خلافت حقّہ اللّٰہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے پہچانی جاتی ہے
حصہ 2
خطبات ناصر جلد چہارم
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
ا
لیکن میرے اس ایک دل میں تو آپ سب کی ساری تکالیف اور ساری پریشانیاں اکٹھی ہو جاتی
ہیں۔پس اس کھتے پر تو آپ نے بہت ساری زنجیریں ڈال دی ہیں۔آپ تو ایک ایک فرد تھے مگر
یہاں سارے افراد کی تکالیف اکٹھی ہو جاتی ہیں۔میں بلا مبالغہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں آپ کے
لئے دُکھ اُٹھاتا ہوں اور تکالیف سہتا ہوں۔غرض یہ زنجیریں ہیں جنہوں نے مجھے اور آپ کو جکڑا ہوا
ہے لیکن حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے آپ کو غلامی کی زنجیروں میں نہیں جکڑ ا وہ تو غلاموں کو
آزاد کرانے کے لئے آیا تھا۔جس کے متعلق خدا کا مسیح اور مہدی علیہ الصلوۃ والسلام یہ کہے کہ وہ
غلاموں کو آزاد کرانے کے لئے آئے گا۔اس کے متعلق یہ منافق کہتے ہیں کہ اس نے ساری
جماعت کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔کیا آپ اور میں خدا تعالیٰ کی بات کو مانیں گے یا ان
منافقوں کی بکواس پر کان دھر لیں گے؟
ششم۔پھر وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں (اور یہ ان کی عجیب منطق ہے ) کہ خلیفہ کی تنخواہ کا سکیل
بند کر دیا جائے حالانکہ خلیفہ کی تنخواہ کا تو سکیل ہی کوئی نہیں۔جھوٹ بول دیا یعنی یہ کہنا یا خط میں لکھنا
کہ خلیفہ کی تنخواہ کا کوئی سکیل ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً سو روپے تنخواہ ہے تو ہر سال دس
روپے ترقی ہوگی۔پھر جب سکیل ختم ہو گا تو ایفی شینسی بار ملے گا کیونکہ سکیل میں یہ بھی آجاتا ہے تو
پھر ناظر دیوان فیصلہ کرے گا کہ خلیفہ وقت کی اہلیت برقرار ہے۔اس کی اہلیت ایسی ہے کہ اس کو
اگلا سکیل دیا جائے یا نہ دیا جائے۔یہ تخیل ہی خلافت کے ساتھ نہیں جاتا اور یہ تصور ہی موجود نہیں
مگر انہوں نے اعلان کر دیا کہ خلافت کا سکیل بند کر دو، دوسرے یہ کہا کہ شوریٰ حالات کے
مطابق خلیفہ کا الاؤنس مقرر کرے۔اس میں بھی خباثت ہے یعنی جو بھی الاؤنس ہے وہ شوریٰ ہی
نے مقرر کیا ہوا ہے مگر یہ کہتے ہیں کہ نہیں شوریٰ نے مقرر نہیں کیا ہوا۔خلیفہ نے آپ ہی مقرر کر دیا
ہے کہ میں اتنے پیسے لیا کروں گا اور عیش کروں گا حالانکہ شوریٰ نے خود ہی یہ مقرر کیا تھا اور جس
اجلاس میں اُنہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا اس میں میں موجود بھی نہیں تھا اور جس کے لینے میں میری
مرضی بھی نہیں تھی۔اس کے متعلق میں آگے چل کر بات کروں گا۔پہلے میں اُن کے جو خیالات ہیں
اُن کو وضاحت کے ساتھ آپ کے سامنے رکھ دینا چاہتا ہوں۔
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۰۴
خطبہ جمعہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۷۲ء
خلیفہ کی تنخواہ کے سکیل کے متعلق اُنہوں نے تیسرے نمبر پر یہ کہا کہ موجودہ خلیفہ کو صرف
۳۰۰ماہوار الاؤنس دیا جائے۔پہلے یہ کہا کہ شوری مقرر کرے۔پھر کہا کہ شوری کو بھی اختیار نہیں
ہونا چاہیے۔ہم الاؤنس مقرر کرتے ہیں۔اس لئے موجودہ خلیفہ کو صرف ۳۰۰ ماہوار الاؤنس دیا
جائے۔غرض ایک خط میں تو انہوں نے یہ لکھا کہ موجودہ خلیفہ کو ۳۰۰ ماہوار ” ہمارے“ کہنے کے
مطابق دیا جائے۔شوریٰ کو بھی اختیار نہیں۔ہم یعنی جماعت منافقین نے شوری سے اختیار واپس
لے لیا ہے۔مگر دوسرے خط میں یہ لکھ دیا ( دوخط Cyclostyle (سیکلو سٹائل ) کئے ہوئے
اُنہوں نے یہاں پندرہ میں آدمیوں کو لکھے ہیں جو ہمارے علم میں ہیں اور یہ پوائنٹس میں نے
انہیں خطوط سے لئے ہیں کہ موجودہ خلیفہ کا الاؤنس بالکل بند کر دیا جائے کیونکہ ذرائع آمد
لا محدود ہیں۔اس واسطے پہلے تو شوری سے ۳۰۰ مقرر کر کے اس کا حق واپس لے لیا ( یہ میں ان
کی باتیں کر رہا ہوں ) یعنی پہلے جماعت منافقین نے شوری کو یہ حق دیا کہ وہ حالات کے مطابق
خلیفہ وقت کا کوئی گزارہ یا الاؤنس مقرر کرے۔پھر کہا کہ نہیں ہم تمہارا حق واپس لے کر خود ہی
۳۰۰ مقرر کر دیتے ہیں۔پھر کہا کہ نہیں ہم اپنا یہ فیصلہ بھی بدلتے ہیں خلیفہ وقت کو کوئی الاؤنس نہ
دیا جائے کیونکہ اس کے ذرائع آمد لا محدود ہیں۔یہ لامحدود کے لفظ پر میں زور دے رہا ہوں۔اسے یا درکھنا کیونکہ اس کے متعلق بھی میں آگے کچھ بتانا چاہتا ہوں۔پھر کہنا کہ نہ صرف یہ کہ الاؤنس نہ دیا جائے بلکہ موجودہ خلیفہ اپنی ساری جائیداد انجمن کو
دے دے۔غرض الاؤنس کے طور پر اُسے ایک پیسہ نہ دیا جائے اور جائیدادساری چھین لی جائے
اور تیسرے یہ کہ موجودہ خلیفہ کو ( اور پہلے دو جو گزر چکے ہیں یعنی حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ اور
حضرت خلیفہ ثانی رضی اللہ عنہ نے بھی غلطی کی ) کمانے کی اجازت نہ دی جائے۔مطلب یہ ہے کہ
کمائی کے سارے ذرائع محدود کر دیئے جائیں۔ان کی جائیداد لے لی جائے اور پیسہ ان کو کوئی نہ
دیا جائے اور کہا جائے کہ خوب شان کے ساتھ جماعت احمدیہ کی خلافت اور امامت کرو۔پس یہ سارے بہکے ہوئے خیالات ہیں۔خود ہی بیوقوف اور اندھے ہیں۔منافق بھی اندھا
ہوتا ہے اگر منافق کا مقام ” دَرْكِ آسفل میں ہے تو گویا وہ ایک کافر سے بھی زیادہ نیچے ہے تو
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۰۵
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اس کی نابینائی ( جس کے متعلق قرآن کریم میں ”عی “ کہا گیا ہے) کی نسبت منافق زیادہ
اندھا ہے۔لیکن ہم یہ روحانی طور پر کہہ سکتے ہیں جسمانی طور پر نہیں کہہ سکتے۔روحانی طور پر
صرف آنکھیں ہی نہیں بلکہ اور بہت سارے روحانی حواس ہیں جو انسان کو بینا اور صاحب فراست
بناتے ہیں۔غرض جہاں تک موجودہ خلیفہ کے الاؤنس کا تعلق ہے شروع میں میں نے کوئی الاؤنس نہیں
لیا پھر شوری ہوئی اور اُس نے اپنے ایک اجلاس میں اڑھائی ہزار روپیہ مقرر کیا جس میں میں
موجود نہیں تھا۔نہ اس اجلاس سے پہلے نہ اس وقت اور نہ اس کے بعد۔میں تو جماعت سے یہ کہہ
ہی نہیں سکتا نہ آج اور نہ مرتے دم تک کیونکہ یہ تو میری فطرت اور میرے مقام کے خلاف ہے کہ
میں جماعت سے یہ کہوں کہ مجھے اتنے پیسے چاہئیں۔آپ ہی اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اڑھائی ہزار
روپے تنخواہ اور مہمان آتے ہیں اُن کا الاؤنس اور نوکر اور پتہ نہیں اور کیا کچھ تھا۔چنانچہ شوریٰ کا
ایک نمائندہ وفد میرے پاس آیا۔مرزا عبدالحق صاحب اُن کے سپوکس مین تھے۔وہ زندہ ہیں اگر
میری بات کا اعتبار نہ آئے تو اُن سے جا کر پوچھ لو۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔میں
نے کہا مجھے یہ منظور نہیں ہے۔مجھے اس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔میں یہ لینا نہیں چاہتا۔وہ مجھے
کہنے لگے کہ پہلے دو خلفاء نے بھی نہیں لیا اور آپ بھی نہیں لیں گے تو بعد میں آنے والوں میں سے
جن کو ضرورت ہوگی وہ یہ سمجھیں گے کہ تیسرے خلیفہ نے بھی نہیں لیا تھا کیونکہ اس کے دماغ نے یہ
فیصلہ کیا تھا کہ پہلے دو خلفاء نے نہیں لیا تھا اس لئے خلیفہ وقت کو الا ؤنس نہیں لینا چاہیے اور کہیں
گے کہ پھر تیسرے خلیفہ نے بھی نہیں لیا۔جب تین خلفاء نے نہیں لیا تو اب چوتھا کیوں لے اور اگر
چوتھا نہ لے تو پھر پانچواں کیوں لے۔اس لئے آپ یہ لے لیں۔میں نے کہا۔اچھا! اگر یہ بات
ہے تو تم نے یہ جو مہمان نوازی کے اور نوکروں وغیرہ کے اور بھی پتہ نہیں کیا کچھ تھا مجھے صحیح یاد نہیں نہ
میں نے اس طرف توجہ دی اس کا تو سوال ہی کوئی نہیں۔باقی آپ کہتے ہیں تو آپ کا دل رکھنے
کے لئے اڑھائی ہزار روپے ماہانہ کے متعلق آپ
کا فیصلہ مان لیتا ہوں۔اب جو ملاقاتوں والے دن مہمان نوازی کی جاتی ہے اور یہ میں کسی پر احسان نہیں جتا
خطبات ناصر جلد چہارم
١٠٦
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
رہا بلکہ میں بڑے پیار سے ایک بات کہہ رہا ہوں۔مجھے ایک دن بڑا دکھ پہنچا۔ایک دوست تھے
اُنہوں نے مجھے چٹھی لکھی گرمیوں کے دنوں میں وہ ملاقات کے لئے آئے تھا۔اُنہوں نے لکھا کہ
میں ملاقات کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا ( دوست اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے دعا کرتے رہتے
ہیں ) مجھے پیاس لگی اور میں پرائیویٹ سیکرٹری (جو اُس وقت تھے۔امام رفیق نہیں تھے۔نماز
کے بعد ان کے پیچھے نہ پڑ جائیں) کے کمرے میں گیا اور اُن سے کہا کہ مجھے پیاس لگی ہے تو وہ
بڑی رعونت سے مجھے یہ کہنے لگے کہ فلاں کمرے میں پانی کا گھڑا رکھا ہوا ہے۔وہاں جا کر پی لو۔اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ایک پرانا احمدی ہوں پانی کیا چیز ہے ہم احمدیت کی خاطر جانیں بھی دینے
کے لئے تیار ہیں۔میں نے بالکل محسوس نہیں کیا لیکن بعض غیر احمدی آتے ہیں نئے احمدی آتے
ہیں بعض نو جوان آتے ہیں جن کی پوری تربیت نہیں ہوتی۔اس لئے کسی کو ٹھوکر نہ لگ جائے آپ
ان کو سمجھا دیں۔میں نے بڑا استغفار کیا۔میں نے کہا میں اس کا ذمہ دار ہوں۔پھر میں نے دفتر
سے کہا مولوی ابوالعطاء صاحب اس بات کے گواہ ہیں۔میں نے ان کو بھی بلا کر کہا کہ یہ جو چائے
اور گرمیوں میں شربت اور ٹھنڈا پانی ہے اس کا میں ذمہ دار ہوں۔جماعت ذمہ دار نہیں ہے۔اس
لئے آپ یہ انتظام کریں۔میرے پاس وقت اتنا نہیں ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ میں جب کام
کروایا کرتا ہوں اسی طرح کروایا کرتا ہوں۔غرض میں نے اُن سے کہا کہ میرے پاس بالکل
وقت نہیں ہے کہ میں آپ سے حساب کیا کروں۔آپ یہ پیسے لیں جب یہ ختم ہو جا ئیں تو مجھ سے
اور لے لیں مگر یہ نہ کہیں کہ فلاں چیز پر یہ خرچ ہوا اور فلاں پر یہ خرچ ہوا۔بس یہ کہیں کہ اتنے
پیسوں کی ضرورت ہے وہ میں دے دیا کروں گا۔چنانچہ اس وقت سے یہ انتظام چل رہا ہے۔اور
یہ میرا اپنا انتظام ہے صدر انجمن احمد یہ کانہیں یہ جماعت کے ساتھ میرے پیار کا نتیجہ ہے اگر آج
انجمن مجھ پر زور دے کہ یہ انتظام اس کے حوالے کر دیا جائے تو میں یہی کہوں گا کہ نہیں میں خود ہی
ی انتظام کروں گا۔پھر وہ جو مقرر کیا گیا تھا اس کے متعلق بھی میں بڑے دُکھ کے ساتھ اور اپنی فطرت کے
خلاف بات کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔جتنا میں نے شوریٰ کا اور آپ کا دل رکھنے کے لئے منظور کر
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۰۷
خطبہ جمعہ ۱۰؍ مارچ ۱۹۷۲ء
لیا تھا اس کا پچاس فیصد سے بھی کہیں کم میں نے عملاً وصول کیا ہے اور جتنا وصول کیا ہے اس سے
کہیں زیادہ میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے خرچ کرنے کے متعلق جو مجھے ستر أ کا حکم ہے اس پر
خرچ کیا ہے۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا ہے کہ میں تمہارا محتاج نہیں ہوں۔حضرت خلیفہ ثانی نے بھی
یہی فرمایا تھا اور میں بھی یہی کہتا ہوں کہ میں تمہارا محتاج نہیں ہوں۔تمہیں کس احمق نے کہا ہے کہ
مجھے نذرانہ دیا کرو یا میرا الاؤنس مقرر کیا کرو۔تم نے کہا ہمارا دل دکھے گا اور بعد میں آنے والے
خلفاء کے لئے تکلیف ہوگی اس لئے میں نے تمہاری بات مان لی اور تمہیں آج تک یہ بھی نہیں بتایا
کہ میں وہ سارا لے بھی نہیں رہا۔پچاس فیصد سے بھی کہیں کم لے رہا ہوں تا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ یہ
ہمارے ساتھ کیا کیا ہے۔تمہارا تو میں نے اتنا خیال رکھا مگر تمہارے اندر جو چند ایک منافق ہیں
اُن میں سے کوئی کہتا ہے تین ہزار اور کوئی کہتا ہے اڑھائی ہزار روپے ماہانہ تعقیش کے سامان کے
لئے وصول کر رہا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ جتنا میں وصول کرتا ہوں خدا تعالیٰ اس سے زیادہ مجھے سزا خرچ کرنے
کی توفیق عطا فرماتا ہے۔جس کے متعلق کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔یہاں تک کہ میری بیوی کو بھی کوئی
پتہ نہیں ہوتا کہ میں کس کو دیتا ہوں لیکن جو اعلانیہ خرچ ہے وہ آپ میں سے بعض جانتے ہوں
گے۔اسے میرے گھر سے بھی جانتے ہیں لیکن میں اپنے بھائی پر سات آٹھ ہزار روپے ماہانہ ایسا
بھی خرچ کرتا ہوں جس کے متعلق میرے سوا کسی کو پتہ تک نہیں ہوتا اور یہ میں اپنے بھائی کو اس کا
حق دینے کے لئے خرچ کرتا ہوں۔اس کے اوپر میرا کوئی احسان نہیں ہوتا کیونکہ میں تو خدا تعالیٰ
کی رضا کا طالب ہوں۔پس جہاں تک میرا خرج کا تعلق ہے اسے صرف میں جانتا ہوں۔اگر میں نے دفتر کے
ذریعہ بھی بھجوانا ہوتا ہے تب بھی خود ہی لفافہ بند کرتا ہوں اور خود ہی اس کے اوپر پتہ لکھتا ہوں اور
کوشش کرتا ہوں اور عام طور پر اس میں کامیاب بھی ہو جاتا ہوں کہ دس روپے کا نوٹ نہ ہوتا کہ
اگر زیادہ روپے دینے ہیں تو سو روپے کا نوٹ ہوتا کہ کسی کو پتہ ہی نہ لگے کہ اس کے اندر کوئی نقدی
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۰۸
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
یعنی نوٹ بھی ہے اور اس طرح خط بھیج دیا کرتا ہوں کیونکہ بعض دفعہ یہ کام میں خود نہیں کر سکتا یا
آدمی نہیں مل سکتا لیکن میں مجبور ہو کر اور بڑے دکھ کے ساتھ اس کا اظہار کر رہا ہوں مگر منافق
کھڑے ہو کر کہتا ہے دیکھو یہ دنیا کے عیش میں پڑا ہوا ہے اور اڑھائی ہزار روپے لے کر خوب عیش
لوٹ رہا ہے۔منافق نے یہ کہا ہے کہ میں لا محدود ذرائع کا مالک ہوں میں کہتا ہوں کہ یہ فقرہ تم نے سچ کہا
ہے میں لامحدود ذرائع آمد کا اس لئے مالک ہوں کہ وہ جو دنیا کی ساری دولتوں اور خزانوں کا
مالک ہے اس نے مجھے فرمایا تھا۔تینوں ایناں دیاں گا کہ تو رج جائیں گا“
اس لئے میں لامحدود ذرائع کا مالک ہوں مجھے تمہارے پیسے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ میں یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کس طرح پیسے دیتا ہے وہ تو محلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ (الرحمن:٣٠)
کی رو سے اس کی شان نرالی ہے۔اس کے خزانے کا جب منہ کھلتا ہے تو کسی بزرگ کے اس قول
کے مطابق وہ چھپر پھاڑ کے دے دیا کرتا ہے۔بعض دفعہ انسان ذراسی بات کے لئے دعا کرتا ہے
اور اللہ تعالیٰ اسے قبول فرما لیتا ہے۔چنانچہ ایک دن مجھے پیسے کی ضرورت
تھی میں نے دعا کی خدا یا
مجھے پیسے دے کیونکہ تیرا یہ وعدہ ہے کہ
تینوں ایناں دیاں گا کہ تو رج جائیں گا“
مجھے خیال آیا کہ کہیں میرے دل کا نفس ( اللہ تعالیٰ تو عالم الکل ہے ) یعنی میرے دل کا چور
یہ نہ سمجھتا ہو کہ میں خدا تعالیٰ سے یہ کہتا ہوں کہ اپنے کسی بندے کا مجھے محتاج نہ کر اور اس کے دل
میں ڈال کہ میرے ایک دوسرے بندے کو ضرورت ہے اور وہ اس کو جا کر پیسے دے آئے میں
نے دعا کی کہ خدایا میں نے اس طرح کے پیسے نہیں لینے۔میں نے کسی آدمی کا محتاج ہو کر پیسے نہیں
لینے۔مجھے تو دے جس طرح بھی دیتا ہے۔چنانچہ میرے ایک بھائی نے مجھ سے اتنی ہی رقم قرض
لی ہوئی تھی جتنی کی میں نے دعا کی تھی وہ میرا چھوٹا بھائی تھا اور میری نیت یہ تھی کہ میں نے اس کو
واپسی کے لئے نہیں کہنا بے شک وہ واپس بھی نہ کرے۔بھائی بھائی کا حق بھی ہوتا ہے اور مجھے اس
خطبات ناصر جلد چہارم
1۔9
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
کے حالات کے لحاظ سے یقین تھا کہ اگلے پانچ دس سال تک وہ رقم واپس نہیں کر سکتا مگر میں کیا
دیکھتا ہوں کہ شام کے وقت میرے وہی بھائی صاحب میرے پاس آکر کہہ رہے ہیں۔بھائی یہ
لیں اپنی رقم۔اب میں اس کا منہ دیکھوں اور پتہ نہیں میں نے کس طرح اپنے جذبات پر قابو پایا
کیونکہ میں نے دعا کی تھی اے خدایا! میں نے کسی بندے کا محتاج نہیں ہونا۔تو میرے لئے اپنے فضل
سے سامان پیدا فرما کیونکہ تیرا مجھ سے وعدہ ہے۔چنانچہ اسی رنگ میں میری دُعا قبول ہوگئی۔یہ تو ایک چھوٹی سی مثال ہے جس میں کچھ ظاہر کا بھی رنگ ہے وہ میں نے بتا دی ہے باقی تو
چونکہ خدا تعالیٰ وراء الوری اور غیب الغیب ہستی ہے وہ وراء الورٹی اور غیب الغیب دروازے کھولتی
ہے آپ ان چیزوں کو نہیں سمجھ سکیں گے۔بہر حال میرے لا محدود ذرائع ہیں۔مجھے پیسے کی کبھی فکر نہیں ہوئی اور جو خدا دیتا ہے اس
میں سے جتنی توفیق ملتی ہے اپنے ضرورت مند احمدی بھائیوں کو دیتا ہوں اور ان پر میں احسان نہیں
جتا تا بلکہ اُن کے ساتھ کبھی ذکر تک نہیں کیا۔اگر وہ سامنے آجا ئیں تو آپ میری آنکھوں میں کوئی
اشارہ بھی نہیں دیکھیں گے۔اس لئے کہ میں اس بندے کو خوش کرنے کے لئے نہیں دے رہا میں تو
اپنے مالک، اپنے مولیٰ ، اپنے پیار کرنے والے رب العزت کو خوش کرنے اور اس کی رضا حاصل
کرنے کے لئے دے رہا ہوں۔میں نے آج مجبوراً اس کا کچھ تھوڑا سا حصہ جو ظاہر ہوسکتا تھا وہ
یہاں
کر دیا ہے لیکن اس کے بہت سے پہلو ایسے ہیں جو ظاہر نہیں ہو سکتے اور نہ ظاہر کئے جائیں گے۔بہر حال یہ تو ان منافقین کا دماغی نقص ہے کہ خلیفہ کے الاؤنس کا مشاورت فیصلہ کرے۔پھر کہا
مشاورت فیصلہ نہ کرے ہم خود فیصلہ کرتے ہیں۔۳۰۰ ماہوار الاؤنس دیں گے۔ہم بھی اپنا فیصلہ
بدلتے ہیں ایک دھیلہ بھی الاؤنس نہیں ملے گا، نہ صرف ایک دھیلہ نہیں ملے گا۔ساری جائیدا دوا پس
لے لینی چاہیے۔جائیداد تو مجھے ورثہ میں ملی یا جائیداد کچھ تھوڑی سی ایسی ہے کہ جو تھوڑی سی زمینیں
قادیان میں خریدی تھیں۔کام میں خیال ہی نہیں رہا۔بارہ تیرہ ایکٹر کی بجائے تین ایکٹر کے کاغذ
بچے۔باقی یہاں پارٹیشن کے بعد ضائع ہو گئے۔تین ایکٹر زمین ہے وہ بھی جائیداد میں آگئی نا۔ساری جائیداد لے لو دھیلہ کوئی نہ دو اور جائیداد ساری لے لو، کمانے پر پابندی لگا دو اور کہو تم چار
خطبات ناصر جلد چہارم
11+
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
پانچ دن تک بھو کے زندہ رہ سکتے ہو خلافت کرو۔پھر ہم ایک اور خلیفہ بنالیں گے پھر چار پانچ دن
اس کو بھوکا رکھ کر ماریں گے پھر اور خلیفہ بنالیں گے تو ٹھیک ہے اس طرح کرو۔لیکن میں نے یہ کہہ دیا ہے کہ مجھے تو کوئی ضرورت نہیں۔جس کی مجھے ضرورت تھی اُس نے
مجھے فرمایا ہے کہ میں تیرے ساتھ ہوں۔پھر میں آپ کی کیسے ضرورت محسوس کروں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا غالباً یہ حوالہ میں نے پہلے نہیں پڑھا۔فرماتے ہیں:۔میں کسی کا خوشامدی نہیں۔مجھے کسی کے سلام کی بھی ضرورت نہیں اور نہ تمہاری نذور
اور پرورش کا محتاج ہوں اور خدا تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہوں کہ ایسا وہم بھی میرے دل میں
گزرے۔میں جس کا محتاج ہوں اور جو میری ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہے وہی میرے لئے کافی
ہے اس کے علاوہ مجھے اور کچھ نہیں چاہیے۔ہفتم۔آج یہ لمبا خطبہ ہوگا کیونکہ ضروری ہے اب آخر میں میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں اس
پر شاید زیادہ وقت لگ جائے۔جب حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے حضرت خلیفہ اول کے بچوں کو ایک لمبا عرصہ چشم پوشی
کے بعد جماعت کو فتنے سے بچانے کے لئے علیحدہ کیا تھا تو اس وقت جو دشمنانِ خلافت تھے،
اُنہوں نے بہت کچھ فتنے پیدا کئے۔بڑے ہاتھ پاؤں مارے۔خلافت کو نقصان پہنچانے کی بڑی
کوشش کی۔غلبہ اسلام کے لئے ساری دنیا میں جو ایک عظیم حرکت اور جد و جہد ہو رہی تھی اس کے
راستے میں روک بننے کی کوشش کی۔چنانچہ اُس موقع پر ایک غیر مبائع دوست نے یہاں تک لکھ
دیا۔یہ الفاظ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ہیں اور ان غیر مبائعین کی طرف اشارہ ہے آپ
فرماتے ہیں:۔اور اُن میں سے ایک شخص محمد حسن چیمہ نے بھی ایک مضمون شائع کیا ہے کہ ہمارا
نظام ( یعنی غیر مبائعین کا نظام ) اور ہمارا سٹیج اور ہماری جماعت تمہاری مدد کے لئے تیار
ہے۔شاباش ! ہمت کر کے کھڑے رہو۔مرزا محمود سے دینا نہیں۔اس کی خلافت کے
خطبات ناصر جلد چہارم
111
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
66
پر دے چاک کر کے رکھ دو۔ہماری مدد تمہارے ساتھ ہے۔یہ غیر مبائعین نے اُس وقت کے فتنے کے موقع پر جو لوگ اُس وقت فتنہ پیدا کر رہے تھے
اُن کو مخاطب کر کے کہا تھا اور آج ساری جماعت کو خصوصاً اہلِ ربوہ کو مخاطب کر کے آج کے
فتنہ گروں نے یہ کہا ہے اور جسے ذرا غور سے سنتے رہنا۔میں بھی جہاں ضرورت پڑی زور دوں گا۔در اصل نفاق چونکہ نقاب پوش ہوتا ہے یہ علی الاعلان سامنے نہیں آتا اس لئے ان کی جو لیڈر ہے وہ
بھی نقاب پوش "رابعہ انقلابی یعنی عورت کی شکل میں سامنے آئی ہے۔اُس نے لکھا ہے :۔لہذا اس انقلاب کی تکمیل کے لئے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔۔۔یقیناً
آج تم اپنے آہنی عزم کے بل بوتے پر تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے والے
ہو ( جس طرح بقول محمد حسین چیمہ ۱۹۵۶ ء میں کرنے والے تھے )۔دوستو ! قوت کا اصل سرچشمہ تم ہو جماعت کا وجودصرف تم سے قائم ہے اور جب تک تمہیں
اپنی قوت کا احساس نہیں ہو گا تمہارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔لہذار بوہ میں عوامی قانون اور
عوامی انصاف لانے کے لئے اپنی جد و جہد کو تیز کر دو۔“
اب ربوہ جو دُنیا میں اشاعت قرآن اور حفاظت قرآن اور تفسیر قرآن کا مرکز ہے۔اس
ربوہ میں عوامی قانون یعنی اسلامی قانون نہیں بلکہ عوامی قانون اور قرآنی عدل وانصاف نہیں بلکہ
عوامی انصاف لانے کے لئے اپنی جد و جہد کو تیز کر دو۔پھر اس خبیث گروہ کے دل میں ربوہ کی جو قدرومنزلت ہے اور جس فقرہ کو پڑھ کر مجھے آگ
لگی اور اب بھی لگی ہوئی ہے اور جسے مردوزن غور سے سنیں وہ یہ ہے:۔کیار بوہ معاشی دوڑ کے نتیجہ میں غیر فطری فعلوں اور مردوزن کے ناجائز تعلقات
کی آماجگاہ نہیں بن رہا۔“
اب ان کے نزدیک ربوہ غیر فطری فعلوں اور مردوزن کے ناجائز تعلقات کی آماجگاہ ہے
اور اسی ربوہ سے جو اُن کی خبیثانہ نگاہوں میں غیر فطری فعلوں اور مردوزن کے ناجائز تعلقات کی
آماجگاہ ہے اس سے کہتے ہیں کہ اُٹھو اور انقلاب لاؤ۔اے منافقو اور جاہلو ! جس کو تم نے خدا کی
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۱۲
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
نگاہ میں بدترین ملزم قرار دیا ہے اُس سے تم ہاں تم کیسے خیر کی امید رکھتے ہو؟
محمد حسن چیمہ نے بھی کہا تھا کہ بس ڈرنا نہیں خلافت پر حملہ کر دو اور اس کو تو ڑ کر رکھ دو۔اب
اُنہوں نے بھی یہی کہا ہے چنا نچہ لکھا ہے :۔”میرے بہادر و اور باہمت ساتھیو! ملوکیت کے قلعے میں شگاف پڑ چکا ہے صرف
ایک مضبوط دھکے کی ضرورت ہے اُٹھئے اور آگے بڑھئے اور ہامانیت ( یعنی خلافت احمدیہ )
کے ضمیر فروش ایجنٹوں کے گریبانوں کو مضبوط ہاتھوں سے پکڑ کر ثابت کر دیجئے کہ ہامان
اب زیادہ دیر تک مذہبی جبہ میں چھپ کر نہیں رہ سکتا۔۔۔۔اٹھو اور ہمت کرو آگے بڑھو اور
ملوکیت کے تخت کو لات مار کر پرے پھینک دو۔“
جس خلافت کے گرد خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت پہرہ دے رہی ہے اس خلافت کے
قلعے پر تو تمہاری لات اگر پڑے گی تو تمہاری ہڈیاں بھی اس طرح چور چور ہو جائیں گی کہ اُن کے
ذرے بھی دُنیا کو نظر نہیں آئیں گے۔اور پھر اس کے بعد اس نقاب پوش انقلابی نے ہمیں یہ اطلاع دی :۔عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محترمہ رابعہ انقلابی صاحبہ ۱۵ مارچ کو بروز بدھ ۴ بجے شام
گول بازار میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عوام سے خطاب کریں گی ( یعنی ان عوام سے جو اس قسم
کے افعال کی آماجگاہ ہیں ) ہر محنت کش کا فرض ہے کہ وہ ہر خاص و عام کو مطلع کر دے“
اب یہ پندرہ مارچ کی تاریخ تو آنے والی ہے ایک برقعہ پوش منافق چھپ کر وار کرنے
والا ایک تو یہ بھی کر سکتا ہے اور ممکن ہے وہ یہ بھی کرے کہ وہ خفیہ طور پر میری ذات پر وار کرے اور
مجھے قتل کرنے کی کوشش کرے دوسرے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُس وقت جب کہ امت مسلمہ مومنہ
کے دلوں پر ایک اثر طاری ہوتا ہے اور اُن کے دل خدا تعالیٰ کی طرف جھکے ہوتے ہیں اس وقت
سے فائدہ اُٹھا کر گول بازار میں آکر دو چار فقرے کہہ دے اور پھر واپس جا کر بڑی بڑھیں
مارے کہ ہم نے اپنے وعدہ کے مطابق وہاں بازار میں تقریریں کیں۔غرض یہ بھی ممکن ہے لیکن
جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے میں آپ
کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں موت سے نہ کبھی ڈرا ہوں
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۱۳
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اور نہ اب ڈرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے میری فطرت کو کچھ ایسا بنایا ہے کہ میں موت سے کبھی نہیں
ڈرا۔مجھے اس کا کبھی خیال ہی نہیں آیا۔۴۷ء میں میں نے کام کیا ہے اس وقت میں نے آگ
کے اندر چھلانگیں لگائی ہیں اور ایک لحظہ کے لئے بھی میرے دل میں یہ خوف نہیں پیدا ہوا کہ کہیں
یہ آگ مجھے جلا نہ دے۔زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔جب تک وہ چاہے گا زندہ
رکھے گا اور جب چاہے گا اُٹھا لے گا۔یہ نہ میرے اختیار میں ہے اور نہ میرے دشمن کے اختیار
میں ہے۔نہ میں اپنی مرضی سے اپنی عمر بڑھا سکتا ہوں اور نہ میرا دشمن اپنی مرضی سے میری عمر گھٹا
سکتا ہے۔اس لئے موت تو اپنے وقت پر آئے گی لیکن ہو سکتا ہے کہ اُن کا کوئی اس قسم کا منصو بہ بھی
ہولیکن نہ میں ڈرتا ہوں اور نہ آپ اپنے دل میں کوئی خوف اور دہشت پیدا کریں۔تا ہم میں ربوہ کی بہنوں اور بھائیوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج تمہاری عزت اور غیرت کو
للکارا گیا ہے۔اس عورت کو ہاں اس عورت کو جس نے اپنے عروسی کے زیورات بھی خدا تعالیٰ کا
نام بلند کرنے کے لئے اور مساجد کی تعمیر کے لئے چندوں کے طور پر دے دیئے اور جس کی محنتوں
کے نتیجہ میں یورپ کے مختلف ممالک میں مساجد کے مینار سے خدائے واحد و یگانہ کی کبریائی کا
اعلان کیا جاتا ہے اے جاہلو اور ظالمو! اُس عورت کو تم غیر فطری فعلوں اور مردوزن کے ناجائز
تعلقات کی آماجگاہ کہتے ہو یا اس آماجگاہ میں رہنے والی کہتے ہو یا اُسے اس کا حصہ دار بناتے ہو؟
اُس نے تو اپنی محبوب ترین چیزیں بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان کر دیں اور خدا تعالیٰ کے پیار کا
حسن اس کے ماتھے پر چمک رہا ہے اور اس کی آنکھوں سے خدا تعالیٰ کے نور کی شعاعیں نکل رہی ہیں
اور اے اندھو! تم اُس ماتھے اور اُن آنکھوں میں بدفعلیوں اور غلط قسم کے افعال اور گناہوں کے
دھبے دیکھتے ہو؟ پھر یہاں کے رہنے والے وہ مرد جو دین کی خاطر اور جو اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے
یہاں جمع ہوئے ہیں اور اس مرکز میں سکون ، امن اور سلامتی پاتے ہیں اور جن میں سے بعض بے دھڑک
ہوکر یہاں اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ جاتے ہیں اور خود دُنیا کمانے کے لئے باہر چلے جاتے ہیں اور
پھر وہ بھی ہیں کہ جب وقت آتا ہے تو اپنے جن بچوں سے وہ بے انتہا پیار کرتے ہیں ان بچوں کے پیار کو
بھول جاتے ہیں۔وہ خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اس کے سلسلہ اور قرآن اور
خطبات ناصر جلد چہارم
۱۱۴
خطبہ جمعہ ۱۰ / مارچ ۱۹۷۲ء
اسلام کی عظمت اور اللہ تعالیٰ کی کبریائی کے اظہار کے لئے اُن کا پیار اتنا جوش مارتا ہے کہ دوسرے
سارے پیار اس نئے اور حقیقی پیار کی لپٹوں میں جل کر خاکستر ہو جاتے ہیں۔مگر اے جاہلو! تم اُن
کے متعلق یہ کہتے ہو کہ اُن کے وجود سے ربوہ آماجگاہ بن گیا ہے غیر فطری فعلوں اور مردوزن کے
ناجائز تعلقات کی۔تم نے ان کو پہچانا نہیں۔تمہاری نگاہیں ان کی نبض پر نہیں ہیں۔تم نہیں جانتے
کہ وہ کس مٹی سے بنے ہیں۔تمہیں کیا پتہ کہ وہ خدا کے اس شیر کو ماننے والے ہیں جس نے ساری
دُنیا کی مخالفتوں کے باوجود یہ اعلان کیا تھا کہ میری فطرت میں نا کامی کا خمیر نہیں ہے۔پس میرے اس بھائی اور میری اس بہن کی فطرت میں بھی ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔اُن کے
کانوں میں تمہاری آواز تو گیڈر کی اس آواز سے بھی زیادہ حقیر نظر آئے گی جو کبھی کبھی رات کے
وقت ہمارے کانوں میں آتی ہے۔بزدل اور منافق گیدڑ و! تمہاری آواز تو اُن کے کانوں میں
کتوں کے بھونکنے کی اس آواز سے بھی زیادہ قابل نفرت محسوس ہوگی جو کبھی رات کے اندھیروں
میں ان کے کانوں میں پڑتی ہے۔تم نہیں جانتے ہاں تم نہیں جانتے کہ یہ کس قسم کی قوم ہے اور کتنی
طاقتور ہے اور اس کی طاقت کا کونسا منبع ہے۔یہ کتنی فدائی ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
اور کتنی محبوب ہے آپ کے روحانی فرزند مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی۔تم کیا پہچا نو اس پیارے
وجود کو جسے ہم جماعت احمد یہ کہتے ہیں تم سوچ سمجھ کر قدم اُٹھانا۔کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسا شخص جس
کی ہم نے ابھی پوری طرح تربیت نہیں کی بوجہ نوجوان ہونے کے یا بوجہ نئے احمدی ہونے کے
ایسا کام کر بیٹھے جو ہمارے لئے ملامت اور تمہارے لئے دنیوی لحاظ سے تباہی کا باعث بن جائے۔روحانی لحاظ سے تو تم خود اس گڑھے میں گرے ہو جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ
اس سے نیچے اور کوئی گڑھا نہیں۔تم ہاتھوں کو اٹھار ہے اُن لوگوں کی طرف جن کی دعائیہ پرواز خدا تعالیٰ
کے عرش تک پہنچتی اور اُسے بھی ہلا دیتی ہے۔تم جہنم کے گڑھوں میں رہنے والے ان بلند پرواز کرنے
والے وجودوں تک کہاں پہنچ سکتے ہو۔پس تم عقل سے کام لو۔عقل سے کام لو۔عقل سے کام لو۔از رجسٹر خطبات ناصر۔غیر مطبوعہ )