چاند پر پہنچنا انسان کا ایک عظیم تاریخی کارنامہ ہے وجہ اعتراض نہیں
خطبات ناصر جلد دوم
۸۲۹
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
چاند پر پہنچنا انسان کا ایک عظیم تاریخی کارنامہ ہے
ہرگز قرآن کریم پر وجہ اعتراض نہیں
خطبه جمعه فرموده ۵ رستمبر ۱۹۶۹ء بمقام احمد یہ ہال۔کراچی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں۔وَ لَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعُ إِلى حِينٍ - قَالَ فِيهَا تَحْيَونَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا
تُخْرَجُونَ (الاعراف: ۲۶،۲۵)
اس کے بعد فرمایا:۔سال رواں ۲۱ جولائی کو زمین سے باہر نکل کر انسان کا پہلا قدم چاند پر پڑا اس میں شک
نہیں کہ تسخیر عالم کی عظیم جد و جہد میں انسان
کا یہ بہت بڑا تاریخی کارنامہ ہے لیکن اس عظیم کارنامہ
کے نتیجہ میں مسلمانوں کے بعض طبقوں میں بھی اور میرے خیال میں مذہبی دنیا کے بعض دوسرے
حصوں میں بھی کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ذہنی انتشار پیدا ہوا۔چنانچہ تنزانیہ سے مجھے ایک خط میں
یہ اطلاع ملی کہ وہاں ہمارے مبلغ کسی استقبالیہ دعوت میں شریک ہوئے اور اس موقع پر انہوں
نے یہ باتیں سنیں کہ انسان کا چاند پر جانا قرآن کریم کے خلاف ہے اور اس قسم کی بات کو قبول کر
لینا موجب کفر ہے۔اسی طرح رنگون کے ایک خط میں یہ ذکر تھا کہ وہاں ہمارے مبلغ نے بعض
پڑھے لکھے لوگوں حتی کہ بعض علماء کو یہ کہتے سنا کہ اگر چاند پر انسان پہنچ بھی چکا ہو پھر بھی ہمیں اس
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۰
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
پر یقین کرنے اور اس پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں ہے۔غرض اس قسم کے کفر کے فتوے دیئے گئے
اور عدم علم کی وجہ سے خلاف حقیقت باتوں کا اظہار کیا گیا۔دوسری طرف خود ہمارے پاکستان
میں ہمارے بعض علماء نے بڑے اچھے مقالے لکھے اور بعض مجالس میں پڑھے بھی گئے ہیں جن
میں سے ایک مکرم محمد یوسف صاحب بنوری کراچی کے رہنے والے ہیں انہوں نے ابھی چند دن
ہوئے اوقاف کے سیمینار میں تسخیر کائنات پر ایک بڑا اچھا اور معقول مقالہ پڑھا ہے اور اپنے
مقالہ میں بعض قرآنی آیات کے حوالے سے یہ ثابت کیا ہے کہ اس قسم کے کارنامے قرآن کریم
کی تعلیم پر کوئی وجہ اعتراض نہیں بنتے۔اس سلسلہ میں میں سمجھتا ہوں کہ تین سوال ہیں جن کا ہمیں
جواب دینا چاہیے۔ایک سوال تو یہ ہے کہ کیا زمین سے باہر انسان کا زندہ رہنا ممکن ہے۔دوسرا سوال یہ ہے کہ
آیا دوسرے اجرام یعنی کروں پر آبادیاں ہیں یا نہیں اور کیا انسان دوسرے اجرام تک پہنچ سکتا یا
تعلق کو قائم کر سکتا ہے یا نہیں اور تیسر اسوال یہ ہے کہ کیا قرآن کریم میں ایسی پیشگوئیاں موجود ہیں
کہ کبھی کسی زمانہ میں انسان دوسرے کتوں تک پہنچ جائے گا ؟
یہ تین سوال اگر حل ہو جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ پھر کسی کے دماغ میں کوئی خلفشار یا کوئی
بے چینی یا مذہب سے بعد پیدا ہونے کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔پہلا سوال یہ ہے کہ کیا انسان زمین سے باہر یعنی قرآن عظیم کی اصطلاح میں الارض
کے جو معنی ہیں اس سے باہر زندہ رہ سکتا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انسان اس زمین یعنی
الارض “ سے باہر زندہ نہیں رہ سکتا لیکن زمین سے یہاں وہ تعریف مراد نہیں جو ایک غیر مسلم
کے ذہن میں ہوتی ہے۔مسئلہ زیر بحث کے سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ زمین کی تعریف اور اس کے معنی سمجھنے کے
لئے اس کتاب عظیم کی طرف رجوع کیا جائے جس نے اس لفظ کو استعمال کیا ہے اور یہ اعلان فرمایا
ہے کہ فِيهَا تَحیون ، تم اسی میں زندگی بسر کرو گے اس کے باہر زندگی بسر نہیں کر سکتے۔اس لئے
ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ قرآن کریم کی اصطلاح میں الارض کسے کہتے ہیں۔66
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۱
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
جس وقت اِدھر اُدھر بے چینی پھیلی ہوئی تھی اور میرے کانوں تک بھی آواز میں پہنچ رہی تھیں
اُس وقت میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور رہنمائی کی درخواست کی کہ وہ میرا خود معلم بنے اور
اس مسئلہ کی حقیقت کا علم بخشے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سارا مضمون یہ بتا کر سمجھادیا کہ قرآن کریم
سے الارض “ کی تعریف معلوم کر لو سارا مسئلہ اپنے آپ حل ہو جائے گا۔چنانچہ اس کے بعد میں
نے غور کرنا شروع کیا۔آیات قرآنیہ دیکھیں اور جس حد تک میری سمجھ میں آیا ہے وہ میں اس وقت
دوستوں کے سامنے بیان
کر دینا چاہتا ہوں لیکن قبل اس کے کہ قرآن کریم نے جو الارض “ کی تعریف
کی ہے وہ بیان کی جائے اور اسے سمجھا جائے ، یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ مخلوق کسے کہتے ہیں؟
اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات عالم پیدا کی اس کے کچھ حصوں تک ہماری نظر پہنچی اور پھر تھک کر رہ
گئی۔کچھ حصوں تک ہماری دور بینیں پہنچیں، پھر انہوں نے بھی اپنی عاجزی کا اقرار کیا کہ اس
سے آگے تو ہم بھی نہیں دیکھ سکتیں۔پھر ہمارا تخیل بھی کہیں سے کہیں تک پہنچا لیکن خدا تعالیٰ کی مخلوق
تو انسانی تخیل سے بھی کہیں آگے تک پھیلی ہوئی نظر آئی۔پس ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس
عالمین کی بے شمار مخلوق کی تعریف اور حقیقت کیا ہے اس موضوع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔آپ کے چند اقتباسات میں اس وقت پڑھ کر سناؤں گا اور پھر
بتاؤں گا کہ مخلوق اسلام کے نزدیک قرآنِ کریم کی رُو سے کس چیز کا نام ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔اسی طرح تحقیق کی نظر سے یہ بھی سچ ہے کہ جس قدر اجرام فلکی و عناصر ارضی بلکہ
ذرہ ذرہ عالم سفلی اور علوی کا مشہود اور محسوس ہے یہ سب باعتبارا اپنی مختلف خاصیتوں کے
جو ان میں پائی جاتی ہیں خدا کے نام ہیں اور خدا کی صفات ہیں اور خدا کی طاقت ہے جو
ان کے اندر پوشیدہ طور پر جلوہ گر ہے اور یہ سب ابتدا میں اسی کے کلمے تھے جو اس کی
قدرت نے ان کو مختلف رنگوں میں ظاہر کر دیا۔اسی طرح آپ ایک دوسری کتاب میں فرماتے ہیں:۔یہ ایک ستر ربوبیت ہے جو کلمات اللہ سے مخلوقات الہی پیدا ہو جاتی ہے۔اس کو
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۲
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
اپنی اپنی سمجھ کے موافق ہر یک شخص ذہن نشین کر سکتا ہے چاہے اس طرح سمجھ لے کہ
مخلوقات کلماتِ الہی کے اظلال و آثار ہیں یا ایسا سمجھ سکتا ہے کہ خود کلمات الہی ہی ہیں جو
بقدرت الہی مخلوقیت کے رنگ میں آ جاتے ہیں۔یعنی اللہ تعالیٰ کی صفات کے یہ جلوے ہیں۔اللہ تعالیٰ جو حکم دیتا ہے وہ ایک جلوے کی
صورت اختیار کر لیتا ہے۔کلمہ در اصل حکم ہے کن کا کہ تم یہ شکل اختیار کر لو چنانچہ اللہ تعالیٰ کی
قدرت اور منشا اور اس کے ارادے اور اس کے حکم سے صفات الہیہ ایک مخلوقیت کا رنگ اپنے
اوپر لے لیتی ہیں اور ایک حدوث میں متشکل ہو کر مخلوق بن جاتی ہیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔در حقیقت یہ ایک ستر اُن اسرار خالقیت میں سے ہے جو عقل کے چرخ پر چڑھا کر
اچھی طرح سمجھ میں نہیں آسکتے اور عوام کے لئے سیدھا راہ سمجھنے کا یہی ہے کہ خدائے تعالیٰ
نے جو کچھ پیدا کرنا چاہا وہ ہو گیا اور جس قدر قطع اور یقین کے طور پر قرآن شریف۔۔۔۔۔۔ہدایت کرتا ہے وہ یہی ہے کہ ہر یک چیز خدائے تعالیٰ سے ظہور پذیر و وجود پذیر ہوئی ہے
اور کوئی چیز بغیر اس کے پیدا نہیں ہوئی اور نہ خود بخود ہے۔“
اسی کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں :۔”ہاں بے شک یہ تو ہم مانتے ہیں اور مان لینا چاہیے کہ جو کچھ صفتیں جناب الہی کی
ذات میں موجود ہیں انہیں صفات غیر محدود کے آثار اپنے اپنے وقتوں میں ظہور میں آتے
ہیں نہ کوئی امران کا غیر اور وہ صفات ہر یک مخلوق ارضی و سماوی پر مؤثر ہو رہی ہیں اور
انہیں آثار الصفات کا نام سنّت اللہ یا قانون قدرت ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں :۔یہ نہایت محقق صداقت ہے کہ ہر یک چیز اپنے اندر ایک ایسی خاصیت رکھتی ہے
جس سے وہ خدائے تعالیٰ کی غیر متناہی قدرتوں سے اثر پذیر ہوتی رہی۔سواس سے ثابت
ہوتا ہے کہ خواص اشیاء ختم نہیں ہو سکتے گو ہم اُن پر اطلاع پائیں یا نہ پائیں۔۵۴ 66
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۳
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
پس مخلوق قرآن کریم کی رُو سے ان صفات کا نام ہے جو اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اس
کے حکم سے حدوث کا جامہ پہن لیتی ہیں اور حادثیت کا وجود اختیار کر کے مخلوق بن جاتی ہیں ان
کے سوا کوئی اور چیز مخلوق نہیں کیونکہ یہ کائنات ارضی و سماوی اللہ تعالیٰ کے ان جلوؤں پر
مشتمل ہے
جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مادی رنگ میں وجود پذیر ہے۔ویسے تو اب سائنس نے بھی اس مسئلہ
کو سمجھنا آسان بنا دیا ہے کیونکہ پہلے مادے اور Energy (طاقت) میں بہت بڑا فرق سمجھتے
تھے۔مادے کو ایک اور چیز سمجھتے تھے اور اس کے پیچھے جو طاقت اور قوت کارفرما ہے اس کو ایک
علیحدہ چیز سمجھتے تھے لیکن اب سائنس دانوں نے مادے کی جونئی تعریف کی ہے وہ یہ ہے کہ
"A matter is nothing but another form of enegry۔"
یعنی یہ مادہ تو دراصل طاقت ہی کی ایک اور شکل ہے۔پس اس سے ہمارے لئے یہ سمجھنا آسان
ہو گیا کہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے جلوے، اس کی صفات کے جلوے اس کے حکم اور ارادے سے
مادی شکل میں متشکل ہو کر مخلوق بن جاتے ہیں جیسا کہ سائنس دانوں کے نزدیک Energy ( طاقت )
جو ہے وہی ایسی شکل اختیار کرتی ہے کہ وہ بالآخر مادہ بن جاتی ہے۔ہمارے لئے اس نئی سائنسی تحقیق
نے سر ربوبیت کو سمجھنا آسان کر دیا ہے۔پس ہر مخلوق صفات باری تعالیٰ کا اثر یا ظل ہے۔اللہ تعالیٰ
کے حکم سے اس نے حدوث کا جامہ پہن لیا ہے۔غرض جب مخلوق کی حقیقت ہم پر کھل گئی تو ہمارے لئے زمین کی تعریف جو قرآن کریم نے
بیان کی ہے اس کا سمجھنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔چنانچہ اس پس منظر میں کہ مخلوق کسے کہتے ہیں۔قرآن کریم کی رُو سے زمین کی تعریف یہ ہوئی کہ صفات باری تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں یا
آثار صفات باری تعالیٰ کے مخصوص مجموعہ کا نام زمین ہے۔پھر آگے خود قرآن کریم نے اس
مخصوص مجموعہ صفات باری تعالیٰ یا مجموعه آثار صفات باری تعالیٰ کی خصوصیات بھی بیان کی ہیں
تا کہ ہمیں پتہ چل جائے کہ "الأرض" کا لفظ رکن معنوں میں استعمال ہوا ہے۔قرآن کریم میں
متعدد آیات ہیں جن میں زمین کے متعلق بتایا گیا ہے کہ زمین یہ ہے۔ہم نے زمین کو ایسا بنایا ہے
اور ہم نے زمین میں یہ یہ خاصیتیں رکھی ہیں وغیرہ۔اس وقت میں چند مثالیں دوں گا تا کہ مسئلہ
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۴
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
زیر بحث کا سمجھنا آسان ہو جائے اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک زمین کسے کہتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَحْفُوظًا - (الانبياء : ۳۳)
وَ السَّمَاء بَنَيْنَهَا بِأَيْد وَ إِنَّا لَمُوسِعُونَ - (الذُّرِيت : ۴۸) وَ أَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ
ماء - (النمل: ٦١ )
آسمان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات بیان کی ہیں۔میں نے ان میں سے چند کو
بعض خصوصیات کی وجہ سے لے لیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ زمین وہ وجود ہے، وہ مخلوق ہے کہ
جس کے گرد ہم نے آسمان کا ایک کمر بند باندھ رکھا ہے۔اس کا (جیسا کہ قرآن کریم کی مختلف
آیات میں بیان ہوا ہے ) زمین پر بسنے والے انسانوں کو ایک فائدہ تو یہ ہے کہ دوسرے کروں
سے ریڈیائی لہریں جو زمین کی طرف آرہی ہیں وہ اگر زمین پر اپنی اصل حالت میں پہنچ جائیں تو
انسان کی ہلاکت کا موجب بن جائیں۔یہ آسمانی جو روک بن جاتی ہے اور وہ زمین تک پہنچنے نہیں
پاتیں۔پھر شہاب ثاقب ہیں جو بڑی تیزی سے ہماری اس آسمانی بجو میں داخل ہوتے ہیں اور اس
کی کثافت کی وجہ سے ان میں آگ لگ جاتی ہے۔چھوٹے بچوں کے لئے تو ان میں ایک دلچپسی کا
سامان ہوتا ہے اور اُن کے لئے اس میں بس ایک نظارہ ہوتا ہے کیونکہ ان کو تو حقیقت معلوم نہیں
ہوتی لیکن ہمارے لئے اس لحاظ سے دلچسپی کا موجب ہے کہ اس میں ہم اللہ تعالیٰ کی علوّ شان کو
جلوہ گر پاتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے ہم عاجز انسانوں پر کتنا بڑا رحم کیا
ہے کہ اس نے اپنے فضل سے ان شہب کی یلغار سے ہمیں بچالیا اور ہماری حفاظت کے لئے آسمان
بنا دیا پھر اس آسمان میں ہوا بھر دی اور اس کے بے شمار کام مقرر کر دیئے۔ان میں سے ایک تو یہ
ہے کہ جب بادل بنتے ہیں تو یہ ان کو اللہ تعالیٰ کی مشیت اور حکم کے ماتحت اُڑا کر ادھر اُدھر لے
جاتی ہے اور پھر جہاں خدا تعالیٰ کا حکم ہوتا ہے وہاں بارش برسنے لگتی ہے۔پھر ہوا ہمارے کانوں کے لئے بھی بہت ہی مفید اور ضروری چیز ہے۔ہمارے کان کام ہی
نہ کرتے اور بالکل بے کار چیز ہوتے اگر صوتی لہریں آواز کو ان تک نہ پہنچا تیں۔پس اگر ہوا نہ
ہوتی اور اس میں صوتی لہروں کا انتظام نہ ہوتا تو ہمارے کانوں میں آواز ہی نہ پڑتی۔اسی طرح
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۵
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
انسانی زندگی کی بقا کا ایک بڑا ذریعہ ہوا ہے۔ہمارے پھیپھڑے ہوا سے آکسیجن لیتے ہیں اور
اس طرح ہماری زندگی کی بقا کا انتظام ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بعض ایسی مخلوق بھی پیدا کر دی ہے
جوا اپنی زندگی کا یہ سامان ہوا سے نہیں لیتی بلکہ پانی سے لیتی ہے۔مثلاً مچھلی ہے جس ہوا پر انسانی زندگی
کا مدار ہے وہی ہوا مچھلی کے لئے موت کا پیغام بن جاتی ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے کہ جس کے گرد ہم نے ایک آسمان بنایا ہے اور اس
میں ہم نے انسان کے لئے بہت سے فوائد رکھے ہیں جن کے بغیر اس دنیا میں انسانی زندگی ممکن ہی
نہیں۔چنانچہ اب تک کسی بھی سائنس دان نے یہ دعوی نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے اور نہ عقل
اس کو قبول ہی کر سکتی ہے کہ ہوا کے بغیر انسان زندہ رہ سکتا ہے یا اس کے بغیر انسان سن سکتا ہے یا
ہوا کے بغیر انسانی پھیپھڑے سانس لے سکتے ہیں یا انسان اُن ہلاکتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے جن کی
یورش بڑی تیزی اور بڑی وسعتوں کے ساتھ زمین پر ہو رہی ہے۔پس قرآن کریم کی رُو سے
زمین وہ مخلوق ہے، وہ مجموعہ صفات ہے جس کے گرد آسمان حلقہ کئے ہے اور پھر یہ بھی کہ اس کے
اندر بہت سی مفید خصوصیات پائی جاتی ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے کہ جس کے اندر وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ
حي ـ (الانبیاء : ۳۱) کہ جس میں ہم نے ایک ایسا پانی پیدا کیا ہے جس پر حیات کا مدار ہے یعنی
ہر د نیوی مخلوق کی زندگی کا انحصار پانی پر ہے یہ زندگی شجر کی ہے تب بھی اور اگر حجر کی ہے تب بھی اس
کا مدار پانی پر ہے۔پتھروں کے ذرے آپس میں نمی کی وجہ سے مل کر ٹھوس شکل میں نظر آتے ہیں
اگر ان میں نمی نہ ہو تو یہ ریزہ ریزہ ہو جائیں۔یہ ہیرا ہیرا نہ رہے۔غرض یہ اللہ تعالیٰ کا جلوہ ہے
جس کی بدولت دنیا کی ہر چیز حیات پاتی ہے۔ورنہ اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی وجہ سے یہ جلوہ
معرض تعطل میں پڑ جائے تو پانی کے بند ہو جانے سے اجزائے عناصر میں ایسا انتشار پیدا ہو
جائے کہ جس سے زندگی اور بقا ممکن ہی نہ رہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین وہ ہے جس
میں الماء جاری کیا۔خالی ماء نہیں فرمایا بلکہ الماء کہہ کر اس طرف اشارہ فرمایا کہ یہ پانی اپنے اجزا
کے لحاظ سے وہ مخصوص پانی ہے جس پر حیات اور اس کی بقا کا مدار ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۶
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
زمین صرف وہ نہیں جس میں ہم نے پانی پیدا کیا ہے بلکہ زمین وہ ہے جس میں ہم نے پانی کی
مناسب تقسیم کا سامان بھی پیدا کیا ہے اور زمین کو Pollute ( گندہ ) ہونے سے محفوظ رکھنے کے
سامان پیدا کر دیئے۔صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی۔اگر چہ وہ
نظر نہیں آتی لیکن درحقیقت صاف اور گندے پانی کے درمیان ایک دیوار یا حد فاصل قائم ہے۔پس قرآن کریم کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے زمین کی تعریف یہ بھی کی ہے کہ جس میں ایسے مختلف اجزا
پر مشتمل پانی ہو جس پر زندگی کا سارا دارو مدار ہو۔پھر ایک طرف اس کی صفائی کا انتظام کیا گیا ہو
اور دوسری طرف اس کی مناسب تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا ہو۔ہمیں صفات باری کے یہ مخصوص
جلوے جس وجود میں نظر آ رہے ہیں قرآن کریم اس کو الارض ( یعنی زمین ) کہتا ہے۔چنانچہ
اس حقیقت کا اظہار اس آیہ کریمہ میں کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَجَعَلَ خِللَهَا أَنْهُرًا
وجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا - (النَّمل : ٦٢ )
جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کی تقسیم اور صفائی کا بھی انتظام کیا ہے۔چنانچہ سورج کو کہا (سارے اجرام فلکی انسان کی خدمت پر مامور ہیں ) کہ سمندروں کے پانی کو گرماؤ
اور پھر اس سے بخارات کو اُٹھاؤ اور پھر ہواؤں کو کہا یہ کمزور بخارات ہیں یہ وہ سفر کر نہیں سکتے جو ہم
ان سے کروانا چاہتے ہیں اس لئے ان کو اپنے کندھوں پر اُٹھاؤ اور جہاں ہم کہتے ہیں وہاں انہیں
لے جاؤ۔پہاڑوں کو کہا کہ جب تک پانی کے باریک ذرے آپس میں ٹکرائیں گے نہیں اس وقت
تک پانی کی شکل میں زمین پر نازل نہیں ہو سکتے اس لئے تم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو
جاؤ تا کہ اس طرح بارش بر سے اور پہاڑی ندی نالے دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلیں اور ان دریاؤں
کے ذریعہ سے زمین کی سیرابی اور شادابی کا انتظام ہو۔پھر ان پہاڑوں سے یہ بھی کہا کہ دیکھو با دل تو
جب ہم کہیں گے وہ آئیں گے لیکن تم کچھ Store ( ذخیرہ کر لوتا کہ تھوڑے بہت پانی کا سارے
سال انتظام ہوتا رہے۔چنانچہ برف کی شکل میں پہاڑوں پر Reservoirs ( ذخیرے) قائم
کر دیئے جن میں سے تھوڑا بہت پانی سارا سال ہی بہتا رہتا ہے۔پس زمین وہ ہے جس میں پانی
ہے اُن اجزا کے ساتھ جن پر حیات کا انحصار ہے اور پھر یہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۷
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
جلوؤں نے اس پانی کی آگے مناسب تقسیم کا بھی انتظام کر رکھا ہے۔پھر پانی میں کچھ تو لوگوں نے
گند ملانے تھے اور کچھ دوسرے گندمل جانے تھے اور Stagnation (کھڑے پانی ) کی وجہ
سے کیڑے پیدا ہو جانے تھے اور یہ مختلف Germs (جراثیم) ہلاکت کا سبب بن جاتے ہیں
اس لئے بارش برسائی جس سے دریا بہہ نکلے اور ان کے تیز بہاؤ کے ساتھ یہ سارے گند بہہ کر
سمندر میں جاملے جس سے سمندر کا پانی ناقابلِ استعمال ہو گیا۔اگر سمندر کا یہ پانی حیات کا ذریعہ
ٹھہرتا تو بیماری ہی بیماری ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ بہت بڑا احسان فرمایا کہ سورج کی تپش سے
سمندر سے نہایت صاف اور مصفا پانی کے بخارات اُٹھائے۔ہم Distil کر کے جو عرق نکالتے
ہیں وہ بھی اتنا صاف نہیں ہوتا جتنے یہ بخارات صاف ہوتے ہیں یا ہم پانی کو ابال کر جراثیم مارتے
ہیں اس میں بھی وہ بات نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس نظام میں ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے یہ اصول بنا دیا ہے کہ یہ دو پانی (ایک سمندر کا اور دوسرا
دریاؤں وغیرہ کا آپس میں مل نہیں سکتے۔اس گول زمین میں اونچائی اور نیچائی یعنی نشیب وفراز کا
اصول اللہ تعالیٰ ہی چلا سکتا تھا انسان خواہ کتنا ہی سوچے اس کے دماغ میں تو یہ آ ہی نہیں سکتا۔مثلاً
اگر آپ دو گیند بنائیں اور ان میں اگر زمین کی کشش وغیرہ کا حصہ نہ ہو تو آپ
کو سمجھ بھی نہیں آ سکتی
کہ ان میں اونچ نیچ کیسے رکھیں یا نشیب و فراز کیسے بنائیں لیکن اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھئے کہ
نشیب میں گندے پانی کو رکھا اور اونچی جگہ پر صاف پانی کو رکھا جو برسات کے موسم میں موسمی
بارشوں یا چشموں یا برف سے پگھلے ہوئے پانی سے دریاؤں کی شکل میں بہہ نکلتا اور ایسا حکیمانہ
انتظام کر دیا ہے کہ یہ دونوں (سمندر اور دریاؤں وغیرہ کے ) پانی آپس میں (خواص کے لحاظ
سے ملتے نہیں۔ایسا نہیں ہو سکتا کہ سمندر کا پانی دریاؤں کے پانی کو خراب کر دے بلکہ بادلوں
کے ذریعہ، ہواؤں کے ذریعہ اور پہاڑوں کے انتظام کے ساتھ ایک ایسا نظام جاری کر دیا جس
کے ذریعہ گندے پانی میں سے اچھے پانی کے انسان تک پہنچنے کا انتظام ہوتا رہتا ہے۔غرض اس
سارے انتظام کی بدولت ایک روک بھی ایسی پیدا کر دی کہ دنیا کی کوئی طاقت اس روک کو ڈور
نہیں کر سکتی اور ایک پل بھی ایسا بنادیا کہ پانی کے جتنے فوائد ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں اس پل کے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۸
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
ذریعہ ہمیں حاصل ہونے لگ گئے۔پس قرآن کریم کی رُو سے یہی وہ الارض یعنی زمین ہے جہاں پانی ہے جو حیات اور زندگی
کا منبع اور سر چشمہ ہے اور پھر زندگی کے اس سرچشمے کی آگے مناسب تقسیم کے لئے اللہ تعالیٰ کی
صفات کے جلوؤں نے ایک عظیم انتظام کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے زمین کی ایک اور خاصیت یہ بیان فرمائی ہے کہ ایک جیسی زمین ہوتی ہے،
ایک ہی قسم کے پانی سے سیراب ہوتی ہے مگر اس میں مختلف قسم کی چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔کھیتوں کو
دیکھئے زمین کے لحاظ سے یہ ایکٹر اور وہ ایکٹر دونوں برابر ہیں۔ایک ہی نہر سے ہم انہیں پانی دے
رہے ہوتے ہیں یا ایک ہی Tubewell ( ٹیوب ویل ) یا کنوئیں کے پانی سے وہ سیراب ہور ہے
ہوتے ہیں یا ایک ہی قسم کی بارش بادلوں سے نازل ہوتی ہے اور فصلوں کو سیراب کرتی ہے لیکن ہم
کہتے ہیں یہ زمین گندم کے لئے اچھی ہے، یہ زمین دھان کے لئے اچھی ہے، یہ زمین کپاس کے لئے
اچھی ہے، یہ زمین تیل کے بیجوں کے لئے اچھی ہے، یہ زمین آم کے درخت لگانے کے لئے اچھی ہے،
یہ زمین امرود کے پیروں کے لئے اچھی ہے، یہ زمین سنگترے مالٹے اُگانے کے لئے اچھی ہے
اور یہ زمین جہاں کچھ اور نہیں اُگتا شور اور کلر والی ہے یوکلپٹس کے لئے اچھی ہے۔غرض ایک
جیسی زمین اور ایک ہی جیسا پانی لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک خاص حکمت کے ماتحت یہ انتظام کیا کہ
اس میں سے مختلف نوع کی چیزیں پیدا ہوں ( میں اس کی کسی قدر تفصیل آگے بیان کروں گا ) جس
کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کریم کی رُو سے زمین کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں باوجود اس کے
پہلو بہ پہلو ہونے اور ایک ہی پانی سے سیراب ہونے کے مختلف انواع کے اجناس اور پھل پھول
پیدا ہوتے ہیں۔پس زمین کی یہ خصوصیت بھی دراصل خدا تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں پر مشتمل
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرما یا اَنَّ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَهُمَا - (الانبياء: ٣١)
زمین میں اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوے ہمیں نظر آتے ہیں۔یہ زمین ایک ہی وقت میں
بندھی ہوئی گٹھڑی کی طرح بھی ہے اور فتق یعنی کھلنے یا اپنے مخفی رازوں کے ظاہر کرنے کی خاصیت
بھی رکھتی ہے۔ورنہ اگر حضرت آدم علیہ السلام کے وقت میں ایک ہی نسل میں وہ ساری کی ساری
خطبات ناصر جلد دوم
۸۳۹
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
ایجادات جو انسان نے انسانی عمر میں کرنی تھیں یا وہ Discoveries (دریافتیں ) یا
معلومات حاصل کرنی تھیں ایک ہی وقت میں رونما ہو جاتیں اور یہ ریلیں اور ہوائی جہاز اور یہ
راکٹ اور یہ مختلف قسم کی دوائیاں وغیرہ پہلے زمانوں ہی میں بنا لی جاتیں تو ہمارا یہ زمانہ بڑا
Bore ( اکتا دینے والا) ہوتا اور اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جو ایک Urge ( خواہش ) رکھی
ہے کہ وہ نئی سے نئی چیزیں تلاش کرے اس خواہش کو پورا کرنے کا اُسے کوئی سامان میسر نہ آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین بندھی ہوئی گٹھڑی کی طرح
بھی ہیں اور اپنے اندرفتق کی خاصیت بھی رکھتے ہیں۔ایجادات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہے۔انسان نئی سے نئی معلومات حاصل کرتا چلا جاتا ہے
اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آسمان میں
بھی آثار الصفات کے نوادر مخفی ہیں اور زمین میں بھی آثار الصفات کے نوار مخفی ہیں جو اللہ تعالیٰ
کے منشا اور ارادہ سے ظہور پذیر ہوتے ہیں۔پس زمین کا ایک حصہ تو عیاں ہے اور اس کا ایک حصہ
گٹھڑی کی طرح بندھا ہوا بھی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس نظام کے ماتحت انسان کے اندر ایک
Urge ( خواہش ) رکھی تھی ، ایک عزم عطا کیا تھا، ایک ہمت دی تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے جلوؤں
میں نئی سے نئی معلومات کو تلاش کرے۔چنانچہ اس Urge (خواہش ) کو پورا کرنے کے سامان
پیدا کر دیئے گئے جن سے انسان ہمیشہ فائدہ اُٹھا تارہا ہے اور آئندہ بھی اُٹھا تا رہے گا۔پس خدا تعالیٰ
کے نزدیک قرآن کریم کی رو سے زمین بیک وقت رتق کی بھی اور فتق کی بھی اہلیت رکھتی ہے اور یہ
فتق دراصل البہی منشا اور حکم سے ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں انسان اس دنیوی زندگی میں دنیوی طور پر
ارتقا کے بے شمار مدارج طے کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی طے کرتا چلا جائے گا۔ہمارا دماغ اس کی حد بست
کرنے سے عاجز ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا ہے کہ خدا کا قول اور اس کا فعل یکساں
ہوتے ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں ہوتا۔قرآن کریم نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بیک وقت وہ کتاب مبین
بھی ہے اور کتاب مکنون بھی ہے اور اسی طرح خدا تعالیٰ کا جو فعل ہے یعنی خدا تعالیٰ کی صفات نے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۰
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
جو حدوث کا رنگ اختیار کیا اُس کے متعلق اس آیت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا
جو جلوہ زمین کی صورت میں ظاہر ہوا ہے وہ بیک وقت رتق بھی ہے اور فتق کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔یہ زمین بندھی ہوئی بھی ہے اور اپنے ظاہر ہونے کی اہلیت بھی رکھتی ہے اس میں بظاہر کوئی تضاد
نہیں کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے مخفی رازوں کا انکشاف انسانی کوشش کا مرہونِ منت
ہے۔جب انسان کوشش کرتا ہے اور تلاش و جستجو میں اپنی کوشش کو انتہا تک پہنچا دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے اس کائنات کے مخفی راز اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں جس سے ترقیات کے نئے سے
نئے میدان اُس کے لئے نکلتے چلے جاتے ہیں۔قرآن کریم نے زمین کی ایک اور خصوصیت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے فرماتا ہے
هُوَ الَّذِي خَلَقَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ - (الانبياء: ۳۴)
اب خالی یہ نہیں فرمایا کہ دن اور رات کو پیدا کیا بلکہ دن اور رات جس طرح پیدا ہوئے ان
کا علم بہم پہنچانا بھی مد نظر رکھا۔چنانچہ ہمارے یہ دن اور یہ راتیں جس شکل میں ہمارے سامنے آتی
ہیں اور ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں اس کا دارو مدار اس حقیقت پر ہے کہ زمین سورج سے
ایک معین فاصلے پر ہے اور زمین ایک معین رفتار سے سورج کے گرد چکر کاٹ رہی ہے اور یہ ایک
خاص زاویہ پر اپنا محور بنا رہی ہے اور پھر زمین کی اپنی رفتار بھی معین و مقرر ہے۔یہ سارے حقائق
جن کے نتیجہ میں یہ دن جو ہماری اس زمین کا دن کہلاتا ہے وہ دن بنتا اور یہ رات جو ہماری اس
زمین کی رات ہے وہ رات بنتی ہے۔کچھ عرصہ ہوا مجھے ایک ایسی کتاب پڑھنے کا موقع ملا جو ایک سائنس دان نے لکھی ہے اور
جس میں اس نے خدا تعالیٰ کے وجود پر بہت کچھ لکھا ہے۔وہ لکھتا ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی ہستی
کے منکر ہیں وہ ہر چیز کو اتفاقی کہتے ہیں اور ہر چیز کے بارے میں اتفاقی ، اتفاقی کی رٹ لگاتے
چلے جاتے ہیں۔مگر ان سارے اتفاقات کا جمع ہو جانا اتفاقی نہیں ہوسکتا۔ایک سائنس یعنی ایک
خاص علم ایجاد کیا گیا ہے جسے Science of chances (علم اتفاقات ) کہتے ہیں۔چنانچہ اس سائنس دان نے بھی اس خاص علم یا اس علم کے خاص اصول کی روشنی میں ثابت کیا ہے
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۱
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
کہ حقائق اشیا کی رُو سے ہستی باری تعالیٰ کا انکار نہیں ہو سکتا اس کی وہ مثال دیتا ہے۔وہ کہتا ہے
کہ دس ہند سے لکھ کر قرعہ نکالیں ۱/۱۰ چانس یہ ہے کہ ایک پہلے قرعہ میں نکل آئے اور اسی طرح
۱۰۰ / ۱ چانس یا ۱/۱۰۰۰ چانس یہ ہے کہ دوسری اور تیسری بار بھی ایک نکلے۔علی ہذا القیاس۔وہ
لکھتا ہے کہ زمین اور اس پر انسان کا وجود، انسانی حیات کا امکان اور بقا اور ارتقا کی سہولتیں یہ
اتنی چیزوں سے وابستہ ہیں کہ ہر چیز کو اور اس لمبے سلسلے کو Chance یعنی اتفاق کہہ کر نہیں ٹالا جا
سکتا اس کے لئے کوئی جائز وجہ ہونی چاہیے جس کو ہماری عقل بھی تسلیم کرے۔پھر اس نے آگے
Chances (اتفاقات ) گنوانے شروع کئے۔وہ لکھتا ہے اگر زمین سورج سے اتنے فاصلے پر
نہ ہوتی جتنے فاصلے پر اب ہے تو اگر اس فاصلے سے قریب ہوتی تو دنیا کی ہر چیز کوئلہ بن جاتی اور
اگر تھوڑی سی دور ہوتی تو ہر چیز یخ بستہ ہو کر رہ جاتی۔اسی طرح چاند زمین سے ایک خاص فاصلے پر
ہے۔وہ لکھتا ہے کہ اگر چاند زمین سے ایک نیزے کے برابر بھی قریب ہوتا تو سمندر کے جوار
بھاٹے کی لہریں کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک پہنچ جاتیں مگر چاند کے زمین سے ایک خاص فاصلے پر
ہونے کی وجہ سے سمندر کی لہریں اعتدال پر رہتی ہیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ آخر یہ لہر میں اعتدال
پر کیوں رہتی ہیں۔ان میں زبر دست جوار بھاٹا کیوں نہیں اُٹھتا۔اتفاق ہر چیز اتفاق۔سورج سے
زمین کا فاصلہ اتفاق، چاند سے زمین کا فاصلہ اتفاق ، سورج کے گردزمین کا ایک خاص زاویہ اور
محور پر ایک خاص رفتار سے گھومنا اتفاق ، کہاں تک اتفاق ، اتفاق کہتے چلے جاؤ گے۔تمہیں ماننا
پڑے گا کہ ان عالمین کے پیچھے ایک بالا رادہ ہستی ہے جس نے یہ ساری مخلوق پیدا کی ہے۔پس
اللہ تعالیٰ نے اس آیہ کریمہ میں یہ بتایا ہے کہ دن اور رات جو تمہارے سامنے ہیں اور وہ تمہاری
زندگی اور اس کی بقا اور ارتقا کا سامان بہم پہنچا رہے ہیں یہ بتا رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں زندہ
رکھنا چاہتا ہے اور یہ زمین جس پر تم زندگی گزارتے ہو اس میں یہ خصوصیت ہے کہ سورج سے ایک
معین فاصلے پر واقع ہے، چاند سے اس کا ایک خاص اور موزوں فاصلہ ہے،سورج کے گردگھومنے
کے لئے ایک خاص محور مقرر ہے اور ایک معین اور مقرر اندازے کے مطابق گردش کر رہی ہے
وغیرہ حقائق پر مشتمل یہ حکیمانہ نظام در اصل ایک بالا رادہ ہستی کے وجود کی دلیل نہیں تو اور کیا ہے۔
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۲
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
غرض ان حقائق کے نتیجہ میں ہمارے یہ دن اور یہ راتیں وجود پذیر ہوتی ہیں۔فرمایا یہ وہ زمین
ہے جس کے یہ دن اور یہ راتیں ہیں۔ان کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی قدرت کی بے شمار تجلیات جلوہ فگن
ہیں۔پھر سورج اور چاند کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ اس زمین کا ایک خاص تعلق سورج اور چاند دونوں
کے ساتھ ہے۔مثلاً سورج زمین کو اتنی کھا د دے رہا ہے کہ اس ترقی یافتہ زمانے میں ساری دنیا
کے کھاد کے کارخانوں میں تیار ہونے والی مصنوعی کھاد مجموعی طور پر اس کا کھر بواں حصہ بھی نہیں
بلکہ صحیح جزو بتانے کے لئے شاید ہمارے اعداد و شمار ختم ہو جائیں۔اس سلسلہ میں باتوں باتوں
میں ایک نئی تحقیق میرے ذہن میں آگئی ہے وہ بھی میں بتا دیتا ہوں۔سائنس نے یہ دریافت کیا
ہے کہ جب بادل آتے ہیں اور بجلی چمکتی ہے ایک تو گرج کی آواز ہے جو بعض لوگوں کو ڈرا دیتی ہے
اور بعض کو اللہ تعالیٰ کی حمد پر مجبور کر دیتی ہے۔چنانچہ بادلوں میں چمکنے والی یہ بجلی نصف گھنٹے میں
اتنی مصنوعی کھاد پیدا کر دیتی ہے جس کو ساری دنیا کے کارخانے ایک دن یا شاید ایک سال میں جا
کر بھی تیار نہیں کر سکتے۔بہر حال سورج اور چاند کے ساتھ زمین کا تعلق جس حد تک ہماری سائنس
نے ہمیں بتایا ہے وہ ایک ظاہر و با ہر حقیقت ہے۔سورج کے ساتھ زمین کے تعلق کی ایک چھوٹی سی
مثال میں نے ابھی دی ہے اب چاند کے زمین کے ساتھ تعلق کی بھی مثال دے دیتا ہوں جو
چھوٹے بچوں کے لئے دلچسپی کا موجب بھی ہوگی۔چاندنی راتوں میں یہ لمبی سی تر یعنی لکڑی اس
رفتار سے بڑھ رہی ہوتی ہے کہ اس کی آواز انسان اپنے کانوں سے ٹن سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ چاند کی روشنی پھلوں کو
فربہی بخشتی ہے اور پھر بھی چاند میں سے کوئی چیز کم نہیں ہوئی۔یہ خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کی
گونا گوں صفات کے جلوے ہیں جو سورج اور چاند کے زمین کے ساتھ تعلقات میں ہمیں یہاں
اور وہاں نظر آتے ہیں۔یہ ہے وہ زمین جسے قرآن کریم نے الارض کے لفظ سے تعبیر فرمایا ہے۔اب میں ان جزئیات کے ذکر کو چھوڑ کر کہ ان کا بیان کرنا بھی ضروری تھا زمین کی
بعض اصولی خصوصیات کی طرف آتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ انْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ
موزون (الحجر :۲۰) کہ ہم نے زمین میں ہر چیز موزوں پیدا کی ہے۔موزوں کا لفظ ایک تو نسبت کو
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۳
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
چاہتا ہے اور دوسرے یہ ایک اندرونی کیفیت ہے جس میں متوازن ہونے کا مطالبہ ہے۔چنانچہ
اسی لئے قرآن کریم میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا ہم نے اس زمین میں میزان قائم کیا
ہے، اس زمین سے تعلق رکھنے والے صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں میں اصول توازن کارفرما ہے
اور ساتھ ہی فرمایا کہ تمہیں یہ حکم دیتے ہیں اَلا تَطْغَوا في الميزان۔(الرحمن:۹) کہ اس اصولِ
توازن کو توڑنے کی کوشش نہ کرنا ورنہ تم سخت نقصان اُٹھاؤ گے۔مثلاً کھانے پینے میں
Balanced Diet ( متوازن غذا) کے محاورہ کو ہماری موجودہ سائنس نے بھی اختیار کر لیا ہے
اور میزان کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن غذا کے اصول کو دریافت کیا ہے یعنی ہماری غذا
کے جو معلوم اجزا ہیں ان میں ایک معتین تو ازن ہونا چاہیے۔غذا میں اتنی پروٹین ہو اتنی مقدار میں
لحمیات کی ہو اس میں اتنا میدہ ہو اس کے اندر وٹامن کی ایک خاص مقدار پائی جاتی ہو۔پھر
Mineral Salts ( نمکیات) ہیں۔Fat یعنی چکنائی ہے جو گھی اور مکھن کی شکل میں ہوتی
ہے۔گھی صرف گائے بھینس کا نہیں بلکہ جو گھی مصنوعی طور پر تیار کئے جاتے ہیں مثلاً تو ریہ سے
مصنوعی گھی تیار کیا جاتا ہے وہ بھی گھی کی ایک قسم ہے اور اس میں چکنائی پائی جاتی ہے۔پس گھی اور
پروٹین ہے میں نے سمجھانے کے لئے پروٹین کا مطلق لفظ بول دیا ہے ورنہ اس کی آگے آٹھ نو
معلوم قسمیں ہیں ابھی اور آگے پتہ نہیں کتنی قسمیں معلوم ہوں۔غرض غذا کی ان تمام چیزوں میں
توازن ہونا چاہیے۔ہر ایک چیز کو ایک اندازے کے مطابق استعمال کرنا چاہیے۔پس غذا کے
تمام اجزا متوازن اور مناسب ہونے چاہئیں اور پھر غذا کے ہضم کا توازن بھی برقرار رکھنا چاہیے
کیونکہ ہر چیز میں توازن کا اصول کارفرما ہے اس لئے جتنی غذا استعمال کی جائے اس کے ہضم
کرنے کا بھی انتظام ہونا چاہیے کیونکہ قدرت نے ہر چیز میں توازن قائم کر رکھا ہے۔شیر کے متعلق
کہتے ہیں کہ یہ دو اڑھائی بلکہ تین من تک شکار کا گوشت کھا لیتا ہے لیکن پھر وہ آرام نہیں کرتا بلکہ
گوشت کو ہضم کرنے کے لئے جنگلوں میں کم و بیش پچاس میل کا چکر کا تھا ہے پھر وہ سو جاتا ہے اور
جب اُٹھتا ہے تو اسی بچے کھچے گوشت کا ناشتہ کرتا ہے کیونکہ اس کی بڑی خوراک یہی گوشت ہے
پس شیر کو اللہ تعالیٰ نے آزادی اور اختیار نہیں دیا بلکہ اپنے حکم کا پابند بنایا۔خدا تعالیٰ نے اس کو
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۴
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
فرما یا کئی من گوشت تجھے کھانے کو دیتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ میں نے میزان کا جو اصول قائم کیا
ہے وہ برقرار ر ہے اس لئے اس کو ہضم کرنے کے لئے تجھے کم و بیش پچاس میل کی دوڑ لگانی پڑے
گی اور اگر ہم بھی اسی قسم کی دوڑ لگا ئیں تو بے شک شیر جتنا گوشت تو نہ کھا سکیں لیکن ہماری خوراک
ضرور بڑھ جائے۔ایک بنیا جو اپنے سامنے بہی کھاتے کھول کر بیٹھا رہتا ہے اور ساتھ خوب مٹھائی
ہاں یہ بھی میزان خوراک میں ایک بڑا جزو ہے) کھاتا رہتا ہے جس کے نتیجہ میں اس پر چربی
چڑھ جاتی ہے اور پیٹ بڑھ جاتا ہے اتنا کہ مثال کے طور پر ہم کہہ دیں کہ اس کے اندر ایک ہاتھی
چھپ جائے۔غرض اس سے اپنا پیٹ سنبھالا نہیں جاتا کیونکہ ایک تو اس نے غیر متوازن غذا کھائی
اور جو کھائی اس کے ہضم کا انتظام نہیں کیا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے زمین کی ہر چیز کو
موزوں پیدا کیا ہے۔ہر چیز میں توازن کا قانون جاری کیا ہے جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ کسی
چیز کی موزونیت نسبت سے تعلق رکھتی ہے یہ انسان کی نسبت ہے کیونکہ ہر چیز کو انسان کے لئے پیدا
کیا گیا ہے اور پھر تمام انسانوں میں سے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ستودہ صفات
ہے جن کے لئے یہ ساری مخلوق ظہور پذیر ہوئی۔آپ انسانیت کا نچوڑ اور جو ہر کامل ہیں۔آپ کو
انسانیت کا کمال حاصل ہوا۔غرض ہمارے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے آپ کی علوّ شان کا اظہار
کرسکیں۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دیکھو میں نے تمہیں پیدا کیا، تمہیں بے شمار قابلیتیں عطا کیں۔تمہارے اندر جسمانی قابلیتیں رکھیں۔تمہارے اندر ذہنی قابلیتیں رکھیں۔پھر تمہارے اندر
اخلاقی قابلیتیں رکھیں تمہارے اندر روحانی قابلیتیں رکھیں اور ان قابلیتوں کی صحیح نشو ونما کے
لئے میں نے ہر موزوں چیز پیدا کر دی اگر تم چاہو تو تم اس سے فائدہ اُٹھا کر صحیح راہوں پر چل کر
اپنی انفرادیت کی نشو ونما کو اس کے کمال تک پہنچا سکتے ہو کیونکہ میں نے ہر چیز کو موزوں شکل میں
پیدا کیا ہے۔ایک موٹی مثال اس موزونیت کی افیون ہے۔انسان کی بیماریوں کو دُور کرنے کے بھی اس
میں اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کئے ہیں۔چنانچہ طب یونانی میں افیون کو بڑی کثرت سے دواؤں
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۵
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
میں استعمال کیا گیا ہے۔ایک عام اندازہ کے مطابق ۷۵ یا ۸۰ فیصد نسخوں میں افیون ضرور شامل
ہوتی ہے لیکن وہ ہر دوائی کا جزو بنتی ہے اپنی قدرتی اور طبعی اور موزوں شکل میں۔اسی لئے طب یونانی
کی تاریخ میں کبھی ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا کہ طب یونانی کے نسخوں کے استعمال کے نتیجہ میں کسی
فرد واحد کو افیون کھانے کی عادت پڑ گئی ہو کیونکہ ہر ایسے نسخہ میں خدا کے قانون کی روشنی میں تجربہ
کر کے اس کی مقدار موزوں اندازے کے مطابق رکھی جاتی ہے لیکن اس کا غلط استعمال بھی
ہونے لگا۔چنانچہ اس کے بعض اجزا کے اگر کسی شخص کو دو شیکے کر دیئے جائیں تو اس کو افیون کی
عادت پڑ جاتی ہے اور اُدھر وہ دواؤں کی شکل میں موزوں مقدار میں ساری عمر کھا تا رہے تو پھر بھی
اس کی عادت نہیں پڑتی۔پس اللہ تعالیٰ نے انسان کی نسبت سے یعنی انفرادی طور پر جس جس قسم کے توازن کی
ضرورت تھی اس اس شکل میں اُسے پیدا کیا۔پھر ایک نوعی توازن قائم کیا جو مثلاً اجناس کے اندر
کارفرما ہے۔اسی طرح تمام پھلوں اور کھانے پینے کی اشیاء میں توازن قائم ہے اور یہ زمین ہے
جس میں یہ موزونیت یہ میزان کا عمل دخل نظر آتا ہے۔قرآن کریم اسے کہے گا کہ انسان کے قومی
اور اس کی قابلیتوں کی صحیح اور بہترین نشو و نما کے لئے جس غذا کی جس شکل میں جس موزوں حالت
میں اور جس متوازن صورت میں ضرورت تھی یہ اس زمین میں پائی جاتی ہے۔غرض جس مجموعہ
آثار الصفات میں موزوں غذا پائی جاتی ہے وہ زمین ٹھہری۔پھر فرمایا وَ السَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجُعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصدع۔(الطارق : ۱۲، ۱۳) یعنی زمین وہ
ہے جوصدع ہونے کے اثر کو قبول کرنے کی اہلیت رکھتی ہے یعنی زمین وہ ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ
اپنے غیر محمد ودجلوؤں کے ساتھ ہمیشہ متوجہ رہتا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ زمین آثار صفات باری تعالیٰ کے مخصوص مجموعے کا نام ہے
اس لئے زمین کی طرف اللہ تعالیٰ اپنے غیر محدود جلوؤں کے ساتھ متوجہ رہتا ہے کیونکہ یہ ان غیر محدود
مؤثرات کا اثر قبول کرنے کی ہمیشہ اپنے اندر اہلیت پاتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار جلوؤں
کا ظہور ہو رہا ہے اور زمین ان کو قبول کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۶
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
جگہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے جو ہر وقت ظہور پذیر ہورہے ہیں ان کے نتیجہ میں
مخلوق میں نئے خواص پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً خشخاش کا دانہ ہے آج سے سو سال پہلے انسان نے
اس کے جو خواص معلوم کئے تھے آج ہم نے ان سے کہیں زیادہ معلوم اور دریافت کر لئے ہیں۔پس ضروری نہیں کہ یہ نئے دریافت شدہ خواص سو سال پہلے بھی اس میں موجود ہوں۔ہو سکتا ہے
اس سوسال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے نئے جلوؤں کی وجہ سے مزید خواص رونما ہوئے
ہوں۔پس صفاتِ باری تعالیٰ کے یہ جلوے اور زمین کی قبولیت کے یہ آثار ابتدائے آفرینش سے
اب تک جاری ہیں۔زمین صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کی
صفات کے ان مخصوص جلوؤں کا سلسلہ ایک لحظہ کے لئے بھی منقطع ہو جائے تو یہ سارا کارخانہ عالم
درہم برہم ہو جائے۔اگر انسان ایک لحظہ کے لئے اس دائرہ صفات باری اور دائرہ قبول اثر یعنی
زمین میں جو آسمان سے اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کو اپنے اندر قبول و جذب کر کے ان کو
زندگی اور بقا اور تازگی اور نئے خواص کا جامہ پہنانے کی اہلیت ہے وہ نہ ہو تو اگر انسان ایک لحظہ
کے لئے بھی اس دائرہ سے باہر قدم رکھے تو ہلاکت کے گڑھے میں جا گرے جس سے یہ نتیجہ نکلتا
ہے کہ قرآن کریم نے جس مخلوق کو زمین کہا ہے اس سے باہر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ - (الفرقان : ٣)
اس مضمون پر قرآن کریم نے دو زاویوں سے روشنی ڈالی ہے۔پہلے میں دوسرے نقطۂ نگاہ
کو پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَاشْكُم مِّنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ - (ابراهيم : ۳۵)
اللہ تعالیٰ نے اصولی طور پر اس وسیع مضمون کو اس صورت میں بیان فرمایا ہے کہ انسان
اشرف المخلوقات کی حیثیت میں پیدا کیا گیا ہے اور ہر دوسری مخلوق کو اس کی خدمت پر لگا دیا گیا
ہے لیکن اس میں اس سوال کا جواب نہیں آتا تھا کہ ہمیں جتنے خادم درکار تھے وہ دیئے گئے ہیں یا
نہیں۔یعنی جو چیز ہمیں میسر آئی ہے وہ تو بہر حال خادم ہے لیکن ہماری ساری ضرورتوں کو پورا
کرنے کے لئے جتنے خادم چاہیے تھے آیا وہ ہمیں ملے ہیں یا نہیں اس کا جواب اس فقرہ میں نہیں
آتا۔پس اللہ تعالیٰ نے وَالكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ (ابراهیم : ۳۵) کہہ کر ی تسلی بخش جواب دیا
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۷
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
کہ تمہاری ساری قابلیتوں اور طاقتوں اور اجزا اور جوارح نے جس جس چیز کا مطالبہ کیا تھا وہ
ساری کی ساری تمہیں عطا کی گئیں۔ہم نے تمہیں کان دیئے کان کا یہ مطالبہ تھا کہ صوتی لہروں کا
انتظام کیا جائے ورنہ مجھ تک آواز کیسے پہنچے گی۔پھر اس کا یہ تقاضا بھی تھا کہ میرے اندر وہ نظام
بھی پیدا کیا جائے کہ جو میں سنوں یا محسوس کروں وہ دماغ کے اس حصہ تک پہنچا دوں جہاں اس کو
پہنچنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ نے کان کے سارے مطالبے پورے کر دیئے۔اسی طرح آنکھوں
نے پہلا مطالبہ تو یہ کیا کہ یہ جسم ایسا ہے کہ جس کے ذرے بدلتے رہتے ہیں اس لئے کھانے پینے
کے ذریعہ ایسے ذرے ہمارے جسم میں داخل ہوں جن میں آنکھ کا ذرہ بنے کی قابلیت ہو ورنہ جس
ذرہ میں پاؤں یا ناخن بنے کی قابلیت ہے وہ اگر آنکھ میں جائے تو آنکھ کو سرخ تو شاید کر دے مگر
اس کے کچھ کام نہیں آسکتا۔پس آنکھ کا جوا اپنی تخلیق کے اعتبار سے بہت ہی عجیب چیز ہے یہ فطرتی
تقاضا تھا کہ اسے ایسے اجزا یا ایسے ذرات میسر آئیں جو اس کا ذرہ بننے اور اس کے جواہر کو اُجاگر
کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے آنکھ کا یہ مطالبہ پورا کر دیا۔آنکھ کا یہ مطالبہ تھا کہ میں از خود کوئی چیز نہیں ہوں مجھے باہر کی روشنی کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ہم نے باہر کی روشنی پیدا کر دی۔آنکھ کا یہ تقاضا تھا کہ اُس تک خاص زاویوں سے روشنی
کی لہریں پہنچیں تا کہ مختلف رنگوں اور سیاہ اور سفید میں فرق کر سکے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے
آنکھ کے اس تقاضا کو بھی پورا کر دیا ہے۔علی ہذا القیاس انسانی دل کے مطالبے تھے۔اس کے
ہاتھ کے مطالبے تھے۔اس کی پنڈلی کے گوشت کے لوتھڑے کا یہ مطالبہ تھا کہ اے خدا جو
Chemical Composition ( کیمیکل کمپوزیشن ) تو نے میری بنائی ہے اس کے نتیجہ میں
ایسی چیز مجھے میستر فرما کہ اگر میں بیمار ہو جاؤں تو وہ کان میں پہنچنے کی بجائے تیرے حکم سے میرے
گوشت کو صحت مند کرنے کی کوشش کرے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایک تو ہر چیز کی کیمیکل کمپوزیشن
اس طرح بنائی اور پھر اس کے مناسب حال ہر چیز پیدا کر دی۔فرمایا یہ دوا ٹانگ کے لئے اچھی
ہے۔یہ دوا ناخنوں کے لئے اچھی ہے۔چنانچہ ایلو پیتھی کی رُو سے بھی کان والی دوا ناک میں نہیں
پڑسکتی اور نہ ناک والی کان میں۔یہ امتیاز، یہ سلیقہ، یہ دوائی کا انتخاب دراصل ہر جسمانی عضو کی
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۸
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
ضرورت کے مطابق ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے انسان حتی کہ اس کے ہر ایک عضو کے تقاضا کے
مدنظر اس کے مناسب حال چیزیں پیدا کر دیں۔چنانچہ سورۃ ابراہیم کی مندرجہ بالا آیہ کریمہ اسی
حقیقت کی غماز ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑے پیارے انداز میں فرمایا کہ ہر وہ مطالبہ جو تمہارے
وجود نے ہم سے اپنی بقا اور اپنے ارتقا کے لئے کیا وہ ہم نے پورا کر دیا۔یہ تو ایک زاویہ نگاہ تھا۔دوسرا نقطۂ نگاہ جو دراصل پہلے بیان کرنا چاہیے تھا لیکن مصلحتاً میں نے اس کو پیچھے رکھا ہے یہ تھا کہ جو
بھی تمہارے اندر قابلیت ہے اس کی بقا اور ارتقا اور کمال نشو ونما کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی وہ
ہم نے پیدا کر دی۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرما یا خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا۔(الفرقان : ۳) ہر چیز کو پیدا کیا
اور اس کی حد بندی کر دی۔اب اس آیت سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ انسان کو اسی زمین پر رہنے کی
ضرورت کیوں ہے اور وہ زمین سے باہر اپنی زندگی کیوں نہیں گزار سکتا اس لئے کہ اس زمینی
حد بندی کو توڑنا انسان کے بس کا روگ نہیں مثلاً ہمارے پھیپھڑے ہیں۔ان کے لئے اللہ تعالیٰ
نے ہوا پیدا کر دی اور ساتھ ہی یہ حد بھی لگا دی کہ ان انسانی پھیپھڑوں کی زندگی اس ہوا تک محدود
ہے اس ہوا کے بغیر اور کسی چیز سے وہ زندگی حاصل کر ہی نہیں سکتے۔ویسے اس میں شک نہیں کہ
ہواؤں ہواؤں میں بھی فرق ہے۔اگر ہم بلندی پر چلے جائیں تو سانس پھولنے لگ جاتا ہے،
آکسیجن کم ہو جاتی ہے۔بہت ساری چیزیں ہیں کچھ ہمیں معلوم ہیں اور کچھ آگے چل کر انشاء اللہ
معلوم ہوں گی۔پس فرمایا کہ ہم نے ہر ایک چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کو محدود یعنی ایک حد کے اندر مقید کر دیا
ہے وہ اس سے باہر نہیں جاسکتی۔پھیپھڑے صرف اس ہوا سے آکسیجن لے سکتے ہیں جو اس زمین
میں پیدا کی گئی ہے۔ہمارے جسم صرف اس پانی سے زندگی حاصل کر سکتے ہیں جو اس زمین میں
پیدا کیا گیا ہے ہماری آنکھ صرف روشنی کی ان لہروں کو دیکھ سکتی ہے جواہر میں اس غرض کے لئے اس
زمین میں بنائی گئی ہیں۔ہمارے کان جن صوتی لہروں کے ساتھ Tune (ٹیون) کئے ہوئے
یعنی ان کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ایک تو یہ کہ صوتی لہریں ہیں اور اپنی بے شمار خصوصیات