اس کی آبادی تیرہ چودہ ہزار سے زیادہ نہیں اور اس
میں احمدیوں کی آبادی قریباً دس ہزار ہو گی۔ تو ایک ایسی چھوٹی سی بستی میں چاروں طرف سے
مخالفین کو اکٹھا کر کے لانا ایک ایسی بات ہے کہ کون امید کر سکتا ہے کہ یہ فتنہ کا موجب نہ
ہو گی۔ پھر ان لوگوں کی طرف سے اشتعال بھی دلایا جا رہا تھا۔ جس کے نتیجہ میں بعض لوگ
اس بات پر آمادہ ہو جاتے کہ ہمارے مقدس مقامات پر حملہ کر دیں۔ جیسا کہ پہلے ان کی طرف
سے اس ارادہ کا اظہار بھی ہو چکا ہے۔ پس ان لوگوں نے جو کچھ کرنا چاہا وہ میری تجویز ہرگز نہ
تھی۔ میں نے جو بات پیش کی تھی اُس کے مطابق اگر یہ لوگ چاہیں تو اب بھی انتظام
1944ء
708
خطبات محمود
ہو سکتا ہے۔ وہ ایسی بات ہے کہ جس پر گورنمنٹ کو بھی اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں
ہو سکتی۔ اگر قادیان میں احمدی جمع ہوں اور اُس مجمع میں کوئی غیر احمدی مولوی تقریر کرے تو
گورنمنٹ کو فساد کا کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا اور ایسے اجتماع کے انعقاد کے لیے میں بھی اُن کے
ساتھ مل کر گور نمنٹ سے اجازت لینے کی کوشش کروں گا۔ کیونکہ اس میں فتنہ کا کوئی خدشہ
نہیں۔ مگر ان لوگوں نے ایک نرالا ڈھونگ رچایا اور لوگوں کو اکٹھا کر کے قادیان پر یورش کرنا
چاہی اور جب گورنمنٹ نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دی تو شور مچادیا کہ احمدیوں نے ہمارا
جلسہ بند کر دیا۔ یہ صحیح ہے کہ سلسلہ کے ایک افسر نے اِس بارہ میں ذمہ دار سرکاری افسر سے
ملاقات کی تھی مگر جب وہ ملا تو اس سرکاری افسر نے کہا کہ میں تو دو روز ہوئے اس جلسہ کے بند
کیے جانے کا حکم دے چکا ہوں۔ پس یہ بات غلط ہے کہ ان کے جلسہ میں روک جو پیدا ہوئی وہ
ہماری وجہ سے ہوئی اور اس طرح یہ بات بھی غلط ہے کہ ہمارے بعض جلسوں پر اُنہوں نے جو
حملے کیے، پتھر پھینکے اور احمدیوں کو زخمی کیا اُس کی وجہ قادیان میں اُن کے جلسہ کا بند کیا جانا
ہے۔ کیونکہ دہلی میں تو ہمارا جلسہ قادیان میں اُن کے جلسہ کے اعلان سے بھی بہت پہلے منعقد
ہوا تھا اور وہاں ہمارے جلسے پر ان لوگوں نے پتھر پھینکے اور حملے کیے تھے۔ پس اُن کا یہ کہنا کہ
لاہور اور امر تسر وغیرہ مقامات پر سیرت النبی کے جلسوں کے موقع پر ان لوگوں نے جو حملے
کیے ہیں وہ قادیان میں ان کے جلسہ کو بند کرانے کا انتقام لیا ہے بالکل غلط ہے۔ دہلی میں
ہمارے جلسہ پر اس قدر سخت پتھراؤ کے بعد یہ کہنا کہ یہ قادیان میں ان کے جلسہ نہ ہونے
دیے جانے کا انتقام ہے صریح جھوٹ ہے۔ پہلے ان لوگوں نے لدھیانہ میں ہمارے جلسہ کے
موقع پر گالیاں دیں، پتھر پھینکے اور سوانگ 1 نکالے ۔ پھر دہلی میں ہمارے جلسے پر پتھراؤ کیا۔
بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی جب آپ دہلی تشریف لے گئے تو
مخالفین نے سخت شور و شر کیا۔ پھر امر تسر میں جلسہ کو روکا اور پتھر پھینکے۔ لاہور میں بھی اسی
طرح کیا۔ یہ سب کچھ نصف صدی پہلے ان کے قادیان میں کونسے جلسہ کو روکے جانے جانے کے کے
انتقام کے طور پر کیا گیا تھا ؟ اب بھی ان کے جلسہ کو اگر روکا تو حکومت نے روکا۔ اور وہ اِس لیے
کہ اس سے فتنہ و فساد کی بُو آتی تھی۔ مگر یہ لوگ تو ہمیشہ سے ہمارے جلسوں پر پتھراؤ کرتے
ی
1944ء
709
خطبات محمود
آئے ہیں۔ 1931ء میں جب میں سیالکوٹ گیا تو میری تقریر کے وقت انہی مولوی عطاء اللہ صاحب
کی انگیخت پر قریباً بیس ہزار کا مجمع پورا ایک گھنٹہ اور پانچ منٹ ہم پر پتھراؤ کر تا رہا اور پھر ان
پتھراؤ کرنے والوں کی بہادری یہ تھی کہ جب مسٹر یوسٹس نے جو اُس وقت وہاں ڈپٹی کمشنر
تھے حکم دیا کہ اگر پانچ منٹ تک یہ مجمع منتشر نہ ہوا تو وہ پولیس کو حملہ کرنے کا حکم دیں گے۔ تو
پانچ منٹ کے اندر اندر ہی یہ لوگ اس طرح جلسہ گاہ سے غائب ہو گئے جیسے گدھے کے سر
سے سینگ۔ پس ان لوگوں کا ہمارے جلسوں پر حملے کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ ان فتنوں کے اس
وقت اٹھنے میں اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ جماعت کو متنبہ کرے کہ اپنے آپ کو امن میں نہ
سمجھنا۔ فتنے ابھی موجود ہیں اور دشمن احمدیت کو مٹانے کے لیے کھڑا ہے۔ اگر ان حالات سے
جماعت آنکھیں بند کرلے تو اس کی مثال وہی ہو گی کہ جیسے کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا
ہے اور وہ کسی بہتر نتیجہ کی امید نہیں کر سکتی۔ پس یہ سامان اللہ تعالیٰ نے خود اس لیے پیدا کیا
ہے کہ تادلوں سے غفلت کو دور کرے اور ہماری سستیوں کے ازالہ کا سامان فرمائے اور جیسا
کہ اس سال کے شروع میں اُس نے مجھے رویا میں دکھایا تھا کہ اسلام کے لیے جنگ کرنے میں
مجھے دنیا میں دوڑنا ہو گا اور جب میں دوڑوں گا تو اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے میرے ہاتھ
میں ہاتھ دے رکھا ہے دوڑنا لازمی ہو گا۔ بیعت کرتے وقت ہاتھ میں ہاتھ دینے کے ایک
معنے یہ بھی ہوتے ہیں کہ جس طرح ماں باپ جب تیز چلنے لگتے ہیں تو بچہ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں تا
وہ ساتھ ساتھ چل سکے اِسی طرح بیعت کرنے والا بھی ہاتھ میں ہاتھ دے کر ساتھ چلنے کا
اقرار کرتا ہے۔ پس میں جب دوڑوں گا تو جن لوگوں نے میرے ہاتھ میں ہاتھ دے کر
بیعت کی ہے اُن کے لیے بھی لازمی ہو گا کہ یا تو میرے ساتھ دوڑیں اور یا پھر اپنا ہاتھ کھینچ
لیں۔ اور جو شخص میرے ساتھ دوڑنے میں کو تاہی کرتا ہے وہ گویا اپنی بیعت کے ناقص
ہونے کا اقرار کرتا ہے۔
یا درکھو! کہ آج اسلام سے زیادہ کوئی مذہب حقیر اور کمزور نہیں۔ وہی طاقتیں جو کسی
زمانہ میں اِس کی قوت کا موجب تھیں مثلاً ایران، افغانستان، بخارا، مصر وغیرہ وہ ایسی
چھوٹی چھوٹی ہیں کہ ان کی کوئی حیثیت ہی نہیں سمجھی جاتی۔ اگر مصر، مراکو، الجیریا، سوڈان،
1944ء
710
خطبات محمود
عرب، شام، فلسطین، ترکی، بخارا، البانیہ، ایران، افغانستان سب ایک حکومت کے ماتحت
ہوتے تو دس بارہ کروڑ کی آبادی اس کی ہوتی۔ جیسے امریکہ کی ہے اور اس صورت میں اس کی کی
کوئی آواز بھی ہوتی۔ مگر اب تو ایسا وقت ہے کہ شاید ان کی بات سننے کے لیے بھی کوئی تیار نہ
ہو گا۔ نام کو تو یہ کئی حکومتیں ہیں مگر چھوٹی چھوٹی اور ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی وجہ سے ان کی
کوئی آواز نہیں۔ وہی حکومتیں جو آزادی کے نام پر جنگ کر رہی ہیں اُن میں سے ایک نے
ایران کو نوٹس دیا ہے کہ اپنے تیل کے ذخائر ہمارے حوالے کر دو۔ کیا یہی نوٹس کوئی انگلستان،
امریکہ یا روس کو دے سکتا ہے ؟ جس چیز کا ہزارواں حصہ اپنے بارہ میں مداخلت سمجھا جاتا ہے
اُس بات کو دوسرے کمزور ہمسایوں کے بارہ میں حق اور جائز سمجھا جاتا ہے۔ یہ صرف کمزوری کا
نتیجہ ہے۔
غرض آج مسلمانوں کا کوئی وقار دنیا میں نہیں۔ پھر علمی لحاظ سے بھی ان کا وجو د مٹتا جا
رہا ہے۔ ہندوستان کے پرانے علماء کی بھی یہی رائے ہے کہ پرانے علوم اب مٹتے جارہے ہیں اور
اب مسلمانوں میں ان کے حصول کا شوق باقی نہیں رہا۔ مصر کی از ہر یونیورسٹی جو ان علوم کی
سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اس سے لوگوں کی دلچسپی بھی کم ہو رہی ہے۔ مصر میں بھی نئے
علوم کی یونیورسٹیاں قائم ہو رہی ہیں اور ہوشیار طلباء زیادہ تر اُن ہی میں داخل ہو رہے ہیں۔
مسلمانوں میں اب تصوف بھی باقی نہیں رہا۔ پہلے تو تصوف کے یہ معنے تھے کہ تصوف کی گدی
پر بیٹھنے اور اس رستہ پر چلنے والا اللہ تعالیٰ کی ڈیوڑھی کا دربان ہوتا تھا مگر آج صوفی کے معنے دنیا
کے پیسوں کا رکھوالا کے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت اب ان کے ساتھ نہیں رہی اور صوفی
کہلانے والے تو گل کے مقام سے بہت دور ہیں اور اب صوفیوں میں عام دنیا داروں والی باتیں
پائی جاتی ہیں۔ مولوی امام الدین صاحب مرحوم جو قاضی اکمل صاحب کے والد تھے اُن کو
تصوف کی باتوں کا بہت خیال رہتا تھا اور وہ ہمیشہ مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ پرانے صوفیاء
کی مجالس میں جو باتیں ہوتی تھیں وہ یہاں نہیں ہیں۔ کبھی عرش پر سجدے اور کبھی عرش پر
خدا تعالیٰ سے باتیں ہوتی تھیں۔ یہ کمالات یہاں بھی دکھائے جائیں۔ میں اُن کو جواب دیا کرتا
تھا مگر اُن کی تسلی نہیں ہوتی تھی۔ ایک دن خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا اور میں نے
کی
1944ء
711
خطبات محمود
اُن سے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ بادشاہ کے نوکر کو کبھی یہ بھی فکر ہو سکتا ہے کہ اُسے کھانا کہاں
سے ملے گا؟ وہ تو جانتا ہے کہ جہاں سے بادشاہ کے لیے آئے گا اُس کے لیے بھی آجائے گا۔ اگر
ان صوفیاء میں جن کی مجالس کے قصے آپ بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ پر حقیقی تو کل ہو تو انہیں
کوئی ذاتی ہوں نہ ہو اور دنیا کی محبت اُن کے قلوب سے سرد ہو جائے۔ آپ جن صوفیاء کا ذکر
کرتے ہیں کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ اُن میں حقیقی تو گل پایا جاتا ہے ؟ اور کیا انہیں اللہ تعالیٰ پر ایسا
ایمان ہے کہ وہ خود اُن کا کفیل ہو گا اور یہ کہ انہیں بندوں کی مدد کی ضرورت نہیں ؟ اِس پر اُن
کی سمجھ میں بات آگئی اور اُنہوں نے کہا کہ بس اب میں سمجھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے
ایک استاد تھے اور جب بھی میں اس قسم کے سوالات کرتا تھا تو مجھے انہی کا خیال آیا کرتا تھا مگر
اُن کی عادت یہ تھی کہ جب غلہ نکلنے کا موسم آتا تو وہ زمینداروں سے کہا کرتے تھے کہ ہمارا بھی
خیال رکھنا۔ تو آج صوفیاء میں حقیقی تو گل نام کو باقی نہیں رہا۔ کئی ایسے ہیں جو تصوف کی آڑ میں
ٹھگ بنے پھرتے ہیں اور لوگوں کے زیورات اور نقدی و غیرہ کسی نہ کسی بہانہ سے ٹھگ کر لے
جاتے ہیں۔ آج مسلمانوں میں نہ ظاہری شان و شوکت ہے نہ علوم ظاہری ہیں اور نہ تصوف۔
ہر لحاظ سے ان پر ایک جمود کی حالت طاری ہے۔
دیکھو ! عیسائیت کتنا جھوٹا مذہب ہے۔ وہ ایک بندے کو خدا بناتا ہے مگر اُن کے
پادری کس جوش سے کام کرتے ہیں۔ کہیں وہ لوگوں کو علوم سیکھنے کی تحریک کرتے ہیں، کہیں
لوگوں کو علوم سکھاتے ہیں، کہیں غرباء کی خدمت کرتے ہیں، کہیں بیماروں کا علاج کرتے ہیں،
مصیبت زدہ لوگوں کی مصائب اور مشکلات میں مدد کرتے ہیں اور ان میں ایک استغناء کا رنگ
نظر آتا ہے، ایک وقار پایا جاتا ہے۔ مگر ان کے مقابل مسلمان مولویوں کی کیا حالت ہے۔ الا ا
مَا شَاءَ اللہ ان میں سے چند ایک کو چھوڑ کر باقی سب میں بد دیانتی پائی جاتی ہے۔ میں نے بچپن
میں ایک دفعہ دیکھا کہ رام باغ امر تسر میں ایک مولوی صاحب جارہے تھے اور پیچھے پیچھے ایک
غریب آدمی ان کی منتیں کرتا جاتا تھا اور وہ مولوی صاحب اُسے جھڑ کتے اور گالیاں دیتے جاتے
تھے۔ آخر مولوی صاحب آگے نکل گئے اور وہ بیچارہ پیچھے رہ گیا۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ کیا
بات ہے؟ اُس نے بتایا کہ میں مزدوری کرتا ہوں۔ مزدوری سے ہی تھوڑے تھوڑے پیسے
1944ء
712
خطبات محمود
بچا کر ان مولوی صاحب کے پاس جمع کراتا گیا کہ شادی پر خرچ کروں گا۔ اب سو یا دو سو روپیہ
جمع ہو گئے تو میں نے ان سے واپس مانگے مگر اس پر یہ مجھے گالیاں دیتے اور جھڑ کتے جاتے ہیں
اور میری رقم دینے سے انکار کرتے ہیں۔ تو ان لوگوں میں سے دیانت اور امانت بالکل مٹ گئی
ہے اور ایسے حالات میں آج اسلام جس قدر مدد کا محتاج ہے وہ ظاہر ہے۔ جس قدر مدد کا محتاج
آج اسلام ہے اور کوئی مذہب نہیں۔ فرض کرو اگر عیسائیت دنیا میں غالب آجائے تو اس کے
معنے یہ ہوں گے کہ خدا تعالیٰ کا نام دنیا سے مٹ گیا۔ بدر کے موقع پر جب مسلمانوں کی تعداد
بہت تھوڑی تھی یعنی وہ تین سو کے قریب تھے اور کفار کا لشکر بہت زیادہ تھا اور بظاہر مسلمانوں
کے غلبہ کی کوئی صورت نہ تھی اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی کہ
اے اللہ ! اگر آج یہ مسلمانوں کا چھوٹا سا گر وہ مٹ گیا تو دنیا میں تیری عبادت کرنے والا کوئی
باقی نہ رہے گا ۔ 2 وہی حال آج احمدیت کا ہے اگر یہ غالب نہ آئے، اگر احمدیت کا درخت
مرجھا کر رہ گیا تو دنیا میں خدا تعالیٰ کا نام لینے والا کوئی باقی نہ رہے گا۔
پس چاہیے کہ ہمارے سامنے خواہ کس قدر مشکلات ہوں ہم اپنے خون کے آخری
قطرہ تک کو خدا تعالیٰ اور اسلام کی راہ میں بہادیں۔ اور اگر ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں، اگر ہم
اس قربانی سے ہچکچاتے ہیں، اگر ہمیں ایسا کرنے میں کوئی تامل ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ
ہمارا سلسلہ احمدیہ میں داخل ہونا محض ایک دکھاوا ہے، فریب ہے، مکاری ہے اور دغا بازی
ہے۔ دنیا میں لوگ انسانوں سے دھوکا کرتے ہیں، ایک دوسرے سے فریب کرتے ہیں اور
دغا بازی سے کام لیتے ہیں اور شریف لوگ ایسے لوگوں کو ادنی اخلاق کا اور بہت گرا ہوا سمجھتے
ہیں۔ لیکن اگر ہم اس وقت خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک نہ کہیں گے ، اگر اسلام کے لیے قربانی
کرنے سے ہچکچائیں گے تو ہم اُن لوگوں سے بھی گئے گزرے سمجھے جائیں گے جو ایک دوسرے
سے دھوکا کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ باوجود اپنے گرے ہوئے اخلاق کے اپنے لیڈروں کی
آواز پر لبیک کہتے ہیں۔ ہم اگر خدا تعالیٰ کی آواز پر بھی لبیک نہ کہیں تو ہم سے وہ دنیا دار لوگ ہی
اچھے ہوں گے۔ اور یہ ایک ایسا بدترین مظاہرہ ہو گا جو ہمیں انسانیت کے درجہ سے گرا کر
حیوانیت کے درجہ پر پہنچادے گا۔ بے شک قربانیوں کا رستہ لمبا ہوتا جاتا ہے مگر اچھی طرح
1944ء
713
خطبات محمود
یاد رکھو کہ جب تک کوئی قوم زندہ رہنا چاہتی ہے اُسے قربانیاں کرنی پڑیں گے۔ قربانی کے بغیر
زندگی ممکن ہی نہیں۔ اور جس دن کوئی قوم یہ چاہے کہ خدا تعالیٰ اُس سے قربانی کا مطالبہ نہ
کرے، اُس کو ابتلاء میں نہ ڈالے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ چاہتی ہے کہ خدا تعالیٰ اُسے
چھوڑ دے۔ قربانی کے مطالبہ کے معنی یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ اُسے یاد کر رہا ہے۔ اور جو شخص
قربانی کے دروازہ کے بند کیے جانے کا خیال بھی دل میں لاتا ہے وہ ایمان کی حقیقت سے واقف
نہیں۔ جو امید رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ قربانی کے دروازہ کو بند کر دے وہ گویا دعا کرتا ہے کہ
اے خدا! مجھے چھوڑ دے۔ اے خدا! مجھے بھول جا۔ اے خدا! مجھے کبھی یاد نہ کر ۔ اور ظاہر ہے
کہ ایسی دعا کرنے والا مومن نہیں ہو سکتا۔ مومن کا جواب تو قربانی کے ہر مطالبہ پر وہی ہوتا
ہے اور وہی ہونا چاہیے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک شعر میں بیان فرمایا
ہے۔ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔
در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند
اول کسے کہ لا تعشق زند منم 3
یعنی اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ یار کے کوچہ میں ہر عاشق کا سر کاٹ دیا جائے گا تو اس
فیصلہ کو سننے کے بعد جو سب سے پہلے یہ کہے گا کہ میں عاشق ہوں وہ میں ہوں گا۔
خوب یاد رکھو کہ موت ہی میں دراصل زندگی ہے اور قربانی زندگی کے لیے نہایت
ضروری ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانی کے لیے
پیش کر دیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تیری نسل کو اتنا بڑھاؤں گا کہ اُسے شمار کرنا مشکل
ہو گا۔ آپ نے خدا تعالیٰ کی خاطر اپنی نسل کو تباہ کر دینا چاہا۔ جب اللہ تعالیٰ نے اُن سے فرمایا کہ
میں چاہتا ہوں تو اپنے بیٹے کو میری راہ میں قربان کر دے تو آپ نے کہا اے میرے رب ! میں
اس کے لیے تیار ہوں۔ اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ نے ان سے فرمایا کہ میں تیری نسل کو کبھی
نہ مرنے دوں گا۔ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقام
تو سب نبیوں سے بلند تر ہے پھر یہ دعا کیوں سکھائی گئی کہ اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ
1944ء
714
خطبات محمود
وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ۔ اِس کے ہم اور معنے بھی کرتے ہیں۔ مگر
ایک معنے اس کے یہ بھی ہیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ
میں تیری نسل کو کبھی فنا نہ ہونے دوں گا۔ سو درود میں آپ کا نام شامل کر کے اللہ تعالیٰ اُس
وعدہ کو یاد دلا رہا ہے کہ جو اُس کا ہو جاتا ہے وہ کس طرح اُسے ہمیشہ کے لیے قائم کر ادیتا ہے۔
انگریزی میں ایک ضرب المثل ہے کہ ایک دفعہ تو تم نے بے چکھے چکھا تھا مگر اب کہ
تم اسے چکھ چکے ہو۔ اسے چکھنے کے بعد ایک بار پھر چکھو۔ ایک مٹھائی کو تم نے پہلے بغیر چکھنے
کے چکھا تھا مگر اب کہ تم اس کے مزے سے آشنا ہو چکے ہو۔ ایک دفعہ اسے اور چکھو۔ اسی
طرح میں کہتا ہوں کہ تحریک جدید کا پہلا دور تو ایسا ہی تھا کہ جیسے بغیر پہلے چکھنے کے کسی مٹھائی
وغیرہ کو چکھنا۔ اُس وقت تو کوئی علم نہ تھا کہ یہ بیچ جو ہم بو رہے ہیں یہ کتنا بڑا درخت پیدا کرے
گا۔ مگر اب کہ تم دیکھ چکے ہو کہ اس کے نتیجہ میں کتنا بڑا ریز روفنڈ قائم ہو چکا ہے۔ اتنا بڑا کہ گو
وہ اپنی ذات میں کتنا ہی حقیر ہو مگر ہماری جماعت کی مالی حالت کے لحاظ سے اس کا ہم کبھی خیال
بھی نہ کر سکتے تھے۔ پھر اس کے نتیجہ میں احمدیت کی تبلیغ اور اس کی شہرت دنیا کے چاروں
طرف پھیل چکی ہے۔ ہماری تنظیم اُس تنظیم اُس سے بہت زیادہ مضبوط ہو چکی ہے جتنی دس سال قبل
تھی۔ اور آج ہماری جماعت ہر لحاظ سے دس سال قبل کی نسبت اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی گنا
اچھی ہے۔ تو میں کہتا ہوں کہ جو کام پہلے دور میں آپ لوگوں نے چکھے بغیر کیا تھا وہی اب کہ
اس کی لذت سے آپ لوگ آشنا ہو چکے ہیں آپ کو چاہیے کہ اور بھی زیادہ جوش کے ساتھ
کریں۔ اور چونکہ کسی کام میں حصہ لینے کی طرف رغبت دلانے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ
اُس کام کی اہمیت بیان کر دی جائے اس لیے میں مختصر طور پر اب یہ بتاتا ہوں کہ وہ کام کیا ہے
جس سے ہم دنیا میں حرکت پیدا کر سکتے ہیں۔ تحریک جدید کا کام تبلیغ کو منظم اور زیادہ وسیع کرنا
ہے۔ میرے نزدیک تبلیغ کا کام تین حصوں میں تقسیم ہونا چاہیے۔
(1) تبلیغ بیرون ہند
(2) تبلیغ اندرون ہند
(3) مبلغ تیار کرنے والا نظام۔
1944ء
715
خطبات محمود
تبلیغ بیرون ہند کے کئی حلقے ہیں۔ ایک حلقہ ان میں سے اسلامی ممالک کا ہے۔ یہ
ممالک اس بات کے حق دار ہیں کہ ہدایت اُن تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے کہ انہی ممالک
کے لوگوں کے ذریعہ اسلام پھیلا اور ہم تک پہنچا۔ ان ممالک میں آج جو لوگ بستے ہیں اُن کے
آباء و اجداد کا یہ احسان تھا کہ انہوں نے اسلام کو پھیلایا اور اس طرح وہ ہم تک پہنچا۔ اس لیے
ہمارا فرض ہے کہ آج جب اُن کی اولادیں اسلام سے غافل ہو چکی ہیں ہم پھر انہیں اسلام کی
طرف لائیں۔ اس حلقہ میں عراق، شام، فلسطین، مصر، ایران، لبنان (گو اس ملک میں عیسائی
زیادہ آباد ہیں مگر پھر بھی یہ اسلامی تحریک کا مرکز ہے) وغیرہ ممالک ہیں۔ ان ممالک میں کم سے
کم دو دو مبلغ ہونے چاہییں۔ ایک ایک ملک کے لیے دو دو مبلغ بہت ہی کم ہیں۔ دو مبلغ تو ضلع
گورداسپور کے لیے بھی کافی نہیں ہو سکتے۔ مگر فی الحال اگر ہم ان ممالک کے لیے دو دو مبلغ بھی
رکھیں تا کم سے کم وہاں اسلام کی آواز اُٹھتی رہے تو بھی یہ بارہ مبلغ ہوئے۔ اس کے بعد ایک حلقہ
افریقین ممالک کا ہے۔ ان میں سے اکثر میں اسلامی آبادی ہی زیادہ ہے اور ان میں مسلمان بکثرت
آباد ہیں۔ مثلاً سوڈان، نائیجیریا، گولڈ کوسٹ، سیرالیون، آزاد علاقہ یعنی لائبیریا، پانچ فرانسیسی
علاقے، بیلجین کا نگو اور پرتگیزی کانگو علاقہ علاقہ میں۔ گل بارہ علاقے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر
تین تین مبلغ بھی رکھے جائیں تو اس کے یہ معنی ہیں کہ 36 مبلغ ان علاقوں کے لیے درکار ہیں۔
پھر یورپین ممالک ہیں انگلینڈ ، جرمنی، فرانس، اٹلی، ہالینڈ اور سپین تو بڑے ملک ہیں۔ ان کے علاوہ
مشرقی اور شمالی یورپ کے ممالک کا اگر ایک ایک دائرہ شمار کیا جائے تو یہ کل آٹھ علاقے ہوتے
ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر تین تین مبلغ رکھے جائیں تو ان ممالک کے لیے کل 24
مبلغین کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد امریکہ ہے جس میں کینیڈا، یونائیٹڈ سٹیٹس اور جنوبی امریکہ
کی ریاستیں ہیں۔ ان کے لیے ضرورت تو بہت زیادہ مبلغین کی ہے لیکن اگر ان کے پانچ حلقے مقرر
کر کے ہر ایک کے لیے تین تین مبلغ رکھے جائیں تو پندرہ مبلغ یہ ہوئے۔ اس کے بعد مشرقی
ممالک ہیں چین، سماٹرا، جاوا، سٹریٹ سیٹلمنٹ اور جاپان ہیں۔ اگر جاپان اور چین کے لیے چھ مبلغ
ہوں۔ جاوا، سماٹر اوغیرہ میں احمدیت خدا کے فضل سے ایک حد تک پھیل چکی ہے مگر پھر بھی ان
کے لیے دس مبلغ کم سے کم ہونے چاہیں اور سٹریٹ سیٹلمنٹ کے لیے تین۔ گویا گل 19 ہوئے۔
1944ء
716
خطبات محمود
یہ قلیل سے قلیل تعداد مبلغین کی ہے جس سے دنیا میں ایک حرکت پیدا کی جاسکتی ہے۔ یوں
تو ہر ملک میں اس سے بہت زیادہ مبلغین کی ضرورت ہے۔ مثلاً انگلستان ، جرمنی، فرانس وغیرہ
ممالک کے لیے تین مبلغ کافی نہیں ہو سکتے۔ لیکن فی الحال اگر تین تین بھی بھیجے جاسکیں تو کام
شروع کیا جاسکتا ہے۔ ایک ان میں سے کوئی رسالہ وغیرہ نکال لے، ایک دورے وغیرہ کرتا
رہے اور ایک ہیڈ کوارٹر میں رہے، کتب وغیرہ فروخت کرے اور چھوٹے پیمانے پر کوئی
لائبریری وغیرہ جاری کرلے۔ یہ صرف کام شروع کرنے کے لیے ہے ورنہ تین تین مبلغین کی
بہت تھوڑے ہیں۔ قادیان ایک چھوٹی سی بستی ہے اور پندرہ ہیں علماء یہاں ہر وقت موجود
رہتے ہیں پھر بھی شور رہتا ہے کہ آدمی کافی نہیں ہیں اور اس لحاظ سے جن ممالک کی آبادی پانچ
چھ کروڑ ہو وہاں تین مبلغین کی مثال ایسی بھی نہیں جیسے آٹے میں نمک کی ۔ ان کی حیثیت اتنی
بھی نہیں جتنی جسم انسانی کے ایک بال کی جو نسبت جسم میں ہے پانچ چھ کروڑ آبادی کے ملک
میں تین مبلغین کی نسبت اتنی بھی نہیں بنتی۔ اور یہ تعداد صرف اتنی ہی ہے جو جھنڈا بلند رکھے
اس سے زیادہ نہیں۔ اور پھر یہ بات بھی ہے کہ یہ مبلغ ساری عمر وہاں نہیں رہ سکتے۔ کیونکہ ان
کے بیوی بچے یہاں ہوں گے ۔ ان سے ملنے نیز دین کی تعلیم کو تازہ کرنے کے لیے ان کو تین
چار سال کے بعد واپس بلانا لازمی ہو گا۔ اس لیے کم سے کم دُگنی تعداد ہی کام دے سکتی ہے۔ یہ
حلقہ وار مبلغین کی تقسیم جو میں نے بیان کی ہے اس کی مجموعی تعداد 106 بنتی ہے۔ پس اتنے
ہی مبلغ ہمیں یہاں رکھنے پڑیں گے تا تین تین یا چار چار سال کے بعد ان کا آپس میں تبادلہ ہوتا
رہے۔ غیر ممالک میں کام کرنے والے تین چار سال کے بعد قادیان آ جائیں اور یہاں جو ہوں
وہ اُن کی جگہ جاکر کام کریں۔ ورنہ غیر ممالک میں کام کرنے والے مبلغین کی مثال ویسی ہی
ہو گی جو اس وقت ہمارے امریکہ کے مبلغ کی ہے۔ ان کو کچھ مشکلات در پیش ہیں اور وہ واپس
آنا چاہتے ہیں اور وہ لکھ رہے ہیں کہ مجھے واپس آنے دیا جائے۔ میں نے صدر انجمن احمد یہ سے احمدیہ سے
کہا بھی ہے کہ ان کو بعض خاندانی مشکلات ہیں ان کو واپس بلایا جائے مگر اس نے ابھی تک کوئی یا
انتظام نہیں کیا۔ صدر انجمن احمدیہ نے بعض نام امریکہ میں بطور مبلغ بھیجنے کے لیے میرے
سامنے پیش کیے ہیں مگر ان میں ایک صاحب ایسے ہیں کہ جو 24 سال سے قادیان نہیں آئے۔
1944ء
717
خطبات محمود
کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ گھر سے نکلوں تو نزلہ کی تکلیف ہو جاتی ہے۔ ایک صاحب ایسے ہیں جو اس
وقت موتیا بند کی مرض میں مبتلا ہیں۔ ایک ان میں سے انٹرنس (ENTRANCE) فیل یا
شاید انٹرنس (ENTRANCE) پاس ہیں اور اس طرح بہت سے ایسے نام میرے پیش کر
دیے گئے ہیں کہ جن کو نہ دینی تعلیم ہے اور نہ دنیاوی۔ یہ نتیجہ آدمی تیار نہ کرنے کا ہوتا ہے۔
مجھے حیرت ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کو یہ نام پیش کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔ انجمن میں پانچ
سات تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آدمی ہیں۔ جب وہ یہ رپورٹ میرے پاس بھجوانے کے لیے لکھ
رہے تھے اُن کے ہاتھ کیوں نہ کانپ گئے۔ یہ تمسخر ہے جو خدا، رسول اور اُس کے خلیفہ سے کیا
گیا۔ امریکہ میں جو علمی لحاظ سے چوٹی کا ملک ہے کسی انٹرنس فیل یا انٹرنس پاس کو بطور مبلغ بھیج
دینا جو دینی علوم سے بھی کو را ہے یا ایک ایسے شخص کو بھیج دینا جو 24 سال سے قادیان اس
واسطے نہ آئے ہوں کہ گھر سے نکلیں تو بیمار ہو جاتے ہیں جگ ہنسائی کی بات ہے۔ در حقیقت یہ
نتیجہ ہے آدمی تیار نہ کرنے کا۔ مگر ہم ایسی غلطی انشاء اللہ نہ کریں گے۔ ہم اگر 106 مبلغ
بیرونی ممالک میں بھیجیں گے تو اتنے ہی یہاں رکھیں گے تا پہلے مبلغ تین چار سال کے بعد واپس
آسکیں اور دوسرے ان کی جگہ لے سکیں۔ اِس انتظام کے بغیر کوئی تبلیغی مرکز کھولنا ہنسی اور
مذاق ہو گا۔
ان تبلیغی مراکز کے علاوہ یہاں ایک تعلیمی ادارہ کا ہونا بھی ضروری ہے جس میں علماء
تیار ہوتے رہیں کیونکہ کسی جماعت کی زندگی کا انحصار اس کے علماء پر ہوتا ہے۔ اِس لیے علاوہ
مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کے اساتذہ کے چھ ایسے علماء کا مرکز میں موجود رہنا ضروری ہے جو
چوٹی کے علماء تیار کر سکیں اور جو ہر وقت مرکز میں موجود ہوں۔ پھر اسی طرح ہندوستان میں
دوسرے مقامات پر بھی مرکز کھولنے چاہیں۔ اس کے بغیر تعلیمی تنظیم مکمل نہیں ہو سکتی۔
بنگال، بہار اور یوپی وغیرہ کے طالب علم قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بکثرت نہیں
آسکتے۔ کیونکہ ایک تو یہاں آکر تعلیم حاصل کرنے میں خرچ زیادہ ہوتا ہے دوسرے بعض
اپنے اپنے علاقہ کے رسم و رواج کی مشکلات ہوتی ہیں اور پھر بعض والدین بھی بچوں کو اپنے سے
جدا کر کے کسی اور جگہ پر بھیجنے سے کتراتے ہیں اور اِس لیے جب تک مختلف مقامات پر