غلبئہ اسلام کے دن مجھے افق پر نظر آرہے ہیں

خطبات ناصر جلد سوم
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
غلبہ اسلام کے دن مجھے
افق پر نظر آرہے ہیں
خطبه جمعه فرموده ۱۰ / جولائی ۱۹۷۰ء بمقام اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آپ دوستوں کی یہ خواہش ہوگی کہ میں اپنے دورہ کے متعلق کچھ باتیں کہوں اور آپ
میرے منہ سے وہ باتیں سنیں۔بہت کچھ تو آپ رپورٹوں میں پڑھ چکے ہیں واقعات اور حالات کا
یہ قریباً بیسواں حصہ ہوگا، کچھ تھوڑا بہت میں نے اپنے گذشتہ تین خطبات میں بیان کیا ہے۔یہ
خطبات انشاء اللہ چھپ جائیں گے اور آپ انہیں بھی پڑھیں گے۔بہت سی باتیں ایسی ہیں کہ جو
دیکھنے سے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتی تھیں ان کا بیان ممکن ہی نہیں لیکن جس اور جذبہ کی جن
تاروں کو ان واقعات نے جنبش دی وہ حرکت احساس میں اور جذبات میں سالوں سال قائم رہے
گی۔اس وقت میں مختصر آ چند عمومی باتوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے ان
اقوام
کو کیسا پایا؟ جہاں تک میں نے غور کیا اور جہاں تک میرے مشاہدہ میں آیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ
اقوام بڑی شریف النفس سعید الفطرت اور سادہ مزاج ہیں ان کے معاشرہ کے بعض پہلو ہم
پاکستانیوں کے لئے بھی قابلِ رشک ہیں مثلاً وہاں افسر اور ماتحت میں اتنی دُوری نہیں جتنی کہ ہمیں
یہاں نظر آتی ہے بعض دفعہ جب ہم بڑے بڑے افسروں سے ملنے جاتے تو نسبتاً جونیئر افسر

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۲
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
ہمارے وفد میں شامل ہوتے وہ بے دھڑک وہاں پہنچتے اور ذرا ذرا سی بات کا اس طرح خیال
رکھتے جس طرح اس دفتر میں انہی کی حکومت ہو اور ہیڈ آف دی سٹیٹ سے بھی بڑے دھڑلے
سے ملتے۔وزراء کا یہ حال ہے کہ مجھے ایک پرنسپل نے بتایا کہ جب سکول میں داخلے کے دن
ہوتے ہیں تو بعض دفعہ ایک ایک دن میں چھ چھ وزیر میرے پاس بعض بچوں کی سفارش لے کر
آتے ہیں۔نائیجیریا میں میں نے سکو تو کے گورنر ( سکو تو ، نارتھ ویسٹ سٹیسٹ ہے یعنی شمال مغربی صوبہ
اسے انہوں نے سٹیٹ کہا ہے نئے Constitution ( آئین ) کے مطابق انہوں نے اپنے ملک
کو بارہ صوبوں میں تقسیم کر دیا ہے۔یہ سکو تو مسلمانوں کا علاقہ ہے ) کے پاس جس دوست کو بھیجا تھا
وہ کیبنٹ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تھے۔چنانچہ وہ بڑے دھڑلے سے گئے اور گورنر سے گفتگو
کی اور میری تجویز کو ان کے سامنے ایسے انداز میں پیش کیا کہ وہ گورنر صاحب بڑے خوش ہوئے
اور انہوں نے ہماری پیش کش کو جو دراصل انہی کے فائدے کے لئے تھی قبول کر لیا اور اب جو
رپورٹیں مجھے موصول ہو چکی ہیں ان کے مطابق انہوں نے ہمارے سکولوں کے لئے ۴۰،۴۰
ایکڑ زمین بھی دے دی ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذلِكَ -
غرض یہ بعد جو افسر اور ماتحت کا ہمیں یہاں نظر آتا ہے وہ مغربی افریقہ کی ان اقوام میں
مجھے نظر نہیں آیا۔ہم جب Reception ( ریسپشن) میں جاتے تھے تو وزراء اور کمشنر زیاڈی سی
وہ مختلف نام استعمال کرتے ہیں ) آپس میں اس طرح گھلے ملے ہوتے تھے کہ آپ پتہ نہیں کر سکتے تھے
کہ کون منسٹر ہے اور کون چھوٹا افسر ہے۔وزراء کے علاوہ ہر دفعہ وہاں کے Ambassadors
(سفیر ) بھی ہوتے تھے۔بڑے بڑے امیر بھی ہوتے تھے، بڑے اثر ورسوخ والے سیاسی لیڈر بھی
ہوتے تھے اور سب وہاں اس طرح گھوم رہے ہوتے تھے کہ کسی آدمی کو جو باہر سے گیا ہو یا
ذاتی طور پر ان سے واقف نہ ہو یہ معلوم نہیں ہوسکتا تھا کہ یہ وزیر صاحب ہیں اور یہ حکومت کا
ایک معمولی افسر ہے یا یہ اس ملک کا ایک معمولی دکاندار ہے۔دوسری چیز جو مجھے وہاں نمایاں طور پر نظر آئی وہ یہ ہے کہ جو بعد امیر اور غریب میں ہمیں
یہاں نظر آتا ہے وہاں نظر نہیں آتا۔ایک تو بظاہر لباس کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔جہاں تک

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۳
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
صفائی کا تعلق ہے ایک چپڑاسی بھی اتنے ہی صاف کپڑوں میں آپ کو نظر آئے گا جتنے صاف کپڑوں
میں ایک وزیر نظر آئے گا اور ویسے بھی کپڑوں میں بہت سادگی ہے ہمارے ملک میں تو ہزاروں
لوگ ایسے ہیں جو چار پانچ سوروپے گز سے کم والے سوٹ کو پہننے کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں
ہوتے اور اسی وجہ سے ہمارے معاشرہ میں بہت سا گند آکر شامل ہو گیا ہے البتہ مغربی افریقہ کے
لوگوں کو جیسے پہننے کا بہت شوق ہے اور رنگدار کپڑوں کے استعمال کا مردوں کو بہت شوق ہے
میں نے یہ بھی دیکھا کہ ہمارے ملک میں عورتیں اتنے رنگ برنگے کپڑے نہیں پہنتیں جتنے کہ
وہاں مرد پہنتے ہیں اور پھر نئے سے نئے ڈیزائن رنگ کے لحاظ سے پھولوں کے لحاظ سے ان کے
جبوں پر نظر آتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے خیال آیا اور میں نے اس بارہ میں غور کیا۔ہم موٹر پر جار ہے
تھے۔مجھے میل دومیل کے اندر سینکڑوں جیتے نظر آئے مگر ان میں سے کوئی دو جیتے ایک رنگ کے
نہیں تھے۔پتہ نہیں وہ کس طرح اتنے مختلف ڈیزائن بنا لیتے ہیں۔وہ بہر حال بناتے ہیں کیونکہ یہ
وہاں کی مانگ ہے۔ویسے جب وہ بجبہ بدلتے ہیں تو ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں۔ہم پہچان
نہیں سکتے تھے کہ کیا یہ وہی شخص ہے جو کچھ دیر پہلے تھا جس نے کپڑے بدل لئے اور اب کچھ اور
لگتا ہے میں اس سلسلہ میں آپ کو ایک لطیفہ بھی سنا دیتا ہوں۔ہم نے جس روز اجے بواوڈے جانا تھا اس سے پہلی رات ہمارے ایمبیسیڈر کے ہاں
ہمارا کھانا تھا۔ان کی بیوی نے پتہ نہیں کیوں منصورہ بیگم سے کہا کہ یہ علاقہ بڑا خطرناک ہے آپ کو
دیر ہو جائے گی۔آپ کوشش یہ کریں کہ سورج غروب ہونے سے قبل واپس لیگوس پہنچ جائیں۔غرض اس نے وہاں کے حالات کا اچھا خاصا بھیا نک نقشہ کھینچا جو میرے نزدیک غلط تھا۔بہر حال
جب انہوں نے یہ کہا اور مجھے اس کا پتہ لگا تو میں نے اپنی جماعت سے کہا کہ ہمارے احمدی پولیس
افسر بھی ہوں گے اور فوجی افسر بھی ہوں گے، کسی کو کہیں کہ وہ ہمارے ساتھ چلے۔چنانچہ
انہوں نے ایک میجر کی ڈیوٹی لگائی۔اس نے کہا کہ میں اپنے دفتر کا کام ختم کر کے دو پہر کے بعد
اپنی آرمڈ یونٹ لے کر پہنچ جاؤں گا اور واپسی پر آپ کے ساتھ آؤں گا۔کوئی ۷۰ ۸۰ میل کے
فاصلے پر وہ جگہ تھی۔چنانچہ وہ وہاں پہنچے اور جب مجھ سے ملے تو وہ یونیفارم میں تھے جب ہم

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۴
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
واپس لیگوس اپنے ہوٹل میں پہنچے تو وہ مجھے نظر نہ آئے۔میں نے سمجھا شاید انہوں نے جلد ا پنی ڈیوٹی
پر پہنچنا ہو اور وہ راستے سے ہی اپنی بیرک میں چلے گئے ہوں۔میں نے دوستوں سے پوچھا کہ
ہمارے میجر صاحب ہمارے ساتھ تھے کیا وہ راستے ہی سے چلے گئے ہیں کیا بات ہے؟ وہ کہنے
لگے کہ یہ پانچ قدم پر آپ کے سامنے کھڑے ہیں ہوا یہ تھا کہ موٹر ہی میں انہوں نے اپنی یو نیفارم
اُتار کر اپنا جبہ پہن لیا تھا اور اس سے ان کی شکل بھی بدل گئی تھی ممکن ہے کہ اس طرح ایک غیر ملکی
کے لئے انہیں پہچاننا آسان نہ ہو لیکن میرا تو خیال ہے کہ بحیثیت مجموعی ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں
کیونکہ انسان کی شکل صرف اس کے چہرے کے فیچر ز یعنی نقوش ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا لباس
ہے اور اس کی طرز ہے ان ساری چیزوں کے ملنے سے دماغ میں کسی شخص کی شکل کا ایک تصور قائم
ہوتا ہے۔بہر حال امیر اور غریب میں جو بعد یہاں پایا جاتا ہے، اور جو تفریق یہاں پائی جاتی ہے وہ
ان ملکوں میں نہیں پائی جاتی۔میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ ہماری جس احمدی بہن نے اکیلے
پندرہ ہزار پاؤنڈ سے زیادہ خرچ کر کے اجے بو اوڈے میں مسجد تعمیر کروائی ہے جس کا میں نے
افتتاح کیا تھاوہ ہماری بہت بڑی جامع مسجد ہے۔میں نے وہاں یہ دیکھا کہ ان کے لئے اور عام مزدور
یا جو ان کی وہاں نوکرانیاں تھیں۔ان کے لئے جو کھانا پک رہا تھا وہ مختلف نہیں تھا بلکہ ایک ہی کھانا تھا
جس میں وہ بھی شامل ہوئی ہوں گی۔انہوں نے میرے سامنے تو نہیں کھایا البتہ میرا اندازہ تھا کہ
کوئی الگ کھانا نہیں پک رہا چنانچہ میں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو میرا خیال درست تھا
معلوم ہوا کہ ایک ساتھ اکٹھے کھانے پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کا آپس میں کوئی فرق نہیں ہوتا اور
اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو بعض دفعہ Discontentment ( بے اطمینانی ) اور بد دلی ہمیں یہاں
نظر آتی ہے وہاں یہ نظر نہیں آتی۔بڑا عجیب نظارہ ہے میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ایک دن بہت مصروف پروگرام تھا۔ہم
نے ایک جگہ سے دوسری جگہ موٹروں پر جانا تھا میں نے دوستوں سے کہا کہ ایک تو پیار ہمیشہ
کامیاب ہوتا ہے دوسرے مسکراہٹ کا جواب ہمیشہ مسکراہٹ سے ملتا ہے اور میں آج یہ کرتارہاہوں۔

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۵
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
میرا اندازہ یہ ہے کہ میں نے لیگوس کے باشندوں سے کم از کم پچاس ہزار مسکراہٹیں وصول کیں اور
کسی جگہ میں نے مایوسی افسردگی اور بے زاری یا Discontentment (بے اطمینانی ) نہیں
پائی۔وہ سب بڑے خوش اور ہشاش بشاش دکھائی دیتے تھے حالانکہ وہ ابھی سول وارجیت کر ہٹے
تھے اس کے سکارز کہیں تو نظر آنے چاہیے تھے مگر کہیں بھی نظر نہیں آئے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس
کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب امیر اور غریب ایسے ہوں کہ ان کے رہن سہن میں زیادہ فرق نہ ہوا ایک
دوسرے سے نفرت کا اظہار نہ ہو تکبر اور غرور نہ ہو تو وہ قوم خوشی اور بشاشت کی زندگی گزار رہی
ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس چیز پر بھی استقامت بخشے اور باہر کے غیر ملکی گندے اثرات ان
کے معاشرہ کو گندا کرنے میں کامیاب نہ ہوں جیسا کہ نائیجیریا کو تباہ کرنے کے لئے کوششیں کی گئی
تھیں مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں مفسد دنیا کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔جب میں یعقو بوگوون سے ملا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے دل پر کچھ ایسا تصرف کیا تھا کہ
وہ میرے ساتھ نصف گھنٹے تک اس طرح بیٹھا رہا کہ جس طرح اس کے گھر کا ایک فرد ہو وہ بڑی
بے تکلفی سے باتیں کرتا رہا امریکن اور یورپین اقوام جو وہاں فساد پیدا کرنا چاہتی تھیں وہ ان پر جو
تنقید کر رہا تھاوہ تو کرہی رہا تھا مجھے اس نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی عیسائی مشنز (خود وہ عیسائی ہے ) نے
پورا زور لگایا کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا، ہمارا ملک تباہ ہونے سے
بچ گیا میں نے اس سے کہا کہ تمہاری قدر میرے دل میں اس لئے بھی ہے (ویسے میں نے اس
کے متعلق اور بھی بہت سی معلومات حاصل کی تھیں وہ بڑے ہی اچھے دل کا مالک ہے) کہ میں
پورے غور سے عوام کو سڑکوں اور دکانوں کے سامنے دیکھتا رہا ہوں مگر میں نے کسی جگہ بھی یہ محسوس
نہیں کیا کہ تمہاری خانہ جنگی کا قوم پر کوئی اثر ہو۔ویسے تو وہ ہر ایک کا خیال رکھتا ہے اس کی حالت
یہ تھی کہ میں نے اسے یہ کہا کہ دیکھو! تم نے سول وار جیتی ہے اور یورپین اقوام کی مخالفت
اور مداخلت کے باوجود جیتی ہے یہ تمہارا بڑا کارنامہ ہے تمہارے کندھوں پر بڑا بوجھ آ پڑا تھا
لیکن اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری اور مشکل کام اب تمہیں کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ تم نے
بیا فرا کو ویسے تو جنگ کے ذریعہ جیت لیا ہے لیکن ان کے دلوں کو جیتنا ابھی باقی ہے اس لئے

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۶
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کوئی Heat generate (ہیٹ جزیٹ) نہیں ہونی چاہیے اُن کے ساتھ حسن سلوک سے
پیش آؤ اور ان کے ساتھ پیار کا معاملہ کرو۔چنانچہ اس نے میری اس نصیحت کو بڑی بشاشت سے
سنا اور مجھے کہنے لگا کہ مجھے اس وقت کا خود بھی خیال ہے میں ان سے یہی سلوک کروں گا۔وہ میرا
بڑا ممنون تھا۔چونکہ ان کا معاشرہ بہت سے گندوں سے محفوظ ہے اس لئے آپ کو ہنستے کھیلتے چہرے نظر
آئیں گے، بڑے ہشاش بشاش، کوئی شکایت نہیں، کوئی Discontentment (بے اطمینانی)
نہیں، کوئی بددلی نہیں، کوئی اداسی نہیں، کوئی یہ خیال نہیں کہ انہیں حقیر سمجھا جاتا ہے آپس میں ایک دوسرے
کو حقارت اور نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور یہی پیغام میں لے کر گیا تھا۔اس واسطے ان کو
اس نے اپیل کیا۔میں نے ایک دن انہیں یہ بھی کہا کہ میں آج تمہیں یہ بتا تا ہوں کہ تمہاری عزت اور احترام کا
دن طلوع ہو چکا ہے اب دنیا تمہیں نفرت اور حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔میرے ذہن میں تو یہ
تھا کہ ان کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو مبعوث کیا۔اس لحاظ سے ہم اُن کے محافظ ہیں اُن کی عزت واحترام کے ، اور ہم محافظ ہیں ان
کی جانوں اور مالوں کے، اور ہم محافظ ہیں شیطانی یلغاروں سے انہیں بچانے کے یعنی شیطان
سے بچانے کا جو کام ہے وہ ہمارے سپر د ہے اور جو ان کی ضرورتیں ہیں وہ حتی الوسع ہم نے پوری
کرنی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے میں سمجھتا ہوں اس وقت کے حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ
کے علم سے یہ اعلان کیا تھا کہ افریقہ کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے محفوظ رکھا ہوا ہے اور یہ اب نظر
آ رہا ہے کہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو نہا ہیں تو وہ لوگ بہت جلد اسلام کو ، احمدیت کو قبول کر لیں گے
اور پھر اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے گا Sweet revenge ( سویٹ ریو پنج ) کی۔میں آپ کو کہتا
تھا ہم نے ایک حسین انتقام ظالموں سے لینا ہے۔وہاں ہمارے عبدالوہاب ہیں جامعہ سے پڑھ
کر گئے ہیں بڑے مخلص اور بڑے مستعد اور ہمت والے مبلغ ہیں۔وہ نہایت اچھا کام کر رہے ہیں

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۷
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
اللہ تعالیٰ نے انہیں بیوی بھی بڑی اچھی دی ہے، اس کے دل میں بھی اسلام کا درد اور احمدیت کا
پیار ہے۔وہ سارا دن بچے اور بچیوں کو قرآن کریم پڑھانے میں مشغول رہتی ہیں۔ان کے
علاقے میں جاکر اور یہ حالات دیکھ کر مجھے بہت ہی خوشی ہوئی۔میں نے عبدالوہاب سے کہا کہ
تیار ہو جاؤ ، ہمارے حسین انتقام کے دن قریب آرہے ہیں اور میں نے وہاں اعلان کر دیا کہ میں
نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں زندہ رہا تو میں یا میرے بعد جو بھی ہوگا وہ تمہیں گلاس کومشن کا انچارج
بنا کر بھیجے گا۔وہ قو میں جو صدیوں تک تم پر ظلم کرتی رہی ہیں انہیں یہ پتہ لگنا چاہیے کہ تم لوگ اس
قابل ہو کہ دین کے میدان میں پیار کے میدان میں اور محبت کے میدان میں اور ہمدردی اور غم خواری
کے میدان میں ، خدمت کے جذبہ کے میدان میں اور مساوات کا پیغام دینے کے میدان میں تم
ان کے استاد بنو گے انشاء اللہ۔ان سے میں نے کہہ دیا کہ تم چار سال کے بعد ربوہ آؤ گے اور یہاں
اپنی انگریزی (ویسے تو اچھی خاصی جانتے ہیں ) اور زیادہ improve ( بہتر ) کرو گے اور پھر
یہاں سے تمہیں گلاس کو بھیج دیں گے ان کے ملک کو بھی میں نے کہ دیا ہے کہ ہمارا تو یہ پروگرام ہے۔ہمارے ایک بڑے مخلص افریقن کماسی میں جو غانا کا ایک مشہور شہر ہے۔ہمارے ایک سکول
کے ہیڈ ماسٹر ہیں وہاں کے ملک کی یہ پالیسی ہے اور یہ درست ہے کہ جو استاد یا پرنسپل انہیں افریقی
ملے گا اس کی جگہ وہ غیر ملکی کونہیں رکھیں گے چنانچہ شروع میں ہمیں یہ خیال تھا کہ کہیں اس کا ہمارے
سکولوں پر برا ثر نہ پڑے لیکن چونکہ وہاں کا معاشرہ کچھ اور رنگ رکھتا ہے عملاً یہ ثابت ہوا کہ کوئی
بُرا اثر نہیں پڑا لیکن خدا کا کرنا یہ ہوا کہ ہمارے کماسی کے اس نہایت اعلیٰ اور مقبول اور بہت ہی
کامیاب سکول ( جو ہمارے انٹر میڈیٹ کالج کے برابر ہے) کا جو افریقی پرنسپل مقرر کیا گیا وہ
ایک احمدی تھا اس سے بھی میں نے کہا کہ تم بھی تیار ہو جاؤ ممکن ہے کسی دن میں تمہیں پاکستان میں
بلا کر یہاں کے کسی سکول کا ہیڈ ماسٹر بنادوں کیونکہ جہاں تک احمدیت کا تعلق ہے کسی ایک ملک یا
کسی ایک قوم کی اجارہ داری نہیں ہے۔اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَنْقَكُمْ “ (الحجرات: ۱۴)
میں گھر کے مخاطب پاکستانی نہیں یا صرف پہلے عرب نہیں تھے۔بلکہ ہر انسان اس کا مخاطب
ہے جو بھی تقویٰ میں آگے نکل جائے گا خواہ وہ فرد ہو یا قوم اللہ تعالیٰ کو وہ دوسرے فرد یا قوم سے
66

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۸
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
زیادہ پیارا ہوگا اور جو آگے نکل گئے ہیں اپنے خلوص اور قربانیوں میں ، بہر حال ہمارا یہ کام ہے
جماعت احمدیہ کے خلفاء کا یہ کام ہے کہ ان کو دوسروں کی نسبت زیادہ عزت اور احترام دیں، پس
وہ بھی یہاں آئیں گے جس طرح ہم یہاں سے مبلغ اور پرنسپل وہاں بھجوا ر ہے ہیں وہاں کے لوگ
یہاں آئیں گے اور پھر دوسرے ملکوں میں جائیں گے۔ساری دنیا کو پتہ لگے گا کہ وہ حسین معاشرہ
پھر دنیا میں قائم ہونا شروع ہو گیا ہے۔جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ میں اور
پھر جب اسلام غالب آیا تو ساری دنیا میں قائم کیا تھا۔ہماری اسلامی تاریخ میں میرے خیال میں
درجنوں ایسے بادشاہوں کے خاندان ہوں گے جو حبشی غلاموں سے تعلق رکھتے تھے۔مثال تو
اس وقت میں ( وقت کی رعایت سے ) جو بہت ہی حسین اور نمایاں ہے وہ دیتا رہا ہوں۔تین چار
موقعوں پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی مثال میں نے بیان کی ویسے حضرت بلال کے ساتھ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور بھی پیار کے سلوک کئے ہیں۔وہ بھی بڑی حسین مثالیں
ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے پھر کبھی توفیق دی اور وہاں جانے کا موقعہ ملا تو اور بہت ساری مثالیں دے
دیں گے اس دنیا میں اور اس وقت بھی میرے خیال میں پاکستان کے بہت سے سمجھتے ہوں گے کہ
انسان، انسان میں فرق ہے۔اسلام تو انسان انسان میں فرق مٹانے کے لئے آیا تھا۔قائم کرنے
یا قائم رہنے دینے کے لئے نہیں آیا تھا ایک حبشی اپنے تصور میں لے آؤ جس قسم کا وہ ہوتا ہے (ویسے
عملاً وہ ویسا ہی ہوتا ہے ) یہاں انگریز نے ہمارے بچپن میں جو تصور دیا تھاوہ یہ تھا کہ حبشیوں کے
ہونٹ لٹکے ہوئے اور نچلا ہونٹ ٹھوڑی کے کنارے تک پہنچا ہوا اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں جس
طرح کی شکل وہ شیطان کی بناتے تھے اسی طرح کی شکل حبشی کی بھی بنا دیتے تھے مگر وہاں ایسا
نہیں۔الا ماشاء الله بعض اس سے ملتی جلتی شکلیں تو ہیں لیکن اتنی بھیا نک نہیں ہیں ان کے
بڑے تیکھے نقوش ( اور اس وقت جو دوست میرے سامنے بیٹھے ہیں عام طور پر ان سے
سے ملتے جلتے
چہرے ) ہم نے وہاں دیکھے ہیں خصوصاً احمدیوں میں اور پھر دوسرے مسلمانوں میں اس قسم کے
بھڈے اور ڈراؤنے نقوش نہیں ہیں البتہ عیسائیوں میں مجھے کہیں کہیں نظر آئے ہیں۔پتہ نہیں اس
میں کیا حکمت ہے۔

خطبات ناصر جلد سوم
۲۰۹
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
بہر حال ایک حبشی جو مکہ کے پیرا ماؤنٹ چیفس کا غلام تھا اور وہ اس کے ساتھ نفرت اور
حقارت کے ساتھ پیش آتے تھے ان کے دلوں میں اس کی کوئی عزت نہیں تھی کسی قسم کی عزت کا
اظہار ان سے نہیں ہوا کرتا تھا۔پھر خدا کا کرنا کیا ہوا کہ یہی حبشی غلام جو ان کی نگاہوں میں بڑا ذلیل
تھا اللہ تعالیٰ نے اسے نور دکھایا اور وہ اسلام لے آیا۔پہلے صرف نفرت اور حقارت تھی اب نفرت
اور حقارت کے ساتھ ظلم بھی ہو گیا اُنہوں نے اس کو اس طرح اذیت پہنچائی کہ آج بھی ہم سوچتے
ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔پھر ایک مسلمان کو خیال آیا اس نے اسے خرید کر
آزاد کر دیا اور وہ مسلمان معاشرہ کا ایک فرد بن گیا۔مسلمان معاشرہ کا فرد تو ویسے اسلام لانے
کے بعد ہی بن گیا تھا مگر غلامی کی زنجیروں کی وجہ سے عملاً مسلمان معاشرہ کا فرد نہیں بن سکا تھا۔پھر
وہ بڑے سے بڑے مسلمان گو اس وقت چند ایک ہی سہی کیونکہ اس وقت رؤسائے مکہ میں سے
چند ایک مسلمان ہو چکے تھے ، ان کے برابر ہو گیا اور وہ عملاً ان کی زندگیوں کے برا بر تھا کوئی فرق
نہیں تھا۔پھر خدا تعالیٰ نے فتح مکہ کے موقع پر انسانیت کو وہ عظیم نظارہ دکھایا کہ دنیا کی تاریخ جس
کی مثال نہیں لا سکتی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا تیار کروایا ( میں نے تصور کی
نگاہ سے وہاں کا نقشہ اپنے ذہن میں لانے کی کوشش کی ہے ) لوگ حیران ہوتے ہوں گے کہ ایک
نیا جھنڈا کیوں تیار کروایا جارہا ہے۔بہر حال ایک جھنڈا تیار کروایا اور فرمایا یہ بلال کا جھنڈا ہے۔آپ نے اس جھنڈے کو بلال کا نام دیا اور ایک جگہ اسے نصب کروا دیا اور پھر انہی رؤسائے مکہ
کو فر ما یا کہ جس شخص کو تم نفرت اور حقارت سے دیکھا کرتے تھے اور جس پر تم ظلم ڈھایا کرتے تھے
آج اگر پناہ چاہتے ہو تو اس کے جھنڈے کے نیچے آجاؤ یہ ایک مثال ہے جو درجنوں مثالوں میں
سے نظر آتی ہے۔ہمارا یہ دعویٰ کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں تبھی
کسی حقیقت اور صداقت کا حامل بن سکتا ہے اگر ہم اس کے مطابق عمل کریں تاہم اس حصہ کو میں
بعد میں لوں گا۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسوہ حسنہ میرے سامنے تھا چنانچہ ان کے سامنے
جب میں یہ بات بیان کرتا تھا مختلف موقعوں پر مختلف لوگوں کے سامنے کیونکہ ملک بھی دوسرا ہوتا تھا
اور جگہ بدلنے سے ۹۹ فیصد جو اس جلسے میں ہوتے تھے وہ بھی مختلف ہوتے تھے بلا مبالغہ

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۰
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
Scientific Explanation سائنٹیفک ایکس پلے نیشن) تو میرے ذہن میں نہیں آیا
لیکن میں نے محسوس کیا کہ ان کی خوشی صوتی لہروں میں بھی ایک ارتعاش پیدا کرتی تھی بغیر آواز
کے اور میرے کانوں نے ان کی خوشی کی لہروں کو محسوس کیا اور اس کا اثر صرف مسلمانوں پر ہی نہیں
ہوتا تھا ان
کو تو تھوڑا بہت پہلے سے علم ہے عیسائی بھی متاثر ہوتے تھے اور وہ مشرک اور بدھ مذہب
جن میں ابھی تک بڑی ظالمانہ رسوم رائج ہیں وہ بھی سنتے تھے کہ اسلام کا پیش کردہ صداقت
اور محبت اور پیار اور ہمدردی اور غم خواری اور خدمت اور اسلام مساوات کا یہ اعلان ہے اور یہ سلوک
ہے تو اثر قبول کئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے غرض کیا عیسائی اور کیا مشرک اور بدھ مذہب جب ہماری
ان باتوں کو سنتے تھے تو وہ اتنا اثر قبول کرتے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ٹیچی مان میں عبدالوہاب بن آدم ہمارے مبلغ ہیں جو انشاء اللہ گل اس کو میں جا کر وہاں کے
انچارج مشن بنیں گے وہ بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔وہاں ہم گئے تھے انہوں نے وہاں بہت بڑی
مسجد بنوائی ہے جو آپ کا نقشہ ہے اس مسجد کا اس سے چار گنا بڑی ہے۔میں نے اس کا افتتاح کرنا
تھا دوستوں سے ملنا تھا وہاں اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جماعت کا اتنا رعب ہے کہ بڑے بڑے
پادریوں کو بھی مجبوراً ہمارے جلسوں میں شامل ہونا پڑتا ہے کچھ تو انہوں نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ
کام کیا کر رہے ہیں؟ اور کس طرف ان کا رُخ ہو رہا ہے؟ غرض اس جلسہ میں جو پادری آئے
ہوئے تھے ان میں اس سارے علاقے کے کیتھولک مشنز کا انچارج بشپ بھی موجود تھا۔لیکن بیٹھا
شروع میں اس طرح تھا کہ جیسے اسے کوئی دلچسپی نہیں ہے مجبوری تھی شامل ہو گیا ایک موقعہ پر تقریر
کے دوران میں میں نے یہ کہا۔One who was paramount prophet
پیرا ماؤنٹ چیف ان کا محاورہ ہے میں نے ان سے عاریتہ لے لیا ) یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم وہ تمہارے کان میں یہ کہہ رہے ہیں کہ انما انا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (حم السجدة : - ) میں
تمہارے جیسا انسان ہوں، تم میرے جیسے انسان ہو۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں
کوئی فرق نہیں تو پھر
"Those who were junior to him like Moses and Christ۔"

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۱
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
وہ بھی انسان ہی تھے۔اس لحاظ سے وہ تم پر کیسے برتری کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔وہ پادری صاحب
اُچھل کر بیٹھ گئے کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔پس میں نے ان کو بڑا شریف النفس،
سعید الفطرت اور سادہ مزاج پایا اور میں نے ان کو جو دیا وہ اسلام کا یہ پیغام تھا کہ انسان انسان
میں کوئی فرق نہیں ہے ہر ایک سے محبت کرنی چاہیے۔اُردو میں جس معنی میں محبت کا لفظ استعمال ہوتا
ہے اس معنے میں میں اس کو استعمال کر رہا ہوں کیوں کہ میں اردو میں بات کر رہا ہوں (عربی میں
ایک اور معنے میں استعمال ہوتا ہے وہ یہاں استعمال نہیں ہوسکتا ) جس کو ہم پیار اور محبت کہتے ہیں۔اسلام کا وہ پیغام ہے ہمدردی اور خیر خواہی اور مساوات کا کہ کوئی فرق نہیں کرنا۔اپنے آپ کو
کسی دوسرے انسان سے بڑا نہیں سمجھنا۔یہ پیار میں ان کے پاس لے کر گیا تھا، یہ محبت میں ان
کے پاس لے کر گیا تھا۔ہمدردی اور غم خواری اور خدمت کا یہ جذ بہ اور مساوات کا یہ اعلان میں ان
کے پاس لے کر گیا تھا اور اس کے وہ حق دار تھے۔ابھی چند دن ہوئے مجھے عبد الواہاب ہی کا خط آیا ہے اس نے لکھا ہے کہ آپ نے احمدی
غیر احمدی ، بڑے چھوٹے ، عیسائی اور مشرک ہر ایک سے جس قسم کی شفقت کا سلوک کیا ہے اس کی
یاد ہماری قوم کے دل سے نہیں مٹے گی۔میں نے ان کو جو جواب دیاوہ یہ ہے کہ جو میں نے دیا وہ
ان کا حق تھا ان کا جو حق تھا وہ میں نے انہیں دے دیا اس واسطے میں نے کیا احسان کیا میں سوچا کرتا
تھا کہ میں بچوں کو جو پیار کرتا تھا یہ ان کا حق تھا میں ان کو دے رہا ہوتا تھا اب پیار پر نہ دھیلہ خرچ
ہو نہ وقت خرچ ہولیکن اتنا اثر ہوتا تھا کہ اگر آپ لاکھ روپیہ خرچ کر دیں تو اس کا شاید اتنا اثر نہیں
ہوگا وہ پیار کے بھوکے ہیں کیونکہ وہ صدیوں پیار کی آواز میں گم ہو کر غیر ملکوں کی توپوں کا نشانہ بن
گئے تھے۔میں نے بہت سے عیسائیوں کو کہا کہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں (ضمنا میں یہ بتا دوں کہ
جو بیچ ہے اسے بہر حال تسلیم کرنا چاہیے جو امر واقعہ ہے اس کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔غرض
میں نے اُن سے کہا کہ جب تمہارے ملکوں میں عیسائی پادری داخل ہوئے تو انہوں نے یہی نعرہ
لگایا تھا کہ ہم عیسائیت کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔لیکن ان کے پیچھے پیچھے ان ممالک کی
جہاں سے وہ آئے تھے۔فوجیں تمہارے ملکوں میں داخل ہو ئیں توپ خانے بھی ساتھ آئے ، گوان

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۲
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء۔تو پوں کے مونہوں سے پھول نہیں جھڑتے تھے بلکہ گولے نکلے تھے اور پھر جس طرح ان ملکوں نے
تمہیں Expliot (ایکسپلائٹ ) کیا اور پھر جس طرح تمہیں تباہ کیا اس کے متعلق مجھے کہنے کی
ضرورت نہیں تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو کیونکہ تم صدیوں سے اس ظلم کا شکار بنے رہے ہو۔اب
میں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں لیکن میں تمہیں یہ بتا تا ہوں کہ ہم قریباً پچاس سال سے تمہارے
ویسٹ افریقہ میں کام کر رہے ہیں اور اس عرصہ میں ہم نے
کبھی تمہاری سیاست میں دلچسپی نہیں لی
اور کبھی تمہاری دولت پر حریصانہ نگاہ نہیں ڈالی۔ہم نے یہاں بہت کچھ کما یا جیسا کہ میں بتا چکا ہوں
ہمارے کلینک وہاں بہت کماتے ہیں۔کا تو میں ہمارے کلینک کے پاس پندرہ ہزار پاؤنڈ زیادہ جمع
ہو گیا تھا۔ڈیڑھ دو سال ہوئے انہیں یہاں مرکز سے ہدایت کی گئی کہ اس رقم کو اسی ہسپتال کی
عمارت پر خرچ کر دو پہلے وہ کلینک تھا اب ایک نہایت شاندار ہسپتال بن گیا ہے چنانچہ اسی طرح کی
بیسیوں مثالیں ہیں ہم نے ایک دھیلہ ان ملکوں سے باہر نہیں نکالا۔میرے خیال میں اس وقت تک
لاکھوں پاؤنڈ باہر سے لے جا کر ان ملکوں میں خرچ کر چکے ہیں وہاں کی حکومتوں کو بھی اس کا علم ہے
اور وہاں کے عوام کو بھی اس کا علم ہے۔پس میں نے کہا کہ ہم پچاس سال سے تمہارے پاس ہیں
اور جو بھی یہاں کمایا وہ تم پر خرچ کر دیا باہر سے جو کچھ لائے وہ بھی تم پر خرچ کر دیا۔ہم نے تمہیں
سچا اور حقیقی پیار دیا اور اس کے متعلق تم سب کچھ جانتے ہو اور یہ چیز ان پر اثر کئے بغیر نہیں رہتی تھی میں
ان سب ملکوں میں اپنی طرف سے بعض چیزیں امتحاناً کیا کرتا تھا۔ان میں سے ایک چیز یہ تھی کہ
میں انہیں کہتا تھا تم سوچو اور مسلمان ہو جاؤ مگر کسی ایک نے مجھے یہ نہیں کہا کہ نہیں ہم مسلمان نہیں
ہو سکتے یا احمدی مسلمان نہیں ہوتے ہر ایک نے یہی کہا ٹھیک ہے ہم سوچیں گے اور غور کریں گے
اور پھر احمدیت اور اسلام کو قبول کرلیں ہم نے ان کے اوپر پیار کا ہاتھ رکھا ہے اور پیار کی کمس کمس
جو ہے اس کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔دوسروں کو وہ دیکھتے ہیں کہ یہ کتنا پیار کرتے ہیں ہماے
مبلغوں کی رپورٹ کے مطابق افریقن یہ سوچ ہی نہیں سکتے کہ دنیا میں کوئی ایسی قوم بھی پیدا ہو سکتی
ہے جو ان کے بچوں کو پیار کرے اور میں نے وہاں ہزاروں بچوں کو اٹھایا ان سے پیار کیا۔ویسے
پانچ ، سات سال کے جو تھے انہیں بغیر اٹھائے جھک کر پیار کیا۔یہ دیکھ کران کی عجیب حالت ہوتی تھی

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۳
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
ایک قسم کے مست ہو جاتے تھے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔خیر وہاں جو ہوا وہ تو ہوا مشرقی افریقہ کے ایک
ملک زمبیا کے ایک وزیر انگلستان میں کسی کامن ویلتھ کا نفرنس کو Attend (اٹنڈ ) کرنے آئے
ہوئے تھے۔جس روز ہم وہاں سے پاکستان کے لئے روانہ ہور ہے تھے اسی روز انہوں نے بھی روانہ
ہونا تھا اور اتفاق کی بات ہے کہ اسی کمرہ میں وہ بھی اپنے جہاز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں
ہم نے بھی اپنے جہاز کے انتظار میں بیٹھنا تھا۔ان کے ساتھ زمبیا کے ہائی کمشنر اور ان کا آٹھ دس سال
کا ایک بچہ بھی تھا۔چنانچہ انہوں نے کہا ہم ملنا چاہتے ہیں۔میں ان سے ملا اور پانچ سات منٹ تک
ان کے ساتھ باتیں کیں۔پھر وہ اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گئے میں اپنے دوستوں کے ساتھ آ کر بیٹھ گیا
ایک احمدی دوست کو خیال آیا وہ ایک پاؤنڈ کا نوٹ لے کر میرے پاس آگیا کہ اس پر دستخط
کر دیں میں اسے اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھوں گا۔پھر اسے دیکھ کر ایک دوسرا آ گیا اسی طرح
آٹھویں ، دسویں نوٹ پر دستخط کر کے جب میں نے سر اٹھایا تو وہ آٹھ دس سال کا حبشی بچہ ہاتھ میں
نوٹ لے کر دستخط کروانے کے لئے کھڑا تھا۔اس کو خیال آیا یا وزیر کو خیال آیا بہر حال اللہ تعالیٰ
نے اپنے پیار کا ان کو ایک نشان دکھانا تھا اور ایسے سامان پیدا کر دیئے مجھے خیال آیا کہ یہ غیر ملکی
یہاں میرا مہمان ہی ہے ہماری تو ساری دنیا مہمان ہے نا اس لئے میں اس کے نوٹ کی بجائے
اپنے نوٹ پر دستخط کر دیتا ہوں چنانچہ میں نے اپنی جیب سے ایک نوٹ نکالا اور اس پر دستخط کر کے
اسے پکڑا دیا یہ تو بالکل معمولی بات تھی پھر کھڑا ہوا اور میں نے اس بچے کو گلے لیا اور اس کو پیار کیا ان
کے جہاز نے پہلے جانا تھا اور جب اعلان ہوا کہ اس ہوائی جہاز کے مسافر آ کر ہوائی جہاز میں بیٹھ
جائیں تو وہ کھڑے ہوئے اور میرے پاس آگئے۔میں بھی کھڑے ہو کر ان سے ملا۔اس وزیر کا یہ
حال تھا کہ میرا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اس کے ہونٹ پھڑ پھڑا رہے تھے۔وہ اتنا جذباتی ہوا ہوا تھا۔اس نے کہا ہم آپ کے زیر ا حسان اور بہت زیادہ ممنون ہیں پتہ نہیں اور کیا کچھ کہ رہا تھا اور میری
آنکھیں مارے شرم کے جھک رہی تھیں۔میں دل میں کہتا تھا میں نے تمہیں کیا دیا ہے اسلام کا ایک
چھوٹا سا تحفہ ہی ہے نا! جو میں نے تمہیں دیا ہے لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ
کوئی ایسا شخص بھی دنیا میں ہے جو ہمارے بچوں کو اس طرح پیار کر سکتا ہے مگراللہ تعالیٰ نے ایک شخص

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۴
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
نہیں ایک قوم پیدا کر دی ہے۔جو ان کے بچوں، بڑوں ، بوڑھوں اور جوانوں سے پیار کر رہی ہے
اور یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی ہمیں تو فیق عطا کرے۔ویسے میں یہ
فقرہ کہنے پر خود کو مجبور پاتا ہوں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند
کی پیاری جماعت ( اللہ تعالیٰ کا آپ پر سلام ہو ) بے حد قربانی کرنے والی ہے۔جب میں افریقہ
سے واپس انگلستان آیا تو میری طبیعت میں بڑی بے چینی اور گھبراہٹ تھی اور یہ بے چینی اس وجہ
سے تھی کہ کوئی حصہ جماعت کا کہیں کمزوری نہ دکھا جائے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ پانچواں ملک
گیمبیا تھا۔جب میں اس ملک کا دورہ کر رہا تھا تو اللہ تعالیٰ کا مجھے یہ منشا معلوم ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ
پاؤنڈ فوری طور پر ان ملکوں میں غلبہ اسلام کے لئے خرچ کرو۔ویسے تو جب اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوتا
ہے تو وہ چیز مل جاتی ہے بعض دفعہ منہ سے کوئی فقرہ نکل جائے تو اس کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے عاجز اور
حقیر بندے کی عزت رکھنے کے لئے اس کی بات پوری کر دیتا ہے لیکن پھر بھی خطرہ تو رہتا ہے کہ
کوئی حصہ جماعت کا کمزوری نہ دکھا جائے مگر میں بڑا خوش ہوا۔انگلستان میں ہماری چھوٹی سی
جماعت ہے۔بچوں سمیت ان کی تعداد شاید پانچ دس ہزار ہی ہوگی۔پہلے جمعہ کے دن اور پھر
اتوار کو میں مجموعی طور پر قریباً پونے دو گھنٹے یا دو گھنٹے ان کے پاس بیٹھا ہوں۔اس دوران
۳۰،۲۸ ہزار پاؤنڈ کے وعدے اور ۴، ۵ ہزار پاؤنڈ نقد رقم جمع ہوگئی جس کو وہیں میں نے
نصرت جہاں ریزروفنڈ کا نام دے کر عام جو ہماری مد ہے اس سے علیحدہ مد کھلوا کر جمع کروا دیا
اور جو بات میرے منہ سے نکلی وہ یہ تھی کہ قبل اس کے کہ میں انگلستان چھوڑوں دس ہزار سے زائد رقم
اس میں جمع ہونی چاہیے ہمارے وہاں کے جو عہدیدار ہیں امام رفیق سمیت ان کو یہ یقین تھا کہ یہ
ہو ہی نہیں سکتا اور اسی لئے انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے دس بارہ دن کے بعد آپ
جار ہے ہیں۔یہ رقم بڑی ہے جو دوست آپ کے سامنے آکر بیٹھے اور جنہوں نے آپ کی باتیں سنی
ہیں وہ تو انگلستان کی جماعت کا مشکل سے پانچواں یا چھٹا حصہ ہوں گے بڑی چھوٹی جماعت ہے
آپ مجھے ایک ماہ کی مہلت دیں۔میں انگلستان کی ساری جماعتوں کا دورہ کروں گا اور پھر امید
ہے ایک مہینے میں یہ دس ہزار پاؤنڈ جمع ہو جائیں گے میں نے مسکرا کر انہیں کہا کہ میں آپ کو ایک

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۵
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
دن کی مہلت بھی نہیں دوں گا اور جب میں یہاں سے جاؤں گا تو انشاء اللہ دس ہزار پاؤنڈ سے
زیادہ کی رقم اس مد میں جمع ہو چکی ہوگی آپ فکر نہ کریں میں نے ان سے یہی کہا کہ جب اللہ تعالیٰ
نے میرے منہ سے یہ نکلوایا ہے تو وہ آپ ہی اس کا انتظام بھی کرے گا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ایک چھوٹا سا فقرہ نظم میں کہا ہوا ہے کہ
ے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔اللہ تعالیٰ کا کام ہے اسی نے توجہ اس طرف پھیری ہے اس کا منشاء مجھے معلوم ہوا ہے اس
لئے اس کا انتظام تو ہو جائے گا جب میں نے انگلستان کی جماعت کو یہ تحریک کی جس کا رد عمل بڑا
اچھا ہوا تو میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ میں تم سے جو مطالبہ کر رہا ہوں وہ پورا ہوگا یا
نہیں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ وہ پورا ہو جائے گا میں نے آدمی بھی بھیجنے ہیں ڈاکٹر بھی اور سکول ٹیچرز۔مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ آدمی کہاں سے آئیں گے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہاں آدمی بھیج ، میں نے تو
انسان کو پیدا نہیں کیا، اس نے انسان پیدا کئے ہیں، وہ آپ ہی اس کا بھی انتظام کر یگا لیکن جس چیز
کی مجھے فکر ہے اور تمہیں بھی فکر کرنی چاہیے وہ یہ ہے کہ محض قربانی دے دینا کافی نہیں ہوتا جب تک
کہ اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول نہ کر لے سعی مشکور ہونی چاہیے خالی قربانی پیش کر دینا تو کسی کام کا
نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں بڑی تفصیل سے یہ بات بیان ہوئی ہے کہ
سینکڑوں آدمیوں کی قربانی (جو وہ دے چکتے ہیں ) پر جب ثواب دینے کا وقت آتا ہے تو اللہ تعالیٰ
اس قربانی کو اٹھا کر ان کے منہ پر مارتا ہے کہ تمہارے اندر فلاں کمزوری تھی ، ریاء تھا تکبر تھا، توحید
پر پورے طور پر قائم نہیں تھے۔میں نے تمہارے مال
کو کیا کرنا ہے۔کوئی چیز تمہاری قبول نہیں۔پس میں نے وہاں اپنے دوستوں سے کہا کہ تم اس کی فکر کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری قربانیوں کو
قبول کرے۔میں دعا کروں گا اپنے لئے بھی اور تمہارے لئے بھی تم بھی دعائیں کرو پھر مجھے اور فکر
پڑ گئی گوا ایک لحاظ سے تسلی بھی تھی بہر حال امام جماعت کو فکر تو رہتی ہے کہ جماعت کے کسی حصے میں
بھی کمزوری نہ واقع ہو جائے۔اب میں پاکستان میں آیا ہوں اور یہاں میں یہ تحریک کرنا چاہتا
ہوں ایسا نہ ہو کہ پاکستان کے کسی حصے میں کوئی کمزوری نظر آئے چنانچہ آپ کے پاس اخبار الفضل

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۶
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
پہنچا ہوگا اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل کیا ہے کہ سترہ دن میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ سے او پر نقد
جمع ہو گیا ہے۔ان وعدہ جات میں سے پنجابی میں جسے پنج دونجی کہتے ہیں یعنی ۲/۵ کی فوری
ادائیگی کرنی ہے اور فوری سے میری مراد نومبر تک ہے جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اور مجھے
یقین ہے ۲/۵ سے کہیں زیادہ نقد نومبر سے پہلے پہلے انشاء اللہ جمع ہو جائے گا۔لیکن اس کے باوجود
جماعت کا یہ نہایت شاندار رویہ ہے یعنی جب آپ اس چیز کو غیر کے سامنے بیان کریں تو پہلے تو وہ
اس کا اعتبار ہی نہیں کرے گا اور وہ کہہ دے گا کہ آپ یونہی گپ ما رہے ہیں اور جب اعتبار کرے گا
تو حیران ہو گا اس کی سمجھ میں بھی نہیں آئے گا کہ یہ کیا ہو گیا ہے کیا دنیا میں ایسا بھی ہوا کرتا ہے اسلام
کے نام پر ایسا ہونے لگ گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دعویٰ کیا تو مسلمانوں میں سے آپ کے ساتھ
وہ لوگ شامل ہورہے تھے جنہوں نے اس کی خاطر کبھی ایک دھیلہ بھی نہیں دیا تھا۔پھر جب وہ
احمدی ہو گئے انہوں نے شروع میں آنہ ماہوار دینا شروع کیا، کسی نے چار آنے ماہوار دینے شروع
کئے۔کہنے کو تو ایک آنہ یا چار آنے کوئی چیز نہیں لیکن اگر یہ دیکھا جائے کہ اس سے دلوں میں ایک
عظیم انقلاب بپا ہو گیا کہ ساری عمر میں کبھی ایک آنہ نہیں دیا تھا لیکن اب ایک آنہ ما ہوار دینا شروع
کر دیا۔ساری عمر میں کبھی چوٹی نہیں دی تھی اور اب ہر مہینے چوٹی دینی شروع کر دی۔تو اس کی
اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس عظیم انقلاب کو نمایاں
کرنے کے لئے اور ان کے لئے دعاؤں کے دروازے کھولنے کی خاطر اپنے ان صحابہ کا نام اپنی
کتابوں میں لکھ دیا آپ کتابیں پڑھیں تو آپ کو پتہ لگے گا کسی نے آنہ دیا کسی نے چوٹی دی اور
کسی نے اٹھنی دی اور کتابوں میں ان کا نام درج ہے قیامت تک جب احمدی اُن کتب کو
پڑھیں گے تو ان کے لئے دعائیں کریں گے مگر پھر یہی لوگ تھے کہ جب ایک وقت آیا وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں بیٹھے اور انہوں نے آپ سے روحانی تربیت حاصل
کی تو انہوں نے بعض دفعہ اپنی ساری جائیداد آپ کے قدموں پر لا کر ڈال دی کہ یہ لیں۔خدا کی راہ
میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے تو آپ اسے قبول کریں یہاں ایبٹ آباد میں ایک دوست نے بتایا

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۷
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کہ ان کے حلقہ میں ایک صاحب ہیں انہوں نے ساری کتابیں پڑھ لی ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہر بات
مانتا ہوں پر میں نے بیعت نہیں کرنی کیونکہ اگر میں نے بیعت کر لی تو تم مجھ سے چندہ لینے لگ جاؤ
گے۔میں نے ان سے کہا کہ یا وہ یہ بات سچ کہتے ہیں کہ ان کے دل میں احمدیت کی صداقت گھر
کر گئی ہے مگر وہ پیسے دینے سے گھبراتے ہیں اور یا وہ آپ سے مذاق کر رہے ہیں۔دونوں میں سے
ایک بات ضرور ہے میں آپ کو اجازت دیتا ہوں آپ ان سے کہیں کہ یہ بیعت فارم ہے اور اس
کے اوپر دستخط کر دیں خواہ ایک پیسہ مہینہ مقرر کر دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر وہ مذاق
کر رہے ہیں تو پتہ لگ جائے گا اور غلط نہی دور ہو جائے گی اور اگر وہ مذاق نہیں کر رہے اور یہ کہنے
میں سنجیدہ ہیں تو پھر وہ ایک پیسہ یا ایک آنہ لکھوا دیں گے وہ اچھے پیسے کما رہے ہیں یعنی درمیانہ
درجے کے۔بہت زیادہ امیر تو نہیں بہر حال درمیانہ درجے کے ہیں ہمارے جو یہاں سیکریٹریٹ
میں بڑے کلرک وغیرہ ہیں اتنی تنخواہ وہ لے رہے ہیں۔میں نے کہا آج پیسہ یا آنہ مہینہ دیں گے تو
کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔جب وہ احمدیت میں روحانی طور پر تربیت پالیں گے اور احمدیت کے رنگ
میں رنگے جائیں گے تو پھر کسی وقت ایسا وقت ان پر بھی آسکتا ہے جیسا کہ صحابہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر آیا تھا کہ وہ آ کر کہیں یہ لیں سارا مال اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔اب
دیکھیں کیا ہوتا ہے آپ یہ دعا کریں کہ بجائے اس کے کہ وہ پیچھے ہٹیں وہ پیسہ لکھوا کر بیعت فارم پر
دستخط کر دیں۔پس ہمیں یہاں پاکستان میں ویسے جائزہ لیتے رہنا چاہیے یہ امیر جماعت کا فرض ہے کہ وہ
دیکھے ہماری جماعت کی کوئی پاکٹ کمزوری دکھانے والی تو نہیں۔ویسے تو بحیثیت مجموعی سترہ دن
میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ کے اوپر نقد رقم کا جمع ہو جانا تسلی بخش ہے جب کہ یہ آواز ابھی تک
دیہاتی جماعتوں تک پوری طرح نہیں پہنچی جن میں احمدیت کی اکثریت ہے اور ان کے لئے ابھی
موقعہ بھی نہیں کیونکہ وہ گندم تو پیج باج کرختم کر چکے ہیں اور خریف کی فصلوں کا وقت ابھی آیا نہیں۔فوری ادائیگی کے لئے نومبر تک کی حد مقرر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بعض دوستوں نے کہا کہ
زمینداروں کو اس وقت ادا کرنے میں سہولت رہے گی۔بہر حال دل تو یہ کرتا ہے کہ آپ خلافت احمد یہ

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۸
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کو اس طرح منائیں کہ جو ۶۲ سال احمدیت کی خلافت پر گزرے ہیں ۲۲ لاکھ روپے جمع ہو جا ئیں
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو جائے۔جس طرح یہاں کی رپورٹیں بڑی خوشکن ہیں اسی طرح وہاں کی رپورٹیں بھی بڑی خوشکن
ہیں میں نے بتایا ہے کہ سکو تو کے گورنر نے حکم دے کر ۴۰،۴۰ ایکٹر زمین ہمارے سکولوں کے
لئے دی ہے اس کے علاوہ ہسپتال کھولنے کے لئے ( جس کو وہاں ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں ) بھی لوگ
تعاون کر رہے ہیں غانا کے ایک پیرا ماؤنٹ چیف نے زمین کا ایک بہت بڑا قطعہ دیا ہے جس میں
ایک کافی بڑی عمارت بھی بنی ہوئی ہے جو ہسپتال کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔اس نے کہا ہے
کہ یہ لے لو اور یہاں ڈاکٹر بھیجو۔اسی طرح اس دورہ کے بعد پڑھے لکھے لوگوں کو احمدیت میں
بڑی توجہ ہوگئی ہے۔نائیجیریا میں آبادان جو کہ بہت بڑا مسلم ٹاؤن ہے اس کی آبادی دس بارہ لاکھ
ہے اور ۹۵ فیصد سے زیادہ مسلمان ہیں اس کے قریب اس عرصہ میں ۱۳ نئی جماعتیں قائم ہوگئی
ہیں انہوں نے آبادان میں ہماری جماعت کے صدر کو جو افریقن ہیں خود بلایا کہ اس علاقے کے
مختلف قصبوں کے لوگ فلاں وقت اکٹھے ہوں گے وہ آپ سے تبادلہ خیالات کرنا چاہتے ہیں چنانچہ
وہاں دو تین گھنٹے کے تبادلہ خیالات کے بعد ان تیرہ قصبوں کے ۴۰ سے زیادہ آدمیوں نے بیعت
کر لی۔وہاں احمدیت کی طرف بڑا رجحان پیدا ہو گیا ہے اور بھی کئی جگہ سے رپورٹیں آئی ہیں مثلاً
سیرالیون میں بھی پانچ نئی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں یہ بھی رپورٹ آئی ہے کہ نارتھ کے علاقے میں
بہت توجہ پیدا ہوگئی ہے۔امید ہے وہاں بھی بہت سی نئی جماعتیں قائم ہو جائیں گی۔وہاں وہی کچھ ہورہا ہے اللہ تعالیٰ
نے جس طرح یہاں شروع میں کیا تھا۔اب تو ہم اسلام آباد میں بھی مَا شَاءَ اللہ بہت سے احمدی
بیٹھے ہیں بدر کے وقت مسلمانوں کی جو تعداد تھی کام کرنے والوں کی اس سے زیادہ مَا شَاءَ اللهُ
صرف اسلام آباد کی تعداد ہے لیکن شروع میں پہلے ابتداء اس طرح کی اور یہ اللہ تعالیٰ کی سنت
معلوم ہوتی ہے کہ کہیں ایک گھر احمدی ہو گیا کہیں دو گھر احمدی ہوگئے۔پھر انہوں نے ماریں
کھائیں ، انہیں جو تیاں پڑیں ، گالیاں دی گئیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ہر قسم کی آگ میں سے گزارا

خطبات ناصر جلد سوم
۲۱۹
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
اور ہر آگ جو ان کے لیے جلائی جاتی تھی۔ان کے کان میں اللہ تعالیٰ کی یہ پیاری آواز آتی تھی کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔غرض حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند کے غلاموں کو سینکڑوں بلکہ لاکھوں دفعہ آگ میں سے گزرنا
پڑا اور وہ آگ ان کے لئے پھول بن گئی۔ان کے جلانے کا باعث نہیں بنی۔وہاں مجھے ایک دن خیال آیا میں نے سیرالیون کا نقشہ سامنے رکھا اور وہاں ہمارے جو
دو تین مبلغ ہیں ان سے میں نے کہا کہ جہاں جہاں احمدی ہیں وہ جگہیں مجھے بتاؤ تا کہ میں نقشے پر
نشان کروں چنانچہ انہوں نے سر جوڑا۔کوئی آدھے پونے گھنٹے کے بعد انہوں نے مجھے مختلف
جگہوں کے نام بتائے۔میں نے ان پر نشان لگا دیئے اور اس کے گھنٹے دو گھنٹے بعد جماعت سے
ملاقات تھی۔میں ان سے پوچھتا تھا آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ اگر چہ سارے نام تو حافظے
میں یاد نہیں رہ سکتے تھے پھر نام بھی غیر ملکی تھے لیکن میں نے اندازہ لگایا کہ یہ بیسیوں ایسی جماعتوں
کے نام بتا رہے ہیں جو مبلغوں نے مجھے نقشے پر نہیں بتائے تھے اور پھر یہ جماعتیں یوں بکھری ہوئی
ہیں جس طرح ۲۰ ہزارفٹ کی بلندی سے گندم کے دانے ہوائی جہاز سے پھینکے جائیں تو وہ مختلف
جگہوں میں بکھر جاتے ہیں۔اسی طرح وہاں ہماری جماعت بھی بکھری ہوئی ہے بالکل بارڈر تک یوں ہر
جگہ ایک چکر لگا ہوا ہے جماعتوں کا کہیں کم ہیں اور کہیں زیادہ ہیں لیکن ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔اب
غانا میں وا کی ہماری بڑی مخلص پگڑیاں پہنے والی جماعت ہے۔وہ جماعت احمدیہ کی وجہ سے
پگڑیاں نہیں پہنتے بلکہ اس علاقے میں پہلے سے پگڑیاں پہنے کا رواج ہے۔بلکہ ہماری طرح وہ
طرہ دار پگڑیاں پہنتے ہیں۔وہاں ہمارا عربی کا ایک ٹریننگ سکول بھی ہے اور اس جماعت نے سکول
کے لئے زمین کا ایک بہت بڑا قطعہ بھی دیا ہے۔میں نے ان کو لکھا ہے کہ میں کلینک بھی بنواؤں گا
اس کے لئے مجھے رپورٹ کرو۔اب یہ حالات ہیں۔بعض دفعہ میں اس وجہ سے پریشان ہو جاتا ہوں یہ پریشانی میرے لئے
ہے اس کے بغیر چارہ نہیں ہے۔ویسے اللہ تعالیٰ کے وہاں بھی فضل دیکھے یہاں بھی فضل دیکھے۔آپ کے دلوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے یوں اپنے قبضہ میں لیا اور اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے سامان پیدا

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۰
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کر دیئے۔پریشانی اس طرح ہوتی ہے کہ ہماری بات، ہمارے حالات وہاں پہنچنے میں بعض دفعہ
مہینہ لگ جاتا ہے اور وہاں بہت ساری جگہوں میں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ مثلاً پاکستان اور انگلستان
میں کیا ہورہا ہے وہ مجھے ڈر ڈر کر لکھتے ہیں کہ یہاں فلاں جگہ بھی ہسپتال کھل سکتا ہے۔فلاں جگہ بھی
سکول کھل سکتا ہے آدمیوں کا انتظام اور یہ اور وہ۔انہیں یہ خیال ہے کہ شاید پیسے نہ ہوں انتظام نہ
ہو سکے۔شاید آدمی میسر نہ آئیں۔میں انہیں خط لکھ رہا ہوں پتہ نہیں کتنے دنوں کے بعد انہیں پہنچتا
ہے۔ہمارے اپنے بعض خطوط ۲۰، ۲۵ دن تک بھی وہاں نہیں پہنچے تھے بعد میں چکر لگا کر ہمارے
پاس یہاں پہنچے ہیں۔ان کو میں نے لکھ بھیجا ہے کہ میرے پاس سب کچھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے روپیہ
بھی دے دیا ہے آدمی بھی دے دیئے ہیں تم دوڑنے کی کوشش کرو، اب چلنا ہمارے لئے کافی نہیں
اب دوڑنے کا وقت آگیا ہے پس میں یہ چاہتا ہوں اور آپ سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ بھی
میری اس دعا میں اپنی دعاؤں کو شامل کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ سامان پیدا کر دے
کہ سال ڈیڑھ سال کے اندر کم از کم ۳۰ میڈیکل کلینک وہاں ان ملکوں میں کھول دیئے جائیں اس
لئے کہ میڈیکل سنٹر یا ہیلتھ سنٹر جو ہے وہ ہمارے کام کرنے کی دراصل بنیاد بنتا ہے ہر ایک کلینک
اوسطاً اڑ ہائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کما رہا ہے یعنی سارے اخراجات کے بعد اتنی سیونگ ہورہی ہے
جس کا مطلب یہ ہے کہ جس ملک میں ہمارے چار سنٹر ہیں وہاں دس ہزار پاؤنڈ کی سیونگ ہوتی
ہے۔پھر ہمیں یہ فکر نہیں رہتی کہ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں بہت سارے ملکوں میں آزادی تھی
کہ اس ملک کی کرنسی جہاں اور جتنی مرضی ہو باہر بھیج دو مگر اب وہ پابندیاں لگا رہے ہیں ہوسکتا ہے کہ
ایک اور عالمگیر جنگ جو اس وقت Horizon (ہوریزن ) پر نظر آرہی ہے اس کی وجہ سے کوئی ایسا وقت
آ جائے کہ ہم باہر سے ایک پیسہ بھی وہاں بھجوا نہ سکیں اس لئے ان ملکوں میں ہماری آمد کے ذرائع
پیدا ہونے چاہئیں اور یہ تو ہم خرما و ہم ثواب والی بات ہے۔ہم ان کی خدمت بھی کرتے ہیں
اور اللہ تعالیٰ ہمیں پیسے بھی دیتا ہے اور ان کو بھی پتہ ہے اور ہمیں بھی پتہ ہے کہ ہم نے یہ پیسے
باہر لے کر نہیں جانے ان کے ملکوں ہی میں خرچ کر دیں گے۔پس وہاں کے مبلغوں کی تنخواہیں
ہیں اور وہاں کے سکولوں کے ابتدائی اخراجات ہیں کیونکہ وہاں کے سکول پہلے دو سال میں خرچ

آج 10 میں سے 10 باقی