مومن عقل اور تدبیر کو ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتا

حصہ 2

سال 1947ء
300
خطبات محمود
گناہ تھا جس کی پاداش میں میں آج چار پائی پر جان دے رہا ہوں ۔ شہادت کا انعام مجھے میسر
نہیں آیا۔ میں نے شہادت کا مقام حاصل کرنے کے لئے ہر خطر ناک سے خطرناک موقع پر اپنے
پ کو پھینکا مگر مجھے پھر بھی شہادت نصیب نہیں ہوئی ۔ پس مجھے یہ صدمہ ہے کہ شاید میری کسی
آر
کمزوری کی وجہ سے یہ انعام مجھے نہیں ملا 8 ۔
خالد اپنے اخلاص میں یہ سمجھتے تھے کہ وہ شہادت سے محروم رہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ
اور لوگ تو ایک ایک دفعہ شہید ہوئے اور خالدہ سینکڑوں دفعہ شہید ہوئے ۔ جس شخص کو خدا زیادہ
شہادتوں کا ثواب دینا چاہتا ہے اُسے موت کے منہ میں ڈال کر پھر نکال لیتا ہے ۔ پھر ڈالتا اور پھر
نکالتا ہے تا کہ اُسے کئی شہادتوں کا ثواب دیا جا سکے ۔ پس موت ڈرنے والی چیز نہیں ہاں مومن
ایسی طرز پر کام کرتا ہے کہ وہ نہ ظالم بنے اور نہ بے انصاف قرار پائے ۔ نہ دین کو نقصان پہنچائے
اور نہ دنیوی تدابیر کو تدابیر کو ہاتھ سے جانے سے جانے دے۔ وہ تدبر اور عقل اور ہم دے۔ وہ تدبر اور حمل اور ہمت اور حوصلہ کے ساتھ کام کرتا
ہے۔ وہ اس طرح کام نہیں کرتا کہ سور کی طرح سیدھا چلا جائے اور مارا جائے ۔ وہ ایک عقلمند
اور دوراندیش انسان کی طرح چاروں طرف اپنی نگاہ دوڑاتا ہے ۔ وہ عقل اور تدبر کو ایک لمحہ
کے لئے بھی اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ اور پھر اگر مارا جاتا ہے تو اُس کی قربانی اسلام کے
لئے باعث فخر ہوتی ہے۔ اور اگر وہ بیچ رہتا ہے تو اُس کی عقل اور اُس کی خرد اور اُس کی دانائی اسلام
کے لئے باعث فخر ہوتی اور اس کی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ اُس کی دونوں حالتیں برکت والی ہوتی
ہیں ۔ اُس کی موت بھی برکت کا موجب ہوتی ہے اور اُس کی فتح بھی برکت کا موجب ہوتی ہے۔ سو
تم حو صلے مت ہارو اور بھگوڑوں میں سے مت بنو۔ ہاں اگر تم اس لئے ایک مقام چھوڑتے ہو کہ پھر
رض
دوبارہ اپنے آپ کو منظم کر کے اُس مقام میں آؤ گے تو تم بھگوڑے قرار نہیں دیئے جا سکتے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اُحد کی جنگ میں جب یہ خبر مشہور ہو گئی کہ آپ شہید ہو گئے
ہیں تو اس اچانک صدمہ اور دشمن سے دباؤ کی وجہ سے بعض صحابہ میدانِ جنگ سے بھاگ پڑے اور
بھاگتے ہوئے مدینہ تک آپہنچے۔ اس کے بعد باقی لشکر اکٹھا ہوا اور دشمن میدان چھوڑ گیا۔ جب اسلامی
لشکر مدینہ میں واپس آیا تو اُس کے افراد ان لوگوں کو جو حد سے بھاگ آئے تھے فَرَّارُونَ کہتے تھے۔
یعنی بھگوڑے جو میدانِ جنگ سے بھاگ آئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ سنا تو چونکہ وہ

سال 1947ء
301
خطبات محمود
لوگ مخلص تھے اور اتفاقی حادثہ سے سراسیمہ ہو کر بھاگے تھے آپ نے فرمایا تم انہیں فرار نہ کہو بلکہ
گزار کہو۔ یعنی گو یہ واپس آئے ہیں مگر اس لئے آئے ہیں کہ پھر دشمن پر حملہ کریں گے اور اُسے شکست
دیں گے۔ کرار کے معنی ہوتے ہیں پیچھے آکر پھر حملہ کرنے والا ۔ اور فرار کے معنی ہوتے ہیں
بھگوڑا ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم انہیں فَرَّارُونَ نہ کہو بلکہ كَرَّارُونَ کہوں ۔ یعنی
یہ لوگ پیچھے تو بیشک ہٹے ہیں مگر اس لئے کہ دوبارہ دشمن پر حملہ کریں اور اُسے شکست دیں۔
پس اپنی نیتوں اور ارادوں سے اپنے آپ کو فرار نہ بناؤ بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے صحابہ کی طرح گوار بنو۔ اتفاقی حادثہ کے ماتحت بے شک بعض دفعہ عارضی طور پر قدم اکھر
جاتے ہیں مگر وہ قدموں کا اُکھڑنا بالکل اور چیز ہوتی ہے اور بھا گنا اور چیز ہوتی ہے۔
حنین کے موقع پر جب دشمن نے تیروں کی بوچھاڑ کی تو چونکہ مکہ کے نو مسلم آگے آگے
تھے ۔ وہ بھاگ پڑے اور اُن کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہ کی سواریاں بھی بے قابو ہو گئیں اور
سوائے چند صحابہؓ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارد گرد اور کوئی نہ رہا۔ بلکہ ایک موقع تو ایسا
آیا کہ صرف ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہ گیا۔ اُس وقت مکہ کا ایک نیا
مسلمان جو ابھی دل میں کافر تھا اور جو محض اس لئے مسلمان ہو کر حنین کی جنگ میں شامل ہوا تھا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کہیں اکیلے مل گئے تو میں آپ پر حملہ کر دوں گا ۔ وہ آپ کی
طرف بڑھا۔ وہ خود کہتا ہے جب میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگ میں اکیلا پایا تو میں
نے کہا یہ موقع ہے جس میں میں کامیاب طور پر آپ پر وار کر سکتا ہوں ۔ آپ چاروں طرف سے
دشمن سے گھرے ہوئے ہیں اور صحابہ کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں ۔ اس سے زیادہ بہتر موقع اور
کونسا ہو گا۔ میں نے تلوار کھینچی اور آپ کے قریب ہونا شروع کیا۔ جب میں قریب پہنچا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آگے آجاؤ ۔ وہ کہتا ہے اس آواز میں کچھ ایسا اثر تھا کہ میں نے اُس
وقت سمجھا۔ اس وقت مجھے آگے ہی چلنا چاہیئے ۔ میں آپ کے قریب پہنچا تو آپ نے میرے دل
کے مقام پر اپنا ہاتھ پھیرا اور فرمایا خدایا! اس کے دل سے تمام بغض اور کینہ نکال دے اور اس کو سچا
ایمان بخش ۔ وہ کہتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینہ پر ہاتھ پھیرا ۔ اور
یہ دعا کی کہ خدایا ! اس کے دل سے تمام کینہ اور بغض نکال دے اور اسے سچا ایمان بخش ۔ تو مجھے دے اور اسے سکھا ایمان تو

سال 1947ء
302
خطبات محمود
یوں معلوم ہوا کہ اسلام کی محبت میری رگ رگ اور نس نس میں اثر کر گئی ہے۔ پھر آپ نے ہاتھ
اٹھایا اور کہا خدا تمہیں برکت دے ، آگے بڑھو اور دشمن کا مقابلہ کرو۔ اس پر میری یہ حالت ہو گئی
کہ یا تو میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنے کے لئے آیا تھا اور یا آپ کی اس آواز کا
میرے کان میں پڑنا تھا کہ مجھے یوں معلوم ہوا کہ ساری دنیا میں صرف میرا ہی کام ہے کہ میں محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرتا ہوا مارا جاؤں ۔ میں تلوار لے کر آگے بڑھا اور میں نے
دشمن کا مقابلہ کیا اور اتنے جوش کے ساتھ کیا کہ خدا کی قسم ! اگر اُس وقت میرا باپ بھی میرے
سامنے آجاتا تو بغیر ایک لمحہ کا توقف کئے میں اُسکی گردن اڑا دیتا 10 ۔
تو دیکھو چنین کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکیلے رہ گئے ۔ مگر آپ کے صحابہؓ فرار
نہیں تھے بلکہ گوار تھے ۔ کیونکہ وہ پھر واپس آئے اور اُنہوں نے دشمن کو شکست دی ں۔ ۔ چنا چنانچہ
جب صحابہ کی سواریاں ڈر کر بھاگ نکلیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس سے کہا۔
عباس! اونچی آواز سے لوگوں کو پکارو اور ان سے کہو کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے ۔
چونکہ نو مسلموں کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہؓ سے صحابہؓ کے گھوڑے چھوڑے اور اونٹ سخت ڈرے ہوئے تھے اور وہ
میدانِ جنگ سے تیزی کے ساتھ بھاگ رہے تھے ۔ اس لئے صحابہؓ باوجود کوشش کے اپنی
سواریوں کو روک نہ سکے ۔ وہ خود کہتے ہیں کہ ہمارے گھوڑے اور اونٹ اِتنے ڈرے ہوئے تھے
کہ باوجود اس کے کہ ہم اُن کی باگیں پورے زور کے ساتھ کھینچتے تھے ، اتنے زور کے ساتھ کہ
اُن کے منہ اُن کی پیٹھوں کو لگ جاتے پھر بھی جب ہم اُن کو ایڑی لگا کر واپس لانا چاہتے تو وہ
بجائے واپس آنے کے مکہ کی طرف بھاگ پڑتے ۔ اُس وقت ہم بالکل بے بس نظر آ رہے تھے کہ
اتنے میں ہمارے کان میں حضرت عباس کی یہ آواز آئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا
ہے۔ صحابہ کہتے ہیں جب یہ آواز ہمارے کانوں میں پہنچی اُس وقت ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ
ہم زندہ ہیں اور دنیا میں چل پھر رہے ہیں ۔ بلکہ ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم سب مر چکے ہیں ،
قیامت کا دن ہے ، صور اسرافیل پھونکا جا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی آواز ہمیں اپنی طرف بلا رہی
ہے۔ اس آواز کا آنا تھا کہ ہمارے دماغوں پر جو پردہ حائل تھا وہ یکدم دور ہو گیا ۔ اور ہم نے
اپنی سواریوں کو پورے زور کے ساتھ واپس لوٹایا ۔ بعض تو اپنی سواریوں کو موڑنے میں کامیاب

سال 1947ء
303
خطبات محمود
ہو گئے ، بعض اپنی سواریوں سے گود پڑے اور پیدل دوڑتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
گرد جمع ہو گئے ۔ اور بعض جن کی سواریاں نہ مڑیں انہوں نے اپنے اونٹ اور گھوڑوں کی گردنیں
اپنی تلواروں سے کاٹ دیں اور خود دوڑتے ہوئے اور لبیک یا رَسُولَ اللَّهِ لَبَّیک کہتے
ہوئے چند منٹ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گئے 11 ۔ تو دیکھو یہ لوگ گرار تھے
فرار نہیں تھے تھے۔ ۔ ۔ یہ بھاگے نہیں تھے بلکہ عارضی طور پر پیچھے ہٹ کر پھر دشمن پر حملہ آور ہوئے۔
پس تم اپنے ملک میں واپس جاؤ اور خدا تعالیٰ کا نام اُن علاقوں میں بلند کرو۔ اگر ہمیں اللہ تعالیٰ
نے اس ملک میں رکھا ہے تو آخر کسی مصلحت اور بھلائی کے لئے رکھا ہے ۔ آخر دو باتوں میں سے ایک
بات ضرور ہے۔ یا تو یہ فیصلہ کر لو کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ ہمارا دشمن ہے اور یا پھر یہ سمجھ لو کہ اسلام کی
خدمت کے لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں ہندوستان میں رکھا ہے ۔ ہندوستان میں 25 فیصدی مسلمان
ہیں ۔ اور مشرقی پنجاب میں گو بہت سے مسلمان ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے بھاگ آئے ہیں
مگر اب بھی 34 فیصدی مسلمان مشرقی پنجاب میں پائے جاتے ہیں ۔ اور 34 فیصدی مسلمانوں
کے لئے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی ۔ آخر وہ ہندوستان کے شہری ہیں اور وہی حقوق اُنہیں
قانوناً حاصل ہیں جو سکھوں یا ہندوؤں کو ۔ پھر اگر مسلمان نئی نسلیں پیدا کریں اور برتھ کنٹرول کی
لغویت کو ترک کر دیں تو چند سالوں میں ہی وہ مشرقی پنجاب میں بھی پہلی نسبت پر آ سکتے ہیں۔
لوگ کہا کرتے تھے کہ تعد دازدواج کا حکم محض عربوں کے لئے تھا موجودہ زمانے میں اس پر کون
عمل کر سکتا ہے ۔ مگر اب وقت آگیا ہے جب اللہ تعالیٰ کی ایک ایک بات اور اُس کے ایک ایک
حکم کی صداقت دنیا پر واضح ہو ۔ آج ہندوستان میں مسلمانوں کی نجات اِسی بات سے وابستہ ہے
کہ وہ زیادہ شادیاں کریں اور اپنی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں ۔ اگر ایک نسل کے مسلمان
اس بات کو قبول کر لیں کہ ہم اگر تباہ ہوتے ہیں تو بے شک ہو جائیں مگر ہم اپنی آئندہ نسلوں کے
ذریعہ اسلام کو پھر اس ملک میں زندہ کر دیں گے تو چند سالوں میں ہی کایا پلٹ سکتی ہے۔ اگر انہیں
بیویاں تلاش کرنے کے لئے اچھوت اور ادنی اقوام کی طرف بھی متوجہ ہونا پڑے تو اس سے دریغ
نہ کریں اور اپنے آپ کو تباہ کر کے بھی مسلمانوں کو بڑھانے کی کوشش کریں ۔ اگر اس طرح
مسلمان شادیوں کے ذریعہ اپنی تعداد کو بڑھانا چاہیں تو تھوڑے عرصہ میں ہی ان کی تعداد دوگنی

سال 1947ء
304
خطبات محمود
تین گنی ہو سکتی ہے۔ اگر پچاس سال کے مسلمان تکلیف اٹھا کر مر بھی جائیں تو کیا ہوا ۔ اسلام
تو اس ملک میں زندہ ہو جائے گا ۔ قرآن کریم میں ساری تدبیریں اور سارے علاج موجود
ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن تدابیر پر عمل کیا جائے اور اسلام کی غیرت اپنے دلوں میں
پیدا کی جائے ۔ جب مذہب کی غیرت انسان کے دل میں پیدا ہو جاتی ہے تو وہ خود بخود ایسی
راہیں نکال لیتا ہے جو اُس کو بام عروج تک پہنچانے والی ہوتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی نو بیویاں تھیں ۔ مگر کسی انصاری عورت سے آپ نے شادی نہیں کی ۔ انصاری عورتیں جب ۔
آپ کے کام کو دیکھتیں تو بسا اوقات محبت کا اس قدر جوش اُن کے دلوں میں پیدا ہوتا کہ وہ مجلس
میں آکر اپنے آپ کو آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کر دیتیں ۔ ہمارے ملک میں اگر
کوئی لڑکی ایسا کہے تو ممکن ہے اُس کا باپ یا بھائی اُسے قتل کر دے۔ مگر انصاری عورتوں کی یہ
حالت تھی کہ جب وہ آپ کی باتیں سنتیں ، آپ کی تقریریں سنتیں ، آپ کے کام دیکھتیں تو اُن کے
دلوں میں عشق کا ایسا جذبہ پیدا ہوتا کہ وہ بعض دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوتیں اور کہتیں یا رسول اللہ ! ہم اپنا نفس آپ کو ہبہ کرتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے کسی مصلحت کے ماتحت انصاری عورتوں میں سے کسی کے ساتھ شادی نہیں کی ۔ مگر جب کوئی انصاری
عورت یہ بات کہتی تو آپ بعض دفعہ اپنی معذوری کا اظہار کر دیتے اور فرماتے جزاک اللہ ۔ تمہاری
قربانی خدا تعالیٰ کے حضور قبول ہو گئی ہے 12 ۔ اور بعض دفعہ فرماتے کہ فلاں صحابی کو رشتہ کی
ضرورت ہے تم اُس کے ساتھ شادی کر لو ۔ ایک دفعہ نہیں متعدد دفعہ ایسا ہوا کہ انصاری عورتوں
نے اپنے آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا ۔ اور پیش بھی مجلس میں کیا۔ اس کی
وجہ یہی تھی کہ جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتیں تو وہ یہ برداشت نہیں کر سکتی تھیں کہ اس قیمتی
چیز سے اُن کا تعلق نہ ہو۔ تو وہ بڑی خوشی سے یہ پسند کر لیتی تھیں کہ وہ آپ کی دسویں یا گیارھویں یا
بارھویں یا تیرھویں بیوی بن جائیں ۔ چنانچہ مجلس میں جہاں سینکڑوں ہزاروں آدمی بیٹھے ہوتے ۔
جب ایک عورت کا باپ اُس مجلس میں موجود ہوتا جب اُس کا بھائی اُس مجلس میں موجود ہوتا، جب
اُس کے رشتہ دار اس مجلس میں موجود ہوتے وہ آتی اور کہتی یا رسول اللہ ! میں نے اپنا نفس آپ کو ہبہ
کیا۔ یہ چیز ہے جو ایمان کی علامت ہے اور یہی وہ چیز ہے جو غیرت کا ثبوت ہوتی ہے۔

سال 1947ء
305
خطبات محمود
تم بھی ایک دفعہ تکلیف اٹھا کر قربانی قبول کر لو ۔ تم دیکھو گے کہ پچاس سال کے اندر اندر
مسلمان دو تین گنا ہو جائیں گے۔ بلکہ 34 فیصدی مسلمان ہیں سال میں پچپن چھپن فیصدی ہو سکتے
ہیں ۔ اس وقت مسلمانوں پر ایک خطرناک دور آیا ہوا ہے ۔ اور خطرناک مصیبتوں میں خطرناک
تدابیر ہی کام آیا کرتی ہیں ۔ کسی کو کینسر ہوتا ہے تو اُسے کاٹنے سے ہی صحت حاصل ہو سکتی ہے ۔ اگر
کسی کی آنکھ میں رسولی ہو جائے تو اُس آنکھ کو نکال کر ہی صحت حاصل ہو سکتی ہے زنگ لوشن
ZINC LOTION) کام نہیں آیا کرتا ۔ اسی طرح وہ عظیم الشان عذاب جو ملک پر آیا
ہوا ہے اسے معمولی تدابیر سے دور نہیں کر سکتے اس کے لئے عظیم الشان جد و جہد اور عظیم الشان
قربانیوں کی ضرورت ہو گی تب تم صحیح طور پر اسلام کے خدمت گزار اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے خادم قرار پاؤ گے۔ اور خدا کے فرشتے آسمان سے یہ کہیں گے کہ اس قوم کو فتح دینا ضروری
ہے اور خدا بھی اپنی قبولیت سے دستخط اس پر ثبت کر دے گا ۔ پس ہمت نہ ہا ر و اور موت سے مت
ڈرو۔ موت انسان پر کئی دفعہ نہیں آتی بلکہ صرف ایک دفعہ آتی ہے اور جس چیز نے بہر حال آنا
ہے اُس سے ڈرنے کے کیا معنی ہیں ۔ تمہیں اگر کوشش کرنی چاہیئے تو یہ کہ اگر تمہاری موت مقدر
ہے تو خدا تعالیٰ کی راہ میں آئے اور ایسی حالت میں آئے کہ تم موت کو خدا تعالیٰ کا انعام سمجھو۔
اور اس کڑوی قاش کے ملنے پر اپنا منہ مت بناؤ بلکہ یہ کڑوی قاش بھی اُس مزے سے کھاؤ جس
مزے سے تم نے ہزاروں ہزار میٹھی قاشیں خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے کھائی ہیں ۔
حضرت لقمان کے متعلق لکھا ہے وہ ابھی چھوٹے بچے ہی تھے کہ ڈاکو انہیں قید کر کے لے
گئے اور کسی رومی تاجر کے پاس اُنہیں بیچ دیا۔ چونکہ حضرت لقمان خوبصورت اور ذہین تھے اُس
نے حضرت لقمان کو عام نوکروں میں نہ رکھا بلکہ اپنے پاس بیٹوں کی طرح رکھنا شروع کر دیا اور
ان سے اتنی محبت پیدا ہو گئی کہ جو چیز بھی اچھی سے اچھی اُس کے پاس آتی وہ چن کر پہلے حضرت
لقمان کو دیتا اور پھر خو دکھاتا۔ چونکہ وہ تاجر تھا اور دساور 13 کا مال اُس کے پاس اکثر آتا رہتا
تھا اُس کا معمول یہی تھا کہ پہلے وہ اچھی اچھی چیزیں حضرت لقمان کو دیتا اور پھر کسی اور کو دیتا۔
ایک دفعہ دُور کسی ملک سے بے موسم کا خربوزہ آیا۔ آقا نے خربوزہ کی ایک پھانک کاٹی ۔ حضرت
و
لقمان کو بلایا اور اُنہیں کھانے کے لئے دی ۔ حضرت لقمان نے وہ پھا تک خوب مچا کے مار مار کر

سال 1947ء
306
خطبات محمود
کھائی ۔ آقا نے سمجھا کہ معلوم ہوتا ہے کہ خربوزہ بہت میٹھا ہے اور لقمان کو بہت پسند آیا ہے تبھی
اس نے مزے لے لے کر پھانک کھائی ہے۔ چونکہ وہ حضرت لقمان سے محبت رکھتا تھا اُس نے
ایک دوسری پھانک کائی اور حضرت لقمان کو دی ۔ اُنہوں نے پھر اُسے مزے لے لے کر کھایا۔
اس پر آقا نے اس خیال سے کہ یہ خربوزہ اِسے بہت ہی پسندیدہ ہے تیسری پھانک کائی اور اُنہیں
کھانے کے لئے دی ۔ حضرت لقمان نے وہ پھانک بھی خوب مزے لے لے کر کھائی ۔ تین
پھانکوں کے بعد اُسے خیال آیا کہ میں بھی چکھوں یہ کیسا خربوزہ ہے اور اس میں کیسا مزہ پایا جاتا
ہے۔ جب اُس نے پھانک کاٹ کر اپنے منہ میں ڈالی تو وہ اتنی بد بودار ، اتنی تلخ ، اتنی سٹراند اور
اتنی بساندہ 14 اپنے اندر رکھتی تھی کہ اُسے اُلٹی آ گئی اور اُس نے بڑے خشمگین 15 انداز
تک
میں حضرت لقمان سے کہا کہ تم نے مجھے کیوں نہ بتایا کہ یہ خربوزہ اتنا بدمزہ ہے؟ میں نے تو سمجھا اتنا
کہ تمہیں مزہ آ رہا ہے اور اسی لئے میں تمہیں قاشیں کاٹ کاٹ کر دیتا چلا گیا اور اس طرح بلا وجہ
میں نے تمہیں دکھ میں ڈالا ۔ تم نے یہ کیا کیا کہ میری محبت کا ایسا الٹا جواب دیا اور اس قاش کی تلخی
اور بدمزگی کا مجھ سے ذکر نہ کیا ؟ حضرت لقمان نے اپنے بچپن کی سادگی کے لہجہ میں کہا جس ہاتھ
سے میں نے اتنی میٹھی قاشیں کھائی تھیں اُس کے متعلق میں یہ بے حیائی کس طرح کر سکتا تھا کہ اگر
اُسی ہاتھ سے مجھے ایک کڑوی قاش مل گئی تو اس پر منہ بنا لیتا اور کڑوی قاش کھا کر تھو کنے لگتا۔
ہم نے بھی اپنے خدا کے ہاتھ سے کتنی میٹھی قاشیں کھائی ہیں اب اگر کوئی کڑوی قاش اُس
کی طرف سے آتی ہے تو ہمیں اُس کے کھانے پر منہ نہیں بنانا چاہیئے ۔ اُس تاجر نے تو بے جانے
اپنی محبت کے جوش میں لقمان کو کڑوی قاش کھلا دی تھی۔ لیکن ہمارا خداوہ ہے جو عالم الغیب ہے ۔
تمام حالات کو جاننے والا ہے اور ہم سے محبت اور پیار رکھتا ہے۔ اگر وہ تاجر کڑوی قاش کھلانے
کے باوجود لقمان کی بھلائی چاہتا تھا بُرائی نہیں چاہتا تھا۔ تو ہم یہ کس طرح مان سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں کڑوی قاش کھلا کر ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے ۔ یہ یقیناً ایسا ہی ہے جیسے پرانے زمانہ میں
لوگ اپنے بچوں کو املتاس 16 کا جلاب دیا کرتے تھے ۔ ہمارا خدا بھی ہمیں کمزوریوں سے پاک
کرنا چاہتا ہے وہ ہمیں تمام دنیوی علائق 17 سے منقطع کر کے خالصہ اپنی ذات کی طرف متوجہ کرنا
چاہتا ہے۔ وہ ہمارے دلوں میں دنیا کی محبت سرد کر کے اپنی محبت کے شعلے بھڑ کا نا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں کے شعلے بھڑ کا نا

سال 1947ء
307
خطبات محمود
اپنا محبوب اور اپنا پیارا بنانا چاہتا ہے ۔ وہ ہمیں تباہ کرنا نہیں چاہتا بلکہ ترقی دینا چاہتا ہے۔ ہمیں یقین
ہے کہ ہمارا خدا ہم سے محبت رکھتا ا ہے۔ اسلام اُس کا سچا دین دین ہے، ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس
کے سچے رسول ہیں ، قرآن اُس کی سچی کتاب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اسلام قیامت تک کے لئے
ہے اور قرآن کبھی نہ منسوخ ہونے والی کتاب ہے۔ دُنیا کی نجات اسی مذہب اور اسی کتاب کی تعلیم
پر عمل کرنے میں ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ اس زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم
کی خدمت کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا ہے اور
خدا نے اپنے ہاتھ سے ہماری جماعت کو قائم کیا ہے۔ خدا اپنے لگائے ہوئے پودے کو دشمن سے
کبھی تباہ نہیں ہونے دے گا ۔ خدا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا اس ملک میں کبھی نیچا نہیں
ہونے دے گا ۔ خدا قرآن کو اِس ملک میں کبھی ذلیل نہیں ہونے دے گا ۔ وہ ضرور اِن کو پھر
عزت بخشے گا اور ان کو فتح و کامرانی عطا کرے گا ۔ ہاں اگر ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے یہ ابتلاء لمبا
ہو جائے تو اور بات ہے ورنہ خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ اسلام کی فتح ہو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی فتح ہو ، قرآن کی فتح ہو ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فتح ہو ، احمدیت کی فتح ہوا اور پھر اسلام کا
جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرائے ۔ مبارک ہے وہ جو خدا تعالیٰ کی فوج میں شامل ہوتا
اور اس عید اور فتح کا دن لانے میں اپنی قربانی پیش کرتا ہے۔ کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جن کے نام عزت
کے ساتھ لئے جائیں گے اور خدا تعالیٰ کی رضا اور اُس کی خوشنودی کے ہمیشہ وارث ہونگے ۔“
نماز جمعہ کے بعد حضور نے فرمایا:
دو
66
ہماری جماعت کے وہ دوست جو فوج میں ملازم ہیں اور جنہیں ٹرک مل سکتے ہیں اُن کو
چاہیئے کہ جس طرح بھی ہو سکے ٹرکوں کا انتظام کر کے قادیان پہنچیں اور وہاں سے عورتوں اور
بچوں کو نکالنے کی کوشش کریں ۔ فوجیوں کو اپنے اپنے رشتہ دار لانے کے لئے عام طور پر ٹرک مل
جایا کرتے ہیں ۔ میں پچھیں دوست اس وقت اپنے اپنے رشتہ داروں کو قادیان سے لاچکے ہیں ۔
وہاں آٹھ نو ہزار عورتیں اور بچے ہیں جو نکالنے کے قابل ہیں ۔ ورنہ غذا کی حالت اور حفاظت
کے انتظامات میں سخت دقتیں پیدا ہو جائیں گی ۔ جو فوجی دوست ہوں یہاں لاہور میں یا باہر کسی
اور مقام پر اور اُن کو ٹرک مل سکتا ہو ان سب کو چاہیئے کہ وہ فوراً ٹرکوں کا انتظام کر کے ہمیں اطلاع

خطبات محمود
308
سال 1947ء
دیں۔ فوجیوں کو ٹرک ملنے میں عام طور پر آسانی ہوتی ہے۔ اور چونکہ اکثر لوگوں کے کوئی نہ کوئی
رشتہ دار قادیان میں موجود ہیں اس لئے ہم ٹرکوں کے ذریعہ ایک نظام کے ماتحت عورتوں اور
بچوں کو لا سکتے ہیں ۔ پس جن دوستوں کو کوئی ٹرک مل سکتا ہے وہ فوراً انتظام کر کے ٹرک قادیان
لے جائیں ۔ اور وہاں سے عورتوں اور بچوں کو نکال لائیں ۔ اور اگر کوئی شخص خود ٹرک کا انتظام نہ
کر سکتا ہو لیکن اُس کے علم میں کوئی ایسے دوست ہوں جو یہ انتظام کر سکتے ہوں تو وہ اطلاع دے
دیں ۔ ہمیں کم از کم اس اس وقت دو سو ٹرکوں کی ضرورت ہے ۔ تب تب کہیں قادیان سے عورتوں اور
بچوں کو نکالا جا سکتا ہے۔ چونکہ کچھ عورتیں اور بچے وہاں سے آگئے ہیں اس لئے باقی عورتوں میں
بے چینی پائی جاتی ہے۔ کچھ عورتیں تو ایسی دلیر ہیں کہ وہ نکلنے سے انکار کر دیتی ہیں ۔ لیکن اکثر
عورتیں اور بچے ان عورتوں اور بچوں کو دیکھ کر گھبرا رہے ہیں۔ اور یوں بھی وہاں کی غذائی حالت
خراب ہے ۔ نمک مرچ سب ختم ہو چکا ہے ۔ گومیں نے یہاں سے انتظام کر کے یہ چیزیں وہاں
کچھ بھجوائی ہیں مگر پھر بھی وہاں کی غذائی حالت تشویشناک ہے۔ آٹے کا انتظام نہیں ہو سکتا، کبھی ختم
ہے، لکڑی ختم ہے۔ اسی لئے عورتوں اور بچوں کو قادیان سے نکالنا قادیان کی حفاظت کے لئے
ضروری ہے۔ پس جس جس دوست کی طاقت میں ہو اور وہ ٹرک کا انتظام کر سکتے ہوں اُنہیں
چاہیئے کہ وہ ٹرکوں کا انتظام کر کے میاں بشیر احمد صاحب کو ملیں تا کہ ایک نظام کے ماتحت عورتوں
اور بچوں کو وہاں سے نکالا جاسکے ۔ جو دوست اس وقت یہاں موجود ہیں اُن کا اگر کوئی فوجی
دوست واقف ہو تو اُسے فوراً یہ اعلان پہنچا دیں۔ اور اگر وہ خود انتظام کر سکتے ہوں تو خود ٹرکوں کا
انتظام کر کے ہمیں اطلاع دیں ۔ پنجاب اور سندھ میں جہاں جہاں فوجی افسر یا کمیشنڈ افسر ہیں
جن کو ٹر کیں مل سکتی ہیں اُن سب کو چاہیئے کہ وہ ٹرکوں کے متعلق پوری کوشش کریں اور جلد سے جلد
ہمیں اِس بارہ میں اطلاع دیں تا کہ ہم ٹرک قادیان بھجواسکیں اور عورتوں اور بچوں کو وہاں سے
نکالا جائے ۔
1 : المائدة : 25
2: وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ (محمد:39)
( الفضل 30 ستمبر 1947ء )

سال 1947ء
309
خطبات محمود
:3: حقیقت الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 269 (مفہوماً )
4 گھانس : خس و خاشاک: سبزی ۔ پھونس ۔ چارہ
5 بارکیں : فوجیوں کے رہنے کی جگہ یا مکانات
: قُلْ هَلْ تَرَبَّصُونَ بِنَا إِلَّا إِحْدَى الْحُسْنَيَيْنِ (التوبة:52)
7: بخاری کتاب فضائل أصحاب النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب قول النبي الله
سُدُّوا الْأَبْوَابَ إِلَّا بَابٍ أَبِي بَكْرٍ -
8: اسد الغابة جلد 2 صفحہ 95 مطبوعہ ریاض 1285ھ
9 بیهقی باب الثامن والعشرون
10: السيرة الحلبية جلد 3 صفحہ 127 ،128 مصر 1935ء
11 : سیرت ابن ہشام جلد 4 صفحہ 87 مطبوعہ مصر 1936ء
12: بخاری کتاب النکاح باب عرض الْمَرْأَةِ لِنَفْسِهَا (الح)
13 دساور : غیر ملک یا غیر ممالک۔ غیر ملک کی منڈی ۔ سوداگری کا مال جو غیر ملک سے آئے۔
وہ جگہ جہاں ہر ایک چیز فروخت کے لئے جمع کریں۔
14: بساندہ بد بودار بدمزہ
:15: خشمگین: غضب ناک۔ غصہ سے بھرا ہوا۔
16: المناس: ایک لمبی پھلی جس کا مغز مسہل کے لئے دیا جاتا ہے۔
17: علائق : تعلقات ۔ بکھیڑے

آج 10 میں سے 10 باقی