عیسائی، یہودی اتحاد مقابلہ کے لئے عالمِ اسلام کو متحد ہونا پڑےگا

حصہ 2

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۱۱
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
واپس جائیں تو ان کو ساری چیزیں بھولی ہوئی نہ ہوں بلکہ کچھ تصاویر کی شکل میں اور کچھ حافظہ کی
مدد سے وہ اپنی اپنی جماعت میں جلسہ سالانہ کی روئداد بیان کریں اور بتائیں کہ انڈونیشیا کے وفد
سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں بتا ئیں امریکہ کے وفد سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں
بتا ئیں۔غرض یہ وفود اپنے اپنے ملک میں جا کر تقاریر کا ایک سلسلہ جاری کریں گے اور دوستوں کو
بتائیں گے کہ جماعت احمد یہ کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔دیر کی بات ہے میں اس وقت کالج کا
پرنسپل اور افسر جلسہ سالانہ بھی تھا۔ہمارے ایک افریقن دوست جلسہ سالانہ پر تشریف لائے
ہوئے تھے۔۲۵ / دسمبر کی شام کو وہ باہر ٹہل رہے تھے کہ اسی اٹھنا میں سیالکوٹ کی طرف سے ایک
سپیشل ٹرین آئی جس میں اتنی بھیڑ تھی کہ بعض لوگ دروازوں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے اور وہ سب
نعرے لگا رہے تھے ہمارے اس افریقن دوست نے جب یہ نظارہ دیکھا تو پوچھنے لگے کہ یہ
سارے احمدی ہیں؟ انہیں بتایا گیا کہ ہاں یہ سارے ماشاء اللہ احمدی ہیں۔ابھی وہ وہیں کھڑے
تھے کہ ایک اور پیشل آگئی اور وہ بھی بھری ہوئی تھی اور جس میں سے دوست نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے جب دوبارہ یہ نظارہ دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو گئے اور فرط جذبات سے کہنے
لگے یہ بھی سارے احمدی ہیں اتنے زیادہ احمدی ہیں؟ اب ان کا اپنے ملک میں احمدیوں کا تصور
اور تھا مگر جب انہوں نے یہاں آکر دیکھا تو نقشہ ہی اور تھا۔کانوں سے سننے اور آنکھوں سے
دیکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور اس کا ایک تجربہ جلسہ سالانہ پر آنے ہی سے ہوتا ہے۔پس وفود کی شکل میں جب ہر ملک سے دوست جلسہ سالانہ پر آئیں گے اور یہاں کے
حالات کو دیکھیں گے تو ان کا علم بڑھے گا۔میں نے بتایا تھا کہ ایک یوگوسلاوین جسے میں مہمان بنا
کر انگلستان کے جلسہ پر لے گیا تھا۔وہ سولہ سو آدمیوں کا جلسہ دیکھنے کے بعد کہنے لگا۔جب میں
نے واپس جا کر اپنے دوستوں سے باتیں کیں تو وہ کہیں گے تم گپیں ماررہے ہو۔اتنے احمدی کہاں
سے آگئے۔وہ افسوس کر رہا تھا کہ اگر تصویریں لے کر جاتا تو ان کو پتہ لگتا۔اب میں نے اس کو کہا
ہے کہ کیمرہ اپنے ساتھ لے کر آنا کیونکہ یہاں تو اسے دنیا ہی اور نظر آتی ہے۔جو شخص یہاں لاکھ

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۱۲
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
سوالا کھ احمدی دیکھے گا اس کا علم بہت بڑھ جائے گا۔اس کی اگر تصاویر لے لی جائیں تو وہ شخص جو
زبانی باتیں نہیں مانتا جب تصویریں دیکھتا ہے تو اسے یقین کرنا پڑتا ہے۔یہ ایسی چیزیں ہیں جن کو دیکھ کر منکرینِ صداقت کہہ دیا کرتے ہیں کہ ان سے نہ ملو یہ جادو
کر دیتے ہیں۔چنانچہ اگر نائیجیریا میں ہمارے خلاف جو مولوی بیٹھا ہوگا اس سے جب کوئی احمدی
دوست یہ کہے گا کہ میں نے اسی ہزار آدمیوں کا کھانا پکتے تقسیم ہوتے اور کھلاتے دیکھا ہے۔تو وہ
کہے گا۔تم پاگل ہو گئے ہو بھلا کبھی یہ بھی دنیا میں ہوا ہے۔وہ کہے گا معلوم ہوتا ہے اس (احمدی) پر
جادو کر دیا گیا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی رحمتوں کے جو نظارے ہم مشاہدہ کرتے ہیں منکرین کی
نگاہ میں وہ جادو ہے اور پس وہ تو مان ہی نہیں سکتے کہ اللہ تعالیٰ کا کسی جماعت پر اس قدر فضل نازل
ہوسکتا ہے۔غرض ایک یہ بھی وجہ بن جاتی ہے جادو گر کہلانے کی یا جادو کر دینے کی ٹھیک ہے ہمیں
اللہ تعالیٰ کا پیار چاہیے۔اس پیار کا نام کوئی جادور کھ لے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ہمیں اس قسم کی
باتوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی۔دنیا اس قسم کی باتیں کر کے خوش ہوتی ہے تو ہو لے ہم اپنی جگہ
اپنے رب کریم سے بہت خوش ہیں۔خدا تعالیٰ نے مومن کے روحانی عروج کا یہی مقام بتایا ہے
کہ تمہارا رب تم سے راضی اور تم اپنے رب سے راضی۔جب کسی شخص کو یہ شرف حاصل ہو جاتا ہے
تو پھر اُسے دنیا کی مخالفتوں کی کیا پر واہ ہے اور کیسی گھبراہٹ؟
غرض میں نے اس وقت دو باتوں کی طرف تمام احمدی جماعتوں کو توجہ دلائی ہے ایک یہ
ہے کہ ملک ملک سے جلسہ سالانہ پر وفودآ ئیں۔دوسرے یہ کہ احباب آپس میں قلم دوستی کریں قلم
دوستی کے ضمن میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے ایسے آدمیوں کی تلاش ہے جو میری ہدایت کے
مطابق کام کریں لیکن اس خطبہ کے ذریعہ غیر ملکوں میں اور خود اپنے ملک میں جہاں جہاں بھی میرا
یہ پیغام پہنچے۔دوست رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں اور اپنے نام مجھے بھجوا دیں۔اصل منصوبہ یہیں سے بنے گا۔یہ وہ چیزیں اُن آٹھ دس چیزوں میں سے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ نے میری توجہ پھیری

خطبات ناصر جلد پنجم
۳۱۳
خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء
ہے جو وسعت کو سمیٹ کر پیار کے بندھنوں میں باندھ کر قرب کی کیفیت کو پیدا کرنے کے لئے
آج از بس ضروری ہے۔ایک جلسہ سالانہ پر وفود کی شکل میں آنا اور دوسرے قلم دوستی کے ذریعہ
ملک ملک کے احمدیوں کا آپس میں بھائی بن کر اور ایک دوسرے کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے
نشانات بتا کر اور خدا تعالیٰ کی محبت میں شدت پیدا کر کے مزید اور پہلے سے بڑی قربانیوں کے
لئے تیار کرتے رہنا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۵ /دسمبر ۱۹۷۳ ء صفحه ۱ تا ۸)

آج 10 میں سے 10 باقی