میرے سفر کے ذریعہ گھر گھر میں اسلام کا پیغام پہنچ گیا ہے

حصہ 2

خطبات ناصر جلد اول
۸۳۳
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
جتنی زندگی تھی گو اس مسئلے میں ہمارا اور تمہارا اختلاف ہے لیکن میں اس وقت اس اختلاف کو
چھوڑتا ہوں تمہارے خیال میں جتنے سال مسیح علیہ السلام اس دنیا میں زندہ رہے اس ساری عمر میں
انہوں نے جتنے عیسائی بنائے تھے ان سے زیادہ اس ملک میں ہم نے مسلمان بنائے ہیں اس پر
ایسا رُعب طاری ہوا کہ دوسرے نمائندے تو سوال کرتے رہے لیکن وہ خاموش رہا تیس چالیس منٹ
کے بعد میں نے اس کی طرف توجہ کی اور کہا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ تم نے مجھ میں دلچسپی لینی چھوڑ
دی ہے لیکن میری تم میں دلچسپی ابھی تک قائم ہے تم سوال کرو میں اس کا جواب دوں گا خیر اس کے
بعد اس نے بعض سوال کئے اور میں نے ان کا جواب دیا۔زیورک میں تو میں پریس کا نفرنس کے
بعد وہیں ٹھہرا رہا لیکن ہیگ میں میں پریس کانفرنس کے معا بعد اس جگہ کو چھوڑ کر اپنے کمرہ میں چلا
گیا تھا اور وہ نوجوان قریباً ایک گھنٹہ تک دوستوں سے گفتگو کرتا رہا اس نے قیمتاً ہمارا لٹریچر بھی
خریدا اور کہنے لگا میں اسے ضرور پڑھوں گا۔غرض اس پر اتنا اثر تھا وہاں کے سارے اخباروں نے
صرف یہ خبر ہی شائع نہیں کی تھی کہ ہم اس ملک میں آئے ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ
اسلام لا ؤ ورنہ تباہ ہو جاؤ گے اور دراصل یہی بات ان دوغرضوں میں سے ایک تھی جن کے لئے
میں وہاں گیا تھا مجھ سے وہ باتیں کرتے ان کو بھی شائع کرتے اور ساتھ ہی ہماری تصویریں بھی
شائع کرتے لیکن اگر وہ صرف میری تصویر شائع کرتے تو اس میں میری کوئی عزت افزائی نہیں تھی
جس کو خدا تعالیٰ نے عزت دی ہو وہ دنیا کی عزتوں کی کیا پرواہ کرتا ہے میرے وہاں جانے کی جو
اصل غرض تھی وہ پوری ہونی چاہیے تھی میں نے ان کو جو انتباہ دینا تھاوہ ہر ایک کے پاس پہنچنا چاہیے تھا
اور مجھے خوشی اس بات سے ہوئی تھی کہ انہوں نے صاف طور پر لکھ دیا تھا کہ میرا پیغام یہ ہے کہ
دور استے تمہارے لئے کھلے ہیں یا تو تم اسلام لاؤ یا تباہ ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ۔میں ویسے وہاں
یہ فقرہ بولتا تھا کہ اپنے رب کی طرف رجوع کرو Come back to your Creator
اور اس کا مفہوم وہ سارے سمجھتے تھے چنانچہ ان میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کا مطلب
تو اسلام سے ہے نا۔میں نے کہا ہاں اللہ وہی تو ہے جو اسلام نے پیش کیا ہے وہ لوگ ذاتِ باری
اور صفات باری کے متعلق تو کچھ جانتے نہیں تھے لیکن وہ مفہوم کے لحاظ میرے فقرہ کا ترجمہ کر لیتے

خطبات ناصر جلد اول
۸۳۴
خطبه جمعه ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
تھے اور انہوں نے یہ شائع کیا کہ یہ کہتے ہیں کہ تم اسلام کو قبول کرو ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔اس کے بعد ہم ہمبرگ پہنچے ہیمبرگ میں چار روزانہ اخبار ہیں جرمنی میں صرف دو اخبار ایسے ہیں
جو سارے جرمنی میں پڑھے جاتے ہیں بلکہ ساری دنیا میں پڑھے جاتے ہیں اور لندن ٹائمز کے
ہم پلہ ہیں باقی سارے اخبار مقامی ہیں۔بہر حال ہیمبرگ میں چاروزانہ اخبار ہیں جن میں سے
تین صبح کو چھپتے ہیں اور ایک شام کو چھپتا ہے جو اخبار صبح کو چھپتے ہیں ان میں سے ایک ان دو اخبارات
میں سے ہے جوصرف جرمنی میں ہی نہیں پڑھے جاتے بلکہ ساری دنیا میں جہاں جرمن زبان بولی
جاتی ہے پڑھے جاتے ہیں اور یہ اطلاع مجھے کراچی میں پریس میں کام کرنے والے ایک
غیر احمدی دوست نے دی جب میں نے اخبار کا نام لیا ، ڈی ویلٹ ، تو اس نے کہا اچھا یہ اخبار ہے یہ تو
ساری دنیا میں جاتا ہے اور جرمنی کے دو بڑے اخباروں میں سے ایک ہے اس کے علاوہ تین اور
اخبار ہیں اور وہ اپنے علاقہ میں پڑھے جاتے ہیں۔گویا صرف چار اخبار ہیں باقی نیوز ایجنسیز جیسے
ہمارے ہاں اے پی پی وغیرہ ہے پھر ریڈیو ہے وغیرہ وغیرہ ، ہمارے مبلغوں کا اثر ورسوخ ہے
حکومت سے بھی ان کے تعلقات ہیں محکمہ اطلاعات و انفارمیشن کو جب پر یس کا نفرنس کے متعلق علم
ہوا تو انہیں خیال آیا کہ کہیں یہ مایوس نہ ہو جائیں چنانچہ انہوں نے فون کر کے بتایا کہ حکومت کی
طرف سے ہم پر یس کا نفرنس بلاتے ہیں ، بڑا زور لگاتے ہیں ، روپیہ خرچ کرتے ہیں ، تب جا کر
کہیں سات آٹھ یا نو نمائندے آتے ہیں اگر آپ کی پریس کانفرنس میں تھوڑے نمائندے
ہوں تو آپ مایوس نہ ہوں ہمارے ملک کا یہی طریق ہے۔خیر انہوں نے وارننگ دی اور وارنگ
بھی اپنی محبت اور تعلق کی وجہ سے دی تا کہ ہم مایوس نہ ہو جائیں وہاں ایک اٹلانٹک ہوٹل ہے جس
میں یہ پریس کانفرنس ہوئی میں جب وہاں گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں ۳۵ نمائندے بیٹھے ہوئے
ہیں ان چاروں اخباروں کے نمائندے تھے ہفتہ وار اخباروں کے نمائندے تھے دو نمائندے
ریڈیو کے تھے۔(وہاں دو مختلف ریڈیو پروگرام ہیں اور ان میں سے ہر ایک نے علیحدہ علیحدہ اپنی
انڈی پینڈنٹ ٹیم بھیجی ہوئی تھی ) نیوز ایجنسیز کے نمائندے تھے پھر وہاں رواج ہے کہ فوٹوگراف
مہیا کرنے والی بھی انڈی پینڈنٹ ایجنسیاں ہیں وہ فوٹو لے لیتی ہیں اور ہر اخبار کو بھیج دیتی ہیں اور

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۳۵
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
کہلا بھیجتی ہیں اگر تم نے اس واقعہ کے متعلق کوئی نوٹ دینا ہو تو یہ تصویر میں ہیں تم ان میں سے کوئی
ایک یا دو منتخب کر لو اور اس کے وہ پیسے لے لیتی ہیں یہ ان کے کمانے کا ایک ذریعہ ہے اخبار کو اپنے
علیحدہ فوٹوگرافر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔بہر حال وہاں یہ سسٹم ہے اور ان فوٹو لینے والی ایجنسیوں
کے نمائندے بھی وہاں موجود ہوتے تھے کل نمائندے ۳۵ تھے اور ایک گھنٹہ پچیس منٹ تک ہم
باتیں کرتے رہے وہ اُٹھنے کا نام ہی نہ لیتے تھے میں خود کھڑا ہو گیا اور کہا اب ہم اس پریس
کا نفرنس کو ختم کرتے ہیں۔اس پر یس کا نفرنس میں دو عورتیں بھی تھیں میں نے ان سے ہاتھ نہیں ملا یا تھا اور اس پر ان
میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا آپ نے ہم سے ہینڈ شیک یعنی مصافحہ کر کے ہماری
عزت افزائی تو کی ہے لیکن ان عورتوں کی عزت افزائی نہیں کی یہ کیا بات ہے۔میں نے اسے کہا
کہ میں تمہارا بڑا ممنون ہوں کہ تم نے یہ سوال کر کے بات کی وضاحت کر والی ہے ورنہ تم یہاں
سے اُٹھ جاتے تو غلط نہی قائم رہتی۔اسلام کا یہ مسئلہ ہے اور یہ ایک عورت کی بے عزتی کے خیال
سے نہیں بلکہ اس کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کے لئے ہے۔تم یہ تو کہہ سکتے ہو کہ ہمارا نظریہ
درست نہیں مگر ہم پر یہ الزام نہیں لگ سکتا کہ ہم عورت کی عزت اور احترام نہیں کرتے خیر بات ان
کی سمجھ میں آگئی اور ان کی تسلی ہو گئی بڑی لمبی چوڑی گفتگو ہوئی ان سے۔اس موقعہ پر ایک بڑی
اچھی تصویر بھی لی گئی جو مجھے بہت پسند آئی میں نے ایک وارننگ دیتے ہوئے جوش میں اپنی انگلی
ایک خاص انداز سے ) ہلائی جو نہی میں نے انگلی ہلائی ایک فوٹو گرافر نے چھلانگ لگائی میرا خیال
تھا کہ وہ تصویر نہیں لے سکے گا لیکن وہ اپنے فن میں بڑے ماہر ہوتے ہیں پتہ نہیں کس طرح اس
نے تصویر لے لی دوسرے دن وہ تصویر اخبار میں آگئی۔ہیمبرگ کے ٹیلی ویژن کو ایک کروڑ سے
زیادہ آدمی دیکھتے ہیں جرمنی کے چھوٹے چھوٹے کئی صوبے ہیں اور ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن تین
چارصو بوں میں دیکھا جاتا ہے ہیمبرگ کا ٹیلی ویژن جس علاقہ میں دیکھا جا سکتا ہے اس کے متعلق
اندازہ ہے کہ اس میں اسے ایک کروڑ سے زیادہ آدمی دیکھتے ہیں ہم نے اس میں چالیس فیصدی
کاٹ دیا کہ بہت سے لوگ باہر گئے ہوئے ہوتے ہیں بعض لوگ سیر و سیاحت کے لئے گھروں

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۳۶
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
سے نکلے ہوئے ہوتے ہیں پھر بھی ۶۰، ۷۰ لاکھ کے درمیان لوگوں نے ہمیں ٹیلی ویژن پر دیکھ
لیا اور جو باتیں وہاں ہوئی وہ یہی تھیں کہ اسلام لاؤ اور اپنے اللہ کی معرفت حاصل کرو۔یہ پیغام
براڈ کاسٹ بھی ہو گیا اور پھر سارے اخباروں میں بھی آگیا اخباروں کی وجہ سے شہر میں ہمارا اس
طرح چرچہ ہوا کہ ہمارے لئے باہر نکلنا مشکل ہو گیا دو ایک بار ہم بازار میں گئے تو جہاں تک
نظر جاتی تھی مرد عورتیں اور بچے اپنا کام کاج چھوڑ کر ہماری طرف دیکھنے لگ جاتے تھے اور
سینکڑوں کیمرے نکل آتے تھے۔جس دوکان میں بھی جاؤ سودے کے متعلق بات بعد میں ہوتی
پہلے اخبار ہمارے سامنے کر دیا جاتا تھا اور اس کا مطلب یہ ہوتا تھا کہ وہ ہمیں جانتے ہیں اور اس
بات کا اظہار وہ بڑی خوشی اور بشاشت سے کرتے تھے۔میرا بتانے کا یہ مطلب ہے کہ ہر گھر میں
ہمارا یہ پیغام پہنچ گیا کہ اسلام لا و یا تباہ ہو جاؤ کیونکہ میری باتوں کا خلاصہ یہی تھا کہ اپنے ربّ
سے تعلق پیدا کرو ورنہ تباہی تمہارے سامنے ہے۔اس کے بعد ہم کو پن ہیگن گئے پہلے اس کے کہ میں کچھ کوپن ہیگن کے متعلق بتاؤں میں
ایک واقعہ بتانا چاہتا ہوں زیورک میں جو ٹیم ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو لینے آئی تھی وہ تین اشخاص
پر مشتمل تھی ان میں سے دو مرد اور ایک عورت تھی جو عورت تھی اس نے کہا میں ریکارڈ کرنے سے
پہلے آپ سے بعض سوال کر کے جواب لینا چاہتی ہوں کیونکہ پروگرام چھوٹا ہے اور سوال زیادہ
ہیں میں جو جواب اچھے سمجھوں گی انہیں ٹیلی ویژن کے لئے ریکارڈ کرلوں گی میں نے کہا ٹھیک
ہے اس نے ایک سوال یہ کیا کہ آپ ہمارے ملک میں اسلام کس طرح پھیلائیں گے۔میں نے
اسے فوری طور پر یہ جواب دیا کہ دلوں کو فتح کر کے اس کو یہ جواب اتنا اچھا لگا کہ وہ کہنے لگی میں یہ
فقرہ ضرور ٹیلی ویژن پر لانا چاہتی ہوں میں نے کہا ٹھیک ہے اس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن
کے لئے ریل (فلم) تیار کی منظر یہ تھا کہ پیچھے مسجد تھی اور سامنے میں تھا۔میں جو کچھ بول رہا تھا وہ
اس فلم پر آ گیا اور نشر ہوا۔کوپن ہیگن کی پریس کانفرنس میں بھی ایک نمائندہ نے یہ سوال کر دیا کہ آپ ہمارے ملک
میں اسلام کیسے پھیلائیں گے میں نے اسے کہا کہ بالکل یہی سوال زیورک میں ایک عورت نے کیا

خطبات ناصر جلد اول
وو
۸۳۷
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
تھا اور میں نے اسے یہ جواب دیا تھا کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس جواب پر ایک عورت نمائندہ
بڑے وقار سے کہنے لگی کہ ان دلوں کو لے کر آپ کریں گے کیا ؟ میں نے اسے جواب دیا کہ
پیدا کرنے والے رب کے قدموں میں جا رکھیں گے اس جواب کا اس پر اس قدراثر ہوا کہ وہ
پریس کانفرنس کے بعد بھی کافی دیر وہاں ٹھہری رہی۔اس نے ہمیں نماز پڑھتے دیکھا۔اس نے کہا
میں واپس جا کر ایک مضمون لکھوں گی۔خیر وہاں بھی پریس انٹرویو ہوا اور بڑا اچھا ہوا اور تمام اخبارات
میں وہ چھپا۔پریس کانفرنس سے پہلے مسجد کے افتتاح کی جو تصویر میں چھپیں ان میں ایک اخبار نے
یہ کیا کہ نماز کی تصویر دے کر اس کے نیچے یہ نوٹ دے دیا کہ یہ لوگ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی
عبادت کر رہے ہیں اگلے دن پادریوں کے ایک گروپ نے مجھ سے انٹرویو کا وقت لیا ہوا تھا اس
دن صبح ہی وہ اخبار آ گیا میں نے دوستوں کو یہ ہدایت دی کہ جب پادری آئیں تو یہ اخبار میرے
ہاتھ میں دے دیں چنانچہ میٹنگ سے پہلے وہ اخبار میرے ہاتھ میں دے دیا گیا اس گروپ کا جو
لیڈر تھا میں نے اس سے کہا کہ اس فقرہ کا ترجمہ کر کے مجھے بتاؤ مجھے اس کے مفہوم کا علم تو تھا لیکن
میں اس کے منہ سے کہلوانا چاہتا تھا شرمندگی سے اس کا منہ سرخ ہو گیا اور اس نے کہا ہم یہ نوٹ
پہلے دیکھ چکے ہیں اور بڑے شرمندہ ہیں میں نے کہا اب دوصورتیں ہیں یا تو میں اس کی تردید
کروں اور یا تم اس کی تردید کرو اگر میں اس کی تردید کروں گا تو اس سے بدمزگی پیدا ہوگی کیونکہ
میں تو اپنے رنگ میں اس کی تردید کروں گا۔چنانچہ اس پادری نے اس کی تردید شائع کرائی ایک
لمبا نوٹ لکھا گیا جو اس اخبار میں شائع ہو گیا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے ایک اور موقعہ ہمارے
نظریہ کو پھیلانے اور اسلام سے تعارف کرانے کا پیدا کر دیا بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہاں کی
ہر اخبار نے ہمارے متعلق لکھا اور بعض اخبارات نے ایک ایک صفحہ اس کے لئے دیا۔پھر جیسا کہ میں نے اشارہ بتایا ہے کہ ہمارے ملکوں میں تو رواج نہیں لیکن اس ملک میں یہ
رواج ہے کہ باہر سے آنے والے ایسے آدمیوں کو جن کو وہ بڑا سمجھتے ہیں لارڈ میئر ریسپشن دیتا ہے
اور اس کا یہ مقصد ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنے شہر میں خوش آمدید کہہ رہے ہوتے ہیں۔کوپن ہیگن
میں دوسرے ملکوں کے رواج کی طرح صرف ایک کارپوریشن نہیں جس کے آگے مختلف یونٹ

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۳۸
خطبہ جمعہ ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
ہوں وہاں مختلف کارپوریشنز ہیں جن میں سے ہر ایک انڈی پینڈنٹ ہے۔آپس میں ان کا کوئی
تعلق نہیں۔ان میں سے اُس کارپوریشن کا جس کے علاقہ میں ہماری مسجد ہے الگ لارڈ میئر ہے
اس کے علاوہ ایک اور کارپوریشن ہے جس میں کوپن ہیگن کا پرانا شہر واقع ہے۔اس کی میئرس
ایک عورت ہے ان دونوں کارپوریشنوں نے ہمیں ری سپشن دی ہوئی تھی۔ہمارے علاقہ کی
کارپوریشن کا لارڈ میئر مشن سے اتنا تعلق رکھتا ہے کہ وہ چھٹیوں پر گیا ہوا تھا اور وہاں سے وہ صرف
مسجد کے افتتاح میں شامل ہونے اور مجھے ری سپشن دینے کے لئے واپس آیا اور بڑے پیار سے
اس نے مجھ سے گفتگو کی میں نے اسے بتلایا کہ ہمارے احمدی مسلمان تمہاری کارپوریشن کے
بہترین شہریوں میں سے ہوں گے کیونکہ ہمارا یہ مذہبی عقیدہ ہے کہ ہم ملکی قانون کی پابندی
کریں اسلام نے ہمیں یہی سکھایا ہے۔لارڈ میئر نے ہمیں اپنی کارپوریشن کا جھنڈا دیا اور ہم نے
اسے قرآن کریم دیا۔پھر ہم دوسری کارپوریشن کی طرف سے دی ہوئی ریسپشن میں شریک
ہوئے اس میں لارڈ میئرس نے ہمیں اپنی کارپوریشن سے متعلق ایک معلوماتی کتاب دی اور ہم
نے اس کو قرآن کریم پیش کیا باتیں بھی ہوتی رہیں۔اس موقعہ پر پریس کے نمائندے بھی موجود
تھے اگلے دن اس ری سپشن کی تصویر بھی اخباروں میں آگئی۔جس میں لارڈ میئرس کو قرآن کریم
وصول کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا ایک اخبار نویس نے شرارتا اسے کہا کہ انہوں نے تم کو اپنا ہاتھ
نہیں دیا۔یعنی مصافحہ نہیں کیا وہ عورت پڑھی لکھی تھی اور بڑی ہوشیار تھی اس نے فوراً یہ جواب دیا
کہ انہوں نے مجھے اپنا ہاتھ تو نہیں دیا لیکن مجھے قرآن کریم دیا ہے اور اگلے دن اس کا یہ فقرہ بھی
اخباروں میں چھپ گیا۔اس کے بعد ہم یورپ کو چھوڑ کر لنڈن پہنچے لنڈن کے پریس نے ہمارے ساتھ پہلے تو کوئی
تعاون نہیں کیا یعنی انہوں نے ہمارے متعلق کوئی خبر نہیں دی۔صرف ایک اخبار نے خبر دی جس
کا نمائندہ ائیر پورٹ پر آیا ہوا تھا اور اس سے گفتگو بھی ہوئی تھی لیکن عام طور پر پریس نے
ہمیں نظر انداز کیا تین دن ہم وہاں رہے پھر ہم سکاٹ لینڈ چلے گئے وہاں بھی پر یس کا نفرنس ہوئی
اور وہاں کی اخباروں نے خبریں بھی دیں اس کے بعد ہم چند روز ”ونڈ رمیر“ ٹھہرے اس دوران

خطبات ناصر جلد اول
۸۳۹
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
ایک مقامی اخبار نے امام رفیق ( مسجد لنڈن کے امام ) کو فون
کیا اور کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ
کون لوگ ہیں جو ہمارے علاقہ میں ٹھہرے ہوئے ہیں یہاں تو ایک ہنگامہ بپا ہے کہ مقامی اخبار
نے کچھ لکھا نہیں اور لوگ حیران ہیں آخر انہیں پتہ لگنا چاہیے کہ یہ کون ہیں چنانچہ امام رفیق نے
اسے بتایا اور اس نے اگلے روز ایک خبر شائع کر دی۔ابھی ہم ونڈ ر مئیر میں ہی تھے کہ ہمیں وہاں ایک پیغام ملا کہ ٹائمز لنڈن پیشل انٹرویو لینا چاہتا
ہے میں نے کہا ٹھیک ہے لیکن وقت ہم وہاں مقرر کریں گے۔ٹائمز لنڈن چوٹی کے اخباروں میں
سے ہے دوست یہ نہ سمجھیں کہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا ذکر کر رہا ہوں میرے نزدیک یہ باتیں
بڑی اہم ہیں کیونکہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ نظر آتا ہے ٹائمز لنڈن
کا جو نو جوان نمائندہ انٹرویو لینے آیا اس نے مجھے بتایا کہ وہ آسٹریلیا کا رہنے والا ہے لندن کا رہنے
والا نہیں اور وہ صرف چھ ماہ سے یہاں کام کر رہا ہے میں جب آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا اسوقت
میرے بعض گہرے دوست آسٹریلیا کے طالب علم تھے میں نے کہا مجھے تم سے مل کر بہت خوشی
ہوئی ہے ویسے تو مجھے ہر ایک سے مل کر خوشی ہوتی ہے لیکن تمہارے ساتھ مل کر اس لئے بھی خوشی
ہوئی کہ آسٹریلیا کے بعض طالب علموں سے میری بڑی گہری دوستی تھی اور بڑے لمبے زمانہ کے
بعد آج میں ایک آسٹریلین سے مل رہا ہوں۔بہر حال ایک بے تکلفی کا ماحول پیدا ہو گیا وہ نوجوان
بڑا عقلمند تھا اور زیرک تھا وہ مجھ سے مختلف باتیں کرتا رہا وہاں پریس کے نمائندے مجھے سیاست
میں گھسیٹنے کی کوشش کرتے تھے لیکن یورپ کا پریس بڑا سمجھ دار ہے جب میں نے ان سے کہہ دیا کہ
مجھ سے صرف مذہبی باتیں کرو تو وہ اس پر زور نہیں دیتے تھے میں نے اس سے بھی کہا کہ مجھ سے
سیاست کی باتیں نہ کرو تو وہ رک گیا میں نے اس کو یہ بھی بتایا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب
ہے نیز مذہب کا تعلق دل سے ہے اور دل کو طاقت کے ذریعہ بدلا نہیں جاسکتا۔مذہب کے نام پر
خواہ مخواہ جھگڑنا ہی غیر معقول ہے اب ہم دونوں یہاں بیٹھے ہیں میں ایک مسلمان ہوں اور ایک
مذہبی فرقہ کا سر براہ ہوں اور تم ایک عیسائی نوجوان ہو میرے دل میں تمہارے متعلق دشمنی ، نفرت
کا یا حقارت کا کوئی جذ بہ نہیں اور مجھے یقین ہے کہ تمہارے دل میں میرے خلاف دشمنی ،نفرت یا

خطبات ناصر جلد اول
۸۴۰
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
حقارت کا کوئی جذبہ نہیں اور اگر ہم یہاں اس کمرہ میں اس قسم کی فضا پیدا کر سکتے ہیں تو ساری دنیا
میں بھی پیدا کر سکتے ہیں۔دوسرے دن اس نے اخبار میں بڑا اچھا نوٹ دے دیا ہمیں یہ خیال
بھی نہیں تھا کہ اس قسم کا نوٹ اخبار میں آجائے گا ٹائمز کو اتنی اہمیت حاصل ہے کہ اگر اس میں کوئی
چیز چھپ جائے تو اس کے متعلق یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ انگلستان کے سارے پریس میں وہ چیز آگئی
بہر حال وہاں بھی اللہ تعالیٰ نے اعلاء کلمۃ اللہ کے سامان پیدا کر دیئے۔پھر کراچی میں انٹرویو ہوا یہ لوگ اپنے رنگ کے ہیں یہ لوگ بار بار مجھ سے سیاسی سوال
کر دیتے تھے اور بار بار مجھے یہ کہنا پڑتا تھا کہ میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا ویسے سب
ہی اچھے تھے انہیں یہی اچھا معلوم ہوتا تھا کہ میں ان سے سیاسی گفتگو کروں ہر ایک کا اپنا اپنا خیال
ہوتا ہے لیکن یہاں بھی اخبارات میں اچھے نوٹ آگئے تھے۔ان پریس کانفرنسز سے میری کوئی
ذاتی غرض وابستہ نہ تھی میں نے صرف یہی مقصد اپنے سامنے رکھا تھا کہ ان لوگوں کو جھنجھوڑا جائے
اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کا آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے اس حقیقت کی طرف انہیں متوجہ کیا جائے
اور یہ غرض اخباروں کے تعاون سے پوری ہوگئی اور یہ مقصد ہمیں حاصل ہو گیا۔ساری قوم کو انتباہ کر دیا گیا اس لحاظ سے کہ اکثریت کے کانوں میں یہ آواز پہنچ گئی اور یہ
بات ان کے ذہن نشین کر دی گئی کہ ہمیں ایک انتباہ دیا گیا ہے اور ایک وارننگ دینے والے نے
ہمیں وارننگ دے دی ہے۔جس تیز مضمون کے متعلق میں نے پہلے بیان کیا ہے اس کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
جب ہم لندن گئے تو ہمیں ایک ریسپشن دی گئی جس میں تین سو آدمیوں نے شامل ہو نا تھا۔گو
یدری سپشن جماعت کی طرف سے تھی لیکن اس میں اس علاقہ کے مئیر بھی مدعو تھے جس میں ہماری
مسجد ہے ایک ایم پی تھے، پاکستان ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ تھے اور بعض دوسرے انگریز
بھی تھے اور یہ سب کوئی تیس چالیس آدمی تھے میں نے سوچا کہ میں نے اپنی محنت سے تو یہ مضمون
تیار نہیں کیا بلکہ یہ آمد تھی اور میرے رب کی عطا۔اس لئے اس کا جو مقصد تھا وہ پورا ہونا چاہیے اور
یہی وہ جگہ ہے کہ جہاں یہ مقصد پورا ہو سکتا ہے اس کے بعد مجھے اور کوئی موقعہ نہیں ملے گا۔چنانچہ

خطبات ناصر جلد اول
خطبه جمعه ۲۵ /اگست ۱۹۶۷ء
میں نے محترمی مخدومی چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے کہا کہ آپ اسے پڑھیں اور مجھے مشورہ
دیں کہ آیاری سپشن کے بعد میں یہ تقریر کروں یا نہ کروں میں نے انہیں اس کا پس منظر بھی بتایا۔اگلے دن صبح ان کا پیغام مجھے آیا کہ آپ یہ تقریر ضرور کریں تقریر کے انگریزی ترجمہ کے فقرات
میں بعض جگہ انہوں نے لفظی اصلاح بھی کی انگریزوں کا یہ طریق تھا کہ وہ ڈنر کے بعد ہلکی پھلکی
تقریریں کرتے ہیں اور وہ تین تین چار چار منٹ کی ہوتی ہیں یہی کہ ایک دو لطیفے سنا دیئے اور بیچ
میں کوئی کام کی بات کہہ دی میں اس بات کی وجہ سے بڑا پریشان تھا۔کیونکہ مجھ سے پہلے چار تقریریں
تھیں سب سے پہلے مئیر کھڑا ہوا اور اس نے پاکستان کی بھی اور جماعت کی بھی بڑی تعریف کی اور
تین چارمنٹ کے بعد وہ بیٹھ گیا اس کے بعد ایم پی کھڑا ہوا ان کی طبیعت میں مزاح تھا انہوں نے
ایک دو لطیفے سنائے اور خوب ہنسایا پھر پاکستان ایسوسی ایشن کا پریذیڈنٹ کھڑا ہوا اور اس نے
اپنے لحاظ سے کچھ سنجیدہ اور کچھ ہلکی پھلکی تقریر کی۔آخر میں ( مجھ سے پہلے ) چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب
تھے وہ کھڑے ہوئے انہوں نے ایک دو فقروں کے بعد میرے متعلق کہا کہ انہوں نے اس وقت
بعض بڑی اہم باتیں کرنی ہیں اس لئے میں زیادہ وقت نہیں لیتا گویا انہوں نے میرے پیغام
کا تعارف بھی کرادیا اور وہ سارے اس بات کے لئے تیار ہو گئے کہ کوئی اہم پیغام آنے والا ہے
میرے ذہن سے بوجھ اُتر گیا اور میں نے مضمون پڑھنا شروع کیا ۴۵ منٹ میں وہ مضمون ختم ہوا
اس سارے عرصہ میں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سامعین مسحور ہیں کوئی آواز وہاں پیدا نہ ہوئی بعد میں
احمدیوں نے مجھے بتایا کہ ہمیں پسینے آرہے تھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بڑا تیز مضمون تھا لیکن وہ
مضمون میر انہیں تھا یہ نہیں تھا کہ میں نے سوچ کر اور عقل پر زور دے کر اسے بنایا ہو بلکہ جب
میں لکھنے لگا تو مضمون ذہن میں آتا گیا اور میں لکھتا گیا۔ایک احمدی کہنے لگا کہ میرے ساتھ ایک
انگریز بیٹھا ہوا تھا جب آپ نے مضمون پڑھنا شروع کیا تو اس نے حیرانی سے منہ کھولا اور پھر
۴۵ منٹ تک اس کا منہ کھلا ہی رہا جس وقت میں نے مضمون ختم کیا اور سلام کیا اس وقت شاید کوئی
چیونٹی بھی چلتی تو مجھے آواز آجاتی۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا سارے سٹنڈ (Stunned ) ہو گئے
ہیں اپنے بھی اور پرائے بھی۔اس خاموشی کی حالت میں میں نے سلام کیا اور باہر نکل گیا جب تک

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۴۲
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
میں ہال سے باہر نہیں نکلا میرے کان میں کوئی آواز نہیں پڑی علاقہ کے میئر میرے ساتھ تھے وہ
بڑے عقل مند آدمی تھے ہمارے احمدیوں کو یہ خیال نہ آیا کہ میں اکیلا باہر نکل گیا ہوں وہ سارے
وہیں بیٹھے رہے تھے انہیں یہ بھی خیال نہ آیا کہ یہ اکیلے موٹر میں کیسے چلے جائیں گے وہاں موٹر
ڈرائیور بھی نہیں تھا میئر مجھے کہنے لگا آپ تھکے ہوئے ہوں گے ادھر آئیں ہم ذرا یہاں بیٹھتے ہیں
میں نے کہا۔ٹھیک ہے ہال او پر تھا ہم سیڑھیوں سے نیچے اتر کے نیچے کے کمرے میں چلے گئے
اور وہاں کھڑے کچھ دیر تک باتیں کرتے رہے وہاں وہ ایم پی بھی آگئے وہ کہنے لگے مجھے امید
ہے کہ جس تباہی کا آپ نے ذکر کیا ہے اس کی پیش گوئی ہمارے حق میں پوری نہیں ہوگی۔قبل اس
کے کہ میں اس کا کوئی جواب دیتا میئر نے کہا کہ ان کی تقریر کا خلاصہ تو یہ ہے کہ ایک تو دنیا
میں امن ہونا چاہیے اور دوسرے اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنا چاہیے جب اس نے اس رنگ
میں جواب دیا تو وہ خاموش اور سنجیدہ ہو گئے ویسے تو وہ بڑا اچھا آدمی تھا لیکن بعض آدمیوں کی
طبیعت ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں اور جس وقت میئر نے دیکھا کہ لوگ نیچے
اُتر آئے ہیں (سامنے کا دروازہ کھلا ہوا تھا ) تو کہنے لگے اچھا اب چلئے تب مجھے پتہ لگا کہ اس کے
دماغ میں یہ نہیں تھا کہ میں تھکا ہوا ہوں اور آرام کروں بلکہ یہ تھا کہ میں اکیلا ہوں سارے ساتھی
وہاں بیٹھے ہیں اور موٹر چلانے والا بھی وہاں بیٹھا ہے کیونکہ وہاں ڈرائیور استعمال نہیں ہوتا سارے
لوگ کارمیں آپ ہی چلاتے ہیں۔پھر میں نے جماعت کو ہدایت دی کہ میرا یہ مضمون بہت تھوڑے آدمیوں نے سنا ہے اب
اسے گھر گھر پہنچاؤ اور خرچ کا اندازہ لگاؤ انہوں نے کہا پچاس ہزار کا پیوں پر کوئی ڈیڑھ سو پونڈ
خرچ آئے گا یعنی پچاس ہزار کا پیوں پر دو ہزار روپے میں نے کہا ٹھیک ہے اگر پیسے نہیں ہیں تو
میں انتظام کر دیتا ہوں وہ کہنے لگے رقم کا انتظام ہم کر چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے وہاں رہنے والے
احمدیوں کو قربانی کی بڑی توفیق دی ہے چنانچہ چند دوستوں نے باہم مل کر یہ فیصلہ کیا کہ ہم اسے
شائع کریں گے چنانچہ پچاس ہزار کا پیاں اس مضمون کی وہاں چھپ چکی ہیں۔اب میں نے
ہدایت دی ہے کہ اس کا جرمن ، ڈینش اور ڈچ زبانوں میں ترجمہ ہو جائے اور پھر اگر موقعہ ملا

خطبات ناصر جلد اوّل
۸۴۳
خطبه جمعه ۲۵ را گست ۱۹۶۷ء
تو سپینش اور اٹالین میں بھی اس ترجمہ کو کروایا جائے گا اور سارے یورپ میں اسے پہنچادیا جائے
گا۔میں نے انہیں کہا کہ وقف عارضی کو جاری کرو اور واقفین سے یہ کام لو اسے ہر گھر میں پہنچاؤ
اس کی تعداد کم ہے اور گھر زیادہ ہیں اس لئے پڑھے لکھے اور صاحب رسوخ لوگوں کی فہرست بناؤ
اور ان تک اسے پہنچاؤ شہروں اور دیہات دونوں میں اسے تقسیم کرو یہ نہیں کہ شہروں میں اسے تقسیم
کرو اور دیہات میں نہ کرو۔دیہات میں ابھی تک عیسائیت سے کچھ نہ کچھ پیار ضرور پایا جاتا ہے
شہروں میں نہیں پایا جاتا۔اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اور اس نے توفیق دی تو دو ایک خطبات میں وہاں کے واقعات اپنے
رنگ میں بیان کر دوں گا۔اس نیت کے ساتھ کہ ان چیزوں کا جو نتیجہ میرے دماغ نے نکالا ہے
جب اس نتیجہ تک میں پہنچوں تو آپ میرے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق دے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ ستمبر ۱۹۶۷ء صفحه ۲ تا ۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی