1950ء کی ایک رؤیا میں بتایا گیا کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔ اور فتنہ اٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیوی کی طرف سے ہوں گے

1956ء
376
35۔
خطبات محمود جلد نمبر 37
1950 ء کی ایک رویا میں بتایا گیا کہ خلافت کے
خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔ اور فتنہ اٹھانے والوں
میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری
بیوی کی طرف سے ہوں گے۔
(فرموده 7 ستمبر 1956ء بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
۔
جکل جو طوفانِ بے تمیزی اُٹھ رہا ہے اور جس کی خدا تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت
خبر دے دی تھی اس میں ہر جھوٹ جو بولا جا رہا ہے وہ میری صداقت اور خدا رسیدہ ہونے کی
کھلی شہادت اور دلیل ہے۔ سوائے خدا تعالیٰ کے اور کونسی ہستی ہو سکتی ہے جو ان فتنوں کی
قبل از وقت اطلاع دے د دے دے۔ ان فتنوں کے بعض حصے ایسے ہیں جن کی خبر مجھے آج
اکیس سال پہلے دی گئی تھی۔ چنانچہ میری ایک رویا 1935ء کے الفضل میں چھپی ہوئی
سے
ہے

1956ء
377
خطبات محمود جلد نمبر 37
جس میں موجودہ فتنہ کی کئی تفاصیل بیان کی گئی ہیں۔ اسی طرح ایک رویا 1946 ء کے الفضل
میں چھپی ہوئی ہے جس میں اس فتنہ میں حصہ لینے والے بعض آدمیوں کا علاقہ بھی بتایا گیا۔
ہے۔ مثلاً ایک رؤیا میں بتایا گیا ہے کہ جماعت میں بیداری پیدا ہونے پر چاروں طرف سے
لوگوں نے آنا شروع کیا اور ان جمع ہونے والے لوگوں میں میں نے شہر سیالکوٹ کے کچھ
لوگوں کو پہچانا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ کچھ وہ لوگ بھی آ گئے جو باغی تھے۔ اور اللہ رکھا بھی
ضلع سیالکوٹ کا ہی رہنے والا ہے۔ اب یہ ساری باتیں آج سے اکیس سال پہلے کون
بتا سکتا تھا ؟
پھر ایک رویا 1950ء کی ہے۔ وہ بھی اس فتنہ میں حصہ لینے والوں کی خبر دیتی ہے۔
جب میں کوئٹہ گیا تو اتفاق سے میری ایک لڑکی امۃ الحکیم بیگم بھی میرے ساتھ تھی۔ اُس نے
مجھے لکھا کہ آپ کوئٹہ کی خواہیں نکلوا کر دیکھیں۔ مجھے یاد ہے کہ اُن میں اس فتنہ کا بھی ذکر تھا۔
چنانچہ جب وہ خواہیں نکلوائی گئیں تو ان میں سے ایک خواب میں صراحتا یہ ذکر تھا کہ خلافت
کے خلاف ایک فتنہ اُٹھایا گیا ہے اور مجھے فتنہ اُٹھانے والے کا نام بھی بتایا گیا مگر میں نے کہا
کہ میں اس کا نام بتاتا نہیں ۔ صرف اتنا بتا دیتا ہوں کہ وہ شخص میرا رشتہ دار ہے۔ مگر اُس کی
رشتہ داری میری بیویوں کی طرف سے ہے۔ اب بتاؤ کہ 1950ء میں یعنی آج سے چھ سال
قبل خدا تعالیٰ کے سوا اور کونسی ہستی تھی جو بتا سکے کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اُٹھایا جائے گا
اور فتنہ اُٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیویوں کی طرف
سے ہوں گے یعنی میرے سالے اس میں ملوث ہوں گے۔
پھر اس رویا میں بیویوں کا لفظ استعمال کیا گیا تھا جس میں اس طرف بھی اشارہ تھا۔
کہ ایک سے زیادہ بیویوں کے رشتہ داروں کی طرف سے یہ فتنہ اُٹھایا جانے والا ہے۔ چنانچہ
میری ایک دوسری بیوی کی طرف سے بعض رشتہ داروں نے بھی اس میں حصہ لیا اور انہوں نے
رویا کا یہ دوسرا حصہ پورا کر دیا کہ میرے بعض بیٹوں کی تعریف کی گئی ہے۔ مگر میں رؤیا میں کہتا
ہوں کہ میں ایسا بیوقوف نہیں ہوں کہ اپنے بیٹوں کی تعریف سن کر دھوکا میں آ جاؤں۔ چنانچہ
راجہ علی محمد صاحب ریٹائرڈ ای اے سی جو بعد میں ناظر اعلیٰ بھی رہے اُن کے ایک داماد نے

1956ء
378
خطبات محمود جلد نمبر 37
لکھا کہ میری بیوی کے ایک ماموں نے جو سید ولی اللہ شاہ صاحب کے داماد اور میری ایک
دوسری بیوی ام طاہر کی طرف سے رشتہ دار ہے ) کہا کہ دیکھو جی! حضرت صاحب نے میاں
طاہر احمد کو ولایت اس لیے بھیج دیا ہے کہ کہیں وہ ان کی جگہ خلیفہ نہ ہو جائے۔ گویا رویا میں جو
خلافت کے خلاف فتنہ اُٹھانے والا حصہ تھا وہ میرے ایک سالے میاں عبدالوہاب کے ذریعہ
پورا ہوا اور جو بیٹوں کی تعریف والا حصہ تھا وہ فیض الرحمان فیضی کے ذریعہ پورا ہوا جو
راجہ علی محمد صاحب کا سالا اور میری بیوی اُمِ طاہر کی طرف سے میرا رشتہ دار ہے۔ کیا چھ سال
قبل اس قدر تفصیلی واقعات کوئی انسان بتا سکتا ہے؟ اس رویا میں صراحتا بتایا گیا تھا کہ خلافت
کے خلاف فتنہ ہوگا اور اس میں میرا ایک رشتہ دار جو میری بیویوں کی طرف سے ہوگا میرے
بعض بیٹوں کی تعریف کرے گا۔ جب کہ طاہر احمد کے متعلق بیان کیا گیا کہ وہ خلافت کا اہل
ہے مگر اسے ولایت اس لیے بھیج دیا گیا ہے کہ وہ کہیں خلیفہ نہ ہو جائے۔ گویا خلافت کے
خلاف منصوبہ بھی ہو گیا اور میرے ایک بیٹے کی تعریف بھی ہو گئی۔ دوسری طرف میاں
عبدالوہاب نے کہا کہ حضرت صاحب اب بڑھے ہو گئے ہیں ان کو معزول کر دینا چاہیے۔ گویا
جو باتیں آج کہی گئی ہیں وہ ساری کی ساری مجھے 1950ء میں بتا دی گئی تھیں۔ میں اُس
وقت کوئٹہ میں تھا اور میری وہ رؤیا الفضل میں چھپ چکی ہے۔ اب کون انسان ہے جو اس رویا
کو جھوٹی کہہ سکے۔
مولوی محمد علی صاحب کی زندگی میں جب میں یہ کہا کرتا تھا کہ میں نے فلاں رویا
دیکھی تھی جو پوری ہو گئی تو وہ کہتے کہ خوابوں کا کیا ہے حضرت صاحب نے تو لکھا ہے کہ بعض
دفعہ کنجریوں کو بھی سچی خوابیں آ جایا کرتی ہیں اور یہ بات ٹھیک ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ بعض دفعہ کنجریوں کو بھی سچی خوابیں آ جایا کرتی ہیں اور یہ
بات آپ نے حقیقۃ الوحی میں لکھی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
یہ تو نہیں لکھا کہ کنجری کے سوا کسی کو کوئی سچی خواب آ ہی نہیں سکتی۔ اگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ لکھا ہوتا کہ کنجری کے سوا کسی کو کوئی سچی خواب نہیں آتی تو ان کی بات
معقول ہوتی مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کسی کتاب میں ایسا نہیں لکھا۔

1956ء
379
خطبات محمود جلد نمبر 37
اب بھی ممکن ہے کہ میری ان خوابوں کا ذکر سن کر بعض پیغامی کہنا شروع کر دیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو لکھا ہے کہ سچی خوابیں کنجریوں کو بھی آ جاتی ہیں۔ میں ایسے
لوگوں سے کہتا ہوں کہ کیا ان میں سے کوئی شخص کنجریوں کے برابر بھی نہیں کہ اسے سچی رویا
دکھائی جائیں۔ بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر تم اپنی خواہیں پیش نہیں کر سکتے تو اپنی بیویوں کی ہی
سچی خوامیں پیش کر دو جو انہوں نے آج سے چھ سال قبل یا دس سال یا اکیس سال پہلے دیکھی
ہوں اور وہ شائع بھی ہو چکی ہوں اور تم ان کے متعلق دعوای کے ساتھ کہہ سکو کہ وہ پوری ہو گئی
ہیں۔ اگر تم اُن کی ایسی خواہیں پیش کر دو تو ہم پھر بھی یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ تمہاری بیویوں
کی وہ خواہیں پوری ہو گئی ہیں اس لیے وہ نَعُوذُ بِاللهِ کنجریاں ہیں بلکہ ہم کہیں گے کہ اللہ تعالیٰ
نے تمہاری بیویوں پر اپنا فضل نازل کیا اور انہیں سچی خوابیں دکھا دیں جو پوری ہو گئیں۔ گویا ہم
تمہارے جیسا سخت معاملہ نہیں کریں گے۔ بلکہ ہم شرافت سے کام لیں گے اور سمجھیں گے کہ
اللہ تعالیٰ نے تمہاری بیویوں پر اپنا فضل نازل کیا اور انہیں اپنے انعام سے نوازا۔ بہر حال میرا
مطالبہ یہ ہے کہ تم میرے مقابلہ میں کوئی ایک رؤیا ہی پیش کرو جس سے تمہاری صداقت ظاہر
ہو سکے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِثْلِهِ 2 اگر تم سچے ہو
تو تم کوئی ایک سورت ہی اس قرآن جیسی بنا کر دکھا دو۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو بھی ایک دفعہ الہام ہوا کہ فَأْتُوا بِشِفَاءٍ مِّنْ مِثْلِهِ 3 کہ جیسی شفا اللہ تعالیٰ نے
میرے ذریعہ روحانی اور جسمانی مریضوں کو دی ہے تم اس شفا کی کوئی مثال پیش کرو۔ اسی
طرح میں کہتا ہوں کہ اگر سچی خوابیں کنجریوں کو بھی آ جاتی ہیں تو تم میرے مقابلہ میں اپنی نہ
سہی اپنی بیویوں کی ہی کوئی ایسی خواب پیش کرو جس میں سالہا سال قبل اس قدر علم غیب کا
اظہار کیا گیا ہو جس قدر اظہار غیب میری خوابوں میں موجود ہے۔ اگر تم کوئی ایسی مثال پیش کر
دو تو ہم پھر بھی تمہاری بیویوں کے متعلق کوئی سخت لفظ استعمال نہیں کریں گے۔ بلکہ یہی کہیں
گے کہ اللہ نے ان پر فضل کیا کہ انہیں اپنے غیب سے اطلاع کر دی۔ اور اگر میرے مقابلہ میں
نہ تم اپنی کوئی مثال پیش کر سکو اور نہ اپنی بیویوں کی کوئی مثال پیش کر سکو تو تمہارا یہ کہنا کہ سچی
خواہیں تو کنجریوں کو بھی آ جاتی ہیں بتاتا ہے کہ تم اُن سے بھی بدتر ہو کہ جو انعام کنجریوں پر بھی

خطبات محمود جلد نمبر 37
380
کبھی کبھی نازل ہو جاتا ہے تمہیں وہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔
1956ء
غرض یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا نشان ہے کہ اُس نے اکیس سال قبل ان واقعات
کے متعلق مجھے اطلاع دے دی۔ یعنی اُس نے 1935ء میں مجھے رویا کے ذریعہ ان واقعات کا
علم دیا اور پھر وہ رؤیا الفضل میں شائع بھی ہو چکی ہے۔ اسی طرح بعض رؤیا مجھے 1914 ء اور
1915ء میں دکھائے گئے۔ اور بعض دوستوں نے اپنے خطوط میں ان کے حوالے بھی دیئے
ہیں مثلاً میں شملہ میں تھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایک رؤیا کے ذریعہ بتایا کہ تمہارے رشتہ میں
مشکلات پیش آئیں گی اور کئی لوگ تمہیں اپنی منزل سے پھرانا چاہیں گے مگر تم نے پھر نا نہیں
بلکہ سیدھے چلتے چلے جانا اور یہ کہتے جانا کہ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ، خدا کے فضل اور
رحم کے ساتھ اور جب تم ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کہو گے تو اللہ تعالی تمام شیطانی
روحوں کو ہٹا دے گا اور تمہاری سب مشکلات کو دور کر دے گا۔ اب یہ رویا 1914 ء یا
1915 ء کا ہے اور کئی دفعہ الفضل میں چھپ چکا ہے۔ اِس رویا کی وجہ سے میں اپنی اہم
تحریروں میں یہ لکھا کرتا ہوں کہ ”خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ بہر حال اس فتنہ کا ہر پہلو
میری سچائی کی دلیل ہے۔ خدا تعالیٰ نے آج سے اکیس سال پہلے مجھے بتا دیا تھا کہ سیالکوٹ
کے بعض لوگ اس فتنہ میں حصہ لیں گے اور پھر اُس نے یہ بھی بتایا تھا کہ جہاں بعض فتنہ پرداز
سیالکوٹ کے ہوں گے وہاں سیالکوٹ میں بعض مخلص لوگ بھی ہوں گے جو میری تائید میں
کھڑے ہوں گے۔ چنانچہ دیکھ لو اسی طرح واقعات ظہور پذیر ہوئے۔ بلکہ اور خاندانوں میں
سے مخلصوں کو تلاش کرنے کی کیا ضرورت ہے خود اللہ رکھا کے دو بھائیوں نے لکھ دیا کہ وہ
منافق ہے۔ پھر عبدالوہاب اور فیض الرحمان فیضی کے متعلق بھی مجھے پہلے سے اطلاع دے دی
گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ میری بعض بیویوں کے رشتہ دار فتنہ کھڑا کریں گے اور بعض تو صرف
خلافت کی مخالفت کریں گے اور بعض یہ منافقت بھی کریں گے کہ میرے بعض بیٹوں کی تعریف
کریں گے۔ چنانچہ فیض الرحمان فیضی کے متعلق اُس کی بہن کے داماد نے شہادت بھیجی ہے اور
اُس پر ایک سینئر سب حج سے دستخط کروائے گئے ہیں جس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ
اُس نے یہ تحریر میرے سامنے لکھی ہے۔ اُس نے لکھا ہے کہ میری بیوی کے ایک ماموں

1956ء
381
خطبات محمود جلد نمبر 37
یعنی فیضی نے بیان لکھا کہ میاں طاہر احمد کو اس لیے لندن بھیج دیا گیا ہے کہ وہ حضرت صاحب
کی جگہ خلیفہ نہ ہو جائے ۔ بلکہ اُس نے یہ بھی کہا کہ سید ولی اللہ شاہ صاحب کو بھی جو اس کے
خسر ہیں اس لیے دمشق بھیج دیا گیا ہے کہ وہ خلیفہ نہ ہو جائیں۔ حالانکہ سید ولی اللہ شاہ صاحب
شاید ربوہ میں سب سے زیادہ مبغوض 4 انسان ہیں۔ اگر ووٹ لیے جائیں تو سب سے زیادہ
ووٹ انہی کے خلاف ہو گا۔ میں نے انہیں دمشق کیا بھیجنا تھا ان کے فتنوں کے خط میرے
پاس موجود ہیں کہ صدرانجمن احمد یہ مجھے کرایہ نہیں دیتی۔ مجھے جلدی کرایہ لے کر دیں تا کہ میں
دمشق جاؤں اور اپنے بیوی بچوں کو واپس لاؤں۔ پھر ان کی بیوی کی تاریں بھی موجود ہیں کہ
میرے خاوند کو جلدی بھیجیں تا کہ وہ مجھے واپس لے جائیں ۔ گویا ایک طرف تو فیضی کی ساس
منت کرتی ہے کہ میرے خاوند کو جلدی بھیجیں کہ وہ مجھے واپس لے جائیں اور دوسری طرف
سید ولی اللہ شاہ صاحب منتیں کرتے ہیں کہ صدرانجمن احمد یہ کو توجہ دلائیں کہ وہ مجھے جلدی
کرایہ دے مگر جب میں انہیں وہاں بھیجتا ہوں تو ان کا داماد کہتا ہے کہ انہیں اس لیے دمشق بھیج
دیا گیا ہے کہ وہ کہیں خلیفہ نہ ہو جائیں۔ یہ کتنی بے حیائی کی بات ہے کہ ایک طرف احسان
کرانا اور دوسری طرف اس کے بُرے معنے لینا۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ ذلیل سے ذلیل انسانوں
بلکہ چوڑھوں اور چماروں میں بھی یہ بات نہیں پائی جائے گی گجا یہ کہ ایک معزز اور شریف
زمیندار خاندان کا فرد یہ باتیں کہے۔ اس شخص کے والد بڑے نیک اور پرانے مخلص احمدی تھے
اور اپنی جماعت کے سرکردہ لوگوں میں سے تھے، اس کا بھائی بڑا مخلص ہے اور ضلع کی جماعت
کا امیر ہے۔ ایسے خاندان کا فرد ہو کر اس قدر ذلیل بات کرنا کتنی عجیب بات ہے۔ جس بات
کے لیے اس کی ساس نے تاریں دیں، جس بات کے لیے اس کی ساس نے خطوط لکھے، جس
بات کے لیے اس کے خسر نے مجھے بار بار کہا کہ صدر انجمن احمد یہ مجھے کرایہ نہیں دیتی مجھے کرایہ
لے کر دیں تا کہ میں اپنے بیوی بچوں کو واپس لاؤں اِس بات کو یہ رنگ دے دینا کہ میں نے
سید ولی اللہ شاہ صاحب کو اس لیے پاکستان سے باہر بھیجا ہے کہ وہ خلیفہ نہ ہو جائیں کتنی ذلیل
حرکت ہے۔ تم سوچو کہ کیا اتنے گند کی مثال کسی ادنیٰ سے ادنیٰ قوم میں بھی دکھائی دے
سکتی ہے؟ ایک نٹ 5 کو ہی لے لو۔ تم اُسے ایک پیسہ بھی دو تو وہ دعائیں دیتا ہے

1956ء
382
خطبات محمود جلد نمبر 37
کہ اللہ تعالیٰ آپ کا اقبال زیادہ کرے لیکن سید ولی اللہ شاہ صاحب کے بیوی بچوں کو ان کا
وطن دکھانے کے لیے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید نے تیرہ ہزار روپیہ سے زیادہ رقم دی مگر
اس خاندان کا ایک فرد یہ کہتا ہے کہ میں نے انہیں اس لیے باہر بھیج دیا ہے کہ وہ کہیں خلیفہ نہ
ہو جائیں۔ اس طرح کی اور بھی مثالیں ہیں۔ مگر میں ان میں نہیں پڑتا۔
بعض لوگوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ دیکھو جی! ربوہ میں حکومت در حکومت قائم ہے اور
اس کی مثال یہ دی ہے کہ ربوہ سے بعض لوگوں کو نکال دیا گیا ہے۔ حالانکہ اگر غور کیا جائے تو
ربوہ در حقیقت کئی چیزوں کا نام ہے۔ ربوہ نام ہے اُس شاہی سڑک کا بھی جو لائکپور سے
سرگودھا کو جاتی ہے اور ربوہ میں سے گزرتی ہے۔ اب کیا کسی شخص کی طاقت ہے کہ وہ کسی کو
اس سڑک پر چلنے سے روک سکے؟ کیا نظارت امور عامہ یہ حکم دے سکتی ہے کہ فلاں شخص اس
سڑک پر نہ آئے۔ یقیناً نظارت امور عامہ ایسا حکم نہیں دے سکتی۔ پھر ربوہ نام ہے اُن بعض
قطعات اراضی کا جو حکومت نے ہمارے پاس زمین فروخت کرتے ہوئے اپنے قبضہ میں
رکھے۔ جیسے وہ سڑک ہے جو شاہی سڑک سے لنگر خانہ کی طرف آتی ہے اور پھر مسجد کی طرف
نکل جاتی ہے۔ اس سڑک کو حکومت نے اپنے قبضہ میں رکھا ہے۔ اب کیا ناظر امور عامہ کسی کو
اس سڑک سے باہر نکال سکتے ہیں؟ کبھی نہیں نکال سکتے۔ پھر ربوہ نام ہے اُن عمارتوں کا جو
ریوں کی ملکیت ہیں یا - یا سلسلہ کی ملکیت ہیں یا ربوہ نام ہے زمین کے اُن ٹکڑوں کا ن ٹکڑوں کا جو میں نے
ہیں ہزار کے قریب روپیہ خرچ کر کے اپنے بچوں کے لیے خریدے ہیں۔ ان ٹکڑوں میں
ٹاؤن پلیز نے سڑکیں بنائی ہیں وہ بھی ذاتی ہیں گورنمنٹ کی نہیں ۔ اب وہ سڑکیں جو میری
ملکیت ہیں اور میں نے صدرانجمن احمد یہ سے قیمت دے کر خرید کی ہیں۔ اگر وہاں میرا کوئی
دشمن آ جائے اور میں اُسے روکوں تو یہ کونسی حکومت در حکومت ہے۔ وہ سڑکیں تو خود حکومت نے
میرے خاندان کے لیے بنائی ہیں اور میں نے اُن کی قیمت ادا کی ہے۔ اگر کوئی ایسا شخص جو
میری دشمنی کا اظہار کرتا ہے وہاں آئے تو کیا قانوناً میرا حق نہیں کہ میں اُسے روک دوں؟ اور
اگر میں اُسے وہاں آنے سے روکتا ہوں تو کیا اس کا یہ مفہوم لیا جائے گا کہ میں نے اسے ربوہ
آنے سے روکا ہے؟ پھر ربوہ کا ایک حصہ احمدیوں کے مکانات کا ہے اور وہ اُن کی
احمد

1956ء
383
خطبات محمود جلد نمبر 37
ذاتی ملکیت ہیں ۔ اب اگر وہ احمدی یا نظارت امور عامہ کسی شخص کو احمدیوں کا دشمن سمجھ کر وہاں
آنے سے روک دے تو کوئی شخص اس کو حکومت در حکومت کس طرح کہہ سکتا ہے؟ کیا ان
اخبار والوں کے گھروں میں کوئی دشمن گھسنے کی کوشش کرے تو وہ اُسے نہیں روکیں گے؟ اگر وہ
اسے روکیں گے تو کیا یہ حکومت در حکومت ہو گی ؟ پھر اگر احمدی اپنے گھروں میں اپنے دشمنوں
کو آنے سے روکیں تو یہ حکومت در حکومت کیسے ہو گئی؟ اگر اپنے گھروں میں دشمن کو آنے سے
روکنا حکومت در حکومت ہے تو میں ان اخبار والوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے اخبارات میں یہ
اعلان شائع کر دیں کہ ہمارے گھروں میں رات دن جس وقت کوئی چاہے آ جائے ہم اُسے
نہیں روکیں گے خواہ وہ ہمارا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ ہم حکومت در حکومت کے قائل نہیں ۔
اگر وہ ایسا اعلان کر دیں تو ہم سمجھیں گے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں سچ کہتے ہیں۔ اور اگر وہ ایسا
اعلان نہ کر سکیں تو نظارت امور عامہ پر اُن کا اعتراض کرنا محض تعصب کا نتیجہ ہے۔ بہر حال
اگر امور عامہ نے کسی کو ربوہ آنے سے منع کیا ہے تو اس ربوہ سے شہر کا وہ حصہ مراد ہے جو
نظارت امور عامہ کے ماتحت ہے سرکاری سڑکیں اور قطعات امور عامہ کے ماتحت نہیں بلکہ
امور عامہ کے ماتحت شہر کا وہ علاقہ ہے جس کی مالک صدرانجمن احمد یہ ہے اور اس علاقہ کے
متعلق نظارت امور عامہ کو پورا اختیار ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو جو اُس کی نظر میں مشتبہ ہو
وہاں آنے سے روک دے۔ اب رہا وہ علاقہ جو نہ گورنمنٹ کے ماتحت ہے اور نہ
صدر انجمن احمد یہ کے ماتحت بلکہ وہ احمدیوں کی ملکیت ہے تو اُس کے متعلق بھی ہر شخص سمجھ سکتا
ہے کہ اگر احمدی دیکھیں کہ کوئی شخص ان کے خلیفہ کو گالیاں دیتا ہے تو لازماً وہ اُسے اپنے
گھروں میں نہیں ٹھہرائیں گے بلکہ اُسے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اور اگر وہ خلیفہ وقت
کے کسی دشمن کو اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے تو یہ حکومت در حکومت کیسے ہو گئی؟ یہ تو
ایک ذاتی حق ہے جو ہر شہری کو حاصل ہے اور پاکستان کی حکومت نے دیا ہے۔ اِس کا استعمال
نا جائز کیونکر ہو گیا ؟
میں نے دیکھا ہے قادیان میں بھی ہمارے متعلق یہی کہا جاتا تھا کہ وہاں حکومت
در حکومت قائم ہے۔ اس کا ثبوت یہ دیا جاتا تھا کہ جماعت کا محکمہ قضاء باہمی جھگڑوں کے

1956ء
384
خطبات محمود جلد نمبر 37
فیصلے کرتا ہے۔ اُن دنوں احرار کا جوش زوروں پر تھا۔ انہوں نے شرارت شروع کی اور
گورنمنٹ کے کان بھرنے شروع کر دیئے کہ قادیان میں حکومت در حکومت قائم ہے۔ اس پر
میں نے حکم دے دیا کہ دارالقضاء صرف احمدیوں کے باہمی مقدمات کا فیصلہ کیا کرے۔ احمدی
اور غیر احمدی کا کوئی مقدمہ نہ سنا جائے۔ چونکہ احمدیوں نے اقرار کیا ہوا ہے کہ وہ ایک نظام
کے پابند رہیں گے اس لیے ان کے اقرار کی وجہ سے ہمارا حق ہے کہ ہم اُن کے جھگڑوں کو
آپس میں نپٹانے کی کوشش کریں۔ لیکن تھوڑے ہی دنوں میں خدا تعالیٰ نے جھوٹ بولنے
والوں کو ننگا کر دیا۔ قادیان میں آریوں نے اپنے سکول کے لیے ایک شخص سے زمین لی مگر بعد
میں اُس سے اُن کی لڑائی ہو گئی ۔ آریوں نے بہت کوشش کی کہ انہیں زمین مل جائے مگر وہ نہ
ملی۔ چونکہ اُس شخص پر جس سے انہوں نے زمین لی تھی ہمارا اثر تھا اس لیے آریوں نے مجھے
لکھا کہ آپ حکم دیں کہ دارالقضاء ہمارا مقدمہ سنے ۔ میں نے انہیں کہا کہ گورنمنٹ نے اسے
حکومت در حکومت قرار دیا ہے جس کی وجہ سے میں نے دارالقضاء والوں کو حکم دے دیا ہے کہ
وہ صرف احمدیوں کے باہمی مقدمات سنے ۔ ایسے مقدمات نہ سنے جن میں کوئی فریق غیر احمدی
ہو۔ اور تم تو ہندو ہو تمہارا مقدمہ ہم کیسے سن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بات حکومت نے کہی
ہے ہم نے تو نہیں کہی۔ ہم آپ کو پوری اجازت دیتے ہیں کہ آپ ہمارا مقدمہ سنیں۔
میں نے کہا تم تو پوری اجازت دیتے ہو لیکن تمہارے دوسرے ساتھی شور مچائیں گے کہ یہ تو
حکومت در حکومت ہے اس لیے میں دارالقضاء کو تمہارا مقدمہ سننے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
آریہ پھر بھی مجھے کہتے رہے۔ آخر میں نے سمجھا کہ یہ لوگ شور مچائیں گے کہ ہمارا حق ہمیں مل
سکتا تھا لیکن یہ لوگ ہماری مدد نہیں کرتے۔ مجھے اُس وقت خدا تعالیٰ نے ایک ترکیب سمجھا دی۔
میں نے نظارت امور عامہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر کو لکھے کہ یہ لوگ ہمیں چھیاں لکھ لکھ کر
تنگ کر رہے ہیں کہ ہم ان کا مقدمہ سنیں اور آپ اس کا نام حکومت در حکومت رکھتے ہیں ۔ کیا
آپ کی طرف سے اجازت ہے کہ ہم ان کا مقدمہ سن لیں؟ اس پر اُس نے لکھا کہ ہم خود
فیصلہ کریں گے آپ ان کا مقدمہ نہ سنیں۔ اس کے بعد جب آریہ میرے پاس آئے تو میں
نے وہ چٹھی اُن کے سامنے رکھ دی کہ ڈپٹی کمشنر نے لکھا ہے کہ ہم خود فیصلہ کریں گے۔

1956ء
385
خطبات محمود جلد نمبر 37
انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کہتا تو ہے لیکن عملی طور پر وہ کچھ نہیں کرتا۔ میں نے کہا تم نے خود ہی
شور مچایا تھا کہ یہاں حکومت در حکومت قائم ہے۔ اب ہم کیا کر سکتے ہیں۔ حکومت ہمیں
اجازت نہیں دیتی۔
اس وقت بھی تین چار غیر احمدیوں کی چٹھیاں میرے پاس آئی ہوئی ہیں کہ بعض
احمد یوں نے اُن کا کا روپیہ دینا ہے آپ ہمیں دلا دیں۔ ان میں سے ایک شخص نے بڑی منت
کی اور کہا میں بھوکا مر رہا ہوں میری مدد کی جائے اور اصرار کیا کہ میں اس میں ضرور دخل
دوں۔ آخر میں نے اس کی سفارش کر دی لیکن باقی درخواستوں کو میں نے روکا کیونکہ درخواست
دینے والے غیر احمدی ہیں۔ اب میں اُن کو لکھوں گا کہ تم فلاں فلاں اخبار کو لکھو کہ وہ تمہارا
روپیہ دلوا دیں ورنہ ہو سکتا ہے کہ بعد میں تم بھی کہنے لگ جاؤ کہ یہ تو حکومت در حکومت ہو
گئی۔ پھر میرے لیے ایک اور مشکل یہ بھی ہے کہ اگر کوئی احمدی کسی غیر احمدی کے خلاف نالش
کرے تو غیر احمدی کہے گا میں تو احمدی نہیں ہوں میں تمہارا فیصلہ کیوں مانوں؟ اس طرح احمدی
کا حق مارا جائے گا۔ اگر غیر احمدی، احمدی کے خلاف نالش کرے تو اُس کا حق اُسے مل جائے گا
اور پھر اُلٹا الزام عائد کیا جائے گا کہ یہ لوگ حکومت در حکومت کرتے ہیں۔ اس لیے میں ان
غیر احمدیوں سے جو مقدمات سننے کے لیے درخواست کرتے ہیں کہہ دیا کرتا ہوں کہ تم عدالت
میں جاؤ۔ جاؤ۔ لیکن وہ پھر بھی یہی کہتے رہتے ہیں کہ عدالت سے ہم باز آئے آپ کا احسان ہو گا۔
آپ ہمارا حق ہمیں دلوا دیں۔
مجھے یاد ہے جب لارڈ ایمرسن گورنر تھے انہوں نے ایک مقدمہ کے سلسلہ میں
ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو ہمارے متعلق لکھا کہ ان کا اپنی جماعت کے لوگوں کے مقدمات سننا
حکومت در حکومت ہے۔ اس کے بعد وہ دورہ پر رہتک گئے اور وہاں انہوں نے ایک تقریر کی۔
اُس تقریر میں انہوں نے ایک پٹواری کی بڑی تعریف کی اور کہا میں سارے پنجاب میں پھرا
ہوں لیکن اس جیسا اچھا آدمی میں نے نہیں دیکھا۔ اُس نے دیہات میں پنچایتیں قائم کروائی
ہیں جو مقدمات کا فیصلہ کرتی ہیں۔ چنانچہ اب تک پانچ سو مقدمات کا یہ گھر میں ہی فیصلہ کروا
چکا ہے اور اس طرح لوگوں کا روپیہ ضائع ہونے سے اس نے بچا لیا ہے۔ مجھے جب اس تقریر

1956ء
386
خطبات محمود جلد نمبر 37
کی اطلاع ملی تو میں نے انہیں ایک چٹھی لکھی کہ آپ نے ایک پٹواری کی تو تعریف کی ہے
لیکن اِس بات کی وجہ سے ہمارے خلاف نوٹ لکھا ہے۔ ہم بھی تو مقدمات کا فیصلہ اسی لیے
کرتے ہیں کہ روپیہ ضائع نہ ہو لیکن آپ نے ہمارے کام کو تو حکومت در حکومت قرار دیا اور
اس پٹواری کو مقدمات کا فیصلہ کرنے کی وجہ سے قابلِ تعریف قرار دیا۔ لارڈ ایمرسن آدمی تو غصہ
والے تھے لیکن تھے شریف۔ انہوں نے فوراً لکھا کہ میری غلطی تھی۔ جو کام آپ لوگ کرتے
ہیں مجھے اُس پر کوئی اعتراض نہیں۔
غرض بعض لوگ ہمارے نظام کو حکومت در حکومت کہتے ہیں اور دوسرے وقت آپ
ہی مدد لینے کے لیے آ جاتے ہیں۔ ہمارے ایک احمدی دوست تھے۔ اُن کی بہن کی کچھ لڑکیاں
تھیں ۔ سید حبیب صاحب جو لاہور کی اخبار سیاست کے ایڈیٹر تھے انہوں نے مجھے لکھا کہ جو
لڑکا ان کی شادی کی تجویز کر رہا ہے وہ ان کا حقیقی ماموں ہے اور میں رشتہ میں ان کا خالو
ہوں۔ میں پسند نہیں کرتا کہ ان لڑکیوں کا وہاں رشتہ ہو۔ اس لیے آپ اس میں دخل دیں اور
وہاں رشتہ کرنے سے اُسے روکیں ورنہ لڑکیوں کو تکلیف ہوگی۔ میں نے کہا آپ خود ہی کہتے
رہتے ہیں کہ یہ چیز حکومت در حکومت ہے پھر میں اُس کو کس طرح کہہ سکتا ہوں کہ اس جگہ
رشتہ نہ کرے۔ انہوں نے کہا میں کبھی نہیں کہوں گا کہ یہ حکومت در حکومت ہے بلکہ ساری عمر
آپ کا ممنون احسان رہوں گا۔ آپ اس میں ضرور دخل دیں۔ میں نے کہا یہ آپ کے گھر کا
معاملہ ہے۔ حکومت موجود ہے اُس سے امداد حاصل کریں۔ کہنے لگے عدالت میں کون جائے؟
وہاں تو کوئی ہزاروں روپے خرچ کرے پھر کہیں ڈگری ہوتی ہے اس لیے آپ ہی اُسے سمجھا
دیں۔ وہ نوجوان مخلص احمدی تھا، ابھی تک خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہے، بڑا ذہین ہے۔
اب بھی جب پیغامیوں نے کہا کہ جب بھی کوئی فتنہ اُٹھتا ہے تو اُسے خوامخواہ ہماری طرف
منسوب کر دیا جاتا ہے تو اُس نے لکھا کہ جب مباہلہ اخبار شائع ہوا تو خود پیغامی مبلغ یہ اخبار
لوگوں میں تقسیم کیا کرتے تھے اور میں اِس کا گواہ ہوں۔ خیر میں نے اُسے سمجھایا اور ایک اور
دوست کے لڑکوں سے جو اُن کے دُور کے رشتہ دار بھی تھے اُن لڑکیوں کی شادیاں کرا دیں۔
جب میں نے ان رشتوں کا سید حبیب صاحب سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا آپ کا

1956ء
387
خطبات محمود جلد نمبر 37
احسان ہو گا اگر آپ یہاں رشتہ کرا دیں۔ میرے خیال میں یہ رشتے اچھے ہیں۔ اگر یہ لڑکیاں
کہیں اور جائیں گی تو خراب ہوں گی ۔
غرض ہماری یہ حالت ہے کہ ایک دن تو ہم پر حکومت در حکومت قائم کرنے کا الزام
لگایا جاتا ہے اور دوسرے دن وہی حکومت در حکومت کہنے والے ہمارے سامنے ہاتھ جوڑتے
ہیں اور کہتے ہیں ہمارا فلاں سے سمجھوتا کرا دیں۔ آج سے چند سال پہلے بیگم سلمی تصدق حسین
نے ایک دعوت کی ۔ نواب صاحب ممدوٹ اور میاں ممتاز دولتانہ بھی اُس دعوت میں شریک
تھے۔ میاں ممتاز دولتانہ میرے قریب آ کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے نواب صاحب ممدوٹ آپ
سے ایک ضروری بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا بڑی خوشی سے کریں اور جس وقت چاہیں
تشریف لے آئیں ۔ انہوں نے کہا وہ کہتے ہیں کہ ملک فیروز خان صاحب نون نے میری
مخالفت شروع کر دی ہے۔ آپ ان کو سمجھائیں کہ وہ مخالفت نہ کریں۔ میں نے کہا کہ یہ تو
آپ کے گھر کا معاملہ ہے۔ اگر میں نے یہ کام کیا تو آپ کہیں گے یہ حکومت در حکومت ہے۔
انہوں نے کہا نہیں آپ انہیں کہیں گے تو وہ مان جائیں گے۔ نواب ممدوٹ کہتے ہیں کہ میں
ایک وزارت آپ کے اختیار میں دیتا ہوں ۔ وہ بیشک آپ نون صاحب کو دے دیں لیکن انہیں
چپ کرا دیں۔ دوسرے دن نون صاحب میرے پاس آ گئے اور کہنے لگے نواب ممدوٹ
صاحب سے میرا تصفیہ کرا دیں۔ میں نے کہا یہ آپ کا گھر کا معاملہ ہے میں دخل دوں گا تو
حکومت در حکومت ہو جائے گی۔ کہنے لگے کوئی بات نہیں۔ 56 ممبروں کے دستخط اس وقت
میری جیب میں موجود ہیں جو میری تائید میں ہیں۔ میں نے کہا نون صاحب! آپ بڑے
سادہ ہیں۔ سادگی کی وجہ سے آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت 56 ممبر میرے ساتھ ہیں لیکن موقع
پر 6 ممبر بھی آپ کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ میں آپ کو ایک آسان راستہ بتاتا ہوں ۔ میاں
ممتاز دولتانہ میرے پاس آئے تھے۔ وہ کہہ گئے ہیں کہ ممدوٹ صاحب ایک وزارت آپ کے
ہاتھ میں دیتے ہیں وہ آپ نون صاحب کو دے دیں اور انہیں چپ کرا دیں۔ آپ پ وہ وزارت
لے لیں ۔ پھر جب آپ کی قابلیت ظاہر ہو گی تو آپ وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔ کہنے لگے
آپ جانتے ہیں نواب ممدوٹ سادہ مزاج ہیں۔ میں نے کہا نون صاحب! آپ جانتے ہیں

1956ء
388
خطبات محمود جلد نمبر 37
میری رائے بھی آپ کے متعلق کچھ ایسی ہی ہے۔ کہنے لگے نہیں نہیں۔ میں تو آپ کا دوست
ہوں۔ میں نے کہا نواب ممدوٹ بھی میرے دوست ہیں ۔ اس کے بعد میں قادیان آیا تو
نواب احسان علی صاحب مالیر کوٹلہ والے میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ مجھے نون صاحب
نے بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ وعدہ کر گئے تھے کہ میرے لیے کوشش کریں گے اور
تمام ممبروں کو کہیں گے کہ مجھے ووٹ دیں۔ میں نے کہا وہ غلط کہتے ہیں۔ وہ اتنی جلدی بھول
گئے۔ میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ نہایت سادہ ہیں۔ آپ کے خیال میں 56 ممبروں کے
دستخط آپ کی جیب میں ہیں لیکن موقع پر چھ بھی آپ کی تائید میں کھڑے نہیں ہوں گے۔ اگر
فی الواقع 56 ممبر آپ کی مدد کے لیے تیار ہوں تو میری مدد کی ضرورت ہی نہیں ہو گی ۔ آپ
56 ممبروں کی تائید سے ہی جیت سکتے ہیں۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ یہ لوگ آپ کو دھوکا
دے رہے ہیں۔ نواب احسان علی صاحب ہنس پڑے اور کہنے لگے بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔
نون صاحب سادہ ہیں۔ یہ لوگ انہیں دھوکا دے رہے ہیں اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے۔ میں
نے کہا پھر آپ انہیں سمجھائیں ۔ اگر 56 ممبران کے ساتھ ہیں تو وہ یقیناً جیت جائیں گے اور
اگر یہ محض دھوکا ہے تو جو اُن کی مدد کرے گا وہ بھی غلطی کرے گا۔
پس یہ حکومت در حکومت کا معاملہ ہمیشہ چلتا رہا ہے۔ ہندو بھی کہتے رہے ہیں،
مسلمان بھی کہتے رہے ہیں ، مسلم لیگ والے بھی کہتے رہے ہیں۔ ہاں ری پبلکن پارٹی ایسی
ہے جس نے ابھی تک کچھ نہیں کہا۔ لیکن مسلم لیگ تو ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ ہماری فلاں سے
صلح کرا دو، فلاں سے سمجھوتا کرا دو بلکہ انگریز بھی یہی کہتے رہے ہیں اور عرب بھی یہی کہتے
رہے ہیں ہیں ۔ ۔ حتی کہ جب چودھری ظفر اللہ خاں صاحب سرکاری ملازمت اختیار کرنے سے پہلے
امریکہ گئے ہوئے تھے تو عربوں کے تمام نمائندوں نے جو یو۔این۔او میں گئے ہوئے تھے مجھے
سے
مشتر کہ تار دیا کہ آپ چودھری ظفر اللہ خان صاحب کو ہدایت کریں کہ وہ ابھی واپس نہ جائیں
بلکہ یہاں رہ کر ہماری امداد کریں۔ چنانچہ انہیں تار دے دی گئی اور وہ وہیں ٹھہر گئے۔ لیکن
1953ء میں تمام لوگوں نے شور مچایا کہ چودھری ظفر اللہ خاں صاحب ہیں تو گورنمنٹ کے
ملازم لیکن اطاعت اپنے خلیفہ کی کرتے ہیں اور اس کی مثال میں انہوں نے یہ واقعہ پیش کیا۔

1956ء
389
خطبات محمود جلد نمبر 37
حالانکہ وہ اُس وقت گورنمنٹ پاکستان کے ملازم نہیں تھے۔ وہ اُس وقت ریاست بھوپال کے
ملازم تھے۔ پاکستان نے اُن پر یہ احسان کیا کہ جتنی تنخواہ وہ بھوپال سے لیا کرتے تھے اُس
سے آدھی تنخواہ دے کر انہیں پاکستان بلا لیا۔ چودھری صاحب اُس وقت میرے پاس آئے اور
کہنے لگے قائد اعظم کہتے ہیں کہ تم پاکستان آ جاؤ۔ میں نے کہا آپ ضرور آ جائیں۔ اس وقت
پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ روپیہ کو آپ نے کیا کرنا ہے؟ آپ اپنی بڑی نوکری چھوڑ کر
آ جائیں اور پاکستان کی خدمت کریں۔ چنانچہ وہ پاکستان آ گئے لیکن 1953ء میں پاکستانیوں
نے اُنہیں یہ بدلہ دیا کہ انہیں گالیاں دیں، اُن کے خلاف جلوس نکالے اور کتوں اور گدھوں کو
جلوس کے آگے لگا کر کہا کہ یہ چودھری ظفر اللہ خان ہیں ۔ غرض ایک وقت میں یہ لوگ ہم پر
حکومت در حکومت قائم کرنے کا اعتراض کرتے ہیں اور دوسرے وقت خود منتیں کر کر کے کہتے
ہیں کہ آپ فلاں معاملہ میں دخل دیں، آپ فلاں کام کر دیں۔
میں نہیں جانتا کہ وہ وقت کب آئے گا لیکن مجھے یقین ہے کہ تھوڑے ہی دنوں کے
بعد یہی اخبار جو اب لکھ رہے ہیں کہ ربوہ میں حکومت در حکومت ہے خود یا ان کا کوئی رشتہ دار
آئے گا اور کہے گا فلاں معاملہ میں دخل دیں، فلاں سے ہماری صلح کرا دیں۔ اور جب
میں کہوں گا یہ تو حکومت در حکومت ہے تو وہ کہیں گے وہ تو کسی بیوقوف نے لکھ دیا تھا ہم تو
اس بات کے قائل نہیں ۔ غرض اس قسم کے بہت سے واقعات ہیں کہ لوگوں نے ہم پر
حکومت در حکومت قائم کرنے کا الزام لگایا اور بعد میں خود ہی ہمارے پاس آئے اور کہا ہمارا
فلاں کام کرا دیں، ہماری فلاں سے صلح کرا دیں۔
ہائیکورٹ میں ایک دفعہ لاہور کے ایک بڑے خاندان کا مقدمہ تھا۔ جوں نے فریقین
سے کہا کہ آپ ایک معزز خاندان میں سے ہیں۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ آپ اتفاقِ رائے سے کسی
شخص کو اپنا ثالث مقرر کر لیں اور اس سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ کروا لیں؟ اُن میں سے ایک
نواب صاحب نے جن کو جائز وارث قرار دیا گیا تھا میرا نام لیا اور کہا میں اُن کو ثالث مقرر کرتا
ہوں۔ اُن کا دوسرا رشتہ دار جو اب فوت ہو چکا ہے وہ بھی نواب یا نواب زادہ کہلاتا تھا اُس
نے ہوشیاری سے کام لیا۔ اُس نے یہ تو نہ کہا کہ میں انہیں ثالث منظور نہیں کرتا کیونکہ

1956ء
390
خطبات محمود جلد نمبر 37
اُن کے خاندان سے ہمارے پرانے تعلقات تھے اور وہ میرے نام کو بطور ثالث کے نامنظور
نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا اگر وہ ثالث مقرر ہو جائیں تو بڑی اچھی بات ہے۔ مگر مجھے
علم ہے کہ انہیں فرصت نہیں ہوتی ۔ ہاں اگر اُن کی جگہ مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر کر دیا جائے تو
بہتر ہوگا۔ بہر حال جس فریق نے میرا نام پیش کیا تھا اُسے مجھ پر زیادہ یقین تھا۔ گو حسابات
کے معاملہ میں مرزا بشیر احمد صاحب اچھے ہیں۔ دوسرے فریق کی بات سن کر وہ اُس وقت تو
چپ ہو گئے مگر بعد میں وہ قادیان آئے۔ ملک غلام محمد صاحب قصور والے بھی ان کے دوست
تھے اور اُس وقت اُن کے ساتھ تھے۔ وہ کہنے لگے ہائیکورٹ نے ہمیں مشورہ دیا تھا کہ ہم کسی
کو ثالث مقرر کر لیں ۔ جس پر میں نے آپ کا نام لیا تھا۔ میں نے کہا آپ نے بڑی غلطی کی
آپ کے نام پیش کرنے کی وجہ سے فریق ثانی نے سمجھا ہو گا کہ آپ مجھ سے ملے ہوئے ہیں
اس لیے آپ نے میرا نام پیش کیا ہے۔ میں تو وہی کروں گا جو انصاف ہوگا۔ لیکن اگر فیصلہ
آپ پ کے خلاف ہوا تو آپ شور مچائیں گے کہ مرزا صاحب فریق ثانی کے ساتھ مل گئے ہیں۔
اور اگر فیصلہ آپ کے حق میں ہوا تو تو فریق ثانی کہے گا کہ وہ تو پہلے
سے ہی ان کے ساتھ ملے
ہوئے تھے۔ اسی لیے انہوں نے بطور ثالث ان کا نام پیش کیا تھا۔ چنانچہ بعد میں یہی ہوا۔
1953 ء میں جب فسادات ہوئے اُس وقت اصل نواب صاحب تو فوت ہو گئے تھے۔ اُن
کے دوسرے بھائی نے جو اُس وقت گورنمنٹ میں وزیر تھے ہماری مخالفت میں لیڈنگ پارٹ لیا
کیونکہ انہوں نے اپنے دل میں یہ خیال کر لیا تھا کہ یہ فریق ثانی کے ساتھ مل گئے ہیں۔ اگر یہ
ثالث مقرر ہو جاتے تو انہوں نے ہماری مخالفت کرنی تھی۔ اس لیے آؤ ہم ان کی مخالفت
کریں اور ان سے بدلہ لیں ۔ غرض اللہ تعالیٰ جلد یا بدیر ایسا موقع پیدا کر دیتا ہے کہ وہی لوگ
جو ایک وقت ہم پر حکومت در حکومت قائم کرنے کا الزام لگاتے ہیں دوسرے وقت ہمارے پاس
مدد کے لیے آ جاتے ہیں۔
سر فضل حسین صاحب مرحوم کے ساتھ میرے بڑے اچھے تعلقات تھے۔ گو وہ اپنی
زندگی میں مجھ سے اس بات پر ناراض رہتے تھے کہ میں سیاسیات میں دخل دے دیا کرتا ہوں۔
وہ کہا کرتے تھے کہ آپ مذہبی آدمی ہیں آپ مذہب سے سروکار رکھیں اور سیاسیات

1956ء
391
خطبات محمود جلد نمبر 37
ہمارے لیے چھوڑ دیں۔ آپ سیاسیات میں دخل دیتے ہیں تو ہمارا کام خراب ہو جاتا ہے۔ وہ
جب زیادہ بیمار ہوئے تو مجھے اُن کا پیغام آیا کہ میری حالت بہت خراب ہے اور ڈاکٹروں نے
مجھے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہوا ہے۔ اگر میں ذرا بھی اچھا ہوتا تو خود حاضر ہوتا۔ مجھے
آپ سے ایک ضروری کام ہے۔ آپ ایک منٹ کے کے لیے تشریف لاسکیں تو میں آپ پ کا کا بہت
ممنون ہوں گا۔ میں نے کہا میں نے تو آپ کی عیادت کے لیے خود ہی آنا تھا۔ کہنے لگے آپ
عیادت کے لیے جب چاہیں تشریف لائیں۔ اس وقت خود آپ سے مجھے کام ہے اور میں
آپ کو تھوڑی دیر کے لیے یہاں تشریف لانے کی تکلیف دے رہا ہوں ۔ چنانچہ میں اُن کے
بلانے پر ان کے مکان پر گیا۔ وہ بہت زیادہ بیمار تھے۔ پاس ہی پاٹ پڑا ہوا تھا۔ کہنے لگے
میری حالت اچھی نہیں۔ میرا خیال ہے کہ دو تین دن میں میں مر جاؤں گا۔ میں نے اس وقت
آپ کو اس لیے بُلوایا ہے کہ چودھری شہاب الدین صاحب نے مجھے بدنام کر دیا ہے۔ وہ ہر
جگہ یہی کہتے پھرتے ہیں کہ میں نے مرزا صاحب کو ان کا مخالف بنا یا ہے۔ سر فضل حسین
صاحب نے کہا کہ سید محسن شاہ صاحب ( جو اصل میں نور پور کے رہنے والے تھے اور بعد میں
لاہور آ کر بس گئے تھے ایک دفعہ وہ کسی ٹربیونل (TRIBUNAL) میں حج بھی رہ چکے ہیں
ان کا ایک بیٹا سی۔ ایس پی میں ہے۔ اور ایک اور بیٹا بنکوں میں ملازم ہے۔ وہ اُن دنوں
ڈلہوزی میں رہتے تھے۔ وہاں اُن کے چودھری شہاب الدین صاحب سے دوستانہ مراسم تھے
اور لاہور میں بھی ان کے ان سے گہرے تعلقات تھے ) میرے پاس آئے تھے۔ وہ کہتے تھے
میں چودھری شہاب الدین صاحب کے پاس گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سر فضل حسین مر رہا ہے
لیکن میرا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ اُس نے مرزا صاحب کو کہا ہے کہ چودھری شہاب الدین کو ووٹ نہ
دیا جائے اور میں صرف انہی کی مدد سے کامیاب ہو سکتا ہوں ۔ اصل بات یہ تھی کہ میں اُن
دنوں چودھری شہاب الدین صاحب سے خفا تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ 1934ء میں جب
گورنمنٹ نے مجھے سیفٹی ایکٹ کے ماتحت نوٹس دیا تو وہ نوٹس اُن کا سالا لے کر آیا۔ خالی نوٹس
لانا تو کوئی قابلِ اعتراض بات نہیں تھی کیونکہ وہ سرکاری ملازم تھا اور بالا افسروں کے
احکام کی اطاعت کرنا اس کا فرض تھا۔ لیکن اس کا سلوک بھی گستاخانہ تھا۔ میں نے

1956ء
392
خطبات محمود جلد نمبر 37
چودھری شہاب الدین صاحب کو لکھا کہ آپ تو میری دوستی کا دم بھرتے ہیں لیکن آپ کے
سالے نے میرے ساتھ نہایت گستاخانہ سلوک کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بہت نالائق اور
ذلیل ہے۔ میں بھی اُس سے خفا ہوں۔ میں نے کہا اگر یہ بات ہے تو آپ اُسے اپنے گھر
میں نہ آنے دیں۔ اس دیں۔ اگر وہ آپ کے گھر آیا تو میں آپ سے کلام نہیں کروں گا۔ ا روں گا۔ انہوں نے کہا
بہت اچھا! آج سے وہ میرے گھر نہیں آئے گا اور اگر آئے تو آپ جو جی چاہے مجھ سے
سلوک کریں۔ بعد میں مجھے پتا لگا کہ وہ انہی کے گھر پر رہتا ہے اور کئی ماہ سے وہاں ٹھہرا ہوا
ہے۔ میں نے انہیں کہلا بھیجا کہ آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ آپ کا سالا آپ کے گھر نہیں
آئے گا۔ انہوں نے کہا اصل بات یہ ہے کہ میری بیوی چونکہ فوت ہو گئی ہے۔ میری سالیاں
میرے پیچھے پڑ گئی تھیں کہ بھائی جی بیمار ہیں آپ انہیں اپنے گھر میں بلا لیں۔ اس لیے میں
نے مجبور ہو کر اُسے گھر بلا لیا۔ میں نے کہا اس مجبوری کا خیال تو آپ کو اُس وقت بھی آ سکتا
تھا جب آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آپ کے گھر نہیں آئے گا۔ اُس وقت آپ نے
یہ کیوں کہہ دیا کہ اگر وہ میرے گھر آیا تو آپ جو سلوک مجھ سے چاہیں کریں۔ اس ناراضگی کی
وجہ سے ایک دفعہ جب انہوں نے مجھے کہلا بھیجا کہ میں آپ سے ملنے کے لیے آنا چاہتا ہوں
تو میں نے کہا فلاں واقعہ یاد کر لو۔ آپ نے خود کہا تھا کہ اگر میرا سالا میرے گھر پر آیا تو
آپ جو سلوک چاہیں مجھ سے کریں یہ آپ کا اپنا فتویٰ ہے۔ اس لیے میں آپ سے ملنا نہیں
چاہتا۔ انہوں نے بدظنی کے ماتحت خیال کر لیا کہ سرفضل حسین صاحب نے مجھے ان سے ملنے
سے منع کر دیا ہے اور انہوں نے ان کے خلاف میرے کان بھرے ہیں۔ سر فضل حسین صاحب
مجھ سے ملے تو انہوں نے کہا کہ سید محسن شاہ صاحب آئے تھے انہوں نے بتایا ہے کہ
چودھری شہاب الدین صاحب نے شکایت کی ہے کہ مرزا صاحب کو سر فضل حسین نے میرے
خلاف کر دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ مجھے ووٹ نہ دیں۔ اُس وقت چودھری شہاب الدین
صاحب ضلع سیالکوٹ کے کسی حلقہ سے بطور امیدوار کھڑے تھے اور ہمارے چودھری شاہ نواز
صاحب جن کی لاہور میں موٹروں کی ایک بڑی دکان ہے وہ ان کے مقابلہ میں کھڑے تھے۔
چودھری شہاب الدین صاحب سیالکوٹ میں بہت کم جاتے تھے لیکن چودھری شاہ نواز صاحب

1956ء
393
خطبات محمود جلد نمبر 37
وہاں زیادہ جاتے تھے اور ان کا خاندان بڑا بارسوخ تھا۔ اس لیے چودھری شہاب الدین
صاحب کو ڈر پیدا ہوا کہ اگر چودھری شاہ نواز صاحب کھڑے رہے تو میں ہار جاؤں گا۔ جب
سر فضل حسین صاحب نے مجھ سے چودھری شہاب الدین صاحب کے متعلق ذکر کیا تو میں نے
کہا آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ میں آپ کی بات کبھی رد نہیں کر سکتا۔ آپ کے مجھ سے پرانے
تعلقات ہیں اور آپ کے والد کے میرے والد سے دوستانہ تعلقات تھے۔ آ تھے۔ آپ جو کچھ کہتے
ہیں میں ضرور پورا کر دوں گا۔ سر فضل حسین صاحب نے حیرت سے کہا کہ کیا آپ نے مان لیا
ہے؟ میں نے کہا ہاں میں نے مان لیا۔ اِس پر اُسی وقت سر فضل حسین صاحب نے اپنے
پرائیویٹ سیکرٹری کو بلایا اور کہنے لگے ابھی چودھری شہاب الدین صاحب کو فون کرو کہ
مرزا صاحب سے فوراً مل لیں۔ میں نے کہا میں شام کو مل لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ابھی
اُن سے مل لیجیے۔ پتا نہیں شام تک وہ کتنے لوگوں سے بات کرے گا۔ چنانچہ میں نے کہا میں
ابھی اپنے گھر جاتا ہوں ۔ آپ انہیں فون کروا دیں۔ چنانچہ اُن کے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب
نے چودھری شہاب الدین صاحب کو فون کر دیا کہ وہ مجھے شیخ بشیر احمد صاحب کے مکان پر
جہاں میں ٹھہرا ہوا تھا فوراً مل لیں۔ انہوں نے کہا کیا مرزا صاحب مان گئے ہیں۔ انہوں نے
کہا ہاں وہ مان گئے ہیں؟ آپ اُن سے فوراً مل لیں۔ بہر حال وہ ملاقات کے لیے آ گئے ۔ وہ
ایک ہوشیار آدمی تھے۔ دروازہ پر آ کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے میں اندر نہیں آتا۔ کیونکہ
آپ کہیں گے کہ میں کسی غرض کے لیے آیا ہوں۔ جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہو جائے کہ
میں بے غرض آیا ہوں اُس وقت تک میں اندر نہیں آؤں گا۔ میں انہیں خوب جانتا تھا۔ میں
نے کہا چودھری صاحب! باتیں نہ بنائیے اور اندر آ جائیے ۔ انہوں نے کہا میں ووٹ لینے نہیں
آیا بلکہ یہ بتانے آیا ہوں کہ میرا سالا میرے گھر کیوں آیا ہے۔ جب اس کے متعلق آپ کی
تسلی ہو جائے گی تو دیکھا جائے گا۔ میں نے کہا زیادہ باتیں نہ کریں اندر آ کر بیٹھ جائیں۔
میں نے اس موقع پر چودھری شاہ نواز صاحب کو بھی بلا یا ہوا تھا اور میں نے انہیں کہا تھا کہ
چودھری شہاب الدین صاحب بوڑھے آدمی ہیں اور آپ نوجوان ہیں۔ آپ کو قربانی سے کام
لینا چاہیے۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان رتا ہوں کہ ان کے گھر جائیں اور کہیں آپ میرے باپ کے

1956ء
394
خطبات محمود جلد نمبر 37
برابر ہیں میں آپ کے مقابلہ میں کھڑا نہیں ہوں گا۔ چودھری شہاب الدین صاحب اندر آ کر
بیٹھ گئے تو میں نے کہا آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ میں نے چودھری شاہ نواز صاحب کو کہہ دیا
ہے کہ وہ آپ سے ملیں اور کہیں کہ میں آپ کے مقابلہ میں کھڑا نہیں ہوں گا۔ اس پر وہ کہنے
لگے اچھا! انہوں نے وعدہ کر لیا ہے؟ آپ انہیں فوراً میرے پاس بھجوا دیں۔ اُس وقت وہ
سب پہلی باتیں بھول گئے کہ میں بغیر کسی غرض کے ملنے آیا ہوں۔ چنانچہ چودھری شاہ نواز
صاحب ان کے مکان پر گئے اور انہیں تسلی ہو گئی۔
غرض اس طرز پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ ہی جو شخص مجھ پر حملہ کرتا ہے خدا تعالیٰ
اُس کو یا اُس کے رشتہ دار کو مجبور کر دیتا ہے کہ وہ میرے پاس آئیں اور کہیں کہ آپ ہماری
مدد کریں اور ان اخباروں کے قول کے مطابق حکومت درحکومت قائم کریں۔ کیا کوئی غیر احمدی
ایسا ہے جو یہ کہے کہ کوئی شخص میرے باپ کو گالیاں دے تو میں اُسے بڑے شوق سے ملوں گا؟
اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی مرید جو مجھے باپ سے کئی گنا زیادہ عزیز سمجھتا
ہے میرے کسی دشمن کو منہ لگائے ۔ وہ تو اُس کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرے گا۔ پھر اس کا نام پسند
حکومت در حکومت کیسے ہو گیا؟ اگر کوئی شخص کسی کے باپ کو گالیاں دے تو وہ اس کے نزدیک شخص تو
کسی عزت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ مثلاً دیکھ لو اگر کوئی لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ جا رہا ہو اور رستہ
میں اُسے کوئی غنڈہ ملے اور وہ اُس کی ماں کے سر پر جوتیاں مارے اور لڑکا اُس سے خفا ہو
جائے تو کیا کوئی کہے گا کہ یہ حکومت در حکومت ہے؟ کیونکہ اُس دن سے وہ لڑکا اُس شخص سے
نہیں بولتا۔ حالانکہ اگر وہ لڑکا اس شخص سے بولتا تو ہم اُسے دیوث سمجھتے ۔ اُس کا اپنی والدہ کی
بے عزتی کرنے والے سے نہ بولنا بتاتا ہے کہ اس کے اندر غیرت کا مادہ پایا جاتا ہے۔ اِس
سے یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ حکومت در حکومت قائم ہو گئی ہے۔
پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے لائکپور سے سرگودھا جانے والی شاہی سڑک بھی ربوہ
میں شامل ہے اور اُس سڑک پر گزرنے سے کوئی شخص کسی کو نہیں روک سکتا نہ ناظر امور عامہ اس
کو روک سکتا ہے اور نہ کوئی اور شخص روک سکتا ہے۔ پھر ربوہ میں ایسے مکانات بھی شامل ہیں
جو صدرانجمن احمدیہ کی ملکیت ہیں، احمدیوں کے مکانات ہیں، میرے مکانات ہیں یا میری

1956ء
395
خطبات محمود جلد نمبر 37
ذاتی سڑکیں ہیں میں نے ایک بڑی رقم ادا کر کے اسی کنال زمین خریدی ہے اور اس میں جتنی
سڑکیں ہیں وہ میری ملکیت ہیں۔ پھر صدر انجمن احمدیہ کی ذاتی زمین دوسو کنال ہے۔ اس میں
بھی کئی سڑکیں ایسی ہیں جو صدر انجمن احمدیہ کی ملکیت ہیں ۔ اب اگر کوئی میرا دشمن یا سلسلہ کا
دشمن ان جگہوں میں سے گزرے تو ناظر امور عامہ کو قانونی طور پر حق حاصل ہے کہ اُسے روک
دے۔ اور حکومت در حکومت نہیں بلکہ یہ ذاتی تحفظ کا قانون ہے جس پر ہر جگہ عمل کیا جاتا
ہے۔ اگر کسی چوڑھے کے پاس بھی دوسو کنال زمین ہو اور وہ اس میں ہیں مکانات بنا لے تو وہ
جب چاہے اُن میں آنے سے منع کر سکتا ہے۔ اگر یہ حکومت در حکومت ہے تو یہی اخبار جو اس
وقت شور مچا رہے ہیں اعلان کر دیں کہ دنیا کے تمام لوگوں کو خواہ وہ ہمارے شدید ترین دشمن
ہوں اجازت ہے کہ وہ ہمارے گھروں میں رات دن جس وقت چاہیں آ جائیں ہم انہیں نہیں
روکیں گے۔ کیونکہ ہم حکومت در حکومت کے قائل نہیں ۔ غرض جتنے احکام بھی نظارت امور عامہ
کی طرف سے دیئے گئے ہیں اُن میں ایک مثال بھی حکومت در حکومت کی نہیں۔ بلکہ ان میں
سے ہر مثال ثابت کرتی ہے کہ نظارت امور عامہ نے جو کچھ کیا ہے اپنے اختیارات کے اندر
رہ کر کیا ہے۔ اُس نے قطعاً ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ ربوہ کی سرکاری سڑکوں پر چلنا منع ہے۔
انہوں نے جب یہ کہا ہے کہ فلاں شخص کو ربوہ میں آنے کی اجازت نہیں تو اس ربوہ سے مراد
وہ مکانات اور سڑکیں ہیں جو نظارت امور عامہ کے ماتحت ہیں یا میرے اور صدر انجمن احمد یہ
کے مکانات ہیں ان میں آنے سے کسی کو روکنا ہرگز مجرم نہیں اور کسی کو یہ کہنے کا حق حاصل نہیں
یہ حکومت در حکومت ہے بلکہ جو شخص ایسے علاقہ میں بغیر اجازت کے داخل ہوتا ہے وہ خود فتنہ
کھڑا کرتا ہے۔ تمام احمد یوں نے میری بیعت کر کے اس کا اقرار کیا ہوا ہے کہ وہ میری
اطاعت کریں گے۔ پس اُن کے اس اقرار کے ماتحت نظارت امور عامہ اگر کسی ایسے شخص پر
جو خلافت یا نظام سلسلہ کا باغی ہے کسی قسم کی پابندی عائد کرتی ہے تو وہ اس پابندی کے عائد
کرنے میں بالکل حق بجانب ہے۔ یہ حکومت در حکومت نہیں بلکہ اظہار غیرت ہے اور
اظہار حق ہے اور یہ حق انہیں قانون اور شریعت نے دیا ہے۔
دیکھو خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک موقع پر حضرت عائشہ نے عرض کیا

آج 10 میں سے 10 باقی