زبان گو میری ہے مگر بُلاوا خدا تعالیٰ کا ہے
حصہ 2
1944ء
718
خطبات محمود
تعلیمی مراکز قائم نہ کیے جائیں فائدہ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے میرے نزدیک ایک مدرسہ دینیہ بنگال
اور بہار کے لیے ہونا چاہیے، ایک سندھ کے لیے، ایک صوبہ بمبئی کے لیے، ایک مدراس کے
لیے اور ایک صوبہ سرحد کے لیے اور ایک یوپی کے لیے۔ ان مراکز کے قائم کرنے کا ایک
لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ ان علاقوں کے طلباء ان میں تعلیم حاصل کریں گے ۔ بنگال کا ایک لڑکا اگر
قادیان میں تعلیم حاصل کرنے آتا ہے تو اُس سے باقی بنگالیوں میں اپنے بچوں کو تعلیم حاصل
کرنے کے لیے قادیان بھیجنے کا زیادہ شوق پیدا نہیں ہو سکتا۔ لیکن اگر ان کے لیے بنگال میں ہی
ایک تعلیمی مرکز کھول دیا جائے تو ضرور دینی تعلیم حاصل کرنے کا شوق ان میں پیدا ہو گا اور یہی
حال دوسرے صوبوں کا ہے۔ اگر ہم صوبہ مدراس کے لیے دو چوٹی کے عالم مقرر کر دیں، دو
بنگال کے لیے ، دو بمبئی کے لیے، دوسندھ کے لیے، دو صوبہ سرحد کے لیے اور دو یوپی اور بہار
کے لیے تو اس سے ان علاقوں میں دینی تعلیم کے حصول کا شوق بہت جلد پیدا ہو جائے گا اور ہر
علاقہ میں ایسے علماء پیدا ہو جائیں گے جو علم حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو سنبھال
سکیں گے۔ اس طرح بارہ مدرس ان مراکز کے لیے درکار ہوں گے۔ ان کے علاوہ دو عالم زائد
رکھنے ہوں گے تا ان میں سے اگر کسی کو رخصت وغیرہ پر آنا پڑے یا کوئی بیمار ہو جائے تو کام بند
نہ ہو۔ اس طرح یہ ہیں علماء رکھنے ضروری ہیں۔ اس انتظام کے بغیر ہم علم دین کو عام نہیں کر
سکتے۔ اور جب تک علماء عام نہ ہوں تربیت کا کام ناقص رہے گا۔ اب بھی یہ شکایت عام ہو رہی
ہے کہ جماعتیں تو قائم ہو رہی ہیں مگر انہیں سنبھالنے والے آدمی بہت تھوڑے ہیں اور اس
طرح جماعت کی ترقی میں بھی روک پیدا ہو رہی ہے اور تربیت میں بھی نقص رہتا ہے۔ لیکن
۔
اگر اس طرح مختلف صوبوں میں ہم مدارس قائم کر دیں تو بیسیوں علماء پیدا ہو سکیں گے اور
جماعت بھی ان کے ذریعہ بہت ترقی کرے گی۔ ایک ایک عالم کے ذریعہ بعض اوقات
سینکڑوں ہزاروں لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔ بنگال میں ایک عالم مولوی عبد الواحد
صاحب گزرے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ ان کی خط و کتابت بھی
براہین احمدیہ حصہ پنجم میں شائع شدہ ہے۔ ان کے ذریعہ بنگال میں ہزاروں لوگوں نے بیعت
کی۔ تو جہاں جہاں بھی کوئی بڑا عالم ہوا ہے سینکڑوں ہزاروں نے اُس کے ذریعہ بیعت کی ہے۔
1944ء
719
خطبات محمود
پس اگر اِس طرح ہم علماء تیار کر سکیں تو تبلیغ کے کام میں بھی بہت ترقی ہو سکتی ہے اور لوگوں
میں دینی ذوق پیدا ہونے کا سامان بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ اگر مختلف صوبوں میں قائم شدہ مدارس
میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے چھ چھ طلباء کو بھی وظائف دیے جائیں تو کم سے کم 36 طلباء کا
مزید بوجھ سلسلہ پر پڑے گا۔
اس سلسہ میں تیسری چیز دیہاتی سکیم کی ہے۔ کچھ عرصہ ہوا میری توجہ اس طرف
منعطف ہوئی کہ ہمارے موجودہ مبلغ چونکہ اعلیٰ تعلیم پاتے ہیں اور شہری تمدن رکھتے ہیں۔ اس
لیے وہ دیہات میں اور زمینداروں میں تبلیغ کا کام كَمَا حَقَّہ نہیں کر سکتے۔ دیہاتیوں میں تبلیغ
وہی کر سکتا ہے جو اُن میں رہے ، اُن جیسا ہی تمدن رکھتا ہو۔ چنانچہ دیہات میں جہاں جہاں بھی
جماعتیں قائم ہوئی ہیں وہ عام طور پر پٹواریوں، دیہاتی مدرسوں اور نمبر داروں وغیرہ کے ذریعہ
سے ہوئی ہیں۔ اور اب بھی جہاں کوئی پٹواری یا مدرس احمدی ہو تھوڑی بہت جماعت بڑھتی ہے
رہتی ہے اور خدا تعالیٰ نے سامان بھی ایسے کر دیے کہ بہت سے پٹواری، دیہاتی مدرس اور
نمبر دار وغیرہ جماعت میں داخل ہو گئے۔ یہ لوگ چونکہ دیہاتیوں میں ہی رہتے اور اُن سے
ملتے جلتے رہتے ہیں اس لیے زیادہ کامیابی کے ساتھ اُن کو تبلیغ کر سکتے ہیں۔ اِس لیے میں نے
خیال کیا کہ دیہات کی تبلیغی ضرورت کو پورا کرنے والے علماء تیار کیے جائیں۔ چنانچہ میں نے
دیہاتی مبلغین کی سکیم تیار کی۔ دیہات میں تبلیغ کرنے والوں کو زیادہ منطق اور فلسفہ وغیرہ
علوم کی ضرورت نہیں۔ بلکہ قرآن کریم کا ترجمہ ، تفسیر ، کچھ حدیث کا علم اور کچھ فقہی مسائل کا
علم ہونا کافی ہے اور کچھ طب کا جانناضروری ہے تا وہ تکلیف کے وقت دیہاتیوں کی مدد کر سکیں
اور خود بھی کچھ کما سکیں۔ دیہاتی مبلغین کی ہمیں کس قدر ضرورت ہے ؟ اس کا اندازہ اس سے
کیا جا سکتا ہے کہ ہندوستان میں اندازاً تین سو اضلاع ہیں۔ ہر ضلع میں اوسطاً چار تحصیلیں ہیں
اور ہر تحصیل میں کم و بیش پانچ سو دیہات ہیں۔ گویا ایک ضلع میں دو ہزار کے قریب دیہات
ہیں اور اس طرح ہندوستان بھر میں دیہات کی تعداد قریباً چھ لاکھ ہے اور ریاستی علاقہ
برطانی ہند کے 1/3 کے قریب ہے۔ اس لیے قریباً دولاکھ گاؤں ریاستوں کے ہیں اور اُنہیں
شامل کر کے ہندوستان کے گل دیہات کی تعداد کم و بیش آٹھ لاکھ ہو جاتی ہے۔ اس لحاظ سے
1944ء
720
خطبات محمود
ابھی ہر جگہ مبلغ رکھنے کا تو ہم واہمہ بھی نہیں کر سکتے سوائے اِس کے کہ ہم میں سے ہر ایک کو
اللہ تعالیٰ یہ توفیق دیدے کہ وہ تبلیغ کے لیے باہر نکل جائے۔ موجودہ صورت میں تو اگر ایک تو اگر ایک
ایک مبلغ کے سپر د پچاس پچاس گاؤں بھی کیے جائیں تو بھی کم سے کم سولہ ہزار مبلغ درکار ہوں
گے اور ہم تو یہ بھی فی الحال نہیں کر سکتے حالانکہ ایک آدمی کا پچاس دیہات میں تبلیغی کام کرنا
بہت مشکل ہے۔ ایک آدمی زیادہ سے زیادہ پندرہ سولہ دیہات میں کام کر سکتا ہے۔ لیکن اگر
ہم اعلیٰ پیمانہ پر کام نہ کر سکیں تو اس کے یہ معنے نہیں کہ بالکل ہی نہ کریں۔ اس لیے فی الحال ہم
سود بہاتی مبلغوں سے بھی کام شروع کر سکیں تو بھی بڑی بات ہے۔ ان کے ذریعہ اور جماعتیں
پیدا ہوں گی اور وہ اور بوجھ اٹھائیں گی اور اُن کے ذریعہ اور ہوں گی اور آگے وہ بھی اور بوجھ
اٹھائیں گی اور اس طرح یہ سلسلہ خدا تعالیٰ چاہے تو ترقی کرتا جائے گا۔ اور جوں جوں جماعت
ترقی کرتی جائے گی یہ بنیاد مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔ اور جتنی جتنی بنیاد مضبوط ہوتی جائے گی
اتنی اتنی ہی عمارت اونچی ہوتی جائے گی۔
اب ان کاموں کے اخراجات کا اندازہ سن لیں جو قلیل ترین اخراجات کا ہے۔ بیرونی
ممالک کے لیے جو 106 مبلغ ہوں گے ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر سات سو روپیہ ماہوار
سفر خرچ اور لٹریچر کے خرچ کو شامل کر کے رکھا جائے جو بہت ہی تھوڑا ہے تو یہ خرچ
چوہتر ہزار دو سور روپیہ ماہوار ہو گا اور سال کا یہ خرچ آٹھ لاکھ نوے ہزار دو سو روپیہ ہو گا۔
اور 106 مبلغ جو ریز رو ر ہیں گے اور جن سے پہلے گروپ کا تبادلہ ہو تا رہے گا، ہندوستان میں
چونکہ خرچ تھوڑا ہوتا ہے اور اُنہیں سفر بھی کم کرنا پڑے گا گو ان سے بھی ہندوستان میں کام لیا
جائے گا ان میں سے ہر ایک کے لیے اگر دو سو روپیہ ماہوار خرچ رکھا جائے تو ان پر گل خرچ
24,200 روپیہ ماہوار ہو گا۔ گویا ان پر سالانہ خرچ دو لاکھ چون ہزار چار سو روپیہ ہو گا۔
مدرسین میں سے ہر ایک کا خرچ بھی اگر دو سو روپیہ ماہوار رکھا جائے تو ہیں مدرسین کا ماہوار
خرچ چار ہزار اور سالانہ اڑتالیس ہزار ہو گا۔ چھتیں طلباء میں سے ہر ایک کو اگر میں روپیہ
وظیفہ دیا جائے تو ان وظائف پر سال بھر میں 8640 روپیہ صرف ہو گا۔ اس کے علاوہ دفتری
اخراجات ہیں، نگرانی کے اخراجات ہیں، عملہ کے اخراجات ہیں، ڈاک تار وغیرہ کے
1944ء
721
خطبات محمود
اخراجات ہیں اور یہ سب ملا کر میرا اندازہ ہے کہ ان پر ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ خرچ آئے گا
اور اس طرح گویا گل خرچ 13,98,700 روپیہ ہو گا۔ اور اتنے اخراجات سے ہم جو کام شروع
کریں گے اُس کی حیثیت آٹے میں نمک کی ہوگی۔ ہم نے یہ جو اندازہ کیا ہے یہ
قریباً 350 مبلغین کا، دیہاتی مبلغین اور مدرسین کو ملا کر ہے۔ مگر عیسائیوں کی ایک ایک
سوسائٹی کے دس دس ہزار مناد اس وقت کام کر رہے ہیں اور اُن کے گل مبلغین کی تعداد
پچھتر ہزار ہے جن کے دو لاکھ کے قریب مدد گار بھی ہیں۔ اور ہم نے ان سب کا مقابلہ کرنا کا
ہے۔ اور دنیا بھر میں عیسائی مشنریوں کی کل تعداد کا اندازہ نہیں لاکھ کے قریب ہے۔ ان کا ہی
نہیں حکومت کا اندازہ ہے کہ ہندوستان میں چھ لاکھ کے قریب ہندو سادھو ہیں جو ملک میں
پھرتے رہتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنے مذہب کا مبلغ ہوتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اگر
اتنی بڑی تعداد کے مقابلہ میں ہم 350 مبلغ بھیج بھی دیں تو اتنی بڑی تعداد سے ان کی نسبت ہی
کیا ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ 350 مبلغ بھیجنے کے لیے بھی ہمیں قریباً ساڑھے تیرہ لاکھ روپیہ کا بوجھ
برداشت کرنا پڑتا ہے اور بظاہر ہماری جماعت یہ بوجھ اٹھانے کے بھی قابل نہیں ہے اور اگر ہم
اس کام کا فی الحال چوتھا حصہ بھی شروع کریں تو بھی اسے شروع کرنے کے لیے
3,42,475 روپیہ کی ضرورت ہے۔ مشرقی ممالک میں اور افریقہ کے بعض ممالک ایسے ہیں
جن میں اخراجات یورپین ممالک کی نسبت کم ہوتے ہیں۔ پھر افریقہ کے بعض علاقے ایسے ہیں
کہ جہاں کے احمدی کچھ عرصہ کے بعد تبلیغ کا کچھ خرچ خود بھی برداشت کر سکیں گے۔ اسے
مد نظر رکھتے ہوئے اگر ساڑھے تین لاکھ روپیہ کل اخراجات کی رقم سے کم بھی کر دیا جائے تو
بھی 10,09,900 روپیہ کی ضرورت ہوگی۔ اور اگر اس کا بھی نصف کیا جائے پھر بھی قریباً
پانچ لاکھ روپیہ سالانہ چاہیے۔ اِس سلسلہ میں ایک اور سوال یہ ہے کہ ابھی ہمارے پاس اتنے
علماء تیار بھی نہیں ہیں۔ اس وقت ساڑھے تین سو میں سے صرف چالیس آدمی ہمارے پاس ہیں
اور وہ بھی ابھی تیار ہو رہے ہیں زیادہ مبلغ تیار ہونے میں ابھی تین چار سال اور لگیں گے اور اس
کے بعد اس چھوٹی سکیم پر کام شروع کیا جاسکے گا جس کا اوپر ذکر ہوا ہے۔ پس جب تک ا
پورے مبلغ تیار ہوں اُس وقت تک دو لاکھ روپیہ سالانہ خرچ ہو گا۔ اس وقت تک ہم نے جو
1944ء
722
خطبات محمود
ریز رو فنڈ قائم کیا ہے اُس کی آمد اگر ایک لاکھ روپیہ سالانہ تک بڑھ جائے تو پانچ سال میں
کہیں جاکر وہ سابق قرض کو اُتار سکے گی۔ پس اس کی آمد پر ہم ابھی کسی کام کا بوجھ نہیں
رکھ سکتے۔
اس لیے میں تحریک کرتا ہوں کہ دوست آگے آئیں اور جس طرح تحریک جدید
کے دس سالہ دور میں وہ ہر سال اپنے چندوں کو بڑھاتے گئے ہیں اُسی طرح آئندہ نو سالوں
میں ہر پہلے سال کے چندہ کے برابر چندہ دیتے جائیں یعنی گیارھویں سال میں اپنے نویں سال
کے چندہ کے برابر دیں، بارھویں سال میں آٹھویں سال کے برابر، تیرھویں سال میں ساتویں
سال کے برابر، چودھویں میں چھٹے سال کے برابر، پندرھویں میں پانچویں سال کے برابر،
سولھویں میں چوتھے سال کے برابر ، سترھویں میں تیسرے سال کے برابر، اٹھارھویں میں
دوسرے سال کے برابر اور اُنیسویں سال میں پہلے سال کے برابر چندہ دیں (اس کے بعد موقع
کے لحاظ سے پھر حالات پر غور کر کے فیصلہ کیا جائے گا ) اس طرح اُن کے چندہ کی رقم ہر سال
بڑھنے کے بجائے کم ہوتی جائے گی۔ ہو سکتا ہے کہ اس نئے دور میں بعض لوگ حصہ نہ لے
سکیں۔ بعض پنشنوں پر آگئے ہوں۔ کچھ دوست وفات پاگئے ہوں گے اس لیے ہو سکتا ہے کہ
پہلے دور کی نسبت اب چندہ کم ہو۔ مگر ایسے بھی ہو سکتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت دی
ہو اور جو بڑھ کر حصہ لیں۔ وہ دسویں سال کے برابر ہی دیں یا اس سے بھی بڑھا دیں۔ بہر حال ہی
ہر دوست جس سال کا چندہ دے کم سے کم اُس کے مقابل کے سال کے چندہ کی رقم کے برابر
دے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ریز رو فنڈ پر کوئی بار نہ پڑے گا اور وہ زیادہ مضبوط ہوتا جائے گا۔
دوسری تحریک میں یہ کرتا ہوں کہ پانچ ہزار دوستوں کی ایک نئی جماعت آگے
آئے جو اس تحریک میں حصہ لے۔ جس طرح پہلے دور میں حصہ لینے والوں کے چندہ کی رقم
ہر سال کم ہوتی جائے گی ان کے چندہ کی رقم ہر سال بڑھتی جائے گی۔ مگر ان نئے شامل ہونے
والوں کے لیے ضروری شرط یہ ہے کہ وہ ہر سال کم سے کم ایک ماہ کی آمد کے برابر چندہ دیں اور
پھر ہر سال اس میں اضافہ کرتے جائیں۔ اضافہ خواہ ایک آنہ بلکہ ایک پیسہ کا ہی ہو مگر وہ اضافہ
کرتے ضرور جائیں۔ پس آج میں یہ دو تحریکیں کرتا ہوں۔ دوست اِن میں حصہ لیں اور
1944ء
723
خطبات محمود
جب تک ہمارا ریز رو فنڈ مضبوط نہ ہو جائے اس طرح اس بوجھ کو اٹھائیں۔ امید ہے کہ سال
ڈیڑھ سال میں اب جنگ ختم ہو جائے گی۔ چھ سات ماہ تک یورپ کی جنگ ختم ہو جانے کی امید
ہے اور اگر جرمنی کی طاقت کا خاتمہ ہو جائے تو جاپان زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کر سکے گا اور اس
طرح رستے گھل جائیں گے۔ اور ہمیں چاہیے کہ اگلی جنگ جس کے سامان دنیا پیدا کر رہی ہے
اور جس کی خبر مجھے اللہ تعالیٰ نے دو سال ہوئے دے دی تھی اور جو میں یہاں بیان بھی کر چکا
ہوں۔ گو نام ظاہر نہیں کیے گئے اور چھپی ہوئی موجود ہے۔ اس کے شروع ہونے تک کے
درمیانی وقفہ سے فائدہ اٹھائیں اور جتنا فائدہ اٹھایا جاسکے اٹھائیں۔
اس کے علاوہ میں نے قرآن کریم کے تراجم کی تحریک بھی کی ہے۔ اُن سے تبلیغ کو
بہت مدد ملے گی۔ مختلف زبانوں میں لٹریچر کا نہ ہونا تبلیغ کے رستہ میں بڑی روک تھی جو
خدا تعالیٰ نے چاہا تو اب دور ہو جائے گی۔ ایک اور روک یہ بھی رہی ہے کہ ہم مبلغین کو صرف
اتنا ہی خرچ دیتے ہیں کہ وہ کھانا کھا سکیں۔ انگلینڈ کے مبلغ کو خرچ اُتنا ہی ملتا ہے کہ وہ روٹی کھا
سکے یا مکان کی معمولی مرمت وغیرہ کر اسکے کرایوں وغیرہ کے لیے کافی رقم نہیں دی جاسکتی
کہ سفر کرے اور اس طرح تبلیغ کے کام کو وسیع کرے۔ اور جب کوئی مبلغ دورہ نہ کر سکے تو
جانے کا فائدہ ہی کیا۔ پھر تبلیغ کے لیے کافی لٹریچر چاہیے اور ہم اب تک وہ بھی مہیا نہیں
کر سکے۔ اب تک تو یہ حالت ہے کہ ہم صرف مبلغ بھیج دیتے ہیں مگر تبلیغ کے لیے کافی سامان
مہیا نہیں کرتے۔ گویا ہم صرف اُسے اِس لیے کسی بیرونی ملک میں بھیج دیتے ہیں کہ وہاں جا کر
روٹی کھاؤ۔ یہاں کی روٹی تمہیں ہضم نہیں ہو سکتی اس لیے انگلستان میں جاکر کھاؤ یا امریکہ میں
جاکر کھاؤ۔ گو امریکہ میں یہ حالت نہیں۔ وہاں کی جماعت مبلغ کے دورہ کے اخراجات
برداشت کر لیتی ہے۔ مگر انگلینڈ میں ایسا نہیں۔ پس ضروری ہے کہ جو مبلغ بیرونی ممالک میں
جائیں اُن کے لیے کافی رقم سفر خرچ کے لیے مہیا کی جائے ، کافی لٹریچر مہیا کیا جائے اور پھر سب
سے ضروری بات یہ ہے کہ اُن کی واپسی کا انتظام کیا جائے۔ ہر تیسرے سال مبلغ کو واپس بھی
بلانا چاہیے۔ اور پرانے مبلغوں کو بلانے اور نئے بھیجنے کے لیے کافی روپیہ مہیا کر نا ضروری ہے۔
ابھی ہم نے تین نوجوانوں کو افریقہ بھیجا ہے۔ وہ ریل کے تھرڈ کلاس میں اور لاریوں میں سفر
ہے
کی
کی
1944ء
724
خطبات محمود
کریں گے ۔ مگر پھر بھی 17 ،18 سو روپیہ اُن کے سفر خرچ کا اندازہ ہے۔ اگر ہم یہ اندازہ کریں
کہ ہر سال 33 فیصدی مبلغ واپس بلائے جائیں گے اور 33 فیصدی اُن کی جگہ بھیجے جائیں گے اور
ہر ایک کے سفر خرچ کا تخمینہ پندرہ سو روپیہ رکھیں تو صرف یہی خرچ ایک لاکھ روپیہ سالانہ کا
ہو گا اور یہ صرف سفر خرچ ہے۔ اور اگر مبلغین کو چار چار سال کے بعد بلائیں تو یہ خرچ پھر بھی
پچھتر ہزار روپیہ ہو گا اور کم سے کم اتنے عرصہ کے بعد ان کو بلا نانہایت ضروری ہے تا اُن کا اپنا
ایمان بھی تازہ ہو تا رہے اور اُن کے بیوی بچوں اور خود اُن کو بھی آرام ملے ۔ اب تو یہ حالت تو
ہے کہ حکیم فضل الرحمان صاحب کو باہر گئے ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اور انہوں نے اپنے
بچوں کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ جب وہ گئے تو ان کی بیوی حاملہ تھیں۔ بعد میں لڑکا پیدا ہوا اور
اُن کے بچے پوچھتے ہیں کہ اماں ! ہمارے ابا کی شکل کیسی ہے ؟ اسی طرح مولوی جلال الدین
صاحب شمس انگلستان گئے ہوئے ہیں اور صدر انجمن احمد یہ اِس ڈر کے مارے ان کو واپس نہیں
بلاتی کہ ان کا قائم مقام کہاں سے لائیں۔ اور کچھ خیال نہیں کرتی کہ اُن کے بھی بیوی بچے ہیں
جو اُن کے منتظر ہیں۔ اُن کا بچہ کبھی کبھی میرے پاس آتا اور آنکھوں میں آنسو بھر کر کہتا ہے کہ
میرے ابا کو واپس بلا دیں۔ پھر اتنا عرصہ خاوندوں کے باہر رہنے کا نتیجہ بعض اوقات یہ ہوتا
ہے کہ عورتیں بانجھ ہو جاتی ہیں اور آئندہ نسل کا چلنا بند ہو جاتا ہے۔ ایک اور مبلغ باہر گئے
ہوئے ہیں اُن کے بچہ نے جو خاصا بڑا ہے نہایت ہی درد ناک بات اپنی والدہ سے کہی۔ اُس نے
کہا اماں دیکھو ! ہمارا فلاں رشتہ دار بیمار ہوا تو اُس کا بیٹا اُسے پوچھنے کے لیے آیا۔ تم نے ابا سے
کیوں شادی کی جو کبھی ہمیں پوچھنے بھی نہیں آیا؟ اُس نے بچپن کی وجہ سے یہ تو نہ سمجھا کہ اگر
یہ شادی نہ ہوتی تو وہ پیدا کہاں سے ہوتا اور اس طرح ہنسی کی بات بن گئی۔ مگر حقیقت پر غور
کرو تو یہ بات بہت ہی درد ناک ہے۔ اس کے والد عرصہ سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ہم اُن کو
واپس نہیں بلا سکے۔ پس یہ بہت ضروری ہے کہ مبلغین کو تین چار سال کے بعد واپس بلایا جائے
اور ایک مبلغ کو واپس بلانے پر اگر وہ تھرڈ کلاس میں سفر کرے، دک پر یعنی کھلے میدان میں
سوئے، ہزاروں میل لاریوں میں سفر کرے تو بھی اُس کا خرچ کم سے کم پندرہ سو روپیہ ہو گا کم پندرہ سوروپیہ ہو گا
اور اُس کے قائم مقام کے جانے کا خرچ بھی اتنا ہی ہو گا۔ اگر چھوٹی سے چھوٹی سکیم بھی
1944ء
725
خطبات محمود
جاری کی جائے اور ہر چار سال کے بعد مبلغین کو تبدیل کیا جائے تو بھی پچھتر ہزار روپیہ اس
پر خرچ ہو گا اور اگر اس سے کم عرصہ کے بعد تبدیلی ہو تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہو گا اور اس
طرح اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر جماعت خوشی اور ہمت کے ساتھ قربانی کے لیے تیار
نہ ہو تو انہیں پورا نہیں کیا جاسکتا۔
پس آج میں خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے تحریک جدید کے دورِ ثانی کا اعلان کرتا
ہوں۔ اور پھر یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ علاوہ پرانے انصار کے نئے پانچ ہزار دوست اور آگے
آئیں جنہوں نے پہلے دور میں حصہ نہیں لیا۔ اور ان میں سے ہر ایک کم سے کم ایک ماہ کی آمد
کے برابر حصہ لے۔ پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ دوست دعائیں بھی کریں۔ ریز رو فنڈ کی
مضبوطی کی کچھ مزید تجاویز جن میں سے بعض زرعی اور بعض صنعتی ہیں میرے ذہن میں ہیں۔
دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے اور خدا تعالیٰ اپنے سلسلہ کو ایسے خادم دے
جو دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والے ہوں۔ اور ہمارے کاموں میں برکت دے
تا بجائے اس کے کہ وہ سونے میں ہاتھ ڈالیں تو وہ مٹی ہو جائے وہ مٹی میں بھی اگر ہاتھ ڈالیں تو وہ
سونا بن جائے اور خدا تعالیٰ اپنے دین کو غلبہ عطا کرے۔ میں اللہ تعالیٰ سے اُمید کرتا ہوں کہ وہ
اپنے فضل و کرم سے جماعت کے دوستوں میں محبت پیدا کرے گا اور پھر جو کو تا ہی رہ جائے گی
اُسے وہ اپنے فضل سے پورا کر دے گا۔ یہ اُسی کا کام ہے اور اُسی کی رضا کے لیے میں نے یہ
اعلان کیا ہے۔ زبان گو میری ہے مگر بلاوا اُسی کا ہے۔ پس مبارک ہے وہ جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے بلاوا سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ رحم کرے اُس پر
جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہتا ہے۔ آمین۔ (الفضل 28 نومبر 1944ء)
1 : سوانگ تماشه ، شعبده، نقل (فیروز اللغات اردو جامع )
2 : صحيح مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر
3 : در ثمین فار فارسی صفحه 143 مطبوعه نظارت اشاعت ربوه