اسمبلی کے الیکشن کے متعلق چند اہم امور
حصہ 2
1946ء
103
خطبات محمود
لیڈر تھے جیسے مسٹر گاندھی نٹال کے۔ اور دونوں مل کر کام کیا کرتے تھے۔ جب ڈاکٹر صاحب
مجھے ملے تو انہوں نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کئی دفعہ ہمارے گھر آکر ٹھہرتے اور کئی دفعہ ہم ان
کے گھر جا کر ٹھہرتے۔ ان کے دوسرے بھائی بھی احمدی ہیں لیکن ہمشیرہ احمدی نہیں۔ امیر آدمی
ہونے کی وجہ سے گزارے سے بے فکر ہیں۔ کیونکہ جائیداد کے کرایہ کی آمد انہیں کافی ہو جاتی
ہے۔ ڈاکٹر صاحب بہت دیر سے احمدی ہیں۔ جب میں ولایت گیا تو یہ کچھ دنوں کے لئے اتفاقاً
وطن گئے ہوئے تھے۔ اس لئے ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ اب پہلی دفعہ میں نے ان کی شکل
دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اصل میں ساؤتھ افریقہ جا رہا تھا اور میں نے وہیں کا پاسپورٹ
لیا ہوا تھا۔ جب کلکتہ پہنچا تو ارادہ ہوا کہ ہندوستان میں ٹھہر جاؤں۔ کیونکہ کلکتہ کی غلاظت دیکھ
کر مجھ پر اتنا اثر ہوا کہ میں نے ارادہ کیا کہ کوئی علاقہ تجویز کر کے ہندوستان کے لوگوں کو صفائی
کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالوں اور ساتھ ہی تبلیغ بھی کروں۔ وہ چونکہ پہلی دفعہ یہاں آئے
تھے اس لئے ان کو بات آہستگی سے سمجھانی پڑتی تھی۔ میں نے کہا اس قسم کے نیک ارادے
لے کر یہاں بڑے بڑے پادری آئے لیکن ہم لوگوں کو صفائی سکھاتے سکھاتے وہ خود تھک
گئے۔ سینکڑوں سال کی عادتیں آہستہ آہستہ ہی ہٹتی ہیں۔ ایک آدمی کس طرح اتنا بڑا کام کر
سکتا ہے۔ پھر یہ بھی سوچنے کی بات ہے کہ آپ جن لوگوں کو صفائی سکھانا چاہتے ہیں کیا کبھی ان
کی معذوریاں بھی آپ نے سوچی ہیں؟ آپ کا ملک مالدار ہے جہاں آپ نے عمر گزاری ہے۔
وہ ملک بھی مالدار ہے لیکن ہمارے ملک کا یہ حال ہے کہ فی آدمی ڈیڑھ آنہ روزانہ آمد ہوتی
ہے۔ کسی کے پاس چار کنال زمین ہے، کسی کے پاس گھماؤں ، کسی کے پاس دو گھماؤں اور کسی
کے پاس پانچ چھ سات یا آٹھ گھماؤں۔ اور کثرت ایسے لوگوں کی ہے جن کے پاس سات آٹھ
گھماؤں سے بھی کم زمین ہے اور وہ بھی پھیلی ہوئی۔ کسان بیچارہ صبح چار بجے اٹھتا ہے، سات آٹھ گھنٹے
ہل چلاتا ہے، پھر بھینسوں کو نہلاتا ہے، جانوروں کو چارہ ڈالتا ہے۔ اور چونکہ اکثروں کے پاس
اتنی زمین نہیں ہوتی کہ اس سے چارہ نکال سکیں اس لئے گھر پالے کر باہر نکل جاتے ہیں۔ کچھ
گھاس سڑک کے اس کنارے سے کاٹا اور کچھ اُدھر سے کاٹا اور پھر کچھ تیسری جگہ سے کاٹا اور کئی
گھنٹہ کی محنت کے بعد کچھ گھاس اپنے بیلوں کو لا کر ڈالتے ہیں۔ تب ان کے بیل زندہ رہتے ہیں
1946ء
104
خطبات محمود
اور ان کے بچوں کو روٹی ملتی ہے اور وہ بھی دو وقت کی نہیں۔ کبھی ایک وقت کی ملتی ہے اور کبھی
دو وقت کی۔ اب بتائیں جس کو سارا دن کام کرنے کے بعد پیٹ بھر کر کھانے کے لئے روٹی بھی
نہ ملے اس کو کپڑا کہاں سے ملے گا؟ جس بیچارے کے پاس صرف ایک تہہ بند ہے اس کے پاس
ہمت کہاں کہ وہ کپڑوں کو صاف رکھے ؟ وہ تو کام سے تھک کر اور چور ہو کر لیٹتا ہے اور اسے چار
بجے تک ہوش ہی نہیں آتا۔ چار بجے اٹھتے ہی وہ پھر باہر چلا جاتا ہے۔ کبھی آپ نے اس کا بھی
خیال کیا ہے؟ انہوں نے کہا ہاں ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا۔ یہاں کی گورنمنٹ مجھے بوجہ
ساؤتھ افریقین ہونے کے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دیتی۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ وہیں
اپنے وطن میں رہوں اور سلسلہ کی تبلیغ کروں۔ میں نے کہا کیا کسی طرح ہم اپنا مبلغ وہاں بھیج
سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہاں۔ وہاں انہیں استاد کر کے بھیج سکتے ہیں؟ میں کہوں گا کہ مجھے اپنے
لئے دین کے استاد کی ضرورت ہے اس طرح وہ میرے استاد بن کر جاسکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ
آپ جائیں اور استاد کے لئے درخواست دے دیں۔ اجازت ملنے پر ہم وہاں اپنا مبلغ اِنْشَاء الله
بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری جائداد کافی ہے وہ مبلغ ہمارے مکانات میں رہے گا اور
کے سارے اخراجات بھی وہیں سے : چل جائیں گے۔ یہاں سے کسی قسم کی ضرورت نہ ہے
ہو
اس کے
گی۔ اور تبلیغ کے لئے وہاں انشاء اللہ اچھا موقع نکل آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ افریقہ میں
اچھی حیثیت والے جاوا کے لوگ ہیں جو کسی وقت جاوا سے جلاوطن کئے گئے تھے۔ ان کے
حقوق ہندوستانیوں سے زیادہ ہیں۔ اس پر میں نے تجویز کی کہ ہو سکا تو ہم ایک جاوی احمدی کو
مبلغ بنا کر بھیجوائیں گے جسے انہوں نے پسند کیا۔ پرسوں پھر میں نے ان سے ذکر کیا کہ کیا آپ
وہاں پر پریکٹس کریں گے یا کوئی اور کام کریں گے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ
میں اپنی زندگی تبلیغ کے لئے صرف کروں گا۔ کھانے کی مجھے فکر نہیں، کھانے کے لئے خدا تعالیٰ
نے کافی دیا ہوا ہے۔ ہاں غریبوں کے لئے مفت پریکٹس کروں گا اور اپنی قوم میں احمدیت کو
پھیلانے کے لئے تبلیغ میں لگ جاؤں گا اور یہ مفت پریکٹس بھی تبلیغ میں ممد ثابت ہو گی۔ ایک تو
میں خود مبلغ ہوں گا اور دوسرے مبلغ کو بھی وہاں منگوانے کی کوشش کروں گا اور مجھے امید ہے
كر انشاء الله اجازت مل جائے گی جیسا کہ پادریوں کو ملتی ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ ان کو بلانے
1946ء
105
خطبات محمود
کی اجازت ہو اور ہمیں نہ ہو۔ پھر مجھ سے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی بخوبی تبلیغ کر سکتا ہوں
لیکن چونکہ میں نے یہاں سے مکمل تعلیم حاصل نہیں کی اور میرے دماغ پر بائیبل چھائی ہوئی
ہے اور میں نے اپنی ساری عمر انگریزوں کے ساتھ ہی بسر کی ہے اس لئے ڈرتا ہوں کہ ایسانہ ہو
کہ کوئی بات ایسی میرے منہ سے نکل جائے جو احمدیت کے خلاف ہو اور پھر اس کو بعد میں مٹانا
مشکل ہو جائے اور لوگ کہیں کہ پہلے مبلغ نے ہمیں یہ بات سکھائی تھی اب اس کے خلاف کیوں
کہتے ہو۔ اس لئے مناسب ہے کہ ایک مبلغ ہو جو ان لوگوں کو صحیح تعلیم پہنچائے۔ میں اس کی
ہر طرح مدد کروں گا اور پھر اس کے ذریعہ مجھے بھی علم حاصل ہو جائے گا۔
اب دیکھو یہ خدائی سامان ہیں۔ نہ ارادہ نہ خیال، مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ آرہے ہیں۔
اچانک ان کا یہاں آنا معلوم ہوا اور اچانک خدا تعالیٰ کی طرف سے ساؤتھ افریقہ میں تبلیغ احمدیت
کے سامان پیدا ہو گئے۔ اسی طرح اب ایک دوست کا امریکہ سے خط آیا ہے۔ وہ ایک مخلص
نوجوان ہے۔ اس خط میں اس نے ایک سکیم لکھی ہے۔ اگر اس کو ہم جاری کر سکے تو ہمارے
مبلغین کا امریکہ پہنچنا بہت آسان ہو جائے گا اور ان کا وہاں کا خرچ بھی ہمارے ذمہ نہ ہو گا۔
اگر اس سکیم کے متعلق ہماری ہر طرح تسلی ہو گئی تو ہم اس کو جاری کرنے کا جلد انشاء اللہ
انتظام کریں گے۔ غرض اللہ تعالیٰ غیب سے ہمارے لئے ترقی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ اب
ہمارا فرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ جوش کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جائیں۔
ہمارے مبلغوں کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہیں اور زیادہ سے زیادہ مقامات اپنی گودیں کھولتے
جارہے ہیں اور ہمارا کام دن رات بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ان تمام مقامات کے لئے مبلغ مہیا کر نا ہمارا
کام ہے کیونکہ فی الحال بیرونی ممالک کے لوگ مبلغ تیار نہیں کر سکتے۔ مبلغ کے لئے تمام دینی
علوم کا جانا اور اپنی جماعت کے تمام مسائل سے آگاہ ہونا ضروری ہے اور یہ بات في الحال باہر
کسی جگہ پیدا نہیں ہوئی۔ پس ابھی سو یا دو سو سال تک قادیان سے ہی مبلغ باہر بھیجے جائیں گے۔
پھر جب احمدیت بیرونی ممالک میں کثرت کے ساتھ پھیل جائے گی اور احمدیت کو اللہ تعالیٰ
غلبہ دے دے گا تو باہر والے بھی مبلغ تیار کر لیں گے۔ جب تک وہ زمانہ نہیں آتا ہمیں اپنے
بچے اشاعت دین کے لئے قربان کرنے ہوں گے ۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر کوئی قربانی کی
1946ء
106
خطبات محمود
روح دیکھی ہی تھی تبھی تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ہمارے درمیان
بھیجا۔ پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے جگر گوشوں کو دین کی اشاعت کے لئے قربان کرتے چلے
جائیں اور اللہ تعالیٰ کی اس حسن ظنی کو پورا کریں جو اس نے ہمارے متعلق کی۔ اور اپنے آقا کی
بات کو جھٹلائیں نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس امتحان میں پورا اتارے۔ آمین“
1: کٹنی: عیارہ۔ چالاک۔ عورتوں کو ورغلانے والی۔ دلالہ
104:2 آل عمران
)الفضل 20 مارچ 1946ء
3: وہپ: (i)(Whip) اطلاع نامہ جس میں اراکین سے کسی متوقع ووٹنگ کے لئے حاضر
ہونے کو کہا گیا ہو (ii) سیاسی جماعت کا نظم و ضبط اور ہدایات۔
(Oxford English Urdu Dictionary,Oxford University Press)