ایک عظیم سلسلہ بشارتوں کا اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو ملا ہے
حصہ 2
خطبات ناصر جلد اول
۸۹۱
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
عظیم محبت کرنے والے اپنے اللہ سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے، سلسلہ سے، خلیفہ وقت سے کہ آدمی دیکھ کے حیران ہو جاتا ہے۔اتنی دور بیٹھے ہوئے یہ لوگ
ذاتی طور پر کوئی واقفیت نہیں رکھتے اور ان کے دل ہیں کہ ایک محبت کا سمندر ہے جو ان میں موجیں
مار رہا ہے، کیا یہ الہی تصرف کے بغیر ممکن ہے؟؟ ہر گز نہیں !!! ایک آدمی کے دل میں آپ اپنا پیار
اور محبت پیدا نہیں کر سکتے۔بعض دفعہ ایک شخص ایک آدمی کے دل میں بھی محبت اور پیار پیدا نہیں
کرسکتا۔کتنے خاندان ہیں کہ جو خاوند ہیں اپنی بیوی کے دل میں اپنا پیار پیدا نہیں کر سکتے اور اس
طرح اپنی زندگی کو بگاڑ لیتے ہیں۔لیکن یہاں یہ نظارہ ہے کہ لاکھوں آدمی ہیں کہ ان کے دلوں میں
خدا تعالیٰ کی محبت کے ساتھ امامِ وقت کی محبت بھی پیدا ہوگئی اور وہ ایک دل ہے جس میں پتہ نہیں
کہ اللہ تعالیٰ نے پیار اور محبت کے کتنے سمند رسما دیئے ہیں۔ہر ایک کے لئے ویسا ہی پیار وہاں
پیدا کر دیا۔یہ ایک عظیم معجزہ ہے اور ایسا عظیم احسان ہے کہ اس احسان کو دوسروں کے لئے پہچاننا بھی
ممکن نہیں ہے۔آج ہمیں یہ سمجھ آتی ہے کہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دلوں میں وہ محبت
کیسے پیدا ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے خود پیدا کر دی تھی (اور دوسرے اس کو سمجھ نہیں سکتے ) ان کی
فدائیت اور ایثار کے کارنامے جب ہم پڑھتے ہیں تو عقل کے نزدیک ان کی کوئی ایکسپلینیشن
نہیں۔عقل نہیں بتا سکتی کہ ایسا کیوں ہوا؟؟؟ جب کئی لاکھ کی فوج کے مقابلہ پر گنتی کے چند درجن،
وہ جو آخری فتح ہوئی ہے قیصر کے خلاف۔خالد بن الولید کی فوج ، کسی نے پچیس ہزار کسی نے
تیں ہزار، کسی نے چالیس ہزار کسی نے ہمیں ہزار لکھی ہے۔تاریخ دانوں میں اختلاف ہے میں
اس اختلاف میں نہیں جانتا۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ فوج سے حملہ کروانے سے پہلے انہوں نے
کچھ نو جوانوں کو اکٹھا کیا تھا جن میں عکرمہ بھی شامل تھے اور ان کو کہا تھا کہ ساری عمر تم اسلام کی
مخالفت کرتے رہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ پہنچاتے رہے آج موقع ہے اپنے سارے دھبے
جو ہیں وہ دھولو اور ان گنتی کے چند آدمیوں نے لاکھوں کی فوج پر حملہ کیا تھا اور دراصل ان لوگوں
کے حملہ کی وجہ سے ہی ان لوگوں کے دلوں پر یہ رعب پیدا ہوا تھا۔جس کی وجہ سے انہوں نے
خطبات ناصر جلد اول
۸۹۲
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
شکست کھائی اور جتنی مسلمان فوج تھی اس سے کہیں زیادہ مقتول اور لاشیں میدان میں چھوڑ کر
وہاں سے بھاگے۔تو محبت کے یہ عظیم کارنامے صفحہ تاریخ پر کیسے ابھرے ہعقل اس کا جواب نہ دے سکتی تھی
آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ہم اپنے دلوں میں جو محبت محسوس کرتے ہیں اس نے
ہمیں یہ بتایا ہے کہ یہ معجزانہ عمل جو ہیں، وہ کس طرح اور کیوں ظہور پذیر ہوتے ہیں؟؟ یہ اللہ تعالیٰ
کا بڑا احسان ہے۔خداوند کریم نے واضح الفاظ میں یہی کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں جو اس
طرح کی محبت دلوں میں پیدا کر سکتی ہو۔میں ان کو انتباہ تو بڑا سخت کرتا تھا ان کو یہی کہتا تھا کہ دیکھو کہ انسان نے ایٹم بم اور
ہائیڈ روجن بم بنا لئے۔ساری دنیا میں جتنے بھی ایٹم اور ہائیڈروجن بم ہیں وہ سارے مل کر بھی
ایک دل کو بدل نہیں سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مذہب دنیا میں بھیجا جاتا ہے وہ لاکھوں
اور کروڑوں دلوں کو بدلتا چلا جاتا ہے۔اس واسطے مذہب کے میدان میں لڑائی جھگڑے کا نہ کوئی
فائدہ ہے نہ کوئی معقولیت ہے۔امن اور صلح کی فضا میں ہم سے یہ فیصلہ کرو کہ عیسائیت سچی ہے یا
اسلام سچا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو مختلف دعوت ہائے فیصلہ دنیا کو دیئے ان میں
سے تین میں نے اس سفر میں ان کے سامنے رکھے۔دوان پادریوں کو دیئے اور ان کو کہا کہ جہاں
تم نے مجھے ملنے سے قبل دنوں مشورہ کیا۔اب تم دن اور ہفتے لگاؤ اور سوچو اور کمیٹی آف ایکوال کو
اس بات پر راضی کرو کہ وہ ہمارے ساتھ ان طریقوں پر فیصلہ کرے کہ اسلام سچا ہے یا عیسائیت
سچی ہے مجھے امید نہیں کہ وہ اس بات کو مانیں گے کیونکہ وہ اپنی کمزوریوں کو سمجھتے ہیں زبان سے
تسلیم کریں یا نہ کریں۔تو یہ ایک عظیم احسان مجھے نظر آیا کہ وہ چھپی ہوئی محبت یعنی جس کا بہت سا
حصہ چھپا ہوا تھا۔وہ میرے جانے سے ظاہر ہوا اور عجیب رنگ میں ظاہر ہوا۔گو پہلے بھی میں نے
ایک دو جگہ بتایا ہے کہ سکنڈے نیویا کے باشندے جو ہیں وہ پبلک میں لوگوں کے سامنے اپنے
جذبات کے اظہار کو اتنا معیوب سمجھتے ہیں کہ موت کو اس سے بہتر سمجھتے ہیں۔ہمارے ایک آنریری
مبلغ ہیں ہمارے امام صاحب کہتے ہیں کہ وہ ہمارے پاس تھے کہ ان کے والد کی وفات کی خبر آئی تو
ا
خطبات ناصر جلد اول
۸۹۳
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
انہوں نے امام صاحب کو بھی نہیں بتایا۔چہرہ پر بھی کوئی آثار ظاہر نہیں ہوئے تھے کہ والد فوت ہو
گیا ہے۔لیکن اب ان کا یہ حال تھا کہ دن میں دو تین مرتبہ ان کی آنکھیں پرنم ہو جاتیں۔ہمارے ناروے کے ایک مبلغ ہیں وہ مجھے ملنے آئے۔ان سے بات نہ کی جائے۔ان کے
جسم پر رعشہ طاری تھا اور وہ کانپ رہے تھے۔زبان ان کی چل نہ رہی تھی میں نے انہیں اِدھر اُدھر
کی باتوں میں لگا کے یہ کوشش کی کہ وہ اپنے نفس پر قابو پالیں۔وہ اپنی بیوی اور بچی کا نام رکھوانا
چاہتے تھے۔بیوی کا نام میں نے محمودہ رکھا اور بچی کا نام میں نے نصرت جہاں “ رکھا۔جس سے
وہ بہت خوش ہوئے اور میں نے سمجھا کہ اب یہ اپنے قابو میں آگئے ہیں۔لیکن اس کے بعد پھر
ہونٹ ہلنا شروع ہوئے اور صرف اتنا کہا کہ جو دل میں ہے وہ زبان پر نہیں آسکتا اور بڑی مشکل
سے اپنا رونا روکا۔پھر وہ کھڑے ہوئے میں نے انہیں گلے لگالیا۔اس کے بعد وہ چلے گئے۔یہ
ان کی حالت تھی !!!
تو ان کے بعض ایسے روحانی اور اخلاقی اور قوت کے ساتھ تعلق رکھنے والے حسن تھے جو
دنیا کو نظر نہیں آئے تھے۔میرے اس سفر سے ان کی وہ چیزیں ابھر آئیں۔عجیب قوم پیدا ہوگئی
ہے۔آپ کے لئے قابل رشک ہے۔یہاں بھی جو قابل رشک ہیں ہمارے لئے ہمارے
بزرگ، ان کے پہلو بہ پہلو وہ کھڑے ہوئے ہیں ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں ، ہر قسم کی قربانی کے
لئے تیار ہیں۔پھر انگلستان میں کئی ہزار ہمارا احمدی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے، بڑی بھاری اکثریت ایسی
ہے۔جو اُردو بولنے والی ہے۔میرا یہ مضمون تو انگریزی میں تھا ریسپشن پر۔لیکن جلسہ سالانہ میں
میں ان سے اُردو میں بات کرنا چاہتا تھا کیونکہ ان میں سے عام طبقہ مزدور پیشہ ہے۔تو علمی زبان
میں ان کے لئے سمجھنا مشکل ہے ان میں عورتیں بھی تھیں۔بہر حال میرا یہ فیصلہ تھا کہ میں اردو میں
بات کروں گا اور ۸ رنومبر ۶۵ ء کے واقعات سے شروع کروں گا۔چنانچہ میں بھی جذباتی ہوا ہوا تھا
وہ بھی جذباتی ہوئے ہوئے تھے۔ان کو سارے حالات بتائے گئے۔ایک نوجوان ایسا تھا جس
نے ابھی تک بیعت نہ کی تھی اور پتہ نہیں کیوں ؟ واللہ اعلم۔جب جلسے کے اوپر وہاں اجتماعی بیعت
خطبات ناصر جلد اول
۸۹۴
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
ہوئی تو اس نے بیعت کر لی۔اگلے دن وہ مجھے ملنے آیا کسی نے کہہ دیا کہ اس نے کل پہلی دفعہ
بیعت کی ہے۔اس نے رونا شروع کر دیا اس کا رونا بند ہی نہ ہوا۔میں نے اسے گلے سے لگا یا کئی
منٹ تک اس
کو تھپکی دیتا رہا۔تب اس نے تھوڑ اسا اپنے نفس پر قابو پایا۔تو اندر کوئی چیز چھپی ہوئی تھی جس کو کسی شیطانی و ہم نے دبایا ہوا تھا میرے جانے سے وہ
شیطان بھاگ گیا اور اندرونی حسن جو تھا وہ ظاہر ہو گیا۔اتنا پیار انہوں نے مجھے دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے
فضل سے مجھ سے بھی لیا ہے۔میں تو سمجھتا ہوں کہ میری یہ ڈیوٹی ہے اور آپ لوگوں کا احسان ہے۔میں اپنے فرض کو پورا کرتا ہوں آپ مجھ پر احسان کرتے چلے جاتے ہیں۔پہلے بھی میں نے کئی دفعہ
بتایا ہے وہ تصویر میں مرتے دم تک نہیں بھول سکتا۔ایک چھوٹا بچہ تھا جو میرے پہلو میں کھڑا تھا
جب ہم آ رہے تھے۔تو دعا ہوئی۔بہت عاجزی اور تضرع سے ہوئی اس کے بعد میں چند منٹ تک
سر نیچا کر کے کھڑا رہا اپنی طبیعت پر قابو پانا چاہتا تھا اس کے بعد سر اٹھایا، سلام کیا۔بعض جولوگ
قریب تھے وہ مجھ سے تحفہ چاہتے تھے۔انہیں تحفے بھی دیئے۔جو میری جیب میں تھا نکال کے دیتا
چلا گیا۔کئی منٹ کے بعد اچانک میری نظر پڑی تو ایک بچہ معصوم بارہ تیرہ سال کا رو ر ہا تھا اور اس
کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے۔تو یہ محبت میں نہیں پیدا کر سکتا تھا ، نہ آپ پیدا کر سکتے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کے تصرف سے
پیدا ہوتی ہے یہ اس کا بڑا عظیم احسان ہے۔اللہ تعالٰی نے اس جماعت کو اپنے فضلوں سے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفۃ امسیح الاول ( جن کو معترضین نے بڑے دکھ
پہنچائے تھے ) اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعاؤں کے نتیجہ میں اتحاد کا ایک ایسا مظاہرہ
کرنے کی توفیق دی ہے جو دشمن کو حیرت میں ڈالنے والا اور اس کے حسد کو اور شدید کرنے والا
ہے وہ پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ہو گیا ہم تو سمجھتے تھے کہ کچھ نہ کچھ فتنہ ضرور پیدا ہو گا۔لیکن صفر۔سوائے نفاق کے فتنہ کے جو ہمارے ساتھ ہمیشہ لگا رہے گا۔جس چیز نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں اسلام کو نہیں چھوڑ اوہ آج ہمیں کیسے چھوڑ دے گی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ
کے تو کوئی شخص قوت قدسی کا مالک اور حامل نہیں ہو سکتا۔آپ کے ساتھ بھی منافق لگے ہوئے تھے۔
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۹۵
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
ہمارے ساتھ بھی لگے ہوئے ہیں لیکن اس استثناء کے علاوہ ساری جماعت متحد ہوگئی ہے ایک معجزہ
ہے، جو ہماری تاریخ میں لکھا جائے گا اور دنیا قیامت تک اس پہ رشک کرے گی ، یہی میں نے بتایا
تھا۔ان دنوں ہزارہا کی تعداد میں خطوط آتے تھے اور دنیا کے ہر ملک اور ہر گوشہ اور قریباً ہر قوم کے
لوگوں کی طرف سے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ خطوط و یا ایک کلاس میں ڈیکٹیٹ کرائے گئے ہیں۔تین جذ بات ہر خط میں پائے جاتے تھے۔انتہائی صدمہ نمبر ایک۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
کی وفات پر گویا ایک قیامت آگئی۔انتہائی فکر نمبر دو کہ معلوم نہیں جماعت کیا کرے گی کوئی غلطی
نہ کر بیٹھے۔انتہائی شکر کے جذ بات اللہ تعالیٰ کے لئے نمبر تین کہ جماعت ایک ہاتھ پر پھر متحد ہوگئی۔یہ تین جذبات ہر ایک خط میں پائے جاتے تھے۔خواہ وہ نجی سے
لکھا ہوا ہو جنوبی امریکہ سے آنے
والا ہو۔کسی کی زبان انگریزی، کسی کی انڈونیشین، کسی کی جرمن اور کسی کی سویس اور کسی کی سواحیلی۔بیسیوں زبانوں میں وہ خط تھے اور تین باتیں ہر خط میں پائی جاتی تھیں جس سے یہ نتیجہ نکلا کہ وہ جو
ساری دنیا کا استاد ہے۔اس نے سب کو ڈیکٹیٹ کرایا تھا۔اللہ !
تو یہ معجزہ بھی ہم نے دیکھا اور وہاں بھی نئے سرے سے ان نئے نئے لوگوں میں گئے اور
ان جماعتوں سے میرے پاس خط آتے ہیں پیار کے، شکریہ کے، کہ آپ نے بڑا احسان کیا کہ
یہاں آگئے ہیں۔جماعت کے اندر ایک بیداری اور ایک روح پیدا ہو گئی ہے۔جو پیچھے ہٹے
ہوئے تھے ذاتی رنجشوں کی بنا پر یعنی یوں مخلص تھے سب کچھ تھا۔پیچھے ہٹے ہوئے تھے۔بعض
کے دلوں میں یہ تھا ( اور ایک دو آدمی ہی ایسے تھے جو سمجھتے تھے ) کہ میں ان سے ناراض ہوں اور
ان کو یہ پتہ نہیں تھا یہ علم نہیں تھا کہ میرے دل کی تختی تو ۸ / نومبر کو اللہ تعالیٰ نے صاف کر دی تھی۔اب ان کو پتہ چلا تو وہ ان کے لئے حیرت کا باعث بھی تھا اور خوشی کا باعث بھی۔جو کبھی مسجد میں نہیں
آتے تھے امام رفیق سے لڑے ہوئے تھے میرے ساتھ گلہ وشکوہ، رات کے دو دو بجے تک مسجد
میں بیٹھے رہتے تھے۔ایک شخص نے خوب لکھا ہے اپنے متعلق ( میں اس کا نام بیان کرنا نہیں
چاہتا کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں بھی ایک انقلاب عظیم پیدا ہو گیا ہے۔وہ چھ مہینہ سے خود گیا
نہیں تھا۔ان کے ساتھ بھی تھا ان کو پتہ بھی تھا ان کے ساتھ بیٹھتا بھی تھا رات کو ، بچوں کو ساتھ
خطبات ناصر جلد اول
لے کے آتا تھا۔۸۹۶
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
تو تربیت کے میدان میں بھی اللہ تعالیٰ نے انتہائی احسان کیا ہے اب اس احسان عظیم (اگر
مفرد کا لفظ ہی بولا جائے ) یا کئی ایک جن میں سے بعض سلسلوں کا نام میں نے لیا ہے اور چند
مثالیں دی ہیں بے شمار قسم کے بے شمار گنتی میں احسان
اللہ تعالیٰ نے ہم پر کئے ہیں اور کیا کرتا ہے۔ان دنوں میں تو بہت زیادہ کئے ہیں۔ہم پر اس کے نتیجہ میں بہت سے فرائض عائد ہوتے ہیں۔پہلا فرض تو یہ ہے۔کہ ہم اپنے اللہ کے حقیقی معنی میں شکر گزار بندے بنیں۔دوسرا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے اللہ پر سچے دل سے توکل رکھنے والے ہوں اور سوائے خدا
کے کسی اور کی طرف ہماری نگاہ نہ اٹھے۔چند مثالیں میں نے دی ہیں سوائے اللہ کے وہاں کوئی مدد
نہیں کر سکتا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی تو جس نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ میں ہی تمہارے لئے
کافی ہوں کسی اور طرف جانے کی ضرورت نہیں۔اب سارا کچھ دیکھنے کے بعد ہم کس طرف
جائیں گے۔ہماری بڑی بدقسمتی ہوگی اگر ہم اللہ کو چھوڑ کے یا اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک کر کے
اس پر یا ان پر تو کل شروع کر دیں تو سوائے خدا کے کسی اور کے لئے حمد کے جذبات ہمارے دلوں
میں نہیں ہیں اور نہ ہونے چاہئیں اور سوائے خدا کے کسی ہستی پر کسی وجود پر تو کل نہیں کر سکتے نہ کسی
شے پر ہم تو کل کرتے ہیں دنیا جانتی ہے (اور ہم سے بھی یہ حقیقت چھپی ہوئی نہیں ) کہ ہم ایک
کمزور جماعت ہیں ہم ایک غریب جماعت ہیں ہم ایک کم علم جماعت ہیں ہم ایک ایسی جماعت
ہیں جس کے پاس کوئی سیاسی اقتدار نہیں نہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ہم وہ جماعت ہیں جس کے
پاس بادشاہتیں نہیں اور نہ یہ جماعت بادشاہتوں کو حاصل کر کے کوئی خوشی حاصل کر سکتی ہے کیونکہ
وہ ہمیں مل گیا ہے اس کے فضل سے اور جب وہ ( اللہ ) مل جائے تو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں
رہتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فارسی کے شعر میں فرمایا ہے۔کہ جو تجھ
سے پیار کرے اور جسے تو پیار کرے اسے تو دو جہاں دے دیتا ہے۔لیکن جو تیرا ہو جائے وہ
ان دونوں جہانوں کو کیا کرے اس کے نزدیک یہ بے معنی چیز ہیں۔تو اصل چیز یہ ہے کہ رضاء الہی
فضل الہی کے نتیجہ میں ہمیں حاصل ہوئی ہے۔ہمیں ہر چیز قربان کر کے اس رضاء الہی کو ہاتھ سے
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۹۷
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
کھو نہ دینا چاہیے۔اس لئے جو قربانی بھی ہم سے مانگی جائے بشاشت سے ہمیں دینی چاہیے کیونکہ
جو ہمیں ملا ہے یہ دنیا اس کی قیمت لگا ہی نہیں سکتی اندازہ بھی نہیں کر سکتی اور جو ہم سے مانگا جا رہا ہے
وہ چند ٹکے ہیں پھر ہم پر تیسرا یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اس اتحاد کو جماعت کے اندر قائم رکھیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک معجزہ سے یہ اتحاد ہم میں پیدا کیا ہے اور قائم رکھا ہے۔وہ ہم سے یہی چاہتا
ہے کہ ہم منافق کے نفاق کو کامیاب نہ ہونے دیں منافق جو ہے وہ ادھر کی اُدھر بات نکالتا ہے وہ
جھوٹی باتیں کرتا ہے اور منافق کی علامت ہی یہ ہے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے اور جس راہ سے بھی فتنہ
پیدا کر سکے وہ کرتا ہے۔ایک ہاتھ پر اللہ تعالی نے آپ کو جمع کیا ہے جہاں تک اس دل کا تعلق
ہے۔جس کے ساتھ اس ہاتھ کا تعلق ہے۔دل سمجھتا ہے کہ مجھ میں کوئی طاقت ، کوئی علم، کوئی بزرگی ،
کوئی خوبی ، کوئی حسن نہیں لیکن اس کو یہ یقین دلایا گیا ہے کہ جس چیز کی بھی تمہیں ضرورت ہوگی وہ
میں مہیا کروں گا۔کسی کے لینے دینے کی ضرورت نہیں خواہ وہ بادشاہ وقت ہی کیوں نہ ہو اور کسی سے
ڈرنے کی ضرورت نہیں خواہ وہ ساری دنیا کے انسان ہی کیوں نہ ہوں اور کسی ہستی کے سامنے جھکنے
کی ضرورت نہیں خواہ وہ عظیم ترین رفعتوں کی مالک ہی کیوں نہ ہو۔جب تم میرے ہو گئے تو پھر
تمہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔لیکن منافق آتا ہے اور اس اتحاد ( مرکزی نقطہ ) پر ضرب لگا کے اسے کمزور کرنا چاہتا ہے
وہ ہمیشہ ناکام ہوتا ہے پھر بھی ہمیں ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم
نے اس اتحاد کو جماعت میں قائم رکھنا ہے ہر قربانی دے کر اور منافق تو اللہ تعالیٰ نے بڑی حکمتوں
کے ساتھ ہمارے ساتھ لگایا ہوا ہے۔اس کو ہم نے کامیاب نہیں ہونے دینا۔منافق کی مثال وہ
وین ہے جس کی ایک نوک ہے اس کی ایک نوک آپ کو چبھ سکتی ہے، وہ پین آپ کے اندر داخل نہیں
ہوسکتی۔اگر کوئی شخص اپنے اس بچے کے بستر پر جس نے رات کو امتحان کی تیاری کے لئے پڑھنا ہو
ایک پین اس طرح لگا دے کہ چھن ہو مگر زخم بھی نہ پڑے کہ اگر یہ کرسی چھوڑ کے لیٹے تو پن اس کو
چبھ جائے سونے نہ دے تو اس باپ کو ظالم نہیں کہیں گے بڑا پیار کرنے والا کہیں گے۔کیونکہ اس
نے ہلکی سی تکلیف سے جاگتے رہنے کے سامان بھی پیدا کر دیئے اور جو تکلیف واقع میں پہنچ سکتی تھی
خطبات ناصر جلد اول
۸۹۸
خطبه جمعه ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
اس سے محفوظ بھی کر لیا۔کیونکہ پن پرک“ سے زیادہ اور کوئی سامان نہیں کیا گیا۔یہ پین کی وہ
نوک ہے۔جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے پہلو میں رکھی ہوئی ہے چھتی تو ہے لیکن ہمارے جسم پر زخم
نہیں پیدا کرتی نہ کر سکتی ہے جب تک ہم زندہ ہیں۔جب مر جائیں اور ساری ٹہنیاں خشک
ہو جا ئیں۔تو ایک خشک دوسرے خشک میں فرق نہیں رہتا نہ اس درخت کو کوئی پرواہ ہوتی ہے
سارے جومر گئے۔ابھی تو ہم نے زندہ رہنا ہے بڑا عرصہ اور ہم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے اور
ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فتح کرنا ہے اور ہر دل میں توحید خالص کو قائم
کرنا ہے۔ہم نے بڑے کام کرنے ہیں ابھی۔بڑی ذمہ داریاں ہیں، بڑی قربانیاں اللہ تعالیٰ ہم
سے لے گا۔تو اس وقت تک کہ ہم خدا کی نگاہ میں زندہ رہیں یہ پین کی نوک جو ہے۔ہمارے جسموں
کے ساتھ لگی رہے گی اگر کوئی فرد ( جماعت کو نقصان تو نہیں پہنچا سکتا ) بیوقوفی سے پن کا زائد حصہ
بھی باہر نکال لے اور پھر اپنے جسم کے اندر خود ہی چھولے۔تو یہ اس کی بڑی حماقت ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس قسم کی حماقت سے محفوظ رکھے۔تو ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم چوکس اور بیدار ہیں اور اس اتحاد کو کمزور نہ ہونے دیں جو کہ
اللہ تعالیٰ کے فضل نے ہم میں پیدا کیا ہے یہ اتحاد اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے ایک چھوٹی سی جماعت !
کس شمار میں ہیں آپ اس دنیا میں !!! اندازہ کر لیں ! میرا یہی اندازہ ہے Just Three Million
بس تیس لاکھ سے کچھ زائد ساری دنیا میں اور دنیا کی آبادی کے لحاظ سے تیس لاکھ حقیقت ہی کیا
رکھتے ہیں دنیا آپ کی کیا پرواہ کر سکتی ہے؟؟؟ ایک ایک ملک تیس لاکھ سے زیادہ آدمی اپنی
مصلحتوں کی بنا پر اور بعض دنیوی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کر دیتے ہیں، اگر دنیا مل کے
آپ کو قربان کر دینا چاہے تو آپ کے وجود کی قربانی کا احساس بھی ان کے دلوں میں پیدا نہیں
ہوسکتا۔اسی طرح ہی انسان دنیا میں چلتے پھرتے نظر آئیں گے لیکن خدا نے کہا کہ میں تمہارا خیال
رکھتا ہوں اور میں نے تمہیں اپنے لئے چنا ہے تم میرے بنے رہو پھر دیکھو کہ دنیا کس طرح
میری قدرتوں کے نظارے کس رنگ میں اور کس طور پر اور کس طریق سے دیکھتی ہے۔اتنا بڑا فضل
خطبات ناصر جلد اوّل
۸۹۹
خطبہ جمعہ ۱۵ رستمبر ۱۹۶۷ء
اس جماعت پر ہوا اور پھر وہ سستیاں دکھائے ؟؟؟
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ سستیاں دکھاتے ہیں لیکن میں یہ ضرور کہوں گا اور اصل میرے
مخاطب وہی ہیں کہ جو نسبتاً کمزور ہیں۔اب نسبتاً کمزور کا برداشت کرنا بھی کم از کم میرے لئے
مشکل ہے، جو کچھ مجھے نظر آ رہا ہے، دنیا جس جہت کی طرف حرکت کر رہی ہے ، جن مصیبتوں میں
انسان گرفتار ہونے والا ہے، جس دوا کی اسے ضرورت پڑنے والی ہے، اس دوا کو مہیا کرنے
والے سوائے آپ کے اور کوئی نہیں۔ساری دنیا کا آپ کو خدا تعالیٰ نے استاد اور امیر بنایا ہے جو
فیصلہ ہو چکا ہے اور آپ استاد اور امیر بننے کے لئے تیاری نہ کریں اس بات سے تکلیف ہوتی ہے
ہمارا تو ہر بچہ، ہماری تو ہر عورت ، ہماری ہر لڑ کی ، ہمارا ہر مرد، ہمارا ہر نو جوان، ہمارا ہر بوڑھا تیار
رہنا چاہیے پتہ نہیں کون زندہ ہو گا جب آواز آئے گی کہ ہر شخص جماعت احمدیہ کا میدان میں آئے
اور دنیا کو استادوں کی ضرورت ہے وہ دنیا کے استاد بنیں اس کے لئے آپ کو تیاری کرنی پڑے گی
ور نہ قرآن کریم کی زبان میں آپ منافق کہلائیں گے۔قرآن کریم کہتا ہے۔” کو ارادوا
الخروج لاعَدُّ واله عُدَّةٌ ( التوبة : ۴۲) کہ اگر انہوں نے میدانِ عمل میں عملی طور پر جہاد کرنا
ہوتا تو وہ اس کے لئے ضرور تیاری کرتے۔آپ نے جہاد کرنا ہے علمی میدان میں !
آپ نے جہاد کرنا ہے مذہب کے میدان میں !
آپ نے جہاد کرنا ہے۔آسمانی تائیدات کے میدان میں !
آپ
کو علم سیکھنا پڑے گا۔آپ کو دعاؤں کی مضبوط بنیاد پر اپنی زندگیوں کو کھڑا کرنا پڑے گا تاکہ
اللہ تعالیٰ آپ کی نیستی کو دیکھ کر ، آپ کے دلوں میں اپنی محبت کو دیکھ کر آپ کے لئے اپنی معجزانہ قدرت
کو ظاہر کرے کہ اس کے بغیر نہ آپ دنیا کے رہبر بن سکتے ہیں نہ اس کے معلم بن سکتے ہیں۔تو اور بھی ذمہ واریاں ہیں لیکن دیر کافی ہو گئی ہے میں بس کرتا ہوں اس دعا کے ساتھ کہ
اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو یہ توفیق عطا کرے کہ وہ ان ذمہ واریوں کو سمجھ لے جو اس پر پڑنے
والی ہیں خواہ وہ براہ راست اپنے رب سے علم حاصل کریں اور میرے معاون بنیں یا جب میں
خطبات ناصر جلد اوّل
۹۰۰
خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء
ان کو کسی منصوبہ کی طرف کسی امر کی طرف دعوت دوں خدا تعالیٰ کے منشا کے مطابق تو وہ سو فی صدی
میرے ساتھ تعاون کرنے والے ہوں تا کہ ہمارا وہ مقصد ہماری زندگیوں میں حاصل ہو جائے ،
کہ ہم اسلام کو تمام عالم میں غالب دیکھ لیں اپنی ان آنکھوں سے۔ہمارے دل یہ محسوس کر لیں کہ
جس طرح ہمارے دل کی دھڑکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے۔اسی طرح ہر دل میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ جب تک مجھے زندگی دے، تو
توفیق بھی عطا کرے کہ جس قسم کی رہبری کی اور قیادت کی آپ کو ضرورت ہے میں آپ کے لئے
اس کے فضل سے اس کے سکھانے پر اس کی منشا کے مطابق وہ قیادت میں آپ کو دیتا چلا جاؤں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )