فتنہ و فساد انسان کو اللّٰہ تعالیٰ کے غضب کا مورد بنادیتا ہے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۳
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
فتنہ وفساد، ذرائع پیداوار اور خداداد استعدادوں اور طاقتوں
کو تباہ کر کے انسان کو اللہ تعالیٰ کے غضب کا مورد بنا دیتا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۱ اگست ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَوله في الحيوةِ الدُّنْيَا وَيُشْهِدُ اللهَ عَلَى مَا فِي قَلْبِهِ
وَهُوَ الدُّ الْخِصَامِ - وَإِذَا تَوَلَّى سَعَى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا وَيُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ
وَاللهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ - وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللهَ اَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ۔وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ - (البقرة : ۲۰۵ تا ۲۰۷)
b
اور پھر فرمایا:۔میں نے اس سے پہلے جو خطبہ دیا تھا اس میں میں نے بتایا تھا، اسلامی تعلیم نے اس بات پر
بڑا زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا۔وہ اسے اچھا نہیں سمجھتا۔وہ اس سے نفرت کرتا
ہے۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عربی زبان میں ” فساد" کا لفظ ”صلاح“ کے مقابلے پر آتا ہے اور
معنی کے لحاظ سے دونوں لفظ آپس میں متضاد ہیں۔” صلاح“ کے لفظ کا بنیادی مفہوم یہ ہے کہ انسانی حقوق و واجبات کو ادا کیا جائے اور
حقوق و واجبات کی ادائیگی کی اہلیت بھی ہو۔اس کے مقابلے میں فساد کے معنے یہ ہوں گے کہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۴
خطبہ جمعہ ۱۱ اگست ۱۹۷۲ء
حقوق و واجبات کی اہلیت نہیں۔یا اُنہیں جان بوجھ کر ادا نہیں کیا جا رہا۔تاہم اہلیت نہیں“ کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حق واجب قرار دیا اور اہلیت پیدا نہیں کی بلکہ اس کا مطلب یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانی فطرت میں اہلیت تو رکھی تھی لیکن اس کی نشو و نما نہیں ہو سکی اور نشو ونما اس
لئے نہیں ہو سکی کہ جس شخص کو وہ خدا داد قو تیں ملی تھیں اس نے ان کی نشو نما کی طرف توجہ نہیں کی
اور خود گناہگار بنا یا ماحول نے اسے نشو و نما کا موقع نہیں دیا۔اس کے لئے سامان میسر نہیں آسکے۔اس لئے اس کی نشو و نما نہیں ہوسکی۔بہر حال ”فساد کے حقیقی اور بنیادی معنی ادائیگی حقوق کی اہلیت کے فقدان نیز حقوق وواجبات
کے ادا نہ کرنے کے ہوتے ہیں۔اس کے مقابلے میں صلاح“ کے معنے بنیادی طور پر یہ ہیں کہ
"
حقوق و واجبات کے ادا کرنے کی اہلیت بھی ہو اور حقوق و واجبات ادا بھی کئے جائیں۔غرض فساد اور صلاح کے معنوں پر میں نے پچھلے خطبہ میں بھی مختصر روشنی ڈالی تھی اور بتایا تھا
کہ اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں کرتا فساد کا وہ خوشکن اور حسین نتیجہ نہیں نکلتا جو صلاح کا نکلتا ہے اور جو
اس دنیا کو بھی جنت میں تبدیل کر دیتا ہے کیونکہ اگر انسانوں کے حقوق و واجبات ادا نہ ہوں۔اگر
انسان انسان کے حقوق پامال کر رہا ہو تو وہ جنت پیدا نہیں ہوسکتی جو اس صورت میں پیدا ہوتی ہے
کہ جب ہر شخص کے جو بھی حقوق اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں وہ اس کومل جائیں۔پھر میں نے اپنے گذشتہ خطبہ میں یہ بھی بتایا تھا کہ فطرتی اہلیت یعنی وہ قو تیں اور
استعداد یں جو انسان کو دی گئی ہیں وہ حقیقتا اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر بننے کے لئے دی گئی ہیں۔صلاح میں ہمیں صفات باری تعالیٰ کا عکس نظر آتا ہے۔فساد اس کے الٹ ہے۔کیونکہ جو شخص
اللہ تعالیٰ کی صفات کے مقابلے پر آتا ہے، اس کے اعمال کا وہ نتیجہ تو نہیں ہو سکتا جو اس شخص کے
اعمال کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے جس کے اعمال اللہ تعالیٰ کی صفات کی مظہریت کے جلوے دکھا
رہے ہوں۔چنانچہ سورہ بقرہ کی ان آیات میں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُعْجِبُكَ قَولُهُ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا ، تمہیں دنیا میں ایسے لوگ بھی نظر آئیں گے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۵
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
جو بظاہر بڑی اچھی باتیں کرتے ہیں۔سیاست کے متعلق ، سیاسی حقوق کے متعلق ، معاشرہ میں حسن
پیدا کرنے کے متعلق اور اقتصادی حقوق کو ادا کرنے کے متعلق بڑی دھواں دھار تقریریں کرتے
ہیں۔جن میں حقیقت تھوڑی اور لفاظی زیادہ ہوتی ہے اور پھر یہی نہیں بلکہ وَ يُشْهِدُ اللهَ عَلَى مَا
في قلبه “ وہ ساتھ ہی ساتھ قسمیں بھی کھاتے ہیں اور اپنی ہر بات پر خدا تعالیٰ کو گواہ ٹھہراتے
ہیں۔وہ ہر ایک سے یہ کہتے پھرتے ہیں کہ دیکھو! جس طرح ہماری زبان سے یہ باتیں نکل رہی
ہیں اسی طرح ہمارا دل بھی خلوص سے پر ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ الدُ الْخِصَامِ “ ایسا شخص سخت جھگڑالو ہوتا ہے۔یہ اس کی خصوصیت ہوتی ہے۔یہ
اس کی طبیعت ہوتی ہے جو اس کی لچھے دار تقریروں کے بعد ہر ایک کے سامنے ظاہر ہو جاتی ہے۔اس کے برعکس کوئی بھی شخص جو صلاح چاہتا ہے۔وہ ’ آل تُ الْخِصَامِ “ کے زمرہ میں شامل نہیں
ہوسکتا کیونکہ صلاح خلوص اور ایثار پر مبنی ہوتی ہے۔ایسا شخص دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتا
اور اس کے لئے ہر ممکن قربانی بھی دیتا ہے۔کیونکہ اس قسم کے خلوص اور ایثار کے بغیر باہمی
جھگڑے ختم نہیں ہوتے۔مگر جو شخص جھگڑالو ہوتا ہے وہ ایثار کی جڑیں کا تھا ہے۔وہ دوسرے کی
ہر بات کو اپنی بے عزتی پر محمول کرتا ہے۔کہنے والے کے ذہن میں وہ بات نہیں ہوتی مگر یہ اس کی
بات کو نئے رنگ میں دوسرے لوگوں کے دماغ میں ڈال دیتا ہے۔جس سے اس کا مقصد یہ ہوتا
ہے کہ لوگوں میں اشتعال پیدا ہو اور وہ جھگڑا کریں۔اب یہ تو ظاہر ہے کہ جھگڑے کے نتیجہ میں
فساد ہوتا ہے۔صلاح تو پیدا نہیں ہوتی۔پس يُعْجِبُكَ قَوْلُهُ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا کی رو سے اس کا دعویٰ تو صلاح کا ہوتا ہے لیکن اس
کے قول اور فعل کا تضاد نمایاں ہو کر سامنے آجاتا ہے۔گو بعض چیزیں تو لوگ اپنی منافقت کی وجہ
سے چھپا لیتے ہیں۔تا ہم جو چیز چھپائے نہیں چھپتی۔وہ ان کا آلتُ الْخِصَامِ “ ہونا ہے۔وہ
ذراذراسی بات پر جھگڑا کرنے لگ جاتے ہیں اور اس سے ان کی اصلیت ظاہر ہو جاتی ہے۔اب آج کل جو سیاسی فساد ہمارے ملک میں رونما ہے اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو آپ کو
معلوم ہو گا کہ اس کے پس پردہ آل الْخِصَامِ “ کی خصوصیات کارفرما ہیں۔مثلاً (اورب دو سیاسی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۶
خطبه جمعه ۱۱ اگست ۱۹۷۲ء
وو
66
پارٹیاں ہیں ” کہتی ہے ”ب“ نے میرے خلاف یہ کہا ہے اور ”ب“ کے خلاف الزام
لگاتی ہے کہ تم نے جو یہ بات کہی ہے اس کا مطلب یہ ہے۔چنانچہ جھگڑا کرنے کے لئے اپنے
مطلب کی بات نکال لیتے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص آل الخِصَامِ کے گروہ میں ہے وہ خواہ کتنا ہی يُعْجِبُكَ
قوله في الحیوۃ الدنیا کے زمرہ میں آجائے اور خواہ کتنی ہی چرب زبانی سے کام لے اور بظاہر
بڑی ہی پسندیدہ باتیں کرے اور قسمیں کھا کھا کر کہے میں بڑا مخلص ہوں۔ملک کا استحکام میرا
مقصد ہے اور یہ ہے اور وہ ہے۔یا وہ یہ کہے کہ ہم بھی دنیا میں غلبہ اسلام چاہتے ہیں ، اسلامی
معاشرہ کے لحاظ سے برسر اقتدار جماعت کی طرح ہم بھی مساوات محمدی چاہتے ہیں لیکن ان تمام
باتوں کے بعد ذراسی بات میں نہ وہ مساوات باقی رہتی ہے اور پھر جہاں تک انسان کے اقتصادی
حقوق کا تعلق ہے نہ وہ حقوق کی ادائیگی باقی رہتی ہے۔نہ وہ حب الوطنی باقی رہتی ہے اور نہ ہی
پاکستان کے استحکام کا خیال باقی رہتا ہے۔وہ لڑائی شروع کر دیتا ہے کہتا ہے اچھا تمہارا مطلب یہ
ہے یا جو تم نے فقرے کہے ہیں، اس میں تم نے ہمیں گالیاں دی ہیں۔کہنے والے کی بات کچھ اور
ہوتی ہے مگر یہ اس میں سے اپنے مفسدانہ مطلب کی بات نکالتا اور اسے گالی بنالیتا ہے اور پھر اپنے
حریف کو بغیر مطلب کے بے نقط گالیاں دینے لگ جاتا ہے۔ہمیں یعنی اُمت محمدیہ کے ان افراد کو
جن کے دل میں اللہ تعالیٰ نے خلوص پیدا کیا ہے اور جو اپنے دل میں غلبہ اسلام کی تڑپ رکھتے
ہیں اور ملکی اتحاد چاہتے ہیں اور نیکی اور تقویٰ کی راہوں کو اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ہمیں یہ دیکھ کر
بڑی کوفت ہوتی ہے۔ہمارے دل میں بڑی گھبراہٹ ہوتی ہے کہ یہ کیا مسخرہ پن ہے۔یہ کیا کھیل
کھیلا جا رہا ہے۔ایک طرف مذہب سے ، دوسری طرف ملک سے، تیسری طرف معاشرہ سے اور
چوتھی طرف اقتصادی حقوق کی ادائیگی سے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایسے لوگ جن کی زبان بظاہر بہت میٹھی اور باتیں بڑی اچھی
ہوں۔اصولی طور پر وہ دعوے بھی بڑے کریں کہ ہم یہ ہیں، ہم وہ ہیں۔ہم یہ کرنا چاہتے ہیں اور
ہم وہ کرنا چاہتے ہیں۔مگر ذرا ذراسی بات پر جھگڑا شروع کر دیں یعنی ایک طرف زبان بڑی میٹھی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۷
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
بھی ہے اور دوسری طرف وہ تلوار کی تیز دھار بھی ہے۔ایسا شخص اپنے دعوئی میں سچا نہیں ہوتا۔وہ
عملاً فسادی ہوتا ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا :۔و إذا توٹی یہ وہ لوگ ہیں کہ جس وقت ان کو کسی سیاسی جماعت کی قیادت ملے۔( دراصل
توٹی کے معنے صرف صدر مملکت یا بادشاہ وقت کے نہیں ہوتے بلکہ ہر چھوٹی موٹی قیادت پر توٹی کا
لفظ بولا جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب بھی ان کو کسی قسم کے چھوٹے یا بڑے دائرہ میں
قیادت مل جائے ) تو سعى فِي الْأَرْضِ لِيُفْسِدَ فِيهَا “ کے مصداق بن جاتے ہیں۔ملک میں خوب
دورے کرتے پھرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں فساد اور بدامنی پیدا ہو۔پھر فرمایا:۔66
يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ “
آیت کے اس ٹکڑے میں اللہ تعالیٰ نے اقتصادی اور معاشرتی خرابیوں کی نشاندہی فرمائی
ہے۔مالک اور مزدور یا صاحب اقتدار اور حزب اختلاف کے جھگڑوں کی نوعیت کو اس چھوٹے
سے فقرے میں بیان کر دیا ہے۔دراصل میرے پچھلے خطبہ کی تمہید اسی فقرے کے معانی اور مفہوم کو بیان کرنے کے لئے
تھی۔اس حصہ آیت یعنی يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ کے تینوں لفظ بڑے اہم ہیں۔ان کے معانی
اگر ہمارے ذہن میں حاضر ہوں تو پھر اس فقرے کا مفہوم واضح ہو جائے گا۔عربی زبان میں لفظ أَهْلَكَ یا الْهَلَاكُ کے تین معنے بیان ہوئے ہیں۔یہ معنے میں نے
مفردات امام راغب سے لئے ہیں۔اس لفظ کے ایک معنے انہوں نے کسی چیز کا انسان کے ہاتھ
سے نکل جانا‘ کے کئے ہیں۔اگر چہ وہ چیز تلف نہیں ہوتی ، ضائع نہیں ہوتی لیکن وہ ایک انسان
کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔تو اس معنی میں بعض دفعہ ہم کہتے ہیں کہ فلاں چیز ہلاک ہوگئی یا مثلاً یہ
کہتے ہیں کہ فلاں شخص کی دولت میں سے اس قدر سونا ہلاک ہو گیا۔عربی محاورہ میں اس کے معنے
ہونگے رات کو چور آیا اور سونا چرا کر لے گیا۔اگر چہ ایک انسان کے ہاتھ سے تو وہ سونا نکل گیا

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۸
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
لیکن سونا تو ضائع نہیں ہوا۔وہ تو اپنی شکل میں موجود ہے اور نہ ہی سونے کی خصوصیت میں کوئی
فرق پڑا۔وہ بازار میں مارکیٹ کے نرخ پر بک جائے گا اور چور کو اس کے پیسے مل جائیں گے یا
کسی سنار کے ہاتھ میں یہ مال حرام چلا جائے گا اور وہ اس سے کسی کی بیوی یالڑکی کے لئے زیور بنا
دے گا۔غرض سونا چونکہ ایک بڑی قیمتی دھات ہے۔اس کی یہ خصوصیت ہے کہ اس کی قیمت میں
اس قسم کی ہلاکت سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جب یہ چوری ہو جاتا ہے تو گویا جو اس کا مالک تھا
اس کے ہاتھ سے یہ نکل گیا اور اس کا جو حق دار نہیں تھا اس کے پاس چلا گیا۔پس اس معنی میں عربی
زبان میں اهْلَك يا الهَلاك کا لفظ بولا جاتا ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ چیز مثلاً سونا ہے
وہ ضائع نہیں ہوالیکن ایک آدمی کے ہاتھ سے نکل کر دوسرے کے ہاتھ میں چلا گیا۔جس کے ہاتھ
سے نکلا اس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس شخص کا سونا ہلاک ہو گیا۔اس کے دوسرے معنے ہیں هَلَاكُ الشَّيْ ءٍ بِاسْتِحَالَةٍ وَ فَسَادٍ - یعنی کوئی چیز خراب
ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔مثلاً کھانے کے متعلق جب عربی میں یہ کہیں گے کہ هَلَكَ الطَّعَامُ
تو اس کے معنے ہوں گے کھانا خراب ہو گیا ہمارے جلسہ سالانہ پر صبح دال کی دیگیں پکتی ہیں بعض
دفعہ اگر وہ بچ جائیں تو دوسرے وقت تک وہ اہل رہی ہوتی ہیں ایسے موقع پر عربی میں کہیں گے
هَلكَ الطعام کھانا ہلاک ہو گیا یعنی خراب ہو گیا۔پھر اِسْتِحَالَہ کے ایک معنی تَحَولَ مِنْ حَالٍ إلى آخر کسی چیز کی حالت بدل کر دوسری
حالت میں آگئی۔دراصل هَلَكَ الطَّعَامُ “ کے بنیادی معنی بھی یہی ہیں تا ہم اس کی شکل تھوڑی سی
بدلی ہوئی ہے۔اِسْتِحَالَہ کے دوسرے معنے صَارَ مَحَالًا “ کے ہوتے ہیں اور محال کے معنے
باطل کے ہیں یعنی ایسی چیز جو ہر جہت سے فساد کی مقتضی ہو وہ عربی زبان میں محال کہلاتی ہے۔أَهْلَكَ ( يا الْهَلَاكُ ) کے تیسرے معنے موت کے ہوتے ہیں۔یعنی انسانی زندگی میں
بنیادی تبدیلی کا رونما ہونا ہم تو روح کو زندہ سمجھتے ہیں ہم روح اور مادی اجزاء کے ملاپ کو دنیوی
زندگی سمجھتے ہیں۔اس ملاپ کے نتیجہ میں ایک نئی چیز پیدا ہوتی ہے اور وہ انسان ہے جسے اس دنیا کا
عقل اور شعور دیا گیا ہے۔جب انسان کی یہ کیفیت باقی نہ رہے تو اس پر موت وارد ہو جاتی ہے۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۳۹
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
البتہ جسم کے ذرے بالکل ضائع نہیں ہو جاتے یہ موت والی ہلاکت بھی ایک خاص معنی میں
استعمال ہو سکتی ہے۔چنانچہ اسی واسطے امام راغب نے اس
کو علیحد ہ تیسری شکل میں ہمارے سامنے
رکھا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ صلاح کا دعوی کرنے والے بڑے بڑے لوگ ہیں۔یہ
در حقیقت دنیا میں فساد کرنا چاہتے ہیں۔یہ ہر قسم کی (ہر سہ معنی میں ) ہلاکت کی تدبیریں کرتے
ہیں۔ایک یہ کہ جن لوگوں کا کسی چیز کا حق بنتا ہے ایسے سامان پیدا کر دیتے ہیں کہ ان کے ہاتھ
میں وہ چیز نہ رہے یعنی وہ چیز تو قائم رہے مگر جس کا اس پر حق تھا اس کے پاس نہ رہے دوسرے یہ
کہ جو چیز ان کے پاس ہو اس کے اندر خرابی پیدا ہو جائے جیسا کہ مثلاً ( ذرا سوچنے سمجھنے کی بات
ہے ) بلیک مارکیٹنگ ہے۔یہ کھانے میں پیدا ہونے والی خرابی تو نہیں لیکن انسان کے ہاتھ میں مثلاً
نقدی ہے اس میں یہ خرابی پیدا ہوگئی کہ پہلے ایک روپے میں مثلاً تین سیر آٹا ملتا تھا مگر بلیک مارکیٹنگ
کے نتیجہ میں اسی روپے سے ڈیڑھ سیر آٹا ملتا ہے۔پس اس روپے کا جو استعمال اور استفادہ ہے اس
کے اندر خرابی پیدا ہو گئی۔گو یہ دال کے ابلنے والی خرابی تو نہیں ہے مگر روپے کی قدر یا قیمت میں
خرابی کے مترادف ضرور ہے۔پھر یہ کہ ایسی صورت میں صلاح کی بجائے فساد کی حالت پیدا ہو جاتی ہے مثلاً یہ کارخانوں
کی جو تالہ بندی ہے اس سے بھی فساد پیدا ہوتا ہے۔اس سے صلاح کی حالت فساد کی حالت میں
بدل جاتی ہے اور وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے مزدوروں کو کام کرنے کی جو قو تیں اور طاقتیں عطا
فرمائی ہیں کارخانے داران کا وہ حق ادا نہیں کر سکتے۔مگر جتنا وہ کام کر سکتے تھے تالہ بندی کے نتیجہ
میں اس کے دروازے بھی الٹے بند ہو گئے۔دوسرا کام ان کو کوئی ملا نہیں تو ظاہر ہے وہ خود بھو کے
رہیں گے۔ان کے بچے بھوکے رہیں گے جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔حالتِ صلاح کی بنیادی
کیفیت یہ ہے کہ حقوق ادا ہوں لیکن جس مزدور کے اوپر تالہ بندی کے نتیجہ میں کام کا دروازہ بند کر
دیا گیا تو ایک طرف اس کی طاقتوں اور قوتوں کی نشو و نمارک گئی دوسری طرف اس کے حقوق کی
ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اور بھی زیادہ مفلوک الحال ہو گیا۔پس هَلَاكُ الشَّيْءِ بِاسْتِحَالَةٍ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۰
خطبه جمعه ۱۱ را گست ۱۹۷۲ء
وَ فَسَادٍ کی رو سے صلاح یعنی امن کے حالات میں تالہ بندی کے نتیجہ میں فساد کی کیفیت پیدا کرنا
ہلاکت ہے اور یہ عمل سراسر باطل ہے اور حق کے صریحاً خلاف ہے۔اس سے با ہمی طور پر ہم آہنگی
نہیں بلکہ دوری پیدا ہو جاتی ہے۔میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان
کو بنیادی طور پر استعداد میں بخشی ہیں اور
اس دنیا کی ہر چیز کو ان استعدادوں کے ذریعہ استعمال کے لئے پیدا کیا ہے اس کا نام ہم
تسخیر عالمین رکھتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمہارے لئے ہم نے اس عالمین کی
ہر چیز کو مسخر کر دیا ہے دنیا کی ہر چیز کو تمہارا خادم بنا دیا ہے۔تمہاری قوتوں سے اثر قبول کرنے کے
لئے اس کائنات کی ہر چیز کے اندر اللہ تعالیٰ نے ایک خاصیت رکھ دی ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بار بار فرمایا ہے کہ تم کوشش کرو اور ان سے فائدہ اٹھاؤ۔أهلك يا الهَلاك کے تیسرے معنے ”موت“ کے ہوتے ہیں۔ظاہر ہے جب فساد ہوتا ہے
تو مزدور مارا جاتا ہے اور مارا وہ جاتا ہے جو معصوم ہوتا ہے۔مثلاً پچھلے دنوں خواہ مخواہ زبان کا جھگڑا
کھڑا کر دیا گیا تھا۔چنانچہ ہنگامے ہوئے جلوس نکالے گئے۔اب جس وقت جلوس نکلتا ہے تو وہ
بیچارا غریب مزدور جسے پانچ روپے دے کر کہا کہ جا کر جلوس نکالو یا کسی کے خلاف غلط باتیں بتا کر
کہا کہ جا کر جلوس نکالو در اصل وہ گنہ گار نہیں وہ تو دھو کا خوردہ اور فریب خوردہ ہے۔گناہگار وہ ہیں
جو غریب آدمیوں کو دھوکا اور فریب دیتے ہیں۔چنانچہ جب جلوس نکلتے ہیں تو مرتے ہیں تو
بیچارے مزدور۔جو لوگ انہیں دھوکا دیتے ہیں وہ پیچھے مزے سے بیٹھے ہوتے ہیں۔پس یہ جو موت ہے یہ صریح طور پر فساد ہے۔کیونکہ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ بغیر حق کے
کسی کی جان نہیں لینی۔اس لئے ان بیچاروں کی جان لینے کا تو حق ہی نہیں بنتا لیکن ہنگامہ کھڑا
کر کے شکل ایسی بنا دی کہ جان لینے والوں نے کہا کہ ان کو مارو۔حالانکہ وہ فسادی نہیں ہوتے
فسادی تو پیچھے کوئی اور دماغ ہے کوئی جیب ہے جس میں پیسے بھرے ہوئے ہیں۔وہ فسادی ہے۔اس کے اوپر فساد کو دور کرنے والی تلوار چلنی چاہیے نہ کہ اس بیچارے معصوم پر جس کا دراصل قصور
نہیں ہے کیونکہ وہ یا تو دھوکے میں آکر یا اپنی غربت کی وجہ سے یا پھر اس وجہ سے کہ پہلے اس کے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۱
خطبه جمعه ۱۱/اگست ۱۹۷۲ء
حقوق ادا نہیں ہوئے جلوس میں شامل ہوتا ہے جس شخص کو اس کے حقوق مل چکے ہیں وہ پانچ روپے
کی خاطر فساد نہیں کرے گا۔وہ اتنی تھوڑی سی رقم کی خاطر اپنی موت کو دعوت نہیں دے گا۔فساد
کرنے پر وہی شخص آمادہ ہو گا جسے یا تو بہ کا یا ، ورغلایا گیا ہو یا جس کے حقوق تلف کئے گئے ہوں
اور اس کو اس حالت میں کر دیا گیا ہو کہ وہ فساد میں کود پڑے یعنی خدا تعالیٰ نے اس کی جو حالت
بنائی تھی اس کو بدل کر اس حالت میں کر دیا جائے کہ وہ مجبوراً پیسے لے کر فسادی گروہ میں شامل ہو
جائے۔اب یہ تو ظلم ہے کہ جنہوں نے دوہرا گناہ کیا وہ تو چھوڑ دیئے جائیں لیکن جو درحقیقت
معصوم تھے وہ گولیوں کا نشانہ بن جائیں۔ویسے ہم تو خدا تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں۔اللہ تعالیٰ
علام الغیوب ہے۔اس کا علم کامل ہے وہ جانتا ہے کہ کون فسادی ہے اور کون نہیں ہے لیکن بظاہر یہ
نظر آتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی طرح ایسے شخص کا بھی گناہ کا منشاء نہیں ہوتا بلکہ وہ دھو کے
میں آجاتا ہے۔جس طرح حضرت آدم علیہ السلام شیطان کے دھو کے میں آگئے تھے یہ مزدور
بیچارے بھی دھو کے میں آجاتے ہیں اور بعض اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔بهر حال يُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ “ میں يُهْلِكَ کے یہ تین معنے ہیں۔میں نے بتایا تھا کہ
اس وقت صرف ہمارے ملک ہی میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں ظهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ کی حالت
ہمیں نظر آتی ہے۔قرآن کریم کی اس پیشگوئی کے مطابق ہمیں ہر جگہ فتنہ و فساد دکھائی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مفسد ہے وہ ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے۔چنانچہ اردو میں جب ہم یہ
کہتے ہیں کہ کوئی شخص ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے یا عربی زبان میں کہیں اهْلَكَ “ تو اس
کے تین معنے ہوتے ہیں۔ایک یہ کہ جن چیزوں پر ان کا ( مزدور کا ) حق تھا اور جو ان کو ملی تھیں وہ
ان سے چھین لی جائیں اور وہ کسی اور کے پاس چلی جائیں۔یہ معنے آج کی دنیا پر چسپاں ہوتے
ہیں۔دوسرے معنے کچھ تھوڑے سے اختلاف اور شاخوں کے ساتھ تَحَولَ مِنْ حَالٍ إِلى
آخر “ اور ”صار محالا “ کے لحاظ سے یہ ہیں کہ مفسد ہلاکت کے اسباب پیدا کر دیتے ہیں جن
کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔جن سے اللہ تعالیٰ پیار نہیں کرتا بلکہ ان کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تیسرے معنے موت کے ہیں۔مفسد بے گناہوں کی موت کے سامان بھی پیدا کر دیتا ہے۔غرض
66

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۲
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
تینوں معنوں میں ہلاکت کا لفظ اس دنیا کے فساد کے ماحول پر چسپاں ہوتا ہے لیکن آگے ہلاکت
کے بنیادی طور پر عقلاً اور مشاہدہ دو مفعول بن سکتے ہیں ایک حدث “ کی ہلاکت اور دوسرے
نسل کی ہلاکت۔عربی زبان کے لحاظ سے حرث کے جو معنے ہیں اور جس رنگ میں اسے اس آیت
میں رکھا گیا ہے اس سے ایک بڑا عجیب مفہوم پیدا ہوتا ہے اور درحقیقت یہ لفظ ایک وسیع معنوں کی
نشاندہی کر رہا ہے۔چنانچہ حرث کے معنی عربی زبان میں صرف کھیتی کے نہیں ہوتے۔ویسے کھیتی
کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے یعنی جو محروث ہے اسے بھی حرث کہتے ہیں لیکن اس کے
اصل معنے کھیتی کے نہیں ہوتے۔اس کے اصل معنے مادی ذرائع پیداوار کے ہیں۔جن کے اندر
انسان کا اپنی محنت سے ایسی تبدیلیاں پیدا کرنا مقصود ہے کہ وہ انسان کی فلاح کے سامان کا ذریعہ
بن جائیں تاہم یہ لفظ جب زمین کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے تو اس کے معنے ہوتے ہیں۔الْقَاءُ الْبَدْرِ فِي الْأَرْضِ وَتَهَيُّوهَا لِلزِّرْعِ
یعنی کھا د وغیرہ ڈال کر اور ہل وغیرہ چلا کر زمین کو کاشت کے قابل بنادینا یعنی جو اس سے ہم
نے پیداوار لینی ہے زمین کو اس کے قابل بنا دینا اسی طرح کھیتی کو یا کمائی کو جو ہم اس سے حاصل
کرتے ہیں اس کو بھی حرث کہتے ہیں۔تاہم اس کا اصل اور بنیادی مفہوم یہ ہے کہ مادی ذرائع کو
اپنی کوشش کے نتیجہ میں اس قابل بنا دینا کہ اس سے ہم اپنی انفرادی اور خاندانی اور ملکی اور عالمگیر
فلاح و بہبود کے سامان پیدا کر سکیں۔یہ ہیں حرث کے اصل معنے۔ویسے جب عربی میں ہم یہ کہتے
ہیں کہ حَرَثَ ناقتہ تو اس کے معنے ہوتے ہیں إِذَا اسْتَعْمَلَهَا یعنی اونٹنیوں کا استعمال کیا اور
اونٹنیوں کا استعمال تو ان کی سواری ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی اونٹ بڑا مفید جانور ہے۔اس کا
گوشت کھا ئیں تب فائدہ پہنچتا ہے۔اس کی کھال کو استعمال کریں تب فائدہ پہنچتا ہے۔اس کی
ہڈیوں کو مختلف کاموں میں استعمال کریں تب فائدہ پہنچتا ہے۔اس کے دودھ کو استعمال کریں تب
فائدہ پہنچتا ہے یا پھر اس پر سواری کریں خصوصاً خلوص نیت کے ساتھ حج کے لئے جائیں تب
فائدہ پہنچتا ہے۔چنانچہ ایک صحابی سے کسی نے پوچھا کہ فلاں موقع پر تم نے اپنی اونٹنیوں کا کیا کیا
تھا۔تو انہوں نے کہا حر تنھا ہم نے ان کا موقع کے لحاظ سے استعمال کیا یعنی ان پر سواری کی۔

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۳
خطبه جمعه ۱۱ را گست ۱۹۷۲ء
یہ سارے معنے امام راغب نے کئے ہیں نیز وہ لکھتے ہیں: "كَمَا أَنَّ بِالْأَرْضِ زَرْعُ
مَا بِهِ بَقَاءُ أَشْخَاصِهِمْ
یعنی زمین مادی ذرائع پیداوار کی علامت ہے۔سورج کی شعائیں زمین کے اندر جذب
ہونے کے بعد ہمارے کام آتی ہیں۔زمین سے مراد یہ سارا کرہ ارض اور اس کی ہوا وغیرہ ہے اسے قرآن کریم کی رو سے الارض
کہا جاتا ہے اور یہ ذرائع پیداوار کی ایک علامت ہے۔پس قرآن کریم نے زمین کو ذرائع
پیداوار کی ایک علامت ٹھہرایا ہے۔چنانچہ ان معنوں کی رو سے حرث سے یہ مراد لی جائے گی کہ زمین سے ایسا کام لیا جائے
جس سے انفرادی اور اجتماعی بقاء کے سامان پیدا ہو جائیں۔اس کو اصل میں حرث کہتے ہیں۔اب
زمین سے کام لینے کا مطلب یہ ہے انسان کی جو جسمانی طاقتیں ہیں انکی کمال نشو و نما کے لئے
ذرائع پیداوار سے کام لیا جائے کیونکہ جب تک انسان کی جسمانی طاقتیں اپنے نشوونما کے کمال
تک نہیں پہنچتیں اس وقت تک دوسری صلاحیتیں اور استعدادیں مثلاً ذہنی ،اخلاقی اور روحانی
استعدادوں کی نشو و نما ممکن ہی نہیں جسمانی طاقت دوسری استعدادوں کے پنپنے کے لئے بنیاد کا
کام دیتی ہے مثلاً انسانی جسم میں دماغ کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے تو ایسے شخص کو ہم کہتے
ہیں کہ یہ مجنون ہو گیا ہے۔اس خاص قسم کی خرابی کے نتیجہ میں نہ وہ ذہنی نشو و نما حاصل کر سکتا ہے نہ
اخلاقی اور روحانی نشو و نما حاصل کر سکتا ہے یا جب کوئی شخص لنگڑا ہو جائے یا کسی اور وجہ سے معذور
ہو جائے تو وہ جسمانی طاقتوں کے نشو ونما نہ پانے کی وجہ سے ذہنی اور اخلاقی استعدادوں کی نشو ونما
سے ایک حد تک محروم ہو جاتا ہے۔مثلاً ایسا شخص جہاد میں شامل نہیں ہوسکتا۔وہ جہاد کے ثواب
سے محروم ہو جاتا ہے۔جہاد میں شامل نہ ہو کر انسان صرف اخلاقی اور روحانی قوتوں کی نشو ونما ہی
سے محروم نہیں ہوا وہ ذہنی قوتوں کی نشو و نما سے بھی محروم ہو گیا۔انگریزی کا محاورہ ہے You live to learn ( یو لوٹولرن ) یعنی زندگی کا ہر مشاہدہ
ہمارے لئے بڑا اہم ہے اللہ تعالیٰ نے اسے ہمارے لئے معلم کے طور پر بنایا ہے۔ہمارا مشاہدہ

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۴
خطبه جمعه ۱۱ را گست ۱۹۷۲ء
ہمیں کچھ نہ کچھ ضرور سکھاتا ہے۔اگر ہماری جسمانی طاقتیں کسی لحاظ سے ہمارے مشاہدات کو ایک
حد تک محدود کر دیں تو ہماری ذہنی نشو و نما اتنی وسیع نہیں ہو سکے گی جو دوسری صورتوں میں ممکن ہے۔پس حرث کے معنے بنیادی طور پر یہ ہیں کہ بنیادی ذرائع پیداوار کو ایسے رنگ میں استعمال
کرنا کہ انسان کی تمام قو تیں اور صلاحیتیں اپنے اپنے دائرہ استعداد میں اپنے نشو ونما کے کمال کو پہنچے
جائیں۔جہاں تک نسل کی ہلاکت کا سوال ہے۔نسل کے معنے ولد یا اولا دہی کے نہیں ہوتے نسل
کے بنیادی اور حقیقی معنے جس سے آگے شاخوں کی طرح دوسرے معنے نکلتے ہیں (امام راغب لکھتے
ہیں) یہ ہیں الْاِنْفِصَالُ عَنِ الشَّيْءِ “ کسی چیز سے علیحدہ ہو کر اس کا حصہ نہ رہنا نسل کہلاتا
ہے۔یعنی اس رنگ میں حصہ نہ رہنا ور نہ تو بہت سارے پہلوؤں کے لحاظ سے حصہ رہتا ہے اسی
وجہ سے جو شخص جگہ کو جلدی جلدی چھوڑے تو ہم کہتے ہیں وہ دوڑ رہا ہے۔عربی میں کہتے ہیں
نَسَلَ - يَنْسَلُ إِذَا سَرَعَ یعنی جب آدمی تیزی سے دوڑنے کے نتیجہ میں جلدی جلدی جگہ بدلتا
ہے تو اس کو نسل کہتے ہیں۔امام راغب نے مفردات میں ایک عجیب محاورہ دیا ہے۔دراصل
میں اسی چیز کو نمایاں کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ امام راغب نے مفردات میں لکھا ہے کہ نسل کا لفظ اس
محاورے میں استعمال ہوا ہے۔إِذَا طَلَبتَ فَضْلَ إِنْسَانٍ
فَخُذُ مَا نَسَلَ لَكَ مِنْهُ عَفُوا
یعنی اگر تم کسی آدمی کی بزرگی کو دیکھنا چاہو تو تم اس کے حسن سلوک کو دیکھو جو رضائے الہی
کے لئے وہ تم سے کر رہا ہے۔تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ وہ کس قسم کا انسان ہے۔دراصل عَفُوا
کے معنے ہوتے ہیں رضائے الہی کے حصول کے لئے حسن سلوک کرنا۔کیونکہ عَفُوا کہیں تو اس سے
66
الْقَصْدُ لِتَنَاوُلِ الشَّیءِ “ مراد ہوتی ہے۔پس مَا نَسَلَ لَكَ مِنْهُ عَفُوًا کے معنے ہوں
گے جو اس نے تجھ سے حسن سلوک کیا عفو کے طور پر یعنی کسی چیز کے حصول کے لئے تو چونکہ انسانی
فضل رضائے الہی ہی کی بنیادوں پر استوار ہوتا ہے۔اس لئے میں نے اس کے یہ معنے کئے ہیں

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۵
خطبه جمعه ۱۱ را گست ۱۹۷۲ء
کہ جو شخص رضائے الہی کے حصول کے لئے تجھ سے حسن سلوک کرتا ہے اس سے اس کا فضل ظاہر
ہوتا ہے۔اسی طرح نسل کے معنے چھوڑ دینے کے بھی ہوتے ہیں مثلاً جب شہد اپنے چھتے سے خود بخود
نکلے تو اس شہد کو النسيلة کہتے ہیں یعنی اس کو آگ کے اوپر گرم کر کے نہیں نکالا جا تا بلکہ بعض
دفعہ وہ خود بخود بہہ نکلتا ہے۔ہمارے پاس بہت سارے دوست شہد لے آتے ہیں یا ہم خود اپنے
باغ سے چھتے اترواتے ہیں۔چنانچہ ہم شہد نکالنے کے لئے یہ آسان طریق اختیار کرتے ہیں کہ
ایک ململ کے کپڑے میں چھتے کا شہر والا حصہ باندھ کر لٹکا دیتے ہیں اور نیچے برتن رکھ دیتے ہیں۔اس طرح شہد اپنے ہی وزن سے کشش ثقل کی وجہ سے بہ نکلتا ہے غرض جس شہد کو نکالنا نہ پڑے
بلکہ خود بخود بہہ نکلے۔اس کو ”نسيلة “ کہتے ہیں۔اسی طرح جب دودھ دینے والے جانوروں
کے تھنوں سے دودھ نکالا نہ جائے بلکہ خود بخود بہہ نکلے تو ایسے دودھ کو النِّسَلُ “ کہتے ہیں۔بعض عورتوں کے پستان سے بھی دودھ بہہ نکلتا ہے اور کپڑوں کو خراب کر دیتا ہے عورتیں سمجھتی ہیں کہ
ان کے کپڑے خراب ہو گئے اسی طرح بھینس یا بکری کا دودھ بھی بعض دفعہ خود بخو دگر تا رہتا ہے۔پس اس کا اصل مفہوم یہ ہے کہ کوئی چیز جو خود بخود علیحدہ ہو جائے وہ’نسيلة“ کہلاتی
ہے۔اس جگہ نسل کے معنے ہوں گے کہ انسان کی وہ قوتیں اور طاقتیں جن سے اس کے اعمال خود بخود
فطری بہاؤ کے ساتھ سرزد ہوتے ہیں مثلاً ایک صاف شفاف اور ٹھنڈے اور لذیذ پانی کے چشمے
سے جس طرح پانی خود بخود بہہ نکلتا ہے اسی طرح انسان کے اعمال اس کی طاقتوں سے خود بخود بہہ
نکلتے ہیں۔یعنی ایک تو ہے اہلیت اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے صلاح میں اہلیت کا بھی سوال ہے
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو طاقتیں دی ہیں وہ ایک اہلیت کا رنگ رکھتی ہیں جو انسان کے اندر رکھ
دی گئی ہے اس قوت اور استعداد کے ساتھ اس دنیا میں دو سلوک ہوتے ہیں اگر چہ یہ چار قسمیں
ہیں لیکن ہم قوت اور استعداد مراد لیں گے۔اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ایک
یہ کہ خدا تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں پیدا کیا اور اسے ایک مخصوص دائرہ کے اندر ایک با اختیار
وجود کی حیثیت عطا فرمائی۔اس کے لئے ثواب اور گناہ ، جزا اور سزا مقرر فرمائی۔اللہ تعالیٰ نے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۶
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
انسان سے فرمایا۔میں نے تجھے قو تیں تو دی ہیں مگر ان قوتوں
کی صحیح نشو و نما کر کے تم جنت میں بھی
جاسکتے ہو اور ان قوتوں کی غلط نشو و نما کر کے جہنم میں بھی جاسکتے ہو۔تجھے یہ اختیار دیا ہے اور تیری
قوتوں کے نشو و نما کے سامان بھی پیدا کر دیئے ہیں یعنی ربوبیت کے مفہوم میں ہر قوت جو انسان کو
بحیثیت مجموعی یا افراد انسانی کو بحیثیت فرد دی گئی ہے۔اس کے کمال نشو ونما کے لئے اس مادی دنیا
میں ضروری چیزیں پیدا کر دی گئی ہیں ورنہ تو یہ سارا سلسلہ کا ئنات ایک مذاق بن کر رہ جاتا۔خدا تعالیٰ بندہ سے کہتا یہ لے قوت اور اس کی نشو ونما کر۔وہ کہتا اے میرے رب! مجھے اپنی قوت
کی نشو ونما کے لئے فلاں چیز کی ضرورت ہے۔تو اگر اللہ تعالیٰ اسے یہ جواب دیتا کہ وہ تو میں تجھے
نہیں دوں گا تو پھر تو یہ ایک مذاق بن جاتا حالانکہ اللہ تعالیٰ تو مذاق نہیں کرتا وہ تو کہتا ہے میں نے
اس دنیا کوکھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا ، یہ دنیا لہو ولعب نہیں ہے۔غرض ایک طرف قو تیں پیدا کیں تو دوسری طرف ان کی نشوو نما کے لئے ضروری سامان بھی
پیدا کر دیے۔انسان اپنی خدا داد قوتوں کی نشو ونما کرتا ہے۔پھر نشو و نما کر کے انہیں کسی لوہے کے
صندوق میں بند تو نہیں کر دیتا اسے جو بھی قوتیں ملی ہیں وہ باہر نکل رہی ہوتی ہیں مثلاً ہماری قوت بینائی
ہے۔اگر ہم روئی بھر کر پیڈ بنا کر اپنی آنکھوں پر باندھ دیں تو ظاہر ہے ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آئے
گا کیونکہ ہماری یہ قوت
بینائی مادی دنیا کے ملاپ سے کچھ حاصل کرتی ہے۔یہ ایک قوت ہے جو
مادی دنیا کے ملاپ سے کام دیتی ہے۔مثلاً روشنی کی کرنیں ہیں۔آنکھ کے اندران سے عکس حاصل
کرنے کی طاقت ہے دونوں کا ملاپ اس کو بینائی دے رہا ہے۔پس جس طرح ہم آنکھیں بند نہیں کیا کرتے نہ کانوں میں روئی ٹھونسا کرتے ہیں نہ
دوسرے مادی حواس کو معطل کر دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ۔ہمیں خدا تعالیٰ نے قوتیں
دی ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ کہنا تو تب مناسب ہوتا جب ان کا صحیح اور کامل استعمال ہوتا اس کی مثال یہ
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو طاقتیں اور استعدادیں دی ہیں جتنا جتنا ہم ان کا استعمال کرتے
اور ان کی نشو و نما کرتے چلے جاتے ہیں اتنا اتنا وہ چشمہ سے بہنے والے پانی کی طرح خود ہی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۷
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
Flow out ( فلو آؤٹ ) یعنی ابل کر باہر نکل رہی ہوتی ہیں اور اسی معنی میں نسل کا لفظ
استعمال ہوتا ہے یعنی انسانی قوتوں اور استعدادوں سے افعال اور اعمال خود بخو دسرزد ہونے لگتے
ہیں مثلاً مال ہے، روپیہ پیسہ ہے سوائے چند کنجوس لوگوں کے جو دنیا میں ہرجگہ پائے جاتے ہیں
باقی لوگ اپنے مال و دولت کو خرچ کرتے ہیں۔روپیہ خرچ کے ذریعہ خود بخود ہماری جیبوں سے
علیحدہ ہوتا رہتا ہے۔اب مثلاً آپ اپنے بچے کو پڑھانے کے لئے استاد مقرر کرتے ہیں اور اسے
روپے دیتے ہیں تو گویا اس طرح آپ کے ہاتھ سے روپیہ نکل گیا یا مثلاً گندم ہے آپ اسے
کھاتے ہیں اسے Consume ( کنزیوم) کر جاتے ہیں گندم کی شکل میں کھاتے ہیں اس سے
آپ کو مثلاً چلنے کی طاقت مل گئی آپ نے آٹھ میل سیر کی۔کچھ طاقت آپ کے جسم سے نکل گئی۔انسانی وجود کے اندر ساری قوتیں بند تو نہیں رہتیں۔وہ انسانی جسم سے باہر نکل رہی ہوتی ہیں۔غرض جسمانی طاقتوں کے Out Flow ( آؤٹ فلو ) کو باندھ دیا ہے نشوونما کے ساتھ۔ہم جتنا
جتنا ان طاقتوں کو استعمال کرتے ہیں اتنا ہی یہ چیزیں نشو و نما میں ممد و معاون بن جاتی ہیں۔پس بنیادی طور پر یہی دو چیزیں اس دنیا میں ایک انقلاب پیدا کر رہی ہیں مثلاً ایٹم کی ایجاد
ہے۔ایٹم پاور کی ایجاد ہے۔دوسری مادی چیزیں ہیں جنہوں نے مختلف شکلیں اختیار کر رکھی ہیں۔پھر یہ ساری یو نیورس ہے۔یہ ذرائع پیداوار کی علامت ہے۔ذرائع پیداوار کے اندر نسل یعنی
انسانی طاقتیں تبدیلیاں پیدا کرتی ہیں اور اس طرح یہ کام کی چیزیں بن رہی ہیں۔گویا آسمان
سے لے کر زمین تک ہم نے انسانی ہاتھ کا تصرف دکھا دیا مثلاً انسان چاند پر پہنچ گیا۔اب چاند پر
پہنچنے کے لئے آسمان سے کوئی اڑن کھٹولا تو نہیں آ گیا تھا۔یہ انسان کی استعداد میں اور قو تیں تھیں
جو پھوٹ پھوٹ کر باہر نکل رہی تھیں یعنی سائنس دانوں نے فزکس کے اصول پر سائنسی تحقیق کی
ان قواعد اور قوانین کے مطابق عمل کیا جو خدا تعالیٰ نے بنائے ہوئے ہیں تو وہ اپنی کوششوں میں
کامیاب ہو گئے۔اب مثلاً جو حساب دان سائنٹسٹ ہیں انہوں نے اپنی دریافت اور ایجاد کی
بنیا د حساب پر رکھی۔حساب بھی ایک سائنس اور فلسفہ بن گیا ہے۔چنانچہ وہ از روئے حساب سوچ
رہے تھے فکر و تدبر کر رہے تھے۔خود ہمارے ڈاکٹر سلام بھی فکر و تدبر میں لگے رہتے ہیں اس کی

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۸
خطبه جمعه ۱۱ را گست ۱۹۷۲ء
کچھ خصوصیتیں علم طبعی سے ملتی ہیں۔تاہم جہاں تک سائنسی تحقیق میں حساب
کا تعلق ہے سائنس دان
بے شمار اربعے لگاتے ہیں اور بڑی لمبی لمبی ضر ہیں اور قسیمیں کرتے ہیں۔یہ چونکہ بڑا لمبا حساب
بن جاتا ہے اس لئے انسان نے اس کو آسان کرنے کے لئے ایک مشکل سا مضمون بنادیا ہے جسے
الجبرا کہا جاتا ہے۔چونکہ مجھے یہ مضمون سکول کے زمانے میں مشکل لگتا تھا اس لئے میں نے اسے
مشکل کہہ دیا ہے۔بہر حال حساب کے مضمون کو آسان کرنے کے لئے لوگوں نے الجبرا بنا دیا۔اور
اس کی علامتیں بنالیں مثلاً کہہ دیا۔ب۔ج کا یہ مطلب ہے اور پھر لوگ اس سے اصولاً کچھ نتائج
اخذ کرتے ہیں۔چنانچہ سائنس دانوں نے انہی اصول وقواعد کے مطابق کچھ نتائج اخذ کئے اور
چاند پر جانے کے قابل ہو گئے یا زمین میں اٹامک انرجی کو استعمال کرنے لگے وغیرہ وغیرہ۔غرض سائنس دانوں نے اپنی خدا داد طاقتوں اور قوتوں کو قوانین قدرت کے مطابق
استعمال کیا۔آخر ایٹم کی طاقت کا پتہ کیسے لگا؟ یہ انسان کی طاقت تھی، یہ اس کی استعداد تھی جو اس
کے جسم سے باہر نکل آئی گویا اس کی طاقت کی نسل ہو گئی۔اس کا انفصال ہو گیا۔یہ باہر نکلی اور نکلتی
چلی جارہی ہے۔یہ ایک چشمہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو گا۔اسی طرح جب تک انسان زندہ ہے اس کی
طاقتیں باہر نکلتی چلی جائیں گی۔یہ ایک تبدیلی ہے جو مسلسل رونما ہوتی چلی جائے گی۔پس حَزث سے مراد مادی ذرائع ہیں اور نسل انسان کی محنت ہے۔انسان اپنی طاقتوں کو
کام پر لگاتا ہے۔یہ دو بنیادی چیزیں ہیں یہ دو بنیادی نعمتیں ہیں جو انسان کو دی گئی ہیں۔انسان
اپنی فطرتی اہلیت کے صحیح استعمال کرنے پر ان سے فائدہ اٹھاتا ہے لیکن مفسد ان ہر دو قسم کی
نعمتوں کو ہلاک اور برباد کر دیتا ہے۔ہلاکت کے سامان پیدا کرتا ہے وہ کبھی ایٹم بم سے زمین کی
پیداوار کو ختم کر دیتا ہے
کبھی وہ کیمیکل اجزاء چھڑک کر اچھے پودوں کو ضائع کر دیتا ہے۔ایسے مفسد
آدمی نے ایک وقت میں کہا یہ تھا کہ اس نے یہ کیمیکل اجزاء اس لئے بنائے ہیں کہ وہ ان سے
مضرت رساں کیڑوں کو ہلاک کرے گا لیکن جب وہ تحقیق کرتے ہوئے ایسے کیڑوں پر پہنچا جو
مفید ہیں مضرت رساں نہیں تو ایسے مفسد اور ناشکرے انسان نے ان کیڑوں کو بھی ہلاک کر دیا۔اب مثلاً یہ اینٹی بائیوٹک وغیرہ قسم کی دوائیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ معاف کرے کبھی مجبوری ہو تو

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۴۹
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
استعمال کرنی پڑتی ہیں مگر ان کے غلط استعمال سے وہ بے شمار کیڑے جو مفید اور زندگی رکھنے والے
ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں مثلاً انسان کے معدے، جگر اور انتڑیوں میں پیدا کیا ہے اور وہ
نظام ہضم میں مد و معاون ہیں۔یہ ایک نابینا ہتھیار (اینٹی بایوٹک ادویہ ) انسان کے جسم میں جو
مضرت رساں کیڑے ہیں یعنی پیچش اور ہیضہ کے کیڑے ہیں ان کا بھی قتل عام کر دیتا ہے اور جو
مفید کیڑے ہیں اُن
کا بھی قتل عام کر دیتا ہے۔بہر حال میں بتا یہ رہا ہوں کہ یہ ہماری استعدادیں ہیں جو باہر نکلیں ان کا صحیح استعمال
کرنے والے خدا تعالیٰ کی نگاہ میں صالح کہلائے اور ان کا غلط استعمال کرنے والے مفسد کہلائے
قرآن کریم نے کہا ہے کہ تم ان مفسدوں کے کاموں کا بھی جائزہ لو، غور اور تحقیق کرو اور ان کے
دل اور معدہ کو پھاڑ و یعنی ان کی تھیوریز جس رنگ میں رو بہ عمل ہیں اور ان کی طاقتیں جس رنگ
میں باہر نکل کر کام کر رہی ہیں اور جس رنگ میں ان کی استعداد میں مادی اشیاء میں کام کر رہی ہیں
ان کو غور سے دیکھو تو تمہیں نظر آئے گا کہ ہلاکت کی تینوں قسمیں ان کے اندر پائی جاتی ہیں۔یہ
ہے مفسد جسے قرآن کریم نے آل الْخِصَامِ “ بھی کہا ہے۔اب جہاں تک مادی ذرائع پیداوار کا تعلق ہے اس کی ایک تو بہت خطرناک شکل ایٹم کی
طاقت کے غلط استعمال کی شکل میں نظر آتی ہے۔دوسرے کارخانوں کا بند رہنا ہے۔کارخانہ بھی
ایک ذریعہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے انسان کی بہتری کے لئے پیدا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو
عقل دی اور اس نے مادی ذرائع کو بروئے کار لا کر کارخانہ قائم کر دیا۔اب جس دن کا رخانہ بند
رہا اس دن کی پیداوار سے نہ صرف مزدور بلکہ بنی نوع انسان اور ملک بھی محروم ہو گیا۔ایک
کارخانہ مثلاً دولاکھ گز کپڑا ایک دن میں تیار کرتا ہے اگر وہ کارخانہ تالہ بندی یا ہڑتال کی وجہ سے
ایک دن بند رہتا ہے تو اس ملک کے باشندے دولاکھ گز کپڑے سے محروم ہو گئے۔غرض اقتصادی
اور معاشرتی لحاظ سے اس کے کیا نتیجے نکلے یہ ایک الگ اور مستقل مضمون ہے لیکن یہ ایک حقیقت
ہے کہ فساد پیدا ہو گیا۔حقوق کی ادائیگی پر یہ چیز بہر حال اثر انداز ہوگی مثلاً کپڑے کی پیداوار کم
ہونے کی وجہ سے قیمتیں چڑھ جائیں گی وہ غریب آدمی جو یہ سوچ رہا تھا کہ اب میرے پاس اتنے

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۵۰
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
پیسے ہو گئے ہیں کہ میں اپنے بچوں کو کپڑے بنادوں۔اس کے پاس اتنے پیسے نہیں رہیں گے کیونکہ
کپڑے کی قیمت زیادہ ہو گئی اب اس کے پاس اتنے پیسے نہیں رہے کہ وہ کپڑ ا خرید سکے۔پھر وہ
کہے گا کہ میں پانچ دن اور مزدوری کرتا ہوں تا کہ بچوں کے کپڑے بن جائیں۔یہ بیچارے مزدور کا حال ہے۔دوسرے ملکوں میں بھی اس کا یہی حال ہے حتی کہ چین میں
بھی موجودہ حکومت سے قبل یہی حال تھا۔چین کی جو اقتصادی اور معاشرتی خوبیاں ہیں موجودہ
حکومت کے وقت وہ ہم بیان کرتے ہیں کیونکہ قرآن کریم نے شراب اور جوئے کی بھی خوبی بتائی
ہے۔بہر حال پرانے چین میں ایک قصہ بتایا جاتا ہے کہ ایک عورت برابر ۲۳ سال تک پیسے
جوڑتی رہی اس نیت کے ساتھ کہ وہ اپنی بیٹی کو ایک گرم جوڑا سلوا دے مگر وہ ایک جوڑا تک نہ بنوا
سکی کیونکہ ہوتا یہ رہا کہ جب وہ ایک حد تک پیسے جمع کر لیتی تو قیمتیں پھر بڑھ جاتیں۔یہاں تک کہ
وه ۲۳ سال میں ایک گرم جوڑا نہ خرید سکی۔چنانچہ آپ خود دیکھ لیں پچھلے ۲۵ سال میں قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں۔یہ ایک فساد
ہے۔یہ فساد دور ہونا چاہیے۔جو شخص اس فساد کو دور کرے گا ہم اس کی تعریف کریں گے خواہ وہ
چیئر مین ماؤزے تنگ ہوں یا کوئی اور ہو۔اس حقیقت کے باوجود کہ پورا فساد وہ بھی ہمارے
نزدیک دور نہیں کر سکے کیونکہ انسان کے پاس ایسی تعلیم ہی نہیں۔قرآن کریم کو وہ مانتے ہی نہیں۔میں کہا کرتا ہوں کہ وہ پچاس فیصد فساد دور کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔کیونکہ پچاس فیصد حقوق
کی ادائیگی کے قابل ہو گئے ہیں مگر اسلام سو فیصد حقوق کی ادائیگی کی ضمانت دیتا ہے۔اس کے
برعکس چینی سوشلسٹ پچاس فیصد حقوق دیتے ہیں۔میں نے یہاں کئی مسلمان لیڈروں سے کہا ہے
کہ بیچارے غریب مزدوروں نے تمہارا کیا قصور کیا ہے کہ تم ان کو یہ کہ رہے ہو کہ پچاس پر راضی
ہو جاؤ اور دوسرے پچاس کا مطالبہ نہ کرو جو اسلام انہیں دے رہا ہے۔تاہم جو شخص مزدور کو پچاس فیصد حقوق دے رہا ہے وہ اس شخص سے بہت اچھا اور قابل تعریف
ہے جو مزدور کو یا تو کچھ بھی نہیں دے رہا اور اگر دے رہا ہے تو وہ ہیں پچیس فیصد سے زیادہ نہیں
ہے۔اسلام نے ہمیں یہ بنیادی تعلیم سکھائی ہے کہ کسی شخص کو آنکھیں بند کر کے برا بھلا نہ کہو جو اس

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۵۱
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
کی برائی ہے اسے بیان کر و اصلاح کی خاطر اور اس کی جو خوبی ہے وہ بیان کرو دوسروں کے لئے
ایک سبق کے طور پر۔بہر حال اگر کوئی میل یا کارخانہ ایک دن کے لئے بھی بند ہو جاتا ہے تو اس میں مالک بھی
قصور وار ہے اس نے تالہ بندی کی نیم اجازت سے غلط فائدہ اٹھایا اور فساد کا موجب بنا دوسری
طرف ہڑتال کرانے والا جو لیڈر ہے وہ بھی فساد کرنے والا ہے۔اس کو مزدور سے کوئی پیار نہیں
ہوتا وہ مزدوروں سے کہتا ہے ہڑتال کر دو مگر خود گھر میں آرام سے بیٹھا رہتا ہے۔یہ دونوں پہلو
موجب فساد ہیں ہم یہ کہتے ہیں کہ اسلام کہتا ہے مزدوروں کے سارے حقوق ادا کرو لیکن اسلام یہ
بھی کہتا ہے مالک کے سارے حقوق بھی ادا کرو۔ہم یہ کہتے ہیں کہ اسلام کا یہ حکم ہے کہ مالک کے
سارے حقوق ادا کرو لیکن ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ اسلام یہ بھی کہتا ہے مزدور کے بھی سارے حقوق
ادا کرو اور اس کی ہر تکلیف کو دور کر دو۔اس واسطے نہ اس سے پیار اس کے مالک ہونے کے لحاظ
سے اور نہ مزدور سے پیار مزدور ہونے کے لحاظ سے ہمیں پیار ہے اپنے انسانی بھائی سے انسان
ہونے کے لحاظ سے یعنی مزدور ہونے کی خصوصیت ہمارے اندر پیار
نہیں پیدا کرتی۔مالک ہونے
کی خصوصیت ہمارے دل میں ان کا پیار پیدا نہیں کرتی بلکہ خدا تعالیٰ کے پیدا کر دہ بندے ہونے
کے لحاظ سے اور اس نوع سے تعلق رکھنے کی وجہ سے جسے اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات قرار دیا
ہے۔اس لحاظ سے ہمارے دل میں ان کی محبت پیدا ہوتی ہے۔بحیثیت انسان دونوں کی عزت
ہوگی۔البتہ جو شخص بھی ظلم کرے گا ہم اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کریں گے۔تاہم یہ صحیح ہے کہ
آج کی دنیا میں زیادہ ظلم بیچارے مزدور ہی پر ہو رہا ہے۔یعنی غیر بھی اس کے لئے ظالم اور اپنے
بھی ظالم۔میں نے کئی مزدور لیڈروں سے کہا کہ دیکھو انگلستان میں لوگ ہڑتال کرتے ہیں ان
کے لیڈر کہتے ہیں تم فکر نہ کرو تمہیں جو تنخواہیں مل رہی تھی اس کے مطابق چھ مہینے کے پیسے ہمارے
پاس موجود ہیں تم دو مہینے کے لئے ہڑتال کرو۔ہم تمہیں پیسے دیں گے یا انہوں نے بعض اور قسم
کے فارمولے بنائے ہوئے ہیں۔اس سے فساد تو پیدا ہو گا مگر اس کی شدت وہ نہیں جو ہمارے
ملک میں محسوس کی جاتی ہے۔یہاں مزدور لیڈر کہتے ہیں کہ ہڑتال کر دو مگر ہم روٹی ایک دن

خطبات ناصر جلد چہارم
۳۵۲
خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء
کے لئے بھی تمہیں نہیں دیں گے تو پھر تم کہاں سے ان کے ہمدرد بن بیٹھے ہو؟
میں نے پچھلے سال ایک مزدور لیڈر سے کہا تھا کہ دیکھو تم جب ہڑتال کراؤ گے تو جب تک
بیچارے مزدور کے دل میں جذبہ ہے وہ قربانی دیتا چلا جائے گا۔اس کے گھر میں جو جنس پڑی ہے
وہ چپ کر کے کھالے گا اور کہے گا ہمارے مزدور لیڈر نے کہا ہے ہڑتال کرنی ہے سو میں ہڑتال
میں شامل ہو جاتا ہوں۔مگر جب یہ ہڑتالوں کا سلسلہ لمبا ہو جائے گا تو پھر وہ اپنا سامان بیچنا شروع
کر دے گا اور اس طرح اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالے گا۔کیونکہ وہ بھوکا تو نہیں رہ سکتا۔پھر جس وقت اس کے پاس کچھ بھی نہیں رہے گا تو اسے ہوش آئے گا اور وہ واپس پلٹے گا۔تو اس
وقت وہ مالک کا گریبان نہیں پکڑے گا اور اس کے پیٹ میں چھر انہیں گھونپے گا بلکہ وہ تمہاری
( مزدور لیڈر کی ) گردن پکڑے گا۔وہ سوچے گا میرا مالک ظالم تھا مگر وہ پھر بھی میرا آدھا پیٹ تو
بھر دیتا تھا میرا مزدور لیڈر اس سے بھی بڑھ کر ظالم ہے۔اس نے مجھے بالکل ہی بھوکا مار دیا ہے۔پس یہ ایک حقیقت ہے کہ بیچارہ مزدور ہر دو لحاظ سے مظلوم ہے۔جب اس کا مالک
کارخانے کو مقفل کر دیتا ہے تب بھی اس پر ظلم ہوتا ہے اور جب اس کا لیڈر بیوقوفی سے اس سے
ہڑتال کرواتا ہے تب بھی اس پر ظلم ہوتا ہے اور پھر ستم بالائے ستم یہ کہ جب کبھی اسلام زندہ باد
کا نعرہ لگوانے والے اسے جلوس میں آگے کر دیتے ہیں۔تب بھی اس پر ظلم ہوتا ہے نہ نعرہ لگوانے
والوں کو اسلام کا پتہ اور نہ اس بیچارے کو اسلام کا کوئی علم دیا گیا نہ اسلام کے متعلق کچھ پڑھایا گیا
اور نہ اسلام کی حقیقی روح کا اس کو کچھ پتہ ہے اس صورت میں اس مظلوم مزدور کا ایک ہی ہمدرد
ہے اور وہ ہے اسلام ، وہ ہے قرآن کریم کی یہ حسین تعلیم جسے اللہ تعالیٰ نے ایک چھوٹے سے
فقرے میں بیان کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جہاں تک حرث کا تعلق ہے لوگ فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں یعنی
ذرائع پیداوار سے انسان انفرادی اور اجتماعی طور پر جتنی پیداوار حاصل کر سکتا ہے اس کے راستے
میں وہ روک بن جاتے ہیں۔انسانی طاقتوں اور قوتوں کے استعمال میں مخل ہوتے ہیں۔اس لئے
کہ ذرائع پیداوار کے ساتھ جب تک محنت شامل نہ ہو اس وقت تک کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔چنانچہ

آج 10 میں سے 10 باقی