اپنے نمونہ اور عمل کو ایسا پاکیزہ بناؤ کہ تم اپنی ذات میں مجسم تبلیغ بن جاؤ۔
خطبات محمود
1953ء
192
25
اپنے نمونہ اور عمل کو ایسا پاکیزہ بناؤ کہ تم اپنی ہ بناؤ کہ تم اپنی ذات میں
مجسم تبلیغ بن جاؤ۔
(فرمودہ 24 جولائی 1953ء بمقام احمد آباد سندھ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
احمد آباد کی زمین ہمیشہ ہی ایک الہی معجزہ کی یاد دلاتی ہے۔ 1915ء سے 1917ء
میں کسی عرصہ کی بات ہے کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ پر کھڑا ہوں ۔ نہر کا کنارہ ہے، ہے کہ نے کا
کچھ اور دوست بھی میرے ساتھ کھڑے ہیں کہ اتنے میں زور کی آواز آئی جیسے پانی گرنے یا آبشار
کا شور ہوتا ہے ۔ میں نے حیران ہو کر اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کیا کہ یہ کیا بات ہے ۔ اس پر بعض
دوستوں نے جو میرے ارد گر د تھے اوپر کی طرف اشارہ کیا ۔ اور مجھے معلوم ہوا کہ نہر کا بند ٹوٹ گیا
ہے اور پانی تمام علاقہ میں پھیل گیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ پانی کا بہاؤ ایسا تیز ہے جیسے کسی بڑے
بھاری دریا کا بند ٹوٹ جاتا ہے۔ پانی سرعت کے ساتھ پھیلتا چلا جاتا ہے اور ارد گرد کے گاؤں اور
قصبات ا بات اس کی زد میں آتے چلے جاتے ہیں ۔ چنانچہ مجھے اُس وقت مجھے اُس وقت کئی گاؤں اور قصبات نظر آتے
ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ جب پانی ان کے پاس پہنچتا ہے تو وہ ان کے نیچے کی زمین کو اس طرح
1953ء
193
خطبات محمود
کاٹ کر پھینک دیتا ہے جس طرح زمیندار اپنے گھر پے سے گھاس کی جڑیں اُکھیڑ دیتا ہے۔ پانی
آتا ہے اور آن کی آن میں انہیں اچھال کر پرے پھینک دیتا ہے۔ چنانچہ بیسیوں گاؤں اور قصبات
مجھے دکھائی دیئے جو پانی کے اس بہاؤ کی وجہ سے برباد ہو گئے ۔ لیکن پہلے تو وہ پانی پرے پرے
جا رہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جس جگہ پر ہم کھڑے ہیں وہ محفوظ ہے۔ لیکن اتنے میں جو دوست
میرے ساتھ تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ پانی کا رُخ اب اس طرف پھر گیا ہے اور وہ چکر کاٹ کر
دائیں طرف سے بائیں طرف کو آنے لگا ہے۔ چنانچہ دیکھتے ہی دیکھتے پیشتر اس کے کہ ہم بھاگ کر
اپنے بچاؤ کی تدبیر کرتے سیلاب نے ہمیں آلیا اور جس جگہ پر ہم کھڑے تھے اُس بند کے نیچے کی
زمین اُس نے کاٹ دی اور ہمیں بھی پانی میں پھینک دیا۔ جب میں پانی میں گرا تو میں نے تیرنا
شروع کیا۔ مگر اس وقت پانی اتنا گہرا ہو گیا کہ یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ یہ کسی نہر کا پانی ہے ۔ بلکہ یوں
معلوم ہوتا تھا جیسے گہرا دریا یا سمندر ہے۔ میں پیر لگانے کی کوشش کرتا لیکن زمین مجھے ملتی نہیں تھی ۔
میں نے بعض دفعہ غوطہ لگا کر زمین کی تہہ معلوم کرنے کی کوشش کی مگر پھر بھی میں ناکام رہا اور میں
اسی طرح بہتا چلا گیا یہاں تک کہ میں نے سمجھا کہ اب فیروز پور آ گیا ہے ۔ پھر میں فیروز پور سے
آگے کی طرف بہتا چلا گیا ۔ مگر میرا پاؤں کہیں لگا نہیں ۔ اُس وقت میں نے خدا تعالیٰ سے دعا کرنی
شروع کی اور یہ فقرہ میری زبان پر جاری ہوا جو پہلے بھی کئی دفعہ شائع ہو چکا ہے کہ " یا اللہ سندھ
میں تو پیر لگ جائیں ۔ یا اللہ سندھ میں تو پیر لگ جائیں ۔ " یہ دعا میں کرتا چلا گیا یہاں تک کہ میں
نے محسوس کیا کہ اب پانی کم ہو گیا ہے اور میں نے اپنے پاؤں زمین پر لگانے کی کوشش کی تو میرے
پاؤں لگ گئے اور میں پانی سے باہر نکل آیا۔
یہ 1915ء سے 1917 ء تک کے کسی سال کی بات ہے۔ جب مجھے خلیفہ ہوئے ابھی
ایک سال یا دو سال یا تین سال ہی ہوئے تھے ۔ اُس وقت حالات ایسے تھے کہ ہماری جماعت کو
کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں تھی اور نہ ہی دنیا میں وہ معروف تھی ۔ ہمارا کوئی تبلیغی مشن بھی سوائے
انگلستان کے اُس وقت تک قائم نہیں ہوا تھا ۔ جماعت کی تبلیغی جد و جہد صرف افراد تک محدود تھی ۔
یعنی اس غرض کے لیے مبلغ مقرر نہیں تھے بلکہ احمدی افراد ہی تبلیغ کرتے اور لوگ ان کی وجہ سے
احمدیت میں داخل ہو جاتے ۔ غرض اس وقت تک کوئی ایسے حالات نہ تھے جن سے یہ ظاہر ہوتا کہ
1953ء
194
خطبات محمود
ہماری جماعت کے لیے کہیں باہر جانے کا بھی موقع ہوگا ۔ اور کوئی ایسے حالات نہ تھے جن سے یہ
سمجھا جا سکتا کہ کسی وقت ہم سندھ کی طرف جائیں گے اور وہاں پناہ لیں گے ۔ یہ خواب آئی اور وہ
سال گزر گیا پھر دوسرا سال آیا اور گزر گیا۔ تیسرا سال آیا اور گزر گیا۔ چوتھا سال آیا اور گزر
گیا۔ پانچواں سال آیا اور گزر گیا ۔ چھٹا سال آیا اور گزر گیا ۔ ساتواں سال آیا اور گزر
گیا ۔ آٹھواں سال آیا اور گزر گیا ۔ نواں سال آیا اور گزر گیا ۔ دسواں سال آیا اور گزر گیا ۔
گیارہواں سال آیا اور گزر گیا ۔ بارہواں سال آیا اور گزر گیا۔ تیرھواں سال آیا اور گزر گیا ۔
تیرہ سال کے بعد ایک اخبار میں میں نے پڑھا کہ گورنمنٹ نے سندھ میں نہروں کی ایک بڑی
بھاری سکیم منظور کی ہے اور وہاں بہت سی قابل کاشت زمین نکلی ہے۔ اُس وقت گورنمنٹ کو یہ خیال
بھی نہیں تھا کہ کوئی شخص اس زمین کو خریدے گا۔ زیادہ تر یہی خیال تھا کہ زمین تقسیم کی جائے گی اور
بہت سستی اور آسان شرائط پر لوگوں کو دے دی جائے گی ۔ جس وقت یہ اعلان ہوا مجھے اپنا رو یا یاد
آگیا اور میں نے دوستوں سے کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ خواب میں مجھے سندھ کا علاقہ ہی
دکھایا گیا تھا جہاں میرے پاؤں لگے۔ اور پنجاب کے دریاؤں کا بھی سندھ سے ہی تعلق ہے۔
پنجاب کے دو بڑے بھاری دریا ستلج اور بیاس فیروز پور کے پاس آکر ملتے ہیں۔ اور پھر پانچوں
دریا ، دریائے سندھ میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ غرض یہ اعلان پڑھ کر میں نے سوچا کہ اس علاقہ میں
جو نہریں بننے والی ہیں یہ ضرور خدائی حکمت کے ماتحت ہیں اور خدا تعالیٰ کا منشاء یہ معلوم ہوتا ہے کہ
ہم ان زمینوں کو آباد کرنے کی کوشش کریں ۔
چنانچہ میں نے دوستوں میں تحریک کی اور اخباروں میں بھی اعلان کروا دیا کہ اگر کوئی
احمدی وہاں زمین خریدنا چاہے تو یہ بڑا عمدہ موقع ہے ۔ مگر کسی نے اس طرف توجہ نہ کی ۔ اِس پر مجھے
خیال پیدا ہوا کہ ہم ایک کمیٹی بنا کر یہ زمین خرید لیں اور آگے چل کر دوسروں کے پاس فروخت
کر دیں۔ چنانچہ ہم نے ایک کمیٹی بنالی اور فی کس ایک ایک سو روپیہ کا حصہ رکھا۔ دس حصے میں نے
خریدے۔ آٹھ حصے انجمن نے خریدے اور ایک ایک حصہ یا اس سے زیادہ بعض اور دوستوں نے
خرید لئے۔ گل 30 حصے تھے۔ اور ہمارا ارادہ تھا کہ جب تین ہزار روپیہ جمع ہو جائے گا تو ہم اپنا
آدمی بھجوا کر شرائط کا پتالیں گے اور اس کے بعد اگر ہم نے مناسب سمجھا تو ممکن ہے ہم یہ زمین
1953ء
195
خطبات محمود
خرید ہی لیں ۔ چنانچہ روپیہ جمع ہوا اور ہم نے بعض دوست یہاں زمین دیکھنے اور شرائط وغیرہ معلوم
کرنے کے لیے بھجوائے ۔ جب ہمارے دوست یہاں آئے اور انہوں نے شرائط معلوم کیں تو اُس
وقت ان زمینوں سے لوگوں کی اس قدر بے رغبتی تھی کہ گورنمنٹ کی طرف سے جو افسر مقرر تھا اس
نے ہماری جماعت کے دوستوں سے کہا کہ اگر احمدی جماعت اس زمین کو آباد کرنے کی کوشش
کرے تو ہم اس کو کمیشن دینے کے لیے تیار ہیں۔ مجھے جب ان دوستوں نے یہ رپورٹ دی تو میں
نے کہا کہ کمیشن کی بجائے اگر وہ کچھ حصہ زمین کا ہی ہمیں دے دے تو یہ زیادہ اچھا ہوگا ۔ چنانچہ
ہمارے نمائندہ نے اُس سے بات کی ۔ مگر چونکہ اُس وقت ان زمینوں کو کوئی خاص اہمیت حاصل
نہیں تھی اس لیے فیصلہ ہونے میں تین چار مہینے لگ گئے ۔ اتنے میں کچھ گا ہک بھی آنے لگ گیا۔
اس پر اس افسر نے کہا کہ اب تو ہمارا یہ ارادہ نہیں کہ ہم کسی کمیشن کے ماتحت یہ زمین دیں ۔ اب ہم
اس زمین کو فروخت کرنے یا ٹھیکے پر دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اُس وقت ہزاروں ایکڑ زمین پڑی
تھی اور گورنمنٹ ٹھیکے پر دے کر بھی خوش ہوتی تھی ۔ جو صاحب یہاں آئے تھے انہوں نے میرے
پاس رپورٹ کی کہ اس طرح زمین ملتی ہے۔ اُس وقت ہماری تجویز یہ تھی کہ دو حصے ٹھیکے پر لئے
جائیں اور ایک حصہ خرید لیا جائے یا ایک حصہ ٹھیکے پر لیا جائے اور دو حصے خرید لئے جائیں ۔ لیکن
اُن کی اپنی رائے یہ تھی کہ زمین خریدی نہ جائے صرف ٹھیکے پر لی جائے ۔ انہوں نے کہا میں نے سنا
ہے کہ سندھ کی زمین کارآمد نہیں اس لیے مناسب یہی ہے کہ یہ زمین ٹھیکے پر لے لی جائے ۔ اس
پر ہماری میٹنگ ہوئی کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے ۔ کچھ لوگوں کی یہ رائے تھی کہ ہمیں یہ زمین خریدنی
چاہیے ٹھیکے پر نہیں لینی چاہیے اور کچھ لوگوں کی یہ رائے تھی کہ ہمیں یہ زمین ٹھیکے پر ہی لینی چاہیے
خرید نی نہیں چاہیے۔ میری رائے دونوں کے درمیان تھی کہ کچھ زمین خرید لی جائے اور کچھ زمین
ٹھیکہ پر لے لی جائے ۔ جن صاحب کی یہ رائے تھی کہ یہ زمین ٹھیکہ پر ہی لینی چاہیے انہوں نے جب
یہ فیصلہ سنا تو انہوں نے اپنا حصہ چھوڑ دیا اور صرف 29 حصے رہ گئے ۔ حصہ دار صرف سات تھے ۔
چنانچہ ہمارے آدمی یہاں زمین کا انتخاب کرنے کے لیے آئے اور وہ زمین جہاں اب
ڈینی سراسٹیٹ ہے اس کے متعلق درخواست دے دی گئی کہ ہم پچیس ہزار ایکڑ اس جگہ سے لینا
چاہتے ہیں۔ یہ درخواست گورنمنٹ کو بھجوا دی گئی ۔ مگر ہفتوں گزر گئے اس کا کوئی جواب نہ آیا۔
1953ء
196
خطبات محمود
پھر مہینوں گزرے اور اس کا کوئی جواب نہ آیا ۔ جب بہت دیر ہوگئی تو ہم نے اپنا آدمی بھجوایا کہ پتا تو
لو کہ بات کیا ہوئی ؟ جب وہ متعلقہ افسر سے جا کر ملا تو اس نے کہا کہ آپ کی درخواست تو پہنچ چکی
ہے ۔ مگر ابھی ہم سوچ رہے ہیں ۔ مجھے جب یہ جواب ملا تو میں حیران ہوا کہ سارے سندھ میں
زمین تقسیم ہو رہی ہے لیکن ہماری درخواست کا کوئی فیصلہ ہونے میں ہی نہیں آتا اور کہا جاتا ہے کہ
ابھی غور ہو رہا ہے آخر یہ غور کبھی ختم بھی تو ہونا چاہیے ۔ مگر اس جواب پر ہم نے پھر انتظار کیا ۔ مگر
جب کچھ مدت تک کوئی جواب نہ ملا تو میں نے پھر اپنا آدمی بھیجوایا کہ جا کر پتا لو کہ ہماری درخواست
کا کیا بنا؟ اُسے پھر یہی جواب دیا گیا کہ سوچ رہے ہیں ۔ تب میرے دل میں شبہ پیدا ہوا کہ ان
لوگوں کو زمین دینے میں جو تر ڈو ہے اور ہماری درخواست کو پیچھے ڈالا جا رہا ہے اس میں ضرور کوئی
بات ہے۔ پنجاب کے گورنر سرا ڈوائر جو ریٹائر ہو کر ولایت جا چکے تھے اُن سے چونکہ دورانِ
ملازمت میں واقفیت تھی اس لئے خیال ہوا کہ اُن کو لکھا جائے کہ مسٹر ڈو سے جو سندھ کی زمینوں
کے افسر تھے اور اُس وقت چھٹی پر انگلستان گئے ہوئے تھے پوچھ کر حقیقت بتائیں ۔ چنانچہ میں نے
انگلستان کے مبلغ کو لکھا کہ اس اس طرح واقعہ ہوا ہے۔ تم سرا ڈوائر سے ملو اور انہیں کہو کہ ہمارے
معاملہ کو اس طرح پیچھے ڈالا جا رہا ہے۔ اس وقت اتفاقاً نا قاد و صاحب بھی و وہیں موجود ہیں آپ اُن
سے ملکر ہمیں بتائیں کہ اس میں روک کیا ہے اور کیوں ہماری درخواست کو منظور نہیں کیا جاتا۔ اُس
وقت انگلستان میں جو ہمارے مبلغ تھے اُن کی اتفاقاً جارج لائڈ سے بھی واقفیت تھی جنہوں نے
بیرج ورکس کی سکیم نکالی تھی اور جو کچھ سال پہلے بمبئی کے گورنر تھے۔ چنانچہ انہوں نے ایک طرف تو
میرا پیغام سرا ڈوائر کو دیا اور دوسری طرف خود جارج لائڈ سے ملے اور اسے کہا کہ ڈو آیا ہوا ہے آپ
اُس سے مل کر پتالے دیں کہ ہماری درخواست کو کیوں منظور نہیں کیا جاتا۔ چونکہ لارڈ جارج لائڈ سے
ہمارے مبلغ کے تعلقات معمولی تھے اُس نے صرف اتنا کہہ دیا کہ میں نے ڈو سے آپ کی بات کہہ
دی ہے اور وہ اس کا خیال رکھے گا۔ لیکن سرا ڈوائر چونکہ پنجاب رہ چکے تھے اور ہمارے ساتھ اچھے
تعلقات رکھتے تھے انہوں نے ہمارے مبلغ سے کہا کہ گو مسٹر ڈو نے مجھے آپ کو یہ بات بتانے سے
منع کیا ہے مگر چونکہ میرے آپ لوگوں سے گہرے تعلقات ہیں اس لیے میں وہ بات چھپا نہیں سکتا
اور صاف صاف کہہ دیتا ہوں ۔ کہ وہ زمین آپ کی جماعت کو نہیں مل سکتی وہ انہوں نے انگریزوں کو
1953ء
197
خطبات محمود
دینی ہے۔ مسٹر ڈو نے مجھے بتایا ہے کہ گورنر بمبئی نے اسے لکھا ہے کہ مجھے وائسراے کی چٹھی ملی ہے
کہ یہ زمین کسی اور کو نہ دی جائے بلکہ فلاں انگریز کو دی جائے ۔ اس کے بعد میری کیا طاقت ہے کہ کو ۔
میں اس حکم کو رڈ کر دوں اور یہ زمین انہیں دے دوں ۔ لیکن ادھر ان کی درخواست بھی آئی ہوئی
ہے۔ اور ان کی درخواست پہلے کی ہے اگر ہم اس درخواست کو رد کر دیں اور انگریزوں کو زمین
دے دیں تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ سارے ہندوستان میں شور مچ جائے گا کہ انگریز جو غیر ملکی ہیں ان
کو زمین محض رسمی مقاطعہ 1 پر دے دی گئی ہے اور خود ہندوستانیوں کو زمین قیمت پر بھی نہیں دی
گئی۔ حالانکہ ان کی درخواست پہلے کی ہے۔ اس وجہ سے ہم خاموش ہیں اور ٹلا رہے ہیں تا کہ ایک
دن خود ہی یہ تنگ آکر چلے جائیں اور ہم یہ کہہ سکیں کہ چونکہ اس زمین کا کوئی اور گاہک نہیں رہا اس
لیے ہم نے یہ زمین انگریزوں کو دے دی ہے۔ یہ حالات بتا کر سر اڈوائر نے کہا کہ آپ اس زمین
کا خیال چھوڑ دیں اور کسی اور زمین کے متعلق درخواست دے دیں ۔
جب ہمیں یہ جواب ملا تو ہم نے پھر اپنے آدمی بھیجے کہ جاؤ اور پھر کسی زمین کا انتخاب
کرو ۔ چنانچہ وہ آئے اور انہوں نے اس زمین کا انتخاب کیا جہاں اب احمد آباد اور محمود آباد ہیں ۔
انہوں نے لکھا کہ یہ زمین بھی پہلی زمین کے ساتھ ہی ایک پہلو میں ہے اور ایک ٹکڑا اس کے اگلے
رخ پر ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اٹھارہ سوایکٹر محمود آباد میں اور اکیس بائیس سوایکڑ احمد آباد میں خرید
لئے جائیں ۔ میں نے کہا اجازت ہے۔ چنانچہ پھر ان دو ٹکڑوں کے متعلق درخواست دے دی گئی ۔
مگر اس درخواست کے بعد پھر خاموشی طاری ہوگئی اور جب کچھ عرصہ کے بعد ہم نے یاد دہانی
کرائی تو پھر ہمیں یہی جواب ملا کہ ہم غور کر رہے ہیں ۔ ہم حیران ہوئے کہ یہ عجیب بات ہے کہ اور
سب لوگوں کی درخواستیں منظور کر لی جاتی ہیں اور جب ہماری درخواست آئے تو کہا جاتا ہے کہ
ابھی ہم غور کر رہے ہیں اس کی تہہ میں ضرور کوئی بات ہے ۔ چنانچہ ہم نے اپنا آدمی بھیجوایا کہ وہ افسر
انچارج سے ملے اور اس بارہ میں گفتگو کر کے اس کے خیالات معلوم کرنے کی کوشش کرے۔ ڈو صاحب
کو اُس وقت ترقی مل گئی تھی اور ان کی جگہ مسٹر گوڑ والہ ایک پارسی کام کر رہے تھے۔ ان کا ایک پی اے 2
نارائن داس تھا۔ چودھری فتح محمد صاحب مسٹر گوڑ والہ سے ملے اور اس سے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ اس نے کہا
بات یہ ہے کہ اس انگریز نے پھر درخواست دے دی ہے کہ یہ زمین بھی میرے مطالبے میں شامل ہے ۔ پھر
1953ء
198
خطبات محمود
س نے کہا کہ میں ہوں تو پاری لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ سخت ظلم ہے کہ انگریزوں کو زمین دے دی
جائے اور آپ لوگ جو اس ملک کے باشندے ہیں آپ کو زمین نہ دی جائے ۔ لیکن میرے لئے
لوئی راستہ کھلنا چاہیے جس پر چل کر میں آپ لوگوں کا حق آپ کو دلاسکوں ۔ اس نے کہا کہ ڈینی سر
والوں کا بیس ہزار ایکڑ زمین کا مطالبہ تھا۔ ساڑھے سترہ ہزار ایکڑ زمین انہوں نے منتخب کر لی ہے
اور اڑھائی ہزار ایکڑ زمین ابھی باقی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تک یہ اڑھائی ہزار ایکڑ زمین بھی
ہم منتخب نہ کر لیں اُس قت تک یہ زمین کسی اور کو نہ دی جائے ۔ جس وقت وہ یہ باتیں کر رہا تھا نرائن داس
اُس کے سامنے بیٹھا تھا ۔ جب وہ اپنی بات ختم کر چکا تو نرائن داس کھڑا ہو گیا ۔ یہ اُس کا پی ۔ اے
تھا جسے اُس زمانہ میں چٹ نولیس کہا کرتے تھے ۔ اس نے کھڑے ہو کر کہا صاحب ! کیا آپ سچ مچ
ان کو زمین دینا چاہتے ہیں؟ اس نے کہا یہ بالکل درست ہے۔ میں واقع میں ان کو زمین دینا چاہتا
ہوں اور مجھے یہ برا لگتا ہے کہ انگریز یہ ساری جائیداد لے جائیں ۔ مگر میرے لیے کوئی راستہ ہونا
چاہیے جس پر چل کر میں انہیں زمین دے سکوں ۔ نرائن داس نے کہا اگر آپ سچ مچ ان کو زمین دینا
چاہتے ہیں تو راستہ میں بتا دیتا ہوں ۔ چنانچہ اُس نے اپنی میز سے ایک چٹھی نکالی جو میجر و نرمینن کی
لکھی ہوئی تھی ۔ ( یہی انگریز تھے جنہوں نے اس زمین کا سودا کیا تھا اور وہ مسٹر گوڑ والہ کو پڑھ کر
سنائی ۔ اس چٹھی کا مضمون یہ تھا کہ ہم نے ہمیں ہزار ایکڑ کی درخواست دی ہوئی تھی جس میں سے
ساڑھے سترہ ہزار ایکڑ زمین ہم نے چن لی ہے۔ باقی زمین چونکہ رڈی ہے اس لیے ہم وہ نہیں لینا
چاہتے ۔ جب اس نے یہ چٹھی نکال کر دکھائی تو مسٹر گوڑ والہ نے کہالا ؤ کا غذا بھی میں ان کی زمین
کی منظوری دیتا ہوں ۔ اب مجھے قانونی حق حاصل ہو گیا ہے جس کی بنیاد پر میں ڈینی سر کی
درخواست کو رد کر سکتا ہوں ۔ چنانچہ اس نے کاغذات پر دستخط کیے اور یہ زمین ہمیں مل گئی۔ بعد میں
ہمیں پتا لگا کہ میجر و نرمین نے جو اپنے نمائندے اس زمین کو دیکھنے کے لئے بھجوائے تھے انہوں
نے اپنے گھوڑے سامنے کی طرف سے ڈالنے کی بجائے پیچھے کی طرف سے ڈالے۔ چنانچہ جب وہ
محمود آباد کے پاس پہنچے ( اُن کی زمین محمود آباد کے ساتھ ہی لگتی ہے ) تو اتفاقا وہاں کچھ ردی زمین
تھی۔ انہوں نے اُس ٹکڑا کو دیکھتے ہی اپنے گھوڑے موڑ لیے اور پھر وہ آگے گئے ہی نہیں ۔ انہوں نے
یہی خیال کر لیا کہ یہ سب زمین رڈی اور ناقابلِ کاشت ہے۔ ادھر احمد آباد کے پاس انہوں نے سڑک
1953ء
199
خطبات محمود
کے پاس سے زمین دیکھنی شروع کی تو وہ حصے اُن کے سامنے آئے جیسے اٹھارہ واٹر کورس والی زمین
ہے۔ اور اس کو بھی انہوں نے رڈی قرار دے دیا۔ اس طرح مگر مچھ کے منہ سے یہ لقمہ پچا۔ اس
کے بعد گورنمنٹ سے کچھ اور زمین خریدی گئی۔ چنانچہ اب بتیس سوایکٹر محمود آباد میں اور بتیس سو ایکڑ
ہی احمد آباد میں ہے۔
یہ ایک نشان تھا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوا ۔ کہ پہلے اس نے بتایا کہ سندھ میں
ایک موقع نکلنے والا ہے جو ہماری جماعت کی ترقی کا ایک ذریعہ ہوگا اور مجھ سے رویا میں دعا
کروائی ۔ اور اس کے بعد انگریزوں سے ٹکر ہوئی اور وائسرائے تک نے سفارش کی ۔ مگر اتنی
مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کے منہ سے نکال کر یہ زمین ہمیں عطا کی اور محمود آباد اور احمد آباد میں
ہمیں زمین مل گئی ۔
اس کے بعد ایک نئی صورت یہ نکلی کہ ناصر آباد میں لاہور کے دو زمیندار آئے اور انہوں
نے وہ زمین خرید لی ۔ مگر اس کے بعد ان دونوں میں لڑائی ہو گئی اور اس پر ان دونوں میں سے ایک
شخص قادیان میں میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں اپنا حصہ فروخت کرنا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ
میں نے اُس سے زمین خرید لی ۔ دوسرے حصہ دار نے اپنا حق گورنمنٹ کو واپس کر دیا کہ میں اس
زمین کی قیمت نہیں دے سکتا۔ جب اس نے گورنمنٹ کو یہ زمین واپس کی تو اتفاقاً اُس وقت ہمارا
ایک عزیز وہاں موجود تھا۔ اس نے فوراً یہ زمین خرید لی ۔ جس سے میں نے بوجہ مقاربت اور
ہمسائیکت یہ زمین خود لے لی اور اس طرح ناصر آباد کی آبادی کی صورت پیدا ہوئی۔
محمد آباد کی زمین اس طرح ملی کہ یہ حصہ کسی نے شروع میں پانچ سال کے مقاطعہ پر لیا ہوا
تھا۔ تحریک نے اس مقاطعہ کے دوران میں ہی اس زمین کی قیمت داخل کر دی اور کہا کہ جب یہ
مقاطعہ ختم ہوگا تو پھر یہ زمین ہماری ہوگی ۔ چنانچہ مقاطعہ ختم ہونے پر محمد آباد کی زمین تحریک کومل
گئی۔ اس طرح صدر انجمن احمد یہ ، تحریک جدید اور بعض دوسرے احمدیوں کی ایک بہت بڑی
جائیدا دسندھ میں بن گئی ۔
اُس وقت یہ حالت تھی کہ جب ہم نے یہ زمین لی تو ہم نے اپنی جماعت کے دوستوں
سے بار بار کہا کہ یہ زمین خرید لو مگر اس وقت ایک ایکڑ کی درخواست بھی کسی کی طرف سے نہ آئی ۔
1953ء
200
خطبات محمود
اُس وقت صرف میں نے چھ سو ایکڑ زمین خریدی تھی ۔ مگر اتفاق ایسا ہوا کہ شروع میں گھاٹا ہونا
شروع ہوا۔ اس پر ایک بیوہ جو حصہ دار تھی اس نے کہا کہ میں اس گھاٹے کو برداشت نہیں کر سکتی اور
اس نے اپنی اڑھائی سو ایکڑ زمین میرے پاس فروخت کر دی ۔ اس کے بعد ایک اور ساتھی گھبرایا
اور اس نے بھی اپنا اڑھائی سو ایکڑ میرے پاس فروخت کر دیا ۔ غرض مختلف حصہ داروں نے گھبرا
گھبرا کر اپنی زمین بیچنا شروع کر دی۔ اس طرح محمود آباد میں جونئی زمین خریدی گئی تھی وہ بھی اور
کچھ پرانی زمین بھی میرے پاس آگئی ۔ گویا جماعت کی بے توجہی کے باوجود اور گورنمنٹ کی
مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ یہاں ایک بہت بڑی جائیداد ہماری
جماعت کی قائم ہو گئی ۔
اس دوران میں نواب عبداللہ خان صاحب جو پہلے اس بات کی تائید میں تھے کہ صرف
مقاطعہ پر زمین لینی چاہیے خریدنی نہیں چاہیے انہیں چونکہ ادھر بار بار آنا پڑا اور افسروں سے اُن
کے تعلقات ہو گئے اس لیے گورنمنٹ نے انہیں نواب شاہ میں مقاطعہ پر کچھ زمین دے دی۔
نصرت آباد کی زمین اس وقت کسی اور کے پاس مقاطعہ پر تھی ۔ وہ غریب خاندان میں سے تھا۔
جب روپیہ آیا تو اس نے بے تحاشا اس روپیہ کو لٹا نا شروع کر دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ مقروض
ہو گیا اور گورنمنٹ کو قسطیں ادا نہ کر سکا۔ اِس پر اُس نے چاہا کہ کسی اور سے اس زمین کا تبادلہ
کرے۔ نواب عبداللہ خان صاحب کو جب یہ معلوم ہوا تو وہ اس سودے میں کود پڑے کیونکہ انہیں
یہ فائدہ نظر آیا کہ اس طرح ہم سب احمدی ایک جگہ اکٹھے رہیں گے ۔ چنانچہ اس نے نواب شاہ والی
زمین لے لی اور میاں عبداللہ خان صاحب نے نصرت آباد والی زمین لے لی ۔
اس عرصہ میں ڈینی سر نے یہاں ایک فیکٹری بنائی ۔ ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں بھی اس
فیکٹری میں شامل کر لو ۔ یہ فیکٹری کپاس بیلنے والی تھی ۔ انہوں نے ایسی شرطیں پیش کر دیں جن کے
نتیجہ میں انہیں تو ہم سے فائدہ پہنچ سکتا تھا مگر ہمیں کوئی فائدہ نہیں تھا۔ لیکن ہم نے کہا بہت اچھا ہمارا
حصہ ڈال لو۔ چنانچہ اس پر ہمارے دوست اُن سے ملے اور وہ ہمارے دوستوں سے ملے ۔ انہوں
نے ہمیں اپنے پاس بلوایا اور ہم نے اُن کی دعوت کی اور اس موضوع پر گفتگو شروع ہوئی ۔ انہوں
ڈ
نے کہا کہ آپ ہمیں دولاکھ روپیہ دے دیں ۔ اس کے بعد جو آمد ہو اُس میں سے چھ آنے آپ کے
1953ء
201
خطبات محمود
اور دس آنے ہمارے ہوں گے ۔ ہم نے دوستوں سے مشورہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ میں
تو یہ پریس لگا لیں گے۔ اور ایک لاکھ ان کے باقی سارے کارخانے کی قیمت ہے۔ گویا یہ چاہتے
ہیں کہ ان کے کارخانہ کی قیمت بھی انہیں مل جائے ، پریس بھی لگوالیں اور پھر ہمارے روپیہ سے ہی
تجارت کر کے چھ آنے ہمیں دے دیں اور دس آنے اپنے پاس رکھیں ۔ چنانچہ ہم نے ان پر زور دیا
کہ ان شرطوں کو کچھ نرم کیا جائے۔ مگر انہوں نے شرطیں نرم نہ کیں ۔ اس پر خدا تعالیٰ نے میرے
دل میں تحریک پیدا کی کہ کنری میں جگہ لو اور وہاں اپنا کارخانہ بناؤ۔ چنانچہ کنری میں ہم نے اُس
وقت کارخانہ بنایا ہے جب وہاں ایک جھونپڑی بھی نہ تھی ۔ ہمارے کارخانہ کی بدولت ہی یہ کنری
شہر بنا ہے۔اس طرح خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں کارخانہ بھی دے دیا اور پھر اس کارخانہ کی
وجہ سے وہاں آبادی ہو گئی اور شہر بن گیا۔
اسی طرح نبی سرروڈ میں بھی جو آبادی ہوئی وہ اسی اسٹیٹ کی وجہ سے ہے۔ اور جس دن
خدا تعالیٰ نے ہمیں نبی سر روڈ میں دُکانیں اور مکان بنانے کی توفیق عطا فرمادی تم دیکھو گے کہ یہ بھی
ایک اچھا خاصا شہر بن جائے گا۔
صرف دو جگہیں باقی رہ گئی ہیں ۔ ایک ناصر آباد اور ایک محمد آباد ۔ ناصر آباد تو ریل سے دو
میل پرے ہے ۔ لیکن محمد آباد اسٹیشن سے قریب ہے اور گو ابھی وہاں کوئی شہر نہیں لیکن اب اللہ تعالیٰ
کی طرف سے ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹاہلی بھی عنقریب شہر بننے والا
ہے۔ یہ ایک الی تصرف تھا جس کے ماتحت اس علاقہ میں ہمیں اتنی بڑی زمین مل گئی ۔ ہمارے
ملک میں ایک گاؤں عموماً پانچ سو ایکڑ میں بسایا جاتا ہے۔ اور یہاں ہماری جماعت کے افراد،
صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی جو زمین ہے اگر اس کو جمع کیا جائے تو اکیس ہزا را یکڑ بنتی ہے۔
گویا اگر ہم پنجاب کے نمونہ پر یہاں گاؤں بسانا چاہیں تو بیالیس گاؤں بسا سکتے ہیں ۔ پھر یہ ہماری
زمین ریلوے لائن کے قریب ہے۔ اور ہماری اپنی جنگ فیکٹری (Ginning Factory) اور
پریس وغیرہ ہے۔ غرض یہ ایک بہت بڑی جائیداد ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے ۔ گو
بد قسمتی سے ہم اپنی اس جائیداد کو ابھی تک ایسے رنگ میں نہیں لا سکے کہ سلسلہ کو معتد بہ آمد ہو سکے۔
کئی سال کے بعد اب صدرانجمن کا زمینی قرضہ اترا ہے۔ مگر تحریک کا ابھی آٹھ لاکھ کے قریب قرض
1953ء
202
خطبات محمود
باقی ہے۔ اس کی زمین کی قیمت زیادہ تر چندوں سے ادا کی گئی ۔ اور کچھ اسی زمین کی آمدن سے اور
کچھ دوستوں سے قرض لے کر ۔ ان زمینوں سے زیادہ اچھی آمد نہ ہونے میں کچھ ہمارے انتظام
کے نقص کا بھی دخل تھا۔ کیونکہ شروع میں ہمیں ایسے کارکن ملے جو زیادہ تجربہ کار نہیں تھے۔ مگر اب
بظاہر حالات ایسے نظر آتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ان زمینوں سے زیادہ آمد شروع
ہو جائے گی ۔ کیونکہ کچھ تو اخراجات پر تصرف کر لیا گیا ہے اور کچھ زمین اس طرح درست ہو گئی ہے
کہ اب آسانی سے اس کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ ٹیلے وغیرہ کاٹ دیئے گئے ہیں ، گڑھے پر
کر دیئے گئے ہیں ، جھاڑیاں ہٹا دیں گئی ہیں اور ایسی صفائی ہو گئی ہے کہ اب ایک نظر ڈال کر سب
زمین کو دیکھا جا سکتا ہے۔
جب میں پہلی دفعہ یہاں آیا ہوں تو اُس وقت اس علاقہ میں ریلوے لائن نہیں تھی ۔ ہم
جھڈو اسٹیشن پر اترے اور گھوڑوں پر سوار ہو کر یہاں آئے ۔ اُس وقت یہاں جنگل کی یہ حالت تھی
کہ ہم حیدر آباد سے ایک موٹر اپنے لیے لے آئے تھے۔ میر پور خاص کی بھی اُس وقت کوئی حیثیت
نہیں تھی۔ جب ہم احمد آباد سے محمود آباد گئے تو ہم نے ایک آدمی موٹر میں پہلے بھجوا دیا کہ وہ ہمارے
پہنچنے سے پہلے دوستوں کو ہمارے آنے کی اطلاع دے دے۔ تھوڑی دور تک جانے کے بعد اس
نے موٹر ٹھہرایا اور واپس آکر کہا کہ کیا آپ کی طرف سے ہم وہاں یہ بھی کہہ دیں کہ آپ کے پہنچنے ہم
سے پہلے دستر خوان پر کھانا لگا دیا جائے کیونکہ اُس وقت آپ کو بھوک لگی ہوئی ہوگی ۔ میں نے کہا
کہہ دیا جائے ۔ مگر اُس وقت راستوں کی یہ کیفیت تھی کہ موٹر دو گھنٹوں کے بعد پہنچا اور ہم گھوڑوں
پر ان سے پہلے پہنچ گئے ۔ جب موٹر وہاں پہنچا تو میں نے اُن سے مذاقاً کہا کہ آپ نے تو ہمارے
لیے کھانا نہیں لگوایا مگر ہم نے آپ کے لیے کھانا لگا رکھا ہے۔ پھر محمود آباد کے جنگل کی اس قدر
خطرناک ناک حالت تھی کہ رات کو کوئی شخص اکیلا پا خانہ کے لیے نہیں جاسکتا تھا بلکہ تین آدمی مل کر جاتے
تھے۔ ایک پاخانہ بیٹھتا تھا اور دوسرا ہاتھ میں لالٹین لیے پچاس یا سوفٹ تک کھڑا رہتا تھا۔ اور پھر
اس سے پچاس یا سوفٹ کے فاصلے پر ایک اور شخص اپنے ہاتھ میں لالٹین لیے کھڑا ہوتا تھا۔ اور پھر
تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد وہ ایک دوسرے کو آواز دیتے تھے۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ وہ زندہ
بھی ہے یا نہیں ۔ کیونکہ بڑی کثرت کے ساتھ سانپ ہوا کرتے تھے۔ اور کئی ایسے زہریلے ہوتے
1953ء
203
خطبات محمود
تھے کہ اُدھر سانپ کاٹتا تھا اور اِدھر وہ شخص مر جاتا تھا ۔ ہمارے آنے سے چند دن پہلے ہی
یہاں ایک تحصیلدار دورہ کے لیے آیا اور وہ کرسی پر بیٹھ کر کام کرتا رہا۔ جب وہ تھک گیا تو اُس نے
اپنا پاؤں نیچے لٹکایا۔ مگر ادھر اُس نے اپنا پاؤں زمین پر رکھا اور اُدھر فوراً اُسے کسی سانپ نے ڈس
لیا اور وہ مر گیا ۔ غرض یہ حالت تھی اس علاقہ کی ۔ مگر اب یہ حالت ہے کہ لائل پور اور سرگودھا کی
طرح یہ علاقہ بھی ترقی کر رہا ہے اور آٹھ دس سال کے بعد کسی کو خیال بھی نہیں رہے گا کہ یہاں
جنگل ہوا کرتا تھا اور لوگ اس علاقہ میں آتے ہوئے اور رات کو باہر نکلتے ہوئے ڈرا کرتے تھے۔
ہمارا کوئی دوره محمود آباد اور احمد آباد کا ایسا نہیں ہوا کرتا تھا جس میں ہمیں سانپ کاٹے کا علاج نہ کرنا
پڑتا ہو ۔ مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی شاذ کوئی ایسا کیس ہوتا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ نے اس جگہ کو ایک نشان کے طور پر بنایا ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مکہ کی بنیاد رکھوائی اور اُن سے یہ دعا کروائی کہ اے خدا ! تو اس
وادی غیر ذی زرع کو برکت دے اور یہاں ایسے لوگ آئیں جو تیرے نام کو بلند کرنے والے اور
تیرے دین کی خدمت کرنے والے ہوں ۔ اسی کے نمونہ اور نقشِ قدم پر خدا تعالیٰ نے یہ نشان
دکھایا ہے اور ہمیں ایسی جگہ لے آیا جہاں ہمارے آنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ ایسی جگہ لے آیا
جہاں گورنمنٹ تک ہمیں زمین دینے کی مخالف تھی ۔ اور ایسی جگہ لے آیا جہاں اُس وقت ریل تک
بھی نہیں تھی۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس مقام کو برکت دی۔ اور جب ریل گزری تو اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ماتحت ریل کی پڑی ایسی جگہ رکھی گئی کہ ہر جگہ ہماری ہی زمینیں ریلوے لائن کے قریب
آئیں اور ڈینی سر والے پیچھے رہ گئے ۔ چنانچہ احمد آباد کی زمین نبی سر روڈ کے قریب ہے جو
ریلوے اسٹیشن ہے۔ محمد آباد کی زمین کے قریب ٹاہلی اسٹیشن بنا اور محمود آباد کے قریب کنری
کا اسٹیشن بنا اور ناصر آباد کے قریب کنجیجی کا اسٹیشن بنا۔ غرض ریل بھی گزری تو ایسی طرز پر کہ
وہ ہماری ہی زمینوں کو طاقت دیتی چلی گئی۔ یہ ایک الہی نشان ہے جو ظاہر ہوا۔ اور جس کی اہمیت
ہماری جماعت کے افراد کو اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے۔
احمد آباد میں جب ہم پہلی دفعہ آئے تو یہاں صرف دو کمرے تھے جن میں مینیجر رہا کرتا
تھا۔ اور باقی لوگ جھونپڑوں میں رہا کرتے تھے۔ پھر اس سال جب ہم ناصر آباد میں گئے تو
1953ء
204
خطبات محمود
میرے ٹھہرنے کے لیے جو جگہ بنائی گئی وہ ایک درخت کے نیچے تھی ۔ گھاس پھونس کی چھت ڈال کر
ایک جھونپڑا سا بنا لیا گیا تھا جس میں میں نے رہائش اختیار کی ۔ مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے دیکھتے
ہی دیکھتے ہماری حالت بدل دی اور مکان بھی بن گئے اور احمدی مزارعین بھی آگئے ۔ مگر یہ دولت
اور زمین اُسی وقت مفید ہو سکتے ہیں اور یہ احمدی اُسی وقت با برکت ۔ ت ہو سکتے ہیں جب یہ سب کچھ
خدا تعالیٰ کے کام آئے ۔ صرف ہمارے کام آنا ہمارے لیے کسی خوشی کا موجب نہیں ہو سکتا ۔ یوں تو
عیسائیوں کے پاس بھی بڑی جائیدادیں ہیں، ہندؤوں کے پاس بھی بڑی جائیدادیں ہیں،
یہودیوں کے پاس بھی بڑی جائیدادیں ہیں اور اسی طرح اور کئی قوموں کے پاس بھی بڑی
جائیدادیں ہیں ۔ اگر اسی رنگ میں ہمارے پاس بھی کچھ جائیدادیں ہو جائیں تو یہ ہمارے لیے کسی
فخر کا موجب نہیں ہو سکتیں ۔ ہماری جائیدادیں ہمارے لیے تبھی فخر کا موجب ہو سکتی ہیں اور تبھی ہم
ان کے ملنے پر خوشی محسوس کر سکتے ہیں جب وہ خدا کے کام آئیں ۔ اور خدا تعالیٰ کے کام ہمارے
اموال اور ہماری جائیدادیں اسی رنگ میں آسکتی ہیں جب ہم لوگوں کے دلوں کو خدا تعالیٰ کی طرف
مائل کر سکیں ، ان کے کینہ اور بغض کو دور کرسکیں اور وہ خود ہم سے حقیقت حال معلوم کرنے کی کوشش
کریں۔ اور جب وہ ہمارے قریب آئیں تو ہمارے عملی نمونہ کو دیکھ کر ان کے دل بالکل صاف
ہو جائیں ۔ بغض ان کے دلوں سے نکل جائے اور وہ صداقت کو قبول کرنے کے لیے تیار
ہو جائیں ۔
پھر یہاں کی زمین اس طرح بھی خدا کے کام آسکتی ہے کہ یہ زمین ہمیں اتنا نفع دینے لگے
کہ اس کی آمد سے ہم بیرونی ممالک میں اور زیادہ تبلیغی مشن قائم کر دیں ۔ ہمارے بیسیوں مشن
عیسائی ممالک میں ہوں ، بیسیوں مشن ہندوستان میں ہوں ، بیسیوں مشن سکھوں میں کام کر رہے
ہوں ، بیسیوں مشن چینیوں میں کام کر رہے ہوں ، بیسیوں مشن جاپانیوں میں کام کر رہے ہوں ۔
غرض تمام دنیا میں اشاعت اسلام ہو رہی ہو اور ہر جگہ محمد رسول اللہ ﷺ کا نام بلند کیا جا رہا ہو ۔ مگر
ابھی یہ زمینیں ہمیں اتنا نفع نہیں دے رہیں ۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب سے دسواں حصہ کم روپیہ
یہ زمینیں ہمیں دے رہی ہیں ۔ پنجاب میں ایک مربع عام طور پر اڑھائی ہزار روپیہ سالانہ ٹھیکے پر
چڑھتا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں جن کے سات مربعے ہیں اور وہ سات مربعے اکیس ہزار
1953ء
205
خطبات محمود
روپیہ ٹھیکہ پر چڑھے ہیں۔ تحریک جدید کا سندھ میں چار سو مربع ہے۔ اس لحاظ سے اسے بارہ لاکھ
سالانہ کی آمدن ہونی چاہیے۔ لیکن ان زمینوں نے صرف پچھلے دو سالوں میں ایک لاکھ روپیہ دینا
شروع کیا ہے۔ غرض پنجاب اور سندھ کی زمینوں کا آپس میں کوئی مقابلہ ہی نہیں ۔ وہاں بعض دفعہ
ایک ایک مربع پانچ پانچ سات سات ہزار روپیہ پر بھی چڑھ جاتا ہے ۔ اگر پانچ ہزار روپیہ پر
یہاں بھی ایک مربع چڑھے تو تحریک جدید کو بیس لاکھ روپیہ اور سات ہزار پر چڑھے تو اٹھائیس
لاکھ روپیہ ملنا چاہیے ۔ مگر ہمیں صرف ایک لاکھ روپیہ ملتا ہے۔ پس جہاں تک آمد کا سوال ہے
یہاں کی زمینوں کی آمد پنجاب کی آمد کے پاسنگ بھی نہیں ۔ بلکہ پنجاب کی آمد کے مقابلہ میں
بیسواں حصہ بھی نہیں ۔ جتنی زمین سے وہاں میں روپے کمائے جاتے ہیں اتنی زمین سے یہاں
ایک روپیہ بھی نہیں کمایا جا سکتا ہے۔
پس وہ دن تو ابھی دور ہے جب اس زمین سے ہمیں اس قدر نفع حاصل ہونا شروع
ہو جائے کہ ہم دنیا کے گوشہ گوشہ میں اپنے تبلیغی مشن قائم کر سکیں ۔ لیکن ہم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ
اس نشان کی طرف لوگوں کو توجہ دلائیں اور انہیں بتائیں کہ اس زمانہ میں صرف احمد بیت ہی
خدا تعالیٰ کے زندہ نشانات کو پیش کرتی ہے۔ اور اس کے ساتھ وابستگی انسان کے اندر حقیقی
تقویٰ پیدا کرتی اور اس کا خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا کر دیتی ہے ۔
کا کر دیتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ سچائی کے لیے کسی بڑی نمائش کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ سچائی انسان
کے عمل سے ثابت ہو جاتی ہے ۔ اور خواہ کتنا ہی کسی کو دبایا جائے ، کتنا ہی کسی کو مٹایا جائے اگر
اس کے دل میں نور ہو تو وہ کبھی چھپ نہیں سکتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ
ایک شخص کے دل میں ریاء تھا اُس نے مسجد میں رات دن عبادت شروع کر دی تا کہ کسی طرح وہ
لوگوں میں ولی مشہور ہو جائے ۔ لیکن باوجود سارا دن عبادت کرنے کے اور ہر و وقت مسجد میں
رہنے کے جب وہ باہر نکلتا تو لڑکوں نے اُس سے مذاق کرنا اور عورتوں نے بھی اس کی طرف
انگلیاں اٹھا کر کہنا کہ یہ بڑا منافق انسان ہے ۔ اس کے دل کے کسی گوشہ میں بھی ایمان نہیں پایا
جاتا۔ محض ریاء کاری کے لیے نمازیں پڑھتا ہے۔ یہاں تک کہ چھ سات سال گزر گئے وہ برابر
لوگوں میں بزرگ اور ولی مشہور ہونے کے لیے نمازیں پڑھتا رہا اور لوگ اُسے منافق اور ریاء کار
1953ء
206
خطبات محمود
کہتے رہے ۔ آخر سات سال گزرنے پر اُسے خیال آیا کہ میں نے تو اپنی عمر برباد کر دی ۔ جس
چیز کو حاصل کرنے کے لیے میں نمازیں پڑھتا رہا وہ اب تک مجھے حاصل نہیں ہوئی ۔ میں چاہتا
تھا کہ لوگوں میں ولی مشہور ہو جاؤں مگر لوگ مجھے منافق اور ریاء کا رکہتے رہے۔ اب میں اس
بے ایمانی کو چھوڑتا ہوں اور خالص اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت کرتا ہوں ۔ چنانچہ وہ جنگل میں چلا
گیا۔ اس نے وضو کیا اور پھر نماز میں کھڑے ہو کر اللہ تعالی سے دعا کی کہ الہی ! اتنے عرصہ تک میں
نے بناوٹی ولی بننے کی کوشش کی ۔ مگر نہ میں بناوٹی ولی بنا اور نہ ہی مجھے تو ملا ۔ اب دنیا والے مجھے جو
چاہیں کہیں مجھے ان کی پروانہیں میں صرف تیری رضا کے لیے عبادت کروں گا اور صرف تجھ سے
تعلق رکھوں گا۔ اس کے بعد وہ مسجد میں آیا اور اس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سچے دل سے
عبادت شروع کر دی ۔ ابھی اُس کے اس عزم پر چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ لوگ اس کی
طرف انگلیاں اٹھا کر اشارہ کرنے لگے کہ یہ تو بڑا بزرگ ہے۔ اس کے چہرے سے تو خدا تعالیٰ کا
نور ظاہر ہوتا ہے تو جب کوئی خدا کا ہو جائے تو لوگ اُسے تبلیغ سے خواہ کتنا روکیں آپ ہی آپ تبلیغ
ہوتی چلی جاتی ہے۔ کیونکہ اس کا منہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اُس پر خدائی نور چمک رہا ہے۔ لوگ ایک
دوسرے کو اُس کی طرف آنے سے روکتے ہیں ۔ مگر خدا آپ لوگوں کے دلوں میں تحریک کرتا ہے
اور انہیں ہدایت کے قبول کرنے کے لیے کھینچ کر لے آتا ہے۔ اور جب خدا کی خدا کسی کو آپ تحریک
کرے تو اور کون ہے جو اُسے روک سکے ۔ یہ لوگ زید کو کہہ سکتے ہیں کہ تم کسی کو مت تبلیغ کرو اور زید
اس ہدایت کی پابندی کرے گا۔ لیکن جب خدا کسی سے کہے گا کہ جا اور زید سے جا کر پوچھ کہ یہ کیا
بات ہے؟ تو وہ اُس شخص کو زید کے پاس آنے سے کس طرح روک سکیں گے۔ وہ تو کہے گا کہ مجھے
خدا نے تمہاری طرف بھیجا ہے میں اُس وقت یہاں سے نہیں ہلوں گا جب تک میں تم سے یہ
دریافت نہ کرلوں کہ وہ کیا چیز ہے جو تم دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہو۔
دنیا میں کوئی انسان ساری دنیا پر حکومت نہیں کر سکتا ۔ وہ اُس کے صرف ایک حصہ پر
حکومت کر سکتا ہے ، وہ اس کے صرف ایک ٹکڑے پر حکومت کر سکتا ہے۔ وہ ایک وقت کے لیے
ساری دنیا کی کچھ چیزوں پر بھی حکومت کر سکتا ہے۔ لیکن ساری دنیا میں ساری چیزوں پر ہمیشہ کے
لیے صرف خدا ہی کی حکومت ہوتی ہے ۔ کسی یورپین فلاسفر نے یہ ایک نہایت ہی سچی بات کہی ہے
1953ء
207
خطبات محمود
کہ تم دنیا کے ایک حصے کو ہمیشہ کے لیے دھوکا دے سکتے ہو ، تم ساری دنیا کو کچھ دنوں کے لیے بھی
دھوکا دے سکتے ہو ۔ لیکن تم ساری دنیا کو ہمیشہ کے لیے دھوکا نہیں دے سکتے ۔“ جس طرح یہ ایک
بہت بڑی سچائی ہے جو اُس نے بیان کی ۔ اسی طرح یہ بھی اس سے کم سچائی نہیں کہ انسان دنیا کے
کچھ حصوں پر لمبے عرصہ کے لیے حکومت کر سکتا ہے۔ انسان ساری دنیا پر کچھ دنوں کے لیے حکومت
کر سکتا ہے۔ لیکن سارے انسانوں پر اور ساری دنیا پر ہمیشہ کے لیے خدا کی ہی حکومت ہوتی ہے ۔
اس لیے کوئی سچائی نہیں جسے دنیا کی کوئی حکومت روک سکے ۔ کوئی سچائی نہیں جسے دنیا کی کوئی
بادشاہت دبا سکے۔ کیونکہ جب خدا کے قبضہ میں سب دل ہیں اور وہ خود انسانی قلوب پر قابض
اور متصرف ہے اور وہ آپ کسی سے کہے کہ جاؤ اور اس ہدایت کو تسلیم کر لو تو کونسی چیز ہے جو اس کو
ہدایت پانے سے روک سکتی ہے۔
رسول کریم ﷺ کے زمانے میں ایک شخص نے سنا کہ مکہ میں کسی شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا
ہے۔ اُس نے اپنے بھائی سے کہا کہ جاؤ اور تحقیقات کر کے آؤ کہ یہ کیا بات ہے۔ وہ مکہ میں آیا تو
قریش اور دوسرے بڑے بڑے سردار اس سے ملے اور اس سے پوچھا کہ تم مکہ میں کس طرح آئے
ہو؟ اس نے کہا میں اس لیے آیا ہوں کہ اس شخص سے ملوں جس نے نبوت کا دعوی کیا ہے اور اس
کے حالات دریافت کروں ۔ انہوں نے کہا کہ تم بھی عجیب آدمی ہو کہ اتنی دور سے اُس کے حالات
معلوم کرنے کے لیے آگئے ۔ وہ تو پاگل ہے اور اُس کا دماغ خراب ہو گیا ہے ۔ ہم اُس کے رشتہ دار
ہیں اور اس کے حالات کو خوب جانتے ہیں ۔ وہ تو بڑا فریبی اور ٹھگ انسان ہے تم اس کے پاس جا
کر اپنے وقت کو کیوں ضائع کرتے ہو۔ تمہارے لیے یہی بہتر ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ چنانچہ وہ
مکہ سے واپس آ گیا ۔ اُس کے بھائی نے اس سے پوچھا کہ سناؤ تم نے کیا تحقیقات کی؟ اس نے کہا
کہ وہ تو ایک ٹھگ اور فریبی انسان ہے ۔ بھائی نے کہا تمہارے پاس اس کی کیا دلیل ہے؟ کیا تم
خود اس شخص سے ملے تھے اور اس سے تم نے باتیں کیں تھیں؟ اُس نے کہا میں تو نہیں ملا مگر مجھے اس
کے رشتہ دار مل گئے تھے۔ ان سے میں نے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بڑا دھوکے باز
انسان ہے۔ اس لیے میں اس کے پاس گیا ہی نہیں ۔ اس کے بھائی کے دل میں تقویٰ تھا۔ اُس نے
جب یہ بات سنی تو اپنے بھائی کو ڈانٹا اور کہا کہ تجھے شرم نہیں آتی کہ تو نے دوسروں کی بات پر اعتبار
1953ء
208
خطبات محمود
کر لیا اور واپس آگیا۔ تجھے تو اس لیے بھجوایا گیا تھا کہ تو خود جا کر اپنے کانوں سے اُس کی باتیں
سنے اور اپنی آنکھوں سے اس کے حالات دیکھے ۔ نہ یہ کہ جو کچھ لوگ کہتے ہیں اُسے سُن کر واپس
آجائے ۔ یہ تو ہم یہاں بیٹھے بھی جانتے ہیں کہ لوگ اُس کی مخالف کرتے ہیں اور اُسے بُرا بھلا کہتے
ہیں ۔ اب میں خود جاؤں گا اور اس سے مل کر آؤں گا 3 ۔
۔
صلى الله
چنانچہ وہ خود مکہ میں گیا۔ مکہ میں داخل ہوتے ہی رسول کریم ﷺ کے مخالف رشتہ دار
الله
اُسے مل گئے اور انہوں نے پوچھنا شروع کر دیا کہ کہاں سے آئے ہو اور مکہ میں تمہارا کیا کام ہے؟
اس نے کہا میں فلاں قبیلے سے آیا ہوں اور یہاں مجھے ایک ضروری کام ہے۔ انہیں شبہ پڑ گیا کہ
کہیں یہ محمد رسول اللہ ﷺ سے ملنے کے لیے ہی نہ آیا ہو ۔ چنانچہ انہوں نے کہا کہ اچھا ہم تمہیں
ایک بات بتائے دیتے ہیں تم یہاں جس کام کے لیے آئے ہو وہ تو بے شک کر ولیکن اتنا ضرور یاد
رکھنا کہ یہاں ایک شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے ممکن ہے کہ وہ تمہیں مل جائے اور تمہیں ورغلانے
کی کوشش کرے ۔ تم اس کے پھندے میں نہ پھنسنا ۔ وہ بڑا چال باز اور فریبی انسان ہے ۔ اور ہم
اس کے حالات کو خوب جانتے ہیں ۔ ہمارا وہ قریبی رشتہ دار ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ٹھگی کر رہا
ہے۔ چنانچہ اس بات کو مزید پختہ بنانے کے لیے کسی نے کہا کہ میں اس کا چچا ہوں ، کسی نے کہا میں
اس کی پھوپھی کا بیٹا ہوں ، کسی نے کہا کہ میں اس کا بھائی ہوں ، اور ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس
نے محض ایک دکان کھولی ہے اور چاہتا ہے کہ کسی طرح لوگ اس کے پھندے میں پھنس جائیں اور
اسے عزت اور شہرت حاصل ہو جائے ۔ اس نے کہا آپ تسلی رکھیے میں ایسا بیوقوف نہیں ہوں کہ
اُس کی باتوں میں آجاؤں ۔ جب اس نے مکہ والوں کی مخالفت دیکھ لی اور اس نے سمجھ لیا کہ ان
لوگوں کو آپ سے بلا وجہ بیر ہے تو اس نے مناسب سمجھا کہ اس بارہ میں مزید احتیاط کی جائے اور کسی
شخص سے کچھ دریافت نہ کیا جائے ۔ صرف اپنے طور پر اس شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔
چنانچہ اس نے بازاروں میں اور گلیوں میں گھومنا شروع کیا کہ شاید اُسے رسول کریم ما اور
صلى الله
کہیں نظر آجائیں مگر آپ اُسے کہیں دکھائی نہ دیئے ۔ مکہ میں اُن دنوں چونکہ شدید مخالفت تھی اس
لیے رسول کریم حضرت اُم ہانی کے گھر میں بیٹھ کر تبلیغ کا کام کیا کرتے تھے۔ اس لیے باوجود
سارا دن باہر پھرنے کے وہ رسول کریم ﷺ کی تلاش میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ شام کے قریب اُسے
1953ء
209
خطبات محمود
حضرت علی ملے اور انہوں نے کہا کہ آج میں نے تمہیں سارا دن مکہ کا چکر لگاتے دیکھا ہے کیا تمہیں
یہاں کچھ کام ہے؟ اُس نے کہا کام تو ہے مگر ابھی جس غرض کے لیے میں آیا تھا وہ پوری نہیں ہوئی ۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا تمہارا کوئی ٹھکانا بھی ہے؟ اس نے کہا ، ٹھکانا تو کوئی نہیں ۔ حضرت علیؓ نے
کہا کہ پھر میرے ساتھ چلو اور جس مکان میں میں ٹھہرا ہوا ہوں وہیں رات گزار لو ۔ چنانچہ وہ
حضرت علیؓ کے ساتھ اتھ آ آیا۔ آپ نے اسے کھانا کھلایا اور پھر وہ آپ کے مکان کے کے ایک ایک کو کو نہ میں ہی سو
گیا ۔ اُسے یہ معلوم نہ ہو سکا کہ جس شخص سے ملنے کے لیے میں مکہ میں آیا ہوں وہ بھی اسی مکان
میں رہتا ہے۔ دوسرے دن وہ پھر صبح کو نکلا اور شام تک ادھر اُدھر پھرتا رہا۔ حضرت علیؓ نے اُسے
پھر دیکھ لیا کہ وہ مکہ کی گلیوں میں اپنی جوتیاں گھسا رہا ہے ۔ چنانچہ وہ پھر شام کو آپ سے ملے اور کہا
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کام ابھی ہوا نہیں ۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ آپ کو کیا کام ہے؟ اس نے کہا
مجھے ایک آدمی کی تلاش ہے۔ حضرت علیؓ نے کہا ، پھر کیا آج بھی کوئی ٹھکانا ہے یا نہیں؟ اس نے کہا
کہ ٹھکانا تو کوئی نہیں ۔ حضرت علیؓ اُسے ساتھ لے گئے ، کھا نہ کھلایا اور اپنے مکان میں سونے کو جگہ
دی۔ تیسرے دن وہ پھر صبح کو اٹھا اور اُس نے گلیوں اور بازاروں کا چکر لگانا شروع کر دیا اور شام
تک اسی طرح پھرتا رہا۔ پھر حضرت علیؓ اُسے ملے اور اُسے اپنے مکان پر لے آئے ، کھانا کھلایا اور
سونے کو جگہ دی ۔ جب وہ صبح اُٹھ کر باہر جانے لگا تو حضرت علیؓ نے کہا کہ میزبان پر مہمان کا اور
مہمان پر میزبان کا حق ہوتا ہے ۔ تین دن تمہیں یہاں پھرتے گزر گئے ۔ اب تو بتا دو کہ تم کسی غرض
کے لیے آئے ہو، تاکہ اگر میں بھی کچھ تمہاری مدد کر سکوں تو مدد کر دوں ۔ اس نے کہا میں وہ بات مدد ۔
اس لیے نہیں بتاتا کہ ڈرتا ہوں کہ مکہ والے مخالفت نہ کریں ۔ آپ نے کہا میں تم سے وعدہ کرتا ہوں
کہ تمہاری بات کا کسی اور سے ذکر نہیں کروں گا۔ اس نے کہا کہ اگر آپ دیانتداری کے ساتھ یہ
وعدہ کرتے ہیں تو پھر میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ میں نے سنا ہے تو
یہاں کسی شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اُس سے ملوں اور خود اس کے حالات
دریافت کروں ۔ حضرت علیؓ نے کہا تم نے ناحق اپنے تین دن ضائع کر دئیے ۔ اگر یہی بات تھی تو تم
نے پہلے کیوں نہ بتا دی ۔ چنانچہ وہ اُسے اُس جگہ لے گئے جہاں رسول کریم ﷺ تشریف رکھتے تھے۔
اور آنے جانے والوں کو تبلیغ کرتے تھے۔ اُس نے آپ کی باتیں سنیں اور مسلمان ہو گیا۔ اور
1953ء
210
خطبات محمود
مسلمان ہونے کے بعد بھی کچھ دنوں تک رسول کریم ﷺ کی صحبت میں رہا۔ جب کئی دن گزر گئے تو
صلى الله
اُس نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ اب مجھے واپس جانے کی اجازت د جانے کی اجازت دیجئے ۔ اور ساتھ ہی
اس بات کی بھی اجازت دیجئے کہ کچھ دنوں تک میں اپنے دل کی بات کو مخفی رکھوں ۔ آپ نے فرمایا
بہت اچھا اجازت ہے۔
اس پر وہ باہر نکلے اور اپنے قبیلہ کی طرف واپس جانے لگے ۔ عربوں میں رواج تھا کہ
جب وہ مکہ میں داخل ہوتے یا کہیں باہر جانے کے لیے مکہ سے نکلتے تو خانہ کعبہ کا ضرور طواف کیا
کرتے تھے۔ اِس دستور کے مطابق وہ بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے لیے گئے تو انہوں نے
دیکھا کہ وہاں ابو جہل اور دوسرے بڑے بڑے عمائد بیٹھے ہیں ۔ رسول کریم ﷺ کو بُرا بھلا کہہ
رہے ہیں۔ اسلام پر ہنسی اڑا رہے ہیں اور بڑے فخر کے ساتھ باتیں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے جب
یہ باتیں سنیں تو اُن کا جوش ایمان ظاہر ہو گیا اور وہ غصہ سے ان کے سامنے کھڑے ہو گئے ۔ اور کہنے
لَى أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلهُ إِلَّا اللَّهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ - أَن كَالَا إِلهَ إِلَّا الله کہنا تھا
کہ سب لوگ جوش میں آگئے اور اُن پر ٹوٹ پڑے اور انہیں خوب مارا پیٹا ۔ وہ مارتے جاتے تھے
اور یہ بار بار کہتے چلے جاتے تھے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ - جب پیتے پیتے بہت
ہی نڈھال ہو گئے تو اتفاقاً حضرت عباس وہاں سے گزرے اور انہوں نے پوچھا کہ یہ کون شخص ہے۔
اور اسے کیا ہو گیا ہے؟ لوگوں نے کہا یہ صابی ہو گیا ہے اور خانہ کعبہ میں کفر بکتا ہے ۔ حضرت عباس
آگے بڑھے اور انہوں نے اُس سے پوچھا کہ تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ انہوں نے کہا کہ میں
غفار قبیلہ کا رہنے والا ہوں اور غفار قبیلہ ایسی جگہ پر تھا جہاں سے مکہ والوں کا غلہ گزرتا تھا۔
حضرت عباس نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے مکہ والوں سے کہا کہ کمبختو ! تمہاری عقل
ماری گئی ہے۔ بے شک یہ مسلمان ہو گیا ہے مگر ہر قوم میں بیچ ہوتی ہے۔ اگر غفار قبیلہ والوں کو پتا لگا
کہ مکہ والوں نے ہمارے ایک غفاری کو مارا ہے تو وہ مکہ میں غلہ نہیں آنے دیں گے اور تم بھو کے مر
جاؤ گے۔ اس پر انہیں چھوڑ دیا۔ دوسرے دن پھر طواف کرنے کے لیے گئے تو دیکھا کہ پھر اسلام کو
گالیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پھر بلند آواز سے کلمہ شہادت پڑھا اور لوگوں نے پھر انہیں مارنا
شروع کر دیا۔ اتفاقاً پھر حضرت عباس " آگئے اور انہوں نے آپ کو اُن کے نرغہ سے چھوڑایا۔ تیسرے
1953ء
211
خطبات محمود
دن بھی اسی طرح ہوا اور وہ پھر اپنے قبیلہ میں واپس آئے 4۔
اب دیکھو غفار قبیلہ میں اسلام کی تبلیغ کس نے پہنچائی ؟ کون اسے کہنے کے لیے گیا تھا کہ
آؤ اور محمد رسول اللہ ﷺ کی باتیں سنو؟ کوئی مسلمان نہیں تھا جس نے اُسے تبلیغ کی ہو۔ کوئی مسلمان
نہیں تھا جس نے اُسے محمد رسول اللہ ﷺ کا پیغام دیا ہو۔ صرف زمین و آسمان کا خدا تھا ۔ جس نے
ابوذرغفاری کو اس طرف متوجہ کیا اور اُسے کہا کہ جا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی باتیں سن ۔
پس اگر ہر مسلمان کی زبان بندی کی جائے ، اگر ہر مسلمان کو تبلیغ سے روک دیا جائے ، اگر
ہر مسلمان کو خدا اور اُس کے رسول کا پیغام پہنچانے سے منع کر دیا جائے تب بھی خدا کا پیغام رُک
نہیں سکتا۔ خدا خود آسمان سے لوگوں کے دلوں پر الہام نازل کرتا ہے اور وہ خود بخود ہدایت کی
طرف دوڑے چلے آتے ہیں ۔ ہمارے پاس بیسیوں خطوط اس قسم کے آتے ہیں کہ ہم نے فلاں
خواب دیکھی ہے جس کی وجہ سے ہم احمدیت کو قبول کرتے ہیں۔ ابھی امریکہ سے وہاں کے مبلغ نے
ایک شخص کی چٹھی بھجوائی ہے جو ایم ۔ اے ہے اور جس میں اُس نے لکھا ہے کہ میں نے رویا میں
دیکھا ہے کہ ایک شخص بلند آواز سے کہہ رہا ہے ۔ " اس زمانہ میں محمود سے بڑھ کر اسلام کا کوئی خادم
نہیں "۔ اسی طرح بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم ﷺ نظر آئے اور آپ نے ہمیں کہا کہ
اس شخص کو قبول کر لو۔ اور جب خدا کسی کو آپ بتائے گا کہ یہ سچائی ہے تو خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات
کورڈ کرنے کی کون شخص طاقت رکھتا ہے ۔ گورنمنٹ دروازوں پر پہرے لگا سکتی ہے، گورنمنٹ
مکانوں پر پہرے لگا سکتی ہے مگر گورنمنٹ جبریل کی زبان پر کس طرح پہرہ لگا سکتی ہے ۔ گورنمنٹ
یہ کس طرح اعلان کر سکتی ہے کہ جبریل کسی کو کوئی بات نہ بتائے یا کسی کو کوئی ایسی خواب بھی نہ آئے
جس میں اُسے سچائی کی خبر دی گئی ہو۔ دنیا کی کوئی طاقت اور حکومت نہیں جو ایسا کر سکے ۔ دنیا کی کوئی
صلى الله
طاقت اور حکومت نہیں جو اُس بات کو روک سکے جس بات کو خدا دنیا میں پھیلانا چاہتا ہو۔ خدا
پس یہ جگہ خدا تعالیٰ کے نشانوں کی جگہ ہے اور تم جو اس مقام پر بس رہے ہو تمہارا فرض
ہے کہ اپنے اندر ایسی نیک تبدیلی پیدا کرو کہ تمہیں دیکھنے والے یہ بات محسوس کریں کہ تم ایک نئی چیز
ہو۔ دنیا میں جب بھی کوئی ایسی چیز نظر آئے جو غیر معمولی ہو تو لوگ اُس کے متعلق خود بخود دریافت
کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے اور اس کی کیا حقیقت ہے۔ میں ایک دفعہ قادیان میں دریا