چاند پر پہنچنا انسان کا ایک عظیم تاریخی کارنامہ ہے وجہ اعتراض نہیں
حصہ 2
خطبات ناصر جلد دوم
۸۴۹
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
کے لحاظ سے محدود ہیں اور پھر ان کو ایک تنگ دائرہ میں لہروں کے ساتھ Tune ( ٹیون ) کر دیا۔اب انسان نے بعض ایسی ویلیس (Whistles) بنالی ہیں کہ جن کی آواز شکاری کتا سن لیتا ہے
لیکن اس کے ساتھ کا آدمی نہیں سن سکتا اور جس شکار کے پیچھے وہ گیا ہوتا ہے اس کو بھی وہ آواز سنائی
نہیں دیتی صرف شکاری کتے کو وہ آواز سنائی دیتی ہے۔یعنی ایسی لہر دریافت کر لی ہے جو صرف
کتے کے کان سن سکتے ہیں۔غرض ہر چیز کی حد بندی کر دی یہ حد بندی کا ایک الگ وسیع مضمون ہے
لیکن میں اس وقت صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے یہ فرمایا تھا کہ زمین میں اللہ تعالیٰ
کی صفات اس رنگ میں جلوہ گر ہوئیں کہ انسانی قوی کا جو بھی تقاضا تھا اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کو
اس چیز میں مخلوق کر دیا۔اب یہ مضمون ہے جو اس آیہ کریمہ خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا میں
بیان ہوا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر جو بھی قوت پیدا کی اس کو محدود اور مقید کر دیا۔زمین میں جوصفاتِ باری تعالیٰ کے جلوے تھے ان کے ساتھ انسان کو باندھ دیا۔کان کی شنوائی
کو صوتی لہروں کے ایک خاص حصے سے جوڑ دیا یہی حال آنکھ کا ہے۔یہی حال زبان کا ہے۔بہت
سی چیزیں ہیں جو انسان بڑے شوق سے کھاتا ہے لیکن جانوروں میں سے بعض جانور ایسے بھی
ہوتے ہیں کہ اگر ان کے سامنے آپ وہ چیز ڈال دیں تو وہ ناک چڑھا کر پرے ہٹ جاتے ہیں
اس چیز کو منہ تک نہیں لگاتے یعنی جس چیز کو جانور منہ نہیں لگاتے اُسے انسان کے مناسب حال بنا
دیا۔اس سے انسان کو خود ہی سوچنا چاہیے تاکہ اس کے دل میں غرور اور تکبر پیدا نہ ہو اور اللہ تعالیٰ
نے اسے جو عظمت بخشی ہے وہ تو یہ ہے کہ انسان نے جس چیز کو دھتکار دیا جانوروں نے اس کو قبول
کر لیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ زمین میں بے شمار خصوصیات ہیں جن میں سے بعض کا میں
نے اس وقت ذکر کیا ہے۔مثلاً ہوا ہے، پانی ہے، پھر پانی کی آگے مناسب تقسیم کا انتظام ہے،
کھانے پینے کی متنوع اشیاء ہیں، متوازن غذا ئیں ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ کی قدرت کا یہ عجیب نظارہ
ہے کہ کھانے کی مختلف چیزیں ایک جیسی زمین اور ایک جیسے پانی سے پیدا ہو جاتی ہیں۔پھر ہر ایک
چیز میں توازن کے اصول کارفرما ہیں۔غرض تم نے زبانِ حال سے جس چیز کا بھی مطالبہ کیا ہے زمین تمہارے مطالبات کو پورا
خطبات ناصر جلد دوم
۸۵۰
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اپنی صفات کے جلوے اس دنیا میں اس رنگ میں ظاہر
کئے ہیں کہ تمہاری کوئی قوت بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ اے میرے رب ! میں نے تجھ سے یہ مانگا تھا اور
تو نے وہ مجھے دیا نہیں۔یہ التجا دوسری دعا کی طرح نہیں ہے جو کبھی تو قبول ہو جاتی ہے اور کبھی رڈ کر
دی جاتی ہے۔یہ تو دراصل انسان کی ہر قوت، ہر عضو اور ہر استعداد کا فطرتی تقاضا ہے جس کا اظہار
وہ زبانِ حال سے کر رہی ہوتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا ہے کہ کسی قوت کے ضائع
ہونے کا امکان باقی نہیں رہا۔اگر انسان از خود حماقت، تکبر یا اللہ تعالیٰ سے بغاوت کی راہ اختیار
نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے انسان کی ہر قوت اپنے نشو ونما کے کمال کو پہنچ جاتی ہے۔غرض زمین یا الارض وہ ہے جس کے اندر انسان کو خدا تعالیٰ کی صفات کے بعض
مخصوص جلوؤں کے ساتھ باندھ دیا گیا ہے۔اس کی آنکھ کو بھی ، اس کے کان کو بھی ، اس کی زبان کو
بھی ، اس کی ناک کو بھی ، اس کے جسم کے گوشت کے مختلف حصوں
کو بھی ، اس کے جسم کی ہڈیوں کے
مختلف حصوں کو بھی ، اس کے جسم کے اعصاب کے مختلف حصوں کو بھی ، انسانی دماغ اور اس کے
مختلف حصوں کو بھی فَقَدَرَةُ تَقْدِيرًا کی رُو سے اللہ تعالیٰ نے اپنے مخصوص جلوؤں کے ساتھ
محدود ومقید کر دیا ہے۔پس یہ ہے وہ زمین یا الارض، جس میں انسان کی ہر قوت، ہر قابلیت ،
ہر استعداد اللہ تعالیٰ کی صفات کے مختلف جلوؤں میں سے کسی نہ کسی جلوے کے ساتھ بندھی ہوئی
ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ زمین ہے اور اس زمین کے بغیر تم کہیں بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔انسانی
عقل بھی یہی کہتی ہے کیونکہ ہمارے پھیپھڑے اسی ہوا کے محتاج ہیں۔ہمارا جسم اسی زمینی پانی کے
بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔اگر انسان کسی ایسی جگہ چلا جائے جہاں صوتی لہریں اُن لہروں سے مختلف
ہوں جن کے لئے کان Tune ( ٹیون ) کئے گئے ہیں تو کوئی آواز سنائی ہی نہ دے خواہ دنیا میں
ایک ہنگامہ محشر ہی کیوں نہ بپا ہو لیکن انسان سمجھ رہا ہو کہ بالکل سکون ہے۔بے شک یہ فضا زندگی
سے لبریز کیوں نہ ہو مگر انسان اس میں کوئی ہل چل ہی محسوس نہ کرے۔اسی طرح آنکھیں ہیں اگر
یہ روشنی نہ ہو دوسری قسم کی روشنی ہو تو اس میں انسان تو اندھے کا اندھا رہے حالانکہ خدا کی مخلوق
روشنی میں زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے، خوشی سے اپنی زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔مگر
خطبات ناصر جلد دوم
۸۵۱
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
اس کو کچھ نظر ہی نہ آئے۔ٹولتا پھر رہا ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کی صفات کا وہ جلوہ جس کے ساتھ انسانی
آنکھ کو باندھ دیا گیا تھاوہ جلوہ وہاں نہیں ہوتا۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے یہ حد بندی کی ہے۔تم اس حد بندی سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ یہ میری تقدیر ہے میں نے اپنی تقدیر کو چلایا ہے اور
ہر ایک چیز کو ایک اندازے کے مطابق بنایا ہے تم میری اس تقدیر کے دائرہ سے باہر نہیں نکل سکتے۔پس اگر زمین کی یہ تعریف ہو کہ زمین اللہ تعالیٰ کی صفات کے مخصوص مجموعہ کا نام ہے یا آثار الصفات
کے ایک مخصوص مجموعہ کا نام ہے جس کے ساتھ انسانی طاقتیں، قو تیں اور استعداد میں بندھی ہوئی
ہیں اور جن کی پیدائش انسان کے فائدہ کے لئے ہے اور جن کے علاوہ کوئی اور چیز اس کے لئے
فائدہ مند نہیں بن سکتی کیونکہ جو کچھ پیدا کیا گیا ہے وہاں اُسے وَاشْكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ کی رُو
سے عطا کیا گیا اور ہر وہ چیز جس کی انسان کو ضرورت تھی وہ اس زمین میں پیدا کر دی گئی۔اگر
خدا تعالیٰ کی صفات کے ان مخصوص جلوؤں سے ملتے جلتے جلوے اس عالم کے کسی اور حصے میں بھی
نظر آنے لگیں پھر تو وہ یہی زمین الارض ہوئی اس میں انسان زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔لیکن اس
الارض کو جن معنوں میں قرآن کریم نے استعمال کیا ہے اِن معنوں کی رُو سے اس قسم کی
زمین سے باہر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔فيهَا تَحْيَونَ کی صداقت اہل ہے انسانی زندگی کا مدار صفات باری کے اسی زمینی جلوؤں
کے ساتھ وابستہ ہے کیونکہ اس ارض کے باہر یہ زمینی جلوے مفقود ہیں اس لئے اس الارض “ سے
باہر زندہ رہنا محال ہے۔ہم ایک لحظہ کے لئے یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ انسان کبھی ایسی دریافت یا
اس قسم کی ایجاد کر لے گا جس سے قرآن کریم کی تعلیم یا حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
قرآن کریم کی جو تفسیر فرمائی ہے اس پر اعتراض کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ہمارا مذہب اسلام
بڑا پیارا مذہب ہے۔ہماری کتاب قرآن کریم بڑی ہی عظیم اور حکمتوں سے پر کتاب ہے۔دلائل
دے کر سمجھاتی ہے ہر چیز کو اس نے کتاب مبین ہونے کی حیثیت میں کھول کر رکھ دیا ہے اور اس
کے کتاب مکنون ہونے کی حیثیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کر رکھا ہے کہ ضرورت کے وقت وہ
خود اپنے بندوں کو معلم بناتا ہے۔ان کو اس کی حکمتیں سکھا تا اور اس کتاب عظیم سے مخفی رازوں کو
خطبات ناصر جلد دوم
۸۵۲
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
ان پر کھولتا ہے۔دنیا میں کوئی ماں ایسا بچہ نہیں بنے گی جو قرآن کریم پر صحیح اور جائز اعتراض کر سکے
کیونکہ جب بھی کوئی اعتراض پیدا ہو گا اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت سے اُمت مسلمہ
میں اپنا ایک ایسا بندہ پیدا کر دے گا جس کا خود وہ معلم بنے گا جس کو خود وہ اعتراض کا جواب
سکھائے گا۔66
پس فِيهَا تَحيون“ میں قرآن کریم نے یہ دعوی کیا ہے کہ انسانی زندگی اور بقا اسی الأرض
تک محدود ہے۔یعنی آثار صفات باری کے مخصوص جلوؤں ہی میں وہ زندہ رہ سکتا ہے۔انسان اس
الارض کے ان جلوؤں سے باہر زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ زندہ رہنے کا تصور ہی کرسکتا ہے۔ہم چاند
پر چند گھنٹے کے لئے اُترے نہ اپنے لباس سے باہر آنے کی جرات کی۔نہ اپنے کھانے کو چھوڑ کر
کوئی اور کھانے کا خیال آیا۔نہ وہاں کوئی ہو تھی جس میں سانس لے سکتے۔پس جس کرہ پر ایک
سانس بھی نہیں لیا قدم رکھ کر واپس آگئے اس سے قرآن کریم کی ابدی صداقتوں پر تو کوئی حرف
نہیں آتا بے شک یہ ایک کارنامہ ہے اور بہت بڑا کارنامہ ہے اس کو معمولی سمجھنا غلطی ہے لیکن اس
میں بھی اللہ تعالیٰ کی یہ شان نظر آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو کتنی ذہنی اور دماغی قوت عطا کی
ہے کہ انسان نے اللہ تعالیٰ کے قانون کو صحیح رنگ میں استعمال کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔الْحَمدُ لِلَّهِ ثُمَّ الْحَمدُ للهِ۔لیکن اس پر ہم کو غرور کیوں ؟ قانونِ قدرت کے مطابق وہاں گئے اور
وہاں یہ بھی نہیں کیا اور نہ کر سکتے ہیں کہ (اس زمین سے باہر یعنی اس قسم کی ہوا کے بغیر ) سانس
لے سکیں کیونکہ کسی جگہ بھی بعینہ ایک قسم کے جلوے ظاہر نہیں ہوتے۔كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ۔اللہ تعالیٰ کی صفات غیر محدود اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہیں کہ کوئی دو وجود یعنی مخلوقات کے
کوئی دو فرد برابر نہیں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کا کوئی جلوہ دہرایا نہیں جانتا البتہ صفات باری تعالیٰ کے
جلوے آپس میں ملتے جلتے ضرور ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی الگ انفرادیت رکھتے ہیں۔پس اگر
کسی وقت انسان ایسے کرہ میں پہنچ جائے جہاں خدا تعالیٰ کے آثار الصفات کے جلوؤں کا وہ مخصوص
مجموعہ اس زمین کے مخصوص مجموعے سے ملتا جلتا ہو یعنی ہوا ہولیکن ممکن ہے آکسیجن میں کمی ہو۔کان
کے لئے جو صوتی لہریں Tune ( ٹیون ) ہوئی ہیں ان کا دائرہ تنگ ہو یا Overlap ( اور لیپ )
خطبات ناصر جلد دوم
۸۵۳
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
کر رہا ہو یعنی کچھ آوازیں اس کی ہم سن سکیں اور کچھ نہ سن سکیں لیکن بہر حال کام تو وہ کچھ نہ کچھ
کرے گا یا آنکھوں کی روشنی اور زبان کی لذت یا وہاں جو ا دو یہ ہیں وہ ملتی جلتی ہوں۔یوں ویسے
ہم نے یہاں کب Perfect ( صحیح ) دوائیاں بنالی ہیں۔ابھی تو ملتی جلتی کو اکٹھا کرنے میں ہاتھ
پاؤں مار رہے ہیں۔اسی حالت میں انسان زندہ رہ سکے گا کیونکہ وہ اس زمین سے ملتی جلتی زندگی
ہوگی۔الارض کا مفہوم اس پر بھی حاوی ہو سکتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی غیر محدود صفات کا تقاضا یہ
ہے کہ جلوے Repeat ( دہرائے ) نہ جائیں۔جب سے انسان نے آم کھانے شروع کئے ہیں
بے شمار آم پیدا ہوئے لیکن ہر آم کا درخت بھی اپنی انفرادیت رکھتا ہے اور ہر آم کا پھل بھی اپنی
انفرادیت کا حامل ہے۔حساس دل و دماغ سے بہت ساری ایسی اصطلاحیں نکلتی ہیں جن کو ایک
عام آدمی استعمال نہیں کر سکتا اور کسی چیز کے متعلق علم کا نہ ہو نا عدم شے پر دلالت نہیں کرتا۔یعنی جس
چیز کا ہمیں ابھی تک علم نہ ہو اس سے یہ نتیجہ نکالنا بڑی ہی نامعقول بات ہے کہ اس چیز کا سرے
سے کوئی وجود ہی نہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ کے نزدیک قرآن کریم کی رو سے الارض ایک مخصوص مجموعہ آثار صفات
کا نام ہے۔اس مخصوص مجموعہ سے دامن چھڑا کر اللہ تعالیٰ کی صفات کے ان جلوؤں سے جن کے
ساتھ انسان کی مختلف قو تیں اور طاقتیں اور استعدادیں فقدرَةُ تَقْدِيرًا کے مطابق باندھی گئی ہیں
ان سے الگ تھلگ رہ کر انسان زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ انسانی زندگی کا انحصار اسی الارض پر
خدا تعالیٰ کے انہی جلوؤں پر ہے۔آج ہم تمام سائنس دانوں کو بڑے دھڑلے سے یہ چیلنج دیتے
ہیں کہ تم ان زمینی خصوصیات اور ان ارضی لوازمات کے بغیر کسی دوسرے کرہ پر رہ کر تو دکھاؤ تم
تو انسان کا ایک ایسا پھیپھڑا تک نہیں بنا سکتے جو اس زمینی ہوا کا محتاج نہ ہو۔تم تو ایسا انتظام بھی
نہیں کر سکتے کہ پانی کے بغیر انسانی زندگی ممکن ہو۔تم تو ایک ایسا نظام بھی نہیں چلا سکتے کہ جس سے
متوازن غذا کے بغیر انسانی صحت کا قائم رکھنا ممکن ہو۔صحت کے ساتھ ہی بقا بھی آجاتی ہے بعض دفعہ
لمبی بیماری نوعمری کی موت پر منتج ہوتی ہیں۔صحت کا عمر کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے اور اس کا دارو مدار
اللہ تعالیٰ کی صفات کے انہی جلوؤں پر ہے جنہیں زمین اپنے اندر سمیٹے ہے اور قانونِ قدرت کی
خطبات ناصر جلد دوم
۸۵۴
خطبہ جمعہ ۵ ستمبر ۱۹۶۹ء
صورت میں ہمیں نظر آتے ہیں۔66
اس زمینی حدود سے باہر ان ارضی صفات سے بے نیاز ہو کر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔خلاصہ آپ یاد رکھیں اور اطمینان پائیں کہ فِيهَا تَحْيَونَ“ ایک زندہ صداقت ہے یہ اپنی
ذات میں بالکل صحیح ہے لیکن آپ کے لئے اس تشریحکو مدنظر رکھنا ہوگا جو ابھی میں نے زمین کے
معنی و مفہوم کے سلسلہ میں بیان کی ہے ورنہ اس تشریح کے بغیر اگر آپ کسی سے بات کریں گے تو وہ
آپ کو پاگل سمجھے گا۔اب اس مضمون سے متعلق دو سوال یا دو حصے باقی رہ گئے ہیں یعنی ” فِيهَا تَمُوتُونَ
وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ “ کی تشریح رہ گئی ہے۔وقت زیادہ ہو گیا ہے تین بجے تک کا میرا وعدہ تھا سواب
تین بج گئے ہیں یہ دو حصے انشاء اللہ کسی اگلے خطبہ میں آجائیں گے۔روزنامه الفضل ربوہ سالانہ نمبر ۱۹۶۹ء صفحه ۱۳ تا ۲۲)