جماعت احمدیہ سلامتی اور امن کی تعلیم پر چلنے والی قانون کی پابند ہے
خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۵
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
جماعت احمد یہ سلامتی اور امن کی تعلیم پر چلنے والی
قانون کی پابند جماعت ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنے عاجز بندوں پر اس قدر فضل نازل کرتا ہے کہ انسان کی زبان اس کا شکر اور
حمد بیان نہیں کر سکتی۔میں گزشتہ تین ماہ سفر میں اور دورے پر رہا ہوں۔اس عرصہ میں میں نے
شروع میں امریکہ اور کینیڈا کا سفر کیا یعنی ۲۵ جولائی سے ۱۵ اگست تک۔ہم ۱۹ جولائی کو یہاں
سے روانہ ہوئے تھے اور ۲۰ رکو لندن پہنچے۔۲۵ / کو وہاں سے چلے اور سات گھنٹے کی اُڑان کے
بعد واشنگٹن جو امریکہ کا دارلخلافہ ہے اور جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کا مرکزی شہر ہے ، وہاں پہنچ
گئے اور پھر ۱۵ / اگست کو ہوائی جہاز ہی کے ذریعہ واپسی ہوئی۔۱۷ رکو میں لندن میں رہا اور ۱۸؎
کو موٹر کے ذریعہ یورپ کے دورہ پر نکلا۔۱۸ / اگست سے غالباً ۱۴ ستمبر تک دورے پر رہنے کے
بعد لندن کو وا پسی ہوئی اور پھر بقیہ عرصہ وہیں ٹھہرے رہے۔امریکہ میں کیونکہ میں پہلی دفعہ گیا تھا اس لئے بھی وہاں بہت شوق تھا کہ میں پہنچوں اور
میرے گرد احباب جماعت جمع ہوں چنانچہ وقت کی تنگی کی وجہ سے میں امریکہ کے بہت سے
حصوں میں جہاں جماعتیں ہیں نہیں جا سکا کیونکہ یہاں سے روانگی میں دیر ہو گئی۔ہمارے سفر
خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۶
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
کے کاغذات جو حکومت سے لینے تھے، اُن میں بعض وجوہات کی بناء پر تاخیر ہوتی چلی گئی اور جون
کے شروع میں جو سفر اختیار کرنے کا ارادہ تھا اس کی بجائے یہاں سے ۱۹ جولائی کو روانہ ہوئے۔امریکہ پہنچنے پر چند ایک شہروں ہی میں جاسکا۔واشنگٹن جو مرکز ہے جماعت کا بھی۔پھر وہاں سے
ڈیٹن گئے یہاں امریکن احمدیوں کی کافی بڑی جماعت ہے شہر میں بھی اور اس کے گردونواح میں
بھی۔پھر وہاں سے نیو یارک اور نیو یارک سے میڈیسن سٹی گئے جہاں ایک یو نیورسٹی میں جس
میں چھٹیاں تھیں سالانہ کنونشن ہوئی۔وہاں سے پھر ٹورنٹو کینیڈ اروانہ ہوئے۔یہ بھی ہزاروں میلوں
میں پھیلا ہوا ملک ہے لیکن ایک جگہ جہاں ہمارے نیشنل امیر رہتے ہیں وہاں ہی میں جاسکا اور چند
دن سے زیادہ ٹھہر نہیں سکا بڑی دور دُور سے دوست وہاں آئے ہوئے تھے۔امریکہ کے دورے میں ایک چیز جو نمایاں ہو کر سامنے آئی وہ یہ تھی کہ بعض چیزیں ہماری
عادت بن گئی ہیں اُن کی طرف ہماری توجہ نہیں ہوتی لیکن امریکہ میں جہاں ہماری نئی جماعتیں
قائم ہوئی ہیں اُن کے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ایڈ منسٹریشن یعنی انتظامیہ پر
بھی اثر پڑا ہے اور عوام بھی انہیں بڑی عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں خصوصاً قانون کی
پابندی کا بڑا اثر ہے۔ڈیٹن جہاں ہماری بہت بڑی جماعت ہے وہاں کے دوستوں نے مجھے بتایا
کہ افسران برسر عام بات کرتے ہیں کہ احمدیت نے عجیب انقلاب پیدا کیا ہے امریکن احمد یوں
میں کہ سارے سال ایک شکایت بھی ان کے خلاف پیدا نہیں ہوتی جب کہ سینکڑوں ہزاروں
شکایتیں اس شہر میں پیدا ہو جاتی ہیں دوسرے شہریوں کے خلاف اور اس کا اتنا اثر ہے شہر کی
انتظامیہ پر اور عوام پر کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔بنیادی اسلامی تعلیم جو ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھی ایک بنیادی حصہ (ویسے
اور سینکڑوں چیزیں ہیں جو اسلام میں ہیں اور ہمیں سکھائی گئی ہیں لیکن ایک ) یہ بھی ہے کہ قانون
شکنی نہیں کرنی۔قانون کا پابند رہنا ہے اور اب ساری دنیا میں جماعت اس کا نظارہ پیش کر رہی
ہے اگر چہ میں اس وقت ڈیٹن کا ذکر کر رہا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ صرف ڈیٹن میں نہیں ساری
دنیا سے نقوش اُبھر رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ امن پسند جماعت ہے جیسا کہ اسلام کے لفظی معنی
خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۷
خطبه جمعه ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
بھی سلامتی اور امن کے ہیں۔اس لئے جماعت احمد یہ سلامتی اور امن کی تعلیم پر چلنے والی اور
قانون کی پابند جماعت ہے۔مغربی افریقہ کے بعض ممالک میں ہماری بہت بڑی جماعتیں ہیں۔اُن کا اندازہ ہے میں نے تو اندازے نہیں کئے نہ ہی یہاں بیٹھے ہوئے اندازہ کر سکتا ہوں اور نہ
آپ کر سکتے ہیں۔غانا کی جماعت کا اندازہ یہ ہے کہ غانا میں جس کی آبادی کم و بیش اتنی لاکھ ہوگی
اور اس میں دس لاکھ سے زائد احمدی ہیں۔اسی طرح سیرالیون کی آبادی ۴۰ لاکھ کے لگ بھگ
ہے اور وہاں کی احمدی آبادی چھ لاکھ کے قریب ہے۔اس شکل میں بڑی طاقتیں اُبھر رہی ہیں
لیکن عوام کو بھی پتہ ہے اور حکومت کو بھی پتہ ہے کہ یہ جماعت قانون شکن نہیں ہے قانون کی پابندی
کرنے والی جماعت ہے۔احمدی امن پسند لوگ ہیں بنی نوع انسان کے خیر خواہ ہیں دوسروں کو
تکلیف پہنچانے والے نہیں اس لئے لوگ جماعت احمدیہ کا احترام کرتے ہیں۔ہوں گے دنیا میں
بعض ممالک جو اس کو پسند نہیں کرتے ہوں گے یا احترام نہیں کرتے ہوں گے یا عقیدت کے
جذبہ کے ساتھ اس مظاہرہ کو نہیں دیکھتے ہوں گے لیکن افریقہ کے جو ممالک ہیں اور دوسرے
ممالک جو میں نے دیکھے ہیں اُن میں لوگ احمدیوں کا اتنا احترام کرتے ہیں مثلاً ۱۹۷۰ء میں جب
میں نے مغربی افریقہ کا دورہ کیا تھا اس کے بعد اس چھوٹے سے عرصہ میں جو قریباً چھ سال کا ہے
اس میں غانا میں دو انقلاب آچکے ہیں۔حکومت بدلی میرے آنے کے بعد اور پھر ایک فوجی
انقلاب بپا ہوا اور فوجی انقلاب یعنی مارشل لاء کے متعلق آپ جانتے ہیں کہ کس طریق کا ہوتا ہے
لیکن حکومتیں بدلتی ہیں اور آئے دن بدلتی رہتی ہیں لیکن حکومتوں کا رویہ جماعت احمدیہ کے تعلق میں
ہمیشہ ہی اچھا رہا ہے جو بھی نئی حکومت آتی ہے وہ جماعت احمدیہ کے حق میں اچھی ثابت ہوتی ہے۔جب میں گیا تو ایک فوجی جرنیل وہاں کے صدر تھے اُن کے ساتھ جماعت کا بڑا اچھا تعلق تھا۔میرے ساتھ بڑے تپاک اور عزت سے پیش آئے اور جو اب وہاں کے صدر ہیں، وہ ہیں تو
عیسائی لیکن جب بھی وہاں کے امیر عبدالوہاب بن آدم سے اُن کی بات ہوتی ہے تو مجھے پیغام
بھجواتے ہیں۔کہتے ہیں حضرت صاحب کو لکھو میرے لئے اور میرے ملک کے لئے دعا کریں ان
کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔کچھ ایسے اثرات دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کی دعائیں
خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۸
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
قبول ہوتی ہیں۔دعا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے قبول ہوتی ہے میں اپنے زور سے تو دعا قبول نہیں
کروا سکتا۔ابھی پچھلے دنوں لندن میں مجھے ایک جوڑا ملنے کے لئے آیا۔مجھے تو یاد بھی نہیں تھا وہ
کہنے لگے کہ ہمارے ہاں لڑکا نہیں تھا یا شاید بچہ ہی کوئی نہیں تھا آپ کو دعا کے لئے لکھنا شروع کیا
احمدیوں میں سے اُن کے کوئی واقف تھے اور اُن کو خدا تعالیٰ نے لڑکا دیا اور لڑکا اُن کی گود میں
تھا۔وہ کہنے لگے دیکھیں آپ کی دعاؤں کا ثمرہ ہمیں مل گیا اور وہ تھے غیر مسلم۔خدا تعالیٰ اپنے
بندوں پر رحم کرتا ہے دنیوی لحاظ سے خدا تعالیٰ کے احسان مسلم اور غیر مسلم ہر ایک پر ہوتے ہیں وہ
تو کتوں پر احسان کرنے والے لوگوں کی بدکاریاں معاف کر دیتا ہے جیسا کہ حدیث میں آیا
ہے۔یہ شان ہے ہمارے رب عظیم کی۔بہر حال میں بتا یہ رہا تھا کہ ڈیٹن میں اور دوسری جگہوں
پر اتنا اثر ہے ان علاقوں میں اس بات کا کہ جماعت احمد یہ ایک امن پسند جماعت ہے۔لوگوں کی
خیر خواہ اور اُن کے کام کرنے والی جماعت ہے۔اُن کے ساتھ تعاون کرنے والی اور قانون کی
پابندی کرنے والی جماعت ہے اور اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ میں تو حیران ہوتا تھا کہ جب وہ کہتے تھے
ہمارے خلیفتہ المسیح آرہے ہیں تو عیسائی ہو یا د ہر یہ ہوجو خدا کونہیں مانتے جماعت احمدیہ کو ماننے کا
کیا سوال ہے اُن کی آنکھ میں جماعت احمد یہ کیا وقعت رکھتی ہے لیکن اس اثر کے نتیجہ میں جماعت
کے دوست جو بھی اُن کو کہتے تھے کہ یہ انتظام کرو وہ انتظام کرو۔ہمیں یہ سہولت دوائیر پورٹ پر
وغیرہ وغیرہ تو وہ سب بڑی خوشی سے تعاون کرتے تھے۔یہ نہیں کہ ایسا معلوم ہو کہ کوئی احسان کر
رہے ہیں بلکہ خوشی کے ساتھ کام کر رہے ہوتے تھے۔جماعت کے ساتھ اُن کا تعاون تھا جس
طرح جماعت کا ہر وقت اُن کے ساتھ رہتا ہے۔وہاں احمد یہ جماعتیں جو اسلامی نمونہ پیش کر رہی ہیں وہ بہت ہی خوشکن ہے۔میری مراد
اس وقت اُن خاندانوں سے نہیں ( اور مجھے تو شرم آتی ہے اس کا اظہار کرتے ہوئے بھی کہ ) جو
یہاں سے یا ہندوستان سے یا دوسرے ایشیائی ممالک سے جا کر وہاں آباد ہوتے ہیں بلکہ وہ
احمدی مراد ہیں جو امریکن باشندے ہیں اور سینکڑوں سال سے کہ جب سے اُن کو افریقہ سے لے
جا کر وہاں آباد کیا گیا ہے وہ خاندان وہاں آباد ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے اندھیروں کے لئے اور
خطبات ناصر جلد ششم
۵۴۹
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ان سیاہ فام لوگوں کے لئے نور کے سائے پیدا کئے احمدیت کے نتیجہ میں اور انہوں نے اس نور کو
دیکھا اور سمجھا اور اپنا لیا اور اُن کے دل اور سینے اللہ تعالیٰ کے پیار سے بھر گئے اور اسلام کے نور
سے منور ہو گئے۔ان کو اتنا پیار ہے اسلامی تعلیم سے جب میں ڈیٹن کے ہوائی اڈہ پر اتر اتو وہاں
ہوائی اڈہ پر استقبال کے لئے تین سو سے زائد مردوزن موجود تھے اور ایک سو سے زائد امریکن
مستورات تھیں اور وہ ساری کی ساری پاکستانی طرز کے برقعے پہنے ہوئے تھیں۔نقا میں اوڑھی
ہوئیں تھیں ان میں ایک (ویسے تو دوسری جگہ کے رہنے والے ہیں ) یہودی خاندان بھی آیا ہوا تھا
جو جماعت احمدیہ کی تبلیغ سے مسلمان ہوا ہے اُن کی عورتوں نے بھی اسلامی پردہ کیا ہوا تھا۔قرآن کریم
نے برقعہ کی شکل کو پیش نہیں کیا۔قرآن کریم نے تو ایک حکم دیا ہے جس کی پابندی ہم مختلف قسم کے
برقعوں سے کر سکتے ہیں بعض دفعہ لوگ اس طرف چلے جاتے ہیں کہ جو پاکستان میں برقعہ پہنا جاتا
ہے صرف یہی پردہ ہے اس کے علاوہ کوئی پردہ نہیں ہے۔پردہ برقعہ پہنے کا نام نہیں ، پردہ زینت
ڈھانپنے کا نام ہے اس کا حکم قرآن کریم میں موجود ہے۔اس پر عمل ہونا چاہیے۔ہمارے ہاں
چونکہ برقعہ پہنے کا دستور ہے اور چونکہ احمدیت کے ذریعہ اُنہوں نے اسلامی تعلیم سیکھی ہے اور کئی
جلسوں پر اُن کے نمائندے یہاں آئے ہیں یہاں سے جانے کے بعد اُنہوں نے کہا جس قسم کا
پردہ ربوہ کی ہماری احمدی بزرگ عورتیں کرتی ہیں اس قسم کا ہم بھی کریں گی چنانچہ یہاں سے
برقعے سلوا کر لے گئیں اور اب خود بھی سی لیتی ہیں۔وہ ساری بڑی محنتی قوم ہے اور اسلام کا اتنا
جذ بہ ہے اُن میں کہ ایک دفعہ چند مستورات مجھ سے مل رہی تھیں اور بڑے جذباتی انداز میں
اُنہوں نے اپنے مردوں کے خلاف شکایت کی کہ جس طرح ہم چاہتی ہیں اس طرح ہمارے مرد
جماعت احمدیہ کی تبلیغ نہیں کر رہے اور نہ کام کر رہے ہیں اس لئے آپ تبلیغ کا کام ہمارے سپر د کر
دیں پھر دیکھیں ہم کس طرح کام کرتی ہیں۔خیر یہ تو ایک قابل احترام جذبہ تھا اور اُن کے اس
جذبہ کی میرے دل میں بہت عزبات پیدا ہوئی لیکن اصل بات یہ ہے کہ اُس دنیا میں جس کا ہرلمحہ گند
میں گزر رہا ہے اس میں سے نیکی اور تقویٰ کے ان جزیروں کا اُبھر آنا بڑی بات ہے۔یہ ہیں تو
چھوٹے چھوٹے جزیرے لیکن ان کا اُبھر آنا خدا تعالیٰ کی عظیم قدرت کا نشان ہے اور ہمیں یہ بتاتا
خطبات ناصر جلد ششم
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
ہے کہ یہ جزیرے اُبھرتے ابھرتے اس حال میں پہنچ جائیں گے کہ گندا پانی کم رہ جائے گا اور یہ
جزیرے جو نیکی کے اور تقویٰ کے اور پاکیزگی کے اور خدا تعالیٰ کے پیار کے اور نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ عشق کے اور بنی نوع انسان کی خیر خواہی کے جزیرے ہیں سارے علاقے میں
پھیلے ہوئے ہوں گے۔جہاں تک اُن کی تعداد کا سوال ہے امریکہ میں بڑی تعداد میں احمدی نہیں ہیں۔وہاں
ہماری تعداد اس وقت ۴۳ ہزار کے درمیان ہوگی اور وہ بھی بکھری ہوئی لیکن بڑی فعال
جماعتیں ہیں اور بڑھ رہی ہیں ایک جگہ کھڑی نہیں۔بعض جگہ پر یس کا نفرنسز میں صحافی سوال
کرتے تھے کہ امریکہ میں آپ کی کتنی جماعت ہے وہ علمی لحاظ سے بڑی تیز عقلیں رکھتے ہیں اس
لئے ایک دوسرے کو یہ بتانے کے لئے کہ اُنہوں نے کوئی زیادہ ترقی تو نہیں کی۔میں ایسے سوالوں
کا یہ جواب دیا کرتا تھا کہ بالکل درست ہے جب الہی سلسلوں کی ابتدا ہوتی ہے تو اس وقت سر نہیں
گنا جایا کرتے اس وقت یہ دیکھا جاتا ہے کہ فضا کے اندر کیا تبدیلی پیدا ہو رہی ہے۔اس سے
پہلے میرے ۱۹۶۷ء کے یورپ کے دورے میں ہالینڈ میں ایک پریس کانفرنس میں مجھ سے یہ
سوال کیا گیا تھا کہ ہالینڈ میں کتنے مسلمان آپ بنا چکے ہیں تو میں نے اُن کو یہ جواب دیا تھا اللہ تعالیٰ
نے مجھے سمجھا دیا تھا کہ تمہارے نزدیک حضرت مسیح علیہ السلام کی جو زندگی اس
دنیا میں تھی اس سلسلہ
میں گو ہما را اختلاف ہے میں اس میں نہیں پڑتا لیکن تمہارے نزدیک جتنا عرصہ وہ زندہ رہے
ساری عمر میں جتنے عیسائی اُنہوں نے بنائے تھے اس سے زیادہ تمہارے ملک میں ہم مسلمان
بنا چکے ہیں۔یہ جواب ایسا تھا کہ وہ حیران بھی ہوئے اور جو شوخی اُن کی آنکھ میں تھی کہ یہ کہیں گے
تھوڑے ہیں تو اس طرح اسلامی تعلیم کا اثر زائل ہوگا اور ان کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ہماری جو پچھلی تاریخ ہے اور جو تاریخ ہماری آگے اُبھری ہے اور جس کے متعلق ہمیں
بشارتیں دی گئی ہیں اور ہم علی وجہ البصیرت اُن پر ایمان لاتے ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور اس کی رحمت سے ہم عنقریب غلبہ اسلام کی صدی میں داخل ہونے والے ہیں اور یہ جو پندرہ سال
اس صدی کے رہ گئے ہیں یہ اس لحاظ سے بڑے اہم ہیں کہ غلبہ اسلام کی صدی جو ہماری زندگی
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۱
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
جماعت احمدیہ کی زندگی کی دوسری صدی ہے اور جو غلبہ اسلام کی صدی ہے اس کے لئے ہم نے
تیاری کرنی ہے اور اس تیاری ہی کے سلسلہ میں دراصل میں امریکہ گیا تھا۔وہاں کے حالات کا
میں نے جائزہ لیا اور میں نے اُن سے کہا کہ اصل پروگرام تو صد سالہ جو بلی کا پروگرام ہے جو
ساری دنیا کی جماعت ہائے احمدیہ پر حاوی ہے اور اس کا میں اعلان کر چکا ہوں لیکن اس کے اندر
جو ابتدائی کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ پندرہ صوبوں (امریکہ میں ان کو States کہا جاتا ہے ) میں
سے ہر ایک میں کم از کم بیس سے تیس ایکٹر زمین کا رقبہ جماعت کی اجتماعی زندگی کے لئے یعنی
Center Community بنانے کے لئے خرید و۔چنانچہ بڑی لمبی بحث کے بعد اور بغور
جائزہ لینے کے بعد اور وہاں کی جماعتوں کے سارے امراء سے ملاقاتیں کر کے ( وہ سب واشنگٹن
میں بھی آئے۔نیو یارک میں بھی آئے۔میرے خیال میں ڈیٹن میں بھی آئے وہاں بھی اُن کی
میٹنگ ہوئی) بہت سارے پروگرام بنے تھے۔اُن میں سے ایک یہ تھا کہ بیس سے تیس ایکڑ
زمین کمیونٹی سنٹر کے طور پر پانچ سال کے اندر اندر خرید لیں۔مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ وہ ضرور
خرید لیں گے ویسے تو وہاں ہر سٹیٹ یعنی ہر صوبے میں احمدی ہیں لیکن کہیں زیادہ تعداد ہے اور
کہیں کم ہے۔ان پندرہ سٹیٹس میں کافی بڑی تعداد ہے۔چھوٹے بچے ہیں اُن کی فکر ہے اتنی فکر
ہے جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کو اپنے بچوں کی۔خدا کرے یہاں بھی اتنی ہی فکر والدین کو ہو کہ
میرے سامنے بیٹھ کر آنسوؤں کی جھڑیاں بہتی تھیں ماؤں کی اور وہ مجھ سے یہ مطالبہ کرتی تھیں کہ
اس اندھیری دنیا کے بداثرات سے ہمارے بچوں کو محفوظ کرنے کا انتظام کریں۔اسی سلسلہ کی
ایک کڑی یہ کمیونٹی سنٹرز ہیں جہاں چھٹیوں میں بچے اکٹھے ہوں گے اور اُن کو اسلامی تعلیم بتائی
جائے گی۔اُن کی عمر کے لحاظ سے دلچسپی پیدا کر کے وہاں کے ماحول میں اسلام سکھانے کا انتظام
کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اُن کی اور بہت سی ضروریات پر غور ہوئے اور ان کے متعلق ہم نے فیصلے
کئے ان کے اوپر انشاء اللہ بڑی جلدی عمل شروع ہو جائے گا یعنی ان چودہ سال کے اندراندر جو
ہماری تیاری کے سال ہیں مثلاً میں نے انہیں کہا ہے کہ تم ایسا پروگرام بناؤ اور اس پر عمل کرو۔ہم
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۲
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
نے یہ مشورے کئے ہیں کہ کس طرح ان چودہ پندرہ سالوں میں کئی ملین ترجمے قرآن کریم کے
شائع کئے جائیں گے۔۴۰۔۵۰ لاکھ تراجم قرآن کریم امریکہ کے مختلف گھروں میں پہنچائے
جائیں۔جو لوگ احمدی ہو گئے ہیں ان کے شوق کا یہ حال ہے کہ جو ۴، ۵ سال کے پرانے احمدی
ہیں ان کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ ہر گھر میں ہماری انگریزی کی جو بڑی تفسیر ہے پانچ جلدوں
میں۔وہ موجود ہے اور وہ ہر وقت پڑھتے رہتے ہیں۔اور بعض دفعہ ان کو کوئی بات سمجھ نہ آئے تو
مبلغ سے کہتے ہیں کہ سمجھائے۔مبلغ بہر حال انسان ہے ہر موضوع کے متعلق ہر وقت تو ہر چیز اس
کے دماغ میں حاضر نہیں رہتی چنانچہ ان کو سمجھانے کے لئے اس کو Study کرنی پڑتی ہے اور کچھ
دوست مجھے کہنے لگے کہ پانچ جلدوں والی تفسیر ختم ہوگئی ہے اس کی دوبارہ اشاعت کا انتظام کیا
جائے۔میں نے پتہ کرایا تو معلوم ہوا ان کے پاس ۲۵ جلد میں باقی تھیں یعنی ۲۵ سیٹ باقی تھی۔میں نے ان سے کہا تم اپنی ضرورت پوری کرو اور جماعت کو کہا کہ اور منگواؤ۔اگر یہاں بھی نہ ہوئی
تو اور چھپوانی پڑے گی کیونکہ امریکن دوست اس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یہ مطالبہ اتنا بڑھ گیا ہے
کہ یورپ میں جو پرانے احمدی ہیں ان کے متعلق ہمارے مبلغوں نے کہا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ
جتنی کتب جماعت احمد یہ انگریزی میں شائع کر چکی ہے وہ ہم سب پڑھ چکے ہیں۔ایک بار سے
زائد بار پڑھ چکے ہیں ہمیں نئی کتابیں پڑھنے کے لئے دو۔آدمی بہت ساری چیزیں دورے میں
سیکھتا ہے چنانچہ اس دفعہ بھی جو ضرورت سامنے آئی اس کا انتظام کیا۔ایک یہ کہ امریکہ کی جماعت کوشش کرے اپنا پریس لگانے کی۔امید ہے عنقریب وہاں
انشاء اللہ جماعت کا پریس لگ جائے گا کیونکہ اس وقت دنیا میں جو حقیقی معنے میں آزاد ممالک ہیں
اور پورے طور پر آزاد ہیں ان میں سے سر فہرست امریکہ ہے بڑی آزادی ہے۔آدمی ان کی
آزادی کو دیکھ کر حیران ہوتا ہے مثلاً ان کے ہاں پرائیویٹ براڈ کاسکٹنگ اسٹیشن ہیں۔لاکھوں
لاکھ کی تعداد میں افریقی خاندان جو امریکہ میں بستے ہیں مختلف شہروں میں ان کے اپنے
براڈ کاسٹنگ اسٹیشن ہیں اور اپنے انتظام ہیں۔ان کے اوپر کوئی پابندی نہیں وہ اپنے گھروں کو
اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔ان کی ضروریات تو سیاسی ہیں ہم مذہبی طور پر کام لینا چاہتے ہیں کچھ اور
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۳
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
بڑی جماعت ہوگئی یاConcentrate ہو گئی یعنی ایک جگہ زیادہ احمدی ہو گئے تو وہ جب کہیں
گے حکومت کہے گی ٹھیک ہے تم اپنا براڈ کاسٹنگ سٹیشن تیار کرو اور اپنے علاقے کو ہر وقت ریڈیو پر
خبریں دیا کرو، درس قرآن کریم دیا کرو۔بڑا اچھا انتظام ہو جائے گا وہاں سے ہر ملک میں پیسہ
بھی جاسکتا ہے اور کتابیں بھی جاسکتی ہیں کوئی پابندی نہیں ہے۔وہاں میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ
بہت جلد ( میرا بہت جلد کا مطلب ہے کہ یہ جو پانچ سالہ منصوبہ بڑے منصوبے کے اندر بنا کر آیا
ہوں وہاں اس میں ) ان کا پریس لگ جائے گا۔اتفاقاً ایک پریس کا پتہ لگ گیا میں نے لندن کی
جماعت احمدیہ کو بھی کہا ہوا تھا کیونکہ انگلستان کی جماعتیں بھی بڑی فعال اور کافی تعداد میں ہیں اور
اُن کی آمد کافی زیادہ ہے چندہ عام کی جو آمد ہے اس کے علاوہ بھی جب اُن کو کہا جائے قربانی کرو تو
وہ بڑی قربانی کرتے ہیں مثلاً میں نے چندہ کی کوئی اپیل نہیں کی میں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ
امریکہ میں انشاء اللہ ایک پریس لگ جائے گا۔انگلستان میں بھی ایک پریس ہونا چاہیے تا کہ اس
میدان میں یہ بھی آجائے میں باہر نکلا تو ایک صاحب نے کہا ایک ہزار پاؤنڈ میں دیتا ہوں اور
اگلے دن اُنہوں نے بذریعہ چیک ادا کر دیئے۔میں نے جماعت کو کہا صد سالہ جو بلی کی مد میں جمع
کر لو۔پس وہاں جو ضرورت ہے اس کے مطابق جماعت کام کرنے کے لئے بھی تیار ہے قربانیاں
دینے کے لئے بھی تیار ہے۔ہمارے ملک میں اس سلسلہ میں کچھ پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ
ایسے حالات پیدا کرے کہ وہ جلد دور ہو جائیں لیکن میں اس وقت غیر ممالک میں جماعت ہائے احمد یہ
کی باتیں سنا رہا ہوں اپنے ملک کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔کینیڈا میں بھی کم و بیش امریکہ جتنی جماعت ہے یعنی تین ، چار ہزار کے درمیان لیکن ایک
بھاری اکثریت اُن احمدیوں کی ہے جو پاکستان سے یا ہندوستان سے یا بعض عرب ممالک سے
وہاں گئے ہوئے ہیں یا آباد ہو گئے ہیں Immigrants کے طور پر یعنی شہری بن گئے ہیں یا
ویسے کام کر رہے ہیں اور وہاں کے شہری نہیں بنے ان کو وہ اجازت دے دیتے ہیں۔اس معاملہ
میں اُن کو فراخ دل تو نہیں کہنا چاہیے صاحب فراست ضرور کہنا چاہیے کیونکہ ہر شخص جو اپنے کام
میں ماہر ہے اس کو وہ تین دن میں اجازت دے دیتے ہیں کہ ہمارے ملک میں آجاؤ بلکہ ایک
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۴
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
وقت میں تو طالب علم پاس بھی نہیں ہوتے تھے اور اُنہوں نے وہاں منگوانے شروع کر دیئے۔میں کئی لوگوں کو جانتا ہوں بڑی جلدی اُن کو بلا لیا یہ کہتے ہوئے کہ اچھا تم اس کام میں ماہر ہو آ جاؤ
کام کی ضرورت ہے اور مہارت یہی نہیں کہ اچھا ڈاکٹر ہے، انجینئر ہے بلکہ جو ویلڈنگ کے کام میں
ماہر ہے اس کو وہ کہیں گے کہ آجاؤ ہمارے پاس اُن کی انڈسٹری بڑھ رہی ہے اور ایسے کاموں کی
مہارت کی بھی اُن کو ضرورت ہے بہر حال اُن کی مہربانی ہے کہ غیر ممالک کے لوگوں کو آنے دیتے
ہیں وہاں صرف احمدی ہی نہیں دوسرے بہت سارے لوگ گئے ہوئے ہیں۔ہمارے ملک کے
دوسرے مسلمان بھی وہاں گئے ہوئے ہیں۔بہر حال اس وقت وہاں ہماری بڑی جماعت ہے گو
وہ پھیلی ہوئی ہے لیکن ٹورنٹو کے قریب میں نے ایک جگہ دیکھی بھی تھی میں نے اُن کو کہا ہے کہ
۱۰۔۱۲۰ یکٹر زمین کمیونٹی سنٹر کے لئے خرید لو۔آخر میں تو ہر شہر کے لئے کمیونٹی سنٹر ہونا چاہیے
جہاں ہمارے احمدی بچے چھٹیوں کے اوقات گزاریں اور وہاں ان کو بڑے خوشگوار ماحول میں
رکھا جائے۔بچے خوش ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ کب چھٹیاں آتی ہیں اور کب ہمیں موقع ملتا
ہے وہاں جانے کا۔وہ تو ایک لمبی سکیم ہے جب اُن کے ساتھ باتوں باتوں میں بہت ساری چیزیں
سامنے آئیں تو میں نے اُن کو ہدائتیں دیں لیکن بہر حال ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا دلچسپی رکھنے والا
سنٹر جس میں چھوٹی عمر کے بچے چھلانگیں مارتے جائیں اور وہاں اسلام کی باتیں سیکھیں اور بڑے
جائیں اور اُن کے ریفریشر کورسز ہوں۔یہاں تو جس سال اجازت ہوجائے اطفال اور خدام تین
دن کے لئے آیا کرتے ہیں اور وہاں تو وہ تین ہفتے کے لئے جا کر ٹھہرا کریں گے اور بہت کچھ
سیکھیں گے۔باتیں تو ویسے بہت زیادہ ہیں میں بیچ میں سے ایک ایک دو دو چن رہا ہوں۔پھر ہم
۱۵ اگست کولندن آگئے اور وہاں سے سیدھے گوٹن برگ گئے۔گوٹن برگ میں مسجد کا افتتاح کرنا
تھا۔مسجد اللہ کا گھر ہے قرآن کریم نے دنیا میں یہ اعلان کیا ہے۔آنَ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) کہ
دنیا میں کوئی انسان مسجد کی ملکیت کا دعویدار بن ہی نہیں سکتا۔مسجد کا مالک اللہ ہے۔فَلَا تَدعُوا مَعَ اللهِ احَدًا (الجن : ۱۹) اور ہر موحد خواہ وہ عیسائی ہو جو بھی خدا کے واحد ویگانہ
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۵
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
پرستش کرنا چاہے اور اس کی عبادت کرنا چاہے اُس کے لئے خدا کی مسجد کے دروازے کھلے
ہیں۔عیسائیوں کے بہت سے فرقے تثلیث کے قائل نہیں مثلاً Unitarian ہیں وہ مسیح کو خدا کا
ایک رسول مانتے ہیں خدا نہیں مانتے۔وہ خدا کے واحد و یگانہ پر ایمان لاتے ہیں۔پہلے تو وہ ایک
فرقہ تھا اب اُن کے کئی فرقے ہو گئے ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں عیسائیوں کا ایک Unitarian وفد آپ سے ملنے
کے لئے آیا گفتگو کے دوران وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگے ہماری عبادت کا وقت ہو
گیا ہے۔اجازت دیں ہم باہر کسی باغ میں جا کر اپنی عبادت کر لیں۔آپ نے فرمایا تم باہر کیوں
جاتے ہو۔مَسْجِدِئی ھذا یہ میری مسجد ہے یہ خدا کا گھر ہے اس میں تم اپنی عبادت کرو۔پس نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد جسے ہم مسجد نبوی کہتے ہیں اور جو مدینہ میں ہے اس سے زیادہ تو کوئی اور مسجد
مقدس نہیں۔وہاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اس مسجد کے دروازے تمہارے لئے
کھلے ہیں کیونکہ تم اپنے خدا کی پرستش کرنا چاہتے ہو۔تاہم ساتھ یہ شرط لگا دی کہ بد نیتی سے
شرارت کرنے کی غرض سے کوئی وہاں داخل نہ ہو۔اس کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن امن کے
ساتھ اور خشیت کے ساتھ خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے کوئی آئے تو وہ وہاں عبادت کرے۔میں نے یہ اعلان پہلی بار ۱۹۶۷ء میں کوپن ہیگن (ڈنمارک) کی مسجد کے افتتاح کے موقع
پر کیا تھا اور اسی دن جمعہ کی نماز میں مجھے بتایا گیا کہ تین سو غیر مسلم نماز میں شامل ہو گئے کیونکہ
ان المَسْجِدَ لِله کا اعلان بہت ہی مؤثر اعلان ہے اور چونکہ اُن کو پتہ نہیں تھا اس لئے گواُنہوں نے
رکوع ہمارے ساتھ مل کر کیا سجدہ میں گئے قعدہ میں بیٹھے لیکن ادھر ادھر دیکھ لیتے تھے کیونکہ ان کو
پتہ نہیں تھا کہ رکوع کس طرح کرنا ہے اور سجدہ کس طرح کرنا ہے؟ چنانچہ اس وقت تک دس ہزار
سے زیادہ غیر مسلم ہماری اس مسجد میں ہمارے ساتھ مل کر خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کر چکے
ہیں۔مسجد کو دیکھنے کے لئے جو سیاح آتے ہیں اگر نماز کا وقت ہو تو بیچ میں شامل ہو جاتے ہیں یعنی
ہماری نماز میں شامل ہو جاتے ہیں، سارے نہیں ہوتے کوئی شامل ہوتا ہے کوئی نہیں ہوتا بہر حال
مسجد تو سارے لوگ دیکھتے ہیں۔
خطبات ناصر جلد ششم
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
گوٹن برگ کی مسجد کا میں نے اس سال افتتاح کیا ہے۔گوٹن برگ سویڈن کا ایک بہت بڑا
شہر ہے جو سمندر کے کنارے واقع ہے۔یہاں پر اللہ تعالیٰ نے بہت سے نامساعد حالات میں
محض اپنے فضل ورحم کے ساتھ lease پر ہمیں ایک ایسا بڑا قطعہ دلوا دیا جو پہاڑ کی چوٹی پر ہے
اور جس کا رقبہ ڈیڑھ ایکٹر ہے وہاں ہمارا گھر بنا ہے یعنی مشن ہاؤس اور اس کے ساتھ مسجد اور اس
کے ساتھ بہت بڑا مسقف ایریا ہال اور لائبریری اور جو باہر سے آتے ہیں اُن کے لئے علاوہ
رہائشی حصہ کے بیٹھنے کا کمرہ ، ڈرائنگ روم کے پیچھے ایک اور بھی بہت بڑا کمرہ ہے۔یہ سارے قبلہ
رُخ ہیں۔نماز کے وقت اگر نمازی زیادہ ہوں مثلاً عید وغیرہ کے موقع پر تو یہ مسجد کے ساتھ کام
آتے ہیں۔جب میں نے مسجد کا افتتاح کیا تو یہ سارے بھرے ہوئے تھے۔۲۰ /اگست کو
افتتاح ہوا اس موقع پر جرمنی سے بھی ہمارے احمدی دوست آئے ہوئے تھے جرمنی میں بھی بہت
بڑی جماعتیں ہیں یعنی بہت بڑی اُن ملکوں کے لحاظ سے۔ہمارے یہاں کی جماعت کے لحاظ
سے نہیں۔ہمارا خیال ہے جرمنی میں اس وقت ایک ہزار احمدی ہوں گے کچھ بہت پرانے ہیں کچھ
وہاں کے ہیں اور کچھ پچھلے سال کے اندر گئے ہیں ایک ہزار کے لگ بھگ ہیں بلکہ کم ہوں گے
اوسلو میں اچھی خاصی بڑی جماعت بن گئی ہے۔بچوں
کو ملا کر وہاں چار پانچ سواحمدی ہیں۔وہاں
سے بھی دوست آئے ہوئے تھے انگلستان سے ہوائی جہازوں پر آئے تھے کچھ پاکستان سے گئے
ہوئے تھے۔اُسی دن صبح پر یس کا نفرنس تھی وہاں کمال یوسف صاحب مشنری انچارج ہیں مشنری
انچارج ہی انتظام کرتا ہے اُس نے کہا بیٹھ کر پر یس کا نفرنس ہوگی جس طرح ہم زمین پر بیٹھتے ہیں
اُس طرح بیٹھ کر ہوگی میں نے سوچا اگر چہ ان لوگوں کو تکلیف ہوگی کیونکہ اُن کو کرسیوں پر بیٹھنے کی
عادت ہے لیکن ہمارا جو معاشرہ ہے ہم اس کو کیوں چھوڑیں اس لئے میں نے کہا چلو ایسا ہی سہی۔چنانچہ میرے دوروں میں یہ پہلی کا نفرنس ہے جو بیٹھ کر ہوئی مسجد کے اندر اور وہاں اُنہوں نے
خوب سوال کئے اور جواب سُنے۔اسلامی تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر میں نے روشنی ڈالی جس کا
بہت چرچا ہوا۔وہاں کی ۴۰ اخباروں کے تراشے ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں جن میں افتتاح کی
خبریں دی گئی ہیں اور یہ بہت بڑی پبلسٹی ہے۔
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۷
خطبه جمعه ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
پبلسٹی کے ضمن میں میں یہ بھی بتا دوں کہ امریکہ میں ہر جگہ کافی پبلسٹی ہوئی۔بعض چیزیں تو
میرے لئے حیران کن ہیں مثلاً نیو یارک میں جو پریس کانفرنس تھی وہاں اخباروں کے نمائندوں
کے علاوہ ٹی وی اور ریڈیو کے نمائندے بھی آئے ہوئے تھے۔ٹی وی والوں نے ۳۰ منٹ کی
ایک فلم تیار کی جسے اُسی دن تو دکھا نہیں سکتے تھے مجھے بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے ۳۰ منٹ کی
ٹی وی رنگین فلم دکھا دی ہے اور ۳۰ منٹ کی فلم بڑی چیز ہے۔مجھے ایک امریکن احمدی دوست نے
ایک دفعہ ملاقات کے دوران اپنے جوش کا اظہار کیا ہر ایک دل میں جوش پیدا ہوتا ہے اور خیالات
آتے ہیں کہ یوں کرنا چاہیے اور یوں کرنا چاہیے۔خیر انہوں نے کہا ہمارا پرا پیگینڈا ریڈیو پر نہیں
آسکتا کیونکہ وہ بڑے پیسے مانگتے ہیں۔ریڈیو والے ایک سو ڈالر یعنی ایک ہزار روپے فی منٹ
مانگتے ہیں۔اگر روزانہ دس منٹ لئے جائیں تو دس ہزار روپیہ اور ایک مہینے کا تین لاکھ روپیہ اور
سال کا ۳۶ لاکھ روپیہ بنتا ہے یہ تو ہم Afford نہیں کر سکتے۔اس کے دماغ میں ایک سکیم آئی تھی
کہ آپ اس طرح کریں تو ہمیں مفت میں پبلسٹی مل جائے گی۔وہ بھی کچھ جائزہ لیا ہے بعض ایسے
راستے ہیں کہ نسبتاً ستا وقت ہمیں مل سکتا ہے۔بہر حال یہ تو امریکن جماعتوں کا کام ہے وہ خود ہی
کریں گی ہمیں اس کی فکر نہیں۔سویڈن میں ۴۰ اخباروں نے خبریں دیں۔جرمنی میں ایسی جگہوں
کے اخباروں نے دیا کہ ان اخباروں کے نام کا بھی ہمارے مبلغ کو پتہ نہیں۔وہاں ایک جگہ ایک
ایجنسی کی نمائندہ آئی ہوئی تھی اس نے کہا ۴۰ اخبار ہیں جن کو میں خبریں پہنچاتی ہوں اور ۴۰ ہی کو
میں نے خبریں بھجوائی ہیں۔غرض اس طرح لاکھوں لاکھ لوگوں تک پیغام پہنچ گیا۔یہ درست ہے کہ
وہ ایک دن میں احمدی نہیں ہوں گے لیکن یہ درست ہے کہ احمدیت کی وجہ سے وہاں ایک انقلابی
حرکت ہمیں نظر آنے لگ گئی ہے اور اُن میں ٹھہراؤ نہیں ہے بلکہ ایک حرکت ہے اور جماعت آگے
بڑھ رہی ہے اور ہر حرکت جو آگے بڑھتی ہے ایک وقت میں Momentum Gain کرتی
ہے اس میں ایک تیزی پیدا ہوتی ہے پھر وہ تیزی بڑھتی چلی جاتی ہے اور پھر بڑی جلدی انقلاب
آجاتا ہے۔یہ انقلاب میرے اور آپ کے لئے نہیں۔یہ اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
ہے اُسی کی خبر دی گئی ہے میں کس باغ کی مولی ہوں اور آپ کی کیا حیثیت ہے سوائے خدا اور
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۸
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ادنیٰ خادم ہونے کے اور کوئی حیثیت نہیں۔اسی لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی عاجزی کا بھی اظہار کیا ہے اور ہمیں بھی یہی تعلیم دی ہے کہ خدا تعالیٰ کو
عاجزانہ راہوں کا اختیار کرنا پسند ہے اور کہا ہے کہ شوخی اور رکبر شیطان لعین کا کام ہے یہ انسان کو
زیب نہیں دیتا۔ہم تو حیران ہیں کہ ہمارے جیسے عاجز بندے نہایت ہی حقیر قربانیاں اپنے رب
کے حضور پیش کرتے ہیں اور ہمارا پیارا رب اتنا پیار کرنے والا ہے کہ وہ اُن کے ایسے نتائج نکالتا
ہے کہ کوئی نسبت ہی نہیں ہماری قربانی اور نتائج کے درمیان۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مغربی
افریقہ میں نصرت جہاں آگے بڑھوں کی جو سکیم ۱۹۷۰ء میں تیار کی گئی تھی اور جس میں جماعت
نے ۵۳ لاکھ اور چند ہزار روپے چندہ دیا تھا وہاں خدا تعالیٰ نے ہمارے ہسپتالوں میں اتنی برکت
ڈالی اور ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اس قدر شفا رکھی کہ وہاں کے امراء ( یعنی بہت امیر لوگ
جو Millionaires کہلاتے ہیں ) مجبور ہوئے ہمارے پاس آنے کے لئے حالانکہ اچھی اچھی
عمارتوں والے ہسپتال تھے جن میں غیر ممالک کے یورپین اور امریکن ڈاکٹر کام کر رہے تھے اُن
ہسپتالوں کو چھوڑ کر ہمارے پاکستانی احمدی ڈاکٹروں کے پاس آنے لگ گئے اور بڑی بڑی رقمیں
فیس میں دیں۔آپریشن کرواتے تھے بڑی رقمیں دے جاتے تھے وہ رقم یہاں کے لئے تو نہیں تھی
نہ وہاں کے احمدیوں کے لئے انفرادی طور پر تھی۔وہ ملک ، ملک کی قوم کے لئے تھی اور عوام پر
خرچ کر دی گئی اور جو خرچ کی گئی وہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہماری قربانی ۵۳ لاکھ اور کچھ ہزار تھی
اور اس میں سے بھی اس وقت تک ساری رقم خرچ نہیں ہوئی مثلاً میرا خیال ہے کہ اس میں سے
کوئی چھ سات لاکھ روپے کی رقم انگلستان کی جماعتوں کی وہیں پڑی ہوئی ہے لیکن مغربی افریقہ
میں نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے مطابق ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔جو ہم نے نہیں دیا
وہ آسمانوں سے فرشتوں کے نزول کے طفیل ہمیں ملا ہے یعنی جو قربانی وہاں خرچ کی گئی تھی میرا
خیال ہے ۴۰- ۴۵ لاکھ سے زیادہ نہیں لیکن وہاں ہسپتالوں اور سکولوں کے اجراء کے اوپر جو
خرچ ہو چکا ہے وہ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے اور ابھی عرصہ کتنا گذرا ہے ۱۹۷۰ء میں اعلان کیا تھا
۱۹۷۲ء میں یہ کام شروع ہوئے تھے اور ۱۹۷۴ء میں پھیل گئے۔کم و بیش ۱۷ ہسپتال بن گئے
خطبات ناصر جلد ششم
۵۵۹
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
اور جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق کام شروع ہو گیا اور خدا تعالیٰ نے آمد کے سامان پیدا کر دیئے۔گوٹن برگ میں جو مسجد بنی ہے اس کی تعمیر میں بھی انگلستان کی جماعتوں نے زیادہ رقم خرچ کی ہے
یعنی قریباً اسی ہزار پاؤنڈز جس کا مطلب ہے کہ پرانی شرح تبادلہ کے مطابق قریباً ۱۸۔۲۰ لاکھ
روپے اور اب تو شرح اور کم ہوگئی ہے۔بہر حال جس وقت انہوں نے رقم دی تھی اس وقت کی شرح
کے مطابق یہی رقم بنتی ہے اب انٹی ہزار پاؤنڈ ز یا انٹئی لاکھ پاؤنڈ ز بھی لوگوں کے دل تو مارکیٹ
میں جا کر نہیں خرید سکتے۔نیت بخیر تھی دعائیں کرتے ہوئے اس کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے پہاڑ کی ایک چوٹی پر
خدا کا ایک گھر تیار کر دیا گیا جہاں سے سارا شہر نظر آتا ہے اور سارے شہر کو جہاں سے خدا کا گھر نظر
آئے گا۔غرض ایک بڑی خوبصورت عمارت بن گئی ہے دیکھنے کے لحاظ سے بھی اور Utility کے لحاظ
سے بھی۔لیکن جس دن افتتاح تھا اس دن ایک ملک کے سب سے بڑے پادری بھی وہاں موجود
تھے وہ بھی وہاں کھنچے چلے آئے۔سارا دن یہ نظارہ دیکھنے میں آیا میں بھی کچھ دیر باہر دوستوں کے
ساتھ کھلے جنگل کے درختوں کے سایہ میں رہا اور دوستوں سے ملتا رہا جو کا ر آتی تھی کھڑی ہو جاتی
تھی۔کچھ دیکھتے رہتے تھے وہاں سے اور کچھ اتر کر اندر آ جاتے تھے کچھ بسوں میں آتے تھے اور
اتر کر اندر جاتے تھے۔یہ کھلی زمین تھی پتہ نہیں کب کی پڑی ہوئی تھی۔میں ابھی وہیں تھا کہ کمال
یوسف مشنری انچارج کو پیغام آیا دو بوڑھی عورتوں کا کہ جس جگہ تمہاری مسجد بنی ہے اس جگہ ایک
پگڈنڈی نیچے سے اوپر کو جاتی تھی ہم اس پر سیر کرتے ہوئے یہاں سے گذرا کرتی تھیں اب آپ
کی مسجد بن گئی مشن ہاؤس بن گیا اب ہمیں یہ پگڈنڈی چھوڑنی پڑے گی۔وہ گذر رہی تھیں کہ ساتھ
یہ بھی کہا۔کمال یوسف میرے پاس آئے میں نے کہا نہیں ! انہیں روک کر یہ پیغام دو کہ جس طرح
پہلے یہ پگڈنڈی آپ کی سیر گاہ تھی اب بھی رہے گی۔آپ کو اس علاقے سے گذرنے سے کوئی نہیں
روکتا۔غرض دن میں سینکڑوں آدمی وہاں سے گذرتے ہوئے دیکھنے کے لئے آجاتے ہیں۔محلے کا
یہ حال ہے کہ پندرہ ہیں بچے ہر وقت وہاں رہتے تھے۔وہ شوخیاں بھی کرتے تھے شرارتیں بھی
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۰
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
کرتے تھے ایک دوسرے سے کشتیاں بھی کرتے تھے اور ایک دوسرے پر پتھر بھی پھینکتے تھے
خوب Enjoy کرتے تھے اور کھانے کا وقت ہو تو وہ سارے کے سارے ہمارے کھانے میں
بھی شریک ہو جاتے تھے اور کام ہو تو کام میں بھی لگ جاتے تھے۔پریس کانفرنس کے وقت ایک
بچہ ہاتھ میں کسی پریس والے یا ہمارے احمدی کا مائیک پکڑ کر میرے سامنے بیٹھا ہوا ہے اور وہ
ہمارے ہمسائے عیسائی خاندان کا بچہ ہے۔ان دنوں غالباً چھٹیاں تھیں اور وہ سارا دن وہاں رہتا
تھا اور جو کام بھی ہو کرتا تھا مثلاً کھانے کے وقت میزوں پر برتن لگانے یا لے کر جانے وغیرہ
وغیرہ۔غرض محلے کے سارے بچے آتے تھے اور خوشی خوشی ہمارا ہاتھ بٹاتے تھے۔جہاں تک پریس کا سوال ہے وہ لوگ غصہ بھی نکال لیتے ہیں ایک پریس فوٹو گرافر آیا اس
نے کہا میں زنانہ حصہ کی تصویر لے سکتا ہوں؟ ہمارے اس دوست نے جس سے اُس نے پوچھا تھا
جواب دیا کہ یہ تو جو زنانہ حصہ میں بیٹھی ہیں وہی بتا ئیں گی کہ تم تصویر لے سکتے ہو یا نہیں ؟ بڑا اچھا
جواب دیا۔اس نے کہا میں کیا بتاؤں آؤ ان سے پوچھتے ہیں۔زنانہ حصہ کے باہر کھڑے ہو کر باہر
سے آواز دی اندر ہماری با پردہ عورتیں بیٹھی ہوئی تھیں کہ یہ پریس فوٹوگرافر صاحب ہیں اور پوچھ
رہے ہیں کہ وہ آپ کی تصویر لے سکتے ہیں؟ عورتوں نے کہا نہیں ! ہم نہیں پسند کرتیں کہ ہماری
تصویر لیں۔خیر وہاں تو انہوں نے کچھ نہیں کہا لیکن اپنی رپورٹ میں جو اخبار میں شائع کی اس
میں انہوں نے یہ کہہ دیا کہ اسلام نے عورت کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اس لئے
وہ مسجد میں جاہی نہیں سکتیں۔ان کے لئے علیحدہ کمرہ بنایا ہوا ہے جو مسجد کا حصہ نہیں ہے۔میں نے
کہا لو یہ شخص عورتوں پر غصہ نکالتے نکالتے ہم پر غصہ نکال گیا ہے۔جب اس کے بعد ہم اوسلو گئے
تو وہاں پر یس کا نفرنس میں سوال کر دیا گیا۔میں حیران کہ یہ خبر اوسلو میں بھی پہنچی ہوئی تھی۔سوال
کرنے والی عورت ہی تھی میں نے اس
کو سمجھایا کہ یہ تو اس شخص نے غصہ اتارا ہے عورتیں مسجد میں
جاتی ہیں۔جس حصہ میں وہ بیٹھتی ہیں وہ مسجد ہی کا ایک حصہ ہے۔یہ تو درست ہے کہ وہ مردوں کے
پیچھے ایک طرف کھڑی ہوتی ہیں لیکن یہ کہنا کہ عورت مسجد میں جاہی نہیں سکتی یہ غلط ہے لیکن بہر حال
اس فوٹو گرافر کو موقع ملا اس نے غصہ اتارلیا اور اس کی بڑی پبلسٹی ہوئی۔
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۱
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
میں لندن میں تھا کہ مجھے کمال یوسف صاحب نے فون کیا کہ ایک ملک کے سفیر نے ( میں
مصلحت اس ملک کا نام نہیں لینا چاہتا ) کونسل جنرل کو حکم دیا کہ گوٹن برگ کی مسجد میں جاؤ چنا نچہ وہ
کونسل جنرل آیا اور اس نے ان کو بتایا کہ اس طرح مجھے حکم ملا ہے اور میں مسجد دیکھنے آیا ہوں۔اُس نے ساری مسجد دیکھی اور پھر کہنے لگا کہ آپ کے نام پیغام یہ ہے کہ کبھی بھی آپ کو ایسی
ضرورت پڑے جو ہم پوری کر سکتے ہوں تو آپ بے تکلف ہمیں بتائیں ہم وہ پوری کریں گے۔وہ
ایک عربی بولنے والے ملک کے سفیر کا کونسل جنرل تھا۔ایک دن ایک اور مسلمان ملک کا ایک شخص
آ گیا۔بعد میں پتہ لگا کہ وہ سفیر تھا لیکن انہوں نے بتایا ہی نہیں کہ میں ہوں کون ؟ نہ ہمارے کمال
یوسف صاحب نے پوچھا اُن کی بیوی اور ایک اور افسر بھی ان کے ساتھ تھا۔انہوں نے کہا ہم مسجد
دیکھنے آئے ہیں چنانچہ مسجد دیکھی ۳۰-۴۰ منٹ تک باتیں کرتے رہے۔دوران گفتگو اُن کی
بیوی نے بے جھجک کہا کہ بات یہ ہے کہ جہاں تک رسوم کا تعلق ہے ہر ملک کی اپنی رسوم کہلاتی ہیں
اور ہمارے ملک میں بھی ہیں (مشرقی ممالک کی طرف کے تھے ) لیکن اسلامی تعلیم میں نے
جماعت احمدیہ سے سیکھی ہے اور یہ بات انہوں نے بر ملا مجلس میں کہی اور ہمارے مشنری انچارج کو
نہیں پتہ تھا کہ یہ ہیں کون لوگ۔جب وزیٹر بک اُن کے سامنے رکھی گئی اور انہوں نے اس پر دستخط
کئے تو نیچے لکھا کہ میں فلاں ملک کا سفیر ہوں۔غرض لوگوں کو اس مسجد کے ساتھ بھی دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔مسجد کے ساتھ دلچپسی میرے
ساتھ دلچپسی یا آپ کے ساتھ دلچپسی تو نہیں خدائے واحد و یگانہ کے ساتھ دلچسپی ہے جس کا وہ گھر
ہے اور امن کی جگہ ہے۔جو مجھ سے ملتا تھا میں اس سے کہتا تھا کہ دیکھو اس مسجد میں کتنا سکون
ہے۔اس میں کتنا امن ہے۔جب آدمی اس میں داخل ہوتا ہے تو وہ سارے تفکرات بھول جاتا
ہے اور یہ صرف ہم پر اثر نہیں بلکہ جو غیر مسلم وہاں آئے ہوئے تھے وہ بھی کہتے تھے کہ آپ کی
بات درست ہے بڑی پرسکون جگہ ہے وہ سارا علاقہ ہی پرسکون ہے۔بڑی کثرت سے لوگ آتے
ہیں اور انشاء اللہ آتے رہیں گے۔ہمارے ساتھ ایک مووی لینے والے تھے ان کی مووی دیکھی
کہ ابھی ہم دومیل پرے تھے کہ مسجد کا گنبد اور چھوٹے چھوٹے مینار نظر آنے لگ گئے تھے اور
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۲
خطبه جمعه ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
یسے شہر سے تو سارا منظر دکھائی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بڑی برکت دی اب یہ برکت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل قرآن کریم کی تعلیم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے
ماتحت حاصل ہوئی ہے۔آپ نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کہ سب کچھ کرنے کے بعد یہ مجھو کہ ہم نے
کچھ نہیں کیا جو کچھ ملا وہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کا نتیجہ ہے اور بس۔اور یہ مبالغہ نہیں حقیقت
ہے اور حقیقت بھی ایسی کہ ہمارے الفاظ اس کو بیان نہیں کر سکتے۔ہمارے کرنے اور ہمارے
لینے میں، ہمارے دینے اور ہمارے لینے میں زمین آسمان کا فرق ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں زمین
آسمان کا فرق بھی کم ہے اس سے زیادہ فرق ہے۔سوچنا چاہیے کہ دیا ہم نے کیا اور لیا ہم نے کیا
وہاں مسجد بن گئی وہاں نئی بیعتیں ہو گئیں لوگ جماعت میں شامل ہوئے وہاں نئے مطالبے ہو گئے
کہ ہمیں کتابیں دو۔اب سکیم بنانی پڑی ہے امریکہ شائع کرے یا انگلستان شائع کرے یا
پاکستان شائع کرے یہ تو اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے لیکن بہر حال ساری ضروریات دیکھنے کے بعد
اس کا جو ابتدائی کام ہے وہ شروع ہو گیا ہے۔بہت سی چیزیں ہیں جو ہمارے کرنے والی ہیں
صرف چندہ دینا تو کافی نہیں ہے۔وقت دیں اپنی عقل اپنا علم اسلام کی راہ میں خرچ کریں مضمون
لکھا کریں۔میں کئی دفعہ کہہ چکا ہوں کہ دوست اس طرف توجہ کریں کئی لوگ بی۔اے، ایم۔اے
ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں دینی علوم سیکھنے اور مضامین لکھنے کی طرف توجہ نہیں کرتے یا اتنی توجہ نہیں
کرتے جتنی توجہ کرنی چاہیے۔جماعت میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنا علم ہے ! اتنا علم ہے !! اور
خدا تعالیٰ کی اتنی عظیم عطا ہے علم کا ہونا۔یہ تو پھر ناشکرا پن ہے اگر ہم خدا کی راہ میں اس علم کو خرچ
نہ کریں۔میرے دورے پر جانے سے چند دن پہلے تعلیم القرآن کلاس شروع ہوئی تھی اور میرے
جانے کے بعد ختم ہوئی۔اس میں ہماری بچیاں بھی شامل تھیں وہ دوگروپس میں مجھ سے ملنے کے لئے
آئیں۔ان کے ایک گروپ سے بات ہوئی تو پتہ لگا کہ اس کلاس میں ۱۲۵ لڑکیاں گریجوایٹ ہیں۔اگر وہ سال میں ایک مضمون بھی لکھیں یعنی وہی ۱۲۵ گریجوایٹ لڑکیاں جو یہاں تعلیم القرآن
کلاس میں شامل ہوئی تھیں مضمون لکھیں تو ۱۲۵ مضمون بن جاتے ہیں۔یہ تو ہمارے مبلغین کا کام
ہے کہ ان کو گائیڈ کریں کیونکہ بی۔اے، ایم۔اے طالب علم اپنے طور پر تو حوالے اکٹھے نہیں کر
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۳
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
سکتے ان کو مضمون بتا ئیں ان کی دلچسپی کے۔ان کو گائیڈ کریں کہ فلاں جگہ سے تمہیں اس کا حوالہ
ملے گا۔پھر وہ آہستہ آہستہ تیاری کریں دو مہینے لگائیں تین مہینے لگائیں چار مہینے لگائیں یہاں تک
کہ ایک علمی مضمون تیار ہو جائے جو واقع میں علمی ہو اور جسے شائع کرتے ہوئے ہمیں شرم محسوس نہ
ہو بلکہ ہم سمجھیں کہ مدلل مضمون ہے اگر ایک مضمون میں ایک بھی نئی دلیل دنیا کے سامنے آگئی ہے تو
یہ بھی علمی دنیا کی بڑی خدمت ہے ساری علمی دنیا اسی طرح کر رہی ہے۔لوگ تحقیق کرتے ہیں
بعض کو نوبل پرائز مل جاتا ہے اس طرف توجہ ہونی چاہیے۔کیونکہ ضرورت بہت ہے۔غرض سویڈن میں گوٹن برگ کے مقام پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد بن گئی۔خدا کا گھر تیار
ہو گیا اور آباد ہو گیا۔انشاء اللہ برکتیں بڑھتی چلی جائیں گی۔گوٹن برگ کے نارتھ ویسٹ میں اوسلو
ہے جو ناروے کا دارالخلافہ ہے۔چنانچہ پروگرام کے مطابق سویڈن سے میں اوسلو گیا وہاں
جماعت بھی ہے اور وہاں مسجد کے لئے جگہ بھی دیکھنی تھی۔دوستوں نے دو جگہیں تلاش کی ہوئی
تھیں۔ایک کے تو مانگ رہے تھے ۳۵لا کھ سویڈش کرونے۔۲۲ ایکڑ رقبے میں دو عمارتیں بنی
ہوئی تھیں۔اس کے کچھ پرے بھی ایک جگہ تھی۔وہاں بسیں وغیرہ اگر جاتی بھی تھیں تو بہت کم جاتی
تھیں اور دوسری بڑی اچھی جگہ شہر کے مرکزی حصے میں تھی اور اس کی قیمت بھی مناسب تھی۔Villa ( ولا ) ٹائپ جگہ تھی یعنی جس طرح کسی قطعہ زمین میں ایک کوٹھی ہوتی ہے اسی طرح کسی اور
کے ساتھ اس کی دیوار میں بھی نہیں لگتی تھیں اور قیمت اس کی تھی دس لاکھ کرونے اور اس کا انتظام
بھی ہوسکتا تھا لیکن دماغ میں تاریخیں غلط یا درہ گئیں۔جس ترتیب سے انگلستان صد سالہ جو بلی کی
رقمیں جمع کر رہا ہے اسی طرح اوسلو والوں نے ایک رقم جمع کرنی تھی دسمبر میں۔میں سمجھا کہ اسی
سال کے دسمبر میں جمع ہو رہی ہے۔میں نے جا کر جگہ دیکھی مجھے بہت پسند آئی میں نے کہا ان سے
Negotiation کرو اور قیمت کچھ کم کرانے کی کوشش کرو جو عمارتوں والی جگہ ہے وہاں
عمارتوں میں کچھ ہلکی ہلکی تریریں آئی ہوئی تھیں Sarveyor سے کہہ کر اس کا سروے کروایا اس
نے بھی کہا یہ ٹھیک ہے اوپر صرف پلستر کی تریڑیں ہیں اندر نہیں بالکل ٹھیک ہے لیکن جب ہم
انگلستان آئے تو پتہ لگا کہ اس سال دسمبر نہیں۔بلکہ ۱۹۷۷ء کے دسمبر میں وہ رقم ملنی ہے۔اس کا
خطبات ناصر جلد ششم
۵۶۴
خطبہ جمعہ ۲۲/اکتوبر ۱۹۷۶ء
مالک سوا سال تو انتظار نہیں کر سکتا تھا۔میں نے کہا اس کو کہہ دو مجبوری ہے اور جماعت کے دوست
بڑے پریشان ہوئے مگر پریشانی کی کیا بات ہے خدا اس سے بہتر جگہ دے دے گا ہم تو اس پر
تو گل رکھنے والے اور رَبّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير (القصص: ۲۵) کی رو سے ہم تو
اسی کے در کے فقیر ہیں اور فیصلہ بھی اسی سے چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے جو بھی بہتر سمجھتا ہے وہ
مہیا کرے۔ہم عاجز انسان ہیں آگے پیچھے اوپر نیچے سب چیزوں کا ہمیں کہاں علم ہوتا ہے۔پس
جو عَلَامُ الْغُيُوبِ خدا ہے اس کو ہم کہتے ہیں اے خدا! تو سب چیزوں کو ماننے والا ہے تو ہماری مدد کو
آ اور ہمارے لئے جو بہتر چیز ہے وہ عطا کر۔میں نے ان سے کہا اس میں بھی خدا تعالیٰ کی کوئی
حکمت ہوگی خدا تعالیٰ اس سے بہتر جگہ دے دے گا۔ان کو ویسے بڑی مشکل پیش آئی ہے ایک
جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے چند گھنٹوں کا ان کو پتہ نہیں کتنے سوروپے کرایہ دینا پڑتا ہے۔وہاں ان
ملکوں میں بہت زیادہ مہنگائی ہے اتنی مہنگائی ہے کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔بہر حال اب
وہ گزارہ ہی کریں گے جب تک کہ خدا تعالیٰ ان کے لئے سامان نہ پیدا کر دے۔ہوسکتا ہے کہ گھر
لینے کی بجائے ہمیں زمین ملے اور وہاں ایک مسجد تیار ہو جس طرح سویڈن میں ہوئی ہے یعنی
با قاعدہ مسجد۔ویسے تو ساری زمین ہمارے لئے مسجد ہے بعض لوگوں
کو پتہ نہیں ہوتا گھبرا جاتے
ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زمین میرے لئے مسجد بنادی ہے
البتہ دو جگہ نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ایک ٹائلٹ میں جہاں ہم رفع حاجت کے لئے جاتے ہیں
اور ایک مقبرے میں اور اس کے علاوہ ہر جگہ مسجد ہے۔اس طرح تو کسی کا مسجد سے مسلمان کو نکالنا
مشکل ہے سوائے اس کے کہ اس زمین سے نکالے تبھی مسجد سے نکال سکتا ہے۔غرض مسجد کی شکل
میں مسجد ملے یا گھر کے کمرے کی شکل میں یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے لیکن دل چاہتا ہے کہ مسجد کی
شکل میں ہو تو زیادہ اچھا ہے۔پھر رہ جاتے ہیں ہمارے اس ابتدائی پروگرام میں اٹلی ، فرانس اور چین اور ان چودہ سال
کے اندر محض اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیں اس کی بھی توفیق مل جائے گی