میں اسلام کا محبت و اخوت کا پیغام لے کر مغربی افریقہ روانہ ہوا

خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۳
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
میں اسلام کا محبت واخوت اور مساوات کا
پیغام لے کر مغربی افریقہ روانہ ہوا
خطبه جمعه فرموده ۱۲ جون ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گزشتہ ۱/۴ پریل کو میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کا محبت اور پیار، اخوت اور مساوات کا
پیغام لے کر مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ پر روانہ ہوا تھا اور چند ہفتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا منادی بن کر آپ میں پھر واپس آیا ہوں میں نے وہاں جو کچھ دیکھا، محسوس کیا اور مشاہدہ
کیا الفاظ میں اس کا بیان ممکن ہی نہیں کچھ جھلکیاں ہیں جو دکھا دی گئیں کچھ جھلکیاں ہیں جو دکھاؤں گا
وہ حالات دیکھنے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتے تھے بیان
کرنا قریباً ناممکن ہے۔میں نے ان سب اقوام کو جن میں میں نے دورہ کیا نیز ان کے ذریعہ افریقہ کی دوسری اقوام کو
اسلام نے پیار کا جو پیغام بنی نوع انسان کو دیا ہے وہ سنا یا محبت و اخوت، ہمدردی و غم خواری کی ان
سے باتیں کیں اور مساوات کی آواز کو ان کے درمیان بلند کیا صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خود عمل سے انہیں
بتایا کہ ہم میں اور آپ میں کسی انسان اور دوسرے انسان میں بحیثیت بشر کوئی فرق نہیں ہے
ہزاروں بچوں کو پیار کیا ہزاروں بڑوں سے معانقہ کیا اور پتہ نہیں کتنوں سے مصافحے کئے ، وقت پر

خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۴
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
بھی کئے اور بے وقت بھی کئے ایسے وقت میں بھی کئے جب احساس یہ تھا کہ اس وقت یہاں گرمی
میں زیادہ ٹھہر نا ٹھیک نہ ہو اور میں بیہوش ہو جاؤں لیکن جو میں انہیں بتانا چاہتا تھا قول اور فعل
سے، وہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ بتا دوں۔اکرا ( گھانا ) میں پہلی بار ہماری
بڑی مسجد کی بنیاد رکھی جانی تھی۔بنیاد کے رکھے جانے کے موقع پر ہزاروں آدمیوں کے سامنے
میں نے اسلام کی یہ تعلیم پیش کی ان میں اکثریت تو احمدیوں
کی تھی لیکن میری آواز ریڈیو اور اخبار
کے ذریعہ قریباً ہر فرد تک پہنچ جاتی تھی کیونکہ اخباروں نے بہت تعاون کیا اور ریڈیو اور ٹیلیویژن
نے بھی بہت تعاون کیا۔مسجد کے متعلق میں نے انہیں بتایا کہ اسلامی تعلیم کے مطابق اللہ کی مسجد کے دروازے جس
کے ہم نگران ہیں ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہے خواہ وہ
مسلمان ہو یا نہ ہو اور قرآن کریم نے ساری دنیا میں یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ مسجد علامت اور نشان
ہے اس بات کا کہ دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے گی اور انہیں مسمار نہیں
کیا جائے گا۔مسلمانوں نے اس پر عمل کیا اور دنیا میں ایک نہایت حسین مثال قائم کی۔ضمناً میں یہ بتادوں کہ سپین میں ہمارا ڈرائیور انگلستان کا رہنے والا تھا اور وہ کیتھولک نہیں
تھا چنا نچہ ایک موقع پر اس نے یہ کہا کہ ان کیتھولکس نے سپین کی سب مساجد مسمار کر دیں جو دو ایک
نمونہ کے طور پر رکھیں وہ آثار قدیمہ کے طور پر ہیں مسجد کے طور پر نہیں اس نے حیران ہوکر پوچھا
کہ کیا آپ کے ملک میں کیتھولک چرچ ہیں؟ جب اس کو بتایا گیا تو وہ کہنے لگا کیا یہ بھی ہوسکتا ہے
کہ آپ نے ان کیتھولکس کو اجازت دی ہو کہ وہ آپ کے ملک میں اور دوسرے اسلامی ممالک
میں چرچ بنائیں اور وہاں وہ اپنی عبادت کریں؟ ہم نے اسے سمجھایا کہ اسلام مذہبی آزادی کی
تعلیم دیتا ہے اور بنی نوع انسان کے درمیان ایک نہایت حسین معاشرہ قائم کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا
حکم ہے کہ مسجد کی حفاظت کی جائے اور مسجد کے طفیل اور مسجد کو علامت اور نشان بنا کر دوسری تمام
عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے گی۔مسجد میں محض خود آباد ہی نہیں ہوں گی بلکہ غیروں کی
عبادت گاہوں کی حفاظت کا موجب بھی ہوں گی۔ان میں صرف اللہ کا ذکر ہی نہیں کیا جائے گا بلکہ

خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۵
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
یہ امید رکھی جائے گی کہ جو لوگ مسلمان نہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں وہ بھی
اپنی عبادت گاہوں
کو آبادرکھیں۔مساوات کا جو نمونہ ہمیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتا ہے اس کی
ایک ہی مثال میں وہاں مختلف موقعوں پر دیتا رہا ہوں اور وہ فتح مکہ کے دن
کا واقعہ تھا میں نے
انہیں بتایا کہ تمہارے میں سے ایک حبشی غلام ، مکہ کے جو پیرا ماؤنٹ چیف تھے ان کا غلام تھا اور وہ
اس کو نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر رحم کیا اور اس کو اسلام
کے نور کی شناخت میسر آئی اور وہ مسلمان ہو گیا۔پہلے نفرت اور حقارت تھی اب نفرت اور حقارت
کے ساتھ ظلم اور تشدد بھی شروع ہو گیا ان لوگوں نے اس پر انتہائی ظلم کیا کہ آج بھی اس کی یاد میں
ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایک مسلمان نے اسے خریدا اور آزاد کر دیا پھر وہ مسلمان
معاشرہ کا ایک محترم اور معز ز فرد بن گیا۔فتح مکہ کے روز حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا تیار کیا اور آپ نے اس
جھنڈے کا نام بلال کا جھنڈا رکھا اور اس کو ایک مقام پر گاڑ دیا اور سردارانِ مکہ سے کہا کہ اگر تم
امان چاہتے ہو تو اس شخص کے جھنڈے تلے جمع ہو جاؤ جس کو تم نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھا
کرتے تھے اور جس پر تم بے انتہا ظلم کیا کرتے تھے۔اس طرح پر اس مظلوم بلال کا انتقام لیا
ایک حسین انتقام جسے میں انگریزی میں Sweet Revenge ( سویٹ ریوینج ) کہہ دیا کرتا
تھا۔یہ میری اپنی اصطلاح ہے لیکن مجھے پسند ہے اب بھی میں دہرا دیتا ہوں یہ حسین اور پیارا اور
میٹھا انتقام کہ ہم تمہیں ہلاک نہیں کرنا چاہتے لیکن بدلہ ضرور لیں گے۔بلال کے جھنڈے تلے
آجاؤ تا کہ اس بلال کی وجہ سے جس پر ظلم کر کے تم انسان انسان میں فرق کرنا چاہتے تھے اس
بلال کو ہم مثال بنادیں فرد اور فرد، انسان اور انسان کی تفریق کو دور کر نے کی۔جس وقت میں نے یہ واقعہ پہلی دفعہ سنایا تو اتنی خوشی کی لہر اس مجمع میں پھیل گئی کہ میرے کانوں
نے وہ بھنبھناہٹ سنی جو خوشی کی وجہ سے فضا میں پیدا ہوئی تھی لوگوں نے بڑے جوش کے ساتھ
والہانہ طریق پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ان میں غیر بھی تھے، پادری بھی تھے۔ایک موقع پر علاقے

خطبات ناصر جلد سوم
117
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
کے کیتھولک مشن کے سب سے بڑے پادری بھی موجود تھے ( اللہ تعالیٰ نے وہاں جماعت احمدیہ کو
اننا رعب دیا ہے کہ پادریوں کو ہمارے جلسوں میں آنا پڑتا ہے وہ پیچھے رہ ہی نہیں سکتے ) لیکن کوئی توجہ
نہیں تھی وہ بے تعلقی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے میں نے اپنے افریقن بھائیوں سے کہا کہ وہ
سب نبیوں کا سردار تھا اور تمام بنی انسان کا فخر اور سب سے اعلیٰ اور ارفع تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم۔جب اس نے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ( حم السجدة : - )
کہ انسان ہونے کی حیثیت میں مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں میں تمہارے جیسا انسان اور
تم میرے جیسے انسان۔پس وہ جو اس کے ماتحت تھے اور اس سے کم درجہ رکھتے تھے
Those who were junior to him like Moses and Christ
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام ان کو اور ان کے پیروؤں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ تم
پر برتری کا اعلان کریں وہ پادری جو پہلے بے تعلقی سے بیٹھا ہوا تھا اچھل کر بیٹھ گیا اور اس نے کہا
ہمارے اوپر یہ کیا بم گرا دیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
دنیا کو مخاطب کر کے یہ فرمایا کہ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم اور جب ہم اس میٹھی آواز کو خود اپنے کانوں
سے سنتے ہیں تو فر شتے ہمیں آکر کہتے ہیں دیکھو تمہارا محبوب اور پیارا بنی نوع انسان کا کس قدر
خیر خواہ اور مساوات کو کس رنگ میں قائم کرنے والا تھا کہ اس نے فرمایا " إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُم “۔66
پس اس کے بعد حضرت موسیٰ ہو یا حضرت عیسی علیہما السلام ان کو یا ان کے ماننے والوں کو یہ حق نہیں
پہنچتا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کے بعد بھی وہ یہ کہیں کہ حضرت موسیٰ یا
حضرت عیسی علیہما السلام دوسرے انسانوں سے بحیثیت انسان ارفع اور اعلیٰ تھے۔میں انہیں ہمدردی و غم خواری اور پیار و محبت کی بہت سی مثالیں دیتا تھا جماعت احمدیہ کا عمل
ان کے سامنے پیش کرتا تھا۔اپنی پچاس سالہ تاریخ ان کے روبرود ہرا تا تھا اور میں انہیں بتا تا تھا
کہ یہ تو درست ہے کہ آج سے چند صدیاں
قبل مسیحیت تمہارے ملکوں میں یہی نعرے لگاتے ہوئے
داخل ہوئی تھی کہ ہم پیار کا Love ( کو ) کا پیغام لے کر آرہے ہیں لیکن محبت کے اس پیغام کے
جھنڈے ان تو پوں پر گاڑے گئے تھے جو یورپ کی مختلف اقوام کی فوجوں کے پاس تھیں اور ان

خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۷
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
تو پوں کے مونہوں سے گولے برسے پھول نہیں بر سے اور وہ محبت کا پیغام کامیاب نہیں ہوا نہ
اسے ہونا چاہیے تھا نہ وہ ہوسکتا تھا کیونکہ اس سے بہتر ، اس سے زیادہ پیارا پیغام حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا کی طرف نازل ہو چکا تھا۔اب ہم تمہارے پاس محبت کا پیغام لے
کر آئے ہیں اور قریباً پچاس سال سے مختلف ملکوں میں تمہاری خدمت کر رہے ہیں اور تم میں سے
ہر شخص بڑا بھی اور چھوٹا بھی ، حاکم بھی اور محکوم بھی رعایا بھی اور ان کے افسر بھی جانتے ہیں کہ اس
پچاس سالہ تاریخ میں نہ ہم نے تمہاری سیاست میں
کبھی دلچسپی لی اور نہ اس سے فائدہ اٹھانے کی
کوشش کی ، نہ تمہارے مالوں کی طرف ہم نے حرص کی نگاہ اٹھائی تم جانتے ہو کہ ہم نے جو کچھ کمایا
وہ تمہارے ملکوں ہی میں لگا دیا اور تم نے جو کچھ نہیں کمایا بلکہ کسی اور نے کسی اور ملک میں کما یا وہ بھی
یہاں لائے اور اسے بھی تمہاری خدمت پر لگا دیا اس کا اس قوم پر اثر ہوتا تھا۔مثالیں تو بہت ہیں
صرف ایک مثال میں دہرا دیتا ہوں۔کا تو میں ہمارا میڈیکل سنٹر ہے جو چند سال سے وہاں کام
کر رہا ہے وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام اخراجات نکالنے کے بعد ۱۵ / ہزار پاؤنڈ سے زیادہ
یعنی ۳لا کھ سے زیادہ کی رقم بچی ہوئی تھی چنانچہ گزشتہ دو ایک سال میں یہ ساری کی ساری رقم اس
ہسپتال ( یعنی جو پہلے کلینک تھا ) کی عمارت پر لگا دی گئی بلکہ کچھ قرض لے کر لگا دیا گیا کہ جو اس سے
آمد ہوگی اس میں سے ایک دو سال کے اندر واپس کر دیا جائے گا، انشاء اللہ شاید ۲۰ یا ۲۵ ہزار پاؤنڈ
کی رقم لگا کر ایک خوبصورت ہسپتال بنا دیا گیا۔غرض ان ممالک میں سے ایک دھیلا نہیں نکالا لیکن
وہ جو ہم سے پہلے محبت کا پیغام لے کر ان ممالک میں گئے تھے انہوں نے وہاں کچھ چھوڑا ہی
نہیں۔پہلا ملک نائیجیریا تھا جہاں میں داخل ہوا۔ایک روز میں سوچ میں تھا ان کے حالات پر
غور کر رہا تھا میں نے ایک افریقن دوست سے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ
تمہارے پاس سب کچھ تھا لیکن تمہیں ہر چیز سے ہی محروم کر دیا گیا چنانچہ اس سے اگلے روز جب
میں ان کے ہیڈ آف دی سٹیٹ سے ملا تو ان سے میں نے کہا کہ کل میں نے ایک دوست سے کہا
تھا کہ صدیوں کی حکومت کے بعد ایک فقیر اور دیوالیہ ملک چھوڑ کر یہ اقوام پیچھے ہٹ گئیں اور ان کا
سب کچھ وہاں سے لے گئیں لیکن جماعت احمد یہ اپنے پیسوں پر، اپنے پیسے لے کر وہاں پہنچی اور

خطبات ناصر جلد سوم
۱۱۸
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
کام شروع کیا اور وہاں جو کما یا وہیں ان کی بہبودی کے لئے لگا دیا۔محبت کا یہ عملی پیغام دلوں پر اثر
کئے بغیر نہیں رہا۔ان کے دل احمدی مسلمان ہوں یا عیسائی یا بد مذہب ہوں احمدیت کے روپ
میں اسلام کے حسن کو دیکھ کر اس کے گرویدہ ہیں اور وہ احمدیت سے پیار کرتے ہیں بد مذہب
والے بھی اور لا مذہب دہر یہ یا پرانے مذاہب کے نشانات و آثار رکھنے والے بھی احمدیت سے
پیار کرتے ہیں اور اس چیز کا میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔میں نے نائیجیریا ہی میں ایک روز دیکھا کہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگ ( جن میں غیر مسلموں
کی اکثریت تھی) مجھے دیکھ کر خوشی سے ناچنے لگے وہ مجھے دیکھتے اور خوشی سے ناچنے لگ جاتے تھے
کئی کئی میل تک دور دور سے آئے ہوئے دوست مردوزن قطار اندر قطار کھڑے تھے۔ایک ایک
احمدی قطار میں تھا اور اس کے پیچھے چھ چھ سات سات غیر مسلم ہوتے تھے۔غیر احمدی بھی تھے
غیر مسلم بھی تھے۔غیر مسلم کو تو میں صرف ان کے ناچ کی وجہ سے پہنچانتا ہوں کیونکہ خوشی کے اظہار
کے لئے ان کا یہ طریق ہے۔وہ مردوزن ایک چیخ مارتے تھے اور پھر ناچنا شروع کر دیتے تھے
جس سے میں سمجھ لیتا تھا کہ یہ یا تو عیسائی ہیں یا بد مذہب ہیں۔کس چیز نے انہیں اس بات پر مجبور کیا تھا کہ وہ ایک غیر معروف اور انجانے انسان کو
دیکھیں اور خوشی سے ناچنا شروع کر دیں ان کے دلوں میں جو احمدیت کے حسن سلوک اور احمدیت
میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو حسین چہرہ انہوں نے دیکھا اگر میں یہ کہوں
تو غلط نہیں
ہوگا کہ احمدیت کے فریم میں انہوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس دیکھا اور اس
پر فریفتہ تھے اس لئے احمدیت کا جو نمائندہ تھا اسے دیکھ کر وہ خوش ہو جاتے تھے ( یہ میں غیروں کی
بات کر رہا ہوں ابھی اپنوں کی بات میں نہیں کر رہا ) اور میں نے لاکھوں آدمی ایسے دیکھے۔جب میں نے گوون کو کہا کہ میں بڑا خوش ہوں تمہارے ملک میں ہر شخص ہنستا اور مطمئن نظر
آتا ہے۔میں نے خود پچاس ہزار سے لاکھ تک مسکراہٹیں ایک دن میں وصول کیں جب بھی میں
نے کسی کی طرف مسکرا کر دیکھا اس نے بھی میری طرف مسکرا کر دیکھا اور خوش ہوا ایک دن میں
پچاس ہزار سے لاکھ تک مسکراہٹیں وصول کرنا معمولی بات نہیں ہے مسکرا مسکرا کر میرے تو جبڑے

خطبات ناصر جلد سوم
١١٩
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
بھی تھک جاتے تھے لیکن یہ ان کا حق تھا اور میں ان کا یہ حق دیتا تھا چنانچہ گوون بڑا خوش ہوا وہ خود
بڑا پکا عیسائی ہے ( میں اس خطبہ میں صرف اصولی باتیں بیان کر رہا ہوں تفصیل میں نہیں جارہا
سوائے اس کے کہ کسی تفصیل کو اصول کے بیان کرنے کے لئے بتاؤں) بہر حال وہ عیسائی ہونے
کے باوجود جماعت کا گرویدہ بھی ہے یعنی مذہب کا نور تو اس پر نہیں چمکا لیکن پیار کا جو پیغام تھا اس
سے وہ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا میں جب اس سے ملنے کے لئے گیا تو یہ ۳۵ سالہ
نوجوان اس عمر میں ویسے ہی انسان کا سر پر غرور ہوتا ہے ) جس نے سول وار ( خانہ جنگی ) ابھی
ابھی جیتی تھی اور اس ملاقات سے کچھ عرصہ پہلے بیا فرانے Surrender (سرنڈر ) کیا تھا۔وہ
Civil
War (خانہ جنگی) جیتی تھی جس میں غیر ممالک اور غیر ملکی مشنریز نے اس کے خلاف کام کیا
تھا اور اس نے ان تمام کے منصوبے خاک میں ملا دیئے تھے اس حالت میں میں اس سے ملا۔وہاں کی کیفیت یہ تھی کہ میری ملاقات سے کم و بیش تین ہفتے پہلے سارے ویسٹ افریقہ کا آرچ بشپ
اسے ملنے آیا اس نے اسے ٹھیک طرح منہ نہیں لگایا اور اسے دعا تک کے لئے نہیں کہا حالانکہ وہ بھی
عیسائی اور ان کا سردار۔بلکہ اس آرچ بشپ نے اپنی خفت مٹانے کے لئے خود ہی چلتے ہوئے کہا
اچھا اب میں آپ کے لئے دعا کر دیتا ہوں لیکن جس وقت میں اس سے ملنے کے لئے گیا تو جماعت
کی اتنی قدر Appreciation (ا پری سی ایشن ) اس کے دل میں تھی کہ بیٹھتے ہی اس نے کہا
ہمارے لئے دعا کریں۔میں سمجھا نہیں بات میں نے کہا یہ عیسائی ہے اس نے دیکھا کہ ایک مذہبی لیڈر
آیا ہے اس لئے اس نے رسماً کہہ دیا کہ ہمارے لئے دعا کریں میں نے جواباً کہا میں تو دعا کرتا
ہوں اور میں آپ کے لئے بھی دعا کروں گا لیکن جب میں نے نظر اٹھا کر اس کے چہرے کے
آثار دیکھے تو میں نے سمجھا کہ میں اس کی بات نہیں سمجھ سکا میں نے پھر اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا
مطلب یہ ہے کہ میں اسی وقت فارمل طریقے پر ہاتھ اٹھا کر دعا کروں کہنے لگا ہاں میرا یہی مطلب
ہے چنانچہ میں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور وہ بھی اپنے رنگ میں اس میں شامل ہوا۔غالباً
تصویر بھی چھپ گئی ہے ( دعا کریں کہ جو ہاتھ یوں بندھے ہوئے نظر آتے ہیں کسی دن یوں کھل
جائیں یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں ہے ) وہ دل کا بڑا اچھا ہے پھر اس نے مسلمان مذہبی امام سے

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۰
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
کھل کر یہ بات بھی کی کہ ان غیر ممالک نے اور غیر ممالک کے مشنریز نے اپنی طرف سے پوری
کوشش کی کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ان کے بڑے منصوبوں
سے محفوظ رکھا اور ہمارے ملک میں وہ تباہی نہیں آئی جو یہ چاہتے تھے کہ یہاں تباہی بر پا
ہو جماعت کی تعریف کے علاوہ اس نے مجھے یہ کہا کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ تمام مذاہب کے
لوگ یہاں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں میں نے دل میں سوچا کہ یہ ہمارے ممالک سے اچھے
ہیں انہیں یہ علم حاصل ہو چکا ہے اور یہ اس حقیقت کی شناخت حاصل کر چکے ہیں کہ مذہب کا تعلق
دل سے ہے طاقت کے زور سے زبان سے تو کچھ کہلوایا جا سکتا ہے لیکن دل نہیں بدلے جا سکتے۔ساری دنیا کے ہائیڈ روجن بم مل کر بھی کسی ایک آدمی کے دل میں کوئی خوشگوار تبدیلی نہیں پیدا
کر سکتے یہ ناممکن بات ہے البتہ یہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ ہے جس نے اربوں
ارب انسانوں کے دلوں میں تبدیلی پیدا کر دی۔اللہ تعالیٰ نے گوٹر کا جو وعدہ دیا تھا وہ پورا کیا اس
وقت بھی اور پھر اس وقت سے لے کر اب تک اور پھر قیامت تک ایسے لاکھوں کروڑوں اربوں
انسان پیدا ہوتے رہیں گے جو اس مذہبی حسن کے گرویدہ ہوکر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر درود بھیجنے والے ہوں گے پس ان قوموں کی زندگی کی یہ حقیقت معلوم ہو چکی ہے اور اس لحاظ
سے وہ بڑے خوش قسمت ہیں اور سچ کہا تھا گوون نے کہ ان کی یہ بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کے
ملک میں تمام مذاہب ، تمام فرقے امن سے رہ رہے ہیں کوئی کسی کے خلاف زبان درازی نہیں
کرتا إِلَّا مَا شَاء اللہ شاید کوئی استثناء ہو جسے وہ قوم بہر حال پسند نہیں کرتی۔ایک اور مثال دے دیتا ہوں گھانا میں ا کرا کے مقام پر ہمارا ایک سکول ہے اور پھر ۱۷۰
میل کے فاصلے پر کماسی میں ہمارا ایک سکول ہے۔کماسی سے ستر میل پر ٹیچی مان ایک جگہ ہے جہاں ہمارے افریقن بھائی عبدالوہاب بن آدم صاحب
بطور مبلغ رہتے ہیں وہ بڑا ہی اچھا کام کر رہے ہیں وہ بھی اور ان کی بیوی بھی۔بچوں میں قرآن کریم
اور مذہبی تعلیم ، احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا عشق پیدا کر دیا ہے ان بچوں کو جب
آپ دیکھیں تو آپ کے بچوں کو رشک آجائے اور آپ
کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۱
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
کی یاد میں وہ ایسے قصیدے پڑھتے ہیں کہ انسان کے لئے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے
اور نڈر ہو کر لاؤڈ سپیکر لگا کر لاکھوں کی آبادی کے شہروں میں گاتے پھرتے ہیں کہ جس مسیح کی انتظار
تھی وہ آ گیا مثلاً ہم جب ابادان گئے یہ شہر قریب لیگوس کے برابر ہے پہلے بڑا تھا اب کم ہے اس میں
اکثریت مسلمانوں کی ہے۔انہوں نے سارے شہر میں یہ منادی کی کہ جس مہدی کی انتظار تھی وہ آ گیا اور
اس کا نائب اور تیسرا خلیفہ تمہارے اندر موجود ہے اس سے برکتیں حاصل کروانہوں نے نڈر ہو کر سارے شہر
میں اونچی منادی کی پھر بچے یہی گاتے ہیں کہ مہدی آ گیا انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا۔پس انہوں نے اس بنیادی حقیقت کو جان لیا ہے کہ مذہب کا معاملہ دل سے ہے طاقت اور
زور کے ساتھ دل نہیں بدلا جا سکتا اور چونکہ وہ اس کو شناخت کر چکے ہیں اس لئے ہمیں بڑی امید
ہے کیونکہ ہمارے پاس پیغام ہی پیار کا ہے اخوت کا ہے اور ہمدردی کا ہے اور غم خواری کا ہے اور
مساوات انسانی کا ہے۔میں نے عیسائیوں میں سے کسی سے بات نہیں کی جس نے آگے سے یہ نہ
کہا ہو کہ جو آپ کہتے ہیں وہ ٹھیک ہے۔میں نے لائبیریا میں ایک بارہ تیرہ سال کے بچے سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے اس نے غالباً
جانسن کہا میں نے کہا نہیں اس وقت کے بعد تمہارا نام جمیل ناصر ہے اور تم مسلمان ہو وہ کہنے لگا
Yes Sir۔وہ بچہ ہمارے امین اللہ خاں سالک کے ہاں کام کرتا ہے انہوں نے اگلے روز بتایا
کہ اس نے گھر جا کر کہا کہ میرا نام اب جانسن نہیں ہے میرا نام اب جمیل ناصر ہے اور میں مسلمان
ہوں ان کے دل ہم نے جیت لئے ہیں لیکن ان کے مونہوں سے کہلوانا ہمارا کام ہے ہم بہتوں
تک پہنچے ہی نہیں ایک جگہ ایروڈ روم پر ایک ترک دکان دارلڑ کی سے ہمیں پتہ لگا کہ ہم بہت سی جگہ
غفلت کر جاتے ہیں، تبلیغ نہیں کرتے یا اتنی قربانی نہیں دیتے جتنی ہمیں قربانی دینی اس لڑکی کو دلچسپی
پیدا ہوئی اس نے چوہدری محمد علی صاحب سے پوچھا کہ یہ کون ہیں اور میں ان سے ملنا چاہتی
ہوں ( بعد میں وہ منصورہ بیگم سے بڑے پیار سے ملیں بھی ) چوہدری صاحب نے کہا کہ امام مہدی
آگئے ہیں اور یہ ان کے تیسرے خلیفہ ہیں اس نے آگے سے جو جواب دیا وہ دل میں بڑا در داور
دکھ پیدا کرنے والا ہے وہ کہنے لگی اگر امام مہدی آگئے ہیں تو مجھے کیوں علم نہیں ؟ بات اس کی ٹھیک

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۲
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہے ہماری غفلت ہے انہوں نے اسے یہی جواب دیا کہ یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے تمہیں بتایا
نہیں۔اس کا یہی مطلب تھا کہ اگر امام مہدی آگئے ہیں تو مجھے اس کا کیوں
علم نہیں ہوا ، میرے
پاس کوئی بتانے والا کیوں نہیں آیا کہ امام مہدی آگئے ہیں۔پس دنیا یہ پکار پکار کر کہ رہی ہے کہ اگر مہدی معہود مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آگئے ہیں تو
ہمیں علم کیوں نہیں ہوا دنیا کو بتانا ایک احمدی کا فرض ہے آسمان سے فرشتوں نے آ کر نہیں بتانا اور
اسی کی طرف میں انشاء اللہ اس خطبہ میں آپ کو لے کر آؤں گا۔یہ محبت کا پیغام روز روشن کی طرح
ان ممالک میں بھی اور جہاں میں نہیں جاسکا وہاں بھی ان پر عیاں ہو چکا ہے وہ اب ماننے لگ گئے
ہیں کہ احمدی محبت اور پیار اور ہمدردی اور غم خواری اور مساوات کا پیغام لے کر ہمارے ملکوں میں
آئے ہیں۔مجھے بہت سے دوسرے ممالک کے سفراء ملے اور مجھ سے یہ کہنے لگے کہ ہم نے کیا قصور
کیا تھا کہ آپ نے اپنے دورہ میں ہمارے ملکوں کو شامل نہیں کیا ؟ میں ان کو کیا کہتا کہ تمہارا قصور
ہے یا نہیں بہر حال اس سے پتہ لگتا ہے کہ انہیں احمدیت کی طرف توجہ ہے۔دنیا میں اللہ تعالیٰ کے
فرشتے بہت ساری تبدیلیاں کر رہے ہیں ان تبدیلیوں کے آخری نتائج کو سنبھالنا انسان کا کام ہوتا
ہے اور یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔ان لوگوں میں ایک اور خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ وہ صفائی کا بڑا خیال رکھتے ہیں یہاں تو یہ
مشہور ہے کہ بڑی گندی اور بد بودار قومیں ہیں اب خدا تعالیٰ کے فضل سے صرف گھانا کے ملک
میں منصورہ بیگم کے عورتوں کے مصافحے اور میرے مردوں کے جو مصافحے ہوئے ان کا ۲۵ ہزار
سے زائد کا اندازہ ہے۔لیکن مختلف جلسوں میں شمولیت اگر ۳۰،۲۵ ہزار مردوزن کریں تو اس
سے صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس وقت وہاں کی ہماری بالغ آبادی دو اور تین لاکھ کے
درمیان ہے، بچے اور بچیوں کو چھوڑ کر ، یقیناً اتنی آبادی ہوگی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی آبادی
ہے اور سارے ممالک میں تو ہم نے بہت زیادہ مصافحے کئے ہیں اور میں نے ہزاروں معانقے
کئے ہیں اور میرے خیال میں ہزاروں ہی کی تعداد میں بچوں سے پیار کیا ہے اور سارے دورے
کے اندر سوائے ایک یا دو کے کسی سے بد بو نہیں آئی ہزاروں میں سے ایک دو کا ہونا محض استثناء

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۳
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہے۔غرض ان میں بدبو نہیں ہے وہ اتنے صاف لوگ ہیں اور صفائی کے اتنے شوقین ہیں کہ ان چھ
ملکوں میں سے کسی جگہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے پانی نظر آیا ہو اور وہاں افریقن کپڑے نہ دھور ہے
ہوں میں نے بڑا غور کیا جہاں کہیں بھی مجھے پانی نظر آیا میں نے اس پر افریقنیوں کو کپڑے
دھوتے ہوئے پایا وہ دن میں تین دفعہ نہاتے ہیں یہاں بھی اگر میں پوچھوں ( لیکن میں پوچھوں گا
نہیں ) تو شاید صرف سینکڑوں ہی ایسے نکلیں جو دن میں دو دفعہ نہاتے ہوں گے مگر وہ دن میں تین دفعہ
نہاتے ہیں اور ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ جو دن میں پانچ دفعہ کپڑے بدلتے ہیں۔وہ جبوں
کے بڑے شوقین ہیں ( مجھے بھی انہوں نے پیار سے ان جیبوں کے تحفے دیئے ہیں ) بس دن میں
کئی بار جیتے بدلتے رہتے ہیں اور ان جیبوں کے ساتھ ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں پہچاننا بھی
مشکل ہو جاتا ہے۔پس بہت صاف ملک ہیں لوگ بڑے صاف رہتے ہیں دل سے دعا نکلتی تھی کہ
جس طرح اللہ تعالیٰ نے ان قوموں کو ظاہری صفائی کی توفیق عطا کی ہے اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا
کر دے کہ ان کی باطنی صفائی کے بھی سامان ہو جا ئیں یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم نے جا کر ان کی
باطنی صفائی کے انتظام کرنے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کی باطنی صفائی کے جمعدار ہمیں بنایا ہے
ہمارے سوا دوسرا کوئی باطنی صفائی کر ہی نہیں سکتا جب اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے آپ کو چنا
ہے اور سوائے آپ کے کسی کو نہیں چنا پھر یہ تو بڑی ناشکری ہوگی کہ ہم اپنے کام سے گھبرائیں۔میں نے ان کو وہاں یہ بھی کہا کہ میں یہاں آیا ہوں اور تم خوش ہو خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں تھی
میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔میری نظرمیں شرم سے جھک جاتی تھیں اور مجھ میں خدا تعالیٰ کی حمد کی
طاقت نہیں ہے وہ مصافحہ کرتے تھے اور خاموشی سے چہرہ دیکھنے لگ جاتے تھے پیچھے سے دوسرا آدمی
شہو کا دیتا تھا کہ چل آگے لیکن یہ نہیں کہ کوئی بات کرنی ہے اس لئے ٹھہر گئے ہیں بس چہرہ دیکھے
جارہے ہیں کئی ایک سے میں نے پوچھا بھی کیا سیری نہیں ہوتی دیکھتے چلے جاتے ہو اور اتنا پیار
دیکھا کہ بیان نہیں کر سکتا وہ احمدیت سے پیار ہے ، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پیار
ہے، وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار ہے ، وہ اللہ تعالیٰ سے پیار ہے کہ ان کے ذریعہ
سے (اصل تو توحید کا قیام ہے) خدا تعالیٰ کے پیار کو دنیا میں قائم کیا گیا ہے وہی ایک واحد و یگانہ

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۴
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہے باقی تو سارا افسانہ ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہی حقیقت اور وہی باقی رہنے والی ہستی ہے۔مثلاً ایک بڑھیا جسے پوری طرح نظر بھی نہیں آتا تھا سفر بھی نہیں کر سکتی تھی اس نے دو مہینے
خرچ کر کے ایک ٹوکرا بنایا اور اپنی بیٹی کو بھیجا اور تاکید کی کہ اپنے ہاتھ سے دینا اور دعا کے لئے کہنا
وہ بچی کہنے لگی کہ میری ماں سفر نہیں کر سکتی تھی مجھے اس نے یہ ٹوکرا دے کر بھیجا ہے اس کے بنانے
پر اس نے دو ماہ خرچ کئے ہیں ہمارے ساتھیوں سے غلطی ہوئی وہ سیرالیون میں رہ گیا میں نے کہا
یہ ٹوکرا پیچھے نہیں رہے گا چنانچہ وہاں تار دی اور اسے ہوائی جہاز کے ذریعہ لندن منگوا یا اور اب
اسے میں یہاں لے آیا ہوں میں نے ان سے کہا کہ تم یہ دیکھتے ہو کہ بازار میں اس کی قیمت دسن اروپے
ہے اور میں یہ دیکھتا ہوں کہ جس پیار نے اس کو بنایا ہے دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، یہ تو
میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا بعض نے کہا کہ یہ کپڑا چھ ماہ سے تیار کرنا شروع کیا تھا اور اب ہم تیار
کر کے اس کو آپ کے لئے لائیں ہیں دھاگہ بھی ہم نے بنایا پھر کپڑا بھی ہم نے اپنے ہاتھ سے
بنایا اور پھر اسے آخری شکل جو دینی تھی وہ بھی اپنے ہاتھ سے دی یہ کھدر کے بڑے موٹے وزنی
کپڑے ہیں آپ انہیں دیکھیں گے تو کہیں گے کہ بازار میں شاید سات ساڑھے سات روپے میں
مل جائیں لیکن میں نے کہا میں ان کو نہیں چھوڑوں گا چاہے ان کے کرایہ پر ہزاروں روپے ہی
کیوں نہ خرچ کرنے پڑیں کچھ ہمارے ساتھ آگئے ہیں کچھ کے یہاں لانے کا ہم انتظام کر کے
آئے ہیں وہ سارے انشاء اللہ یہاں پہنچ جائیں گے۔پس احمدیت کے ساتھ ان کا اس قسم کا پیار ہے اور وہ احمدیت کے فدائی ہیں بالکل نڈر ہیں۔لیگوس میں ہم پہنچے تو ہوٹل کے باہر سینکڑوں بچے تھے جو احمدیت زندہ باد، اسلام زندہ باد کے نعرے
لگا رہے تھے۔” زندہ باد کا لفظ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اسے سارے سمجھتے ہیں نیز اهلًا وسهلا
کہہ رہے تھے پس وہ نعرے لگا رہے تھے جب میں آگے بڑھا تو ہمارے احمدی بھائی نعرے
لگاتے ہوئے اس کے ایک بہت بڑے ہال میں داخل ہو گئے۔چوتھی منزل پر ہمارے کمرے
تھے جب ہم سیڑھیاں چڑھنے لگے تو یہ بھی نعرے لگاتے ہوئے ساتھ جارہے تھے یہاں تک کہ
دروازہ آگیا اور یہ بھی ساتھ تھے صرف اس وقت ہی نہیں بلکہ اگر دن میں مجھے تین دفعہ نیچے اترنا

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۵
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہوتا تو وہی نعرے لگتے جب بھی میں کمرے سے باہر آتا وہ نعرے لگاتے غیر ملکی یہ دیکھ کر حیران
ہوتے اور دلچسپی لیتے اور شاید دل میں غصہ بھی آتا ہو مگر ان کو کسی سے کوئی غرض نہیں تھی وہ تو دل
میں ایک جوش تھا کہ احمدیت نے ہمیں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روشن اور حسین چہرہ
دکھایا اور اللہ قادر وتوا نا سے زندہ تعلق پیدا کیا۔بو میں ہم گئے تو وہاں گورنمنٹ کی لاج میں اتنا چراغاں تھا کہ جس طرح ربوہ نے چراغاں
کیا وہاں بھی چراغاں تھا ہمارے ایک دوست نے کہا کہ آپ نے تکلف کیا ہے آپ نے یہاں
اتنا خرچ کر دیا ہے اس نے آگے سے جواب دیا کہ ہمارے دلوں میں چراغاں ہو رہا ہے ہم اپنے
درود یوار کو اس سے محروم کیسے رکھ سکتے ہیں یہ ان کی قلبی کیفیت ہے اور یہ وہ محبت کا پیغام ہے
جسے وہ آگے پہنچا رہے ہیں پس یہ وہ چیز ہے جو غیروں کے دل بھی جیت رہی ہے۔کماسی میں Reception(ری سپشن ) پر ایک بڑے اثر ورسوخ والا افریقن آیا
وہاں کے جو پیرا ماؤنٹ چیف ہیں وہ خود گفتگو نہیں کرتے انہوں نے اپنی طرف سے بیچ میں
واسطے رکھے ہوئے ہیں اور یہ ان کے Spokesman ( سپوکس مین ) کہلاتے ہیں چنانچہ ایک
پیراماؤنٹ چیف کا Spokesman (سپوکس مین ) آیا وہ مسلمان نہیں تھا مجھ سے کہنے لگا کہ
میں ڈیڑھ سو میل سے اس لئے آیا ہوں کہ میں بیمار ہوں اور آپ سے میں نے درخواست کرنی تھی
کہ آپ میرے لئے دعا کریں۔ایک اور پیرا ماؤنٹ چیف آئے ہوئے تھے وہ اپنے ساتھ ایک ممبر لیجسلیٹو اسمبلی بھی لائے
ہوئے تھے وہ مجھ سے کہنے لگے کہ میں اتنی دور سے آیا ہوں ہمارے علاقہ میں ڈاکٹر کی ضرورت
ہے آپ وہاں میڈیکل سنٹر کھولیں اور یہ ایم۔پی ( ممبر پارلیمنٹ ) جو ہیں یہ اس بات کا ذمہ لیتے
ہیں کہ حکومت کے قواعد کے مطابق ( جسے Red tapism ( ریڈ ٹیپ ازم) کہتے ہیں ) مختلف
دفاتر سے جو کام کروانا ہوگا وہ یہ کروا کر دیں گے میں نے ان سے کہا ٹھیک ہے آپ یہ کام
کروادیں ہم آدمی بھیج دیں گے۔میں نے بتایا ہے کہ گوون نے میرے ساتھ اس طرح گفتگو کی جس طرح کہ وہ بڑا پرا ناواقف

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۶
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہو اس نے جماعت کی تعریف کی جماعتی خدمات کا وہ بہت ہی ممنون تھا اس کے دل میں بھی اور اسی طرح
جو دیگر Heads Of State (ہیڈز آف سٹیٹ) ہیں جن سے میں ملا ہوں ان کے دلوں میں بھی
جماعت کی بڑی قدر اور وقعت ہے جب تفصیل میں جاؤں گا تو بتاؤں گا کہ سب کی یہی حالت ہے۔پھر وہاں اللہ تعالیٰ کے جو فضل دیکھے تھوڑے سے ان کے نمونے بتا دیتا ہوں نائیجیریا سے
میں نے کام شروع کیا نائیجیریا کے ایک احمدی گروہ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سے
بغاوت کر کے اور دنیا کی حرص میں وہاں کے سارے سکولوں پر جو آپ نے کھلوائے تھے ناجائز
طور پر قبضہ کر لیا غالباً یہ کل گیارہ سکول تھے اور چونکہ اس وقت جماعت کا کوئی ”دستور“ نہیں تھا
Constitution نہیں تھی اس واسطے قانونی طور پر کوئی چارہ جوئی نہ ہو سکتی تھی۔”دین“ میں
داخل ہوئے تھے اور دنیا کے چھلکے پر ان کے پاؤں پھسل گئے اور سکولوں پر قبضہ کر لیا جو ابھی تک
جاری ہے لیکن ان کی حالت یہ ہے کہ خود ان میں بد اخلاقیاں پیدا ہوگئی ہیں دین سے کوئی رغبت نہیں
رہی سکولوں کو انہوں نے آمدنی کا ذریعہ بنالیا ہے اور کچھ سکول شاید عنقریب بند بھی ہو جائیں
ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی چکر دیتا ہے میں وہاں یہی سوچ رہا تھا تو میرے دل میں یہ خیال
پیدا ہوا جو میری غیرت کا تقاضا تھا کہ ہم فوری طور پر ۱۶ سکول کھولیں چنانچہ میں نے سمجھدار
احباب کی ایک کمیٹی بنائی اور ان سے میں نے کہا کہ اس ملک میں میں نے ۱۶ ہائی سکول کھولنے
ہیں اس لئے سلسلہ میں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرو۔مجھے یہ غیرت تھی کہ ان کے چھوٹے بڑے ملا کر
گیارہ سکول ہیں پس ہم یہاں انشاء اللہ سولہ ہائی سکول کھولیں گے میں نے انہیں یہ بھی کہا کہ
میرے افریقہ چھوڑنے سے پہلے پہلے اس کمیٹی کی پہلی رپورٹ مجھے ملنی چاہیے اور انہیں میں نے یہ
ہدایت کی کہ نقشے سامنے رکھو۔مشورے کرو اور دیکھو کہ کہاں کہاں سکول کھولنے چاہئیں بہر حال
ان کی پہلی رپورٹ مجھے وہیں مل گئی تھی لیکن جب میں نے یہ کمیٹی بنائی تو ہوا یہ کہ اگلے روز ویسے ہی
بے خیالی میں ریڈیو کو میں نے چلا یا خبروں کا وقت تھا۔اس وقت شمال مغربی سٹیٹ کے گورنر کے
انٹرویو کا خبروں میں اعلان ہو رہا تھا ( یہ شمال مغربی سٹیٹ مسلمانوں کا علاقہ ہے ) کہ میری سٹیٹ
میں تعلیم بڑی کم ہے اور میں نے ایمر جنسی کا اعلان کر دیا ہے میں اپنے ذرائع اکٹھے کر رہا ہوں اور

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۷
خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۷۰ء
مجھے امید ہے عوام میرے ساتھ تعاون کریں گے میں نے ایک دن پہلے کمیٹی بنائی تھی چنانچہ جب
میں نے یہ خبر سنی تو میں نے اس نو احمدی دوست جس کے متعلق آپ نے اخبار میں پڑھا ہوگا کہ
میں نے کہا تھا Before the sun sets یعنی سورج غروب ہونے سے قبل تم احمدیت میں
داخل ہو گے اور وہ ہو گیا تھا۔یہ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور کھاتا پیتا آدمی ہے اس نے مرسیڈیز کا ررکھی ہوئی
ہے میں نے اسے کہا کہ تم جاؤ اور اس گورنر سے کہو کہ ہم تمہاری سٹیٹ میں فوری طور پر چارسکول
کھولتے ہیں دولڑکیوں کے اور دو لڑکوں کے ہمیں تمہارے تعاون کی ضرورت ہے اور یہ صرف دو
قسم کے تعاون ہیں ایک یہ کہ سکول کھولنے کے لئے ہمیں زمین دو کیونکہ یہ ہم باہر سے نہیں لا سکتے اور
دوسرے یہ کہ ٹیچرز کے لئے Entry permit انٹری پرمٹ ) دو کیونکہ اس کے بغیر وہ تمہاری
سٹیٹ میں آنہیں سکتے چنانچہ وہ اس پیشکش کو سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ میں آپ سے ہر قسم
کا تعاون کروں گا سکولوں کے اجراء میں آپ ہماری مدد کریں۔ویسے اس نے یہ بھی کہا کہ ایک
فارمل خط لکھ دیں کہ یہ ہم نے پیشکش کی ہے چنانچہ اس پر اس نے اپنےLand deptt
(لینڈ ڈیپارٹمنٹ ) کو کہا کہ جہاں بھی یہ زمین پسند کریں وہاں ان کو زمین دی جائے اور محکمہ تعلیم
کو کہا کہ ان کی طرف سے محکمہ میں مزید کسی درخواست کے آنے کا انتظار نہ کرو بلکہ جو فارمل کارروائی
ہے یعنی فارم وغیرہ بھرنے ہوتے ہیں وہ فارم ان کو بھجوا دو تا کہ یہ کارروائی جلدی ختم ہو جائے
سکول ٹیچرز نے آنا ہے اور بہت ساری حکومت سے اجازتیں لینی پڑتی ہیں۔اور وہ
ہمارے’وزیری‘ سے کہنے لگا (حالانکہ وہ غیر احمدی ہے ) کہ میں بہت خوش ہوں آپ نے یہ کام
اپنے ہاتھ میں لینے کی پیشکش کی ہے میں آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ اگر آپ لوگ نارتھ ویسٹرن سٹیٹ
یعنی سکوتو ( جو در اصل عثمان بن فودی کا گھر ہے یہ ایک مجدد تھے جو اس علاقے میں پیدا ہوئے تھے
میں ان کا ذکر وہاں جانے سے پہلے بھی کر چکا ہوں) کے علاقے کے لوگوں کے دل احمدیت کے لئے
جیت لیں تو تمام شمالی مسلم علاقہ احمدی ہو جائے گا اس واسطے آپ کوشش کریں اور یہاں سکول کھولیں۔پھر اس کے بعد ہم گھانا میں آئے وہاں غور کیا پھر آئیوری کوسٹ میں مشورے کئے پھر
لائبیریا میں گئے وہاں غور کیا اور دوستوں سے مشورے کئے اور منصوبے بنائے وہاں کے صدر

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۸
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
مسٹر ٹب میں بڑے اچھے آدمی ہیں انہوں نے سوا یکٹر زمین کی منظوری دے دی ہے اور اپنے محکمے
کو ہدایت کی ہے کہ یہ زمین جلدی جماعت احمدیہ کو دی جائے یہ سوا یکڑ کا اکٹھا قطعہ ہے بڑی زمین
ہے انشاء اللہ بہت کچھ بن جائے گا۔پھر سیرالیون کو ہم نے اپنے واپسی کے پروگرام کی وجہ سے چھوڑا تھا کیونکہ ہیگ آنے کے
لئے ہم نے یہیں سے جہاز لینا تھا اگر پہلے سیرالیون جاتے پھر گیمبیا جاتے اور پھر سیرالیون جاتے
تو یہ امر جماعت کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی کوفت کا باعث ہوتا اس لئے پروگرام یہ بنایا تھا
کہ پہلے Overfly (اوور فلائی) کر کے گیمبیا چلے جائیں یعنی اس ملک ( سیرالیون ) کے اوپر
سے اڑ کر گیمبیا جائیں اور پھر وہاں سے واپس سیرالیون آئیں اور پھر یہاں سے یورپ کو آئیں۔گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے (میرے اپنے پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ ) بڑی شدت سے
میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس
میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں گے خیر میں بڑا خوش ہوا
پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنا دیا۔گیمبیا چھوٹا سا ملک ہے میرے
آنے کے بعد مولویوں نے بڑی مخالفت شروع کر دی ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ اس آگ
میں سے تو ہم نے بہر حال گزرنا ہے ہمارے لئے یہ پیشگوئی ہے کہ آگ تمہارے لئے ضرور جلائی
جائے گی جو الہام ہے نا کہ آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام
ہے۔اس میں دو پیشگوئیاں ہیں ایک یہ کہ تمہیں راکھ کرنے کے لئے آگ جلائی جائے گی اور
دوسری یہ کہ وہ آگ تمہیں راکھ نہیں کر سکے گی بلکہ فائدہ پہنچانے والی ہوگی ، تمہاری خدمت کرنے
والی ہوگی پس جب اس پیشگوئی کا پہلا حصہ پورا ہوتا ہے یعنی آگ جلائی جاتی ہے ہم اس سے
ڈرتے نہیں بلکہ خوش ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق پہلی بات پوری کر دی اور
وہ قادر و توانا اپنے دوسرے وعدہ کو بھی ضرور پورا کرے گا اس لئے آگ ہمیں راکھ نہیں کرے گی
بلکہ خدمت کرنے والی ہوگی بہر حال وہاں ہماری مخالفت شروع ہے اور میں خوش ہوں اللہ تعالیٰ

خطبات ناصر جلد سوم
۱۲۹
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
سے آپ بھی دعائیں کریں میں بھی دعائیں کرتا رہتا ہوں مخالفت کی یہ آگ ہمیں جلانے کے
بجائے ہماری کامیابیوں پر فتح کے ہار گوندھے اور یہ آگ خوشیاں منانے والی ہو اور اس آگ میں
سے ہمارے اوپر آگ کے شعلوں کے بجائے پھولوں کی پتیاں برسیں یہی ہم سے وعدہ ہے اگر وہ
پورا ہوا ہے تو یہ بھی پورا ہوتا چلا جائے گا۔پھر جب ہم سیرالیون میں آئے تو اور زیادہ جرات تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا تھا کہ کرو
خرچ ، میں اچھے نتائج نکالوں گا چنانچہ وہاں پروگرام بنائے پھر میں لندن آیا تو میں نے جماعت
کے دوستوں سے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء معلوم ہوا ہے کہ ان چھ افریقی ممالک میں تم کم از کم
ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کر دو ( ویسے یہ پوری سکیم میرے ذہن میں ہے کہ کس کس رنگ میں کام چلانا
ہے ) پس یہ ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم کم سے کم ہے اور اس سلسلہ میں انگلستان کی جماعتوں میں سے
مجھے دوسوا ایسے مخلص آدمی چاہئیں جو دو سو پاؤنڈ فی کس کے حساب سے دیں اور دوسو ایسے مخلصین جو
ایک سو پاؤنڈ فی کس کے حساب سے دیں اور باقی جو ہیں وہ ۳۶ پاؤنڈ دیں ان میں سے بارہ
پاؤنڈ (ایک پاؤنڈ ایک مہینے کے لحاظ سے فوری طور پر دے دیں میں نے انہیں کہا کہ قبل اس
کے کہ میں انگلستان چھوڑوں اس مد میں دس ہزار پاؤنڈ جمع ہونے چاہئیں اور اس وقت انگلستان
سے روانگی میں بارہ دن باقی تھے چنانچہ دوستوں کے درمیان میں صرف دو گھنٹے بیٹھا ایک جمعہ
کے بعد اور دوسرے اتوار کے روز جس میں اور نئے آدمی بھی آئے ہوئے تھے اور ان دو گھنٹوں
میں ۲۸ ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو گئے تھے اور ۱۳ اور ۴ ہزار پاؤنڈ کے درمیان نقد جمع ہو گئے
تھے میں نے پھر اپنے سامنے نیا اکاؤنٹ کھلوایا اور اس کا نام ” نصرت جہاں ریز روفنڈ“ رکھا ہے
یہ اکاؤنٹ وہیں رہے گا وہیں اس میں رقم جمع ہوگی غرض نصرت جہاں ریزرو فنڈ“ کے نام سے
ایک علیحدہ اکاؤنٹ کھلوایا اور اس میں رقم جمع کروائی کیونکہ اس سے پہلے جو رقمیں آرہی تھیں وہ
مسجد فنڈ کے اکاؤنٹ میں جارہی تھیں۔میں نے جمعہ کے خطبہ میں انہیں کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ ہم یہ رقم خرچ کریں اور ہسپتالوں

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۰
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
اور سکولوں کے لئے جتنے ڈاکٹر اور ٹیچر چاہئیں وہاں مہیا کریں میں نے دوستوں سے کہا کہ مجھے
یہ خوف نہیں ہے کہ یہ رقم آئے گی یا نہیں یا آئے گی تو کیسے آئے گی یہ مجھے یقین ہے کہ ضرور آئے گی
اور نہ یہ خوف ہے کہ کام کرنے کے لئے آدمی ملیں گے یا نہیں ملیں گے یہ ضرور ملیں گے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ کام کرو۔خدا کہتا ہے تو یہ اس کا کام ہے لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور
آپ کو بھی فکر کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور قربانی دے دینا کسی کام نہیں آتا جب تک
اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول نہ کر لے۔لاکھوں لاکھ قربانیاں حضرت آدم کے زمانے سے اس وقت تک
روکی گئیں جن کا ذکر مختلف احادیث نبوی میں موجود ہے پس مجھے یہ فکر ہے اور تمہیں بھی یہ فکر کرنی
چاہیے اس لئے دعائیں کرو اور کرتے رہو کہ اے خدا! ہم تیرے عاجز بندے تیرے حضور یہ حقیر
قربانیاں پیش کر رہے ہیں تو اپنے فضل اور رحم سے ان قربانیوں کو قبول فرما اور تو ہمیں اپنی رضا کی
جنت میں داخل فر ما سعی مشکور ہو ہماری ، وہ سعی نہ ہو جو ہمارے منہ پر مار دی جائے اللہ تعالیٰ کا
دیا ہوا مال ہم اسی کے حضور پیش کرتے ہیں اس کا احسان ہے کہ وہ ہماری طرف سے قبول کر لیتا
ہے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اور آپ کا فرمودہ در تخمین میں مندرجہ آمین
میں یہ چھوٹا سا مصرعہ بڑا ہی پیارا ہے۔گھر سے تو کچھ نہ لائے۔پس یہ ایک حقیقت ہے کسی
بات پر ناز کیا؟ اور قربانی کیا ؟ اور ایثار کیسا؟ اور تم پیش کیا کر رہے ہو، یہ تو اس کا احسان ہے کہ وہ
کہتا ہے اے میرے بندے! میں نے جو تمہیں مال دیا تھا وہ تو اب میرے سامنے اخلاص اور پیار
سے اور میری محبت میں میرے حضور پیش کر رہا ہے میں اس کو اس طرح قبول کر لیتا ہوں جس طرح
واقعی تیرا ہے یہ تو اس کا احسان ہے۔وہاں افریقہ میں بچوں نے ایک نظم پڑھی تھی پوری تو مجھے یاد
نہیں عربی میں ہے اور بہت ہی اچھی ہے۔بچوں کے نرم نرم ہونٹوں سے بڑی پیاری لگتی تھی
يَا ابْنَ آدَمَ الْمَالُ مَالِي
وَالْجَنَّةُ جَنَّتِي وَ اَنْتُمْ عِبَادِي
يَا عِبَادِي اشْتَرُوا جَنَّتِي بِمَانِي

خطبات ناصر جلد سوم
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
یعنی اے آدم کے بیٹو! مال بھی میرا ہے اور جنت بھی میری ہے اور تم بھی میرے بندے
ہو۔اے میرے بندو! میں تم پر یہ احسان کرتا ہوں کہ جو میری جنت ہے وہ میرے اس مال سے
خرید لو جو میں نے تمہیں دیا ہے بچوں کے نرم نرم ہونٹوں سے نکلی ہوئی یہ نظم بہت ہی پیاری لگتی تھی۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے جس سے کوئی ہوش مند انسان انکار نہیں کر سکتا کہ مال بھی اللہ کا
اور جنت بھی اللہ کی اور بندہ بھی اللہ کا اور اللہ تعالیٰ بطور احسان یہ فرماتا ہے کہ میرے مال سے
میری جنت خرید لوپس میں نے اپنے بھائیوں سے یہ کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ مال کیسے آئے گا۔مال
تو انشاء اللہ ضرور آئے گا کیونکہ خدا کہتا ہے خرچ کر واب ایک شخص کو خدا کہے کہ خرچ کرو اور جیبیں
اس کی رکھے خالی پھر تو وہ ہندوؤں کا خدا ہوگا یا عیسائیوں کا خدا ہو گا یا ان مسلمانوں کا خدا ہو گا جو
یہ کہتے ہیں کہ ایک مسلمان کو سچی خواب بھی نہیں آسکتی ہمارا وہ خدانہیں ہمارا خدا تو قادر وتوا نا خدا ہے
وہی اللہ جو ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اپنی تمام طاقتوں اور صفات کے ساتھ جلوہ گر
ہوا وہ ہم سے بولتا بھی ہے اور ہم دن رات اس کی قوت اور طاقت کے معجزانہ سلوک اپنے ساتھ
دیکھتے بھی ہیں۔فکر یہ ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہماری سعی کو سعی مشکور بنا دے یہ نہ ہو کہ خدانخواستہ
کہیں ہماری کسی غلطی یا غفلت یا گناہ یا برائی یا کسی وقت کے تکبر کے نتیجہ میں وہ دھتکار دی
جائے۔امام رفیق صاحب نے مجھے کہا وقت تھوڑا ہے اور آپ نے اتنی بڑی رقم جماعت کے ذمہ
لگا دی ہے جو فضل عمر فاؤنڈیشن کی ٹوٹل رقم سے دگنی سے بھی زیادہ ہے اور جسے انہوں نے تین سال
کی کوششوں کے بعد اکٹھا کیا ہے چنانچہ اس سلسلہ میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے بڑے
دورے کئے ہمارے شیخ مبارک احمد صاحب بھی مہینہ ڈیڑھ مہینہ وہاں رہ کر آئے اور دورے کئے
تب جا کر تین سال میں ۲۱ ہزار پاؤنڈ جمع ہوئے اور میں نے دو گھنٹے میں جو خطاب کیا تھا ان
دو گھنٹوں کے اندر اسی وقت ۲۸،۲۷ ہزار پاؤنڈ کے وعدے اور نقد رقم جمع ہوگئی۔یہ اللہ تعالیٰ
کی طرف سے تھا میری طرف سے نہیں تھا لیکن اس کرسی اور مقام کی اللہ تعالیٰ غیرت رکھتا ہے جس
مقام پر اس نے مجھے بٹھا دیا ہے۔امام صاحب مجھے کہتے تھے کہ یہ رقم جمع نہیں ہوئی آپ مجھے
مہلت دیں میں دورے کروں گا اور یہ دس ہزار پاؤنڈ کی رقم جمع کروں گا۔میں یہ سن کر ہنس پڑا

خطبات ناصر جلد سوم
او
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
میں نے انہیں کہا کہ میں ایک دن کی بھی مہلت نہیں دوں گا اور رقم جمع ہو جائے گی۔خدا تعالیٰ مجھے کہے
اور میں وہ بات آپ تک پہنچاؤں اور وہ کام نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔جس دن میں وہاں سے چلا ہوں
اس دن ان رقوم کو نکال کر جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی کہ وہ مختلف شہروں سے چل پڑی ہیں
دس ہزار چارسو پچاس کے لگ بھگ نقد اس مد میں جمع ہو چکے تھے اور اگر ان رقوم کو بھی ملایا جائے
جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی تو پھر گیارہ ہزار بلکہ اس سے بھی زیادہ کی رقم عملاً جمع ہو چکی تھی اور
میرا اندازہ ہے کہ ایک مہینے کے اندروہ پندرہ ہزار سے اوپر نکل جائیں گے اور ادھر فضل عمر فاؤنڈیشن
میں ۲۱ ہزار ٹوٹل اور وہ بھی تین سال کی بڑی کوششوں کے بعد اور ادھر چالیس ہزار اس وقت تک
ہو گیا تھا۔میں نے کہا تھا کہ پچاس ہزار تک پہنچ جاؤ میں بڑا خوش ہوں
گاممکن ہے پچاس ہزار سے
بھی اوپر نکل جائیں میں نے انہیں یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کام کرو اور میں اس کے مطابق کام
کروں گا اب جماعت کو میں نے یہ نہیں کرنے دینا کہ وہ (افریقہ والے تو ) کہیں کہ کام تیار ہے
پیسے بھیجو اور میں کہوں کہ ہوں تو میں بڑا امیر لیکن میری دولت کا انحصار صرف وعدوں پر ہے
میرے پاس وعدوں کے گٹھڑ جمع ہیں اور جب وہ پورے ہو جا ئیں گے تو میں تمہیں بھجوا دوں گا یہ تو
نہیں ہوسکتا کام تو بہر حال ہونا ہے اور تم سے لینا ہے مثلاً انگلستان میں ہمارے بعض ڈاکٹر ہیں
وہیں پریکٹس کر رہے ہیں ان سے میں نے کہا دیکھو مجھے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے تم اخلاص سے
اور محبت سے اور ہمدردی سے میری آواز پر لبیک کہو ڈاکٹر تو ویسے انشاء اللہ مجھے ضرور ملنے ہیں لیکن
تم رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرو اگر خود نہیں کرو گے تو میں تمہیں حکم دوں گا اور میرا حکم
تمہیں بہر حال ماننا پڑے گا کیونکہ حکم عدولی تو وہی کرے گا جو احمدیت کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو
گا اور جو احمدیت سے نکل جائے اس کی نہ مجھے ضرورت ہے نہ میرے اللہ کو ضرورت ہے چنانچہ
انہیں بڑی خوشی ہوئی اور انہوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔امام رفیق کے پاس بنگ کا مینیجر آیا
ہوا تھا اسی اکاؤنٹ کے کھولنے کے سلسلہ میں بعض فارم پر کروانے ہوتے ہیں وہ مجھ سے بھی ملنے
آیا تو میں نے اسے یہ واقعہ سنایا تو وہ بڑا خوش ہوا اور خوب ہنسا کہنے لگا یہ خوب ہے۔یا رضا کارانہ طور
پرا اپنی خدمات پیش کرو یا پھر میں تمہیں حکم دوں گا جو تمہیں بہر حال ماننا پڑے گا پھر وہ کہنے لگا کہ کیا

آج 10 میں سے 10 باقی