غلبئہ اسلام کے دن مجھے افق پر نظر آرہے ہیں

حصہ 2

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۱
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
مانگتے ہیں پھر وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ہاں ایک چیز رہ گئی ہے اور وہ بھی بڑی ضروری ہے اور بڑی عجیب ہے میں نے ان کے معاشرہ
کی جو خصوصیات دیکھیں ان میں میں نے یہ بھی دیکھا اور میں یہ دیکھ کر بڑا خوش ہوا کہ ان ملکوں کی
حکومتوں کو اپنے سکولوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف بے انتہا تو جہ ہے میں بغیر کسی مبالغہ کے کہہ
سکتا ہوں کہ جتنی توجہ وہ اپنے سکولوں کی طرف دیتے ہیں اس کا سواں حصہ بھی ہمارے ملک
میں سکولوں کی طرف نہیں دیا جا رہا۔وہاں ہمارے اپنے سکول ہیں۔میرا خیال ہے کہ ۹۹ فیصد
پاکستان کے گورنمنٹ کالجز کی لیبارٹریز اتنی اچھی Equipped ( سامان سے آراستہ) نہیں جتنی
اچھی وہاں ہمارے ہائر سیکنڈری سکولز کی لیباریٹریز ہیں۔سارا خرچ حکومت دیتی ہے اور پھر ہمیں
اپنی پالیسی چلانے کی بھی اجازت ہے۔سکولوں کے سٹاف کی ساری تنخواہیں حکومت دے رہی ہے
مثلاً سیرالیون میں ہمارے چار سکول ہیں ( اور جگہوں پر بھی ہیں ) ان چاروں سکولوں کے سارے
سٹاف کی تنخواہیں حکومت دیتی ہے اور اب وہ بعض دفعہ عیسائی ٹیچر بھی مقرر کر دیتے ہیں لیکن تربیت
کے لحاظ سے، دینیات پڑھانے کے لحاظ سے ہماری پالیسی چل رہی ہے مثلاً فری ٹاؤن کے سکول
کے اساتذہ میں میرے خیال میں پانچ چھ غیر احمدی ہیں یہ میں نے پتہ نہیں لیا ان میں کوئی عیسائی
بھی ہے یا نہیں البتہ کماسی میں تین چار عیسائی بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے فری ٹاؤن کے
سکول کی آخری کلاس جو ۲۷ لڑکوں پر مشتمل تھی جب امتحان پاس کر کے نکلی تو ساروں کے ساروں
نے بلا استثنا بیعت فارم پر دستخط کئے اور اپنے سرٹیفکیٹ لے کر گھروں کو چلے گئے پس پیسے وہ خرچ
کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کام ہمارے کئے جا رہا ہے لیکن یہ تو علیحدہ معاملہ ہے اس پر شاید یہاں
سمجھ آنے میں کچھ دیر لگے اللہ تعالیٰ ان کو سمجھ عطا کرے لیکن یہ کہ سکول اچھا ہو سٹاف اچھا ہواس
طرف ان کو تو جہ ہے اس وجہ سے ایک وزیر ہمارے پر نسپل کو کہنے لگے کہ لوگ ہماری بوٹیاں نوچ
رہے ہیں کہ اس سکول کو کہو کہ زیادہ لڑکوں کو داخل کرے کیونکہ وہ اپنے لڑکوں کو کسی اور سکول کی
بجائے وہاں داخل کروانا چاہتے ہیں ہوا یہ تھا کہ حکومت نے یہ قانون بنایا کہ کسی ہائی سکول میں جو
کہ پانچ سالہ کورس کا ہے یعنی ہائر سیکنڈری سکول میں ۳۵۰ یا ۳۶۰ سے زیادہ لڑ کے داخل نہیں

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۲
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کئے جائیں گے چنانچہ اس کا اعلان کر دیا گیا لوگوں نے شور مچا دیا کہ حکومت کا یہ قانون احمد یہ
سکولوں پر لاگو نہ کیا جائے چنانچہ حکومت کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ ہمارا یہ قانون احمد یہ سکولوں پر نہیں
لگے گا اور حد مقرر ہوئی ہے تقریباً ساڑھے تین سو کی اور فری ٹاؤن کے ہیڈ ماسٹر پر زور دے رہے
ہیں کہ اس Admission ( داخلہ) کے وقت جو غالباً یہاں کی طرح ستمبر اکتوبر میں ہوتی ہے
ساڑھے چھ سولڑ کا داخل کر دور نہ لوگ ہمیں تنگ کریں گے اور اس کے لئے انتظام کرو۔سٹاف جتنا
چاہیے وہ لو اور کمرے بنوانے کی ضرورت ہو تو کمرے بنواؤ۔پیسے تو وہاں کی حکومت ہی دیتی ہے یا
جو ہم Save( بچت) کرتے ہیں وہ وہاں لگا دیتے ہیں لیکن اس کا بہت بڑا بار جو ہے وہ حکومت
خود اٹھا لیتی ہے یعنی ہمارا اپنا سکول ہے ہم وہاں تبلیغ کر رہے ہیں اور وہاں اسلام کے غلبہ کے لئے
نوجوان نسل کو تیاری کروا ر ہے ہیں خرچ حکومت دے رہی ہے اور پھر ساتھ ممنون بھی ہے کیونکہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ہمارے ماڈل سکول ہیں ایک پیرا ماؤنٹ چیف ( یعنی علاقے کا رئیس
آپ سمجھ لیں ) کا بچہ پڑھتا نہیں ہوگا اسے کہا کہ اگر تم مڈل میں اچھے نمبر لے کر پاس ہو گئے تو تمہیں
ہائر سیکنڈری سکول میں داخل کروا دوں گا اسی سال کی بات ہے کہ اس نے امتحان دیا ہوا ہے پتہ
نہیں نتیجہ نکلا ہے یا نہیں ایک دن وہ اپنے باپ سے کہنے لگا کہ ابا آپ کو یاد ہے آپ کا مجھ سے وعدہ
ہے کہ اگر میں اچھے نمبر لے کر پاس ہو گیا تو آپ مجھے ہائر سکینڈری سکول میں تعلیم دلوائیں گے
انہوں نے کہا ہاں مجھے یاد ہے کہنے لگا کہ پھر یا درکھیں میں احمدیہ میں داخل ہوں گا اور کسی سکول میں
داخل نہیں ہوں گا وہاں ہمارے سکول احمد یہ سکول نہیں کہلاتے بلکہ عام محاورے کے لحاظ۔صرف احمد یہ “ کہلاتے ہیں۔اس کا یہ کہنا کہ میں احمدیہ میں داخل ہوں گا کسی اور سکول میں داخل
نہیں ہونگا اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے سکولوں کی بڑی مقبولیت ہے اگلی نسل کے دلوں میں بھی
اور بڑوں کے دلوں میں بھی میں نے بتایا ہے کہ وزراء سفارشیں لے کر جاتے ہیں اور یہ تو ان کے
معاشرہ کے حسین ہونے کی دلیل ہے یعنی ایک وزیر اور سکول کے ایک پرنسپل میں کوئی فرق نہیں
یہاں تو میرے خیال میں کسی وزیر صاحب کے پاس جانا آسان نہیں اب تو مارشل لا ء ہے سول حکومت
آئے گی تو دیکھیں گے وہ کیا کرتی ہے؟ پہلی سول حکومتیں تو یہی کیا کرتی تھیں کہ وہ سکول کے ہیڈ ما سٹرکو

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۳
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
ملاقات کا وقت تو کیا بڑے اچھے اچھے کالجوں کے پرنسپل کو بھی ملنے کے لئے کئی دن دھکے کھانے
پڑتے تھے۔یہ ہماری تصویر ہے اور ان کی تصویر یہ ہے کہ وزیر سکول میں آ رہا ہے اور سفارش لے کر
آرہا ہے کہ لڑکے کو ضرور داخل کرنا ہے اور ایک دو نہیں بلکہ ایک ایک دن میں چھ چھ وزیر آرہے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو کوئی جھجک نہیں۔بڑے سادہ معاشرہ میں زندگی کے دن گزار ہے ہیں
اللہ تعالیٰ انہیں مبارک کرے اور بھی زیادہ سادگی پیدا کرے۔وہاں کبھی بھی بڑے اور چھوٹے کا
فرق پیدا نہ ہو۔غرض ان ملکوں میں حکومت کو سکولوں کی طرف بڑی توجہ رہتی ہے میں نے گیمبیا میں
ان کے معاشرہ کے لحاظ سے اپنے ایک دوست سے کہا کہ یہاں کے وزیر تعلیم جو وزیر صحت بھی ہیں
انہیں میرے پاس لے کر آؤ، میں نے ان سے باتیں کرنی ہیں خیر وہ آگئے میں ان سے کہوں کہ
میں نے پہلے یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولنے ہیں کیونکہ میرے ذہن میں تو یہ تھا کہ یہاں مجھے آمد کا
ایک ذریعہ بنادینا چاہیے لیکن وہ یہ کہیں کہ ہمارا ملک تعلیم میں بہت پیچھے ہے آپ یہاں پہلے ہائی
سکول کھولیں اور ہائی سکول کھولنے پر پہلے سال چار پانچ ہزار پاؤنڈ ا اپنے پاس سے خرچ کرنا پڑتا
ہے، اس کے بعد حکومت مدد دینا شروع کر دیتی ہے میں نے انہیں کہا دیکھیں ! آپ میرے ساتھ
تعاون کریں اور جیسا کہ میں نے پروگرام بنایا ہے چار نئے میڈیکل سنٹرز یہاں کھلنے دیں اور اس
سلسلہ میں ہمارے ساتھ پورا تعاون کریں اور میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ہمیں
یہ سہولتیں دے دیں یعنی زمین اور ڈاکٹروں کے لئے انٹری پرمٹ تو ہم انشاء اللہ ہر سال ایک نیا
ہائی سکول کھولتے چلے جائیں گے۔گیمبیا تعلیم میں اتنا پیچھے ہے کہ جب میں وہاں گیا تو مجھے خیال
آیا کہ میں ان سے کہوں کہ وہاں یونیورسٹی نہیں تم یو نیورسٹی بناؤ نصف نصف بار ہم تقسیم کرلیں گے
وزیر تعلیم ہنس پڑے کہنے لگے کہ ہمارے ملک کی ٹوٹل پاپولیشن میں سے دسویں جماعت کے طلباء
کی تعداد صرف ایک ہزار ہے سارے ملک میں سے ایک ہزار لٹر کا دسویں جماعت کے امتحان میں
بیٹھتا ہے ہم یو نیورسٹی کس برتے پر بنا سکتے ہیں اس لئے پہلے آپ ہائی سکول کھول دیں میں نے ان سے
کہا کہ وہ تو انشاء اللہ کھل جائیں گے خدا کرے کہ ۱۰،۸ سال کے بعد وہ ملک اس قابل ہو جائے
کہ وہاں ایک یو نیورسٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہو اور ہمیں ۵۰ فیصدی کا بوجھ حکومت کے

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۴
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کندھوں پر ڈالنے کی ضرورت پیش نہ آئے یہ بوجھ بھی ہم خود ہی برداشت کر لیں اور وہاں ایک
یو نیورسٹی کھول دیں اللہ تعالیٰ سے کوئی بعید نہیں آپ الحمد للہ بہت بڑھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک
حسین اور عظیم رنگ میں ایک چھوٹے سے منصوبہ کے لئے قربانی کرنے کی توفیق عطا کی ہے اور
دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں کو قبول فرمائے اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ جو خو بصورت اور
حسین شکل مجموعی طور پر پاکستان میں بنی ہے ہر شہر اور ہر قصبے کی وہی خوبصورتی قائم رہے۔ہمیں
کسی جگہ بھی کوئی کمزوری نظر نہ آئے۔بعض دفعہ راولپنڈی اور اسلام آباد مالی قربانی میں کمزوری دکھا جاتے ہیں میں نے بڑا غور کیا
ہے اور بڑی دعا ئیں بھی کی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت یہ ہے کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی بڑی
مخلص جماعت ہے ہر طرح قربانیاں دیتی ہے کہیں کوئی خرابی ہے کہاں ہے؟ وہ میں Pin Point
( پن پوائنٹ ) نہیں کر سکا یعنی اس کے اوپر انگلی نہیں رکھ سکا خدا کرے وہ کمزوری جہاں بھی ہے وہ
دور ہو جائے ایک چیز تو یہ ہے ممکن ہے اسی کا اثر ہو کہ یہاں کے عہد یدار جماعت کو اپنے اعتماد میں
نہیں لیتے یہ بڑی سخت غلطی ہے یہ ایک آدمی یا آدمیوں کا کام نہیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
جیسا عظیم انسان
تو نہ کبھی پیدا ہوا اور نہ پیدا ہو سکتا ہے انہیں بھی اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے دل
میں بشاشت پیدا کرنے کے لئے یہ حکم دیا شَاوِرُهُم في الأمر (ال عمران :۱۶۰ ) کہ مشورہ میں
ان کو شریک کر و حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی فراست اپنے مقام اور اس زندہ تعلق کی وجہ
سے جو آپ کو ہر وقت اپنے رب کے ساتھ تھا کسی اور کے مشورہ کی آپ کو ضرورت نہیں تھی وہ
عَلَامُ الْغُيُوبِ اور ہادی برحق ہر وقت آپ کو مشورہ اور ہدایت دیتا تھا۔سارا قرآن کریم یہی ہے یہ
ہمارا ہدایت نامہ ہے لیکن حکم یہی دیا شاوِرُهُمْ فِي الأمر اور ایک اور بات میں آپ کو بتادوں مجھے اس
کا بڑی شدت سے احساس ہے میں نے وہاں جب کمیٹی بنائی ”نصرت جہاں ریز روفنڈ“ کے اکاؤنٹ
کو اوپر بیٹ کرنے کے لئے تو ان سے میں نے کہا کہ اس کمیٹی میں ایک نو جوان ضرور رکھوں گا۔اگلی نسل کو یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ہماری بھی ذمہ داری ہے اور ہماری بھی Contributions
( کنٹری بیوشنر ) ہیں صرف بڑوں کا یہ کام نہیں ہے نو جوان نسل ساتھ شامل ہونی چاہیے۔چنانچہ اس

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۵
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
سہ رکنی کمیٹی میں ایک نوجوان کو نامزد کر کے اس کا اعلان کر دیا تاہم یہ مستقل نہیں ہے ہر سال میں
بدل دیا کروں گا تا کہ دوسرے نو جوان آگے آئیں پھر ان کی عزت افزائی ہوگی اور کام کرنے اور
ثواب کمانے کا موقع ملے گا۔پس جہاں جہاں بھی ہمارے نظام قائم ہیں ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے میں سمجھتا ہوں
کہ نوجوانوں میں سے ۳۰ فیصدی کو اپنے مشوروں میں اور دوسرے جماعتی کاموں میں شامل
کریں ورنہ اگلی نسل کو یہ پتہ ہی نہیں لگے گا کہ ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور انہیں کس طرح نباہنا
ہے؟ اور ذمہ داریوں کو نباہ کر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعامات کس رنگ میں اور کن شکلوں
میں نازل ہوتے ہیں ہم نے نسلاً بعد نسل خدا تعالیٰ کے فضلوں سے اپنے نو جوانوں کو متعارف
کرواتے چلے جانا ہے انسان اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے تبھی متعارف ہوتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کے لئے
قربانی کرتا ہے اللہ تعالیٰ بڑا ہی پیار کرنے والا ہے۔وہ جو خلوص نیت کے ساتھ اس کی راہ میں
اپنے نفس کو پیش کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کو اس رنگ میں پاتے ہیں کہ انسانی دماغ اس کا
تصور بھی نہیں کر سکتا۔بیسیوں چیزیں ہیں کہ جنہیں ان نعمتوں کو حاصل کرنے والا بیان نہیں کر سکتا
یعنی اس کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ بیان کرے اس رنگ میں اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے ضرورت
کے وقت بعض چیزوں کو بتانا بھی پڑتا ہے لیکن ایسی بے شمار چیزیں ہیں کہ جن کے بتانے کی نہ
ضرورت ہے اور نہ اجازت ہے بہت ساروں کی اجازت نہیں ہوتی پس یہ جو ہماری نوجوان نسل
ہے اس کو اپنے جماعتی کاموں میں شامل کرو تا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے حصول میں شامل
ہوں ان کو پتہ لگے کہ قربانیاں ہیں کیا چیز؟ دنیا ہے کیا چیز ؟ دنیا کے ھوے ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔کب
اور کس نے یہ توفیق پائی کہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کے خلاف جماعت احمدیہ کو ہلاک کر دے؟ کسی نے
بھی یہ توفیق نہیں پائی انٹی سال سے دنیا اکٹھی ہو کر ہمیں مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔میں نے
افریقہ والوں سے بھی یہ کہا اور وہ یہ سن کر بڑے خوش ہوئے کہ انٹی سال سے ساری دنیا کی طاقتیں
اکٹھی ہوکر اس ایک آواز کو خاموش کرنے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں جو یکہ و تنہا تھی جب وہ آواز اٹھی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لیکن دنیا اسے خاموش نہیں کر سکی تمہاری آواز میں اسی آواز

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۶
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
کی بازگشت ہیں جو میں سن رہا ہوں۔اس لئے میں خوش ہوں پس ایسا کبھی نہیں ہوگا اور نہ ہو سکتا ہے
کہ وہ آواز خاموش کرا دی جائے لیکن جو فرداً فرداً اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں وہ
ہماریYoung Generation ( ینگ جزیشن ) یعنی نو جوانوں کو معلوم ہونے چاہئیں کہ اس
میں کیا لذت اور کیا سرور اور کیا مزہ ہے! تا کہ وہ ساری دنیا سے بے پرواہ ہوکر اور بے خوف ہوکر
قربانیوں اور ایثار کے میدان میں آگے آئیں اور وہ کام انجام پائے جو مشروط طور پر ہوتا ہے کہ تم
قربانی دو گے تو انعام ملے گا ور نہ قرآن کہتا ہے کہ اللہ ایک اور قوم کو لائے گا جوان نعمتوں کی وارث
بنے گی۔پس جو نعمتیں ایک عام اندازہ کے مطابق اس رنگ میں اور اس شان کے ساتھ آج سے
۲۰ سال بعد ہمیں ملنی ہیں وہ نو جوانوں کی جوانی کے جوش اور قربانی اور ایثار کے نتیجہ میں ۲۰ سال
کی بجائے دس سال کے بعد مل جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل اور ذمہ داری کا احساس دے اور دعا کی توفیق دے اور بے نفس
اپنی جانوں کو اس کے حضور پیش کرنے کی طاقت دے اور جو چھوٹی سی قربانیاں تھوڑی تھوڑی سی ہم
پیش کر رہے ہیں ان کو وہ قبول کرے اور اپنی بشارتوں کے مطابق ان کے نتائج نکالے۔ان
قربانیوں کے نتائج ان قربانیوں کے حجم کے مطابق نہ ہوں بلکہ ان بشارتوں کے مطابق ہوں جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ خدائے قادر و توانا سے ہم نے پائی ہیں خدا کرے
کہ ایسا ہی ہو میری طبیعت پر یہ اثر ہے۔لندن میں بھی میں نے کہا تھا اور یہ کہنے پر مجبور ہو گیا تھا،
میں سوچتا ہوں تو میرے دل کی کیفیت یہ ہوتی ہے۔بع گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار
غلبہ اسلام کے دن مجھے Horizon (افق) پر نظر آ رہے ہیں۔یہ سورج انشاء اللہ طلوع ہوگا
اور نصف النہار پر پہنچے گا اور بہت جلدی پہنچے گا لیکن اس سورج کی تپش کے ذریعہ سے گناہ کی خنکی
سے بچنے کے سامان اللہ تعالیٰ پیدا کرے تبھی ہمیں فائدہ ہے اور جو توانائی اس مادی دنیا کو سورج کی
شعاعیں دے رہی ہیں۔روحانی سورج کی شعاعیں ہماری روحانی دنیا میں ہمیں ان فیوض کا اہل
پائیں اور ہمیں وہ اتنی ملیں اتنی ملیں کہ ہم حقیقتا اور واقعہ میں صحابہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے

خطبات ناصر جلد سوم
۲۲۷
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۷۰ء
ساتھ شامل ہو جا ئیں جیسا کہ ہمیں وعدہ دیا گیا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران میں فرمایا :۔ایک تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں (جمعہ اور عصر کی نمازیں جمع کراؤں گا اور عصر کی نماز دو رکعتیں
پڑھاؤں گا جو باہر سے دوست آئے ہوئے ہوں وہ بھی قصر کریں مقامی دوست جس میں راولپنڈی
اور اسلام آباد دونوں شامل ہیں۔وہ اپنی چار رکعتیں پوری کریں۔دوسرے یہ کہ خدا معلوم کس
وجہ سے تین دن سے مجھے Low blood pressure ( لو بلڈ پریشر ) کی پھر سے تکلیف
ہوگئی ہے۔۱۰۸، ۱۱۰ تک خون کا دباؤ رہا ہے جس سے کافی تکلیف اور گھبراہٹ رہتی تھی۔کل شام
سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے افاقہ ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ صحت سے رکھے اور کام کرنے کی توفیق دے
اسی کی توفیق سے کام کیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر بھی اور مجھ پر بھی اپنے فضل نازل فرمائے۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ را پریل ۱۹۷۱ء صفحه ۲ تا۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی