اپنے نمونہ اور عمل کو ایسا پاکیزہ بناؤ کہ تم اپنی ذات میں مجسم تبلیغ بن جاؤ۔
حصہ 2
1953ء
212
خطبات محمود
پر سیر کے لیے گیا۔ جب ہم کشتیوں پر سوار ہوئے اور وہ چلنے لگیں تو ایک سوار نے اُس وقت قرآن کریم
کی یہ آیت پڑھی کہ بِسْمِ اللهِ مَجْرَتهَا وَ مُرْسَهَا 5 یہ آیت ایسی ہے جسے ننانوے فیصد
مسلمان غلط پڑھتے ہیں یعنی بجائے مَجْر تھا پڑھنے کے اُسے مَجْرِهَا پڑھتے ہیں ۔ چنانچہ مجھے
اس کے متعلق ایک لطیفہ یاد ہے۔ قادیان میں ایک عرب رہتے تھے جو حافظ بھی تھے۔ ایک دفعہ
حضرت خلیفہ اول درس دے رہے تھے کہ یہی آیت آ آیت آ گئی ۔ آپ نے فرمایا میں دوستوں کو ہوشیار
کر دینا چاہتا ہوں کہ عام طور پر لوگ اس آیت کو غلط پڑھتے ہیں اور پھر آپ حافظ صاحب کی طرف
مخاطب ہوئے اور فرمایا کیوں حافظ صاحب ! کیا یہ درست ہے یا نہیں کہ لوگ عموماً یہ آیت غلط
پڑھتے ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں حضور ! لوگ غلط پڑھتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ نے فرمایا میں نے تو
دیکھا ہے کہ ننانوے فیصدی مسلمان یہ آیت غلط پڑھتے ہیں ۔ حافظ صاحب نے بھی کہا کہ ہاں !
حضور واقعہ یہی ہے کہ ننانوے فیصدی مسلمان یہ آیت غلط پڑھتے ہیں ۔ آپ نے ہنس کر فرمایا
عرب صاحب کہیں وہی بات نہ ہو جائے جو پرانے زمانہ میں ایک عالم کے ساتھ ہوئی تھی ۔ پھر
آپ نے سنایا کہ سیبویہ جو مکہ کا ایک بہت بڑا عالم گزرا۔ ، بڑا عالم گزرا ہے وہ ایک دفعہ ایک عباسی خلیفہ کی مجلس میں
بیٹھا تھا کہ کسی لفظ کے متعلق بحث شروع ہوگئی ۔ سیبویہ نے کہا کہ یہ لفظ یوں ہے اور بادشاہ کے استاد
نے کہا کہ یوں ہے۔ بادشاہ کو سیبویہ پر غصہ آیا کہ جب ہما را استاد کہتا ہے کہ یہ لفظ یوں ہے تو تم اس
کے خلاف کیوں کہتے ہو؟ سیبویہ نے کہا کہ حضور ! شہر کے باہر بعض قبائل تجارت کے لیے آئے
ہوئے ہیں اُن کی زبان زیادہ شستہ اور صاف ہوتی ہے۔ آپ اُن میں سے کسی کو بُلا کر پوچھ لیجیئے
کہ یہ لفظ کس طرح ہے ۔ بادشاہ نے کہا بہت اچھا ۔ اور اس نے ایک شخص کو بھجوادیا کہ وہ باہر جا کر
کسی شخص کو اپنے ساتھ لے آئے ۔ وہ شخص جو قبائلیوں کو بلوانے کے لیے بھیجا گیا تھا وہ بادشاہ کا
خوشامدی تھا۔ راستہ میں انہیں سمجھاتا چلا آیا کہ بادشاہ کے استاد اور سیبویہ کی آپس میں بحث شروع
ہو گئی ہے۔ سیبو یہ کہتا ہے کہ یہ لفظ یوں ہے اور ہمارے بادشاہ کا استاد کہتا ہے کہ یوں ہے ۔ تم سے بھی
اس بارہ میں دریافت کیا جائے گا۔ تم وہی کہنا جو بادشاہ کا استاد کہتا ہے ۔ اس طرح تمہیں بادشاہ کی
طرف سے انعام مل جائے گا۔ جب وہ دربار میں آئے تو بادشاہ نے کہا۔ دیکھو ! فلاں عالم کہتا ہے کہ
یہ لفظ اس طرح ہے اور سیبو یہ کہتا ہے اِس ط یہ کہتا ہے اس طرح ہے تم یہ بتاؤ کہ یہ لفظ کس طرح ہے؟ انہوں نے کہ
1953ء
213
خطبات محمود
حضور ! جو آپ کا استاد کہتا ہے وہی ٹھیک ہے۔ سیبویہ صرف نحو کے لحاظ سے اسلامی دنیا میں سب
سے بڑا آدمی سمجھا جاتا ہے اور وہ بڑا ذہین اور ہوشیار آدمی تھا ۔ فوراً سمجھ گیا کہ اس سے یہ بات
کہلوائی گئی ہے ۔ چنانچہ سیبویہ نے کہا کہ حضور ! اس سے کہیے کہ یہ لفظ بول کر دکھائے ۔ چنانچہ جب
اُس نے بولا تو اُس طرح بولا جس طرح سیبو یہ کہتا تھا۔ چونکہ اُس کو اِس طرح بولنے کی عادت
پڑی ہوئی تھی اس لیے گو اس نے کہہ تو دیا کہ یہ لفظ اُس طرح ہے جس طرح بادشادہ کا استاد کہتا ہے
مگر بولتے وقت عادت اُس پر غالب آگئی اور وہی بات درست نکلی جو سیبویہ نے کہی تھی ۔ کہیں وہی
ت اب بھی نہ ہو۔ اس لیے عرب صاحب! آپ یہ آیت پڑھ کر بتائیں ۔ جب عرب صاحب
نے آیت پڑھی تو مجلس زعفران کا کھیت بن گئی ۔ کیونکہ عرب صاحب نے اُسی طرح غلط آیت پڑھی
جس طرح عوام پڑھتے ہیں ۔
ہاں تو میں یہ واقعہ سنا رہا تھا کہ میں دریا پر سیر کے لیے گیا تو ایک شخص جو شکل وصورت سے زمیندار
معلوم ہوتا تھا۔ اس نے قرآن کریم کی یہ آیت بالکل صحیح پڑھی ۔ بِسْمِ اللهِ مَجْرَتَهَا وَ مُرْسُهَا
چونکہ لوگ عموماً یہ آیت غلط پڑھتے ہیں میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ اس سے دریافت کرنا
چاہیے کہ اس نے یہ آیت ٹھیک کس طرح پڑھ لی ۔ جب کہ مسلمان عموماً اس آیت کو غلط پڑھتے
ہیں ۔ چنانچہ میں نے ایک دوست سے کہا کہ وہ اس سے دریافت کرے کہ اس نے کہاں تعلیم پائی
ہے؟ اب بجائے اس کے کہ وہ اُس سے سیدھی طرح دریافت کرتے کہ آپ نے کہاں تعلیم پائی
ہے؟ انہوں نے مختلف سوالات شروع کر دیئے ۔ آپ کہاں سے آئے ہیں ، کدھر جا رہے ہیں؟ کیا
کام کرتے ہیں؟ اس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے کہا کہ کیا آپ پولیس افسر ہیں کہ مجھ سے ایسے
سوالات کر رہے ہیں؟ آپ کی جو غرض ہے وہ بتائیے ۔ بلا ضرورت سوالات کرنے کا کیا فائدہ
ہے۔ اس پر میں خود آگے بڑھا اور میں نے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ میں نے ہی ان سے کہا تھا
کہ آپ سے یہ دریافت کریں کہ آپ نے کہاں تعلیم پائی ہے ۔ کیونکہ آپ نے ابھی قرآن کریم
کی ایک آیت بالکل صحیح پڑھی ہے ۔ حالانکہ بعض مولوی تک اس آیت کو غلط پڑھتے ہیں ۔ میرے
دل میں شوق پیدا ہوا کہ میں اس بارہ میں آپ سے دریافت کروں ۔ مگر انہوں نے بجائے
سیدھی طرح سوال کرنے کے اِدھر اُدھر کے سوالات شروع کر دیئے جس سے آپ کو تکلیف
1953ء
214
خطبات محمود
ہوئی ہے۔ اس پر اُس نے بتایا کہ میں فلاں گاؤں کا رہنے والا ہوں اور اپنے ایک بزرگ کا جو اس
کے دادا یا چچا تھے نام لے کر کہا کہ انہیں علم کا بڑا شوق تھا ۔ انہوں نے دیو بند سے خاص طور ایک
قاری بلوا کر اپنے خاندان کے افراد اور گاؤں کے دوسرے بچوں کو قرآن کریم پڑھایا تھا اور اس
وجہ سے میں نے یہ آیت ٹھیک پڑھی ہے۔ غرض دنیا میں جب کوئی عجیب چیز نظر آتی ہے تو لوگ آپ
ہی آپ اس کے متعلق دریافت کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ مجھے چونکہ یہ ایک عجیب بات نظر آئی کہ
ایک ایسا شخص جو زمیندار معلوم ہوتا ہے اُس نے قرآن کریم کی وہ آیت جو عموماً غلط پڑھی جاتی ہے۔
صحیح پڑھی ہے اس لیے میں نے اُس سے یہ پوچھا کہ یہ کیا بات ہے؟ اور جب پوچھا تو اس نے بتایا
کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیو بند سے ایک قاری بلوا کر ہمیں قرآن کریم پڑھایا گیا تھا ۔ اسی طرح اگر
کوئی شخص نیک اعمال بجالائے ، نیکی اور تقویٰ میں نمونہ بن جائے ، ہر قسم کے بُرے اور ناپسندیدہ
کاموں سے بچے ، لوگوں کی خیر خواہی اور ان کی ترقی کے کاموں میں حصہ لے تو ہر شخص اس سے
اسے
خود بخود پوچھے گا کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے آپ کس قسم کے اعمال پ کس قسم کے اعمال بجالا رہے ہیں ۔
یہ دنیا بے نمازی ہے مگر آپ پانچوں وقت نماز پڑھتے ہیں، یہ دنیا بے روز ہے مگر آپ
با قاعدہ روزے رکھتے ہیں ، یہ دنیا فریب کاری اور مکاری سے کام لیتی ہے مگر آپ ہر قسم کے فریب
اور مکر کے کاموں سے بچتے ہیں ، یہ دنیا دوسرے لوگوں کے اعمال کو کھا جاتی ہے مگر آپ ان کے
اعمال کی حفاظت کرتے ہیں ۔ آپ آخر کہاں سے آگئے ہیں؟ وہ کہے گا کہ میرا وطن احمدیت
ہے۔ اس پر وہ کہے گا کہ اگر احمدیت ایسی ہی چیز ہے جو بندے کا خدا سے تعلق پیدا کر دیتی ہے تو
میں اس احمدیت کو قبول کیے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ غرض تمہارا اپنا عمل اور تمہارا چلن سب سے بڑی تبلیغ
ہے۔ اگر تم اپنے عمل کو درست رکھو اور اپنا چکن پاکیزہ بناؤ تو کوئی وجہ نہیں کہ دنیا تمہاری طرف
خود بخود متوجہ نہ ہو۔ پس اس نشان سے فائدہ اٹھاؤ اور اپنے اندر ایک نیک تبدیلی پیدا کرو۔
میں نے بتایا ہے کہ یہ ویسا ہی نشان ہے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعے
خدا تعالیٰ نے مکہ میں ظاہر فرمایا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب بیت اللہ کی بنیادیں اٹھائیں تو
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے یہی دعا کی تھی کہ الہی ! میں اولاد کو یہاں اس لیے بسا رہا ہوں تا کہ وہ !
تیرے دین کی اشاعت کرے، تیرے ذکر کو بلند کرے اور تیری عبادت میں اپنی عمر بسر کرے 6 ۔
1953ء
215
خطبات محمود
یہی مقاصد ہیں جو اس جگہ کے رہنے والوں کو بھی اپنے مد نظر رکھنے چاہیں ۔ کیونکہ خدا جب کوئی
نشان دکھاتا ہے تو اس لیے دکھاتا ہے کہ لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور وہ دنیا کی بجائے دین
کی خدمت میں اپنے آپ کو لگائے رکھیں ۔ پس ان اسٹیٹوں میں بسنے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنے
اعمال کا ہمیشہ جائزہ لیتے رہیں اور نیکی اور تقویٰ میں ترقی کرنے کی کوشش کریں ۔ خدا تعالیٰ کے
اس عظیم الشان نشان کو دیکھتے ہوئے ان کا فرض ہے کہ اپنے چال چلن کو درست کریں اور اپنا نیک
نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کریں ۔ اگر تم اپنا نیک نمونہ دکھاؤ کہ بغیر اس کے کہ تم اپنی زبان سے
ایک لفظ نکالو تو لوگوں کے دل تمہاری طرف آپ ہی آپ ٹھیک ہو جائیں گے اور وہ کہیں گے کہ جو
کچھ تم کہتے ہو ٹھیک ہے۔ جب انسان کو دوسرے کے متعلق یقین پیدا ہو جاتا ہے تو پھر وہ اُسے جھوٹا
نہیں کہہ سکتا۔ بعض دفعہ بیویاں جھوٹی ہوتی ہیں مگر انہوں نے اپنے خاوندوں کو دھوکا دیا ہوا ہوتا ہے
اور خاوند اُن کی شرافت کے قائل ہوتے ہیں ۔ ایسی صورت میں اگر دس شریف آدمی بھی مل کر کہیں
کہ تمہاری بیوی جھوٹ بولتی ہے تو وہ کبھی نہیں مانتے ۔ اسی طرح بعض بیویوں کو اپنے خاوند پر یقین
ہوتا ہے۔ اگر ان کی بیویوں کو کہا جائے کہ تمہارے خاوند نے فلاں جرم کیا ہے تو وہ کہیں گی کہ ایسے ے وہ
کہنے والا جھوٹ بولتا ہے ہمارے خاوند تو بڑے نیک اور پاک باز ہیں ۔ غرض جب کسی شخص کے
متعلق یقین پیدا ہو جائے تو انسان اس کے متعلق اپنے عقیدہ میں ایسا پختہ ہو جاتا ہے کہ وہ اس کے
پیچھے چلنے میں فخر محسوس کرتا ہے ۔ پس اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ تمہیں دیکھنے والا اور تمہاری باتوں کو
اپنے کانوں سے سننے والا ہر شخص اس یقین پر قائم ہو جائے کہ جو کچھ تم کہتے ہو وہ ٹھیک ہے۔ اگر تم
اپنے اندر تغیر پیدا کر کے لوگوں کے دلوں میں اپنے متعلق ایسا یقین اور وثوق پیدا کر دو۔ تو دنیا کی
کوئی طاقت لوگوں کو تمہاری طرف مائل ہونے سے روک نہیں سکتی ۔ وہ خود بخود تمہاری طرف کھنچے
چلے آئیں گے اور جو کچھ تم کہو گے اُس کو صحیح اور درست سمجھیں گے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست میاں نظام الدین صاحب
ہوا کرتے تھے ۔ انہیں حج کا بڑا شوق تھا۔ سات حج انہوں نے اپنی زندگی میں کئے تھے ۔ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بھی دوست تھے اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کے
بھی دوست تھے ۔ میاں نظام الدین صاحب ایک دفعہ حج سے واپس آئے تو لوگوں نے انہیں
1953ء
216
خطبات محمود
بتایا کہ آپ کا ایک دوست تو پاگل ہو گیا ہے اور اس نے عجیب و غریب دعوے شروع کر دیئے
ہیں ۔ اور دوسرے دوست نے اس پر کفر کا فتوی لگا دیا ہے ۔ انہوں نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا
ہوا ؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ۔
اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے انہیں کا فر قرار دے دیا ہے۔ وہ کہنے لگے میں مولوی محمد حسین
کو جانتا ہوں ۔ اُس کی طبیعت میں جوش پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ تحقیق نہیں کرتا۔ اور
مرزا صاحب کو بھی میں جانتا ہوں وہ قرآن کریم کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کر سکتے ۔ انہیں
ضرور کوئی غلطی لگی ہے یا لوگ ان کے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔ بہر حال میں اتنا ضرور جانتا
ہوں کہ مرز اصاحب کو قرآن کریم سے کوئی بات دکھا دی جائے تو وہ اس کے خلاف نہیں
جاسکتے ۔ پھر کہنے لگے کہ اچھا اب میں اس جھگڑے کو نپٹانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اور پہلے مرزا صاحب
کے پاس جاتا ہوں تا کہ ان سے دریافت کروں کہ بات کیا ہے ۔ چنانچہ وہ حضرت مسیح موعود
کے پاس قادیان پہنچے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا ۔
میاں نظام الدین صاحب ! حج سے واپس آگئے ؟ انہوں نے کہا حضور ! حج سے تو واپس آ گیا ہوں
مگر یہاں پہنچتے ہی میں نے ایک ایسی بات سنی ہے جس کی وجہ سے میرے پیروں تلے سے زمین
نکل گئی ہے۔ آپ نے فرمایا کیا بات سنی ہے؟ انہوں نے کہا میں نے سنا ہے کہ آپ کہتے ہیں
حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں ؟ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا یہ ٹھیک ہے۔ میں
یہی کہتا ہوں کیونکہ قرآن کریم سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ اگر قرآن سے اس کے خلاف بات
ثابت ہو تو ہم اس کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں ۔ وہ کہنے لگے الْحَمْدُ للہ میرے دل پر سے ایک
بڑا بوجھ اُتر گیا ہے۔ میں یہی کہتا تھا کہ مرزا صاحب قرآن کریم کے خلاف نہیں جا سکتے ۔ اب آپ
بتائیں کہ اگر میں قرآن کریم سے سو آیتیں ایسی لے آؤں جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ حضر یہ ثابت ہوتا ہو کہ حضرت عیسی علیہ السلام
سمان پر زندہ موجود ہیں تو کیا آپ اپنے عقیدہ کو چھوڑ دیں گے؟ وہ چونکہ ہر وقت یہی سنتے چلے
آئے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اس لیے سمجھتے تھے کہ اس کے متعلق سو آیتیں تو
قرآن کریم میں ضرور ہوں گی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا میاں نظام الدین صاحب !
اگر ایک آیت بھی نکل آئے تو ہم اپنے عقیدہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا خدا آپ
1953ء
217
خطبات محمود
پر رحم کرے یہی بات میں لوگوں سے کہتا آ رہا ہوں کہ مرزا صاحب قرآن کے خلاف ایک قدم بھی
نہیں اٹھا سکتے ۔ بہر حال اگر سو نہیں تو پچاس آیتیں تو میں ضرور لے آؤں گا ۔ آپ نے فرمایا ہماری
طرف سے پچاس کی کوئی شرط نہیں ہے۔ اگر آپ ایک آیت بھی ایسی لے آئے تو بات صاف
ہو جائے گی ۔ اس پر انہیں خیال پیدا ہوا کہ شاید پچاس آیتیں بھی قرآن کریم میں نہ ہوں اور میری
بات غلط ہو جائے اس لیے انہوں نے کہا اچھا! اگر میں ہیں آیتیں بھی ایسی لے آیا جن سے
موعود نے
ضرت مسیح زندہ ثابت ہوئے تو کیا آپ اپنے اس عقیدہ کو چھوڑ دیں گے؟ حضرت مسیح موعو ا
فرمایا۔ میاں نظام الدین صاحب ! ہم نے کہہ تو دیا ہے کہ اگر آپ ایک آیت بھی لے آئے تو ہم یہ
عقیدہ چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے یہ بات سن کر خیال کیا کہ ممکن ہے میں آیتیں بھی نہ ہوں اور
میری بات غلط ہو جائے اس لیے کہنے لگے اچھا میں کو بھی چھوڑئیے اگر میں دس آیتیں بھی ایسی لے
آؤں تو کیا آپ پھر بھی مان جائیں گے؟ وہ چونکہ بچپن سے یہی سنتے چلے آئے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
آسمان پر زندہ موجود ہیں اس لیے انہوں نے خیال کیا کہ دس سے کم تو قرآن کریم میں اس کے
متعلق آیتیں نہیں ہوں گی ۔ آپ نے فرمایا ہماری طرف سے دس کی بھی کوئی شرط نہیں آپ ایک
آیت ہی لے آئیں ہم اسی ایک آیت کو ہی تسلیم کر لیں گے ۔
اس پر وہ خوش خوش قادیان سے بٹالہ پہنچے اور مولوی محمد حسین صاحب کا جا کر پتا کیا ۔
انہیں معلوم ہوا کہ مولوی صاحب لاہور گئے ہوئے ہیں ۔ اتفاق کی بات ہے کہ اُنہی دنوں حضرت
خلیفہ اول جو جموں کے راجہ کے حکیم تھے۔ ایک مہینہ کی چھٹی لے کر لاہور آئے ہوئے تھے اور اپنے
داماد کے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو جب یہ معلوم ہوا کہ آپ لاہور
آئے ہوئے ہیں ۔ تو انہوں نے جھٹ اشتہار دے دیا کہ میرے ساتھ حیات ، وفات مسیح پر بحث کر
لی جائے ۔ حضرت خلیفہ اول نے اس کے جواب میں اشتہار شائع کیا۔ پھر اس کا جواب الجواب
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے لکھا اور پھر اُس کا جواب حضرت خلیفہ اول نے دیا ۔ غرض دس
پندرہ دن اسی میں گزر گئے اور کوئی معاملہ طے ہونے میں نہ آیا ۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ
اس مسئلہ پر قرآن کریم کی رو سے بحث ہونی چاہیے اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یہ کہتے تھے۔
کہ اس مسئلہ پر حدیثوں کے لحاظ سے بحث ہونی چاہیے۔ جب جھگڑ المبا ہو گیا تو بعض دوستوں نے کہا
1953ء
218
خطبات محمود
کہ اس طرح تو بلا وجہ وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ کسی نہ کسی بات کا فیصلہ ہونا چاہیے تا کہ اصل بحث
شروع ہو۔ چنانچہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول سے کہا کہ کیا آپ کوئی بھی حدیث ماننے کے لیے
تیار ہیں یا نہیں؟ حضرت خلیفہ اول نے اس جھگڑے کو نپٹانے کے لیے کہا کہ اچھا قرآن کے علاوہ
اگر آپ بخاری پیش کرنا چاہیں تو وہ بھی پیش کر سکتے ہیں ۔ اب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی
بڑے خوش ہوئے کہ میں نے اپنی بات آخر منوالی ۔ وہ اہلِ حدیث تھے اور طبعاً انہیں اس بات پر
خوشی ہونی چاہیے تھی کہ اور نہیں تو کم از کم بخاری کو پیش کرنا تو انہوں نے تسلیم کر لیا ہے ۔ وہ
چینیاں والی مسجد کے امام بھی تھے۔ ایک دن مسجد میں بیٹھے بڑے فخر سے بیان کر رہے تھے کہ
نورالدین سارے ہندوستان میں مشہور ہے اور بڑا عالم فاضل بنا پھرتا ہے۔ لیکن میرے مقابلہ میں
آیا تو اُسے اپنے گھٹنے ٹیک دینے پڑے۔ وہ کہتا تھا کہ صرف قرآن سے اس مسئلہ پر بحث کرو
حدیث کی طرف آنے کا وہ نام نہیں لیتا تھا۔ میں بار بارا سے اس طرف لاتا مگر وہ اِدھر آنے کا رُخ
ہی نہیں کرتا تھا۔ آخر اس نے یوں بھاگنے کی کوشش کی اور میں نے اسے یوں پکڑا۔ پھر اس نے اس
طرح بچنے کی کوشش کی اور میں نے اسے یوں رگیدا ۔ پھر اس نے یہ بہانہ بنایا اور میں نے اسے یوں
گردن سے مروڑا ۔ اور آخر میں نے اُس سے منوالیا کہ قرآن کے علاوہ بخاری بھی پیش کی جاسکتی
ہے۔ جب وہ بڑے زور سے یہ بیان کر رہے تھے کہ میں نے نورالدین کو یوں رگیدا اور اس طرح رگڑا
اور اس طرح چاروں شانے چت گرایا تو ان کی بد قسمتی سے عین اُسی وقت میاں نظام الدین صاحب
وہاں جا پہنچے اور بے تکلفی سے مولوی صاحب سے کہنے لگے کہ مولوی صاحب ! میں نے آپ کو بڑا
سمجھایا ہے کہ آپ جوش میں نہ آیا کریں مگر آپ پھر بھی جوش میں آجاتے ہیں ۔ بھلا نور الدین
کا اِس میں کیا دخل ہے۔ میں قادیان گیا تھا اور میں مرزا صاحب سے منوا آیا ہوں کہ اگر میں
قرآن کریم کی دس آیتیں ایسی لے آیا جن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات ثابت ہوتی ہو۔
تو وہ میرے ساتھ شاہی مسجد میں آکر اپنے عقیدہ سے توبہ کر لیں گے ۔ اور سب لوگوں کے سامنے
اس بات کا اقرار کر لیں گے کہ میں جو کچھ کہا کرتا تھا وہ غلط تھا ۔ ( انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے ملتے وقت یہ بھی کہا تھا کہ اگر میں قرآن کریم سے دس آیتیں ایسی لے آیا تو آپ کو میرے
ساتھ شاہی مسجد لاہور میں چل کر اپنے عقیدہ سے تو بہ کرنی پڑے گی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
و
1953ء
219
خطبات محمود
نے فرمایا تھا کہ بہت اچھا ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں ۔ ) میاں نظام الدین صاحب نے اس واقعہ کو ان
کے سامنے دہرایا اور کہا کہ اس بحث کو بند کیجئے اور جلدی سے مجھے قرآن کریم کی دس آیتیں ایسی لکھ
کر دے دیجئے ۔ میں مرزا صاحب کو شاہی مسجد میں لا کر سب کے سامنے ان سے توبہ کرواؤں گا ۔
اب ایک جس کا سارا فخر ہی اس بات پر تھا کہ نورالدین قرآن کی طرف جاتا تھا مگر میں اُسے
حدیثوں کی طرف لانا چاہتا تھا اور آخر میں نے اُسے اس طرح رگیدا اور مروڑا اور گرایا اور پچھاڑا
کہ وہ حدیث کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گیا اُس کے لیے اُسی مجلس میں یہ بات بم کا ایک گولہ ثابت
ہوئی ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے بڑے غصہ سے میاں نظام الدین صاحب کی طرف دیکھا اور کہا !
تمہیں کس احمق نے کہا تھا کہ تم اس بحث میں کود پڑو؟ میں تین ہفتے سے بحث کر کر کے نورالدین کو
حدیث کی طرف لایا تھا۔ تو پھر اس بحث کو قرآن کی طرف لے گیا ۔ اب غصہ سے یہ فقرہ تو اُن کے
منہ سے نکل گیا مگر ایک سچے مومن کے لیے یہ فقرہ ایک تازیانہ سے کم نہیں تھا۔ میاں نظام الدین
صاحب یہ بات سنتے ہی سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور دو تین منٹ تک خاموش بیٹھے رہے ۔ پھر اُٹھے اور
کہنے لگے اچھا مولوی صاحب ! سلام ! جدھر قرآن ہے اُدھر ہی ہم ہیں ۔ اور یہ کہہ کر وہاں سے
واپس آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر لی ۔
اب دیکھو ان کو قرآن پر اعتبار تھا اس لیے وہ قرآن کے پیچھے چل پڑے ۔ اہلِ حدیث کو
حدیث پر اعتبار ہوتا ہے جب ان کے سامنے کوئی بات حدیث سے ثابت کر دی جائے تو وہ فوراً اس
کے پیچھے چل پڑتے ہیں ۔ ایک دوسرے مومن کو قرآن پر اعتبار ہوتا ہے ۔ جب اس کے سامنے کوئی
بات قرآن سے ثابت کر دی جائے تو وہ فوراً اس کو ماننے لگ جاتا ہے۔ بعض لوگوں کو کسی تجربہ کار
انسان پر اعتماد ہوتا ہے اس لیے جو کچھ وہ کہتا ہے اُسے وہ بلا دریغ ماننے لگ جاتے ہیں ۔ بعض کو کسی
نیک انسان پر اعتماد ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ وہ ایک کام کر رہا ہے تو وہ بھی ویسا ہی کام کرنے
لگ جاتے ہیں ۔ تم بھی اپنی زندگیاں ایسی بناؤ کہ سب لوگ تمہارے متعلق یہ کہیں کہ یہ لوگ جھوٹ
نہیں بولتے ، یہ دھوکا اور فریب نہیں کرتے ، نیکی اور پاکیزگی میں اپنی عمر بسر کرتے ہیں ۔ اگر تم
اپنے متعلق لوگوں کے دلوں میں یہ اعتماد پیدا کر لو تو نہ کوئی حکومت کسی کو تمہارے پاس آنے سے کر لوتو
روک سکتی ہے، نہ کوئی پارٹی تمہاری آواز کو دبا سکتی ہے، نہ لوگوں کے باہمی معاہدات تمہیں کوئی
1953ء
220
خطبات محمود
نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ محض زبانی تبلیغیں اُن کے لیے ضروری ہوتی ہیں جن کے عمل مشتبہ ہوں ۔
زبانی تبلیغیں اُن کے لیے ضروری ہوتی ہیں جن کے اندرر شد اور ہدایت پر قائم رہنے والے آدمی
موجود نہ ہوں ۔ زبانی تبلیغیں ان کے لیے ضروری ہوتی ہیں جن کے اندر خدا تعالیٰ کے انوار موجود
نہ ہوں ۔ جن کے ساتھ خدا کا تعلق ہو، جو اپنے نیک نمونہ سے لوگوں کے دلوں کو گھائل کر چکے
ہوں ، جو اپنی نیکی اور تقویٰ کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد حاصل کر چکے ہوں ، جو اٹھتے اور بیٹھتے شرافت
اور دیانت کا ایک مجسمہ ہوں اُن کا ہر قدم تبلیغ ہوتا ہے۔ اُن کا ہر لفظ تبلیغ ہوتا ہے، اُن کی ہر حرکت
تبلیغ ہوتی ہے۔ اُن کا ہر سانس تبلیغ ہوتا ہے۔ اور دنیا کی کوئی طاقت لوگوں کو اُن کے نیک اثر سے
محروم نہیں کر سکتی ۔ وہ لوگ جو ان کی بات سننا تک گوارا نہیں کرتے ، وہ لوگ جو ان کی شکل دیکھ کر
بھاگنا چاہتے ہیں وہ بھی ان کے نمونہ کو دیکھ کر ان کے پاؤں پکڑ کر برکت حاصل کرنے کے خواہش
مند ہوتے ہیں ۔
پس اپنے نمونہ اور عمل سے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ تم اپنی ذات میں ایک مجسم تبلیغ بن
جاؤ۔ جس طرح سورج کو دیکھنے کے بعد انسان کے لیے کسی دلیل کی احتیاج باقی نہیں رہتی ۔ اسی
طرح جب کوئی شخص تم کو دیکھ لے تو وہ یہ یقین ہی نہ کرے کہ مرزا صاحب جھوٹے تھے۔ تم اپنی وہی
حالت بناؤ جو حضرت منشی اروڑے خان صاحب مرحوم کی تھی ۔ ایک دفعہ لوگ ان کے پاس آئے
اور انہوں نے کہا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں آپ بھی چل کر اُن سے بات
کریں ۔ منشی اروڑے خان صاحب کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کے دعوئی سے بھی
پہلے کے تعلقات تھے۔ جب وہ ان کی مجلس میں گئے تو مولوی ثناء اللہ صاحب نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف پانچ دس منٹ تک تقریر کی اور بتایا کہ فلاں فلاں دلیل سے ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب بچے نہیں تھے ۔ منشی اروڑے خان صاحب ان کی تقریر سنتے
رہے۔ جب وہ خاموش ہوئے تو کہنے لگے مولوی صاحب ! بات اصل میں یہ ہے کہ آپ نے
مرزا صاحب کو نہیں دیکھا اور میں نے آپ کو دیکھا ہوا ہے۔ وہ منہ جھوٹوں والا نہیں تھا۔ انہوں نے
پھر پانچ دس منٹ تقریر کی اور آپ کے خلاف اور دلیل پیش کی ۔ جب وہ تقریر کر کے بیٹھ گئے تو منشی
اروڑے خان صاحب نے پھر کہا مولوی صاحب ! آپ مجبور ہیں کیونکہ آپ نے مرزا صاحب کو
1953ء
221
خطبات محمود
نہیں دیکھا لیکن میں نے ان کو دیکھا ہے وہ منہ جھوٹوں والا نہیں تھا۔ مولوی صاحب نے پھر تیسری
دفعہ تقریر کی اور آدھ گھنٹہ تک تقریر کرتے رہے ۔ مگر منشی اروڑے خان صاحب نے پھر یہی کہا کہ
مولوی صاحب! آپ کی دلیلیں بالکل بیکار ہیں آپ کتابوں کی طرف جاتے ہیں اور میں اپنی
آنکھوں کی طرف جاتا ہوں ۔ میں نے ان کو دیکھا ہوا ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ منہ جھوٹوں والا
نہیں تھا۔ اس مشاہدہ کے بعد آپ کی دلیلیں مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہیں ۔ آپ ہزار دلیلیں دیں میر -
نزدیک ان کی کوئی قیمت نہیں ۔ کیونکہ میں نے آپ کو دیکھا ہوا ہے۔
میرے
اب دیکھو ان کے نزدیک سب سے بڑی دلیل آپ کی صداقت کی یہی تھی کہ انہوں نے
سامنے
آپ کو دیکھ کر پہچان لیا تھا کہ یہ شخص جھوٹا نہیں ہو سکتا ۔ اب اس یقین کے بعد خواہ کسی کے۔
لاکھ دلائل رکھ دو وہ اُن کو اٹھا کر پرے پھینک دے گا ۔ اور یہی کہے گا کہ یہ سب باتیں غلط ہیں ۔
جس شخص کو میں نے دیکھا ہوا ہے وہ جھوٹا نہیں ہو سکتا ۔
ہمارے ہاں ایک نوکر تھا جس کا نام پیرا تھا ۔ در حقیقت وہ بیمار ہو کر قادیان آیا تھا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا علاج کیا اور وہ اچھا ہو گیا ۔ اس بات کا اُس پر ایسا اثر ہوا کہ پھر وہ
پنے وطن کی طرف گیا ہی نہیں قادیان میں ہی رہ گیا ۔ اُن دنوں بٹالہ تک ریل پر سفر کرنا پڑتا تھا۔
اس کے بعد تانگوں پر لوگ قادیان جاتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام جب کوئی پلٹی وغیرہ
آتی تو آپ عموماً پیرے کو ہی بلٹی لینے کے لیے بٹالہ بھجوا دیا کرتے تھے۔ مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی کی عادت تھی کہ وہ گاڑی کے اوقات میں عموماً اسٹیشن پر پہنچ جاتے اور جب دیکھتے کہ گاڑی
سے کوئی ایسا شخص اُترا ہے جو قادیان جانا چاہتا ہے تو اس سے باتیں شروع کر دیتے اور پھر اسے
روکنے کی کوشش کرتے اور کہتے کہ وہاں جا کر کیا لو گے وہ تو محض دھوکا اور فریب ہے ۔ ایک دن
اتفاقاً گاڑی سے کوئی احمدی نہ اُترا یا اگر اُترا تو ان کے ہاتھ سے نکل گیا ۔ وہ اِدھر اُدھر پھر رہے
تھے کہ انہوں نے پیرے کو دیکھ لیا۔ چونکہ لوگوں کو روکنے کی عادت پڑی ہوئی تھی انہوں نے پیرے
کو ہی بلا لیا اور کہا پیرے ! تم قادیان میں کیوں رہتے ہو؟ مرزا صاحب تو بالکل جھوٹا دعویٰ کر رہے
ہیں ۔ اس نے کہا مولوی صاحب مجھے تو مذہب کا کچھ پتا نہیں میں تو گنٹھیا سے بیمار تھا۔ قادیان آیا
اور حضرت مرزا صاحب نے علاج کیا۔ جس سے میں اچھا ہو گیا ۔ اس کے بعد میں اپنے گھر واپس
1953ء
222
خطبات محمود
نہیں گیا انہی کے پاس رہنے لگ گیا ۔ مگر مجھے دین کا اب تک کچھ پتا نہیں ، مجھے کوئی دلیل نہیں آتی۔
مولوی صاحب نے پھر اس پر زور دیا کہ آخر تم ایک اسلام کے دشمن کے پاس کیوں ٹھہرے ہوئے
ہو۔ آخر تنگ آکر پیرے نے کہا کہ مولوی صاحب ! میں اور تو کچھ جانتا نہیں لیکن میری آنکھیں ہیں
اور میں نے ایک بات خوب اچھی اچھی طرح دیکھی ہے۔ اور وہ یہ کہہ آپ روزانہ اسٹیشن پر آتے ہیں اور
جو لوگ قادیان جانے کے لیے یہاں اترتے ہیں آپ اُن سے ملتے ہیں اور انہیں ورغلانے کی
کوشش کرتے ہیں ۔ اور کہتے ہیں دیکھنا ! مرزا صاحب کے پاس نہ جانا وہ بڑے گندے اور فریبی
انسان ہیں ۔ اگر تم وہاں گئے تو تمہارا ایمان خراب ہو جائے گا۔ یہ طریق آپ نے مدتوں سے
ختیار کر رکھا ہے۔ آپ روزانہ اسٹیشن پر آتے ہیں اور اُن آدمیوں کی تلاش کرتے ہیں جو قادیان
جانے والے ہوتے ہیں۔ اور شاید آپ کی اب تک کئی جوتیاں اس کوشش میں گھس گئی ہوں گی۔
لیکن لوگ آپ کی بات پھر بھی نہیں مانتے ۔ دوسری طرف میں دیکھتا ہوں کہ مرزا صاحب اپنے گھر
میں بیٹھے رہتے ہیں اور لوگ ان سے ملنے کے لیے گھنٹوں اُن کے دروازہ پر انتظار کرتے رہتے ہیں
اور وہ اس انتظار میں ایک خوشی اور لذت محسوس کرتے ہیں ۔ آخر کوئی تو بات ہے کہ باوجود اس کے
کہ وہاں نہ ریل جاتی ہے اور نہ پختہ سڑک جاتی ہے پھر بھی لوگ مرزا صاحب کی طرف دوڑے
چلے جاتے ہیں۔ اور وہ کسی تکلیف کی پروا نہیں کرتے ۔ اب دیکھو ! وہ ایک جاہل آدمی تھا ، ان پڑھ
تھا لیکن اس دلیل کو وہ بھی سمجھتا تھا کہ خدا لوگوں کو پکڑ پکڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دروازے پر لا رہا ہے۔ اور جس کے آگے خدا لوگوں کو خود کھینچ کر لے آئے اُس کی طرف آنے سے
کسی کو کون روک سکتا ہے۔
پس تم اپنے عمل سے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ دنیا تمہارے پیچھے چلنے پر مجبور ہو۔ دنیا تم
سے محبت کرنے پر مجبور ہو ۔ دنیا تمہارے سایہ عاطفت میں پناہ لینے پر مجبور ہو۔ جس طرح اگر کسی
جنگل میں سے لوگ گزر رہے ہوں اور اُس جنگل میں کوئی خطرناک شیر رہتا ہو تو لوگ سمٹ کر کسی
زبردست شکاری کی پناہ میں چلے جاتے ہیں ۔ اسی طرح دنیا سمجھ لے کہ ہر جگہ آفتیں اور مصیبتیں
نازل ہوتی ہیں مگر جہاں تم کھڑے ہو وہاں کوئی مصیبت آسمان سے نازل نہیں ہوتی ۔ اگر تم ایسا ۔
مقام حاصل کر لو تو دنیا تمہاری طرف آنے پر خود بخود مجبور ہو جائے گی ۔ اگر کسی جگہ آگ کی بارش
1953ء
223
خطبات محمود
ہو رہی ہو اور صرف ایک مقام ایسا ہو جو اس آگ کی بارش سے محفوظ ہوا اور اُس وقت کوئی عورت
اپنے بچہ کو لے کر آجائے تو کیا تم سمجھتے ہو کہ دنیا کی کوئی حکومت اور دنیا کی کوئی طاقت اُس عورت کو
وہاں آنے سے روک سکتی ہے؟ نہ حکومتیں اُسے روک سکتی ہیں ، نہ فوجیں اسے روک سکتی ہیں ،
نہ پولیس اُسے روک سکتی ہیں ۔ کیونکہ وہ بجھتی ہے کہ میرا بچہ اس وقت تک نہیں بچ سکتا جب تک میں
اس جگہ نہ جاؤں ۔ پس اپنے اندر وہ روح پیدا کرو جو سچے مومنوں میں ہونی چاہیے ۔ تم دیکھو گے کہ
خدا آپ ہی آپ ساری دنیا کو تمہارے قدم رے قدموں میں سمیٹ کر لے آئے گا ۔ تب تمہاری کامیابی میں
لوئی شبہ نہیں ہوگا اور تمہارے پاس آنے سے لوگوں کو روکنے والا سوائے حسرت اور خسران کے
اور کچھ حاصل نہیں کر سکے گا“۔
1 مقاطعہ : ٹھیکہ (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )
)Personal Assistant( :2 پی اے
المصد
)اصل 23 ستمبر 1953ء
4،3: بخاری کتاب مناقب الانصار باب اِسْلَامُ أُبَوذَر الغفاري
42:5
6: وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ
السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَكَ
وَارِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم (البقرة: 128، 129)