میں اسلام کا محبت و اخوت کا پیغام لے کر مغربی افریقہ روانہ ہوا

حصہ 2

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۳
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ان میں سے کسی نے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں؟ میں نے کہا ہاں جنہوں نے
رضا کارانہ طور پر پیش کی ہیں انہیں ثواب بہر حال زیادہ ملے گا اس وقت حالت یہ ہے کہ اگر ہم
۳۰ میڈیکل سنٹر کھول دیں تو اس کا وہاں اتنا اچھا اثر پیدا ہوگا کہ ہم ایک ایک ملک میں ہر سال
ایک ایک نیا ہائی سکول کھولتے چلے جائیں گے اس دورہ سے جماعت کو اور مجھے جو سب سے بڑا
فائدہ ہوا ہے وہ یہ ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے وہاں کے سارے حالات دیکھے اور اب میں
علی وجہ البصیرت کوئی کام کر سکتا ہوں پہلے تو میں رپورٹوں پر فیصلے کیا کرتا تھا اب میں ہر آدمی کو
جانتا ہو۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل کا یہ حال ہے کہ پچھلے جماعتی الیکشن پر ہمارے غانا کے پریذیڈنٹ صاحب
کے دماغ میں یہ کیڑا پیدا ہوا اور انہوں نے یہ کہا کہ اگر مجھے دوبارہ منتخب نہ کیا گیا تو میں فساد پیدا کروں گا
مجھے یہ اطلاع ملی تو میں نے ان کو تار دی کہ تم انتخاب نہ کرواؤ میں خود انتظام کروں گا یہ دو مہینے پہلے
کی بات تھی اب جب میں وہاں گیا تو ایک مجلس عاملہ اور دوسرے کرتا دھرتا افریقن بیٹھے ہوئے تھے
میں نے باتوں باتوں میں ان کی طرف دیکھ کر یہ فقرہ کہا کہ میں نے ex-president ( یعنی
سابق پریذیڈنٹ ) کے لئے ایک تحفہ رکھا ہوا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ان کے کان میں یہ بات
پڑ جائے اور وہ ذہنی طور پر تیار ہو جائیں۔سب نے یہ سنا اور سمجھ گئے پھر میں نے ایک دن مجلس عاملہ
کی میٹنگ بلا کر کہا کہ دیکھو دنیا کی کوئی قوم اور کوئی جماعت ترقی نہیں کیا کرتی جب تک وہ اپنے
سابق عہدیداروں کی عزت اور تعظیم نہ کرے مثلاً اگر ایک ملک ایسا ہو کہ وہ سیاسی طور پر
سابق پریذیڈنٹ کو کتا کہنے لگ جائے تو جب چار پانچ کتے بن جائیں یعنی جب بھی وہ پریذیڈنسی
سے ہٹیں گے وہ کہتے کہلائیں گے اور جب وہ ہٹ جائیں گے تو غیر ملک والے یہی سمجھیں گے کہ
کتوں کی قوم ہے کتوں کو پریذیڈنٹ بناتی ہے۔پس دنیا میں ترقی کرنے اور دنیا کے وقار اور
عزت کو حاصل کرنے والی قوم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو اہل ہو اس کو عہد یدار بنا ئیں اور جب
یہ عہد یدار بدلے تو اس کی اسی طرح عزت و تکریم کریں جس طرح اس کی عہدیدار ہونے کی حیثیت
میں کرتے تھے کسی عربی شاعر نے کہا کہ ہم سرداروں کی قوم ہیں اور میرے پیچھے سرداروں کا

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۴
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ایک Queue ( کیو ) لگا ہوا ہے جب ہماری قوم کا ایک سردار اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو پچھلا
ایک قدم آگے بڑھ کر اس کی جگہ لے لیتا ہے اور وہ سردار بن جاتا ہے کیونکہ وہ سرداروں کی قوم
ہے۔جماعت احمد یہ بھی سرداروں کی قوم ہے اللہ تعالیٰ نے اس کو سرداری کے لئے اور قیادت کے
لئے دنیا میں پیدا کیا ہے نظامِ احمدیت میں ہرا سکس ( یعنی سابق ) اچھا ہے اگر اچھا نہیں تو تم
جنہیں خدا نے کہا تھا کہ امانتیں اہل لوگوں کو سپرد کیا کرو تم نے کیوں نہ ایسا کیا اور اگر یہ امانت اہل کے
سپرد کی تو پھر اس کی عزت اور تعظیم ضروری ہے۔اس طرح جب میں ان کو سمجھا چکا تو پھر میں نے
انہیں کہا کہ دوماہ پہلے تمہارا انتخاب ہونا تھا مگر نہیں ہوا کیونکہ میں نے منع کر دیا تھا قانونی طور پر اس
وقت جو عہدیدار ہیں وہ میرے ہی مقرر کردہ ہیں کیونکہ الیکشن تو نہیں ہوا اور اب میں ان کو بدلنا
چاہتا ہوں اور میں مشورہ کے بعد سارے بدل دوں گا اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے میں
نے کہا یہ تمہارے سابق پریذیڈنٹ ہیں ان کی عزت کرنی ہے پھر جس طرح بچوں کو پیار کرتے
ہیں اسی طرح ان کو پیار دیا ایک تحفہ بھی دیا اور اس طرح ان کو خوشی خوشی علیحدہ کر دیا لیکن اللہ تعالیٰ
کی شان دیکھو ان کے خلاف ایک مقدمہ چل رہا تھا۔انہوں نے یہ نالائقی کی کہ مجھ سے دعا بھی
نہیں کروائی شاید اللہ تعالیٰ انہیں کوئی دوسرا نشان دکھا دیتا۔میں اس ملک سے دوسرے ملک چلا گیا
اور ابھی پانچ دن نہیں گزرے تھے کہ مجھے اطلاع آئی کہ ان کو ایک سال کی قید ہوگئی ہے اور وہ جیل
میں چلے گئے ہیں۔میں بہت خوش ہوا میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے اس مقدمے کے فیصلے سے پانچ دن پہلے
مجھ سے فیصلہ کروایا اور اس فیصلے کو روکے رکھا کہ دنیا یہ نہ کہے کہ جماعت احمدیہ کا پریذیڈیٹ قید
میں گیا ہے اب وہ پریذیڈنٹ نہیں پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہٹ گیا ہوا ہے اور وہاں کی
جماعت نے اس کو محسوس کیا کہ اللہ تعالیٰ کی شان ظاہر ہوئی ہے اور بڑے خوش ہوئے کہ دیکھو
حضرت صاحب نے فیصلہ کیا اور پانچ دن کے بعد وہ فیصلہ ہو گیا جو جماعت کی بدنامی کا باعث بن
سکتا تھا پس یہ چھوٹی چیزیں اور بڑی چیزیں سب اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں اور میں نے وہاں اللہ تعالیٰ
کے اتنے فضلوں کو دیکھا ہے کہ تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے اور اس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر کے مطابق ہوا میں اس کے فضلوں کا منادی کیونکہ میں نے اپنی زندگی

خطبات ناصر جلد سوم
اله
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
میں کوئی گھڑی ایسی نہیں پائی جس میں اللہ تعالیٰ کا فضل نازل نہ ہوا ہو اور کوئی گھڑی ایسی نہیں جس
میں انسان پر یہ ذمہ داری نہ آتی ہو کہ وہ اس کے فضلوں کا منادی بنے اتنے فضل ہیں اتنے فضل
ہیں کہ شمار نہیں کئے جا سکتے۔آپ یہ سوچیں کہ سات ہزار میل کے فاصلے پر مغربی افریقہ کے
ممالک ہیں جب انہوں نے محبت اور خوشی کے اظہار کئے تو میں نے بڑی استغفار کی ، بڑی دعا کی
ان لوگوں کے لئے ، بڑا فکر اور غور کیا پھر مجھے مسئلہ سمجھ میں آ گیا وہاں پہنچنے کے چند دن بعد ایک دن
کھڑا ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ بے حد خوش نظر آتے ہیں اور آپ خوشی کے مستحق ہیں
اس لئے آپ کو خوش ہونا چاہیے آپ اس لئے خوش ہیں کہ جماعت احمدیہ کی قریباً اسی سالہ
تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے اور آپ لوگوں کی زندگیوں میں بھی یہ پہلا موقع ہے کہ حضرت نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ محبوب مہدی جو امت محمدیہ میں واحد و یکتا ہے۔حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم
کو کوثر عطا ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا کہ بے شمار فدائی تجھے دیئے جائیں گے۔اس وعدہ کے پورا
ہونے پر اس اُمت مسلمہ میں سے جو اتنی بڑی ہے کہ اس کا شمار نہیں صرف ایک کو چنا اور اس کے
متعلق فرما یا اِنَّ لِمَهْدِينَا۔اپنا مہدی کہا اور صرف اس ایک کے متعلق فرمایا کہ جب بھی وہ آئے
تو جو بھی اُمت محمدیہ کے افراد اس زمانہ میں ہوں ان کا یہ فرض ہے کہ وہ میری طرف سے اسے سلام
پہنچا ئیں۔بڑی قدر دانی اور پیار کا اظہار ہے یہ اتنی قدر دانی ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں وہ محبوب
اور وہ وجود جو حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پیارا تھا آج حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کے اس محبوب کا ایک خلیفہ تمہارے درمیان موجود ہے اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ تو فیق عطا کی ہے کہ تم
اسے دیکھو تم اس سے باتیں کرو اور تم اس کی باتیں سنو تم اس کے وجود اور اس کے کلمات سے
برکت حاصل کرو۔خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو کہ آج کا دن تمہارے خوش ہونے کا دن ہے میں نے انہیں کہا
کہ تم بھی خوش اور میں بھی خوش۔تم تو اس لئے خوش ہو کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
سب سے زیادہ محبوب روحانی فرزند کا ایک خلیفہ تم میں موجود ہے اور میں اس لئے خوش ہوں کہ
آج سے اتنی سال قبل ایک یکا و تنہا آواز ایک Unknown ( آن نون ) یعنی غیر معروف گاؤں

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۶
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
سے اٹھی تھی جس کا مقصد اللہ کے حکم اللہ کی توحید کو قائم کرنا اور حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
اور جلال کو دنیا پر ظاہر کرنا تھا لیکن تھی وہ اکیلی آواز ، مگر دنیا نے اسے نہیں پہچانا اور ساری دنیا اپنی
تمام طاقتوں کے ساتھ اس آواز کو خاموش کرنے کے لئے اکٹھی ہو گئی مگر ساری دنیا کی ساری
طاقتیں اس آواز کو خاموش کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔تمہارے منہ سے جو در و د نکل رہا ہے
تمہارے چہروں پر جو محبت کی بشاشت ہے تم میں سے ہر ایک فرد دلیل ہے اس بات کی کہ وہ اکیلی
آواز ایک بچے اور صادق کی آواز تھی جھوٹے کی آواز نہیں تھی اور جب میں یہ دیکھتا ہوں تو میں بھی
بڑا خوش ہوں ، تم اپنی جگہ پر خوش ہو کہ تم نے مجھے دیکھا اور میں اپنی جگہ پر خوش کہ میں نے تمہیں
دیکھا۔سات ہزار میل دور نہ کبھی تم وہاں گئے نہ دیکھا مگر اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے تمہارے دلوں
کو بدل دیا اور تمہارے دلوں میں اس محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو پیدا کر دیا وہ آواز
جس کو خاموش کرنے کے لئے ساری دنیا کی طاقتیں مسلمان بھی عیسائی بھی ، ہندو بھی ، یہودی بھی
اور بدھ بھی غرض ساری طاقتیں اکٹھی ہو گئی تھیں اور یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ اس آواز کو خاموش
کر دیں گے مگر خدا نے کہا کہ یہ دنیا تو کیا اس قسم کی ہزاروں دنیا اور ہزاروں دنیا کی سب طاقتیں
آجائیں تب بھی یہ آواز خاموش نہیں کی جاسکے گی کیونکہ یہ میری آواز ہے یہ اس بندے کی آواز
نہیں اور تم دلیل ہو اس بات کی کہ وہ سچا تھا ورنہ یہاں نہ وہ جماعتیں پیدا ہوسکتیں جو ہوگئیں نہ ہی
ان دلوں میں وہ محبت پیدا ہو سکتی جو پیدا ہوئی نہ میں اس پیار کو دیکھ سکتا جو تمہارے چہروں پر مجھے
نظر آ رہا ہے پس وہ بھی خوش تھے اور میں بھی خوش تھا آپ بھی خوش ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل
کیا۔میں نے شروع میں یہ فقرہ کہا تھا کہ میں ان کے لئے محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری
اور اسلامی مساوات کا پیغام لے کر گیا تھا اور آپ کے پاس جب آیا ہوں تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے
منادی کی حیثیت سے واپس آیا ہوں اتنے فضل اتنے فضل کہ آپ ان
کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔گرمی بھی بڑی ہے مجھے بھی لگ رہی ہے آپ کو بھی لگ رہی ہے اور شاید آپ میں سے چند
میرے ساتھی ہوں گے جیسا کہ میری عادت ہے کہ میں جمعہ کی نماز سے پہلے کھانا نہیں کھایا کرتا
اس لئے میں بغیر کھانا کھائے آیا ہوں پس بھوکا بھی ہوں اور گرمی کا بیمار بھی ہوں لیکن کہنے کو

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۷
خطبہ جمعہ ۱۲/جون ۱۹۷۰ء
جتنا میرا دل کرتا ہے کہوں گا ، پانچ دس منٹ اور بولوں
گا انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے فضل ہر رنگ میں ظاہر ہوئے ایک اور مثال دیتا ہوں ہم سیرالیون میں اترے
تو اللہ تعالیٰ کے پیار کا یہ جلوہ نظر آیا کہ جماعت کے علم کے بغیر ریڈیو والوں نے یہ انتظام کیا ہوا تھا
کہ لاج تک پہنچنے تک آنکھوں دیکھا حال براڈ کاسٹ کریں گے ( ہمیں لاج تک جہاں ہم نے
رہائش رکھنی تھی پہنچنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگا ) اس وقت ریڈیو پر رنگ کمینٹری جسے آنکھوں دیکھا حال
کہتے ہیں شروع ہوئی اور وہ لگا تار ڈیڑھ گھنٹے تک یہ آنکھوں دیکھا حال براڈ کاسٹ کرتا رہا اب
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہر آدمی نے یہ پروگرام سنا سارے لوگ پہچاننے لگ گئے تھے مگر اب وہ
عزت اور عظمت کے جلوے کے ساتھ پہچانتے تھے فوجی افسر جب گزرتے تھے تو وہ با قاعدہ
سلوٹ کرتے تھے میں نے سوچا کہ اس میں میری ذاتی کیا عزت ہے اور نہ مجھے اس کی خواہش
اور نہ ضرورت۔میجر جنرل یا کمانڈر انچیف مجھے سلام کرے تو اس میں ذاتی طور پر کیا عزت، یہ تو
اس خدا کی عزت کا اظہار ہے جس نے اس اکیلے (مہدی معہود علیہ السلام ) کو کہا تھا میں تیرے
ساتھ ہوں تو دنیا کی پرواہ نہ کر اور پھر اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ واقعی مسیح موعود اور مہدی مہود
کے ساتھ تھا، دنیا کی قطعاً پرواہ نہیں کی بے خوف ہوکر بولے بھی تقریریں بھی کیں باتیں بھی کیں
اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ ان عزتوں
کو قبول کیا ورنہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزتیں چاہئیں ، دنیا کی
عزتیں ہیں کیا چیز ؟ ایک عارف انسان کی نظر میں دنیا کی عزتوں کی تو ایک ذرہ کے برابر بھی
حیثیت نہیں لیکن خدا تعالیٰ کی شان کا مظاہرہ تھا اس کی قدرت اور پیار کے جلوے نظر کے سامنے
تھے عیسائی ہمیں دیکھ کر ناچ رہے ہیں مسلمان جو ہیں (میں نام نہیں لوں گا ) ان کی اور ہی کیفیت
تھی وہ اپنی مشکلات بیان کر کے دعا کی درخواست کرتے وقت اچھے خاصے پڑھے لکھے ہونے
کے باوجود زار و قطار رو بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی درخواست بھی پیش کر رہے ہیں یہ بھی
نظارے ہم نے دیکھے بہتوں کے لئے دعائیں کیں اور بعض وہیں پوری بھی ہوگئیں وہاں ایک بہن
ملیں اس وقت مجھے یاد نہیں آرہا غالباً بو میں تھیں منصورہ بیگم سے جب ملاقات کے لئے آتی تھی
چھٹی رہتی تھی اس کا قصہ یہ تھا کہ پورے ۳۹ سال ان کی شادی کو ہو گئے تھے اور کوئی بچہ نہیں تھا

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۸
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
اس وقت صحیح یاد نہیں منصورہ بیگم کہتی ہیں کوئی بچہ نہیں تھا میرا خیال ہے کہ کوئی لڑکا نہیں تھا) بہر حال
جو بھی تھا ۳۹ سال ہو گئے تھے شادی ہوئے مگر لڑ کا کوئی نہ تھا یا اس کا بچہ ہی کوئی نہ تھا اور پھر اس
نے خلافت ثالثہ کے شروع زمانہ میں ( پہلے وہ سستی کرتی تھی ورنہ یہ نعمت شاید اسے بہت پہلے
مل جاتی ) لکھنا شروع کیا اور شادی کے ۴۰ سال بعد اللہ تعالیٰ نے اسے لڑکا عطا کیا چنانچہ وہ کوئی
۳ سال کے قریب کا بچہ تھا وہ اسے لے کر آتی تھی اور مزید دعا کے لئے کہتی تھی شادی کے ۴۰ سال
کے بعد جبکہ اس کی عمر ۵۰، ۶۰ سال کے قریب تھی بچہ پیدا ہوا اگر پندرہ سال کی عمر میں بیاہی گئی
ہو تب بھی اس کی عمر ۵۵ سال کی ہوگی اور اگر ۱۲ سال میں بیاہی گئی ہو تو ۵۲ سال کی عمر کی ہوگی
پورے ۴۰ سال کی محرومی کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے اولا د عطا فر مائی اس قسم کے معجزے پہلوں
نے بھی دیکھے اور اس وقت بھی اللہ تعالیٰ اپنی بے حدشان دکھا رہا ہے مسلمان ممالک میں بھی
عیسائیت قابض ہے کیونکہ مسلمان پڑھے لکھے نہیں نوے فیصد عیسائی کام کرنے والے ہیں اور
عیسائیت کے خلاف ہماری مہم اور عیسائیت کے خلاف میرے نعرے لیکن تعاون کا یہ حال کہ صبح
سات بجے کی خبروں میں (یہاں بھی قریب سات بجے صبح خبریں آتی ہیں ) اس میں رات کے دس بجے
اور صبح سات بجے کی خبر کے درمیان جو میرا پروگرام تھا اس کے متعلق خبر پھر سات کے بعد ایک بجے
کے درمیان کے جو پروگرام تھے ان کی خبر پھر ایک بجے اور پانچ بجے کے درمیان جو واقعات
ہوئے۔پانچ بجے کی خبروں میں ان کے متعلق خبر اور پھر پانچ اور رات کے نو بجے کے درمیان
واقعات ہوئے رات کے نو بجے کی خبروں میں ان کے متعلق خبر نشر ہوتی تھی یوں کہنا چاہیے کہ ایک
نمائندہ قریباً ۲۴ گھنٹے ساتھ لگا رہتا تھا پھر آپس میں جو باتیں کر رہے ہیں ان کے ریکارڈ کرنے
کے لئے مائیک سامنے آجاتا تھا۔بو میں جو فری ٹاؤن سے ۱۷۰ میل ہے ریڈیو کی ایک نمائندہ
ہر وقت باہر بیٹھی رہتی تھی جوں ہی میں باہر نکلا اس نے ٹیپ ریکارڈ رآن کیا اور پاس آگئی اور پھر وہ
نیوز بلیٹن سے پہلے خبریں بجھواتی تھی ایک دو فقرے نہیں بلکہ بعض دفعہ تو پندرہ منٹ کی خبروں میں
پانچ پانچ منٹ تک ہمارے متعلق خبریں ہوتی تھیں کہ فلاں جگہ گئے یہ ہوا فلاں سے باتیں کیں
مسجد کا بنیادی پتھر رکھا یا لڑکوں کو مخاطب کیا اور اس میں یہ یہ ان کو کہا علاوہ اس امید کے پیغام کے

خطبات ناصر جلد سوم
۱۳۹
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
جس کا میں ذکر کر چکا ہوں میں ان کو مایوسی کے دور کرنے والا پیغام بھی دیا کرتا تھا۔کیونکہ بڑا ظلم
ہوا ہے ان پر ایک طبقہ میں مایوسی بھی پائی جاتی تھی پس اللہ تعالیٰ نے اس کی بھی توفیق دی کہ میں
ان کی مایوسیوں کی دور کروں اور امیدوں کو ابھاروں تا کہ آئندہ نسلیں مسرت کی زندگی گزار سکیں
ہماری دعا ہے کہ وہ دینی اور دنیوی ہر لحاظ سے بہتر زندگی گزار سکیں۔جس نمائندہ عورت کا میں ذکر
کر رہا ہوں اس نے دیکھا کہ میں نے سکول میں ایک لڑکے کو اپنی جیب سے دو پاؤنڈ نکال
کر دیئے علاوہ اس انعام کے جو اسے سکول کی طرف سے ملنے والا تھا بعد میں وہ ہمارے پرنسپل
سے کہنے لگی کہ یہ بچہ ہے اس نے یہ پاؤنڈ خرچ کر دینے ہیں اور یہ بڑا ظلم ہوگا اس لئے تم اسے کہو کہ
ایک پاؤنڈ میرے پاس بیچ دے کیونکہ میں اسے خرید کر تبرک کے طور پر اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں
پرنسپل نے مجھے بتایا میں نے کہا اس بچے کو محروم نہ کریں میں اسے ایک پاؤنڈ دے دیتا ہوں چنانچہ
میں نے دستخط کر کے ایک پاؤنڈا سے دے دیا پھر اس نے منصورہ بیگم سے کہا کہ ہمارا آدھا خاندان
مسلمان ہے اور آدھا عیسائی ہے انہوں نے مجھ سے ذکر کیا میں نے اسے تبلیغ کی اور اسے بتایا کہ
عیسائیت یہاں یہ دعوی لے کر آئی تھی کہ مسیحیت کے پاس محبت کا پیغام ہے مگر وہ ناکام ہوئی اور
عیسائی اقوام نے تم پر ظلم ڈھائے اب ہم آئے ہیں قریباً پچاس سال سے تمہارے ملک میں کام
کر رہے ہیں اور تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہو کہ سوائے ہمدردی اور مساوات اور اخوت کے
اور کوئی جذبہ ہمارے دلوں میں نہیں ہے یہ لو بیعت فارم تم اسے پڑھو اور اللہ کے حضور دعا کرو میں
نے اسے یہ نہیں کہا کہ ابھی احمدی ہو جاؤ کیونکہ یہ دل کا معاملہ ہے جب تک دل نہیں مانے
گا تمہارے احمدی ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ کے حضور تم دعا کرو اگر احمدیت یعنی
اسلام سچا ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے اگر تمہارے اوپر روشنی
ظاہر ہو جائے تو میں یہ ضرور کہوں گا کہ پھر کسی سے نہ ڈرنا اپنے باپ سے بھی نہ ڈرنا اور سچائی کو قبول
کر لینا اس کی طبیعت پر یہ اثر تھا کہ چلتے وقت اس نے منصورہ بیگم سے کم از کم آٹھ دس دفعہ کہا کہ
حضرت صاحب سے میرے لئے دعا کی درخواست کرتی رہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صداقت کو قبول
کرنے کی توفیق دے آپ بھی دعا کریں۔

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۰
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
اللہ تعالیٰ کے فضل جس قوم پر نازل ہورہے ہوں اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد
کرتے چلے جاتے ہیں میری طبیعت پر اثر ہے اور میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی
گئی ہے کہ آئندہ ۲۳، ۲۵ سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں کل کا اخبار آپ نے دیکھا ہو گا
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ۴۵ء میں کہا تھا کہ اگلے بیس سال احمدیت کی پیدائش کے ہیں
اس واسطے چوکس اور بیدار رہو بعض دفعہ غفلتوں کے نتیجہ میں پیدائش کے وقت بچہ وفات پا جاتا ہے
میں خوش ہوں اور آپ کو بھی یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ وہ بچہ ۶۵ء میں بخیر و عافیت زندہ پیدا ہو گیا
جیسا کہ آپ نے کہا تھا کہ میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ وہ بچہ خیریت کے ساتھ ، پوری صحت
کے ساتھ اور پوری توانائی کے ساتھ ۱۹۶۵ء میں پیدا ہو چکا ہے۔اب ۶۵ ء سے ایک دوسرا دور
شروع ہو گیا اور یہ دور خوشیوں کے ساتھ ، بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتے ہوئے آگے ہی آگے
بڑھتے چلے جانے کا ہے۔اگلے ۲۳ سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اس دنیا میں ایک
عظیم انقلاب پیدا ہونے والا ہے یا دنیا ہلاک ہو جائے گی یا اپنے خدا کو پہچان لے گی یہ تو اللہ تعالیٰ
کو معلوم ہے میرا کام دنیا کو انذار کرنا ہے اور وہ میں کرتا چلا آ رہا ہوں آپ کا کام انذار کرنا اور
میرے ساتھ مل کر دعائیں کرنا ہے تا یہ دنیا اپنے رب کو پہچان لے اور تباہی سے محفوظ ہو جائے۔اب جیسا کہ میں نے انگلستان میں اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں ہے پیسہ کہاں
سے آئے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے شروع خلافت میں مجھے یہ بتایا تھا ” تینوں اینا دیاں گا کہ تورج
جاویں گا“ چنانچہ آپ نے دیکھا کہ دو گھنٹے میں ۲۷، ۲۸ ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو گئے اور یہ
بغیر کوشش کے ہوئے میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میرے جانے سے پہلے پہلے دس ہزار پاؤنڈ کی رقم
اس مد میں ضرور ہونی چاہیے۔عہد یدار مایوس تھے لیکن میں ایک سیکنڈ کے لئے مایوس نہیں ہوا مجھے
پتہ تھا کہ میرے خدا نے کہا ہے کام کر و اگر میرے پاس ایک لاکھ پاؤنڈ ہوتا اور میرا رب مجھ سے
کہتا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ خرچ کر دو تو میں اپنا لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے آپ کے پاس آتا کہ
میرے پاس جو تھا وہ میں نے خرچ کر دیا اور یہ کم سے کم ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اس کا
پہلا مخاطب ہوں مجھے کام کر دینا چاہیے۔اب جب مجھے اس نے کہا کہ کم سے کم اتنا خرچ کرو تو

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۱
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
مجھے پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک پیاری جماعت کی انگلی میرے ہاتھ میں دی ہے میں اس سے یہ
کہوں گا اور وہ یہ کام کریں گے اللہ تعالیٰ جتنی مجھے توفیق دے گا میں بھی اس میں حصہ لوں گا لیکن
میں آپ کی بات کر رہا ہوں۔پاکستان کے لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق ایک سکیم بنائی ہے لیکن اس سے
پہلے میں اس کی تمہید بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ پاکستان میں فارن
ایکسچینج کی تنگی رہتی ہے
اور ہمیں باہر بھیجنے کے لئے روپیہ نہیں ملتا۔ہم قانون کی پابندی کرنے والے ہیں۔کو پن ہیگن کی
مسجد کے لئے ہماری بہنوں نے جو چندہ دیا تھا وہ رقم ابھی تک یہاں پڑی ہے اس کا فارن ایکسچینچ
نہیں ملا پس با وجود اس کے کہ ہمیں اس وقت باہر روپیہ بھجوانے کی اجازت نہیں ملے گی پھر بھی میں
اپیل کروں گا اور آپ قربانی دیں گے انشاء اللہ اور یہ اس لئے کہ وہ خدا جو ہمیں قربانیاں پیش
کرنے کے لئے کہتا ہے وہ ہمیں قربانیاں پیش کرنے کی توفیق بھی عطا فرماتا ہے جس خدا نے
میرے دل میں بڑی شدت کے ساتھ یہ ڈالا ہے اور فرمایا ہے کہ تو میرے لئے میری عظمت کے
قیام کے لئے ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار دلوں میں قائم کرنے کے لئے اس جماعت
سے قربانیاں مانگ وہ دے گی۔ہمیں یہاں قربانیاں دینی پڑیں گی وہ خدا یسے سامان پیدا
کر دے گا روپیہ باہر بجھوانے کے لئے انشاء اللہ سہولتیں پیدا ہو جائیں گی۔یہی حکومت جو آج
فارن ایکسچینج نہیں دے رہی کل کو دینے لگ جائے گی حالات بدل جاتے ہیں ایک رات میں بدل
جاتے ہیں لیکن جس صبح میں یہ دیکھوں کہ حالات بدل گئے اور آج میں رقم باہر بھیج سکتا ہوں وہ صبح
ایسی نہیں ہونی چاہیے کہ میرے پاس رقم موجود نہ ہو یہ نہیں کہ میں اعلان کروں اور رقموں کی وصولی
کا انتظار کروں ) میرے پاس خزانے میں رقم موجود ہونی چاہیے اور جس صبح کو میں یہ پاؤں کہ آج
سورج ایسے حالات میں طلوع ہوا ہے کہ ہمارے لئے روپیہ باہر بھجوانے کی سہولت ہے تو قبل اس
کے دفاتر بند ہوں روپیہ باہر چلا جائے جیسا کہ میں نے وہاں انگلستان میں کیا کیونکہ اس وقت چلنے
کا نہیں دوڑنے کا وقت آگیا ہے پھر یہ کہ ہم نے بہت سے کام یہاں کرنے ہیں مثلاً افریقہ کے لئے
کتابیں شائع کرنا ہے کتابوں کے سلسلہ میں تو بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کا میں آپ کے سامنے

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۲
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ذکر نہیں کرسکتا کیونکہ ممکن ہے کہ غیر مسلم ہوشیار ہو جائیں اور خرابی پیدا کرنے کی کوشش کریں
غیر مسلم کا فقرہ میں نے جان کر کہا ہے میں غیر احمدی نہیں کہہ رہاوہ ایسا نہیں کریں گے۔لیکن وہ چیز
جو غیر مسلم کے خلاف بہت سخت جاتی ہے وہ کتابوں کے ذریعہ ہوسکتی ہے اور کہتا ہیں ہم نے یہاں
شائع کرنی ہیں اور اس پر خرچ ہو گا اور دوسرے کام ہیں جب اللہ تعالیٰ سامان پیدا کرے گا ہم
فور ارقم باہر بھجوادیں گے۔پاکستان کے احباب جماعت کے لئے میں نے یہاں مسجد میں مغرب کے بعد بات کی
تھی۔اس وقت مجھے ایک بات کے متعلق شبہ تھا اب میں وہ پوری سکیم بیان کر دیتا ہوں الفضل
والے ابھی نوٹ کریں اور دکھا کر کل صبح کے اخبار میں آجائے مجھے پاکستان کے دوسو ایسے مخلصین
کی ضرورت ہے جو پانچ ہزار روپیہ فی کس دیں جس میں سے ہر وعدہ کنندہ دو ہزار روپے فوری
طور پر (جس کے معنے ہیں اگلے نومبر تک ) ادا کر دے۔اس کو میں فوری کہتا ہوں کیونکہ میری
آواز ہر ایک کے کانوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا پھر تیاری کرنا ہے کسی کے پاس رقم نہیں ہوتی،
کسی نے روپے وصول کرنے ہوتے ہیں بہر حال فوری سے میری مراد نومبر ہے اور اس طرف بھی
بعض دوستوں نے توجہ دلائی تھی کہ زمینداروں کو نومبر میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی اس لئے
دو ایک ماہ بڑھا کر فوری کی یہ مہلت نومبر تک بڑھا دی ہے پس پانچ ہزار میں سے دو ہزار روپے
نومبر تک مل جانے چاہئیں اور بقیہ تین ہزا را اپنی سہولت کے ساتھ تین سال میں ادا کر دیں لیکن
یہ دو ہزار روپے نومبر سے پہلے ملنا چاہیے ان دو سو مخلصین کے علاوہ مجھے دوسو ایسے مخلصین کی
ضرورت ہے جو دو ہزار فی کس وعدہ کریں۔اس میں سے ایک ہزار فوری (اس معنے میں ) اور بقیہ
ایک ہزار تین سال میں بسہولت ادا کریں اس کے علاوہ مجھے کم از کم ایک ہزار ایسے مخلصین کی
ضرورت ہے ( خدا کرے کہ ان کی تعداد دو ہزار سے بھی بڑھ جائے ) جو -/۵۰۰ روپے اس مد
میں دینے کا وعدہ کریں جس میں سے۔۲۰۰۱ روپے فوری دیں اور بقیہ -/۳۰۰ روپے جب
چاہیں اپنی سہولت کے ساتھ اگلے تین سال کے اندر ادا کر دیں۔اور ان چودہ سومخلصین کے علاوہ
جو دوست - ۵۰۰۱ سے کم رقم دینا چاہتے ہیں ہم نے ان کے وعدے نہیں لینے بلکہ وہ اس مد

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۳
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
میں ( جو کھل چکی ہے ) خزانہ میں جمع کروا ئیں اور رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں میں ان
کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے لیکن اپنا
اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں مثلاً اگر وہ اپنی رقم غلط جگہ بھیج دیں گے تو اس دفتر کا وقت ضائع
ہوگا ” نصرت جہاں ریزروفنڈ کی مدر بوہ کے خزانہ میں قائم ہو چکی ہے وہاں رقم جمع کروا ئیں اور
ان سے رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے لئے
خاص طور پر دعا کروں گا لیکن۔۵۰۰۱ سے کم رقم دینے والوں سے وعدہ نہیں لیا جائے گا دوست
جتنا دینا چاہتے ہیں وہ نقد خزانہ میں جمع کروا دیں پھر اللہ تعالیٰ اور توفیق دے تو اور رقم بھی جمع
کروادیں البتہ ہم وعدہ کے رجسٹر میں ان کا نام نہیں لکھیں گے۔رجسٹر صرف ان کا بنے گا جو
-۵۰۰ یا اس سے زائد رقم کا وعدہ کریں گے۔اب ایک صف تو نصرت جہاں ریز روفنڈ میں پانچ ہزار روپے یا اس سے زائد دینے
والوں کی ہوگی کیونکہ اس میں یہ شرط تو نہیں کہ پانچ ہزار سے زائد نہیں دینے اگر کسی کو اللہ تعالیٰ
پانچ لاکھ کی تو فیق دیتا ہے تو اسے پانچ لاکھ کی رقم پیش کر دینی چاہیے۔غرض پانچ ہزار یا اس سے
زائد دینے والوں کی صف اوّل، دو ہزار یا دو ہزار سے زائد پانچ ہزار تک یا ۴۹۹۹ تک رقم
دینے والوں کی صف نمبر ۲ اور جو پانچ سو روپے سے زائد یعنی ۱۹۹۹ روپے تک دینا چاہتے ہیں
ان کی صف نمبر ۳ ہوگی جو زائد رقم ہوگی اس کا بھی ۲/۳ حصہ نقد دینا پڑے گا۔”پنج
دوو نجی زمیندار دوست سمجھ جاتے ہیں کہ پنج دوو نجی میں سے دو دو و نجی فوری طور پر اور تین بعد
میں لیکن صف چہارم وہ ہوگی جو وعدہ کے کاغذوں میں exist (اگر سٹ ) نہیں کرے گی لیکن
خزانہ کے اموال میں وہ موجود ہوگی یعنی جس کو پانچ روپے کی یا، دس روپے کی ، یا چار سو روپے کی،
یاساڑھے چار سو روپے کی توفیق ہے وہ اسے خزانہ میں داخل کروائے وہاں سے رسید لے اور
دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔مجھے بھی ضرور اطلاع دے میں ایک غلط فہمی دور کرنا
چاہتا ہوں بعض لوگوں کا یہ بڑا اچھا جذبہ ہے کہ وہ قربانی دیتے ہیں مگر کسی کو خبر نہیں ہونے
دیتے۔خلیفہ وقت کسی نہیں ہوا کرتا کیونکہ اس سے آپ نے دعائیں لینی ہیں اس سے برکتیں

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۴
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
حاصل کرنی ہیں جن کی فطرتیں ایسی ہیں وہ واقعی بڑی پیاری فطرتیں ہیں وہ کسی کو نہ بتا ئیں خزانہ
میں جمع کروائیں لیکن مجھے ضرور بتائیں تاکہ میں ان کا نام لے کر اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ
طور پر جھکوں اور ان کے لئے دعائیں کروں۔میں تو کسی ہوں ہی نہیں۔میں تو آپ کے وجود کا
حصہ ہوں پس مجھے ضرور اطلاع دیں۔وہ دوست جو زیادہ رقم دینے والے ہیں یعنی پانچ سو سے
دو ہزار تک، دو ہزار سے پانچ ہزار تک اور پانچ ہزار سے او پر جہاں تک مرضی ہوان کے نام ہمیں
بہر حال لکھنے پڑیں گے اور ان کو یاد دہانیاں بھی کروائی جائیں گی انگلستان سے میں ان سب
دوستوں کے نام اور پتے لے آیا ہوں جنہوں نے اس فنڈ کے لئے وعدے کئے ہیں میرے ذہن
میں یہ ہے کہ آج سے چھ ماہ کے بعد بطور reminder ( ریمائنڈر ) ہر ایک کو ایک عام خط لکھوں
گا اور پھر چھ ماہ کے بعد دوسرا خط لکھوں گا کہ یا تو فوری ادا کر و یا اگلا سال آ رہا ہے نصف دوسرے
سال میں جو باقی رہ گیا ہے وہ ادا کرو۔پس انشاء اللہ وہ ضرور دیں گے میں نے شروع میں بتایا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کہا ہے کہ میرے نام پر قربانیاں لیتا جا اور جماعت وہ قربانیاں دیتی چلی
جائے گی میرا کام ہے کہ میں سوچوں اور اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق اپنا ہر منصوبہ بناؤں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے پین کے متعلق میں نے ابھی کوئی منصوبہ نہیں بنایا کیونکہ اگر میں صحیح
سمجھا ہوں
اللہ تعالیٰ کا منشاء بھی یہی ہے میں بہت پریشان تھا سات سوسال تک وہاں مسلمانوں کی
حکومت رہی ہے اس وقت کے بعض غلط کار علماء کی سازشوں کے نتیجہ میں وہ حکومت مسلمانوں کے
ہاتھ سے نکل گئی وہاں کوئی مسلمان نہیں رہا ہم نے نئے سرے سے تبلیغ شروع کی چنانچہ اس ملک
کے چند باشندے احمدی مسلمان ہوئے وہاں جا کر شدید ذہنی تکلیف ہوئی۔غرناطہ جو بڑے لمبے
عرصہ تک دارالخلافہ رہا جہاں کئی لائبریریاں تھیں، یو نیورسٹی تھی جس میں بڑے بڑے پادری اور
بشپ مسلمان استادوں کی شاگردی اختیار کرتے تھے، مسلمان وہاں سے مٹادیئے گئے غرض اسلام
کی ساری شان و شوکت مادی بھی اور روحانی بھی اور اخلاقی بھی مٹادی گئی ہے طبیعت میں اس قدر
پریشانی تھی کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے غرناطہ جاتے وقت میرے دل میں آیا کہ ایک وقت وہ تھا
کہ یہاں کے درو دیوار سے درود کی آواز میں اٹھتی تھیں آج یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں طبیعت

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۵
خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۷۰ء
میں بڑا تکدر پیدا ہوا چنانچہ میں نے ارادہ کیا کہ جس حد تک کثرت سے درود پڑھ سکوں گا پڑھوں گا
تا کہ کچھ تو کفارہ ہو جائے لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت نے مجھے بتائے بغیر میری زبان کے الفاظ بدل دیئے
گھنٹے دو گھنٹے کے بعد اچانک جب میں نے اپنے الفاظ پر غور کیا تو میں اس وقت درود نہیں پڑھ رہا
تھا بلکہ اس کی جگہ لا اله الا انت اور ا ا اا ھو پڑھ رہا تھا یعنی تو حید کے کلمات میری زبان
سے نکل رہے تھے تب میں نے سوچا کہ اصل تو تو حید ہی ہے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بعثت بھی قیام توحید کے لئے تھی میں نے فیصلہ تو درست کیا تھا یعنی یہ کہ مجھے کثرت سے دعا ئیں
کرنی چاہئیں لیکن الفاظ خود منتخب کر لئے تھے۔درود سے یہ کلمہ کہ اللہ ایک ہے زیادہ مقدم ہے
چنانچہ میں بڑا خوش ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی میری زبان کے رخ کو بدل دیا۔ہم غرناطہ میں
دو راتیں رہے دوسری رات تو میری یہ حالت تھی کہ دس منٹ تک میری آنکھ لگ جاتی پھر کھل جاتی اور میں
دعا میں مشغول ہو جاتا ساری رات میں سو نہیں سکا ساری رات اسی سوچ میں گزرگئی کہ ہمارے پاس
مال نہیں یہ بڑی طاقتور قو میں ہیں مادی لحاظ سے بہت آگے نکل چکی ہیں ہمارے پاس ذرائع نہیں ہیں
وسائل نہیں ہیں ہم انہیں کس طرح مسلمان کریں گے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو
یہ مقصد ہے کہ تمام اقوامِ عالم حلقہ بگوش اسلام ہو کر حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خادم بن
جائیں گی یہ بھی اقوام عالم میں سے ہیں یہ کس طرح اسلام لائیں گی اور یہ کیسے ہوگا ؟ غرض اس قسم کی
دعائیں ذہن میں آتی تھیں اور ساری رات میرا یہی حال رہا چند منٹ کے لئے سوتا تھا پھر جاگتا تھا
پھر چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔ایک گرب کی حالت میں میں نے رات گزاری وہاں دن بڑی جلدی
چڑھ جاتا ہے میرے خیال میں تین یا ساڑھے تین بجے کا وقت ہوگا میں صبح کی نماز پڑھ کر لیٹا تو یکدم
میرے پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوئی اور قرآن کریم کی یہ آیت میری زبان پر جاری ہوگئی :۔وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللهَ بَالِعُ اَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ
قدرا - (الطلاق: ۴)
اس بات کا بھی جواب آگیا کہ ذرائع نہیں کام کیسے ہوگا اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر
تو گل رکھو اور جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتا ہے اسے دوسرے ذرائع کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۶
خطبہ جمعہ ۱۲ جون ۱۹۷۰ء
وہ اس کے لئے کافی ہے۔اِنَّ اللهَ بَالِغ آمدہ اللہ تعالیٰ جو اپنا مقصد بنا تا ہے اسے ضرور پورا
کر کے چھوڑتا ہے اس لئے تمہیں یہ خیال نہیں آنا چاہیے، یہ خوف نہیں پیدا ہونا چاہیے کہ یہ نہیں
ہوسکتا یہ ہو گا اور ضرور ہوگا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بعثت کی غرض ہی یہ ہے کہ تمام اقوامِ عالم کو وحدت اسلامی کے اندر جکڑ دیا جائے اور
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں لا کر کھڑا کر دیا جائے۔دوسرا یہ خیال تھا اور اس کے لئے میں دعا بھی کرتا تھا کہ خدا یا یہ ہوگا کب؟ اس کا جواب بھی
مجھے مل گیا قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ، اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ اور تخمینہ مقرر کیا
ہوا ہے جس وقت وہ وقت آئے گا ہو جائے گا تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں مادی ذرائع اگر نہیں ہیں
تو تم فکر نہ کرو اللہ کافی ہے وہ ہو کر رہے گا چنانچہ میرے دل میں بڑی تسلی پیدا ہو گئی اس کے متعلق
میں نے آپ کے سامنے کوئی سکیم نہیں رکھی کیونکہ ابھی وہاں کے متعلق مجھے اللہ تعالیٰ کا منشاء معلوم
نہیں ہوا البتہ سپین کے متعلق میں ایک اور کوشش کر رہا ہوں جس کو ظاہر کرنا اس وقت مناسب نہیں
لیکن جس کے لئے دعا کرنا آج ہی ضروری ہے اس لئے بڑی کثرت سے یہ دعا کریں کہ جس مقصد
کے لئے میں سپین گیا تھا اور جس کے پورا ہونے کے بظاہر آثار پیدا ہو گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل
اور رحم سے ہمارا کام کر دے کیونکہ ہم کمزور اور عاجز بندے ہیں پھر وہ دن ساری اُمت مسلمہ کے
لئے بڑی خوشی کا دن ہوگا بعض اس کو پہچانیں گے اور خوش ہوں گے بعض نہیں پہچانیں گے اور خوش
نہیں ہوں گے یہ ان کی بدقسمتی ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دن ساری اُمت مسلمہ کے لئے خوشی
کا دن ہوگا۔میں نے مغربی افریقہ کے ممالک جہاں مسلمانوں کی بڑی بھاری اکثریت ہے ان میں
سے بعض کے سفراء سے یہ کہہ دیا تھا کہ میرا ایک مشن ہے جس کے لئے میں سپین جارہا ہوں اور تم
دعا کرو اور اس سے اصل مقصد میرا یہ تھا کہ میں دعا کے لئے کہوں گا ان کے دل میں بھی احمدیت کی
کوششوں کے بارے میں ایک دلچسپی اور پیار پیدا ہو گا چنانچہ وہ اتنے خوش ہوئے کہ آپ اندازہ
نہیں کر سکتے اور انہوں نے بڑی دعائیں دیں بلکہ ان میں سے ایک نے مجھے کہا کہ مسٹر گر نیکو کو کہہ

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۷
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
دینا کہ میرے چچانے پین کی اس وقت مدد کی تھی جب کہ انہیں مدد کی ضرورت تھی۔اگر وہ آپ کا
یہ کام کر دیں تو میرا چچا بھی بہت خوش ہو گا غرض انہوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا لیکن میں نے نہیں
کہا کہ اللہ تعالیٰ پر میرا توکل ہے اور وہ پورا کرے گا انشاء اللہ خدا کرے کہ وہ وقت مقدر جلد
آجائے اور ہمارے لئے آج ہی وہ خوشیوں کے دن کی ابتداء بن جائے۔بو میں بھی گرمی میں مجھے سفر کے بعد بڑی کوفت کے باوجود کوئی اڑھائی ہزار احباب سے
مصافحے کرنے پڑے تھے مجھے شبہ تھا کہ میں بے ہوش ہو کر نہ گر جاؤں جب یہ کیفیت پیدا ہوئی تو
میں نے پانی مانگا اور پھر میں نے ان سے کہا مجھے پانی پلاتے جاؤ یا شاید ڈاکٹر صاحب تھے ان کو
خیال آیا غرض تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد دوست مجھے پانی پلا دیتے تھے اور میں پھر وہ سلسلہ شروع
کر دیتا یہاں بھی میں یہی کر رہا ہوں۔)
آج کے خطبہ میں میں نے بعض اصولی اور بنیادی باتوں کا ذکر کیا ہے افریقہ میں اسلام کا
پیغام لوگوں تک پہنچاتے وقت مجھے ان کی یہ کیفیت بڑی پیاری لگی کہ مذہب دل کا معاملہ ہے۔مذہب کے معاملہ میں لڑائی بالکل احمقانہ بات ہے چنانچہ وہ آپس میں بالکل نہیں لڑتے نہ عیسائی
مسلمانوں سے اور نہ مسلمان عیسائیوں سے بلکہ امن سے وہ رہ رہے ہیں وہ آپس میں تبادلہ خیالات
کرتے ہیں دلائل دیتے ہیں، ایسے دلائل کہ ان کو سن کر یہاں شاید لوگ ایک دوسرے کا سر پھوڑنے
کے لئے تیار ہو جا ئیں مگر وہ بشاشت سے ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ جس کے دل
کی کھڑکیاں کھول دے وہ اسلام لے آئے وہ اور بات ہے لیکن ان کو یہ پتہ ہے کہ مذہب بہر حال
دل کا معاملہ ہے اسے سر پھوڑ کر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔آپ یہ بھی دعا کریں کہ جن ملکوں میں یہ
ذہنیت نہیں اللہ تعالیٰ ان ملکوں میں بھی یہ ذہنیت پیدا کر دے اور ان کو بھی سمجھ آجائے میں تو بڑی
محدی کے ساتھ یہ بات کیا کرتا ہوں اور مخالف اسلام کو شرمندہ کر دیتا ہوں۔ہوائی جہاز میں
دو امریکن بیٹھے ہوئے تھے ہم ۳۵ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہے تھے کہ کسی چھوٹی سی بات پر ان سے
واقفیت ہوگئی وہ میرے پیچھے ہی بیٹھے ہوئے تھے مجھے موقعہ مل گیا میں نے ان سے کہا کہ میں تو حیران
ہوتا ہوں کہ فرد فرد سے نفرت اور حقارت کا اظہار کر رہا ہے، قو میں قوموں کو نفرت اور حقارت سے دیکھ

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۸
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
رہی ہیں۔پیار سے کوئی ایک دوسرے سے معاملہ نہیں کرتا میں نے ان سے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ
انسان انسان سے پیار کرنا سیکھے چونکہ ہیں تو یہ پڑھی لکھی ہوشیار قو میں نہ میں نے امریکہ کا نام لیا تھا اور
نہ روس کا وہ آگے سے مجھے کہنے لگے کہ اب ہماری روس کے ساتھ Under Standing
( انڈرسٹینڈنگ ) ہو گئی ہے یعنی کچھ معاملہ نہی ہو گئی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے لگے ہیں وہ سمجھ گئے کہ
یہ ہمیں کو سمجھا رہا ہے میں نے ان سے کہا یہ ٹھیک ہے تمہاری روس سے Under Standing
( انڈرسٹینڈنگ ) ہوگئی ہے But out of fear - Not out of love تم نے یہ سمجھوتہ
اس خوف سے کیا ہے کہ ایک دوسرے کو ہلاک نہ کر دیں۔محبت کے نتیجہ میں یہ سمجھوتہ نہیں ہوا چنا نچہ
وہ کھسیانے سے ہو کر کہنے لگے بات آپ کی ٹھیک ہے لیکن بہر حال ایک قدم صحیح راستے کی طرف
اٹھ کھڑا ہوا ہے میں نے کہا یہ ٹھیک ہے یہ میں مان لیتا ہوں لیکن یہ ظلم ہے کہ ہم محبت کرنا بھول گئے
ایک مسلمان کے لئے لمحہ فکر یہ ہے کہ جس کو وہ اپنا آقا ومطاع کہتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم جس کے
متعلق وہ اس عقیدے کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اللہ کا محبوب اور اللہ کی محبت اس کی محبت کے بغیر
حاصل نہیں کی جاسکتی اسی کے مسلک کو چھوڑتے ہیں کس سے نفرت کی تھی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کوئی ہمیں بتائے جب سختی کی اصلاح کے لئے کی آپ کی زندگی میں انسان کے لئے نفرت اور
حقارت کا کوئی ایک واقعہ بھی نہیں دکھا سکتا انسان کی بداعمالیوں سے نفرت بھی کی ، انہیں حقارت
سے بھی دیکھا بداعمالیوں سے ہمارا بھی حق ہے کہ ہم نفرت کریں ورنہ ہمارے اندر وہ اثر کریں گی
جس سے ممکن ہے ہمارے بچے ہلاک ہو جائیں لیکن بد عمل یعنی بر اعمل کرنے والے سے آپ نے
نفرت نہیں کی اس یہودی سے آپ نے نفرت نہیں کی جس نے اپنی بیماری کی وجہ سے آپ کے
بستر کو گندا کر دیا تھا اس قوم سے نفرت نہیں کی جس نے سالہا سال تک آپ کو آپ کے صحابہ کو
انتہائی تکالیف پہنچائیں ، جنہوں نے اڑھائی سال تک شعب ابی طالب میں قید رکھ کر آپ کو بھوکا
مارنا چاہا جب ان کی بھوک کا وقت آیا تو خدا کے اس بندے نے ان کے لئے روزی اور ان کے پیٹ
بھرنے کا سامان پیدا کیا انہیں یہ نہیں کہا کہ تم حقیر اور قابل نفرت لوگ ہو۔جاؤ مر جاؤ بھوکے۔مجھے اس سے کیا بلکہ انسانی ہمدردی جوش میں آئی اور انسانی بھائی کا پیار جو ہے اس کی موجیں دل

خطبات ناصر جلد سوم
۱۴۹
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
سے اٹھیں اور ان کی خدمت کے لئے (بہتوں کے پیٹ کاٹ کر شاید ) پہنچ گئے کس انسان سے
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نفرت کی تھی کہ کوئی آج ہم سے کہے کہ تم دوسرے انسان سے
نفرت کرو اس سفر میں کئی جگہ جاہل اور کم علم لوگ مجھ سے یہی توقع کرتے رہے کہ میں نفرت کے
بیان دوں۔ان سے میں نے یہی کہا اور اپنے جلسوں میں بھی یہی کہا کہ مجھے خدا نے یہ حکم دیا ہے
کہ تم تمام بنی نوع انسان کے دلوں کو محبت اور پیار کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے جیتو۔میں کسی قوم یا فرد سے نفرت نہیں کر سکتا اور نہ ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھ سکتا ہوں
اللہ تعالیٰ نے ظلی طور پر انہیں جس طرح وہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے تھے میرے بھی
پیارے بنا دیا ہے اور یہ میں نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے کہ پیار میں میں نے جو طاقت
دیکھی ہے وہ دنیا کی تمام مادی طاقتوں سے بڑھ کر ہے اور پیار جو چیز میں جیت سکتا ہے وہ دنیا کی
مادی طاقتیں نہیں جیت سکتیں۔پس اے میرے پیارے احمدی بھائیوں اور بہنوں اور بڑوں اور
بچوں ! اس سبق کو یا درکھو۔دنیا اپنی طاقت کے زعم میں دوسروں کو ہلاک کر سکتی ہے اور ان کے سر
پھوڑ سکتی ہے مگر میں اور تم اس غرض کے لئے پیدا نہیں کئے گئے ہم صرف ایک ہی مقصد کے لئے
پیدا کئے گئے ہیں کہ ہم محبت اور پیار کے ساتھ دنیا کے دلوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے جیتیں اور وہ تو حید قائم ہو جس تو حید کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں قائم کرنا
چاہتے تھے پس کسی سے نفرت نہ کرو۔ہمارے اس ملک میں بھی ایک بے ہودہ اور گندی آگ
سلگ رہی ہے خود کو اس کے اندر نہ پھینکو خود کو اس گند میں ملوث نہ کرو، کسی سے نفرت نہ کرو، گند کو
دور کرنے کی کوشش کر وہ ظلم کو مٹانے کی کوشش کرو، حق دار کو حق دلانے کی کوشش کرو ہم ہر ایک سے
محبت اور پیار سے پیش آؤ انشاء اللہ۔ایک دن آئے گا جب یہی لوگ شرمندگی کی وجہ سے آپ کے
سامنے آنکھیں اٹھا کر نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ انہوں نے آپ کو ہر قسم کے دکھ پہنچائے اور آپ کو
انتہائی حقارت کی نگاہ سے دیکھا لیکن اس کے بدلے میں انہوں نے آپ کی طرف سے ذرا بھر
دکھ نہیں پایا اور نہ انہوں نے اپنے لئے آپ کی نگاہ میں سوائے پیار کے کوئی اور جذبہ موجزن پایا۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے سب کو اس کی تو فیق عطا فرمائے ہمارا یہی ایک ہتھیار ہے اور بڑا پیارا

خطبات ناصر جلد سوم
خطبہ جمعہ ۱۲ / جون ۱۹۷۰ء
ہتھیار اور اسی ہتھیار کے ساتھ ہم نے اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق دنیا کے دل جیتنے ہیں اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اللھم آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۵ / جولائی ۱۹۷۰ صفحه ۱ تا ۱۵)

آج 10 میں سے 10 باقی