ایک عظیم سلسلہ بشارتوں کا اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو ملا ہے
خطبات ناصر جلد اول
۸۷۱
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
ایک عظیم سلسلہ بشارتوں کا اس زمانہ میں جماعت احمدیہ
کو ملا اور وہ خدا اپنے وعدہ کا سچا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء بمقام راولپنڈی
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے اپنی اس جماعت کو دنیا میں اسلام کی اشاعت اور دوسرے ادیان پر اسلام
کے غلبہ کے لئے پیدا کیا ہے اور بے شمار، ان گنت اس کے احسان ہمیشہ اس جماعت پر رہے ہیں
اور ہم امید رکھتے ہیں اور دعا بھی کرتے ہیں کہ جب تک یہ مقصد ہمیں حاصل نہ ہو جائے کہ تمام
دنیا اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر لے اور اپنے محسن اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے
لگے ، اس کی رحمت اور اس کا فضل اور اس کی برکت ہمیشہ ہی ہمارے شامل حال رہے۔بعض موقعوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے زیادہ سامان پیدا کر دیتا ہے اور اپنے احسان
معمول سے زیادہ ہم پہ کر رہا ہوتا ہے۔میرا یورپ کا سفر کچھ اس قسم کا تھا ایک چھوٹے سے عرصہ
میں (چھ ہفتہ میں ) اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس قدر فضلوں اور رحمتوں سے نوازا ہے اور جس قدر
احسان اس نے ہم پر کئے ہیں، ان کا شمار نہیں ہو سکتا اور دل اس کی حمد سے معمور اور جسم اور روح
اس کے حضور شکر کے سجدوں میں لگے ہوئے ہیں۔آج میں چاہتا ہوں کہ جماعت کے دل میں بھی اس احساس میں شدت پیدا کروں اور ان کو
خطبات ناصر جلد اول
۸۷۲
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
ابھاروں کہ اللہ تعالیٰ نے بڑے عظیم احسان ہم پہ کئے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ عظیم احسان اپنے
بندوں پر کرتا ہے تو بہت سی ذمہ داریاں بھی ان پر عائد کرتا ہے پس اس عظیم احسان کو بھی پہچانو
اور ان عظیم ذمہ داریوں کو بھی نبھانے کی کوشش کرو۔احسان جیسا کہ میں نے بتایا ہے گنے نہیں جا سکتے۔لیکن بعض مثالیں اس کے احسانوں کی
میں اس وقت دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں۔جب یہ انتظام ہو رہا تھا کہ میں سفر پہ جاؤں مختلف
یورپین ممالک کی جماعتوں کی یہ خواہش تھی کہ میں اس سفر کو اختیار کروں ،تحریک جدید والے کہتے
تھے کہ کوپن ہیگن کی مسجد کا خود جا کے افتتاح کریں لیکن دل میں ابھی پورا انشراح پیدا نہیں ہوا تھا،
کیونکہ خدا کا ایک بندہ خدا کی منشا کے بغیر اور اس کے اذن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا ، تب میں
نے خود بھی دعائیں کیں اور جماعت کے دوستوں کو بھی اس طرف متوجہ کیا کہ وہ دعائیں کریں کہ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر یہ اہم سفر بابرکت ہو تبھی یہ سفر اختیار کیا جائے اگر یہ مقدر نہ ہو تو روک
پیدا ہو جائے۔ان دعاؤں کے بعد اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم نشان میں نے دیکھا
اس کے نور کا حسین ترین جلوہ مجھے دکھایا گیا، جس کی تفصیل میں ربوہ والے خطبہ میں بیان کر چکا
ہوں اور کسی وقت الفضل کے ذریعہ آپ تک پہنچ جائے گی۔اس لئے اس کی تفصیل میں میں اس
وقت جانانہیں چاہتا اور مجھے یہ تسلی دی گئی تھی کہ بے شک تم ایک عاجز انسان ہو، ایک کم مایہ وجود ہو
لیکن خدا تمہارے ساتھ ہے اور رہے گا اور جب اللہ تعالیٰ کسی کے ساتھ ہو جائے تو کسی اور چیز کی ،
کسی اور وجود کی کسی اور منبع اور سرچشمہ کی اسے ضرورت نہیں رہتی۔اسی حسین نظارہ میں جس کی
تفصیل انشاء اللہ آپ پڑھ لیں گے میں نے ایک یہ نظارہ بھی دیکھا تھا کہ ایک عجیب نور جو مختلف
رنگوں سے بنا ہوا ہے وہ ایک دیوار سے پھوٹ پھوٹ کے باہر نکل رہا ہے اور بہت موٹے حروف
میں جو قریباً کم و بیش ( پہلے خطبہ میں جو اندازہ کیا تھا وہ میں غلط کر گیا تھا ) نظر کا اندازہ یہ ہے کہ اتنا
پھیلاؤ تھا جتنار بوہ میں قصر خلافت کا ہے۔وہاں الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کے حروف اُبھرے ہیں
اور اس کے پیچھے سے ٹور چھن چھن کے باہر آرہا ہے اس دن جب میں نے نظارہ دیکھا تو میری
خطبات ناصر جلد اول
۸۷۳
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
طبیعت میں بشاشت پیدا ہوئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس سفر پہ میں ضرور جاؤں گا۔اس زمانہ میں
سندھ کے ایک احمدی دوست کو یہ کشف ہوا ، لکھتے ہیں کہ میں نے بیداری کی حالت میں دیکھا کہ
ایک بزرگ سفید کپڑوں میں ملبوس آئے ہیں اورعربی زبان میں مجھ سے گفتگو شروع کر دی ہے اور
پوچھتے ہیں کہ تمہیں علم ہے کہ خلیفتہ اُسیح یورپ کے سفر پر جا رہے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ ہاں
مجھے علم ہے اس پر وہ بزرگ کہنے لگے کہ کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اجازت لے لی ہے اس سفر پر
جانے کی؟
تب وہ کہتے ہیں کہ میرے سامنے یہ نظارہ آیا کہ مسجد مبارک میں ( غالباً انہوں نے لکھا ہے
کہ قادیان کی مسجد مبارک میں ) آپ آئے ہیں اور محراب کے قریب آپ کھڑے ہو گئے ہیں،
میں آپ کے پاس پہنچا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے اس سفر پر جانے کی
اللہ
اجازت لے لی ہے آپ نے جواب دیا کہ ہاں! میں نے اپنے اللہ سے اجازت لی اور اللہ تعالیٰ
نے مجھے اجازت دی ہے اور بڑی بشارت اور نہایت اعلی کامیابی کا وعدہ فرمایا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ پھر میں واپس گیا اور اس بزرگ سے جو عربی میں باتیں کر رہے تھے مزید
باتیں کرتا رہا اور یہ سارا نظارہ بیداری کے عالم میں میں نے دیکھا۔تو اللہ تعالیٰ کے اذن سے اور اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ پر کہ وہ خود مد دکرے گا اور اس رنگ
میں مدد کرے گا کہ کسی اور کی حاجت محسوس نہ ہوگی۔میں نے اس سفر کو اختیار کیا تھا اور جیسا کہ میں
نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ نے اس سفر کے دوران بڑے بڑے عظیم احسان مجھ پر اور آپ پر کئے ہیں
پہلا سلسلہ احسانوں کا تو وہ بشارتیں ہیں جو بیبیوں کی تعداد میں جماعت کو ملیں ، بڑوں نے بھی ،
چھوٹوں نے بھی ، مردوں نے بھی اور عورتوں نے بھی اللہ تعالیٰ سے بشارتیں پائیں۔ان بشارتوں
کا تعلق صرف میری ذات سے نہیں، ان بشارتوں کا تعلق صرف آپ میں سے بعض کی ذات سے
نہیں بلکہ ان بشارتوں کا تعلق ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ ہے جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب
ہونے والے ہیں۔تو یہ بشارتیں اللہ تعالیٰ کے احسان ہیں جو جماعت پر بڑی کثرت سے ان
دنوں میں ہوئے۔وہاں بھی ہوئے ، یہاں بھی ہوئے ، افریقہ اور دوسرے ملکوں کے رہنے والوں
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۷۴
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
نے بھی مجھے اپنے رویا اور کشوف لکھے۔شروع میں ہی ایک دوست نے لکھا کہ میں نے یہ خواب
دیکھی ہے کہ ایک فتنہ سا ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی اور اندرونی فتنہ جو ان کو خواب میں دکھایا
گیا تھا یہ تھا کہ بعض لوگ آپ پر یعنی مجھ خاکسار پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ رویا اور کشوف
بہت سنانے لگ گیا ہے۔جب انہوں نے اپنی یہ خواب لکھی تو میں نے اس سے دو نتیجے اخذ کئے اور میرے ذہن
میں اس کی دو تعبیر میں آئیں ، ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ بہت بشارتیں دے گا اور دوسرا یہ کہ مجھے اس کا
اظہار کر دینا چاہیے، کیونکہ جب تک یہ دونوں چیزیں نہ ہوتیں۔معترض اعتراض نہیں کر سکتا۔اگر
بشارتیں ہی نہ ہوتیں تو ان کو بتائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اعتراض کا بھی سوال پیدا
نہیں ہوتا۔اور اگر بشارتیں ہوں اور خاموشی اختیار کی جائے تو کوئی شخص اعتراض نہیں کرسکتا، نہ
کسی کے علم میں بات آئے گی اور نہ وہ اعتراض کرے گا۔تو یہ دو باتیں میری سمجھ میں آئیں اور اسی وجہ سے میں نے اپنی عام عادت کے خلاف
واپسی پر بہت سے کشوف اور رویا ، اپنے بھی اور اپنے بھائیوں اور بہنوں کے بھی مختلف خطبوں اور
تقاریر میں بیان کر دیئے اور یہ کہ کر بیان کئے کہ ان کو ہم تحدیث نعمت کے طور پر بیان کرتے ہیں
اور ان حاسد معترضین کو بھی موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنی معترض طبیعت کو بہلا لیں اس میں ہمارا تو
کوئی حرج نہیں۔تو ایک عظیم سلسلہ بشارتوں کا اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو ملا اور خدا جو اپنے وعدہ کا سچا
ہے، جیسا کہ اس نے کہا تھا۔اکیس اللهُ بِكَافٍ عَبدہ اس نے اپنے وعدہ کو پورا کیا اور اس قسم کے
سامان پیدا کر دیئے کہ کسی اور کی مدد اور نصرت کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی اور آسمان سے
(ایسا معلوم ہوتا تھا ) فرشتوں کا نزول ہو رہا ہے اور اس علاقہ اور فضا کو اپنے تصرف میں لے لیتا
ہے جہاں ہم سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ایک موقعہ پر ( ہے تو یہ چھوٹی سی بات لیکن لطف بڑا دیتی
ہے۔ہمیں سفر کے انتظامات کے سلسلہ میں کچھ فکر تھی اس کے لئے ہم انتظام کر رہے تھے اور
نا کام ہو رہے تھے، یہاں تک کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب جیسے مشہور انسان جن کی لوگ
خطبات ناصر جلد اول
۸۷۵
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
بات سنتے ہیں ، انہوں نے کوشش کی اور ان سے انکار کر دیا گیا کہ ہم یہ انتظام نہیں کریں گے، تب
اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ تمہارے تو سارے انتظام نا کام ہو جائیں گے لیکن میں انتظام کر دوں
گا۔چنانچہ جن باتوں سے ہمیں ڈرایا گیا تھا ان سے اُلٹ ہم نے وہاں دیکھا پتہ نہیں کیا ہوا۔ہمیں
اسباب
کا علم نہیں ہوا لیکن ہر وہ چیز جو ہم چاہتے تھے کہ ہو جائے۔اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے
انتظام کر دیا تھا اس کے بعد حالانکہ (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
سے انکار کر دیا گیا ، کہہ دیا گیا تھا کہ ہم انتظام نہیں کر سکتے۔یہ تو ایک چھوٹی سی ظاہری مثال ہے جس سے ظاہر بین آنکھ بھی اندازہ لگا سکتی ہے کہ کس
طرح اللہ تعالیٰ ہمیں دراصل اپنے احسانوں کے نیچے دبا دینا چاہتا تھا وہ ہمیں ایک نئی قوم بنانا چاہتا
تھا تا کہ ہم اپنی نئی ذمہ داریوں کو نبھانے کے قابل ہو سکیں۔تو پہلا سلسلہ احسانوں کا ، بشارتوں کا سلسلہ ہے جو بڑی کثرت سے جماعت پر کئے گئے
اور ہم الفاظ میں اس کا شکر بجا نہیں لا سکتے ( جو شکر کرنے کے طریق ہیں میں ان کے متعلق بعد میں
کچھ کہوں گا ) دوسرا سلسلہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا یوں شروع ہوا کہ آج کل بعض وجوہات کی بنا پر
تمام یورپ کے ممالک میں اسلام کے خلاف تعصب اپنی انتہاء کو پہنچا ہوا ہے وہ مسلمان کی شکل تک
دیکھنا برداشت نہیں کرتے اور کئی بیچارے مسلمانوں پر ان ملکوں میں جہاں یہ بات بظاہر ناممکن
نظر آتی ہے چھرے سے حملے بھی ہوئے۔تعصب اس حد تک پہنچا ہوا ہے کہ ہمارے بہت سے
مبلغین نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ پریس کا نفرنس نہ بلائی جائے کیونکہ پتہ نہیں کس قسم
کے تمسخر اور استہزا کے ساتھ وہ سوال کریں گے اور کیا اپنے اخباروں میں لکھ دیں گے کیونکہ اس
وقت اس قسم کا تعصب ہے کہ وہ ہر قسم کا جھوٹ اسلام کے خلاف بولنے کے لئے تیار ہیں۔ان
میں سے ہمارے ایک مبلغ بہت ہی زیادہ گھبرائے ہوئے تھے مجھے انہیں کہنا پڑا کہ تم فکر نہ کرو مجھ سے
سوال ہوں گے میں نے جواب دینے ہیں تم خواہ مخواہ پریشان ہورہے ہوا نتظار کرو لیکن اللہ تعالیٰ
نے ایسا تصرف کیا ان لوگوں کے دماغوں پر کہ جو لوگ کا نفرنس میں آتے تھے انہوں نے اس قسم کا
کوئی سوال ہی نہیں کیا جن سے یہ لوگ ڈرتے تھے پھر طریق اتنا ادب اور احترام کا کہ جیسے کوئی احمدی
خطبات ناصر جلد اول
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
مجھ سے بات کر رہا ہو میں نے صرف ایک شخص کی آنکھوں پر شوخی دیکھی ساری پریس کا نفرنسز میں
جوان ملکوں میں بلائی گئیں اگر ان کے وقت کو جمع کیا جائے، تو مجموعہ قریباً آٹھ گھنٹے بنتا ہے آٹھ گھنٹے
کے قریب مختلف ملکوں میں پریس کانفرنسز ہوئیں اور صرف ایک مقام پر ایک شخص کی آنکھوں میں
شوخی تھی زبان ادب اور احترام لئے ہوئے تھی بڑے پیار سے اس نے وہ فقرہ کہا مگر اس کی
آنکھوں سے مجھے نظر آ رہا تھا کہ شرارت اور شوخی ہے اس نے مجھے پوچھا کہ ہمارے ملک میں
آپ نے اب تک کتنے مسلمان بنائے ہیں اور چونکہ تعداد ہماری وہاں اس وقت تک کم ہے اس کی
آنکھوں میں یہ شوخی تھی کہ بڑے سال سے تم کام کر رہے ہو اور بڑے تھوڑے احمدی ہیں اللہ تعالیٰ
نے مجھے اسی وقت جواب سمجھایا میں نے اسے کہا کہ تمہارے نزدیک مسیح علیہ السلام نے اس دنیا
میں جتنی زندگی گزاری ( اور اس مسئلہ میں ہمارا تمہارا اختلاف ہے لیکن میں اس اختلاف میں پڑنا
نہیں چاہتا ) بہر حال جتنا تم سمجھتے ہو کہ اتنے برس وہ یہاں رہے اپنی ساری زندگی میں انہوں نے
جتنے عیسائی بنائے تھے تمہارے ملک میں اس سے زیادہ احمدی ہیں۔وہ ایسا خاموش ہوا کہ مجھے
معلوم ہوا۔۔۔۔میں نے تو اس وقت دراصل اس کی آنکھ کی شوخی کا جواب دیا تھا، ہے تو یہ حقیقت
مگر ایسے رنگ میں دیا تھا کہ اس کو سمجھ آگئی کہ یہاں شوخی چلے گی نہیں اور وہ خاموش ہو گیا پھر اس نے
سوال کر نے چھوڑ دیئے چالیس پینتالیس منٹ کے بعد میں نے اسے کہا تم مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں
لے رہے تمہارا جہاں تک تعلق ہے میں تم میں دلچسپی رکھتا ہوں اور سوال کرو میرے کہنے پر اس نے
ایک دو اور سوال کئے پھر بعد میں ایک گھنٹہ ہمارے دوستوں سے گفتگو کی ، کتابیں خرید کے لے گیا
اور کہا کہ مجھے بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے میں ان کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا ان لوگوں پر جو نمائندہ بن کے آئے تھے کہ وہ سارے خطرات
جو ہمارے مبلغوں کے دلوں میں تھے ہوا میں اڑ گئے اور ہر شخص نے نہایت ادب اور احترام کے
ساتھ اور دوستانہ رنگ میں وہ سوال کئے اور میں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایسے جواب ان کو
دیئے کہ ان کی تسلی ہو گئی یہاں تک تصرف الہی تھا کہ مثلاً ٹیلی ویژن میں چھوٹا سا پروگرام ہوتا ہے،
ہمارے اس پروگرام میں بھی وہ خود جو چیز سمجھتے تھے کہ اثر انداز ہونے والی ہے اس کا وہ انتخاب
خطبات ناصر جلد اول
ALL
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
کرتے تھے ( باتیں کرنے کے بعد ) حالانکہ چاہیے تو ان کو یہ تھا کہ وہ ایسی باتوں کا انتخاب کرتے
جوان کے نزدیک T۔V دیکھنے والوں پر اثر انداز نہ ہو سکتیں اس کی تفصیل میں T۔V کے ذکر میں
بیان کروں گا۔انشاء اللہ
پریس، جو وہاں بڑا آزاد پریس ہے وہ بادشاہوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا ،لکھ دیتے ہیں جو
دل میں آئے تعصب کا یہ عالم کہ ہمارے مبلغ ڈررہے ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہوگا پر یس کا نفرنس ہی نہ
بلائی جائے وہ آتے ہیں سوال کرتے ہیں ایک آدھ دفعہ تقریباً ہر جگہ سیاست کے متعلق وہ ضرور
سوال کرتے میں ان کو آرام سے کہہ دیتا تھا کہ میں تو سیاسی آدمی نہیں ہوں میں مذہبی آدمی ہوں
مجھ سے مذہب کے متعلق جو چاہو سوال کرو پھر ہماری مذہبی گفتگو ہوتی رہتی تھی جو باتیں میں کہہ رہا
تھا وہ ان کے عقیدہ کے خلاف اور جو ان کی کمزور اور ظلمت کی زندگی گزارنے والی عقلیں ہیں وہ
ان عقلوں کے خلاف اور جو بات میں کہتا تھا باوجود اس کے کہ ان کے عقائد یا ان کی سمجھ کے
خلاف ہوتی تھی وہ اخبار میں شائع کر دیتے ایسا تصرف الہی تھا۔سویٹزر لینڈ میں ہمارے باجوہ صاحب نے بتایا کہ ایک اخبار ہے وہ تعلیم یافتہ لوگوں کا
اخبار سمجھا جاتا ہے، اشاعت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، لیکن تمام تعلیم یافتہ لوگ اس کو لیتے
ہیں مزدور اس کو نہیں پڑھتے بڑے پایہ کا اخبار ہے اور بڑا متعصب، ہمیشہ اسلام کے خلاف لکھتا
ہے جب میں تردیدی خط لکھوں تو انکار کر دیتا ہے ایک لفظ نہیں لکھتا نہ تر دید میں اور نہ اسلام کے
حق میں تو پتہ نہیں اس کا نمائندہ آئے یا نہ آئے ، اگر آئے تو پتہ نہیں وہ کچھ لکھتا بھی ہے، یا نہیں پھر
اس کا جو نمائندہ آیا اللہ تعالیٰ نے اس کے دل پر تصرف کیا اور اس نے خاص دلچسپی لی پہلے سے ہی
اس کے دل میں ڈالا گیا تھا کہ تم نے اس میں دلچسپی لینی ہے۔چنانچہ وہ اکیلا نہیں آیا بلکہ اپنی سٹینو کو
ساتھ لے کے آیا یوں تو مجھے پتہ نہیں چلا لیکن بعد میں جو تصویریں آئی ہیں ان سے پتہ چلا کہ وہ
سٹینو جو تصویر میں آگئی ہے وہ ساتھ ساتھ شارٹ ہینڈ میں بڑی تیزی سے لکھتی رہی ہے۔گفتگو کے
وقت وہ نمائندہ ہی میرے سامنے تھا اور میری ساری توجہ اس کی طرف تھی اور اس کے سوالوں کی
طرف تھی جو وہ پہلے تیار کر کے لایا تھا۔چنانچہ جب کا نفرنس ختم ہوگئی تو بعد میں وہ میرے پاس آگیا
خطبات ناصر جلد اول
ALA
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
اور باتیں کرتا رہا اس وقت بھی وہ سٹینو اس کے ساتھ تھی اور نوٹ لے رہی تھی آخر میں اس نے سوال
کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد کیا تھا ؟ ؟ میں نے کہا میں اپنے الفاظ میں تمہیں
نہیں بتلاتا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کے الفاظ میں تمہیں بتلاتا ہوں کہ آپ
نے کیا دعویٰ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کیوں مبعوث کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے
اس لئے مبعوث کیا ہے کہ میں دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑ دوں جس نے حضرت مسیح علیہ السلام
کی ہڈیوں کو تو ڑا اور آپ کے جسم کو زخمی کیا۔وہ یہ جواب سن کر کھڑے کھڑے گویا اچھلنے لگ گیا ،معلوم ہوا کہ اس پر اس جواب کا اتنا اثر
ہوا ہے کہ وہ برداشت نہیں کر سکا اور کہنے لگا مجھے حوالہ دکھا ئیں۔یہ ان لوگوں کی عادت ہے کہ اگر کسی اور کی طرف کوئی بات منسوب کی جائے تو اس کا حوالہ
دکھانے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔مجھے قطعا علم نہ تھا کہ اس قسم کا کوئی سوال ہوگا اور میرے منہ
سے یہ جواب دلوا دیا جائے گا لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ پتہ تھا میں یہاں سے چند ایک حوالے جو میرے
یہاں کام نہیں آئے تھے اپنے ساتھ لے گیا تھا۔میں نے کہا تھا رکھ لو بھی کام آ جاتے ہیں ان میں
یہ حوالہ اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی تھا، یوں ہو گیا تھا جانے سے پہلے۔لیکن میرے ذہن میں پختہ
نہیں تھا کہ وہ ہے بھی یا نہیں؟؟؟ میں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو کہا مجھے یاد پڑتا ہے کہ ان
حوالوں میں یہ حوالہ بھی ہے جا کے سارے حوالے لے آئیں۔جب وہ لائے تو ان میں یہ حوالہ بھی
موجود تھا، میں نے اسے دکھایا اس نے کہا کہ میں اسے نقل کرنا چاہتا ہوں میں نے کہا ضرور نقل کرو
اس نے وہ نقل کیا اور اگلے دن اس اخبار میں جو ایک لفظ نہیں لکھا کرتا تھا، پورا ایک کالم بلکہ اس
سے بھی کچھ سطریں زیادہ اس کا مضمون شائع ہوا۔جس میں ہماری باتیں جو اس سے ہوئیں وہ اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ حوالہ درج تھا۔دوسرے جو نوٹ شائع ہوئے وہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔لیکن جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کا کوئی نوٹ وہ شائع کر دیں تو میری طبیعت میں اس سے بہت بڑی خوشی اور بشاشت
پیدا ہوتی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک مرسل کو دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے جو اثر آپ
خطبات ناصر جلد اول
129
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
کے الفاظ میں ہے وہ کسی اور کے الفاظ میں نہیں ہوسکتا۔تو جب اس نے وہ حوالہ نقل کر دیا میں بہت خوش ہوا اور یہاں بھی ہمارے بعض واقف اور
دوسرے لوگ بھی ملے ہیں جب ان کو پتہ چلتا ہے کہ اس اخبار نے اتنا بڑا نوٹ دیا ہے تو وہ
بڑے حیران ہوتے ہیں۔زیورک میں سارے اخباروں نے ہمارے متعلق نوٹ دیئے ، کوئی
ایک اخبار نہیں تھا جو پیچھے رہ گیا ہوا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دوڑ لگی ہوئی ہے۔ہر ایک چاہتا تھا کہ میں
دوسروں سے آگے نکلوں اور باتیں وہ بیان کروں جو وہاں کے مذہب کے، وہاں کے معاشرے
کے اور وہاں کے اخلاق کے خلاف ہوں۔ہر وہ آدمی جس کے ہاتھ میں کوئی اخبار جاتا ہے اسے
اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچ گیا کہ میری طرف رجوع کرو اور میرے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی میں آؤ ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔میں نے زیورک سے شروع کیا اور کوئی گھر ایسا نہیں جس میں کوئی اخبار پہنچتا ہو اور پھر اسے
یہ پیغام نہ پہنچا ہو کیونکہ زیورک کا کوئی اخبار ایسا نہیں جس نے ہمارا یہ پیغام شائع نہ کیا ہو۔اسی طرح ہم ہمبرگ پہنچے وہاں چار اخبار چھپتے ہیں ایک ساری دنیا میں جاتا ہے تین وہاں
کے مقامی ہیں۔جو اخبار ساری دنیا میں جاتا ہے وہ ٹائم لنڈن کے پایہ کا اخبار ہے اور ہمیں تو اس کی
اتنی اہمیت کا پتہ نہیں تھا کراچی میں ہمارے ایک غیر احمدی عزیز ہیں وہ مجھے ملے وہاں کسی نے کہا
تو ضرور ہو گا، لیکن حافظہ نے اسے یاد نہیں رکھا اور کچھ ہیں بھی وہ متعصب ، تو میں نے جب ان
کے سامنے De Welt کا نام لیا اور کہا کہ یہ سارے جرمنی میں پڑھا جاتا ہے تو کہنے لگے
سارے جرمنی میں نہیں ساری دنیا میں پڑھا جاتا ہے اور بہت بڑا فوٹو اور نیچے اچھا لمبا نوٹ اس
میں ہمارے متعلق شائع ہوا اور جو دوسرے اخبار تھے انہوں نے بھی نوٹ دیئے۔پھر کوپن ہیگن میں گئے کوپن ہیگن میں ( جو ہمارے بعد کی اطلاع ہے ) تیس پینتیس اخبار
اور بھی لکھ چکے ہیں۔افتتاح کے متعلق بھی اور اس پیغام کے متعلق بھی جو ان کے نام میں نے دیا تھا
اور اس کے متعلق نوٹ بھی۔سویڈن کے ایمبیسڈر یہاں ہیں ان کو شوق پیدا ہوا کہ وہ مجھے ملیں،
کہنے لگے کہ میں ان دنوں چھٹی پر تھا۔(وہاں سویڈن میں ) افتتاح ہمارا ہوا تھا ڈنمارک میں۔
خطبات ناصر جلد اول
۸۸۰
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
کہنے لگے کہ میں نے وہاں تین آرٹیکل اخباروں میں پڑھے۔پھر مجھے دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے
پاکستان کے ایمبیسیڈر سے فون کر کے کچھ اور معلومات حاصل کیں اور اب مجھ کو ملنے کا شوق تھا۔میں نے جب ان کو ڈنمارک کے اخباروں کے کٹنگز دکھائے۔تو بے ساختہ ان کے منہ سے نکلا کہ
بڑی پبلسٹی ہوئی ہے اور ایک ویکلی ہے اور با تصویر ہے ہمیں علم تھا کہ ڈنمارک میں کوئی ایسا گھر نہیں
جہاں وہ اخبار نہ پہنچتا ہو اس نے پورا ایک صفحہ ہماری تصاویر اور نوٹوں کے لئے دیا۔انگلستان پہنچے۔پہلے لنڈن کے اخبارات نے خاموشی اختیار کی ہم گلاسگو چلے گئے دو تین
دن بڑی مصروفیت کے تھے۔گلاسکو کے اخباروں نے انٹرویو لئے ، پریس کانفرنس ہوئی، تو
اخباروں نے لکھا پھر راستے کے جو اخبار تھے ، انہوں نے لکھا۔پھر ان کو خیال آیا کہ ہم سے غلطی
ہوئی ہے ہمیں صبر کرنا چاہیے تھا۔ٹائم لنڈن جس پر یہاں بھی بعض لوگوں کے دل میں حسد پیدا ہوا ہے۔مش نے بھی ایک لا یعنی نوٹ ” نوائے وقت میں شائع کروا دیا ہے اور وضاحت کو سننے کے لئے
اب
تیار نہیں خیر بہر حال یہ تو ضمنی بات ہوئی۔دنیا کے دو چار اخبار ہوں گے جنہیں ساری دنیا
تو قیر کی نظر سے دیکھتی ہے، ان کی عزت اور احترام کرتی ہے ان کو وقعت دیتی ہے ان میں سے
ایک اخبار ہے ”ٹائم لنڈن ہم ابھی واپس لنڈن نہیں پہنچے تھے کہ ہمارے پاس ان کا فون
آیا کہ ہم آپ سے ایک خصوصی انٹرویو لینا چاہتے ہیں میں نے کہا بڑی اچھی بات ہے، میں لنڈن
آ کے بتاؤں گا کہ کس دن اور کس وقت ؟؟ چنانچہ ان کا نمائندہ آیا۔اس کو میں نے خود ہی کہہ دیا
کہ آج شام کو چائے ہمارے ساتھ پینا۔گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کرتا رہا اور پھر اس نے
ٹائم لنڈن میں بڑا اچھا نوٹ دیا اور بجائے اس کے کہ ساری اسلامی دنیا خوش ہوتی۔ساری
دنیا ویسے بڑی خوش ہوئی کہ یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ اسلامی دنیا خوش نہیں ہوئی لیکن اسلامی دنیا
میں م ش جیسے دو چار آدمی ایسے بھی ہیں جو خوش نہیں ہوتے اس سے اسلامی دنیا پر کوئی فرق نہیں
پڑتا میں اتنی وضاحت کر دوں کہ بعض دفعہ ہمارے احمدی بھی کہہ دیتے ہیں اسراف کے رنگ میں
کہ خوش نہیں ہوئے ، یہ غلط بات ہے۔میں آگے بتاؤں گا۔خوش ہوئے اور ہوتے ہیں، لیکن اس
قسم کے آدمی ہمیشہ رہے اور ہمیشہ رہیں گے ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل
خطبات ناصر جلد اول
ΑΔΙ
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
اخباروں کے ذریعہ نازل ہوتا ہوا ہمیں نظر آیا ، ہمارا اندازہ تھا کہ اگر لاکھوں روپیہ بھی ہم خرچ
کرتے تو اس قسم کی تبلیغ اور اشاعت اسلام ہمارے لئے ممکن نہ ہوتی جتنی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے مفت میں ہو گئی۔تیسر افضل یا تیسر اسلسلہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا یہ ہے اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔آپ
کے لئے ہے تو مشکل اس کا سمجھنا کیونکہ یہ واردات مجھ پر گزری ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہوتی
تھی وہی مجھے وہ سمجھا دیتا تھا۔اللہ تعالیٰ کی ایسی عجیب شان میں نے دیکھی ہے کہ میں اندھیرے
میں ہوتا تھا اور سوال کرنے والا روشنی میں ہوتا تھا اس نے اپنی ایک سکیم بنائی ہوئی ہوتی تھی کہ یہ
یہ سوال کرنے ہیں اور میں اندھیرے میں ہوتے ہوئے بھی اس کو ایسا جواب دیتا تھا۔کہ وہ حیران
رہ جا تا تھا۔اور جو اس کا مقصد ہوتا وہ ظاہر ہی نہ ہوتا تھا اس کا قصہ یوں ہے، ہے لمبا اگر آپ
اکتائیں نہ میں بولتا جاتا ہوں ابھی کچھ زیادہ وقت نہیں ہوا۔وہاں سے مطالبہ آیا کہ آپ لکھی ہوئی تقریریں کریں عام طور پر مجھے لکھی ہوئی تقریر
پڑھنے کی عادت نہیں اور اس وجہ سے کچھ گھبراہٹ بھی ہوتی ہے لکھ کر پڑھنے سے زبانی بولنے سے
اتنی گھبراہٹ نہیں ہوتی اور دعا کے بغیر تو نہ میں کبھی بولتا ہوں اور نہ اس پر یقین رکھتا ہوں کہ بغیر دعا
کے بولا جائے لیکن بہر حال عادت ہوتی ہے وہ زور دے رہے تھے کہ لکھی ہوئی تقریر پڑھیں۔جب بہت زور دیا تو میں نے کہا اچھا لکھنا شروع کرتے ہیں پہلے میں نے فرینکفرٹ میں تقریر
کرنے کی نیت سے نوٹ لکھنا شروع کیا جب لکھ چکا اور اسے پڑھا تو مجھے پسند نہ آیا اسے ایک
طرف رکھ دیا۔پھر میں نے ایک دوست کو کہا کہ میں ڈکٹیٹ کراتا ہوں تم لکھتے جاؤ جب میں
ڈکٹیٹ کروا چکا اور انہوں نے پڑھا تو وہ بھی مجھے پسند نہ آیا اسے بھی میں نے ایک طرف رکھ دیا۔اگلے دن صبح جب پھر میں لکھنے بیٹھا تو وہ میں نہیں تھا جو لکھ رہا تھا پیچھے سے مضمون آ رہے تھے اور
میری قلم ان کو لکھتی جارہی تھی۔عملاً یہ ہوا کہ جب ایک فقرہ ختم ہوا تو اگلا جملہ خودقلم لکھ گئی تو ایک محبت
اور علم کا چشمہ تھا جبکہ اللہ تعالیٰ نے ایک نمونہ اس طرح ظاہر کیا۔وہ پنتالیس منٹ کا مضمون بن گیا
بڑا ز ور والا ، بڑے مضبوط دلائل پر مشتمل اور بڑی وضاحت سے جھنجھوڑ کے انتباہ کرنے والا اور
خطبات ناصر جلد اول
۸۸۲
خطبه جمعه ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
وارننگ دینے والا میں نے جب اندازہ لگوایا تو منتظمین نے کہا کہ یہ پندرہ ہیں منٹ میں تو ختم نہیں
ہو گا جو مطالبہ تھا ان ملکوں کا کہ آپ کا کوئی مضمون پندرہ بیس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو۔انہوں نے
کہا کہ یہ تو پینتالیس منٹ کا ہے تو میں نے اپنی طبیعت کے مطابق کہا کہ جو مرضی ہے کاٹ دو
کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کو پندرہ بیس منٹ کے اندر لے آؤ۔تو ہمارے دوست جو کام کر رہے
تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک فقرہ بھی نہیں کٹے گا کیونکہ کوئی فقرہ ہمیں نظر نہیں آیا جو کٹنے کے قابل
ہو تو میں نے کہا کہ پھر رہنے دو دیکھیں گے وہاں کیا ہوتا ہے۔جب ہم فرینکفرٹ پہنچے تو تین ہمارے مبلغ تھے ان کو میں نے ایک کمرے میں بٹھا یا اور کہا
کہ یہ مضمون پڑھو اور مجھے رائے دو کہ آیا تمہارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ میں یہ پڑھ دوں
یہ سارا انہوں نے پڑھا، مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ بالکل نہیں پڑھنا چاہیے۔ہمارے ملک کے
حالات ایسے ہیں کہ یہ یہاں نہ پڑھا جائے میں نے وہ بند کر دیا اور اپنی عادت کے مطابق پھر
اکثر سوائے ایک آدھ جگہ کے جہاں نوٹ لئے زبان پہ جو آتا تھا وہ میں کہہ دیتا تھا۔آدھ گھنٹہ کی
پریس کانفرنس، ہر قسم کے انہوں نے سوال پیش کئے۔پریس کانفرنس کے علاوہ ڈیرھ گھنٹہ کا
عیسائی سوسائٹیز کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرویو تھا ( کوپن ہیگن میں ) وہ تین سوسائیٹیوں
کے نمائندے تھے اور بارہ افراد پر مشتمل تھے۔جن میں سے اکثر پادری اور جو باقی تھے وہ سکالر
تھے اور انہوں نے اس انٹرویو کو اتنی اہمیت دی کہ انہوں نے مجھ سے اس وقت ، وقت لیا جب میں
کوپن ہیگن آنے سے پہلے جرمنی میں پھر رہا تھا۔پھر انہوں نے (جیسا کہ ان کے لیڈر نے مجھے
بتا یا کہ ہم نے ) کئی دن میٹنگیں کی تھیں اور اب آپ کے پاس آنے سے پہلے بھی تین گھنٹے سر جوڑا
اور مشورہ کیا ہے اور ایک سوال نامہ تیار کیا ہے کاپی کھول کر کہنے لگا کہ یہ ہم نے سوال لکھے ہیں اس
سے آپ سمجھ لیں کہ کتنی اہمیت انہوں دی کئی گھنٹے وہ یہ غور کرتے رہے تھے کہ ہم کیا سوال کریں کیا نہ
کریں، کس مقصد کے پیش نظر ہم سوال کریں۔مجھے تو کچھ پتہ نہیں تھا کہ انہوں نے کیا مشورے
کئے اور وہ کیا حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے ایک سوال سے پتہ لگا کہ ان کے سوالوں کا جو
ایک سلسلہ تھا اس کا مقصد یہ تھا کہ میرے منہ سے یہ کہلوائیں کہ جماعت کا امام ہونے کی حیثیت
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۸۳
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
سے میرا اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہی ہے یا ملتا جلتا ہے کیونکہ ڈنمارک کے شہری ڈین جو ہیں وہ
مذہب میں بھی ایک انسان کی قیادت کو پسند نہیں کرتے بلکہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وہاں لوتھرن چرچ ہے جو سٹیٹ چرچ ہے ، سٹیٹ چرچ کا مطلب ہے کہ ہر آدمی جو پیدا ہوتا ہے تو
وہ اس چرچ کامبر سمجھا جاتا ہے گو بعد میں وہ دہر یہ ہو جو مرضی ہو۔وہ کہتے ہیں تم ہمارے ملک میں
پیدا ہو گئے تو لوتھرن چرچ کے ممبر ہو گئے اس چرچ کو گورن ایک آدمی نہیں کرتا بلکہ مجلس کرتی ہے
اور مجلس منتظمہ کا نام انہوں نے رکھا ہوا ہے۔کمیٹی آف ایکوال اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں
کہ ایک انسان کی قیادت کے خلاف ان کے دلوں میں کس قدر زہر بھرا ہوا ہے اور انہوں نے
بڑی ہشیاری سے سوالوں کا یہ سلسلہ بنایا کہ یہ جواب دیوے۔اس کو تو کچھ پتہ نہیں کہ ہمارے
دماغ میں کیا بات ہے۔اگر کہیں یہ پکڑا جائے تو ہم کہیں گے کہ ان کے نزدیک ان کا مقام پوپ
جیسا ہی ہے اور پوپ سے قوم نفرت کرتی ہے اس لئے قوم احمدیت کی طرف متوجہ نہیں ہوگی بلکہ
احمدیت سے نفرت کرنے لگ جائے گی۔اسی طرح جس طرح وہ پوپ سے اور ایک فرد سے نفرت
کرتی ہے۔ان کو سب کچھ پتا تھا مجھے تو کچھ پتہ نہیں تھا پہلا سوال انہوں نے اسی سلسلہ سے شروع
کیا اور کہنے لگے کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے؟ ؟ میں نے انہیں کہا کہ تمہارا سوال
میرے نزدیک غلط ہے کیونکہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ اور میں ایک ہی وجود ہیں اس واسطے
یہ پوچھنا کہ جماعت میں آپ کا کیا مقام ہے یہ سوال درست نہیں۔وہ بڑے گھبرائے کہ ہمیں یہ کیا
جواب مل گیا ہے اور یہ جواب اسی وقت اللہ تعالیٰ نے سکھایا تھا جیسا کہ اس کی بڑی واضح ایک
مثال ہے (اسی انٹرویو میں ایک واقعہ ہوا ) آپ کو بتاؤں گا اللہ تعالیٰ کے احسان جتانے کے
لئے۔دوسرا سوال اس نے یہ کیا پھر کیا یہ درست نہیں ہے کہ جماعت پر فرض ہے کہ آپ کے سب
احکام کی تعمیل کرے میں نے کہا ہرگز درست نہیں صرف ان احکام کی تعمیل ضروری ہے جو معروف
ہیں۔یہ ہم عہد لیتے ہیں جو معروف حکم آپ دیں گے اس کی ہم اطاعت کریں گے تو ہر حکم کی اطاعت
ضروری نہیں معروف حکم کی اطاعت ضروری ہے وہ پھر سٹ پٹایا کہ یہ کیا ہو گیا ؟ اور پھر بے جوڑ
سوال کر دیا اگلا جس نے ایکسپوز کیا ان کو یعنی ظاہر کر دیا کہ ان کے دل میں کیا تھا۔کہنے لگا کہ اس
خطبات ناصر جلد اوّل
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کا مقام اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہے۔حالانکہ پہلے دو جوابوں کے نتیجہ
میں یہ سوال پیدا نہیں ہوتا تھا میں نے کہا ہر گز نہیں۔میں قرآن کریم کے احکام اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے اسوہ کا پابند ہوں پوپ کے اوپر کوئی ایسی پابندی عائد نہیں ہوتی اس لئے بنیادی طور پر
ہم دونوں کا مقام مختلف ہے پھر وہ سمجھے کہ یہ چال کامیاب نہیں ہوئی نہیں چلی۔پھر اور سوال تھے
جو بڑے سوچے سمجھے اور فتنہ پیدا کرنے والے تھے۔لیکن وہاں اللہ تعالیٰ جواب ایسا سکھا دیتا تھا
کہ بعد میں پھر وہ دفاع پر آگئے تھے بجائے اس کے کہ وہ حملہ آور ہوں جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔تو
اللہ تعالیٰ نے اسی وقت سمجھایا کہ ان سے ایک بات کرو وہ بات میں اس خطبہ میں بیان نہیں کرتا۔میں نے ان کو کہا کہ تمہاری عیسائیت کی حالت قابل رحم ہو چکی ہے ہمیں تم پر رحم آتا ہے۔تو حیران
ہو کے اس نے میری طرف دیکھا جب میں نے اس کو بتایا کہ کیوں قابل رحم ہے تو ان لوگوں کا جو
لیڈر تھا ( ویسے وہ بڑا شریف آدمی تھا اور بڑی سلجھی ہوئی طبیعت کا ) اس کا منہ سرخ ہو گیا اور ہونٹ
پھڑ پھڑانے لگے ، بات نہیں کر سکتا تھا۔حتی کہ ایک لفظ اس کے منہ سے نہیں نکل رہا تھا میں نے کہا
اس وجہ سے تمہاری حالت قابل رحم ہے۔تو یہ سلسلہ ہے اللہ تعالیٰ کے احسان کا۔میں وہاں مرزا ناصر احمد کی حیثیت سے تو نہیں گیا تھا،
نہ کوئی میری ذاتی غرض تھی اس سفر کے اختیار کرنے کی۔میں تو خدا تعالیٰ کے ایک ادنی بندہ اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عاجز اور کم مایہ خادم کی حیثیت سے وہاں گیا تھا، میں ان کی
نمائندگی کر رہا تھا اور جب اللہ تعالیٰ مجھ پر احسان کر رہا تھا تو وہ میرزا ناصر احمد یہ نہیں تھا،
میرزا ناصر احمد پر بھی اس کے بڑے احسان ہیں، وہ جماعت کے اوپر احسان تھے اور اللہ تعالیٰ
آپ بتا رہا تھا کہ تم میدانِ عمل میں نکلو میں تمہارے ساتھ ہوں۔الیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَا تمہیں
خوف کس چیز کا ہے، آگے بڑھو اور کام کرو اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہارے شامل حال ہے۔تو شروع سے لے کر آخر تک سوال کا مجھے پتہ نہیں ہوتا تھا، ادھر فوری جواب !!! یہاں تک
کہ ”بی بی سی کا نمائندہ آیا اور انہوں نے تین ہفتے آؤٹ لک میں میرے انٹرویو کونشر کیا۔وہ
ویکلی پروگرام ہے۔ہفتہ میں ایک دفعہ آتا ہے تو تین دفعہ تین ہفتوں میں اسے نشر کیا اس طرح
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۸۵
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
انہوں نے اسے بڑی اہمیت دی ہے اور جب وہ آیا ( اور بغیر وقت مقرر کرنے کے آیا کہ آدمی
ویسے ہی سوچ لیتا ہے کہ جو اس قسم کے سوال کرے گا ، تو میں ذہنی طور پر تیار ہو جاؤں ) میں نے
اس کو بلا لیا۔میں نے کہا کہ پہلے بات کر لو کہ کون سے سوال کرنے ہیں، براڈ کاسٹنگ کی ریل پر
کون سے آئیں کون سے نہ آئیں۔کہنے لگا نہیں جی، اسی طرح ٹھیک ہے میں سوال کرتا جاتا ہوں
آپ جواب دیتے جائیں۔ایک سیکنڈ کے لئے دل میں گھبراہٹ پیدا ہوئی پھر میرے دل نے کہا
کہ پہلے تم نے کون سا جواب دیا تھا کہ اب تم گھبرا رہے ہو جو پہلے جواب سکھاتا تھا اب بھی وہی
سکھائے گا، کوئی گھبرانے کی بات نہیں۔وہ سوال کرتا تھا اور میں اس کو جواب دیتا تھا مجھے اب یاد
نہیں کہ میں نے اس کو کیا جواب دیئے تھے۔بہر حال وہ ایسا اچھا پروگرام یقیناً بن گیا جو ایک ہفتہ
نہیں، دو ہفتے نہیں، بلکہ تین ہفتے اس میں آیا۔کیونکہ آخری دفعہ جو آیا ہے وہ ۲۳ تاریخ کو آیا ہے
پہلی دفعہ دس کو ہوا تھا اور سیرالیون میں ہمارے ایک احمدی ٹیچر جو یہاں سے گئے ہوئے ہیں۔لکھتے
ہیں کہ اچانک میں نے (ریڈیو ) لگا یا تو اعلان ہو رہا تھا کہ آپ کا انٹرویو آ رہا ہے، ہم نے سنا اور
بڑے خوش ہوئے اور ہماری آنکھوں کے سامنے یہ الہام آ گیا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں
تک پہنچاؤں گا۔تو میں یہ بات کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ سلسلہ تھا احسانوں کا، فضل کا اور رحمت کا کہ جس
چیز کی ضرورت ہوتی تھی وہ خود مہیا کر دیتا تھا، ورنہ جیسا کہ میں نے کہا ہے، میں نے بڑی دعائیں
کیں مجھے بڑی گھبراہٹ تھی جب میں اپنے نفس کو دیکھتا تھا تو پریشان ہو جا تا تھا کہ میں کیسے اپنی
ذمہ داری کو نبھا سکوں گا لیکن جب اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر دیا تو نفس بیچ میں سے غائب ہو گیا صرف
خدا اور اس کا وعدہ سامنے تھا، تو دلیری کے ساتھ ہم گئے اور اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر ہر جگہ اپنے
وعدہ کو پورا کیا۔چوتھا سلسلہ اس کے فضل کا یہ ریڈیو ہے اور ریڈیو والے بھی بڑے متکبر ہوتے ہیں وہاں وہ
آزاد ہیں یہ نہیں کہ حکومت کی پالیسی کے ساتھ چلیں، پالیسی ان کی اپنی ہوتی ہے۔مجھے ایک دفعہ
خیال آیا کہ میں ساری دنیا کے احمدی بھائیوں اور بہنوں کے کان تک اپنی آواز پہنچا دوں۔کیونکہ
خطبات ناصر جلد اوّل
ΑΛΥ
خطبہ جمعہ ۱۵ ر ستمبر ۱۹۶۷ء
محبت کا یہ تقاضا ہے وہ چاہتے ہیں کہ میری آواز بھی سنیں۔تو میں نے سیلون کے وائس آف امریکہ
کو لکھوایا جو ویزیلین کے اشتہار بھی ریڈیو پر براڈ کاسٹ کرتا ہے بلکہ دو دو چار چار آنے کی چیزیں
براڈ کاسٹ کرتا ہے میں نے ان کو تحریک جدید کے ذریعہ لکھوایا کہ ہم اتنا وقت لینا چاہتے ہیں اور
جو تمہارے ریٹ ہیں ان کے مطابق تمہیں پیسے دیں گے۔تو انہوں نے انکار کر دیا، کہا کہ ہم مذہبی
پروگرام شائع نہیں کرتے اور مجھے بڑا صدمہ پہنچا کہ اس وقت میری یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہاں ایسا انتظام کیا کہ ”بی بی سی کے ذریعہ ساری دنیا میں اور ”بی بی سی کے
علاوہ بھی ( کیونکہ کوپن ہیگن میں جو افتتاح کی ریل تیار کی گئی تھی وہاں ریڈیو والوں کے مدنظریہ
بھی تھا کہ وہ دنیا کے مختلف ریڈیو اسٹیشنوں سے سنائی جائے گی ) چنانچہ آج انہوں نے اطلاع دی
ہے کہ مرا کو میں تین دفعہ وہ ریل براڈ کاسٹ ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ
دوسرے ملکوں میں بھی سنائی جائے گی۔ادھر ہم پیسے خرچ کرنے کے لئے تیار تھے اور وہ ہمارے
ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں تھے اور جب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میں تمہارا انتظام کروں گا تم
اپنا کام کرو۔تو پھر ہر ملک میں مثلاً فرینکفرٹ میں گئے وہاں ریڈیو پر آ گیا۔زیورک میں ریڈیو پر
آگیا۔جرمنی میں آیا، ہالینڈ میں آیا کوپن ہیگن میں آ گیا۔انگلستان میں آیا۔تو جہاں جہاں یہ
آواز پہنچتی تھی ریڈیو والوں نے ان کے کانوں تک پہنچا دی۔پھر نئی نئی چیز نکلی ہے ٹیلی ویژن، کم ہے نسبتاً ریڈیو سے، صرف ٹیلی ویژن پر اندازہ ہے کہ
ایک کروڑ اور دو کروڑ کے درمیان لوگوں نے وہ پروگرام دیکھا ہے۔ویسے ٹیلی ویژن کے
پروگرام مختلف جگہ تھے ، زیورک میں تھا وہ تو ہم نے بھی دیکھا شام کو ، پھر ہمبرگ میں بھی تھا، اس
کے متعلق اخبار میں بھی آچکا ہے کہ ساٹھ ستر لاکھ آدمیوں نے وہ ٹیلی ویژن دیکھی۔پھر کوپن ہیگن
میں تھا ، پھر کوپن ہیگن کی پہلی ٹیلی ویژن کی ریل تمام جرمن ٹیلی ویژن اسٹیشنوں نے براڈ کاسٹ
کی اور دکھائی۔پھر جس سے مجھے بے انتہاء خوشی ہوئی ہے اور میں سمجھتا ہوں، وہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں میں سے ایک فضل ہے کہ کوپن ہیگن میں افتتاح کی ٹیلی ویژن کی تصویر سعودی عرب میں
دو دفعہ دکھائی جا چکی ہے، اس اعلان کے ساتھ کہ سکنڈے نیویا میں مسلمانوں کی یہ پہلی مسجد ہے
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۸۷
خطبہ جمعہ ۱۵ ر ستمبر ۱۹۶۷ء
اور وہ اچھی خاصی تین چار منٹ کی ٹیلی ویژن ہے، اس کو دو دفعہ دکھانے سے نتیجہ ہم یہ نکالتے ہیں
کہ ان
کو دلچسپی تھی تبھی تو دوسری دفعہ دکھائی گئی ورنہ کبھی ایسا پروگرام دوبارہ نہ دکھاتے جس پر کچھ
اعتراض ہو اور ان لوگوں کا خیال یہ تھا کہ اور بہت سے ملکوں میں بھی ٹیلی ویژن کی یہ ریل دکھائی
جائے گی تو کتنا بڑا فضل اور احسان ہے اللہ کا کہ اخبار کے ذریعہ اور براڈ کاسٹنگ کے ذریعہ،
ٹیلی ویژن کے ذریعہ کروڑوں آدمیوں کے کان تک یہ آواز پہنچ گئی کہ خدائے واحد پر ایمان لاؤ اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سایہ تلے آکر جمع ہو جاؤ ورنہ ہلاکت تمہارے سروں پر
منڈلا رہی ہے اور اس عاجز بندہ کی شکل انہوں نے دیکھی اور اس کی زبان سے نکلتے ہوئے الفاظ
انہوں نے سن لئے خدا تعالیٰ کے ایک نمائندہ کی حیثیت سے۔تو کروڑوں آدمیوں تک چند ہفتوں کے اندر یہ پیغام پہنچا دینا یہ آسان کام نہیں ہے، الہی
تصرف کے بغیر یہ ممکن ہی نہ تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے تصرف کیا ان کے دلوں پر بھی ، ان
کی قلموں پر بھی
اور ان کی فضا پر بھی اور وہ مجبور ہو جاتے تھے۔وہ دشمن ہیں اور ان کی دشمنی بھی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے ٹیلی ویژن کے لئے ان کو سوال تو ایسا منتخب
کرنا چاہیے تھا کہ جو طبیعت پر اثر نہ کرے لیکن ہوتا اس سے الٹ ہے۔پہلا ٹیلی ویژن آیاز یورک
میں، یہ پہلا موقع تھا تین آدمیوں کے سامنے جن میں سے دومرد تھے ایک عورت تھی۔وہ عورت
مجھے کہنے لگی کہ میں پہلے سوال و جواب کر لیتی ہوں تا کہ ہم انتخاب کر لیں کہ کون سے سوال و جواب
ہم ٹیلی ویژن پر لائیں گے پروگرام چھوٹا ہے میں سوال زیادہ لکھ کے لائی ہوں تین منٹ کا پروگرام تھا
میں نے کہا ٹھیک ہے اس نے جہاں اور سوال کئے ایک سوال یہ بھی کیا کہ آپ ہمارے ملک میں
اسلام کو پھیلائیں گے کیسے؟؟؟ فوراً میں نے جواب دیا ”دلوں کو فتح کر کے“۔اتنی خوش ہوئی وہ
کہ کہنے لگی میں یہ فقرہ ضرور ٹیلی ویژن پر لانا چاہتی ہوں میں یہ سوال کروں ! میں نے کہا ٹھیک
ہے۔تم سوال کرنا میں جواب دوں گا۔آگے لطیفہ یہ ہوا کہ کوپن ہیگن کی پریس کا نفرنس میں کسی نے
پھر یہی سوال کیا ، میں نے کہا ز یورک میں بھی یہ سوال کیا گیا تھا، جو جواب میں نے وہاں دیا ، وہی
جواب میں یہاں دیتا ہوں کہ دلوں کو فتح کر کے۔اس کا نفرنس میں ایک دو عورتیں بھی تھیں نمائندہ
خطبات ناصر جلد اول
۸۸۸
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
اور ایک بڑی باوقار عورت، وقار سے بیٹھی ہوئی جب میں نے کہا ”دلوں کو فتح کر کے، تو اسی
طرح وقار سے بیٹھے بیٹھے آرام سے کہنے لگی ، آپ ان دلوں کو کریں گے کیا ؟؟ ایک عورت کے منہ
سے جب یہ فقرہ نکلا تو ایک سیکنڈ کے لئے میں بڑا پریشان ہوا لیکن اللہ تعالیٰ ، حسب وعدہ کہ میں
تیری مدد کروں گا میری مدد کو آیا۔میں نے اسے کہا " پیدا کرنے والے کے قدموں پہ جا رکھیں
گئے اس جواب سے تو سارے ہی صحافی جو تھے ان پر خاموشی طاری ہو گئی ایک آدھا منٹ کے
بعد ان کو ہوش آئی۔پھر انہوں نے آگے سوال کئے۔ہر ایک پر اس کا اثر تھا مگر اس عورت پر تو اتنا
اثر تھا کہ وہ پچاس میل دور سے آئی ہوئی تھی وہ وہاں ٹھہری رہی۔مغرب اور عشاء کی نماز میں ہمیں
پڑھتے دیکھا پھر دوستوں سے گفتگو کرتی رہی اور وعدہ کر کے گئی تھی کہ لکھوں گی اور اس نے اس
کے متعلق لکھا بھی۔وہ کسی ویکلی (ہفتہ وار ) کی نمائندہ تھی۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جو چیز ہمارے حق میں تھی اور ان کے خلاف ، ان کے نزدیک
طبائع پر ا ثر کرنے والی ، اس کو وہ انتخاب کرتے تھے اخبار میں شائع کرنے کے لئے۔ٹیلی ویژن
میں دکھانے کے لئے اور ریڈیو پر بولنے کے لئے۔تو یہ عظیم احسان اللہ تعالیٰ نے وہاں کئے جن کے کئی سلسلے میں گنا چکا ہوں، شاید پانچواں
آئے گا۔ہاں ابھی ایک قصہ رہ گیا ہے کہ وہ مضمون جو اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق اور اس کے
دیئے ہوئے علم کے ماتحت میں نے یہاں تیار کیا تھا اور یورپ میں کہا گیا تھا کہ نہ سنایا جائے۔میں نے ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے وہاں نہیں سنایا تھا۔لنڈن میں مجھے وہ مضمون سنانے کا
موقع ملا پینتالیس منٹ After dinner speech ( رات کے کھانے کے بعد ) جو انگریز
کی عادت کے مطابق نہایت ہی ہلکی پھلکی تقریر ہونی چاہیے کوئی لطیفے یا اور لطائف کے اندر کوئی
کام کی بات کر دی اور مختصر لیکن چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے میں نے مشورہ کیا میں نے کہا کہ یہ
ایک موقع ہے جو پھر ہاتھ نہیں آئے گا اور اس مضمون کو میں پڑھنا ضرور چاہتا ہوں، یہ میری اپنی کوشش
کا نتیجہ نہیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیار ہوا ہے ، ان کو یہ مضمون میں نے رات کو دے دیا، اگلے دن
انہوں نے کہا میں نے پڑھا ہے آپ اسے ضرور پڑھیں۔خیر وہ مضمون جب میں نے پڑھا ہے
خطبات ناصر جلد اول
۸۸۹
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
تو آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ کیا اثر سننے والوں پر وہ مضمون کر رہا تھا ہمارے ایک احمدی ہیں ان
کی ساری عمر ولایت میں ہی گزری ہے ( پارک کارنر میں جہاں بہت ٹف آدمی تقریر کر سکتا ہے،
لفنگے آدمی بھی وہاں جمع ہوتے ہیں اور تمسخر اور استہزاء اور اعتراض عجیب عجیب وہاں ہوتے رہتے ہیں۔وہاں کھڑے ہو کے دلیری کے ساتھ تقریر کرنے والے ہیں) کہنے لگے کہ آپ تقریر کر رہے تھے
اور مجھے پسینہ آ رہا تھا اور کہنے لگے کہ ایک انگریز میرے پاس بیٹھا تھا شروع میں حیرت سے اس کا
منہ کھلا اور پھر پینتالیس منٹ تک کھلا ہی رہا ایک فقرہ کے بعد دوسر افقرہ اسی قسم کا آجاتا تھا۔اب وہ یہاں چھپ گیا ہے وہاں انگلستان والوں نے ایک دن میں رقم اکٹھی کر کے پچاس ہزار
کا انتظام کر لیا تھا اس کی اشاعت کا۔اور وہ پچاس ہزار وہاں شائع ہو چکا ہے میں نے انہیں کہا تھا
کہ کچھ باہر کے لئے بھیج دیں سارے ہیڈ ماسٹرز کو ، سارےM۔P۔S کو، بڑے بڑے بشپز کو
اور بڑے بڑے کلا رجز کو، سارے لارڈ ز کو اور اس طرح انہوں نے ساڑھے سات ہزار پتے
منتخب کر کے ان پتوں پر وہ بھجوا دیئے ہیں۔اور باقی وہ انتظام کر رہے ہیں۔پھر اس کا جرمن میں ترجمہ ہو چکا ہے پہلے تو وہ راضی نہیں تھے اور پہلے اس وقت سارا تو
اخباروں نے شائع نہیں کرنا تھا اب پورا مکمل شائع ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی شاید یہی حکمت ہو۔جرمنی
کے گھر گھر میں پہنچانے کا میں نے ان کو پروگرام بتایا ہے اسی طرح سوئیٹزرلینڈ ،ہالینڈ سارے ملکوں
میں ساری زبانوں میں ترجمہ ہو کے وہ وہاں تقسیم کیا جائے گا اور ایک دفعہ پوری طرح اتمامِ حجت
کرنے والا۔بات یہ ہے کہ جس وقت میں یہاں سے گیا تو سوچ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بندے
جب دنیا کی طرف مبعوث ہوتے ہیں تو ان کے دو کام ہوتے ہیں ایک بشیر کی حیثیت سے، ایک نذیر کی
حیثیت سے، بہت سی انداری پیشگوئیاں دی جاتی ہیں اور جماعت کا یہ فرض ہوتا ہے کہ علی الاعلان
اور بغیر ڈرے دنیا میں وہ پھیلا ئیں اور تمام دنیا پر اتمام حجت کریں کہ اگر تم نے اپنی اصلاح نہ کی تو اللہ تعالیٰ
کے یہ انذاری وعید ہیں تمہارے متعلق تم تباہ ہو جاؤ گے۔اور اگر تم ان سے بچنا چاہتے ہو تو تو بہ کرو۔فقرہ تو میں یہی بولتا تھا۔رجوع Come back to your Creator جس نے تمہیں پیدا
کیا ہے۔اس کی طرف تم رجوع کرو۔اسلام ایک حسین ترین تعلیم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۹۰
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
دنیا کے ایک محسن عظیم ہیں ان کو پہچا نو اور اس تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کرو
تو یہ سب کچھ تقریر میں ساری تفصیل سے تو آنا نہ تھا۔اگر میں وہاں تقریر کر دیتا انہوں نے اسے
ترجمہ کرنا تھا کیونکہ وہ انگریزی زبان بولنے والے نہیں تھے۔(انگلستان کے اخباروں میں ابھی
نہیں آیا ) تو اب ساری زبانوں میں انشاء اللہ ترجمہ ہو کے اللہ کا یہ پیغام گھر گھر پہنچ جائے گا اسی کی
توفیق سے۔بڑا احسان کیا ہے اللہ تعالیٰ نے ،سارے دلوں کو اس طرف پھیر دیا۔پانچواں سلسلہ احسانوں کا جماعت کی تربیت ہے میرے جانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا۔وہاں دو قسم کے احمدی ہیں ایک مقامی اور ایک اردو بولنے والے یہاں سے گئے ہوئے اور
بعض ہندوستان سے آئے ہوئے ہیں۔لیکن اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ان میں سے ننانوے فی صدی
وہ ہیں جن کو کچھ علم نہیں تھا اس قیامت کا جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت
جماعت پرگزری کیونکہ وہ یہاں نہیں تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے جماعت کو سنبھالا
اور ایک ہاتھ پر متحد کر دیا وہ ہاتھ بے زور اور کم طاقت کا تھا لیکن خدا نے کہا کہ جتنا بوجھ مرضی ہے
پڑے، گھبرانا نہیں کیونکہ اس ہاتھ کے نیچے میرا ہاتھ ہے اور جو کہا اس وقت وہ کر دکھایا۔میں چاہتا
تھا کہ یہ لوگ مجھ سے ملیں باتیں سنیں اور بہت سی غلط فہمیاں یا غلط خیال جو عدم علم کی وجہ سے پیدا
ہو جاتے ہیں وہ دور ہو جائیں۔اگر خدا چاہے تو پھر یہ کہ میں ان کو جانوں کہ وہ کس قسم کے احمدی
ہیں ،خصوصاً جوان ملکوں کے باشندے ہیں۔تو جہاں تک ان لوگوں کو دیکھنے کا مجھے موقع ملا، میں سمجھتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ کا اتنا عظیم احسان ہے
کہ صرف ایک احسان
کا بھی ہم شکر ادا نہیں کر سکتے حالانکہ وہ بے شمار احسانوں میں سے ایک احسان ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی مخلص جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں۔جن کے ذہن ہی مسلمان اور
احمدی نہیں بلکہ ان کے دل اور ان کی روح اور ان کے جسم کا ذرہ ذرہ احمدیت میں یوں رچ گیا ہے۔انگریزی میں کہتے ہیں سیچوریشن پوائنٹ اس پوائنٹ تک احمدیت ان کے اندر پہنچ چکی ہے گو
روحانی دنیا میں سچو ریشن پوائنٹ کبھی نہیں آتا مطلب یہ ہے کہ اس وقت وہ اعلیٰ اور ارفع مقام
پر ہیں جیسے اعلی ترقیات کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں اس کے لئے کوئی انتہا نہیں اتنی