خلافت حقّہ اللّٰہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے پہچانی جاتی ہے

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۳
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
خلافت حقہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور
نصرت سے پہچانی جاتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور ایدہ اللہ بنصرہ نے یہ آیہ کریمہ پڑھی:۔إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ - (النساء : ۱۴۶)
اور پھر فرمایا:۔ایک منافق جہنم کے شدید ترین عذاب میں اس لئے مبتلا ہوگا کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ وہ
ہمیشہ فتنہ و فساد پیدا کرتا رہتا ہے اور مفسد ہونے کے باوجود مصلح کے روپ میں خدا تعالیٰ کی۔جماعتوں کے سامنے آتا ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ منافق کی ایک بڑی علامت یہ ہے
کہ جب بولتا ہے جھوٹ بولتا ہے اُس کی ہر بات میں جھوٹ کی ملاوٹ ہوتی ہے۔میں سمجھتا ہوں
کہ ایک پورا اور پکا منافق اگر اپنی ماں کی صفات بھی بیان کر رہا ہو تب بھی وہ جھوٹ بول رہا ہوگا
اور اگر اپنے بھائی کی خیر خواہی کی باتیں کر رہا ہو تب بھی جھوٹ بول رہا ہوگا کیونکہ حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جھوٹ نہیں بول سکتے۔آپ نے فرمایا ہے کہ منافق کی ہر بات میں جھوٹ کی
ملونی ہوتی ہے۔ہر بات جھوٹ نہیں ہوا کرتی مثلاً اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں نے آج فلاں وقت

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۴
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
سورج طلوع ہوتے دیکھا ہے اور وہی وقت سورج طلوع ہونے کا ہو اور اُس نے واقعی سورج
طلوع ہوتے دیکھا ہو تو یہ بات صحیح ہے لیکن یہ بات کہ میں نے آج سورج طلوع ہوتے دیکھا
پوری نہیں ہوئی کیونکہ ساتھ ہی اُس نے یہ بھی کہا کہ میں نے مسجد کی طرف دس دس سروں والے
انسان ہوا میں اُڑتے ہوئے دیکھے۔اس کی یہ بات سُن کر آپ یہ نہیں کہیں گے کہ اُس نے کچھ سچ
بولا اور کچھ جھوٹ بولا ہے۔آپ یہ کہیں گے کہ اُس نے جھوٹ بولا ہے، اس واسطے کہ جو پوری
بات ہے وہ جھوٹ ہے اگر چہ اس کے بعض حصے سچ ہیں کہ سورج طلوع ہوا۔ہر روز سورج طلوع
ہوتا ہے اور یہ بھی سچ ہو سکتا ہے کہ اُس نے سورج طلوع ہوتے دیکھا ہولیکن اُس نے اس کو بنیاد بنایا
اپنے جھوٹ کی اس لئے یہ ساری بات جھوٹ ہے۔پس ہم یہی کہیں گے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ سچ فرمایا ہے کہ
منافق جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ
حالانکہ اللہ تعالیٰ کی جو دھتکاری ہوئی قوم ہے اس کے اندر کا فر بھی ہیں۔اس میں کمزو
ایمان والے بھی آجاتے ہیں۔غافل بھی آجاتے ہیں اور منافق بھی آجاتے ہیں۔غرض اپنے اپنے
اخلاق اور کردار اور عمل کے لحاظ سے اُن پر خدا تعالیٰ کا غضب بھڑکتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اس
آیہ کریمہ میں فرمایا میرا سب سے زیادہ غضب منافق پر بھڑ کے گا اور میرا سب سے زیادہ شدید
عذاب اُسے ملے گا۔چنانچہ جب سے سلسلہ نبوت شروع ہوا ہے یعنی حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر ہمیشہ ہی
الہی جماعتوں میں منافق رہے ہیں۔اُمت محمد یہ بھی منافقین کے وجود سے خالی نہیں ہے۔خود
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں مدینہ منورہ میں منافقین موجود تھے جو بڑے
ہی غالی اور خبیث قسم کے تھے۔اب ہم اُن کی باتیں سنتے ہیں تو ہماری آنکھوں میں خون اتر آتا
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق وہ اس قسم کی بکواس کیا کرتے تھے۔غرض اُس وقت جو منافق تھے اُن کے کارنامے یا اُن کی کرتوت اور فتنے اور فساد جن کی

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۵
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
طرف قرآن کریم نے اشارہ کیا ہے وہ جماعت کے سامنے آنے چاہئیں تا کہ ہمیں پتہ لگے کہ
اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ کیوں کہا گیا ہے۔آج کل ایک سے زاید گروہ یا بعض افراد منافقانہ باتیں کر رہے ہیں۔اُن میں سے بعض
باتوں کے متعلق میں اس وقت کچھ کہوں گا یہ بتانے کے لئے کہ جو باقی باتیں ہیں وہ بھی اسی قسم
کے جھوٹ ، افتراء، فتنہ پردازی، اتہام تراشنے ، حقائق کو چھپانے اور عدم علم کی بنا پر اعتراض
کرنے وغیرہ سے متعلق ہیں۔دراصل یہ سب چالیں ہیں جن سے منافق کام لیتا ہے اور یہ سب
ہتھیار ہیں جن سے شیطان اپنا کام لے رہا ہوتا ہے۔پس وضاحت کرنے کے لئے میں چند مثالیں دوں گا۔باقی رطب و یابس تو وہ بولتے ہی
رہتے ہیں جسے سُن کر آپ کو اپنے اپنے ایمان کے مطابق غصہ بھی آتا ہو گا۔آپ اُن کے لئے
دُعائیں بھی کرتے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور اُن کی بد قسمتی کو دور کرے اور اُن
کے فتنے سے جماعت کو محفوظ رکھے اور اُن کو عقل دے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت
بڑے لمبے زمانہ پر ممتد ہے۔بڑی شاندار اور کامیاب بھی ہے لیکن اس دور میں بھی وقفے وقفے کے
بعد منافقین کے فتنے آتے رہے ہیں۔مثلاً مصریوں
کا فتنہ ہے مگر چونکہ ہماری نوجوان نسل شایدان
واقعات کو نہیں پڑھتی اس لئے اُن کے کان ان چیزوں سے آشنا کم ہوں گے۔پھر فخر الدین ملتانی
کا فتنہ تھا۔غرض اسی طرح کے چھوٹے اور بڑے فتنے اس لئے آتے رہتے تھے کہ ہم سو نہ جائیں
کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بیدار اور چوکس دیکھنا چاہتا ہے۔منافقوں کے مختلف گروہ یا افراد آج کل جو
باتیں کر رہے ہیں اُن ہی سے سات کے متعلق میں اس وقت کچھ کہوں گا اور ان کی اہمیت کے لحاظ
سے بڑھا تا جاؤں گا۔اول۔ایک یہ اعتراض سننے میں آیا ہے کہ یہ عجیب خلیفہ ہے جو اپنے خطبات میں بھی
گھوڑوں کے متعلق باتیں کرتا رہتا ہے اور جماعت کو کہتا ہے کہ گھوڑے پالو اور یہ اور وہ۔بھلا
روحانی جماعت کا گھوڑوں سے کیا تعلق؟
اب یہ منافقانہ بات ہے اور محض جہالت کی بناء پر کی گئی ہے۔جس وقت میں نے گھوڑوں کے

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۶
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
متعلق بات کرنی شروع کی تو میں نے بعض دوستوں سے کہا کہ وہ گھوڑوں کے متعلق حضرت نبی اگریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفائے راشدین کے اقوال اکٹھے کریں۔چنانچہ یہ کاپی ہے جسے آپ
میرے ہاتھ میں دیکھ رہے ہیں۔میں نے اس کا نام ”کتاب الخیل رکھا ہے اور یہ پونے چار سو صفحات
پر مشتمل ہے۔اس میں اکثر اقوال اور ارشادات حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ہیں۔ان کے علاوہ بھی آپ کے بہت سے ارشادات ہیں جو ا کٹھے نہیں ہو سکے۔پس اگر روحانی آسمان
کا بادشاہ گھوڑوں کے متعلق اتنا کچھ کہنے کے باوجود روحانی آسمان کا
بادشاہ رہتا ہے تو اس کا ایک ادنیٰ خلیفہ گھوڑوں کے متعلق تمہیں چند باتیں کہتا ہے (اور اس وجہ
سے کہتا ہے جو میں ابھی بتاؤں گا ) تو اُس کے متعلق یہ اعتراض کر دینا کہ جی یہ عجیب خلیفہ ہیں۔گھوڑوں کے متعلق باتیں کرتے ہیں اور گھوڑے پالتے ہیں سراسر افتراء پردازی ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بتایا
ہے کہ قیامت تک گھوڑے کی پیشانی میں ایک مسلمان کے لئے برکت رکھی گئی ہے۔جب
میں اس پیشانی کی برکتیں تمہاری جھولیوں میں ڈالنا چاہتا ہوں تو منافق کہتا ہے۔یہ عجیب خلیفہ ہے
جو گھوڑوں کی باتیں کرنے لگ گیا ہے۔منافقو ! تم اس پاک ذات پر اعتراض کرو جس نے
ہے۔منافقو
گھوڑوں کے متعلق اتنا کچھ فرمایا ہے کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے چنانچہ بڑے بڑے
ماہرین جو دن رات اسی شغل میں لگے ہوئے ہیں کہ گھوڑوں کے متعلق تحقیق کریں۔اُنہوں نے
بھی وہ نہیں کہا اور اتنا نہیں کہا اور اس حقیقت کو بیان نہیں کیا کہ جتنی حقیقت گھوڑوں کے متعلق
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا ہے کہ ایک دن مجھے
سے غفلت ہو گئی تو مجھے ساری رات یہ کہا گیا کہ تم نے کیوں غفلت کی ؟ گھوڑوں کا کیوں خیال نہیں
رکھا ؟ آپ اپنی چادر کے ساتھ گھوڑے کو صاف کر رہے تھے تو کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ! یہ
کیوں۔آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ فرمایا ہے کہ تو نے گھوڑے کا خیال نہیں رکھا اس
لئے اب میں اس کی تلافی کر رہا ہوں وہ تو روحانیت لیکن اگر وہی برکت تمہاری جھولی میں ڈالنے
کی کوشش کی جائے تو وہ وجہ اعتراض بن گئی۔اس قسم کے بے ہودہ اعتراضات کئے جاتے ہیں۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۷
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
ویسے یہ ایک معمولی اعتراض ہے لیکن جہاں یہ ایک معمولی اعتراض ہے وہاں اعتراضات
کی بے ہودگی کو بڑے نمایاں طور پر ظاہر کر رہا ہے کہ یہ خدا کا عجیب خلیفہ ہے۔اپنے آپ کو
روحانی جماعت کا امام کہتا ہے مگر گھوڑوں کی باتیں کرتا ہے۔یہ تمہارا خلیفہ جو اس وقت اللہ تعالیٰ کی
قائم کردہ ایک روحانی جماعت کا امام ہے ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کے ذرے
کے برابر بھی نہیں ہے۔جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھوڑوں کے متعلق اتنا کچھ فرمایا ہے تو
آپ کے عظیم روحانی فرزند کا یہ خلیفہ کیوں کچھ نہیں کہے گا۔دوم۔ایک Whispering ( وس پرنگ ) یعنی کا نا پھوسی جو منافق کرتا ہے کیونکہ وہ دلیر تو
ہوتا نہیں اس لئے دلیری کر کے سامنے نہیں آتا مگر در پردہ فتنہ اور فساد پیدا کرتا ہے۔چنانچہ ان کا
دوسرا اعتراض یہ ہے کہ تحریک جدید اور وقف جدید کے چندوں
کا صحیح مصرف نہیں ہورہا۔تحریک جدید کے جو چندے ہیں دراصل وہ تو ایک بنیاد ہے۔جہاں تک یہاں پاکستان
کے چندوں
کا تعلق ہے وہ مبلغوں کے کرائے اور کتابوں وغیرہ پر خرچ ہوتے ہیں یا مبلغ بنانے پر
خرچ ہوتے ہیں اور جو باہر کے چندے ہیں وہ باہر کے مشنوں پر جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری
دُنیا میں پھیلے ہوئے اور ترقی کر رہے ہیں اُن پر خرچ ہورہے ہیں۔وقف جدید کے زیر انتظام ہمارے یہاں معلمین ہیں۔اُن کے سنٹر ہیں۔اُن کا اپنا ایک
نظام ہے۔اس کے اوپر وقف جدید کا چندہ خرچ ہو رہا ہے۔شوریٰ میں ہر سال بجٹ پاس ہوتا
ہے۔کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ہر چیز ظاہر ہے۔اب اس کے باوجود یہ کہنا کہ جی چندوں کا
صحیح مصرف نہیں ہورہا بالکل بے ہودہ بات ہے۔پھر اس کے متعلق جو مثال دی گئی ہے وہ بھی سننے والی ہے۔کہنے والے نے کہا کہ دیکھو
میاں طاہر احمد صاحب کو کراچی جانا ہو تو وہ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہیں اور تحریک جدید کے جو مبلغ
وطن سے باہر جاتے ہیں، ان کو یہ سہولت میسر نہیں حلانکہ تحریک جدید کا جو مبلغ باہر جاتا ہے مجھے نہیں
یاد که الا ماشاء اللہ کسی نے کسی وقت شاید دوسرے ذرائع سے سفر کیا ہو) وہ بغیر ہوائی جہاز کے

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
با ہر جا ہی نہیں سکتا اور پھر میاں طاہر نے وقف جدید کے کام کے لئے کراچی کا ایک سفر بھی نہیں کیا۔اب یہ محض اعتراض ہے کہ جس نے وقف جدید کے کام کے لئے کراچی کا کوئی سفر ہی نہیں کیا اُسے
مثال کے طور پر پیش کر دیا اور مبلغین جن کے متعلق ہر روز نہیں تو ہر ہفتہ عشرہ یا پندرہ ہمیں دن کے
بعد اخبار میں نکلتا ہے کہ فلاں دوست اشاعتِ اسلام کے لئے اور اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے باہر
جار ہے ہیں وہ ہمیشہ ہوائی جہاز کے ذریعہ باہر جاتے ہیں مگر ان کے متعلق محض ایک فتنے والی بات
کر دی گئی اور یہ جھوٹی بات کر کے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کی تصدیق کی
66
اور یہ اتنا مسخ شدہ جھوٹ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قول کے مطابق ایسے آدمی کو اَسْفَلُ مِنَ النَّارِ "
جانا ہی چاہیے۔اس بات کے کہنے والے کے الفاظ یہ ہیں :۔” جب کہ محض اشاعتِ اسلام کے لئے وطن سے باہر جانے والے مبلغین پر اتنا
خرچ نہیں کیا جاتا کہ ان کو ہوائی جہاز کا ٹکٹ لے کر دیا جائے“
غرض یہ منافقین ( جن کے متعلق میرا یہ اندازہ ہے کہ دس پندرہ ہوں گے کیونکہ ستر اسی لاکھ
کی اس جماعت میں اس سے زیادہ کیا ہونے ہیں ) آجکل مختلف جگہوں پر کبھی خط کے ذریعے اور
کبھی ویسے موقع مل گیا تو ایک دوسرے کے ساتھ باتوں باتوں میں اس قسم کے فتنے کی باتیں
کرتے ہیں۔اب جس آدمی کے کان میں یہ بات پڑے گی کہ میاں طاہر ہوائی جہاز سے کراچی
گئے اور ہمارے باہر جانے والے مبلغ ہوائی جہاز سے نہیں جاتے تو وہ نہ سہی مگر ہمارے کم عمر بچے
جنہیں پتہ نہیں وہ کہیں گے یہ کیا بات ہوئی۔اُن کے دماغ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی کہ باہر جانے
والا مبلغ ہوائی جہاز سے نہیں جاسکتا۔اُن
کو یہ پتہ نہیں لگ سکتا اور نہ اُن کو کبھی یہ خیال آیا ہے کہ یہ
پوچھیں کہ میاں طاہر احمد صاحب نے کبھی وقف جدید کے لئے کراچی کا ہوائی جہاز کا سفر بھی کیا
ہے
یا نہیں۔باقی اور کاموں کے لئے تو وہ جاتے رہتے ہیں۔مشرقی پاکستان بھی وہ گئے ہیں۔یہاں
سے سارے لوگ ہوائی جہاز سے جاتے تھے اس میں اُن کے لئے کوئی خصوصیت نہیں کیونکہ
وہاں جانے کا یہی ایک ذریعہ تھا۔سوائے اس کے کہ آپ یہ سمجھیں کہ ہمارے کارکن اتنے نکتے

خطبات ناصر جلد چہارم
۸۹
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
ہیں اور اُن کے پاس اتنا فارغ وقت ہے کہ وہ سمندری جہاز پر جائیں۔دس دن جانے میں اور
دس دن واپس آنے پر لگیں اور اسطرح ایک مہینہ لگ جائے اس کام کے لئے جسے ۳، ۴ دنوں میں
کیا جا سکتا ہے۔سوم۔ایک اعتراض یہ کیا جا رہا ہے کہ خلافت ثالثہ نے تمام جماعتی عہدوں پر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے خاندان کے افراد کا قبضہ دلا دیا ہے یعنی ان عہدوں پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان کا قبضہ ہے۔اب اس وقت بڑے بڑے جماعتی ادارے مثلاً صدر انجمن احمدیہ،
تحریک جدید ، وقف جدید ، فضل عمر فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں ریز روفنڈ ہیں۔جہاں تک صدر انجمن احمدیہ کا تعلق ہے اس کے بہت سے ناظر ہیں۔( یہی بڑے بڑے
عہدے ہیں نا) چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک وقت میں چار ناظر تھے
جن کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تھا اور آج جب کہ اس اعتراض کو
پھیلا یا جا رہا ہے۔دو ناظر ایسے ہیں جن کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان
سے ہے یعنی تعداد کم ہو گئی ہے اور شور زیادہ مچنا شروع ہو گیا ہے۔دراصل یہ خالی خلافت ثالثہ ہی پر اعتراض نہیں ہوا۔یہ اعتراض تو منافقین خلافت ثانیہ پر
بھی کرتے رہے ہیں۔صدر انجمن احمدیہ کا سب سے بڑا عہدہ صدر ،صدر انجمن احمد یہ ہے اور اس
وقت صدر ، صدر انجمن احمد یہ مولوی محمد دین صاحب ہیں اور آپ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے ان کی کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔صدر انجمن احمد یہ کے کام
کے لحاظ سے اس وقت دو نگران ہیں۔نگران نمبر دو نظارت علیا ہے جس کا اپنا کوئی شعبہ نہیں، لیکن
دوسرے شعبوں میں Coordination ( کو آرڈی نیشن ) کرانا اور ان کی عام طور نگرانی کرنا یہ اس
کا کام ہے۔اس کے اوپر صدر، صدر انجمن احمد یہ بیٹھا ہے اور نیچے مستقل ذمہ داری کا کام سنبھالنے
والے مختلف ناظر ہیں۔ناظر بیت المال ( ہر دو آمد و خرچ ) کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ناظر امور عامہ کا خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اصلاح وارشاد کے تین ناظر ہیں ان میں سے کسی ایک کا بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خاندان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ناظر نشر واشاعت ہے۔اسکا بھی خاندان کے ساتھ کوئی تعلق
نہیں ہے۔میں نے بتایا ہے کہ اس وقت دو ناظر ہی ایسے ہیں جن کا خاندان کے ساتھ تعلق ہے۔ایک
ناظر اعلیٰ اور دوسرے ناظر خدمتِ درویشاں۔ہمارے یہاں کی جو عام تنظیم ہے اس کے ساتھ
ناظر خدمت درویشاں کا تعلق نہیں ہے لیکن قادیان میں ہمارے جو بھائی قربانی دے کر درویشانہ
زندگی گزار رہے ہیں اُن کے خاندان اور عزیز رشتہ دار جو یہاں رہتے ہیں اُن کی دیکھ بھال کے
لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک ناظر مقرر کر دیا تھا۔وہ اب بھی ہے۔پس جہاں تک انتظام کا تعلق ہے ایک نظارت بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
خاندان کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ سارے کے سارے اور بڑے بڑے
عہدے خاندان والوں نے سنبھالے ہوئے ہیں محض جھوٹ ہے۔اسی طرح وقف جدید کے جو صدر ہیں وہ شیخ محمد احمد صاحب مظہر ہیں اور خاندان کا ایک
آدمی وقف جدید میں ہے یعنی میاں طاہر احمد صاحب۔جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے تحریک جدید
کے وکلاء میں سے ایک وکیل ہے اور وہ میاں مبارک احمد صاحب ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ
وہ وکیل اعلیٰ ہیں مگر میں نے اُن کو پہلی دفعہ وکیل اعلیٰ مقرر نہیں کیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے مقرر فرمایا تھا۔میں نے ان کو اس عہدے سے ہٹایا نہیں۔اس کا میں قصور وار ہوں اور اپنے
قصور کا اعتراف کرتا ہوں لیکن ساری وکالتوں میں صرف ایک شخص ہے مگر منافقین کہتے ہیں کہ
سارے عہدے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سنبھال لئے ہیں۔پھر فضل عمر فاؤنڈیشن ہے۔اس کے نہ صدر اور نہ سیکرٹری ایسے ہیں جن کا تعلق جسمانی طور
پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے ہو۔روحانی طور پر تو سب کا تعلق ہے۔اگر وہ کہیں کہ ہم نے روحانی معنے میں بولا تھا تو پھر ہر ایک احمدی کا حضرت مسیح موعود علیہ ا
والسلام کے ساتھ تعلق ہے کیونکہ یہ سب جماعت ایک روحانی خاندان پر مشتمل ہے۔الصلوة

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۱
خطبہ جمعہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۷۲ء
باقی رہا نصرت جہاں ریزروفنڈ تو اس کے دراصل تین حصے ہیں۔ایک ہے مجلس نصرت جہاں
اس کے انچارج یہ میرے سامنے بیٹھے ہمارے عزیز بھائی اسماعیل صاحب منیر ہیں ان کا جسمانی طور پر
تو خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ایک حدیقہ المبشرین ہے جس
میں تمام شاہدین کو اکٹھا کر دیا گیا ہے ان کے جو انچارج ہیں اُن کا بھی خاندان سے کوئی تعلق نہیں
ہے۔پھر اس کے چندے وغیرہ کا جو انتظام ہے وہ اپنے چوہدری ظہور احمد صاحب جو ناظر دیوان
ہیں ان کے سپر د کیا ہوا ہے اور وہ یہ کام رضا کارانہ طور پر کر رہے ہیں۔ان کا بھی خاندان کے
ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پس ایک غلط اور جھوٹی بات کو آنکھیں بند کر کے منہ سے نکال دینا اور اپنی حماقت سے یہ
سمجھنا کہ دنیا تمہیں دیکھے گی نہیں یا دُنیا تمہاری شرارت کو سمجھے گی نہیں یا دُنیا سمجھنے کے باوجود تمہیں
کچھ کہے گی نہیں یہ تو تمہاری سراسر جہالت ہے لیکن تم یہ کیسے سمجھ لیتے ہو کہ تم خدا تعالیٰ سے اپنی ان
حرکتوں کو چھپا لو گے اور اس کے غضب سے بچ جاؤ گے۔چہارم۔ایک بات ( اور وہ بھی پہلی بار نہیں کہی جا رہی ) یہ ہے کہ خلیفہ خدا نہیں بنا تا انسان
بناتا ہے۔یہی اعتراض حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ پر کیا گیا۔یہی اعتراض حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ
پر کیا گیا ہے اور آج یہی اعتراض مجھ پر کیا جا رہا ہے
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو انجمن کے چند آدمیوں نے خلیفہ منتخب کر دیا تھا پھر جماعت
نے بھی آپ کی بیعت کر لی تھی۔حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کے متعلق زیادہ سے زیادہ اتنا کہا جا
سکتا ہے کہ جو دوست حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی وفات پر قادیان میں موجود تھے ، وہ اکٹھے
ہوئے اور جس طرح ایک آندھی آتی ہے اور وہ چیزوں کو ایک طرف کونے میں اڑا کر لے جاتی
ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے احمدیوں کے دلوں پر تصرف کیا اور وہ سب ( إِلَّا مَا شَاءَ
اللہ جن کو ٹھوکر لگی ) ایک ہاتھ پر ا کٹھے کر دیئے گئے۔پھر حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ نے ۱۹۵۶ء میں انتخاب خلافت کی ایک کمیٹی بنائی اور

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۲
خطبہ جمعہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۷۲ء
ایک نظام قائم کر دیا۔چنانچہ جب خلافت ثالثہ کے انتخاب کا وقت آیا تو وہ جو ساری عمر کے مخالف تھے
اور جماعت مبائعین جن پر اللہ تعالیٰ کی نصرتیں اور فضل نازل ہورہے تھے ، کوحسد ، نفرت اور غصے
کی نگاہ سے دیکھنے والے تھے۔ان کی زبان سے بھی یہ نکلا کہ کاش حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ
بھی ایسا انتظام کر جاتے تا کہ یہ فتنہ نہ پیدا ہوتا جو ۱۹۱۴ء میں رونما ہوا۔اس فتنہ سے ان کی کیا
مراد ہے، یہ تو وہ جانیں یا اللہ تعالیٰ جانے لیکن بہر حال وہ بھی اس انتخاب خلافت کے نظام کی
تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے تھے۔پس منافقین یہ کہتے ہیں کہ چونکہ خلافت کمیٹی جو ۱۹۵۶ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے قائم کی تھی اُس نے خلیفہ ثالث کو مقرر کیا ہے۔اس لئے یہ خدا کا انتخاب کیسے ہو گیا؟ یہ تو
انسانوں کا انتخاب ہے اور وہ بھی چند لوگوں کا کیونکہ ساری جماعت کو اکٹھا نہیں کیا گیا حالانکہ
ساری جماعت تو جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی اکٹھی نہیں ہوسکتی۔بہر حال جو ممکن ہے وہ یہی ہے کہ
جو اس وقت آجائے وہ اس میں شریک ہو جائے۔اس کا انتظام کر دیا گیا تھا جس کی بنا پر بڑی
سہولت سے انتخاب عمل میں آیا اور جس کے نتیجہ میں خلافت کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دی گئی۔میرے تو وہم وگمان میں بھی کبھی یہ خیال نہیں آیا تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے اتنی بھاری ذمہ داری کے
نیچے رکھے گا جو چل دینے والی ہے۔لوگ اس کو مذاق سمجھتے ہیں مگر یہ اتنی بھاری ذمہ داری ہے کہ
میں سمجھتا ہوں کوئی آدمی اپنے ہوش و حواس میں ایک لمحہ کے لئے بھی اس ذمہ داری کو اُٹھانے کی
خواہش نہیں کرسکتا۔کہتے ہیں کہ میں نے باہر جا کر اپنے حق میں پرو پیگنڈہ کیا تھا کہ مجھے خلیفہ بنایا جائے۔اب
اس وقت جو دوست یہاں بیٹھے ہوئے ہیں جن میں کچھ باہر سے بھی آئے ہوئے ہیں۔کوئی ہے جو
کھڑے ہو کر قسم کھا کر یہ کہہ سکے کہ میں نے اُسے یہ کہا ہو کہ مجھے خلیفہ بنانا ؟ میں نے بتایا ہے
کہ میرے تو دماغ میں بھی یہ خیال نہیں آسکتا تھا۔میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی وفات پر چوہدری انورحسین صاحب
لے اس پر سامعین کی طرف سے نہیں ! نہیں !! کی آوازیں بلند ہوئیں۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۳
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
میرے پاس آئے اور اُنہوں نے مجھ سے کوئی ایسی بات کی کہ مجھے یہ خیال آیا کہ ان کے دماغ
میں ہے کہ آج جماعت شاید خاندانِ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے باہر کسی کو خلیفہ منتخب
کرے۔تو یہ نہ ہو کہ خاندان کی وجہ سے کوئی ذراسی بھی بدمزگی پیدا ہو جائے۔اس لئے محتاط رہنا
چاہیے۔میں نے سمجھا ٹھیک ہے انہیں یہ نیک نیتی سے خیال آیا ہے۔خیر جب انہوں نے مجھ سے
یہ بات کی تو میں نے ایک رؤیا کی بناء پر اُن سے کہا کہ میں تمہیں تسلی دلاتا ہوں اور یہ ذمہ داری
لیتا ہوں کہ ہمارے خاندان کے کسی فرد کی وجہ سے بدمزگی پیدا نہیں ہوگی۔جماعت جس کو چاہے
خلیفہ منتخب کرے۔ہم اس پر امَنَّا وَ صَدَّقنا کہیں گے اور نیک نیتی سے اس کی اطاعت کریں گے۔کہتے ہیں کہ باہر کے ٹور کئے اور اپنا پروپیگنڈہ کیا اور انتخاب کے وقت بڑی بد انتظامی
ہوئی اور زبردستی خلیفہ بن بیٹھا۔یہ باتیں میں بڑی دیر سے ٹن رہا ہوں۔سوائے اس کے کہ میں
لَعْنَتُ اللهِ عَلَى الكنبین کہوں اور کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن جہاں تک عقیدہ کا سوال ہے، ہم اس
عقیدہ پر قائم ہیں اور ہم سے مراد امت محمدیہ ہے جس میں پہلے بھی خلافت رہی۔اب بھی خلافت
ہے اور رہے گی اللہ تعالیٰ کے فضل اور اسی کے رحم سے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور
منافق کا یہ عقیدہ ہے یا کم از کم وہ اس عقیدہ کا اظہار یہی کرتا ہے کہ چونکہ انسانوں کے ہاتھ سے یہ
فعل ہوتا ہے اس لئے خلیفہ خدا نہیں بناتا۔اس کی منشاء نہیں ہوتی چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے فرمایا ہے کہ کئی بے وقوف لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ خدا نے اپنے بندوں کو کہا کہ تم جا کر اپنا
انتخاب کر لو اور میں یہی سمجھ لوں گا کہ میں نے خلیفہ بنایا ہے۔یہ بات تو خدا تعالیٰ کے ساتھ مذاق
کرنے کے مترادف ہے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ پر بھی یہی اعتراض کیا گیا تھا کہ آپ کو خدا نے خلیفہ نہیں
بنایا۔اس سلسلہ میں آپ کے بہت سارے حوالے ہیں۔جن میں سے اس وقت میں چند ایک
آپ کو سنا دیتا ہوں۔آپ نے ۱۹۱۲ ء میں فرمایا تھا:۔یہ رفض کا شبہ ہے جو خلافت کی بحث تم چھیڑتے ہو۔یہ تو خدا سے شکوہ کرنا چاہیے کہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۴
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
بھیرہ کا رہنے والا خلیفہ ہو گیا۔کوئی کہتا ہے کہ خلیفہ کرتا ہی کیا ہے؟ لڑکوں کو پڑھاتا ہے۔۔۔کوئی کہتا ہے کہ کتابوں کا عشق ہے۔اسی میں مبتلا رہتا ہے ہزار نالائقیاں مجھ پر تھو پو۔مجھے
پر نہیں یہ خدا پر لگیں گی جس نے مجھے خلیفہ بنایا۔اب میں بھی یہی کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے جو نالائقیاں تم مجھ پر تھوپنے کی
کوشش کرو گے وہ تم دراصل مجھ پر نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کی صفات پر اعتراض کر رہے ہو گے
پھر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے فرمایا:۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس قسم کے خیالات
ہلاکت کی حد تک پہونچاتے ہیں۔تم اُن سے بچو۔پھرٹن لو کہ مجھے نہ کسی انسان نے ، نہ کسی
انجمن نے خلیفہ بنایا اور نہ میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے پس مجھ کو نہ
کسی انجمن نے بنایا اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا اور اُس کے چھوڑ دینے پر تھوکتا
بھی نہیں اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی ردا ء کو مجھ سے چھین لے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں:۔” خلافت کیسری کی دکان کا سوڈا واٹر نہیں تم اس بکھیڑے سے کچھ فائدہ نہیں اُٹھا
سکتے۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔میں جب
مرجاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہو گا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اُس کو آپ کھڑا کر دے گا۔تم نے میرے ہاتھوں پر اقرار کئے ہیں تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنا
دیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہو سکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ
معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے تو یا درکھو میرے پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو
166
تمہیں مرتدوں کی طرح سزا دیں گے۔حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ کے بھی بہت سے حوالے ہیں کیونکہ آپ ہی کے زمانہ خلافت
میں غیر مبائعین نے زیادہ تر خلافت کی بحثیں چھیڑی تھیں۔میں آپ کا ایک ہی حوالہ لیتا ہوں اور
اس ضمن میں الفضل کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ یہ حوالے اخبار میں بار بار چھاپتے رہیں تاکہ نئی

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۵
خطبہ جمعہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۷۲ء
نسل اور نئے آنے والوں کو یہ پتہ لگے کہ اس سلسلہ میں کیا جھگڑے ہوئے اور کیا فیصلے ہوئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔اسلامی اصول کے مطابق یہ صورت ہے کہ جماعت خلیفہ کے ماتحت ہے اور آخری
اتھارٹی جسے خدا نے مقرر کیا اور جس کی آواز آخری آواز ہے وہ خلیفہ کی آواز ہے۔کسی
انجمن، کسی شوری یا کسی مجلس کی نہیں ہے یہی وہ بات ہے جس پر جماعت کے دوٹکڑے
ہو گئے۔خلیفہ کا انتخاب ظاہری لحاظ سے بے شک تمہارے ہاتھوں میں ہے۔تم اس کے متعلق
دیکھ سکتے اور غور کر سکتے ہومگر باطنی طور پر خدا کے اختیار میں ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے خلیفہ
ہم قرار دیتے ہیں اور جب تک تم لوگ اپنی اصلاح کی فکر رکھو گے۔اُن قواعد اور اصولوں
کو نہ بھولو گے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ضروری ہیں۔تم میں خدا خلیفہ مقرر
کرتارہے گا اور اُسے وہ عصمت حاصل رہے گی جو اس کام کے لئے ضروری ہے۔خالی اتنا نہیں کہ خدا خلیفہ بناتا ہے بلکہ ساتھ یہ بھی ہے کہ اگر خدا خلیفہ بناتا ہے تو یہ بات جو
حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ نے مختصراً کہی اور جس کی وضاحت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ
نے کی وہ بھی ماننی پڑے گی۔چنانچہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ آپس کے جھگڑے اور
اختلافات کے متعلق فرماتے ہیں:۔سنو! تمہاری نزاعیں تین قسم کی ہیں۔ان میں سے میں نے دو کو لیا ہے جن کا
یہاں تعلق ہے ) اول ان امور اور مسائل کے متعلق ہیں جن کا فیصلہ حضرت صاحب نے کر
دیا ہے۔جو حضرت کے فیصلے کے خلاف کرتا ہے وہ احمدی نہیں۔“
66
پھر فرماتے ہیں دوسرے وہ یعنی بعض ایسے مسائل جو تفصیل کے ساتھ تعلق رکھتے تھے اور
آئندہ سامنے آنے والے تھے کیونکہ بعض مسائل سلسلہ خلافت شروع ہوتے ہی سامنے آجاتے ہیں۔سلسلۂ خلافت شروع ہونے سے قبل ظاہر نہیں ہوتے مثلاً یہی مسئلہ کہ خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ
کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ اس کا ایک یہ حل ہے جو میں نے پیش کیا۔ایک رنگ میں اور مجھ سے

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۶
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
پہلے آنے والوں نے کہا اپنے اپنے رنگ میں۔چنانچہ جب مجھ سے ۱۹۶۷ء میں پوچھا گیا کہ آپ کا
تعلق جماعت احمدیہ سے کیا ہے؟ تو میں نے کہا یہ سوال غلط ہے۔اس لئے کہ میں اور جماعت احمد یہ
ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔ان کو علیحدہ علیحد ہ نہیں کیا جا سکتا۔غرض آپ نے فرمایا:۔جن پر حضرت صاحب نے گفتگو نہیں کی۔ان پر بولنے کا تمہیں خود کوئی حق نہیں۔جب تک ہمارے دربار سے تم کو اجازت نہ ملے۔پس جب تک خلیفہ نہیں بولتا یا خلیفہ کا
خلیفہ دنیا میں نہیں آتا۔ان پر رائے زنی نہ کرو۔مجھ تک یہ رپورٹ بھی پہنچی ہے کہ بعض بیوقوف کمزور ایمان والے یہ کہتے بھی سنے گئے ہیں
کہ مجد دتو اللہ تعالیٰ بناتا ہے اور خلیفہ انسان بناتا ہے۔اس بارہ میں موٹی بات تو یہ ہے کہ مجد دکون
بناتا ہے اور کون نہیں بناتا اس کے متعلق ہمیں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ملتا ہے۔قرآن کریم میں اس کے متعلق کوئی ارشاد نہیں۔سارے قرآن کریم میں مجدد کا کوئی ذکر ہی نہیں
ہے۔خلیفہ کون بناتا ہے اور کون نہیں بناتا، اس کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ
سورہ نور میں فرماتا ہے۔لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم - خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خلیفہ میں بنا تا ہوں اب جس کے
متعلق قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں بناتا ہوں اس کے متعلق تو کہتے ہیں کہ خدا نہیں
بنا تا اور جس کے متعلق حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ خدا نہیں بناتا اُس
کے متعلق کہتے ہیں کہ خدا بناتا ہے۔حالانکہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم سے زائد
کوئی بات کہہ ہی نہیں سکتے تھے ورنہ قرآن کریم کامل اور مکمل نہیں ٹھہرتا۔جب حضرت نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا کہ مجدد اللہ تعالیٰ بناتا ہے یا مبعوث کرتا ہے تو آپ کا یہ ارشاد
ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کی تفسیر تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے فرمایا مجددبھی ایک خلیفہ ہے اور خلیفہ
کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اُسے میں بناتا ہوں۔انسان نہیں بناتا کیونکہ جو خلیفہ آئے گا وہ خدا
بنائے گا دوسرے یہ کہ وہ لوگ جنہیں ہمارے دربار سے اجازت نہیں ملی تب بھی خلافت کی بحث
میں اُلجھتے ہیں۔اُن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آخر یہ کون کہے گا کہ یہ مجدد ہے۔اس کو خدا تعالیٰ نے

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۷
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
مجدد بنایا ہے۔کیا یہ بتانے کے لئے آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے جو انبیاء علیہم السلام کے
لئے بھی نہیں آئے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے مانگے گئے لیکن انکار کر دیا گیا کہ
اس غرض کے لئے نہیں آئیں گے۔کیا کسی زمانہ میں یا کسی وقت میں انسانوں کا کوئی مجموعہ ہے جس
کو خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کرنے کا حق دیا ہے کہ جس کے متعلق وہ کہیں گے کہ خدا نے مجدد بنایا
ہے
وہ مجد د بن جائے گا۔قرآن کریم میں تو ہمیں یہ بات کہیں نظر نہیں آتی۔پھر کون کہے گا ؟ وہ خود کہے
گا جب کہے گا۔بہتوں نے تو کہا ہی نہیں کہ ہم مجدد ہیں یعنی جن بزرگوں کو ہم مجد دسمجھتے ہیں اُن میں
سے اکثر نے یہ کہا ہی نہیں کہ ہم مجدد ہیں۔جنہوں نے کہا کہ ہم مجدد ہیں اُنہوں نے بھی یہ کہا ہے کہ
خدا نے انہیں بتایا ہے کہ میں نے تمہیں مجدد بنایا ہے۔پس اگر خلیفہ کہے کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ
میں نے تجھے خلیفہ بنایا ہے تو پھر ؟ کیا تم فیصلہ کرو گے کہ اس نے صحیح کہا ہے یا غلط۔فیصلے کرنے کے
اصول ہیں یعنی کوئی شخص جھوٹ بھی بول سکتا ہے مگر اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
اصول مقر رفر مائے ہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے جب یہ فرمایا تھا کہ نہ انجمن مجھے خلیفہ بنا سکتی ہے اور نہ
کوئی انسان مجھے خلیفہ بنا سکتا ہے میں تو انجمنوں کے خلیفہ بنانے پر تھوکتا بھی نہیں ہوں۔تو کیا
اُنہوں نے اپنے کسی تکبر اور غرور کے نتیجہ میں کہا تھا یا خدا نے انہیں فرمایا تھا کہ میں نے تمہیں
خلیفہ بنایا ہے۔یقیناً خدا ہی نے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو یہ فرمایا تھا کہ میں نے تجھے خلیفہ
بنایا ہے۔پھر خلافت ثانیہ آئی۔کیا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی طرف سے یہ کہہ دیا تھا کہ
خدا نے مجھے خلیفہ بنایا ہے درآنحالیکہ خدا نے آپ کو یہ نہیں فرمایا تھا کہ میں نے تجھے خلیفہ بنایا ہے
وہ اتنا محتاط انسان کہ جس نے اُمتِ احمدیہ یعنی اُمت محمدیہ کے علماء اور سمجھ دار لوگوں کے اصرار
کے باوجود مصلح موعود ہونے کا دعوی اس وقت تک نہیں کیا کہ جب تک خدا نے اُسے یہ نہیں بتادیا
کہ میں نے تجھے مصلح موعود بنایا ہے اس کے متعلق تم یہ اعتراض کرتے ہو کہ اُس نے اپنی طرف
سے خلیفہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۸
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اور جہاں تک میرا تعلق ہے، ایک اور تکلیف کے وقت میں نے خدا تعالیٰ سے یہ دعا کی تھی
اور میں اُس خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اس مسجد میں یہ اعلان
کرتا ہوں کہ اُس نے مجھے بڑے پیار سے فرمایا:۔يدَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ (ص: ۲۷) پس میں خلیفہ اس لئے نہیں ہوں کہ تم میں
سے کسی گروہ نے مجھے منتخب کیا ہے۔میں خلیفہ اس لئے ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے منتخب کیا اور خلیفہ بنایا
اور پیار کے ان الفاظ سے یاد فرمایا ہے۔غرض خلیفہ خدا ہی بنایا کرتا ہے۔انسانوں
کا یہ کام ہی نہیں
اور جن کو خدا خلیفہ بناتا ہے وہ انسانوں کے کام پر تھوکتے بھی نہیں اور نہ ان کی کوئی پرواہ کرتے ہیں۔خلافت حقہ اصولی طور پر اللہ تعالیٰ کی نصرت اور تائید سے پہچانی جاتی ہے۔اس کی آگے
تفصیل ہے جو بہت لمبی ہے جس میں اس وقت میں نہیں جا سکتا۔مراد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ خودا اپنی
حکمت کا ملہ سے جس کا ہمیں پتہ نہیں ہوتا ، خود مجھے بھی پتہ نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ کی کیا حکمت تھی لیکن
مجھے یہ پتہ ہے کہ اُس نے مجھے خلیفہ بنایا اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ اُس نے اپنی حکمت کا ملہ سے جس
کو اس وقت خلیفہ بنایا ہے، اس سے وہ پیار بھی کرتا ہے اور اس کی تائید بھی کرتا ہے۔غرض
خدا تعالیٰ کی نصرت بتا رہی ہوتی ہے کہ یہ خلافت حقہ ہے۔مگر میں اپنے متعلق سوچتا ہوں تو اپنے
آپ کو ایک ناکارہ مزدور پاتا ہوں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے متعلق یہی
کہا تھا تو میں تو اتنا بھی نہیں۔غرض خدا کا ایک ناکارہ مزدور ہوں۔ویسے بھی انسان ہے کیا چیز
جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اُس کے شامل حال نہ ہو۔انبیاء علیہم السلام جس وقت کہتے ہیں یا اُن
کے خلفاء جس وقت یہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے آپ کو دیکھتے ہیں تو
خود کو بالکل ناکارہ مزدور پاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر تو انسان کچھ بھی نہیں۔مگر جو خدا تعالیٰ سے
ملاپ کے بعد ملتا ہے وہ انسان کا اپنا نہیں ہوتا وہ خدا تعالیٰ کا ہوتا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ میری دعاؤں کو سنتا ہے اور اتنی کثرت سے سنتا ہے کہ آپ کو اگر
میں ساری باتیں بتا دوں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ممکن ہے آپ کے خیالات بھی پریشان ہو
جائیں گے۔بعض دفعہ ابھی دعا کی نہیں ہوتی ، دل میں خیال ہی آتا۔اللہ تعالیٰ اُسے بھی قبول فرما

خطبات ناصر جلد چہارم
۹۹
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
لیتا ہے۔ویسے یہ ٹھیک کہ اللہ اللہ ہے اور انسان انسان ہی ہے۔کبھی وہ ہماری دُعا رد بھی کر دیتا
ہے اور نہیں مانتا کیونکہ وہ مالک ہے۔ہمارا اُس پر کوئی حق نہیں۔ہم پر اس کے سارے حقوق
واجب ہیں۔اللہ تعالیٰ کبھی ہماری دُعاؤں
کو مہینوں کے بعد سنتا ہے
کبھی وہ سالوں کے بعد سنتا ہے
لیکن کبھی وہ اپنی شان اس رنگ میں بھی دکھاتا ہے کہ ابھی دعا کے الفاظ منہ سے نہیں نکلے ہوتے
کہ وہ بات پوری ہو جاتی ہے۔غرض اللہ تعالیٰ دُعا ئنتا ہے اور بات مان لیتا ہے اور کام کر دیتا
ہے۔چنانچہ بے شمار دفعہ دُعاؤں کو اس رنگ میں بھی قبول ہوتے دیکھا ہے کہ ادھر دل میں خیال
آیا اور ادھر وہ بات پوری ہو گئی۔پھر بعض دفعہ دعا کے نتیجہ میں اُس نے ناممکن باتوں کو ممکن بنا دیا۔دُعا کروانے والے شور مچارہے تھے کہ دُعا کرواتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ دعا کرو
مگر بظاہر ( مثلاً وکلاء سے مشورہ کیا ہے بچنے کی کوئی صورت نہیں مگر خدا تعالیٰ سے دعا کی تو اُس
نے ایسی دعائیں بھی قبول فرما لیں۔دراصل خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں اپنی شان اور
عظمت کے اظہار کیلئے قبول فرماتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی دعا ئیں اسلئے بھی قبول فرماتا
ہے کہ وہ اس سے دُنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ یہ میرے بندے ہیں۔تم ان سے دشمنی مول نہ لو کیونکہ
تم اُنکے مقابلے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اُن کو میں نے اپنے ایک کام کے لئے بچنا ہے۔جب
تک خدا اُن سے وہ کام لینا چاہتا ہے لیتا ہے پھر مار دیتا ہے اور ایک دوسرا آدمی کھڑا کر دیتا ہے۔زندگی اور موت تو انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ایک دم کا بھی اعتبار نہیں ہے لیکن جب تک وہ
آخری دم نہیں آجا تا اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی نصرت کے نظارے اس ایک وجود میں جس کو وہ
خلیفہ بناتا ہے دُنیا دیکھتی رہتی ہے۔یہ موٹے موٹے نظارے میں بتا دیتا ہوں تاکہ بچوں کو بھی سمجھ آجائے۔میری خلافت ہے
د پر
تھوڑ اسا زمانہ گزرا ہے۔ابھی پانچ چھ سال ہی ہوئے ہیں اس تھوڑے سے عرصہ میں صدر انجمن احمد یہ
کے چندوں میں ۴۱ فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔اب یہ میری طاقت ہے؟ نہیں ! میں نے تو کبھی دعویٰ
ہی نہیں کیا کہ یہ میری طاقت سے ہوا ہے یا یہ میری کسی مہارت یا میرے کسی ہنر کا نتیجہ ہے۔یہ
اللہ تعالیٰ کی نصرت ہے۔اللہ تعالیٰ نے جب مجھے خلیفہ بنایا تو اُس نے فرمایا میں تیرا مددگا رہوں۔

خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۱۰ ؍ مارچ ۱۹۷۲ء
میں تیرے ساتھ کھڑا ہوں۔تجھے کیا فکر ہے جو چیز تو سوچ بھی نہیں سکے گا، وہ میں تجھے دے دوں
گا۔اگر میں شروع میں اپنے دماغ سے کوئی منصوبہ بناتا تو میں یہ ۴۱ فیصد کا اضافہ کبھی نہ کرسکتا
کیونکہ مجھے اپنی کمزوریاں سامنے نظر آتی ہیں۔میں کہتا کہ پانچ فیصد کافی ہے تو اس طرح چھ سال
میں زیادہ سے زیادہ ۳۰ فیصد کا اضافہ بنتا۔پھر میں اس میں سے بھی نکالتا کہ شاید یہ ہو جائے ،
شاید وہ ہو جائے۔مثلاً زیادہ چندہ دینے والے فوت ہو جائیں۔اُن کی جائیدادیں تقسیم ہو جائیں۔اُن کے بچے مخلص نہ رہیں۔غرض میں ہزار باتیں سوچتا اور میں کبھی یہ اعلان کرنے کی جرات نہ کرتا کہ میں نے اپنی
عقل اور مہارت سے یہ طے پایا ہے کہ آئندہ پانچ چھ سال میں انجمن کے چندے۴۱ فیصد زیادہ
ہو جائیں گے لیکن خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے تجھ سے کام لینا ہے۔تجھے ضرورت کا پتہ نہیں ہو
گا۔تجھے ضرورت کے لئے جتنی رقم چاہیے۔اس کا بھی پتہ نہیں ہوگا۔میں اس کا سامان کروں گا۔علاوہ ازیں اس تھوڑے سے عرصہ میں جماعت نے فضل عمر فاؤنڈیشن کے سلسلہ میں بہت
بڑی مالی قربانی دی ہے پھر آگے بڑھوں کی سکیم ہے۔اس میں بھی جماعت نے بہت بڑی قربانی
پیش کی ہے۔یہ جو نصرت جہاں ریز روفنڈ ہے یہ خالی رقم ہی نہیں بلکہ اس کے استعمال میں اللہ تعالیٰ
نے برکت ڈالی ہے اور یہی اصل الہی نصرت اور برکت ہے۔پہلے بھی میں نے شاید بتایا تھا کہ ہم
نے مغربی افریقہ کے کچھ ممالک میں طبی امدادی مرا کز کھولے ہیں۔ابھی ایک سال پورا نہیں ہوا
مگر جتنا سرمایہ اُن کے اوپر لگایا گیا ہے۔ایک سال کے اندراندر اس سے ڈیڑھ سو گنا زیادہ آمد
ہوئی ہے۔یہ رقم باہر نہیں بھجوائی جا سکتی اور نہ ہماری کہیں باہر لے جانے کی نیت ہے۔وہ وہیں خرچ
ہوتی ہے۔اس سے آپ کے کاموں میں تیزی پیدا ہوتی ہے۔غرض ابھی ایک سال پورا نہیں ہوا
لیکن ہم نے جتنا سرمایہ خرچ کیا تھا اس سے ڈیڑھ سو گنا زیادہ آمد ہوئی ہے یعنی اتنی نصرت ہوئی
ہے کہ سو کے اڑھائی سو بن گئے ہیں۔اب یہ برکت میں نے ڈالی ہے؟ نہیں! یہ برکت اللہ تعالیٰ نے ڈالی ہے۔یہ جو منافق
باتیں کرتے ہیں کیا ان کی بزرگی کو قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے برکت دی ہے؟ نہیں! ان کو تو

خطبات ناصر جلد چہارم
1+1
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اللہ تعالیٰ نے کھڑا ہی نہیں کیا۔ان کو تو اس نے ڈانٹا اور سمجھایا ہے کہ تم اپنی حرکتوں سے باز آ جاؤ
ور نہ میرے قہر کے نیچے تمہیں شدید عذاب اُٹھانا پڑے گا۔پس یہ برکتیں بتاتی ہیں کہ خلیفہ خدا نے مقرر فرمایا ہے کیونکہ ایسی نصرت کے کام ایسی
نصرت کے واقعات اور ایسی نصرت کے مظاہرے ہوتے ہیں کہ جن میں انسانی ہاتھ کا دخل نہیں ہوتا۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ جس طرح اس نصرت میں انسانی ہاتھ نظر نہیں آرہا اسی طرح انتخاب خلافت
میں انسانی ہاتھ نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ انسان جو کہے اللہ تعالیٰ
مجبور ہو جائے اور اس کی مدد اور نصرت کرنا شروع کر دے۔کیا تم اپنے زور سے اللہ تعالیٰ کو مجبور کر
سکتے ہو؟ نہیں! جب تک تم اس کے فضل اور رحم کو جذب نہیں کرو گے، تم اس کی مدد اور نصرت کس
طرح لے سکتے ہو۔غرض اللہ تعالیٰ کی نصرت کے بے شمار نظارے ہیں۔میں نے بتایا ہے دعاؤں کی قبولیت
ہے جو ساری دُنیا پر پھیلی ہوئی ہے۔قبولیت دعا کے یہ نظارے ساری دُنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔دنیا اس پر حیران ہو جاتی ہے۔کئی ایک کے متعلق میں ذکر کر دیتا ہوں اور کئی ایسے بھی ہیں جن کا
میں ذکر نہیں کرتا البتہ جہاں دُعا کے وہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔وہاں ان نظاروں کو دیکھ کر خود
ہی پتہ لگ جاتا ہے۔مگر اصل چیز تو یہ ہے کہ ان نظاروں کو دیکھ کر دُنیا کے دل میں اللہ تعالیٰ اور
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کی جائے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے غلبہ
اسلام کی یہ مہم چلائی ہے۔چنانچہ افریقہ سے کئی خط آ جاتے ہیں کہ ہم عیسائی ہیں لیکن ہمیں یہ پتہ لگا
ہے کہ آپ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ہماری یہ مشکل ہے آپ اس کے لئے دعا کریں۔ایک
دفعہ مشرقی افریقہ سے ایک سکھ کا خط آگیا کہ مجھے یہ ابتلاء در پیش ہے اور یوں تو میں غیر مسلم ہوں
لیکن میں نے دیکھا ہے یا سنا ہے کہ آپ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں، اس لئے آپ میرے لئے دُعا
کریں۔چنانچہ وہ دعا کے لئے خط لکھتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس کا کام کر دیا اور اس
کی پریشانیاں دور کر دیں۔پھر جب وہ مجھے خط لکھا کرے تو ساتھ ہی آخر میں مجھے یہ بھی لکھ دیا
کرے کہ آپ کی دُعا سے میرا کام ہو گیا ہے۔میں نے یہ نظارہ دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کی

خطبات ناصر جلد چہارم
۱۰۲
خطبه جمعه ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
دعا میں برکت ڈالی ، اس لئے میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے اور میرے دل میں یہ شوق
پیدا ہوتا ہے کہ میں آپ کو خط لکھوں۔میں خط لکھ دیتا ہوں مگر آپ کو اس کا جواب دینے کی تو کوئی
ضرورت نہیں ہے۔میں تو اپنی محبت کا اظہار کرتا ہوں۔میں نے دفتر سے کہا کہ اسے کہنے دو جو یہ
کہتا ہے۔اس کے خط کا جواب ضرور جائے گا کیونکہ اگر خدا کی قدرت کا نظارہ دیکھ کر اس کے دل
میں محبت پیدا ہوتی ہے تو ہمارے دل میں تو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر
دی ہے۔پس یاد رکھو کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے۔کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا جو الہی سلسلہ کے خلفاء
بنا یا کرے۔پنجم۔ایک یہ اعتراض ہے جو پانچ دس آدمی جن کا ہمیں علم ہوا ہے بڑے زور وشور کے
ساتھ کر رہے ہیں کہ جو خلافت کمیٹی خلیفہ کے انتخاب کے لئے ۱۹۵۶ء میں بنائی گئی تھی اس کو فوراً
تو ڑ دو۔ورنہ ہم جماعت احمدیہ میں ایک عظیم انقلاب بپا کر دیں گے۔کہتے ہیں کہ ہمارا ادارہ ، یعنی ادارہ منافقین ”اس
نتیجہ پر پہنچا ہے کہ خلافت کمیٹی جیسا
غیر جمہوری ادارہ قائم ہی اس مقصد کے لئے کیا گیا تھا ( یعنی ۱۹۵۶ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ
نے اس مقصد کے لئے قائم کیا تھا ) کہ خلافت خاندانِ مقدسہ سے باہر کسی صورت نہ جا سکے اور
خلافت کمیٹی کی منطق پر (خلافت ثانیہ پر جو تنقید ہو رہی ہے اس کے الفاظ بھی ذرا ملا حظہ کریں )
مذہب کی خوبصورت چھاپ چڑھا کر پوری کی پوری جماعت کو ہمیشہ کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ
کر رکھ دیا گیا ہے۔“
زنجیروں میں تو جماعت کو جکڑا گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ زنجیریں غلامی کی نہیں۔یہ محبت اور پیار کی زنجیریں ہیں اور دونوں طرف سے جکڑے ہوئے ہیں میں بھی جکڑا ہوا ہوں
اور آپ بھی جکڑے ہوئے ہیں۔باہمی پیار اور محبت میں آپ بھی جکڑے ہوئے تھے اور
حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ بھی جکڑے ہوئے تھے۔آپ میں سے ہر ایک کو کبھی نہ کبھی کوئی نہ
کوئی تکلیف ہوتی ہے مثلاً زید کو تکلیف ہوئی بکر کو بھی ہوگی۔شمال میں تکلیف ہو گی جنوب میں ہوگی

آج 10 میں سے 10 باقی