مومن عقل اور تدبیر کو ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتا

سال 1947ء
280
(32)
خطبات محمود
مومن عقل اور تدبیر کو ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے۔
نہیں دیتا
(فرمودہ 12 ستمبر 1947 ء بمقام لاہور )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : ذاورسورۃ
وو
وو
سے جانے
پہلے تو میں افسوس کے ساتھ اس امر کا اظہار کرتا ہوں کہ لاہور کی جماعت نے اس موقع
پر اپنے فرائض کو كَمَا حَقُّهُ ادا نہیں کیا ۔ چندہ حفاظت مرکز کا اعلان اپریل سے ہوتا چلا آرہا
ہے۔ لیکن جہاں حیدر آباد، سکندر آباد، کلکتہ اور دور دور کی انجمنوں بلکہ افریقہ تک کی انجمنوں نے
اپنے وعدے پورے لکھوا دیئے ہیں وہاں لاہور کی انجمنوں نے ابھی تک اپنے وعدے پورے
طور پر نہیں لکھوائے ۔ ادائیگی تو دور کی چیز ہے صرف وعدے کا سوال تھا جو ایک بنیا بھی کر لیتا ہے
اور کہتا ہے ” ہمارا مال سو تمہارا مال ۔ مگر ایک بنیا بھی اپنے جوش میں جس قدر ا ظہار کر دیتا ہے
اتنا بھی لاہور کی جماعت نے نہیں کیا ۔ ادائیگی کا جو کچھ حال ہے اُس کی میں نے تحقیق نہیں کی ۔
لیکن جو شخص وعدہ میں کمزور ہو وہ یقیناً ادائیگی میں بھی سستی دکھاتا ہے۔ پھر مرکز کی تبدیلی کے
لئے جو ہمیں کوششیں کرنی پڑی ہیں اُن میں بھی جماعت لاہور کوئی اچھا نمونہ نہیں دکھا رہی ۔ آخر
اس جگہ پر قادیان کے سارے دفاتر اور تمام کا رکن نہیں آئے ۔ وہ سب کے سب اپنی جانیں ہتھیلی
پر لئے ہوئے خدا تعالیٰ کے شعائر کی حفاظت میں لگے ہوئے ہیں ۔ لاہور کے آدمی آرام اور
اطمینان سے پاکستان کے ہیڈ کوارٹر میں بیٹھے میٹھی نیند سوتے اور مسکراتے ہوئے جاگتے ہیں ۔ اور

سال 1947ء
281
خطبات محمود
وہاں بالعموم بائیس بائیس گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے ۔
خود مجھ پر بہت راتیں ایسی گزری ہیں کہ صبح تک میں آنکھ بھی جھپک نہیں سکا۔ کیونکہ ماتحت
عملہ کی ڈیوٹی تو بدلتی رہتی ہے لیکن او پر جو عملہ ہوتا ہے اور جس کا فرض دوسروں سے کام لینا ہوتا
ہے اُس کی ڈیوٹی بدل نہیں سکتی ۔ رات کو کام کرنے والے آتے ہیں تو وہ کام بھی کرتے ہیں اور
اپنے افسر کو بھی بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے کیا کام کیا۔ اسی طرح دن کو کام کرنے والے کام کرتے
ہیں تو وہ اپنے افسر کو بھی کام کی رپورٹ دیتے اور اُس کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
سے
۔
یہاں مرکز بنے پر کم سے کم ایک چھوٹی سے چھوٹی ذمہ داری جو یہاں کی جماعت کو ادا کرنی چاہیئے سے
تھی وہ یہ تھی کہ وہ اپنے وقتوں میں سے گھنٹہ گھنٹہ ، ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ، دو دو گھنٹے دیتے۔ اور اگر
یہاں کی جماعت میں کچھ بھی احساس اپنے فرائض کا ہوتا تو وہ یہی کرتی کہ پانچ نمازوں میں
، ایک نماز ہی خلیفہ وقت کے پیچھے پڑھ لیتی ۔ مگر تمہارے اندر تو کچھ بھی احساس پیدا نہیں
ہوا۔ بلکہ جتنا تمہارے محلہ میں ایک مداری کے آنے پر اُس کا تماشہ دیکھنے کا احساس پیدا ہوتا ہے
اتنا احساس بھی تمہیں خلیفہ وقت کی ملاقات کا نہیں ہوا۔ اس کے بعد تم کیا ایمان کا دعویٰ کر سکتے
ہو اور تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تمہارے ذریعہ سے پورے ہوں گے۔ اس
قسم کے تمسخر آمیز وعدے کی نہ دنیا میں کوئی قیمت ہو سکتی ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے حضور اس کی کوئی
قیمت ہے۔ ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور ہزاروں ہزار آدمی مختلف کیمپوں
میں پڑا ہوا ہے۔ جب اُن میں سے کوئی اس جگہ آتا ہے تو اُسے پوچھنے والا اور اُس کی مدد کرنے
والا کوئی نہیں ہوتا ۔ پندرہ میں آدمی جو قادیان سے آئے ہوئے ہیں اُنہیں دفتری کاموں سے ہی
فرصت نہیں کیونکہ وہ دفاتر جن میں ہیں ہیں آدمی کام کرنے والے تھے اُن میں اب ایک ایک
آدمی کام کر رہا ہے۔ تمہارا فرض تھا کہ تم اپنی خدمات پیش کرتے اور اُن کا ہاتھ بٹاتے۔ لیکن تم
نے کچھ بھی کام نہیں کیا۔ کیا سارے کام کرنا اور سارا وقت خدمت دین کے لئے صرف کرنا یہ او
صرف قادیان والوں کا کام ہے؟ تمہارا کام نہیں؟ اور اگر قادیان والوں نے ہی کام کیا تو یقیناً
دنیا ان کا تو نام لے گی لیکن تمہارا نہیں لے گی ۔ اور اگر نیک نامی ہو گی تو وہ بھی قادیان والوں ہی
کی ہو گی تمہاری نہیں ہوگی ۔ اور ثواب ہوگا تو وہ بھی ان کو۔ یوں باہر کے لوگ عموماً قادیان کے لوگ عموما قادریان
۔

سال 1947ء
282
خطبات محمود
والوں پر اعتراض کیا کرتے ہیں ۔ حالانکہ قادیان والے جو کچھ کام کر رہے ہیں وہ باہر کے لوگ
نہیں کر رہے۔ باہر کے لوگ کبھی ایک دن چھٹی لے کر قادیان جاتے اور دس گھنٹے مسجد میں بیٹھ
رہتے ہیں ۔ تو قادیان والوں پر اعتراض کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہ مسجد میں نہیں بیٹھتے ۔
حالانکہ یہ لوگ سال میں صرف ایک دن مسجد میں بیٹھتے ہیں اور قادیان والے سارا سال وہاں
آتے جاتے اور مرکزی کاموں میں حصہ لیتے ہیں ۔ اب بھی قادیان والے ہی کام کر رہے ہیں
اور ایسی قربانی کر رہے ہیں کہ صاف نظر آتا ہے ۔ اب اس سے زیادہ ان پر بار نہیں ڈالا جا سکتا۔
ڈیڑھ مہینہ ان کو کام کرتے گزر گیا ہے اور اس ڈیڑھ مہینہ میں بعض آدمی ایسے ہیں جو کسی دن بھی
دو تین گھنٹہ سے زیادہ نہیں سو سکے ۔ وہ مجھے آرام پہنچانے کی پوری کوشش کرتے رہے ہیں اور ان
کی خواہش رہی ہے کہ مجھے نہ جگائیں ۔ مگر پھر بھی دو گھنٹے سے زیادہ سونے کا مجھے کبھی موقع نہیں ملا۔ اور
بعض دفعہ تو پندرہ منٹ کے بعد ہی ایک دوسرا شخص آجاتا ہے اور آواز دیتا۔ ایسی صورت میں نیند کہاں
آسکتی ہے۔ ان لوگوں پر تو آپ اعتراض کرتے ہیں اور کرتے رہتے ہیں لیکن آپ لوگوں کی خود اپنی یہ
حالت ہے کہ صدرانجمن احمد یہ کے دفاتر یہاں قائم ہوئے اور آپ نے کوئی کام نہ کیا۔ اور میرے آنے
کے بعد تو یہاں کی جماعت کے لوگ اس طرح اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئے ۔ جیسے کہتے ہیں
عجب طرح کی ہوئی فراغت گدھوں پر ڈالا جو بارا اپنا
انہوں نے سمجھا کہ چلو چھٹی ہوئی کام کرنے والا آگیا ہے۔ گویا تم نے بھی وہی کہہ دیا جو
موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا تھا کہ اِذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ 1 من
سے یہ کہنے سے کیا بنتا ہے کہ ہم موسیٰ کے ساتھیوں جیسے نہیں ۔ تم یہ تو بتاؤ کہ تم میں سے کتنے ہیں
جنہوں نے کوئی خدمت کی ہو۔ پھر تم کس منہ سے کہتے ہو کہ ہم وہ نہیں جنہوں نے موسیٰ سے یہ
کہا تھا کہ اِذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ ۔ پھر موسیٰ کی قوم اُس کے
ساتھ تو گئی تھی ۔ صرف اُس نے لڑائی کرنے سے انکار کیا تھا۔ مگر تم تو ساتھ بھی نہیں چلے۔
پس پہلے تو میں افسوس کے ساتھ اس امر کا اظہار کرتا ہوں کہ بہت کم لوگ ہیں جنہوں نے
اِن دنوں کوئی خدمت کی ہو ۔ صرف چند افراد ہیں جو کام کر رہے ہیں باقی ساری جماعت سوتی
رہی ہے اور اُس نے سلسلہ کی مصیبت اور سلسلہ کی تکلیف اور سلسلہ کے دکھ اور سلسلہ کے بڑھتے

سال 1947ء
283
خطبات محمود
ہوئے کاموں کو اتنی اہمیت بھی نہیں دی جتنی ہوا کے ایک جھونکے کو دی جاتی ہے۔
خدا تعالیٰ کے کام تو خدا تعالیٰ نے ہی کرنے ہیں اور وہ یقیناً ہو کر رہیں گے ۔ تم اگر ان
کاموں کو سر انجام نہیں دو گے تو اللہ تعالیٰ اور لوگوں کو کھڑا کر دے گا ۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے کہ تو اُن لوگوں کو متنبہہ کر دے ۔ اگر یہ کام کریں گے تو
اُنہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر دیا جائے گا۔ اور اگر کام نہیں کرینگے تو اللہ تعالیٰ اور لوگوں کو
اپنے دین کی خدمت کے لئے کھڑا کر دے گا 2 ۔ میں نے بھی اس خیال سے کہ تم ثواب حاصل
کرنے سے محروم نہ رہ جاؤ تمہیں متنبہ کر دیا ہے۔ یاد رکھو نہ تمہاری اور نہ کسی اور کی خدا تعالیٰ کو
کوئی ضرورت ہے۔ اس قسم کی مستیوں کے باوجود بھی خدا تعالیٰ کا سلسلہ یقیناً جیتے گا۔ لیکن وہ
لوگ کسی عزت کے مستحق نہیں ہوں گے اور نہ انہیں ایمان کے کسی ادنیٰ سے ادنی مقام کی طرف
اپنے آپ کو منسوب کرنے کا حق ہوگا ۔ صرف چار پانچ آدمی لاہور کے ایسے ہیں جنہوں نے کام
کیا مگر باقیوں نے پوچھا تک نہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ اور کیا ان کی خدمات کی سلسلہ کو ضرورت ہے
یا نہیں؟ روزانہ جالندھر، ہوشیار پور اور دوسرے علاقوں کے لوگ ہمارے پاس آتے ہیں اور ہمیں
اُن کے لئے مختلف کا رکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر یہ نظر نہیں آتا کہ کس سے کام لیں۔ کیونکہ
یہاں کی جماعت نے اپنے فرائض کو ادا کرنے میں خطرناک غفلت اور کوتاہی سے کام لیا ہے۔
پس یہ دو نمونے ایسے ہیں جو نہایت ہی تاریک پہلو لا ہور کی جماعت کا پیش کر رہے ہیں ۔
حفاظت مرکز کے کام میں اب تک بھی پورے وعدے نہیں لکھوائے گئے اور وصور تو بہت ہی ہی کم ۔
ہوئی ہے ۔ حالانکہ ہم نے اُس چیز کو کرنا ہی کیا ہے جو وقت کے بعد میسر آئے ۔ اب تک ہم نے
امانتوں سے روپیہ لے کر کام چلایا ہے ورنہ اگر آپ لوگوں جیسے نادہند جماعت میں ہوتے اور
امانتوں کا سلسلہ جاری نہ ہوتا تو جہاں تک دنیاوی تدابیر کا تعلق ہے اب تک قادیان کی
اینٹ سے اینٹ بج چکی ہوتی ۔ (خدانخواستہ - رَفَعَ اللَّهُ بُنْيَانَهُ وَ اَعَزَّ شَأْنَهُ ) یہ خدا کا فضل
ہے کہ اُس نے اس وقت تک قادیان کو بچائے رکھا ہے ورنہ آپ لوگوں نے کوئی کسر اٹھا نہیں
رکھی ۔ ننانوے فیصدی آپ لوگوں نے پورا زور لگایا کہ وہ تباہ ہومگر خدا نے اپنے فضل سے سامان
مہیا کیا ہوا تھا۔ امانتیں پڑی تھیں جن سے کام چل گیا ۔ یہ تو تمہارا حال ہے ۔ مگر ایمان کے دعوے

سال 1947ء
284
خطبات محمود
میں تم سب سے پہلے اپنی چھاتی پر ہاتھ مار کر کہتے ہو کہ ہم مومن ہیں ۔ پھر جب اس جگہ مرکز کا
ایک حصہ آچکا تھا آپ لوگوں کو اسے خدا تعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہیئے تھا۔ لیکن آپ لوگوں نے کوئی
توجہ ہی نہیں کی ۔ چاہیئے تھا کہ سینکڑوں آدمی اپنے آپ کو خدمات کے لئے پیش کر دیتے ۔ اور اگر
اُن کی ملازمتیں بھی جاتیں تو اُس کی پروا نہ کرتے ۔ جیسے کراچی کے دوستوں نے نمونہ دکھایا۔
اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم قادیان جائیں گے۔ اور چونکہ وہاں سرکاری محکموں میں احمدی زیادہ
ہیں دفاتر والوں نے سمجھا کہ اگر سب احمدی چلے گئے تو کام بند ہو جائے گا۔ اس لئے اُنہوں نے
چھٹی دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر کئی احمد یوں نے اپنے استعفے نکال کر رکھ دیئے کہ اگر یہ بات
ہے تو ہم اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے کے لئے تیار ہیں ۔ ایک اخبار جواحمدیت کا شدید ترین
دشمن تھا میں نے خود اُس کا ایک تراشہ پڑھا ہے جس میں وہ اِس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا
ہے کہ یہ ہوتا ہے ایمان ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اخلاص کا نمونہ دکھایا۔ یہ وہ ہیں جن کا عزت
سے نام لیا جائے گا اور یہ وہ لوگ ہیں جن کا احمدیت کی تاریخ میں نام لکھا جائے گا ۔ مگر غافلوں
اور بے پرواہوں کا نام نہیں لکھا جائے گا۔ تم کہہ سکتے ہو کہ ہمیں کسی نے کہا نہیں ۔ مگر میں تم سے
پوچھتا ہوں کہ اگر تمہارا بچہ بیمار ہو تو کیا کوئی شخص تم سے کہا کرتا ہے کہ تم اُس کا علاج کرو؟ آخر
دین کیا میرا لگتا ہے تمہارا نہیں لگتا ؟ اگر احمدیت میری چیز ہوتی تو پھر بھی میں سوال کرنے کی
ذلت برداشت کر لیتا اور تمہارے پاس جاتا اور کہتا کہ میری مدد کرو ۔ گو خدا نے مجھے ہمیشہ اپنے
متعلق دوسرے سے سوال کرنے سے بچا رکھا ہے اور میں نے آج تک کبھی کسی سے سوال نہیں
کیا ۔ مگر یہ چیز تو وہ ہے جو صرف میری نہیں بلکہ تمہاری بھی ہے اور اس لحاظ سے ہر احمدی کا فرض
تھا کہ وہ اپنی خدمات پیش کرتا ۔ ہر احمدی کا فرض تھا کہ وہ اپنا سارا وقت یا اپنے وقت کا کچھ حصہ
دیتا ۔ ہر احمدی کا فرض تھا کہ اگر خدا کا خلیفہ اُس کے گھر میں آیا تھا تو زیادہ نہیں کم سے کم
ایک نماز تو اُس کے پیچھے پڑھتا ۔ مگر تم نے ان کاموں میں سے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔
اب تم خود ہی اپنے ایمان کی قیمت کا اندازہ لگا لو۔ اور سوچو کہ تمہارا کیا ایمان ہے؟ اس کی کیا
قیمت ہے؟ اور کیا ایک پیسے پر بھی کوئی اس کو خریدنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے؟
تم میں سے بہت سے اس وقت وہ بھی بیٹھے ہیں جو باہر سے آئے ہیں اور اُن علاقوں کے

سال 1947ء
285
خطبات محمود
ہیں جن پر تباہی آئی ہے۔ میں اُن سے بھی کہتا ہوں کہ تمہارے اندر اگر اس وقت بھی خدا تعالیٰ
کی خشیت پیدا نہیں ہوئی تو اور کب پیدا ہو گی ۔ تمہارے گھر برباد ہو گئے، تمہارے اموال ٹوٹے
گئے ، تمہاری زمینیں اور جانور چھین لئے گئے اور بعض جگہ تمہاری عورتیں بھی لوگ زبردستی لے گئے
اس سے بڑھ کر اور کونسی قیامت ہے جو تم پر آئے گی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا
یہ مت سمجھو کہ یورپ اور امریکہ وغیرہ میں زلزلے آئے اور تمہارا ملک ان سے محفوظ
ہے بلکہ میں تو دیکھتا ہوں کہ اُن سے زیادہ مصیبت کا منہ دیکھو گے ۔‘3
وو
تم ان الفاظ کو پڑھتے تھے تو بڑے آرام اور اطمینان سے اپنے دل کو تسلی دینے کے لئے کہہ
دیتے تھے کہ یہ جو بخار پھیلا ہوا ہے اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی
ہے ۔ یا فلاں جگہ ہیضہ سے پانچ سو آدمی مر گیا ہے اُس سے ثابت ہو گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ حالانکہ اُن بخاروں اور ہمیضوں سے اِس پیشگوئی کا کیا تعلق تھا۔ یہ وہ دن
تھے جن کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خبر دی تھی اور جن میں اتنی بڑی تباہی ہوئی ہے کہ جنگِ عظیم
کے سات سالوں میں اتنا آدمی نہیں مارا گیا جتنا صرف ایک سال میں مارا گیا ہے۔ صرف مشرقی اور
مغربی پنجاب میں ہندو، مسلمان اور سکھ کی موت پانچ چھ لاکھ کے قریب ہوئی ہے حالانکہ جنگ عظیم
میں صرف دو لاکھ تینتالیس ہزار آدمی مرے تھے اور وہ بھی چھ سات سال میں ۔ مگر یہ پانچ چھ لاکھ
چھ ماہ کے عرصہ میں ختم ہو گیا ۔ صرف دلّی میں چوبیس گھنٹہ کے اندر کہتے ہیں آٹھ دس ہزار آدمی
مارے گئے ۔ جن میں سے چھ سات ہزار مسلمان تھے اور ڈیڑھ دو ہزار ہندو سکھ ۔ اس قسم کی تباہی
اور بربادی کی دنیا کی تاریخ میں تمہیں کوئی مثال نہیں مل سکتی ۔ اور اتنی آبادیوں کا تبادلہ بھی دنیا
میں اور کسی جگہ نظر نہیں آتا ۔ اتنے بڑے ابتلاء کو دیکھ کر بھی کیا تمہاری سمجھ میں نہیں آتا کہ خدا تعالیٰ
دنیا میں ایک نیک تغیر پیدا کرنا چاہتا ہے؟ خدا تعالیٰ دنیا میں ایسے آدمی پیدا کرنا چاہتا ہے جو
صرف خدا کے ہوں اور دنیا کا عشق اُن کے دلوں میں نہ ہو ۔ مگر اب بھی تمہارے اندر کمزوریاں
پائی جاتی ہیں ۔ میں سنتا ہوں کہ تم نے اپنی مصیبت اور سفروں کے ایام میں نمازوں میں کوتاہی کی
یا نمازیں ادا کرنا تم بھول گئے ۔ یہ تو میں نہیں مان سکتا کہ چھوٹے سے چھوٹا مومن بھی کوئی نماز
چھوڑ دے ۔ میں وہی کہہ سکتا ہوں کہ تم نماز بھول گئے یا تم نے بے وقت نماز پڑھ لی ۔
اسی طرح تم میں سے بعض نے بزدلی بھی دکھائی اور تم یہ کہہ کر اپنے گھروں سے نکل آئے

سال 1947ء
286
خطبات محمود
کہ جب ارد گرد کے لوگ جاتے ہیں تو ہم یہاں کیوں ٹھہریں ۔ حالانکہ یہ وہ وقت ہے جب اس
بات کی شدید ضرورت تھی کہ اسلام کی عزت کو قائم کیا جاتا۔ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مسلمان مشرقی
پنجاب میں کہتے ہیں کہ مارا گیا ہے۔ مگر ان میں سے چھیانوے، ستانوے ہزار بلکہ اس سے بھی
زیادہ بھاگتے ہوئے مارا گیا ہے۔ اگر اتنا آدمی لڑائی کرتے ہوئے مارا جاتا تو یہ لوگ تو گاؤں
میں تھے اور حملہ کرنے والے باہر کے تھے۔ اگر یہ لوگ ڈیڑھ لاکھ مارے گئے تھے تو وہ یقیناً سات آٹھ
لاکھ کی تعداد میں مارے جاتے۔ کیونکہ گھر میں بیٹھ کر ایک آدمی باہر کے سات آٹھ آدمی آسانی کے
ساتھ مار سکتا ہے۔ اور اگر سات آٹھ لاکھ حملہ کرنے والا مارا جاتا تو یقینا اب تک امن ہو چکا ہوتا ۔
پھر تم نے عظیم الشان حماقت یہ کی کہ گھروں سے نکلتے وقت سارا مال تم اُن کے سپرد کر
آئے ۔ حالانکہ اس سے زیادہ حماقت اور بیوقوفی کی اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ اپنا مکان اور اپنا
روپیہ اور اپنی جائیداد دشمن کے حوالے کر دی جائے۔ ہمیں نکلنے سے پہلے اپنے گھر کی ایک ایک
چیز کو جلا کر راکھ کر دینا چاہیئے تھا۔ تمہارا فرض تھا کہ اگر سرسوں کا تیل مل جاتا تو سرسوں کا تیل ڈال
کر اور اگر مٹی کا تیل مل جاتا تو مٹی کا تیل ڈال کر اپنے گھروں کا آخری تنکا تک جلا دیتے تا کہ اگر
دشمن جلے ہوئے اور خالی گھروں میں داخل ہوتا تو پندرہ بیس دنوں میں ہی اُسے فکر پڑ جاتی اور وہ
ان مقامات کو خالی کر دیتا ۔ مگر اب تو تم نے لاکھوں من غلہ ، لاکھوں روپیہ نقد ، لاکھوں روپیہ کا
زیور ، اور لاکھوں روپیہ کا کپڑا دشمن کو اپنے ہاتھ سے دے دیا اور اس طرح اُس کے سال بھر کے
گزارہ کا انتظام کر دیا ۔ اب اُسے کسی کمائی کی ضرورت نہیں کیونکہ تم نے اُسے ہر قسم کی ضروریات
خود بخود مہیا کر دی ہیں ۔ گویا تم نے اُن کو سال بھر کی تنخواہیں ادا کی ہیں اس لئے کہ وہ مسلمانوں کو
بر باد کریں ۔ حالانکہ جب تم اپنے گھروں سے نکلے تھے تو تمہارا کام تھا کہ تم اپنے ہاتھ سے اپنے
گھروں کو آگ لگا دیتے اور ایک ایک چیز کو جلا کر راکھ کر دیتے ۔ کیا ایسے موقع پر باہر سے آکر کسی
شخص کے سمجھانے کی ضرورت ہوتی ہے یا انسانی دماغ خود بخود تدابیر سوچ لیا کرتا ہے؟ اول تو
تمہیں اپنے گھروں سے نکلنا نہیں چاہیے تھا۔ اور اگر تم نکلے تھے تو تم ہر چیز کو جلا کر اپنے ہاتھ سے
راکھ کر دیتے تا کہ دشمن اگر اندر جاتا تو وہ غلے کا ایک دانہ نہ پاتا ۔ دشمن اگر اندر جاتا تو اُسے
کپڑے کی ایک دھجی تک نہ ملتی ۔ دشمن اگر اندر جاتا تو اُسے کوئی قیمتی چیز نہ ملتی ۔ پھر اگر تم اپنے تو نہ لی۔ تم

سال 1947ء
287
خطبات محمود
گھروں کو آگ نہیں لگا سکتے تھے تو جب تم نے دیکھا تھا کہ اب مقابلہ کرنا تمہارے لئے مشکل ہے
اُس وقت تم 25 ، 30 فٹ کا گڑھا کھودتے اور برتن اور زیورات وہیں پھینک کر آ جاتے ۔ اس
صورت میں امید ہوسکتی تھی کہ اگر اب نہیں تو دس سال کے بعد ہی شاید تم اُن چیزوں کو حاصل کر لو
یا کہیں کھیت میں گڑھا کھود کر دبا دیتے اور اوپر گھانس 4 وغیرہ ڈال دیتے ۔ اس طرح دشمن کو پتہ
بھی نہ لگتا کہ تمہارا قیمتی اسباب کہاں پڑا ہے۔ یورپ کے لوگوں میں یہ عقل پائی جاتی ہے کہ وہ
مغلوب ہوتے وقت اپنی ہر چیز اپنے ہاتھ سے تباہ کر دیتے ہیں ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زبردست سے
ز بر دست دشمن بھاگنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ کیونکہ وہ جہاں جاتا ہے اُسے کھانے کے لئے کچھ نہیں
ملتا، پہننے کے لئے کچھ نہیں ملتا ، استعمال کرنے کے لئے کچھ نہیں ملتا ، اور اُن کا بوجھ قوم پر اس قدر
بڑھ جاتا ہے کہ وہ زیادہ دیر تک اُن مقامات میں نہیں رہ سکتے ۔ یہی کچھ مسلمانوں کو کرنا چاہیئے
تھا۔ مگر افسوس ہے کہ انہوں نے ایسا نہ کیا۔ سکھوں نے اس حربہ سے بھی کام لیا ہے ۔ چنانچہ بہت
سے دیہات اور قصبات کے متعلق یہ اطلاع ملی ہے کہ جب اُن گاؤں اور قصبوں کو اُنہوں نے
خالی کیا تو اُنہوں نے سب کچھ جلا کر رکھ دیا تا کہ مسلمان ان کی چیزوں سے فائدہ نہ اُٹھا سکیں ۔
اب پھر میں اُن لوگوں کو جو مشرقی پنجاب سے آئے ہیں کہتا ہوں کہ تمہارا اِدھر آنا بے فائدہ
ہے تم اپنے اپنے مقامات میں واپس جانے کی کوشش کرو۔ اگر دور دور کے گاؤں میں نہیں جا سکتے
تو تم لاہور ، سیالکوٹ اور قصور کے پاس پاس چلے جاؤ ۔ اسی طرح فیروز پور کے ارد گرد ر ہو یا تم
اجنالہ میں رہو یا بٹالہ میں رہو یا گورداسپور میں رہو۔ یہ تحصیلیں ایسی ہیں جو پاکستان سے لگتی ہیں
دو گھنٹے میں انسان اُدھر جا سکتا ہے اور دو گھنٹے میں انسان اِدھر آ سکتا ہے۔ اگر چوالیس لاکھ
مسلمان مشرقی پنجاب سے نکل آیا تو یا درکھو کہ چار کروڑ مسلمان جو یوپی ، بمبئی اور مدراس میں رہتا ہے وہ
سب کا سب مارا جائے گا اور سارا گناہ ان مسلمانوں پر ہوگا جو مشرقی پنجاب میں سے بھاگ رہے
ہیں ۔ تم دس دس میل کے فاصلہ سے بھاگ رہے ہو اور پاکستان میں آ رہے ہو تو اُن کے اور پاکستان
کے درمیان تو تین چار سو میل کا فاصلہ ہے وہ کس طرح آئیں گے۔ یقینا وہ اُسی جگہ مارے جائیں گے۔
لیکن اگر اُن کو تسلی ہوئی کہ مسلمان بھگوڑے نہیں تو اُن کے اندر بھی جرات پیدا ہو جائے گی اور وہ بھی
اپنے اپنے مقام پر کھڑے رہیں گے۔ ورنہ یاد رکھو کہ جتنا ثواب حضرت معین الدین صاحب چشتی ،

سال 1947ء
288
خطبات محمود
حضرت نظام الدین صاحب اولیاء اور حضرت فر اور حضرت فرید الدین صاحب شکر گنج والوں کو ہندوستان کو
مسلمان بنانے کا ملا اُس سے کہیں بڑھ کر عذاب تمہیں ہندوستان سے اسلام کے ختم کرنے کی وجہ
سے ملے گا ۔ پس مشرقی پنجاب میں تم پھر واپس جاؤ ۔ بیشک اپنی عورتوں اور بچوں کو اِدھر چھوڑ جاؤ
لیکن اگر تم نے اُس ملک کو خالی کیا تو اسلام کا نام و نشان تک اُس میں سے مٹ جائے گا ۔ اور
پھر نا معلوم سینکڑوں سال بعد یا کب اسلام کی دوبارہ ترقی کے لئے اللہ کی طرف سے نئی رو پیدا
ہو۔ یہ چیزیں بے شک ابتداء والی ہیں مگر تمہیں یہ بھی تو سوچنا چاہیئے کہ خدا تعالیٰ نے پہلے سے یہ تو کہ خدا تعالیٰ
ہمیں ان باتوں کی خبر دی ہوئی ہے۔ اگر اُس کی مُنذر خبریں تمہارے دلوں کو پریشان کرتیں اور
مسلمانوں کا ننزل تم کو مگین بناتا ہے تو کیا اُس کی بشارتیں تمہارے دلوں میں ایمان پیدا نہیں کرتیں؟
اور کیا تم یقین نہیں رکھتے کہ جس خدا کی وہ باتیں پوری ہو گئیں جو مسلمانوں کے تنزل کے ساتھ تعلق
رکھتی تھیں اُس خدا کی وہ باتیں بھی ضرور پوری ہو کر رہیں گی جو اسلام کی ترقی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں؟
کی خبر دی ہوئی ہے۔ اگر اس کی مادر خبریں تمہارے ہے۔ کی مندر دلوں کو
سرحد کے ایک ایگزیکٹو انجینئر چودھری فقیر محمد صاحب تھے۔ میری لڑکی ناصرہ اور میری
مرحومہ بیوی ساره بیگم نے امتحان دینا تھا۔ میں نے اُن سے کہا کہ اگر تم امتحان پاس کر لو تو میں
تمہیں دہلی ، ڈیرہ دون اور منصوری کی سیر کراؤں گا ۔ اُنہوں نے محنت کی اور وہ پاس ہو گئیں ۔
میں اپنے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے اُنہیں سیر کے لئے لے گیا ۔ ہم دلی میں ٹھہرے ہوئے تھے
اور دتی کے قلعہ کی سیر کر رہے تھے۔ وہاں قلعہ میں ایک چھوٹی سی شاہی مسجد ہے۔ میرے دل میں
خیال آیا کہ اب اس مسجد میں کون نماز پڑھتا ہوگا ۔ چلو ہم ہی نماز پڑھ لیں ۔ چنانچہ میں نے اور
میری بیوی اور لڑکی نے نوافل شروع کر دیئے ۔ میری بیوی اور لڑکی نے تو جلدی نماز ختم کر لی مگر
میں نے لمبی نماز پڑھی۔ جب میں نے سلام پھیرا تو دیکھا کہ یہ دونوں میرے پیچھے کھڑی تھیں۔
اُنہوں نے مجھ سے ذکر کیا کہ پشاور کی بعض عورتیں جن میں ایک ماں اور ایک اُس کی لڑکی ہے
یہاں قلعہ کی سیر کے لئے آئی ہوئی ہیں اور وہ ہم سے ملی ہیں ۔ لڑکی نے بتایا ہے کہ میرے سسرال
احمدی ہیں اور میرے باپ اور چا بھی یہیں آئے ہوئے ہیں ۔ اگر ۔ اگر اُنہیں آپ پ سے ملاقات
کرنے کا موقع مل سکے تو بڑی اچھی بات ہے ۔ میں نے کہا یہ معمولی بات ہے وہ مجھ سے مل لیں ۔
چنانچہ نماز ختم کر کے میں باہر آیا اور ہم اکٹھے چل پڑے ۔ تھوڑی دیر کے بعد مجھے خیال آیا کہ غالباً
-

سال 1947ء
289
خطبات محمود
وہ مجھ سے ملنے کے لئے نہیں آئیں گے اگر آنا ہوتا تو آجاتے ۔ لیکن ابھی میں نے نصف راستہ ہی
طے کیا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ میری بیوی اور بیٹی جو میرے ساتھ آ رہی تھیں وہ کہیں غائب ہو
گئی ہیں ۔ میں نے مُڑ کر دیکھا تو وہ دونوں بہت پیچھے ایک طرف کھڑی تھیں اور دو مرد میری
طرف آ رہے تھے۔ میں نے سمجھ لیا کہ اُن کی عورتوں نے میری بیوی اور بیٹی سے کہا ہو گا کہ ذرا
پیچھے ہٹ جائیں ہمارے مرد مل لیں ۔ اور اس پر وہ پیچھے ہٹی ہیں ۔ جب وہ قریب پہنچے تو اُن میں
سے ایک یعنی چودھری فقیر محمد صاحب نے بتایا کہ میں محمد اکرم خاں صاحب چارسدہ والوں کا
بھائی ہوں۔ پھر باتوں باتوں میں وہ مذاقاً کہنے لگے ہم نے پورے انصاف سے کام لیا
ہے۔ ہماری دو والدہ ہیں ایک ماں کا بیٹا محمد اکرم ہم نے آپ کو دے دیا ہے او پ کو دے دیا ہے اور دوسری ماں کا بیٹا
غلام سرور آپ کو دے دیا ہے۔ باقی ایک میں اور ایک میرا دوسرا بھائی دونوں احمدی نہیں ۔ گویا
روپیہ میں سے اٹھنی ہم نے آپ کو دے دی ہے اور اٹھنی ہم نے دوسرے مسلمانوں کو دے دی
ہے۔ میں نے بھی اُن سے مذاقاً کہا کہ ہم اٹھنی پر راضی نہیں ہوتے ہم تو پورا روپیہ لے کر چھوڑا
کرتے ہیں۔ وہ کہنے لگے تو پھر اپنی توجہ سے لے لیجئے ۔ میں نے کہا ہماری کوشش تو یہی ہے ۔ اللہ تعالیٰ
جب چاہے گا بقیہ اٹھنی بھی مل جائے گی ۔ وہ اُس وقت معہ اہل و عیال انگلستان کی سیر کرنے جارہے
تھے۔ میں نے اُن سے کہا کہ کیا آپ کو احمدیت کی تبلیغ کبھی نہیں ہوئی ؟ وہ کہنے لگے کہ تبلیغ تو مجھے
کئی دفعہ ہوئی ہے ۔ چنانچہ اب بھی محمد اکرم جو میرا بڑا بھائی ہے اُس نے میرے ٹرنک میں سلسلہ
احمدیہ کی کتب، احمدیت ، دعوۃ الا میر ، اور اسلامی اصول کی فلاسفی رکھ دی ہیں ۔ میں نے اُن
سے کہا بھی ہے کہ میں ولایت سیر کرنے جا رہا ہوں کتابیں پڑھنے کے لئے نہیں جا رہا۔ مگر انہوں
نے زبردستی یہ کتابیں میرے ٹرنک میں رکھ دی ہیں اور کہا ہے کہ تمہارا کیا حرج ہے۔ یہ کتا بیں
اپنے ٹرنک میں پڑی رہنے دو۔ خیر اس گفتگو کے بعد وہ چلے گئے اور ملاقات ختم ہوگئی ۔ ابھی اس
ملاقات پر ڈیڑھ مہینہ نہیں گزرا تھا کہ ایک دن ولایت سے مجھے ایک خط ملا جس کی ابتداء ان
الفاظ سے ہوتی تھی کہ میں وہی شخص ہوں جو دتی کے قلعہ میں آپ سے ملا تھا۔ اور جس نے آپ
سے کہا تھا کہ ہم چار بھائی ہیں ۔ دو غیر احمدی ہیں اور دو بھا بھائی احمدی ۔ اور یہ کہ ہم نے پورا پورا
احمدیت یعنی حقیقی اسلام
،

خطبات محمود
انصاف سے کام لیا ہے ۔ روپیہ میں سے ا
290
سال 1947ء
ے اٹھنی ہم نے آپ کو دے دی ہے اور اٹھنی ہم نے
دوسرےمسلمانوں کو دے دی ہے ۔ اور آپ نے کہا تھا کہ ہم اٹھنی پر راضی نہیں ہوتے ہم تو پورا
روپیہ لے کر چھوڑا کرتے ہیں ۔ آج اُس بقیہ اٹھنی میں سے ایک اور چوٹی آپ کی خدمہ خدمت میں
بھیجوا رہا ہوں اور آپ کی بیعت میں شامل ہوتا ہوں ۔ پھر اُنہوں نے اپنے حالات لکھے اور بتایا
کہ گومیں پٹھان ہوں اور مذہبی جوش میرے دل میں ہے مگر جب میں نے یورپ کا مطالعہ کیا،
میں نے اُن کے جنگی سامان دیکھے ، اُن کی تیاریوں پر نظر ڈالی ، اُن کا نظام دیکھا ، اُن کا روپیہ
دیکھا ، اُن کی تدابیر دیکھیں ، اُن کے علوم اور فنون دیکھے تو میں نے سمجھا کہ عیسائیت کا مقابلہ اب
ایسا ہی ہے جیسے سمندر کے مقابلہ میں ایک قطرہ ہو۔ میرے دل میں اُس وقت بڑے زور سے یہ
خیال پیدا ہوا کہ اسلام کی فتح کا خیال بالکل ڈھکوسلا ہے ۔ اسلام اب زندہ نہیں ہو سکتا۔ کون ہے
جو عیسائیت پر غالب آ سکے۔ ایک مایوسی کا عالم مجھ پر طاری ہو گیا۔ اور را ہو گیا ۔ اور اسی حالت میں مجھے خیال
آیا کہ چلو میرے ٹرنک میں جو چند مذہبی کتابیں پڑی ہیں اُنہی کو پڑھ کر دیکھوں کہ اُن میں کیا لکھا
ہے۔ اتفاقاً آپ کی کتاب دعوۃ الامیر میرے ہاتھ آگئی اور میں نے اُسے پڑھنا شروع کیا ۔
جب میں اُسے پڑھنے لگا تو اُس میں وہی مضمون آگیا جس نے مجھے سخت پریشان کر رکھا تھا ۔ میں
نے اُس میں بتایا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کے تنزل اور عیسائیت کی ترقی
کے متعلق یہ یہ پیشگوئیاں کی ہیں جو بڑی وضاحت سے پوری ہو چکی ہیں ۔ اور پھر اس کے بعد میں
نے یہ مضمون لیا ہے کہ محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی پیشگوئیاں بیان فرمائی ہیں کہ اس
تنزل کے بعد اسلام پھر ترقی کرے گا اور اسلام کا ڈنکا ساری دنیا میں بجنے لگے گا ۔ میں نے
وہاں لکھا ہے کہ تم جب اسلام اور مسلمانوں کے تنزل کو دیکھتے ہو تو ہو تو تمہارے دلوں پر مایوسی
طاری ہو جاتی ہے۔ اور تم کہتے ہو کہ اسلام کس طرح دوبارہ ترقی کر سکتا ہے۔ مگر تم اتنا نہیں
سوچتے کہ جیسے اسلام کی ترقی کی پیشگوئیاں اس زمانہ میں خلاف عقل معلوم ہوتی ہیں اسی طرح
محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مسلمانوں کے تنزل اور عیسائیت کی ترقی کی پیشگوئیاں
خلاف عقل معلوم ہوتی تھیں۔ لیکن اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئیاں پوری ہو گئیں
جو اسلام اور مسلمانوں کے تنزل کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں حالانکہ اسلام کی ترقی کے زمانہ میں

سال 1947ء
291
خطبات محمود
اس کا تنزل بالکل خلاف عقل معلوم ہوتا تھا تو ہمیں یہ بھی یقین رکھنا چاہیئے کہ گو اس وقت اسلام
کی دوبارہ ترقی ایک خلاف عقل بات معلوم ہوتی ہے مگر جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی وہ خبر پوری ہو گئی اُسی طرح محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ خبر بھی ضرور پوری ہو کر رہے گی ۔
اُنہوں نے لکھا جب یہ مضمون میں نے پڑھا تو میرا دل خوشی سے بھر گیا ۔ میری مایوسی ڈور ہو گئی ۔
میری بیوی نے مجھ سے کہا بھی کہ اب سو جاؤ ، بہت رات گزر گئی ہے ۔ مگر میں نے کہا اب میں اس
کتاب کو ختم کر کے ہی رہوں گا۔ چنانچہ میں رات بھر نہیں سویا ، اب میں نے آپ کی کتاب ختم کر لی
ہے اور صبح کی نماز کا وقت ہے اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آپ کو بیعت کا خط لکھ دوں ۔ چنانچہ
اس خط کے ذریعہ میں آپ کی بیعت میں شامل ہوتا ہوں ۔
تو دیکھو بتا ہیاں ہیں ، بربادیاں ہیں ، مگر ان چیزوں کی خبریں ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
پہلے سے معلوم ہو چکی ہیں۔ اس لئے یہ تباہیاں اور بربادیاں ہمارے لئے کسی گھبراہٹ کا
موجب نہیں ہو سکتیں ۔ بعض خبریں ایسی بھی تھیں جن کے معنی ہم پہلے صحیح طور پر نہ سمجھے مگر اب آ کر
پتہ لگ گیا کہ اُن کا کیا مفہوم تھا۔ ابھی یہاں آکر میری ایک خواب ایک شخص نے نکال کر پیش کی
ہے۔ اُس وقت ہم اس کا اور مفہوم سمجھتے رہے مگر دیکھو وہ خواب کس طرح بول رہی ہے کہ لفظ لفظ
وہ اسی زمانہ کے متعلق ہے اور موجودہ فتنہ کی اُس میں تفصیل سے خبر دی گئی ہے۔ قادیان پر دشمن کا
حملہ، میرا قادیان سے باہر نکلنا ، ہمارا کسی دوسری جگہ مرکز بنانا، یہ سب باتیں اُس خواب میں بیان
ہو چکی ہیں ۔ یہ 1941 ء کی خواب ہے جو الفضل میں شائع ہو چکی ہے۔ اُس کے الفاظ یہ ہیں ۔
میں نے دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں جو ہمارے مکانوں سے جنوب کی طرف ہے
اور اُس میں ایک بڑی بھاری عمارت ہے جو کئی منزلوں میں ہے۔ اُس کئی منزلہ عمارت میں میں
بھی ہوں ۔ اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ یکدم غنیم حملہ کر کے آگیا ہے اور اُس غنیم سے حملہ کے مقابلہ
کیلئے ہم سب لوگ تیاری کر رہے ہیں ۔ میں اُس وقت اپنے آپ کو کوئی کام کرتے نہیں دیکھتا۔
مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ میں بھی لڑائی میں شامل ہوں ۔ یوں اُس وقت میں نے نہ تو ہیں دیکھی
ہیں نہ کوئی اور سامانِ جنگ ۔ مگر میں سمجھتا یہی ہوں کہ تمام قسم کے آلات حرب استعمال کئے جارہے
ہیں ۔ اس دوران میں میں نے محسوس کیا کہ وہاں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔ اُس وقت میں
-
-

سال 1947ء
292
خطبات محمود
خیال کرتا ہوں کہ پٹرول ہمیں موٹروں کے لئے نہیں چاہیئے بلکہ دشمن پر پھینکنے کے لئے پٹرول کی
ضرورت ہے۔ چنانچہ مجھے کسی شخص نے بتایا کہ نیچے ایک تہہ خانہ ہے جس میں پٹرول موجود ہے ۔
اس پر ایک شخص تہہ خانہ میں گیا اور چھ گیلن پٹرول کی بیرل لے کر آگیا۔ ساتھ ہی اُس کے
دوسرے ہاتھ میں ایک سیڑھی ہے تا کہ سیڑھی کی مدد سے وہ اوپر چڑھ کر دشمن پر پٹرول پھینک
سکے ۔ پھر دونوں چیزیں اُٹھا کر اُس نے اوپر چڑھنا شروع کر دیا اور اتنی تیزی سے وہ چڑھنے لگا
کہ یوں معلوم ہوتا تھا گر جائیگا۔ چنانچہ میں اُسے کہتا ہوں سنبھل کر چلو ۔ ایسا نہ ہو گر جاؤ۔ اور
خواب میں میں حیران بھی ہوتا ہوں کہ یہ کیسا بہادر آدمی ہے کہ اس کے ایک ہاتھ میں چھ گیکن یعنی
تین سیر پٹرول ہے اور دوسرے ہاتھ میں سیڑھی ہے اور یہ اس بہادری سے چڑھتا چلا جاتا ہے ۔
پھر یہ نظارہ بدل گیا اور مجھے با اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ جیسے ہم اُس مکان سے نکل آئے ہیں ۔ اور ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ دشمن غالب آگیا ہے اور ہمیں وہ جگہ چھوڑنی پڑی ہے۔ باہر نکل کر ہم حیران ہیں
کہ کس جگہ جائیں اور کہاں جا کر اپنی حفاظت کا سامان کریں ۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور اُس
نے کہا میں آپ کو ایک جگہ بتاتا ہوں ۔ آپ پہاڑوں پر چلیں وہاں اٹلی کے ایک پادری نے گر جان
بنایا ہوا ہے اور ساتھ ہی اُس نے بعض عمارتیں بھی بنائی ہوئی ہیں جنہیں وہ کرایہ پر مسافروں کو
دے دیتا ہے۔ وہاں چلیں ۔ وہ مقام سب سے بہتر رہے گا۔ میں کہتا ہوں بہت اچھا۔ چنانچہ میں
گائیڈ (GUID) کو لے کر پیدل چل پڑتا ہوں ۔ ایک دو دوست اور بھی میرے ساتھ
ہیں ۔ چلتے چلتے ہم پہاڑیوں کی چوٹیوں پر پہنچ گئے مگر وہ ایسی چوٹیاں ہیں جو ہموار ہیں۔ اس
طرح نہیں کہ کوئی چوٹی اونچی ہو اور کوئی پیچی جیسے عام طور پر پہاڑوں کی چوٹیاں ہوتی ہیں ۔ بلکہ وہ
سب ہموار ہیں جس کے نتیجہ میں پہاڑ پر ایک میدان سا پیدا ہو گیا ہے ۔ وہاں میں نے دیکھا کہ
ایک پادری کالا سا کوٹ پہنے کھڑا ہے اور پاس ہی ایک چھوٹا سا گر جا ہے ۔ اُس آدمی نے پادری
سے کہا کہ باہر سے کچھ مسافر آئے ہیں انہیں ٹھہرنے کیلئے مکان چاہئیں ۔ وہاں ایک مکان بنا ہوا
نظر آتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ پادری لوگوں کو کرایہ پر جگہ دیتا ہے ۔ اس نے ایک آدمی
سے کہا کہ انہیں مکان دکھا دیا جائے ۔ وہ مجھے مکان دکھانے کے لئے لے گیا۔ ایک دو دوست
اور بھی ہیں ۔ میں نے دیکھا کہ وہ کچا مکان ہے اور جیسے فوجی بارکیں (BARRACK)

سال 1947ء
293
خطبات محمود
سیدھی چلی جاتی ہیں اُسی طرح وہ مکان ایک لائن میں سیدھا بنا ہوا ہے ۔ مگر کمرے صاف ہیں ۔
میں ابھی غور ہی کر رہا تھا کہ جو شخص مجھے کمرے دکھا رہا تھا اُس نے خیال کیا کہ کہیں میں یہ نہ کہہ
دوں کہ یہ ایک پادری کی جگہ ہے ہم اس میں نہیں رہتے ، ایسا نہ ہو کہ ہماری عبادت میں روک
پیدا ہو۔ چنانچہ وہ خود ہی کہنے لگا کہ آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہ ہو گی ۔ کیونکہ یہاں مسجد بھی ہے ۔
میں نے اُسے کہا اچھا مجھے مسجد دکھاؤ۔ اُس نے مجھے مسجد دکھائی جو نہایت خوبصورت بنی ہوئی
تھی ۔ مگر چھوٹی سی تھی ۔ ہماری مسجد مبارک سے نصف ہو گی ۔ لیکن اُس میں چٹایاں اور دریاں
وغیرہ بچھی ہوئی تھیں ۔ اسی طرح امام کی جگہ ایک صاف قالینی مصلی بھی بچھا ہوا تھا ۔ مجھے اُس
مسجد کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ ہمیں یہ جگہ منظور ہے ۔ خواب میں میں نے یہ خیال
نہیں کیا کہ مسجد وہاں کس طرح بنائی گئی ہے۔ مگر بہر حال مسجد دیکھ کر مجھے مزید تسلی ہوئی اور میں
نے کہا اچھا ہوا مکان بھی مل گیا اور ساتھ ہی مسجد بھی مل گئی ۔ تھوڑی دیر کے بعد میں باہر نکلا ۔ میں
نے دیکھا کہ اگاؤ گا احمدی وہاں آ رہے ہیں ۔ خواب میں میں حیران ہوتا ہوں کہ میں نے تو ان
سے یہاں آنے کا ذکر نہیں کیا تھا ان کو جو میرے یہاں آنے کا پتہ لگ گیا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ
یہ کوئی محفوظ جگہ نہیں چاہتے ۔ یہ دوست ہی ہیں لیکن اگر دوست کو ایک مقام کا علم ہو سکتا ہے تو دشمن
کو بھی ہو سکتا ہے محفوظ مقام تو نہ رہا۔ چنانچہ خواب میں میں پریشان ہوتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ
ہمیں پہاڑوں میں اور زیادہ دور کوئی جگہ تلاش کرنی چاہیئے ۔ اتنے میں میں نے دیکھا کہ شیخ محمد
نصیب صاحب یہاں آگئے ہیں ۔ میں اُس وقت مکان کے دروازہ کے سامنے کھڑا ہوں ۔
اُنہوں نے مجھے سلام کیا۔ میں نے اُن سے کہا کہ لڑائی کا کیا حال ہے؟ اُنہوں نے کہا دشمن
غالب آ گیا ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ مسجد مبارک کا کیا حال ہے؟ اُنہوں نے اس کا یہ جواب دیا کہ
مسجد مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے ۔ میں نے کہا اگر مسجد مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے تب تو
کامیابی کی اُمید ہے۔ میں اُس وقت سمجھتا ہوں کہ ہم تنظیم کے لئے وہاں آئے ہیں اور تنظیم کرنے
کے بعد دشمن کو پھر شکست دیں گے ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کچھ اور دوست بھی وہاں پہنچ
گئے ہیں ۔ اُن کو دیکھ کر مجھے اور پریشانی ہوئی اور میں نے کہا کہ یہ تو بالکل عام جگہ معلوم ہوتی ہے
حفاظت کے لئے یہ کوئی خاص مقام نہیں ۔ اُن دوستوں میں ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب بھی

سال 1947ء
294
خطبات محمود
ہیں ۔ اور لوگوں کو میں پہچانتا نہیں صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ احمدی ہیں ۔ حافظ صاحب نے مجھ
سے مصافحہ کیا اور کہا کہ بڑی تباہی ہے۔ بڑی تباہی ہے۔ پھر ایک شخص نے کہا کہ نیلے گنبد میں ہم
داخل ہونے لگے تھے مگر وہاں بھی ہمیں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ میں نے تو نیلا گنبد لاہور کا ہی
سنا ہوا ہے ۔ و اللهُ أَعْلَمُ کوئی اور بھی ہو۔ بہر حال اُس وقت میں نہیں کہہ سکتا کہ نیلے گنبد کے لحاظ
سے اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے۔ مگر اب میں نے سوچا تو اس کی تعبیر سمجھ میں آگئی ۔ گنبد نیلی آسمان کو
کہتے ہیں ۔ اور اس امر کی کہ ہمیں نیلے گنبد میں بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا تعبیر یہ تھی کہ لوگ اپنے
اپنے گاؤں اور شہروں سے نکل کر کھلے آسمان کے نیچے ڈیرے ڈال دیں گے مگر وہاں بھی دشمن
اُن کو اطمینان سے نہیں رہنے دے گا۔ چنانچہ واقعات واقعات سے ثابت ہے ہے کہ جب مسلمان مسلمان گھلے آسمان
کے نیچے پڑے تھے تو سکھوں نے اُن کو لوٹا اور ان میں سے بہت لوگوں کو مار ڈالا ۔ گویا آسمان
کے نیچے بھی اُنہوں نے حملہ کیا اور وہاں بھی اُن کو رہنے نہ دیا۔ آسمان کو ہمارے شاعر گنبد نیلی کہتے ہیں۔
اور یہی بات رؤیا میں بیان کی گئی تھی کہ لوگوں کو آسمان کے نیچے بھی پناہ نہیں لینے دی جائے گی۔ اس کے
بعد حافظ صاحب نے کوئی واقعہ بیان کرنا شروع کیا۔ وہ اسے بڑی لمبی طرز سے بیان کرتے تھے۔ جس
طرح بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات کو جلدی ختم نہیں کرتے بلکہ اُسے بلا وجہ طول دیتے چلے
جاتے ہیں۔ اسی طرح حافظ صاحب نے پہلے ایک لمبی تمہید بیان کی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جالندھر
کا کوئی واقعہ بیان کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہاں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اور ایک منشی کا جو غیر احمدی
ہے اور پٹواری یا گرد اور ہے بار بار ذکر کرتے ہیں۔ اور کہتے ہیں کہ منشی جی ملے اور اُنہوں نے بھی اسی
طرح کہا ہے۔ میں خواب میں بڑا گھبراتا ہوں کہ یہ موقع تو حفاظت کے لئے انتظام کرنے کا ہے اور
اِس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی مرکز تلاش کیا جائے انہوں نے منشی جی کی باتیں شروع کر دی ہیں۔
چنانچہ میں اُن سے کہتا ہوں کہ آخر ہوا کیا ؟ وہ کہنے لگے منشی جی کہتے تھے کہ ہماری تو آپ کی جماعت پر
ہی نظر ہے۔ میں نے کہا بس اتنی ہی بات تھی نا کہ منشی جی کہتے تھے کہ اب اُن کی جماعت احمد یہ پر نظر
ہے۔ یہ کہ کر میں انتظام کرنے کے لئے اُٹھا اور چاہا کہ کوئی مرکز تلاش کروں کہ میری آنکھ کھل گئی۔
دیکھو یہ کتنی واضح خواب ہے ۔ اس میں صاف طور پر دشمن کا حملہ معلوم ہوتا ہے ۔ قادیان کا
خطرہ میں گھر جانا معلوم ہوتا ہے ۔ اس میں یہ بھی ذکر آتا ہے کہ میں وہاں سے نکل آیا ہوں ۔

سال 1947ء
295
خطبات محمود
ارد گرد کے علاقوں کی تباہی کا بھی ذکر آتا ہے۔ پھر خصوصیت کے ساتھ جالندھر کا نام آتا ہے ۔اور
رویا بتاتی ہے کہ وہاں بھی بڑی تباہی ہوگی ۔ اسی طرح اس میں یہ بھی ذکر ہے کہ حفاظت قادیان
کے لئے ہماری جماعت کو دشمن کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور حلقہ مسجد مبارک آخر دم تک لڑائی لڑے
گا ۔ حلقہ مسجد مبارک کے ایک معنی تو صرف مسجد مبارک کے حلقہ کے ہی ہیں لیکن اس کے ایک اور
معنی بھی ہو سکتے ہیں جو اتنے خطرناک نہیں ۔ اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
مسجد مبارک کے متعلق یہ الہام ہے کہ بَارَكْنَا حَوْلَهَا ہم نے مسجد مبارک اور اُس کے ماحول کو
برکت دی ہے۔ پس مسجد مبارک سے مراد قادیان کی مسجد مبارک بھی ہو سکتی ہے اور مسجد مبارک
اور اس کا ماحول بھی ہو سکتا ہے ۔ چنانچہ واقعات بتاتے ہیں کہ ارد گرد سے احمدی دیہات پر حملے
ہوئے اور وہ جلا دیئے گئے اور اس طرح دشمن غالب آگیا ۔ لیکن رو یا بتاتی ہے کہ مسجد مبارک اور
اُس کے ماحول میں دشمن کو کامیابی نہیں ہوگی ۔ پھر اس خواب کے عین مطابق میں باہر نکلا ۔ اور
پھر یہی وہ فتنہ ہے جس میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں اور جالندھر تک خطر ناک تباہی واقع
ہوئی ہے۔ اور پھر میرے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ میں اپنی جماعت کے لئے کوئی اور مرکز تلاش کرنے
کے لئے باہر نکلوں گا۔ چنانچہ دیکھو میں تلاش مرکز کے لئے ہی لاہور آیا ہوں ۔ اور پھر جیسے رویا میں بتایا
گیا تھا کہ لوگ کہیں گے اب تو ہماری آپ کی جماعت پر ہی نظر ہے ویسے ہی واقعات اب رونما ہور ہے
ہیں اور لوگوں کی ہماری جماعت پر نظریں پڑ رہی ہے۔ آج ہی کے ”زمیندار“ میں ایک شخص نے لکھا ہے
کہ ضلع گورداسپور یا یوں کہیے کہ سارے مشرقی پنجاب میں قادیان ہی ایک ایسا شہر ہے جو ابھی تک
بدستور قائم ہے اور جس کے باشندوں نے مشرقی پنجاب میں رہنے کا تہیہ کیا ہوا ہے گویا وہی نظارہ نظر آتا
ہے جو اس خواب میں دکھایا گیا تھا کہ منشی جی کہتے تھے اب تو ہماری آپ کی جماعت پر ہی نظر ہے ۔
در حقیقت خواب کا ایک حصہ یہاں بیان کرنے سے رہ گیا تھا۔ خواب میں اس مقام پر میں نے
یہ دیکھا کہ جالندھر کے سارے گاؤں بھاگے چلے آ رہے ہیں اور اُن میں سے ایک شخص جو گرد اور یا
مدرس ہے بار بار کہتا ہے کہ سب تباہ ہو گئے اور یہ کہ اب تو ہماری جماعت احمد یہ پر ہی نظر ہے۔
پھر خواب یہ بتاتی ہے کہ بیشک قادیان کے کچھ لوگ باہر چلے جائینگے مگر اس لئے نہیں کہ قادیان
کو چھوڑ دیں بلکہ اس لئے کہ نئے سرے سے تنظیم کر کے اسلام اور احمدیت کی عظمت قائم کریں۔

سال 1947ء
296
خطبات محمود
دیکھو! 1941 ء میں کون کہہ س ء میں کون کہہ سکتا تھا کہ یہ خطرناک واقعات رونما ہونے والے ہیں ۔ اُس وقت
ہم نے سمجھا کہ اس میں جاپان کی جنگ کے متعلق خبر دی گئی ہے۔ حالانکہ جاپان کا جالندھر سے کیا
تعلق ۔ جاپان کا اس سے کیا تعلق تھا کہ میں قادیان سے باہر نکلا ہوں ۔ ہم نے اُس وقت اس خواب
کی یوں تعبیر کر لی کہ اگر انگریزوں نے جنگ جاری رکھی تو سنگا پور پر دوبارہ قابض ہو جا ئینگے ۔ حالانکہ
کجا احمدیوں کا دکھایا جانا اور گجا انگریز گجا جالندھر اور گجا جاپان ۔ مگر اُس وقت جو کچھ سمجھ میں آیا اسکے
معنی کر لئے گئے ۔ در حقیقت اس میں موجودہ تباہی اور بربادی کا مکمل نقشہ کھینچا گیا تھا۔ چنانچہ دشمن کی
طرف سے عملاً حملہ ہوا اور ہر قسم کے ہتھیار استعمال کئے گئے ۔ صرف قادیان کے ارد گرد اس وقت تک
سوا دو سو کے قریب احمدی شہید ہو چکے ہیں ۔ اور تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ سٹھیالی کا گاؤں جو بڑی
جرات اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر رہا تھا اور جس نے تین دفعہ سکھوں کے حملہ کو بُری طرح پسپا کیا
وہاں اب ملٹری نے آکر نمبرداروں کو بلایا اور انہیں اتنا مارا کہ بھی بنا کر رکھ دیا۔ مگر اس کے باوجود وہ
دلیری سے اب تک قائم ہیں۔ اور باوجود اس کے کہ ملٹری نے اُن کی ہڈیاں توڑ دیں پھر بھی اُنہوں
نے پروانہیں کی اور وہ سب کے سب اپنے گاؤں میں ڈٹے ہوئے ہیں ۔ بعد کی خبر ہے کہ اس گاؤں کو
ملٹری اور پولیس نے زبر دستی خالی کروالیا ہے۔ بہر حال رویا بتاتی ہے کہ حلقہ مسجد مبارک لڑائی کرتا
رہے گا اور آخر خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ فاتح اور کامران ہوگا۔ میں نے بتایا ہے کہ مسجد مبارک کے
حلقہ سے ہو سکتا ہے کہ سارا قادیان مراد ہو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسجد مبارک اور اُس کے ماحول کو
برکت دی ہے۔ لیکن یوں میں ہدایت دے چکا ہوں کہ اگر دشمن کا دباؤ خدانخواستہ بڑھ جائے تو پھر
حلقہ مسجد مبارک کے اردگرد اپنی حفاظتی لائن بنالی جائے کیونکہ یہی وہ مقام ہے جس میں ہمارے
شعائر ہیں ۔ اگر تمہاری موت آئے تو اس جگہ آئے اور شعائر اللہ کی حفاظت کرتے ہوئے آئے ۔
مجھے یہ خواب پڑھ کر اس لحاظ سے خوشی ہوئی کہ حلقہ مسجد مبارک جس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ
آخر تک لڑتا رہے گا اسی حلقہ میں میرے گیارہ بیٹے قسمیں کھا کر بیٹھے ہیں کہ وہ مر جائیں گے مگر اپنے
قدم پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ پھر اسی حلقہ میں میرے دو بھائی ہیں اور اسی حلقہ میں میرے بھتیجے ہیں گویا
ہمارا سارا خاندان اسی حلقہ میں ہے۔ پس اگر حلقہ مسجد مبارک سے یہی مراد ہے تو خدا نے خبر دی ہے کہ
اس حلقہ کو آخر تک خدمت اسلام کی شاندار توفیق ملے گی۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مسجد مبارک کے حلقہ میں خدمت مل کہ

سال 1947ء
297
خطبات محمود
سارا قادیان شامل ہے اور باقی مساجد مسجد مبارک کے تابع ہیں۔ مجلس شوری میں فیصلہ کیا گیا کہ قرعہ کے
ذریعہ سے ایک حصہ قادیان میں رہے گا اور ایک حصہ باہر آرام کرنے کے لئے آجائے گا۔ اسی طرح یہ کہ
باہر کی جماعتیں اپنے مرکز کی حفاظت کے لئے کچھ زائرین کو باری باری بھجواتی رہیں گی۔ خواب سے یہ
بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ممکن ہے ہمیں بعض ان دیہات کو بھی چھوڑ نا پڑے جو اب تک ہم نے نہیں چھوڑے۔
جیسا کہ بعد کی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہے وہ دیہات بھی چھوڑنے پڑے ہیں۔ بہر حال خواب بتاتی ہے
کہ ہم ہی سے ایک حصہ قادیان سے باہر تو نکلے گا مگر اس لئے نہیں کہ اُس مقام کو ہم چھوڑ دیں بلکہ اس
لئے کہ ایسی تنظیم کریں کہ قادیان احمدیت کے ہاتھ ہی میں رہے۔ پس قریب ہو یا بعید انشاء اللہ ہم
ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر کامل یقین رکھتے ہیں۔
مومن دنیا میں کہیں مایوس نہیں ہوتا اور مومن دنیا میں اپنی جان کو قربان کرنے سے کبھی
ہچکچاتا نہیں ۔ مومن کی جان در حقیقت خدا تعالیٰ کی امانت ہوتی ہے اگر وہ پیچھے ہٹتا ہے تو محض
خدا کے لئے اور اگر وہ آگے بڑھتا ہے تو محض خدا کے لئے ۔ میں اگر یہاں آیا ہوں تو اس لئے کہ
جماعت کی تنظیم کروں اور لڑائی کو تا حد امکان لمبا کرنے کی کوشش کروں اور دنیا کو توجہ دلاؤں کہ
قادیان پر سخت ظلم ہو رہا ہے ۔ اسی طرح میرے بچے اور میرے بھائی اور میرے بھتیجے اور میرے
داماد قادیان میں بیٹھے ہیں تو اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر وہ اپنے آپ کو قربانی کے
لئے پیش کریں اور اس کی رضا پر راضی رہیں ۔ در حقیقت مومن ہر رنگ میں خدا تعالیٰ کی رضا کے
حصول کا خواہشمند ہوتا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتایا
ہے ہمیں دو برکتوں میں سے ایک برکت ضرور مل کر رہے گی ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ مومن کو ڈر ہی کیا ہو سکتا ہے جب دو برکتوں میں سے ایک برکت اسے ضرور مل کر رہے گی یعنی یا تو
اسے فتح حاصل ہو جائے گی اور یا اسے شہادت نصیب ہو جائے گی 6۔ پس مومن کبھی میدان سے بھاگتا
نہیں کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ان دونوں چیزوں میں سے جو چیز بھی خدا تعالیٰ نے میرے لئے مقدر کی ہے
وہ بڑی برکت والی ہے۔ اگر ہمیں شہادت میسر آجاتی ہے تو وہ بھی خدا تعالیٰ کا انعام ہے اور اگر ہمیں فتح
مل جاتی ہے تو وہ بھی اُس کا انعام ہے۔ بہر حال ہم یہ ہمیشہ کہتے ہیں، کہتے رہے ہیں اور کہتے رہیں گے
کہ جہاں تک انسانی طاقت کے لحاظ سے ممکن ہے ہم اس علاقہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک انسانی طاقت کے لحاظ سے ممکن

سال 1947ء
298
خطبات محمود
جھنڈا نیچا نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے ارد گرد سو سے زیادہ گاؤں اِس وقت مٹ چکا ہے۔ باقی تمام
گورداسپور ختم ہو چکا ہے اور بظاہر یہ ناممکن نظر آتا ہے کہ تا ہے کہ ہم اس علاقہ میں اسلامی جھنڈا اپنی پوری شان و
شوکت کے ساتھ گاڑ سکیں۔ کسی طرف سو میل ، کسی طرف دو سو میل اور کسی طرف پچاس پچاس میل تک
کوئی مسلمان گاؤں نظر نہیں آتا۔ اور بظاہر انسانی تدبیر سے دشمن پر غالب آنا ناممکن معلوم ہوتا ہے۔
لیکن اگر فتح اور غلبہ ہماری طاقت میں نہیں تو ایک چیز ہے جو خدا نے ہمیں بخش دی ہے اور جس کی
ہمارے اندر طاقت ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اُس کی راہ میں مرجائیں۔ جو چیز خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
ہمیں اُس کی فکر نہیں کرنی چاہیئے ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنا کام کریں۔خدا تعالیٰ کا کام اپنے ہاتھ میں
لینا بیوقوفی ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص اس شرط پر لڑتا ہے کہ پہلے مجھے فتح کا یقین دلاؤ۔ تو وہ اپنی حماقت کا
آپ اعلان کرتا ہے۔ اُس کا کام یہ ہے کہ وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر دے۔
پھر اگر وہ چاہے تو اس جان کو واپس کر دے تا کہ وہ کچھ مدت اور کام کرلے۔ اور اگر چاہے تو اُسے
اپنے پاس بُلا لے اور کہے کہ تم نے بہت خدمت کر لی ہے اب ہمارے پاس آجاؤ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب وفات نزدیک آئی تو فرشتہ آپ کے پاس آیا اور اُس
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ آپ کے حبیب نے مجھے ایک پیغام دیا ہے اور وہ
یہ ہے کہ آپ نے میرے لئے بہت کوفتیں اٹھائی ہیں ۔ اب میں آپ کو اختیار دیتا ہوں کہ آپ
چاہیں تو کچھ مدت اور کام کر لیں اور چاہیں تو میرے پاس آجائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جبریل سے کہا کہ میں اگر اس دنیا میں تھا تو محض خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ۔ اور اگر اب
خدا نے مجھے وہاں آنے کی اجازت دی ہے تو میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی اور کونسی بات ہو
سکتی ہے۔ میں وہیں آنا چاہتا ہوں مجھے دُنیا میں رہنے کی خواہش نہیں ۔ اس کے بعد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو اکٹھا کیا اور بغیر اپنا نام لئے فرمایا کہ خدا تعالی کا کوئی بندہ تھا
جس کے سامنے اللہ تعالیٰ نے یہ تجویز پیش کی کہ اگر تم چاہو تو دنیا میں رہ کر اور کام کر لو اور اگر
چا ہو تو میرے پاس آجاؤ ۔ اُس بندہ نے دنیا میں رہنا پسند نہیں کیا بلکہ یہی چاہا کہ وہ خدا تعالیٰ کے
پاس چلا جائے ۔ حضرت ابو بکر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے یہ بات سنی تو
وہ رو پڑے اور اتنا روئے کہ اُن کی ہچکی بندھ گئی ۔ بعض صحابہ کہتے ہیں ہم نے حضرت ابو بکر کو

سال 1947ء
299
خطبات محمود
روتا دیکھا تو ہم نے کہا اسے کیا ہو گیا ہے اور یہ روتا کس لئے ہے؟ خدا کا کوئی بندہ تھا جسے یہ
اختیار دیا گیا کہ وہ چاہے تو دنیا میں رہے اور چاہے تو خدا کے پاس چلا جائے اس میں رونے کی
کونسی بات ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسرے تیسرے دن بیمار ہوئے اور چند دن کے
بعد وفات پا گئے ۔ صحابہ کہتے ہیں کہ اُس وقت ہماری سمجھ میں آیا کہ ابو بکر کیوں روتے تھے 7۔ اور
ہمیں خیال آیا کہ ابوبکر نے تو بات سمجھ لی تھی مگر ہم نے نہ مجھی ۔ تو سچے مومن کو خدا تعالیٰ کے پاس۔ پاس جانے
میں کوئی عذر نہیں ہوتا۔ وہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ جہاں تک اُس کی طاقت ہے خدا اور اُس کے رسول
اور اُس کے دین کا نام نیچا نہ ہو۔ ورنہ ایک مومن کے لئے شہادت سب سے زیادہ قیمتی چیز ہوتی ہے۔
حضرت خالد بن ولید بیمار ہوئے تو اُن سے ایک دوست ملنے کے لئے آیا۔ اُس نے دیکھا
کہ خالد رو رہے ہیں ۔ اُس دوست نے کہا خالد ! یہ رونے کا کونسا مقام ہے؟ تمہیں اللہ تعالیٰ نے
بہت سی خدمات کا موقع عطا فرمایا ہے ، اب تمہیں خوشی ہونی چاہیئے کہ تم اپنے محبوب سے ملنے اور
اُس سے انعام پانے کے لئے جارہے ہو۔ اس پر خالد اور بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے اور
اُنہوں نے کہا میں اس لئے تو نہیں روتا کہ میں کیوں مر رہا ہوں ۔ چونکہ بیماری کی وجہ سے وہ
بہت کمزور ہو چکے تھے اُنہوں نے اپنے دوست سے کہا میرے قریب آؤ اور میرے بازوؤں پر
سے کپڑا اُٹھاؤ اور دیکھو کہ کیا کوئی جگہ ایسی ہے جہاں تلوار کا نشان نہ ہو؟ اُس نے کپڑا اُٹھایا اور
کہا کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں تلوار کا نشان نہ ہو۔ انہوں نے کہا اب میری ٹانگوں پر سے کپڑا اُٹھاؤ
اور دیکھو کہ کیا میری ٹانگوں پر کوئی ایک انچ جگہ بھی ایسی ہے جہاں تلواروں سے نشان نہ ہو؟ اُس
نے کپڑا اٹھایا اور کہا کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں تلواروں کے نشان نہ ہوں ۔ اس کے بعد انہوں نے
پیٹ دکھایا، پیٹھ دکھائی ، سر دکھایا اور پھر کہا میرے سر سے پاؤں تک کوئی ایک انچ بھی ایسی جگہ
نہیں جہاں تلوار سے نشان نہ ہوں ۔ میں نے ہر جنگ میں اپنے آپ کو ایسے مقام پر پھینکا جہاں
میرا خیال تھا کہ مجھے شہادت نصیب ہو سکتی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ تم خود اپنی آنکھوں سے
دیکھ چکے ہو کہ کس طرح میرے سر سے پیر تک تلواروں کے نشانات لگے ہوئے ہیں ۔ اتنا کہہ کر
اُنہیں پھر جوشِ گر یہ پیدا ہوا اور اُن کی بچکی بندھ گئی ۔ اس دوران میں اُنہوں نے روتے ہوئے
کہا میں اس لئے نہیں روتا کہ میں کیوں مر رہا ہوں ۔ بلکہ اس لئے رورہا ہوں کہ نہ معلوم میرا کونسا لئے رورہا کہ میرا

آج 10 میں سے 10 باقی