میرے سفر کے ذریعہ گھر گھر میں اسلام کا پیغام پہنچ گیا ہے

خطبات ناصر جلد اول
۸۱۳
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
صرف اسلام ہی دنیا کو ہولناک تباہی سے بچا سکتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۵/اگست ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔احباب جماعت اور اس عاجز بندے پر اللہ تعالی کے فضل کی بارش اور اس کی رحمت کے
نشانات اُترتے دیکھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے سارے
سمندر محبت اور حمد اور تعریف کا پیراہن پہن کر اس چھوٹے سے دل میں سما گئے ہیں اور خدا کی
حمد چاروں طرف بڑی موجوں کی شکل میں ابھر رہی اور موجزن ہے۔اللہ تعالیٰ نے (جیسا کہ اس
نے اس سفر سے قبل خود بتایا تھا ) اس سفر کو محض اپنے فضل سے اسلام کے لئے بہت ہی بابرکت
ثابت کیا ہے۔قبل اس کے کہ میں اپنی وہ رو یا بیان کروں جو میں نے جانے سے قبل دیکھی تھی میں ایک
اور دوست کی رؤیا بیان کرنا چاہتا ہوں۔ایک دوست نے مجھے لکھا ( مجھے یاد نہیں رہا کہ روانگی سے
چند روز قبل یا روانہ ہونے کے بعد چند روز کے اندر اندر مجھے یہ خط ملا تھا ) کہ میں نے رویا میں
دیکھا ہے کہ کچھ مخالفت ہو رہی ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی۔اور بعض معترض یہ اعتراض کرتے
ہیں کہ یہ رویا اور خواب بہت سنانے لگ گیا ہے۔اس خواب کی دو تعبیر میں میرے ذہن میں آئیں جن میں سے ایک کا ذکر میں اپنی کراچی
والی تقریر میں کر چکا ہوں اور ہر دو کا ذکر اس وقت یہاں کرنا چاہتا ہوں۔جب میں نے اپنے اس

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۱۴
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
دوست کی خواب پڑھی تو میری توجہ اللہ تعالیٰ نے اس طرف پھیری کہ اس سفر کے دوران بہت سی
بشارتیں ملیں گی اور دوسرے یہ کہ مجھے ان بشارتوں کا ذکر جماعت کے سامنے کر دینا چاہیے۔کیونکہ
جب تک بشارتیں نہ ملیں اور ان کا ذکر بھی جماعت کے سامنے نہ کیا جائے۔معترض اعتراض نہیں
کر سکتا۔یعنی اگر بشارت ہی کوئی نہ ملے تو اس قسم کا اعتراض کرنے والا ذہن سوچ ہی نہیں سکتا۔اگر بشارتیں ملیں اور انکا ذکر نہ کیا جائے۔تب بھی یہی حال ہے۔پس اس دوست کی اس خواب
سے میں ایک طرف بہت خوش ہوا کہ اللہ تعالیٰ بہت سی بشارتوں کے سامان پیدا کرے گا اور حاسد
کے لئے حسد کے سامان بھی بہت سے پیدا کرے گا اور دوسری طرف میں نے خیال کیا کہ مجھے
خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ جماعت کے سامنے ان باتوں کا ذکر کر دینا چاہیے۔اس رؤیا کے بتانے کے بعد اب میں اپنی وہ رو یا بتا تا ہوں جو روانگی سے چند روز قبل میں
نے دیکھا۔جس وقت تحریک جدید کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ کوپن ہیگن کی مسجد کا
افتتاح میں خود وہاں جا کر کروں اور دراصل یہ وہاں کی جماعت کی خواہش تھی جو انہوں نے مجھ تک
پہنچائی تھی اور جب یورپ کے دوسرے مشنوں کو معلوم ہوا کہ میں مسجد کے افتتاح کے لئے
کو پن ہیگن آرہا ہوں تو وہاں سے مطالبے آنے شروع ہوئے کہ اگر آپ ڈنمارک آئیں تو
ہمارے مشن میں بھی آئیں چنانچہ یہ پروگرام بنا کہ اگر جائیں تو یورپ کے سارے مشنوں کا دورہ
بھی کریں۔لیکن میرے دل میں پورہ انشراح پیدا نہیں ہوا تھا اور تحریک مطالبہ کر رہی تھی کہ کافی
وقت پہلے ان کو اطلاع دینی چاہیے تا وہاں انتظامات ہوسکیں۔اس پر میں نے انہیں کہا کہ ان سے
یہ کہہ دیا جائے کہ وہ اپنی طرف سے پوری تیاری کر لیں۔تا کہ اگر جانے کا پروگرام بنے تو ان
کو کوئی دقت پیش نہ آئے لیکن اپنے ذہن میں یہ بھی رکھیں کہ ضروری نہیں کہ میں اس سفر کو اختیار
کروں تا کہ اگر میں نہ جاؤں تو وہ مایوس نہ ہوں۔غرض یہ مشروط پروگرام ان کو دیا گیا اور یہاں
میں نے جماعت میں دعا کے لئے تحریک کی۔بعض دوستوں کو خاص طور پر خطوط لکھوائے اور بعض
کو کہلوا کے بھیجا۔دوستوں نے بھی بڑی دعائیں کیں اور میں بھی اپنی طاقت اور استعداد کے
مطابق دعائیں کرتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے بہت دعائیں کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔لیکن پورا انشراح

خطبات ناصر جلد اول
۸۱۵
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
نہیں ہو رہا تھا۔بہت سے دوستوں نے مبشر خوا میں بھی دیکھیں بعض نے بشارتوں کیساتھ بعض
منذر حصے بھی دیکھے۔خود میں نے دو تین خوا ہیں ایسی دیکھیں جن میں مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ واپسی
پر کچھ بدمزگی وغیرہ پیدا ہوگی یا کوئی خطرہ پیش آئے گا۔لیکن وہ سارے نظارے واپسی کے تھے
جس میں یہ اشارہ پایا جاتا تھا کہ سفر کے لئے روانگی ہوگی کیونکہ روانگی کے بغیر واپسی نہیں ہوا کرتی۔لیکن پھر بھی طبیعت میں پورا انشراح نہیں تھا۔تب قریباً آٹھ دس روز پہلے میں نے اپنے رب کے
عظیم نور کا ایک حسین نظارہ دیکھا۔میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم قادیان میں ہیں اور عرفانی صاحب کے
مکان میں کوئی تقریب ہے جس میں مجھے اور منصورہ بیگم کو بھی بلایا گیا ہے اور وہ تقریب عصر کے بعد
ہے چنانچہ اس کے لئے ہم روانہ ہوئے۔ہم حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے مکانوں میں سے گزر
کر اس گلی میں سے گزرے جو اس چوک میں داخل ہوتی ہے جہاں ڈاکٹر احسان علی صاحب کی
دوکان تھی اور وہیں سے بائیں طرف الحکم سٹریٹ میں داخل ہو جاتی ہے۔ہم بھی اس چوک سے
ہو کر الحکم سٹریٹ میں داخل ہوئے۔ہمارے ساتھ کچھ اور آدمی بھی ہیں (وہی قادیان کا نظارہ
ہے۔جس کی اینٹ اینٹ ہمیں یاد ہے اور ہم اسے کبھی نہیں بھول سکتے ) بہر حال ہم عرفانی صاحب
کے مکان پر آئے۔اس مکان کا فرنٹ بالکل وہی تھا جو پہلے تھا وہی چھوٹا سا دروازہ جو اس کا ہوا
کرتا تھا ہم اس دروازے میں سے داخل ہوتے ہیں۔لیکن جب میں اس گھر میں داخل ہوتا ہوں
تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ عرفانی صاحب کا مکان نہیں بلکہ وہ ایک بہت بڑے قلعے کا دروازہ ہے۔جس میں سے ایک وقت میں پانچ سات کارمیں گزر سکتی ہیں غرض وہ اتنا بڑا دروازہ ہے۔اس
دروازے میں سے گزر کر ہم صحن میں آئے۔پرانے قلعوں کے دروازے خالی دروازے نہیں
ہوتے تھے۔بلکہ قلعہ کا دروازہ ایک کمرہ کے اندر کھلتا تھا۔اور پھر اس کمرہ کا دروازہ آگے صحن میں
کھلتا تھا۔بہر حال اس قلعہ کا بہت بڑا انٹرنس ہال ہے جس میں ہم داخل ہوئے ہیں اور جو صحن ہے
وہ اس طرح کا ہے جیسے کوئی ٹیلہ ہو اور نہایت خوبصورت سبزہ اس پر اُگا ہوا ہے اور پھول بھی ہیں۔پھر خوب سجایا گیا ہے۔اور وہ قلعہ کا باغیچہ جو ایک ٹیلہ پر ہے اس طرح ہے کہ سامنے کی طرف اور
ہر دو پہلوؤں کی طرف کچھ سلوپ اور ڈھلوان ہے مجھے یاد نہیں اور نہ ہی خواب میں مجھے پتہ لگا کہ

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۱۶
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
کون ہمیں اس طرف لے جا رہا ہے بہر حال کوئی ہمیں اس طرف لیجانے والا تھا اور وہ ہمیں اس
ٹیلہ کے اوپر لے گیا جہاں ایک کا وچ بچھا ہوا ہے۔اور اس نے مجھے اور منصورہ بیگم کو کہا کہ آپ
یہاں
بیٹھیں۔وہاں کئی سو آدمی موجود ہیں جو ان کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جو گھاس کے تختوں پر
بچھی ہوئی ہیں۔اس وقت تک کہ ہم اس کا وچ یعنی صوفہ سیٹ کے اوپر بیٹھیں۔ہمیں پیچھے کچھ نظر
نہیں آرہا تھا۔سامنے ہی نظر آرہا تھا۔لیکن جب ہم وہاں بیٹھے ( بائیں طرف منصورہ بیگم ہیں اور
دائیں طرف میں ہوں ) اور منہ اوپر کیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اس قلعے کی دیوار کے اندر کا حصہ
جو ہمارے سامنے تھا۔ایسی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا کہ کوئی انسانی ہاتھ ایسی خوبصورتی پیدا نہیں
کر سکتا اور نہ کسی انسان کے تصور میں وہ چیز آسکتی ہے۔جب تک اللہ تعالیٰ اپنی کسی خاص مشیت
کے ماتحت اسے وہ خوبصورتی نہ دکھائے اور جتنا بڑا دروازہ اور ڈیوڑھی اس قلعہ کی تھی۔اسی نسبت
سے وہ دیوار تھی۔یعنی کئی سو گز ، نصف اس کے دائیں طرف اور نصف بائیں طرف ہمارے آگے
اور جہاں وہ دیوار ختم ہوتی ہے اس کے ساتھ ہی ( قلعے مستطیل ہوتے ہیں ) ایک ایک کمرہ دونوں
طرف کا مجھے نظر آیا تھا۔اس کے علاوہ میں نے اسکا کچھ نہیں دیکھا اور ان کمروں کی دیوار میں بھی
اسی خوبصورتی سے سجائی گئی ہیں اور یہ قلعہ دو منزلہ تھا جس ڈیوڑھی میں سے ہم گزر کے آئے ہیں وہ
دومنزلہ عمارت سے او پر نکل جاتی تھی اور جیسا کہ قلعوں کے اندر عام طور پر گنبد ہوتے ہیں۔اس
کے دونوں کناروں پر گنبد تھے اور وہ سارا حصہ جس پر ہماری نظر پڑتی تھی نہایت خوبصورتی سے
سجا یا گیا تھا۔کوئی بلب یا ٹیوب ہمیں نظر نہیں آتی تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ قلعے کی دیوار کے ہر ذرہ
سے روشنی چھن کے باہر آرہی ہے اور وہ روشنی مختلف رنگوں کی تھی یعنی سرخ زرد۔سبز اور گلابی
وغیرہ۔میں ان رنگوں کو گن نہیں سکا۔بہر حال وہ مختلف رنگ تھے اور ان کے ملنے سے نہایت ہی
خوبصورت منظر بنتا تھا اتنا خوبصورت کہ میں اپنی پوری توجہ کیسا تھ اس حسن میں کھویا گیا اور ایک
لمبا عرصہ میں خود فراموشی کے عالم میں الہی حسن کے اس حسین منظر میں گم رہا۔پھر کچھ عرصہ بعد
میں نے اس حسن کی تفصیل پر غور کرنا شروع کیا۔جس جگہ یہ کا وچ تھا وہ دوسری منزل کی چھت کے
عین سامنے اس سے ذرا نیچے تھا۔یعنی ہمارے سامنے دوسری منزل کی چھت کے نیچے وہ جگہ آتی

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۱۷
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
تھی۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ڈیوڑھی کی چھت دو منزلوں سے بھی اوپر تیسری منزل تک چلی گئی
تھی۔جب میں نے تفصیلی غور کرنا شروع کیا تو میری پہلی تفصیلی توجہ ڈیوڑھی کے اس حصہ پر پڑی
جو دوسری منزل کی چھت کے اوپر نکلا ہوا تھا اور کافی غور کرنے کے بعد میں نے یہ دیکھا کہ قریباً
۵۵ - ۶۰ فٹ چوڑی ڈیوڑھی کے اوپر نہایت خوبصورت رنگوں سے لکھا ہوا یہ الہام حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا میرے سامنے نمودار ہوا الیس اللهُ بِكَافٍ عبده اسے دیکھ کر میرے اندر
عَبْدَهُ
ایک عجیب روحانی کیفیت پیدا ہوئی۔پھر میں نے اس حسین اور منور دیوار پر اور زیادہ تفصیلی غور
کرنا شروع کیا تو میں نے دیکھا کہ جو سبز رنگ کے قطعے دیوار کے اوپر مجھے چار لائنوں میں نظر آتے
ہیں اور نظر کو وہ ایک چوکھٹہ سا معلوم ہوتا ہے۔وہ محض خوبصورتی کے لئے ہی نہیں بلکہ وہ اشعار
ہیں اور ساری دیوار کے اوپر سبز رنگ میں لکھے ہوئے ہیں۔کہیں وہ شعر (پورا قطعہ ) مربع بناتے
ہیں اور کہیں ایک شعر ( دو مصرعے ) ایک مستطیل بنارہے ہیں اور ان کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ
ساری دیوار کے اوپر سجایا گیا ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ میرا سہرا ہے اور مجھے خیال آتا
ہے کہ مجھے ان لوگوں نے بتایا ہی نہیں تھا اور میری شادی کا انتظام کر دیا ہے۔اور میرا سہرا یہاں
اس خوبصورتی کیساتھ لکھ دیا ہے۔پھر میں نے اس سجاوٹ پر اور غور کیا تو میں نے یہ دیکھا کہ ساری دیوار کے اوپر وہ سارے
پھول اور اشعار اور الیس اللهُ بِكَافٍ عَبدہ جو نظر آتے تھے وہ خشک میووں بادام اور پستہ وغیرہ
سے بنائے گئے ہیں۔اور ان کو اس طرح سجایا گیا ہے کہ شکلیں الفاظ کی نظر آرہی ہیں اور ان کے
نیچے سے روشنی چھن کے آرہی ہے۔سوائے ہر دو برج کی دیواروں کے جن کی سجاوٹ کیلوں
(پھل) سے کی گئی تھی۔پھر میں نے ان اشعار میں سے ایک شعر پڑھا لیکن بیدار ہونے کے بعد
وہ مجھے یاد نہیں رہا۔پھر میں نے دائیں طرف دیکھا۔وہ دو منزلہ کمرہ جو ایک ہی کمرہ دائیں بازو کا
مجھے نظر آرہا تھا اور سجا ہوا تھا اس کی دوسری منزل اتنی بڑی تھی جتنی یہ ہماری چھت ہے۔اس کی
پوری دیوار پر ایک کم عمر لڑکی کی تصویر ہے اور جب میں نے اس کو غور سے دیکھنا شروع کیا تو وہ
مجھے ایک شبیہ نظر آئی جس کے سر پر دوپٹہ تھا اور سر آگے جھکا ہوا تھا۔جیسا کہ وہ کوئی مسلمان لڑکی ہو

خطبات ناصر جلد اوّل
ΔΙΑ
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
پھر میں نے دیکھا کہ وہ نماز کی (قیام کی ) حالت میں ہے۔یعنی اس نے ہاتھ باندھے ہوئے
ہیں۔پھر جب میں نے غور کیا۔تو میں نے اس کے ہونٹوں کو ہلتے پایا اور میری طبیعت پر یہ اثر ہوا
کہ یہ سورۃ حمد پڑھ رہی ہے اور ہونٹ اس کے ہل رہے تھے۔اس کے بعد وہ شخص جو ہمیں وہاں
لے گیا تھا اس وقت ذہن میں نہیں تھا کہ وہ کون ہے اور نہ بعد میں ہی ذہن میں آیا ، اس نے کہا
آئیں ، آپ کو عجائب گھر اس قلعہ کا دکھا ئیں۔چنانچہ میں اور منصورہ بیگم اُٹھے اور اس کے ساتھ گئے۔وہ ہمیں بائیں طرف لے گیا۔اس کمرے کی طرف جو سامنے کی دیوار کے پہلو میں ( دوسرے بازو
کا ایک ہی کمرہ نظر آتا تھا۔جب ہم اس کے اندر داخل ہوئے تو میں نے دیکھا کہ داہنی طرف
نو جوانوں کی پانچ تصویریں ہیں جوگنتہ کو کاٹ کر بنائی گئیں ہیں اور ان کے قد ساڑھے پانچ فٹ
یا چھ فٹ نہیں بلکہ وہ تصویر میں بڑے سائز میں بنائی گئیں ہیں اور قریبا دس فٹ قد ہیں ان کے۔یہ
مجھے یاد نہیں رہا کہ ان میں سے تین نوجوان مرد اور دو نو جوان لڑکیاں تھیں یا دو مرد اور تین نوجوان
لڑکیاں تھیں لیکن وہ شکلیں کارڈ بورڈ کاٹ کر بنائی گئیں ہیں اور وہ پہلو بہ پہلو کھڑی کی ہوئی ہیں۔جس وقت میں نے اس طرف منہ کیا تو ان کے ہونٹ ہلنے شروع ہوئے جس طرح وہ اپنا تعارف
کروانا چاہتی ہیں اور اس شخص نے جو ہمیں لے جا رہا تھا کہا کہ یہ ہم میں سے وہ لوگ ہیں
جو مر چکے ہیں۔اس پر میں نے اُس کو جواب دیا کہ تم میں سے جو لوگ مر چکے ہیں ان میں مجھے کوئی
دلچسپی نہیں ہے اور یہ کہہ کر میں بائیں طرف گھوما اور اس عجائب گھر کی طرف چلا گیا جو وہ مجھے دکھانا
چاہتا تھا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔اس رؤیا کے بعد میری طبیعت میں بڑی بشاشت پیدا ہوئی
اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس سفر پر مجھے ضرور جانا چاہیے اللہ تعالیٰ برکت کےسامان پیدا کرے گا۔یہ رویا اس قسم کی ہے کہ الفاظ اس کو بیان نہیں کر سکتے۔اس وقت تک بھی میری روح اور میرا دماغ
اور میرا دل اور میرا جسم اس کا سرور محسوس کر رہے ہیں۔چونکہ یہ بڑی اہم رؤ یا تھی اور انسان کی
زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اس لئے میں نے اپنے گھر میں محترمہ ام متین صاحبہ کو بڑی پھوپھی جان
نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو اور کراچی میں چھوٹی پھوپھی جان نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کو اور بعض
دوسرے عزیزوں کو یہ رو یا سنادی۔

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۱۹
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
خیر ہم یورپ کے سفر پر روانہ ہوئے۔وہاں جس رنگ میں برکتوں کا نزول ہوا ہے اس کے
بیان سے قلم قاصر ہے۔لنڈن میں ہی مجھے ایک احمدی بہن کی رؤیا کا علم ہوا جوان کے ایک
عزیز نے مجھے لکھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کا تعلق دراصل اس رؤیا سے ہے جس کو میں نے ابھی
آپ کے سامنے بیان کیا ہے وہ دوست لکھتے ہیں (خواب دیکھنے والی ان کی ایک عزیزہ ہے ) کہ
پندرہ اور سولہ جولائی کی درمیانی شب بوقت چار بجے صبح خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑ اوسیع
میدان ہے جو ایک بڑے شہر جتنی جگہ میں سمایا ہوا ہے اور سبزہ زار ہے اس میدان کے درمیان
ایک گلدستہ پڑا ہوا ہے جس میں نہایت ہی خوبصورت پھول لگے ہوئے ہیں جو د یکھنے سے تعلق
رکھتے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ گلدستہ ایک درخت کی شکل میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے
اور بالآخر ایک تناور درخت بن کر اس تمام میدان میں سایہ فگن ہو جاتا ہے۔اتنے میں ایک بزرگ
رونما ہوتے ہیں جو سفید لباس میں ملبوس ہیں اور ان کا حلیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے ملتا ہے۔وہ بزرگ فرمارہے ہیں کہ جو شخص اس تناور درخت کے نیچے پناہ نہیں لے گا وہ تباہ
ہو جائے گا اس پر حمیدہ بیگم (خواب دیکھنے والی) نے پوچھا کہ یا حضرت کون سے درخت کے
نیچے۔جس پر اس بزرگ نے فرمایا حضرت ناصر کے درخت کے نیچے۔گویا وہ گلدستہ جس نے ایک
تناور درخت کی صورت اختیار کی وہ جس شخص کا ہے اس سے مراد اس خاکسار کا وجود ہی ہے۔پھر اس کے بعد دیکھا کہ اس میدان کے ایک کو نہ میں ایک بہت بڑی دعوت کا انتظام ہو رہا ہے
جس میں بہت عمدہ عمدہ کھانے بہت بڑی تعداد میں لگے ہوئے ہیں اور جس میں شمولیت کے لئے
جماعت کے دوست جمع ہورہے ہیں۔اس میں دہی کے کونڈے بھی ہیں اور دو سیاہی مائل کتے ان
دہی کے کونڈوں کی طرف لپکتے ہیں جس پر حمیدہ بیگم نے شی شی کر کے ان کتوں کو ڈرانے کی کوشش
کی تو ان بزرگ صاحب نے فرمایا۔نہ۔آپ ان کو رہنے دیں یہ خود بخودہٹ جائیں گے۔اس پر
آنکھ کھل گئی۔تو گویا یہ خواب بھی میری رؤیا سے ملتی جلتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ مومن کو رویا
دکھائی بھی جاتی ہے اور اس کے لئے دوسروں کو بھی رؤیا دکھائی جاتی ہے۔ویسے توسینکڑوں کی تعداد
میں دوستوں نے مبشر خوا ہیں دیکھیں لیکن میں نے ان میں سے آج کے خطبہ میں سنانے کے لئے

خطبات ناصر جلد اوّل
صرف دو کا انتخاب کیا۔۸۲۰
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
اب ایک دوسری خواب ہے جو ان واقعات کی طرف اشارہ کر رہی ہے جو وہاں ہونے تھے۔یعنی
اس سفر کے نتیجہ کے متعلق ہے جو کسی کے خیال میں بھی نہیں آسکتا اور وہ یہ ہے کہ ایک دوست لکھتے
ہیں کہ خاکسار نے ۶۷۔۸۔۶ کو خواب میں دیکھا کہ حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم
کے ہاتھ میں اسلام کی فتح کا جھنڈا ہے۔اس کے نچلے حصہ میں (جو پکڑنے کی جگہ ہے ) انگریزی
ہندسوں میں 1412 لکھا ہے اور آپ کو ( یعنی مجھے ) فرماتی ہیں کہ ان دوستوں کے نام شکریہ کی
چھٹیاں لکھ دیں جنہوں نے فتح کے نزدیک لانے میں مدددی ہے۔غرض ہمارے سارے
سفر کا جو انجام ہے وہ اس رویا میں دکھایا گیا ہے اور وقت کی تعیین ۲۵ سال کی گئی ہے اور میں نے
بھی یورپین اقوام کو یہی کہا تھا کہ تیس سال کے اندراندر ایک عظیم روحانی انقلاب رونما ہونے والا
ہے۔گو یہ بات الفضل میں بھی غلط چھپ گئی ہے اور وہاں کے بعض اخباروں نے بھی میری اس
بات کو غلط طور پر شائع کر دیا تھا۔میں نے جو انہیں تنبیہ کی تھی اس میں جس زمانہ کی تعیین کی تھی وہ
۳۰ سال نہیں تھا یعنی میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ جس عظیم تباہی کے متعلق میں کہہ رہا ہوں وہ تیس سال
کے بعد آئے گی بلکہ میں نے یہ کہا تھا نہیں تیس سال کے اندر اندر تم لوگ مجبور ہو جاؤ گے کہ اسلام
کی طرف جھکو اور اسے قبول کر دیا پھر تباہ کر دئے جاؤ۔تمہارے لئے اب ان دو راستوں کے سوا
کوئی اور راستہ نہیں ہے۔یا تو تمہارے لئے تباہی کا راستہ ہے یا پھر اسلام کا صراط مستقیم ہے ان کے سوا
اور کوئی تیسرا راستہ تمہارے لئے ممکن ہی نہیں ہے اور آگے اپنے وقت پر جا کر میں آپ کو بتاؤں گا کہ
میں نے کس رنگ میں اور کس تمہید کے بعد کسی وضاحت کے ساتھ اور کس زور کے ساتھ یہ باتیں
ان کے ذہن نشین کروائیں اور اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ اخباروں نے ان باتوں کو لیا
اور سارے ملک میں پھیلا دیا۔براڈ کاسٹ ٹیلی ویژن پر بھی آگیا اور یہ اپنی جگہ ایک علیحدہ مضمون
ہے جب میں اس حصہ میں داخل ہوں گا تو اس کے متعلق بتاؤں گا۔بہر حال دوستوں نے سینکڑوں نہیں تو بیبیوں کی تعداد میں ( یقینا سو سے اوپر ہی ہیں ) مبشر
خواہیں دیکھیں جن میں سے بعض میں کچھ منذر حصے بھی ہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے میری اپنی خوابوں

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۲۱
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
میں بھی بعض منذر حصے تھے لیکن بہر حال تمام خواب انجام بخیر بھی بتا رہے تھے۔ہاں ان سے یہ
ضرور ظاہر ہوتا تھا کہ واپسی پر کچھ تکالیف اور پریشانیاں بھی ہونگی۔چنانچہ کراچی میں میری ایک بچی
رہتی ہے۔بعض کاموں کی وجہ سے وہ ایروڈ رام پر نہیں آسکتی تھی۔جس دن ہم نے کراچی میں لینڈ
کرنا تھا اس دن اسکی طبیعت بہت گھبرائی ہوئی تھی۔وہ بے چین تھی کہ جلدی آئیں اور
ملیں۔ایروڈرام والوں نے انہیں کہا کہ آج اتنی تیز بارش ہو رہی ہے کہ اگر یہی حالت رہی تو ہم
ہوائی جہاز کو یہاں اُترنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بلکہ وہ سیدھا لا ہور چلا جائے گا۔وہاں جن
لوگوں کو اس بات کا پتہ لگا ان کو بھی پریشانی ہوئی۔عملاً جہاز والوں نے ہمیں یہ اطلاع دی کہ بیلٹ
کس لیں دو ایک منٹ میں جہاز اُترنے والا ہے۔اس کے بعد نہیں منٹ تک وہ جہاز او پر اُڑ تا رہا
اور کراچی شہر بھی پیچھے رہ گیا۔میرے اندازہ کے مطابق ہم تیس چالیس میل کے قریب کراچی سے
آگے نکل گئے۔پھر اس نے چکر لگایا اور واپس کراچی آکر وہ اُترا۔یہ بھی ایک قسم کی پریشانی ہی تھی۔پھر سامان وغیرہ کی وجہ سے کچھ پریشانی ہوئی۔بہر حال انجام بخیر ہوا اور ہم خوش تھے کہ چھوٹی چھوٹی
باتوں پر یہ پریشانیاں ٹل گئیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے۔دعا ئیں بھی جماعت نے بہت کیں
اور ہم کو بھی اللہ تعالیٰ نے بہت دعائیں کرنے کی توفیق دی اور وہ بڑی قدرتوں والی ہستی ہے جب
وہ اس قسم کی چیز انسان کے علم میں لاتا ہے تو اس کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ دعا ئیں کرو میری قدرت
کوا پیل کرو اور عرش تک اپنے نالوں کو پہنچاؤ۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔جس وقت ہم یورپ گئے اس وقت ہمارا یہ راستہ تھا۔پہلے فرینکفورٹ پھر زیورک پھر ہیگ
پھر ہیمبرگ۔پھر کوپن ہیگن اور پھر لنڈن اور گلاسگو۔زیورک میں ایک دن صبح میری آنکھ کھلی تو
میری زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام تھا۔مُبَارِكَ وَ مُبَارَكَ وَكُلُّ
أَمْرِ مُبَارَكِ يُجْعَلُ فِيْهِ -
یہ الہام اخبار الفضل میں بھی چھپ چکا ہے۔اس سے دوسرے دن تین بجے کے قریب
میری آنکھ کھلی اور میری زبان پر قرآن کریم کی ایک آیت تھی اور ساتھ ہی مجھے اس کی ایک ایسی تعبیر
بھی بتائی گئی جو بظاہر انسان ان الفاظ سے نہیں نکال سکتا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ تعبیر مجھے اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۲۲
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
نے ہی سکھلائی تھی۔میں خوش بھی ہوا لیکن مجھے حیرت بھی ہوئی کہ بعض دفعہ کیا کیا تعبیریں نکل
آتیں ہیں۔اگر میرے ذہن پر چھوڑا جاتا یا آپ میں سے کوئی ماہر تعبیر بتانے والا بھی ہوتا تو اس
کی وہ تعبیر نہ کرتا جو اس وقت میرے ذہن میں آئی اور ابھی اس خواب کو دیکھے چار پانچ گھنٹے ہی
ہوئے تھے کہ وہ پوری ہو گئی چونکہ طبیعت پر اثر تھا کہ یہ خواب جلد پوری ہونے والی ہے اس لئے
جس وقت منصورہ بیگم کی آنکھ کھلی میں نے انہیں بتا دیا کہ میری زبان پر یہ آیت جاری ہوئی ہے
اور مجھے اس کی یہ تعبیر بتائی گئی ہے اس کو یا درکھ لو۔پھر چار پانچ گھنٹوں کے بعد ہمیں پتہ لگ گیا کہ
اس تعبیر کے لحاظ سے وہ خواب پوری ہو گئی جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ مجھے
دلی اطمینان کے لئے اس کی ضرورت ہے۔باقی ایمان تو مجھے ہے۔اسی طرح ہمیں ایمان تو تھا
لیکن دلی اطمینان کے لئے اللہ تعالیٰ نے دوسرے ہی روز ایک ایسی بات بتادی کہ جو چند گھنٹوں میں
پوری ہونے والی تھی اور شاید اس وقت دنیا کے اس حصہ میں پوری ہو رہی تھی جس کے متعلق وہ خبر دی
گئی تھی۔اسی طرح وہ میرے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی تقویت ایمان اور تسکین قلب کا
موجب ہوئی۔وہ خواب کیا تھی اور وہ تعبیر کیا تھی جو مجھے بتائی گئی۔وہ ایک خاص مصلحت کے ماتحت
میں اس وقت نہیں بتا رہا۔ویسے وہاں بھی اور یہاں بھی میں نے بعض دوستوں کو وہ خواب اور تعبیر
بتادی ہے۔اسی طرح کو پن ہیگن میں صبح کی نماز سے پہلے جاگتے ہوئے ( گو آنکھیں میری بند تھیں )
میں نے ایک نظارہ دیکھا۔وہ نظارہ اپنی ذات میں غیر معمولی نہیں لیکن اس کا جواثر تھا وہ بڑا عجیب
اور غیر معمولی تھا کہ دل و دماغ اور جسم کی روئیں روئیں سے سرور اور حمد کے چشمے پھوٹنے لگ گئے
اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھ کر جو کیفیت ایک مومن کی ہوتی ہے ( وہ عجیب رنگ میں کچھ جذباتی
بھی ہوتی ہے اور کچھ مجذوبانہ بھی۔وہاں عقل کو کوئی دخل نہیں ہوتا محبت اور پیار کو دخل ہوتا ہے )
پیدا ہوگئی۔نظارہ تو میں نے صرف یہ دیکھا کہ میں ایک مسجد میں ہوں اور محراب میں تین صفیں
پیچھے کھڑا ہوں یعنی تیسری صف میں اور گویا میں انتظار کر رہا ہوں کہ نمازی آئیں تو میں نماز
پڑھاؤں۔میں نے دیکھا کہ دائیں طرف سے دیوار کیساتھ ساتھ ایک دوست جن کا نام عبدالرحمن

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۲۳
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
ہے مسجد میں داخل ہوئے ہیں۔چہرے سے معلوم ہوتا ہے کہ وضو کرتے ہی سیدھے چلے آرہے
ہیں اور دیوار کے ساتھ ساتھ پہلی صف کی طرف خراماں خراماں چل رہے ہیں ( پہلی صف میں اس
وقت صرف دو تین آدمی ہیں ) میرے سامنے ان کے چہرہ کا بایاں حصہ آیا ہے اور عجیب بشاشت
اور مسکراہٹ ان کے چہرہ پر پھیل رہی ہے اور اس کو دیکھ کر میرے دل میں بھی عجیب سرور پیدا ہوا
میرے پیچھے ایک شخص کھڑا ہے جس کا نام بشیر ہے۔لیکن میں نے اسے نہیں دیکھا۔میں نے یہ
خواب اس وقت کسی کو بتائی نہیں تھی لیکن اس روز مبلغین کی کانفرنس تھی شام کو چار بجے کے قریب
تبادلہ خیالات اور رپورٹوں کے بعد بعض تجاویز زیر غور آئیں۔آخر میں میں نے کچھ نصائح کرنی تھیں۔اس وقت میں نے انہیں بتایا کہ آج صبح میرے ساتھ اللہ تعالیٰ نے پیار کا یہ سلوک کیا ہے اور سرور
کی یہ روحانی کیفیت میرے اندر اب بھی موجود ہے اس پر چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کہنے
لگے کہ میں نے اور بشیر احمد صاحب آرچرڈ نے گیارہ بجے یہ باتیں کی تھیں کہ کوئی بات ضرور ہے
حضور وہ نہیں جو روز ہوا کرتے تھے۔تو گویا اس وقت وہ بھی ایک روحانی کیفیت محسوس کر رہے
تھے اور میں اس وقت بھی سرور محسوس کر رہا تھا۔گیارہ بجے کے قریب پندرہ منٹ کے لئے ہم نے
کا نفرنس کو بند کر دیا تھا کہ مبلغین ایک ایک پیالی چائے پی لیں کیونکہ وہاں لوگوں کو اس وقت ایک
پیالی چائے پینے کی عادت ہے اور بشیر احمد آرچرڈ انگریز ہیں اور سکاٹ لینڈ میں ہمارے مبلغ ہیں۔پس رحمن کی رحمانیت نے ایک بشارت دی اور کوپن ہیگن میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل
کے پیارے نظارے دیکھے اور لوگوں میں اس قدر رجوع تھا کہ وہاں بڑی تعداد میں آرہے تھے
اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ ان لوگوں کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور فرشتے انکو دھکے دے کر
لا رہے ہیں مثلا عیسائی بچے جو دس سال اور پندرہ سولہ سال کے درمیان عمر کے تھے مسجد میں
آجاتے تھے اور ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے تھے۔ان کی تعداد کو ئی چالیس پچاس ہوگی
جو مختلف وقتوں میں آئے۔پھر وہ بچے صرف فرائض میں ہی شامل نہیں ہوتے تھے کہ ہم سمجھیں کہ
وہ مجو بہ سمجھ کر ایسا کرتے تھے بلکہ مغرب و عشاء کی نمازیں جمع ہوتیں تھیں اور بعد میں ہم وتر ادا
کرتے تھے تو دس دس بارہ بارہ سال کی بعض لڑکیاں ہماری احمدی مستورات کے ساتھ وتر بھی

خطبات ناصر جلد اول
۸۲۴
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
پڑھ کے جایا کرتی تھیں ایک دن ہم میں سے کسی نے انہیں کہا کہ تمہارے ماں باپ کو پتہ لگ گیا تو
وہ تمہیں ماریں گے تو وہ کہنے لگیں نہیں ، ان کو پتہ ہے کہ ہم یہاں آتی ہیں۔غرض صبح سے لے کر
شام تک ایک تانتا سا بندھا رہتا تھا۔لوگ آرہے ہیں مسجد دیکھنے کے لئے اور واپس جارہے ہیں
ایک دن چوہدری محمد علی صاحب کی آنکھ رات کے ڈیڑھ بجے کھلی اور وہ اپنے کمرہ سے باہر نکلے تو
انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد کی تصویر لے رہا ہے۔رات کے ڈیڑھ بجے وہ مسجد کی تصویر
لے رہا تھا۔پھر آج کل ڈنمارک میں باہر کے سیاح بہت بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے یہی
موسم ہے سیر کا۔وہاں سال میں صرف ایک دو ماہ ایسے ہوتے ہیں جن میں لوگ سیاحت کے لئے
نکلتے ہیں۔پھر موسم خراب ہو جاتا ہے۔جھکڑ اور سرد ہوائیں چلتی ہیں۔سیر و سیاحت کے ان مہینوں
میں وہاں بعض کا رخانے بند ہو جاتے ہیں۔یہ نہیں ہوتا کہ بعض کو چھٹی دے دی اور بعض کو نہ دی
بلکہ کچھ عرصہ کے لئے کارخانہ ہی بند کر دیا جاتا ہے اور ملازموں سے کہا جاتا ہے کہ جاؤ سیر کرو
ہماری طرف سے تمہیں چھٹی ہے اور چونکہ ان ملکوں میں سیر و سیاحت کا زمانہ زیادہ لمبا نہیں ہوتا
اس لئے لوگ ان دنوں میں بڑی کثرت سے سیر و سیاحت کے لئے باہر نکلتے ہیں۔غرض جولوگ
سیاحت کی غرض سے وہاں آئے ہوئے تھے وہ بھی بڑی کثرت سے مسجد دیکھنے آئے ہمارا جو
مشن ہاؤس ہے۔یعنی مبلغ کے رہنے کا جو گھر ہے اس کے دروازے اور مسجد کے دروازے میں
تیں چالیس فٹ کا فاصلہ ہے۔وہاں دراصل ایک میٹنگ روم بنانے کے لئے نقشہ دیا گیا ہے لیکن
ابھی اس پر چھت ڈالنے کے لئے کارپوریشن کی طرف سے اجازت نہیں ملی۔اس وقت وہ جگہ ایک
صحن کی شکل میں ہے۔جمعہ کے روز افتتاح کے وقت لوگ اتنی کثرت سے آئے کہ جب میں گھر
سے باہر نکلا تو میں نے دیکھا کہ لوگ کثرت سے آئے ہوئے ہیں اور کندھا سے کندھا ملا ہوا ہے
اور میں مسجد کے دروازہ تک نہیں پہنچ سکتا بعد میں تین چار رضا کار آئے۔انہوں نے بڑی مشکل سے
رستہ بنایا تب میں مسجد میں پہنچا۔آنے والوں میں بڑے بڑے لوگ بھی تھے جن کی طرف اس وقت
ہماری توجہ بھی نہ ہوئی۔خود ہی وہ افتتاح کی تقریب میں شامل ہوئے اور پھر واپس چلے گئے۔ان لوگوں میں ہمارے علاقہ کا لارڈ میئر بھی تھا جو بڑا شریف انسان ہے اور جماعت کے

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۲۵
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
دوستوں کے ساتھ تعلق بھی رکھتا ہے۔ہمارے ملک میں تو رواج نہیں وہاں یہ رواج ہے کہ اگر کوئی
آدمی جس کو وہ بڑا سمجھیں ان کے ملک میں آجائے تو وہ اسے ریسیو کرتے ہیں۔Reception
دیتے ہیں اور یہ ایک فارمل سی چیز ہے پندرہ منٹ کے قریب عرصہ کے لئے یہ تقریب منائی جاتی
ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ ہم اس شخص کو اپنے میں شامل کر رہے ہیں اور یہ اس شخص کے لئے احترام
اور عزت کا ایک مظاہرہ ہوتا ہے۔چنانچہ افتتاح سے دوسرے روز انہوں نے میرے اعزاز میں
ری سپشن دی تو وہاں انہوں نے مجھے بتایا کہ میں بھی افتتاح کے موقعہ پر موجود تھا حالانکہ ہم میں
سے کسی نے بھی انہیں نہیں دیکھا۔چنانچہ معذرت کی گئی کہ لوگ چونکہ بڑی تعداد میں جمع تھے اس
لئے ہم نے آپ کو دیکھا نہیں۔افتتاح کے روز قریباً سوا سو آدمیوں کے لئے کھانا کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔چائے اور پیسٹری
کا انتظام تھا لیکن یہ کھانا ان لوگوں کو بھی کھلایا گیا جو اس موقع پر بلائے نہیں گئے تھے ہمارے آدمی
باہر جاتے اور بعض لوگوں
کو پکڑ کر اندر لے کر آتے اور انہیں کھانا کھلاتے۔کھانا میں خدا تعالیٰ نے
ایسی برکت دی کہ وہ ختم ہونے میں نہیں آتا تھا۔کوئی تین سو کے قریب آدمیوں نے کھانا کھایا۔ہمارے مقامی احمدی دوست بڑے حیران تھے کہ چھوٹے پیمانہ پر انتظام تھا جو ختم ہونے میں نہیں
آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لنگر کے کھانے کو بھلا کون ختم کر سکتا ہے۔وہاں کے پریس نے پہلے اسلام کے خلاف بعض غلط باتیں شائع کر دیں لیکن بعد میں خود ہی
ان باتوں کی تردید بھی کر دی۔السٹریٹڈ ویکلی اور دوسرے کئی اخباروں نے ایک ایک صفحہ
مسجد کے افتتاح کے لئے دیا جو ان ملکوں کے لئے تو کیا دوسرے ملکوں کے لئے بھی ممکن نہیں۔غرض
اللہ تعالیٰ نے ہر رنگ میں اس سرور کے سامان کر دیئے جو مجھے رؤیا میں دکھایا گیا تھا اور ابھی اس
کے بہت سارے حصے باقی ہیں جب میں ان تک پہنچوں گا تو ان کے متعلق کسی قدر تفصیل سے بیان
کروں گا۔میں آج خطبہ لمبا کرنا چاہتا ہوں۔نمازیں (جمعہ وعصر ) جمع کراؤں گا۔آج شام تک اگر
اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو دوستوں کے لئے پروگرام بنایا ہوا ہے سوائے اس کے کہ آپ تھک
جائیں۔اگر آپ تھک جائیں تو مجھے بتا دیں۔

خطبات ناصر جلد اول
۸۲۶
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
پھر ڈاک میں روزانہ کوئی نہ کوئی خط ایسا ہوتا جس میں کوئی مبشر خواب ہوتی اور میں اسے
پڑھ کر بڑا خوش ہوتا۔کیونکہ اعتراض والی خواب سے جو دو نتیجے میں نے نکالے تھے انہیں پورا
ہوتے دیکھتا بشارتیں مل رہی تھیں اور ان کا اعلان ہو رہا تھا اور ہم اس بات سے خوش ہورہے تھے
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے سرور کے سامان پیدا کر دیئے ہیں۔اگر کوئی دماغ اعتراض کرتا ہے
تو ہمیں اس سے کیا۔ہمیں ایسے دماغ پر رحم آتا ہے غصہ نہیں آتا کیونکہ وہ قابل رحم ہوتا ہے۔ایک
طرف اللہ تعالیٰ اپنی بشارتوں کی بارش برسا رہا ہے اور دوسری طرف ایک ایسا شخص ہے جس کے
دماغ کو اعتراض سوجھ رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انسانی وساوس سے ہر ایک کو ہی محفوظ رکھے۔غرض
ہر بات میں ہمیں سرور مل رہا تھا اور ہم خوش ہو رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے سرور کے سامان
کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی وضاحت سے یہ فرمایا ہے کہ سچی اور
جھوٹی خواب میں ایک فرق ہے۔جھوٹا خواب جو انسان کا نفس بنائے یاوہ شیطان کا القا ہو
اس کے پیچھے طاقت نہیں ہوتی۔ایسا خواب پورا نہیں ہوتا۔لیکن خدا تعالیٰ کی قدرتوں کا انسان
احاطہ نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ جو بشارتیں دیتا ہے ان کو پورا کرنے کے بھی وہ سامان پیدا کرتا ہے۔ان کو پورا
کرنے کی ذمہ داری خدا تعالیٰ پر ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس ذمہ داری کو اٹھا رہا ہوتا ہے۔وہ
کہتا ہے کہ میں تمہیں یہ بتا رہا ہوں اور میں اسکو پورا بھی کروں گا۔انسانی غفلت کے نتیجہ میں کوئی
نسل ان بشارتوں سے محروم رہ جائے تو یہ ان کی بد بختی ہے ورنہ خدا تعالیٰ کی کوئی بشارت ایسی نہیں
ہوتی جو پوری نہ ہو۔غرض خدا تعالیٰ اپنی بشارتوں کو بہر حال پورا کرتا ہے۔اگر کوئی ابتلا آ جائے
اور کوئی حصہ قوم کا ان سے محروم رہ جائے تو یہ اور بات ہے۔میں نے بتایا ہے کہ بشارتیں مل رہی تھیں اور ہمارے لئے خوشی کے سامان ہورہے تھے۔اب میں ان سامانوں کو لیتا ہوں جو اس سفر کے دوران اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگوں میں کئے۔میرے دورے کی دو اغراض تھیں ایک اپنے بھائیوں بہنوں اور بچوں بچیوں کو ملنا ان سے
واقفیت حاصل کرنا اور معلوم کرنا کہ کس قوم میں کس قسم کی کمزوری ہے تا ہم کسی نہ کسی رنگ میں

خطبات ناصر جلد اول
۸۲۷
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
تربیت کر کے ان کمزوریوں کو دور کر دیں۔ان کے لئے خاص طور پر دعائیں کرنے کا بھی موقع
ملتا تھا اور باہمی مشورہ اور تبادلۂ خیالات کے بعد زیادہ اچھا پروگرام بھی بنایا جا سکتا تھا اور دوسری
غرض میرے اس سفر کی یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے زور کیسا تھ یہ ڈالا تھا کہ ان
قوموں کی تباہی کا وقت قریب آ گیا ہے اس لئے ان پر اتمام حجت ہونی چاہیے۔چنانچہ ہر پریس
کا نفرنس میں میں ان کو یہی کہتا تھا کہ جو بات میں آپ کو آج بتانے والا ہوں اس وقت آپ اس کو
انہونی خیال کریں گے اور تم مجھے پاگل سمجھو گے۔لیکن اگر تم نے اپنے پیدا کرنے والے کی طرف
رجوع نہ کیا تو یہ تباہی تم پر ضرور آئے گی۔پھر جو آپ میں سے بچیں گے وہ میرے گواہ ہوں
گے۔وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ آج میں تمہارے ساتھ سچی باتیں کر رہا ہوں۔پس یہ
دو اغراض تھیں جن کے لئے یہ سفر کیا گیا تھا۔اب میں پہلے پریس کو لیتا ہوں جیسے اخباروں کے ایڈیٹر آزاد ہوتے ہیں کہ جو مرضی ہولکھ
دیں اور غلط بات کی تردید بھی شائع نہ کریں اسی طرح پریس بھی آزاد ہوتا ہے وہ بھی انہی کا ایک حصہ
ہوتا ہے۔جو بیان وہ چاہیں لکھ دیں۔ایک بات میں نہ کہوں اور وہ میری طرف منسوب کر دیں تو
انہیں کون پوچھ سکتا ہے یا میں ایک بات کہوں تو وہ آدھی شائع کریں اور آدھی شائع نہ کریں۔وہ
اس بات کا وہ حصہ دیں کہ اگر اس کا دوسرا حصہ لوگوں کے سامنے نہ آئے تو بہت سی غلط فہمیاں پیدا
ہو جا ئیں تو انہیں کون روک سکتا ہے اس لئے ہمارے مبلغ پر یس کا نفرنسز سے خائف تھے خصوصاً
اس لئے بھی کہ آج کل یورپ میں اسلام کے خلاف تعصب اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے آپ اس
تعصب کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔مجھے ذاتی مشاہدہ سے یہ علم حاصل ہوا ہے کہ وہ قو میں جواب تک
یہ ظاہر کرتیں رہی ہیں کہ ہم میں بڑی رواداری پائی جاتی ہے۔ہم میں بڑی (Tolerance) ہے
در اصل ان کے اندر اسلام کے خلاف بڑا تعصب پایا جاتا ہے۔اور کبھی اللہ تعالیٰ ایسے سامان
پیدا کر دیتا ہے کہ وہ تعصب ننگا ہو کر نمایاں ہو جاتا ہے اور وہ اسے چھپا نہیں سکتے۔آج کل سارا یورپ
(انگلستان سمیت ) اس قسم کے تعصب کی مرض میں مبتلا ہے۔یہاں تک کہ پچھلے دو چار مہینوں میں
بعض عرب باشندوں پر چاقو اور چھری سے حملے بھی کئے گئے ہیں جو ان ملکوں کے لئے بالکل

خطبات ناصر جلد اول
۸۲۸
خطبه جمعه ۲۵ اگست ۱۹۶۷ء
نئی بات ہے۔غرض ان کے اندر اسلام کے تعصب کو بھڑ کا یا گیا ہے۔ہمارے اپنے مبلغ پر یس کا نفرنس
سے اتنے خائف تھے کہ آپ ان کے خوف کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے اور مجھے کہنا پڑا تم کیوں
ڈرتے ہو۔تم تسلی رکھو سوال مجھ سے ہونا ہے اور جواب بھی میں نے دینا ہے۔میں انہیں خود ہی
سنبھال لوں گا اور میں نے انہیں کیا سنبھالنا تھا میں اللہ تعالیٰ سے صرف دعا ہی کر سکتا تھا اور میں
دعائیں کرتا تھا۔چنانچہ کسی جگہ بھی پریس کے کسی نمائندہ نے ادب اور احترام کو نہیں چھوڑا۔میرا ان پر کیا حق تھا مجھے وہ کیا جانتے تھے۔میرے عاجزی اور تواضع کے مقام کو تو میرا رب ہی
جانتا تھا۔غرض میرے رب نے ایسا انتظام کر دیا تھا کہ اس عاجز اور لاشئی محض سے سب ادب و احترام
کے ساتھ پیش آئے میرے سامنے کسی نے شوخی نہیں دکھائی۔کسی نے میری طرف غلط بات
منسوب نہیں کی۔کسی نے میری آدھی بات رپورٹ نہیں کی۔جب میری بات رپورٹ کی ہے تو
پوری کی ہے اور یہ عام نقشہ ہے ساری پریس رپورٹ اور نقشہ یہ اللہ تعالیٰ کے بہت بڑے فضل
کا آئینہ دار ہے۔سب سے پہلے ہم فرینکفورٹ پہنچے تھے۔وہاں ہمارا سب سے کم قیام تھا یعنی صرف ایک
دن گوہم وہاں دو راتیں سوئے لیکن دن ایک ہی ٹھہرے۔ہفتہ کی شام کو مغرب کے قریب وہاں
پہنچے اور پیر کی صبح کو ہم زیورک کے لئے روانہ ہو گئے۔ہمیں کچھ پروگرام بدلنا پڑا۔پہلے زیورک
کا پروگرام تھا پھر بعض حالات کی وجہ سے ہم نے وہ جہاز لیا جو ماسکو کے راستہ جانا تھا جہاز تو وہ بھی
پی۔آئی۔اے کا تھا لیکن اس کے ذریعہ جانے میں پہلے فرنیکفورٹ آتا تھا۔پہلا جہاز بھی
پی۔آئی۔اے کا تھا لیکن اس پر جانے میں پہلے زیورک آتا تھا۔پہلے انہوں نے ہفتہ کی شام کو
ری سپشن (Reception) رکھ دی تھی۔دعوت نامے بھجوائے جاچکے تھے۔ان ملکوں میں یہ
بڑی مشکل ہے کہ ایک آدمی کو مثلاً ہفتہ کے لئے دعوت نامے ملے اور عین وقت پر اسے یہ کہا جائے
کہ تم ہفتہ کی بجائے اتوار کو آؤ اس طرح ان کا کسی دعوت میں آنا بہت مشکل ہے لیکن بعض حالات
ہی ایسے پیش آگئے تھے کہ ہمیں وہ پروگرام بدلنا پڑا اور ری سپشن (Reception) ہفتہ کی
بجائے اتوار کو رکھی گئی اور میرا خیال تھا کہ یہاں اخبار والوں نے ہمارا کوئی نوٹس نہیں لینا۔

خطبات ناصر جلد اول
۸۲۹
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
اخباروں میں ہمارے متعلق کوئی خبر نہیں آئے گی اور پریس کا نفرنس بھی کوئی نہیں تھی۔صرف ایک
ری سپشن تھا جس میں پریس کے نمائندے بھی مدعو تھے اور انکے علاوہ کوئی پادری تھا، کوئی سکالر
تھا، کوئی وزیر تھا، کوئی ہائی کورٹ کا جج تھا۔غرض اس قسم کے تیس چالیس آدمی تھے جو مدعو تھے۔مختصری پارٹی تھی اس موقع پر کچھ باتیں ہوئیں مختصری تقریر ہوئی جس کا جرمن میں ترجمہ ہوا یہاں
الفضل میں
وہ تقریر چھپی ہے بڑی مختصر وہ تقریر تھی لیکن اس قسم کی تقریر کو بھی وہاں اڑ ہائی گنے وقت
لگ جاتا ہے( میں نے وہاں انگریزی اور اردو دونوں زبانیں استعمال کی ہیں ) پہلے میں ایک فقرہ
کہتا پھر ترجمہ کرنے والا اس کا جرمن میں ترجمہ کرتا پھر میں اگلا فقرہ کہتا۔اگر تقریر لکھی ہوئی نہ ہو تو
بڑی مشکل پیش آتی ہے میرا وہ مضمون لکھا ہوا تھا لیکن بعض جگہ میں نے بغیر لکھے بھی تقریر کی ہے۔بہر حال اگر تقریر لکھی ہوئی نہ ہو تو بڑی مشکل پیش آتی ہے یعنی ایک فقرہ کے بعد انتظار کرنا اور پھر اس کا
اگلے فقرے کے ساتھ جوڑ لگانا اور یہ بھی دیکھنا کہ ترجمہ صحیح ہوا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ مجھے سمجھ دے دیتا تھا
گو میں جرمن نہیں جانتا تھا لیکن مجھے اس بات کا پتہ لگ جاتا تھا کہ ترجمہ کرنے والے نے فلاں حصے
کا ترجمہ نہیں کیا اور میں کہہ دیتا تھا کہ تم فلاں حصہ کا ترجمہ چھوڑ گئے ہو تم اس کا ترجمہ کرو اس سے
وہ لوگ سمجھتے تھے کہ میں بڑی اچھی زبان جانتا ہوں لیکن یہ بات نہیں تھی اللہ تعالیٰ ہی مدد کر دیتا تھا
ویسے میں تھوڑی سی جرمن زبان جانتا بھی ہوں۔بہر حال وہاں تقریر میں بہت دیر لگتی ہے۔وہاں
ہمارے ایک بڑے ہی مخلص نوجوان محمود اسماعیل زولش ہیں وہ میری تقریر کا جرمن میں ترجمہ
کرتے تھے۔جب میں وہاں کے احمدیوں کے حالات بتاؤں گا تو میں بتاؤں گا کہ وہاں اللہ تعالیٰ
کس قسم کی جماعت تیار کر رہا ہے اور اس جماعت سے مل کر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے نہایت
خوشی کے سامان پیدا کئے اور آپ کے لئے بھی یہ بات غور طلب ہے کہ وہ اب آپ کے پہلو بہ پہلو
کھڑے ہو گئے ہیں اب یا تو آپ آگے نکلیں گے اور یا پھر وہ آگے نکل جائیں گے اور خدا تعالیٰ کسی کا
رشتہ دار نہیں اگر وہ آگے نکل گئے تو پھر اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں انتظام دے دے گا کیونکہ وہ
جس کو اہل دیکھتا ہے اسکو خدمت کا موقع دے دیتا ہے۔خیر وہاں ایک مختصرسی ریسپشن ہوئی
اور اگلے دن ہم نے دیکھا کہ وہاں کے ہر اخبار نے رپورٹ شائع کی ہوئی ہے بڑے اچھے نوٹ

خطبات ناصر جلد اول
۸۳۰
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
دیئے تھے اور تصویریں بھی دی تھیں مجھے قطعاً امید نہیں تھی کہ کوئی ایک اخبار بھی تصویر کیساتھ خبر
شائع کرے گا لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ وہاں بھی ہمارے متعلق خبریں شائع ہوگئیں اور اسلام
کا پیغام قریباً ہر شخص کے کان تک پہنچ گیا۔یہاں میں ایک اور واقعہ بیان کرنا چاہتا ہوں وہاں سے یہ مطالبہ آرہا تھا کہ آپ پہلے
مضمون
لکھیں اور ہمیں بھیج دیں ہم اس کا ترجمہ کر دیں گے میں بڑا مصروف آدمی ہوں میرے لئے
مضمون
لکھنا بھی بڑا مشکل تھا اور پھر وقت پر مضمون لکھنا تو اور بھی مشکل تھا لیکن جب مجھ پر زیادہ
دباؤ پڑا تو میں نے لکھنا شروع کر دیا۔پہلا مضمون میں نے فرینکفورٹ کے لئے لکھا لیکن مجھے اپنا
لکھا ہوا مضمون بھی پسند نہ آیا میں نے اسے ایک طرف رکھ دیا پھر میں نے ایک دوست کو کہا کہ
میں ڈکٹیٹ کراتا ہوں تم لکھتے جاؤ چنانچہ میں نے ایک مضمون ڈکٹیٹ کرایا۔لیکن مجھے وہ بھی پسند
نہ آیا میں نے اسے بھی چھوڑ دیا یہ مضامین تو میں نے کوشش کر کے لکھے تھے۔لیکن دوسری صبح کو
میں بیٹھا تو آمد شروع ہو گئی فقرہ پر فقرہ آتا چلا گیا لیکن بجائے اس کے کہ وہ پندرہ منٹ کا مضمون
بنتا وه ۴۵ منٹ کا مضمون بن گیا اس میں بڑا زور تھا، دلائل تھے اور وہ بڑا اثر رکھنے والا مضمون
تھا۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی تقریر تیار ہوگئی یہاں میں نے اس کا ترجمہ کروایا جب
چیک کیا تو بعض نے کہا یہ مضمون لمبا ہے میں نے کہا اس کو چھوٹا کر دو لیکن مجھے کہا گیا کہ یہ چھوٹا
نہیں ہوسکتا اگر اسے چھوٹا کیا گیا تو اس کا زور ختم ہو جائے گا میں نے کہا اچھا رہنے دو وہاں جا کے
دیکھیں گے کیا ہوتا ہے وہاں جا کے وہ مضمون جب مبلغین کو دکھایا تو وہ کہنے لگے کہ ان ملکوں کے
حالات ایسے ہیں کہ ان میں یہ مضمون نہیں پڑھا جانا چاہیے کیونکہ یہ بڑا تیز ہے میں نے کہا ٹھیک
ہے چنانچہ میں نے اسے رکھ لیا اور کہا اللہ تعالیٰ جو سمجھائے گا وہ کہتے چلے جائیں گے۔زیورک پہنچے تو وہاں پہلی پریس کانفرس ہوئی وہاں ایک اخبار بہت پائے کا ہے اس کے
متعلق ہمارے مبلغ چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کی رپورٹ ہے کہ یہ ہمیشہ اسلام کے خلاف
لکھتا ہے لیکن جب میں اس کی تردید کرتا ہوں تو یہ اُسے شائع نہیں کرتا۔ہمارے خلاف لکھتا چلا
جاتا ہے لیکن تردید میں ایک لفظ بھی شائع نہیں کرتا اور پتہ نہیں کہ اس کا نمائندہ پر یس کا نفرنس میں

خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
آتا ہے یا نہیں۔پہلی کا نفرنس تھی اور وہ بڑے ڈرے ہوئے تھے کہ پتہ نہیں پریس والے کیا کرتے
ہیں وہ میری وجہ سے بھی زیادہ ڈرے ہوئے تھے وہ سمجھتے تھے کہ اگر انہوں نے کوئی نامناسب
بات کہہ دی تو ہمیں غصہ آئے گا اور ہمیں تکلیف ہوگی غرض میری محبت اور پیار کی وجہ سے بھی انہیں
خوف تھا اور یہ بھی ڈر تھا کہ ہمارے مشن کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں۔لیکن ہوا یہ کہ سب اخباروں
کے نمائندے آئے اور نہایت آرام کے ساتھ سوا گھنٹہ کے قریب پریس کانفرنس جاری رہی۔وہ
لوگ سوال کرتے رہے اور میں ان کو جواب دیتا رہا۔بعض دفعہ وہ سیاسی سوال بھی کر دیتے تھے
اور میں انہیں کہہ دیتا تھا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں آپ مجھ سے مذہب کی باتیں کریں۔اس
اخبار کا نمائندہ جو اسلام کے خلاف لکھتا رہتا تھا اور اس کے حق میں اس نے کبھی کوئی لفظ نہیں لکھا تھا
ایک نوجوان تھا اس کو مجھ سے دلچسپی پیدا ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے اس کے دل کی تاروں کو
ہلا یا پر یس کا نفرنس ختم ہو گئی لیکن وہ نوجوان اس کے بعد بھی پندرہ منٹ کے قریب مجھ سے باتیں
کرتا رہا آخر میں اس نے کہا میں آپ سے ایک آخری سوال پوچھنا چاہتا ہوں آپ مجھے بتائیں
کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے بانی کی بعثت کا مقصد کیا ہے (اب دیکھو اللہ تعالیٰ ہی ہمارے لئے خوشی
کے سامان پیدا کرتا ہے اس کی بشارتیں اور رحمتیں ہم نے دیکھیں چھوٹی چھوٹی باتوں میں اس کی
رحمت کا ہاتھ نظر آتا تھا۔) جب اس نوجوان نے سوال کیا تو اسی وقت اس کا جواب بھی میرے
ذہن میں آ گیا۔میں نے اس سے کہا میں آپ کی بعثت کا مقصد تمہیں اپنے الفاظ میں کیوں بتاؤں
میں بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے الفاظ میں ہی تمہیں بتاتا ہوں کہ ان کی بعثت کا مقصد کیا تھا۔آپ
نے لکھا ہے کہ میں دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑنے کے لئے آیا ہوں جس نے مسیح کی ہڈیوں کو
تو ڑا اور اس کے جسم کو زخمی کیا۔وہ نوجوان اچھل پڑا اور کہنے لگا کہ مجھے حوالہ چاہیے۔اب وہ شخص
تو احمدی نہیں تھا اسے کیا غرض تھی کہ وہ اس حوالہ کو شائع کرتا لیکن اس نے کہا مجھے اصل حوالہ
چاہیے۔اب دیکھو خدائے عَلامُ الْغُيُوبِ کو تو پتہ تھا کہ اس حوالہ کا مطالبہ ہونا ہے میں نے یہاں
مضمون لکھنے شروع کئے تو میں نے بعض حوالے نکلوائے تھے بعد میں میں نے مضمون تو تیار نہ کئے اور
نہ میں تیار کر سکا کیونکہ میری طبیعت میں انقباض پیدا ہو گیا تھا لیکن میں نے چوہدری محمد علی صاحب

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۳۲
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
سے کہا یہ حوالے ساتھ رکھ لیں شاید وہاں کام آئیں ان حوالوں میں وہ حوالہ بھی تھا اور پھر وہ اُردو
میں نہیں تھا بلکہ اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہوا تھا میں نے وہ حوالہ منگوایا اور اس نوجوان
کے ہاتھ میں دے دیا اور کہا یہ ہے حوالہ اس نے اسے پڑھا تو کہا میں نے اسے نقل کرنا ہے میں
نے کہا بڑی خوشی سے نقل کرو اور اگلے دن اس اخبار میں جس میں اسلام کے حق میں کبھی ایک لفظ
بھی نہیں چھپا تھا ایک لمبا نوٹ چھپا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ ساری عبارت بھی
نقل کر دی گئی اس نے لکھا کہ آپ کا دعوی تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ میں اس غرض کے لئے مبعوث کیا
گیا ہوں کہ اس صلیب کو دلائل کے ساتھ توڑ دوں جس نے مسیح کی ہڈیوں کو تو ڑا تھا اور آپ کے جسم
کو زخمی کیا تھا۔میں نے جب اسے وہ حوالہ دیا تھا تو اسے یہ بھی کہا تھا کہ دیکھنا یہ غلطی نہ کرنا کہیں
دلائل سے“ کے الفاظ چھوڑ دو اس سے غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے چنانچہ اس نے پورا حوالہ شائع
کیا سارے حیران تھے اور کہتے تھے کہ ہمیں تو کوئی توقع نہیں تھی کہ اس قسم کی پریس کانفرنس
ہوسکتی ہے سارے اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں اُن میں سے کسی نے مسجد کی فوٹو دی اور کسی
نے نہ دی لیکن ہمارے فوٹو کے ساتھ نوٹ شائع کئے غالباً مسجد کی فوٹو اس لئے شائع نہ کی گئی کہ
اس کے فوٹو اخبارات میں آچکے ہیں اور وہ پرانی مسجد ہے۔اس کے بعد ہم ہیگ پہنچے۔( میں اس وقت صرف پریس کانفرنسوں کو لے رہا ہوں ) وہاں
حافظ قدرت اللہ صاحب مجھے کہنے لگے کہ یورپ کے دوسروں ملکوں کی نسبت یہاں مسلمانوں اور
اسلام کے خلاف تعصب بہت زیادہ ہے اور میں ڈر رہا ہوں پتہ نہیں پر یس کا نفرنس میں کیا ہوگا اور
غالباً میں نے ان سے ہی کہا تھا کہ آپ فکر نہ کریں سوال مجھ سے ہونے ہیں اور میں نے ہی ان
کے جواب دینے ہیں وہاں بھی پریس والوں نے بڑے ادب اور احترام کے ساتھ مجھ سے باتیں
کیں ایک نوجوان جو بڑا لمبا اور صحت والا تھا اور غالباً کسی کیتھولک اخبار کے ساتھ تعلق رکھتا تھا
اس نے ایک سوال کیا سوال تو اس نے بڑے ادب سے کیا لیکن اس کی آنکھوں میں شوخی تھی وہ
نوجوان کہنے لگا آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے ہمارے ملک میں کتنے مسلمان کئے ہیں غالباً اسے
علم تھا کہ یہاں احمدی تھوڑی تعداد میں ہیں میں نے اس کو کہا کہ تمہارے نزدیک مسیح علیہ السلام کی

آج 10 میں سے 10 باقی