عیسائی، یہودی اتحاد مقابلہ کے لئے عالمِ اسلام کو متحد ہونا پڑےگا

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۱
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
عیسائی، یہودی اتحاد کے مقابلہ کے لئے
عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا
خطبه جمعه فرموده ۱۹ ۱۷ اکتوبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہتر ہے۔الْحَمْدُ لِلهِ
اس وقت مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جنگ لڑی جارہی ہے۔عیسائی طاقتیں اور یہودی
رو پید اور اثر و رسوخ ایک ایسے خطہ ارض پر مسلمانوں سے برسر پیکار ہیں جس کے متعلق شروع ہی
میں یعنی ۱۹۴۸ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دنیائے اسلام کو ایک انتباہ کیا تھا۔جب
دوسری جنگ عظیم ختم ہوئی تو اتحادیوں نے اپنے مفاد کی خاطر مسلم ممالک سے بہت سے وعدے
کیے اور اس طرح اپنے وعدوں کی آڑ میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کیا اور دوسری طرف یہودی
دولت کی لالچ میں اُن سے وعدے کیے۔ان ہر دو وعدوں میں تضا دتھا جو ۱۹۴۸ء میں اسرائیل
کی حکومت کے قیام کی شکل میں ظاہر ہوا۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے الْكُفْرُ مِئَةٌ
وَاحِدَةٌ کے نام سے ایک مضمون میں (جو بعد میں ٹریکٹ کی صورت میں شائع بھی کر دیا گیا تھا)
مسلمانوں کو یہ بتایا کہ ان کے خلاف ایک خطر ناک منصوبہ بنایا گیا ہے اب وقت ہے کہ مسلمان
متحد ہوجائیں اور اس طاقت کو جو مستقبل میں بڑی بن سکتی ہے اور کسی وقت خطر ناک شکل اختیار

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۲
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
کر سکتی ہے اس کو شروع ہی میں کچل دیا جائے۔چنانچہ آپ نے اپنے مضمون میں تمہیداً بتایا کہ کس طرح یہودیوں نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے خلاف ہر قسم کے خبیثانہ اور ظالمانہ منصوبے بنائے۔آپ کو قتل کرنے اور صلح کے
بہانے گھر پر بلا کر چنگی کا پاٹ کو ٹھے پر سے گرا کر مارنے کی سازشیں کیں وغیرہ۔پھر اس کے بعد آپ فرماتے ہیں :۔یہی دشمن ایک مقتدر حکومت کی صورت میں مدینہ کے پاس سراٹھانا چاہتا ہے شاید
اس نیت سے کہ اپنے قدم مضبوط کر لینے کے بعد وہ مدینہ کی طرف بڑھے۔جو مسلمان یہ
خیال کرتا ہے کہ اس بات کے امکانات بہت کمزور ہیں اس کا دماغ خود کمزور ہے۔عرب
اس حقیقت کو سمجھتا ہے عرب جانتا ہے کہ اب یہودی عرب میں سے عربوں کو نکالنے کی فکر
میں ہے اس لئے وہ اپنے جھگڑے اور اختلافات کو بھول کر متحدہ طور پر یہودیوں کے
مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے مگر کیا عربوں میں یہ طاقت ہے؟ کیا یہ معاملہ صرف عرب سے
تعلق رکھتا ہے؟ ظاہر ہے کہ نہ عربوں میں اس مقابلہ کی طاقت ہے اور نہ یہ معاملہ صرف
عربوں سے تعلق رکھتا ہے۔سوال فلسطین کا نہیں ، سوال مدینہ کا ہے،سوال یروشلم کا نہیں
سوال خود مکہ مکرمہ کا ہے۔سوال زید اور بکر کا نہیں سوال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عزت کا ہے۔دشمن باوجود اپنی مخالفتوں کے اسلام کے مقابل پر اکٹھا ہو گیا ہے،
کیا مسلمان باوجود ہزاروں اتحاد کی وجوہات کے اِس موقع پر اکٹھا نہیں ہو گا ؟“
اسی مضمون کے تسلسل میں پھر آپ فرماتے ہیں :۔پس میں مسلمانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس نازک وقت کو سمجھیں اور یا درکھیں کہ
آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان الكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ لفظ بلفظ پورا ہورہا ہے۔یہودی اور عیسائی اور دہر بیل کر اسلام کی شوکت کو مٹانے کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں۔پہلے
فرداً فردایور بین اقوام مسلمانوں پر حملہ کرتی تھیں مگر اب مجموعی صورت میں ساری طاقتیں
مل کر حملہ آور ہوئی ہیں۔آؤ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں کیونکہ اس معاملہ میں ہم

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۳
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
میں کوئی اختلاف نہیں۔دوسرے اختلافوں کو ان امور میں سامنے لانا جن میں اختلاف
نہیں نہایت ہی بے وقوفی اور جہالت کی بات ہے۔“
پس یہ وہ زبر دست انتباہ ہے جو اس فتنہ کے آغاز میں کیا گیا تھا یعنی ۱۹۴۸ء میں جب کہ
اسرائیل کی حکومت معرض وجود میں آئی تھی اس میں ایک عظیم منصوبے کی طرف رہنمائی کی گئی تھی
جس کے لیے تمام مسلم اقوام اور مسلم گروہوں میں اتحاد کی ضرورت تھی۔پھر اس میں مسلمانوں کو
عقلاً سمجھایا گیا تھا کہ تم اس وقت اختلافات کو زیر بحث نہ لاؤ اور جو عقائد اور عادات اور روایات
اور بدعات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اُن کو بھول جاؤ کیونکہ جو مسئلہ ہمارے سامنے
ہے، وہ اختلافی نہیں ہے۔وہ اسلام کی عزت کی حفاظت کا سوال ہے۔کوئی مسلمان یہ
کبھی نہیں کہہ
سکتا اور نہ اس کے دل میں یہ خیال ہی پیدا ہو سکتا ہے کہ جہاں اسلام کی عزت اور اس کی حفاظت کا
سوال ہو وہاں اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔غرض آپ نے عالم اسلام پر یہ واضح کیا کہ یہ مسئلہ ایسا نہیں ہے جس میں کوئی اختلاف ہو،
اس لیے ایک ایسے مسئلے میں جس میں اختلاف کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ اختلاف کا کوئی تصور پیدا
ہو سکتا ہے، تم ایسے مسائل کو بیچ میں کیوں گھسیٹتے ہو جو اختلافی ہیں۔اس وقت تو ضرورت اس بات
کی ہے کہ ہم سب متحد ہو کر عزت و حفاظت اسلام کی خاطر قربانیوں کے لئے تیار ہو جائیں۔لیکن اس وقت تو اس عظیم انتباہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور آج ایک طبقہ ہمارے
خلاف باتیں بنارہا ہے۔اس کی تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال ہم یہ کہہ
سکتے ہیں کہ ہم نے اسلام کی عزت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔جتنا خدا مانگتا ہے،
جماعت احمدیہ دیتی چلی جاتی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔وَلا فَخْرَ۔ہمارے اندر کوئی خوبی
اور بڑائی نہیں ہے جس کے نتیجہ میں ایسا ہوا۔اللہ تعالیٰ کی رحمت نے چاہا کہ وہ اسلام کو غالب
کرے اور اللہ تعالیٰ کی اس مرضی کے نتیجہ میں حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت ہوئی اور
جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا۔گویا ایک ایسی جماعت دنیا میں پیدا ہو چکی ہے جو اسلام کی خاطر اور اسلام
کو غالب کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرتی ہے اور قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۴
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
پس وہ لوگ جو اس غیر اختلافی مسئلہ میں فساد کی خاطر اور وحدت اسلامی کو کمزور کرنے کی
خاطر آج باتیں بنا رہے ہیں اُن کو ہم یہ کہہ سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بھٹو کی قیادت میں
حکومت پاکستان اہلِ پاکستان سے جس قسم کی قربانی لینا چاہتی ہو اس میں جماعت احمد یہ نہ صرف
یہ کہ دوسروں سے پیچھے نہیں رہے گی بلکہ یہ ثابت کر دے گی کہ وہ ان قربانیوں میں دوسروں سے
کہیں آگے ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور اس
کی بشارتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ ہم کمزور ہیں اور ہم میں نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی خوبی لیکن ہم وہ ذرہ نا چیز
ہیں جس کو خدا نے اپنے دست قدرت میں پکڑا اور اعلان فرمایا کہ میں اس ذرہ ناچیز کے ذریعہ
اسلام کو ساری دنیا پر غالب کروں گا۔اس لئے جن قربانیوں کے دینے کا تصور بھی بعض لوگوں کے
دلوں میں خوف پیدا کرتا ہے اُن سے کہیں زیادہ قربانیاں ہم عملاً ایثار کے میدان میں دے دیتے
ہیں۔ہماری تاریخ نوع انسانی کی تاریخ اور ملک ملک کی تاریخ ہمارے اس بیان پر شاہد ہے۔پس حکومت وقت یا دوسری اقوام عالم جن کا تعلق اسلام سے ہے اُن کا یہ کام ہے ( ہر فرد
اگر اپنے طور پر اس قسم کے منصوبے بنائے تو فائدہ کی بجائے نقصان ہوا کرتا ہے ) کہ وہ سر جوڑیں
اور منصوبے بنائیں اور پھر ہر اسلامی ملک کی ذمہ داریوں کی تعیین کریں مثلاً کہیں کہ فلاں ملک اس
مہم اور مجاہدے میں یہ یہ خدمات اور قربانیاں پیش کرے یا اس قسم کا ایثار اور قربانی سامنے آنی
چاہیے۔جب سارے اسلامی ممالک کسی منصوبے کے ماتحت اسلام کے دشمن کو جو اپنے ہزار
اختلافات کے باوجود اکٹھا ہو گیا ہے اس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک جد و جہد ،ایک
عظیم جہاد اور مجاہدے کا اعلان کریں گے پھر دیکھیں گے کہ کون اس میدان میں آگے نکلتا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک اور ایک ہزار کی نسبت سے آگے نکل جائیں گے بلکہ
ہم دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ آگے نکلنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔پس میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہ باتیں بنانے کا وقت نہیں ہے اور نہ ایک دوسرے پر کیچڑ

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۵
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
اُچھالنے کا وقت ہے۔یہ کام کا وقت ہے اپنی حکومت کو تو جہ دلانے ، اس کے ہاتھوں کو مضبوط
کرنے اور اسے تسلی دلانے کا وقت ہے کہ اس وقت جو بھی مطالبہ کیا جائے گا ہم میدانِ عمل میں
وہ مطالبہ پورا کریں گے۔غرض جب بھی حکومت اہلِ پاکستان سے مطالبہ کرے گی اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ
دیکھیں گے کہ جماعت احمدیہ کا مقام کتنا بلند اور کتنا ارفع ہے۔تاہم یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے
ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہی پر ہمارا تو کل ہے۔اسی کی قدرتوں کے جن قادرا نہ تصرفات کو ہماری آنکھوں
نے مشاہدہ کیا ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے دل نتیجہ کے لحاظ سے بھی مضبوط ہیں اور قربانیوں کے
لحاظ سے بھی ہشاش اور بشاش ہیں۔قربانیاں دینے سے احمدی گریز نہیں کرتا۔وہ مسکراتے چہرہ
کے ساتھ قربانیاں دیتا چلا آیا ہے اور اب بھی قربانیاں دے رہا ہے اور قربانیاں دیتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔ایک اور ضروری بات بھی میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں کیونکہ انتظار نہیں کیا جاسکتا اس لئے
طبیعت میں کمزوری کے باوجود میں وہ بات ذرا تفصیل کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا ایک وقت تھا قادیان سے باہر اکا دُکا خاندان حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے واقفیت رکھتے تھے اور آپ کے مقام کو پہچانتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ
نے فضل فرمایا قادیان کے ماحول میں جماعت پھیلی۔پھر پنجاب میں پھیلنی شروع ہوئی۔پھر متحدہ
ہندوستان ( یعنی پاکستان بننے سے پہلے کے ہندوستان) میں پھیلنے لگی۔پھر الہی بشارتوں کے
ماتحت بیرونی دنیا میں پھیل گئی مگر ۱۹۴۴ ء تک بیرونی ہندوستان کی جماعتیں مالی قربانیوں میں
بہت پیچھے تھیں حتی کہ وہ اس قابل بھی نہیں تھیں کہ ان کا نام لیا جا تا یعنی اُن کے علیحدہ کوئی کھاتے
نہیں تھے آمد و خرچ کے کوئی رجسٹر نہیں تھے۔اخراجات کے بجٹ نہیں بنتے تھے۔گویا ان کی مالی
قربانی نہ ہونے کے برابر تھی جو لوگ مالی قربانی میں حصہ لینے والے تھے ان میں شاید ۹۹ فیصد یعنی
بھاری اکثریت ان لوگوں کی تھی جو اس وقت کے متحدہ ہندوستان سے باہر مختلف ملکوں میں آباد
ہوئے اور وہیں دولت کما رہے تھے اور بڑی بشاشت کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں مالی قربانیاں

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۶
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
دے رہے تھے۔پھر ۱۹۴۴ء میں پہلی بار بیرونِ ملک کی جماعتوں کی مالی قربانیاں بجٹ کے
ذریعہ نمایاں ہو کر جماعت کے سامنے آنی شروع ہو ئیں اور ہر سال ترقی کرتی چلی گئیں یہاں تک
کہ میرا خیال ہے کہ اگر اس وقت ہر قسم کی مالی قربانیوں کو اکٹھا کیا جائے تو پاکستان کے مقابلہ میں
اب متحدہ ہندوستان تو نہیں رہا جس کی ہم بات کریں۔اب تو ہمارا مرکز پاکستان میں ہے اس
لئے ہم پاکستان کی بات کریں گے ) کہ تحریک جدید کی ۵۰ فیصد سے زیادہ مالی قربانیاں بیرونِ پاکستان
کی جماعتیں دے رہی ہیں۔گویا بڑی وسعت پیدا ہوگئی ہے اور اس وقت میں اسی وسعت کی
بات کر رہا ہوں مالی قربانیوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا صرف اس وسعت کو بتانے کے لئے
میں نے مالی قربانیوں کا ذکر کیا ہے۔چنانچہ نائیجیریا جو ایک بہت بڑا ملک ہے وہاں بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور وہاں
بڑے بڑے افسر حتی کہ صوبوں کے وزراء تک احمدی ہیں اور بڑا اخلاص رکھتے ہیں۔وہاں یہ
حالت نہیں ہے کہ اکا دُکا خاندان احمدی ہو مثلاً کچھ عرصہ ہوا ہمیں پتہ لگا کہ سوڈان میں ایک
خاندان احمدی ہے لیکن وہاں ابھی جماعت نہیں بنی لیکن نائیجیریا میں بڑی بڑی جماعتیں ہیں اور
سارے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔پھر غانا ہے جہاں کی ۳۰ لاکھ کی آبادی میں سے تین لاکھ سے
زائد احمدی بالغ مرد اور عورتیں ہیں بچے ان کے علاوہ ہیں۔یہ بھی ایک بہت بڑی جماعت ہے جو
ملک کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی ہے۔اسی طرح سیرالیون ہے جہاں بہت بڑی جماعتیں
ہیں۔پھر افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں جہاں نائیجیریا اور غانا کی طرح بڑی بڑی جماعتیں تو
نہیں لیکن وہاں بڑی تیزی کے ساتھ جماعت احمدیہ کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔وہاں کے
لوگوں میں بڑی شدت کے ساتھ یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اگر ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بشارات میں حصہ دار بننا ہے تو ہمیں جماعت احمد یہ میں شامل ہو جانا چاہیے۔اسی طرح انگلستان ہے۔اس میں بھی خدا کے فضل سے بہت بڑی جماعت ہے گو تعداد کے
لحاظ سے اتنی بڑی تو نہیں جتنی افریقہ کی جماعتیں ہیں لیکن اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بڑی
جماعتوں میں شمار ہو سکتی ہے۔جماعتہائے احمد یہ انگلستان نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کے لئے

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۷
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
علاوہ دوسرے چندوں کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے وعدے کیے تھے جن میں سے گیارہ لاکھ
سے اوپر وہ ادا بھی کر چکے ہیں۔یورپ کے دوسرے ملکوں میں بھی اسلام کے حق میں ایک خوشگوار
رو چل پڑی ہے۔امریکہ میں اتنی مخلص جماعتیں ہیں کہ آپ اُن کا اندازہ نہیں کر سکتے۔وہاں
سے جو رپورٹیں آتی ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ امریکن باشندے جماعت میں شامل ہورہے ہیں
جولوگ یہاں سے نوکریوں وغیرہ کے سلسلہ میں جاتے ہیں میں اُن کی بات نہیں کر رہا) چنانچہ
وہاں بھی بڑی مخلص جماعتیں قائم ہو گئی ہیں۔پھر انڈونیشیا میں بہت بڑی بڑی جماعتیں ہیں۔فجی آئی لینڈ میں بھی ایک بڑی تیز حرکت ہے۔ماریشس کا بھی یہی حال ہے۔غرضیکہ ساری دنیا میں مختلف ملکوں میں اس وقت یا تو بڑی بڑی جماعتیں ہیں یا تعداد کے
لحاظ سے نسبتاً چھوٹی جماعتیں ہیں لیکن یہ امر ظاہر کرتا ہے کہ اشاعتِ اسلام کے کام میں بہت
وسعت پیدا ہو سکتی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ ایک وقت میں انگریز کا یہ دعوئی تھا
( صحیح تھا یا غلط) کہ برٹش کامن ویلتھ پر سورج غروب نہیں ہوتا مگر آج وہ یہ دعویٰ نہیں کرسکتا
کیونکہ کامن ویلتھ ختم ہو چکی ہے۔اب ایک نیا بین الا قوامی اجتماعی وجود دنیا میں ابھرا ہے اور وہ
جماعت احمد یہ اسلامیہ ہے جو اسلام کو غالب کرنے کی مہم میں مصروف ہے اور یہ دعویٰ کر سکتی ہے
کہ اس پر سورج غروب نہیں ہوتا کیونکہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیل گئی ہے۔پس یہ ایک حقیقت زندگی ہے جو ہمیں بھولنی نہیں چاہیے کہ جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بڑی وسعت حاصل ہو گئی ہے۔ساری دنیا میں جماعت پھیل گئی ہے اور بہت سے ممالک
میں جماعتہائے احمدیہ کی بڑی کثرت ہے۔بیسیوں جماعتیں بڑا اثر و رسوخ رکھنے والی ہیں یہ ایک
حقیقت زندگی ہے اور دوسری حقیقت زندگی یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے میری بعثت کی بنیادی غرض یہ ہے کہ تمام نوع انسانی کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے جھنڈے تلے اُمتِ واحدہ کی شکل میں اکٹھا کیا جائے یعنی تمام بنی نوع انسان ایک خاندان
اور ایک اُمت بن جائیں۔اگر چہ یہ کام بڑا اہم ہے اور مشکل بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت کی حرکت، اس کا پھیلاؤ اور وسعت روز افزوں ترقی پر ہے یہ گویا ایک پہلو ہے حقیقت زندگی کا

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۸
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
یعنی جماعت دنیا میں پھیل گئی اور اسے بڑی وسعت حاصل ہو گئی۔اس حقیقت زندگی کا دوسرا پہلو
یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی غرض بعثت یہ تھی کہ اس کرہ ارض پر بسنے والی تمام
نوع انسانی کو اکٹھا کر کے حضرت محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے۔گویا آج کی زندگی کی یہ ایک دوسری حقیقت ہے اور اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہم فاصلے
کے بعد کو ایسی شکل اختیار نہ کرنے دیں کہ تمام دنیا کو امت واحدہ بنانے کا ہمارا جو مقصد ہے اس
میں کوئی روک یاستی پیدا ہو جائے یعنی جماعت ہائے احمد یہ جو مختلف ممالک میں بسنے والی ہیں
ان کو قریب سے قریب تر لانے کے لئے ایک جد و جہد جاری رہنی چاہیے۔یہ بڑی ضروری بات
ہے ورنہ اندیشہ ہے کہ خدانخواستہ اسی طرح نہ ہو جس طرح پہلے ہوا۔جب مسلمانوں کا آپس کا
تعلق ٹوٹ گیا، ایک دوسرے سے قطع تعلق ہو گیا اور مسلمان علیحدہ علیحدہ ٹکڑیوں میں بٹ گئے تو
اسلام کی وہ شان و شوکت نہ رہی جو اسے قرونِ اولیٰ میں حاصل ہوئی تھی۔اب پھر اللہ تعالیٰ کا منشا
ہے کہ اسلام کو بہت بڑے پیمانے پر آخری فتح نصیب ہو۔گویا غلبہ اسلام کے لئے ایک جنگ
جاری ہے جنگ کے شروع میں فتح نہیں ہوا کرتی جنگ کے آخر میں فتح ہوا کرتی ہے۔یہ روحانی
جنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں شروع ہوئی۔پھر خلفائے راشدین کی زندگی میں
فتوحات ہوئیں اور پھر ان کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ اسلام عرب
و عجم میں دُور دُور تک پھیل
گیا۔ایک طرف یورپ تک جا پہنچا دوسری طرف ترکی اور اس سے آگے یورپ کے دوسرے
حصے پولینڈ تک پھیل گیا۔روس میں ایک وقت میں بارہ خوانین ( پٹھانوں ) کے خاندان ریاستوں
کی شکل میں خود ماسکو کے ارد گرد کے علاقوں میں حکومت کر رہے تھے پھر چین میں مسلمان گئے
لیکن وہاں اتنی زیادہ وسعت اختیار نہ کر سکے۔تاہم ایک بڑے پیمانے پر سارے نوع انسان کو
اکٹھے کرنے کی مہم جاری ہوگئی۔مگر اب اس سے بھی بڑے پیمانے پر اسلام کو فتوحات حاصل
ہونے والی ہیں کیونکہ شیطانی طاقتوں سے اسلام کی یہ آخری اور ( کامیاب ) جنگ ہے کیونکہ اس
وقت امریکہ کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔آسٹریلیا کا کسی کو پتہ نہیں تھا نیوزی لینڈ کا کسی کو پتہ نہیں تھا

خطبات ناصر جلد پنجم
۲۹۹
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
انڈونیشیا کے تعلقات باقی دنیا سے بہت تھوڑے تھے اسی طرح نجی ، آئی لینڈ اور فلپائن وغیرہ کے
تعلقات دوسرے خطہ ہائے ارضی سے نہیں تھے مگر اب دنیا کے ہر ملک کا دوسرے ملک سے تعلق
قائم ہے اس لئے اب جہاں جہاں
اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے پاؤں مضبوط کر رہا ہے ہمارا فرض
ہے کہ ہم میلوں کے فاصلوں کو ایک دوسرے سے بعد میں تبدیل نہ ہونے دیں اور ساری دنیا کے
احمدیوں کو ( جو بھی اس وقت تک نوع انسان میں سے احمدی ہو سکے ہیں ان کو ) ایک دوسرے سے
قریب تر لانے کی کوشش کریں۔چنانچہ اس دورے میں میرے دل میں یہ احساس بڑی شدت
کے ساتھ پیدا ہوا۔اس بارہ میں میں نے بہت سوچا۔اس ضمن میں بہت سی باتیں تو ایسی ہیں جن کو
جلسہ سالانہ سے پہلے بیان کرنا شاید مناسب نہ ہولیکن دو باتیں ایسی ہیں جن کو میں اس تمہید کے
ساتھ تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ اور ہماری مشاورت اس قسم کے مواقع ہیں جن میں
تمام دنیا کے احمدیوں کی شرکت ضروری ہو گئی ہے۔فی الحال میں جلسہ سالانہ کو لوں گا۔مجلس
مشاورت میں ساری دنیا کے احمدی نمائندگان کی شرکت کے متعلق بعض باتیں ابھی مزید غور طلب
ہیں ان پر غور کرنے کے بعد ہم انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اور اس کی ہدایت کی روشنی
میں کوئی منصوبہ بنائیں گے۔اس وقت تک جو بات ذہن میں ڈالی گئی ہے وہ یہ ہے کہ جلسہ سالانہ
کے متعلق کام شروع کر دینا چاہیے۔یہ صحیح ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر شاید درجنوں کی تعداد میں
یا اس سے کم بیرون جات کے احمدی جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے یہاں ہر سال آتے ہیں مگر وہ
کسی منصوبہ کے ماتحت نہیں آتے۔اس لئے آج میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں بسنے والی
تمام احمدی جماعتیں جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی اپنی جماعت کی طرف سے وفود بھجوایا کریں
جو جلسہ سالانہ میں شریک ہوں۔یہاں کی تصاویر لیں یہاں کے حالات دیکھیں ، جماعت احمد یہ
پر خدا تعالیٰ کی جو بے شمار رحمتیں نازل ہو رہی ہیں ان کو دیکھیں ، ان کے متعلق سنیں اور ان کو نوٹ
کریں اور پھر اپنے اپنے ملک میں جا کر ان کو بیان کریں۔یعنی اپنی اپنی جماعت کے احباب کو

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
بتائیں کہ ہم جلسہ سالانہ پر گئے وہاں ہم نے یہ دیکھا اور یہ سنا کہ کس طرح دنیا میں ایک حرکت پیدا
ہو رہی ہے کتنی خوش کن تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی
مہم میں کامیاب کرنے کے لئے اپنے فضل سے اس پر اپنی عنایتیں اور رحمتیں نازل کر رہا ہے اور
غلبہ اسلام کے حق میں ایک عظیم حرکت ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔پس بیرونِ پاکستان کے ہر ملک سے احمدیوں کو وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ پر پورے
انتظام کے ساتھ آنا چاہیے اس سلسلہ میں کچھ ہمیں بھی یہاں انتظام کرنا پڑے گا۔مثلاً سلائیڈز کا
انتظام کرنا پڑے گا۔کچھ ان لوگوں کو انتظام کرنا پڑے گا مثلاً بڑی سکرین کا جس پر ٹرانس پیرنسی
یعنی خاموش تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔غرض وفود کی شکل میں بیرونِ پاکستان سے احباب جماعت یہاں آئیں یہاں کا ماحول
دیکھیں اور حالات معلوم کریں۔جلسہ سالانہ والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سے ایک چھوٹا سا رسالہ
( چار ورقہ ہو یا اس سے زیادہ کا ہو کیونکہ کاغذ وغیرہ کی کمی نہیں ہے ) شائع کریں اور باہر سے آنے
والوں کے لئے اسے انگریزی میں طبع کروائیں۔جس میں جلسہ سالانہ کے سارے انتظامات کا
تعارف کروایا گیا ہو مثلاً اتنے لنگر خانے ہیں، اتنے آدمیوں کو پچھلے سال کھانا کھلایا گیا تھا اور اب
اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سے بڑھ کر کھلایا جائے گا وغیرہ وغیرہ تا کہ جو دوست باہر سے
آئیں وہ یہ اطلاعات لے کر جائیں۔پھر اس کے علاوہ جو کچھ وہ خود دیکھیں۔عقائد کے متعلق
دلائل سنیں۔واقعات کے متعلق میرا تبصرہ نہیں جو ساری جماعت کے بارہ میں میری پہلی تقریر
میں ہوتا ہے۔پھر علوم قرآنی جو موجودہ مسائل کو حل کرنے والے ہیں۔وہ ان کے کانوں میں
پڑیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں اپنے تاثرات بیان کریں۔ایک اور بات بھی یہاں کے انتظام سے تعلق رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ باہر سے آنے والوں
میں سے اکثر وہ لوگ ہوں گے جو انگریزی سمجھتے ہوں گے اور اکثر وہ ہوں گے جو اردو نہیں سمجھتے
ہوں گے۔اس لئے تحریک جدید ابھی سے پلان (Plan) کرے انگریزی بولنے والے اتنے
آدمی موجود ہونے چاہئیں کہ ایک ایک آدمی ہر وفد کے ساتھ لگ جائے۔جو سونے کے وقت تک

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
سوا ہر وقت ان کے ساتھ رہے تا کہ ہر وفد کے اراکین جلسہ سالانہ کی کارروائی سمجھ سکیں۔یہاں
ہمارے جلسہ کی کارروائی اس زبان میں ہوتی ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اسرار قر آنیہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی اردو میں۔اس لئے ترجمانی ضروری ہے۔پھر کچھ ایسے وفود بھی ہوں گے جو انگریزی بھی نہیں جانتے ہوں گے مثلاً یوگوسلاوین احمدی
جن کو میں جلسہ سالانہ پر آنے کی دعوت دے کر آیا ہوں اور جن میں سے دو کی اطلاع تو مجھے مل گئی
ہے کہ وہ بڑے شوق سے آئیں گے وہ مختلف جگہوں کے رہنے والے ہیں ایک تیسری جگہ کے
احمدی خاندانوں میں سے بھی ایک کو بلایا گیا ہے۔اب ان کے ساتھ اسی آدمی کو لگانا پڑے گا جو
ان کی زبان جانتا ہو ورنہ مقصد پورا نہیں ہو سکے گا۔ہمارے یہاں یہ مسئلہ نمبر ۲ کی شکل میں
آ جائے گا یعنی یہ کہ مختلف زبا نہیں جاننے والے کثرت سے تیار کرنے چاہئیں (جن کا تعلق
پاکستان سے ہو تو بہتر ہے ) جو فرانسیسی زبان جانتے ہوں ، جرمن زبان جانتے ہوں، یوگوسلا و بین
زبان جانتے ہوں ، البانین زبان جانتے ہوں اسی طرح افریقہ میں تو گو انگریزی بولی اور سمجھی
جاتی ہے لیکن اگر تھوڑی بہت سواحیلی اور ہاؤ سا زبان یا جو بعض دوسری افریقین زبانیں بولی جاتی
ہیں وہ بھی سیکھنی چاہئیں۔ہمارے مبلغین جو وہاں سے آتے ہیں وہ اگر یہ زبانیں جانتے ہوں تو
ان سے کام لیا جاسکتا ہے۔بہر حال یہ کام ہمیں کرنا پڑے گا۔یہ تو ٹھیک ہے کہ اس پر کچھ وقت تو ضرور لگے گا لیکن و کو
أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّ واله عُدَّةٌ (التوبة : ۴۶) کی رُو سے ہمارے اس ارادے کی عملی شکل بھی
ظاہر ہونی چاہیے۔پس جب ہم نے یہ ارادہ کر لیا ہے تو اب خدا تعالیٰ کی راہ میں کسی چھوٹی سے
چھوٹی بات کو بھی ترک نہیں کرنا جو غلبہ اسلام کی اس مہم میں مفید اور محمد و معاون ہوتا ہم اس وقت
میں زبانوں کے سیکھنے کے بارے میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔اس سلسلہ میں ایک منصوبہ
میرے ذہن میں ہے جسے بروئے کارلانے کے لئے جلد عملی قدم اٹھایا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ
جہاں تک جلسہ سالانہ پر بیرونِ ملک سے احمدی احباب
کا وفود کی شکل میں آنے کا تعلق ہے
اس سال چونکہ جلسہ سالانہ میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے اس لئے میں ابھی اس کو لازمی قرار

خطبات ناصر جلد پنجم
٣٠٢
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
نہیں دیتا لیکن جہاں تک ممکن ہو تحریک جدید پورا زور لگائے کہ ملک ملک سے دوست وفود کی شکل
میں تشریف لائیں جن میں زیادہ تر مقامی باشندے ہوں یعنی یہ نہ ہو کہ ہمارے پاکستانی دوست
جو باہر گئے ہوئے ہیں اور وہ وہاں پیسے کما رہے ہیں اور انہوں نے اپنی چھٹی کا ایسا انتظام کیا ہوا
ہے کہ وہ جلسہ سالانہ پر آجائیں ان کو وفد میں شامل کر لیا جائے یا صرف انہی سے وفد تشکیل
کر لیا جائے۔ٹھیک ہے اگر ایسے دوست کی نیت نیک ہے تو چونکہ خدا تعالیٰ بڑا د یا لو ہے وہ اس کی
نیک نیتی اور قربانی کی اسے بہترین جزا عطا فرمائے گا لیکن جو بات میں کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ
ایسے وفود آئیں جن کا مقصد صرف جلسہ سالانہ کی برکات سے متمتع ہونا ہو اور جو فوراً واپس بھی چلے
جائیں۔مگر چھٹی پر آنے والے دوستوں کے کئی مقاصد ہوتے ہیں مثلاً پچھلے سال جلسہ سالانہ اور
حج اور پھر واپس گھر پہنچنے کے درمیان قریباً ڈیڑھ دو مہینے کا فرق تھا۔چنانچہ کئی دوست بیرونی
ممالک سے تشریف لائے انہوں نے جلسہ سالانہ سُنا اور پھر فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت بھی
پائی۔یہ ایک بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔ہمارے اکثر دوست جن کے حج کی راہ میں جہالت
اور غفلت آڑے نہیں آتی یا قرآن کریم سے لا پرواہی کے نتیجہ میں جن پر حج کی راہیں بند نہیں
کر دی جاتیں وہ حج کرتے ہیں اور ثواب پاتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو مانتے ہیں اور اس کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے مکہ مکرمہ میں پہنچ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزا عطا فرمائے۔یہ
اپنی جگہ ایک بہت بڑی نیکی کا کام ہے لیکن وفود کی شکل میں دوستوں کا جلسہ سالانہ پر آنا دراصل
حج اور دوسری نیکیوں کے حصول کے لئے مخلصانہ تڑپ پیدا کرنے کے مترادف ہے یعنی اس طرح
ایسی جماعت پیدا کرنا مقصد ہے جن کے دل ہر وقت اخلاص کے ساتھ قرب الہی کے حصول کے
لئے بے قرار اور رحمت الہی کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔پس یہ منصوبہ دراصل حج کی تڑپ رکھنے
والی جماعت تیار کرنے کا منصوبہ ہے جو تمام روکوں کو پھلانگ کر فریضہ حج ادا کر سکے اس لئے
بیرونِ ملک سے وفود کی شکل میں دوست جلسہ سالانہ پر تشریف لائیں اور پھر ادھر اُدھر ٹھہرے بغیر
وہ واپس چلے جائیں اس طرح وہ وہاں جا کر جو کام کریں گے اس کے نتیجہ میں پہلے سے زیادہ
لوگ حج کرنے کی کوشش کریں گے۔کچھ کو روکا جائے گا اور کئی ساری روکوں کے باوجود دیارِ حرم

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۳
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
میں پہنچ جائیں گے۔یہ ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔بہر حال زیادہ سے زیادہ وفود کی شرکت اس سال
سے شروع ہو جانی چاہیے۔ایک اور بات جس کا میں اس وقت اعلان کرنا چاہتا ہوں وہ قلم دوستی ہے اور یہ ان چھوٹی
چھوٹی باتوں میں سے ایک ہے جو ملک ملک کے درمیان قرب پیدا کرنے کے لئے ہیں۔قلم دوستی
ایک منصوبہ کے ماتحت عمل میں آنی چاہیے مثلاً انگلستان اور دوسرے ملکوں سے پتہ لیا جائے اور
مجھے رپورٹ ملنی چاہیے کہ انگلستان میں اس قدر احباب تیار ہیں ( مجھے امید ہے انگلستان میں
رہنے والوں میں سے پانچ سو نو جوان مل جائیں گے۔شروع میں ایک سو تو یقینی مل جائیں گے )
اتنے نائیجیریا کے تیار ہیں، اتنے غانا کے تیار ہیں ، اتنے آئیوری کوسٹ کے تیار ہیں، اتنے لائبیریا
کے تیار ہیں، اتنے سیرالیون کے تیار ہیں ، اتنے گیمبیا کے تیار ہیں ، اتنے سینیگال کے تیار ہیں اور
بھی کئی ملکوں میں ہماری احمدی جماعتیں قائم ہیں ان میں سے بھی چاہیے احباب تیار ہوں کیونکہ
اس تحریک میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔اسی طرح نجی کے رہنے والے، انڈونیشیا کے رہنے
والے، آسٹریلیا کے رہنے والے، یورپین ممالک کے رہنے والے، ہندوستان کے رہنے والے،
پاکستان کے رہنے والے مصر کے رہنے والے سعودی عرب کے رہنے والے ( کوئی یہ نہ سمجھے کہ
عرب ممالک میں کوئی احمدی نہیں دنیا مخالفت کرتی ہے تو کرتی رہے وہاں احمدی ہیں اور یہ ایک
ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ) ابوظہبی میں رہنے والے غرض مشرق وسطی کے
سارے ممالک میں رہنے والے احمدی قلم دوستی کی مجالس میں شامل ہونے کے لئے اپنے نام پیش
کریں۔پھر ایک منصوبہ کے ماتحت ان کی آپس میں دوستیاں قائم کیں جائیں گی۔اس قسم کے
قریبی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی مثال ایک شاندار رنگ میں اور شاندار پیمانے پر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ملتی ہے۔اب چونکہ اُمت محمد یہ دنیا کے مختلف ملکوں میں
پھیلی ہوئی ہے اس صورت میں ان میں دوستانہ اور قریبی تعلقات پیدا کرنے کی ایک راہ یہ ہے کہ
ان کی آپس میں قلم دوستی ہو۔اس کا اثر اس مثال سے واضح ہو جائے گا کہ فرض کریں سوئٹزرلینڈ
میں ہماری ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔ہمارے سوئس دوست جو پہلے عیسائی تھے یاد ہر یہ تھے وہ

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۴
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
احمدی مسلمان بن گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے جماعت احمدیہ کے سپر د جو کام کیا ہے وہ
اس میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں پس سوئٹزرلینڈ میں گوابھی ہماری ایک چھوٹی سی جماعت ہے
لیکن اگر وہاں سے دس آدمی قلم دوستی کے لیے تیار ہوں اور ان میں سے دور بوہ میں خط و کتابت کر
رہے ہوں، ایک نائیجیریا سے خط و کتابت کر رہا ہو، ایک غانا سے خط وکتابت کر رہا ہو، ایک
سیرالیون سے خط و کتابت کر رہا ہو، ایک انڈونیشیا سے خط و کتابت کر رہا ہو، ایک شمالی امریکہ سے
خط و کتابت کر رہا ہو ، ایک انگلستان سے خط و کتابت کر رہا ہو اسی طرح اگر ملک ملک میں ایک
دوسرے سے قلم کا تعلق قائم ہو جائے اور دوست آپس میں خط و کتابت کر نے لگیں تو اس باہمی
اخوت سے خوشگوار تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔اب مثلاً سوئٹزرلینڈ کے دس آدمی ہر پندرھویں
دن یا ہر مہینے خط لکھیں گے اور ملک ملک سے ان کو جواب ملیں گے تو جب جمعہ اور اتوار کو یہ اکٹھے
ہوں گے اور سر جوڑیں گے اور آپس میں باتیں کریں گے تو ایک کہے گا مجھے ( ربوہ سے ) میرے
قلم دوست نے مثلاً مجھے یہ اطلاع بھیجی ہے کہ مشاورت اس اس طرح اختتام پذیر ہوئی ہے اسلام
کو ساری دنیا میں غالب کرنے اور نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے
تلے جمع کرنے کے لئے یہ یہ سکیمیں بنی ہیں اور یہ ہوا اور وہ ہوا۔دوسرا کہے گا مجھے نائیجیریا سے
میرے قلم دوست کا خط ملا ہے اس نے لکھا ہے کہ ہم نے یہاں اتنے اور میڈیکل سنٹر بنا دیئے اور
اتنے مزید سکول کھول لئے ہیں اور اتنے لوگ جو پہلے بت پرست تھے اب توحید کا کلمہ پڑھنے لگ
گئے ہیں۔لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا پیارا کلمہ ان کی زبانوں پر جاری ہو گیا ہے اسی طرح ان
میں سے ایک یہ کہے گا کہ مجھے امریکہ سے خط آیا ہے جس میں اس کے قلم دوست نے لکھا ہے کہ
اس طرح ہم نے غلبہ اسلام کے لئے گھنٹہ بھر رو رو کر دعائیں کیں یہاں تک کہ ہماری آنکھوں
سے آنسو نہیں تھمتے تھے۔ایک اور سوئس دوست کہے گا مجھے میرے قلم دوست نے انگلستان سے
خط لکھا ہے کہ ہماری جماعت یہ یہ اچھا کام کر رہی ہے۔پس اس طرح ہم تبلیغ کر رہے ہیں
(انگلستان میں اکثر یوم التبلیغ منایا جاتا ہے ) اور اس اس طرح تبلیغی وفود گئے اور کامیاب ہو کر
واپس آئے۔

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۵
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
غرض سوئٹزرلینڈ کے دس کے دس احباب جب اکٹھے مل کر بیٹھیں گے تو آپس میں تبادلۂ
خیال کریں گے ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جو نظارے احمدی دیکھ رہے ہیں ان کے
متعلق مختلف احباب کے تاثرات اکٹھے ہو جائیں گے اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو علمی اور تبلیغی لحاظ
سے حسین اور خوشکن اثر پیدا کرے گی۔پس دوسری بات جس کا میں اعلان کر رہا ہوں وہ قلم دوستی کی تحریک ہے دوست جہاں یہ دعا
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے صحت دے اور کام آنے کی توفیق عطا فرمائے وہاں یہ
دعا بھی کریں کہ جتنے آدمی اس وقت اس تحریک کے لئے درکار ہیں وہ مل جائیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ وہ میرے دماغ میں منصوبے ڈالتا ہے اور کام کرنے کی تفصیلات بھی بتا تا ہے لیکن
اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ میرے پاس ایسے دوست ہونے چاہئیں جن کو میں یہ کہوں کہ یہ کام
کرو۔یہ ساری باتیں اور یہ سارے کام میں اکیلا تو نہیں کرسکتا سوائے اس کے کہ پانچ سو گھنٹے کا
ایک دن ہو جائے اور اس کا کچھ حصہ میں کام کر جاؤں لیکن دن تو بیچارہ چوبیس گھنٹے سے آگے نہیں
بڑھ سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں فرمایا ہے کہ نہ سورج چاند کو پکڑ سکتا ہے اور نہ چاند
سورج کو ، دن اور رات کا فرق تو یہی رہنا ہے۔انسانی جسم کی اپنی حد بندیاں ہیں۔ہر انسان خواہ
وہ پہلوان ہو یا عام آدمی ہو اس کا جسم ایک وقت میں جا کر تھک جاتا ہے اسے سونے اور آرام
کرنے کی ضرورت پڑتی ہے پھر جو کام ہوتا ہے اس کی ترتیب ہوتی ہے کچھ وقت ہم احمدیوں کا
تلاوت قرآن کریم پر لگتا ہے کچھ وقت ہم احمدیوں کا قرآنِ کریم کی مختلف آیات کی تفسیر اور ان
کے معانی پر غور کرنے پر خرچ ہوتا ہے کچھ وقت ہم احمدیوں کا مطالعہ پر خرچ ہوتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا
فضل ہے کہ جماعت احمدیہ کو مجموعی طور پر اتنا اعلیٰ دماغ اور روشن دل عطا ہوا ہے جس کی نظیر اور
کہیں نہیں ملتی اور یہ اس لئے ہے کہ دوست ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں میرے خطبے
سنتے ہیں جن میں میں مختلف مسائل اور موضوعات پر باتیں کرتا ہوں۔میں بعض دفعہ جان بوجھ کر
چھوٹی چھوٹی تفصیلات بتا دیتا ہوں جس نے کوئی تفصیلی بات پہلے سنی ہوتی ہے وہ کہہ دیتا ہے
حضرت صاحب نے یہ کیا بات شروع کر دی ہے چھوٹی چھوٹی باتوں کی تفصیل بیان کرنے لگ گئے

خطبات ناصر جلد پنجم
خطبہ جمعہ ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
ہیں مثلاً میں نے اپنے پچھلے خطبہ میں بلڈ پریشر (خون کے دباؤ ) کے متعلق بات کی تھی اور جان
بوجھ کر اس کی تفصیل بیان کر دی تھی اس لئے کہ ہمارے بہت سے بچے اور بعض دوسرے لوگ بھی
اس کی تفصیل نہیں جانتے اور یہ ایک ایسی بات ہے جو ان کے علم میں آنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی صفات سے متصف ہونا ہماری زندگی کا ایک بنیادی مقصد ہے اور اس کا ہمیں
بنیادی طور پر حکم بھی دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآنِ کریم کی یہ تعلیم
پیش کی ہے۔آپ سے پہلے جتنے بزرگ گزرے ہیں وہ بھی یہی تعلیم پیش کرتے رہے اور آپ
کے بعد بھی یہی پیش کر رہے ہیں کہ ہم نے اپنے اوپر صفات باری کا رنگ چڑھانا ہے اللہ تعالیٰ کی
ایک صفت اس کا عَلامُ الْغُيُوبِ ہونا ہے یعنی اس کا ئنات کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے ہم
نے بھی اس صفت سے متصف ہونا ہے مگر ایک محدود دائرہ کے اندر ہم پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ
خدائ عَلامُ الْغُيُوبِ کی طرح کوئی چیز بھی ہم سے بھی پوشیدہ نہ ہولیکن ہم پر یہ ذمہ داری ضرور
ہے کہ اپنی استعداد کے مطابق جتنی غیب کی چیزیں حاضر میں لائی جاسکتی ہیں اتنی حاضر میں لانی یا
ہمارے علم میں آنی چاہئیں اور اس طرح ہمارا علم بڑھنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہم کتابیں پڑھنے والی قوم ہیں ہم علمی باتیں سننے والی قوم ہیں۔ہم باہمی تبادلۂ خیال کرنے والی قوم ہیں، ہم دوسروں سے کہیں زیادہ اور بلا جھجک سوال کرنے
والی قوم ہیں ، ہمارے دل میں اگر کوئی سوال پیدا ہوتا ہے تو ہم بلا جھجک اس کا حل تلاش کر نے
والی قوم ہیں۔آپ باہر نکلیں تو پتہ لگتا ہے کہ جماعت کی علمی استعداد کہاں تک پہنچی ہوئی ہے۔اس
سفر میں مجھے بعض دفعہ پر یس کا نفرنس میں یہ کہنا پڑا کہ مجھ سے حجاب کی کیا ضرورت ہے میں تو ایک
درویش آدمی ہوں۔تمہارے دل میں جو سوال پیدا ہوتا ہے وہ کرو تا کہ ہر قسم کی غلط فہمیاں دُور
ہو جائیں لیکن بعض دفعہ میں یہ محسوس کرتا تھا کہ صحافی جھجک محسوس کر رہے ہیں حالانکہ ہم تو سیدھے
سادھے لوگ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کا
ایک پہلو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ ( ص : ۸۷) اس لئے کسی قسم کا
تکلف نہیں چاہیے۔پیار سے باتیں کرنی چاہئیں بعض لوگ پیار سے جواب دیتے ہیں۔بعض

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۷
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
جواب نہیں بھی دیتے ہوں گے۔وہ غلطی کرتے ہیں پیار سے جو سوال کیا جائے اس کا پیار سے
جواب ملنا چاہیے ورنہ علم نہیں بڑھتا۔تا ہم اس کے لئے پیار کا ماحول اور پیار کی فضا پیدا کرنی
ضروری ہے۔یہاں تک کہ جو چھوٹے بچے مسجد میں آجاتے ہیں اور بعض ان میں سے سو بھی جاتے
ہیں اُن کو جگانا نہیں چاہیے وہ کچھ باتیں سن لیتے ہیں کچھ لیٹے لیٹے ان کے کان میں پڑ جاتی ہیں
اور نہ سہی تو مسجد میں اچھی خوا ہیں دیکھ لیں گے۔اس لئے چھوٹے بچوں کو مسجد میں آنے سے روکنا
نہیں چاہیے۔مسجد کے ساتھ ان کا پیار قائم رہنا چاہیے۔غرض میں بتایہ رہا ہوں کہ ہم عَلاهُ الْغُيُوبِ تو نہیں بن سکتے لیکن ہمیں اس صفت کا مظہر بننے
کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں۔چنانچہ ساری دنیا کے حالات وغیرہ
جاننے کے سلسلہ میں باہمی خط و کتابت یعنی قلم دوستی کی جس سکیم کا میں نے اعلان کیا ہے اس سے
علم بڑھے گا۔دوست ایک دوسرے سے خطوط کے ذریعہ مختلف علوم سیکھیں گے۔مختلف حالات
اور واقعات سے آگاہ ہوں گے مثلاً لوگ افطاری کس چیز سے کرتے ہیں اب مثلاً کھجور ہے یہ
ہمارے روزے کی افطاری کا ایک نشان ہے۔بعض جگہ کھجوریں مل جاتی ہیں لیکن کئی گھروں میں
کھجور میتر نہیں آتی کئی ملکوں میں کھجور پیدا ہی نہیں ہوتی ڈبوں میں بند بھی نہیں ملتی یا یہ کہ لوگ کھانا
کیا کھاتے ہیں۔غرض اس قسم کی بے شمار معلومات بڑی دلچسپ ہوتی ہیں۔میں جب ۳۷- ۱۹۳۶ء میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا تو ایک دفعہ میں نے ایک انگریز
دیہاتی بچے سے پوچھا تم نے کل شام کو کیا کھایا تھا کہنے لگا اُبلے ہوئے آلو۔میں نے کہا تم نے کل
دو پہر کو کیا کھایا تھا کہنے لگا اُبلے ہوئے آلو پھر میں نے پوچھا تم نے کل صبح ناشتہ کس چیز کا کیا تھا
کہنے لگا اُبلے ہوئے آلو۔گویا وہ سارا دن اُبلے ہوئے آلو استعمال کرتا رہا۔اس سے مجھے پتہ لگا
کہ جس طرح یہاں کا غریب آدمی روکھی روٹی کھاتا ہے وہاں کے غریب لوگ آلو ابال کر کھا لیتے
ہیں۔روکھی روٹی میں تو پھر بھی کچھ مزہ ہوتا ہے لیکن ابلے ہوئے آلوؤں میں تو کچھ بھی مزہ نہیں ہوتا
معلوم ہوا وہ بیچارے بڑے ہی غریب لوگ تھے۔یہاں تو لوگ روکھی روٹی سالن کی عدم
موجودگی میں نمک مرچ کی چٹنی کے ساتھ کھا لیتے ہیں لیکن وہاں تو لوگ صرف نمک لگا کر آلو

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۸
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
کھالیتے ہیں۔تاہم اب وہاں کی یہ حالت نہیں ہے اب تو وہاں کا غریب آدمی بھی اتنا کھاتا ہے کہ
یوں لگتا ہے کہ گویا پہلوان بنا ہوا ہے۔دراصل وہ لوگ اقتصادی لحاظ سے بڑی ترقی کر گئے ہیں۔میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں اور مفید بھی۔اس سے یہ
پتہ لگتا ہے کہ مختلف ملکوں میں کیا پکتا ہے اور کیا کھایا جاتا ہے اور لوگوں کی عادتیں کیسی ہیں وغیرہ۔میں نے ۱۹۷۰ ء میں جب مغربی افریقہ کا دورہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ افریقہ میں لوگ میٹھا
نہیں کھاتے۔چنانچہ سیرالیون کے گورنر نے ہماری دعوت کی ہم نے ان کی جوابی دعوت کی جس
میں میں نے منصورہ بیگم سے کہہ کر بڑے پیار سے گورنر صاحب کی خاطر ایک ایسا میٹھا کھانا تیار
کروایا جوصرف ہمارے گھر میں پکتا ہے اور کوئی آدمی اس کو پکا نا جانتا ہی نہیں ہم اسے ملائی کے
گلگلے کہتے ہیں اس نام کی کوئی چیز شاید کسی اور جگہ مل جائے مگر یہ چیز جو ہمارے گھر پکتی ہے وہ اور
کہیں نہیں ملتی۔چنانچہ ہم نے بڑی مشکل سے اس کے اجزاء ا کٹھے کئے جو اس میں پڑتے ہیں۔منصورہ بیگم خود باورچی خانہ میں گئیں جہاں ہمارے احمدی اساتذہ کی مستورات کھانا وغیرہ
تیار کرتی تھیں اور اپنی نگرانی میں اسے تیار کر وایا مگر جب کھانے پر بیٹھے تو گورنر جنرل صاحب کہنے
لگے میں تو میٹھا نہیں کھایا کرتا۔میں نے کہا لو! ایک نیا علم حاصل ہوا۔خیر میں نے ان سے کہا آپ
میٹھا نہیں کھایا کرتے ، ٹھیک ہے نہ کھایا کریں لیکن یہ چیز سوائے آج کی اس دعوت کے اور کہیں
نہیں ملے گی کیونکہ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے اس لئے چکھ کے تو دیکھ لیں۔چنانچہ میرے کہنے اور
زور دینے پر انہوں نے تھوڑا سا ٹکڑا لے کر کھا لیا لیکن باقی وزراء اور جج صاحبان اور دوسرے
معزز افریقن دوست جو میرے قریب نہیں بیٹھے ہوئے تھے اور جن کو میں اصرار سے منوانہ سکا
انہوں نے میٹھا نہیں کھایا ہوگا۔اب دیکھو ایک ملک ہے جہاں کے لوگ میٹھا کھاتے ہی نہیں اور ایک ملک ہے مثلاً ہمارا
پاکستان جس میں کروڑوں روپے کی کھانڈ باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔چنانچہ کچھ عرصہ ہوا حکومت کو
اس غرض کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کا زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا اور یہ بڑا ظلم ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ
اتنی بڑی زرمبادلہ کی رقم کسی اور مفید چیز کے منگوانے پر خرچ ہوتی مگر حکومت مجبور ہے لوگ کہتے

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۰۹
خطبه جمعه ۱/۱۹ کتوبر ۱۹۷۳ء
ہیں ہم میٹھے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے حالانکہ باپ تو تمہارا گڑ اور شکر کھایا کرتا تھا تم اتنی جلدی کھانڈ
پر کیسے آگئے تمہارے باپ دادوں میں سے ۹۹۹ اس قسم کا گڑ کھایا کرتے تھے جس کو تم آج ہاتھ
لگانا بھی پسند نہیں کرو گے کیونکہ اس وقت تک میل کاٹنے والے آلات اور کیمیاوی نسخے نہیں بنے
تھے گنا عام تھا اس سے گڑ بنا لیا جاتا تھا اور اسے عیش کی چیز سمجھا جاتا تھا۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ میں علم بڑھانے کے لئے ہر چیز کا مشاہدہ کرتا رہتا
ہوں۔ایک دفعہ ہم صبح سویرے تیتر کا شکار کرنے کے لئے باہر گئے تو ہم ایک ایسے کنویں پر جا پہنچے
جہاں ایک زمیندار جس نے ساری رات کنواں چلوایا تھا بیٹھا ہوا تھا۔ہم نے وہاں موٹریں کھڑی
کیں اور سوچا کہ اسی جگہ ڈیرہ ڈال لیتے ہیں دو پہر کے کھانے کے وقت پانی مل جائے گا صبح کا
وقت تھا۔اس زمیندار کی بیوی اس کے لئے کھانا لے کر آئی مجھے خیال آیا کہ دیکھنا چاہیے کہ ساری
رات بیچارہ کام کرتا رہا ہے اب یہ کھائے گا تو کیا کھائے گا۔چنانچہ میں السلام علیکم کہہ کر اس کے
پاس چلا گیا اور کہا میں تمہارا مہمان آیا ہوں کیا تم اپنے مہمان کو بھی کھانے کا پوچھو گے؟ کہنے لگا
کیوں نہیں پوچھوں گا۔خیر میں اس کے پاس بیٹھ گیا اور دیکھا کہ باجرے کی روٹی ہے جس میں گھی
ملا ہوا ہے میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور اس سے اتنی لذت حاصل کی کہ کوئی حد نہیں۔مکھن کی
وجہ سے وہ چکنی ہو گئی تھی اس کے ساتھ سرخ مرچ تھی۔میں سرخ مرچ استعمال نہیں کرتا کیونکہ اس
سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔میں نے روٹی کا صرف ایک ٹکڑا اٹھالیا اور اس سے بڑی لذت حاصل
کی۔میں نے تو صرف یہ علم حاصل کرنا تھا کہ ساری رات کام کرتے کرتے تھکا ہوا یہ زمیندار کیا کھا
رہا ہے۔چنانچہ جب میں باجرے کی روٹی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھا کر اٹھا تو اس کی بیوی جو ایک
طرف بیٹھی ہوئی تھی کہنے لگی اے وی تے لوجی میں نے سمجھا اپنے خاوند کے پیار میں خاص طور
پر کوئی بہت ہی اچھی چیز لائی ہے جس کے متعلق اس نے سمجھا ہے کہ اس میں مہمان
کو بھی شریک کرنا
چاہیے۔جب اس کے چھائے کو دیکھا تو اس میں گڑ کی ڈلیاں پڑی ہوئی تھیں اور یہ اس کے
لئے ایک بہت بڑی چیز تھی۔اس نے سمجھا مہمان بغیر گڑ کھانے کے جا رہا ہے اسے گڑ پیش کرنا
چاہیے لیکن اب یہ نوبت آ پہنچی ہے کہ گویا ہم کھانڈ کے بغیر زندہ رہ ہی نہیں سکتے خواہ ملک اقتصادی

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۱۰
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
طور پر کمزور ہی کیوں نہ ہو جائے کھانڈ ضرور استعمال کرنی ہے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے
ساٹھ کروڑ روپے کی کھانڈ باہر سے درآمد کی گئی۔اس کی بجائے اور کئی مفید اور ضروری اشیاء مثلاً
مشینری وغیرہ منگوائی جاسکتی تھی جس سے ملک کو فائدہ پہنچتا یا قرآن کریم کی اشاعت کے لئے
پریس کی مشینری منگوانے کے لئے ہمیں زرمبادلہ کی ضرورت ہے اس کے لئے زرمبادلہ بچایا جا
سکتا تھا۔یہ تو ایک کار ثواب ہے کھانڈ منگوا منگوا کر اور میٹھا گھول گھول کر پی لینے کا کیا فائدہ ہے؟
صرف افریقہ ہی نہیں جہاں میٹھا کھایا ہی نہیں جاتا چین میں بھی بہت کم استعمال ہوتا ہے
میرے خیال میں چین نے ایک چھٹانک چینی بھی باہر سے کبھی نہیں منگوائی ہوگی۔جس شکل میں وہ
میٹھا بناتے ہیں اسی میں استعمال کر لیتے ہیں مثلاً گڑ ہے وہ استعمال کر لیا۔شکر ہے تو وہ استعمال کر لی
یا اگر کہیں کھانڈ بنانے کے کارخانے ہیں تو کھانڈ کی شکل میں استعمال کر لیتے ہیں۔گو یاملکی پیداوار
پر انحصار کرتے ہیں باہر سے منگوانے پر پیسے ضائع نہیں کرتے۔یہ ساری چیزیں جو میں نے اس وقت آپ کو بتائی ہیں ان میں سے بعض کا شاید آپ کو پتہ
نہیں ہوگا اور اس طرح آپ کو نئے نئے علم حاصل ہو گئے۔اپنے ملک کے فائدہ کے لئے بہت
ساری چیزیں سوچنی پڑتی ہیں مثلاً اگر کسی ملک کے ہیں فیصد لوگ کھڑے ہوجائیں اور مطالبہ
کریں کہ کھانڈ باہر سے نہ منگوائی جائے تو اس سے اس ملک کی اقتصادی حالت بدل جائے۔اگر
ہمارے افریقن بھائی کھانڈ کا استعمال کئے بغیر طاقتور اور ہم سے زیادہ قوت کے ساتھ محنت
کر سکتے ہیں اور زندگی گزار سکتے ہیں تو ہم اس کے بغیر زندہ کیوں نہیں رہ سکتے۔پس ایک تو میں نے یہ کہا ہے کہ بیرونِ پاکستان کے احباب وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ پر
آئیں۔زیادہ سے زیادہ وفود آنے چاہئیں۔اس سال ابتدا ہو جائے گی۔اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔اگلے دو تین سال میں اس کا پورا انتظام ہو جائے گا اور ہر ملک جلسہ میں شمولیت کے لئے اپنا وفد
بھجوائے گا۔یہاں ان کے لئے رہائش کا انتظام کرنا ہے۔اکرام ضیف کے حکم کے ماتحت ان کی
عادتوں کے مطابق ان کے رہنے سہنے اور کھانے پینے کا انتظام کرنا ہے ان کے ساتھ ایسے آدمی
رکھنے ہیں جو ان کو ساری چیزیں بتاتے رہیں۔پھر ان کے لئے ایسا انتظام کرنا ہے کہ جب وہ

آج 10 میں سے 10 باقی