اسمبلی کے الیکشن کے متعلق چند اہم امور

1946ء
83
⑦
خطبات محمود
اسمبلی کے الیکشن کے متعلق چند اہم امور
) فرموده 8 مارچ 1946ء)
تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
وو
(1) جو مقصد ہمارے سامنے ہے اس کے لئے تو ہم اربوں روپیہ صرف کریں گے: ” آج میں
الیکشن کے بارہ میں پھر کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ کچھ دن ہوئے مجھے اپنے کمرہ میں بلند آواز سے کسی
کے بولنے کی آواز آئی۔ میں نے سمجھا کہ شاید ہماری جماعت کا کوئی جلسہ ہو رہا ہے مگر چونکہ
مجھے اُس کا علم نہیں تھا اِس لئے میں نے برآمدہ کی طرف باہر نکل کر سننا چاہا کہ کیسا جلسہ ہے۔
میں نے مسجد اقصیٰ کی طرف دیکھا لیکن وہاں خاموشی تھی۔ پھر بر آمدے کی دوسری طرف گیا
تو معلوم ہوا کہ شاید سکھوں کے گوردوارہ میں کوئی تقریر ہو رہی ہے۔ میں تھوڑی دیر وہاں ٹھہرا
تو میں نے سنا کہ بڑے زور و شور سے یہ کہا جا رہا تھا کہ غریب قوم کے چندوں کا روپیہ البہ الیکشنوں
میں اُڑایا جا رہا ہے۔ ہماری زبان کی ایک مثال ہے کہ ” داتا دے اور بھنڈاری کا پیٹ پھٹے۔"
66
روپیہ کسی کا، خرچ کوئی کرتا ہے اور فکر کسی اور کو ہو رہی ہے۔ وہ غریب جماعت جس کا چندہ ہے
اگر فرض بھی کر لو کہ وہ خرچ ہو رہا تھا تو وہ قوم تو اس کام کے لئے خود بھاگی بھاگی پھر رہی تھی
کام کر رہی تھی اور رات دن اس میں مشغول تھی لیکن جو جماعت میں شامل نہیں تکلیف ان کو
ہو رہی تھی۔ حالانکہ اگر ہم نے دنیا میں اپنے نظام کی کوئی مضبوطی پیدا کر لی ہے اور جو حقوق
ملک کو ملتے ہیں ان میں حصہ لیا ہے تو لازمی طور پر ہم کو ایک سخت جدوجہد بھی اس کے لئے کرنی
پڑے گی کیونکہ ہم اقلیت ہیں اور ہمارے افراد ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اگر ہماری جماعت کسی

1946ء
84
خطبات محمود
ایک ضلع یا دو ضلعوں میں جمع کر دی جائے تو الیکشنوں پر ہمارا کچھ بھی خرچ نہ آئے کیونکہ کثرت
احمدی ووٹروں کی ہو گی۔ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ہماری جماعت کے چالیس پچاس
ہزار کے درمیان ووٹر ہیں۔ اس حلقہ میں چودھری فتح محمد صاحب کے ووٹ صرف چھ ہزار دوسو
تھے۔ اگر تین ممبروں کے سوال کو اڑا دیا جائے تو چار ہزار دو سو ووٹ میں سے جو مسلم لیگ کو ملے
اگر آدھے بھی دوسروں کو مل جاتے اور آدھے چودھری فتح محمد صاحب کو تو پھر یہ آٹھ ہزار تین سو
ووٹ لے کر جیت جاتے یا ہمارے حساب سے آٹھ ہزار پانچ سو ووٹ لے کر۔ کیونکہ ہمارے
دو سو ووٹ غائب ہو گئے ہیں یا دوسرے فریق کے حساب میں گئے گئے ہیں اور یہی درست
معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ جس وقت ووٹ گئے جاتے ہیں اس وقت فریقین کو ہاتھ نہیں لگانے دیا
جاتا سرکاری افسر گنا کرتے ہیں۔ اس لئے ہمیں شبہ ہے کہ ہمارے دو سو ووٹ دوسرے کے
ووٹوں میں شمار ہو گئے ہیں یا کر لئے گئے ہیں۔ بہر حال ہمارے حساب سے چودھری صاحب
آٹھ ہزار پانچ سو پر جیت جاتے اور ان کے حساب سے آٹھ ہزار تین سوپر۔ گورداسپور میں تو تناسب
اس سے بھی کم ٹھہرتا ہے کیونکہ وہاں ووٹوں کی تعداد کم ہے۔ وہاں پانچ ہزار ووٹ والا جیت
جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ چھ ہزار فرض کر لو۔ ہماری جماعت کے چونکہ پینتالیس پچاس ہزار
ووٹ ہیں اس حساب سے ہمیں چھ سیٹیں آپ ہی آپ آجاتی ہیں لیکن بوجہ اقلیت ہونے کے اور
سارے پنجاب میں پھیلے ہونے کے ہم اپنے حقوق نہیں لے سکتے ورنہ حقوق کے لحاظ سے ہمیں
چھ سیٹیں ملنی چاہئیں لیکن باوجود بڑی کوشش کے ہم صرف ایک سیٹ جیت چکے ہیں۔ اس کی
وجہ یہی ہے کہ ہمارے باہر کے تمام ووٹ پھیلے ہوئے ہیں اس لئے ہماری جماعت دوسری جگہوں پر
جیت نہیں سکتی۔ اگر نوے سیٹوں میں ہمارے دو دو ہزار ووٹ پھیلے ہوئے ہوں تو دو ہزار والے
کسی صورت میں بھی جیت نہیں سکتے حالانکہ اس طرح ایک لاکھ اسی ہزار ووٹ بنتا ہے لیکن اتنی
بڑی تعداد ہو جانے پر بھی ہم ایک سیٹ بھی نہیں لے سکیں گے۔ اس وقت ہمارے ووٹروں کی
تعداد پچاس ہزار ہے۔ اس کو سارے پنجاب میں تقسیم کریں تو ایک ایک سیٹ کے لئے صرف
پانچ پانچ سو ووٹ بنتے ہیں اور پانچ سو ووٹوں سے کون جیت سکتا ہے۔ پس اگر ہم نے زیادہ ووٹ
حاصل کرنے ہیں تو اس کے لئے ہمیں لازماً بڑی جدوجہد کی ضرورت ہو گی اور اس جدوجہد کے

1946ء
85
خطبات محمود
لئے روپیہ بھی خرچ کرنا پڑے گا۔ کہا جاتا ہے کہ یونینسٹ نے جو پچیس لاکھ روپیہ لوگوں سے
جمع کیا تھا وہ سارے کا سارا خرچ ہو گیا ہے۔ لیکن جیتے ان کے صرف دس آدمی ہیں بلکہ اب تو اس
پارٹی میں صرف چھ رہ گئے ہیں۔ پچیس لاکھ تو انہوں نے فنڈ سے خرچ کیا اور جو نما ئندوں نے
خود خرچ کیا وہ الگ ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ کا روپیہ بھی خرچ ہوا ہے۔ دوسرے ممبر تو زیادہ
تر اپنے زور اور طاقت پر کھڑے ہوتے ہیں لیکن ہماری جماعت میں ابھی ایسے مالدار آدمی نہیں
کہ وہ اپنے زور اور طاقت پر کھڑے ہو سکیں۔ اگر وہ کھڑے ہوں گے تو لازمی بات ہے ت ہے کہ وہ
سامان نہ ہونے کی وجہ سے ہار جائیں گے ۔ اس لئے اگر ہم نے اپنے آدمی کھڑے کرنے ہیں تو
یقیناً جماعت کو ان پر روپیہ خرچ کرنا پڑے گا۔
پس یہ سوال ہی غلط ہے کہ کیوں غریب آدمیوں کا چندہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ اول تو ہم
کہتے ہیں تم کو اس سے کیا تکلیف ہو رہی ہے۔ دینے والے ہم ، خرچ کرنے والے ہم عجیب بات
ہے کہ جن کا روپیہ ہے ان کو تو احساس ہی نہیں ہوتا اور جن کا روپیہ نہیں وہ خوانخواہ شور مچا
رہے اور اپنی ہمدردی ظاہر کر رہے ہیں۔ ہمارے ہاں اس کے متعلق ایک دوسری مثال بھی ہے
کہ ”ماں سے زیادہ چاہے کٹنی 1 کہلائے “ یعنی جو شخص اصل تعلق والے سے زیادہ محبت کا
اظہار کرتا ہے اُسے کٹا کہا جاتا ہے لیکن اس کے علاوہ یہ بات ہی غلط ہے کہ چندے کا روپیہ
الیکشن پر خرچ کیا گیا ہے۔ اب ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی بڑھ چکی ہے اور اتنی طاقت
پکڑ چکی ہے کہ اس کے پاس چندے کے علاوہ آمد کے اور بھی ذرائع ہیں اور وہ آمد خدا تعالیٰ کے
فضل سے ہر سال بڑھتی چلی جاتی ہے۔ چندے کے سارے روپے کو اشاعت اسلام پر لگا دینے
کے باوجود پھر بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری دوسری آمد نیوں سے اتنار و پیہ مل سکتا ہے اور
ملنا شروع ہو گیا ہے جس کے ذریعہ سے ہم اپنے ایسے حقوق پر جن کا ملنا جماعت کی ترقی کے لئے
ضروری ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ خرچ کر سکتے ہیں۔ اور ایسی سکیمیں خدا تعالیٰ کے
فضل سے : اسے ہمارے سامنے ہیں ہیں کہ جن کے بعد ہمار ہماری یہ ترقی خدا تعالیٰ کے فضل سے اور بھی بڑھ
جائے گی۔ یہ تو ہزاروں کے خرچ پر شور مچاتے ہیں حالانکہ جو مقصد ہمارے سامنے ہے اور جس
کام کا ہم نے بیڑا اٹھایا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ہزاروں کا بھی سوال نہیں اربوں ارب روپیہ

1946ء
86
خطبات محمود
خرچ آئے گا۔ ہم نے دنیا میں یونیورسٹیاں بھی بنانی ہیں ، کالج اور سکول بھی بنانے ہیں اور ہم نے
دنیا میں مبلغین کا جال بھی پھیلانا ہے۔ آخر احمدیت قادیان کے ارد گرد تک تو نہیں رہے گی۔
احمدیت نے تو ساری دنیا میں پھیلنا ہے۔ پس ہمارا مقصد صرف یہی نہیں کہ یہاں ایک کالج بنا دیا
جائے یا ایک سکول بنا دیا جائے یا چند مبلغ تبلیغ کے لئے مقرر کر دیئے جائیں بلکہ ہمارا مقصد ساری
دنیا میں کالج بنانے کا ہے، ہمارا مقصد ساری دنیا میں یونیورسٹیاں بنانے کا ہے اور ہمارا مقصد
ساری دنیا میں سکول بنانے کا ہے اور ہمارا مقصد ہزارہا بلکہ لکھو کھہا مبلغین کو ساری دنیا میں
پھیلانے کا ہے۔ ان کے لئے اربوں ارب روپیہ کی ضرورت ہو گی بلکہ ہم تو خدا تعالیٰ کے فضل
سے ایسی طاقت کے امیدوار ہیں کہ جس کا مقابلہ بڑی بڑی حکومتیں بھی نہ کر سکیں اور یہ مقصد
اپنا حق لینے سے ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ ان لوگوں کو جن کا کوئی تعلق نہیں خواہ مخواہ تکلیف ہو
رہی ہے۔ لیکن ہم علی الاعلان کہتے ہیں کہ خواہ سو سال تک ہم ہارتے چلے جائیں ہم ہر دفعہ
قادیان کی سیٹ کے لئے لڑیں گے کیونکہ یہ ہماری مرکزی جگہ ہے اور ہم اس جگہ کو اپنا حق
سمجھتے ہیں۔ اگر سارے پنجاب میں دوسری جگہوں پہ جگہوں پر دوسری پارٹیاں ہم سے مدد لیتی ہیں تو کیا
وجہ ہے کہ اس جگہ کے متعلق ہمارا یہ حق تسلیم نہ کیا جائے کہ یہ سیٹ ہمیں بہر حال ملنی چاہئے
تا دشمن یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم نے قادیان میں احمدیوں کو شکست دے دی ہے۔ بلکہ ہر پانچ سال
کے بعد یہ بات واضح ہوتی رہے کہ ان کا قادیان کے متعلق فتح کا ڈھنڈورا پیٹنا بالکل غلط ہے۔
آخر جماعت کا اعتبار مجھ پر ہے اور وہ مجھے چندہ دیتی ہے۔ اس خرچ پر دوسروں کو اعتراض
کرنے کا کیا حق ہے۔ پھر یہ ایک واضح بات ہے کہ الیکشن میں اپنے آدمیوں کے پھیلانے میں
اور لاریوں وغیرہ کے حاصل کرنے میں بہت کچھ خرچ ہوتا ہے اور اس دفعہ تو لاریوں پر
خصوصاً بہت خرچ ہوا ہے۔ بعض لاریوں والے سو سو روپیہ روزانہ مانگ لیتے تھے اور ایک نے تو
اس سے بھی زیادہ مانگا۔ عام طور پر پنجاب میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ لینے کے لئے ساٹھ روپے
روزانہ کے خرچ سے ایک ایک لاری ملتی رہی ہے۔ چنانچہ کئی امیدواروں نے اس خرچ پر ایک
ایک ماہ تک لاریاں لیں۔ اس قسم کے اخراجات چونکہ ضروری ہوتے ہیں اس لئے ہر امیدوار
نے یہ خرچ کئے۔ اور جس نے نہیں کئے وہ بری طرح ہار گیا۔ اگر جماعت اس بوجھ کے اٹھانے

1946ء
87
خطبات محمود
میں جھجک محسوس کرے گی تو میں اِنْشَاءَ اللہ خود اس بوجھ کو اٹھاؤں گا۔ ہمارا مقصد یہ نہیں کہ
ہم جیت جائیں اور پچھلی دفعہ بھی ہمارا مقصد یہ نہیں تھا۔ بلکہ پچھلی دفعہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ ہم
نے احرار سے زیادہ ووٹ لینے ہیں اس کے لئے میں نے دوستوں سے کہا تھا کہ تم ساری تحصیل
میں پھیل جاؤ، اپنے دوستوں سے ملو اور کوشش کرو کہ وہ احمدی امیدوار کو ووٹ دیں۔ رشتہ داروں
کے پاس جا کر کوشش کرو اور ان کو اس بات پر آمادہ کرو کہ وہ احمدی امیدوار کو ووٹ دیں تا کہ
ہمارے ووٹ احرار سے زیادہ ہو جائیں اور ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو جائے کہ ہم نے احمدیوں
کو ان کے مرکز میں شکست دے دی ہے۔ گو اس الیکشن میں میاں بدر محی الدین صاحب جیت
گئے لیکن ہمارے امیدوار کے ووٹ احرار سے تقریباً تین سو زیادہ تھے۔ اس طرح دنیا کو یہ
معلوم ہو گیا کہ احرار کا یہ دعویٰ کہ ہم نے قادیان کو فتح کر لیا ہے بالکل غلط تھا۔ اگر فتح کر لیا
ہوتا تو احمدیوں کو ووٹ ان سے زیادہ کیوں ملتے ۔ پس یہاں ہمارے ایک نمائندہ کے جیتنے کا
سوال نہیں بلکہ یہ ایک جماعتی کام ہے۔ اگر اس کے لئے چندہ بھی کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں
کہ ہر مخلص احمدی کا فرض ہو گا کہ اس میں حصہ لے اور ہر الیکشن پر ثابت کر دے کہ احرار کا
یہ دعویٰ بالکل غلط ہے کہ انہوں نے قادیان کو فتح کر لیا ہے۔ لیکن علاوہ اس ذریعہ کے جو میں
نے بتایا ہے اور ذرائع بھی ہیں۔ چندے کے علاوہ ہماری جماعت کو اور بھی آمد ہوتی ہے اور وہ
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ میرے ذہن میں یہ بھی سکیم ہے
کہ جماعت کے اندر بھی یہ احساس پیدا ہونا چاہئے کہ وہ ان اخراجات میں حصہ لے جو عام چندہ
ہے اس سے ہمیں خرچ کی ضرورت نہیں۔ لیکن اس کے لئے خاص طور پر جماعتوں سے چندہ
لینا ان کی اپنی بیداری کے لئے ضروری ہے۔ جب ہر احمدی اس میں حصہ لے گا تو اس کو
احساس ہو گا کہ یہ میرے فرائض میں سے ایک اہم فرض ہے۔ چندے کی غرض صرف یہی
نہیں ہوتی کہ روپیہ فراہم ہو جائے بلکہ یہ بھی ہوتی ہے کہ انسان کے اندر احساس پیدا ہو جائے
کہ اس کام کو پورا کرنا میرے ذمہ ہے۔ پس ایک سکیم میرے ذہن میں یہ بھی ہے کہ آئندہ
اس کے لئے چندہ مانگا جائے تا جماعت میں بیداری پیدا ہو۔
پچھلی دفعہ الیکشن میں بٹالہ کے حلقہ کے سکھوں نے اپنی بیداری کا ایک حیرت انگیز

1946ء
88
خطبات محمود
نمونہ دکھایا تھا۔ وہ ایک عجیب نظارہ تھا کہ نہ صرف سینکڑوں بلکہ ہزاروں سکھ پیدل چلتے اور
گاتے ہوئے اپنے پنتھک امیدوار کے لئے جاتے۔ اور لوگ تو کھانا کھاتے تھے کوئی کہتا تھا
فلاں جگہ پر ووٹ دینے جانا ہے ہمیں تانگہ یالاری کے لئے کرایہ دو۔ مگر ان کا یہ حال تھا کہ
وہ پیدل جاتے اور وہاں پہنچ کر اپنے امیدوار کے ہاتھ میں ہر ووٹر ایک ایک روپیہ دیتا چلا
جاتا۔
پس اگر کوئی قومی کام ہو تو قوم کو وہ بوجھ اٹھانا ہی پڑتا ہے۔ لیکن اس وقت تو یہ بات
ہی غلط ہے کہ یہ روپیہ قومی چندے سے خرچ ہوا ہے۔ کیونکہ ہمارے پاس اور ایسے ذرائع بھی
ہیں جن سے علاوہ چندے کے اور آمد ہوتی رہتی ہے لیکن آئندہ میرا ارادہ ہے کہ اس قسم کے
کاموں کے لئے بھی چندے کی تحریک کی جائے تا کہ جماعت میں احساس ذمہ داری پیدا ہو۔
(2) الیکشن سے ہم نے کئی سبق سیکھے : دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ الیکشن سے ہمیں
ایک بہت بڑا فائدہ ہوا ہے اور بہت سے سبق ہم نے حاصل کئے ہیں۔ ہماری جماعت کے
لوگوں نے مقامی حالات کے مطابق جو فیصلے کئے تھے اکثر انہی کو مرکز نے منظور کر لیا تھا۔ گویا
ہم نے فیصلے نہیں کئے بلکہ خود ان جماعتوں نے جو مشورہ کر کے ہمیں اپنا فیصلہ بتایا ہم نے اسی
کا اعلان کر دیا تھا۔ ممکن ہے کوئی جگہ ایسی بھی ہو جہاں ہمارا کوئی ووٹر نہ ہو۔ لیکن بعض جگہیں
ایسی بھی ہیں جہاں ہماری جماعت کا تین چار ہزار کے قریب ووٹ ہے۔ تحصیل بٹالہ میں ہی اس
دفعہ چھ ہزار آٹھ سو ووٹ احمدیوں کا تھا۔ اصل میں ووٹ تو آٹھ ہزار کے قریب تھا لیکن بعض
نقائص کی وجہ سے کچھ ووٹ خراب ہو گئے اور کچھ ووٹ بنائے ہی نہیں گئے۔ ہمارے دوستوں
نے ہر جگہ اپنے ووٹوں کو استعمال کیا اور اکثر مقامات پر ہمارے ووٹ مسلم لیگ کو ملے۔ البتہ
کچھ جگہیں ایسی بھی ہیں جہاں بعض دوسرے مصالح کی وجہ سے ہم نے یونینسٹ پارٹی کی مدد
کی۔ خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کہ یونینسٹ کے دس گیارہ ممبر جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے
پانچ چھ ممبر ایسے ہیں جو محض ہماری امداد کی وجہ سے جیتے ہیں۔ اس کے مقابل پر ہم نے مسلم لیگ
کی تو بہت زیادہ امداد کی ہے۔ اس الیکشن میں ہمیں یہ تجربہ ہوا ہے کہ جس طرح ہر قربانی کے لئے
عادت کی ضرورت ہے اسی طرح الیکشن کے لئے بھی لوگوں میں قربانی کی عادت پیدا کرنے کی

1946ء
89
خطبات محمود
ضرورت ہے۔ چندہ دینے اور زندگیاں وقف کرنے کی چونکہ جماعت میں عادت پیدا ہو چکی
ہے اس لئے میں نے دیکھا ہے کہ چندے کی تحریک کرو تو جماعت نہایت اعلیٰ اخلاص کا نمونہ
پیش کرتی ہے۔ زندگیاں وقف کرنے کی تحریک کرو تو نوجوان اپنی زندگیاں فوراً وقف کرنا
شروع کر دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ آہستہ آہستہ جماعت میں ان باتوں کی عادت پید ا ہو
گئی ہے اس لئے ہر موقع پر ان کا قدم ترقی کی طرف اٹھتا ہے۔ لیکن ہر نیا کام ایک قسم کا امتحان
بن جاتا ہے۔ مجھے کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ چندے میں اور زندگیاں وقف کرنے میں اور بعض
دوسری قسم کی قربانیوں میں کوئی بڑی سے بڑی جماعت بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اگر
کانگرس بھی زندگیاں وقف کرنے کا مطالبہ کرے تو میرے خیال میں اتنے لوگ زندگیاں
وقف نہ کریں جتنے ہمارے نوجوان کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہمارے نوجوانوں کو قید ہونا پڑے تو وہ
گھبرائیں گے کیونکہ یہ ان کے لئے ایک نیا کام ہو گا۔ لیکن اگر عادت پڑ جائے تو کا نگرس ہم سے
بہت پیچھے رہ جائے گی۔ پس صرف عادت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر عادت پیدا ہو جائے
تو ہمارے آدمی اس معاملہ میں کانگرس کے آدمیوں سے میں گنے زیادہ جرات دکھائیں گے
کیونکہ ہمارے اندر وہ ایمان موجود ہے جو ان میں نہیں۔ انسان کی یہ عادت ہے کہ وہ ہر نئے
کام سے ہچکچاتا ہے اور وہ کام اس کے لئے امتحان بن جاتا ہے۔
اس الیکشن کے متعلق مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے کمزوریاں دکھائی ہیں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ جماعت کے معتد بہ حصہ نے کمزوری دکھائی ہے، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ
چالیس پچاس ہزار میں سے پانچ ہزار نے کمزوری دکھائی ہے، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ دو تین
ہزار نے کمزوری دکھائی ہے۔ مگر دو تین سو آدمی ضرور ایسا ہے جس نے کمزوری دکھائی ہے۔ وہ
کمزوریاں تین قسم کی ہیں۔
ایک تو یہ کہ بعض لوگوں نے اخلاص کے لباس میں اپنی ذاتی خواہشات کو پورا کیا ہے۔
اگر ان کو کسی یونینسٹ امیدوار سے ہمدردی تھی تو انہوں نے یونینسٹ کے حق میں رائے دی
اور اگر ان کو کسی مسلم لیگ کے امیدوار سے ہمدردی تھی تو انہوں نے مسلم لیگ کے امیدوار کے
حق میں رائے دی ۔ اور سلسلہ کے مفاد کو مد نظر نہیں رکھا بلکہ ذاتی ہمدردی کو اخلاص کا رنگ

1946ء
90
خطبات محمود
دے کر یہ ظاہر کیا کہ گویا وہ جماعتی نظام کی اتباع کی وجہ سے اس پارٹی کے امیدوار کے حق میں
رائے دے رہے ہیں۔ حالانکہ خود ان کے ذاتی تعلقات ان سے تھے جن کی وجہ سے وہ ان کی
تائید کر رہے تھے اور یہ ممکن تھا بلکہ غالب امر تھا کہ اگر ان کی مرضی کے خلاف فیصلہ کیا جاتا
تو ان کو ٹھوکر لگتی۔ گو ایسے آدمیوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن پھر بھی ایک مخلص جماعت میں
دار
ایسے آدمیوں کا پایا جانا بہت تکلیف دہ بات ہے۔ اور بعض ایسے آدمیوں کے متعلق جو کہ ذمہ دا
آدمی ہیں اور اچھی شہرت رکھنے والے ہیں یہ یقین کرنے کی کافی وجوہ ہیں کہ انہوں نے اپنے
ذاتی اغراض کو جماعتی فائدہ پر مقدم کیا اور اسے شکل یہ دی کہ گویا وہ جماعتی اتباع اور اخلاص
کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔
دوسرا نقص یہ دیکھا گیا کہ باوجود مرکز کا حکم پہنچ جانے کے بعض جماعتوں نے اس
میں اختلاف کیا۔ جماعتوں نے کثرتِ رائے سے مشورہ کر کے جو فیصلہ ہمیں بتایا اس کے مطابق
ہم نے فیصلہ کر دیا لیکن جب فیصلہ ہو گیا تو انہوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا۔ مثلاً تحصیل
گوجرانوالہ کے احمدیوں کی دو پارٹیاں بن گئیں۔ ایک پارٹی مسلم لیگ کی تائید میں تھی اور
دوسری پارٹی یونینسٹ کو ووٹ دینا چاہتی تھی۔ دو دفعہ میں نے آدمی بھیجا مگر یہ لوگ صلح سے
فیصلہ نہ کر سکے۔ قومی کاموں میں جدھر اکثریت ہو اقلیت کو اپنی رائے ان کی رائے کے ماتحت
کر دینی چاہئے سوائے دین کے معاملہ کے۔ اگر دین کے معاملہ میں اکثریت دین کے خلاف
کوئی فیصلہ کرے مثلاً یہ کہے کہ خدا تعالیٰ کو ایک نہ مانو تو اس معاملہ میں اکثریت کی رائے کی پروا
نہیں کی جائے گی۔ لیکن دنیوی معاملات میں اکثریت کی رائے کا خیال رکھا جانا ضروری ہوتا
ہے۔ خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ اکثریت کے فیصلہ کو قبول کرنے سے قومی مفاد کو نقصان
پہنچنے کا کوئی شدید احتمال نہ ہو۔ یہ ایسی صاف بات ہے کہ جس کو ہر عقل مند انسان اچھی طرح
سمجھ سکتا ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ تحصیل گوجر انوالہ میں نہ اقلیت نے اکثریت کی رائے کا
کوئی خیال کیا اور نہ اکثریت نے فتنہ دور کرنے کی نیت سے اقلیت کی بات کو مانا۔ جب معاملہ
اس حد تک پہنچ گیا تو اکثریت کو ہی خاموشی اختیار کر لینی چاہئے تھی۔ پس میں اقلیت اور
اکثریت دونوں کو ملزم گردانتا ہوں۔ جب اکثریت نے دیکھا تھا کہ کچھ لوگ قومی نظام کو توڑ

1946ء
91
خطبات محمود
رہے ہیں تو وہ کہہ دیتے کہ ہم اکثریت میں ہونے کے باوجود تمہارے پیچھے چل پڑتے ہیں۔
لیکن اقلیت نے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ ضرور اپنی بات منوا کر رہیں گے اور اکثریت نے
اس بات پر اصرار کیا کہ ہماری اکثریت ہے ہم اپنی بات ضرور منوائیں گے۔ حالانکہ اقلیت کا یہ
فرض تھا کہ وہ اکثریت کے فیصلہ کی اتباع کرتی اور اپنی ذاتی اغراض کو پس پشت ڈال دیتی۔ اور
اگر اقلیت اس بات پر مصر تھی تو اکثریت کا فرض تھا کہ دانائی کو کام میں لاتے ہوئے اقلیت کے
پیچھے چل پڑتی تاکہ تفرقہ پیدا نہ ہوتا۔ جس طرح فرض تو بیٹے کا ہے کہ وہ اپنے باپ کی بات
مانے لیکن کبھی باپ ہی اپنے بیٹے کی بات مان لیتا ہے۔ اسی طرح اس جھگڑے کو اس صورت
میں بھی طے کیا جا سکتا تھا کہ دونوں فریق کہہ دیتے کہ نہ ہم کسی کے حق میں ووٹ دیتے ہیں نہ
آپ کسی کے حق میں ووٹ دیں۔ دونوں اپنے اپنے گھر بیٹھ جاتے۔ ہم بھی کہتے کہ ہم تمہیں
معاف کر دیتے ہیں کیونکہ تم لوگوں نے تفرقہ کا دروازہ کھولنے سے اپنے تئیں روکا ہے۔ لیکن
ان لوگوں نے خوب پارٹی بازی کی اور جماعتی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔ میں نے وہاں کے لوگوں کو
اس لئے سزا نہیں دی کہ ان میں سے کچھ لوگوں نے مسلم لیگ کی یا کچھ لوگوں نے یونینسٹ
پارٹی کی کیوں تائید کی بلکہ میں نے اس لئے ان کو سزا دی ہے کہ ایک دنیوی معاملہ کے لئے
انہوں نے جماعت کے اندر تفرقہ پیدا کیا۔ میں نے ان کو یہ سزادی ہے کہ تحصیل گوجر انوالہ
کا کوئی شخص میرے ساتھ ملاقات نہیں کر سکتا۔ اسی طرح مجلس شوریٰ میں ان کو حق نمائندگی
سے محروم کیا جاتا ہے۔ آخر ووٹ دینا مقدم نہ تھا۔ مقدم بات یہ یہ تھی کہ احمدیوں کا آپس میں
اتحاد قائم رہے۔ پس ہم نے اس لئے ان کو سزا نہیں دی کہ کیوں ان میں سے کچھ لوگوں نے
مسلم لیگ کی تائید کی یا کیوں ان میں سے کچھ لوگوں نے یونینسٹ پارٹی کی تائید کی۔ اگر مسلم لیگ
کی تائید کی وجہ سے ان کو سزادی جاتی تو یونینسٹ کی تائید کرنے والوں کو سزا نہیں ہونی چاہئے
تھی ؟ اور اگر یونینسٹ کی تائید کی وجہ سے سزادی جاتی تو مسلم لیگ کی تائید کرنے والوں کو سزا
نہیں ہونی چاہئے تھی۔ لیکن سزا دونوں پارٹیوں کی تائید کرنے والوں کو دی گئی ہے کیونکہ
ہمارے نزدیک ایسے اختلاف کی صورت میں اس بات کی اہمیت نہیں رہتی کہ وہ مسلم لیگ کو ووٹ
دیں یا یونینسٹ کو۔ ہم نے ان کو سزا اس لئے دی ہے کہ انہوں نے کیوں اس معاملے کو اس قدر

1946ء
92
خطبات محمود
اہمیت دی کہ جماعت میں لڑائی پیدا کر دی۔ الیکشن میں ووٹ دینا کوئی دینی معاملہ نہ تھا۔ دینی
ا
جیسا کہ اللہ تعالیٰ
معاملہ یہ تھا کہ وہ اپنے اندر اتحاد قائم رکھتے۔ قومی اتحاد احکام دینیہ میں سے ہے جیسہ
فرماتا ہے وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا 2 تم اللہ تعالیٰ کی رسی کو پورے زور سے پکڑ لو تو تمہارے
اندر کمزوری پیدا نہیں ہو گی۔ اور جو جماعت نظام کی رسی کو چھوڑ دے گی وہ کامیابی کا منہ نہیں
دیکھ سکے گی۔ پس یہ سزا ان کو نظام کی رسی چھوڑنے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ اکثریت جس کے
حق میں فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان میں سے بعض نے مجھے لکھا ہے کہ ہمیں تو معاف کیا جائے ہم نے تو
شور و شر نہیں کیا۔ میں نے ان کو جواب دیا ہے کہ بے شک تم نے شور و شر نہیں کیا لیکن جب
تمہیں علم ہو گیا تھا کہ میں نے اس تفرقہ کو ناپسند کیا ہے تو تمہارا فرض تھا کہ تم تفرقہ نہ ہونے
دیتے۔ تم دوسری پارٹی سے کہہ دیتے کہ نہ ہم اِدھر ووٹ دیتے ہیں نہ آپ اُدھر ووٹ دیں۔
گورنمنٹ کا کوئی قانون آپ لوگوں کو ووٹ دینے پر مجبور نہیں کرتا تھا لیکن اب ووٹ دے کر
اور جماعت میں تفرقہ پیدا کر کے معافی مانگنا کیا معنی رکھتا ہے۔ یہ کمزوریاں ہیں جو جماعت کے
ایک طبقہ سے ظاہر ہوئی ہیں۔ مگر ان باتوں کا معلوم ہو جانا بھی ہمارے لئے ایک خوش قسمتی کی
بات ہے۔ اگر یہ باتیں جماعت میں رائج ہو جاتیں تو پھر ان کا دُور کرنا بہت مشکل ہو جاتا۔ اب
ہمیں معلوم ہو گیا ہے کہ ابھی جماعت کے لئے الیکشنوں کا امتحان باقی ہے۔ روپے کا امتحان آیا تو
ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی، وقف زندگی کا امتحان آیا تو ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی،
تحریک جدید کا امتحان آیا تو ہم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اب الیکشن کے امتحان میں بھی
انشاء اللہ ہم ہی جیتیں گے۔ یہ اچھا ہوا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کا علم ہو گیا ہے۔
غرض اس موقع پر تین قسم کی کمزوری دکھائی گئی ہے۔ بعض لوگوں نے جماعتی نظام
کے خلاف کیا اور تفرقہ کی صورت پیدا کی ہے یعنی انہوں نے الیکشن کو مقدم اور جماعتی نظام کو
مؤخر کر دیا۔ اور بعض جگہ ایسا ہوا ہے کہ انہوں نے کیا تو وہی جو جماعتی طور پر پاس ہوا تھا مگر وہ
جماعتی فیصلے جماعتی فیصلے نہیں تھے۔ اصل میں ذاتی فیصلے تھے اور بعض جگہ پر یہ تیسری بات بھی
نمایاں ہوئی کہ بعض لوگوں نے جماعتی نظام کو توڑ دیا۔ جماعت نے کثرت رائے سے ایک فیصلہ
کیا اور بعض لوگوں نے کثرت رائے کے خلاف عمل کیا۔ اس قسم کے آدمی بہت کم ہیں اور شاید

1946ء
93
خطبات محمود
ایک درجن کے قریب ہوں گے مگر بہر حال ایک درجن ایسے آدمیوں کے پیدا ہو جانے کو
بھی میری طبیعت برداشت نہیں کر سکتی۔ اصل چیز تو یہ ہے کہ اگر دس کروڑ آدمی جماعت میں
ہوں یا سو کروڑ ہوں اور جماعتی طور پر ایک فیصلہ ہو جائے تو ایک شخص بھی اس اس ۔ کے خلاف نہ
جائے۔ کُجا یہ کہ چند لاکھ کی جماعت میں سے دس بارہ یا پندرہ میں ایسے ہوں جوا جو اپنے مقامی
جماعت کے فیصلہ اور مرکز کی تائید کے بعد بھی اس کے الٹ کرنے لگ جائیں۔ دنیا میں بھی
یہی دستور ہے کہ جب اکثریت کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اقلیت بھی اس کا ساتھ دیتی ہے۔ کیا وجہ
ہے کہ ہم میں بعض اس کے خلاف ہوں۔ ڈیمو کریسی کے یہی معنی ہوتے ہیں۔ کو نسلوں میں
بھی وہپ (Whip) 3 مقرر کرتے ہیں اور وہپ یہی ہوتا ہے کہ پارٹی ایک فیصلہ کرتی ہے
جس کے متعلق یہ کہا جاتا ہے یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔ اس کے بعد وہپ جاری کر دیا جاتا ہے اور
اس پارٹی کے ہر ممبر کو وہ فیصلہ بھیج دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہر ممبر پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ
پارٹی کے فیصلہ کی تائید کرے اور اس کے خلاف نہ چلے۔ سیاسی معاملات میں بھی یہ طریق
جاری ہے۔ دنیوی معاملات میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ دینی معاملات میں بے شک خواہ اکثریت
یہ کہے کہ ہم اسلام کو جھوٹا سمجھتے ہیں تب بھی اس کی اتباع ضروری نہیں ہو گی کیونکہ یہ آخرت
کا معاملہ ہے اور ہر انسان اپنے اعمال کے متعلق خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہو گا لیکن اگر
دین کا معاملہ آئے تو کثرت کی اتباع کرنی چاہئے سوائے اس کے کہ اس سے کوئی دینی رخنہ پیدا
ہوتا ہو یا اخلاقی طور پر کوئی نقص ہو یا دنیوی طور پر کسی شدید نقصان کا احتمال ہو۔ پس تین
نقائص ہیں جو اس دفعہ ہمیں معلوم ہوئے ہیں۔ ایک یہ کہ بعض سر کردہ آدمی بھی نفسانیت
کے پیچھے چلے اور حقیقتاً انہوں نے سلسلہ کے مفاد کو نہیں دیکھا اور ظاہر یہ کیا ہے کہ وہ گویا
جماعتی فیصلہ کی اتباع کر رہے ہیں۔ دوسرے یہ کہ کچھ لوگوں نے اس موقع کو فساد اور جھگڑے
کا موجب بنایا اور جماعتی اتحاد کو الیکشن کے تابع کر دیا۔ کچھ لوگوں نے جماعتی فیصلہ کے خلاف
بھی عمل کیا۔ اب ہمارا یہ کام ہے کہ عقل اور تدبیر سے کام لیتے ہوئے اور خد اتعاد ر خدا تعالیٰ سے دعائیں
کرتے ہوئے اس مرض کا علاج کریں جو ہمیں اپنی زندگی میں معلوم ہو گیا ہے۔ اور کوشش
کریں کہ جماعت ایسے مقام فرمانبرداری پر کھڑی ہو جائے کہ اگر مقامی جماعت کی اکثریت

1946ء
94
خطبات محمود
کوئی فیصلہ کرے یا ساری جماعت کسی کام کے کرنے کا فیصلہ کرے تو اس فیصلہ کی سارے کے
سارے پیروی کریں اور ان میں سے کوئی ایک بھی اس کے خلاف نہ جائے اور ان چیزوں کو جو
دنیوی ہیں جماعتی نظام کے توڑنے کا موجب نہ بنائے۔ ورنہ یہ ایسی ہی بات ہو گی جیسے کوئی شخص
مکھی کی خاطر اپنا گھوڑا مار ڈالے۔ ایک طرف دین ہے اور دوسری طرف دنیا ہے۔ کیا وجہ ہے
کہ دنیا کے لئے اتنے جھگڑے ہوں کہ دین پر اس کا خطرناک اثر پڑے ایسی صورت میں تو ایک
دنیوی کام کو نہ کرنا ہی اچھا ہے جس سے دین میں تفرقہ پیدا ہو تا ہو۔ مثلاً جب جھگڑا پیدا ہو گیا
تھا تو گوجر انوالہ کے لوگ ووٹ ہی نہ دیتے۔ اگر گوجرانوالہ کی جماعت ہوشیار ہوتی تو یہ فیصلہ
کرتی کہ چلو ہم گھر میں بیٹھ جاتے ہیں آپس میں کیوں لڑائی کریں، ہمیں کوئی قانون مجبور نہیں
کرتا کہ ووٹ دیں۔ پس ضروری ہے کہ جماعت کے اندر ایسا اخلاص پیدا کیا جائے کہ وہ
مداہنت کا رنگ اختیار نہ کرے۔ ظاہر تو یہ کیا جائے کہ ہم سلسلہ کی فرمانبرداری اور اسلام کی
خیر خواہی کر رہے ہیں اور سلسلہ کو فائدہ پہنچارہے ہیں لیکن در حقیقت ذاتی تعلقات ان کو ایک
فیصلہ پر ابھار رہے ہوں۔
(3) احرار کو ووٹ کیوں دیئے : تیسری بات جس کا بہت کچھ چر چا رہا ہے اور جس کی وجہ سے
جماعت کے لوگوں کے دلوں میں بھی ایک خلش پیدا ہو رہی ہے اس کے متعلق بھی میں کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ڈسکہ کے علاقہ میں جماعت نے احرار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔
اس فیصلہ کی وجہ سے دو قسم کی خلش پیدا ہو رہی ہے۔ ایک یہ کہ احرار کو ووٹ کیوں دیا جبکہ
وہ
ہم کو گالیاں دینے والے ہیں۔ دوسرے یہ کہا جاتا ہے کہ احرار کی طرف سے یہ پروپیگینڈا کیا گیا
ہے کہ احمدیوں نے جھوٹ بولا ہے ہم نے ان سے قطعاً کوئی مدد نہیں مانگی۔ انہوں نے ہمیں
بد نام کرنے کے لئے ہمیں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ چنانچہ پرسوں سرحد سے ایک خط آیا
جس میں لکھا تھا کہ اشتہارات کے ذریعہ اور لیکچروں کے ذریعہ یہ کہا گیا ہے کہ احمد یہ جماعت
جو کہتی ہے کہ ہم نے احراریوں کو مد د دی ہے یہ با ، یہ بالکل غلط ہے۔ نہ انہوں نے ہمیں مدد دی ہے
اور نہ ہم نے ان سے مدد طلب کی ہے وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ اس معاملے میں اس وقت تک
میری زبان بند تھی کیونکہ میں ایک معاہدہ کی رو سے اس کا پابند تھا کہ الیکشن تک اس بات کو

1946ء
95
خطبات محمود
ظاہر نہ کروں لیکن اب جبکہ الیکشن ختم ہو چکے ہیں میں ساری حقیقت بیان کرتاہوں کہ کس طرح
یہ واقعہ ہوا۔ بات یہ ہے کہ نواب محمد دین صاحب جو نارووال کے علاقہ سے امیدوار تھے ان
سے پہلے وہاں ان کے لڑکے مسٹر محمد نقی امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے بوجہ اپنے
تعلقات کے یونینسٹ پارٹی سے ٹکٹ مانگا تھا اور یونینسٹ پارٹی نے غور کرنے کے بعد یہی فیصلہ
کیا تھا کہ اگر کوئی شخص واقع میں اس علاقہ کی سیٹ جیت سکتا ہے تو وہ محمد نقی ہی ہے ۔ لیکن
چونکہ ہماری ہمدردیاں لیگ کے ساتھ تھیں بلکہ ہر جگہ اس قسم کے احکام جاری کئے گئے تھے
کہ لیگ کے لئے کوشش کرو اس لئے ملک خضر حیات خان صاحب نے نواب صاحب کو بلا کر
کہا کہ اگر چہ اس سیٹ کے لئے محمد نقی مناسب ہے لیکن میں نے یہ سنا ہے کہ احمدی جماعت کا
مسلم لیگ سے کوئی سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اگر نقی الیکشن کے ایام آنے پر پھسل جائے اور
دوسرے فریق کی طرف چلا جائے یا بیٹھ جائے۔ تو ہماری سیٹ خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اس
لئے مجھے تسلی دلواؤ کہ ایسا نہیں ہو گا۔ چنانچہ نواب محمد دین صاحب میری بیماری کے ایام میں
قادیان آئے۔ میں چار پائی پر لیٹا ہوا تھا اور اسی حالت میں مجھے ملے اور کہا کہ اس قسم کا خدشہ
ملک صاحب نے بیان کیا ہے۔ آیا میں انہیں یقین دلا دوں کہ ایسا نہیں ہو گا۔ اور آیا واقع میں
کوئی ایسا معاہدہ ہوا ہے یا نہیں؟ میں نے کہا معاہدہ والی بات غلط ہے۔ لیکن اگر وہ آپ کو ٹکٹ
دے دیں اور پھر بعد میں لیگ سے ہمارا معاہدہ بھی ہو جائے تو ہم کسی احمدی کو جھوٹ بولنے پر
مجبور نہیں کریں گے اور محمد نقی کو معاہدہ کی پابندی سے مستثنیٰ کر دیں گے۔ ہم کہیں گے کہ
چونکہ اس نے پہلے سے معاہدہ کیا ہے اس لئے اس پر یہ فیصلہ اثر انداز نہیں ہو تا ( چنانچہ ایساہی
واقعہ بھلوال کی تحصیل میں ہوا ہے۔ وہاں شیخ فضل حق صاحب پراچہ لیگ کی طرف سے
کھڑے تھے۔ پہلے ان کے خلاف فیصلہ ہوا تھا۔ اس وقت میرے پاس ملک صاحب خان
صاحب نون آئے جو خود بھی اس حلقہ سے امیدوار تھے انہوں نے کہا کہ کیا مجھے اجازت ہے
کہ میں فلاں صاحب سے جو مقابل پر کھڑے ہیں معاہدہ کر لوں؟ کیونکہ ان کی کامیابی کے
زیادہ امکانات ہیں۔ میں نے کہا اجازت ہے۔ جب میں نے اجازت دے دی تو وہ وہاں گئے اور
غالباً احمدیت کے سوال کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ مجھے ووٹ کم ملیں گے اس لئے تیسرے امیدوار سے

1946ء
96
خطبات محمود
کہا کہ تم کھڑے رہو۔ میں تمہاری مدد کروں گا اور خود کھڑا نہ ہوں گا۔ اس امید وار نے ان
سے کہا قسم کھاؤ کہ میری مدد پر قائم رہو گے۔ چنانچہ انہوں نے قسم کھائی۔ اسی اثناء میں
مسلم لیگ کے بعض لیڈروں سے جو باتیں ہو رہی تھیں۔ اس کے نتیجہ میں جماعتی فیصلہ یہ ہوا
که شیخ فضل حق صاحب پراچہ کی مدد کی جائے۔ چنانچہ شیخ فضل حق صاحب پراچہ کی مدد کے متعلق
جماعتوں کو ہدایتیں چلی گئیں۔ اس پر ملک صاحب آئے کہ میں نے تو آپ کے کہنے کے بعد قسم
کھائی تھی پھر میں کیا کروں؟ کیا میرے لئے کوئی ایسی راہ کھلی ہے جس سے میں بجائے ان کی
مدد کرنے کے جماعت کے ساتھ مل کر لیگ کی مدد کروں؟ میں نے کہا ایسی کوئی راہ نہیں کھلی۔
آپ نے ان کی مدد کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے اور قسم بھی ہماری اجازت کے بعد کھائی ہے
اس لئے کوئی صورت بھی ایسی نہیں کہ آپ اس معاہدہ کو توڑ سکیں اس لئے آپ اس حکم سے
مستقلی رہیں گے۔ آپ کا خدا تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے کہ اپنا معاہدہ پورا کریں خواہ باقی
جماعت دوسری طرف ووٹ دے۔ چنانچہ ملک صاحب خان صاحب نون یونینسٹ امیدوار کی
مدد کرتے رہے اور باقی جماعت لیگ کی مدد کرتی رہی۔ پس معاہدہ کی خلاف ورزی ہمارے
اصول کے خلاف ہے بشر طیکہ معاہدہ حقیقی ہو۔ مثلاً جماعت کی اجازت سے ہو، جماعت کی
اجازت کے بغیر ہو تو اسے ہم معاہدہ ہی نہیں کہتے۔ کیونکہ جماعت کے کسی فرد کو جماعت کے
مشورہ اور اس کی اجازت کے بغیر کسی ایسے معاہدہ کی اجازت نہیں ہوتی جو قومی امور پر اثر انداز
ہو۔ لیکن اگر جماعت کی اجازت سے کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو ہم اس کو بدلنے نہیں دیتے۔ خواہ
کچھ ہو جائے۔ جب نواب صاحب اٹھنے لگے تو میں نے کہا اگر یونینسٹ پارٹی ہم سے یہ سلوک
کرے گی کہ ہم کو ایک ٹکٹ دے دے تو ہم بھی اس کے ساتھ سلوک میں پیچھے نہیں رہیں
گے۔ ہم ڈسکہ کی جماعت کو مشورہ دیں گے کہ وہ بھی یونینسٹ امیدوار کو ووٹ دے۔ چنانچہ
نواب صاحب نے یہ بات ملک خضر حیات خاں صاحب تک پہنچادی اور یونینسٹ پارٹی نے
عزیزم محمد نقی صاحب کو ٹکٹ دے دیا۔ لیکن جب ان کے مقابل پر نواب محمد ممتاز صاحب دولتانہ
کھڑے ہوئے تو چونکہ وہ بڑی پوزیشن کے آدمی تھے اس لئے یونینسٹ پارٹی نے نواب محمد دین
صاحب سے کہا کہ یہ بچہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکے گا بہتر ہو گا کہ آپ کھڑے ہو جائیں۔ چنانچہ

1946ء
97
خطبات محمود
نواب صاحب کھڑے ہو گئے اور چونکہ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ ڈسکے کی جماعت کے ووٹ
یونینسٹ امیدوار کو ووٹ دیں گے اس لئے ہم اپنے وعدے کے مطابق اس کے پابند تھے کہ
یونینسٹ امیدوار کو ووٹ دیں۔ یونینسٹ کی طرف سے چودھری غلام رسول صاحب ذیلدار
کھڑے کئے گئے تھے لیکن دسمبر میں شبہ پیدا ہونا شروع ہوا کہ وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
چنانچہ اس دوران میں سر ظفر اللہ خاں صاحب ملک خضر حیات خان صاحب کو ملنے گئے تو انہوں نے
چودھری صاحب سے ذکر کیا کہ چودھری غلام رسول صاحب کی کامیابی کی امید کم نظر آتی
ہے۔ دوسرے وہاں صاحبزادہ فیض الحسن صاحب آلو مہاری کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں
آپ کے ساتھ مل جاتا ہوں مجھے آپ مدد دیں۔ اگر میں صاحبزادہ فیض الحسن صاحب کے حق
میں فیصلہ دے دوں تو کیا جماعت اس پر تیار ہو جائے گی کہ صاحبزادہ صاحب کی مدد کرے؟
چودھری صاحب نے کہا کہ جب تک میں مرکز میں اطلاع نہ دوں اور مشورہ حاصل نہ کر لوں
اس بارہ میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ لیکن میں سمجھتا ہوں جبکہ آپ کی پارٹی کو ووٹ دینے کا
وعدہ کیا گیا ہے تو جس کو بھی آپ کہیں گے ہم ان کو ووٹ دے دیں گے۔ ہمارا تو آپ سے پ سے وعدہ
ہے نہ کہ غلام رسول صاحب سے یا فیض الحسن صاحب آلو مہاری سے۔ اگر آپ ان کو کھڑا کر
دیں گے تو ہم ان کو ووٹ دے د ان کو ووٹ دے دیں گے ۔ لیکن وہ جماعت احمد یہ کے مقررہ معاہدہ کی پابندی کا
عہد کریں۔ ملک صاحب نے کہا میں انہیں یہ بات سمجھا دوں گا لیکن آپ یہ بات مرکز میں
پہنچا دیں۔ سر ظفر اللہ خاں صاحب نے آکر مجھے یہ بات بتائی۔ بتائی۔ میں نے کہا۔ آپ نے صحیح
جواب دیا ہے۔ ہمارا وعدہ یونینسٹ پارٹی سے ہے۔ اگر یونینسٹ پارٹی صاحبزادہ فیض الحسن
صاحب کو کھڑا کرے تو خواہ ہمیں وہ امید وار پسند ہو یا نہ ہو ہم اپنا وعدہ پورا کرنے کے پابند ہیں
اور ہم اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
اس کے بعد جنوری میں صاحبزادہ فیض الحسن صاحب اور خان بہادر قاسم علی صاحب
قادیان تشریف لائے اور چودھری ظفر اللہ خاں صاحب کی معیت میں مجھ سے ملے۔ صاحبزادہ صاحب
نے کہا کہ میرے چانسز (chances) زیادہ ہیں۔ اگر ملک خضر حیات خان صاحب میری
سفارش کر دیں۔ تو کیا آپ کی جماعت مجھے ووٹ دے دے گی؟ میں چونکہ جماعت سے پہلے ہی

1946ء
98
خطبات محمود
مشورہ کر چکا تھا اور اکثر دوستوں نے یہی بتایا تھا کہ اگر ہماری جماعت ان کو ووٹ دے تو اُن کی
کامیابی کا زیادہ امکان ہے اس لئے میں نے صاحبزادہ صاحب سے کہا کہ اگر آپ جماعتی معاہدہ
کے لئے تیار ہوں تو ہماری جماعت آپ کو ووٹ دے دے گی۔ بشر طیکہ ملک خضر حیات خاں
صاحب آپ کی سفارش کر دیں کیونکہ ہمارا وعدہ اصل میں ان سے ہے۔ صاحبزادہ صاحب نے
کہا کہ میں جماعتی معاہدہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں اور ملک صاحب کی تحریر آپ کو جا کر بھیجوا
دوں گا۔ میرے معاہدہ کے متعلق یہ شرط ہو گی کہ الیکشن کے آخر تک اسے ظاہر نہ کریں۔ میں
نے انہیں بتایا کہ ہمارا یہ طریق نہیں کہ ہم معاہدات کو یو نہی ظاہر کریں۔ ہمارے ساتھ چالیس
پچاس آدمیوں کے معاہدے ہوئے ہیں لیکن ہم نے کسی ایک کے معاہدہ کو بھی شائع نہیں کیا۔
پھر صاحبزادہ صاحب نے کہا۔ میں نے سنا ہے کہ نارووال کی تحصیل سے نواب صاحب کھڑے
ہوئے ہیں اور نارووال کی تحصیل کے راجپوتوں میں میرے بہت سے مرید ہیں۔ میں ان سے
کہوں گا کہ وہ نواب صاحب کے حق میں ووٹ دیں۔ میں نے ان سے کہا کہ ہم کسی لالچ کی وجہ
سے آپ کو ووٹ نہیں دے رہے اور نہ ہم سودا کرنا ، دے رہے اور نہ ہم سودا کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہمارا ملک صاحب سے وعدہ
تھا کہ جو آدمی بھی آپ کا کھڑا ہو گا ہم اس کو ووٹ دیں گے ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ آپ
کے مریدوں کے ووٹ حاصل کرنا ہمارے مد نظر نہیں۔ وہ بے شک ہمارے خلاف ووٹ
دیں۔ (چنانچہ اکثر ووٹ راجپوتوں کے ہمارے خلاف ہی گئے ہیں) پھر صاحبزادہ صاحب نے
کہا کہ اگر آپ احرار کی شدید مخالفت کے باوجود میرے حق میں فیصلہ کریں گے تو کوئی وجہ
نہیں کہ جماعت احرار بھی آپ سے تعاون کے لئے ہاتھ نہ بڑھائے۔ میں نے کہا اس بات کا
بھی سوال نہیں۔ آپ کی جماعت تعاون کا ہاتھ بڑھائے یا نہ بڑھائے ہم نے تو ملک صاحب سے
وعدہ کیا ہوا ہے۔ وہ جس کے حق میں فیصلہ کر دیں گے ہم اسے ووٹ دیں گے خواہ اس کے
تعلقات ہمارے ساتھ اچھے ہوں یا بُرے۔ پھر صاحبزادہ صاحب نے کہا کہ میں جاتا ہوں اور
ملک صاحب سے فیصلہ کر کے آپ کو اطلاع دوں گا۔
ا
اس جگہ عزیزم مرزا بشیر احمد صاحب کی شہادت بھی درج کرتا ہوں جن سے
صاحبزادہ فیض الحسن صاحب میری ملاقات سے پہلے ملے تھے۔ مرزا بشیر احمد صاحب تحریر

1946ء
99
خطبات محمود
فرماتے ہیں :۔
” جب صاحبزادہ فیض الحسن صاحب آلو مہاری اواخر جنوری 1946ء میں قادیان آئے
تو حضرت ۔۔۔ خَلِيفَةُ الْمَسِيحِ الثَّانِي أَيَّدَهُ اللهُ بِنَصْرِہ کے پاس جانے سے قبل میرے
مکان پر بھی تشریف لائے تھے۔ اس وقت ان کے ساتھ مکرم چودھری سر محمد ظفر اللہ خاں
صاحب اور خان بہادر چودھری قاسم علی صاحب آف ڈسکہ بھی تھے۔ مکر می چودھری صاحب
نے میرے ساتھ صاحبزادہ صاحب کا تعارف کرایا۔ جس پر مجھے حیرانی ہوئی کہ وہ اتنی مخالفت
کے باوجود کس طرح تشریف لائے ہیں۔ لیکن ابھی میں نے کوئی بات نہیں کی تھی کہ
چودھری صاحب نے از خود ہی فرمایا کہ صاحبزادہ صاحب اپنے لئے حلقہ ڈسکہ کے احمدی
ووٹروں کی امداد حاصل کرنے کے واسطے قادیان آئے ہیں اور میں حضرت صاحب کی ملاقات
سے قبل انہیں آپ کے پاس لے آیا ہوں۔ اس پر میں نے احرار پارٹی کی شدید مخالفت کے
پیش نظر صاحبزادہ صاحب سے پوچھا کہ کیا آپ نے اس بارے میں اپنی پارٹی کے ساتھ بھی
بات کر لی ہے ؟ صاحبزادہ صاحب نے فرمایا۔ ہاں میں نے بات کر لی ہے اور خصوصیت سے
مولانا مظہر علی صاحب اظہر کا نام لیا کہ میں ان کے ساتھ بات کر کے ہی قادیان آیا ہوں۔
میں نے کہا۔ فیصلہ تو حضرت صاحب فرمائیں گے لیکن اس قدر میں یقین رکھتا ہوں کہ چونکہ
یہ ایک سیاسی کام ہے اس لئے مذہبی اختلاف کی بناء پر انکار نہیں کیا جائے گا۔ چودھری صاحب
نے فرمایا۔ میں نے بھی صاحبزادہ صاحب سے یہی کہا ہے۔ اس کے بعد چودھری صاحب نے
مکرمی سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامہ کی طرف پیغام بھجوایا کہ جو معاہدہ الیکشن میں امداد
لینے والے امید واروں سے لکھایا جاتا ہے اس کی نقل بھجوا دیں تا وہ صاحبزادہ صاحب کو دکھا
دیا جائے۔ چنانچہ پیغام جانے پر مکر می ناظر صاحب امور عامہ اس معاہدہ کا مسودہ خود اپنے ساتھ
لے کر تشریف لے آئے اور صاحبزادہ فیض الحسن صاحب نے ہم سب کے سامنے اسے پڑھا
اور پڑھنے کے بعد فرمایا کہ اس میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے مجھے اس معاہدہ کے لکھ
دینے سے انکار ہو۔ اس کے بعد صاحبزادہ صاحب حضرت صاحب کی ملاقات کے لئے تشریف
لے گئے۔ فقط خاکسار مرزا بشیر احمد “

1946ء
100
خطبات محمود
اس کے کچھ دن بعد میں کھانا کھا رہا تھا کہ فون آیا کہ پریمیر (Premier) صاحب
آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ جس بات کے لئے ملک خضر حیات خاں صاحب نے مجھے فون کیا
وہ تو اور تھی گو الیکشن کے سلسلے میں ہی تھی۔ مگر اسی سلسلہ میں انہوں نے بتایا کہ صاحبزادہ
فیض الحسن صاحب میرے پاس آئے تھے لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ میں نے ان
سے کہا میں نے تو وعدہ آپ سے کیا تھا۔ اب آپ جس کے حق میں فیصلہ کر دیں ہم اسے ووٹ
دیں گے۔ اسی فون میں یا غالباً دوسرے فون میں (میرا خیال ہے کہ دوسرے فون میں جو کچھ
دنوں کے بعد ملک خضر حیات خان صاحب نے کیا انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ صاحب کہتے
ہیں کہ میں تحریر تو نہیں دے سکتا۔ آپ میری طرف سے ضمانت دے دیں۔ مگر میں ان کی
ضمانت کس طرح دے سکتا ہوں کیونکہ میں انہیں پوری طرح جانتا نہیں۔ میں نے ملک
صاحب سے کہا۔ ہمارا وعدہ تو آپ سے ہے۔ آپ جس کے متعلق فیصلہ کریں گے ہم اس کے
حق میں ووٹ دے دیں گے۔ آخر جب دو فروری تک کوئی فیصلہ نہ ہوا تو سیالکوٹ کے
نمائندے میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے اس بارہ میں مشورہ طلب کیا۔ میں
نے انہیں سارا معاملہ بتا کر کہا کہ چودھری اسد اللہ خان صاحب کے پاس چلے جائیں میں نے
انہیں سب معاملہ سمجھا دیا ہے۔ وہ ملک صاحب سے پوچھ کر آخری فیصلہ آپ کو بتا دیں گے۔
جو وہ کہیں وہی میری رائے سمجھی جائے۔ چنانچہ میں نے سب بات لکھ کر چودھری اسد اللہ خان
صاحب کو بھیجوا دی۔ جب چودھری صاحب نے ملک خضر حیات خان صاحب سے دریافت کیا
کہ صاحبزادہ فیض الحسن صاحب کے متعلق کیا فیصلہ ہوا ہے؟ تو ملک صاحب نے یا ان کے
سیکرٹری نے چودھری صاحب سے کہا کہ صاحبزادہ صاحب کہتے ہیں کہ میں تحریر نہیں دے سکتا۔
آپ ضمانت دے دیں اور ہم ضمانت نہیں دے سکتے۔ ویسے وہ ہمارے ہی آدمی ہیں۔ اگر آپ پسند
کریں تو ان کو ووٹ دے دیں۔ شیخ بشیر احمد صاحب نے یہ بات مجھے فون پر کہی۔ تو میں نے ان
سے کہا کہ ملک خضر حیات خان صاحب سے کہیں کہ ہماری پسند اور ناپسند کا تو سوال ہی نہیں ہم
نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم آپ کے آدمی کو ووٹ دیں گے اور ہم اپنا وعدہ پورا کریں گے۔
اس طرح غالباً تین فروری کو صاحبزادہ فیض الحسن صاحب کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

1946ء
101
خطبات محمود
یونینسٹ پارٹی کی طرف سے ہوا اور چودھری اسد اللہ خان صاحب نے وہاں کی جماعتوں کو یہ
ہدایت کی کہ وہ اپنے ووٹ صاحبزادہ فیض الحسن صاحب کو دیں۔
یہ واقعات ہیں جن کی بناء پر صاحبزادہ صاحب کو جماعت نے ووٹ دیئے۔ جماعت کا
یونینسٹ پارٹی سے یہ وعدہ تھا کہ ان کا جو نمائندہ وہاں کھڑا ہو گا۔ جماعت اسے ووٹ دے گی۔
یونینسٹ نے صاحبزادہ صاحب کو اپنا لیا اور جماعت نے اپنے وعدہ کے مطابق صاحبزادہ صاحب کو
ووٹ دیئے۔ ہم نے یونینسٹ پارٹی سے یہ شرط نہیں کی تھی کہ اگر وہ آدی ہماری مرضی کے
مطابق ہو گا تو اسے ووٹ دیں گے اور اگر ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہو گا تو اسے ووٹ نہیں
دیں گے۔ یونینسٹ پارٹی نے صاحبزادہ صاحب کو کھڑا کیا۔ ہم نے انہیں ووٹ دے دیئے۔ پھر
صاحبزادہ صاحب خود یہاں آئے اور جماعتی معاہدہ کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔ اس کے گواہ
خان بہادر قاسم علی صاحب اور چودھری ظفر اللہ خان صاحب ہیں۔ (خان بہادر قاسم علی صاحب
احمدی نہیں ہیں) چونکہ الیکشن گزر چکا ہے اور صاحبزادہ صاحب کے یہ الفاظ تھے کہ الیکشن کے
دوران میں اس بات کو ظاہر نہ کیا جائے کیونکہ مجھے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ الیکشن کے بعد
آپ جس طرح چاہیں اسے استعمال کریں۔ اور دوسرے ان کی پارٹی نے یہ کہا ہے کہ انہوں
نے احمدیوں سے کوئی مدد وغیرہ نہیں مانگی اور نہ احمدیوں نے ان کی مدد کی ہے، احمدیوں نے
محض احرار کو بدنام کرنے کے لئے ایسا کیا ہے۔ اس لئے میں اس حقیقت کا اظہار کر رہا ہوں اور
میں جماعت کے دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ احرار کو اگر ہم نے ووٹ دیئے ہیں تو سیاسی
معاملہ میں دیئے ہیں نہ کہ کسی دینی معاملہ میں۔ اس سے پہلے مولوی ظفر علی خان صاحب کو جو کہ
سنٹرل اسمبلی کے ممبر ہوئے ہیں ہماری جماعت نے ووٹ دیئے تھے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ
دنیوی معاملے میں اگر ایک احراری مسلمان قوم کے لئے زیادہ مفید ہو سکتا ہے تو ہم احراری کو
کیوں ووٹ نہ دیں۔ ہر مسلمان جو سیاسیات کے لحاظ سے مسلمان کہلاتا ہے اگر ہم اس کے
متعلق یہ سمجھتے ہوں کہ وہ زیادہ اچھا کام کر سکتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے ووٹ دیں خواہ
وہ شیعہ ہو یا سنی۔ یا وہابی ہو یا غیر وہابی۔ اسی طرح اگر ہم ایک مسلم لیگی کے متعلق سمجھتے ہیں کہ
وہ مسلمانوں کے لئے مفید کام کر سکتا ہے تو ہمیں اس کے احمدی نہ ہونے کی وجہ سے اسے ووٹ

خطبات محمود
102
1946ء
دینے میں کوئی دریغ نہیں ہو سکتا۔ اور نہ کسی اور پارٹی کے آدمی کو جو مسلمانوں کے لئے مضر نہ
ہو۔
(4) غیب سے سلسلہ کی ترقی کے سامان: چوتھی بات میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ غیب
سے ہمارے سلسلہ کی ترقی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ چنانچہ انہی دنوں خدا تعالیٰ نے بعض ایسے
سامان پیدا کئے ہیں جو انسان کو تعجب میں ڈالتے ہیں۔ دنیا میں بعض علاقے ایسے ہیں جہاں ہم
لوگوں کا جانا خصوصاً ہندوستانیوں کا جانا قریباً ناممکن ہے۔ اور جو ہندوستانی پہلے سے وہاں گئے
ہوئے ہیں وہ بھی کئی قسم کی تکالیف اٹھاتے رہتے ہیں۔ جیسے ساؤتھ افریقہ ہے۔ ساؤتھ افریقہ
والے نئے ہندوستانیوں کو وہاں نہیں آنے دیتے اور پرانے ہندوستانی باشندوں پر اتنی سختی کرتے
ہیں کہ ریسٹوران اور ہوٹلوں میں ہر جگہ یہ لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانی یہاں نہیں آسکتے۔ ریل گاڑیوں
پر لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو یہاں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ ان کے لئے بعض
مخصوص ڈبے ہوتے ہیں جن پر یہ لکھا ہوتا ہے کہ یہ ہندوستانیوں کے لئے ہیں۔ ہوٹلوں کے
باہر لکھا ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو ان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ یا لکھا ؟ ۔ یا لکھا ہوتا ہے کہ
فلاں کمرے میں ہندوستانی بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ ایسی جگہ پر ہمارے کسی آدمی کا پہنچنا بالکل نا ممکن
تھا۔ سالہا سال سے ہم حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے کہ کوئی ذریعہ وہاں آدمی بھیجوانے کا
نکل آئے تو ہم وہاں اپنا مبلغ بھیج دیں لیکن کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا تھا۔ پیر کے دن اچانک مجھے
معلوم ہوا کہ ڈاکٹر یوسف سلیمان صاحب جنہوں نے انگلستان میں ڈاکٹری پاس کی اور وہیں اپنی
جوانی کے ایام میں رہے ہیں اچانک قادیان میں آپہنچے ہیں۔ مجھے اس سے پہلے نیر صاحب کا خط آیا
تھا کہ ڈاکٹر سلیمان صاحب قادیان آرہے ہیں اور میں حیران تھا کہ ڈاکٹر سلیمان صاحب کے
آنے کی نہ شمس صاحب نے اطلاع دی ہے اور نہ کسی اور نے۔ یہ بات کیا ہے؟ مگر ابھی نیر صاحب
کو اس بارہ میں کوئی خط نہیں لکھا گیا تھا کہ ڈاکٹر یوسف سلیمان صاحب اچانک قادیان پہنچ گئے۔
ڈاکٹر صاحب نے اپنی ساری عمر انگلستان میں گزاری ہے۔ انہوں نے ڈاکٹری پاس تو کی تھی
لیکن ڈاکٹری پیشہ اختیار نہیں کیا۔ ان کے والد صاحب امیر آدمی تھے اور اتنی جائیداد انہوں
نے چھوڑی ہے کہ وہ اسی پر گزارہ کرتے ہیں۔ ان کے والد کیپ ٹاؤن کے علاقہ کے ویسے ہی

آج 10 میں سے 10 باقی