1950ء کی ایک رؤیا میں بتایا گیا کہ خلافت کے خلاف ایک فتنہ اٹھایا جائے گا۔ اور فتنہ اٹھانے والوں میں میرے بعض رشتہ دار بھی شامل ہوں گے جو میری بیوی کی طرف سے ہوں گے
حصہ 2
1956ء
396
خطبات محمود جلد نمبر 37
کہ یارسول اللہ! آج فلاں وقت ایک شخص اس سوراخ سے مکان کے اندر جھانک رہا تھا۔
آپ نے فرمایا عائشہ ! تم نے مجھے پہلے کیوں نہ بتایا ؟ میں نیزہ مار کر اُس کی آنکھ پھوڑ دیتا ۔6
کہتے ہیں ”ماں سے زیادہ چاہے کتنی کہلائے۔ میں ان اخبار والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ آزادی پسند واقع ہوئے ہیں؟ کیا وہ آپ سے زیادہ
حریت کا احساس رکھتے ہیں؟ پھر اگر نظارت امور عامہ کسی دشمن سلسلہ کو صدرانجمن احمد یہ کے
مکانات میں یا میرے اور دوسرے احمدی افراد کے مکانات میں آنے سے روکے تو اس کا نام
حکومت در حکومت کیسے ہو گیا؟
اگر کوئی کہے کہ نظارت امور عامہ نے یہ کہاں لکھا ہے کہ ربوہ سے مراد وہ حصہ شہر ہے
جو اُس کے قبضہ میں ہے؟ تو میں کہوں گا کہ نظارت امور عامہ نے یہ کہاں اعلان کیا ہے کہ
سرکاری مکانوں اور سڑکوں پر بھی نہ آؤ ؟ اگر نظارت امور عامہ نے خود اس کی وضاحت نہیں کی
تو دوسرے لوگوں کو اتنا تو سمجھنا چاہیے کہ اگر کوئی شخص دعوی کرتا ہے تو وہ اپنی ملکیت اور تصرف
کی چیز کے متعلق ہی کرتا ہے دوسرے کی ملکیتی چیزوں کے متعلق نہیں کرتا۔ اگر کوئی شخص
گورنمنٹ کی ملکیتی سڑکوں پر گزرنے سے کسی شخص کو روکتا ہے تو گورنمنٹ اُسے خود پکڑ لے
گی۔ کیا ان اخبارات کو آزادی ملک کا زیادہ پاس ہے اور گورنمنٹ کو نہیں ؟ گورنمنٹ کو ان
اخبارات سے زیادہ ملک کی آزادی کا احساس ہے۔ پس اگر کوئی احمدی کسی غیر احمدی کو یا اپنے
کسی اندرونی یا بیرونی مخالف کو گورنمنٹ کی ملکیتی سڑکوں پر سے گزرنے سے منع کرے گا تو
قانون کے ماتحت وہ مجرم ہو گا اور حکومت اُسے گرفتار کرے گی۔ لیکن اپنے گھر سے کسی کو
روکنے کا اختیار ہر شخص کو ہے چاہے کوئی سنی ہو یا شیعہ، احمدی ہو یا غیر احمدی اِس میں کسی فرقہ کا
سوال نہیں۔ اسی طرح امور عامہ کو صدرانجمن احمد یہ اور احمدیوں کی زمینوں اور مکانات سے کسی
اندرونی یا بیرونی دشمن کو روکنے کا پورا اختیار حاصل ہے کیونکہ احمدیوں نے انہیں اس کا اختیار دیا
ہوا ہے۔ تبھی تو صدرانجمن احمد یہ کا ادارہ دارالقضاء ان کے مقدمات سنتا ہے اور جہاں تک ہو
سکے نظارت امور عامہ ان کی مدد کرتی ہے۔ جب کسی کو پولیس تنگ کرتی یا اُس پر ظلم کرتی ہے تو
وہ نظارت امور عامہ کے پاس آ جاتا ہے۔ اور اگر کوئی پوچھے کہ وہ یہاں کیوں آیا ہے؟
1956ء
397
خطبات محمود جلد نمبر 37
تو وہ کہتا ہے یہ تو ہمارے مائی باپ ہیں۔ اب اگر کسی کے مائی باپ کسی کو اپنے مکان میں
گھسنے سے روکیں تو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
غرض کسی شکل اور کسی نہج اور کسی پہلو سے بھی دیکھا جائے یہ بات ثابت ہے کہ ربوہ
میں کوئی حکومت در حکومت قائم نہیں۔ جو احکام بھی دیئے گئے ہیں وہ رائج الوقت قوانین کے
ماتحت دیئے گئے ہیں۔ صرف ان کے توڑ مروڑ کر غلط معنی لیے گئے ہیں اور توڑ مروڑ کر غلط معنی
تو دشمن ہمیشہ لیتا ہی رہتا ہے۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔ دنیا میں اس قسم کے کئی
خبیث انسان گزرے ہیں ۔ مثلاً لیکھرام کو ہی لے لو۔ وہ کہا کرتا تھا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ 7 میں مسلمانوں کو ( نَعُوذُ بِاللهِ ) لواطت کی تعلیم دی گئی ہے کیونکہ مستقیم اُس
آنت کو کہتے ہیں جو مَبْرَز 8 کے سوراخ کے قریب ہوتی ہے۔ اب دیکھ لو! ایک مخالف اور
خبیث انسان کس طرح ایک اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کو بھی توڑ مروڑ کر کچھ سے کچھ بنا دیتا ہے۔
پس اگر امور عامہ کہتا ہے کہ ربوہ میں نہ آؤ تو اس کے معنی وہ ربوہ ہے جو اُس کے
قبضہ میں ہے اور اُس کو ایسا کہنے کا حق حاصل ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اُسے اس حق سے باز
نہیں رکھ سکتی ۔ ورنہ تصرف بیجا یعنی ٹریس پاسنگ (Trespassing) کا کوئی قانون باقی
نہیں رہتا حالانکہ یہ قانون نہایت اہم ہے اور اس بارہ میں سینکڑوں نہیں ہزاروں ڈگریاں ہو
چکی ہیں۔ مثلاً اگر کوئی شخص کسی کے کھیت سے گڈا گزارے تو وہ عدالت میں اُس کے خلاف
نالش کر سکتا ہے۔ بلکہ عدالتوں نے تو اتنی سختی کی ہے کہ ایک دفعہ کسی شخص نے ایک اور شخص کی
شکایت کی کہ اُسے اس کے کھیت میں سے گڑا گزارنے سے روکا جائے ۔ ہائیکورٹ نے یہ
مقدمہ سنا تو فریق ثانی نے کہا کہ اس کے متعلق سابق فیصلہ موجود ہے اور عدالت نے ہمیں
ایسا کرنے کا حق دیا ہوا ہے اور ہم دیر سے ان کے کھیت میں سے گڈا گزار رہے ہیں۔
دوسرے فریق نے کہا کہ پہلے زمانہ میں یہ کوئلہ والے گڑے گزارا کرتے تھے اور اب یہ روڑی
کے گڑے گزارتے ہیں جس پر ہمیں اعتراض ہے۔ اس پر عدالت نے مالک کا حق تسلیم کیا
اور کہا کہ اگر پہلے یہ کوئلہ والا گڑ ا گزارتا تھا اور عدالت نے اسے ایسا کرنے کا حق دیا تھا تو
اب بھی اسے کوئلہ والا گڈا گزارنے کا حق ہے روڑی والا گڈا گزارنے کا حق نہیں۔
1956ء
398
خطبات محمود جلد نمبر 37
گزرنے کا حق احسان کے طور پر ہے اور احسان کو ہمیشہ کے لیے جاری سمجھنا غلط بات ہے۔
اس لیے اگر اس کے کھیت میں سے کوئلہ کے سوا کوئی اور چیز گزرے گی تو ہم اسے روکیں
گے۔ گویا قانون نے اپنی جائیداد کی حفاظت کے حق کو بڑا مقدم رکھا ہے اور شریعت نے بھی
ہر شخص کو یہ حق دیا ہے۔ جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا
عائشہ ! تم نے مجھے پہلے کیوں نہ بتایا میں سوراخ میں سے اندر جھانکنے والے کی آنکھ نیزہ سے
لو امور عامه
نکال دیتا۔ گویا یہ اتنا یہ اتنا بڑا حق ہے کہ اسلام نے بھی اسے تسلیم کیا ہے۔ اگر اس حق کو امور
استعمال کرتا ہے تو اُسے حکومت در حکومت کس طرح کہا جا سکتا ہے؟ کیا یہ تعجب کی بات نہیں
کہ ایک طرف تو یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں اسلامی حکومت قائم ہے اور دوسری طرف جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے قانون پر عمل کیا جاتا ہے تو اُسے حکومت
در حکومت کہا جاتا ہے۔ گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کو رائج کرنا حکومت در حکومت
ہے اور پھر ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ اسلامی مملکت ہے۔ اس پر ہم إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رَاجِعُونَ پڑھنے کے سوا اور کیا کہہ سکتے ہیں۔ (غیر مطبوعه مواد از خلافت لائبریری ربوه )
1 : حقيقة الوحى روحانی خزائن جلد 22 صفحه 5 کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن 2008ء
2 : البقرة : 24
3 : تذکره صفحه 26 ایڈیشن چهارم2004ء
4 : مبغوض : جس سے بغض یا کینہ رکھا جائے ، جس سے دشمنی کی جائے ، قابلِ نفرت
( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 17 صفحہ 295 کراچی 2000ء)
5 : مٹ: شعبدہ باز - بازی گر ۔ بیچ قوم کا فرد ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 19 صفحہ 774
کراچی 2003ء)
6 : صحيح البخارى كتاب الاستئذان باب الاستئذانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ ( مفهومًا)
7 : الفاتحة : 6
: مَبْرَز : پاخانہ نکلنے کی جگہ ۔ مقعد ( فیروزا وز اللغات اردو اردو جامع فیروز سنز لاہور )